Daily Mumtaz:
2026-06-02@22:42:00 GMT

سول سرونٹس بل واپس،زکوۃٰ و عشر ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT

سول سرونٹس بل واپس،زکوۃٰ و عشر ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

 

اسلام آباد (نیوزڈیسکک)سینیٹ نے زکوٰۃ و عشر ترمیمی بل 2025 اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پروہیبیشن آف کارپورل پنشمنٹ ترمیمی بل 2022 منظور کر لیے ۔ قومی سلامتی کونسل اور ضابطہ فوجداری سے متعلق ترمیمی بل بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا جبکہ البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی بل 2025 اور کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے گئے۔

سینیٹ کے اجلاس میں اہم قانون سازی کی گئی، زکوٰۃ و عشر ترمیمی بل دوہزار پچیس کی ایوان نے منظوری دے دی ۔ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پروہیبیشن آف کارپورل پنشمنٹ ترمیمی بل دوہزار بائیس بھی منظور ہوگیا۔ یہ بل سینیٹر سعدیہ عباسی نے پیش کیا تھا۔ قومی سلامتی کونسل ترمیمی بل 2023 اور ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2024 بھی متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے، دونوں بل سینیٹر شہادت اعوان کی جانب سے پیش کیے گئے تھے۔

تاہم سینیٹر شہادت اعوان نے پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل 2023 اور سول سرونٹس ترمیمی بل 2024 واپس لے لیے، جس پر سینیٹ نے بلوں کی واپسی کی تحریک منظور کر لی۔ چیئرمین سینیٹ نے البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی بل دوہزار پچیس متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ اسی طرح سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے پیش کردہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی بل بھی مزید غور کے لیے قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور

سپریم کورٹ نے لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کے کیس میں 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے لاہور کی رہائشی خاتون کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت ملزمہ کے وکیل نے اے این ایف ریڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلائی، عدالت نے ملزمہ کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک کرانے کا حکم دے دیا۔

کراچی: پنکی کے بعد مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں گرفتار

پولیس کے مطابق ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔

ملزمہ کے وکیل احسن بھون نے کہا ہے کہ واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ اے این ایف اہلکار منشیات لے کر گھر آتا ہے، خود منشیات گھر میں رکھ کر جھوٹا کیس بنایا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا اہلکار کمرۂ عدالت میں موجود ہے۔

اے این ایف کے اہلکار نے فوٹیج میں موجودگی کی تردید کر دی۔

جس پر جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ اے این ایف کے اسلحہ بردار اہلکار تشدد کرتے نظر آرہے ہیں۔

اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ یہ فوٹیج کسی اور گھر میں کیے گئے ریڈ کی ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ اے این ایف کے 10 اہلکار تھے مگر 2 لڑکیاں پھر بھی بھاگ گئیں، اتنے ہٹے کٹے اہلکار لڑکیوں کو نہیں پکڑ سکے مگر گاڑی پکڑ لی۔

ملزمہ  کے وکیل احسن بھون نے کہا کہ گاڑی کی ریکوری کا ریکارڈ بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اے این ایف کے وکیل سے کہا کہ اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں، خدا کا خوف کریں کمرۂ عدالت میں جھوٹ نہ بولیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ اے این ایف کیا کر رہا ہے، ملزمان تحویل میں ہوتے مار دیے جاتے ہیں، ایک کیس میں ملزم کی ہتھ کڑیوں کے ساتھ تصویر تھی جو اگلے روز مار دیا گیا، جوانی ہمیشہ نہیں رہنی کچھ خیال کیا کریں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے اے این ایف کے اہلکار سے استفسار کیا کہ آپ نے کبھی چرس پی ہے؟ جس پر اہلکار نے کہا کہ نہیں سر میں نے کبھی چرس نہیں پی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ چرس نہیں پی اس لیے آپ میں احساس بھی نہیں ہے، جس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور