2025-09-18@16:51:06 GMT
تلاش کی گنتی: 300
«بجلی چوری کے»:
(نئی خبر)
اجلاس میں شریک نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال اور تعلیم معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے، اور اس سلسلے میں مربوط پالیسی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سن یونٹ پلاننگ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ای سی ڈی (Early Childhood Development) پالیسی فریم ورک کے صوبائی سطح پر موثر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ای سی ڈی پالیسی کے نفاذ کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں بچوں کی ابتدائی نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے ای سی ڈی پالیسی فریم ورک کی حمایت کی...
---فائل فوٹو حافظ آباد کے علاقے کسوکی میں دو بچوں کے قتل میں ملوث ملزم نے نہر میں کود کر خود کشی کرلی۔پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کےلیے گاڑی میں لے جارہی تھی، ملزم نے کڑیالہ کے قریب ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر نہر میں چھلانگ لگادی۔ حافظ آباد: صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں برآمدحافظ آباد کے علاقے کسوکی میں گھر میں صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، مرنے والے بچوں کی عمر 7 اور 8 سال ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش اقرار کیا تھا کہ اس نے دونوں بچوں کو تشدد کر کے مارا اور لاشیں گھر میں رکھے صندوق میں چھپادیں تھی۔چھ روز قبل پولیس کو گھر میں صندوق سے 2 بچوں کی تشدد...
رحیم یار خان، عید کے کپڑے مانگنے پرباپ نے 3 بچوں کو زہردے کر خودکشی کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز رحیم یار خان (سب نیوز) عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے 3 بچوں کو زہردے کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق رکن پور کے علاقے سردار گڑھ بستی حاجی پیرمیں پیش آیا جہاں ایک محنت کش نے 2 معذور بیٹوں اوربیٹی سمیت زہریلی گولیاں کھالیں۔اس حوالے سے ترجمان شیخ زید اسپتال نے بتایاکہ زہریلی گولیاں کھانے سے 2 بیٹے اورباپ دم توڑگیا جبکہ بیٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری ٹریکٹر ٹرالی چلا کرمحنت مزدوری کرتا تھا مگر کام نہ ملنے کے باعث کافی روزسے پریشان تھا۔ روزانہ مستند...
زابد علی ریکی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں زرعی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق بل، 2025 پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ زیر غور بل کا مقصد زرعی صارفین کو سبسڈی والی بجلی سے مرحلہ وار سولر توانائی پر منتقل کرنا ہے تاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین طے شدہ سولرائزیشن معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ اس بل کے ذریعے زرعی صارفین کو دوبارہ غیر قانونی طور پر بجلی کے روایتی نظام سے منسلک ہونے سے روکنے، بجلی چوری کے خاتمے اور اس عمل کو قابل سزا جرم قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر...
تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی اوپل سچاتا چوآنگسری نے مس ورلڈ 2025 کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ مقابلۂ حسن کی یہ رنگا رنگ تقریب بھارت کے شہر حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے 108 حسیناؤں نے شرکت کی۔ ایتھوپیا کی حسیت دیرجے اڈماسو پہلی رنر اپ قرار پائیں، جبکہ چوآنگسری کو گزشتہ برس کی فاتح کرسٹینا پسکووا نے تاج پہنایا۔ واضح رہے کہ یہ 72 واں عالمی مقابلۂ حسن تھا، جس کی میزبانی مس ورلڈ 2016 کی فاتح اسٹیفنی ڈیل ویلے اور بھارتی میزبان سچن کمبھار نے کی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارت نے مسلسل دوسرے سال اس عالمی مقابلے کی میزبانی کی ہے۔ میزبان ملک کی نمائندگی نندنی گپتا نے کی، جو...
قانون کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہوں، خلاف ورزی کرنے پر نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔ 18 سال سے بڑی عمر کا مرد اگر کم عمر لڑکی سے شادی کرتا ہے تو اسے 3 سال تک قید بامشقت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیے۔ قانون کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہوں، خلاف ورزی کرنے پر نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ...
—فائل فوٹو وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی سدرن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس پر چوری اور اسمگلنگ سدباب کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے فیول پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ گھریلو گیس کنکشنز کیلئے...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 18 برس سے کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت سے متعلق بل پر دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ بل باقاعدہ طور پر قانون کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ اب 18 سال سے کم عمر لڑکی یا لڑکے کا نکاح قانونی جرم تصور ہوگا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد اس قانون کے تحت شادی کے لیے دلہا اور دلہن دونوں کا قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ کوائف کے بغیر نکاح پڑھانے یا رجسٹریشن کی صورت میں نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ قانون کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پر 3 سال قیدِ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے روٹی کے نرخ کم کرنے کی ٹھان لی ہے۔ مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں روٹی کی قیمت مزید کم کرنے اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا اور پنجاب بھر میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا...
امیر مقام — فائل فوٹو وفاقی وزیر سیفران امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز سامنے آ رہے ہیں۔ صوبائی کابینہ کے اراکین اپنے وزیراعلیٰ پر چوری کا الزام لگا رہے ہیں۔وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے پشاور میں خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرم میں پشاور، بنوں اور مردان ریجن شامل ہیں۔ سب کو پتا چل گیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط ہے: امیر مقامن لیگ کے رہنما نے کہا کہ سب کو ایک ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہوگا، ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت...

امریکا میں جعلی شناخت پر20سال سے مقیم کولمبین خاتون پر جعل سازی‘فلاحی پروگراموں کے فنڈزسے استفعادہ کرنے کے الزامات
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )امریکی محکمہ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر رہنے والی کولمبیا کی ایک خاتون دو دہائیوں سے جعلی شناخت کے ساتھ ملک میں رہ رہی تھی اور اس نے وفاقی قوانین کے تحت شہریوں کے لیے مخصوص فلاحی مراعات فنڈز سے4لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقوم وصول کیں خاتون نے جعلی شناخت پر 2024 کے صدارتی انتخابات میں ووٹ بھی ڈالا.(جاری ہے) محکمہ انصاف نے کہا کہ 59 سالہ لینا ماریا اوروویو ہرنینڈز نے فلاحی فوائد حاصل کیے وفاقی پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ خاتون نے مبینہ طور پر چوری شدہ شناخت کو جنوری 2023 میں ووٹر رجسٹریشن جمع کرانے کے لیے استعمال کیا اور گزشتہ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)تھانہ سٹی پولیس نے محکمہ تعلیم کے دفتر سے 9600 سے زائد کتابیں چوری کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 9600 کتابیں برآمد کی گئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ یہ کتابیں حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے پرائمری طلبا و طالبات کے لیے پرنٹ کروائی گئی تھیں اور انہیں مختلف اسکولوں میں مفت فراہم کیا جانا تھا۔ چوری کی اطلاع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری اور چوری شدہ کتب کی فوری برآمدگی کا حکم دیا تھا۔ تھانہ سٹی پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی...
پارلیمان کے دونوں ایوانوں نے کمسن بچیوں کی شادی پر پابندی کا قانون آخرکار منظور کر لیا۔ اس قانون کے تحت اب 18 سال سے کم عمر لڑکے لڑکی کی شادی نہیں ہوسکتی۔ اس بل کی محرک پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی ہیں۔ اس بل کی اب صدر منظوری دے دیں گے تو پھر یہ قانون دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں نافذ العمل ہوگا۔ صوبہ سندھ میں یہ قانون 2013 میں نافذ ہوگیا تھا مگر پنجاب، خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں ایسا قانون نافذ نہیں ہے۔ اس قانون کے تحت نکاح رجسٹرار کم عمر بچوں کی شادی کا اندراج نہ کرنے کے پابند ہوںگے۔ قانون کی ایک اور شق کے تحت نکاح پڑھانے والا شخص نکاح پڑھانے یا...
پریس کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی و نااہلی کا نوٹس لے اور پابند کرے کہ وہ کراچی کے شہریوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کرے، جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پٹیشن دائر کردی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ، پانی کے بحران و دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح اہل کراچی کا خون چوس رہی ہے، ستم بالائے ستم اسے نوازا جارہا...
نیویارک: اقوام متحدہ کی مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچسکا البانیزے نے اسرائیلی حملوں میں زندہ جلنے والے فلسطینی بچوں کے مناظر پر شدید صدمے اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں فرانچسکا البانیزے نے لکھا: "میں نے بے شمار انسانوں، اور خاص طور پر بچوں کے سائے جلتے ہوئے دیکھے ہیں، اب میں آگ کو دیکھ بھی نہیں سکتی، دل متلا جاتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "ہمیں اس قتلِ عام کو فوری روکنا ہوگا۔ فلسطینی ہمیں معاف کردیں۔" یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں بچوں سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں۔ I’ve seen...
پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رکن کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میانوالی میں پرائمری سکول کے بچے چرس اور ہیروئن پی رہے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ چرس و ہیروئن جیسی لعنت میرے بچوں تک کیسے پہنچی۔؟ اسلام ٹائمز۔ میانوالی میں پرائمری سکول کے بچوں کے چرس اور ہیروئن پینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رکن اقبال خٹک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے علاقے کے سکولوں میں ڈرگ کا استعمال ہورہا ہے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے خوفناک انکشاف کیا کہ میانوالی میں پرائمری سکول کے کے بچے چرس اور ہیروئن پی رہے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ چرس و ہیروئن جیسی لعنت میرے بچوں تک کیسے پہنچی۔؟...
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں خضدار کے آرمی پبلک اسکول کی بس پر ہونے والے خودکش حملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیرصدارت ہوا، جس میں نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے قرارداد پیش کی اور کہاکہ خودکش حملے میں 8 نہتے اور معصوم طلبا و طالبات سمیت کئی بے گناہ افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں خضدار: اسکول بس پر حملے میں زخمی مزید 2 طالبات دم توڑ گئیں، شہدا کی تعداد 8 ہوگئی ایوان نے اس حملے کو علم، امن اور پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ ملک کی سالمیت اور امن دشمن...
بجلی چوری پر مقدمات کے اندارج سے متعلق کریمنل بل 2024 کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا، حکومتی جماعت نے بھی بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے بل مسترد کیا گیا۔ارکان کی رائے تھی کہ نئے بل کے ذریعے عوام کو ذلیل و خوار کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کی زرتاج گل نے کہا کہ پہلے بڑے بڑے چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس ظالمانہ بل کی مخالفت کرتے ہیں بلا وجہ عوام کو ہتھکڑیاں نہ لگائی جائیں۔ پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے کہا کراچی میں میٹر ایک شخص کے نام پر نہیں ہوتا، بجلی کمپنیاں پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کریں۔ ہم اس بل کو بغیر اصلاحات...
بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں چپس چوری کے الزام پر ایک 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کرشندو داس نامی ساتویں جماعت کا طالب علم ایک دکان سے چپس لینے گیا، جہاں دکاندار نے اس پر چپس کے تین پیکٹ چوری کرنے کا الزام لگایا۔ دکاندار نے نہ صرف بچے کو سرِ عام بے عزت کیا بلکہ اس سے کان پکڑ کر معافی منگوائی اور 15 روپے ادا کرنے پر مجبور کیا۔ پولیس کے مطابق بچے نے اپنی ماں کو بھی واقعے کی تفصیل بتائی، تاہم ماں نے بھی اسے ڈانٹا اور تھپڑ مارا۔ بچے نے کہا تھا کہ وہ چپس خریدنے...
—فائل فوٹو لاہور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو 5 روز بعد قتل کر دیا گیا، میاں بیوی کی لاشیں مل گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرائے عالمگیر سے میاں بیوی کی لاشیں مل گئیں، جوڑے نے 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی تھی۔ لاہور میں سابقہ بیوی اور بچوں کو اغوا کرنے والا ملزم پکڑا گیا، مغوی بازیاب ملزم ایوب نے ساتھیوں کی مدد سے اپنی سابقہ بیوی اور بچوں کو ڈیفنس سے اغوا کیا تھا، ملزم کو لڈن سے گرفتار کرکے مغوی خاتون اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں حسن سلیم اور عائشہ رزاق شامل ہیں۔مقتول حسن سلیم کے اغواء کا مقدمہ ایک روز قبل تھانہ سندر...
یہ آلات اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے گلوف ٹو پراجیکٹ کی جانب سے نصب کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق چوری ہونے والے آلات میں خودکار ویدر سٹیشن، رین گیج، لیک واٹر لیول گیج، ریور لیول گیج اور ارلی وارننگ سسٹم شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی خوبصورت وادی ہراموش ویلی میں گلیشئرز اور موسمیاتی تبدیلی کی مانیٹرنگ کیلئے نصب کروڑوں مالیت کے آلات چوری ہو گئے۔ یہ آلات اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے گلوف ٹو پراجیکٹ کی جانب سے نصب کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق چوری ہونے والے آلات میں خودکار ویدر سٹیشن، رین گیج، لیک واٹر لیول گیج، ریور لیول گیج اور ارلی وارننگ سسٹم شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں 16 مقامات پر 200...
پاکستان میں پونے تین کروڑ آوٹ آف سکول بچوں کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،ڈاکٹر ملک ابرارحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: فاطمہ جنا ح ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ ”قانون سے آگاہی اور ایجوکیشن فار آل“ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹرملک ابرارحسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں پونے تین کروڑ آوٹ آف سکول بچوں کو سکول میں لانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں تعلیم دشمن سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ گزشتہ روزفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ال ولایت ارگنائزیشن کے تعاون سےمنعقدہ آگاہی سیمینار میں ڈاکٹر...
جنگ زدہ غزہ کی پٹی میں حاليہ دنوں کے دوران کم از کم 29 بچے اور بزرگ فاقہ کشی اور خوراک کی عدم دستيابی سے وابستہ طبی مسائل کی وجہ سے دار فانی سے کوچ کرگئے۔ فلسطينی وزير صحت ماجد ابو رمضان نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کيا کہ کھانے پينے کی اشيا کی عدم دستيابی کے سبب غزہ پٹی میں مزید ہزاروں شیر خوار و نومولود اور عمر رسيدہ افراد کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ماں کے ہاتھ سے کھانے کی جگہ جانوروں کا چارہ ملنے پر بچے کی آنکھوں میں کربناک سوال جب ان سے 14،000 نومولود بچوں کو لاحق خطرات سے متعلق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی...
چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں بھارت نواز دہشت گردوں کے حملے میں اسکول کے معصوم بچوں کا قتل عام قابلِ مذمت ہے۔ علی رضا سید نے اپنے بیان میں کہاکہ بھارت نے اپنے کٹھ پتلی دہشت گردوں کے ذریعے بلوچستان میں اسکول کے معصوم اور نہتے بچوں کو نشانہ بنایا۔ یہ بھارتی سفاکی اور بزدلی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ علی رضا سید نے کہاکہ پاکستان اور آزادکشمیر میں حالیہ بھارتی حملوں میں بھی بچوں و خواتین سمیت متعدد افراد شہید ہوئے۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے مزید...
لاہور: خضدار میں پیش آنے والے سانحے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ خضدار پر ایوان میں وزیر برائے پارلیمانی امور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ایوان خضدار واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دہشگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں دشمن کی شکست کے آثار آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ایوان نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ اس موقع پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری نے کہا کہ سانحہ خضدار پر میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب حکومت...
سٹی 42 : بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یہ پتہ تھا کہ دشمن جنگ کی شکست کی سبکی مٹانے کے لیے بلوچستان کو چن سکتا ہے، ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے، جنہوں نے یہ حرکت کی ہے حکومت اور ریاست ان کو چن چن کر جہنم واصل کرے گی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعے کی ٹھوس انٹیلی جنس معلومات تھیں لیکن معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کی توقع نہیں تھی، بچوں کو بےدردی سے شہید اور زخمی کیا گیا، دشمن اتنا گر جائے گا کہ معصوم بچوں کے سافٹ ٹارگٹ چنے گا۔ انہوں نے بتایا کہ خضدار میں...
گلشاد بی بی خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ 8 سال کی عمر میں داخلہ مہم کے دوران انہیں اسکول میں داخل کیا گیا اور اب وہ باقاعدگی سے اسکول جاتی ہیں، لیکن ان کے صوبے خیبر پختونخوا میں ان کی عمر کے 49 لاکھ بچے اب بھی اسکول نہیں جاتے اور تعلیم سے محروم ہیں، جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: تعلیم کے میدان میں پی ٹی آئی کی کارکردگی، طلبہ و اساتذہ کیا کہتے ہیں؟ 17 سالہ گلشاد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے ایک دور افتادہ گاؤں سے ہے اور سال 2014 میں خصوصی داخلہ مہم کے دوران ان کا اسکول میں داخلہ ہوا تھا۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کی...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اسکول بس پر حملہ کرکے درندگی کی تمام حدیں پار کیں، بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے دہشتگرد حملے میں معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار کیا اور بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے ذمہ داران کے فوری تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج...
خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر بچوں کے لئے کڈنی لیزر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کے لئے کڈنی لیزر ٹریٹمنٹ کی سہولت انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز حیات آباد میں شروع کی گئی ہے۔ سہولت کا افتتاح مشیر صحت احتشام علی نے کیا۔ انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے دورے کے موقع پر مشیر صحت نے نئی ایمرجنسی سہولت، پیڈریاٹریک لیتھوٹریپسی, مائیکرو بیالوجی لیب اور نئے ایڈمسنٹریشن بلاک کا بھی افتتاح کیا۔ مشیر صحت نے اس موقع پر بغیر آپریشن کے بچوں کے گردے کی پتھری کا لیزر کے ذریعے ہونے والے کامیاب علاج کا جائزہ بھی لیا۔ مشیر صحت کا کہنا تھا کہ نئی سہولیات سے انسٹیٹیوٹ بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کرسکے گا...
عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم گیبرییسس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں دو ملین افراد بھوک کے باعث موت کے دہانے پر ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کی سالانہ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ 2 ماہ سے ناکہ بندی کے باعث غزہ میں دو ملین لوگ بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ صرف چند منٹ کی دوری پر ایک لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن خوراک سرحد پر روک دی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خوراک سمیت انسانی امداد کو جان بوجھ کر روکے جانے سے غزہ میں قحط کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت اور اقوام متحدہ کی دیگر ایجنسیاں فلسطینی علاقے میں امداد...
سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے جنگ زدہ لبنان میں ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کر دیے۔ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ملالہ نے کہاکہ لبنان میں ہزاروں بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور انہیں محفوظ اور مستحکم تعلیمی ماحول تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ملالہ فنڈ نے حال ہی میں لبنان میں تعلیم اور بحالی کی کوششوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی ایمرجنسی گرانٹ دی۔

کےالیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری، بلدیہ میں غیرقانونی پی ایم ٹی ہٹا دی گئی
کراچی(نیوز ڈیسک)کے الیکٹرک نے 13 ہزار سے زائد کنڈے ہٹانے کی مہمات میں 17,298 ہزار کلوگرام غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کو ہٹایا گیا- کے الیکٹرک کی قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور سیکیورٹی کے تعاون سے شہر بھر میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کے ای نے اتحاد ٹاؤن، بلدیہ میں نصب اپنی 250 kva PMT کو واجبات کی۔عدم ادائیگیوں کے باعث ہٹا دیا تھا مگر بعد میں، شرپسندوں نے اپنے طور پر غیر قانونی طور پر 500 kva PMT کا ٹرانسفارمر نہ صرف نصب کیا بلکہ کے-الیکٹرک کے نیٹ ورک سے دوبارہ منسلک بھی کر دیا اور بجلی چوری مسلسل جاری رکھی۔ اس غیر قانونی پی ایم ٹی کو دوبارہ منقطع کرنے کے...
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے، اربوں کے اسکینڈل سامنے آ رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر ان کی جگہ کوئی اور پارٹی کرپشن کرتی تو گرفتاریاں ہو چکی ہوتیں، پی ٹی آئی کی حکومت کی کرپشن کے سہولت کار اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کا 12 سال کا بجٹ کرپشن میں چلا گیا، خیبر پختون خوا حکومت میں جو بھی کرپٹ ہے اسے فوری گرفتار کیا جائے، اگر گورنر کے پاس اختیار ہوتا تو اب تک ان کو الٹا لٹکا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے آج “معرکہ حق” آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے اہلِ خانہ سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہیدوں کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ قوم کے نام اپنے پیغام میں بیرسٹر دانیال نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا، یہ جوان پاکستان کی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کی سنہری تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کے احسان ہم پر ہمیشہ رہیں گے۔ یومِ تشکر کے موقع پر پوری قوم اپنے شہداء کے سامنے...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو خطے کا سب سے بڑا بدمعاش سمجھ رہا تھا، پوری دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی قیادت انتہائی پروفیشنل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے جواب پر دنیا حیران ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو خطے کا سب سے بڑا بدمعاش سمجھ رہا تھا، پوری دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے۔...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کے اسکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منایا گیا۔ پنجاب کے تعلیمی ادارو ں میں ”آپریشن بنیان مرصوص“ کی کامیابی پر جشن کا سماں ہے، ننھے بچوں نے یونیفارم پہن کر مارچ کیا، طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ قصور کے طلبہ کی ریلی کی قیادت کرنے کے لئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خود پہنچ گئے، طلبہ نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ طلبہ نے دشمن سے مصنوعی جنگ جیتنے پر پیس پریڈ کرکے فتح کا جشن منایا، ننھے طلبہ نے سرحدی گاؤں کے کچے گھروں کے ماڈل بھی بنائے، طلبہ...
شاہین عتیق:چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے بچوں کے ڈبے کے دودھ کی غیر معیاری فروخت اور ٹیسٹنگ لیبارٹری کی عدم دستیابی کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں ڈائریکٹر ڈریپ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈبے کا دودھ بنانے والی فیکٹریوں کے لائسنس ازسرنو چیک کیے جائیں۔ مزید برآں، چیف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، ڈریپ اور متعلقہ محکمے کو فوری طور پر بچوں کے دودھ کی جانچ کے لیے ٹیسٹ لیبارٹری قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان عدالت نے فیصلے میں کہا کہ 2015 کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ 55 لاکھ اور روزانہ تقریباً 14,900 بچے پیدا ہوتے ہیں۔ اس...
پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلگام حملے کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے۔ بھارت کو پاکستان پر کیے گئے حالیہ آپریشن ’سندور‘ کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس میں بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مارگرائے جن میں 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ جس کے بعد انڈیا میں جہاں سیاسی حریفوں نے اس معاملے پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں صارفین بھی رافیل طیاروں کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی میڈیا نے کہا کہ جب رافیل طیارے خریدے گئے تو ان کی ناریل، مرچیں اور لیموں رکھ کر پوجا کی گئی...

کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا،خمیازہ بھگتنا ہوگا‘ مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اورلاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور او ردیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈرون حملو ں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری او رافسران کے بہترین علاج کی...
بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سیکورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے نتایا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ Post Views: 4
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 37 فیصد بچےتعلیم سے محروم ہیں جن کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں تقریباً 50 لاکھ بچوں کے اسکول نہ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 37 فیصد بچےتعلیم سے محروم ہیں جن کی تعداد 49 لاکھ 20 ہزار ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 8 لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جب کہ کولئی پالس کوہستان میں تناسب کے حساب سے سب سے زیادہ 80 ہزار 333 بچے اسکولوں سے...
پہلگام واقعہ کے بعد بھارت سے نکالے گئے افراد میں دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچے بھی شامل تھے جو علاج کیلئے بھارت گئے ہوئے تھے۔ بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد دونوں بچوں کو علاج مکمل کیے بغیر بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان آنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کی ذمہ داری لے لی۔ رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد بھارت سے نکالے گئے افراد میں دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچے بھی شامل تھے جو علاج کیلئے بھارت گئے ہوئے تھے۔ بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد دونوں بچوں کو علاج مکمل کیے بغیر بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان...
ٹرینیڈاڈ(نیوز ڈیسک)ایمازون کے جنگلات میں چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی جس میں مسافر افراد بچے سمیت 5 افراد دلدلی جھیل میں مگرمچھوں کے درمیان پھنس گئے۔ رپورٹ کے مطابق بولیویا کی ریسکیو ٹیموں نے 36 گھنٹوں بعد متاثرین کو بحفاظت نکال لیا۔ طیارے کے پائلٹ اینڈریس ویلارڈے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دورانِ پرواز انجن میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث انھیں شمالی بولیویا کے شہر باوریس سے ٹرینیڈاڈ جاتے ہوئے ایتانومس دریا کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ویلارڈے کے مطابق طیارہ اچانک نیچے آنے لگا اور مجھے اسے ایک دلدلی علاقے میں اتارنا پڑا، جو ایک جھیل کے قریب تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پانچوں افراد طیارے کے اوپر کھڑے تھے اور ہمارے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے چند مخیر انسانوں کے ایک گروپ نے، جس میں بل گیٹس کی قائم کردہ فاؤنڈیشن بھی شامل ہے، باہمی تعاون سے ایک ایسا نیا امدادی فنڈ قائم کیا ہے، جس کی مالیت تقریباﹰ 500 ملین ڈالر ہے۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد براعظم افریقہ میں زیریں صحارا کے علاقے میں زچگی سے گزرنے والی ماؤں اور ان کے نوزائیدہ بچوںکی زندگیاں بچانے میں مدد کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ زیریں صحارا کا افریقی خطہ ''گلوبل ویلتھ فنڈنگ‘‘ سے بڑی حد تک محروم اور اس اعتبار سے تاریک نظر آنے والا خطہ...
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی۔سپریم کورٹ میں جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بنچ کا حصہ تھے۔اپنے موقف میں سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعجاز چودھری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ اعجاز چودھری کے خلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، ویسے بھی تو 600 لوگ فوجی عدالتوں میں لے کر گئے ہیں،...
پڑھو پڑھاؤ مہم کی اختتامی تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ رائیویٹ تعلیمی ادارے سرکاری اداروں کے نہ ہونے کی وجہ سے آباد ہیں، حکمرانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگر آج بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دی جائے گی تو یہی بچے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی علاقہ دستگیر کے تحت پڑھو پڑھاؤ تحریک کے سلسلے میں باغ رضوان فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت 17 سال سے کراچی سمیت سندھ پر قابض ہے، سندھ میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 78 لاکھ بچوں...
اسکرین گریبز گزشتہ روز وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبۂ پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز کردیا۔’لیپ اسکیم‘ کے دوبارہ آغاز سے متعلق شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات سمیت ان کے اہلِ خانہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔مذکورہ تقریب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر متعدد تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی گئیں جن میں سے ایک نے نیٹیزنز کی خصوصی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ ویڈیو میں مریم پنجاب کو طالبات کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔مریم نواز شریف نے اس موقع پر طالبات کے ساتھ ہم آواز ہو کر ملی نغمہ ’سوہنی دھڑتی اللّٰہ رکھے، قدم قدم آباد‘ گایا جس کی ویڈیو...
22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی مودی حکومت کی جانب سے ملک چھوڑنے کے احکامات کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئی۔ بچوں کے والد نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارت سے علاج کروائے بغیر واپس آئے ہیں اور جو حالات پیدا ہوئے اس میں بچوں کا کوئی قصور نہیں تھا لہٰذا حکومت سے اپیل ہے کسی اور ملک...
پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں (سوائے کراچی کے) بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے، لیکن روشنیوں کے شہر کے نام سے مشہور معاشی حب کراچی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان دنوں شہر کا ہر علاقہ لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہے، جن مقامات پر عام دنوں میں بجلی نہیں جاتی وہاں بھی مرمتی کی بنیاد پر بجلی منقطع کردی جاتی ہے، شہر کراچی کی مجموعی صورت حال یہ ہے کہ شہریوں کو کم سے کم 2 گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ 20 گھنٹے بجلی بندش کا سامنا ہے جبکہ درجہ حرات 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں حکومت سندھ اور کے الیکٹرک کے درمیان واجبات کا معاملہ مزید سنگین ہو...
ویب ڈیسک : 'بچوں کا قصور نہیں'، 2 بچوں کے علاج کیلئے بھارت جانیوالی فیملی مودی سرکار کے ظلم کا شکار ہوکر پاکستان واپس پہنچ گئی 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی مودی حکومت کی جانب سے ملک چھوڑنے کے احکامات کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئی۔بچوں کے والد شاہد علی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارت سے علاج کروائے بغیر واپس آئے ہیں اور جو حالات پیدا ہوئے اس میں بچوں کا کوئی قصورنہیں تھا لہٰذا حکومت سے اپیل ہے کسی اور ملک میں بچوں کا علاج کروایا جائے۔ تعطیل کا اعلان بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈاکٹر کہہ چکے ہیں کہ بچوں کے علاج میں پہلے...
—فائل فوٹو پہلگام واقعے پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی وطن واپس پہنچ گئی۔بچوں کے والد شاہد علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت سے علاج کروائے بغیر واپس آئے ہیں، جو حالات پیدا ہوئے اس میں بچوں کا کوئی قصور نہیں تھا۔ پہلگام حملہ: پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، کیا سیما حیدر بھی پاکستان واپس آ جائیں گی؟2 روز قبل جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے کئی سفارتی قدم اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ کسی اور ملک میں بچوں کا علاج کروایا جائے، بھارتی ڈاکٹر کہہ چکے...
ایک کلاس روم میں کمشنر کوہاٹ نے بچے سے سکول یونیفارم کے بغیر آنے کی وجہ پوچھی تو بچے نے جواب دیا کہ سات ماہ سے راستوں کی بندش کی وجہ سے بازار میں سکول یونیفارم موجود نہیں اس وجہ سے وہ سکول یونیفارم کے بغیر سکول آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کوہاٹ نے پاراچنار میں تعلیمی اداروں کے دورے کے موقع پر ایک کلاس روم میں بچے سے سکول یونیفارم کے بغیر آنے کی وجہ پوچھی تو بچے نے جواب دیا کہ سات ماہ سے راستوں کی بندش کی وجہ سے بازار میں سکول یونیفارم موجود نہیں اس وجہ سے وہ سکول یونیفارم کے بغیر سکول آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ پاراچنار کے مختلف...
علی ساہی: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سےفرانزک کیلئےآنے والا پستول چوری،فرانزک سائنس ایجنسی نے تھانہ چوہنگ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی۔ متن کے مطابق تھانہ گوجرہ سٹی کے مقدمے میں فرانزک کیلئے پستول لیب میں لایا گیا تھا،جونیئرکمپیوٹر آپریٹر علی رضا ،نائب قاصد خالد نے پستول چوری کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن حافظ قیصر کی دونوں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی،سابق نائب قاصد خالد اور احتشام کیخلاف آئس کی فروخت پر 2مقدمات درج ہوئے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے حکام کے مطابق دوران تفتیش نائب قاصد خالد نے لیب سے پستول چوری کا انکشاف کیا تھا،سیکرٹری داخلہ نے اعلیٰ سطحی 3رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی...
بچوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آگ برستے موسم میں اب انہیں اسکول نہیں جانا ہوگا، محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اگر غیر معمولی...
کراچی: ملیر میں ملازمت سے نکالنے پر دلبرداشتہ ہونے اور بے روزگاری سے تنگ آکر چار بچوں کے باپ نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کے علاقے ملیر نورانی مسجد کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا، متوفی کی شناخت 30 سالہ عبدالمتین ولد عبدالمجید کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراصت شاہ نے بتایا کہ متوفی شخص چار بچوں کا باپ تھا اور گھریلو آلات بنانے والی نجی الیکٹرانک کمپنی میں ملازم...
شاہد سپرا:لیسکو سب ڈویژن کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 35 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ایس ڈی او جیا بگا آصف خان کے مطابق بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی کا استعمال کر رہے تھے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کے میٹرز اتار لیے گئے۔ پکڑے گئے افراد میں ٹیوب ویل صارفین بھی شامل ہیں، جو بڑی مقدار میں بجلی چوری کر رہے تھے۔ اسرائیلی جارحیت کیخلاف 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان ایکسئین رائیونڈ ڈویژن علی رضا کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور ان پر لاکھوں روپے کے ڈی ٹیکشن...
— فائل فوٹو پہلگام واقعے پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث بچوں کے علاج کے لیے بھارت جانے والی حیدرآباد کی فیملی مشکلات کا شکار ہو گئی۔بچوں کے والد نے ’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے دہلی کے اسپتال میں داخل ہیں اور اس ہفتے بچوں کی سرجری متوقع تھی۔اُنہوں نے بتایا کہ 7 اور 9 سال کی عمر کے دونوں بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ پہلگام حملہ: پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، کیا سیما حیدر بھی پاکستان واپس آ جائیں گی؟2 روز قبل جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے کئی سفارتی قدم اٹھائے ہیں۔...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے باوجود کاشتکار کو اسلام آباد جانا پڑتا ہے، کے پی اور پنجاب میں حالات ٹھیک نہیں۔ سندھ میں وفاق حالات خراب کر رہا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ایک سال بعد بھی نہیں بلایا جا رہا، اتحاد ایسے نہیں چلتے کہ آپ ہمارے ورکروں کے گھروں پر چھاپے بھی ماریں، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ کہیں یہ پھٹ نہ جائے۔ وہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے ڈیرے رجوعہ سادات میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ کنونشن سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن،...
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان خود پر حملے کے کچھ ہی دنوں بعد ممبئی کی ٹریفک سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل پر سواری کرتے دکھائی دیئے ہیں۔ اداکار سیف علی خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم جیول تھیف – دی ہائسٹ بیگنز جلد ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل، انٹرنیٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں سیف علی خان سفید کُرتا پاجامہ پہنے ایک اسکوٹر پر سوار نظر آ رہے ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان پر حال ہی میں ہونے والے حملے کے بعد اس طرح ان کا سڑکوں پر بغیر...
انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے والدین کو پیغام دیا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو کا کوئی علاج نہیں، صرف ویکسین ہی معذوری سے بچا سکتی ہے، یہی ویکسین دنیا سے پولیو کے خاتمے کا سبب بنی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 21 تا 27 اپریل انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ پرعزم ہے، بچوں کو معذوری سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل سرٹ نے جی میل اور مائیکروسافٹ 365 پر 2FA بائی پاس حملے ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق رواں سال 2025 میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800 فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے، حملوں سے حساس ڈیٹا، ای میلز اور فائلز لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا،جعلی HTML5 CAPTCHA اور اسکرپٹس کے ذریعے صارفین کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ حملہ آور جی میل، مائیکروسافٹ 365 اور دیگر کلاؤڈ سروسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، گوگل ورک پلیس، شیئر پوائنٹ اور ون ڈرائیو بھی حملہ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین سے گجرات آئے علماء کرام کے وفد نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی جس میں محکمہ اوقاف کے امور اور علماء کرام کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ محکمہ اوقاف کے علماء کرام نے ڈسپیرٹی الاؤنس کا مطالبہ کیا۔ صوبائی وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین نے علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مساجد اور مزارات کی تزئین آرائش کی جارہی ہے۔ محکمہ اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضے ختم کراکے ان زمینوں پر صحت اور تعلیم کے ادارے بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی کمپیوٹرائزیشن کی جا رہی ہے اور قرآن بورڈ میں نئے...
بھارت میں 3 بچوں کی ماں نے 12 ویں جماعت کے طالب علم کی محبت میں گرفتار ہو کر مذہب تبدیل کر کے شادی کر لی۔ بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں 30 سالہ 3 بچوں کی ماں نے بارہویں جماعت کے 18 سالہ نوجوان کی محبت میں اپنا مذہب بدل لیا اور اسی نوجوان سے شادی بھی رچا لی۔ بھارتی نیوز چینل کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ امروہہ کے ایک مندر میں پیش آیا جہاں خاتون نے ہندو مذہب اختیار کر کے نوجوان طالب علم سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔ حسن پور کے سرکل افسر دیپ کمار پنت نے بتایا ہے کہ خاتون نے اپنا پرانا نام شبنم چھوڑ کر نیا...
AMROHA: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں 3 بچوں کی ماں 30 سالہ خاتون نے بارھویں جماعت کے طالب علم کی محبت میں مذہب تبدیل کرکے شادی کرلی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اترپردیش کے ضلع امروہہ میں واقع ایک مندر میں مذہب تبدیل کرنے والی 30 سالہ خاتون اور 12 ویں جماعت کے طالب علم کی شادی تقریب ہوئی۔ حسن پور سرکل افسر دیپ کمار پنت کے مطابق خاتون نے اپنا نام تبدیل کرکے شیوانی رکھا جبکہ سابقہ نام شبنم تھا اور اس سے قبل دو شادی کرچکی ہیں اور والدین میں سے کوئی زندہ نہیں ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یو پی وہ ریاست ہے جہاں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہمیں کسی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے روکنے کی ضرورت نہیں ہے، بہت سارے لوگوں سے وہ خود نہیں ملنا چاہتے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہر ایک کی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد ہے، اِن سے بنی بنائی جماعت بھی نہیں سنبھل رہی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہمیں کسی کو بانی پی ٹی آئی سے روکنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بہت سارے لوگوں سے وہ خود نہیں ملنا چاہتے، بشریٰ بی بی جس سے چاہتی ہیں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال کی زیر صدارت محکمہ لٹریسی کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں اڈلٹ لٹریسی کادائرہ کار بڑھانے اور نان فارمل سکولوں کے ذریعے آئوٹ آف سکول بچوں کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔(جاری ہے) وزیر تعلیم نے محکمہ لٹریسی کی کارکردگی کو سراہا اور اڈلٹ لٹریسی پر کام کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نان فارمل سکولوں کے ذریعے لٹریسی ریٹ مزید بہتر کیا جا سکتا ہے اور آف سکول بچوں کی بڑھتی تعداد پر اڈلٹ لٹریسی کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے...
دوشنبے: وسط ایشیائی ملک تاجکستان نے بجلی کے غیر قانونی استعمال پر 10 سال تک قید کی سزا کا قانون نافذ کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملک کی وزارت توانائی و آبی وسائل نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ بجلی کے استعمال کے ضوابط کی خلاف ورزی پر اب فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ نئے قانون کے تحت اگر کوئی شخص میٹر سے چھیڑ چھاڑ کرے یا اسے بائی پاس کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے 10 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ خبررساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ تاجکستان میں دہائیوں سے جاری توانائی بحران پانی کی کمی کے باعث مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے، ملک میں سال میں...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے مرحوم ارشد جاوید وڑائچ کی بیٹی اور سابق چیئر پرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حنا ارشد سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے تعزیت کا اظہارکیا۔ شہباز شریف نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور کہا کہ مرحوم کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار...
فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز نے شوہر کے بچوں سلطان اور فاطمہ کے ساتھ دل موہ لینے والی ریل شیئر کر دی۔ پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہو رہی ہیں، انہوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنے شوہر کے بچوں کے ساتھ ایک پیاری سی انسٹاگرام ریل شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ ڈاکٹر زینب پیشے کے لحاظ سے ماہرِ نفسیات ہیں، جون 2024ء میں فیروز خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ شادی کے بعد وہ نا صرف فیروز کے خاندان کا حصہ بنیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک مثبت اور دلکش شخصیت کے طور پر ابھریں۔ فیروز خان...
رکن پارلیمنٹ ڈین نورس کو ریپ، بچوں کے جنسی جرائم اور عصمت دری کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لیبر پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کو ان کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر ’’فوری طور پر معطل‘‘ کر دیا ہے۔ ایون اور سمرسیٹ پولیس نے تصدیق کی کہ ساٹھ کی دہائی کے ایک مرد کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ مسٹر نورس، جن کی عمر 65 ہے، 2024 میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کے طور پر منتخب ہوئے، کنزرویٹو ایم پی جیکب ریس موگ پر فتح حاصل کی۔ ...
انگلینڈ(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے رکن پارلیمنٹ ڈین نورس کو ریپ، بچوں کے جنسی جرائم اور عصمت دری کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لیبر پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کو ان کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر ’’فوری طور پر معطل‘‘ کر دیا ہے۔ ایون اور سمرسیٹ پولیس نے تصدیق کی کہ ساٹھ کی دہائی کے ایک مرد کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ مسٹر نورس، جن کی عمر 65 ہے، 2024 میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کے طور پر منتخب ہوئے، کنزرویٹو ایم پی جیکب ریس موگ پر فتح حاصل کی۔...
سنا ہے وزیر اعظم آج حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں، وزیراعظم 65روپے یونٹ بجلی پیدا کر کے چھ روپے سستی رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہریں قومی منصوبہ نہیں یہاں تماشا لگایا جا رہا ہے۔ کراچی۔گمبٹ اور دیگر ہسپتالوں میں پنجاب سے لوگ علاج کرا رھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 65 روپے یونٹ بجلی پیدا کر کے 6 روپے کمی کی جا رہی ہے، کسان تباہ ہو گا تو ملک تباہی ہو گا۔یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے وزیر اعظم آج حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں، ملکی معیشٹ جو کھڑا کرنا ہے تو ایگرو بیسڈ اکانومی لانا پڑیگی، کپاس...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹزم کے شکار بچوں کو عیدالفطر کی خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے 40 ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دیئے گئے ہیں، آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن اور سپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے، سپیشل افراد کیلئے روزگار پروگرام اور رائزنگ سٹار کارڈ برائے سپیشل چلڈرن متعارف کرانے پر کام جاری ہے۔...
سندھ سے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کیلئے 51 بچوں کی رجسٹریشن کرائی گئی.بلوچستان سے11، آزاد کشمیر سے158بچوں نے ہارٹ سرجری کیلئے رجسٹریشن کرائی.پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے 30بچوں کی ہارٹ سرجری ہوگی۔سرکاری اسپتالوں میں 2419اور پرائیویٹ اسپتالوں میں 743 آپریشن ہو چکے ہیں.چلڈرن ہارٹ سرجری اور علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ننھے بچوں کی تکلیف برداشت نہیں، ہارٹ سرجری کے اخراجات حکومت دے گی.حکومت کے وسائل پر پہلا حق بچوں کا ہے۔سب اپنے بچوں جیسے ہیں، پیدائشی امراض قلب میں مبتلا بچوں کا علاج ممکن حد تک جلد اور مفت ہوگا۔
کراچی: پاکستانی اداکارہ غنا علی کے شوبز چھوڑنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہوں نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔ 28 مارچ کو غنا علی کے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ اسلام اور خدا کے احکامات کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔ اس اسٹوری کے وائرل ہوتے ہی مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ بعدازاں، اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں وضاحت دی کہ یہ محض ایک مذاق تھا جو ان کے بھائی نے کیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ “میرا شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، یہ پوسٹ میرے بھائی نے مذاق میں لکھی تھی، براہ کرم اسے سنجیدہ نہ لیا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مکمل فری علاج کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈز سے متاثرہ بچوں کے علاج میں کوئی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کرنے اور ایڈز کے رسک پر موجود پاپولیشن کے بچاؤ کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کا حکم بھی دیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان ایڈز کے نشانے پر، ماہانہ کیسز کی تعداد ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت لاہور میں خصوصی اجلاس میں تحصیل تونسہ کے علاقے میں ایڈز پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے تحصیل تونسہ میں ایڈزکے سدباب کے لیے یونیسف، ڈبلیو...
کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے جعلی کمپنی کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کے ٹیکس چوری کو بے نقاب کرتے ہوئے میسرز سلیمان انڈسٹریز کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا. ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز ساوتھ شیراز احمد کے مطابق پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے بعد از کلئیرنس آڈٹ کے دوران تحقیقات مذکورہ کمپنی کے کاروباری کاموں کی چھان بین کی گئی تو کمپنی کی مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی ہوئی جس پر ڈی جی پی سی اے ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری نے کمپنی کی جانب سے مینوفیکچرنگ اسٹیٹس کے غلط استعمال کے الزامات کی تحقیقات کی ہدایات جاری کی گئیں. مزید پڑھیں: کسٹم نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی لیب رپورٹ غلط قرار...
سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ پولیس ایسے فلاحی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور یتیم و مستحق بچوں کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ افطار کے بعد خصوصی دعا کی گئی اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر اور پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے اشتراک سے پولیس لائنز ملتان میں ہمدرد ہائوس کے بچوں کے لیے خصوصی افطار کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے صدر ابوبکر، نعمان، ملک وقار کھوکھر، حفظہ ہیڈ آف مینجمنٹ، جواد رضا جعفری، شعیب جعفری، احسن مہدی، حسن خان گھلو، مزمل عباس بھٹہ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی، افطار...
کراچی: سندھ کے صوبائی وزیرتعلیم سردار شاہ نے بورڈز کی کارکردگی کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کراچی کے بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کمیٹی میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف (پی آئی ٹی) اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بورڈ کے انتظامی ڈھانچے اور اسسمنٹ، آئی ٹی اور امتحانات پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے گزشتہ 8 برس سے نتائج مسلسل کم ہو رہے ہیں، دیگر بورڈز سے بھی تقابل کریں تو یہاں کے نتائج کم ہو رہے...
قصور: لیسکو حکام قصور کے بجلی چوروں کے آگے بے بس ہوگئے، ایک سال میں قصور میں 37 ارپ 20 کروڑ 70 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لیسکو کیلئے قصور درد سربن گیا ہے۔ لیسکو کے 7 سرکلز میں سے سب سے زیادہ بجلی چوری قصور سرکل میں کی جارہی ہے۔ سیاسی مداخلت اور بااثر افراد کی پشت پناہی کے باعث لیسکو افسران بجلی چوروں کیخلاف کارروائی نہیں کر پاتے، اگر کوئی افیسر دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بااثر بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرتا ہے تواسے مقامی اراکین اسمبلی کی طرف سے شدید مخالفت اور مخاصمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مزید پڑھیں: جواد احمد کی...
یوکرین میں 3 سالہ جنگ نے بچوں کی تعلیم کو بری طرح متاثر کیا ہے، جہاں اسکولوں پر 1,614 حملے ہو چکے ہیں اور طلبہ کے اپنی صلاحیتوں سے پوری طرح کام لینے، روزگار کے حصول اور زندگی میں آگے بڑھنے کے امکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ فضائی حملوں کے سائرن تعلیم پر اس جنگ کے اثرات کے بارے میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضائی حملوں کے سائرن بجتے ہی یوکرین کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو جاتی ہیں اور بچوں کو پناہ گاہوں کی طرف بھاگنا پڑتا ہے۔ ملک بھر کے اسکولوں میں زیر تعلیم بچے 3 سال سے یہی...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں خصوصی طلبہ کو عید گفٹ دینے کی مہم شروع کر دی گئی۔عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عیدی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور کے تین خصوصی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور مریم نواز کی طرف سے بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے۔ انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج سپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاؤن میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی عید گفٹ مہم کا باضابطہ آغاز کیا، جبکہ گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن میں بھی خصوصی طلبہ کو عیدی پیش کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں خصوصی بچوں کو عید گفٹ فراہم کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس مہم کے تحت عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار سے زائد خصوصی طلبہ کو عید گفٹ دیے جائیں گے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں معاون خصوصی برائے اطلاعات و ثقافت ثانیہ عاشق نے لاہور کے مختلف اسپیشل ایجوکیشن اداروں کا دورہ کیا اور وہاں موجود طلبہ کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے عید گفٹ پیش کیے گورنمنٹ ڈگری کالج اسپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاؤن میں عید گفٹ مہم کا افتتاح کیا گیا جبکہ گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اسپیشل ایجوکیشن...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں خصوصی طلبہ کو عید گفٹ دینے کی مہم شروع کر دی گئی۔ عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عیدی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور کے تین خصوصی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور مریم نواز کی طرف سے بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے۔ انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج سپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاؤن میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی عید گفٹ مہم کا باضابطہ آغاز کیا، جبکہ گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن میں بھی خصوصی طلبہ کو عیدی...
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا اور خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چیئرپرسن نفیسہ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختاراحمدنے بتایا 2002 میں ایچ ای سی قیام کے وقت 37 فیصد لڑکیاں یونیورسٹی میں ہوتی تھیں،اس وقت 48 فیصد لڑکیاں اور 52 فیصد لڑکے یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا ہراسگی کے حوالے سے پالیسی یونیورسٹیوں سے اڈاپٹ کرنے کا کہا ہے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں خواتین کو ہراساں کرنے کے سکینڈل پر بات کرتے ہوئے انھوں نے...
مدینہ منورۃ(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں، مسجد نبوی سے ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر پیج سے شیئر کی گئی ہے جس میں مریم نواز کو بچوں کے ساتھ مسجد نبوی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا مسجد نبوی کے روح پرور ماحول میں ننھے بچوں کو سیرتِ نبوی کے روشن پہلو سمجھانا، یہ وہ مناظر ہیں جس میں علم، محبت اور عقیدت کی جھلک یکساں طور پر نمایاں ہے۔ pic.twitter.com/SENFKWFJbh — PMLN (@pmln_org) March 21, 2025 ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا مسجد...
مظاہرین نے کہا کہ وہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر اور بے گناہ بچوں اور عورتوں پر بمباری کرکے انہیں شہید کرنے کی شدید اور پر زور مذمت کرتے ہیں اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پارلیمنٹ کے سامنے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بربریت کے خلاف اجتماع اور پرامن مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بغیر کسی وارننگ کے 18 مارچ کی رات خیموں میں موجود خاندانوں پر حملہ کیا، خیموں پر راکٹ اور بمباری سے اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہی رات میں 404 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ ان کا کہنا تھا...