2025-10-31@21:10:18 GMT
تلاش کی گنتی: 15762

«سنت پاکستان کے»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت بروقت شناخت کر لی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی امجد عرف مزاحم شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق امجد عرف مزاحم، دہشتگرد نور ولی کا نائب اور بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کی رہبری شورا کا سربراہ تھا۔ حکومت پاکستان نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر...
    سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد آج معمولی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہوکر 4 لاکھ18ہزار 862 روپےہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونےکی قیمت 857 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 59ہزار 106 روپےہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 3965 ڈالر فی اونس ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی اور چینی صدر کی ملاقات: ٹرمپ کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے، جنگ چھیڑ رہا ہے۔ العربیہ کو انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے۔   وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئی دہلی اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ہمارے پاس شواہد موجود ہیں، جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں تھے اس وقت پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں ہوئیں۔ افغان طالبان کی جارحیت کا پاکستان نے بھرپورجواب دیا، افغان طالبان سے جھڑپوں میں ہمارے متعدد جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )استنبول مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کے اعلان نے عالمی میڈیا میں دوبارہ توجہ حاصل کرلی ۔برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی اردو مزاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے سرکاری میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونے پر اتفاق ہوگیا ہے۔بی بی سی نے پی ٹی وی نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرکاری میڈیا کے مطابق، مذاکرات میں توسیع کا فیصلہ میزبان ملک ترکی کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد جس نے آج استنبول سے روانہ ہونا تھا، اب وہیں ٹھہرے گا اور مذاکرات میں حصہ...
    سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستانی فوج کو خبردار کیا اور افغانستان کی حمایت کی پیشکش کی۔ یہ ویڈیو زیادہ تر افغان اور بھارتی حامی صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی تھی۔ روسی صدر پیوتن کی پاکستان اور پاک فوج کو کھلی اور براہ راست دھمکی، اب اگر افغانستان پر حملہ کیا تو جواب صرف کابل سے نہیں ملے گا، ماضی قریب میں تو ہمیں اتنے سنگین نتائج کی دھمکی کسی نے نہیں دی، پاکستان کیلئے بہت نازک اور خطرناک صورتحال ہے، یہ صرف روس کا موقف نہیں چین کا بھی یہی… pic.twitter.com/fWB0VhGNvo — Zafar Naqvi (@ZafarNaqviZN) October 29, 2025 حقائق کی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران ترک قیادت ایک چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا رہی۔ اسلام آباد میں ترکیے کے یوم جمہوریہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ترکیے نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک معاشی، تذویراتی اور دفاعی تعاون میں آگے بڑھ رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران ترک قیادت ایک چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی جب کہ ترکیے نے ہمیشہ فلسطین اورکشمیرکے حوالے سے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی، پاکستان بھی قبرص کے حوالے سے ترکیےکے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور...
    اسلام آباد (طارق محمود سمیر) پاکستان اور نیدرلینڈز نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر خزانہ اور نیدرلینڈز کے سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈَچ سفیر نے کہا کہ نیدرلینڈز زراعت، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ نئی شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ اس وقت پاکستان میں 50 سے زائد ڈَچ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں جو اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ سفیر کے مطابق ڈَچ ترقی و مالیاتی ادارہ (FMO) بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع میں معاونت فراہم کرے گا۔ وزیر خزانہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائیاں 28 اور 29 اکتوبر کو کوئٹہ کے چلتن پہاڑوں اور کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ کے قریب چلتن پہاڑوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے گھیراؤ کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور آپریشن میں  14 دہشت گرد مارے گئے، جو تخریب کاری اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث...
    کراچی: امریکی کروڈ آئل شپ کی پاکستان آمد سے ملکی توانائی کے شعبے میں تاریخ ساز  دن قرار دیا جا رہا ہے۔ ملک میں پہلا امریکی خام تیل کا کارگو بحری جہاز ایم ٹی پیگاسس ،سنرجیکو (Cnergyico) کمپنی کے آئل ٹرمینل پر آج برتھ ہوگا۔  ایم ٹی پیگاسس پاکستانی بندرگاہوں پر پہنچنے والا سب سے بڑا امریکی تیل بردار بحری جہاز  ہے۔ سنرجیکو نے پاکستان میں پہلی بار 10لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل درآمد کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پاک امریکا تجارتی معاہدے کے بعد خام تیل کی درآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔  سنرجیکو آئل کمپنی امریکی تیل کا جہاز بلوچستان میں اپنے آئل ٹرمینل پر لے کر آ رہی ہے۔...
    انھوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو گزشتہ 78 برسوں سے ہر عالمی فورم پر نہ صرف مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہیں بلکہ کشمیری عوام کے بنیادی اور پیدائشی حق، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ناجائز قبضے، ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کی جانے والی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ایک بیان میں 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں بھارتی فوجی قبضے کے خلاف بھرپور احتجاجی...
    پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے میوزیکل شو ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے تمام گانے بغیر کسی مالی یا قانونی شرط کے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ فلک شبیر نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ وہ شو کے منتظمین کو اپنے تمام گانوں کے استعمال کی مکمل اجازت دیتے ہیں تاکہ وہ نئے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کر سکیں اور پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر فروغ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل میں سجاد علی کے گانوں پر پابندی؟ گلوکار نے اپنے بیان میں سب کچھ بتادیا گلوکار نے مزید کہا کہ وہ ’پاکستان آئیڈل‘ کے ججز اور تمام شرکاء کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی کسی بھی دشمن ملک کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی مہم جوئی کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور قابلِ عمل ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت کسی جارحیت کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کرنے کی کوشش کرے تو مسلح افواج اس کا بھرپور، مناسب اور مؤثر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بن چکے ہیں اور نئی دہلی افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چلانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں موجود تھا تو اس دوران پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے جواب میں پاکستان نے بھرپور کارروائی کی اور بدقسمتی سے ہمارے کئی جوانوں نے جامِ شہادت...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔ صدارت چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔ سربراہ پاک بحریہ نے میری ٹائم ڈومین میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مستقل جنگی تیاری کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ پاک بحریہ علاقائی بحری سلامتی اور امن و استحکام کے قیام میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے قوم کو یقین دلایا کہ پاک بحریہ قومی خود مختاری کے تحفظ اور سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں، جاری اقدامات اور آنے والے ایونٹس...
     غزہ؍ اسلام آباد؍ دوحہ؍ بیروت؍ ریاض (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) اسرائیل کی حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے بمباری میں ایک دن میں 46 بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید ہوگئے تاہم اب اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرے گا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کریں گے تاہم  خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ غزہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا  شہید ہونے والوں میں 46 بچے اور 20 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ حملوں کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ حماس کے کمانڈر سمیت کئی ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی استحکام اولین ترجیح ہے، چین کے ساتھ ہائی ٹیک سیکٹر میں اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ چینی سفارتخانہ اسلام آباد نے ایک خصوصی پریمیئر ایونٹ کا انعقاد کیا، جس میں وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں قیصر احمد شیخ نے کہا کہ چین کے خلا بازوں کے حالیہ خلائی مشنز پاکستان کے لیے سائنسی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے نئے وڑن کے دروازے کھول رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی استحکام اولین ترجیح ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ(اے پی پی)اقوام متحدہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے ناکام ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے صحافیوں سے با ت کرتے ہوئے کہاکہ مذاکرات میں تعطل یقینا تشویش کا باعث ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے‘پاکستان نے افغان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔4 روزہ مذاکرات کے بعد وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا‘ پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا مگر طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پاردہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کابل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان نے بارہا افغان طالبان حکومت سے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی...
    اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہاہے کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے  لئے ہمہ وقت تیارہے۔ نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے جس کی صدارت نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کی ، نیول چیف نے بحری دفاع میں ہمہ وقت جنگی تیاری برقرار رکھنے پر زوردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کی اہمیت اُجاگر کی۔ بحریہ علاقائی امن،استحکام اور میری ٹائم سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)دبئی میںآج اختتام پذیر ہونے والی بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2025 ایک شاندار اور دلکش انداز میں مکمل ہوئی، جس میں پاکستان نے سال کی سب سے بڑی بیوٹی اور ویلنس تجارتی نمائش میں متاثر کن شرکت کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ یہ نمائش 27 سے 29 اکتوبر 2025 تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جاری رہی۔دنیا بھر سے 75,000 سے زائد وزیٹرز اور 2,400 نمائش کنندگان کی شرکت کے ساتھ ، اس نمائش کا 29واں ایڈیشن عالمی بیوٹی انڈسٹری کے سب سے بڑے اور اہم ایونٹس میں سے ایک ثابت ہوا۔پاکستانی ایکسپورٹرز، مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز کو تین روزہ نمائش کے دوران غیر ملکی خریداروں سے ملاقات، نئے مارکیٹس تک رسائی، اور پاکستان کی بیوٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد (کامرس ڈیسک ) پاکستان میں ٹیکسٹائل کی ترقی کپاس کی پیداوار سے منسلک ہے جبکہ فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کے بعض جدید ترین ادارے کئی بین الاقوامی برانڈز کیلئے مصنوعات تیار کر رہے ہیں لیکن شہر کے ہزاروں چھوٹے اور درمیانے درجے کے یونٹس پرانی ٹیکنالوجی کی وجہ سے اپنی مصنوعات عالمی منڈیوں میں متعارف نہیں کرا سکے۔پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کی پائیدار ترقی کیلئے ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ساتھ موجودہ درآمدات کی مقامی طو رپر تیاری کیلئے بھی جامع اور طویل المیعاد منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کو پاکستان کی معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے جبکہ ملک کی ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان نے 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے سہ ماہی کے دوران 23.26 ارب روپے کا بعد از ٹیکس (پی اے ٹی) منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 650 فیصد سے زائد کا زبردست اضافہ ہے۔بینک نے پچھلے سال کے اسی عرصے میں 3.09 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع درج کیا تھا۔بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق این بی پی کی فی شیئر آمدن مالی سال 25 کی تیسری سہ ماہی میں 10.83 روپے رہی جو مالی سال 24 کی تیسری سہ ماہی میں 1.39 روپے تھی۔عارف حبیب لمیٹڈ نے ایک نوٹ میں کہا کہ این بی پی نے اپنے کور اور نان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) مذمتوں کا وقت ختم اب حقوق کے حصول کے لئے عملی جدوجہد کا وقت ہے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز اس سلسلے میں پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے تنظیمات اہلسنت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کب تک ہم صرف مذمت کرتے رہیں گے اب وقت اگیا ہے کہ اہلسنت اپنے جائز حقوق اور مذہبی آزادی کے تحفظ کیلیے فیصلہ کن اقدام کرنے ہوں گے صوبائی عہدیداروں نے خیرپور میں ساتھیوں کو بتایا کہ اہلسنت کا قتل عام کیسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا نہتے محب وطن شہریوں پر گولیاں چلانا مساجد ومدارس کو بند کرنامذہبی اجتماعات کو روکنا قومی ودینی غیرت کیخلاف اور...
    پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس میں نیول چیف نے ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام اور علاقائی سمندری سلامتی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ اور سمندری سرحدوں کے ہر انچ کے دفاع کیلئے ہمہ وقت پوری طرح تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ افغانستان سے کشیدگی میں ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنا ایک سنجیدہ معاملہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں پاک فوج کو بھیجنے کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح الفاظ میں کہا کہ افغانستان سے کشیدگی میں تحریک انصاف ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین  پاکستان  تحریک انصاف  (پی ٹی آئی)  بیرسٹر گوہر  خان  نےکہا  ہےکہ افغانستان سے کشیدگی  میں  تحریک  انصاف  ریاست  پاکستان کے  ساتھ کھڑی  ہوگی۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان  کا کہنا تھا کہ  افغانستان  کے ساتھ کشیدگی کی صورت میں تحریک انصاف  ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑی  ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  غزہ  میں پاکستانی فوج بھیجنےکا معاملہ  ایک  سنجیدہ معاملہ  ہوگا اور  اس معاملے  پر  پارلیمنٹ میں بات  ہونی چاہیے۔ کرم میں سیکیورٹی فورسز کا خوارج کیخلاف آپریشن،7خوارج جہنم واصل ، کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوان شہید مزید :
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیے نے ہمیشہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے، پاکستان بھی قبرص کے معاملے پر ترکیے کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔ ترکیے کے 102ویں قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ترک سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیے کی ترقی و خوشحالی کا سفر قابلِ فخر کامیابیوں سے عبارت ہے، پاکستانیوں کے دل ترک بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کمال اتاترک نے جدید ترکیے کی بنیاد رکھی، جبکہ رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیے ترقی کے نئے منازل طے کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ترک بھائیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ...
    رام پور:ریاست رام پور کے آخری حکمران کی بیٹی مہرالنسا بیگم، جن کی شادی پاکستان کے ایئر چیف مارشل سے ہوئی تھی، انتقال کر گئیں۔  ریاست رام پور (اب اترپردیش کا ایک ضلع ہے رامپور) کے آخری حکمران نواب رضا علی خان کی صاحبزادی نوابزادی مہرالنساءبیگم 92 برس کی عمر میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں انتقال کرگئیں، ان کے انتقال پر شاہی خاندان سوگوار ہے۔ کاشف خان، سابق وزیر نواب کاظم علی خان عرف نوید میاں کے پی اے اور انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج (این آئی ٹی اے سی ایچ) روہیل کھنڈ چیپٹر کے شریک کنوینر، نے بتایا کہ نوابزادی مہرالنساءبیگم کی پیدائش 19 جنوری 1934 کو رام پور میں ہوئی تھی۔  طلعت زمانی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ سرحدی حدود کی کسی بھی خلاف ورزی کا جواب پاکستان سختی سے دے گا اور ضرورت پیش آنے پر ردِعمل افغانستان کے اندر بھی دیا جا سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے بتایا کہ افغان طالبان کے حوالے سے گزشتہ شام معاملات واضح ہوگئے اور ثالثی میں شریک فریقوں کو بھی کابل کی نیت معلوم ہو گئی۔ مزید پڑھیں: افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق انہوں نے کہاکہ اس مرحلے پر علاج ممکن نہیں، صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے، اور اُنہیں خدشہ ہے کہ طالبان افغانستان کو ماضی کی جانب دوبارہ دھکیل...
    کراچی: ایرن نے پاکستان کو تیسرے ایشین یوتھ  گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں 0-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا جبکہ پاکستان کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ موصولہ اطلاعاٹ کے مطابق  بحرین میں جاری گیمز کے والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایران کی مضبوط ٹیم نے پاکستان کو 0-3 سے قابو کرلیا، ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی قومی ٹیم  ایران کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کے باجود ناکام رہی۔  ایران نے پہلا سیٹ 21-25 سے جیتنے کے بعد  دوسرے سیٹ میں سخت جدوجہد کے بعد 23-25 سے کامیابی پائی اور تیسرا سیٹ  بھی اسی اسکورسے  جیت کرٹائیٹل  پر قبضہ جمالیا، سیمی فائنل میں پاکستان  نے انڈونیشیا...
    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر افغانستان نے پاکستان پر حملہ کیا تو ان کی جماعت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی، پاکستان کو دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ افغانستان سے کشیدگی کے دوران ان کی جماعت کس کے ساتھ کھڑی ہے؟ جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کو دفاع کا حق حاصل ہے اور پاکستان اپنا دفاع کر بھی سکتا ہے، پاکستان کے ہر انچ کا دفاع کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 25 خوارج ہلاک، 5 جوان شہید انہوں نے کہا کہ اگر...
    پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں نئے سردیوں کے ٹائم ٹیبل کو منسوخ کر دیا اور پرانے شیڈول کے مطابق ٹرینیں چلانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ڈویژن سمیت تمام اہم ریلوے ڈویژنز کو پرانے شیڈول پر واپس جانے کا نوٹیفکیشن دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق نئے ٹائم ٹیبل کے نفاذ کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر اور دیگر مسائل سامنے آئے، جس پر شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں۔ محکمہ ریلوے نے اعلان کیا کہ اپریل تا اکتوبر والا پرانا ٹائم ٹیبل دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے اور انجینئرنگ و سگنل سسٹم میں بہتری کے بعد ہی موسمِ سرما کے نئے ٹائم ٹیبل...
    پی آئی اے کی لندن میں شاندار تقریب برطانیہ کے لیے نئی پروازوں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے چیف کمرشل آفیسرنوشیروان عادل ، عبداللہ خان ، اطہر اعوان ، جنرل منیجر برطانیہ نادیہ گل اور ان کی ٹیم نے لندن کے معروف رائل نواب بینکویٹ ہال میں پی آ ئی اے کے مین ڈیلرز اور کمیٹی رہنمائوں کے اعزاز ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا، ۔ پی آئی اے کی لندن پروازیں اپریل 2026 سے شروع ہوں گی۔تقریب کے دوران بتایا گیا کہ 25 تاریخ کو پہلی مانچسٹر تا اسلام آباد پرواز میں 280 مسافروں کو لے کر آئی تھی جس میں سے 54 مسافروں کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ تین ماہ (جولائی تا ستمبر 2025) کے دوران ملک نے 50 کروڑ ڈالرز کے موبائل فونز درآمد کیے۔ یہ اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 103 فیصد زیادہ ہے، جب اسی مدت میں درآمدات کا حجم 24 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔دستاویز کے مطابق صرف ستمبر 2025 میں موبائل فونز کی درآمد 19 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی، جو کہ اگست کے مقابلے میں 28.58 فیصد زیادہ ہے۔ اسی ماہ گزشتہ سال یعنی ستمبر 2024 میں درآمدات کا حجم 10 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز تھا، اس طرح سالانہ بنیادوں پر 94.48 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا...
    وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کر کے ریاض سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔وزیرِ اعظم کی اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان و سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون کے فریم ورک کا آغاز کیا گیا۔فریم ورک پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعلقات میں ایک نئے...
    ایک روز قبل ایک افغان سرکاری ذریعے نے بتایا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان اہم معاملات پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور ایک مشترکہ اعلامیے کے اجرا کی امید تھی، جس میں جنگ بندی میں توسیع، تجارتی راستوں کی بحالی اور قیدیوں کی رہائی شامل تھی۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے سرکاری میڈیا اور پاکستان کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے۔ ایک روز قبل ایک افغان سرکاری ذریعے نے بتایا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان اہم معاملات پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور ایک مشترکہ اعلامیے کے اجرا کی امید تھی، جس میں جنگ بندی میں توسیع، تجارتی راستوں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گیونگجو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انتہائی مضبوط فائٹر قرار دیا۔جنوبی کوریا میں اے پی ای سی سی ای او سمٹ کے ظہرانے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں اچھے انسان ہیں اور فیلڈ مارشل ایک بہت زبردست فائٹر ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس موقع پر بتایا کہ ایک وقت آیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم شدت اختیار کر گیا تھا اور لڑائی میں سات طیارے گرائے گئے — جو ایک بڑی بات تھی کیونکہ دونوں ایٹمی قوتیں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بحران میں اُن کے اثر و رسوخ نے کام کیا: انہوں نے وزیراطلاعات مودی کو فون کر...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے ریاض سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون کے فریم ورک کا آغاز کیا گیا۔ یہ فریم ورک دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، جو باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ فریم ورک کے تحت دونوں ممالک...
    —فائل فوٹو پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ امریکی خام تیل حب پہنچ گیا۔ریفائنری حکام کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی خام تیل سے لدے بحری جہاز کی سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر آمد ہوئی ہے جس میں 10 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ اگلے ماہ ایک اور امریکی خام تیل بردار جہاز پاکستان آئے گا، یہ بحری جہاز پیگاسس امریکی خام تیل کے ساتھ 14 ستمبر کو ہیوسٹن سے روانہ ہوا ہے۔ریفائنری حکام کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 35 ہزار ٹن کے ساتھ پاکستان آنے والا یہ سب سے بڑا تیل کا جہاز ہے۔
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ریاض سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔ ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ وزیرِ اعظم کی اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان و سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون کے فریم ورک کا آغاز کیا گیا۔ فریم ورک پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجود دیرینہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے حوالے...
    جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں سیکیورٹی ایشوز کی بناء پر پاکستان ٹیم کے بھارت جانے سے انکار کے بعد عمان کو شامل کرلیا گیا۔ ایف آئی ایچ نے عمان کو میگا ایونٹ کا حصہ بنانے کی تصدیق کردی۔ Following Pakistan’s decision not to participate in the upcoming FIH Hockey Men’s Junior World Cup Tamil Nadu 2025, the Oman men’s junior team will now take the spot in the event, being held from 28 Nov - 10 Dec 2025. Read the full story here: https://t.co/ycCYovCWrv #JWC2025 pic.twitter.com/kMS4nQaZua — International Hockey Federation (@FIH_Hockey) October 29, 2025 جونئیر ہاکی ورلڈکپ 28 نومبر سے چنائی میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ پہلی بار مینز اور ویمنز مقابلوں...
    پاکستان قونصلیٹ جدہ میں سردار طاہر محمود کی جدہ ایکسپو کے منیجنگ ڈائریکٹر ابراہیم بخش کھوسہ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد چیمبر کے صدر کو اعزازی شیلڈ پیش، پاکستانی کمپنیوں کو جدہ میں سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانیجدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں جدہ ایکسپو کے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بزنس فورم کے وائس چیئرمین ابراہیم بخش کھوسہ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہیڈ کمرشل محترمہ سعدیہ، کمرشل کونسلر فہد چودھری اور شعبہ پاسپورٹ کے کامران بٹ بھی موجود تھے۔سردار ابراہیم کھوسہ نے سردار طاہر کو جدہ ایکسپو کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی اور پاکستانی...
    — فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی 9ویں کانفرنس میں شرکت اور دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ریاض سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن نے وزیراعظم شہباز شریف کو الوداع کیا جبکہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون کا فریم ورک کا آغاز کیا گیا، جو پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ اقتصادی تعاون کا فریم ورک تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔وزیراعظم نے ’کیا انسانیت صحیح سمت پر گامزن ہے؟‘ کے موضوع پر کانفرنس میں پاکستانی...
    پاکستان ڈویلپمنٹ اپڈیٹ میں ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ 2000ء سے برآمدات جی ڈی پی کے تناسب سے مسلسل کم ہوتی جارہی ہیں جو کہ 1990ء کی دہائی میں اوسطاً 16 فیصد سے گر کر 2024ء میں صرف تقریباً 10.4 فیصد رہ گئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ملک کی معاشی نمو قرض اور ترسیلاتِ زر پر منحصر ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ بنک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی برآمدات جی ڈی پی کے تناسب سے کم ہو رہی ہیں اور یہ اپنی ممکنہ حد سے کافی نیچے ہیں، جس سے تقریباً 60 ارب امریکی ڈالر کی غیر استعمال شدہ برآمدی صلاحیت ظاہر ہوتی ہے۔ بینک نے برآمدات کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر بلند محصولات،...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کل شام معاملہ مکمل ہو چکا ہے اور ثالثوں پر بھی یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کابل کی نیت کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل کی نیت میں فتور واضح ہے اور اب دعا کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ وزیرِ دفاع نے خبردار کیا کہ افغان صورتحال تشویش ناک سمت میں جا رہی ہے اور طالبان ماضی کی طرف افغانستان کو دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان افغانستان کو ایک ریاست کے طور پر پوری طرح پیش کرنے کے قابل بھی نہیں اور ان کا رویہ ریاستی تشخص کے خلاف ہے؛ طالبان بنیادی طور پر ماردھاڑ کر کے مالی فائدے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔پاک–ترکیہ فرینڈشپ ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخی بنیادوں پر قائم ہیں اور دونوں اقوام کے درمیان برادرانہ رشتہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آبا و اجداد نے آزادی کے حصول کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں، اور ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اور قربانیوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔عرفان نذیر اوغلو نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا کر...
    پاکستان کے توانائی کے شعبے میں آج ایک تاریخی باب رقم ہو گیا۔ امریکی خام تیل سے لدا پہلا بحری جہاز ایم ٹی پیگاسس بلوچستان کے ساحل پر  آج پہنچ رہا ہے۔ یہ پاکستان کی بندرگاہوں پر آنے والا سب سے بڑا امریکی تیل بردار جہاز ہے جو سنرجیکو کے آف شور آئل ٹرمینل پر برتھ کرے گا۔ اس جہاز کے ذریعے امریکا کی ریاست ہیوسٹن سے 10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل پاکستان لایا گیا ہے۔ سنرجیکو نے یہ درآمد پاکستان اور امریکا کے درمیان ہونے والے حالیہ بڑے تجارتی معاہدے کے تحت کی ہے۔ اس تاریخی پیش رفت کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان خام تیل کی دوطرفہ تجارت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا...
    ضرورت پڑی تو طالبان رجیم کو شکست دے کر دنیا کے لیے مثال بنا سکتے ہیں، وزیرِ دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو طالبان رجیم کو شکست دے کر دنیا کے لیے مثال بنا سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول مذاکرات کے بے نتیجہ ہونے پر کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم مسلسل برادر ممالک سے مذاکرات کے لیے درخواست کر رہی تھی اور برادر ممالک ہی کی درخواست پر پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے ساتھ امن کی خاطر مذاکرات کی پیشکش کو قبول کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض افغان حکام کے زہریلے...
    ---فائل فوٹو  ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیے کے تعلقات کی تاریخ بہت پرانی اور پختہ ہے، ہمارے برادرانہ تعلقات بہت مضبوط ہیں۔اسلام آباد میں ترکیہ کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سفیر عرفان نذیر اوگلو نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ ترکیہ کے قومی دن کی تقریبات کی ہدایات دیں، ہم آج بھی اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ یہ دوستی مزید پختہ اور مستحکم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے آزادی حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی، ہمیں قائداعظم کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم معیشت اور تجارت کے...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بڑھتی ہوئی فضائی کارگو کی مانگ کے پیش نظر سعودی عرب کی ریاض ایئر کے ساتھ کارگو آپریشنز کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان اور لندن سے کارگو کو ریاض پہنچایا جائے گا، جہاں سے دونوں ایئرلائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو مختلف حتمی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال، 5 سال بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچ گئی پی آئی اے کے مطابق یہ کارگو معاہدہ نہ صرف ایئرلائن کے لیے کارگو منزلوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ اس سے کارگو آمدنی میں...
    ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک عوام اور صدر رجب طیب اردوان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں جبکہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم محمد علی جناح نے ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر  صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ مذہبی، تاریخی اور باہمی احترام کے رشتوں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ برادر ممالک، جنہیں طالبان حکومت مسلسل درخواست کر رہی تھی، ان کی درخواست پر، پاکستان نے امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات کی پیشکش قبول کی، تاہم بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طالبان حکومت میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ پاکستان واضح کرتاہے کہ اسے طالبان  رجیم کو ختم کرنے یا انہیں غاروں میں چھپنے پر مجبور کرنے کے لیے اپنی  پوری طاقت  استعمال کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں البتہ طالبان رجیم کی اگر خواہش ہو تو تورا بورا میں ماضی کی شکست کے مناظر، جہاں...
    پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ نے تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے مصافحہ بھی کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ جس طرح ہر گھر میں اختلافات پیدا ہوتے ہیں، انہیں بھی بات چیت کے ذریعے حل کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ چار روزہ مذاکرات کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔ طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پار دہشت گردی روکنے...
    شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عسکری کمانڈر حافظ گل بہادر کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ 17 اکتوبر 2025 کو افغانستان کے صوبہ خوست میں پاکستان ایئر فورس کے ایک فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس کارروائی کو پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی مہم میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ کچھ ذرائع کے مطابق حافظ گل بہادر کے خاندان اور چند قریبی افراد نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم اب تک کسی بھی آزاد ذریعے سے ان کی موت کی مکمل تصدیق نہیں کی گئی۔ حافظ گل بہادر ان شدت پسند رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں جن پر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہونے والے متعدد خونریز حملوں کی منصوبہ بندی...
    ریاض: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر صحت سے ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے میں تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں وزراء نے پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو مہمات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور آئندہ منعقد کی جانے والی مہمات پر بھی غور کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملک بھر میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں کے دوران صدر ایردوان کی جرات مندانہ اور متحرک قیادت میں ترکیہ کی شاندار تبدیلی اور معاشی بحالی نے عالمی پذیرائی حاصل کی ہے۔ ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ کے پرمسرت موقع پر، میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ کے برادر عوام کو اپنی پرتپاک مبارکباد پیش کرنے میں پاکستانی عوام کے ساتھ شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ترک بھائیوں کے کارناموں پر بہت فخر ہے اور ترقی کے اس سفر میں ان کے ثابت قدم ساتھی ہیں، پاکستان اور ترکیہ عقیدے، تاریخ اور بھائی چارے کے بندھن سے جڑے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام کی جانب سے اپنے بھائی صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے برادر عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: ترک قوم کی استقامت دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے، ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر صدر آصف زرداری کا پیغام انہوں نے کہا کہ صدر اردوان کی جرات مندانہ اور متحرک قیادت میں ترکی کی شاندار ترقی اور اقتصادی بحالی نے دنیا بھر میں تحسین حاصل کی ہے۔ ہمیں اپنے ترک بھائیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے اور ہم ان...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) افغانستان کے کابل دریا پر ڈیم منصوبے، پاکستان کا آبی بحران گہرا ہونیکا خدشہ، ممکنہ افغان آبی ذخیرہ گاہیں پاکستان کیلئے سالانہ 3ایم اے ایف پانی کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔ طالبان بڑے ڈیم بنانیکی صلاحیت سے فی الحال محروم، بھارتی مالی امداد و سیاسی مقاصد کے خدشات، ماہرین اور سرکاری عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی جانب سے کابل دریا کے نظام پر ڈیم یا بیراج کی تعمیر پاکستان کے لیے اوائلِ خریف (اپریل تا جون) کے دوران پانی کی دستیابی کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔ تخمینوں کے مطابق افغانستان کنڑ اور کابل دریاؤں پر 2.5 سے 3 ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا کر...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے، مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات و ترقی کی نئی راہیں کھولیں۔ ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ پر دلی مبارکباد دیتے صدر نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم نے ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مذہبی، تاریخی اور باہمی احترام کے رشتوں میں بندھے ہیں۔ ہر مشکل گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ صدر زردای نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ ادارہ جاتی تعلقات مضبوط اور متحرک ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ اللہ...
    اسلام آباد: بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف منظم جھوٹ پھیلانے میں سرگرم ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ اکاؤنٹس فتنہ الخوارج نامی دہشت گرد گروہ کی حمایت میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں تاکہ خطے میں بدامنی اور انتشار پیدا کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورک نے فتنہ الخوارج کے میڈیا ونگ “اوسینٹ ٹی وی” کا حوالہ دیتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے کچھ اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تاہم سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہ تو پیش آیا ہے اور نہ ہی کہیں رپورٹ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بھارتی اور افغان اکاؤنٹس ایک مربوط ڈس انفارمیشن مہم کے ذریعے...
    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے میٹا (Meta) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل تعاون، مصنوعی ذہانت (AI) اور ای کامرس کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جام کمال خان نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں میٹا کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل اکانومی میں سے ایک ہے۔ ملک میں ہر سال 75 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس تیار ہو رہے ہیں، جبکہ آئی ٹی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہو کر 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ مزید پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی وزیر تجارت نے بتایا کہ نیشنل ای کامرس پالیسی 2.0 کو حتمی...
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ، خاص طور پر KSE-100 انڈیکس، حالیہ مہینوں میں غیر معمولی تیزی اور ریکارڈ توڑ بلندیوں کو چھو چکا ہے لیکن بلندیوں کے اس سفر کے بعد اب لگتا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ ایک مقام پر آکر رک گئی ہے یا منفی زون میں داخل ہو چکی ہے۔ حالیہ تیزی کی وجوہات میں سب سے پہلے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں اور حکومتی معاشی پالیسیوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچایا، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ اس اعتماد کی بحالی نے مارکیٹ میں مثبت اثر ڈالا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس گر گیا تجزیہ کار سلمان نقوی کا کہنا ہے...
    تہران(نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایئر پورٹ پرتپاک استقبال کیا گیا، محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی، دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں نے سکیورٹی اور سرحدی تعاون پر زور دیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، خطے میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں ای سی او وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
    ٹوکیو(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان آپس میں الجھ گئے تھے، بھارت کے 7 نئے اور خوبصورت طیارے تباہ ہوئے، نریندر مودی، پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے رابطہ کیا، میں نے کہا 2 ایٹمی طاقتوں میں جنگ ہوئی تو سب متاثر ہوں گے، دونوں ملکوں سے کہا جنگ کی تو تجارت نہیں کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ 24 گھنٹے کے اندر یہ معاملہ ختم ہوگیا جو حیران کن تھا، میں نے 8 ماہ میں آٹھ جنگیں رکوائیں، ملائیشیا میں بھی دو ملکوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کرایا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں امریکی...
    اسلام آباد: پاکستان کی معیشت کے استحکام اور جدید ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان کوانٹم کمپیوٹنگ اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک فیز II کے تحت ’’نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ مرکز تحقیق، تربیت، جدت، اور ماہرین کے تبادلے کے ذریعے کوانٹم ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔ معاہدے کے مطابق، دونوں ممالک تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی...
    ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، ایرانی صدر نے مسلم ممالک کے درمیان مشترکہ دشمنوں کے خلاف اتحاد اور اخوت کے مظاہرے پر زور دیا ۔ محسن نقوی نے کہا خطے میں کشیدگی کم کرنے میں ایران کے فعال کردار کا خیرمقدم کریں گے۔ ایرانی صدرڈاکٹرمسعود پزشکیان سےملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ پاک ایران سرحدی امور اور زائرین کے معاملے پر بھی...
    افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اکتوبر 2025 میں استنبول میں منعقدہ مذاکرات پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان ناکام ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا واحد ایجنڈا افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی روک تھام تھا مگر افغان فریق نے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود کسی قابلِ عمل یقین دہانی سے گریز کیا۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے بارہا...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )استنبول پاک افغان مذاکرات بے نتیجہ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کا عزم دہرایا،افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے پاکستان نے بارہا کابل انتظامیہ کو بھارتی سرپرستی میں سرگرم ’’فتنہ الخوارج‘‘ (ٹی ٹی پی) اور ’’فتنہ الہندستان‘‘ (بی ایل اے) کی جانب سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا اور دوحہ معاہدے کے تحت کیے گئے تحریری وعدوں کی یاد دہانی کرائی۔ تاہم طالبان انتظامیہ کی مسلسل عدم سنجیدگی اور دہشت گردوں کو بدستور پناہ و مدد فراہم کرنے کے باعث یہ کوششیں بارآور نہ ہو سکیں۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت نہ عوام کی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے اور نہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات و نشریات نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول اور دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کا واحد ایجنڈا سرحد پار دہشتگردی روکنا تھا، تاہم افغان فریق کی غیر ذمہ دارانہ رویے اور کابل سے موصولہ ہدایات کی وجہ سے کوئی قابلِ عمل نتیجہ حاصل نہیں ہو سکا۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اکتوبر 2025 میں استنبول میں ہونے والی بات چیت میں افغان طالبان وفد متعدد موقعوں پر پاکستان کے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کرتا دکھائی دیا، اور میزبان ممالک—قطر اور ترکیہ—نے مخلصانہ ثالثی کی کوششیں کیں، مگر بعد ازاں کابل سے آنے والی ہدایات کے باعث وفد کا موقف تبدیل ہوتا رہا۔ پاکستانی طرف نے مذاکرات میں واضح...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گزشتہ دنوں مصر ، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تینوں ممالک کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا جب کہ فیلڈ مارشل کے دوروں میں انسداد دہشتگردی ، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر گفتگو ہوئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد اوریک جہتی کی علامت ہے، دوروں سے پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار اجاگر ہوا۔تجریہ کاروں نے کہا کہ آرمی چیف کی فعال عسکری سفارتکاری پاکستان کے عالمی وقار میں اضافے کا باعث ہے، پاکستان معرکہ حق کے...
     وزیر اطلاعات نے افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد ہونے والے مذکرات کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول میں ہونے والی بات چیت میں بھی قابل حل عمل نہیں نکل سکا۔ اسلام ٹائمز۔  پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ وزیر اطلاعات نے افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد ہونے والے مذکرات کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول میں ہونے والی بات چیت میں بھی قابل حل عمل نہیں نکل سکا۔ افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے ان مذاکرات کے حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے بدھ کی صبح سوشل...
    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔4 روزہ مذاکرات کے بعد وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا مگر طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پاردہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی۔عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ افغان وفد نے باربارگفتگو کے اصل مسئلے سے رخ موڑا اورکلیدی نکتے سے انحراف کیا، پاکستان نے جو شواہد پیش کیے وہ کافی اور ناقابل تردید تھے، مذاکرات کا واحدایجنڈا پاکستان پر افغان سرزمین سے حملوں کو رکوانا تھا۔وزیراطلاعات عطا...
    اسلام آباد: وزیرِاعظم نے ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کی جس میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات کے بعد جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئیر ارکان بھی شریک تھے۔ اعلامیے کے مطابق ولی عہد و وزیرِاعظم سعودی عرب، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے درمیان 27 اکتوبر کو ملاقات ہوئی جس میں سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔ یہ پیش...
    اسلام آباد: استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ ہوا، افغان طالبان کی ہٹ دھرمی کے سبب معاملہ ڈیڈ لاک کی طرف چلا گیا۔ استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کا تیسرا دن 18 گھنٹے طویل بات چیت کے بعد اختتام پذیر ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران افغان طالبان کے وفد نے پاکستان کے خوارج (ٹی ٹی پی) اور دہشت گردی کے خلاف مصدقہ اور یقینی کارروائی کے پاکستانی مطالبے کو متعدد بار منطقی اور جائز قرار دیا۔میزبان ثالثوں کی موجودگی میں بھی افغان وفد نے اس بنیادی مسئلے کی سنگینی کو تسلیم کیا، تاہم ہر مرتبہ کابل سے موصول ہونے والی ہدایات کے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان برادر ممالک ہیں، اور دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے یہ بات تہران میں افغان نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر سے ملاقات کے دوران کہی۔ یہ ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ایرانی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اختلافات تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں، مگر ہم برادر ممالک کی طرح انہیں افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان اس سے قبل...
    گزشتہ چند برس میں ٹی20 کرکٹ کے میدان میں پاکستان کی کارکردگی تشویشناک حد تک تنزلی کا شکار رہی ہے۔ عالمی سطح پر مضبوط حریفوں کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کا گراف نہ صرف نیچے گیا ہے بلکہ اعداد و شمار ایک افسوسناک تسلسل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے بڑی ٹیموں کے خلاف آخری 25 ٹی20 میچوں میں صرف ایک کامیابی حاصل کی، جبکہ 24 مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق: بھارت کے خلاف آخری 5 ٹی20 میچوں میں پاکستان تمام میچ ہارا (0-5)۔ مزید پڑھیں: پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی20 میں 55 رنز سے شکست دیدی آسٹریلیا کے خلاف پچھلے 7 میچوں میں...
    ( حاشر وڑائچ)وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے، افغان وفد نے بنیادی نکتہ سے ہٹ کر بحث کو موڑنے کی کوششیں کیں جس کی وجہ سے مذاکرات متوقع نتیجہ تک نہیں پہنچے،پاکستان دہشت گردوں اور انکےحامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا۔  وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پاکستان نے استنبول میں افغانستان کے نمائندہ وفد کے ساتھ 4 روزہ مذاکرات کے بعد امیدوں اور احتیاطی حکمت عملی دونوں کے ساتھ اپنی پالیسی کی تصویر واضح کی ہے۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر  قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہونے...
    پاکستان سے باہر جانے کے لیے بائیومیٹرک کرانا ہو، قطر جانے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ یا پھر بات کی جائے ڈراپ باکس کی تو روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والوں کے لیے ہر قدم پر رکاوٹیں ہیں، اور لوٹ مار ہو رہی ہے، جس کے باعث ہزاروں پاکستانی بیرونِ ملک نوکریوں پر جانے کے بجائے رشوت اور اضافی فیسوں کے بوجھ تلے ہی دب کر رہ جاتے ہیں۔ پاکستان اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عدنان پراچہ نے ان مسائل پر توجہ دینے کے لیے خطوط وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو ارسال کردیے تاکہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 سے 6 ارب ڈالر تک کا اضافہ کیا جاسکے۔ یہ بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔چار روزہ مذاکرات کے اختتام پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بات چیت میں کوئی قابلِ عمل حل نہیں نکل سکا۔ان کے مطابق پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا، تاہم طالبان نے ٹھوس شواہد کے باوجود سرحد پار دہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہیں دی۔عطا تارڑ نے بتایا کہ افغان وفد نے بار بار اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی اور کلیدی نکات سے انحراف کیا، جب کہ پاکستان کی جانب سے...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک قیادت، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ ترک قوم کی استقامت، وژن اور ترقی کے جذبے نے دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ کا کردار ادا کیا ہے۔ بانیٔ ترکی مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں، جن سے ترکیہ ایک جدید، مستحکم اور باوقار ریاست کے طور پر ابھرا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور ترکیہ کا بحری شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم محمد علی جناح نے بھی ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدرِ...
    وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔ افغان وفد نے بنیادی نکتہ سے ہٹ کر بحث کو موڑنے کی کوششیں کیں جس کی وجہ سے مذاکرات متوقع نتیجہ تک نہیں پہنچے۔ وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پاکستان نے استنبول میں افغانستان کے نمائندہ وفد کے ساتھ 4 روزہ مذاکرات کے بعد امیدوں اور احتیاطی حکمت عملی دونوں کے ساتھ اپنی پالیسی کی تصویر واضح کی ہے۔ مزید پڑھیں: جنگ میں 6 جہاز گرنے کے بعد بھارت کھیل کے میدان میں اپنی خفت مٹا رہا ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والی یہ بات چیت امن اور...
    دنیا کی معیشت تیزی سے بدل رہی ہے اور انہی تغیرات کے بیچ سعودی عرب نے مستقبل کی سرمایہ کاری کی سمت متعین کرنے کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا ہے جسے عالمی سطح پر ’ڈیووس اِن ڈیزرٹ‘ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودیہ کا پاکستان میں ڈپازٹس بڑھاکر 5 ارب ڈالر کرنے اور مختلف شعبوں میں 21ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ ریاض میں ہونے والا یہ سعودی فیوچر انویسٹمنٹ فورم (ایف 11) اس برس بھی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں طاقتور معیشتیں، عالمی سربراہان، ٹیکنالوجی کے رہنما، پالیسی ساز اور غیر معمولی وژن رکھنے والے بزنس لیڈرز یکجا ہو رہے ہیں۔ اس سال چین کے نائب صدر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-08-26 اسلام آباد(نمائندہ جسارت) یورپی پارلیمانی کمیٹی برائے ترقی کے وفد نے منگل کوپارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی، جس میں ایاز صادق نے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دیرینہ اور ہمہ جہت تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وفد کی قیادت پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر مسٹر ریمونڈاس کاروبلس نے کی۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دیرینہ اور ہمہ جہت تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔یورپی پارلیمانی کمیٹی برائے ترقی کے وفد میں آسٹریا سے لوکس مینڈل، پولینڈ سے رابرٹ بیڈرون، اسپین سے خوان فرنینڈو لوپیز آگویلار، چیکیا سے توماش زڈیخوفسکی اور جرمنی سے مسٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-08-23 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل (ریٹائرڈ) احسان الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے سابق سفیر ملاعبدالسلام ضعیف کو امریکا کے حوالے پاکستان نے نہیں بلکہ ان کے اپنے ہم وطنوں نے کیا تھا۔ان کے بقول پاکستانی حکام نے کئی ماہ تک عبدالسلام ضعیف کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ اسلام آباد چھوڑ دیں تاکہ انہیں بعد میں پیش آنے والی صورتحال سے بچایا جا سکے۔جب اس حوالے سے عبدالسلام ضعیف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جنرل (ریٹائرڈ) احسان الحق کے بیان کو مسترد کر دیا۔پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر سیمینار اسلام آباد میں قائم خیبر مارگلہ فاؤنڈیشن نے منعقد کیا تھا، اس سیمینار میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)طالبان کے مؤقف میں بار بار تبدیلی کے باعث مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ترکیہ کی میزبانی میں استنبول مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے، یہ مذاکرات کا چوتھا دور ہے، کابل انتظامیہ کی ہٹ دھرمی سے پہلے 3 ادوار بے نتیجہ رہے۔ذرائع کے مطابق استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ، مذاکرات کا یہ دور مصالحت کاروں کی درخواست پر دوبارہ شروع ہوا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان3 روز سے مذاکرات جاری تھے‘ تیسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے، 18 گھنٹے کے دوران افغان طالبان کے وفد نے متعدد بار پاکستان...
    وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔چار روزہ مذاکرات کے بعد وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ڈائیلاگ میں سہولت فراہم کرنے پر قطر اور ترکیہ سے اظہار تشکر کیا اور اس بات پر بھی دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے افغان طالبان رجیم کو دہشتگرد پراکیسز پاکستان کیخلاف لیوریج کے طور پر استعمال کرنے سے باز رکھنے کیلئے قائل کرنےکی کوشش کی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پار دہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی، پاکستان دہشت گردوں اور انکےحامیوں کو ختم کرنے...