چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر ایچ نائن میں قائم رمضان سہولت بازار کا دورہ،اشیا خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی اور کوالٹی کا جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پیر کے روز سیکٹر ایچ نائن میں قائم رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ڈپٹی کمشنر(ڈی سی)اسلام آباد عرفان نواز میمن، سی او ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ سمیت متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے اشیا خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی اور کوالٹی کا جائزہ لیا اور مختلف اشیا خوردونوش کے سٹاک کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے ایچ نائن رمضان سہولت بازار میں آنے والے صارفین سے اشیا خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کے بارے میں دریافت کیا۔ رمضان سہولت بازار میں آنے والے صارفین کا اشیا خوردونوش کی فراہمی، کوالٹی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو رمضان سہولت بازاروں میں کئے گئے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر بھر میں سات مختلف مقامات پر رمضان سستے بازاروں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماہ صیام میں اسلام آباد کے رمضان سہولت بازاروں میں اشیا خوردونوش سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں اور اشیا خوردونوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کو بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے سی ڈی اے و ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے ۔ اس ماہ صیام میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن کے عین مطابق رمضان سہولت بازاروں میں کیش لیس نظام کو مکمل طور پر نافذ العمل کیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اشیا خوردونوش کی فراہمی اور سرکاری قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ افسران سہولت بازاروں اور منڈیوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کیساتھ شکایات کا فوری ازالہ کریں۔

چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سستے بازاروں میں سرکاری قیمتوں کی ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صارفین کی سہولیات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہلپ لائن نمبرز اور واٹس نمبر نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ رمضان سہولت بازاروں میں صفائی ستھرائی، سیکورٹی اور پارکنگ کے مثر نظام کیلئے تمام متعلقہ ادارے موثر کوآرڈینیشن کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری قیمتوں سے زائد وصول کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو ماہ صیام میں بہتر سے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگلات بطور ماحولیاتی ڈھانچہ: چین کے آسمان سے پاکستان کی زمین تک پاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلادیشی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ڈکی بھائی کے فریز بینک اکاونٹس بحال، ویڈیو اپلوڈ کرنے کی اجازت بھی مل گئی سپریم کورٹ کا آئین و قانون کی تشریح کا اختیار ختم ہو گیا، وفاقی آئینی عدالت بزنس کمیونٹی کا صدر ایف پی سی سی آئی مدتِ ملازمت میں مزید توسیع کا مطالبہ کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ، تین اہلکار شہید کیا گورنر سندھ واقعی چھٹی پر چلے گئے؟ حقیقت سامنے آ گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رمضان سہولت بازار اشیا خوردونوش کی چیئرمین سی ڈی اے فراہمی اور اور کوالٹی ایچ نائن

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار