2025-07-07@04:29:44 GMT
تلاش کی گنتی: 126
«جوانوں اور افسران کے لیے»:
(نئی خبر)
امریکی ایوی ایشن حکام نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف میں ہیلی کاپٹر پروازوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام فضائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے تحت صرف طبی اور پولیس ہیلی کاپٹروں کو پرواز کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دیگر تمام ہیلی کاپٹروں کی پروازیں ممنوع قرار دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس افسوسناک حادثے کے بعد فضائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر سخت اقدامات...
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے منصوبے سے روزانہ لاکھوں شہریوں کے سفر کے لیے چلنے والے بی آر ٹی پشاور کے اسٹیشن پر موجود پبلک ٹوائلٹس ناقابل استعمال ہیں۔ صوبائی حکومت کی عدم توجہ اور بیڈ گورننس کی وجہ سے بی آر ٹی اسٹیشن کے واش رومز نشہ کرنے والوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔ اس معاملے پر جب بی آر ٹی کی ترجمان سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے انڈر آتا ہے۔ بی آر ٹی کی نگرانی ٹرانس پشاور کے پاس ہے، تاہم اس منصوبے کے بیشتر مقامات پر واش رومز پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی ہیں۔ ٹرانس پشاور...
خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور انہیں معمول کی زندگی میں واپس لانے کے لیے ان کا علاج مفت کرنے کا اعلان کیا جو اب صوبے میں حکومت کی جانب سے دستیاب مفت علاج کی سہولت صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی سربراہی میں صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد منشیات کا پہلا اجلاس ہوا جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مہم پر بریفنگ دی گئی۔ منشیات ڈیلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن اجلاس کے...
ویب ڈیسک: قومی شناختی کارڈ کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ، جس کے تحت تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 44 کے تحت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) رولز 2002 میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ تبدیلیاں نظام کو مزید جامع بنانے، دستاویزات کو آسان بنانے اور لوگوں کے مخصوص گروپوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، مقابلے میں میجر اور سپاہی شہید ان میں سے ایک اہم اپ ڈیٹ خصوصی افراد کیلئے تاحیات...
اسلام آباد : قومی شناختی کارڈ کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ، جس کے تحت تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 44 کے تحت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) رولز 2002 میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ تبدیلیاں نظام کو مزید جامع بنانے، دستاویزات کو آسان بنانے اور لوگوں کے مخصوص گروپوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک اہم اپ ڈیٹ خصوصی افراد کیلئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔رہائشی اور غیر رہائشی بالغ شہری جنہیں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نادرا کی جانب سے خصوصی افراد اور اعضا عطیہ کرنے والے افراد کے لیے منفرد شناختی کارڈز کا اجرا کیا جائے گا۔ترجمان نادرا کے مطابق حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002ء میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ترامیم کے تحت خصوصی افراد اور اعضا عطیہ کرنے والے افراد کے لیے منفرد شناختی کارڈز کا اجرا کیا جائے گا، جس کا مقصد ان کی سہولتوں میں اضافہ اور شناخت کو مزید موثر بنانا ہے۔ترجمان نادرا نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے تاحیات میعاد کے ساتھ ایک منفرد شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ یہ کارڈ پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔ خصوصی...
خیبرپختونخوا کے خصوصی افراد کے لیے ایک اور سہولت کا آغازکیا گیا ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخواکا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے ذریعے مصنوعی اعضا کی فراہمی کا آغاز ہونے جارہا ہے،پیراپلیجک سنٹر پشاور میں مصنوعی اعضا تیار کرکے مفت لگائے جائیں گے، خیبرپختونخوا سے کوئی بھی خصوصی شخص ڈاکٹر کے معائنے اور ہدایات پر مصنوعی اعضا تیار کروا سکے گا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ 37ہزار خصوصی افراد کو10ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے، معذور طلبا و طالبات اور سرکاری ملازمین کو الیکٹرک چیئرز فراہمی کا منصوبہ شروع کیا گیا، منصوبے کا بنیادی مقصد خصوصی افراد کی خود مختاری کو فروغ دینا اور ان کی سماجی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔خصوصی افراد کے لیے ایسے اقدامات سے ان...
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خطے میں بدلتی صورتحال کے مطابق خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ کمیٹی پاکستان کا موقف موٹر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی۔ تشکیل کردہ کمیٹی میں سیکٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان شامل...
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام میں افطاری دسترخوان کے ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد الحرام میں فلاحی تنظیموں اور انفرادی طور پر افطار دسترخوان لگانے کے لیے پرمٹ حاصل کرنے کے لیے درخواستوں کی وصول کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران اجازتکے بغیر افطار دسترخوان نہیں لگایا جاسکتا۔ دسترخوان لگانے والوں کو ادارہ امورحرمین نے ہدایت کی ہے کہ وہ مطلوبہ معیار کے مطابق افطار فراہم کریں۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کے تقریباً 60 فیصد افسران بیرون ملک پاکستانی مشنز میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسر کے عہدوں کے لیے تحریری امتحان میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام تحریری امتحان کے نتائج کے مطابق 178 امیدواروں میں سے 106 مطلوبہ 60 فیصد نمبر حاصل کرنے میں ناکام رہے اور صرف 72 کامیاب ہوئے جن میں بی پی ایس 18 اور 19 کے 22 اور پی پی ایس 20 کے 13 افسران شامل تھے۔ اہل امیدواروں کی اکثریت کا تعلق ان لینڈ ریونیو سروس سے ہے جن میں 25 افسران ہیں۔ ان کے بعد کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے 19، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس13، کسٹمز کے 8، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس...
ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، شی جن پھنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گزشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز انہوں نے مقامی افراد سے کہا کہ آپ کی امید ہماری امید ہے اور ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ گزشتہ سال ہولوداو شہر کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور میں ہمیشہ اس کے بارے میں فکر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 )پاکستان میں کرومیم ایسک کے ذخائر کی منظم تلاش گھریلو صنعت اور برآمدات کے لیے ایک امید افزا موقع فراہم کرتی ہے کوہ دلیل مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف جیولوجسٹ عبدالبشیر نے کہا کہ اس کان کنی کے حصے کو زیادہ پائیدار اور منافع بخش بنانا بہت ضروری ہے. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرومیم ایسک کے ذخائر اکثر الٹرامفک چٹانوں سے منسلک ہوتے ہیں جن میں سلیکا کم اور میگنیشیم اور آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے پیریڈوٹائٹ اور ڈونائٹ کرومیم ایسک کی عام میزبان چٹانیں ہیں یہ ایک عبوری دھات ہے جس میں مختلف ساخت کی نمائش ہوتی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جنوری 2025ء) ایک امریکی عہدے دار اور پناہ گزینوں کی آباد کاری کے ایک معروف گروپ کے حامی نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے تحت تقریباً 1600 افغان شہریوں، جنہیں واشنگٹن نے امریکہ میں آباد ہونے کے لیے کلیئر کر دیا تھا، کی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ صدارتی حکم نامے کے متاثرین میں امریکی فوج میں فعال اہلکاروں کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد مزید لاکھوں افغانوں نے پاکستان میں پناہ لی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی سابق فوجیوں اور ایڈوکیسی گروپوں کے اتحاد کے سربراہ شان وان ڈائیور اور ایک امریکی عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے...
ڈیرہ غازی خان : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ "ہم 9 مئی والے نہیں، ہم 28 مئی والے ہیں، اور ہم پاکستان کی عزت اور وقار کے رکھوالے ہیں۔” ڈیرہ غازی خان میں سکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج ہونہار طلباء کے لیے سکالرشپس کی آخری تقسیم کی جا رہی ہے اور وہ بہت جلد لیپ ٹاپس اور ای بائیکس فراہم کریں گی تاکہ طلباء کی تعلیم کا معیار بلند ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ ہر بچہ بہتر سواری پر کالج اور یونیورسٹی جائے۔ مریم نواز نے کہا کہ جہاں بھی وہ گئی ہیں، وہاں بچوں نے انہیں بے حد محبت...
پرویز مشرف کے دور اقتدار میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے سابق عہدیدار نسیم اشرف نے 1999 میں نواز شریف کی معزولی کے بعد ان کی ممکنہ پھانسی روکنے کے لیے امریکی صدر بل کلنٹن کی پاکستان کے چیف جسٹس سے ملاقات کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔ یہ انکشاف انہوں نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب ’رِنگ سائیڈ‘ میں کیا ہے۔ معروف سماجی کارکن اور سابق کرکٹر نسیم اشرف 2006 تا 2008 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے بحیثیت چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی ترقی بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس دوران وہ اہم سیاسی امور اور واقعات کے شاہد بھی رہے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے...

یونان کشتی حادثات: وزیر اعظم کا سخت نوٹس، 65 ایف آئی اے افسران بلیک لسٹ، انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشی حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی کے ملوث افسران کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ یونان کشتی حادثوں کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر ایف آئی کے 65 افسران و ملازمین بلیک لسٹ قرار دے دیے گئے ہیں، بلیک لسٹڈ افسران و ملازمین پر امیگریشن اور انسداد انسانی سمگلنگ ونگز میں تعیناتی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: اپنے جگر گوشوں کو کھونے والے کیا بتاتے ہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے بلیک لسٹ کیے...
لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 17جنوری کو آئی پی پیز اور مہنگی بجلی کے خلاف مظاہروں کے بعد اصل کام شروع ہو گا، عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کو دینی فریضہ سمجھتے ہیں، عوامی طاقت سے انقلاب لائیں گے، ملک میں چہرے اور پارٹیاں بدل کر آنے والی حکومتیں تبدیلی نہیں لا سکتیں، سیاسی پارٹیوں میں شخصی اور خاندانی اجارہ داریاں قائم ہیں، بلاول زرداری کا حساب ٹھیک نہیں بیٹھ رہا تھا ان کے نام کے آگے بھٹو لگا دیا گیا، رائے ونڈ کے محل سے چلنے والی پارٹی کا بھی یہی حال ہے، نواز شریف کے بھائی وزیراعظم اور بیٹی وزیراعلیٰ، پھر بھی افسردہ نظر آتے ہیں، جماعت اسلامی...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کے لئے اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کالا شاہ کاکو میں زہرہ ہومز / مسکن راوی کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے مسکن راوی کا دورہ کیا اور تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں، انہوں نے زہرہ ہومز، مسکن راوی کے معیار اور سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا، مریم نواز کو زہرہ ہومز / مسکن راوی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ کالا خطائی روڈ، لاہور پر موضع نہرہ پور میں ابتدائی طور پر 100 مکانات تعمیر...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کی اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔ کالا شاہ کاکو میں مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے، ملکی ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کی مہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہاوسنگ اسکیم کم آمدنی والے افراد کے لیے ہے، ڈھائی ماہ کی مدت میں 100 گھر بن کر تیار ہوگئے ہیں، پنجاب بھر میں ہزاروں گھر اس وقت زیر تعمیر ہیں، حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہے،ایک سال کے دوران ایک لاکھ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان 190 ملین ڈالر کی کرپشن سے متعلق فیصلہ آ رہا ہے، جس میں توقع ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، پی ٹی آئی والوں نے امریکا میں کرائے کی بلڈنگ میں کانگریس کی جعلی سماعت کا ڈراما رچانا شروع کر دیا ہے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی ایک زمین کی تحقیقات کی تھیں، بعد یہ ثابت ہوا تھا کہ اس زمین کے ہیر پھیر میں قومی خزانے کو 6 سو ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ 6 سو ارب روپے کے جرمانے کا ایک اکاؤنٹ کھولا گیا جس میں...
لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کے واقعات سے جڑے 8 مختلف مقدمات میں ضمانت کے حصول کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ان کے خلاف قائم کردہ مقدمات میں ضمانت دی جائے، کیونکہ یہ مقدمات سیاسی انتقام کا نتیجہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے جناح ہاؤس حملے اور دیگر پرتشدد واقعات کے سلسلے میں درج مقدمات میں اپنی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے یہ مؤقف اپنایا کہ 9 مئی کو وہ اسلام آباد میں نیب کی حراست میں موجود تھے اور ان واقعات سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔ عمران خان کے...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس کررہے ہی، قیصر شریف، ضیاالدین انصاری ، صاحبزادہ طارق اللہ بھی موجود ہیں لاہو ر( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب...