2025-11-04@06:54:10 GMT
تلاش کی گنتی: 311

«اداکارہ تھی»:

(نئی خبر)
    اداکارہ اور ماڈل حمیرا کی اندوہناک موت اور پھر تدفین کے بعد ان کی زندگی کے نئے نئے پہلو سامنے آ رہے ہیں۔ 42 سالہ اداکارہ ڈرائنگ اور آرٹ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ تھیں۔ انھوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا۔ ایک ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کی اور فلموں میں بھی قسمت آزمائی۔ حمیرا ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں۔ انھوں نے اپنے والد کی پینٹنگ بنائی تھی جسے ان کی سالگرہ پر بطور تحفہ دیا۔ اپنے ہاتھوں سے والد کی بنائی گئی پینٹنگ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے حمیرا نے انھیں سب سے ہینڈ سم فادر اور اپنا ہیرو قرار دیا تھا۔ مصوری کے علاوہ حمیرا اصغر کو اسکائی ڈائیونگ کا بھی شوق تھا...
    اداکارہ حمیرا کی لاش کو 8 سے 10 مہینے بعد قبر نصیب ہوئی۔ ان کی لاش نہایت بری حالت میں چار روز قبل ملی تھی۔ ماڈل و اداکارہ 42 سالہ حمیرا اصغر علی کی تدفین لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں کردی گئی جس میں اہل خانہ سمیت مختصر تعداد میں اہل محلہ نے شرکت کی۔ اداکارہ حمیرا کا آخری بار موبائل کالز یا سوشل میڈیا پر پوسٹ ستمبر 2024 کی ہیں جب کہ ان کے گھر سے ملنے والی اشیا کی ایکسپائری بھی انہی تاریخوں کی ہے۔ جس سے لگتا ہے کہ اداکارہ کی موت 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی تھی۔ لاش بھی گَل گئی تھی اور ڈی کمپوزنگ کے آخری مرحلے میں تھی۔    ...
    سٹی 42  : وادی نیلم میں قیمتی لکڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔  پولیس کے مطابق ڈیودار کی لاکھوں مالیت کی لکڑی کٹھہ پیراں سے اٹھ مقام اسمگل کی جا رہی تھی۔ پولیس کے روکنے پر ڈرائیور کے پاس لکڑی کی مد میں کوئی قانونی دستاویز موجود نہ تھی۔ جس کے بعد گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کرکے مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے مارچ میں کشمیر کے محکمہ جنگلات نے مظفرآباد ضلع میں پٹیکا فارسٹ چیک پوسٹ پر لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرک کو قبضے میں لے لیا تھا مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان ٹرک کے خفیہ...
    اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی تدفین لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤں کے قبرستان میں کردی گئی جہاں اُن کے چچا نے میڈیا سے گفتگو میں کئی انکشافات کیے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں حمیرا کے چچا محمد علی نے بتایا کہ حال ہی میں میری بہن کا انتقال ہوا تھا اور ہم سب بہت دکھ اور رنج کی حالت میں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حمیرا سے کافی عرصے سے رابطہ نہیں تھا اور ہمیں اُس کے گھر کے بارے میں بھی کچھ پتا نہیں تھا۔ حمیرا کے چچا نے مزید بتایا کہ وہ شوبز میں نام کمانا چاہتی تھی، اسی لیے کراچی گئی تھی لیکن والدین اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ چچا محمد علی...
    اداکارہ حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پرانی لاش ان کے فلیٹ سے تین روز قبل ملی تھی اور آج تدفین بھی کردی گئی۔ اداکارہ حمیرا کی اندوہناک موت کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ کبھی ان کی موت کو طبعی تو کبھی قتل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایک شخص نے بھی عدالت میں مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرائی تھی جس میں اداکارہ کے قتل ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ شاہزیب سہیل نامی شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ حمیرا کے والدین کا اس سے قطع تعلق کرنا حیران کن بات ہے۔  درخواست میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے بھی واقعہ کو تشویش ناک...
    اداکارہ اور ماڈل حمیرا ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں ان کا اپنے والد کا بنایا گیا رنگین اسکیچ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اداکارہ حمیرا اصغر کی اندوہناک موت کے بعد ان کی کئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن سے ان کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ ایسی ہی ایک وائرل پوسٹ میں وہ اپنے ہاتھوں بنائی ہوئی والد کی پینٹنگ شیئر کر رہی ہیں جس کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنے والد کو دنیا کا ہینڈسم والد قرار دیا۔ بہت کم لوگوں کے علم میں ہے کہ حمیرا نے ڈرائنگ اور آرٹس میں لاہور کے ایک بہترین تعلیمی ادارے سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔ حمیرا کو بچپن سے ہی ڈرائنگ بنانے کا...
    ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پرانی لاش کراچی میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 2018 سے کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ حمیرا کی لاش کراچی سے ان کے بھائی اور بہنوئی لاہور لائے تھے اور ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ اس موقع پر پہلی بار اداکارہ حمیرا کے والد منظر عام پر آئے۔ جن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ انھوں نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ حمیرا کے والد اصغر علی پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ قبرستان میں انھیں دیکھتے ہی صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ لاش وصول نہ کرنے سے متعلق انھوں نے...
    جب دنیا میں کوئی شخص مر جائے تو لوگ اسے روتے ہیں، مگر جو تنہائی میں مرے، اسے صرف خاموشی دفناتی ہے۔ تنہائی کی موت سب سے سست، سب سے سفاک موت ہوتی ہے ، کوئی مرنے والے کو مرا ہوا نہیں سمجھتا، کوئی ماتم بھی نہیں کرتا۔ ایسا ہی اداکارہ حمیرا اصغر کے ساتھ ہوا۔ پہلا منظر: روشنیوں سے سجی دنیا کی پرچھائیاں وہ روشنیوں کی دنیا تھی۔ کیمروں کی چمک، ریمپ پر چلتے ماڈل، تصویروں میں مسکراتے چہرے – ان میں ایک چہرہ حمیرا اصغر کا بھی تھا۔ لاہور کے ایک متوسط مگر باوقار گھرانے سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی خوابوں کا تعاقب کرتے ہوئے کراچی پہنچی تھی۔ ماڈلنگ اور اداکاری کا جنون اسے وہاں لے گیا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں مردہ پائی جانے والے اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس کے بعد اداکارہ کی تدفین لاہور کیو بلاک ماڈل ٹاؤن قبرستان میں کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ لاہور ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی، جس کے بعد اداکارہ حمیرا اصغر کو کیو بلاک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، قریبی رشتہ دار اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔گذشتہ روز اداکارہ وماڈل کے بہنوئی اور بھائی نے گزشتہ رات کراچی سے میت وصول کی اور میت لے کر کراچی سے لاہور پہنچے، حمیرا کی میت ایمبولینس کے ذریعے لاہور لائی گئی۔والد حمیرا اصغر کے مطابق پوسٹمارٹم...
      لاہور: اداکارہ حمیرا کی تدفین لاہور کے قبرستان میں کردی گئی اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی تدفین لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤں کے قبرستان میں کردی گئی جہاں اُن کے چچا نے میڈیا سے گفتگو میں کئی انکشافات کیے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں حمیرا کے چچا محمد علی نے بتایا کہ حال ہی میں میری بہن کا انتقال ہوا تھا اور ہم سب بہت دکھ اور رنج کی حالت میں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حمیرا سے کافی عرصے سے رابطہ نہیں تھا اور ہمیں اُس کے گھر کے بارے میں بھی کچھ پتا نہیں تھا۔ حمیرا کے چچا نے مزید بتایا کہ وہ شوبز میں نام کمانا چاہتی تھی، اسی لیے کراچی...
    کراچی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ماڈل و اداکارہ 42 سالہ حمیرا اصغر کی تدفین ان کے آبائی شہر لاہور کے ایک قبرستان میں کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کو ان کے بھائی اور بہنوئی کراچی سے لاہور لائے تھے۔ اداکارہ کی لاش کو ماڈل ٹاؤن کے بلاک ’کیو‘ کے قبرستان میں لایا گیا اور نماز جنازہ کے بعد وہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ کے موقع پر اداکارہ کے اہل خانہ اور چند قرابت دار موجود تھے۔ نماز جنازہ کے بعد اداکارہ کے والد نے مختصراً اور چچا نے میڈیا سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔ یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ان...
    لاہور(شوبز ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں مردہ پائی جانے والے اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس کے بعد اداکارہ کی تدفین لاہور کیو بلاک ماڈل ٹاؤن قبرستان میں کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ لاہور ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی، جس کے بعد اداکارہ حمیرا اصغر کو کیو بلاک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، قریبی رشتہ دار اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ گذشتہ روز اداکارہ وماڈل کے بہنوئی اور بھائی نے گزشتہ رات کراچی سے میت وصول کی اور میت لے کر کراچی سے لاہور پہنچے، حمیرا کی میت ایمبولینس کے ذریعے لاہور لائی گئی۔ والد حمیرا اصغر کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس سے کچھ روز قبل ملنے والی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے بھائی نوید اصغر کے حوالے کر دی گئی، جو دیگر اہلخانہ کے ہمراہ لاہور سے کراچی پہنچے تھے۔ میت کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا کے بھائی نوید اصغر نے ان سوالات کے جواب دیے جو سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں گردش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حمیرا کا ایک سال سے اپنے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں تھا، اس کے موبائل فونز بند تھے، اور جب والدہ نے رابطے کی کوشش کی تو بھی کوئی کامیابی نہیں ملی۔ نوید اصغر...
    کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے متعلق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حمیرا اصغر کی موت کو تقریباً 8 سے 10 ماہ گزر چکے ہیں، جبکہ ان کی لاش گلنے سڑنے کے آخری مراحل میں تھی۔ پوسٹ مارٹم میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان کے جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں تھی۔ مزید شواہد کے لیے ان کے بالوں اور کپڑوں کے ٹکڑے کیمیائی تجزیے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہیں تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ یاد رہے کہ 3 دن قبل اداکارہ حمیرا اصغر کی...
    میں دوستوں کو مغربی معاشروں میں مرتی ہوئی انسانی اقدار کی کہانیاں سنایا کرتا تھا۔ پہلے کراچی میں اداکارہ عائشہ خان کی موت ہوئی اور اس پر لکھا۔ اس واقعہ کا ایک ہفتہ بعد ہی پتہ چل گیا تھا۔ اب اداکارہ حمیرا علی کی موت بھی تنہائی میں ہوئی۔ اس کے بارے پہلے کہا گیا کہ اس کی موت ایک ماہ قبل ہوئی۔ پھر خوفناک حد تک ایس ایس پی جنوبی مہروز علی نے کہا کہ، “اب تک ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں امکان ظاہر ہوا ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ سے زائد پرانی لگتی ہے۔’’اس سے بھی بڑا خطرناک معمہ بعد میں یہ نکلا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم ہوا تو پولیس...
       کراچی کے ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی ماہ پرانی لاش برآمد ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا میں اس پر بہت کچھ لکھا جارہا ہے۔ مختلف زاویوں سے بات ہو رہی ہے، ایک منفی کمپین بھی ساتھ چلائی گئی ، مرحومہ پر بہت سے الزامات لگے اور پھر جیسا کہ ہمیشہ ہوتا ہے کہ یہ ایشو بھی خلط مبحث کا شکار ہوگیا۔ لبرلز، اینٹی لبرلز، فیمنسٹ ، اینٹی فیمنسٹ کی سوشل میڈیائی جنگ اس پر جاری ہے۔   ہمارے نزدیک بہتر یہی ہے کہ جو بات جیسی ہے ، ویسی بیان کی جائے اور رائے دیتے ہوئے توازن کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے۔ اس المناک موت سے جڑے بعض پہلووں کا مختصر جائزہ لیتے...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کے بعد اہلخانہ میت لے کر لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاثر دیا گیا کہ والدین بہن کو قبول نہیں کررہے جو کہ افواہیں تھیں، ہم پہلے دن سے انتظامیہ اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بتایا گیا کہ حمیرا اصغر کے والدین نے اس سے قطع تعلق کر لیا ہے اور اس کی میت وصول کرنے نہیں آئیں گے لیکن اگر لاش پولیس کی کسٹڈی میں ہے تو انہوں نے تحقیقات کرنی ہوتی ہیں، قانونی تقاضے مکمل کرنے پڑتے ہیں پھر لواحقین کو...
     سٹی 42:  ڈیفنس فیز 6 فلیٹ سے خاتون اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے بعد لاش ملنے پر بھائی نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا  متوفیہ اداکارہ حمیرا کے بھائی نوید اصغر اور رمضان چھیپا نے  سرد خانہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میڈیا میں غلط بات پیش کی گئی ہے ،جب کوئی میت ہوتی ہے تو پولیس کے حوالے ہوتی ہے ،لاسٹ ماہ سے میری پھپو کی حادثاتی موت ہوئی ،جسکی وجہ سے میرے والدین پریشان تھے ،ہم نے کہا ہم پہلے ہی پریشان تھے ،پولیس سے رابطہ میں رہے اسکے بعد ہم لاہور سے کراچی پہنچے ،والدین اور بہن بھائیوں کے حوالے سے خبر بے بنیاد تھی ،والدین سے بالکل  تعلق  صیحح تھا ،چھیپا...
    لاہور سے تعلق رکھنے والے اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر کراچی پہنچ گئے ہیں تاکہ وہ مرحومہ ہمشیرہ کی میت وصول کر کے اسے آبائی شہر منتقل کر سکیں۔ ڈی آئی جی جنوبی کراچی سید اسد رضا کے مطابق، نوید اصغر نے کراچی پہنچ کر ایس ایس پی ساؤتھ محظور علی اور تھانہ گزری کے ایس ایچ او فاروق احمد سنجرانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے پولیس کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی بہن کی میت کو لاہور لے جانا چاہتے ہیں تاکہ اسے وہیں سپرد خاک کیا جا سکے، ڈی آئی جی نے تصدیق کی کہ پولیس میت کو بھائی کے حوالے کر دے گی۔ یہ بھی پڑھیں: شہرت کی دھند میں چھپی لاش،’ 9 ماہ تک کسی...
    کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے پیش امام سے کہا ہے کہ حمیرا اصغر کی نمازجنازہ پڑھائیں۔ فائل فوٹو  ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ  کامران ٹیسوری نے کراچی میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے انتظامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہریوں کی طرح میں حمیرا اصغر کا بھی بھائی ہوں، حمیرا اصغر کے لواحقین اگر تجہیز و تکفین میں شرکت نہیں چاہتے تو میں حاضر ہوں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے پیش امام سے کہا ہے کہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ پڑھائیں، حمیرا اصغر کی تجہیز و تکفین کے تمام تر انتظامات میں ادا کروں گا۔ کراچی: فلیٹ سے مردہ ملی...
      اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 6 ماہ سے بھی زائد پرانی نکلی ہے۔ ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر علی کی فلیٹ سے لاش ملنے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،فلیٹ میں کہیں پر بھی تازہ خون کے نشانات نہیں ملے، لاش اتنی پرانی تھی کہ گھٹنوں کے جوڑ بھی گلنا شروع ہوگئے تھے۔ اداکارہ نے بجلی کا بل بھی ادا نہیں کیا تھا، کے الیکٹرک کی جانب سے اکتوبر کے آخر میں بجلی کاٹ دی گئی تھی۔ حمیرا اصغر کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی، انہوں نے آخری مرتبہ مئی 2024 میں کرایہ ادا کیا تھا۔ لیڈی میڈی کو لیگل افسر کی جانب سے ابتدائی رپوٹ تیار کرلی ہے۔ ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ کو...
    کراچی میں ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق لاش کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ لاش گلنے سڑنے کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی لاش لینے نہیں آؤں گا، حمیرا اصغر کے والد نے ایسا کیوں کہا؟ ڈاکٹر سمیعہ کا کہنا تھا کہ لاش کی حالت ایسی نہیں کہ فوری طور پر موت کی وجہ معلوم کی جا سکے، اس لیے ڈی این اے اور کیمیکل تجزیے کے لیے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق ان نمونوں کی جانچ کے بعد موت کی وجوہات سامنے آئیں...
    آپریشن سندور کی ناکامی، بھارتی عسکری قیادت چین کے کردار پر تقسیم کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی عسکری قیادت آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد واضح تضادات کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ چین کے کردار اور پاکستان کو حاصل معلومات کے حوالے سے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ڈپٹی آرمی چیف کے بیانات ایک دوسرے سے متصادم ہیں، جس نے نہ صرف بھارتی فوجی منصوبہ بندی پر سوال اٹھا دیے ہیں بلکہ بھارت کے اندر عسکری سوچ کی تقسیم کو بھی نمایاں کر دیا ہے۔آبزرور ریسرچ فانڈیشن دہلی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ چین کی پاکستان...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09جولائی 2025)سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ مظہر علی کاکہناہے کہ پڑوسیوں کے بیانات کے مطابق فلیٹ سے اکثرماڈل و اداکارہ حمیرا کی چیخنے اور چلانے کی آوازیں آتی تھیں جس سے بظاہر لگتا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں،کرائم سین کا معائنہ کر کے معلوم ہوا موت کسی چیز کے کھانے یا ری ایکشن کی وجہ سے ہوئی، ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پندرہ روز سے زائد پرانی لاش برآمد ہونے کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حمیرا منشیات کا استعمال بھی کرتی تھی تاہم اداکارہ کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ہے حتمی رپورٹ پر حقائق سامنے آئیں گے۔میڈیا سے...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ اور ماڈل 32 سالہ حمیرا اصغر علی کی لاش ملی ہے۔ گزری تھانے کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کی لاش تقریباً دو ہفتے پرانی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ 2018 سے فلیٹ میں کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں اور 2024 سے کرایہ ادا نہیں کیا تھا۔ جس پر فلیٹ کے مالک نے خاتون کے خلاف کیس کیا ہوا تھا اور آج بیلف فلیٹ خالی کروانے  پہنچا تھا۔ دروازہ کھٹکھٹانے پر اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔ جس پر تالا توڑ کر فلیٹ کے اندر داخل ہوئے تو وہاں اداکارہ کی لاش پڑی تھی۔ ابتدائی تحقیق میں موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، اسکرین رائٹر و میزبان عمران اشرف نے اپنی دوسری شادی پر لب کشائی کر دی۔ حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکار نے اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کھل کر بات کی۔ دورانِ پروگرام حاضرین میں شریک ایک مداح نے بتایا کہ وہ دبئی سے خصوصی طور پر پروگرام میں شرکت کرنے آئی ہیں اور میزبان عمران اشرف سے کچھ پوچھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ آپ دوسری شادی کب کر رہے ہیں کیونکہ ہم آپ کو زندگی میں خوش دیکھنا چاہتے ہیں اور ہمیں یوں لگتا ہے کہ آپ کی زندگی میں کچھ ادھورا پن ہے۔ مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ایک ماہ پرانی لاش ملنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی اداکارہ امر خان نے کہا کہ حمیرا کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے، جو اس گلیمر کی دنیا میں لوگوں کے سامنے مسکراتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر امر خان نے حمیرا اصغر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔ انہوں نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ چونکانے سے زیادہ مایوس کن ہے، یہ معاشرے اور صنعت کی موت ہے۔ اب بھی مجھے ان کا شو یاد ہے کہ وہ کیسے زندگی کی سختیوں...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے  میں واقع ایک فلیٹ سے ملنے والی پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش کا  پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ۔جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر   ذرائع کے مطابق اداکارہ کی لاش انتہائی مسخ شدہ حالت میں ملی، جس کے باعث فوری طور پر موت کی وجوہات کا تعین ممکن نہیں ہوسکا، لاش کے کیمیکل سیمپل حاصل کرلیے گئے ہیں اور حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق، اب تک مرحومہ کے اہل خانہ کراچی نہیں پہنچ سکے ہیں اور لاش تاحال کسی نے وصول نہیں کی اور واقعے کی ہر پہلو سے...
    اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حمیرا کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے چند عرصہ قبل ہی حمیرا سے قطع تعلق کر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق حمیرا کے والد اور بھائی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کراچی آںے سے انکار کر دیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کاکہنا ہےکہ اداکارہ کےوالدکو سمجھایا ہےکہ کراچی آکرلاش وصول کریں تاہم انہوں نےدوبارہ پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے حمیرا کی لاش اس وقت چھیپا سرد خانے میں موجود ہے، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ اداکارہ کے گھر والے آجائیں تاکہ کارروائی کو آگے بڑھائیں۔...
    ٹی وی اور تھیٹر کی مشہور اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں واقع ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔ اس افسوسناک واقعہ کا انکشاف 8 جولائی (منگل) کو ہوا جب عدالتی حکم پر بیلف کی جانب سے فلیٹ کا دروازہ کھولا گیا،اندر سے شدید بو آنے پر پولیس کو طلب کیا گیا۔ دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر اندر سے ناقابلِ شناخت حالت میں اداکارہ کی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کئی دن پرانی ہے اور مکمل طور پر گل چکی ہے، لاش کی شناخت حمیرا کے موبائل نمبر اور نادرا ریکارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔ اداکارہ کے اہلِ خانہ سے رابطے کی کوششیں...
    لاہور(ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے، خاتون فلیٹ میں 7 برس سے رہائش پذیر تھی، خاتون گھر میں اکیلی رہتی تھیں، 35 سال عمر معلوم ہوتی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون نے 2018 میں فلیٹ رینٹ پر لیا تھا، متوفیہ خاتون 2024 سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں، سی بی سی میں مالک مکان نے کیس کیا ہوا تھا، آج بیلف آیا تو لاش دیکھی۔ پولیس نے موقف اپنایا کہ واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید صورتحال واضح ہوگی، خاتون کی شناخت حمیرا اضغر کے نام سے کی گئی ہے جو اداکارہ بتائی جاتی ہے، شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیرا اصغر...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی کئی دن پرانی لاش ملی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہی ممکن ہو سکے گی۔   پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیفنس فیز چھ کے اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اداکارہ کی لاش ملی جس کو قانونی اور ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لاش ہسپتال منتقل کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاش دیکھ کر اُن کا اندازہ ہے کہ خاتون کی موت کو کئی روز گزر چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق لاش عمارت کے چوتھے فلور پر واقع فلیٹ سے ملی ہے۔ متوفیہ حمیرا اصغر علی کا...
    سٹی 42: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔ ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل فلیٹ سے خاتون کی 15 دن پرانی لاش  ملی ہے ،پولیس کے مطابق خاتون فلیٹ میں 7 سال سے رہ رہی تھیں،خاتون گھر میں اکیلی رہتی تھیں 35 سال عمر معلوم ہوتی ہے خاتون نے 2018 میں فلیٹ رینٹ پر لیا تھا،متوفیہ خاتون 2024 سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں،سی بی سی میں مالک مکان نے کیس کیا ہوا تھا، آج بیلف آیا تو لاش دیکھی،واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید صورتحال واضح ہوگی، خاتون کی شناخت حمیرا  اصغر کے نام سے کی گئی ہےجو اداکارہ بتائی جاتی ہے ...
    آسٹریلوی اداکار جولیان میک موہن، جو ’نپ/ٹک‘، ’چارمڈ‘ اور ’فنٹاسٹک فور‘ جیسی مشہور فلموں اور ٹی وی شوز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے تھے، طویل عرصے تک کینسر سے لڑنے کے بعد 2 جولائی 2025 کو 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ میک موہن آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم سر ولیم میک موہن کے بیٹے تھے۔ ان کی اہلیہ کیلی میک موہن نے 4 جولائی کو اس المناک خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ جولیان 2 جولائی کو فلوریڈا کے شہر کلیئرواٹر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ کینسر کی مخصوص قسم کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔ جولیان کی اہلیہ کے بیان کے مطابق ’’میں اپنے دکھ بھرے دل کے ساتھ...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ زارا ترین نے ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔  زارا نے بتایا کہ انہیں زندگی میں دو مرتبہ یک طرفہ محبت ہوئی، جو ان کے لیے نہایت تکلیف دہ تجربات تھے جس نے بےحد مایوس کیا۔ زارا کے مطابق پہلی بار دل ٹوٹنے پر انسان مایوس ہو جاتا ہے، جبکہ دوسری بار ایسا ہو تو غصہ خود پر آتا ہے کہ دوبارہ موقع کیوں دیا۔ زارا ترین 2021 میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور شادی کے بعد امریکہ منتقل ہو گئی تھیں۔ تاہم ڈیڑھ سال بعد ان کے درمیان علیحدگی...
    باجوڑ دھماکے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل امن کے فروغ کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے، حال ہی میں انہوں نے علاقے میں 30 سال پرانی قبائلی دشمنی کو ختم کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔30 سال کی پرانی دشمنی جس میں سیکڑوں افراد قتل ہو چکے ہوں، اسے ختم کرواکے دوستی میں بدلنے والے، دشمنوں کو دوست بنانے والے، ناراض لوگوں کو منانے والے اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل کی ایک یادگار گفتگو سامنے آئی ہے، وہ اپنے لہجہ اور انداز سے دوستی کا فن جانتے تھے۔ باجوڑ: اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی میں دھماکے سے 5 افراد شہید ہوئے، ڈپٹی کمشنرباجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر اہلکار...
    نیو دہلی: بالی ووڈ کی کانٹا لگا گانے سے شہرت پانے والی اداکارہ شیفالی کی موت سے جہاں فلمی دنیا اور ان کے مداح غم زدہ ہیں وہی زندگی کے غیریقینی کی باتیں کی جا رہی ہیں اور ان کی موت سے ان کے مداحوں میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے اور اب میڈیا ان کی دولت کے اعداد وشمار سامنے لے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 28 جون کو اپنے گھر میں اچانک انتقال کرجانے والی اداکارہ کو شہرت 2000 کی دہائی میں سپر ہٹ گانا کانٹا لگا سے ملی اور اس کے بعد انہوں نے مجھ سے شادی کروگی اور دیگر مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے چند...
    بیجنگ‘ لاہور‘ اسلام آباد‘ نئی دہلی (نیوز رپورٹر + خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے ایک مرتبہ پھر راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ایس سی او وزراء سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت  کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے بھارتی وزیر غیر حاضر رہے، بھار ت کی شنگھائی تعاون تنظیم میں نشست خالی، آنند پرکاش نے شرکت کرنا تھی۔ پاکستان سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ خطاب کیا اور کہا کہ بالآخر بھارت کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ عالمی فورم پر اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ قابل افسوس ہے۔ بھارت دیگر ممالک کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے،...
    بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی اچانک موت نے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئے مگر اداکارہ کے آخری لمحات میں ان کے شوہر نے کیا دیکھا؟ اس کا انکشاف شیفالی کی دوست پوجا گھائی نے کر دیا ہے۔  پوجا گھائی نے بتایا کہ شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی اپنے پالتو کتے کو لے کر واک پر گئے تھے کہ ان کی ملازمہ کا فون آیا کہ مالکن کی طبعیت ٹھیک نہیں آپ فوری آئیں۔ جس پر پراگ نے ملازمہ کو کتے کو سنبھالنے کیلئے نیچے بلایا اور خود اس کے آتے ہی لفٹ سے اوپر چلے گئے۔ پراگ نے بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی بیوی بظاہر بیہوش تھی...
    سینئر اداکار توقیر ناصر نے موجودہ شوبز رجحانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل کی اداکارائیں خوبصورتی کے چکر میں سرجری کرا کر اپنے چہرے ربڑ جیسے بنا لیتی ہیں۔ توقیر ناصر نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں پاکستانی اداکاراؤں میں شمیم آرا اور زیبا، جب کہ بولی وُڈ اداکاراؤں میں مادھوری بہت پسند تھیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اُن کے خیال میں پرانے فنکار زیادہ بہتر تھے، کیونکہ وہ اپنے کام سے زیادہ مخلص ہوتے تھے، اُن کے لیے صرف ظاہری شکل و صورت اہم نہیں ہوتی...
    معروف بھارتی اداکارہ شیفالی کی موت کی وجہ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل شیفالی جریوالا کا انتقال جمعہ کی رات اچانک ہوا، جب ان کو دل کا دورہ پڑا۔ شیفالی کی آخری رسومات ہفتہ کو ممبئی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیفالی کئی سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات کا استعمال کر رہی تھیں۔ ان کے گھر پر 27 جون کو ایک پوجا تھی، جس کی وجہ سے وہ روزہ رکھ رہی تھیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے دوپہر میں اینٹی ایجنگ کا انجیکشن لگوایا۔ یہ ادویات انہیں کئی سال پہلے ڈاکٹر نے...
    2002ء میں ریلیز ہونے والے مشہور ری مکس گیت ’کانٹا لگا‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ماڈل و اداکارہ شفالی جری والا 42 برس کی عمر میں چل بسیں۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شفالی نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 13 میں بھی شرکت کی تھی۔ شيفالی گزشتہ شب ممبئی میں اچانک انتقال کر گئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال کے عملے نے بتایا کہ اداکارہ کو ان کے شوہر اداکار پراگ تیاغی اور چند دیگر افراد گزشتہ رات اسپتال لے کر آئے تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی انکی موقت واقع ہوچکی تھی۔ Post Views: 4
    وہ ضدی سی اور حالیہ ڈرامے پرورش سے مشہور ہونے والی پاکستان شوبز کی کم عمر اداکارہ عینا آصف نے اپنی اصل عمر بتا دی۔  حال ہی میں عینا ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی عمر سے متعلق کہا جاتا ہے کہ آپ صرف 12 سال کی ہیں جبکہ جب آپ نے ڈرامے کرنا شروع کیے تھے تب افواہیں تھیں کہ آپ 16 کی ہیں، آپ کی اصل عمر کیا ہے؟ جس پر عینا آصف نے کہا کہ کیرئیر کے شروعات سے ہی ان کی عمر لوگوں کی دلچسپی کا موضوع رہا ہے جس کی وجہ سے پہلے وہ پریشان ہوجاتی تھیں تاہم اب انہیں ان باتوں سے فرق نہیں...
    تہران(نیوز ڈیسک)فردو میں ایران کی زیر زمین نیوکلئیر تنصیبات امریکہ کی انتہائی غیر معمولی تباہ کن ائیر سٹرائیکس میں مکمل برباد ہو گئیں۔ اس بات کی تصدیق اسرائیل کے ایجنٹوں نے وہاں جا کر جائزہ لینے کے بعد کی ہے۔ اسرائیل کے ایجنٹوں نے فردو نیوکلئیر سائیٹ پر حملے کے بعد وہاں جا کر تخمینہ لگایا اور کنفرم کیا کہ فردو نیوکلئیر تنصیبات اب مکمل ناکارہ ہو چکی ہیں۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ہیگ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ اس ہفتے کے شروع میں امریکی حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کی فورڈو جوہری سائٹ پر ایجنٹ بھیجے۔ ٹرمپ کہتے ہیں، ’’آپ جانتے ہیں کہ ان کے پاس ایسے لوگ ہیں...
    معروف اداکارہ عائشہ خان کی کراچی میں تنہائی میں موت اور کئی روز بعد لاش ملنے پر سوشل میڈیا پر ان کے بچوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو پیغام میں بچوں سے متعلق اہم وضاحت دی ہے۔ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے چند سال قبل عائشہ خان سے ایک پروجیکٹ کے دوران بات کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے بچے بیرونِ ملک مقیم ہیں اور ان سے رابطے میں رہتے ہیں۔ اداکار کے مطابق عائشہ خان نے کہا تھا کہ بچے ان کا خیال رکھتے ہیں، یہاں تک کہ جاتے ہوئے درازوں میں پیسے بھی رکھ دیتے ہیں، لیکن انہیں بچوں کے...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایوان نمائندگان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ صدر ٹرمپ پر ایران پر حملے میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگا کر مواخذے کی کوشش کی گئی تھی۔ صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک ڈیموکریٹ رکن کانگریس آل گرین نے پیش کی۔ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک پر ڈیموکریٹس بھی منقسم نظر آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک 79 کے مقابلے میں 344 ووٹ سے مسترد ہو گئی۔ صدر ٹرمپ پر ایران پر حملے میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے اور یہ کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے لیے کانگریس سے منظوری نہیں لی تھی۔ اس حوالے سے رکن کانگریس آل گرین نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گلشن معمار پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار پولیس نے افغان کیمپ میں لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے والد کو گرفتار کرلیا۔گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ آرام بی بی کے قتل کی اطلاع ملی تھی، اطلاع تھی کہ شوہر، والد اور دیگر نے تشدد کر کے لڑکی کو قتل کیا ہے، مقتولہ کے ورثا خاموشی سے اس کی تدفین کرنے والے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے قبر تیار کروالی تھی تاہم تدفین سے پہلے لاش تحویل میں لے لی گئی، لڑکی کے والد یاسین...
    شہر قائد کے علاقے افغان بستی میں پولیس نے خاتون کو قتل کے بعد خاموشی سے تدفین کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے متوفیہ کے باپ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان بستی میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے اس کی تدفین کی جا رہی تھی کہ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورتدفین کےعمل کو ناکام بتاتے ہوئے خاتون کے والد کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ہمیں اطلاع ملی تھی کہ شوہر، والد یاسین اور دیگر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کرآرام بی بی کو قتل کیا اور پھر اپنا جرم چھپانے کیلیے اُسے دفنانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران والد کو گرفتار کرلیا جبکہ مقتولہ کا شوہراور دیگرملزمان فرارہیں جن...
    کراچی: افغان بستی میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن معمار تھانے کے علاقے افغان بستی افغان چوک کے قریب گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے جسے بدترین تشدد کانشانہ قتل کیا گیا، مقتولہ خاتون کوقتل کرنے کے بعد اس کی خاموشی سے تدفین کی جارہی تھی کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی تدفین کے عمل کو رکوادیا۔ ایس ایچ اوگلشن معمارانسپکٹرغفار کورائی کے مطابق مقتولہ خاتون کی شناخت 17 سالہ آرام بی بی زوجہ محمد افغانی کے نام سے کی گئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ خاتون کے والد یاسین کو گرفتار کرلیا۔  پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شوہر، والد...
    پاکستان کی نامور اور سینیئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ اداکارہ کی قریبی دوست تہمینہ خالد نے بتایا کہ عائشہ خان کا انتقال پانچ روز قبل کراچی میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مرحومہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور خاموشی سے دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ عائشہ خان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ ان کے یادگار ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں، جو آج بھی ناظرین کو یاد ہیں۔ واضح رہے کہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔ عائشہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سےملنے والی لاش سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی ہے، پولیس نے تصدیق کردی۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، خاتون گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔ اداکارہ عائشہ خان کی لاش جناح اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی دوست تہمینہ خالد نے عائشہ خان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔ جیونیوز سے فون پر تہمینہ خالد نے بتایا عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا۔ اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (آن لائن) سابق بھارتی انٹیلیجنس چیف امرجیت سنگھ دولت نے پہلگام حملے کے حوالے سے انٹیلیجنس ناکامی کا اعتراف کر تے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کی انٹیلیجنس اور سیکورٹی ناکامی تھی۔ جو ہوا وہ بہت برا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے۔ اے ایس دولت نے مضحکہ خیز اعتراف کرتے ہوئے کہا کئی بار واقعات کے ثبوت نہیں ملتے، پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز بھی مارگرائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔
    معروف پاکستانی اداکارہ عنایا خان نے انکشاف کیا ہے کہ افغان کرکٹر راشد خان نے سوشل میڈیا پر ان سے رابطہ کیا اور تصاویر بھیجنے کی درخواست کی۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی کرکٹر محمد سراج کے کس بالی ووڈ اداکارہ سے تعلقات بڑھنے لگے؟ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عنایا خان نے کہاکہ راشد خان نے انہیں اسنیپ چیٹ پر ایڈ کیا اور ایک مشترکہ دوست کے ذریعے بات چیت کا آغاز ہوا۔ اداکارہ نے بتایا کہ راشد خان نے ان سے پوچھا کہ آیا وہ اداکارہ ہیں، جس پر دونوں کے درمیان کچھ دیر گفتگو بھی ہوئی، جس میں شوٹنگز اور پاک بھارت کرکٹ میچوں سے متعلق بات چیت شامل تھی۔ عنایا نے واضح کیاکہ دونوں...
    اداکارہ حریم فاروق نے ہانیہ عامر سے متعلق اپنا پہلا تاثر مداحوں سے شیئر کردیا۔ پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ہانیہ عامر نے نا صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بے پناہ شہرت حاصل کی ہے، چاہے ٹی وی اسکرین ہو یا سوشل میڈیا ہانیہ کے مداحوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے ہانیہ عامر سے متعلق اپنے جذبات شیئر کیے۔ حریم نے کہا کہ وہ کافی عرصے تک اس بات کا کریڈٹ ہی نہیں لیتی رہیں کہ انہوں نے ہانیہ کو متعارف کروایا، مگر بعد میں لوگوں نے خود انہیں یہ احساس دلایا کہ وہ ہانیہ کو پہلا...
    تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ "کنیسٹ" نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو بل پر ووٹنگ ہوئی جس میں 120 میں سے 61 ارکان نے اس کے خلاف جبکہ 53 نے حمایت میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن نے امید ظاہر کی تھی کہ وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف، خاص طور پر یہودیوں کی لازمی فوجی بھرتی جیسے متنازع معاملے پر ناراض حکومتی جماعتوں کی حمایت حاصل کر کے قبل از وقت انتخابات کا راستہ ہموار کرے گی، تاہم یہ کوشش ناکام ہو گئی۔ نیتن یاہو کی زیر قیادت حکومتی اتحاد نے بل کے خلاف متحد ہو کر ووٹ دیا اور اپوزیشن کی حکمت...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف اور خواتین کے خلاف نفرت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ ثانیہ سعید حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل سمیت معاشرتی رویوں اور صنفی امتیاز پر تفصیل سے بات کی۔ ثانیہ معصوم ٹک ٹاکر کا نام سنتے ہی جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے خود کو سنبھالتے ہوئے کہا کہ وہ روز خواتین کی ہلاکتوں کی خبریں سن کر جاگتی ہیں صرف ثنا یوسف ہی نہیں بلکہ اور کتنی ہی خواتین اسی طرح قتل کر دی جاتی ہیں۔ اداکارہ نے اس پر شدید دکھ کا اظہار کیا کہ ہمارا معاشرہ ایسے واقعات کو معمول کا...
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ  دوسری شادی کرنے سے قبل کئی خدشات تھے لیکن ان کے بیٹے اذلان نے انہیں شادی کے لیے راضی کیا۔حال ہی میں ماہرہ نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم 'لَو گورو' سمیت  کئی موضوعات پر بات چیت کی۔انٹرویو کے دوران فواد خان سے متعلق بات کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ 'ہم دونوں اچھے دوست ہیں اور فواد کی ایک عادت جو مجھے بہت پسند ہے وہ یہ کہ وہ میرے سامنے بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسا وہ حقیقت میں ہے'۔اس کے علاوہ پوڈکاسٹ میں خلیل الرحمٰن قمر سے اپنے ماضی کے...
    بھارت کی جانب سے فلموں کے پوسٹرز اور میوزک البمز سے پاکستانی فنکاروں کے نام ہٹانے کے معاملے پر اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتی‘، بالی ووڈ میں واپسی کے امکان پر ماہرہ خان کا ردعمل، صارفین برہم ماہرہ خان بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ میں  شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں ،تاہم ہندو انتہا پسندوں نے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اداکارہ کو فلم کے پوسٹر سے ہٹا دیا ہے۔ اس حوالے سے ماہرہ خان نے کہا کہ میری تصویر  ہٹانے پر مجھے ایک سیکنڈ کے لیے بھی برا نہیں لگا۔ یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ‘لَو گورو’...
    کراچی(شوبز ڈیسک)اپنی شادی اور تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ انمول بلوچ نے پہلی بار اپنے سابق کیریئر سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل دوسری ملازمت کرتی تھیں۔ انمول بلوچ نے حال ہی میں ’میشن‘ کو دیے گئے انٹرویو میں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح کی شخصیت کی مالک ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، انہیں لگتا ہے کہ وہ اچھی فلم ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ رومانوی شخصیت کی...
    ’اور تو اور عورتوں کی آوازیں اور ان کا وزن بھی پردہ نشیں تھا۔ یعنی کوئی بی بی اس زور سے نہیں بولتی تھی کہ اس کی آواز مردانے میں جائے اور جب کوئی عورت پالکی میں سوار ہوتی تھی تو پتھر کا ٹکڑا یا سل پالکی میں رکھ دیا جاتا تھا کہ کہاروں کو اس کے اصل جسم کا اندازہ نہ ہو سکے اور بیبیاں تو بیبیاں مامائیں، اصیلیں اور لونڈیاں تک پردے کی پابند تھیں۔ زنانے میں آنے والے دس، گیارہ برس کے بچوں سے پردہ کیاجاتا تھا اور مشکوک چال چلن کی عورتوں سے بھی پردہ کیا جاتا تھا۔کسی عورت کی مجال نہیں تھی کہ وہ بزرگوں کے سامنے اپنے بچے کو گود لے لے۔ زنان خانے...
    کراچی(شوبزڈیسک)پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں، اداکارہ نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ رو رہی ہیں۔ اداکارہ حرا مانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ گزشتہ روز میں ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئی تھی، مجھے لگ رہا تھا میں کبھی بھی اپنے بچوں نہیں مل پاوں گی، ایئر اسپیس بند ہو گئی تھی۔ ہم جنگ نہیں چاہتے ، ہم بچوں والے لوگ ہیں۔ اداکارہ حرا مانی نے مزید لکھا کہ ’بس اپنے جذبات شیئر کرنا چاہتی ہوں اُن تمام پاکستانیوں سے جن جن کے بچے، شوہر، بیٹے جو اس جنگ کی نذر ہوئے ہیں، میرے دل سے دعا...
    ترک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی انٹیلی جنس ادارے نے ایک ایسے حملے کو ناکام بنادیا جس میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی تھی۔ ترک اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ برس ستمبر میں استنبول ائیرپورٹ پر ہانگ کانگ سے لبنان جانے والے کارگو جہاز سے پیجرز برآمد کیے تھے۔ خفیہ طور پر اسمگل کرنے والے یہ سیکڑوں پیجرز دھماکا خیز مواد سے لیس تھے اور جنھیں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ ترک انٹیلیجنس ادارے نے یہ کامیاب کارروائی ایک خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی تھی۔ اگر یہ پیجرز لبنان چلے جاتے تو مزید تباہی ہوتی۔   یاد رہے کہ یہ کارگو اس وقت پکڑی گئی تھی جب کہ لبنان میں حزب اللہ کے رہنماؤں اور کارکنان کے زیر استعمال پیجرز یکے...
    کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو حملے سے تین دن قبل حملے کی رپورٹ مل گئی تھی ۔ انڈیا ٹو ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے مودی پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں ان کا کہناتھا کہ مودی نے پہلگام حملے سے تین دن قبل انٹیلیجنس رپورٹ کے بعد اپنا مجوزہ دورہ کشمیر منسوخ کیا، انٹیلی جنس رپورٹ ہونے کے باوجود مودی نے خود تو بچا لیا مگر سیاحوں کو بچانے کیلئے کچھ بھی نہ کیا، اگر انٹیلی جنس الرٹ یہ بتا سکتی ہے کہ وزیراعظم کا جانا محفوظ نہیں، تو پھر سیاحوں اور مقامی شہریوں کو کیوں خطرے میں چھوڑا گیا؟، انہوں نے کہا...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی طلاق پر لب کشائی کی ہے۔ثانیہ سعید کی شادی مشہور ڈائریکٹر شاہد شفاعت سے ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی، سینئر اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ ہی نجی رکھا اور اس پر بات کرنے سے گزیر کیا۔اب حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے  ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنی طلاق کا بتایا۔ثانیہ سعید نے بتایا کہ میری میرے شوہر سے بچن سے دوستی تھی، ہم ایک ساتھ بڑے ہوئے، اولاد نہیں ہے، شادی میں سب خواتین کو اپنی عزت نفس اور خوابوں پر سمجھوتا کرنا پڑتا ہے لیکن میں نے...
    بالی ووڈ میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ مذاق اور پرینک کرنے کی وجہ سے شہرت رکھنے والے اجے دیوگن کے ایک مذاق پر ساتھی اداکار کی بیوی نے گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ کبھی کبھی چھوٹا سا مذاق بھی کسی کے لیے زندگی اور موت کا معاملہ بن جاتا ہے۔ کچھ پرینک ایسے ہوتے ہیں جسے سچ جان کر لوگ اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی ختم کرلیتے ہیں۔ اجے دیوگن کی زندگی میں ہونے والے ایک واقعے نے ایسا ہی ہولناک منظر پیدا کردیا تھا جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار آج بھی کانپ جاتے ہیں۔ اداکار اجے دیوگن نے اُس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ساتھ شوٹنگ کرنے والے ایک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) یونانی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ خاتون دھماکہ خیز مواد لے کر جا رہی تھی اور اس کا ارادہ تھا کہ وہ اسے کسی بینک کے اے ٹی ایم پر نصب کرے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا، ''کچھ غلط ہو گیا اور وہ مواد اس کے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا۔(جاری ہے) ‘‘ 38 سالہ خاتون دھماکے میں زخمی ہو گئی تھی اور بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق یہ خاتون پہلے بھی متعدد وارداتوں میں ملوث رہ چکی تھی اور اس کا مجرمانہ ماضی حکام کے ریکارڈ میں موجود تھا۔ حکام نے یہ بھی...
    ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی لیکن اس کے بعد ان کی ایک حرکت پر مداح حیران رہ گئے۔ یہ حیرانی اس بات پر تھی کہ ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر فلم اور ٹی وی اداکارہ اور رقاصہ اوینت کور کی بولڈ تصویر کو لائک کیا تھا۔ ویرات کوہلی کا خوبرو اداکارہ کی تصویر کو لائیک کرنا مداحوں سے نہیں چھپ سکا اور سوشل میڈیا صارفین نے طوفان کھڑا دیا۔ یہاں تک کہ ویرات کوہلی کو اس پر وضاحت دینا پڑگئی۔ کرکٹر نت اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ سب غیر دانستگی میں ہوا، جان بوجھ کر لائیک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ سابق کپتان ویرات کوہلی نے لکھا کہ فیڈ کو کلیئر کرتے ہوئے شاید الگورتھم نے...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار وشنو پرساد جگر کے علاج کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملیالم فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار وشنو پرساد کوچی، کیرالہ میں ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے جگر کے مرض میں مبتلا تھے گزشتہ روز علاج کے دوران ان کی حالت بگڑ گئی تھی ان کا جگر ٹرانسپلانٹ ہونا تھا، لیکن علاج سے قبل ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔ اداکار کشور ساتیا نے انسٹاگرام پر وشنو پرساد کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ کافی عرصے سے بیماری سے لڑ رہے تھے۔ انہوں نے اداکار کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ فنکاروں...
    کراچی: پاکستان کسٹمز نے گدھوں کی کھالوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ لیدر پراڈکٹس کی آڑ میں 14ہزار کلوگرام گدھوں کی کھال چین بھیجی جارہی تھی، گدھوں کی کھالوں کا برآمدی کنسائمنٹ SAPT ٹرمنل میں گرین چینل سے کلئیر ہوچکا تھا۔ کنٹینر نمبر SEGU-3154225 کو بحری جہاز پر لوڈ کرنے کی اجازت بھی مل گئی تھی، کسٹمز انفورسمنٹ نے لوڈ ہونے سے قبل کنسائمنٹ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی تو ممنوعہ کھالیں برآمد ہوئیں۔ پاکستان کی برآمدی پالیسی کے تحت گدھوں کی کھال برآمد کرنے پر پابندی عائد ہے، ممنوعہ گدھوں کی کھالوں کی مالیت 8کروڑ روپے ہے۔ حکام نے برآمدکنندہ میسرز واؤ ٹریڈنگ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کھالیں ضبط کرلیں، ضبط شدہ کھالوں کو کسٹمز گودام...
    ماضی کی مقبول ترین ہیروئن ممتاز نے ایک انٹرویو میں اپنے ساتھی اداکاروں کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے اور کئی رازوں سے پردہ اُٹھایا ہے۔ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور خوبصورت حسینہ مادھو بالا کے درمیان محبت کے چرچے برسوں سے زبان زد عام رہے ہیں۔ ماضی میں مدھوبالا کی بہن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر بی آر چوپڑا کے خلاف دائر کردہ مقدمہ نہ ہوتا تو شاید دلیپ کمار اور مادھوبالا کی شادی ہو جاتی۔ تاہم اداکارہ ممتاز نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مدھو بالا نے اس حوالے سے انھیں خود ایسی بات بتائی تھی جو کم ہی لوگوں کو معلوم ہے۔ سینئر اداکارہ ممتاز نے کہا کہ دلیپ کمار...
    سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق خوارجیوں نے شمالی وزیرستان کےعلاقے حسن خیل سےدراندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 54 خوارج ہلاک کردیے، ہلاک خوارجیوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔   وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لیے بڑا دن ہے، سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی اور فورسز خوارجیوں کی دراندازی سے برقت آگاہ ہوگئیں تھی جس کے بعد حکمت عملی کے تحت...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں یہ اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بغیر تصدیق کے ایک ساتھی اداکارہ کی شادی کا اعلان کر دیا تھا جس پر انہیں افسوس ہے۔ ندا یاسر نے اپنے شو میں بتایا کہ کچھ دن قبل انہوں نے کسی سلیبرٹی سے ایک اداکارہ کی شادی سے متعلق بات سنی تھی جس کی انہوں نے تصدیق کیے بغیر ہی اپنے شو میں بھی اناؤنسمنٹ کردی جو انہیں نہیں کرنی چاہیئے تھی۔ ندا نے کسی کا نام لیے بغیر اس بات کی معذرت کی اور تسلیم کیا کہ انہوں نے غلطی سے ایک اداکارہ کو نئی نویلی دلہنوں میں شامل کر کے ان کی شادی...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان نے اشتہارات سے ہونے والی اپنی پہلی کمائی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ ایمن اور منال خان نے حال ہی میں جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں بہنوں نے اپنے کیریئر کے آغاز، مشہور ہونے، پراجیکٹس کرنے، شادی ہونے اور بعد ازاں بچوں کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی پر کھل کر بات کی ہے۔ اداکارہ ایمن اور منال خان نے وزن کم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ ہم گھر پر ہی اپنی فٹنس کا خیال رکھتی ہیں، کوئی مخصوص ڈائٹ پلان یا فٹنس ٹرینر کو فالو نہیں کر رہیں، دن میں کم از کم 1...
    معروف اداکارہ اور رقاصہ خوشبو نے انکشاف کیا ہے کہ میں کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی لیکن مجھے زبردستی اداکارہ بنایا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اداکارہ نے اپنی زندگی کے کئی پنہاں گوشوں کو بیان کیا۔ خوشبو نے کہا کہ مجھ پر کافی ذمہ داریاں تھیں۔ میں پڑھ لکھ کر ٹیچر بننا چاہتی تھی لیکن میرا بچپن ایک ذمہ دار جوان شخص کی طرح گزرا۔ اداکارہ و رقاصہ خوشبو نے مزید بتایا کہ صرف 7 سال کی عمر سے کام شروع کیا تھا اور محض 11 سال کی عمر میں ہیروئن بن گئی تھی۔ خوشبو نے مزید کہا کہ میں آج بھی کام کر رہی ہوں حالانکہ مجھے پڑھنے کا شوق تھا لیکن تعلیم رکوا کر چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے...
    ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ٹوائلائٹ کی اسٹار اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی ہم جنس پرست ساتھی اداکارہ ڈیلن میئر سے شادی کرلی۔ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ اپنی گرل فرینڈ پارٹنر ڈیلن میئر کیساتھ 21 اپریل کو ایک نجی تقریب میں ایسٹر کے موقع پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ یہ تقریب لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں واقع ان کے گھر پر منعقد ہوئی، جس میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ کرسٹن اسٹیورٹ اور ڈیلن میئر کئی سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ جوڑے نے حال ہی میں لاس اینجلس کاؤنٹی سے شادی کا لائسنس حاصل کیا تھا، جس کے بعد ویک اینڈ پر انہوں نے باضابطہ طور پر...
     فلم اسٹار خوشبو خان کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں انہیں زبردستی چائلڈ آرٹسٹ بنایا گیا۔ خوشبو خان حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 7سات سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا تھا اور 11 سال کی عمر تک وہ ہیروئن بن چکی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی پر یا کسی چیز پر اعتماد نہیں کرتیں۔ جو کچھ بھی انہوں نے دوسروں کے لیے کیا، اس کا کبھی کوئی صلہ نہیں ملا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت سی قربانیاں دیں لیکن بدلے میں صرف دھوکہ ہی ملا اور آخر میں...
    اے این ایف نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کراچی بندرگاہ پر انسداد منشیات کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت بھیجے جانے والے خشک میوہ جات پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں افیون برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق خشک میوہ جات (کشمش) کی آڑ میں مہارت سے چھپائی گئی 2600 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ اے این ایف کے پورٹ کنٹرول یونٹ نے پروفائلنگ اور خفیہ اطلاع پر افغان ریڈ اور بلیک ریزن کے کنسائمنٹ کو بدالدین یارڈ کراچی میں روک لیا۔ یہ سامان کابل سے قندھار میں افغان کسٹمز حکام نے کلیئر کیا اور پھر چمن بارڈر کے ذریعے پاکستان سے کینیڈا بھیجا جانا تھا۔ اے این ایف پی...
    عید کا تہوار سب کے لیے خوشیوں کی برسات لے کر آتا ہے لیکن خوشی کے اس دن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جائے تو یہ زندگی بھر کا روگ بھی بن جاتا ہے۔ اداکارہ و ماڈل فہیمہ اعوان کو بھی ایسے ہی ایک کرب ناک لمحے کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ان کے شوہر 2022 میں عید الفطر کے پہلے روز انتقال کرگئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد اب ہرعید پر ہم دکھی ہوجاتے ہیں میری بیٹی خود کو کمرے میں بند کرلیتی ہے۔ فہیمہ اعوان نے بتایا کہ وہ مکہ مکرمہ میں تھیں اور عبادت میں مشغول تھیں، جب انھیں شوہر کے انتقال کی خبر ملی۔ ماڈل اور اداکارہ فہیمہ اعوان نے کہا کہ اس سال سے میں...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم کافر کے ایک نہایت ناپسندیدہ اور نازیبا سین سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ فلم کافِر دراصل 2019 میں پیش کی گئی ایک ویب سیریز ہے جو ایک پاکستانی خاتون شہناز پروین کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرکے بھارت میں داخل ہوئیں۔ آزاد کشمیر کی ان خاتون پر بھارتی فوج نے عسکریت پسند ہونے کا الزام عائد کرکے 8 سال تک جیل میں قید رکھا تھا اور وہیں انھوں نے ایک بچی کو بھی جنم دیا تھا۔ شہناز پروین کی اسٹوری ایک بھارتی صحافی کو معلوم ہوئی جس نے بے گناہ خاتون کا معاملہ اُٹھایا اور انصاف کے لیے طویل جدوجہد کی جس کے نتیجے میں رہائی...
     جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد سلمان خان نے جم سے اپنی حیرت انگیز تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک مبہم پیغام دیا ہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی جم سیشن کی تصاویر شیئر کیں ہیں جن میں ان کی فٹنس اور نمایاں بائسپس مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ تصاویر میں سلمان خان سخت ورزش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے تصاویر پر بھرپور ردعمل دیا۔ ورون دھون سمیت رنویر سنگھ نے اداکار کی فٹنس کی تعریف میں تبصرے کیے۔ A post common by Salman Khan (@beingsalmankhan) سلمان نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’شکریہ موٹیویشن کے لیے‘۔ دبنگ اداکار کی یہ...
    عمان: اردن میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ جنرل انٹیلیجنس ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کر لیا جو 2021 سے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اردنی حکام کے مطابق زیر حراست ملزمان نے درآمد شدہ مواد سے میزائل، بم اور خطرناک ہتھیار تیار کیے تھے۔ کارروائی کے دوران حملوں کے لیے تیار میزائل بھی برآمد کیے گئے۔ انٹیلیجنس ایجنسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد گروہ نے ڈرون کے ذریعے حملوں کی تیاری بھی مکمل کر لی تھی اور بیرونِ ملک سے جنگجوؤں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ اردن کے وزیرِ رابطہ ڈاکٹر محمد مومنی نے بتایا کہ انٹیلیجنس ایجنسی 2021 سے ان مشتبہ افراد کی نگرانی...