2025-12-11@15:21:17 GMT
تلاش کی گنتی: 89255
«امن کے لئے»:
میانمار کی فوج نے اپنی ریاست رخائن کے شہر مروک او میں واقع اسپتال پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق اور 68 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں میں اسپتال میں زیر علاج افراد شامل ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ میانمار کی فوج نے 28 دسمبر کو انتخابات کے آغاز کا اعلان کیا ہے، تاہم جمہوریت کے حامی اور باغی گروہ اس عمل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2021 میں میانمار میں فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرچکی ہے، اور تب سے ملک شدید خانہ جنگی کا شکار ہے۔ فوج کی جانب سے مختلف گروہوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شہری ہلاکتیں معمول...
وارسا: پولینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے باقی ماندہ سوویت دور کے مِگ-29 لڑاکا طیارے یوکرین کے حوالے کرے گا، اور بدلے میں یوکرین سے جدید ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرے گا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پولینڈ نے اپنے پرانے مِگ طیاروں کی جگہ بڑی حد تک امریکی ایف-16 اور جنوبی کوریا کے ایف اے-50 لڑاکا طیارے شامل کر لیے ہیں، جبکہ امریکا سے آرڈر کیے گئے 32 ایف-35 طیاروں کی ترسیل کا بھی انتظار ہے۔ پولینڈ کے وزیر دفاع ولادیسلاو کوسینیاک-کامیژ نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو میں بتایا کہ مِگ-29 طیارے اپنی سروس لائف کے آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں، اسی لیے انہیں پولش فضائیہ سے ہٹایا جا رہا ہے، اور ان کی یوکرین کو...
دورہ اس وقت کیا گیا جب وزیراعلیٰ دہشت گردی سے متاثرہ اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر دورے کے دوران حالات کے مطابق مناسب انتظامات کرنے میں ناکام رہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل ایچ آر) کے دورہ ایمرجنسی کے دوران پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کی مبینہ خلاف ورزی پر اسپتال انتظامیہ نے متعلقہ ڈاکٹر سے وضاحت طلب کر لی۔ دورہ اس وقت کیا گیا جب وزیراعلیٰ دہشت گردی سے متاثرہ اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر دورے کے دوران حالات کے مطابق مناسب انتظامات کرنے میں ناکام رہے۔ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ ڈاکٹر نے نہ اپنا...
—فائل فوٹو دفترِ خارجہ نے ناروے کے سفیر کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر ڈیمارش جاری کر دیا۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ناروے کے سفیر نے 11 نومبر کو سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت کی تھی، یہ سفارتی حد سے تجاوز اور پاکستان کے اندرونی عدالتی معاملات میں براہِ راست مداخلت تھی، کسی بھی ملک کے سفیر کی زیرِ سماعت مقدمے میں موجودگی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی تصور ہوتی ہے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، ناروے کی مختلف این جی اوز پاکستان میں ایسے عناصر کی حمایت کرتی ہیں، یہ تنظیمیں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو پلیٹ فارم فراہم کرتی...
اکبر ایس بابر—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی پارٹی آئین میں تبدیلی اور انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر بیان دیا ہے۔بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کے بنیادی آئینی حقوق پر ایک اور ڈاکا ڈالنا نامنظور ہے، پی ٹی آئی پر قابض ٹولے نے بار بار جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ اس سے پارٹی کو شدید سیاسی اور قانونی نقصان پہنچا، جعلی انٹرا پارٹی الیکشن نے پارٹی کو 8 فروری کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ مارچ 2024ء میں ایک اور جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے گئے، اس جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کو میں نے 5 مارچ...
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو کراچی میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، کراچی میں پائیدار پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے فور پروجیکٹ کے ذریعے کراچی کو روز 260 ملین گیلن پانی فراہم ہو گا۔اجلاس میں کے فور توسیع، 260 ایم جی ڈی بلک واٹر سپلائی، کلری بگیار فیڈر کی لائننگ اور حب ڈیم منصوبوں کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے فور پروجیکٹ پر کام 2020ء سے واپڈا کے زیرِ انتظام...
کراچی:(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ5 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اعلامیے میں واضح کیا...
بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے درمیان بحری دفاعی سازوسامان اور متعلقہ صلاحیتوں کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیا گیا ہے۔ یہ تاریخی معاہدہ آج ڈھاکہ کینٹونمنٹ میں مسلح افواج ڈویژن کی نگرانی میں طے پایا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے معاہدے پر دستخط لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کامرل حسن، پرنسپل اسٹاف آفیسر، مسلح افواج ڈویژن نے کیے جبکہ نیدرلینڈز کی حکومت کی جانب سے یہ دستخط جوریس وین بومیل، نیدرلینڈز کے سفیر برائے بنگلہ دیش نے کیے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ باہمی بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعظم دستخط کی تقریب میں نیدرلینڈز کی وزارت دفاع کے غیر مقیم دفاعی رابطہ کار کیپٹن جی جورڈی کلین، ڈچ...
پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی ٹیچرز گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں کہ ملزمان نے راستے میں فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان میں ملزمان کی فائرنگ سے 2 استانیاں جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی ٹیچرز گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں کہ ملزمان نے راستے میں فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک اسکول ٹیچر موقع پر جبکہ دوسری اسپتال میں دم توڑ گئی، دونوں اسکول ٹیچرز کا تعلق پڑانگ سے ہے، پولیس کے مطابق وجہ عناد رشتہ کا تنازع بتایا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان نیشنل پارٹی نے کہا کہ ہم نے عوام کی رائے کو جمہوریت کی مضبوطی کیلئے بنیادی اکائی سمجھتے ہوئے ہمیشہ بلدیاتی الیکشن کو وقت پر کرانیکی بات کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان عبید اللہ لاشاری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات عوام کے بنیادی جمہوری نظام کی علامت ہے۔ جس کا آئینی مدت پر ہونا جمہوری ریاستوں کے جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے انتہائی بنیادی ستون تصور کیا جاتا ہے، مگر بدقسمتی سے ریاست پاکستان میں بنیادی جمہوری ڈھانچہ کو ہمیشہ سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ مگر کاش ریاست پاکستان میں آزادی کے بعد سے بلدیاتی الیکشن اپنی آئینی مدت میں ایک تسلسل کے ساتھ جاری رہتے اور عوام کو اپنے...
چیئرمین پیپلز پارٹی نے فیض حمید کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مستقبل میں ایسی غلطیوں سے بچنے میں مددگار ثابت ہوگا وہ طاقت کے نشے میں اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے رہے اور آج کے فیصلے سے یہ بات واضح ہو گئی کہ غیرقانونی اقدامات کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی اور پی ٹی آئی کا طرز سیاست گورنر راج والے حالات پیدا کر رہا ہے۔ چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سخت اقدامات کے دوران خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے، لیکن ن...
سٹی42: ہمیشہ باخبر ثابت ہونے والے سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے فیض حمید کو 14 سال قید کی سزا ہونے پر کہا ہےکہ 9 مئی کے مقدمات ابھی باقی ہیں۔ فیض حمید کو ملی سزا صرف ابتدا ہے۔ اہم کیس باقی ہیں اور جس سیاسی پارٹی نے یہ کِیا، اس کا فیصلہ دیوار پر تحریر نظر آرہا ہے۔ فیض حمید کو طویل کورٹ مارشل عدالت مین طویل سماعتوں کے بعد آج 14 سال قید بامشقت سزا سنائے جانے پر ایک نیوز چینل کے سوالات کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میری یہ بات بھی ٹھیک ثابت ہوئی، فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، پھانسی کی سزا نہیں ہوئی۔ باغبان پورہ کی خواتین...
ہالی ووڈ کی مقبول جوڑی ٹام ہالینڈ اور زینڈایا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں، مگر اس بار وجہ کوئی نئی فلم نہیں، بلکہ ایک ایسی پوسٹ ہے جس نے مداحوں کو لمحوں میں پریشان بھی کیا اور حیران بھی۔ اصل ہنگامہ اُس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر خبر پھیلنے لگی کہ دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی ہے، اور اس افواہ کا تعلق زینڈایا اور روبرٹ پیٹنسن کی چند نئی تصاویر سے جوڑا جا رہا تھا۔ لیکن حقیقت اس سے کافی مختلف نکلی۔ بات کچھ یوں ہے کہ اداکارہ زینڈایا نے اس ہفتے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جو بظاہر شادی کے اعلان کا ہلکا سا تاثر دے رہی تھی۔ مداح پہلے تو چونکے، پھر...
اسلام آباد: دفترخارجہ نے ناروے کے سفیر کی سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت کے دوران موجودگی کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے سخت اقدام کیا اور ڈیمارش جاری کردیا ہے۔ دفترخارجہ کے مطابق ناروے کے سفیر کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر سخت اقدام کیا گیا اور ڈیمارش جاری کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ ایک آزاد، خودمختار ، اور قانون پر عمل درآمد کرنے والی ہارڈ اسٹیٹ کیا ہوتی ہے اور سخت اور واشگاف الفاظ میں ناروے کے سفیر کو پاکستان کے اندونی معاملات میں مداخلت پر وزارت خارجہ نے سخت ترین الفاظ میں ڈیمارش جاری کر دیا۔ یہ...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ملازمت میں سابقہ ادائیگیوں سمیت بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ لوگوں کا حکومت سے اپنے واجبات لینا کتنا مشکل کام ہے، لوگ چکر لگاتے رہتے ہیں، لوگوں کے کروڑوں روپے حکومت نے رکھے ہوئے ہیں، ایک دن تنخواہ کے بغیر گزارنا مشکل ہے یہ تو ساڑھے چار سال ہوگئے پیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ حکومت والا سلوک آپ مت کریں، یہ حکومت کا اور کورٹ کا معاملہ ہے پیسے حکومت دے رہی ہے، ساڑھے چار سال سے درخواست گزار کی تنخواہ ادا نہیں کی کب کریں گے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن پی بی سی نے مؤقف...
حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستانی قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وزیرمملکت برائے قانون بیرسٹر دانیال نے مشترکہ پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اور افغانستان سے بیٹھ کر پاکستان میں سوشل میڈیا پر دہشتگردی پر مبنی مواد چلایا جارہا ہے، سوشل میڈیا کمپنیوں کوپہلے بھی کہا تھا پاکستانی قوانین پر عمل کریں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستانی قوانین پر عمل نا کیا تو کارروائی کی جائے گی، افغانستان کے حکومتی اداروں کے آفیشل اکاونٹس سے دہشتگردی پر مبنی مواد پھیلایا جارہا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ سوشل...
پاکستان نے یہ بھی بتایا کہ ناروے کی بعض این جی اوز انسانی حقوق کے نام پرسرگرم ہیں اور وہ پاکستان میں ایسے عناصر کی حمایت اور سپورٹ کرتی ہیں جو پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ وزارت خارجہ نے ڈیمارش کے ذریعے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھانے کا حق رکھتا ہے اور کسی بھی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ناروے کے سفیر کی جانب سے سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈیمارش جاری کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ اقدام سفارتی حدود سے تجاوز کے مترادف ہے اور پاکستان کے اندرونی عدالتی...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اللّٰہ ہمیں معاف کرے، اللّٰہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اپنی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کیلئے استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے دعا کی کہ خوفِ خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اللّٰہ ہمیں معاف کرے، اللّٰہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اپنی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کیلئے استعمال کرنے کی...
عدالتی حکم کے بعد یو ٹیوبر عادل راجہ نے بریگیڈئیر (ر) راشد نصیر کو بدنام کرنے کا الزام تسلیم کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )عدالتی حکم کے بعد یو ٹیوبر عادل راجہ نے بریگیڈئیر ریٹائرڈ راشد نصیر کو بدنام کرنے کا الزام تسلیم کرلیالندن ہائی کورٹ نے عادل راجہ کے لیے 2 وارنگز بھی جاری کردیں، جج کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ عادل راجہ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا تو توہین عدالت تصور ہوگی، فیصلے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ، جیل کی سزا اور اثاثے ضبط کیے جاسکیں گے۔ عادل راجہ نے اپنے خلاف فیصلے کا خلاصہ سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر شائع کردیا...
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض حمید کو 15 ماہ کے عدالتی پراسیس کے بعد سزا سنائی گئی ہے، ان کے پاس آرمی کے کورٹ آف اپیلز جانے کا حق ہے، جس کے بعد آرمی چیف کے پاس اپیل کی سہولت موجود ہے۔ فوج کے جوڈیشل پراسیس کے بعد وہ ہائی کورٹ بھی جا سکتے ہیں۔ وزیر دفاع نے واضح کیا کہ انصاف کے تمام مراحل اور متعلقہ ادارے فیض حمید کے لیے میسر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض حمید کو سزا، ’ 9 مئی کے کیسز ابھی باقی ہیں‘، فیصل واوڈا خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں شامل نہیں تھا، اور کیس براہ راست سپریم کورٹ میں شروع کیا گیا۔ انور ظہیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا ہے ۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایمان مزاری کی ٹرائل رکوانے کی درخواست پر سماعت کی، بنچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔ عدالت عظمیی نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے عدالتی حکم میں کہا گیا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ہائی کورٹ دونوں فریقین کو مکمل سن کر جلد فیصلہ کرے گی۔دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ہم آرڈر لکھوا رہے ہیں آپ کو کوئی...
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک سزا ہوئی اور کوئی چیز سامنے آئے تو اس پر بھی سزا ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک سزا ہوئی اور کوئی چیز سامنے آئے تو اس پر بھی سزا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید کو 14 سال کورٹ مارشل ہوا، جو ریکارڑ پر ثبوت آئے اس بنا پر سزا ہوئی، ان کی ایک چائے کی پیالی سے اس...
ویب ڈیسک : تبت کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز زیرِ زمین تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا، جس کے باعث جھٹکے متعدد قریبی علاقوں میں بھی محسوس ہوئے،اچانک آنے والے زلزلے نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی حکام نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایمرجنسی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی ہیں۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد...
نارتھ کراچی تیزرفتارواٹرٹینکرکی ٹکرسے فرسٹ ایئر کے طالب کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ واٹر ٹینکرکے نامعلوم ڈرائیوراورواٹر ٹینکرکے مالکان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح نارتھ کراچی سیکٹرفائیو اے ٹو میں تیزرفتارواٹر ٹینکرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 17 سالہ نوجوان عابد رئیس کے جاں بحق ہونے کے واقعےکا مقدمہ خواجہ اجمیرنگری تھانے میں درج کرلیا گیا۔ والد رئیس احمد کی مدعت میں درج مقدمے میں قتل خطا، قتل السبب،غفلت لا پروائی سے ڈرائیونگ کرنے سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں مقدمے میں واٹر ٹینکرکے نامعلوم ڈرائیوراورمالکان سعید اللہ اورعبداللہ کو نامزد کیا گیا۔ مقدمے کا متن کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیورکم عمرتھا،حادثے میں جاں بحق نوجوان 17...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز اور عمل درآمد سے متعلق ایک بڑا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ غزہ کے انتطامی امور کو سنبھالنے کے لیے بنائے جانے والے بورڈ آف پیس کا اعلان فی الحال روک دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب بورڈ آف پیس کے ارکان کا اعلاں رواں ماہ کے بجائے آنے والے سال 2026 کے شروع میں کیا جائے گا۔ جس کا مطلب ہے کہ غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کا آغاز اب کرسمس اور سال نو کی چھٹیوں کے بعد شروع ہوگا۔ قبل ازیں امریکی حکام نے بتایا تھا کہ کرسمس سے پہلے ہی غزہ جنگ بندی کے دوسرے...
ایئر پورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی خاتون کو کچلتے ہوئے فرار ہوگئی ، جاں بحق ہونے والی خاتون شاہ فیصل کالونی کی رہائشی تھی. رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ کویتا زوجہ ہری رام کے نام سے کی گئی۔ متوفیہ شاہ فیصل کالونی کی رہائشی تھی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
شکارپور کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی پارس بکھرانی، ڈی ایس پی ظہور سومرو اور 2 دیگر اہلکار سکھر کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق چاروں کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شادی کی سالگرہ کے روز پولیس افسر جوڑا ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا شکارپور آپریشن میں زخمی ہونے والے میاں بیوی ڈی ایس پیز کی شادی کی دوسری سالگرہ اسپتال میں منائی گئی۔ میئر سکھر اور اسپتال کا عملہ بھی ڈی ایس پیز کی خوشیوں میں شریک ہوئے، آئی جی سندھ نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ پارس بکھرانی سندھ پولیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کی جدید کاری کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کے بڑے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی ہے، اس فیصلے کا اعلان امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (DSCA) نے کیا، جس کے مطابق یہ اقدام نہ صرف امریکا کی خارجہ پالیسی کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے بلکہ واشنگٹن کی قومی سلامتی کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈی ایس سی اے کا کہنا ہے کہ یہ جدید کاری پاکستان کو جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور آئندہ ممکنہ آپریشنز میں امریکی اور اتحادی افواج کے ساتھ مؤثر انٹرآپریبلٹی برقرار رکھنے میں مدد دے گی، اپ گریڈ پیکیج میں...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے داہگل ناکے پر پولیس کی جانب سے روکے جانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ایسا رویہ ناقابلِ قبول ہے۔ داہگل ناکے پر پولیس افسران سے بات چیت میں سہیل آفریدی نے کہا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کے لیے آپ بارڈر کیوں کھڑے کر رہے ہیں؟ پرسوں بھی روکا گیا، آج بھی، آخر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا کو جائز حقوق نہیں دیے جارہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا الزام انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ روز خواتین کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کیا گیا، اور یہ رویہ نفرتوں کو بڑھا رہا ہے۔ سہیل آفریدی کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث پایا گیا تو اسے بھی سزا دی جائے گی۔پریس کانفرنس کے دوران گورنر نے بتایا کہ فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا دی گئی، جو ثبوتوں کی بنیاد پر دی گئی، ایک چائے کی پیالی سے بھی صوبے کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور سیاسی رہنماؤں کو سزا ملنے پر جرنیل کو بھی سزا ملنی چاہیے، ریاست سب سے اوپر ہے، بانی یا مخلوق نہیں۔پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ صوبائی سیکریٹریٹ اڈیالہ منتقل ہوگیا ہے اور وہاں سے صوبے کے امور...
پاکستانی یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر میجر (ریٹائرڈ) عادل راجہ نے لندن ہائیکورٹ کی ہدایت پر تسلیم کرلیا کہ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) رشید نصیر کے خلاف ان کی جانب سے عائد کردہ تمام الزاماات جھوٹے، بے بنیاد اور توہین آمیز تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اورعادل راجا کی حوالگی کا مطالبہ کردیا لندن ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ عادل راجہ کے پاس نصیر کے خلاف لگائے گئے الزامات کا کوئی دفاع موجود نہیں ہے۔ عدالت نے انہیں 2 بار وارننگ بھی دی کہ اگر وہ عدالت کے احکامات پر عمل نہیں کریں گے تو یہ توہین عدالت کے زمرے میں آئے گا جس کے نتیجے میں جرمانہ، جیل یا اثاثوں کی ضبطی ممکن ہے۔ عدالتی حکم اور...
لندن: لندن ہائی کورٹ کے حکم پر یوٹیوبر عادل راجا نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے جھوٹے الزامات اور کردار کشی پر تحریری معافی مانگتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس اس حوالے سے ثبوت نہیں ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری معافی نامے میں عادل راجا نے لکھا کہ عدالت نے کہا جون 2022 میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور ہتک آمیز تھے اور9 اکتوبر 2025 کو فیصلے میں مجھے ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ عادل راجا نے ٹویٹ میں کہا کہ مجھے راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، عدالت نے میرے خلاف قانونی اخراجات بھی منظور کیے ہیں۔ بے بنیاد الزامات کا اعتراف...
اگر یہ بل کثرت رائے سے قانون بن گیا تو اس کا اطلاق نئے تعلیمی سال 2026-27ء سے ہوگا۔ اسکارف پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں 150 یورو سے ایک ہزار یورو تک جرمانہ سمیت دیگر انتظامی کارروائیاں بھی ہوسکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آسٹریا کے اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کے بل کو اسمبلی میں ایسی ترمیم کے لیے پیش کیا جائے گا، جسے عدالت بھی معطل نہ کرسکے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریا کے اسکولوں میں 2019ء کو بھی حجاب پر پابندی عائد کی تھی، تاہم اسے عدالت نے معطل کر دیا تھا۔ آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ حکومت کی یہ پابندی نہ صرف ایک مضوص طبقے کے ساتھ...
پاکستان نے ناروے کے سفیر کو باضابطہ ڈیمارش (احتجاجی مراسلہ) جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدام ناروے کی جانب سے پاکستان کے اندرونی عدالتی معاملات میں مداخلت سمجھی جانے والی سرگرمیوں پر شدید تحفظات کے اظہار کے طور پر کیا گیا۔ مزید پڑھیں: متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی قلابازیاں جاری واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ناروے کے سفیر سپریم کورٹ آف پاکستان میں انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر عدالتی کارروائی دیکھنے کے لیے آئے تھے۔ اس پر سفارتی حلقوں میں اس وقت بحث جاری ہے کہ کسی ملک کا سفیر آخر کیوں پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ کی کارروائی میں شریک ہوتا ہے۔ عمومی...
بنگلہ دیش کے چیف الیکشن کمشنر ناصرالدین نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات 12 فروری 2026 کو ہوں گے، اور اسی دن جولائی نیشنل چارٹر کے نفاذ پر ایک قومی ریفرنڈم بھی کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ اوقات میں اضافہ منظور چیف الیکشن کمشنر کے مطابق 12 فروری 2026 کو انتخابات کے لیے صبح 7:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک ووٹنگ ہوگی، جس میں دونوں انتخابات اور ریفرنڈم کے لیے اضافی وقت دیا جائے گا۔ نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 دسمبر، نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 4 جنوری تک، مسترد شدہ نامزدگیوں پر اپیل 11 جنوری، اپیل کے فیصلے 12 سے...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کے دورے کے دوران ڈاکٹر کے بریفنگ نہ دینے پر لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے وضاحت طلب کر لی۔وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے 25 نومبر کو فیڈرل کانسٹیبلری کے زخمیوں کی عیادت کے لیے ایل آر ایچ کا دورہ کیا تھا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سے وضاحت طلب کر لی۔ بین الاقوامی میڈیا سے بانی سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں: وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 4 نومبر سے بانیٔ پی ٹی آئی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر...
لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پہاڑ ہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں، لہٰذا ان کا تحفظ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لیے سیاحوں میں شعور اجاگر کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر سیاحت کو فروغ مل سکے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر ہر سال لاکھوں سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، جو کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان بھی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ حسین پہاڑی نعمتوں سے مالا...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے برسلز میں ہونے والی اہم ملاقات میں یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور میگنس برنر نے یورپ پہنچنے کی کوششوں میں غیر قانونی تارکین کی تعداد میں 47 فیصد کمی پر پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور یورپی کمشنر نے انسانی اسمگلنگ، منشیات کی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: افغان تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، کوئٹہ سے 100 سے زیادہ افراد گرفتار محسن نقوی نے گفتگو میں زور دیا کہ اسمگلرز، ڈرگ مافیا اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ دنیا بھر کے ممالک کے لیے بڑا...
لندن (ویب نیوز) لندن ہائیکورٹ کی جانب سے سابق بریگیڈیئر راشد نصیر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتکِ عزت کے مقدمے میں یوٹیوبر اور سابق میجر عادل راجہ کے خلاف فیصلہ جاری کردیا گیا، عدالت نے تمام الزامات کو جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ عادل راجہ نے جون 2022ء میں جو الزامات عائد کیے تھے، ان کے حق میں کوئی قابلِ قبول ثبوت پیش نہیں کیا اور یہ تمام دعوے محض بہتان اور شخصیت کشی پر مبنی تھے، وہ بریگیڈئیر راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانے کی ادائیگی کریں، قانونی اخراجات بھی ادا کیے جائیں، انہیں 2لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ بطور...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل ایچ آر) کے دورہ ایمرجنسی کے دوران پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کی مبینہ خلاف ورزی پر اسپتال انتظامیہ نے متعلقہ ڈاکٹر سے وضاحت طلب کر لی۔ دورہ اس وقت کیا گیا جب وزیراعلیٰ دہشت گردی سے متاثرہ اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر دورے کے دوران حالات کے مطابق مناسب انتظامات کرنے میں ناکام رہے۔ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ ڈاکٹر نے نہ اپنا تعارف کروایا اور نہ ہی وزیر اعلیٰ کو ضروری بریفنگ فراہم کی، جو کہ اسپتال پروٹوکول کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ عمل ’’پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کی سنگین خلاف ورزی‘‘ ہے،...
امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور معاونت کی فروخت کی منظوری دے دی ہے.جس کی مجموعی مالیت 68 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے۔ یہ بات امریکی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کی جانب سے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں بتائی گئی۔فروخت میں لنک16 سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ گریڈ، تربیت اور مکمل لاجسٹک سپورٹ شامل ہیں۔ڈی ایس سی اے نے خط میں کہا کہ یہ فروخت امریکا کی خارجہ اور قومی سلامتی کے مقاصد کے مطابق ہے کیونکہ اس سے پاکستان کو انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں اور مستقبل کے ممکنہ آپریشنز میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ انٹرآپریبلٹی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔خط...
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا کے سب سے بلند ہوٹل ’سیل دبئی میرینا‘ کا افتتاح ہوا، جس نے اپنی ریکارڈ ساز بلندی اور شاندار پینورامک ویوز کے باعث عالمی میڈیا کی بھرپور توجہ حاصل کرلی ہے۔ لندن کے ایک گروپ کے ڈیزائن کردہ اس ہوٹل کی بلندی 1,236.88 فٹ ہے، جو اسے دنیا بھر کے ہوٹلوں میں منفرد مقام دلاتی ہے۔ اس بلند و بالا عمارت سے دبئی میرینا، پام جمیرا اور عرب خلیج کے دلکش اور مسحور کن نظارے دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا روزویلٹ ہوٹل کی ازسرِنو ترقی کے منصوبے میں ایک ارب ڈالر مالیت کا ہدف پروجیکٹ کے سی ای او روب برنز نے انکشاف کیا کہ عمارت کی تعمیر کا...
ناسا کو اپنے اس خلائی جہاز سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جو گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے مریخ کے گرد مدار میں گردش کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ناسا روور کی اہم کامیابی، مریخ پر ’منی لائٹننگ‘ کی موجودگی ثابت دی گارجین کے مطابق امریکی خلائی ادارے نے بتایا کہ وہ میون خلائی جہاز سے دوبارہ رابطہ بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو گزشتہ 11 سال سے سرخ سیارے کے گرد چکر لگا رہا ہے۔ ہفتے کے آخر میں میون نے اچانک زمینی اسٹیشنوں سے رابطہ کرنا بند کردیا۔ ناسا کا کہنا ہے کہ رابطہ منقطع ہونے سے پہلے تک خلائی جہاز پوری طرح درست حالت میں کام کر رہا تھا لیکن جب وہ مریخ کے...
نیب اور اینٹی کرپشن موثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے: اعجاز قریشی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) وفاقی محتسب اعجاز قریشی نے کہا کہ نیب اوراینٹی کرپشن مثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب اعجاز قریشی کا کہنا تھا کہ ادارے کی کارکردگی بہتر ہے، مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں، گزشتہ سال 2 لاکھ 26 ہزار شکایات درج ہوئیں۔ اعجاز قریشی نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں نئے دفاتر قائم کئے گئے، گھر بیٹھے عوام کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈھائی لاکھ شکایات عدالتوں میں جاتیں تو خرچہ اور وقت زیادہ لگتا۔وفاقی محتسب نے...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: ٹکٹس خریدنے کے خواہشمند شائقین کیلیے بڑی خوشخبری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے ٹکٹس خریدنے کے خواہشمند شائقین کیلیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے ٹکٹس کی فروخت کے وقت کا اعلان کردیا۔ ٹکٹس کی فروخت آج (جمعرات) شام 6 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگی۔ٹورنامنٹ کے تاریخی 10ویں ایڈیشن کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے، جس میں 7 فروری سے 8 مارچ تک آٹھ مختلف مقامات پر میچز کھیلے جائیں گے۔بھارت میں کچھ مقامات پر ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 1.11 ڈالر (تقریبا 310 روپے) تک ہوگی جبکہ...
ڈاکس تھانے کے علاقے مچھر کالونی اللہ والی مسجد کے قریب ندی سے ایک انسانی سر ملا ہے جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈاکس تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او ڈاکس نند لال نے بتایا کہ ملنے والی سر کی عمر 35 سے 40 سال معلوم ہوتی ہے اور فوری طور پر سر کی شناخت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل گلشن اقبال تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5 پوسٹ آفس کے قریب ایک انسانی دھڑ ملا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نالے سے ملنے والے سر اور گلشن اقبال سے ملنے والے دھڑ کا ڈی این اے کروایا جائے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ ملنے والا سر اور دھڑ ایک ہی...
امریکا نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف)کے ایف۔ 16 بیڑے کے لئے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کی جانب سے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کیا گیا۔ ڈی ایس سی اے کے نوٹیفکیشن کے بعد 30 روزہ پارلیمانی جائزے کی باضابطہ طور پر مدت شروع ہوگئی ہے، جس کے دوران امریکی قانون ساز پاکستان کو ایف۔16 ٹیکنالوجی کی فراہمی پر بحث کریں گے۔ ایجنسی کے مطابق یہ مجوزہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کو تقویت دے گی کیونکہ اس سے...
شمالی وزیرستان (نیوزڈیسک) عیسوٹری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مدرسے کے اندر دھماکے کے نتیجے میں دو بچے شہید جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ بچے مدرسے میں کھیل رہے تھے کہ اچانک خوارج کا چھوڑا ہوا بارودی مواد پھٹ گیا، جس کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقامی طبی اداروں سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال پر بچوں کا علاج کرایا جا رہا ہے ، وار آن ٹیرر کے دوران خیبرپختونخوا میں خوارج نے دہشتگردی پھیلانے...
امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف۔16 بیڑے کیلیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکا نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف)کے ایف۔ 16 بیڑے کے لئے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی۔سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کی جانب سے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کیا گیا۔ ڈی ایس سی اے کے نوٹیفکیشن کے بعد 30 روزہ پارلیمانی جائزے کی باضابطہ طور پر مدت شروع ہوگئی ہے، جس کے دوران امریکی قانون ساز پاکستان کو ایف۔16...
ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس ) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے یونیورسٹی آف پشاور کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کا اچانک اور غیر رسمی دورہ کیا جس میں طلبہ سے براہِ راست ملاقات کی، طلبہ کی تجاویز سنیں اور یونیورسٹی کی مالی خودکفالت کے لیے وائس چانسلر کو عملی اقدامات کی ہدایت دی۔ اس موقع پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے پاکستان...
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہیکہ اڈیالہ کے باہر مستقل احتجاج کی صورت میں حکومت عمران خان کی جیل منتقلی کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بطور جماعت اور عمران خان نے ادارے پر براہ راست تنقید کی، ادارے کے خلاف بات چیت کو لوگ پسند نہیں کریں گے، بھارت ہمارا دشمن ملک ہے لیکن عمران خان نے پراپیگنڈے میں اس کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے گفتگو کا کوئی طریقہ کار نہیں اپنایا جاسکتا، ماضی میں پی ٹی آئی سے بات چیت کی کوشش کی گئی لیکن عمران خان کے اپنے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ لاک کی صورتحال پیدا ہوئی۔ رانا...
وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کے روز دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم کا یہ دورہ ترکمانستان کے صدر کی خصوصی دعوت پر ہورہا ہے. جس کا مقصد پاک۔ترکمان تعلقات، توانائی تعاون، خطے میں تجارتی روابط اور مختلف شعبوں میں اشتراک کو مزید مضبوط بنانا ہے۔حکومتی وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری اور وفاقی وزیر اطلاعات بھی شامل ہیں، جو دورے کے دوران اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں اور مشترکہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی بھی وفد کا حصہ ہیں، جو سفارتی اور تکنیکی مذاکرات میں اہم کردار ادا کریں گے۔دورے کے دوران گیس پائپ لائن منصوبے، علاقائی رابطہ کاری، سرمایہ...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ ترکمانستان وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد ترکمانستان کیلئے روانہ وزیرِ اعظم اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد (International Year of Peace and Trust-2025)، عالمی دن برائے غیر جانبداری (International Day of Neutrality) اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کے ساتھ ساتھ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے. نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، وفاقی...
صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کیا۔ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔تاہم ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
امریکا نے امیر تارکین وطن کے لیے گولڈ کارڈ ویزا اسکیم متعارف کرادی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر تارکین وطن کے لیے ایک نئی اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے خوشحال افراد ایک ملین ڈالر ادا کرکے امریکا کا گولڈ کارڈ ویزا حاصل کرسکیں گے، اس کے ساتھ 5 ملین ڈالر مالیت کا پلاٹینم کارڈ بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں کو کونسی اہم سہولیات دے رہا ہے، حیران کن فہرست سامنے آگئی میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈ کارڈ کے خواہشمند افراد کو ہوم لینڈ سیکیورٹی کو 15 ہزار ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی، بیک گراؤنڈ چیک مکمل کرانا ہوگا اور...
وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کے روز 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان روانہ ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ترکمانستان تعلقات میں نیا سنگِ میل، وزیر خزانہ کو اشک آباد انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعظم یہ دورہ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ ترکمانستان میں وزیراعظم کی مصروفیات وزیراعظم اشک آباد میں منعقد ہونے والے اُس عالمی فورم میں شرکت کریں گے جس کا انعقاد بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025، یوم ترکمانستان کی غیرجانبداری اور ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کے 30 سال مکمل ہونے کے موقعے پر کیا جا رہا ہے۔ اہم ملاقاتیں وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران صدر سردار بردی...
اٹلی کے روایتی کھانوں کو باضابطہ طور پر یونیسکو نے ’غیر مادی ثقافتی ورثہ‘ قرار دے دیا ہے، جس سے ملک کو عالمی سطح پر مزید شناخت اور سیاحوں کی توجہ حاصل ہونے کی امید ہے۔ اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے انسٹاگرام پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم دنیا میں پہلے ملک ہیں جنہیں یہ اعزاز ملا ہے، جو ہماری شناخت کا ثبوت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پائن ایپل پیزا پر اطالوی عوام کیوں تقسیم ہوگئے؟ میلونی کے مطابق اطالویوں کے لیے کھانا محض خوراک یا تراکیب کا مجموعہ نہیں بلکہ ’ثقافت، روایت، محنت اور دولت‘ کی علامت ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ فیصلہ نئی دہلی میں ہونے والے یونیسکو کے ثقافتی پینل کے اجلاس میں کیا گیا، جو...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ اللہ ہمیں معاف کرے، طاقت اوراقتدار کو اللہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کی توفیق عطا فرمائے۔خواجہ آصف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یورپی یونین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر سے اہم ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسانی سمگلنگ کے خلاف اقدامات اور باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور میگنس برنر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان سے یورپ کے لیے غیر قانونی راستوں کے ذریعے جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی آئی ہے جو حکومت پاکستان کے مؤثر اقدامات کا مظہر ہے۔ انہوں نے پاکستان حکومت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس پیش رفت کو مثالی قرار دیا اور جلد پاکستان کے دورے کا بھی اعلان کیا۔ وفاقی وزیر محسن نقوی نے بتایا...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے صارفین کو مصنوعی ذہانت (AI) کے محفوظ، ذمہ دارانہ اور محتاط استعمال کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ ہدایت نامے میں شہریوں کو اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ کو اولین ترجیح دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ صارفین حساس دستاویزات، شناختی معلومات یا ذاتی ڈیٹا کسی بھی AI پلیٹ فارم پر اپ لوڈ نہ کریں، کیونکہ اس سے پرائیویسی اور سیکیورٹی کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ AI سے حاصل ہونے والے جوابات پر اندھا اعتماد نہ کیا جائے اور معلومات کی لازمی تصدیق کی جائے۔ صارفین کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے...
لندن ہائی کورٹ نے سابق بریگیڈیئر راشد نصیر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتکِ عزت کے مقدمے میں یوٹیوبر اور سابق میجر عادل راجہ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ان کے تمام الزامات کو جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ عادل راجہ نے جون 2022 میں جو الزامات عائد کیے تھے، ان کے حق میں کوئی قابلِ قبول ثبوت پیش نہیں کیا گیا اور یہ تمام دعوے محض بہتان اور شخصیت کشی پر مبنی تھے۔ فیصلے کے مطابق لندن ہائی کورٹ نے عادل راجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بریگیڈئیر راشد نصیر کو 50ہزار پاؤنڈ یعنی ایک کڑور ستاسی لاکھ ہرجانے کی ادائیگی کریں جبکہ...
کراچی: ڈاکس تھانے کے علاقے مچھر کالونی اللہ والی مسجد کے قریب ندی سے ایک انسانی سر ملا ہے جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈاکس تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او ڈاکس نند لال نے بتایا کہ ملنے والی سر کی عمر 35 سے 40 سال معلوم ہوتی ہے اور فوری طور پر سر کی شناخت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل گلشن اقبال تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5 پوسٹ آفس کے قریب ایک انسانی دھڑ ملا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نالے سے ملنے والے سر اور گلشن اقبال سے ملنے والے دھڑ کا ڈی این اے کروایا جائے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ ملنے والا سر اور...
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے جب کہ چاندی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 212 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 4لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔ جس کے بعد فی 10 گرام سونے کی قیمت 428روپے کے اضافے سے 3لاکھ 80ہزار 282 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 85روپے کے اضافے سے 6ہزار 452روپے...
اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت کو دوٹوک انداز میں آگاہ کر دیا گیا ہے کہ عمران خان یا پارٹی کے سوشل میڈیا سے فوج اور اعلیٰ عسکری قیادت کے خلاف کسی بھی قسم کی تضحیک یا مہم اب برداشت نہیں کی جائے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پیغام انتہائی سخت لہجے میں دیا گیا ہے اور اسے “بس بہت ہو چکا” کے زمرے میں سمجھا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برس سے جاری تنقید کے باوجود اب مزید کسی بھی قسم کے حملے یا بیانات کی گنجائش نہیں چھوڑی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ عظمیٰ خانم کی اپنے قید بھائی عمران خان سے حالیہ ملاقات بھی کشیدگی میں اضافہ کا باعث بنی، جبکہ...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر اڈیالہ جیل کے باہر مستقل احتجاج جاری رہا تو حکومت عمران خان کی جیل منتقلی پر غور کرسکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے اداروں پر براہِ راست تنقید کی، عوام ادارے کے خلاف بیانیہ پسند نہیں کرتے۔ ان کے مطابق عمران خان نے بھارت کے پروپیگنڈے کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بات چیت کا کوئی طریقہ کار نہیں بن سکتا، ماضی میں مذاکرات کی کوشش عمران خان کے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ لاک پر ختم ہوئی۔ مشیرِ وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالہ کے قریب...
کراچی: گلشن اقبال میں فلیٹ سے ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں اور بیٹے کا بے ہوشی کی حالت میں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واقعے سے قبل گھر کے سربراہ اقبال اور بہو ماہا نے اپنے آخری خطوط بھی تحریر کیے، گھر کے سربراہ اقبال کی جانب سے لکھا گیا خط ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لیا۔ گھر کے سربراہ اقبال نے علی عطاری نامی شخص کو خط لکھا تھا، جس پر 12 دسمبر 2025 کی تاریخ درج ہے۔ خط میں لکھا ہے کہ علی عطاری آپ کو عبدالقادر کی طرف سے جو بقایا رقم ملے وہ ہماری تدفین وغیرہ پر خرچ کر دینا، کسی اور کو اخراجات نہ کرنے...
شاہد سپرا:حج 2026 کے آپریشن کے دوران خدامُ الحجاج کی بھرتی کے حوالے سے جعلساز سرگرم ہو گئے ہیں۔ وزارتِ مذہبی امور نے درخواست گزاروں اور عوام کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ جعلساز کیسے دھوکا دے رہے ہیں؟ مختلف جعلی آرگنائزیشنز خود کو وزارت سے منظور شدہ ظاہر کر رہی ہیں,اخبارات میں جعلی اشتہارات بھی دیئے گئے ہیں,موبائل نمبرز کے ذریعے رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹریس کرنا مشکل ہو۔ وزارتِ مذہبی امور کی ہدایات کے مطابق صرف منظورشدہ کمپنیوں کے ذریعے درخواست جمع کروائیں،موبائل فون پر رابطہ نہ کریں ، ہمیشہ لینڈ لائن نمبر پر تصدیق کریں،درخواست دینے سے پہلے کمپنی کا ریکارڈ وزارت کے آفیشل چینلز سے لازماً چیک کریں۔ باغبان پورہ کی خواتین نے...
کوئٹہ میں خواتین کو بااعتماد اور بااختیار بنانے کے لیے اہم اقدام کے طور پر خصوصی سفری سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرین بس منصوبے کو وسعت دیتے ہوئے جہاں شہر کے لیے 12 نئی بسوں کا اضافہ کیا گیا ہے، وہیں خواتین کی آسان اور محفوظ آمد و رفت کے لیے 5 پنک بسیں بھی باقاعدہ طور پر سروس میں شامل کردی گئی ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پنک بسیں شہر کے مختلف مقامات سے چلائی جائیں گی، جن کا مقصد خواتین کو آرام دہ، محفوظ اور باوقار سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف خواتین کی خود مختاری میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولیات تک...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور یورپی یونین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسانی سمگلنگ کے خلاف اقدامات اور باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپین کمشنر میگنس برنر نے گزشتہ ایک سال میں پاکستان سے یورپ کے لیے غیر قانونی راستوں (ڈنکی) کے ذریعے جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی پر پاکستان حکومت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور پاکستان کے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔ یورپین کمشنر نے کہا کہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کروں گا تاکہ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جا سکے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی براہِ راست...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہ لوگ کیا دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کے پی پاکستان کا حصہ نہیں؟ خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ ہے میں وہاں کا وزیراعلیٰ ہوں۔ یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے داہگل ناکے پر روکے جانے پر پولیس افسران سے کہی۔ وزیراعلیٰ نے پولیس افسران سے کہا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کے لیے آپ بارڈر لگا رہے ہیں، آپ لوگ کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں ؟ پرسوں بھی روکا ہے آج بھی۔ انہوں نے کہا کہ پرسوں خواتین کے ساتھ آپ نے غیر انسانی رویہ اختیار کیا، عمران خان کی بہنیں غیر سیاسی خواتین ہیں، آپ لوگوں کو یہ آرڈرز کون...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کی غیر معمولی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوبصورت چہرے اور ’’مشین گن جیسے ہونٹ‘‘ رکھنے والی قرار دے دیا۔ پنسلوینیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جب کیرولائن ٹیلی ویژن پر آتی ہیں تو پورا اسکرین سنبھال لیتی ہیں۔ ان کے مطابق کیرولائن کے ہونٹ ’’چھوٹی مشین گن کی طرح‘‘ چلتے ہیں اور وہ بے خوف ہو کر بات کرتی ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیرولائن کے اعتماد کی وجہ یہ ہے کہ ہماری تمام پالیسیاں سو فیصد درست ہیں، اس لیے وہ دباؤ کے بغیر بھرپور انداز میں بات کرتی ہیں۔ Donald Trump drew attention at a Pennsylvania rally for remarks he made...
حکومتِ سندھ کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 10 دسمبر 2025 کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جو 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک جاری رہیں گی۔ یہ بھی پڑھیں:ای چالان کے خلاف درخواستیں، سندھ ہائیکورٹ میں حکمِ امتناع کی استدعا مسترد، حکومت سے رپورٹ طلب سندھ حکومت کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 28 نومبر 2024 کو منعقدہ سب کمیٹی کی میٹنگ کے فیصلے کے مطابق موسمِ سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پبلک اور پرائیویٹ کالجز میں طلبا و اساتذہ کے لیے چھٹیاں 22 دسمبر سے شروع ہوں گی اور 31 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ نوٹیفکیشن میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف دوروزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف گیارہ اوربارہ دسمبر کو ترکمانستان میں بین الاقوامی فورم برائے امن و اعتماد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کریں گے اور دورے کے دوران دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں باہمی تعاون، خطے میں استحکام، معاشی شراکت داری اور توانائی کے منصوبوں خصوصاً تاپی گیس منصوبے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سندھ میں سرکاری و نجی کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطا تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ عالمی امن فورم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے کے تمام تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائیں گے۔ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ تعطیلات کے دوران بورڈز کے ضمنی امتحانات شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
معروف تجزیہ کار اور اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید کے خلاف الزامات کی نوعیت بہت وسیع اور سنگین ہے اور آج دی گئی سزا صرف ایک مقدمے کا فیصلہ ہے۔ آئندہ دنوں میں کرپشن، سیاسی مداخلت، اثر و رسوخ کے غلط استعمال اور ٹی ٹی پی روابط سے متعلق مزید تحقیقات سامنے آئیں تو اہم انکشافات کی توقع ہے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کے دوران حامد میر نے بتایا کہ جنرل فیض حمید کے خلاف کیس 15 ماہ تک جاری رہا جس میں 27 گواہان پیش ہوئے۔ بعض گواہوں نے ان کے حق میں گواہی دی، مگر کراس ایگزامینیشن کے دوران ان کے بیانات درست ثابت نہ ہوسکے۔اس کے برعکس جن گواہوں...
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان کے قزاقستان کے دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام نے صدرِ ایران اور صدرِ قزاقستان کی موجودگی میں 14 تعاون دستاویزات پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے نقل و حمل، ٹرانزٹ اور لاجسٹکس، ثقافتی تبادلات، قانونی معاونت، صحت و درمان، سفارتی تعاون اور میڈیا کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورے کے موقع پر ایران اور قزاقستان کے اعلیٰ حکام نے دوطرفہ تعلقات کی سطح کو مزید بلند کرنے کے مقصد سے 14 دستاویزات اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے اور اُن کا تبادلہ کیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان کے قزاقستان کے دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام نے صدرِ...
پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے: عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا، آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے، فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا۔وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فیض حمید کو موقع...
فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے اِی چالان کے خلاف شہری کی جانب سے درخواست پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔جسٹس عدنان اقبال نے ریمارکس دیے کہ حکومت ایسے کام کرتے وقت کم از کم لیگل ٹیم سے ہی مشاورت کرلیتی، رات کے چار بجے بھی شہری سگنل کھلنے کا انتظار کرے گا تو دائیں بائیں سے پستول والا آجائے گا۔جسٹس عدنان اقبال نے ریمارکس دیے کہ رات کے وقت ایئر پورٹ جانے والے شہری کا پرس، فون اور جان بھی جاسکتی ہے، حکومت کو قانون سازی کرتے وقت تمام پہلوؤں کو دیکھنا چاہیے۔ سندھ ہائیکورٹ، ای چالان کیخلاف درخواست، IG ودیگر سے جواب طلب کراچی سندھ ہائیکورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف... سرکاری وکیل نے عدالت کو...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے پرانی بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے کا اعلان زور و شور سے کیا مگر اب تک گاڑیاں واپس اسلام آباد نہیں بھجوائیں۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں بلٹ پروف گاڑیاں اب بھی خیبر پختونخوا پولیس کے پاس موجود ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے ہائی رسک علاقوں میں تعینات پولیس افسران کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے یہ گاڑیاں فراہم کی تھیں۔ کےپی حکومت کا بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار، وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیاخیبر پختون خوا حکومت کے پولیس کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف دیا ہے۔ وزیر...
سینیٹ ہاؤسنگ کمیٹی نے زمین کے تنازعات، ملازمین کے واجبات اور لفٹ کی تنصیب پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا
سینیٹ کی ہاؤسنگ اور ورک کمیٹی نے آج اہم اجلاس میں زمین کے تنازعات، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور شہیدِ ملت ہاؤسنگ پروجیکٹ میں لفٹ کی تنصیب سے متعلق فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے ہدایات جاری کیں تاکہ وزارت کے کاموں کی روانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ زمین کے تنازعات پر توجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ناصر محمود نے کہا کہ اس سال وزارت ہاؤسنگ میں 5 سیکرٹری تبدیل ہو چکے ہیں، جس سے وزارت کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک افسر کو کافی مدت تک برقرار رکھا جانا چاہیے تاکہ کام میں تسلسل اور موثر نتائج حاصل...
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ قوم برسوں فیض حمید اورجنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی 14 سال قید بامشقت سزا پر خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ردعمل دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اللہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کی توفیق عطا فرمائے، اللہ ہمیں معاف کرے، خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست...
سندھ ہائیکورٹ میں ای چالان کے اجرا کے خلاف دائر مختلف درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے حکمِ امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سندھ حکومت سے ای چالان اور جرمانوں کے نوٹیفکیشن سے متعلق جامع رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔ سندھ ہائی کورٹ میں ای چالان کے اجرا کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے حکمِ امتناع کی درخواست مسترد کردی۔ یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں بھی ای چالان نظام شروع کرنے کا فیصلہ عدالت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ ای چالان اور جرمانوں سے متعلق نوٹیفکیشن کی مکمل رپورٹ 15 جنوری کو پیش کی جائے۔ سماعت کے دوران...
کراچی:سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی وزیر خوراک مخودم محبوب الزمان کی پی پی پی شبعہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ فریال تالپور سے ملاقات ہوئی جس میں فوڈ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر خوراک مخودم محبوب الزمان نے بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو بہتر اور شفاف سہولیات فراہم کی جائے گی۔ https://dailymumtaz.com/wp-content/uploads/2025/12/Echallan.mp4 ملاقات میں صوبائی وزیر نے محترمہ فریال تالپور کو غیر معیاری خوراک کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی کی حالیہ کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر...
پی ٹی آئی کی جانب سے آئین میں تبدیلی اور ایک اور انڑا پارٹی الیکشن کرانے کے ارادے پر پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے شدید ردعمل دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کے بنیادی آئینی حقوق پر ایک اور ڈاکہ ڈالنے کی تیاری نامنظور ہے۔ پی ٹی آئی پر قابض ٹولہ اپنی جماعت کے آئین کی پاسداری نہیں کرسکا وہ ملک کے آئین اور قانون کا کیا تحفظ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ کا حصہ ہے کہ پی ٹی آئی پر قابض ٹولہ نے بار بار جعلی انڑا پارٹی الیکشن کروائے جس سے پارٹی کو شدید سیاسی اور...
قوم برسوں فیض حمید، جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اورجنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔خواجہ آصف نے اپنے بیان میں دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ہمیں معاف کرے، اللہ طاقت اور اقتدار کو اللہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کی توفیق عطا فرمائے، خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔واضح رہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہو گا، فیض...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا، آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے، فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فیض حمید کو موقع دیا کہ اپنا دفاع کریں اور گواہان بھی پیش کریں، تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرنے اور شواہد کو سامنے لانے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے فیض حمید کی سزا کو تاریخی فیصلہ قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ فیض حمید کی سزا ایک تاریخی فیصلہ اور حق و سچ کی فتح ہے، پاک فوج کا سسٹم بہت مضبوط ہے، قانونی میکنزم بہت مضبوط ہیں، اس معاملے پر ایک لمبا عرصہ شواہد پیش کیے جاتے رہے، گواہان کے بیانات قلمبند کیے جاتے رہے۔فیض حمید نے بطور پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر ملک میں سازشیں کی، آج کا فیصلہ تاریخی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید کی جانب سے ریڈ لائن کراس کی گئی، ریٹائرمنٹ کے بعد جب سیاسی سرگرمیوں پر قدغن تھی تب یہ...
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سزا ابتداء ہے، 9 مئی کے کیسز باقی ہیں۔ فیض حمید کی سزا ابتداء ہے، یہ لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ رکے گا نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کا کہنا تھا کہ فیض حمید پر 9 مئی کے کیسز باقی ہیں، جب یہ کیسز سامنے آگئے تو اس سیاسی پارٹی کا کیا ہوگا جس نے 9 مئی کیا۔ فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیض حمید کے ساتھ جو سیاسی جماعت شامل تھی اس کا احتساب ہو رہا ہے، اب بنیاد رکھ دی گئی ہے کہ پاکستان سے بڑا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا ٹرائل...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم برسوں اُن کے اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کون ہیں، انہیں کن جرائم کی سنا دی گئی؟ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے لکھا کہ قوم برسوں اُن کے اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل...