2025-12-08@20:03:56 GMT
تلاش کی گنتی: 18296

«امارات کا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بائنانس سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا۔ حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ۔ بائنانس کی سینئر قیادت  وفد کے ساتھ بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ بھی شامل تھے۔ جنہوں نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور ایک اجلاس بھی اس حوالے سے منعقد کیا گیا۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ون ڈش اور لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کی خلاف ورزی پر صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ یشادیوں اور تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ قوالی نائٹ اور دیگر تقریبات میں لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ شادی ہال کی طرح فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں تیز رفتار اصلاحات اور صاف توانائی کے فروغ کے ذریعے خطے میں ایک اہم قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے، حکومت پاور سیکٹر کی بحالی اور جدت کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں دوسری ایشیاء انرجی ٹرانزیشن سمٹ سے بذریعہ زوم خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، سابق جسٹس منصور علی شاہ، پروگرام ڈائریکٹر مصطفیٰ امجد، ڈاکٹر طارق جدون، ڈاکٹر عمیس عبدالرحمان، حمزہ علی ہارون  سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین اور طلبہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے۔ جہاں ان کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔ یہ دورہ ان کے مارچ 2025ء کے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے لیے کیے گئے پہلے دورے کا تسلسل ہے۔ ملائیشیا پہنچنے کے بعد چیئرمین گیلانی کے اعزاز میں مقامی کاروباری برادری کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، جس میں انہوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان رشتہ مشترکہ اقدار، ثقافتی وابستگی اور دہائیوں پر محیط سیاسی، معاشی اور سماجی تعاون پر قائم ہے۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے دوحہ فورم کے 23 ویں ایڈیشن میں شرکت کی۔ دوحہ فورم، وزارت خزانہ قطر اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے منعقدہ اس سیشن کا موضوع "عالمی تجارتی کشیدگیاں: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں معیشتی اثرات اور پالیسی ردعمل" تھا، سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں پاکستان نے امریکہ کے ساتھ نئے محصولات پر بات چیت میں تعمیری انداز اپنایا ہے اور اہم ٹیکسٹائل برآمدات پر 19 فیصد کے شرح سے سازگار محصولات حاصل کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تجارتی صورتحال میں تبدیلیوں نے پاکستان کو اپنی مصنوعات کی تنوع بڑھانے کی ترغیب دی ہے، خاص طور پر آئی ٹی...
    غزہ: وہ جنگ بندی جو دنیا نے کاغذوں پر دیکھی تھی، زمین پر کبھی نافذ ہی نہ ہو سکی۔ گزشتہ روز اسرائیلی ڈرونز نے ایک بار پھر غزہ پر موت برسائی، جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں 70 سالہ خاتون ام حاتم النجار اور ان کا 25 سالہ بیٹا حاتم النجار بھی شامل ہیں جو اپنے گھر کے قریب کھڑے تھے جب مشین گن سے فائر کھل گیا۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 11 اکتوبر کو ہونے والے معاہدے کے بعد سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 367 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور ہر گزرتا دن جنگ بندی کے نامی کاغذ کو مزید بے...
    جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی،عطا تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا وجود ہی نہیں، پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی۔عطا تارڑ نے کہاکہ یہ لوگ سیاست دان نہیں، دہشت...
    جلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی،ویڈیو پیغام پاکستان تحریک انصاف آج پشاور میںجلسہ کرے گی۔ جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ملک بھر کے کارکنان کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ( اتوار) کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف، آئی...
    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری اور معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب راشد نصراللہ نے رات گئے جیلانی پارک میں جاری گلِ داؤدی کی سالانہ نمائش 2025 کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ نمائش کے مختلف سیکشنز کا دورہ کرتے ہوئے راشد نصراللہ نے پھولوں کی رنگا رنگی، سجاوٹ اور شہریوں کی بھرپور شرکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کو صحت مند، خاندانی اور مفت تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ نمائش میں شہریوں کی بھرپور آمد اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بتا رہی ہیں کہ عوام وزیراعلیٰ پنجاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بائنانس کی سینئر قیادت کا دورۂ پاکستان، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بائنانس سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ بائنانس کے وفد میں گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینک بھی شامل تھے جنہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ حکومت...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا۔ سہیل آفریدی کو پہلے ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائےگا۔ ایک انٹر ویو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہیں کہ وہ تحریک انصاف کے بانی کے بیانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے۔
    سٹی42:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس کے جواب میں پی ٹی آئی کے رویئے اور ردعمل  کو مایوس کن قرار دیا اور پی ٹی آئی کی قیادت کےرویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا،   پی ٹی آئی کا "واحد نظریہ اقتدار حاصل کرنا تھا"،ان کی "پاکستان سے وفاداری" نہیں ہے۔ جمعہ کے روز، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف  چوہدری نے  پاکستان کی مسلسل مخالفت کرنے اور خاص طور سے پاکستان کی مسلھ افواج پر بلا جواز الزامات لگانے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جدوجہد کو اندر مائن کرنے کے سبب پی ٹی آئی کے بانی کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے اس کے حالیہ الزامات اور ہرزہ سرائی کی شدید...
     سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کی کابینہ واراکین کے ساتھ ایک خصوصی صمیمی نشست میں ملکی اور بین الاقوامی سیاسی حالات کے تناظر میں کیے گیے سوالات کے جوابات دیے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین، ناصر ملت، قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کے ہمراہ دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کا دورہ کیا، مسئول شعبہ مشہد مقدس حجة الاسلام عقیل حسین خان اور کابینہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کابینہ واراکین کے ساتھ ایک خصوصی صمیمی نشست میں ملکی اور بین الاقوامی...
    شاہراہ قراقرم کے متبادل مانسہرہ، ناران، جھالکھنڈ، چلاس موٹروے جیسی شاہراہوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے   کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ سے چین کے بارڈر تک نئی چار رویہ شاہراہ این 15کی تعمیر انقلابی منصوبہ ہو گا۔ وزیر مواصلات نے بتایا کہ تجارتی، سیاحتی اور دفاعی اعتبار سے شاہراہ این 15 اپنی نوعیت آپ کا منصوبہ ہو گا۔ قراقرم ہائی وے کے مقابلے میں این 15 کی تعمیر سے اس فاصلے میں واضح کمی ہو گی۔ اس شاہراہ پر حد رفتار 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے ہدایت دی کہ جہاں تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیاہے ،ملک کی برآمدات میں بہتری سے آئی ٹی سروسز کو فروغ ملا۔تفصیلات کے مطابق دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ خلیجی ممالک سے ترسیلات زر 18 سے 20 ارب ڈالر سالانہ متوقع ہے، تباہ کن سیلاب کےباعث ملک کی معاشی ترقی میں 0.5 فیصد کمی آئی۔میڈیاذرائع کے مطابق انہوں نے قطر کے ساتھ ایل این جی، زرعی اور ٹیکسٹائل شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ موسمیاتی سرمایہ کاری پر زور دیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں تجارتی تیز اور ٹیکنالوجی میں نئے مواقع ہیں، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سمیت قطر کے...
    پنجاب بھر میں ون ڈش اور مقررہ اوقات کار کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 14 شادی ہالز اور فارم ہاؤسز کو سیل کر دیا گیا جبکہ 9 افراد کو موقع سے گرفتار بھی کیا گیا۔ کئی وینیوز پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر یہ کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تاکہ شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش پالیسی، مقررہ اوقات اور ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل کرایا جا سکے۔ اس فیصلے کے بعد فارم ہاؤسز اور کھلے گراؤنڈز کو بھی شادی ہالز...
    بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تیاریاں مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے سینیئر سیکریٹری اختر احمد نے صحافیوں کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن اب بھی اس بات پر غور کر رہا ہے کہ انتخابی شیڈول کب جاری کیا جائے۔ مزید پڑھیں: اگر پابندی نہیں ہٹی تو بنگلہ دیش میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے، حسینہ واجد کے بیٹے کی دھمکی انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم انتخابی تیاریوں پر اجلاس کررہے ہیں، لیکن الیکشن کمیشن ابھی تک شیڈول کے اعلان کے لیے درست دن کا فیصلہ نہیں کر سکا۔ واضح رہے کہ عبوری حکومت اس سے قبل اعلان...
    سٹی42:  وزیر داخلہ مھسن نقوی کی انگلینڈ میں موجودگی کے دوران  ان کی دو پاکستانیوں کی پاکستان کو حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت  کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔  محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین بھی ہیں۔ ان کے انگلینڈ وزٹ کا بنیادی مقصد  لندن میں پاکستان سپر لیگ  برانڈ کی پروموشن کے لئے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل روڈ شو میں شرکت کرنا ہے۔ یہ اہم روڈ شو کل اتوار کے روز ہو رہا ہے۔ یہ دراصل پی ایس ایل کے نئے ولولہ انگیز سیزن کی لانچنگ کی بھی تقریب ہے۔  گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین...
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے  پر  برطانوی وزارت  خارجہ کے حکام  سے بات چیت  متوقع ہے۔محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گے جہاں وہ چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے  پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں  بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب  اتوار کو لارڈز کرکٹ  گراؤنڈ میں ہوگی۔جیو نیوز کے مطابق محسن نقوی کی برطانوی فارن آفس کے حکام سے بھی ملاقات طے ہے، محسن نقوی کی طرف سے چند پاکستانیوں کی حوالگی کےمعاملے پربات چیت بھی متوقع ہے۔ محسن نقوی ان پاکستانیوں سے متعلق شواہد  پہلے ہی برطانوی ہائی کمشنرکے حوالےکرچکے ہیں۔دوسری جانب...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے بات چیت کریں گے، وزیر داخلہ 3 دن کے دورے پر ہیں اور اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ تقریب میں بھی شریک ہوں گے. یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اورعادل راجا کی حوالگی کا مطالبہ کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی کی برطانوی فارِن آفس کے حکام سے ملاقات طے ہے، جس میں چند پاکستانی شہریوں کی حوالگی پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ پاکستان کی جانب سے مطلوبہ افراد سے متعلق شواہد پہلے ہی برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے جا چکے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے 9 اور 10 مئی کو درج ہونے والے مقدمات کو سیاسی انتقام اور بغیر ثبوت درج قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی کابینہ نے 9 اور 10 مئی کے حوالے سے درج ہونے والے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے 9 اور 10 مئی کو درج ہونے والے مقدمات کو سیاسی انتقام اور بغیر ثبوت درج قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے...
    ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فدان نے کہا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کا عمل حقیقت پسندانہ اور مرحلہ وار انداز میں حل ہونا چاہیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے دوحہ فورم 2025 کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا۔  ترک وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل کو ترجیحات کی فہرست میں سب سے آخر میں رکھا جائے۔  انھوں نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے سے پہلے غزہ میں انتظامی کنٹرول کی منتقلی، نئی پولیس فورس کا قیام اور انسانی امداد کی آزادانہ فراہمی ناگزیر ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے سے قبل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ مزید :
    چیئرمین پی ایس ٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی انتہا پسندانہ کارروائیوں میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو بھی گرفتار اور حراست میں لیا گیا ہے، ہم بھارت کی جانب سے گرفتاریوں، مشتبہ ہلاکتوں، تشدد اور کشمیری و مسلم کمیونٹی کے خلاف امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مقبوضہ کشمیر پر قابض مودی سرکار سمیت تمام بھارتی ریاستی حکومتوں کے سفاکانہ دور مقبوضہ کشمیر کی وادی کے لیے سیاہ باب سے عبارت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جابر مودی کی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین...
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے فاتح سپہ سالار پر فضول گوئی دراصل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند چہرے ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ دشمن ایجنڈے کی ہر سازش ریاست ناکام بنائے گی۔ عظمیٰ بخاری نے کہاکہ عمران خان کے ملک دشمن ایجنڈے کو پاک فوج کے ترجمان نے بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان مخالف بیانیے پر چلنے والا شخص اقتدار میں آنے کے لیے طالبان اور بھارت کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔ ریاستی اداروں پر حملے،...
    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ہائیکورٹ جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 لڑکیوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جج کے بیٹے ابوذر اور متاثرہ خاندانوں کے درمیان صلح طے پا گئی ہے، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں نے عدالت میں ملزم کو معاف کرنے کا بیان ریکارڈ کرایا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملیز کے بیانات درج کیے گئے۔ ایک لڑکی کے بھائی نے ذاتی طور پر بیان دیا، جبکہ اس کی والدہ کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری لڑکی کے والد بھی عدالت میں پیش ہوئے اور صلح کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کیا۔ بیانات درج...
    ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں نیا نادرا میگا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس میں قومی شناختی کارڈ، بَ فارم، تھیلیسیمیا سرٹیفکیٹ، اسلحہ لائسنس سمیت متعدد عوامی خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی ٹاؤن اور کالابورڈ میں جدید نادرا میگا سینٹر کے قیام کیلئے نادرا اور ماڈل کالونی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔ اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ اس میگا سینٹر میں شہریوں کی سہولت کے لیے 30 کاونٹرز قائم کیے جائیں گے۔  جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا ترجمان کے مطابق میگا سینٹر میں قومی شناختی کارڈ، بَ فارم،...
    رائل نیوی آف عمان کے بحری جہاز الراسیخ اور الشناس پر مشتمل فلوٹیلا نے کراچی میں منعقدہ دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 کے بارہویں ایڈیشن میں شرکت کی۔ پاک نیوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس مشق کا مقصد بحری سیکیورٹی میں تعاون کا فروغ اور پاکستان اور عمان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ مزید پڑھیں: پاک نیوی کی تیاری دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی جرات نہیں ہوئی، وائس ایڈمرل رب نواز کراچی بندرگاہ آمد پر مہمان جہازوں کا روایتی انداز میں پُرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں پاک بحریہ کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے بینڈ نے اپنےفن کا مظاہرہ کیا۔ بحری مشق ثمر الطیب...
    وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ حکومت پاور سیکٹر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور صارف مرکز نظام میں تبدیل کررہی ہے۔ نیٹ میٹرنگ سے متعلق نئی اصلاحات چند ہفتوں میں سامنے آجائیں گی۔ لمز یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان 2035 تک اپنی 90 فیصد بجلی صاف اور ماحول دوست ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف رکھتا ہے، جبکہ ملک میں شمسی توانائی کی تیز رفتار ترقی عالمی سطح پر مثال بن چکی ہے۔ عوام نے اپنے طور پر 50 گیگا واٹ تک کے سولر پینلز نصب کیے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔ مزید پڑھیں: سولر نیٹ میٹرنگ کی نئی...
    پاکستان اور امریکہ کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام پر اتفاق،موثر اقدمات تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسداد منشیات اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ اس ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا، دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منشیات کی روک تھام، معلومات کے تبادلے اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی...
     پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ون ڈش پابندی کی خلاف ورزی اور لائوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش کی پابندی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے شادیوں اور دیگر تقریبات میں بلند آواز میوزک چلانے پر سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوالی نائٹس اور کسی بھی تقریب میں لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔حکام کے مطابق اب فارم ہائوسز اور گرائونڈز میں بھی شادی ہالز کی طرح لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال...
    پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ شادیوں سمیت تمام تقریبات میں ون ڈش کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے اپنی ہدایات میں واضح کیا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں بلند آہنگ میوزک سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ قانون کی خلاف ورزی ہے، جس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: انہوں نے متعلقہ اداروں کو قوالی نائٹ،...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لودھراں میں کمسن بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کو سنگین غفلت قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لودھراں کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ مریم نواز شریف نے بچے کی افسوسناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی معصوم جان کو سرکاری افسران کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، اور ذمہ داروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز نے دو کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک کر دیے، یہ معلومات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جاری کیں۔ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کارروائی مکمل ہوئی۔اسی طرح لکی مروت میں بھی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، جس میں 2 خوارج ہلاک اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔مارے گئے دہشتگرد بھارتی حمایت یافتہ تھے اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز نے ان کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے مزید کلیئرنس آپریشنز جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔صدر آصف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیسپرسکی نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2025 میں روزانہ اوسطاً 5 لاکھ سے زائد سائبر حملوں پر مبنی فائلیں پکڑی گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ چوری کرنے والے میلویئر میں 59 فیصد، اسپائی ویئر میں 51 فیصد اور بیک ڈور حملوں میں 6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مائیکروسافٹ ونڈوز صارفین سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جہاں 48 فیصد افراد مختلف ڈیجیٹل خطرات کا شکار ہوئے، جبکہ میک صارفین میں یہ شرح 29 فیصد رہی۔عالمی سطح پر 27 فیصد صارفین ویب بیسڈ خطرات کے، اور 33 فیصد صارفین جسمانی یا آن ڈیوائس ذرائع جیسے یو ایس بی ڈرائیوز اور سی ڈیز کے ذریعے...
    وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 745 پاکستانی قید ہیں، جن میں کچھ سزا یافتہ جبکہ بڑی تعداد زیرِ سماعت مقدمات کا سامنا کر رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں 5 ہزار 297 پاکستانی بند ہیں، تاہم وہاں پاکستانی شہریوں کے جرائم کی نوعیت سے متعلق تفصیلات دستیاب نہیں ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں 21 ہزار 647 پاکستانی شہری اس وقت قید ہیں۔ ان میں سزا یافتہ افراد بھی شامل ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد ایسے پاکستانیوں کی ہے جن کے مقدمات مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔ وزارت خارجہ کے...
    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ سیاستدان نہیں، دہشتگرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ٹرین مس کر دی ہے، سول و ملٹری لیڈرشپ فیصلہ کر چکی، اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ صحافیوں کیساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی...
    اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔  پروگرام ’’ ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا وجود ہی نہیں، پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی۔ عطا تارڑ نے کہاکہ یہ لوگ سیاست دان نہیں، دہشت گرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی...
    —فائل فوٹو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد مارے گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، ٹانک میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں7 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہیدآئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشنز میں ضلع کرک میں 8، شمالی وزیرستان میں 4 اور جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں 3 خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں...
    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے تو معاملات بہتری کی سمت جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قیادت تک رسائی نہ ہونا صورتحال کو مزید بگاڑ رہا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ریاستی ادارے اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض یا خطرہ قرار دینا افسوسناک ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسی زبان ملکی سیاست کو مزید تقسیم کرتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی کا بیانیہ کبھی بھی ملک دشمن نہیں تھا اور نہ ہوگا۔ ان کے مطابق پاکستان بھی اُن کا ہے...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ون ڈش کی خلاف ورزیوں اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف سخت اقدامات کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پابندی یقینی بنانے اور شادیوں و تقریبات میں بلند آواز میوزک پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں میرج ہالز کے مقررہ اوقات کار کی پابندی کی مانیٹرنگ کے لیے بھی اصولی ہدایت جاری کی گئی۔
    لاہور: محکمہ ماحولیات نے پنجاب یونیورسٹی کی دو بسیں بند کر دی ہیں جو دھواں چھوڑ رہی تھیں۔ کارروائی لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت کی گئی اور بسوں کے عملے کے پاس ماحولیات کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھا۔ محکمہ ماحولیات کے ترجمان کے مطابق بند کی گئی بسوں کے خلاف ماحولیات ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر (پیر) کو ہوگا، جس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قرض قسط کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا تھا، جو 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی، اسلام آباد اور واشنگٹن میں مذاکرات کے بعد ممکن ہوا۔ اس معاہدے پر فنڈز کے اجرا سے قبل ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی پالیسی میں مسائل و خلا کی نشاندہی کی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اگر منظوری ہو جاتی ہے تو پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی نئی فنڈنگ...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورتِ حال سے لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے۔ بانی صورتِ حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو ایوان میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی ، وزیراعظم کی پیش کش کو وہ تو واپس نہیں لے سکتے اور نہ ہی انہوں نے واپس لیا ہے۔اس سے پہلے اپنے بیان میں رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت...
    مسجدِ نبوی میں روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نئے اوقات کا اعلان کردیا گیا۔ ادارۂ امورِ حرمین شریفین کے مطابق مرد زائرین کے لیے زیارت کا وقت رات 2 بجے سے فجر تک جبکہ دن میں 11 بجے سے نمازِ عشاء تک مقرر کیا گیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ خواتین فجر کے بعد سے دن 11 بجے تک اور عشاء کے بعد رات 2 بجے تک زیارت کرسکیں گی۔ ادارہ کے مطابق جمعہ کے روز مرد زائرین نمازِ جمعہ کے فوراً بعد سے عشاء تک روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کرسکیں گے، جبکہ خواتین کے لیے جمعہ کو فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک کا وقت مقرر...
      ---فائل فوٹو  1971 کی جنگ کے ہیرو میجر شبیر شریف شہید (نشانِ حیدر) کا آج 54واں یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔ملک بھر کی مساجد میں آج دن کا آغاز قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ علمائے کرام کی جانب سے شہید کے درجات کی سربلندی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔پاک فوج کے دستے نے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر سلامی دی۔جی سی او لاہور میجر جنرل فیصل غفار رانا نے شہید کے مزار پر حاضری دی، قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔میجر شبیر شریف شہید کی ہمشیرہ نے بھی...
     ویب ڈٖیسک :وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں۔  رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورتِ حال سے لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے، بانی صورتِ حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے۔  انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو ایوان میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی ، وزیراعظم کی پیش کش کو وہ تو واپس نہیں لے سکتے اور نہ ہی انہوں نے واپس لیا ہے۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا  اس سے پہلے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا پیس پرائز ایوارڈ سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اِسے اپنی زندگی میں ملنے والے بڑے اعزازات میں سے ایک قرار دیا ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متعدد جنگیں رکوانے، بات چیت کو فروغ دینے اور تناؤ میں کمی لانے کی کوششوں کے لیے اپنے پہلے ’فیفا پیس پرائز‘ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ فیفا کی تقریب واشنگٹن کے کینیڈی سینٹر میں ٹرمپ کی خواہش پر منعقد کی گئی۔ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے ٹرمپ کی دنیا کے بڑے تنازعات میں ڈائیلاگ اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اِنہیں ایوارڈ پیش کیا۔ اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکمران اتحاد اور اس کے رفقا سے آویزش کے بعد تحریک انصاف نے نئے محاذ کھول لئے ہیں جہاں آئندہ دنوں میں گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے۔ جمعہ کو خیبر پختونخوا حکومت نے نو مئی کے متعدد مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو تحریک انصاف کے بارے میں سخت تادیبی اقدامات کا فوری ردعمل ہے۔ اطلاعات کے مطابق کے پی محکمہ قانون نے نو مئی کے 57؍ مقدمات ختم کرنے کی سفارش صوبائی کابینہ کو بھیج دی ہے دوسری جانب وفاقی حکومت نو مئی کے مقدمات برقرار رکھنے کیلئے نئی قانون سازی سے بھی گریز نہیں کریگی۔ باور کیا جاتا ہے کہ کے پی حکومت نے یہ قدم باقاعدہ منصوبہ بندی کے...
    تسنیم نیوز ایجنسی کے علاقائی دفتر کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے نائبِ وزیرِ اعظم عبدالسلام حنفی نے یورپی یونین کے سول پروٹیکشن اور انسانی امداد کے سربراہ آندریاس پاپا کونستانتینو اور کابل میں یونین کی ناظم الامور ورونیکا بوسکویج سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت کے نائبِ اول وزیرِ اعظم نے یورپی یونین کے نمائندگان سے ملاقات میں، سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کابل کی خواہش اور تعاون میں باہمی احترام کی اہمیت پر زور دیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے علاقائی دفتر کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے نائبِ وزیرِ اعظم عبدالسلام حنفی نے یورپی یونین کے سول پروٹیکشن اور انسانی امداد کے سربراہ آندریاس پاپا کونستانتینو اور کابل میں یونین کی ناظم الامور...
    ویب ڈیسک: ن لیگ کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے گٹر کے ڈھکن چرانے والوں کو سر عام گولی مارنے کا مطالبہ کر دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مین ہول کا ڈھکن چوری کرنے کی وائرل ویڈیو پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایسے لوگوں کو موقع واردات پر لاکر گولی مارنے کا مطالبہ کیا۔  وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’اگر ان لوگوں کا ویڈیو ریکارڈ بنا ہوا ہے تو ان کو موقع واردات پہ لا کر گولی ماریں کیونکہ یہ معصوم بچوں کے قاتل ہیں، اگر اس ویڈیو کے بعد بھی کوئی ایکشن نہیں ہوتا تو پھر سسٹم بھی ان بچوں کے قتل...
    سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ، مصر، اردن، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے جبری ہجرت اور غزہ کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے سے متعلق حالیہ بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایسے بیانات نہ صرف ناقابلِ قبول ہیں بلکہ خطے کے امن اور انسانی اقدار کے منافی ہیں، فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو یکسر مسترد کیا جائے گا، اور اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے عوام کی جبری نقل مکانی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے خطرناک ارادے، دفاع کے...
    سندھ کو جی ایس ٹی کی ذمہ داری دے تو ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں،جب ہم ہدف سے زیادہ پیسے جمع کریں گے تو پھر اضافے کی رقم کو سندھ کے عوام پر خرچ کریں گے،چیئرمین کی پیشکش وفاقی ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکے،بحران اور مشکلات سے ہم سب کو ملکر لڑنا ہوگا،وفاق کے بحران کو بنیاد بنا کر کچھ وزرا ء صوبوں سے وسائل اور اختیارات واپس لینا چاہتے ہیں، خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیش کش کی ہے کہ وفاق ہمیں ذمہ داریاں دے تو ہم ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں...
    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی شہرہ آفاق فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے 30 سال مکمل ہونے پر ایک بار پھر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ لندن میں شاہ رخ خان (راج) اور اداکارہ کاجل (سمرن) مداحوں کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے ایک بار پھر فلم کا تاریخی اسٹائل کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ شاہ رخ خان کالے رنگ کے لباس جبکہ کاجل نیلے رنگ کی ساڑھی میں تھیں۔ کنگ خان نے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دل والے دلہنیا کو ریلیز ہوئے 30 برس ہوگئے مگر ایسا لگتا ہے کہ یہ فلم کل ہی ریلیز ہوئی ہے‘۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ ایسا اس لیے...
    پاکستان تحریک انصاف پر 9 مئی کے بعد سے مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں تاہم اب بھی ان پابندیوں کا سلسلہ رک نہیں رہا ہے اور اب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں اہلخانہ کے ساتھ ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جیل ملاقاتوں پر پابندی یا ملاقات سے ذاتی انکار، مسئلہ ہے کیا؟ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اب تک عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی ہے جبکہ سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی پر مزید پابندیوں اور سہیل آفریدی کی نااہلی کی بات بھی کر دی ہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پی ٹی آئی پر کون...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کیلئے متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کر لیں۔ اجلاس میں جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا  گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے  جنوری سے اسلام آباد میں اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ...
    اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر پیر کی شام تک ملتوی کر دیا گیا۔ جمعہ کے روز ایوان زیریں کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر نزہت صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو نو منتخب رکن بلال بدر نے حلف اٹھایا۔ اس دوران اپوزیشن نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کی۔ گیلری میں موجود مہمانوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی جس پر سپیکر کو نوٹس لینا پڑا۔ اپوزیشن اراکین نے نعرے لگانے والوں کو باہر نکالنے کا مطالبہ کیا اور بعد ازاں کورم پوائنٹ آئوٹ کردیا۔ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کر دیا گیا۔ قومی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے وزیرِ دفاع رچرڈ مارلس ہفتے کے روز جاپان کے دورے میں اپنے جاپانی ہم منصب شنجیرو کوئزومی سے ملاقات کریں گے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر دفاع کے دفتر نے بتایا کہ ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ وہ جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی کی نئی حکومت کے ساتھ ابتدائی سطح پر روابط قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس ہمارے خطے کے لیے مشترکہ وژن ہے اور وہ بڑھتے ہوئے پیچیدہ عالمی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر محکمہ انسانی حقوق سندھ آغا فخر حسین نے کہا ہے کہ آج کے سوشل میڈیا کے دور میں محکمہ اطلاعات سندھ کی ذمہ داریوں اور کردار میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ محکمہ اطلاعات سندھ عوام اور حکومت کے مابین محکموں کی مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کواپنے دفتر میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ انسانی حقوق سندھ کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریبات کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ معین الدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میںآتش گیر مادے کے استعمال کے خلاف جلنے والی کار کے مالک کی درخواست ،عدالت نے 9دسمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا،سندھ ہائیکورت میں دائر کی گئی درخواست میں کہاگیا کہ میری کار آتش گیر مادے انتھریکس سے جلائی گئی۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-11-7 کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ میں بڑھتی ہوئی بے امنی، قبائلی تنازعات اور تھانیدار کے قتل ہونے والے بیٹے اور پوتے کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ایس یو پی کی جانب سے سٹی پارک سے پریس کلب تک سیکڑوں کارکنان امن کے جھنڈے اور پارٹی کے جھنڈے اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے رہنما دلمراد ڈاھانی، سرمد جاگیرانی، نور خان سبزوئی، قربان ملک ودیگر نے کہا کہ قبائلی تنازعات ہمارے ضلع کو ہزاروں سال پیچھے دھکیل دیا ہے قبائلی دہشگردی کی آڑ میں سیکڑوں بیگناہ انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ڈاکو فرض شناس افسر سکندر پنھور کے بیٹے گل حسن پنھور اور پوتے مزمل پنھور کو قتل کر کے انسانی تقدس کا پامال کیا...
    رات کی خاموشی میں جب کراچی بندرگاہ پرکنٹینر سے سامان اتارنے کی گہما گہمی تھی، وہیں ایک کونے میں کھڑی ہوئی معیشت اپنی سانسیں گن رہی تھی۔ سناٹے میں اور شور شرابے میں ایک عدد چیخ گونج رہی تھی جیسے بین کر رہی ہو۔ ایسی چیخ جسے خوشحال قوموں نے کبھی نہیں سنا۔ وہ قوم جس کا پیشہ زراعت ہو، جس کے کھیت لہلہاتے ہوں، جس کی بارانی زمینوں پر آج بھی باران رحمت اترتی ہو، لیکن آج 5 ماہ کے عرصے میں اس قوم نے غیر ملکی دال، غذائی درآمدات، موبائل فونز، قیمتی گاڑیوں، مہنگے ترین فرنیچرز، سامان آرائش و زیبائش کی درآمد پر اتنا خرچ کر ڈالا کہ 5 ماہ میں برآمدی مالیت سے کہیں آگے نکل گئی۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر  سینیٹر رانا ثنا اللہ نے واضح کردیا کہ پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورتِ حال سے  لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے۔  بانی صورتِ حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے۔ انہوں نے کہاکہ  وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو  ایوان میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی ، وزیراعظم کی پیش کش کو وہ تو واپس نہیں لے سکتے اور نہ ہی انہوں نے واپس لیا ہے۔اس سے پہلے اپنے بیان میں رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت...
    بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی کیمسٹری کا ہر کوئی معترف ہے لیکن شاید ہی کوئی یقین کرے گا کہ ایک ایسا وقت آیا تھا جب دونوں نے جدا ہونے کا سوچ لیا تھا۔ سوناکشی سنہا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سب جانتے ہیں کہ ہمارا رومانس 7 سال رہا اور پھر ہم نے شادی کی۔ اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لیکن شاید ہی کسی کو معلوم ہو کہ رومانس کے تیسرے سال ہی ایک دوسرے کے بال نوچنے کی نوبت تک پہنچ گئے تھے۔ سوناکشی سنہا نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہمارے درمیان بات چیت کم اور غلط فہمیاں زیادہ ہوگئی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ بس ایسا لگتا تھا جیسے ہم ایک دوسرے کی...
    خیبرپختونخوا کی کابینہ نے 9 اور 10 مئی کے حوالے سے درج ہونے والے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 9 اور 10 مئی کو درج ہونے والے مقدمات کو سیاسی انتقام اور بغیر ثبوت درج قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں 9 اور 10 مئی کے مقدمات ختم کرنے کے ساتھ ریڈیو پاکستان پشاور واقعے کی تحقیقات صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی۔ معاون خصوصی کے مطابق کابینہ نے انسداد دہشت گردی فورس کیلیے 15...
    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں سات دسمبر 2024 سے منشیات کا ایک مقدمہ زیر سماعت ہے جس میں تھانہ ایکسائز کے سات اہلکار بطور استغاثہ گواہان نامزد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ڈی جی ایکسائز سمیت 8 اہلکاروں کی تتنخواہ بند کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں سات دسمبر 2024 سے منشیات کا ایک مقدمہ زیر سماعت ہے جس میں تھانہ ایکسائز کے سات اہلکار بطور استغاثہ گواہان نامزد ہیں۔ مراسلے کے مطابق گواہان کو پیش ہونے کے لیے کئی بار نوٹسز جاری کیے گئے، ڈی جی ایکسائز کو بھی نوٹس جاری کیا...
    پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے، کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی۔ پشاور میں ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ صوبائی کابینہ اجلاس میں 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دے دی گئی ہے اور 51 مقدمات میں ریاست کابینہ کی منظوری کے بعد دستبردار ہوگی۔ ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ نے انہیں خصوصی طور پر طلب کیا تھا۔ سرکاری ذرائع...
    خیبرپختونخوا حکومت کا 9مئی کے مزید 57مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخواحکومت نے 9 مئی کے مزید مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے 57 کیسز ختم کرنے کی سفارشات صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی مقدمات میں نامزد ہیں، سزا کی صورت میں نااہلی کا خدشہ موجود ہے، صوبے میں 9 مئی کے درجنوں کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل آفس کی جانب سے مقدمات واپس لینے کی باضابطہ سفارش تیار کر لی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارشات پر حتمی فیصلہ صوبائی کابینہ اجلاس میں ہوگا، کابینہ منظوری کے بعد...
    اسلام آباد:(نیوزڈیسک) رواں مالی سال 2025-26ء کے پہلے 4 ماہ کے دوران ملک میں کاروں کی درآمدات میں 30.78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران درآمدات کی مالیت 113 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران کاروں کی درآمدی مالیت 86.4 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں کے دوران کاروں کی ملکی درآمدات میں 26.6 ملین ڈالر یعنی 30.78 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔ترجمان پاک فوج احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پاکستان کی سیاسی لیڈرشپ کا احترام کرتے ہیں مگر فوج کو اپنی سیاست سے دور رکھیں، کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاکستان کی افواج اور عوام کے بیچ دراڑیں ڈالے، آپ کو اجازت نہیں دیں گے کہ عوام کو افواج کے خلاف بھڑکائیں،فوج اور عوام کے درمیان خلا ڈالنے کی اجازت ہم آپ کو نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس شخص سےجب کوئی ملےتو یہ ریاست پاکستان اور فوج کے خلاف بیانیہ دیتا ہے، یہ شخص آئین و قانون اور...
    خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی 2023 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعات میں ملوث ملزمان کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کابینہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کابینہ نے 9 اور 10 مئی کو سیاسی انتقام کے تحت درج بغیر ثبوت کے مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گیے۔ صوبے میں گندم کے ذخائر، بین الصوبائی نقل و حمل اور آئندہ حکمت عملی پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ معاون خصوصی کے مطابق اضافی گندم کی...
    وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی : فائل فوٹو  خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے، کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی۔پشاور میں ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ صوبائی کابینہ اجلاس میں 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دے دی گئی ہے اور 51 مقدمات میں ریاست کابینہ کی منظوری کے بعد دستبردار ہوگی۔ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ نے انہیں خصوصی طور پر...
    سٹی42:   پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت نے آج پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان کی نیوز کانفرنس میں بہت سیدھے الفاظ میں بیان کی گئی شکایات کا کوئی اثر نہیں لیا اور اس کے بالکل برعکس عمل کرتے ہوئے 9 مئی  2023 کو ریاست کے اداروں اور قومی علامات پر پر تشدد حملوں کے مقدمات کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے۔ سہیل آفریدی کی کابینہ نے 9 مئی کو  پاکستان کے ریاستی اداروں، بشمول ریڈیو پاکستان پشاور پر حملوں اور مردان مین قومی علامت کرنل شیر خان کے مجمسہ کو توڑنے پھوڑنے سمیت متعدد سنگین جرائم کے مقدمے ختم کر دینے کی منظوری دی اور "نو مئی کو  تشدد کے واقعات"  کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے...
    بھارت اور جنوبی افریقا کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران بھارت کے ویٹرن بلے باز ویرات کوہلی کی’ ناگن ڈانس‘ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں بھارت کے ویرات کوہلی زبردست فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو سنچریاں جڑ چکے ہیں۔ رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں جب ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک ارشدیپ سنگھ کی وکٹ بنے تو ویرات کوہلی خوشی میں ’ناگن ڈانس‘ کرتے دکھائی دیے۔             View this post on Instagram                       A post shared by Sakal News (@sakalmedia) ویرات...
    اسلام آباد: رواں مالی سال 2025-26ء کے پہلے 4 ماہ کے دوران ملک میں کاروں کی درآمدات میں 30.78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران درآمدات کی مالیت 113 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران کاروں کی درآمدی مالیت 86.4 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں کے دوران کاروں کی ملکی درآمدات میں 26.6 ملین ڈالر یعنی 30.78 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔
    جوا ایپ کیس میں حال ہی میں رہائی پانے والے ڈکی بھائی کے خاندانی دوست اور بزنس پارٹنر اقرا کنول اور اریب پرویز نے پہلی بار یوٹیوبر کی ذہنی اور نفسیاتی کیفیت پر بات کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ’’عام لوگ حقیقت نہیں جانتے۔ ہم نے ڈکی اور عروب دونوں سے بات کی ہے۔ وہ اس وقت ایسی ذہنی حالت میں نہیں ہیں کہ لوگوں سے مل سکیں۔ انھیں وقت چاہیے۔ کسی معصوم انسان کےلیے اتنے دن جیل میں گزار کر نارمل واپس آنا آسان نہیں۔‘‘ اقرا اور اریب کا کہنا تھا کہ پوری آزمائش صرف ڈکی نے برداشت کی۔ ’’ہم کچھ بھی کہیں، ’ہم نے کیا‘ یا ’ہم نے کوشش کی‘... یہ بے فائدہ ہے، کیونکہ جیل کے...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ایوانِ نمائندگان کے 44 ڈیموکریٹک اراکین نے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر پاکستان میں ’جبر کی بڑھتی ہوئی مہم اور انسانی حقوق کے بگڑتے ہوئے بحران‘ کے باعث سینیئر پاکستانی حکام پر فوری پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کےمطابق اس کوشش کی قیادت ڈیموکریٹک خاتون کانگریس پرمیلا جیبال اور کانگریس مین گریگ کیزار کر رہے ہیں، جبکہ خط پر اِلہان عمر اور رشیدہ طلیب سمیت متعدد اراکین کے دستخط شامل ہیں، جو فلسطینی اور دیگر مسلم مسائل پر اپنی سرگرمی کے لیے مشہور ہیں۔ بدھ کو منظرِ عام پر آنے والے اس خط میں اُن پاکستانی حکام پر ویزا پابندیوں اور اثاثوں کے منجمد کیے جانے...
    سٹی 42:سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے 3امیدواروں نےکاغذات جمع کرادیئے۔ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔عابد شیر علی، احسان خان اور عبدالجبار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔عابد شیر علی نے کاغذات نامزدگی کے 2 سیٹ جمع کروائے۔نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی منظو ریا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 10 دسمبرتک دائر ہوگی۔اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔امیدوار 15 دسمبر 2025 تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔پولنگ 24 دسمبر 2025 کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات، دفتر خارجہ کا لاعلمی کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے متعلق دفتر خارجہ نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھیں، ان مذاکرات سے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جب تک افغان حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی کی روک تھام کی پختہ یقین دہانی نہیں کرائی جاتی اس وقت تک سرحد بند رہے گی، مسئلہ صرف ٹی ٹی پی یا ٹی ٹی اے نہیں، افغان شہری بھی پاکستان میں سنگین...
    کراچی: پنجاب کابینہ نے شک کی بنیاد پر گرفتاری و حراست کا اختیار صوبائی کمیٹی برائے امن و امان کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب کابینہ نے کابینہ کے اختیارات سب کیببٹ  کمیٹی برائے امن وامان کو منتقل کردیے، متعلقہ کمیٹی اب کابینہ کی منظوری کے بغیر کیس نمٹا سکے گی۔ متعلقہ کمیٹی پنجاب پولیس یا کسی ادارے کی رپورٹ پر بھی فیصلہ کرسکتی ہے۔ پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کے بڑے اختیارات کمیٹی کے سپرد کردیے گئے، سیکشن تین کے تحت گرفتاری پر نمائندگی/اپیل کا فیصلہ بھی متعلقہ کمیٹی ہی کرے گی۔
    اسلام آباد: گیارہویں این ایف سی اجلاس میں وسائل کی تقسیم پر ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وفاق نے مالی مطالبات کے بجائے صوبوں سے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں جس پر سندھ نے تفصیلات دینے سے انکار کردیا، صوبوں کے فنڈز میں کٹوتی کی بات نہیں ہوئی مگر ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا 5 فیصد صوبوں کو دینے کی مخالفت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے افتتاحی اجلاس میں سندھ اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بطور صوبائی وزیر خزانہ شریک ہوئے جب کہ بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے خزانہ اور پرائیویٹ ارکان بھی اجلاس میں شریک تھے۔ قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں وزارت خزانہ کی...
      نیوزی لینڈ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو مبینہ طور پر ہیرے جڑا سونے کا قیمتی لاکٹ نگل کر چوری کرنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ لاکٹ ’فیبرجے ایگ‘ ڈیزائن کا ہے جس کی مالیت تقریباً 19 ہزار 300 ڈالر بتائی جاتی ہے۔ واقعہ آکلینڈ کے مرکزی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک جیولری شاپ نے پولیس کو بلایا۔ پولیس نے 32 سالہ شخص کو گرفتار کرکے اس کا طبی معائنہ بھی کروایا۔ تاہم پولیس کے مطابق اب تک یہ قیمتی لاکٹ ملزم سے برآمد نہیں ہوسکا۔ ملزم کو 8 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جیولرز کی ویب سائٹ کے مطابق چوری شدہ فیبرجے ایگ...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایک شخص اپنی ذات کا قیدی ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، اسکی سیاست ختم ہوچکی اب اس کا بیانیہ پاکستان کی قومی سلامتی کیلیے خطرہ ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج لسانیت یا کسی سیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتی، ہم تمام سیاسی جماعتوں کی عزت کرتے ہیں، آپ اپنی سیاست کو فوج سے الگ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ہم پاکستان کی آرمڈ فورسز ہیں، ہم کسی مذہبی...
    اپنی ایک پریس کانفرنس میں جرمن اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر، صیہونی وزیراعظم سے ملنا چاہتے ہیں حالانکہ جنگی جرائم کے ارتکاب پر اُن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔ مشتبہ جنگی مجرم سے ملاقات، ایک معمولی سرکاری ملاقات شمار نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ جرمن چانسلر "فریڈرک مرز" مستقبل قریب میں اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" سے ملاقات کریں گے۔ فریڈرک مرز کے مذکورہ دورہ اسرائیل کو جرمنی میں بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت کے سربراہ "فان آکن" نے کہا کہ فریڈرک مرز کی جانب سے تل ابیب کا دورہ، بین الاقوامی قوانین کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے میں جعلی دستاویزات پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 58 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان پر سی ڈی اے میں جعلی تعلیمی اسناد اور جعلی سرٹیفکیٹ پر نوکریاں لینے کا الزام ہے۔ ملزمان نے جعلی دستویزات پر سیکیورٹی گارڈ، لفٹ آپریٹر، ڈرائیور اور ٹیوب ویل آپریٹر کی نوکریاں حاصل کیں۔ مقدمے کے مطابق ملزمان نے جعل سازی سے سی ڈی اے میں گریڈ 5 سے گریڈ 14 تک نوکریاں حاصل کیں، ملزمان کو صوبائی میرٹ کوٹہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے میں خلاف قانون کی...
    الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 289 ڈی جی خان 4 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی پی 289 میں پولنگ 25 جنوری کو ہوگی، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز 10 دسمبر سے ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کی اشاعت 13 دسمبر کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 18 دسمبر ہے۔ اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر ہوگی اور اپیلوں پر فیصلے 29 دسمبر تک ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نظر ثانی شدہ فہرست 30 دسمبر کو جاری ہوگی جبکہ دستبرداری کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہوگی، انتخابی نشانات 1 جنوری کو الاٹ ہوں گے۔ محمود قادر کے...
    پریس کلب کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بازی لے جائیگی، بلکہ میئر کوئٹہ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) سے منتخب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 400 سے زائد امیدوران کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی الیکشن کمیٹی کی سفارشات پر ٹکٹ کے اجرا کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید امیدواران سے متعلق بھی لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے...