ریلوے کے گریڈ 20 اور گریڈ 19 کے 5 اعلی افسران کے تقرروتبادلے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
(سعید احمد سعید) ریلوے حکام نے گریڈ 20 اور گریڈ 19 کے پانچ اعلی افسران کے تقرروتبادلے کردئیے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر سیفٹی حنیف گل کو ڈی ایس ریلوے ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔ڈی ایس ریلوے ملتان افتخار حسین کو ڈی ایس ریلوے ورکشاپ ڈویژن تعینات کردیا۔ڈی ایس ریلوے ورکشاپ خالد خان کو پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی مناسبت سے سرکاری و نجی شعبے میں تعطیلات کا اعلان
محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق گریڈ 20 کے افسر نوید مبشر کو چیف آپریٹنگ آفیسر سیفٹی تعینات کردیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ فیاض احمد خان کو چیف پروجیکٹ اینڈ پلاننگ آفیسر تعینات کردیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ریلوے حکام گریڈ 20 گریڈ 19 پانچ اعلی افسران تقرروتبادلے گریڈ 20 تعینات کردیا گیا ہے ڈی ایس ریلوے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔