2025-10-31@21:15:07 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 15762				 
                «سنت پاکستان کے»:
(نئی خبر)
	فائل فوٹو نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان دوحہ میں گزشتہ رات طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتی ہے، جو درست سمت میں پہلا مثبت قدم ہے۔اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتا ہے، آئندہ اجلاس ترکیہ میں منعقد ہوگا، جہاں ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر پیشرفت متوقع ہے۔ اسحاق ڈار سے یورپی خارجہ امور چیف کا ٹیلیفونک رابطہیورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو فون کر کے ان سے گفتگو کی ار ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف واضح طور پر ای یو کی جانب...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔  روزنامہ جنگ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک ملائیشیا تعلقات، علاقائی صورتِ حال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف اور انور ابراہیم نے خطے کی صورتِ حال اور امن کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کو پاک افغان سرحدی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو افغان سرزمین سے سرحد پار دہشت گردی کا مسلسل سامنا ہے۔ افغان حکام کو چاہیے کہ وہ افغان سرزمین سے پاکستان میں حملے کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔ ...
	شب شہداء میں مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امین شیرازی، مرکزی صدر عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم پاکستان مولانا اقتدار حسین نقوی، مولانا احسان رضی، مولانا امیر حسین ساقی سمیت دیگر نوجوانوں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شہدا کی یاد میں خصوصی طور پر ماحول سازی کی گئی تھی۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان کے 50ویں سالانہ ''شہید مقاومت کنونشن'' کے موقع پر شہداء کی یاد آوری کے لیے شب شہداء کا اہتمام کیا گیا، جس میں علمائ، سابقین، طلباء اور ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شب شہداء میں خصوصی طور پر شہید اختر حسین کے خانوادے نے شرکت کی۔ شب شہداء میں مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امین شیرازی،...
	کے ایف ایل کک باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کی بشریٰ اختر نے تاریخ رقم کردی۔ سری لنکا میں ہونے والے ایونٹ کے ایف ایل میں بشریٰ اختر نے سری لنکا کی نمیشا کماری کی مسلسل فتوحات کو بریک لگاکر ٹائٹل جیت لیا۔ اس فتح کے بعد بشریٰ اختر نے اپنے کوچز، مداحوں اور خاندان والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت چیلنجنگ فائٹ تھی۔ انہوں نے کک باکسنگ فیڈریشن پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ https://www.facebook.com/reel/1332601611609763/  
	پاکستان نے دوحہ میں گزشتہ شب طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت میں پہلا اہم قدم قرار دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی اپنی ٹوئٹ میں اس عمل میں برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہا اور ان کی کاوشوں پر گہری قدر دانی کا اظہار کیا۔  Welcome the Agreement finalized late last night in Doha. It is the first step in the right direction. Deeply appreciate the constructive role played by brotherly Qatar and Turkiye.  We look forward to the establishment of a concrete and verifiable monitoring mechanism, in the… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 19,...
	 آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا مسلسل دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔  کولمبو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کے سبب متاثر رہا۔ نیوزی لینڈ ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 12.2 اوورز میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ میچ کو ابتدائی طور پر 46 اوورز فی اننگز تک محدود کرکے کھیل دوبارہ شروع کیا گیا تو پھر بارش کی مداخلت کے باعث مزید اوورز کم کرکے 36 تک محدود کردیے گئے۔ تاہم صرف 25 اوورز کا کھیل ہی مکمل ہوسکا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس پر ہی...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہر سال 19 اکتوبر کو دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ اس بیماری کی بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور بہتر بقا کے لیے اجتماعی کوششوں کو یکجا کیا جاسکے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق چھاتی کے سرطان کے عالمی یومِ آگاہی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور آگاہی، بچاؤ اور علاج تک رسائی کے ذریعے قیمتی جانیں بچانے کے اپنے پختہ عزم کو ایک بار پھر دہراتا ہے۔  مریم نواز نے خاتون کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد...
 
	وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا ٹیلیفونک رابطہ: پاک-ملائیشیا تعلقات مزید مضبوط، غزہ امن اور افغان امن پر تبادلہ خیال
	 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک-ملائیشیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کوالالمپور کے حالیہ دورے کے دوران ملائیشیا کی قیادت اور عوام کی گرمجوش میزبانی پر شکریہ ادا کیا ۔  وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، تاہم سرحد پار سے دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے “فتنہ الخوارج”، “فتنہ الہند”، “ٹی ٹی پی” اور “بی ایل اے” جیسے گروہوں کے خلاف کارروائی کو امن کے...
	 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے اپنا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ HS-1 کامیابی کے ساتھ چین سے خلا میں روانہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپارکو نے HS-1 کے کامیاب لانچ کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔  پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا: خواجہ آصف   چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان کا قوم کو مبارکباد کا پیغام دیتے...
	دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔  تفصیلات کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔اس جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا...
	پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا، وزیر دفاع کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025  سب نیوز  اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 اکتوبر کو دونوں ملکوں کے درمیان استنبول میں دوبارہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا ہے، پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔ خواجہ...
	اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان اور سعودی عرب کے اشتراک سے اسلام آباد میں گو اے آئی ہب پاکستان کا افتتاح کردیا گیا ۔گو اے آئی ہب کا قیام ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے کی سمت ایک تاریخی پیش رفت کی حیثیت رکھتا ہے۔ جسے وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور سعودی کمپنی گو ٹیلی کام کے اشتراک سے شروع کیا گیا۔ سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل نے اس اہم شراکت داری کو عمل میں لانے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور سی ای او گو ٹیلی کام یحییٰ بن صالح المنصور نے شرکت کی۔ تقریب میں ایس آئی ایف سی کے سینئر حکام اور پاکستان کے ٹیکنالوجی...
	ویب ڈیسک:آئی سی سی نے بنا تصدیق افغانستان کی طرف سے کرکٹرز کی ہلاکتوں کے دعوے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیا ۔   آئی سی سی نے افغان کرکٹ بورڈ کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کیا کہ فضائی حملے میں افغان کرکٹرز مارے گئے جو دوستانہ میچ کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔  پاکستان نے آئی سی سی کی جانب سے افغان کرکٹرز کی ہلاکتوں سے متعلق دعویٰ مسترد  کرتے ہوئےغیر مصدقہ  اور جانبدرانہ بیان بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔  دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق   وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کسی بھی آزاد ذریعے...
 
	پکتیکا: گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ‘ 70سے زائد دہشت گعد ہلاک ‘ اہم سر غنہ شامل : سیکورٹی حکام
	راولپنڈی+ اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)  سکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کی رات کو ایک انتہائی ٹارگٹڈ انداز میں خارجی گل بہادر گروپ کے  پکتیکا کے  علاقوں میں موجود دہشتگرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ۔سکیورٹی حکام نے کہا کہ انٹیلیجینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان موثر اسٹرائیکس میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی جن میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے جہنم واصل ہوئے سیکیورٹی حکام کے مطابق خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردانا حملوں میں ملوث ہے سکیورٹی حکام نے کہا کہ سترہ اکتوبر کو خادی، شمالی وزیرستان...
	اسلام آباد (نیٹ نیوز) سپارکو کی جانب سے آج اتوار کو پاکستان کے پہلے ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ "HS-1" خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سیٹلائٹ  چین سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں لانچ کی تیاریاں  کی گئیں، یہ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد دے گا۔ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں معاون ثابت ہو گا۔ HS-1 سیٹلائٹ انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047ء کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سال 2025ء میں خلا میں بھیجا جانے والا یہ...
	پاکستان نے اپنا پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس-1 (1HS-) کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کردیا ہے، جو اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ اسپارکو نے اس تاریخی لانچ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جدید سیٹلائٹ درجنوں مختلف لائٹ بینڈز میں انتہائی تفصیلی تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے پاکستان میں ماحولیاتی نگرانی، زرعی منصوبہ بندی اور شہری ترقی کی حکمتِ عملیوں میں انقلاب متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں فعال اسپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے قوم کو اس سنگِ میل کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے خلائی سفر میں ایک عظیم...
	پاکستان اور افغانستان کے درمیان طویل تناؤ کے بعد بالآخر جنگ بندی (سیز فائر) پر معاہدہ طے پا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کی سرزمین کے احترام اور دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی تصدیق اور اظہارِ تشکر پاکستانی وفد کے سربراہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں تصدیق کی کہ سیز فائر معاہدہ طے پا چکا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا۔ پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دھشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ھوگا۔ دونوں ھمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے الحمدوللہ 25اکتوبر...
	—فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک تمام اصلاحات پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کی گئی اصلاحات نے معیشت کو مستحکم کیا ہے۔ ورلڈبینک اجلاس، ایف بی آر کی کامیاب ٹیکس اصلاحات کیس اسٹڈی کے طور پر پیشواشنگٹن میں ورلڈ بینک کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ایف بی آر کی کامیاب ٹیکس اصلاحات عالمی کیس اسٹڈی کے طور پر پیش کی گئیں۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 31 دسمبر تک آئی ایم ایف سے 1.2...
	افغانستان اور پاکستان نے قطر اور ترکی کے ثالثی کردار میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اپنی متنازع سرحد پر ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں پڑوسی ممالک نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں فالو اپ اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ امن معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ قطر کی ثالثی اور الجزیرہ کا حوالہ الجزیرہ کے مطابق قطر کے وزارت خارجہ نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ افغانستان اور پاکستان نے جنگ بندی اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن اور استحکام قائم کرنے کے لیے میکانزم کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ دوحہ میں مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے یہ...
 
	ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنان و قائدین کو رہا اور سیل کی گئی مساجد دوبارہ کھولی جائیں، تنظیمات اہل سنت
	 تنظیمات اہل سنت پاکستان کے قائدین نے ٹی ایل پی کے کارکنان کی فوری رہائی اور سیل کی گئی مساجد و مدارس کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے قائدین کا ہنگامی اجلاس پیر آف مانکی شریف پیرزادہ محمد امین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائدین نے مطالبہ کیا کہ سانحہ مریدکے پر عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے جبکہ تحریکِ لبیک اور تنظیمات اہلسنت کے بے گناہ کارکنان و قائدین کو فوری رہا کیا جائے۔ اجلاس میں اہلِ سنت کی مساجد و مدارس کو نشانے کی مذمت کی گئی جبکہ شرکا نے مینارٹی ایکٹ 2025 اور نیشنل کمیشن فار مینارٹیز کو مسترد کردیا۔ موجودہ صورت حال کے پیش نظر تنظیمات اہل سنت...
	 دوحا:  دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس پیش رفت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، الحمداللہ۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اب ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے جو خطے میں امن و استحکام کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔    وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دونوں ممالک کے وفود دوبارہ ملاقات کریں گے جہاں تفصیلی معاملات پر بات چیت ہوگی تاکہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک انتشار، افراتفری، انتقامی سیاست اور حکمرانوں کے تعصبانہ رویے کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا،ضرور ت اس بات ہے کہ سیاسی استحکام لایا جائے، سرحدوں کو محفوظ بنانا ہو گا۔مسلم ہمسایہ ملک کے ساتھ معاملات کوحل کرنے کے لئے مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔افغانستان کی عبوری حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ بھارت کٹھ پتلی بننے اور مودی کی زبان بولنے کے بجائے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کا ساتھ دے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک غربت اور جہالت...
	 خانیوال:  امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت نے خانیوال کے علاقے عبد الحکیم کے رہائشی پہلوان جو ایک ایرانی شہری کی کشتی پر ملازم ہے، کو یمنی حوثی باغیوں کو اسلحہ سپلائی کرنے کے جرم میں 40سال قید کی سزا سنا دی اورانکے وکیل کی رحم کی اپیل مسترد کردی۔  پہلوان کو11جنوری کو امریکی بحریہ نے بحرے عرب میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کیا۔ آپریشن میں امریکی نیوی کے دو اہلکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے پاکستانی شہری پر الزام تھا کہ وہ ایرانی ساختہ مہلک ہتھیار جن میں بیلسٹک میزائل اینٹی کروز میزائل کے پرزے اور وارہیڈ شامل تھے یمنی حوثیوں کو سپلائی کرتا تھا۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد کے ساتھ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد گل بہادر گروپ کے تصدیق شدہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 48گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے کام کرنے والے دہشت گردوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی جس کا سیکورٹی فورسز نے موثر طریقے سے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی موثر جوابی کارروائی کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251019-01-13 کاکول ‘راولپنڈی (آن لائن)فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معرکہ حق میں اپنی عسکری اور دفاعی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ دوبارہ جارحیت کی کوشش کی گئی تو پاکستان دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ سخت جواب دے گا‘بھارتی جارحیت کے خلاف قوم پہلے سے زیادہ متحد اور یک زبان ہوئی، اللہ اور قوم کی مدد سے اپنی زمین کا ایک انچ بھی نہیں لینے دیں گے‘ بھارت کا خود ساختہ شواہد پیش کرنا علامت ہے کہ بھارتی حکمران جماعت نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے دہشت گردی کو سیاسی رنگ دیا، عوام کے تعاون سے یقینا اس لعنت کو بھی شکست دیں گے، ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ...
 
	اسلام آباد: پاکستان رومانیہ فرینڈشپ فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ابرارالحسنین کیجانب سے دیے گئے عشائیے کے موقع پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکرو دیگر کا گروپ فوٹو
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251019-08-31 جسارت نیوز
	سٹی42: قطر کےدارالحکومت  دوحہ میں پاکستان کے طالبان ریجیم کے ساتھ مذاکرات ختم ہو گئے۔ پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کے دور مکمل ہونے کی اطلاع کےساتھ سفارتی ذرائع بتا رہے ہیں کہ  مذاکرات کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جلد ہی جاری ہونے کا امکان ہے۔   سفارتی ذرائع  کے مطابق مذاکرات کے دوران پاکستان کا واضح موقف اور مطالبات سامنے آئے۔ پاکستان کے نمائندوں نے واضح کیا کہ  افغان سرزمین سے پاکستان میں کسی بھی دہشت گرد حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔  دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق  دوحہ میں پاکستانی وفد اور طالبان ریجیم کے وفد کی بات چیت ساڑھے 5 گھنٹے...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (ICC) کے جانب دارانہ اور بے بنیاد مؤقف کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تین "افغان کرکٹرز" ایک "فضائی حملے" میں ہلاک ہوئے۔  پاکستانی حکومت نے اسے "سیاسی طور پر متاثرہ، قبل از وقت اور غیر مصدقہ دعویٰ" قرار دیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ترجمانِ وزارتِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان خود سرحد پار دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے،ہم ایسے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی سی سی نے اس حوالے سے کوئی آزاد یا قابلِ اعتبار ثبوت فراہم نہیں کیا، اس لیے اس بیان...
	کے ایچ اے کی مالی اعانت سے سہراب گوٹھ کے قریب جدید ہاکی گراؤنڈ تعمیر کیا جائے گا۔کراچی ویمن ہاکی ٹیم کے لیے وظیفہ جاری ہوگا،معاشی ہونہار کھلاڑی سعدعلی کو ماہانہ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز حنیف خان و ڈاکٹر جنید علی شاہ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور بی براؤن پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط  کی تقریب ہوئی۔ ایم او یو پرایسوسی ایشن کے سیکریٹری اولمپیئن حنیف خان اور محمدعلی جلیل نے دستخط کیے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سیدہ شہلا رضا، کے ایچ اے کے صدر سید امتیازعلی شاہ، اولمپئنز کلیم اللہ، افتخار سید،ناصرعلی، انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان،...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی صورتِ حال اور امن کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائشین ہم منصب انور ابراہیم کو پاک افغان سرحدی صورتِ حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو افغان سرزمین سے سرحد پار دہشت گردی کا مسلسل سامنا ہے، افغان حکام افغان سرزمین سے پاکستان میں حملے کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکام کی درخواست پر دوحہ میں مذاکرات کے لیے عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی، سرحدی علاقوں میں امن و امان کی...
	 —فائل فوٹو  سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 17 اکتوبر کی رات خارجی گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک کر دیے گئے۔افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، انٹیلی جنس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک ہوئے۔  پاکستان کی قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی پاکستان نے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور... سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے، خوارج گل بہادر...
 
	’پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کے مواقع پر غور کریں‘: وزیر خزانہ کی ابوظہبی کمرشل بینک کے وفد سے ملاقات
	امریکا میں وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کے دورے کا چھٹا اور آخری روز اہم مالی و معاشی سرگرمیوں سے بھرپور رہا۔ وزیرِ خزانہ نے ابو ظہبی کمرشل بینک کے سینیئر انتظامی وفد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی مالیاتی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے وفد کو پاکستان کی جانب سے مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پی آئی اے اور ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق بریفنگ انہوں نے چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے اجرا اور گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کی تجدید سے متعلق پیش رفت کا...
	اسلام آباد میں ’ریس وارز پاکستان‘ کے نام سے موٹر اسپورٹس ایونٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔ اسلام آباد کے پرفضا مقام شکرپڑیاں کے پریڑ گراؤنڈ میں اس یونٹ کے پہلے روز’ہیڈ ٹو ہیڈ‘ ریس میں ملک بھر سے موٹر اسپورٹس کے شوقین افراد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی میں حصہ لیں گے؟  ہیڈ ٹو ہیڈ ریس میں ایک وقت میں 2 ڈرائیورز کو 2 مختلف ٹریک دیئے جاتے ہیں۔2 مرتبہ ٹریک مکمل کرکے فنش لائن عبور کرنے والا فاتح قرار پاتا ہے۔ دوسرے روز’ ڈرفٹنگ‘ اور تیسرے روز’ڈریگ ریس‘ کے ایونٹس شیڈول ہیں۔’ریس وارز پاکستان‘ میں مجموعی طور پر 320گاڑیاں شریک ہیں۔ ایونٹ میں آنے والے شائقین کے لیے مختلف فوڈ اسٹالز...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرریلوےحنیف عباسی  نے سماء نیوز کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا اسٹینڈ وہی ہے جو پہلے تھا، ہمارا اسٹینڈ ہے کہ جو دہشتگرد چھپے ہوئے ہیں ان کو ہمارے حوالے کریں یا پھر ان سے ہتھیار لے کر معافی تلافی کروائیں ، اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسری چوائس نہیں ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ  اگر ہم آپس میں کلیئر نہ ہوتے تو بھارت سے جنگ نہ جیت پاتے، فیلڈ مارشل  نے اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن میں تقریر کی تھی ، اس پوری تقریر کو انہوں نے بھارت کے خلاف جنگ میں عملی جامہ پہنایا، اس جنگ کے بعد خارجہ...
 
	پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اختتامی مرحلہ مکمل، پاکستان نے ’ریڈ لائنز‘ واضح کر دیں
	— پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحا میں جاری مذاکرات کااختتامی مرحلہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بات چیت کا ماحول سنجیدہ مگر نازک نوعیت کا تھا، اور دونوں جانب سے سیکیورٹی تحفظات کو کھل کر بیان کیا گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں، جب کہ ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس حکام بھی مذاکرات میں شریک تھے۔ افغان طالبان کی جانب سےوزیر دفاع ملا یعقوب وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ ریڈ لائنز واضح: پاکستان کا دوٹوک پیغام سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان وفد کے سامنےدوٹوک انداز میں اپنی ریڈ لائنز رکھ دیں۔ سب سے اہم نکتہ یہ تھا کہ افغان سرزمین...
 
	نریندر مودی کو فیلڈ مارشل عاصم منیر ہضم نہیں ہو رہے کیونکہ دنیا انہیں ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھتی ہے، تجزیہ کار سلمان غنی
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ نریندر مودی کو فیلڈ مارشل عاصم منیر ہضم نہیں ہو رہے کیونکہ دنیا انہیں ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھتی ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام'تھنک ٹینک ، میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ  فیلڈ مارشل نے کاکول میں اپنے خطاب میں پیغام پہنچا دیاہے، انہوں نے 10مئی سے پہلے بھی ایسا ہی خطاب کیا تھاجس کی لوگ توقع نہیں کررہے تھے۔مودی کو یہ جرنیل ہضم نہیں ہو رہا کیونکہ دنیا فیلڈ مارشل کو ایک فاتح جرنیل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے چھ گنا بڑا ملک ہے اور جو تکبر کابھوت ان کےسر پرسوار تھاوہ 10مئی کے بعد سے اترچکاہے...
 
	وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کا ٹیلیفونک رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر گفتگو
	وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے کوالالمپور کے حالیہ دورے کے دوران دی جانے والی شاندار مہمان نوازی پر ملائیشیا کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتیں، خصوصاً حلال گوشت کی برآمد اور دیگر باہمی تعاون کے شعبوں سے متعلق اقدامات، پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا پہنچنے پُر پرتپاک استقبال، سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا، وزیرِاعظم شہباز شریف نے وزیرِاعظم انور ابراہیم کو...
	پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے دوحا میں مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے، جبکہ دوسرا مرحلہ کل دوبارہ قطر کے دارالحکومت میں منعقد ہوگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کے وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی، جبکہ افغان وفد کی قیادت طالبان حکومت کے وزیر دفاع ملا یعقوب کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان حکام کے سامنے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین پر کالعدم دہشت گرد گروپوں کی موجودگی ناقابلِ قبول ہے۔ پاکستان نے زور دیا کہ ٹی ٹی پی اور دیگر شدت پسند عناصر کی جانب سے ملک میں کی جانے والی دہشت گردی کو...
	 اسلام آباد:  غیروابستہ ممالک کی تحریک کے 19 ویں وسط مدتی وزارتی اجلاس میں پاکستان کے مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے ادا کیے گئے کردار کو سراہا گیا اور غیر ملکی قبضے کے تحت رہنے والی اقوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے 19ویں وسط مدتی وزارتی اجلاس میں شرکت کی جو 15 اور 16 اکتوبر 2025 کو یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں منعقد ہوا اور اس کا موضوع "مشترکہ عالمی خوش حالی کے لیے تعاون کو فروغ دینا" تھا۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اجلاس سے قبل 13 اور 14 اکتوبر کو سینئر حکام کا اجلاس بھی منعقد...
 
	ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں رسائی
	آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا 19واں میچ، جو ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میچ کی منسوخی سے جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جو 5 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ صرف آسٹریلیا سے پیچھے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی آج کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈی کے خلاف پاکستانی ٹیم نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 5 وکٹوں پر 92 رنز بنائے تھے کہ ایک اور بارش نے کھیل روک دیا، جو آخرکار میچ کے...
	پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بطور اتحادی پارٹی حکومت کو مزید وقت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کا مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بلاول بھٹو پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس مسلم لیگ ن وعدوں پر عملدرآمد وی نیوز
	پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا پہلا دور مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025  سب نیوز دوحہ(سب نیوز)دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق فریقین نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جب کہ مذاکرات اتوار کو بھی جاری رہیں گے۔سرحدی کشیدگی کے بعد پاکستان اور افغان طالبان کے مابین مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہو ا۔پاکستان کی جانب سے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم ملک نے مذاکرات میں شرکت کی، جبکہ افغان وفد کی قیادت وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب اور انٹیلی جنس چیف ملا واثق نے کی۔...
	سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے نکلنے کے بعد زمبابوے کی شمولیت کے بعد سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز: افغانستان کی طرف سے عدم شرکت کے اعلان کے بعد پی سی بی کا بڑا فیصلہ آگیا زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دعوت قبول کرتے ہوئے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے، جس میں سری لنکا کی ٹیم بھی شریک ہوگی۔ یہ سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ یہ پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی پہلی سہ ملکی ٹی 20 سیریز ہوگی، جس کا مقصد اگلے سال بھارت اور سری...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جوہر بارو : آسٹریلیا نے بھارت کو 1-2 سے مات دے کر 10واں سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔فاتح ٹیم نے تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا، دفاع میں ناکام برطانیہ نے پاکستان کو2-3سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، 5 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے میچ میں میزبان ملائشیا نے نیوزی لینڈ کو3-5سے ہرا دیا، پاکستان کے سفیان خان 9 گول کرکے ایونٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے شہر جوہر بارو کے تمان دیا ہاکی اسٹیڈیم میں 6 ٹیموں کے درمیان منعقدہ 10 ویں سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت کو گلے لگایا۔کھیل کے 13 ویں منٹ میں...
	آسٹریلیا نے بھارت کو 1-2 سے مات دے کر 10واں سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔فاتح ٹیم نے تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا، دفاع میں ناکام برطانیہ نے پاکستان کو2-3سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، 5 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے میچ میں میزبان ملائشیا نے نیوزی لینڈ کو3-5سے ہرا دیا، پاکستان کے سفیان خان 9 گول کرکے ایونٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے شہر جوہر بارو کے تمان دیا ہاکی اسٹیڈیم میں 6 ٹیموں کے درمیان منعقدہ  10 ویں سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت کو گلے لگایا۔ کھیل کے 13 ویں منٹ میں آسٹریلیا کے گروبیلار...
	پاکستان نے غیر وابستہ تحریک یعنی ’نان الائینڈ موومنٹ‘ کے اجلاس میں جموں و کشمیر اور فلسطین کے غیر حل شدہ تنازعات اور ماحولیاتی بحران کو عالمی امن کے لیے بنیادی چیلنج قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ’نان الائینڈ موومنٹ‘ کے 19ویں وزارتی وسط مدتی اجلاس میں شرکت کی، جو 15 اور 16 اکتوبر 2025 کو یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ’مشترکہ عالمی خوشحالی کے لیے تعاون کو گہرا کرنا‘ کے موضوع پر منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: مسئلہ فلسطین کا حل خودمختار ریاست ہے، پاکستان اور قطر کا اتفاق اجلاس سے قبل 13 سے 14 اکتوبر تک سینیئر حکام کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت اسپیشل سیکریٹری برائے اقوام متحدہ نبیل منیر...
 
	پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ، ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں ، ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی سیاسی رہنمائوں سے گفتگو
	جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ہے ، ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان نے تاریخی فاتح حاصل کی اور بھارت کو ایسی شکست دی جسے وہ تاقیامت یادکھے گا، محنت اور لگن سے پاکستان دنیامیں وہ مقام حاصل کرے گا جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے جہانیاں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر کے گھر آمد کے موقع پر سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران...
	پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے تحت چین کی جانب سے پاکستان میں ماحول دوست سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہونے جارہا ہے ۔ہفتہ کے روز چین کے دارلحکومت بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ گرین انوویشن کانفرنس 2025سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ حیدر سید نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے سماجی واقتصادی استحکام حاصل ہوا، سی پیک نے پاکستان میں ماحول دوست توانائی کو فروغ دیا اور دونوں ممالک نے ماحول دوست اقدامات کے ذریعے اپنی عالمی ذمہ داریوں کو پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ نے دونوں ممالک میں سی پیک کی تعمیروترقی...
	پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025  سب نیوز کراچی(سب نیوز)پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، خطے میں کشیدگی، پنجاب کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ن لیگ قیادت کے ساتھ صدر مملکت، بلاول بھٹو کی ملاقاتوں سے متعلق گفت وشنید کی گئی، سی ای سی اجلاس میں شرکا کو حکومت کے ساتھ بات چیت میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سی ای سی...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ایک لازوال دوستی کی مثال ہیں، جو محض سفارتی یا تجارتی رشتے تک محدود نہیں بلکہ عوامی فلاح، ترقی، امن اور باہمی محبت کی بنیاد پر استوار ہیں۔ پاکستان بالخصوص پنجاب کو خطے میں علاقائی تجارت کا مرکز بنانے میں چین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں ایکسپو سینٹر میں پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پاک-چائنا لو فیسٹیول ٹریڈ ایکسپو میں بطورمہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔ ایکسپو میں چینی قونصل جنرل لاہور ژا...
	قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان اہم مذاکرات جاری ہیں، جن میں دونوں فریقین سرحد پار دہشت گردی اورخطے میں امن و استحکام پر گفتگو کر رہے ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں، جب کہ مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم منیر بھی وفد کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق، افغان وفد کی سربراہی طالبان کے عبوری وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب کر رہے ہیں، جب کہ ان کے ساتھ انٹیلی جنس چیف مولوی عبدالحق سمیت دیگر اہم طالبان رہنما بھی شریک ہیں۔ مذاکرات کی میزبانی قطر کے انٹیلی جنس چیف کر رہے ہیں، اور پاکستان اس ملاقات میں دراندازی کے خاتمے پر زور دے رہا ہے۔ ترجمان...
	اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی۔اس موقع پر پاک روس میڈیا تعاون  پر غور کیا گیا۔ دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز...
	دو دنوں میں خوارج گل بہادر گروپ کے 100سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ، عطا اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی اور جنوی وزیرستان میں خوارج گل بہادر گروپ پر جوابی حملوں میں 100 سے زائد خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔ اپنے ایکس (ٹویٹ)اکاونٹ پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد کے نزدیک شمالی اور جنوبی وزیرستان اضلاع کے سرحدی علاقوں میں خارجی گل بہادر کے پر حملے کیے، 48 گھنٹے طویل جنگ بندی کے دوران افغانستان میں متحرک خارجیوں نے بار بار پاکستان کے اندر دہشت گردانہ حملے کی کوششیں کیں...
	دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور افغانستان کے درمیان باضابطہ مذاکرات دوحہ میں شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کر رہے ہیں جبکہ ملا یعقوب کی قیادت میں افغانستان کا اعلی سطح کا وفد بات چیت میں  شریک ہے ۔پاکستان نے مطالبہ کیاہے کہ  افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گرد کارروائیوں کو روکے۔ یاد رہے کہ 11 اور 12 اکتوبر کی شب افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور اور شدید جواب دیا گیا جس میں 200 سے زائد افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کی جانب سے متعدد...
	 —فائل فوٹوز پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گئے۔مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللّٰہ بن محمد الخلیفہ کر رہے ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے وزیرِ دفاع خواجہ آصف وفد کی سربراہی کر رہے ہیں، جبکہ افغانستان کی طرف سے وزیرِ دفاع ملا یعقوب وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا گیا برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائر بندی میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق پاگیا۔ پاکستانی سیکیورٹی حکام بھی وزیرِ دفاع کی معاونت کر رہے ہیں۔سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے دہشت...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں جاری تمام جنگوں کو ختم کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع سے بخوبی واقف ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات شروع انہوں نے کہا کہ میں واپس آ کر اس جنگ کو بھی ختم کروا دوں گا، یہ میرے لیے ایک آسان کام ہے کیونکہ دنیا کے تنازعات کو حل کرنا میرا مشن ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عالمی رہنما نے پاک افغان حالیہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: افغان طالبان سے سرحد پار دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے مذاکرات کرنے کے لئے پاکستانی وفد قطر پہنچ گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج دوحہ میں افغان طالبان سے مذاکرات کرے گا، مذاکرات میں افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے فوری خاتمے پر بات چیت ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےکہا ہےکہ وہ کسی کشیدگی کا خواہاں نہیں، علاقائی امن و استحکام کیلئے پُرامن حل چاہتا ہے، افغان طالبان کو اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری اور پاکستان کے سکیورٹی خدشات دور کرنے چاہئیں۔دوسری جانب سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی میں حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 100 سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ گل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی میں بھی کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں کے دہشت گرد حملےکرنے کی کوشش  پر  سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جواب دیا، سکیورٹی فورسز  نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی...
	پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جہاں تربیت مکمل کرنے والے کیڈیٹس نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے دل و جان سے قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر کیڈیٹس نے اپنے جذبات اور عزمِ خدمتِ وطن کو مختلف انداز میں بیان کیا۔ اکیڈمی سینیئر انڈر آفیسر احمد مجتبٰی عارف راجا نے کہاکہ میں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں قوم سے گہری محبت اور وابستگی کے اظہار کے لیے شمولیت اختیار کی۔ جوش، لگن اور عزم کے ساتھ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ یہ بھی پڑھیں: 148ویں پی ایم اے لانگ اور دیگر کورسز کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پریذیڈنٹ گولڈ میڈل حاصل...
	شائقینِ کرکٹ کے لیے زبردست خوشخبری! ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک–جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹ بالکل فری کر دیے ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ دوسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو دو میچز کی سیریز میں پہلے ہی ایک صفر کی برتری حاصل ہے، اور اب سب کی نظریں جیت کے تسلسل پر ہیں۔دونوں ٹیمیں میچ سے قبل اپنی بھرپور تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسلام آباد کلب گراؤنڈ میں پریکٹس سیشنز کر رہی ہیں۔کرکٹ فینز کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے —کہ وہ بالکل مفت میں لائیو ایکشن دیکھ سکیں اور گراؤنڈ میں اپنے ہیروز کا حوصلہ بڑھا سکیں۔
	آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے اوورز کم کردیے گئے۔ کولمبو میں کھیلے جارہے ویمنز ورلڈکپ کے انیسویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم نے 12.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ Rain stops play in Colombo with Pakistan 52-3 after 12.2 overs ????️#PAKvNZ | #CWC25 | #BackOurGirls pic.twitter.com/wF4UUTmmwj — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 18, 2025 میچ دوبارہ شروع ہونے سے قبل امپائرز نے میچ کو 46 اوورز تک محدود کردیا ہے۔ The rains have disappeared for now, and we get underway in under 10 minutes. The match...
	گڑھی یاسین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام آج بھی وہی نظریہ رکھتے ہیں جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ کا تھا، کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کسان کو اس کی محنت کا صلہ ملنا چاہئے۔ پاکستان میں جان بوجھ کر زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ کھاد، پیٹرول اور زرعی ادویات کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں، جبکہ گندم اور دھان کی قیمتیں گرا کر کسان کو دیوالیہ بنا دیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ...
 
	گو اے آئی ہب کا آغاز پاک سعودیہ کے درمیان دہائیوں سے جاری برادرانہ تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہے، شزہ فاطمہ خواجہ
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گو اے آئی ہب کا آغاز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں سے جاری برادرانہ تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے، گو اے آئی ہب روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، تکنیکی تربیت فراہم کرے گا، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور مقامی اسٹارٹ اپس کو عالمی سطح پر اپنا دائرہ کار بڑھانے میں مدد دے گا، یہ اقدام وزیراعظم کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے ویژن اور قومی اے آئی پالیسی کے مطابق ہے، اس ہب کے ذریعے عالمی آؤٹ سورسنگ کی تین ممالک کی فہرست میں شامل...
 
	پاکستان طویل مدتی روابط ، ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کیساتھ تجارتی سفارت کاری و اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کیلئے پر عزم ، جام کمال خان
	ادیس ابابا+ ایتھوپیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے۔ پانچویں پاکستان افریقہ تجارت ترقیاتی کانفرنس اور میڈ ان پاکستان نمائش کے دوسرے دن ادیس ابابا کے ملینیم ہال میں متحرک بی ٹو بی ملاقاتیں، افریقی یونین کے اعلیٰ سطحی دورہ ، پریس بریفنگ اور گالا ڈنر کا انعقاد کیاگیا جو پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان گہرے ہوتے تعلقات کے جشن کا اظہار ہیں۔ افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف نے نمائش کا دورہ کیا، دورے کے دوران...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز اور نوجوانوں...
	سپارکو کی جانب سے اتوار کو پاکستان کے پہلے ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ "HS-1" خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ کل 19 نومبر کو چین سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں لانچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔ یہ ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد دے گا۔ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں معاون ثابت ہوگا۔  HS-1 سیٹلائٹ انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ یہ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سال 2025 میں خلا میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا...
	افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی بائیو سے ’’لاہور قلندرز‘‘ کا حوالہ ہٹادیا ہے۔ افغان کھلاڑی نے اپنے اس اقدام کے بعد پاکستان کے خلاف ایک متعصبانہ پوسٹ بھی کی۔ یاد رہے یہ وہی فرنچائز ہے جس کے ساتھ راشد خان پاکستان سپر لیگ میں کھیلتے رہے ہیں۔    پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات نے کرکٹ کے میدان میں بھی اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی سہ ملکی سیریز سے رسمی طور پر انکار کردیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی دوسری ٹیم کے ساتھ سیریز کا انعقاد...
 
	جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد اور برابر نہ ہو جائے، ہم شہدائے جمہوریت کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے: آصفہ بھٹو
	 — فائل فوٹو خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد اور برابر نہ ہو جائے، ہم شہدائے جمہوریت کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے۔سانحہ کارساز کو 18 سال مکمل ہونے پر آصفہ بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو دختر مشرق کو نشانہ بنایا گیا مگر ان کے وفادار ساتھیوں نے اپنی قائد کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے دی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی شارعِ فیصل پر واقع کار ساز کا مقام پاکستان میں جمہوریت کی لہو رنگ جدوجہد کا گواہ ہے۔ خاتون اول کا کہنا تھا کہ کارساز کے مقام پر بزدل دشمنوں نے جمہوریت پر گھات لگا...
	پاکستان کی نامور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگیں، تاہم بعدازاں انہوں نے خود ان افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔ سوشل میڈیا پر صبح یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ پی ٹی وی کی سابق معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر سینیئر اینکر توثیق حیدر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عشرت فاطمہ خیریت سے ہیں اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے ان سے بات بھی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عشرت فاطمہ کو پاکستانی نیوز انڈسٹری سے کیا شکوہ ہے؟ بعدازاں عشرت فاطمہ نے خود ایک...
	 اسلام آباد:  وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی اور جنوی وزیرستان میں خوارج گل بہادر گروپ پر جوابی حملوں میں 100 سے زائد خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔ اپنے ایکس (ٹویٹ) اکاؤنٹ پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد کے نزدیک شمالی اور جنوبی وزیرستان اضلاع کے سرحدی علاقوں میں خارجی گل بہادر کے پر حملے کیے، 48 گھنٹے طویل جنگ بندی کے دوران افغانستان میں متحرک خارجیوں نے بار بار پاکستان کے اندر دہشت گردانہ حملے کی کوششیں کیں جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں پسپا کیا، سیکیورٹی ردِ عمل کے نتیجے میں سو سے زائد خارجی جہنم واصل کر دیے...
	 پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقینِ کرکٹ کو خوشخبری سنا تے ہوئے   راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام اسٹینڈز میں داخلہ فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ٹیمیں  اتوار کو اسلام آباد کلب گرائو نڈ میں پریکٹس کریں گی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کل  20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔پی سی بی کے فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میدان میں لانا اور ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم آج اپنا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں گرین شرٹس پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اب تک قومی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں کوئی میچ کامیابی میں تبدیل نہیں ہوسکا۔ پاکستان کو تین میچوں میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے چار میں سے ایک میچ جیتا، دو میں ناکامی کا سامنا کیا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔میچ سے قبل پاکستان ویمنز اسکواڈ نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور تیاری کی تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف دو گھنٹے تک محدود رہا۔دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے...
	اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے اشتراک سے گو اے آئی ہب پاکستان کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ گو اے آئی ہب کا قیام ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے کی سمت ایک تاریخی پیش رفت کی حیثیت رکھتا ہے۔ پیش قدمی وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور سعودی کمپنی “گو ٹیلی کام” کے اشتراک سے شروع کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل نے اس اہم شراکت داری کو عمل میں لانے کےلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور سی ای او گو ٹیلی کام یحییٰ بن صالح المنصور نے شرکت کی۔ تقریب میں ایس آئی ایف سی کے سینئر حکام اور پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کے...
	 اسلام آباد:  پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحا میں اہم مذاکرات آج ہوں گے۔ وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج دوحا میں افغان طالبان کے نمائندوں سے اہم مذاکرات کرے گا۔  ان مذاکرات میں پاکستان کے خلاف سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے فوری خاتمے اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  پاکستان کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا،  تاہم افغان طالبان حکام سے توقع رکھتا ہے کہ وہ عالمی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری  اور  پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے قابلِ تصدیق کارروائی کریں۔...
	پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی قیادت وزیرِ دفاع کر رہے ہیں، آج دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں سے اہم مذاکرات کرے گا۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد افغانستان سے پاکستان کے خلاف ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے فوری خاتمے اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے ترجمان کے مطابق پاکستان کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا، تاہم افغان طالبان حکام پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کریں اور پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو...
	افغانستان کی جانب سے بھارت کے ایما پر پاکستان کے خلاف بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے پکتیا میں کیے گئے آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پکتیا میں پاک فوج کے بھرپور جواب کے نتیجے میں نہ صرف افغان عبوری حکومت کی متعدد فوجی پوسٹیں تباہ ہوئیں بلکہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی اس کارروائی کے نتیجے میں مارے جانے والے افغان کمانڈرز میں کمانڈر فرمان الکرامہ، کمانڈر صادق اللہ داوڑ، کمانڈر غازی مدہ خیل، کمانڈر مقرّب، کمانڈر قسمت اللہ، کمانڈر گلاب دیوانہ، کمانڈر رحمانی، کمانڈر عادل، کمانڈر فضل الرحمن (خارجی گل بہادر کا چچا)، کمانڈر عاشق...
	  پشاور:   وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی نے ایڈووکیٹ جنرل کی وساطت سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور وزارت داخلہ کو وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی ہدایت دیں۔ چیف جسٹس کو خط میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوگئے ہیں اور نو منتخب وزیراعلیٰ کو حکومتی ذمے داریاں سنبھالنا ہے۔ خط میں وزیراعلیٰ نے لکھا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل اور...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) پاکستان اور افغان طالبان کے وفود کی دوحہ میں ملاقات طے پاکستان اور افغانستان کے وفود مذاکرات کے لیے دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود مذاکرات کے لیے آج بروز ہفتہ قطری دارالحکومت دوحہ کا رخ کر رہے ہیں۔ طالبان انتظامیہ نے مطلع کیا ہے کہ وزیر دفاع اور نیشنل انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ افغان وفد کا حصہ ہیں۔ پاکستانی وفد کی روانگی کی تصدیق ایک روز قبل ہی کر دی گئی تھی۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس وفد میں کون کون شامل ہے۔ اڑتالیس گھنٹوں کی جنگ بندی کی مدت کے خاتمے پر جمعے کی شب پاکستان افواج نے مبینہ طور پر مشرقی صوبہ پکتیکا کے...
 
	پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے، جام کمال خان
	ادیس ابابا، ایتھوپیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق پانچویں پاکستان افریقہ تجارت ترقیاتی کانفرنس اور میڈ ان پاکستان نمائش کے دوسرے دن ادیس ابابا کے ملینیم ہال میں متحرک بی ٹو بی ملاقاتیں، افریقی یونین کے اعلیٰ سطحی دورہ ، پریس بریفنگ اور گالا ڈنر کا انعقاد کیاگیا جو پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان گہرے ہوتے تعلقات کے جشن کا اظہار ہیں۔ افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف نے نمائش کا...
	ویب ڈیسک : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔  صدر مملکت آصف علی زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا  صدر آصف علی زرداری نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال اور بین المذاہب ہم...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان کی دستبرداری کے بعد پاکستان میں سہ ملکی سیریز اب خطرے میں نظر آنے لگی تھی، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صورتحال سنبھالتے ہوئے فوری طور پر متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق، اب امکان ہے کہ نومبر 2025 میں ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں پاکستان میں نومبر میں شیڈول ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے...
	افغانستان کی طرف سے ایونٹ سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کردیا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان میں شیڈول سہ ملکی کرکٹ سیریز مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوگی۔ افغانستان کی دستبرداری کے بعد ٹورنامنٹ کے مستقبل پر سوالات اٹھائے گئے تھے، تاہم پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، جس میں پاکستان اور سری لنکا شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کرکٹ کے لیے اہم خبر، نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا سیریز 17 سے 29 نومبر تک منعقد ہونے کا امکان ہے، جبکہ پی سی بی متبادل تیسری ٹیم کے لیے...
	پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ شدید جھڑپوں کے بعد فریقین نے جنگ بندی میں توسیع کرتے ہوئے آج دوحہ میں امن مذاکرات پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امیر متقی کے دورہ بھارت کی وجہ سے پاک افغان اختلافات میں اضافہ ہوا، ہارون رشید افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ وعدے کے مطابق آج پاکستانی وفد کے ساتھ مذاکرات دوحہ میں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کے لیے یہ مذاکرات اہم پیش رفت تصور کیے جا رہے ہیں۔  ترجمان نے مزید بتایا کہ اسلامی امارتِ افغانستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی قیادت وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کر...
	وفاقی  وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آئو ٹ لک دینے پر بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دورہ امریکا کے دوران فچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خزانہ نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے فچ ٹیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدیسے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے حکومت کے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے، مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے عزم کا اظہار کیا جب کہ...
	فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ روایتی میدان میں جیت کی طرح ہمارے پڑوسی کی ہر ریاستی پراکسی کو خاک میں ملا دیا جائے گا، ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے،میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا...
 
	وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون پر تبادلہ خیال
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز...
	وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فِچ ریٹنگز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے فِچ ٹیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر خزانہ...
	پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانےکے خواہشمند عازمین حج کیلئے خوشخبری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025  سب نیوز  اسلام آباد: (آئی پی ایس) پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج 2026 پر روانگی کے خواہشمند عازمین حج کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کی بکنگ کی ڈیڈ لائن میں5 دن کی توسیع کر دی۔ اب بھی ساڑھے 4 ہزار نشستیں پرائیویٹ اسکیم میں دستیاب ہیں۔ قبل ازیں حج آر گنائزرز کو بکنگ کیلئے 17کتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔  WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی...
 
	قیام پاکستان سے اب تک افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب
	کاکول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہم وردی میں ملبوس لوگ ہمیشہ پاکستان کے عوام اور ریاست کی ترقی اور خوشحالی اور اس عظیم ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور تیار رہیں گے، حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے عددی طور پر بڑے دشمن کے خلاف اپنی واضح فتح کی بدولت نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ عالمی برادری کا وقار اور داد حاصل کی، اگر دوبارہ جارحیت کی کوشش کی گئی...
 
	افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کے بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں: فیلڈ مارشل
	اسکرین گریب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کے بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں۔پی ایم اے میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ طالبان رجیم کو ان پراکسیوں پر لگام ڈالنی چاہیے جن کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں۔ یہ پراکسیاں پاکستان کے اندر گھناؤنے حملے کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے، مسلح افواج اور عوام کے تعاون سے یقیناً اس لعنت کو بھی شکست دیں گے، ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ دوبارہ جارحیت کی کوشش...
	افغانستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025  سب نیوز  لاہور (آئی پی ایس) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا۔ پکتیکا واقعے کے باعث افغان بورڈ نے احتجاجاً پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔17 نومبر سے شیڈول سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے ساتھ سری لنکن ٹیم نے شرکت کرنا تھی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے پکتیکا صوبے میں حالیہ ہونے والے واقعے کے ردعمل میں پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ...
	فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ میں بھارتی فوجی قیادت کو مشورہ دیتا ہوں اور سختی سے خبردار کرتا ہوں کہ نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ملکوں کے درمیان 'جنگ کے لیے کوئی گنجائش نہیں' ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، حالیہ آپریشن ’’معرکۂ حق/ بنیان مرصوص‘‘ میں افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم سے دشمن کو شکست دے کر قوم کا اعتماد مزیدمستحکم کیا ہے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ ازلی دشمن کے خلاف انتہائی...
 برازیل میں انوکھا واقعہ: شہری نے انشورنس رقم کیلیے اپنی ہی لگژری گاڑی کو آگ لگا دی
برازیل میں انوکھا واقعہ: شہری نے انشورنس رقم کیلیے اپنی ہی لگژری گاڑی کو آگ لگا دی