ٹی 20 ورلڈ کپ سپر8 مرحلہ: ویسٹ انڈیزنے زمبابوے کو 255 رنز کا ہدف دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ممبئی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو جیت کیلئے 255 رنز کا ہدف دے دیا۔
ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیٹ مائر نے 34گیندوں پر 84رنز، رومن پاؤل نے 35گیندوں پر 59رنز بنائے جبکہ شرفین ردرفورڈ 13گیندوں پر 31رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کیخلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا سب سے بڑا سکور بنایا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔