اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ شہر کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کے بعد سب بری الذمہ ہو گئے ہیں۔ کوئی ذمہ دار سامنے آکر صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے تیار نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں بھی ضلعی انتظامیہ اور نااہل صوبائی حکومت شہر کا خیال اور صفائی نظام کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں۔ کوئٹہ جیسا خوبصورت شہر نااہل حاکموں کی بے حسی کے باعث کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے، جگہ جگہ نالوں سے گندہ پانی سڑک پر جمع ہوتا ہے، اور کئی دنوں تک وہی پر شہریوں کی پریشانی اور مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ بیان میں شہر کے مختلف علاقوں کی خستہ حالی اور صفائی کے ناقص نظام کا ذمہ دار نااہل انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں نئے نئے تجربے کئے جاتے ہیں، تاہم ان کی ناکامی کا بیڑا کوئی اپنے سر اٹھانے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔ صفا کوئٹہ کے نام پر شہریوں کے ساتھ جو مذاق کیا گیا، آج اس کی بدولت جگہ جگہ نالوں کا پانی سڑکوں پر جمع ہو رہا ہے۔ ذمہ داران نجی ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے سوشل میڈیا پر ویڈیو بنانے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، جبکہ زمینی حقائق کو دیکھا جائے تو کوئٹہ شہر کی صفائی کی حالت بد سے بدتر ہو گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شہر کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کے بعد سب بری الذمہ ہو گئے ہیں۔ کوئی ذمہ دار سامنے آکر صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے تیار نہیں ہے۔ حکومت افرادی قوت کا استعمال کرکے عوام الناس سے پیسے تو وصول کر لیتی ہے، مگر عوام کو یہ حق نہیں دیا جاتا کہ وہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر سوال اٹھائے۔ اچھا اور صاف ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے، تاہم بلوچستان کے محروم اقوام سے دن بدن بنیادی حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، اور شہر کی صفائی کا بہتر نظام لائے۔ صفاء کوئٹہ کا پروجیکٹ ناکام ہو گیا ہے۔ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے ناکام پروجیکٹ کو برقرار رکھنا اور مزید قوت صرف کرنا عوام الناس کے ساتھ زیادتی ہے۔ حکومت ہم پر مزید تجربے کے بجائے موثر فیصلے کرے اور کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مثبت اصلاحات لاکر دوبارہ فعال بنائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار