متاثرین گل پلازہ کیلئے بارہ دری میں 300 دکانوں کا بازار سجا دیا گیا، پی آئی ڈی سی کے قریب باغ جناح میں گل پلازہ بازار کیلئے شامیانے لگا دیے گئے جہاں متاثرہ دکاندار گھر چلانے کیلئے متبادل بازار میں کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر آتشزدگی سے تباہ ہونے والے گل پلازہ کے دکانداروں کیلئے پی آئی ڈی سی چوک کے قریب گورنر ہاؤس سے متصل باغ جناح کی بارہ دری میں 300 دکانوں کا بازار سجا دیا گیا ہے۔ تاہم وہاں کاروبار تاحال شروع نہیں ہو سکا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت پوری کی قیادت کی تصاویر پر مشتمل ماڈل دکان بھی تیار ہے۔

سندھ حکومت اور میئر کراچی کی جانب سے بارہ دری میں شامیانے لگا کر تقریباً 300 سے زائد دکانوں کا سیٹ اپ تیار کیا گیا ہے۔

ہر دکان میں ایک ٹیبل اور کرسی بھی دی گئی ہے۔ بازار میں خوبصورت لائٹنگ اور فوارے خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کے لیے تفریح کا سبب بنیں گے۔

باغ جناح کی پارکنگ دکانداروں اور خریداروں کیلئے مخصوص ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: دکانوں کا گل پلازہ

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو