2025-07-26@11:15:54 GMT
تلاش کی گنتی: 714

«اسرائیلی مصنوعات»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمے کو انصاف کا مذاق، تماشہ اور سیاسی انتقام قرار دے دیا ہے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک طویل پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو بچایا، اب امریکا ہی نیتن یاہو کو بچائے گا پیغام میں انہوں لکھا کہ مجھے یہ جان کر شدید حیرت ہوئی کہ اسرائیل جس نے حالیہ دنوں میں اپنی تاریخ کے عظیم ترین لمحات میں سے ایک کا مشاہدہ کیا اور جسے نیتن یاہو جیسے مضبوط رہنما کی قیادت حاصل ہے، وہ اپنے جنگی وقت کے عظیم وزیر اعظم کے خلاف یہ مضحکہ خیز سیاسی...
    ایرانی نیم سرکاری نیوز پلیٹ فارم ’تسنیم‘ کے مطابق ایک مزاحمتی سائبر یونٹ نے اسرائیل کی دو جدید ترین فوجی ٹیکنالوجیوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی ہیں، جس سے اس ٹیکنالوجی پر اسرائیلی اجارہ داری ختم ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل مخالف گروپ کا صیہونی انفراسٹرکچر پر سائبر حملوں کا اعلان رپورٹ کے مطابق ’سائبر سپورٹ فرنٹ‘ نامی گروہ نے ایک مربوط سائبر حملے کے بعد حاصل کردہ دستاویزات شائع کی ہیں، جن میں اسرائیل کے دو اہم فوجی نظاموں کی تفصیلات شامل ہیں۔ پہلا نظام HattoriX ہے، جو زمین سے ہدف تلاش کرنے اور دور مار حملوں کے لیے معلومات اکٹھی کرنے والا جدید ری کنائسنس (reconnaissance) نظام ہے۔ دوسرا نظام SPIKE-LR2 ہے، جو پانچویں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف جاری کرپشن مقدمے کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا یہ بیان ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے بدھ کی شب اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری پیغام میں نیتن یاہو کو "اسرائیل کا عظیم ترین جنگجو" قرار دیا اور ان پر عائد کرپشن الزامات کو "سیاسی انتقام" قرار دیا۔ انہوں نے لکھا: "بی بی نیتن یاہو جیسے لیڈر کے خلاف مقدمہ میرے لیے ناقابلِ فہم ہے۔ انہیں فوری معاف یا بری کر دینا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیل کے لیے بے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔" اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو 2020 سے کرپشن،...
    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے یہ بیان الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو کے دوران دیا۔ ان سے جب حملوں کے اثرات سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا: "جی ہاں، ہماری جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، یہ بات یقینی ہے کیونکہ ان پر بار بار حملے کیے گئے ہیں۔" ترجمان نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تکنیکی نوعیت کا معاملہ ہے اور اس پر ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اور دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔ یہ کسی اعلیٰ ایرانی عہدیدار کی طرف سے...
    امریکی و اسرائیلی حملوں سے ایٹمی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے متعلق سوال کیا گیا تو اسماعیل بقائی نے کہا کہ جی ہاں، ہماری جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، یہ بات یقینی ہے کیونکہ ان پر بار بار حملے کیے گئے ہیں۔اسماعیل بقائی نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تکنیکی معاملہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ نے پہلی بار باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر واضح ہے کہ ہماری جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے، کیونکہ ان پر بارہا حملے کیے گئے۔ تاہم انہوں نے نقصان کی نوعیت اور حد کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ ایک پیچیدہ تکنیکی معاملہ ہے جس پر ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اور دیگر متعلقہ ادارے تحقیق کر رہے ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ ایرانی حکومت کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) ایران میں زندگی معمول کی طرف لوٹنا شروع غزہ میں سات اسرائیلی فوجی ہلاک ادارت: امتیاز احمد، مقبول ملک ایران میں زندگی معمول کی طرف لوٹنا شروع ایران میں لوگوں نے اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹنا شروع کر دیا ہے، کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اس پر عمل درآمد جاری ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق بحیرہ کیسپین کے ارد گرد ساحلی علاقوں میں بہت زیادہ ٹریفک ہے کیونکہ دارالحکومت تہران کے باہر سمندری علاقے اور دیگر دیہی علاقوں سے لوگوں نے شہر کی طرف لوٹنا شروع کر دیا ہے۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک جامع امن معاہدے کے لیے ابتدائی بات چیت جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی: امریکا اور ایران کے درمیان خفیہ مذاکرات کا انکشاف  اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ وٹکوف نے کہا کہ ہم صرف جنگ بندی پر بات نہیں کر رہے، بلکہ ایک وسیع تر امن معاہدے کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران براہِ راست اور بالواسطہ دونوں طریقوں سے بات چیت کر رہے ہیں، اور ابتدائی علامات ’حوصلہ افزا‘ ہیں۔ انہوں...
    امریکی صدر نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو بچا لیا تھا، انہوں نے حملے کیلئے ایران پہنچنے والے اسرائیلی جنگی جہازوں کو واپس کرایا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو فون کیا اور سختی سے جنگی جہازوں کو واپس بلوانے کا کہا۔ اسلام ٹائمز۔ کیا ایران اسرائیل جنگ بندی خطرات سے دوچار ہوگئی؟ ایرانی ایئر ڈیفنس نے شمالی شہر رشت میں اسرائیلی ڈرون کو مار گرا دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق تبریز میں ڈرون حملوں کے خلاف ایران کا ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو بچا لیا تھا، انہوں نے حملے کے لیے ایران پہنچنے والے اسرائیلی جنگی...
    ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملوں کے پیش نظر ہم نے بحالی کے لیے انتظامات پہلے ہی کر رکھے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محمد اسلامی نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ اور امریکی حملوں سے جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے لیکن جوہری پروگرام ابھی رکا یا ختم نہیں ہوا ہے۔ انھوں نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ان تنصیبات میں پیداوار اور سروسز میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق، ایران کو پہلے ہی اپنے جوہری مراکز کو نقصان پہنچنے کا اندازہ تھا اور اسی بنیاد پر متبادل اقدامات کیے گئے تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو میں ٹیلیفونک گفتگو میں کیا بات ہوئی؟ امریکی ویب سائٹ نے بتادیا۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو کال کرکے ایران پر حملے قطعی طور پر نہ کرنے کا کہا۔امریکی صدر نے دوران گفتگو اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ وہ اب ایران پر حملے نہ کرے اور تمام طیارے واپس مڑ کر آجائیں، اب کسی کو نقصان نہیں پہنچے گا، جنگ بندی نافذ العمل ہے۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ اسرائیل حملہ منسوخ نہیں کرسکا تھا کیونکہ ایران کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینا ضروری تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی...
    تل ابیب/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ وہ فلسطینی ریاست پر رضامند ہوئے بغیر سعودی عرب سے تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب ہوجائیں گے ”ٹائمز آف اسرائیل“ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنے 2 اہم اہداف کے بہت قریب پہنچ چکا ہے، جن میں پہلا ایرانی جوہری اور بیلسٹک میزائل خطرے کا خاتمہ ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا جنگ ختم کرنے کے لیے مناسب حالات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ فردو کی جوہری تنصیب پر بہت سنجیدہ حملہ ہوا ہے اور ہم وہ سب مکمل کر رہے ہیں جو ہمیں مکمل کرنا...
    اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست پر رضامند ہوئے بغیر سعودی عرب سے تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ’چینل 14‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنے 2 اہم اہداف کے بہت قریب پہنچ چکا ہے، جن میں پہلا ایرانی جوہری اور بیلسٹک میزائل خطرے کا خاتمہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا جنگ ختم کرنے کے لیے مناسب حالات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فردو کی جوہری تنصیب پر بہت سنجیدہ حملہ ہوا ہے اور ہم وہ سب مکمل کر رہے ہیں جو ہمیں مکمل کرنا...
    یورپی یونین کی اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی مشتبہ خلاف ورزیوں پر اپنی حکومت کے ساتھ تشویش کا اظہار کریں گی، کیونکہ برسلز میں ہونے والی بات چیت نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے بلاک کے اندر تقسیم کی نشاندہی کی۔ کاجا کیلس نے کہا کہ ان کی ترجیح انسانی صورتحال کو بہتر بنانا ہے کیونکہ یورپی دارالحکومتوں میں وہاں اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش پائی جاتی ہے۔ یورپی یونین کی سفارتی سروس نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ اسرائیل نے بلاک کے ساتھ اپنے تعلقات کو کنٹرول کرنے والے معاہدے کی شرائط کے تحت انسانی حقوق کی اپنی...
    اجلاس میں متعدد نکات پر مشتمل قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔ جس میں ایران اور فلسطین پر اسرائیلی و امریکی حملوں کی مذمت، اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان نے فلسطین اور ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا ہے۔ آج صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تمام مسلکی جماعتوں کی اتحادی تنظیم ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت صوبائی صدر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کی۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی، شیعہ علماء کونسل، جماعت غربا اہلحدیث، جمعیت علمائے اسلام اور دیگر رکن جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔...
    چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں نے دنیا کو غلط پیغام دیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے بیجنگ میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر سے ملاقات میں کہا کہ مستقبل کے ممکنہ خطرات پر ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں نے دنیا کو غلط پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے ایک بُری مثال قائم ہوئی۔ وانگ ای نے مزید کہا کہ تنازع کے فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں اور بات چیت اور مذاکرات پر واپس آنا چاہئے۔ Post Views: 4
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر اور ہم امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور آیت اللہ خامنہ ای پر اپنی جان نچھاور کرنے کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو ہم وقت تیار ہیں، امریکہ اور اسرائیل کو ایران پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور وہ دن دور نہیں جب امریکہ اور اسرائیل کا نام صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اور دنیا میں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو اتحاد امت فورم کے زیراہتمام ملتان میں مردہ باد امریکہ و اسرائیل ریلی  اتحاد امت فورم کے زیراہتمام ملتان میں مردہ باد امریکہ...
    ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زور دیا کہ اتحاد اور وحدت وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور امت مسلمہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے قابل مذمت ہیں اور یہ مسلم دنیا کے امن و استحکام پر حملہ ہے۔(جاری ہے) ہم ان حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری اس کا نوٹس لے۔ انہوں نے قوم میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو قوتیں قوم کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، وہ نہ...
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ جنگ، فلسطین و یمن کی صورت حال، اور عالمی قوتوں کی خاموشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ امت مسلمہ کو ایک مرکزی فکری قیادت اور متحدہ نظریاتی صف کی اشد ضرورت ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس اتحاد العلما ملتان کے مرکزی چیئرمین مولانا محمد ایاز الحق قاسمی، سرپرست قاری محبوب الرحمن جالندھری، سرپرست پروفیسر پیر خواجہ شفیق اللہ البدری صدیقی، صدر علامہ ڈاکٹر ارشد علی بلوچ، نائب صدر مولانا عبد الرحمن قاسمی، نائب صدر مولانا ابو حزام، صاحبزادہ قاری سید علی احمد شاہ گیلانی، جنرل سیکرٹری علامہ ابوبکر عثمان الازہری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ توفیق حامدی، ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد قاسم جامی،...
    تل ابیب/تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )اسرائیلی فوج نے کہاہے کہ اس نے مغربی ایران کے علاقے کرمانشاہ میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے اور گزشتہ رات20 اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے میزائل سٹوریج اور لانچ سائٹس کے ساتھ ساتھ ایرانی ریڈار اور سیٹلائیٹ سسٹم کو بھی نشانہ بنایا اسرائیل نے ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت کو کم کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات اسرائیلی فضائیہ ایرا ن میں اہداف پر حملے کرتی رہی جبکہ ایران نے اسرائیل پر ایک میزائل داغا ہے اسرائیلی حکام کے مطابق اس میزائل کو امریکی فضائی دفاعی نظام کی مدد سے مار گرایا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے ملاقات کی اور پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے سفارتی وفد کی ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔(جاری ہے) پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے وفد کی جانب سے حالیہ بھارتی بلاجواز عسکری و آبی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے اور امریکا و یورپ کے کامیاب سفارتی دورے پر بلاول بھٹو زرداری سمیت وفد کے دیگر ارکان کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے تحت حکومت کے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کےلئے اٹھائے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون 2025)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہماری شاندار فوجی کامیابی نے بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا، ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا، ایرانی حکومت ملک کو دوبارہ عظیم بنانے میں ناکام ہے تو پھر نظام کی تبدیلی کیوں نہ ہو؟،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں سمجھا جاتا۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر کئے گئے امریکی حملے کے بارے میں کہا کہ ہم نے ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی اس کامیابی میں بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا اگر انہیں...
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کا ایرانی سپریم  لیڈر ایت اللہ خامنائی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینا شرمناک فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، ایرانی سپریم لیڈر اور ہم امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ایت اللہ خامنائی پر اپنی جان نچھاور کرنے کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو ہم وقت تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اتحاد امت فورم کے زیراہتمام ایران پر امریکہ و اسرائیلی حملوں کے خلاف پریس کلب ملتان تا چوک نواں شہر مردہ باد امریکہ و اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس میں مرد و خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> امریکا کی جانب سے ایران کی حساس جوہری تنصیبات پر فضائی کارروائی کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال شدید کشیدگی اختیار کر گئی ہے، ایران نے ردعمل میں اسرائیل پر خیبر سمیت درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کر دیے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائیہ نے اپنے جدید ترین B-2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کے تین اہم ایٹمی مراکز— فردو، نطنز اور اصفہان—کو نشانہ بنایا۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ فردو کا ایٹمی پلانٹ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ایران کی جانب سے اس حملے کو اعلانِ جنگ قرار دیا جا رہا ہے، ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حکومت نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں...
    "وعدہ صادق 3" آپریشن کے ترجمان نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایرانی میزائلوں نے "بن گوریون" ہوائی اڈے، حیاتیاتی تحقیقاتی مراکز، فوجی اڈوں اور اسرائیلی ہستی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا۔ بیت یام میں آگ لگ گئی اور حیفا میں سائرن نہیں بجے۔ اسلام ٹائمز۔ امریک0 کی جانب سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے چند گھنٹے بعد سپاہ پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر اب تک کا سب سے شدید حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں حیفہ اور تل ابیب میں تباہی مچ گئی ہے۔ وعدہ صادق 3 آپریشن کے نئے مرحلے میں پہلی مرتبہ "خیبر شکن" میزائل کا استعمال کیا گیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ایران نے 30 سے زائد...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے استنبول میں منعقدہ 51ویں او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے سائیڈ لائنز پر ملاقات کی۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج میں نے اپنے عزیز بھائی اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بدلتے ہوئے علاقائی منظرنامے پر ایران کا نقطہ نظر بیان کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، تہران نے حملہ کیا تو سخت جواب دیں گے، امریکا اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کی طرف سے اسرائیل اور امریکا کے ایران پر بلاجواز اور غیر قانونی حملوں کی شدید مذمت کی۔ Met my dear...
    ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اس رابطے کی تصدیق کردی ہے، دونوں رہنماؤں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر بات چیت ہوئی۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو اب جنگ کے خاتمے پر راضی ہوجانا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب امن کا وقت ہے اور ایران کو جنگ کے خاتمے پر راضی ہوجانا چاہیے۔ Post Views: 5
    ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر جوابی میزائل برسادیے، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس دھماکوں سے گونج اٹھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ رائٹرز کے مطابق ایران نے امریکی کارروائی کے ردِ عمل میں تل ابیب اور بیت المقدس پر میزائل داغے، جن کی آوازیں شہر بھر میں سنائی دیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 2 ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جنہیں اردن کی سرحد کے قریب روکا گیا۔ اسرائیلی ایئرپورٹس اتھارٹی نے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر فضائی حدود کو تاحکم ثانی بند کر دیا ہے، تاہم اردن اور مصر سے ملحقہ زمینی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع ایرانی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں حملے کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے تین جوہری سائٹس پر کامیاب حملہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/114724035571020048 ان کا کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ نے ایران کے تین اہم جوہری مراکز پر کامیاب حملہ کیا، جس میں فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا گیا, حملے میں فردو ایٹمی پلانٹ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے خطے اور عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں۔استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا اہم ضرورت ہے، پرامید ہیں اس سے متعلق او آئی سی بھرپور کردار ادا کرے گی۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلاموفوبیا کی روک تھام کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے، اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ غزہ میں...
    اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز استنبول(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔اسلامی تعاون تنظیم کے وزارئے خارجہ اجلاس سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کیا۔نائب وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استنبول میں شاندار مہمان نوازی پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر قیادت کے مشکو رہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا وقت کی ضرورت ہے، امید ہے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے او آئی...
    استنبول: وزیر خارجہ ونائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزارئے خارجہ اجلاس سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے خطاب کیا۔ نائب وزیراعظم کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ استنبول میں شاندار مہمان نوازی پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر قیادت کے مشکو رہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا وقت کی ضرورت ہے، امید ہے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے او آئی سی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی لاکھوں افراد...
    ہفتہ وار دعائے توسل و جشن عید غدیر و عیدِ مباہلہ سے خطاب میں مقررین نے ایران پر اسرائیلی حملے اور رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پیروانِ خط ولایت، حسینی کردار کے حامل ہیں اور نظامِ ولایت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دعا کمیٹی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل، حدیث کساء، تلاوتِ قرآن، اور عظیم الشان سالانہ محفل میلاد بعنوان "عیدِ غدیر خم و عیدِ مباہلہ" کا بابرکت انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن و حدیث کساء سے ہوا، جس کی سعادت ناصر...
    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ کے صدر سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔  ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے صدر اردوان کے لیے نیک خواہشات اور گرمجوشی پر مبنی پیغام پہنچایا اور پاکستان و ترکی کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو...
    ترک صدر سے اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔صدر اردوان نے ملاقات استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے 51 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بعد کی۔ملاقات میں ترک وزیر خارجہ، قومی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن اور صدر کے خارجہ امور و سکیورٹی کے اعلی مشیر بھی موجود تھے۔ دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کا نیک تمناوں کا پیغام ترک صدر کو پہنچایا گیا۔ دفتر خارجہ نے بتایاکہ ملاقات میں پاکستان...
    یروشلم (نیوز ڈیسک)ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی 9ویں روز بھی بدستور جاری ہے۔ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ایران کے اندر میزائل حملے کیے ہیں جن میں ایرانی میزائلوں، فوجی تنصیبات اور جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ الجزیرہ نے ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں زوردار دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں، جس کے بعد شہر بھر میں فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔ اصفہان ایران کے جوہری پروگرام کا اہم مرکز ہے اور یہاں ملک کا سب سے بڑا نیوکلیئر ریسرچ کمپلیکس...
    استنبول(نیوز ڈیسک)ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہےکہ نیتن یاہو ہٹلر پورےخطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے لہٰذا مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور یہ وقت ہے کہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوجائیں۔ اوآئی سی وزرائے خارجہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پرحملے کررہا ہے اور مسلسل خطے کو عدم استحکام کا شکارکررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسرائیل نے یمن، لیبیا اور شام پرجارحیت کے بعد ایران پرحملہ کردیا ہے، اسرائیلی کی ایران پرجارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ترک عوام ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔...
    ترک شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری ہے۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰحٰہ  کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اتحاد بین المسلمین ناگزیر ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق او آئی سی اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی حملوں اور ایران اسرائیل تنازع پر خصوصی سیشن ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اجلاس میں موجود ہیں، اجلاس میں مختلف ممالک کے 40 سے زائد سفارتکار شریک ہیں۔ اجلاس میں پاکستانی اور ایرانی وزیر خارجہ ایک دوسرے کے برابر میں بیٹھے ہیں۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی دنیا...
    ایران کی تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر میزائلز کی برسات WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں آپریشن ’وعدہ صادق تھری‘ بھرپور طریقے سے جاری ہے اور تہران نے تل بیب سمیت اسرائیل کے مختلف علاقوں میں میزائلوں کی برسات کا اٹھارہواں مرحلہ مکمل کرلیا۔ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کی جانب سے نئی کارروائیوں میں صہیونی فوجی مراکز، دو فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز کے مطابق اسرائیل میں رات کو لگ بھگ 2:30 بجے (پاکستان میں 4:30 بجے) صہیونی فوج نے ایران کی طرف سے آنے والے میزائلوں کے...
    ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا ہے، تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہورہا۔ اصفہان کے نائب گورنر نے صوبے پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔ صوبائی اہلکار کا کہنا ہے کہ اصفہان پر اسرائیلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اہلکار نے بتایا کہ لنجان، مبارکہ، شہریزہ اور اصفہان کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اصفہان میں جوہری مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم اہلکار کے مطابق ’’خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہوا‘‘۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ جوہری مواد کی تباہی کو روکنے کےلیے اسے منتقل کیا...
    بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ اسرائیل نے نطنز میں ایران کی جوہری تنصیب میں بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں رافیل گروسی نے کہا کہ اس سے کیمیائی اور تابکاری آلودگی کے امکانات ہیں، اصفہان کی جوہری تنصیبات میں تابکاری کی سطح بڑھنے کی اطلاع نہیں ملی۔ رافیل گروسی نے کہا سفارت کاری کے ذریعے ایران اسرائیل کشیدگی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی ضمانت ملنی چاہیے، ایران کے پاس یورنیم کا ذخیرہ حفاظتی اقدامات کے تحت ہے، آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے رسائی...
    دوحہ/لندن(نیوز ڈیسک) اسرائیلی حملوں کے بعد قطر نے مغربی ممالک کو گیس بحران کی تنبیہ کی ہے۔قطر ی وزیرتوانائی کا کہنا ہے کہ توانائی کمپنیاں امریکا، برطانیہ اور یورپی حکومتوں کو گیس سپلائی کو لاحق خطرات سے آگاہ کریں۔قطر نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے گیس فیلڈ پر حملے کے بعد توانائی کی بین الاقوامی کمپنیوں سے ہنگامی بات چیت کی۔ یہ بات انڈسٹری ذرائع اور خطے میں موجود ایک سفارتکار نے بتائی۔قطر انرجی کے سی ای او اور توانائی کے وزیر سعد الکعبی نے کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ امریکہ، برطانیہ اور یورپی حکومتوں کو قطر سے گیس برآمدات اور عالمی گیس سپلائی کو درپیش بڑھتے خطرات سے آگاہ کریں۔قطر کی مائع قدرتی گیس (LNG) کی سپلائی...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کو امریکی مہلت کے بعد تیل کی عالمی منڈی بے یقینی کا شکار انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ سیز فائر کے لیے سلامتی کونسل کو فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ سفارتی راستہ اختیار کیا جائے اور دونوں فریق فوری مذاکرات کی میز پر آئیں تاکہ صورت حال مکمل قابو سے باہر نہ ہو جائے۔ آپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    جعفریہ آرگنائزیشن کی جانب سے کراچی پریس کلب پر مظاہرے کے دوران اسرائیلی پرچم کونذرآتش کیاجارہاہے
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: ایران نے واضح کیا ہے کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے شہری آبادی پر حملے بند نہیں کیے جاتے، اُس وقت تک جوہری مذاکرات پر بات چیت ممکن نہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ’’ہم نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ سنجیدہ اور باوقار بات چیت کی۔ ایران ایک بار پھر سفارت کاری پر غور کرنے کے لیے تیار ہے لیکن اسرائیل کے حملے جاری رہے تو کسی مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے مذاکرات کا موضوع بنایا جا سکتا ہے۔ عراقچی نے اسرائیل پر الزام لگاتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے موجودہ کشیدہ حالات میں مذاکرات کے حوالے سے ایران کے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے گا، ایران کسی بھی فریق کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کہ جب ایران پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، ایسے میں بات چیت کا ماحول ممکن نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی اخلاقی یا سیاسی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے مختلف ذرائع سے ایران کو مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے، لیکن تہران نے ان تمام کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔ کیوں کہ امریکا نہ صرف اسرائیل کی حمایت کر رہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جون 2025ء) اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فوجی مہم کے ذریعے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن وہ اس خطے میں جوہری تباہی سے بھی بچنا چاہتا ہے، جہاں کروڑوں لوگ رہتے ہیں اور دنیا کا زیادہ تر تیل پیدا ہوتا ہے۔ خلیج میں تباہی کے خدشات اس وقت بڑھ گئے، جب اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے خلیج کے ساحل پر واقع بوشہر میں ایک مقام پر حملہ کیا، جہاں ایران کا واحد جوہری پاور اسٹیشن ہے۔ تاہم بعد میں اس نے کہا کہ یہ اعلان غلطی سے کیا گیا تھا۔ اسرائیل نے اب تک کن مقامات کو نشانہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں وقت کے ساتھ شدت بڑھتی جا رہی ہے۔ ایران کی جانب سے تازہ جوابی حملوں میں صہیونی ریاست کے کئی شہروں پر میزائل داغے گئے ہیں، جس سے ہر جانب دھماکوں کی گونج ہے، جس کے باعث متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اور حملہ کیا ہے، جس میں میزائل داغے جانے کے نتیجے میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹس میں جانی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔اسکائی نیوز عربیہ اور دیگر بین الاقوامی میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ حملے کے دوران اسرائیل کے کئی شہروں میں فضا دھماکوں...
    تہران(انٹرنیشنل‌ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کی طرف سے غیرمشروط طور پر جارحیت روکنے کو جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔ جمعہ کو ایکس اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ امن اور سکون کی خواہش کی ہے، لیکن موجودہ حالات میں جنگ کے خاتمے کا واحد طریقہ غیرمشروط طور پر جنگ بندی ہے اور دشمن کے حملوں کے مستقل خاتمے کے لیے ناقابلِ شکست ضمانتیں درکار ہیں۔ ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کو روکا نہ گیا تو ایران زیادہ سے زیادہ سخت جواب دے گا جس سے حملہ آور کو شرمندگی کا سامنا ہوگا۔ دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے...
     اسرائیلی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رافیل فرینکو نے کہا کہ ایران نے حالیہ دنوں میں یہ جاننے کے لیے اسرائیل کے پرائیویٹ کیمروں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی کہ کیا ہوا اور اس کے میزائل کہاں لگے، تاکہ وہ اپنی درستگی کو بہتر بنا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران اسرائیل کے پرائیویٹ سیکیورٹی کیمروں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صیہونی ریاست کے بارے میں براہ راست جاسوسی معلومات حاصل کر رہا ہے، یہ ایک ایسی حکمت عملی ہے جو ایک دائمی سیکیورٹی خامی کو اجاگر کرتی ہے جو پہلے بھی یوکرین سے لے کر غزہ تک دوسری جنگوں میں سامنے آ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کے شروع میں،...
    اسرائیلی حملے رکنے تک کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، ایرانی وزیر خارجہ کا دو ٹوک اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز جنیوا (آئی پی ایس )ایران نے اسرائیلی حملے رکنے تک مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا موجودہ حالات میں کسی سے بھی خصوصا امریکا سے اس معاملے پر مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حملے رکنے تک کسی سے مذاکرات نہیں کرینگے۔ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف اسرائیلی جرائم میں شراکت دار ہے، موجودہ حالات میں، اور جب تک صیہونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔عباس عراقچی نے کہا کہ ہم کسی سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث اسرائیل میں ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 8 ہزار 190 اسرائیلی شہری اپنے گھروں سے بےدخل ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ میزائل حملوں کے نتیجے میں عمارتوں، گاڑیوں، ذاتی اشیاء اور دیگر سامان کو پہنچنے والے نقصان پر اب تک 30 ہزار سے زائد کلیمز جمع کروائے جا چکے ہیں۔13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد یہ کشیدگی شروع ہوئی، جن میں فوجی اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے...
    عالمی برادری کو صیہونی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی ضمانت دینی ہو گی، ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے مذاکراتی عمل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عالمی برادری کو صیہونی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی ضمانت دینی ہوگی۔ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے کہا ایران ہمیشہ امن اورسکون کا خواہاں رہا ہے،اسرائیلی جارحیت کا غیر مشروط خاتمہ مسلط کردہ جنگ کو ختم کرنیکا واحد راستہ ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یورپی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات صرف ایٹمی پروگرام پر ہورہے ہیں،میزائل پروگرام پرکوئی بات چیت نہیں ہوگی،امریکا ایران کے خلاف جارحیت میں فریق ہے،جب تک اسرائیل حملے بند نہیں...
    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے جاری رہنے کی صورت میں ایران کسی سے بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔  یہ بیان انہوں نے جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ سے اہم ملاقات سے قبل دیا۔ ایران کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا: "جب تک اسرائیل ہماری سرزمین پر حملے جاری رکھے گا، ہم کسی بھی فریق سے بات کرنے کو تیار نہیں"۔ انہوں نے مزید کہا: "ایران کی مزاحمت کے بعد مجھے یقین ہے کہ دنیا اس جارحیت سے خود کو الگ کر لے گی"۔ عراقچی سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کی ملاقات فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے ہونی...
    سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ میں بڑی تبدیلی،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کے ماتحت کون کونسے آفیسران کام کریں گے؟ نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے زمین کے حصول اور ادائیگیوں کی مد میں معاوضہ دینے کے لیے نیا فریم ورک منظور کر لیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے 14 مئی 2025 کو ہونے والے اپنے 9ویں اجلاس میں اس فریم ورک کی منظوری دی۔نئے فریم ورک کے تحت لینڈ اینڈ ری ہیبیلیٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں تمام منظور شدہ اسامیوں (BS-18 اور اس سے کم) کو ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کے انتظامی کنٹرول میں دے دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ جب تک اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، ایران کسی بھی فریق سے مذاکرات نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی ردعمل کے بعد بظاہر دیگر ممالک اس جارحیت سے خود کو دور رکھنے میں ہی عافیت سمجھیں گے۔
    اسرائیلی سائنسدانوں نے اعتراف کیا ہے کہ وائزمین انسٹیٹیوٹ آف سائنس پر ایرانی میزائل حملے نے ان کی کئی سال کی تحقیق کو تباہ کر دیا ہے، اور کچھ سائنسی منصوبے ایسے بھی ہیں جنہیں اب دوبارہ شروع کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 15 جون کو کیے گئے حملے میں انسٹیٹیوٹ کی دو تحقیقی عمارتیں براہِ راست میزائل کا نشانہ بنیں، جبکہ دیگر عمارتوں اور لیبارٹریز کو شدید نقصان پہنچا۔ ادارے کے نائب صدر برائے ترقی و ابلاغ، روئی اوزری نے بتایا کہ خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ اس وقت عمارتیں خالی تھیں۔ تاہم، کئی قیمتی سائنسی نمونے اور تجرباتی مواد مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ معروف سائنسدان ایلاڈ تساحور کا...
    اسرائیل پچھلے تقریباً 2 برس سے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسلسل جنگ میں ہے۔ حالیہ جنگ کا آغاز 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے سے ہوا، جس کے جواب میں اسرائیل نے ایک بھرپور فوجی مہم شروع کی۔ یہ مہم رفتہ رفتہ پورے خطے تک پھیل گئی اور اب ایران جیسے محتاط ملک کو بھی اس جنگ میں گھسیٹ لیا گیا ہے، حالانکہ ایران طویل عرصے سے براہِ راست تصادم سے گریز کرتا رہا تھا۔  امریکا کی پشت پناہی سے یہ تصادم اب کہیں زیادہ خطرناک رخ اختیار کر چکا ہے۔ ایران ایک کٹھن دوراہے پر کھڑا ہے، جہاں ہر راستہ نقصان دہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل ایران تصادم: نیتن یاہو کی ڈوبتی سیاست کو کنارہ مل گیا...
    جنیوا(نیوز ڈیسک) ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار ہوگئی، ایران کے ساتھ جرمنی ، فرانس اور برطانیہ کے مذاکرات آج جنیوا میں ہوں گے۔ جنیوا میں مذاکرات کے بعد ماہرین کی سطح پر سٹرکچرڈ ڈائیلاگ ہوں گے، جوہری معاملے پر یورپی وزرائے خارجہ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے مذاکرات کریں گے۔ الجزیرہ کے مطابق ان مذاکرات میں جوہری پروگرام کے ساتھ جنگ بندی پر بھی بات ہوگی۔ اسرائیل ایران جنگ پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی آج ہوگا، او آئی سی کا اہم اجلاس ہفتے کو استنبول میں ہوگا، اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی شرکت متوقع ہے، اجلاس سے ترک صدر بھی خطاب کریں گے۔ ایران کی اسرائیل پر تازہ بمباری،فوج کے...
    مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں، اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ہدف بنانے کی کھلی دھمکی کے بعد اسرائیل نے خامنہ ای کے رہائشی علاقے اور متعدد جوہری اہداف بھی نشانہ بنائے ہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق تل ابیب نے تہران کے ’لاویزان‘ علاقے میں جو اعلیٰ عہدے داروں اور خامنہ ای کے قریبی حلقے کا رہائشی علاقہ سمجھا جاتا ہے، نئی فضائی کارروائی کی، جس سے وہاں آگ اور دھواں اٹھتا رپورٹ کیا گیا ہے۔ ایک اور حملے میں اسرائیل نے بڑے پیمانے پر نطنز، اراک، اسفہان اور خورم آباد سمیت جوہری مراکز پر حملے کیے۔ خاص طور پر ارا ک ہیوی واٹر ریئیکٹر کے گنبد...
    آج اسرائیل، ایران جنگ کو شروع ہُوئے آٹھ دن ہو چکے ہیں۔اسرائیل اگر پچھلے آٹھ دنوں میں ایران کے کئی شہروں پر پیہم خونریز حملے کررہا ہے تو ایران بھی اسرائیل کو بھرپور جواب دے رہا ہے۔ اسرائیل اور امریکہ کو ایرانی مزاحمت کا اندازہ نہیں تھا۔ امریکی صدر جس بے انصافی سے ایران اور اس کی سینئر ترین قیادت کو خونی دھمکیاں دے رہے ہیں ، اِس اسلوب نے امریکی باطن کو عیاں کر دیا ہے ۔ اسرائیل ، ایران مناقشے نے سارے مشرقِ وسطیٰ سمیت پاکستان کو بھی یکساں متاثر کیا ہے ۔ یہ جو ابھی حکومتِ پاکستان نے تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑی ہے، یہ بھی اسرائیل ایران جنگ کے پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یروشلم: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ نئی شدت اختیار کر گئی ہے اور اب اس کا مقصد صرف ایران کی جوہری صلاحیت اور میزائل پروگرام کو تباہ کرنا نہیں بلکہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی حکومت کی بنیادیں ہلا دینا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی و مغربی اور علاقائی حکام  کاکہنا ہےکہ  اسرائیل ایک ہمہ گیر فضائی مہم چلا رہا ہے جس کا مقصد ایران کو اس حد تک کمزور کرنا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام، میزائل ٹیکنالوجی اور خطے میں عسکری نیٹ ورکس سے مکمل دستبرداری پر مجبور ہو جائے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اس بات پر بضد ہیں کہ ایران کو اس کے عسکری اثر و رسوخ سے محروم...
    سٹی 42 : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں کے درمیان ریلوے کو جدید، محفوظ اور فعال بنانے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔  وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رانا ثناء اللہ کو 9 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے اور مزید 11 کی تیاری سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر ریلوے اسکولز و اسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔  اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف حنیف عباسی نے بتایا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر معلوماتی ڈیسک قائم کر دیا گیا، جہاں مسافروں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جا...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس اور اوول آفس میں ظہرانے پر ملاقات ہوئی جس میں کئی موضوعات پر اہم گفتگو ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کی طرف سے ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ساتھ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ سٹیو ویٹکوف بھی موجود تھے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل کی ایران اسرائیل تنازع پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل تنازع کے پر امن حل کی اہمیت پر زور دیا۔فیلڈ...
    اسلام ٹائمز۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے ملاقات میں موجودہ سندھ، بلوچستان کے تفصیلی دورہ جات، عزاداری کانفرنسوں کے عظیم الشان انعقاد اور عزاداری سید الشہداء میں پیش آنے والے موجودہ مختلف علاقوں کے مسائل پر بریفنگ دی۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کوئٹہ بلوچستان کے دورہ جات کے بعد راولپنڈی پہنچ کر تفصیلی ملاقات کی اور موجودہ سندھ، بلوچستان کے تفصیلی دورہ جات، عزاداری کانفرنسوں کے عظیم الشان انعقاد اور عزاداری سید الشہداء میں پیش آنے والے موجودہ مختلف علاقوں کے مسائل پر بریفنگ دی، سربراہ شیعہ علماء کونسل نے تمام امور کو سراہتے ہوئے مزید اقدامات پر...
    کونسل کے رہنمائوں نے کہا کہ عالم اسلام کی جانب سے ایران نے ہمیشہ فلسطینی مسلمانوں کی نہ صرف کھل کر حمایت کی بلکہ مقاومت کی تحاریک کو اخلاقی، سفارتی سطح پر سپورٹ بھی دی اور اسلامی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسرائیل کے قبلہ اول بیت المقدس پر ناجائز اور ناپاک قبضے کے خلاف ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے عالمی سطح پر کھل کر صدائے احتجاج بلند کی۔  اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے اس وقت نیا رخ اختیار کر لیا جب ایران نے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا میزائل حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق ایران کی جانب سے علی الصبح اسرائیل کے مختلف شہروں پر بیلسٹک میزائل داغے گئے، جن کے نتیجے میں اب تک 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق ایران کے حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت جنوبی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ صحرائے نقب کے کم از...
     ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس میں جاری بجٹ اجلاس، قانون سازی اور حالیہ پاک ،بھارت صورتحال کے تناظر میں سفارتی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔   ملاقات کے دوران سینیٹر شیری رحمٰن نے صدرِ مملکت کو سینیٹ میں بجٹ پر ہونے والی بحث، قانون سازی کے عمل اور پیپلز پارٹی کے مؤثر کردار سے آگاہ کیا،انہوں نے کوآلیشن جوائنٹ کمیٹی کی سفارتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جو بھارت پاکستان حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کا امن پسند اور ذمہ دارانہ مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں سرگرم رہی ہے۔ لیسکو کابڑے کمرشل وصنعتی...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کی تفصیلات جاری کردی گئیں جس کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور ایران اسرائیل جنگ سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ایک گھنٹے کی شیڈول ملاقات دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہی، یہ اعلیٰ سطح کی ملاقات کابینہ روم میں ظہرانے کے موقع پر ہوئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو، مشرق وسطیٰ امور کے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ فیلڈ...
    ایران اسرائیل جنگ؛ یورپی وزرائے خارجہ کا ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا فیصلہ، کل اہم بیٹھک ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز یورپی وزرائے خارجہ نے ایران سے جوہری مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مذاکرات کا آغاز جمعہ کو جینوا میں ہوگا، برطانیہ، فرانس اورجرمنی کے وزرائے خارجہ مذاکرات کریں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ پہلے یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس سے جرمنی کے مستقل مشن پر ملاقات کریں گے جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جرمن سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات امریکا کی ہم آہنگی کے ساتھ ہو رہے ہیں، اور ان کا مقصد ایران سے سخت...
    امت مسلمہ کی پیٹھ میں اسرائیل نام کا جو خنجر گھونپا گیا تھا اس سے ملنے والا ناسور پھیلنا شروع ہوچکا ہے۔ پہلے فلسطین، فلسطین کے بعد شام،شام کے بعد لبنان، لبنان کے بعد اب ایران کی باری ہے۔ یہ صیہونی ریاست ایک ایک کرکے امت مسلمہ کے اہم ترین ممالک کو اپنی کھلی جارحیت، سفاکیت اور دہشت گردی کا شکار بنارہی ہے۔ میری ناقص عقل کے مطابق ایران ہماری باری گزار رہا ہے کیونکہ پاک بھارت جنگ در حقیقت اسرائیل نے پانی کی گہرائی ناپنے کے لیے خود چھلانگ لگانے کے بجائے بھارت کو اسرائیلی اور امریکی اسلحہ سے لیس کرکے میدان میں اتارا، مگر اللہ رب العزت کی نصرت اور تائید غیبی سے افواج پاکستان نے سپر پاور...
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ریلی کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اسرائیل جو امریکہ کا پالتو ہے اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے، رہبر کی کی گئی پیشین گوئی سچ ثابت ہونے کا وقت آگیا ہے، دنیا نے دیکھ لیا امریکہ اور اس کے حواری کو کس طرح ناکوں چنے چبوائے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ اتحاد اُمت فورم کے زیراہتمام ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کو ملتان پریس کلب سے نواں شہر چوک تک امریکہ و اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی جائے گی، ریلی میں تمام ملی جماعتوں کے علاوہ دیگر مسالک کے علمائے کرام، قائدین اور رہنما شرکت اور خطاب کریں گے، ریلی کے منتظمین کے مطابق اس میں خواتین اور فیمیلیز بھی...
    سینیئر تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ نے کہا ہے کہ ان کی 2008 میں اسرائیل کے موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات ہوچکی ہے، جب وہ اپوزیشن میں تھے۔ اور اس وقت بھی نیتن یاہو کا مؤقف یہی تھا کہ اسرائیل کو ایران اور پاکستان سے خطرہ ہے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے عمر چیمہ نے کہاکہ میں 2008 میں نیویارک ٹائمز میں فیلو شپ کے لیے امریکا گیا ہوا تھا۔ اور اسی سال نیتن یاہو نے اخبار کا دورہ کیا جہاں ملاقات ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں ایران اسرائیل کشیدگی کے اثرات، پاکستان میں پروازوں کا شیڈول متاثر انہوں نے کہاکہ جب نیتن یاہو نیویارک ٹائمز کے دفتر میں آئے تو صحافیوں نے اپنا اپنا تعارف کرایا، لیکن میں سوچ میں...
    عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ایک تحقیقی رپورٹ میں بھارت، اسرائیل اور کارپوریٹ طاقتوں کے گٹھ جوڑ سے پردہ اٹھا دیا ہے، جس میں وزیراعظم نریندر مودی، اڈانی گروپ اور اسرائیلی ریاست کے درمیان خفیہ مگر منظم اتحاد کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ نے 2023 میں اسرائیل کی اسٹریٹجک حیثیت کی حامل حیفہ بندرگاہ کا 70 فیصد کنٹرول حاصل کیا، جبکہ باقی 30 فیصد اسرائیلی سرمایہ دار گروپ کے پاس ہے۔ یہ بندرگاہ نہ صرف اسرائیل کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کا مرکز ہے بلکہ گوگل، مائیکروسافٹ اور دیگر عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے دفاتر بھی یہیں واقع ہیں، جو اس کی اقتصادی و جغرافیائی اہمیت کو دوچند کرتے ہیں۔ را اور...
    روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان کی آئی اے ای اے کی رپورٹ کے منتظر ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر قائم ہونے کے مؤقف سے آگاہ ہیں، آگاہ ہیں کہ ایران امریکا کے ساتھ رابطے دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے غیر قانونی ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملے عالمی سلامتی کیلئے ناقابل قبول ہیں۔ Post Views: 2
    لندن، نئی دہلی، یروشلم (ویب ڈیسک) برطانوی خبررساں ادارے کی حالیہ تحقیقی رپورٹ نے بھارت اور اسرائیل کے درمیان گہرے ہوتے خفیہ معاشی و انٹیلیجنس تعلقات پر سے پردہ اٹھا دیا۔ رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کاروباری ٹائیکون گوتم اڈانی اور اسرائیلی حکومت کے درمیان ہونے والے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا گیا ہے جس نے خطے کی سیاست اور سکیورٹی کے حوالے سے نئے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کی ویڈیو رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حائیفہ کی بندرگاہ پر بھارتی کنٹرول واضح ہو چکا ہے، اڈانی گروپ نے 2023 میں اس بندرگاہ کا 70 فیصد حصہ حاصل کیا جبکہ باقی 30 فیصد حصہ اسرائیل کے ایک کاروباری گروپ کے...
    تہران (نیوز ڈیسک) سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ سے متعلق اختیارات پاسداران انقلاب گارڈز کی شوریٰ کو منتقل کردیئے۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ کیا کہ پاسداران انقلاب گارڈز کو جنگ سے متعلق امور پر مکمل اختیار مل گیا، پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر زیادہ طاقتور میزائل حملے کرنے کا اعلان کردیا، ایران کے اسرائیل پر تباہ کن جوابی حملے جاری رہے۔ ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا ہائبرڈ حملہ کیا، بیلسٹک میزائلوں اور جدید ترین ڈرونز کا استعمال کیا، ایران نے تل ابیب اور ہرزلیہ میں بھی میزائل داغ دیئے، دونوں شہر سائرن سے گونج اٹھے، ہرزلیہ میں میزائل گرنے سے متعدد بسوں کو آگ لگ گئی۔ واضح رہے تل ابیب اور یروشلم پر میزائل...
    ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ایران کے سفارتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایران کے پُرامن جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری تھے، عین اُسی وقت اسرائیل نے ایران کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا تاکہ ان سفارتی کوششوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ صدر پزیشکیان نے منگل کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت بین الاقوامی قوانین کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہی ہے۔ اور اگر اس کے جرائم کا سلسلہ جاری رہا تو خطے میں پائیدار امن اور...
    شہریوں کو ایندھن ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں میں جانے کے پیغامات موصول ہوئے یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر توجہ نہ دیں،اسرائیلی حکام کی ہدایت ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیل پر سائبر حملہ کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہریوں کو ایسے پیغامات موصول ہوئے جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اسرائیلی حکام نے فوری طور پر اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (انٹر نیشنل ویب ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب سمیت دنیا کے20 ممالک نے ایران کے خلاف اسرائیلی جنگی جارحیت کی بھر پور مذمت کردی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب سمیت دنیا کے 20 ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسلامی برادر ملک ایران کے خلاف اسرائیلی جنگی جارحیت کی بھر پور مذمت کردی۔ جس میں کہا گیا کہ تہران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔ پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری مشترکہ اعلامیے میں مذکورہ ممالک نے ریاستوں کی خود مختاری و علاقائی سا لمیت کے احترام، مثبت ہمسائیگی کے مستحکم اصولوں کی پاسداری اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران پر حالیہ اسرائیلی حملے میں سب سے مہلک اور تباہ کن ہتھیار کے طور پر “ایم پی آر 500” بم کا استعمال کیا گیا، جس نے ایرانی دفاعی تنصیبات، بنکروں اور جوہری ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔ عسکری ماہرین اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق، یہ بم اپنی جدید صلاحیتوں کے باعث نہ صرف خطرناک بلکہ موجودہ جنگی حکمت عملی میں ایک “گیم چینجر” کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ایم پی آر 500 ایک جدید اور نہایت درستگی سے نشانہ لگانے والا بم ہے، جس کا وزن 227 کلوگرام ہے۔ اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ انتہائی محفوظ اور زیر زمین اہداف جیسے بنکرز، کمانڈ سینٹرز اور جوہری لیبارٹریز کو بھی تباہ کرنے کی...
    مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت فوکس اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے پر ہے، ایرانی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز تہران(سب نیوز) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت تہران کا فوکس اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے پر ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران وزیر خارجہ عباس عراقچی نے3یورپی ہم منصبوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ایران نے شروع نہیں کی اور نہ ایران خونریزی جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرن سفارتکاری کیلئے سنجیدہ ہے، مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت تہران کا فوکس اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے پر ہے۔ایرانی ٹی وی چینل پر...
    وزیراعظم نے خطے کے حالیہ منظرنامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران پاکستان کی ایران اور اس کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کیساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل...
    فلسطین کے علاقے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں امداد کے انتظار میں کھڑے کم از کم 45 بے گناہ فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔ اس سانحے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعہ الطاحلیہ چوک پر پیش آیا، جہاں شہری امدادی سامان کے منتظر تھے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق "ناصر میڈیکل کمپلیکس کی ایمرجنسی، آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر زخمیوں اور لاشوں سے بھر چکے ہیں۔" یہ حملہ ان مقامات پر ہوا جو Gaza Humanitarian Foundation کے زیر انتظام ہیں — ایک امدادی تنظیم جو امریکا اور اسرائیل کی پشت پناہی میں کام کر رہی ہے۔ ناقدین ان مقامات کو "انسانی ذبح خانے" قرار دے چکے ہیں۔ اقوامِ...
    واشنگٹن، بیجنگ : چین اور امریکہ کی قیادت کے نئے بیانات نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو مزید حساس بنا دیا، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے سست نہیں ہوں گے، دو دن میں سب پتا چل جائے گا جبکہ چین نے اس بیان کو جلتی پر تیل ڈالنے کا مترادف قرار دے دیا۔ چینی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو جلتی پر تیل قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملوں سے جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا اور صورتحال کو پرسکون بنانے کے لیے سفارتی راستہ ہی واحد...
    واشنگٹن/لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں امریکی نشریاتی ادارے” سی بی ایس“ کے مطابق کینیڈا سے واپسی پرایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ”سیز فائر “کی بات نہیں کی بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران مکمل طور پر اپنا جوہری پروگرام ختم کر دے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنی کارروائیوں میں کمی لائے گا ٹرمپ نے کہا کہ اگلے دو دنوں میں آپ کو نظر آ جائے گا ابھی تک دونوں فریقین میں سے کسی نے اپنی کارروائیاں کم نہیں کی ہیں...
    اسرائیل کا ایران کے نئے تعینات کردہ اعلیٰ فوجی کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ اسرائیل کا ایران کے نئے تعینات کردہ اعلیٰ فوجی کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ اسرائیلی فوج نے ایران کے ’’وار ٹائم چیف آف اسٹاف اور اعلیٰ ترین فوجی کمانڈر‘‘ میجر جنرل علی شادمانی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جنرل شادمانی پیر اور منگل کی درمیانی شب وسطی تہران میں کیے گئے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ’’درست انٹیلیجنس‘‘ کی بنیاد پر کی گئی۔ ایران کی جانب سے فوری طور پر اس ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔ شادمانی نے جنرل غلام علی راشد کے جانشین کے طور...
    اسحاق ڈار نے کہا کہ اومان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے مجھے اپ ڈیٹ کیے رکھا، 15 جون کو مذاکرات ہونے تھے لیکن یہ کام ہوگیا، یو این سیکیورٹی کونسل کی 24 گھنٹے میں میٹنگ ہوئی، یو این سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ سے متعلق ہم نے اپنا کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں قائد ایوان، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ فلور سے اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جرات نہیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ایٹمی ہتھیار ہمارے دفاع کے لیے ہیں، پاکستان کی اسرائیل پرنیو کلیئر حملے کی دھمکی کی خبر بے بنیاد ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا...
    امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں امریکہ کیخلاف کوئی بات نہیں کرتیں۔ انکا کہنا تھا کہ آج تک پی ٹی آئی نے ایران حملے پر امریکہ کی مذمت نہیں کی، تاہم خوش آئند بات ہے کہ سعودی عرب نے کھل کر ایران کی حمایت کی اور اس مسئلہ پر حل کی بھی بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر مسلمان ہونے کا فرض ادا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے خطے کا امن خراب ہو رہا ہے، امریکہ منافقت کرتے ہوئے جنگ بندی کی بات بھی کرتا ہے اور اسرائیل کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے اسرائیل پر ایک سائبر حملہ کیا ہے جس میں موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایران کے سائبر حملے کے نتیجے میں اسرائیلی شہریوں کو موبائل فونز پر پیغامات موصول ہوئے، جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔اسرائیلی حکام نے شہریوں کو مطلع کیا کہ یہ ایران کا سائبر حملہ ہے اور عوام کو اس پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔اس کے علاوہ، اسرائیلی ٹی وی چینل کا لائیو پروگرام بھی مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا، جس پر اینکرز حیرانی کا شکار ہو گئے۔واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا تھا، جس...