2025-07-09@13:10:06 GMT
تلاش کی گنتی: 19844

«ایم این ایز»:

(نئی خبر)
    اٹلی کے شہر میلان کے برگامو ایئرپورٹ پر ایک 30 سالہ شخص ہوائی جہاز کے انجن میں کھینچے جانے سے ہلاک ہو گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص اچانک رَن وے پر دوڑتا ہوا جہاز کے سامنے آ گیا۔ اسی دوران تیز رفتار انجن اسٹارٹ ہوا اور اسے اندر کھینچ لیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ شخص ایئرپورٹ کے محفوظ اور ممنوعہ علاقے میں کس طرح داخل ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں مگر وہ جان بچانے میں ناکام رہیں۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ اس حادثے کے باعث ایئرپورٹ پر 19 پروازیں معطل کی گئیں جبکہ ایک رن وے کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا جس سے نظامِ پرواز...
    عبرانی زبان کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، نقصان اس قدر زیادہ ہے کہ اس وقت دفتر کی بڑے پیمانے پر تعمیر نو کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پوری عمارت کو مکمل طور پر خالی کر دیا گیا ہے اور نیتن یاہو کے قریبی ذرائع کا اندازہ ہے کہ یہ تعمیر نو اگلے 3 سے 4 ماہ تک جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے تباہ کن میزائل حملوں کی تفصیلات اگرچہ بہت کم اور قطرہ قطرہ کر کے، لیکن اب افشا ہو رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کے ٹیلی ویژن نیٹ ورک 10 نے والا نیوز کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے صہیونی حکومت کی...
    نج کاری کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن کی نج کاری کےلیے 4 سرمایہ کاروں کو پری کوالیفائی کر لیا۔ مشیرِنج کاری محمد علی کی زیرِ صدارت نج کاری کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا نج کاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق بورڈ نے پیشگی کوالیفکیشن کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا، 5 ممکنہ سرمایہ کاروں کے اہلیت کی دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد 4 سرمایہ کار کمپنیوں کو اہل قرار دیا گیا، کوالیفائی کرنے والے کنسورشیم اب ڈیو ڈیلیجنس مرحلے کی طرف بڑھیں گے۔ نج کاری کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے روز ویلٹ ہوٹل ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی بھی منظوری دے دی، اس آپشن کا...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور چین کی فضائی افواج کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے کا اعادہ کیا۔ ایئر چیف نے تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں چینی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی دفاعی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت پاکستان کا توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب سفر تیزی سے جاری ہے۔ حکومت وژن 2031کے تحت کوئلے اور فرنس آئل سے پن بجلی، شمسی توانائی اورسی این جی کی طرف منتقلی سمیت قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کیلئے کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ اُدھر عالمی بینک نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کیلئے چودہ کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر کی منظوری دی ہے۔ کوئلے، گیس اور تھرمل پاور پلانٹ کی اپ گریڈیشن سمیت کئی دیگر منصوبوں پر تیزی سے پیشرفت جاری ہے۔ ایس آئی ایف سی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی...
     ڈیوسنک، جو کہ پاکستان کی ایک نمایاں آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کمپنی ہے، نے اپنے ملازمین کے لیے "ایمپلائی اسٹاک اونرشپ پلان” (ESOP) متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت کمپنی کے تمام ملازمین کو مرحلہ وار کمپنی کے حصص دیے جائیں گے۔ یہ اقدام ڈیوسنک کے ملازمین کو بااختیار بنانے اور کمپنی کے اقدار بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ملازمین کا کمپنی کے ساتھ تعلق برقرار رکھنا، ان میں ایک بانی جیسا جذبہ پیدا کرنا اور انفرادی کامیابی کو ادارے کی ترقی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس سکیم کے تحت ملازمین کو ایک سال کی ملازمت مکمل ہونے کے بعد چار سال کے دوران بتدریج کمپنی کے حصص دیے...
     کے- الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 7 جولائی 2025 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کے-الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر سید مونس عبداللہ علوی کو 30 جولائی 2025 سے دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ سید مونس عبداللہ علوی نے 2008 میں کے-الیکٹرک میں شمولیت اختیار کی اور اپنی تقرری سے قبل وہ ادارے میں چیف فنانشل آفیسر، کمپنی سیکریٹری اور ہیڈ آف ٹریژری جیسے کلیدی عہدوں پر فائز رہے۔ سی ای او کے۔الیکٹرک مونس علوی 30 سالہ متنوع مالیاتی تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے ادارے کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں قیادت فراہم کی، جس میں ڈیجیٹلائزیشن، صارفین مركوزیت، اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری...
    لاہور: پاکستان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’دیمک‘ نے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن فلم فیسٹیول 2025 ء میں بیسٹ ایڈیٹنگ اور فلم نایاب نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ ایس سی او فلم فیسٹیول چینی ضلع یانگ ژو میں پانچ روز تک جاری رہا۔ فلم دیمک کے ہدایتکار رافع راشدی اور اداکارہ سونیا حسین نے بیسٹ ایڈیٹنگ ایوارڈ وصول کیا جبکہ فلم نایاب کے ہدایتکار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے اسپیشل جیوری ایوارڈ وصول کیا۔ فلم فیسٹیول میں پاکستانی وفد میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق ( جیوری ممبر)، فلم ڈسٹریبیوٹر ندیم مانڈوی والا،عرفان ملک، وزیر مملکت برائے تعلیم وجہیہ قمر، ڈائریکٹر جنرل ڈی ای ایم پی ثمینہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف نے قطری شہزادی شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان میں پہاڑوں اور سیاحت کے شعبے کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ عزت مآب شیخہ اسماء کو پاکستان کی سیاحت اور بلند و بالا پہاڑوں کے فروغ کے لیے برانڈ ایمبیسڈر نامزد کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے شہزادی شیخہ اسماء کو نانگا پربت کی حالیہ کامیاب سرکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارنامہ واقعی قابلِ فخر اور متاثر کن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہزادی کی یہ کامیابی نہ صرف ہمت، عزم اور حوصلے کی علامت ہے بلکہ یہ پاکستان...
    مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے کہا کہ یہ بی جے پی کے جمہوری تحفظات کو بلڈوز کرنے اور بنگال کے لوگوں کی شناخت کو مٹانے کے خطرناک ایجنڈے کو بے نقاب کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست آسام میں غیر ملکی ٹریبونلز کی جانب سے کوچ بہار کے ایک کسان کو نوٹس جاری کر کے مبینہ طور پر غیر قانونی تارکین وطن قرار دینے پر مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے آسام کی بی جے پی حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے آسام حکومت کے اس قدم کو "جمہوریت پر منظم حملہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مغربی بنگال میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) کو غیر قانونی طریقہ سے نافذ...
    پشاور: گلبہار میں ایک ہفتے قبل خواجہ سرا "تتلی" کو قتل کیے جانے کا معمہ حل ہوگیا، اسے دوستے نہ کرنے پر قتل کیا گیا، پولیس نے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار میں یکم جولائی کو خواجہ سرا تتلی کو قتل کیا گیا جس پر ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی گلبہار سرکل اختر نصیر خان، ایس ایچ او تھانہ گلبہار رفیق خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ اہم کارروائی کے دوران سروس روڈ نزد ریسکیو آفس خواجہ سراء فرمان عرف تتلی کے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔ واقعہ میں ملوث ملزمان سلمان ولد افضل سکنہ قادر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایئر چیف سے ملاقات ہوئی جس میں جنرل وانگ گینگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ایئرچیف نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جن کی جڑیں باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں آئندہ تین برسوں کے لیے نئے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز  قیام پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 5 اکتوبر کو ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس سینیٹر عامر ولید الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے دوران سینیٹر ہمایوں مہمند نے پی ایم اینڈ ڈی سی ترمیمی بل پر بحث کرتے ہوئے تجویز دی کہ پارلیمنٹیرینز کو بھی پی ایم ڈی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل وانگ گانگ اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں  دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور فضائی طاقت پر تبادلہ خیال ہوا اور پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل وانگ گانگ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں فضائی قوت، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایئر چیف...
    تصویر سوشل میڈیا۔ چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے وفد کے ہمراہ پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور  پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے ملاقات کی۔  ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان فضائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ کو پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت میں صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ ملک بھر میں تین برسوں کے لیے نئے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کھولنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ 5 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ پورے ملک میں ہوگا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس عامر ولیدالدین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جہاں سینٹر ہمایوں مہمند نے پی ایم اینڈ ڈی سی ترمیمی بل پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ باقی بورڈز کی طرح پارلیمینٹیرئینز بھی پی ایم اینڈ ڈی سی بورڈ کا حصہ ہونے چاہئیں۔ پی ایم ڈی سی صدر نے کہا کہ پارلینٹیرئینزپی ایم اینڈ ڈی سی بورڈ کا حصہ نہیں بن سکتے اور پہلے بھی...
    چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کی ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاک فضائیہ کے تجربے سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل وانگ گینگ نے وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، اس موقع پر جنرل وانگ گینگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایئرفورس کی بھارتی فضائیہ پر برتری، چینی ایئرکرافٹ کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ایئر ہیڈکوارٹر آمد پر...
    اسلام آباد کی عدالت نے معروف صحافی مطیع اللہ جان، اسد طور، اوریا مقبول جان اور صدیق جان سمیت 27 افراد کے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے یہ فیصلہ ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں سنایا۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ چینلز ریاستی اداروں اور اعلیٰ حکام کے خلاف جھوٹ، جعلی خبروں، اشتعال انگیز اور توہین آمیز مواد کی تشہیر میں ملوث ہیں، جو عوام میں خوف، بے چینی اور نفرت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عدالت کا ریاست مخالف مواد پر 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم، متعدد صحافی متاثر عدالت کی جانب...
    پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ نے ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی طاقت اور آپریشنل ہم آہنگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن واستحکام کیلئے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کو پی اے ایف کےاسٹرکچر،اسٹریٹجک اقدامات اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے 27 پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے احکامات کے بعد میڈیا پر چلنے پر خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں درخواست نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے دی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی باقاعدہ طور پر فعال ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم سے متعلق جرائم کی تفتیش اور قانونی کارروائی اب ایف آئی اے نہیں نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کے دائرہ اختیار میں ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں چینی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی دفاعی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات تذویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن واستحکام کیلئے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کو پی اے ایف کےاسٹرکچر،اسٹریٹجک اقدامات اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی...
    چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں ایک اعلی سطحی دفاعی وفد نے آج ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے جبکہ فضائی قوت اور آپریشنل ہم آہنگی سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ائیر چیف نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے کہا...
    قطری شہزادی شیخہ اسماء الثانی—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطری شہزادی شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شیخہ اسماء الثانی کو پہاڑوں اور سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرتے ہوئےخوشی ہو رہی ہے۔ قطری شہزادی شیخہ اسماء نے نانگا پربت سر کر کے تاریخ رقم کر دیشیخہ اسماء نے شدید سردی، تیز ہواؤں اور خطرناک راستوں کے باوجود 8,126 میٹر بلند نانگا پربت کی چوٹی پر پہنچ کر قطر کا قومی پرچم لہرا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شیخہ اسماء الثانی کو نانگا پربت سر کرنے پر بھی مبارک باد پیش...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے 27 پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے احکامات کے بعد میڈیا پر چلنے پر خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں درخواست نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے دی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی باقاعدہ طور پر فعال ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم سے متعلق جرائم کی تفتیش اور قانونی کارروائی اب ایف آئی اے نہیں نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کے دائرہ اختیار میں ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے میڈیا...
    سٹی 42 : چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ چانگ کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی ۔  ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور فضائی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ایئر چیف نے چین کے ساتھ تاریخی تعلقات، اسٹریٹجک ہم آہنگی اور امن کی خواہش کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر چینی جنرل کو پاک فضائیہ کے جدید ڈھانچے، جنگی تیاری اور آپریشنل حکمتِ عملی پر بریفنگ دی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل وانگ چانگ نے پاک فضائیہ کی جنگی مہارت اور ملٹی ڈومین آپریشنز پر خراجِ تحسین پیش کیا۔  گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا...
    سٹی 42 : پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ماحولیاتی ایمرجنسی کو نظرانداز کر دیا گیا ہے، وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کا بجٹ 3.5 ارب سے کم کر کے 2.7 ارب کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر شیری رحمان نے اسلام آباد میں ’پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے فنڈنگ 7.2 ارب سے گھٹا کر 3.1 ارب کر دی گئی، بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا  شیری رحمان نے کہا کہ محکمۂ موسمیات اور...
    اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کا بڑا اعلان ، سی ڈی اے آکشن کا بائیکاٹ ، ٹیکسز نامنظور،، بائیس جولائی کا ہڑتال کا اعلان ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام اباد (سب نیوز )اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سردار طاہر محمود ۔چوہدری عبدالروف۔چوہدری زاہد رفیق و دیگر نے کہا ہے کہ پراپرٹی فیس میں اضافہ کرکے بجٹ میزائیل اسٹیٹ کو فراہم کردہ ریلیف سبوتاژ نہ کیا جائے۔ پراپرٹی ٹرانسفر فیس اور دیگر چارجز میں اضافہ حکومتی ویژن۔عوام کو چھت کی آسان فراہمی کے متضاد ہے۔22 جولائی کو سی ڈی اے کے سامنے جڑواں شہروں کے رئیلرز۔بلڈرز۔الائیڈ انڈسٹری تالہ بندی کرکے احتجاج کریں گے۔پراپرٹی ٹرانسفر فیس 3 فیصد کرنے کا،نوٹیفیکیشن فوری واپس...
    وزیراعظم شہباز شریف نے نانگا سرکرنے والے قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ سفیر مقرر کردیا ہے۔ شیخہ اسما الثانی کی جانب سے نانگا پربت سرکیے جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ’میں نہایت مسرت کے ساتھ شیخہ اسما الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیپال کے 4 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت پہاڑ سر کرلیا وزیراعظم نے کہا کہ نانگا پربت کو سر کرنے کے کارنامے پر شیخہ اسما الثانی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو واقعی قابلِ تقلید اور حوصلہ افزا ہے، اُن کی یہ کامیابی ہمت، عزم اور استقامت کا بھرپور پیغام دیتی...
    پاک بحریہ اور ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ساؤتھ زون بلوچستان) نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کے تعاون سے گڈانی کے ساحلی علاقے میں انسداد منشیات کے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں شراب ضبط کرلی۔ جس کی مالیت 35 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت بلوچستان کا منشیات بحالی مرکز کس طرح مریضوں کو صحت اور روزگار کی طرف لا رہا ہے؟ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ کھیپ بین الاقوامی مقامات سے سمندر کے راستے پاکستان پہنچائی جا رہی تھی۔ ضبط شدہ شراب کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ساؤتھ زون بلوچستان) کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس آپریشن کا کامیاب انعقاد پاک...
    لاہور: شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سگے بھائیوں پر مشتمل تین رکنی شاپ رابر و موٹر سائیکل اسنیچر گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں معصوم دکانداروں کی دکانوں میں گھس کر واردات کرتے اور واردات سے قبل موٹر سائیکل چھینتے پھر شاپ رابری کرتے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، 2 موبائل، 50 ہزار نقد رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں کاشف، حسیب اور ساتھی نوید شامل ہیں۔ ملزمان منظم گروہ کی شکل میں وارداتیں کر رہے تھے جس پر مقدمات درج کر لیا گیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے متحرک اسٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد...
    پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 پلاٹ نمبر M16 اورZ50 کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات شروع انہدامی کارروائیوں سے محفو ظ رکھنے کا پیکیج بھی متعارف ، خطیر رقم اینٹھ لی گئی ، حکام کی خاموشی برقرار کھوڑو سسٹم میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا وجود مشکوک کراچی میں ناجائز تعمیرات کا سلسلہ تھم نہ سکابلڈنگ افسران کرپشن میں آزاد اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران تالپور، بلڈنگ انسپکٹر ابریز ابڑو سسٹم کے لئے نفع بخش خطیر رقم اینٹھ لی پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 پلاٹ نمبر M16 اور Z50 رہائشی علاقے میں کمرشل تعمیرات کی چھوٹ جرآت سروے انہدام سے محفوظ رکھنے کے لئے اضافی وصولیاں۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کی ناقص کارکردگی سے...
    بلغاریہ کی سفیر ایرینا گانچیواکی چیئر مین سی ڈی اے سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر ایرینا گانچیوانے چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصا ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ محترمہ ایرینا گانچیوا نے چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی قیادت میں...
    ایران اسرائیل جنگ کے باعث برطانیہ نے تہران میں اپنے سفارت خانے کو عارضی طور پر بند کردیا تھا جسے اب کھول دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان برطانوی وزیر خارجہ برائے امور مشرق وسطیٰ ہیمنش فالکنر نے پیر کے روز برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے تہران میں اپنا سفارتخانہ عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا اور ایک ناظم الامور (Chargé d'affaires) تعینات کر دیا ہے۔ ہیمنش فالکنر نے مزید کہا کہ ہم ایران میں موجود برطانوی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنا مکمل کردار ادا کرتے رہیں گے۔ برطانوی دفتر خارجہ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ برطانوی سفارتی عملہ تہران پہنچ چکا ہے اور سفارتخانے کی سرگرمیاں مکمل طور...
    —فائل فوٹو پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی 3 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، برطانوی ٹیم سی اے اے سے مل کر اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ کرے گی۔اسلام آباد ایئر پورٹ سے برطانیہ کے لیے براہِ راست پروازوں کی بحالی میں یہ آڈٹ اہم ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ سے برطانیہ جانے والی پروازوں کی جانچ پڑتال برطانوی ٹیم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کل ہٹانے کی امید برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم 10 جولائی تک آڈٹ مکمل کر کے روانہ ہوگی، پاکستانی ایئر لائنز کے...
    مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد جموں و کشمیر میں ایک اسکول وین پہاڑی سڑک سے نیچے جا گری۔ وین میں کم از کم 29 طلبا و طالبات سوار تھے۔  ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کےمطابق واقعہ جہلم چکارکے قریب پیش آیا، نجی اسکول وین  بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔ حادثے میں  وین ڈرائیور  سمیت  25 سے زائد بچے  زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ڈرائیور اور  2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمی بچوں کی عمریں6 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ وین کے ڈرائیورکی شناخت سجاد شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نے بات چیت شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی: بیرسٹر...
    چکار(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں ایک سکول وین پہاڑی سڑک سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں وین میں سوار کم از کم 29 بچے اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی ) مرزا زاہد حسین نے بتایا کہ چکار کے نجی اسلامیہ پبلک سکول کی وین، جس میں لڑکے اور لڑکیاں سوار تھے، طلبہ کو ان کے گھروں کو لے جا رہی تھی جب تمبریال موڑ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ایس ایس پی کے مطابق اندازہ ہے کہ موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور سڑک سے نیچے جاگری جس سے وین سوار تقریباً تمام افراد زخمی ہو گئے۔ مرزا زاہد حسین کا کہنا ہے کہ...
    ویب ڈیسک : مظفرآباد کی  وادی  جہلم میں نجی اسکول کی وین بے قابو  ہوکر کھائی میں گرگئی، حادثے میں 26 بچے  زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کےمطابق واقعہ جہلم چکارکے قریب پیش آیا، نجی اسکول وین  بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔ایس ایس پی کے مطابق حادثے میں  وین ڈرائیور  سمیت  26  بچے  زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور اور  2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمی بچوں کی عمریں6 سے 12 سال کے درمیان ہیں
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار بلے باز محمد یوسف نے کرکٹ کے میدان کے بعد اب کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا ذاتی برانڈ “ایم وائے برکہ” متعارف کرادیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں محمد یوسف نے کہا کہ وہ آج خوشی کے ساتھ اپنا برانڈ لانچ کر رہے ہیں جو بالخصوص حج و عمرہ کے لیے درکار اشیاء جیسے احرام، تسبیح، ٹوپی اور دیگر لوازمات فراہم کرے گا۔ یاد رہے کہ محمد یوسف پاکستان کے عظیم بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے 1990 اور 2000 کی دہائی میں اپنی شاندار بیٹنگ سے دنیا بھر میں مداحوں کے دل جیتے۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ...
    لاہور: جوہر ٹاؤن میں 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی ڈکیتی کے پیچھے گھر کا سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سابقہ ڈرائیور نے اپنے دوست سے مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایا، گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ڈرائیور نے دوست سے مل کر واردات کی۔ ملزمان سے 40 ہزار سعودی ریال، 25 تولے سونا، گھڑیاں اور پستول برآمد کر لیے۔ ملزمان میں سابقہ ڈرائیور علی رضا اور راشد شامل ہیں۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی صدر...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایشیا پاکستان کا فخر دوسری بڑی لائبریری قرآن مجید وی نیوز
    سٹی 42: پراونشل مینجمنٹ سروس امتحان 2023 میں امیدواروں کے سائیکلوجیکل اسیسمنٹ کےشیڈول کا اعلان کردیا گیا امیدواروں کی سائیکلوجیکل اسیسمنٹ 9 جولائی سے 29اگست تک جاری رہے گی،امیدواروں کی نفسیاتی جانچ کیلئے تحریری ٹیسٹ اور انٹرویوز لئے جائیں گے،تحریری نفسیاتی ٹیسٹ کا آغاز 9 جولائی 2025 کو لاہور میں ہوگالاہور، سرگودھا اور فیصل آباد کے 233 امیدوار شریک ہوں گے،لاہور کے 60 امیدواروں کی نفسیاتی جانچ ،انٹرویو 12 تا 14 جولائی کو ہو گا،لاہور کے مزید 40 امیدواروں کی جانچ 17 اور 18 جولائی کو ہوگیملتان اور ڈیرہ غازی خان کے 20 امیدواروں کی جانچ 11 اگست کو ہوگی،ڈیرہ غازی خان کے مزید 22 امیدوار 12 اگست کو شرکت کریں گے،بہاولپور کے 20 امیدوار 15 اگست کو نفسیاتی جانچ کے...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) پولیس نے راولپنڈی میں کروڑوں کی بینک ڈکیتی ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں نیو ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی بینک ڈکیتی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ 15 پر ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، جس کے باعث ڈاکو اپنی واردات مکمل کرنے میں ناکام رہے جس کے لیے تین مسلح ڈاکو بینک میں داخل ہوئے جن میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے دیگر دو ساتھی پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی سے اہم خبر سامنے آئی ہے جہاں کے الیکٹرک کے بورڈ آف گورنرز نے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ 7 جولائی کو ہونے والے بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مونس علوی کی بطور سی ای او نئی مدت کا آغاز 30 جولائی 2025 سے ہوگا۔ یاد رہے کہ مونس علوی 2018 میں پہلی بار چیف ایگزیکٹو کے منصب پر فائز ہوئے تھے، جبکہ انہوں نے 2008 میں کے الیکٹرک میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کا آغاز کیا تھا۔یہ تعیناتی نہ صرف مونس علوی کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ ادارے کے تسلسل اور پائیداری کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا آپ کی نظر اس گھڑی کی گڑبڑ پکڑ سکتی ہے؟ ذہنی آزمائش کے لیے تیار ہو جائیں!انٹرنیٹ پر آئے دن ایسی تصویری پہلیاں سامنے آتی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کو الجھا دیتی ہیں، اور ان کا دماغ چکرا کر رہ جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک پہیلی ان دنوں خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک سادہ سی گھڑی دکھائی گئی ہے — مگر اس میں ایک ایسی گڑبڑ چھپی ہے جو واضح ہونے کے باوجود اکثر آنکھوں سے اوجھل رہتی ہے۔ظاہری طور پر یہ ایک عام گھڑی ہے جس پر رومن ہندسوں کے ذریعے وقت دکھایا گیا ہے۔ لیکن غور کریں… کوئی تو بات ہے جو ٹھیک نہیں لگ رہی۔تصویر میں ایک ایسی خامی...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا مگر بعد میں سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر خریداری کا رجحان اپنایا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 134,000 کی سطح عبور کر گیا۔ دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر انڈیکس 743.53 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 134,113.67 کی سطح پر موجود تھا، جو کہ 0.56 فیصد کا اضافہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اہم اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا تو موجودہ تیزی کا رجحان مزید آگے بڑھ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نئے مالی سال کا شاندار آغاز، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند...
    اسلام آبا د(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ غیرقانونی کاروبارمیں زیادہ ترافغان شہری ملوث ہیں، افغان شہریوں نے ہماری ٹرانسپورٹ پر قبضہ کر رکھا ہے، افغان شہریوں نے غیرقانونی کالونیاں بنا رکھی ہیں، اب بھی پاکستان میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ افغان شہری بیٹھے ہیں.(جاری ہے) خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا غلط بات ہے، علی امین گنڈا پور کے لیڈر نے دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا میں بسایا، علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت اور اداروں پر تنقید کی، وفاق کی...
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )خواتین کے لیے قرض کا حصول اب آسان ہو گیا ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسٹیٹ بینک کے درمیان پاکستان میں عورتوں کی مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے وی فنانس کوڈ پروگرام کے لیے معاہدہ طے پا گیا.(جاری ہے) خواتین کے لیے قرض کے مسئلے کے حل کے لیے اسٹیٹ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے اشتراک سے ویمن انٹرپرینیورز فنانس کوڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان نے مشکل معاشی حالات کا سامنا کیا، سخت مانیٹری پالیسی کے سبب پاکستان نے معاشی تنزلی پر قابو پا لیا ہے اور زرمبادلہ مستحکم...
    ---فائل فوٹو  دنیا بھر میں خدمت اور اتحاد کی علامت عبدالستار ایدھی کی آج نویں برسی منائی جا رہی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ بابائے خدمت نے نصف صدی سے زیادہ وقت دکھی انسانیت کی مدد میں گزارا۔عبدالستار ایدھی بھارتی ریاست گجرات میں 28 فروری 1928ء کو پیدا ہوئے، بانٹوا میمن کمیونٹی کے ایدھی نے اپنے اور پرائے کی تفریق کیے بغیر ہر دکھی کے زخموں پر مرہم رکھا۔بے لوث خدمت کا آغاز ایک خستہ ہال ایمبولینس سے کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی ایمبولینس سروس قائم کی۔گمنام میتوں کے لیے قبرستان بنایا، ذہنی معزور افراد کے علاج کے لیے ایدھی ولیج قائم کیا، یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ اٹھایا، ایئر ایمبولینس،...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک)  وزیراعظم شہبازشریف نے محترمہ شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا اور کہا ہے کہ ان کو یہ ذمہ داری سونپنے کا اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے۔ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شہبازشریف نے لکھا کہ نانگا پربت کو ہ پیمائی کرنے کے حالیہ کارنامے پر محترمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور  یہ واقعی متاثر کن ہے۔ انہوں مزید لکھا کہ اس کی کامیابی ہمت اور عزم کا ایک طاقتور پیغام دیتی ہے، اور پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار دوستی کا ثبوت ہے۔ ایک بار پھر کراچی میں پاک ویلز کار میلہ ???????? Majestic mountain ⛰️ calling!I am...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے ایران کے ساتھ مذاکرات طے کر لیے ہیں اور کسی مناسب وقت پر ایران پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا سکتی ہیں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں اہم ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ نے غزہ کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے میں پیش رفت کا عندیہ بھی دیا، جس نے خطے میں ایک نئے بحران کے خدشات کو جنم دے دیا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں امریکی و اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والے عشائیے کے دوران نیتن یاہو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ...
    ٹرمپ کا فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا، نیتن یاہو کا دو ریاستی حل سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ فلسطین میں دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہیں، کیونکہ ایک آزاد فلسطینی ریاست “اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم” بن سکتی ہے۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو حکومت کرنے کا حق ہونا چاہیے لیکن سیکیورٹی جیسے معاملات ہمیشہ اسرائیل کے کنٹرول میں رہنے چاہییں۔ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کے متنازع منصوبے پر بھی پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے...
    سائبر کرائم ایجنسی کی بڑی کارروائی: یوٹیوبرز آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ منفی پروپیگنڈے اور توہین آمیز مہم چلانے کے الزامات پر مقدمات درج کر لیے۔ آفتاب اقبال کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر تعزیرات کے تحت مقدمہ ایف آئی اے لاہور زون میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی مواد نشر کیا جس سے ملکی سلامتی اور ریاستی بیانیے کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معروف سماجی رہنما اور خدمتِ خلق کی عالمی علامت عبد الستار ایدھی کی 9ویں برسی پر انہیں دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایدھی صاحب نے انسانیت کی خدمت کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبدالستار ایدھی ہماری قوم کا انمول اثاثہ تھے۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے انسان دوستی، ہمدردی اور ایثار کی ایک عظیم روایت قائم کی۔ مزید پڑھیں: ایدھی‘ خدمتِ خلق کا استعارہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ پوری قوم آج ان کی برسی پر ان کی بے لوث خدمات کو یاد کر رہی ہے اور ان کے نقش قدم...
    غزہ میں سیز فائز کے لیے دوحہ میں مذاکرات جاری اسرائیل نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا خبر رساں ادارے اے ایف پی نے حماس کے ذرائع کے حوالے سے منگل آٹھ جولائی کے روز بتایا کہ دوحہ میں آج صبح بالواسطہ مذاکرات کے سلسلے میں چوتھی مرتبہ بات چیت ہو رہی ہے، جس میں کسی ممکنہ جنگ بندی معاہدے میں اس کے نفاذ کے طریقہ کار، اسرائیلی فوج کے انخلا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جیسے امور زیر بحث ہیں۔ اسرائیل نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے مطابق ان کے ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو...
    —فائل فوٹو پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ماحولیاتی ایمرجنسی کو نظرانداز کر دیا گیا ہے، وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کا بجٹ 3.5 ارب سے کم کر کے 2.7 ارب کر دیا گیا۔اسلام آباد میں ’پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے فنڈنگ 7.2 ارب سے گھٹا کر 3.1 ارب کر دی گئی، بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔شیری رحمان کا کہنا ہے کہ محکمۂ موسمیات اور این ڈی ایم اے اکیلے ماحولیاتی بحران سے نہیں نمٹ سکتے، نجی اداروں کو ساتھ ملا کر نیشنل کلائمیٹ ایکو سسٹم بنانا ناگزیر ہے، جرمن واچ...
    (گزشتہ سے پیوستہ) مئی کی پاک بھارت جنگ میں امریکانے ابتدامیں’’لاتعلقی‘‘کارویہ اپناتے ہوئے کہا، ’’ہمارا اس سے کوئی لینادینانہیں‘‘۔مگرجیسے ہی اسرائیلی آپریٹڈ ڈرونزنے پاکستان پرحملے کیے، پاکستان نے بھرپورجوابی کارروائی کی۔ پاکستانی شاہینوں نے بھارت اور اسرائیل دونوں کو پیغام دیاکہ جس مقام سےیہ حملے کئےگئے ہیں،وہ ہماری دسترس میں ہیں، اسرائیلی آپریٹر مارے گئے۔ اسرائیل کی معاونت کاپردہ چاک ہوا،امریکی پالیسی میں زلزلہ آگیا۔اسرائیلی ہاروپ ڈرونزاور آپریٹرزکی ہلاکت نے واشنگٹن کویہ احساس دلایاکہ پاکستان کی صلاحیت محض روایتی محاذتک محدودنہیں۔ امریکانے سیزفائرکی دوڑاس لیے لگائی کیونکہ پاکستان کاممکنہ حملہ اسرائیل تک پھیل سکتاتھا۔ واشنگٹن جانتاتھاکہ پاکستان کی میزائل صلاحیت محض بھارت تک محدود نہیں۔امریکاکویہ بھی علم تھاکہ پاکستان اسرائیل پرناقابلِ تصور تباہی مسلط کرسکتاہے چنانچہ ٹرمپ نے فوراسیزفائرکی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کرتے ہوئے اہم اجلاس کی صدارت کی اور حوالہ ہنڈی، بھکاری مافیا، جعلی ادویات اور نان کسٹم مصنوعات کے خلاف مؤثر اور بے رحم کریک ڈاؤن کا حکم دیا محسن نقوی نے ہدایت دی کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بااثر افراد کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے اور کسی بھی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر بلا امتیاز کارروائی کی جائے وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ بھکاری مافیا پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے ایسے عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے انہوں نے بیرون ملک بھکاری بھیجنے والے ایجنٹس کے خلاف فوری اور نظر آنے والا ایکشن لینے کا حکم دیا اور...
    کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ خزانہ سندھ نے وفاق کو تعمیراتی منصوبے کے لیے قرض کی منظوری دے دی۔ صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق موٹر وے ایم 6 مٹیاری اور نوشہرو فیروزکی تعمیر کے معاملے پر وفاق کو 4 ارب 51 کروڑ روپے قرض دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق نوشہرو فیروز کےلیے وفاق کو 3 ارب 49 کروڑ 3 لاکھ 33 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹیاری کے لیے ایک ارب 11 کروڑ 15 لاکھ 70 ہزار روپے قرض کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاق کو فنڈز جاری کرنے کی حتمی منظوری آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ Post Views: 5
    انسان دوستی اور بے لوث خدمت کی عظیم مثال عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے آج 9 برس بیت چکے ہیں لیکن ان کی انسانیت کیلئے کی گئی جدوجہد آج بھی دلوں میں زندہ ہے عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1947 میں پاکستان آ کر کراچی میں سکونت اختیار کی انہوں نے 1951 میں ایک چھوٹی سی ڈسپنسری سے دکھی انسانیت کی خدمت کا آغاز کیا اور پھر ایدھی ٹرسٹ کی بنیاد رکھی انہوں نے بغیر کسی امتیاز کے ہر ضرورت مند کی مدد کو اپنا مقصد بنایا اور 65 برس سے زائد عرصہ دکھی انسانیت کے لیے وقف کر دیا وہ ایک ایسا فلاحی...
    فائل فوٹو محکمہ خزانہ سندھ نے وفاق کو تعمیراتی منصوبے کے لیے قرض کی منظوری دے دی۔صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق موٹر وے ایم 6 مٹیاری اور نوشہرو فیروزکی تعمیر کے معاملے پر وفاق کو 4 ارب 51 کروڑ روپے قرض دینے کی منظوری دی گئی ہے۔محکمہ خزانہ کے مطابق نوشہرو فیروز کےلیے وفاق کو 3 ارب 49 کروڑ 3 لاکھ 33 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ سکھر حیدرآباد موٹروے کا تعمیراتی کام 30 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایتاسلام آباد وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ... اس کے علاوہ مٹیاری کے لیے ایک ارب 11 کروڑ 15 لاکھ 70 ہزار روپے قرض کی منظوری دی گئی ہے۔وفاق کو فنڈز جاری کرنے کی حتمی منظوری آج سندھ کابینہ...
    انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔ چین کے شہر دازہو میں ہونے والے ایونٹ میں بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان نے ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ اعوان اور ہنزیلہ علی نے 2، 2، عاطف علی اور عاصم نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ ایونٹ کے دوران پاکستان نے 3 میچز میں 23 گول کیے جبکہ پاکستان ٹیم کے خلاف اب تک صرف 3 گول ہو سکے ہیں۔ قومی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر آ گئی ہے، پاکستان کل چین کے خلاف اپنا میچ کھیلے گا۔ Post Views: 3
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں سوشل میڈیا انفلوانسر ثنا یوسف قتل کیس پر بریفنگ کے دوران سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ 24گھنٹے میں ملزم گرفتار کیا جو قابل ستائش ہے،دن دہاڑے قتل کرکے ملزم بھاگ کیسے جاتا ہے؟ کیا یقینی بنایا گیا ہے کہ تفتیش کوئی غلطی ملزم کو فائدہ نہ دے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا،اجلاس میں اسلام آباد میں سوشل میڈیا انفلوانسر ثنا یوسف قتل کیس پر بریفنگ دی گئی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد پولیس کو 2جون کو اطلاع ملی کی 17سالہ بچی کو قتل کیا گیا، 2جون کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عرفان صدیقی نے کہاکہ ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟اس پر والدہ ثنا یوسف نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا، سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی میں مقتولہ ثنا یوسف کے والدین بھی موجود تھے۔ سینیٹر فلک ناز نے کہاکہ ثنا یوسف کے بہت سے خواب تھے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھی،عرفان صدیقی نے کہاکہ ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟والدہ ثنا یوسف نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے۔ ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی قیادت میں توانائی کے شعبے کا خود انحصاری کی طرف سفر تیز تر ہوگیا۔ نجی ٹی وی  ایکسپریس نیوزکے مطابق  ویژن 2031 کے تحت قابل تجدید توانائی کی ترقی، کوئلہ اور فرنس آئل کے بجائے ہائیڈرل، سولر اور سی این جی کی جانب منتقل ہوگی۔ سکھر میں 150 میگاواٹ اور گلگت بلتستان میں 1 میگاواٹ سولر کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا۔’’سینرجی کو‘‘ کی 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے اپنی ریفائنریز کی ’’یورو وی‘‘ معیار کے مطابق اَپ گریڈ یشن جاری ہے۔ ماڑی پیٹرولیم کا ’’غازی فیلڈ‘‘ میں تیسرا ایپریزل ویل کامیابی سے مکمل ہوگیا۔سعودی عرب کی 101 ملین ڈالر کی امداد سے آزاد کشمیر...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) انسان دوستی کی عظیم مثال مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 9 برس بیت گئے۔عبدالستار ایدھی 28ء فروری 1928ء کو بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1947ء میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آکر کراچی میں سکونت اختیار کی، ایدھی صاحب نے اپنی خدمات کا آغاز 1951ء میں ایک ڈسپنسری کے ذریعے کیا پھر ایدھی ٹرسٹ قائم کیا اور اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے۔عبدالستار ایدھی نے بلا تفریق اپنے ہم وطنوں کی بے لوث خدمت کی اور اپنی پوری زندگی اس کام کیلئے وقف کردی، وہ ایک ایسا ادارہ چھوڑ گئے جو...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غیرقانونی کاروبارمیں زیادہ ترافغان شہری ملوث ہیں، افغان شہریوں نے ہماری ٹرانسپورٹ پر قبضہ کر رکھا ہے، افغان شہریوں نے غیرقانونی کالونیاں بنا رکھی ہیں، اب بھی پاکستان میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ افغان شہری بیٹھے ہیں۔(جاری ہے) خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا غلط بات ہے، علی امین گنڈا پور کے لیڈر نے دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا میں بسایا، علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت اور اداروں پر تنقید کی، وفاق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جولائی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو دیر گئے کہا کہ حماس غزہ کے جاری تنازع کے درمیان اسرائیل کے ساتھ جنگ ​بندی کی خواہشمند ہے۔ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس کے عشائیے کے آغاز میں کہا، "وہ (حماس) ملنا چاہتے ہیں اور وہ جنگ بندی چاہتے ہیں۔" مشرق وسطی کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ یہ جلد معاہدے پر پہنچنے کا موقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ وٹکوف ثالثی مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے "اس ہفتے کے اواخر میں دوحہ کے سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔" لیویٹ نے قطر اور...
    لاہور(نیوز ڈیسک)ایرانی میڈیا کے مطابق ایران امریکی سیٹلائٹ پر مشتمل عالمی پوزیشنگ و نیویگیشن نظام جی پی ایس (GPS)پر انحصار مکمل طور پر ختم کر کے برائے سول و ملٹری مقاصد کی تکمیل چین کا عالمی نیویگیشن سسٹم بیڈو (BeiDou)استعمال کرنے لگا ہے۔ یوں پاکستان کے بعد ایران طاقتور چینی پوزیشنگ نظام سے بھرپور عسکری فائدہ اٹھاتا دوسرا ملک بن گیا۔ یاد رہے حالیہ لڑائی میں مقامی اسرائیلی ایجنٹوں نے جی پی ایس کی مدد سے ایرانی ملٹری تنصیبات پر ڈرون حملے کیے تھے۔ نیز یہ سسٹم امریکی افواج کی ملکیت ہے لہذا ایرانی افواج اسے برتتے ہوئے جو خفیہ منصوبے بناتی ان کی خبر اسرائیل تک پہنچ جاتی۔عسکری راز محفوظ کرنے کے لیے ہی بیڈو کو اپنایا گیا۔...
    تہران(نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے ایران پر ممکنہ دوبارہ حملے کے خدشے کے پیشِ نظر ایرانی فوج کو مکمل ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی تیاریوں کو مکمل کرلیا ہے، جبکہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے واضح کیا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید ہوگی۔ ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اسرائیل کی حمایت میں سامنے آئے ہیں اور ان کی نیتن یاہو سے حالیہ ملاقات کو “پہلے سے طے شدہ ڈرامہ” قرار دیا جا رہا ہے۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ملک کے خفیہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی میزبانی کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک اہم ملاقات میں اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات طے کر لیے ہیں اور کسی مناسب وقت پر ایران پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا سکتی ہیں۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے غزہ کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے میں پیش رفت کا عندیہ بھی دیا، جس نے خطے میں ایک نئے بحران کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی و اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والے عشائیے کے دوران نیتن یاہو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )این ڈی ایم اے نے 26 جون سے 7 جولائی کے دوران بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ این ڈی ایم اے کےمطابق 12روزکےدوران ملک بھر میں 79 لوگ جان سے گئے،خیبرپختونخوا میں 29،پنجاب میں 24 لوگ جاں بحق ہوئے،سندھ میں 15 اور بلوچستان میں 11 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ این ڈی ایم اے کےمطابق بارشوں اور سیلاب سے 140 لوگ زخمی بھی ہوئے،زخمیوں میں 57 بچے،48 مرد اور 35 خواتین شامل ہیں،66 گھرمکمل تباہ ہوئے،123 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ مون سون کی بارشیں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی،ترجمان کے مطابق شیخوپورہ میں سب سےزیادہ48ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، لاہور میں 40، گوجرانوالہ 6، مری5...
    ایس آئی ایف سی کے دوسرے سال میں ملک کے آئی ٹی  اور ٹیلی کام شعبوں  نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی ٹی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور ثابت ہوئی ہیں اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل نے کلیدی کردار ادا کیا  ہے۔ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے جدید ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر مستحکم ہوا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کےآئی ٹی  کے شعبے کی اہمیت میں ایس آئی ایف سی کی بدعلت نمایاں اضافہ ممکن ہوا  ہے اور پاکستان میں 2 لاکھ گریجویٹس کی آئی ٹی اسکلز ٹریننگ ممکن بنائی گئی  ہے ایس...
    انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان، بنگلا دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو پول میچ میں تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔ چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ اعوان اور علی حنظلہ نے دو، دو گول جبکہ آسام حیدر اور عاطف علی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے اسماعیل حسین ںے دو جبکہ دین اسلام نے ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان کل 9 جولائی کو چوتھا اور...
    مناسب وقت پر ایران پر سے پابندیاں اٹھالوں گا، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی میزبانی کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک اہم ملاقات میں اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات طے کر لیے ہیں اور کسی مناسب وقت پر ایران پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا سکتی ہیں۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے غزہ کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے میں پیش رفت کا عندیہ بھی دیا، جس نے خطے میں ایک نئے بحران کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی و...
    پاکستان کی معیشت میں پائیدار توانائی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی زیر قیادت توانائی کے شعبے کو خودانحصاری کی طرف تیزی سے گامزن کیا جا رہا ہے۔ ویژن 2031 کے تحت کوئلہ اور فرنس آئل جیسے مہنگے ذرائع سے ہٹ کر ہائیڈرل، سولر، سی این جی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبے فعال کر دیے گئے ہیں۔ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت سکھر میں 150 میگاواٹ اور گلگت بلتستان میں 1 میگاواٹ کے سولر منصوبے کامیابی سے مکمل کیے گئے ہیں، جو مقامی آبادی کو سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کی 101 ملین ڈالر کی امداد سے آزاد کشمیر میں 70 میگاواٹ کے 2...
    وفاقی بجٹ 26-2025 میں 2 فیصد نیو انرجی وہیکل (NEV) لیوی نافذ کیے جانے کے باوجود ایم جی موٹرز نے اپنی مشہور SUV ایم جی ایچ ایس ٹرافی کی قیمت 83 لاکھ 99 ہزار روپے پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، جو کہ پاکستان میں کار خریداروں کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔ متعدد کار ساز اداروں کی جانب سے NEV لیوی کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جو نہ صرف الیکٹرک بلکہ ہائبرڈ اور پیٹرول گاڑیوں پر بھی لاگو ہے۔ تاہم ایم جی نے اس ٹیکس کا بوجھ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے صارفین کے لیے ایک اہم ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: سوزوکی موٹرز نے پاکستان...
    بھارتی ڈرامہ انڈسٹری  کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی ہے، ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمرتی ایرانی کو دوبارہ تلسی کے روپ میں دیکھا جا سکے گا۔ ڈرامے کے باقاعدہ آغاز سے قبل، پروڈیوسرز نے اس کا پرومو جاری کیا، جس نے ناظرین کو ماضی کی یادوں میں جھانکنے پر مجبور کر دیا۔ تُلسی کے یادگار کردار میں سمرتی یرانی کی واپسی ایک بار پھر مداحوں کو ٹی وی اسکرین سے جوڑ دے گی۔ پرومو میں ایک خاندان کو دکھایا گیا ہے جو اس تاریخی سیریل کی مقبولیت اور اثرات کو یاد کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ کچھ افراد کو سمرتی کی سیاسی مصروفیات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات نے بین الاقوامی منظرنامے میں نئی گرما گرمی پیدا کر دی ہے۔اگرچہ یہ ملاقات رسمی نوعیت کی نہیں تھی، لیکن عشائیے کی شکل میں ہونے والے اس تبادلہ خیال کے دوران کئی حساس اور عالمی سطح پر اثر انداز ہونے والے معاملات زیر بحث آئے، جن میں ایران کے ساتھ تعلقات، مشرق وسطیٰ میں قیام امن، پاک بھارت کشیدگی، روس-یوکرین جنگ اور عالمی معیشت جیسے موضوعات شامل تھے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر عندیہ دیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا ابتدائی خاکہ طے پا چکا ہے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی: امریکی سینٹرل کمانڈ نے A-10 تھنڈر بولٹ جنگی طیاروں کو مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں فضائی نگرانی کے لیے تعینات کر دیا ہے۔امریکی سینٹ کام خطے کے 21 ممالک میں سیکیورٹی اور فوجی کارروائیوں کی نگرانی کا ذمہ دار ہے، جن میں مصر، ایران، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، افغانستان اور پاکستان جیسے اہم ممالک شامل ہیں۔یہ کمانڈ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل علاقوں جیسے اسٹریٹ آف ہرمز، بحیرہ احمر اور سوئز کینال کی فضائی نگرانی بھی انجام دیتی ہے۔A-10 تھنڈر بولٹ طیارے سینٹ کام کے اہم دفاعی مشنز کا حصہ تصور کیے جاتے ہیں۔یاد رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا مرکزی ہیڈکوارٹر فلوریڈا، امریکہ میں واقع ہے جبکہ اس کا فارورڈ آپریشنل بیس قطر میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/ملتان(نمائندگان جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ میں صوابی اور اٹک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعوتِ دین کو عام کرنا، اِس پر عمل کرنا ہر صاحب ایمان پر فرض ہے۔ بہترین کردار، اعلیٰ اخلاق، امانت و دیانت کی زندگی فرد کا وقار بڑھاتی ہے اور انسانی معاشرے کو جسد واحد بنادیتی ہے۔ انسانوں پر انسانوں کی حاکمیت نہیں، قرآن و سنت کے احکامات اور آئین پاکستان کی فرمانروائی ہی امن، ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے۔ کراچی میں ناقص تعمیر کے باعث عمارت گِرنے سے بے گناہ لوگ جان سے ہاتھ دھوبیٹھے اور انتظامی بدعنوانیوں کو بے نقاب کرگئے۔ انسانوں کے قتل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسٹیٹ بینک کے درمیان پاکستان میں خواتین کی مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لئے 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے وی فنانس کوڈ پروگرام کے لئے معاہدہ طے پا گیا، اے ڈی پی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان وی فنانس کوڈ پر عمل درآمد کے منعقدہ تقریب میں 20 پاکستانی بینکوں نے دستخط کئے، معاہدے کے تحت بینکس پاکستان میں خواتین کی مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔پیر کو مقامی ہوٹل میںاسٹیٹ بینک کی جانب سے ویمن آنٹرپرینیور فنانس کوڈ پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں افراط زر 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے پنجاب کے راجیان-05 کنویں میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ (ای ایس پی) کی کامیاب تنصیب کے بعد تیل و گیس کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کر لیا ہے۔یہ پیش رفت پیر کے روز کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ نوٹس میں شیئر کی گئی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل نے راجیان-05 پر ای ایس پی کی تنصیب کامیابی سے مکمل کرلی ہے جس کے نتیجے میں پیداوار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔کمپنی کے مطابق ای ایس پی کی تنصیب کے بعد پیداوار روزانہ 3,100 بیرل تیل اور 1 ملین معیاری مکعب فٹ روزانہ گیس تک پہنچ گئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کا مرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ روز کو بینکاری نظام میں مجموعی طور پر 13 کھرب روپے کا انجیکشن کیا، جس کا مقصد قلیل مدتی لیکویڈیٹی کو برقرار رکھنا تھا۔ یہ انجیکشن روایتی اور شریعت کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشنز(او ایم او) کے ذریعے کیا گیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، روایتی او ایم او کے ذریعے 12.647 کھرب روپے کا انجیکشن کیا گیا، جس کی اوسط شرح منافع 11.03 فیصد رہی، اور زیادہ تر رقم 14 روزہ مدت کے آلات کے ذریعے فراہم کی گئی۔دوسری جانب، مرکزی بینک نے شریعت کے مطابق مداربہ پر مبنی او ایم او بھی کیا، جس میں 361.6 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔ یہ انجیکشن 7 دن اور 14...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم کی جانب سے آئی بی اے ٹیسٹ پاس پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی ویٹنگ امیدواروں کو راؤنڈ تھری فیز فائیو کے تحت آفر آرڈر جاری کرنے کے آخری مرحلے کے حوالے سے، قانون دان ایڈووکیٹ اعجاز احمد سپرا نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی کی بھرتیوں کے معاملے میں سندھ حکومت نے کسی قانونی اصول کا ذکر نہیں کیا، بلکہ اپنی مرضی سے بھرتیاں کی گئی ہیں۔ بھرتیوں سے متعلق کوئی واضح قانون اور ضابطہ درج نہیں، حتیٰ کہ تعلیمی قابلیت اور اہلیت کا پالیسی میں ذکر بھی موجود نہیں۔ اساتذہ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ، صدرپبلک ایڈکمیٹی میاںانوارالحق ایڈووکیٹ نے الائیڈ اسپتال میں ڈویژن کی اکلوتی ایم آر آئی مشین کی خرابی پر شدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مشین کی خرابی کی وجہ سے سیکڑوں ٹیسٹ التوا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث مریض نجی لیبارٹریز سے ایم آر آئی ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں۔ فیصل آباد ڈویژن میں صرف ایک ہی سرکاری ایم آر آئی مشین الائیڈ اسپتال میں موجود ہے، جو فیصل آباد کے علاوہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سرگودھا اور ملحقہ علاقوں کے مریضوں کیلئے واحد سہارا ہے۔ انہوںنے کہا کہ روزانہ تقریباً 150 مریضوں کا ایم آر آئی سکین اسی مشین کے ذریعے کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپوربے امنی کے لپیٹ میں ڈکیٹ صحافی کے گھر کا صفایا کرگئے 16 تولہ طلائی زیورات 8 لاکھ نقدی ودیگر سامان لیکر رفو چکر صحافی سراپا احتجاج ایس ایس پی خیرپور سے چوری شدہ سامان ریکوری کرنے کامطالبہ۔ اے سیکشن تھانے کی حدود گودو شاپ ہاشمی گھٹی کے نزد نامعلوم ڈکیٹ سینئر صحافی محمد اطہر صدیقی کے گھر کا تالا توڑ کر 16 تولہ طلائی زیورات 8 لاکھ نقدی ودیگر سامان لیکر رفو چکر ہوگئے ۔اس سلسلے میں صحافی محمد اطہر صدیقی نے بتایا کہ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی گیا ہوا تھا کہ پیچھے سے اہل محلہ نے اطلاع دی اس واقعے کے خلاف پریس کلب خیرپور کے سرپرست اعلی خان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ میں بہتری کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کاحکم دیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی صبا یوسف تالپور نے وفاقی حکومت کی زرعی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فوری طور پر زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، بیرونِ ملک سے زرعی اجناس کی درآمدات کو روکا جائے اور مقامی کسانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ملک کے قیمتی زرمبادلہ کو محفوظ رکھا جا سکے۔اپنے رہائش گاہ سے جاری پریس بیان میں انہوں نے زراعت اور لائیو اسٹاک کے تمام شعبوں میں پیداوار میں کمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال گندم کی پیداوار میں 11 فیصد، کپاس میں 30 فیصد، چاول میں 3 فیصد، چینی میں 3.9...
    دو ریاستی حل کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے، نیتن یاہو سے پوچھیں۔ فلسطینی شہریوں کی دوسرے ممالک منتقلی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے پڑوسی ممالک سے بہت اچھا تعاون ملا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں جنگ بندی کرنا چاہتی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں عشائیے پر ملاقات کی۔ دو ریاستی حل کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے، نیتن یاہو سے پوچھیں۔ فلسطینی شہریوں کی دوسرے ممالک منتقلی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے پڑوسی ممالک سے...