امریکی حملے کا خدشہ، بھارت کی ایران سے اپنے شہریوں کو فوری واپس آنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
امریکی حملے کا خدشہ، بھارت کی ایران سے اپنے شہریوں کو فوری واپس آنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)امریکا سمیت متعدد ممالک کی جانب سے اپنے شہریوں کو ایران خالی کرنے کی ہدایت کے بعد مودی سرکار نے بھی اپنے عوام کے لیے پیغام جاری کردیا۔بھارت میڈیا کے مطابق وزارتِ خارجہ نے ایک اہم سفارتی انتباہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود تمام بھارتی شہری بشمول طالب علم، مسافر، تجارتی افراد، مذہبی زائرین وغیرہ فوری طور پر وطن واپس آجائیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارت واپس آنے کا موقع نہیں مل رہا تو فوری طور پر دستیاب نقل و حمل کے ذرائع بشمول تجارتی پروازوں کے ذریعے ایران چھوڑ کر کسی دوسرے محفوظ ملک چلے جائیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران سے فوری نکلنے کی یہ ہدایت موجودہ بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال کے پیشِ نظر دی گئی ہے۔ایران میں موجود بھارتی سفارتخانہ نے بھی اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور مظاہروں یا ہجوم سے دور رہیں، ایرانی مقامی میڈیا پر نظر رکھیں۔
بھارتی سفارت خانے نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر سفارتخانہ سے باقاعدگی سے رابطہ کریں اور اپنے پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی معاونت کے لیے سفارتخانے کے ہیلپ لائن نمبرز اور رجسٹریشن لنک کا استعمال کریں۔ بھارت کے اندازے کے مطابق اس وقت تقریبا دس ہزار بھارتی شہری ایران میں موجود ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم 23تا 24فروری کو قطر کا سرکاری دورہ کریں گے وزیراعظم 23تا 24فروری کو قطر کا سرکاری دورہ کریں گے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی دوسری بڑی مندی، اربوں روپے ڈوب گئے علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری بیوی کو دیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا، یہ تھوک کر چاٹنے والی بات ہے، جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس ہم مذاکرات چاہتے ہیں مگر کوئی ہٹ دھرمی پر اڑا ہو تو پھر کیا کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ بنگلادیشی آرمی میں اعلی سطح پر بڑی تبدیلیاں، چیف آف جنرل اسٹاف بھی تبدیلCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اپنے شہریوں
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔