لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف ایجنسیوں کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں جس  کی وجہ سے انہیں قابو کر لیا گیا ہے۔وی لاگ میں بات کرتے ہوئے صحافی نے بتا یا کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کے حوالے سے وزیر بنا یا ہوا تھا، آزاد کشمیر میں 2021کے الیکشن کے دوران علی امین گنڈا پور نے بڑی کرپشن کی، یہ رپورٹس پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں تک پہنچ گئی تھیں۔ جب علی امین گنڈا پور کو گرفتار کیا گیا تو ان کے سامنے کچھ بیان حلفی رکھے گئے کہ جن لوگوں سے تم نے پیسے لیے ہیں یہ بیان حلفی ان کے ہیں۔عمران ریاض خان نے کہا کہ مجھ تک پہنچنے والے ایک بیان حلفی میں بتا یا گیا کہ اپریل2021میں الیکشن لڑنا چاہتا تھا تو علی امین گنڈا پور کے مانگنے پر میں نے انہیں دو کروڑ روپے دئیے، اس کے بعد ایک موقع پر علی امین گنڈا پور نے مجھ سے چار کروڑ روپے مانگا کیونکہ میرا مخالف تین کروڑ روپے دے رہا تھا ، میں نے یہ معاملہ پارٹی کے سامنے رکھا جس پر علی امین گنڈا پور نے مجھے دھمکیاں بھی دیں، میں نے اس معاملے کے بارے میں آئی ایس آئی کے ایک افسر کو بھی بتا یا۔ اس طرح کے چار پانچ بیان حلفی اور بھی ہیں اور اس معاملے پر ایجنسیو نے علی امین گنڈا پور کو قابو کرلیا۔

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے افغانستان میں کی گئی پاکستان کی فضائی کارروائی پر حکومت کا باضابطہ مؤقف سینیٹ میں پیش کردیا

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور نے

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن