data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں واقع حساس سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں جب دہلی اسمبلی کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر ہائی الرٹ کر دیا گیا اور اسمبلی ہال کی مکمل تلاشی لی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز ای میل دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا کو موصول ہوئی، جسے انہوں نے فوراً سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ شیئر کیا۔ ای میل بھیجنے والے نے خود کو خالصتان نیشنل آرمی سے وابستہ ظاہر کرتے ہوئے بعض مطالبات بھی پیش کیے، حکام نے ان مطالبات کی تفصیل ظاہر نہیں کی۔

اسمبلی انتظامیہ کے مطابق عمارت اور اطراف کے علاقوں کی مکمل چیکنگ کی گئی اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ اسپیکر نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ دھمکی آمیز پیغام کے ماخذ کا سراغ لگا کر ذمہ دار عناصر کی شناخت کی جائے اور اسمبلی سمیت متعلقہ شخصیات کو لاحق خطرات کا مؤثر سدباب کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دارالحکومت کے حساس مقامات کو اسی نوعیت کی ای میل دھمکیاں مل چکی ہیں، جن میں دھولا کوان میں واقع آرمی پبلک اسکول اور لودھی روڈ کے ایئر فورس بال بھارتی اسکول شامل ہیں۔ ان واقعات کے بعد شہر بھر میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور سائبر کرائم و انٹیلی جنس یونٹس مشترکہ تحقیقات کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال ای میل بھیجنے والے کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، تاہم جدید ڈیجیٹل ٹریکنگ اور فرانزک تجزیے کے ذریعے ملزم تک پہنچنے کی کوشش جاری ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار