2025-09-18@04:08:20 GMT
تلاش کی گنتی: 2878
«کو دیا گیا»:
(نئی خبر)
لارڈز(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔ جنوبی افریقا پہلی مرتبہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا، افریقی ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی، لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں جنوبی افریقا بیٹر ایڈین مارکرم کی شاندار پرفارمنس نے ٹیم کو جیت کے قریب کیا، مارکرم نے 136 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچ میں افریقی نے ٹاسٹ جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 217 رنز بنائے تھے، جبکہ جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں محض 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی...
اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ اب ایران کو اسرائیل کے لیے ’مرکزی جنگی محاذ‘ تصور کیا جا رہا ہے، جب کہ غزہ کی پوزیشن ثانوی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ یہ انکشاف اسرائیل کے ایک اخبار کی حالیہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حالیہ دنوں میں ایران کے اندر دو اہم فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں خاطر خواہ نقصان ہوا ہے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے ایران میں 150 سے زیادہ اہداف پر حملے کیے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے پہلی بار ایران کی حساس نیوکلیئر تنصیبات، فورڈو اور نوٹنگ کو نشانہ بنایا...
سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ 5ہزارسےزائدمجالس وجلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ محرم الحرام کی آمدکےحوالےسے مجالس وجلوسوں کی سکیورٹی کیلئے لاہورپولیس نے کوآرڈی نیشن کا سلسلہ شروع کردیا۔ ٹربل پوائنٹس ،سنیپ چیکنگ اور دیگر انتظامات کا آغاز ہو گیا۔ سابقہ ادوارمیں بننےوالےمسائل اورانکے حل کیلئےمیٹنگز کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل ڈی آئی جی آپریشنز نے اس حوالے سے کہا ہے کہ 5ہزارسےزائدمجالس وجلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، محرم الحرام میں دیگرمذہبی وفقہی تقریبات کوبھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )پاکستان نے انسانی سرمائے کو مضبوط بنانے اور ملک کی لیبر فورس کو جدید بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا ہے اہم سنگ میل پانچ فریقی معاہدے پر دستخط کے ساتھ حاصل کیا گیا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی، شانڈونگ کالج آف الیکٹرانک ٹیکنالوجی، لنکمال، جی سی ٹی فار ویمن، لٹن روڈ، لاہور اور آئی ٹی ایم سی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ شامل تھے.(جاری ہے) معاہدے میں سرحد پار ای کامرس اور ڈیجیٹل مہارت کی تربیت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بان-مو اکیڈمی کا قیام شامل ہے خاص طور پر نوجوان خواتین کو مارکیٹ سے متعلقہ تکنیکی مہارت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: واجد حسین انصاری) سندھ اسمبلی کی پارلیمانی اپوزیشن جماعتوں اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے سندھ بجٹ برائے سال 2025-26 کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمن بجٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بجٹ اعداد و شمار کا گورکھ دھندا ہے۔ یہ بجٹ اپوزیشن کی تجاویز کو بلڈوز کرکے پیش کیا گیا ہے، بجٹ میں کراچی کے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ سندھ حکومت نے ایک بار پھر کراچی کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کی ہے۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے سندھ بجٹ برائے سال 2025-26...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے، یہ عدالتیں خود قید ہیں ہمیں کیا انصاف دیں گی، کبھی جج چھٹی پر تو کبھی پراسیکیوٹر غائب ہوجاتا ہے، ہم رول آف لا کی لڑائی لڑتے رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں کی شکل میں عذاب قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہم ایک احتجاج کرتے ہیں تو 7 مقدمات بن جاتے ہیں، ایک دن راولپنڈی دوسرے دن سرگودھا کی عدالتوں میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کی صدر فرزانہ ذوالفقار کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن کاالعدم قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 30 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں عدالت نے جواد امین خان کو صدر اور شاہد حسین کو پاکستان نرسنگ کونسل کے نائب صدر کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے، پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کے صدر جواد امین خان کو نگران دور حکومت میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نگران حکومت کے اختیارات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جبکہ الیکشن ایکٹ 2017 میں بھی نگران حکومت کے کام...
ایران نے اسرائیل کے 2 ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیارے مار گرانے اور ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے شدت اختیار کرلی ہے، ایران نے ہفتہ کی صبح اسرائیل پر پانچواں بڑا حملہ کیا جس میں درجنوں میزائل داغے گئے۔ ایران کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں میزائلوں سے 5 مقامات پر تباہی ہوئی اور ایک 32 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ ان حملوں کے دوران وسطی اسرائیل میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد عمارتوں کو نقصان ہوا، ایرانی حملوں کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 63 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکوں کی...
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہم ایک احتجاج کرتے ہیں تو 7 مقدمات بن جاتے ہیں۔ ایک دن راولپنڈی دوسرے دن سرگودھا کی عدالتوں میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیری بلاسم ، اردلی اور اب لیلا کا سفر بہت دلچسپ ہے۔ حکمران عوامی حمایت سے آئے ہوتے تو یوں لیلے کی طرح رسی سے نہ چلتے ۔ اس سال شدید مہنگائی باعث قربانی 30 فیصد کم ہوئی ہے۔ گفتگو میں عالیہ حمزہ نے کہا...
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے۔ ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ملک کے فضائی دفاع نے اسرائیلی حکومت کے دو لڑاکا طیاروں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں جدید F35 طیارے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایک کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی ان رپورٹس کی اب تک ایرانی حکومت یا اسرائیل کی جانب تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ Post Views: 4
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواد امین کو نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے صدر کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے فرزانہ ذوالفقار کی بطور صدر تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہد حسین کو بھی پاکستان نرسنگ کونسل کے نائب صدر کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کے اختیارات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں بھی نگراں حکومت کے کام کی وضاحت کی گئی ہے، پٹیشنرز کو وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے تعینات کیا گیا تھا۔...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہای نے میجر جنرل امیر حاتمی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی (ارتش) کا نیا چیف کمانڈر مقرر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل پر حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اہم بیان تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امیر حاتمی ماضی میں ایران کے وزیرِ دفاع رہے ہیں (2017–2021) اور انہیں ایک تجربہ و مہارت رکھنے والا سپاہی سمجھا جاتا ہے۔ آرمی کے مختلف شعبوں میں ان کی قیادت میں جنگی تیاری، نظریاتی بنیادوں کی مضبوطی، اہلکاروں کی فلاح و بہبود، اور دیگر مسلح افواج سے تعاون مزید بہتر ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ خامنہای نے اپنے حکم میں سابق آرمی کمانڈر میجر جنرل...
اسلام آباد+کراچی (وقائع نگار+سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی اور سینٹ نے ایران پر اسرائیلی حملوں کیخلاف قرارداد منظور کر لی۔ قومی اسمبلی میں نوید قمر اور سینٹ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قرارداد مذمت پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اور مسلم امہ دو سال سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی تھی۔ مسلم امہ کی بے عملی نے اسرائیل کو خود مختار مسلم ملک پر حملے کا حوصلہ دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف بلاجواز اور ناجائز جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اسرائیلی حملہ ایرانی ریاست کی سالمیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ تباہ شدہ جنگی بحری جہاز کو مرمت کے بعد دوبارہ کامیابی سے لانچ کردیا گیا۔ شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنا تباہ شدہ دوسرا تباہ کن جنگی جہاز مکمل طور پر مرمت کر کے کامیابی سے سمندر میں اتاردیا ہے۔ یہ دعویٰ کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے کیا ہے جس کے مطابق لانچنگ کے موقع پر رہنما کم جونگ اْن بھی موجود تھے۔ کے سی این اے کے مطابق یہ رواں برس تیار کیا گیا دوسرا تباہ کن جہاز ہے جو ملک کے مشرقی ساحل سے لانچ کیا گیا۔ اس موقع پر کم جونگ اْن نے کہا کہ شمالی کوریا کے دونوں جدید...
ایران نے اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی 'آپریشن وعدۂ صادق 3' کا آغاز کردیا۔ اسرائیلی حملوں کے فوری جواب کے طور پر ایران نے ابتدا میں 100 سے زائد ڈرونز برسائے تھے۔ تاہم اب چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد ایران سے پھر سے اسرائیل کے خلاف انتقامی حملوں کا آغاز کیا ہے۔ اس بار ایران نے اسرائیل کے درجنوں کو اہداف کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس میں کم از کم 7 افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی دارالحکومت میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کے نزدیک بلند شعلے اور دھواں اُٹھتا دیکھا گیا ہے۔ ایران نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے اُس نے اسرائیل کے دو جنگی طیاروں کو مار گرایا گیا ہے اور ایک خاتون پائلٹ کو حراست میں...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔ جبکہ مزدور کی کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کا بجٹ 26-2025 وزیر خزانہ آفتاب عالم نے اسمبلی میں پیش کر دیا۔ بجٹ اجلاس کے آغاز پر ہی اپوزیشن نے احتجاج اور شورشرابا شروع کر دیا۔ وزیر خزانہ آفتاب عالم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ مزدور کی کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے...
شرجیل میمن—فایل فوٹو وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، گریڈ 1 سے16 کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا گیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اس مہنگائی کے طوفان میں لوگوں کو ریلیف دیا ہے، خصوصی طور پر صحت اور تعلیم پر بھی فوکس کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ آج اجلاس میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ سامنے آیا، دونوں جماعتیں اسمبلی میں احتجاج میں ہم آواز تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گٹھ جوڑ پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
قم سے تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کے بعد جمعہ کی صبح زائروں اور مسجد جمکران کے ذمہ داروں کی موجودگی میں انتقام کی علامت کے طور پر سرخ پرچم مسجد کے فیروزی گنبد پر لہرا دیا گیا اور عوام نے صیہونی حکومت سے انتقام کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے مقدس شہر قم کی معروف مسجد جمکران میں " یا لثارات الحسین" کے نعرے کے ساتھ سرخ پرچم لہرا دیا گيا ہے جس کے بعد عوام نے صیہونی حکومت سے سخت انتقام کا مطالبہ کیا ہے۔ قم سے تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کے بعد جمعہ کی صبح زائروں اور مسجد جمکران...
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، گریڈ 1 سے16 کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اس مہنگائی کے طوفان میں لوگوں کو ریلیف دیا ہے، خصوصی طور پر صحت اور تعلیم پر بھی فوکس کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ آج اجلاس میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ سامنے آیا، دونوں جماعتیں اسمبلی میں احتجاج میں ہم آواز تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گٹھ جوڑ پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ Post Views: 4

سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے کی ہوا،، ڈائریکٹر سیکورٹی کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا،، مزید تقرری و تبادلے کی تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر ۔۔۔۔
سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے کی ہوا،، ڈائریکٹر سیکورٹی کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا،، مزید تقرری و تبادلے کی تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے کی ہوا،، ڈائریکٹر سیکورٹی کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا،سب نیوز کو دستیاب تحریری احکامات کے مطابق ڈائریکٹر سیکیورٹی خضر حیات ستی کو ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر لاء 2فیاض وٹو کو ڈائریکٹر لاء ون کا اضافی چارج دیا گیا ہے،اسی طرح ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی ممتاز علی کو ڈائریکٹر ریگولیشنز اینڈ لیبر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر لاء ون کامران بخت کو ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ 2تعینات کر دیا...
بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہوگی، بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔ Tagsپاکستان
سٹی 42 : خیبر پختونخواحکومت نے مالی سال 26-2025کیلئے2119 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کردیا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم کی زیر صدارت شروع ہوا،وزیر قانون بابر سلیم نے بجٹ پیش کیا۔ دستاویز کے مطابق بجٹ کا حجم 2119 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں سالانہ کل اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب روپے لگایا گیا ہے، بجٹ 157 ارب روپے سر پلس رکھا گیا ہیں، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد اور...
ٰراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ حکمران عوامی حمایت سے آئے ہوتے تو یوں لیلے کی طرح رسی سے نہ چلتے ۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہم ایک احتجاج کرتے ہیں تو 7 مقدمات بن جاتے ہیں۔ ایک دن راولپنڈی دوسرے دن سرگودھا کی عدالتوں میں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیری بلاسم ، اردلی اور اب لیلا کا سفر بہت دلچسپ ہے۔ حکمران عوامی حمایت سے آئے ہوتے تو یوں لیلے کی طرح رسی سے نہ چلتے ۔...
سیشن کورٹ لاہور نے پولیس کو یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا سیشن کورٹ لاہور میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سلیمان گھمن نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ رجب بٹ کی جانب سے معروف قانونی ماہر میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، رجب بٹ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے پولیس کو رجٹ بٹ کو گرفتار کرنے سے 21 جون تک روک دیا، عدالت نے رجب بٹ کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔ رجب بٹ کے خلاف تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، رجب بٹ کے خلاف پیکا قوانین اور 295 سی کے تحت مقدمہ درج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ پالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت مستقل رہائش کے لیے درخواست کے ساتھ طبی معائنہ کا فارم جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس تبدیلی کے بعد امریکا میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام تارکین وطن کو دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کروانا ہوگا۔امریکی امیگریشن حکام کے مطابق یہ اقدام عوامی صحت کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق بعض سینئر اسرائیلی حکام کو خفیہ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران کی جوابی کارروائی یقینی ہے۔ ایران نے اسرائیل کیخلاف آپریشن وعدہ صادق تین کا پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جوابی حملے کے پیش نظر اسرائیل کے سینئر حکام کو خفیہ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق بعض سینئر اسرائیلی حکام کو خفیہ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب صیہونی فوجی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے اعلیٰ فوجی حکام اور سائنسدانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایران...
اسلام آباد: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر نے وفاقی حکومت کے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے اسے روایتی بجٹ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اگر سرمایہ بڑھانا ہے تو حکومت اپنے اخراجات کم کرے اور اشرافیہ پر ٹیکسز لگائے۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ بجٹ 26-2025 میں کوئی اصلاحات، سرمایہ کاری اور سرمائے کے تحفظ اور فروغ دینے، صنعتی نشوونما، چھوٹے کاروباروں کے تحفظ، زرعی شعبے اور دیگر تمام حوالوں سے عملی اقدامات نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر روایتی انداز سے اعداد وشمار کے ہیر پھیر کے ساتھ خسارے کا بجٹ پیش کر دیا گیا، حیران ہوں کہ کیسے معاشی منیجرز قرض اتارنے اور...
مردان سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ جواد خان ایک روڈ حادثے میں سر پر شدید چوٹیں لگنے کے بعد پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا تھا تاہم جب اس کے بچنے کی امید باقی نہیں رہی تھی تب اس کے والدین نے اس کے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: مردان کے عوام صحت کے انقلابی منصوبوں سے محروم قبل ازیں کئی دن اسپتال میں داخل رہنے اور سرجری کے بعد بھی جواد کی حالت میں بہتری نہیں آئی اور ڈاکٹروں کے جواب دینے کے بعد اس کے خاندان نے جسمانی اعضا عطیہ کرکے دوسروں کی زندگیاں بچانے کا فیصلہ کیا۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان توحید ذوالفقار نے وی نیوز کو...
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی بجٹ پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا نے اپنے بیان میں کہا کہ بظاہر بجٹ اصل اصلاحات کے بجائے صرف دکھاوے کی تبدیلیوں پر مبنی ہے جس میں عوام کو حقیقی ریلیف تک نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے بجٹ عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ حال ہی میں اعلیٰ عدلیہ کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا، اب اسپیکر، چیئرمین اور اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں...
کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے، یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے، یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہوگی۔ واضح رہے کہ بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔
کراچی(نیوز ڈیسک) بینک سے رقم لے کر نکلنے والوں کے تحفظ کیلئے ساؤتھ پولیس نے نئی ایڈوائزری جاری کردی، پولیس کو مطلع کرنا لازمی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ پولیس نے بتایا کہ 5لاکھ یا اس سے زائد رقم نکلوانے پر شہری کو پولیس سیکیورٹی لینا لازم ہوگا، بینک مینجر متعلقہ تھانے کو فون کرکے سیکیورٹی فراہم کرائے گا، بینک مینجر کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ خود متعلقہ تعلقہ تھانے فون کرکے سیکیورٹی مانگے۔ پولیس نے بتایا کہ بینکوں کو مووی ایبل بنکر بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بینکوں میں تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی لازم ہوگی۔ حکام نے بتایا کہ بینک گارڈ کیلئے بلٹ پروف...
لاہور (نیوز ڈیسک) عدالت نے پولیس کو یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور انھیں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، یو ٹیوبر عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے پولیس کو 21 جون تک رجب بٹ کی گرفتاری سے روک دیا اور یوٹیوبر کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔ یو ٹیوبر کیخلاف تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ، ان کیخلاف پیکا قوانین اور 295 سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی آر میں جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل ہیں جبکہ نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا۔ یاد رہے...
تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماء رحیم کاکڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ عوام و ملازم دشمنی کے سوا کچھ نہیں۔ آج ٹیکس کا بوجھ اشرافیہ پر ڈالا جانا چاہئے تھا، مگر افسوس مسلط حکمرانوں نے عوام پر اضافی بوجھ ڈال کر انکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماء محمد رحیم کاکڑ نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو ٹیکس کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے۔ غریبوں کے استعمال کی ہر چیز پر حتیٰ کی سولر پینل پر بھاری بھرکم ٹیکس لگا دیا گیا، جو شرمناک عمل ہے۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے کہا کہ یہ بجٹ صرف امیروں کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس میں محنت کش طبقے، غریب عوام اور مزدوروں کے لیے کچھ بھی نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کے ہر طبقے کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا، گویا تمام تر مالی بحران صرف غریبوں کے کندھوں پر ڈال دیا گیا ہے۔چوہدری منظور نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی جلد ملک گیر سطح پر احتجاجی مہم کا آغاز کرے گی، اور اس مقصد کے...
احمد آباد: ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI-171 کے المناک حادثے سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ابتدائی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ ٹیک آف کے محض دوسرے منٹ میں ہی ایک درخت سے ٹکرا کر نیچے آ گرا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے پائلٹس کو ہنگامی پیغام بھیجنے کا موقع بھی نہ مل سکا، کیونکہ جہاز انتہائی کم بلندی پر ہی قابو سے باہر ہو چکا تھا۔ طیارہ دوپہر 1 بج کر 38 منٹ پر سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ، احمد آباد سے فضا میں بلند ہوا تھا۔ ایوی ایشن ٹریکر فلائٹ رادار 24 کے مطابق، ٹیک آف کے...
احمد آباد: ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI-171 کے المناک حادثے سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ابتدائی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ ٹیک آف کے محض دوسرے منٹ میں ہی ایک درخت سے ٹکرا کر نیچے آ گرا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے پائلٹس کو ہنگامی پیغام بھیجنے کا موقع بھی نہ مل سکا، کیونکہ جہاز انتہائی کم بلندی پر ہی قابو سے باہر ہو چکا تھا۔ طیارہ دوپہر 1 بج کر 38 منٹ پر سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ، احمد آباد سے فضا میں بلند ہوا تھا۔ ایوی ایشن ٹریکر فلائٹ رادار 24 کے مطابق، ٹیک آف کے ایک منٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) بھارتی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل فیض احمد قدوائی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ایئر انڈیا کی پرواز AI171، جو بوئنگ 787 ڈریم لائنر تھی، مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:38 بجے ٹیک آف کے پانچ منٹ بعد میگھانی نگر کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوئی۔ یہ پرواز لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ جا رہی تھی۔ مقامی ٹیلی ویژن چینلز پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں حادثے کی جگہ سے گہرا سیاہ دھواں اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ حادثے کے بارے میں ابتدائی تفصیلات ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق طیارے نے احمد آباد ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 23 سے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس بل 26-2025 کے ذریعے ان لینڈ ریونیو کے افسران کو یہ واضح اختیار دے دیا ہے کہ وہ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای او)، چیف فنانشل آفیسرز (سی ایف او) اور ٹیکس فراڈ میں معاونت کرنے والوں کو گرفتار کر سکتے ہیں.(جاری ہے) نئے اختیارات کے تحت اگر ان لینڈ ریونیو کا کوئی افسر تفتیش کے دوران کسی شواہد کی بنیاد پر اس نتیجے پر پہنچے کہ کسی شخص کے اقدامات ٹیکس فراڈ یا کسی ایسے جرم کا سبب بنے ہیں جو اس قانون کے تحت قابل سزا ہے، تو وہ کمشنر کی پیشگی منظوری سے ایسے شخص کو...
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے مالیاتی شعبے میں ہم آہنگی اور بہتر رابطہ کاری کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی اقدامات کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، بلال اظہر کیانی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلال اظہر کیانی ریلوے کے ساتھ ساتھ اب وزارت خزانہ کے امور بھی سرانجام دیں گے، حکومت کا مؤقف ہے کہ ان کی قیادتی صلاحیتیں اور تجربہ اقتصادی پالیسیوں کے مؤثر نفاذ اور حکومتی ترجیحات کے حصول میں مددگار ثابت ہوں گے۔ یہ تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب...
بلال اظہر کیانی— فائل فوٹو بلال اظہر کیانی کو ایک اور قلمدان مل گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیرِ مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دے دیا۔کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہوگی۔واضح رہے کہ بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیرِ مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔
پیپلز پارٹی نے بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد( آئی پی ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ ہم حکومت کی ظالمانہ معاشی پالیسیوں کے خلاف ہر حد تک جائیں گے، اور اس احتجاج کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔چوہدری منظور نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج خود وزیر دفاع سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو “مالی فحاشی” قرار دے رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ صرف ان کی نہیں بلکہ کابینہ، پارلیمنٹیرینز، عدلیہ سمیت تمام اشرافیہ کی تنخواہوں...
ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کا بے رحم قاتل ہے ،کسی ہمدردی کا مستحق نہیں،سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ 13 صفحات پر مشتمل اس فیصلے میں جدید شواہد اور قانونی نکات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ “سائلنٹ وِٹنس تھیوری” کے تحت بغیر عینی گواہ کے ویڈیو شواہد کو قبول کیا جا سکتا ہے۔ مستند اور قابلِ اعتماد ویڈیو فوٹیج خود اپنے حق میں شہادت بن سکتی ہے، جیسا کہ بینک ڈکیتی کیس میں بھی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے نجی ٹی وی پر انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ میں پاکستان کی برتری دنیا بھر میں ثابت ہوئی۔ قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے۔ ریاست مخالف بیانیہ ناکام ہوا۔ اب وقت ہے معیشت پر اسی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے۔ نان فائلر گاڑی نہیں خرید سکے گا، بنک سے قرض نہیں لے سکے گا۔ گزشتہ چار بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو اتنا ریلیف نہیں دیا گیا جو اس بار دیا گیا۔ علاوہ ازیں عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ سینئر اینکر فریحہ ادریس کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک) مرکزی کسان لیگ کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی اولکھ اور صدر اشفاق ورک نے بجٹ 2025-26 پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے زرعی شعبے کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے اپنی کسان دشمنی کا کھلا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر محض زبانی جمع خرچ پر مبنی تھی اور حقیقی مسائل کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔ رہنماوں نے کہا کہ حکومت کے متعارف کردہ ’’Pakistan Initiative Program‘‘ کے ذریعے صرف بڑے زمینداروں اور سرمایہ دار طبقے کو نوازا گیا ہے، جبکہ چھوٹے کسانوں ،جو ملک میں زرعی پیداوار کا 80 فیصد بوجھ اٹھاتے ہیں ، کے مفادات کو یکسر نظر...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو گزشتہ 4 بجٹ کے مقابلے میں اس بار ریلیف دیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ قوم افواجِ پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے، اب وقت ہے کہ معیشت پر اسی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پانی ہماری لائف لائن ہے، پانی کے ذخائر بڑھانا ضروری ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی کہا کہ ڈیم بننے چاہئیں۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ گزشتہ چار بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو اتنا ریلیف نہیں دیا گیا جو اس بار دیا گیا، منی بجٹ نہیں آئے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور احتجاج کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو گزشتہ 4 بجٹ کے مقابلے میں اس بار ریلیف دیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ قوم افواجِ پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے، اب وقت ہے کہ معیشت پر اسی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانی ہماری لائف لائن ہے، پانی کے ذخائر بڑھانا ضروری ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی کہا کہ ڈیم بننے چاہئیں۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ گزشتہ چار بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو اتنا ریلیف نہیں دیا گیا جو اس بار دیا گیا، منی بجٹ نہیں آئے گا۔اُن کا کہنا تھا...
ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز شازیہ مری نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ بجٹ سے ڈائریکشن سیٹ ہوتی ہے کہ آپ کے ریونیو کو حکومت کس طریقے سے خرچ کرے گی، حکومت نے کیا تخمینے لگائے ہیں اور اس کی ترجیعات کیا ہیں، بجٹ سے ان باتوں کا اندازہ ہوتا ہے اور ملکی معیشت کو ایک رخ ملتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وی ایکسکلیوسیو:2013 میں پیپلزپارٹی نے نواز شریف کو وزیر اعظم بنایا، شازیہ مری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مہنگی بجلی سے نجات کا واحد ذریعہ سول پینل تھا جس کو...
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے 111 اداروں کو ٹیکس استثنیٰ دینے کے سوال پر جواب دیدیا۔راشد لنگڑیال سے فوجی فرٹیلائزرز، شفا اسپتال اور بار کونسلز سمیت 111 اداروں کو ٹیکس استثنیٰ دینے سے متعلق سوال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں غیر منافع بخش اداروں پر ٹیکس نہیں لگائے جاتے، کوئی بھی ادارہ کمشنر کو خط لکھ کر اپنے غیر منافع بخش ہونے کا ثبوت دے کر ٹیکس سے مستثنیٰ ہوسکتا ہے۔
ویب ڈیسک :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا، کچھ عناصر ملک کی بہتری پر ناخوش ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ خوش آئند ہے اور اس بجٹ سے درمیانے طبقے کو سہارا ملے گا۔ یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ایسی مخلوق بھی ہے جو کبھی خوش نہیں ہوتی،...
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ آئینی درخواست ان کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کو انتظامیہ کے حوالے کر دیا تھا، اور قرار دیا تھا کہ درخواست گزار نے پہلے دستیاب فورم یعنی انتظامیہ سے رجوع نہیں کیا۔ تاہم اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ سے قبل انتظامیہ سے رجوع کرنا ضروری نہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم 47 کی طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی بجٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح کے مقابلے میں تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، یہ بجٹ غریب عوام کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور بجلی پر ٹیکس میں اضافہ مہنگائی کے ایک نئے طوفان کو جنم دے گا، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے تمام اشیاء ضروریہ مہنگی ہو جاتی ہیں۔ مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ توانائی کے متبادل ذریعہ سولر پینل پر بھی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، اب سولر...
لندن کے برٹش پاکستانی میئر صادق خان کو نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نوازا، برٹش پاکستانی صادق خان 2016 سے لندن کے میئر ہیں۔ صادق خان تاریخ میں پہلے شخص ہیں جو مسلسل تیسری بار لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔ میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ بادشاہ سے نائٹ ہُڈ کا اعزاز لینے پر بے حد فخر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹوٹنگ کے کونسل گھر میں جوان ہوا، کبھی سوچا بھی نہ تھا یہ اعزاز ملے گا۔ Post Views: 4
لندن (اوصاف نیوز)برٹش پاکستانی سیاستدان اور لندن کے میئر صادق خان کو برطانیہ کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ایک ”نائٹ ہُڈ“ سے نوازا گیا۔ بکھنگم پیلس میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو یہ اعزاز عطا کیا۔ صادق خان 2016 سے لندن کے میئر کے عہدے پر فائز ہیں، اور وہ برطانوی تاریخ کے پہلے شخص ہیں جو مسلسل تیسری مرتبہ اس اہم ترین شہری منصب پر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نائٹ ہُڈ سے نوازا گیا۔ اعزاز ملنے کے بعد اپنے ردعمل میں صادق خان نے کہا کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ مجھے اس قدر بڑا اعزاز ملے گا۔ یہ میرے لیے بڑے فخر...
کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے13جون کو سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے کا ہوگا، ڈیولپمنٹ کمیٹی نے منظوری دیدی گئی ہے۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ناصر شاہ کی صدارت میں 3 روزہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ محکمہ زراعت کا 13ارب روپے، اسکول ایجوکیشن کا 8 ارب روپے، جنگلات کا4 ارب روپے جبکہ محکمہ صحت کا51 ارب روپے تجویز کر دیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق صنعت کا4 ارب روپے، آبپاشی کا 96 ارب روپے، بلدیات کا 13 ارب روپے، منصوبہ بندی کا 16...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے بجٹ 2025ء آئی ایم ایف کا قرار دے کر مسترد کردیا، پارلیمانی کمیٹی کا کہنا تھا کہ غریب غربت کی چکی میں پس رہے ہیں حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہیں، بجٹ سیشن میں ہر موقع پر احتجاج ہوگاجبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں نے پریس کانفرنس میںکہا کہ عوام کوبجٹ میں قربان کرکے اشرافیہ کونوازاگیا،کسانوں کو نظرانداز کرکے حکومت نے 10 ارب ڈالرکا نقصان کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ 2025/26 کو مسترد کردیا ،اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی ہے بجٹ پیش کرنے کا اختیار نہیں، انہوں نے بجٹ...
یونان میں سیاحتی مقام پر جانے والے کوہ پیماؤں میں سے ایک کا سامنا ریچھ سے ہوگیا جس کا انجام نہایت افسوسناک رہا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے جنگل میں 70 سال قبل تباہ ہونے والے طیارے کی باقیات دیکھنے دو ہائیکرز دوست پیدل پہنچے تھے۔ ان کا مقصد تھا کہ گھنے جنگل میں ایسا محفوظ راستہ تلاش کیا جائے جو دیگر سیاحوں کو طیارے کی باقیات کی جگہ تک بآسانی پہنچا دے۔ دونوں ہائیکرز تجربہ کار تھے اور ایسے گھنے جنگلات میں جہاں جنگلی حیات کا بھی خطرہ ہو، متعدد بار سیر کرچکے تھے۔ زندہ بچ جانے والے ہائیکر نے میڈیا کو بتایا کہ سفر کے دوران مجھ پر ریچھ نے حملہ کیا تو میرا کتا مجھے بچانے آگیا...
وفاقی حکومت نے بجٹ میں متعدد اشیاء کی تیاری، درآمد اور فروخت پر ٹیکسوں میں اضافے کی تجویز دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی بجٹ سے ملک میں پھر سے مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔ حکومت نے سولر پینلز، گاڑیوں، الیکٹرانک مصنوعات، کپڑے، درآمدی چاکلیٹس، کافی، کتوں بلیوں کی خوراک اور ہرقسم کی آن لائن شاپنگ پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ وفاقی بجٹ میں 850 سی سی تک گاڑیوں اور درآمدی سولر پینلز پر18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا، ڈیجیٹل انوائسنگ کے تحت الیکٹرانک مصنوعات پر0.25 فیصد جبکہ کپڑوں کی خریداری پر دو فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ ایمپلی فائرز، پروجیکٹرز سمیت الیکٹرانک میڈیا کیلئے استعمال ہونیو الے دیگر آلات پر بھی...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی اور پارلیمانی رہنماؤں نے وفاقی بجٹ 26-2025 کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے "اشرافیہ نواز، عوام دشمن اور معیشت شکن" قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، سلمان اکرم راجا، شیخ وقاص اکرم اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ غریب سے روٹی چھیننے اور امیر کو مزید نوازنے کی دستاویز ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دکھائی گئی 2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ حقیقت سے دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی صنعت، زراعت اور خوراک کے شعبے...
کراچی: کراچی کی تاجر اور صنعت کار برادری نے وفاقی بجٹ کو مبہم قرار دیتے ہوئے معاشی ترقی کی شرح نمو اور ٹیکس وصولیوں کے بلند اہداف پر سوال اٹھا دیے۔ کراچی چیمبرآف کامرس میں وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بی ایم جی گروپ کے سربراہ زبیر موتی والا نے کہا کہ بجٹ کیموفلاج ہے، گزشتہ سال کے معاشی ترقی اور شرح نمو کے اہداف حاصل نہیں ہوسکے، زراعت نے پست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو پھر آئندہ مالی سال کے بلند اہداف کی بنیاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مزید سختی کرنے کا اختیار دے دیا گیا یہ نہیں بتایا گیا کہ گزشتہ...
پی ٹی آئی کے مرکزی اور پارلیمانی رہنما ئو ں نے وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی اور پارلیمانی رہنماں نے وفاقی بجٹ 2025-26 کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے اشرافیہ نواز، عوام دشمن اور معیشت شکن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ غریب سے روٹی چھیننے اور امیر کو مزید نوازنے کی دستاویز ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سینیٹر شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے دکھائی گئی 2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ حقیقت سے...

بجٹ عوامی فلاح کے بجائے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی شرائط کو پورا کرنے کی ایک مشق معلوم ہوتا ہے، اسد قیصر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک ایسا بجٹ پیش کیا ہے جس سے عوام کی زندگیاں مزید اجیرن ہو جائیں گی۔ اس بجٹ میں ای کامرس جیسے ابھرتے ہوئے شعبے پر مزید ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں، جس سے نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع محدود ہوں گے بلکہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کی کوششوں کو بھی شدید دھچکا لگے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بلاواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ بڑی کارپوریشنز اور اشرافیہ کو بدستور ریلیف دیا جا رہا ہے، جو...
بجٹ میں معمولی بچت والے گھرانوں کو مگرمچھوں کے آگے ڈالا گیا: سلمان اکرم راجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں معمولی بچت کرنے والے گھرانوں کو بڑے مگر مچھوں کے آگے ڈال دیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کیرہنماں عمرایوب،شبلی فراز،شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پچھلیسال تنخواہ دارطبقیپر100فیصد بوجھ بڑھایا گیا تھا، تنخواہ دارطبقیکوملنیوالا ریلیف کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ غریب کومزید غریب کر دے گا، کاربن لیوی،پٹرولیم لیوی کا براہ راست بوجھ غریب آدمی پر پڑے گا، بدقسمتی سے بجٹ ہمیشہ اشرافیہ کے لیے...
کراچی، لاہور اور پشاور چیمبرز نے وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سبسڈی نہ دینے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی تاجر اور صنعتکار برادری نے وفاقی بجٹ کو مبہم قرار دیتے ہوئے معاشی ترقی کی شرح نمو اور ٹیکس وصولیوں کے بلند اہداف پر سوال اٹھادیے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے زبیر موتی والا نے کہا کہ بجٹ کیموفلاج ہے جب گزشتہ سال کے معاشی ترقی اور شرح نمو کے اہداف حاصل نہیں ہوسکے، زراعت نے پست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو پھر آئندہ مالی سال کے بلند اہداف کی بنیاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کے ذریعے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی بجٹ 2025-26 پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے غریب طبقے پر بوجھ بڑھانے اور اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والا قرار دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ بجٹ غریب کو مزید غریب اور امیر کو امیر بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ گزشتہ سال تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ 100 فیصد بڑھایا گیا جبکہ اس طبقے کی درخواست تھی کہ ان پر بوجھ کم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پلاٹس کی خرید و فروخت پر ٹیکس 4 فیصد سے کم کر...
سی ڈی اے بورڈ کا گیارہواں اجلاس ،22عارضی ملازمین کو مستقل کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا گیارہواں اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز زیر غور لائے گئے۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی ڈی اے کے 22...
57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے کا ہوگا، ڈیولپمنٹ کمیٹی نے منظوری دے دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کی جانب سے 13 جون کو سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال 26-2025ء کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تصیلات کے مطابق 57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے کا ہوگا، ڈیولپمنٹ کمیٹی نے منظوری دے دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں تین روزہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دیدی گئی۔ محکمہ زراعت کا 13 ارب روپے، اسکول ایجوکیشن کا 8 ارب روپے، جنگلات کا 4 ارب روپے، جبکہ محکمہ صحت کا 51 ارب...

بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ سوال پر بلال کیانی کا دلچسپ جواب بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اج
cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
پشاور: صوابی میں دریائے سندھ میں ڈوبنے والے دس افراد کو بچالیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی ہنڈ کے مقام پر دریائے سندھ میں کشتی الٹںے سے دس افراد پانی میں ڈوب گئے جس پر ریسکیو ادارے کی بوٹ فوری طور پر پہنچ گئی اور ڈوبنے والوں کو بچالیا۔ امدادی ادارے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق غوطہ خوروں کی ٹیموں نے تمام ڈوبنے والوں کو بچالیا ہے۔ اس حوالے سے امدادی ادارے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دریا میں گرنے والے افراد کو بچایا جارہا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ رہائی سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ عمران خان کو ضمانت پر رہا کیا جانا چاہیے، تو وہ اس قانونی عمل کی حمایت کریں گے۔ برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز (Sky News) کے ساتھ انٹرویو میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے اس بارے میں معلوم نہیں، میں نے پہلی بار یہ سنا ہے، لیکن اگر یہ سچ ہے تو یہ قانونی عمل کا حصہ ہے، اور اگر عدالتیں یہ فیصلہ کرتی ہیں تو میں اس کی سپورٹ کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں بذات خود...
عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف کو اجاگر کرنے کے لیے اعلیٰ سطح وفد کی رکن شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے جنگی جنون کو ہوا دی جب کہ پاکستانی وفد نے دنیا کو حقائق سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستانی سفارتی وفد کی رکن اور سینیٹر شیری رحمان نے اسکائی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کا پیغام امن کا ہے، مگر یہ پیغام کسی کمزوری کی علامت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن، نیویارک، لندن اور اب برسلز کے دورے کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنا اور حقائق اجاگر کرنا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان مذاکرات کا خواہاں ہے، تصادم...
نریندر مودی کے ”وکست بھارت“ اور ”سب کا وکاس“ جیسے دعووں کی حقیقت ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ایم وی راجیو گوڈا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے 2024 کے منشور اور پچھلے گیارہ برسوں کے حکومتی وعدوں کو ”جھوٹ کا پلندہ“ قرار دے دیا۔ راجیو گوڈا نے اپنی تحقیقی رپورٹ ”ایک اور بار جُملہ سرکار“ میں بی جے پی حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں سے عوام کو دھوکہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”گیارہ سال جھوٹے وکاس کے وعدے“ مودی حکومت کی اصل حقیقت کو آشکار کرتے ہیں۔ راجیو گوڈا نے...
اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ غزہ کے لیے امداد لے جانے والی کشتی "مدلین" پر سوار سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت تمام 12 کارکنوں کو تل ابیب ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔ اس کشتی کو اسرائیلی بحریہ نے گزشتہ روز بین الاقوامی پانیوں میں روکا اور اشدود بندرگاہ لے جایا گیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بتایا, ’’سیلفی یاٹ‘ کے تمام مسافروں کو بن گوریان ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے وطن واپس جا سکیں۔" وزارت نے مزید کہا کہ جن افراد نے ملک بدری کے کاغذات پر دستخط کرنے سے انکار کیا ہے، انہیں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔...
پاکستان کے حج مشن کو 2025 کے کامیاب حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایکسلینس ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا جو حج کے اختتام پر مکہ مکرمہ میں منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے یہ ایوارڈ پاکستان حج مشن کی جانب سے وصول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستانی عملے، معاونین اور گروپ لیڈرز کی انتھک محنت اور حکومتی تعاون کا ثمر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب سے اظہار تشکر ڈائریکٹر جنرل حج کا کہنا تھا کہ ایکسی لینسی ایوارڈ بہترین حکومتی سرپرستی ، معاونین اور حج ناظمین کی بہترین کارکردگی کی بدولت ممکن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: نشتر آباد میں واقع الخدمت اسپتال ایک بار پھر عید کے موقع پر تھیلیسیمیا جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے میں پیش پیش رہا۔گزشتہ برسوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی الخدمت فاؤنڈیشن نے عید کے دوسرے روز الخدمت تھیلیسیمیا سینٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں رجسٹرڈ مریض بچوں کو عیدی، تحائف اور قربانی کا گوشت فراہم کیا گیا۔یہ تقریب الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر نوید شریف، الخدمت کے صوبائی میڈیا منیجر نورالواحد جدون، تھیلیسیمیا کوآرڈینیٹر نثار علی، بچوں کے والدین، میڈیا نمائندگان اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔تقریب میں خالد وقاص...
ملائیشیا میں طالب علموں کو لے جانیوالی یونیورسٹی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں طالبعلموں سمیت 15 طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی ملائیشیا میں بس یونیورسٹی کیمپس آتے ہوئے منی وین سے ٹکرا گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 13طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2افراد اسپتال میں دم توڑ گئے جو سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔ اس کے علاوہ حادثے میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے طالب علموں کی عمر 21 سے 23 سال کے درمیان تھی اور اس حادثے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے ایک بار پھر انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے غزہ کے لیے امداد لے جانے والی کشتی “میڈلین” کو بین الاقوامی پانیوں میں نشانہ بنا کر قبضے میں لے لیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بحری فوج نے فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا حصہ بننے والی امدادی کشتی پر دھاوا بولا اور جہاز کا محاصرہ کر کے اس میں موجود تمام افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز نے کشتی کی کمیونیکیشن جام کر دی، مسافروں کو فون بند کرنے کا حکم دیا گیا، جس کے بعد کشتی سے جاری لائیو نشریات بھی بند ہوگئیں۔مزید برآں، کشتی پر موجود کارکنوں پر ڈرونز کے ذریعے سفید رنگ کا اسپرے کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا باپ اور دو بیٹے سوتے میں ہی موت کی نیند سلا دیے گئےراولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں رات گئے فائرنگ کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ جاتلی کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کا نشانہ بننے والے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن میں باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب پورا علاقہ سو رہا تھا۔ حملہ...
آسٹریلیا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی فائنل سے قبل تیاریوں کی بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کو مبینہ طور پر لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں تربیت کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ پریکٹس سے روکنے کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے، جس پر ٹیم مینجمنٹ شدید غصے کا شکار ہیں۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز سے قبل لارڈز کے تاریخی میدان پر پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہی تھی۔ مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ انعامی رقم کتنی ہوگی؟ اعلان ہوگیا آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل سے قبل پریکٹس سیشن نہ کروانے پر کہا کہ ایشز سیریز...
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے لاجسٹکس شعبے میں 2 کمپنیوں کو مسابقتی قوانین سے استشنی کی مشروط منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق مسابقتی قوانین کی شرائط سے استشنی جائنٹ وینچر منصوبوں کے لئے دیا گیا، معاہدوں کا قانونی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا۔ لاجسٹکس میں بین لاقوامی سرمایہ کاری اور لاجسٹکس میں جدت آئے گی، کمیشن نے بعض شرائط کے ساتھ شیئر ہولڈر معاہدوں کی اجازت دی۔ منظور شدہ شرائط پر مکمل عملدرآمد لازم قرار دیا گیا ہے۔
راولپنڈی: دارالحکومت کے جڑواں شہر میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جس میں باپ کو دو بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں دل ہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں درکالی سیداں کے مقام پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے باپ اور اس کے 2 بیٹوں کو قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں والد مشتاق شاہ امجد اور 2 بیٹے عمران شاہ اور رضوان شاہ شامل ہیں۔ واقعہ مبینہ طور پر سابقہ دشمنی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔ بعد ازاں لاشوں کو...
جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں 6 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے سے درجنوں گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے اور سڑکوں پر دراڑیں پڑگئیں۔۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:08 بجے دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً 170 کلومیٹر (105 میل) مشرق میں آیا اور ملک کے بیشتر حصوں میں محسوس کیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ پیراٹیبوینو کے قریب 9 کلومیٹر (5.5 میل) کی گہرائی میں آیا۔ اس کا اثر بحر الکاہل کے ساحل کے قریب میڈلین اور کیلی تک محسوس کیا گیا۔ Estas son algunas imágenes de ciudadanos evacuando en Bogotá tras el fuerte temblor de 6.4 sentido sobre las 8:00 a.m. de este domingo 8...
سوشل میڈیا کی دنیا کا جانا پہچانا چہرہ، کھابے لامے، جنہوں نے بنا ایک لفظ کہے دنیا کو قہقہوں کا تحفہ دیا، اب خود ایک سنجیدہ خبر کی زینت بن چکے ہیں۔ امریکا کے ہیرے ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ یہ واقعہ 6 جون کو پیش آیا جب اٹلی کے شہری 25 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے لاس ویگاس پہنچے تو امریکی امیگریشن حکام نے ان کے ویزا کی مدت سے تجاوز کی بنا پر انہیں حراست میں لے لیا۔ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے بعد ازاں تصدیق کی کہ کھابے لامے ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، تاہم اسی روز انہیں ’رضاکارانہ واپسی‘ کی...