2025-10-31@21:15:07 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 15762				 
                «سنت پاکستان کے»:
(نئی خبر)
	گزشتہ دور میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے اب عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، سی این این WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمتِ عملی نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مثبت حکومتی اور عسکری سفارت کاری نے خطے میں پاکستان کی اہمیت مزید بڑھادی، پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، عالمی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی پاک امریکا قریبی اور اسٹریٹجک تعلقات کا اعتراف کرلیا۔ سی این این پر جاری تجزیاتی رپورٹ میں تجزیہ...
	پاک افغان طورخم گزرگاہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں، عملہ طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025  سب نیوز طورخم (آئی پی ایس )پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں جب کہ کسٹمز حکام نے عملے کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پر حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔کسٹمز ذرائع نے کہا کہ کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لئے اسکینر طورخم ٹرمینل پہنچا دیا گیا، سرحد پر کشیدگی کے باعث اسکینر کو 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب ٹرمینل سے ہٹایا گیا تھا۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ 8 روز قبل پاک افغان کشیدگی کے باعث بند کر دی گئی تھی۔افغان سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغانستان کی طرف...
	چیئرمین سی ڈی اے سے صدر ٹینس فیڈریشن کے اعصام الحق قریشی کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)محمد علی رندھاوا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرزمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں ممبر انجینرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفند یار بلوچ اور ممبر فنانس طاہر نعیم سمیت ڈی جی ریسورس اور ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر بھی شریک تھے.  ملاقات میں اسلام آباد میں ٹینس کے فروغ، ٹینس کورٹس کی اپ لفٹنگ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے...
	راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے محتاط اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے۔ کپتان شان مسعود نے ایک بار پھر عمدہ فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ دن کے اختتام پر سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ ابتدائی بلے بازوں میں عبدﷲ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور بابر اعظم محض 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ چائے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے تھے اور اس موقع...
	پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دے دیا۔ آصف آفریدی نے فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ ٹیم میں شمولیت اختیار کی، جبکہ انہیں ابرار احمد پر ترجیح دی گئی تاکہ پاکستان کی اسپن بولنگ لائن اپ کو نعمان علی اور ساجد خان کے ساتھ مزید مضبوط کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:’یہ 38 سالہ آصف آفریدی کون ہے؟‘، دورہ جنوبی افریقہ کے لیے منتخب ٹیم پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں صرف ایک فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا ہے، جو راولپنڈی کی اسپن بولنگ کے لیے ساز گار پچ پر ٹیم کی اسپن اٹیک پر...
	 اسلام آباد:  امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمتِ عملی نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی مثبت حکومتی اور عسکری سفارت کاری نے خطے میں پاکستان  کی اہمیت مزید بڑھادی، پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، عالمی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی پاک امریکا  قریبی اور اسٹریٹجک تعلقات کا اعتراف کرلیا۔ سی این این پر جاری تجزیاتی رپورٹ میں تجزیہ کار فرید زکریہ کا کہنا تھا کہ "امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا اور بھارت کے مابین پالیسی کا رخ اچانک بدل دیا"۔ سی این این نے لکھا کہ پہلے دورِ حکومت میں...
	بھارتی فوج سیاست اور سیاسی قیادت عسکریت میں مشغول ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے کہا ہے کہ بھارتی فوج سیاست جبکہ بھارتی سیاسی قیادت عسکریت میں مشغول ہے۔ پاکستان منقطع ہوئے رابطوں کی بحالی پر مذاکرات اور تنازعات بشمول مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد کے زیراہتمام سمپوزیم کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کو وسعت دینے کا عزم تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان برابری کی بنیاد پر بھارت...
	بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کے لیے موت کا پیغام لے آیا—اٹلی کے ساحل کے قریب دو کشتیاں ڈوبنے کے واقعات میں متعدد جانیں ضائع ہوگئیں، جن میںپاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کشتی میں تقریباً 85 تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، اریٹیریا اور صومالیہ سے بتایا جا رہا ہے۔ کشتی حادثے میں اب تک 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ11 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ایک اور کشتی، جس میں 35 افراد سوار تھے، وہ بھی حادثے کا شکار ہوئی۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں 1 شخص...
	یورپ کے 20ممالک کا غیر قانونی مقیم افغانوں کو ہر صورت واپس بھیجنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025  سب نیوز برسلز(سب نیوز)یورپی ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو واپس بھجوایا جائے۔بلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ نے بتایا ہے کہ 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن کو لکھے گئے مشترکہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اینیلیئن کے مطابق یورپی ممالک کا کہنا تھا کہ واپسی کا یہ عمل رضاکارانہ یا زبردستی بھی ہوسکتا ہے اور اس کے لیے طالبان سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں۔رپورٹ کے...
	چین کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025  سب نیوز بیجنگ (آئی پی ایس )چین نے پاک افغان سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے دوست اور ہمسایہ ہیں، امید ہے آئندہ دونوں ملک اپنے مسائل بات چیت اور مشاورت سے حل کریں گے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے دوست اور ہمسایہ ہیں، چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، معاہدے میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے ممالک کا اقدام قابل ستائش ہے، امید ہے آئندہ دونوں ملک اپنے مسائل...
	ائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے نئے سفیر ریموندس کاروبلس نے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے سفیر کو ان کے تقرر پر مبارک باد دی اور پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ Japanese Ambassador AKAMATSU Shuichi today called on Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50.  The DPM/FM encouraged efforts to further deepen Pakistan–Japan relations across diverse areas, and exchanged views on key regional &… pic.twitter.com/iLpCMljnR8 — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 20, 2025  انہوں نے خاص طور پر جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت دوطرفہ تعاون کے فروغ کی اہمیت پر...
	سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025  سب نیوز ریاض (سب نیوز)سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک میں فوری جنگ بندی اور قیام امن کے لیے میکانزم معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے علاقائی اوربین الاقوامی سطح پر خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کی تمام کوششوں کا اعادہ بھی کیا۔سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدی کے خاتمے کے لیے اس معاہدے کو مثبت قدم قرار دیا۔سعودی وزار ت خارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ مثبت قدم دونوں ممالک کی سرحد پر...
	پاکستان کی قومی کک باکسنگ چیمپیئن بشریٰ اختر نے سری لنکا میں منعقدہ کے ایف ایل 006 ٹورنامنٹ میں نہ صرف شاندار کارکردگی دکھائی بلکہ سر پھٹنے کے باوجود میدان نہیں چھوڑا اور اپنی حریف نیمیشا کمارِی کو شکست دے کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔ بشریٰ نے کولمبو میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں ناقابل شکست سمجھی جانے والی سری لنکا کی کھلاڑی نیمیشا کمارِی کو ہرایا، جس سے انہیں ایک مضبوط اور بے خوف فائٹر کے طور پر تسلیم کیا جانے لگا۔ ایک نجی چینل کے پروگرام میں بشریٰ اختر نے اپنی اس کامیابی کے پیچھے کی جدوجہد اور محنت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ میرے کوچ سر مدثر کی...
	سٹی 42: مسافروں کو ماڈرن سہولیات کی فراہمی کے لیے   پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی  نے  ملک بھر  کے ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا ۔  ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے مختلف بینکوں کو آٹومیٹڈ ٹیلر مشین کی تنصیب کے لیے مدعو کر لیا۔مسافروں کو کرنسی کی ترسیل، ٹرانزیکشن میں آسانی کے لیے مختلف بینکوں سے معاہدہ زیر غور ہے۔  ملک کی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے؛ وزیراعظم  لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینیں نصب کی جائیں گئیں۔ پشاور، کوئٹہ،  سکھر، گوادر، سکردو، گلگت ائیرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین لگائی جائے گئی ۔پاکستان...
	پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر نے حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے دو اہم شعبوں—کرکٹ اور فیشن—پر کھل کر بات کی۔ خاص طور پر اپنے کرکٹ کے کیریئر کے حوالے سے انہوں نے دلچسپ حقائق شیئر کیے۔ ہمایوں نے بتایا کہ پاکستان میں انڈر 15، 17 اور 19 کی سطح پر کرکٹ کھیلنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ ان کے مطابق، ان کے زمانے میں ٹرائلز کے دوران اسٹیڈیم میں تقریباً 6 ہزار لڑکے ہوتے تھے، جن میں سے صرف 100 کو منتخب کیا جاتا تھا۔ خوش قسمت ہو کہ وہ کراچی کی ایک بڑی اکیڈمی سے تعلق رکھتے تھے، جس کی وجہ سے ان کے نام کے ساتھ “A کیٹگری” کی اسٹیمپ ہوتی تھی...
	امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ ایسے شیطانی منصوبوں میں شریک ہونا نظریۂ پاکستان کیساتھ کھلی خیانت کے برابر ہے۔ لہٰذا ہم حکومتِ پاکستان سے، جو اس معاہدے میں شریک تھی، مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی اس سنگین خلاف ورزی پر فوری، سخت اور عملی ردِعمل دیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرکے دنیا کے سامنے اپنے مکروہ اور شیطانی عزائم بے نقاب کر دیئے ہیں۔ حالانکہ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ یہ شیطانی منصوبہ محض ایک وقتی چال اور دھوکہ ہے، جس کا مقصد فلسطینی عوام اور...
	جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام سانحۂ کارساز کے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025  سب نیوز  جدہ ( خالد نواز چیمہ)سانحۂ کارساز کے شہداء کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام ایک پُروقار دعائیہ تقریب کبابش ریسٹورنٹ جدہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صدر پیپلز پارٹی سعودی عرب تصور چوہدری نے فرمائی، جبکہ مہمانِ خصوصی پاکستان سے تشریف لائے سابق وزیرِ مملکت برائے امورِ داخلہ جناب تسنیم احمد قریشی تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جو جناب جعفر رانا نے کی، جبکہ ہدیہ نعت ناظمِ تقریب آفتاب ترابی نے پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین...
	 لاہور:  بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث خطے کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی ہے جس کے اثرات سرحد پار پاکستان کے مشرقی شہروں تک پہنچ رہے ہیں۔  ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک کے مطابق لاہور میں آج صبح فضائی معیار کی شرح (اے کیو آئی) 287 ریکارڈ کی گئی، جبکہ قصور میں 331، شیخوپورہ میں 311، فیصل آباد میں 277، گجرانوالہ میں 178 اور ملتان میں 204 ریکارڈ ہوئی۔ پنجاب میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے قصور پہلے، شیخوپورہ دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ عالمی ماحولیاتی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہے، جہاں لاہور کا...
	سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام اکائیاں سبز ہلالی پرچم کے نیچے متحد ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ سب کو عزت دیں اور سب کی بات سنیں اس سے ماحول بھی بہتر ہوگا اور پاکستان کے مسائل بھی حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست ماں ہوتی ہے تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے کسی بھی سیاسی جماعت کا کوئی بھی فیصلہ اس کو ویلکم کرنا چاہیے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ قبائل کو پہلی دفعہ نمائندگی اس سطح پر ملی ہے جو کہ خوش آئند ہے اس سے پاکستان کی بنیادوں اور مستقبل کو فائدہ ہوگا۔
 
	سپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلزٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں 200 ٹرینرز کو مختلف شعبوں میں آن لائن تربیت دی جائے گی، رانا مشہود احمد خان
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں 200 ٹرینرز کو آن لائن مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالٹکس جیسے جدید شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ وہ پیر کو قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک)کے ہیڈ کوارٹر میں وزیرِاعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت ’’سپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ آف ٹرینرز ‘‘ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ رانا مشہود احمد خان نے خطاب میں کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنے کی طرف بڑا قدم...
	سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) نے مختلف شعبوں میں قومی ترقی کے لیے 35 ارب روپے سے زائد مالیت کے بارہ ترقیاتی منصوبے منظور کیے ہیں۔ یہ اجلاس اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملکی ترقی کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ چھ ایسے ترقیاتی منصوبے، جن کی مجموعی لاگت 280 ارب روپے سے زائد ہے، نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی "5E” فریم ورک اور "اُڑان پاکستان پروگرام” پر مبنی ہے، جس میں توانائی،...
	 سید احمد :   پاکستانی نجی ایئرلائن ایئر سیال نے پاکستان سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نئی پروازیں لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ کی جائیں گی۔ ایئر سیال کے مطابق یکم دسمبر سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ایئرلائن لاہور سے ہفتہ وار3 جبکہ اسلام آباد سے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ لاہور سے ابوظہبی کے لیے پرواز پی ایف 796 کال سائن کے ساتھ آپریٹ ہوگی، جو سوموار، بدھ اور ہفتہ کے روز روانہ کی جائے گی،لاہور سے پرواز رات1 بجے ابوظہبی کے لیے روانہ ہوگی۔  خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛...
	21 اکتوبر 2023 کو وطن واپسی کے بعد نواز شریف کا نیا سفر جلاوطنی کی تلخیوں سے نکل کر قانونی فتوحات، انتخابی کامیابیوں، اور اتحادی سیاست کی طرف بڑھا ہے لیکن دھاندلی کے الزامات اور معاشی چیلنجز نے اسے متنازع بنایا۔  پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نواز شریف ایک ایسے رہنما ہیں جنہوں نے نشیب و فراز کا سامنا کرتے ہوئے 3 بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا، جلاوطنی کی زندگی گزاری، اور ایک بار پھر واپسی کے ذریعے اپنے سیاسی سفر کو نئی سمت دی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک افغان مذاکرات پر بریفنگ 2019 میں علاج کی غرض سے لندن روانہ ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف نے 21 اکتوبر 2023 کو پاکستان...
	پروفیسر شاداب احمد صدیقی آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد مودی حواس باختہ ہو گیا ہے ۔الیکش مہم میں اپنی بیوقوف جنتا کو سنہری خواب دکھاتا ہے اور بڑے بڑے بلند بانگ دعویٰ کرتا ہے جس سے شیخ چلی کی آتما کو بھی تکلیف ہوتی ہوگی۔گزشتہ دنوں الیکش مہم میں مودی کا یہ بیان کہ ”میں بدلے کی آگ میں جل رہا ہوں، پاکستانی آرمی چیف میرا اصل ٹارگٹ ہے ”۔مودی مرنے سے پہلے ہی آگ میں جل رہا ہے۔ اُس کے ذہنی انتشار، نفرت اور شکست خوردگی کی واضح علامت ہے ۔ یہ جملہ صرف سیاسی غصے کا اظہار نہیں بلکہ اْس احساسِ ہزیمت کی جھلک ہے جو پاکستان کی عسکری کامیابیوں نے بھارت کے دل میں پیدا کی...
 
	جی سی سی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے لئےقطر اور ترکیہ کی کوششوں کا خیرمقدم
	ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے لئے قطر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ قطر ی نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے مطابق یہ بات جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیعوی نے ایک بیان میں کہی۔(جاری ہے)  انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان استحکام اور اعتماد کے پُل کو مضبوط کرنے کی جانب ایک مثبت قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے خطے اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے کے لئے سلسلے میں کی جانے والی تمام اقدامات کے...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دیوالی کا یہ تہوار امید، اتحاد اور مثبت سوچ کی علامت ہے۔دیوالی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی روشنی کی تاریکی پر اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتی ہے، ہمیں چاہیے کہ اس موقع پر مل کر مستقبل کو مثبت سوچ، اتحاد اور بھائی چارے کے نظریے سے دیکھیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے ثقافتی اور مذہبی تنوع پر فخر کرتا ہے، یہی تنوع ہمارے قومی دھارے کو مضبوط بناتا ہے۔وزیراعظم نے پاکستان میں ہندو برادری کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں خدمات کو خراجِ تحسین...
	 لاہور ( نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق کیا، امن اور اچھے تعلقات کی امید ہے۔  قطری ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک صدر طیب ایردوان اور ترک وفد کے سربراہ ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے مسئلے کو ختم کرنا ہے، گزشتہ ہفتے دہشت گردی کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ...
	پاک افغان تجارت دوبارہ شروع ہوگی، افغانستان پاکستانی بندرگاہ استعمال کرسکے گا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025  سب نیوز  اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ امن معاہدہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔ انہوں نے قطر اور ترکیہ کی ثالثی اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے اس معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ خواجہ آصف نے الجزیرہ عربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ ہفتے دہشت گردی کے واقعات نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان براہِ راست جھڑپ کی صورت اختیار کرلی تھی،...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے جس میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔  سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم ...
	سعودی وزارتِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے معاہدے اور دونوں ممالک کے درمیان پائے دار امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے میکانزم کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ معاہدہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پایا۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب امن و استحکام کے فروغ کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ مملکت ہمیشہ اس بات کی خواہاں رہی ہے کہ امن و سلامتی قائم ہو تاکہ پاکستان اور افغانستان کے برادر عوام کے لیے استحکام اور خوش حالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کو امید ہے کہ یہ مثبت پیش...
	بولی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے حالیہ بیانات نے ایک بار پھر اس رجحان کو اجاگر کیا ہے جس کے تحت بھارت کے مسلمان فنکاروں کو اپنی حب الوطنی اور ریاستی وفاداری بار بار ثابت کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ بلوچستان سے متعلق سلمان خان کے ریمارکس کسی بے ساختہ رائے کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی حکمتِ عملی دکھائی دیتے ہیں جس کا مقصدر بی جے پی کو خوش کرنا، سیاسی مقبولیت حاصل کرنا اور اپنی آنے والی فلم کے لیے ماحول سازگار بنانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ وہی پرانا فارمولا ہے جس کے تحت بھارت کے مسلمان فنکار اپنے وجود کا جواز پاکستان کے خلاف بیانات دے...
	—فائل فوٹو وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  ملاقات کی ہے۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور پولیس ٹریننگ سینٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر حملوں...
	وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور وفاق خیبر پختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات، پنجاب کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کیخلاف سکیورٹی فورسز...
	 کراچی:  پاکستان کے اشعب عرفان نے وینکوور اوپن اسکواش ٹورنامنٹ 2025 جیت کر اپنی پہلی پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹرافی اپنے نام کر لی۔   وینکوور میں کھیلے گئے فائنل میں چوتھے نمبر کے سیڈ اشعب عرفان نے انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کو شاندار کارکردگی کے ساتھ 0-3 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ 43 منٹ تک جاری رہا جس میں اشعب نے 11-9، 11-1 اور 11-5 سے کامیابی حاصل کی۔ رچرڈسن ویلتھ مینز اوپن 2025 پی ایس اے ورلڈ ٹور کا "کاپر ایونٹ" تھا جس میں مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 امریکی ڈالر رکھی گئی تھی۔ 21 سالہ اشعب عرفان کی یہ کامیابی پاکستان کے اسکواش میں ایک بڑا سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔...
	 وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو برادری کو دیوالی کے موقع پر مبارک باددی ،کہا کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی، روشنی کی تاریکی اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتا ہے- دیوالی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ دیوالی مناتے وقت آئیں ہم سب مل کر مستقبل کو مثبت سوچ اور اتحاد کے نظریے سے دیکھیں،انہون نے کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے ہم اپنے معاشرے میں تنوع پر فخر کرتے ہیں جو ہمارے قومی دھارے کو مزید مضبوط بناتا ہے اور ہماری مشترکہ ثقافت کو تقویت بخشتا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر آصف آفریدی پاکستان کی جانب سے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔آصف آفریدی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں 38 سال اور 299 دن کی عمر میں ڈیبیو کیا۔پاکستان کے سابق کھلاڑی عامر الٰہی، جنہوں نے پہلے بھارت کی نمائندگی کی تھی، اگر انہیں بھی اس فہرست میں شمار کیا جائے تو آصف آفریدی تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔آصف آفریدی کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ بائیں ہاتھ سے فنگر اسپن بولنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی اوسط سے 198 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی نے 2009 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا شروع...
	کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان سٹیل ملز سے چوری ہونے والا 200 کلو کاپر کباڑ کے گودام سے برآمد ہو گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق ملیر شاہ فیصل ٹاؤن میں واقع کباڑ کے گودام سے چوری شدہ 200 کلو کاپر کا کیبل برآمد ہوا ہے۔ کاپر کیبل 3 روز قبل پاکستان سٹیل ملز سے چوری کیا گیا تھا۔
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے افغانستان‘ ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کرا دیا گیا۔ ان ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کیلئے مختلف شرائط کو نرم کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق برآمد سے قبل لازمی درآمد کی شرط نرم کر کے بیک وقت درآمد وبرآمد کی اجازت ہو گی۔ نجی اداروں کو کنسورشیم بنانے کی اجازت دیدی گئی۔ بارٹر ٹریڈ کے لین دین کا دورانیہ 90 روز سے بڑھا کر 120 روز کر دیا گیا۔ مخصوص اشیاء کی فہرست کو ختم کر دیا گیا۔ اس کو عام ایکسپورٹ اور امپورٹ پالیسی آرڈرز کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ ان اقدامات سے بارٹر ٹریڈ میکنزم کو زیادہ عملی اور کاروبار دوست بنایا...
	اسلام آباد (خبر نگار خصوصی، نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر پاکستان اور بیرون ملک مقیم ہندو برادری کو دلی مبارکباد دیتے  ہوئے کہا ہے کہ دیوالی روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کے بدی پر غلبے کی علامت ہے۔ دیوالی کا یہ تہوار امن، رواداری، ہمدردی اور ہم آہنگی جیسی آفاقی اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔ یہ اقدار ہمارے قومی تشخص کا حصہ ہیں اور اسلام کے باہمی احترام و بقائے باہمی کے اصولوں کی عکاسی کرتے  ہیں۔ آئین پاکستان تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ایسا معاشرہ قائم رکھنا ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے عزت، وقار...
	اسلام آباد،واشنگٹن  (خبر نگار خصوصی+ این این آئی) وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا۔ 1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ امریکا پر ہیں جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔ وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات ہوئی جس دوران وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ محمد اورنگزیب کی جے پی مورگن کے سینئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات ہوئی...
	  دوحا:   دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔  اس پیش رفت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، الحمداللہ۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اب ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے جو خطے میں امن و استحکام کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔  وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دونوں ممالک کے وفود دوبارہ ملاقات کریں گے جہاں تفصیلی معاملات پر بات چیت...
	دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2025ء) قطر کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے بیان سے 'بارڈر' کا حوالہ ہٹا دیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اپنے سرکاری بیان کو اپ ڈیٹ کیا ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان "سرحد" کا حوالہ ہٹا دیا گیا ہے، جس نے سیاسی بحث کو جنم دیا ہے۔ دوحہ میں مذاکرات کے اختتام کے بعد شائع ہونے والے پہلے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’جنگ بندی "دونوں برادر ممالک کے درمیان سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے"، تاہم تقریباً 18 گھنٹے بعد جاری کردہ ایک نظرثانی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-11 ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) اساتذہ قوم کے معمار ، رہنما اور سماجی تبدیلی کے علمبردار ہیں۔ وہ نئی نسل کے دلوں میں ایمان، علم اور کردار کی روشنی پیدا کرکے ملک و ملت کے مستقبل کو سنوارتے ہیں اور قوم میں شاہین صفت نوجوان تیار کرتے ہیں جو ملک و قوم اور دفاع وطن کیلئے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے تحت ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشد آباد ٹنڈوالہیار میں دو روزہ سندھ تعلیمی کانفرنس کے شرکاء سے اختتامی خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان 1969 میں اسی مقصد کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپ میں حالیہ فیشن ویک کے دوران ایک سوال نے توجہ حاصل کی … کیا فیشن ہاؤسز ہمیشہ کے لیے پرندوں کے پَروں کا استعمال ترک کر دیں گے؟یہ بحث اس بات پر مرکوز رہی کہ اگر اصلی پَروں کا استعمال جاری رہا تو فیشن انڈسٹری پر ماحولیاتی اثرات کیا ہوں گے، اور کیا مصنوعی پَر مالی طور پر قابلِ عمل ہیں۔کئی فیشن اداروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نہ اتنے وسائل ہیں اور نہ سرمایہ کہ وہ فوری طور پر اس مواد کو بدل سکیں، جب کہ کچھ ادارے مہنگی لاگت کے باوجود متبادل ذرائع اپنا رہے ہیں۔پَروں کے استعمال کے خلاف مہموں نے کچھ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ برلن، ایمسٹرڈم اور میلبرن جیسے شہروں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (سید مسرت خلیل پھلواری) جدہ میں انجینئرخالد محمود ضیاء کی میزبانی میں برکا المدینہ ریسٹورینٹ میں صحت اور غذائیت‘‘ کے موضوع پر ایک جامع سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی معروف ماہرِغذائیات ڈاکٹر وردہ سکندرنے نے صحت، تندرستی اور غذائیت کے باہمی تعلق پر تفصیلی گفتگو کی صحت مند زندگی کے رہنما اصولوں پر روشنی ڈالی۔ عثمان جیلانی نے تلاوت قرانِ پاک سے تقریب کا آغازکیا۔ بارگاہ رسالت ﷺ میں نذانہ عقیدت نواز جنجوء نے پیش کیا۔ جبکہ نظامت کے فرائض انورانجم نے سر انجام دیئے۔ڈاکٹر وردہ سکندر نے اپنے لیکچر میں بتایا کہ جدید دور میں ڈیٹا پر مبنی غذائی تجزیہ (Data-Driven Nutrition) صحت کے تحفظ اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے نہایت...
 
	پاکستان بزنس کمیونٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری انجینئر سجاد خان کی جانب سے ملک منظور کے یورپ کے کامیاب دورے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان بزنس کمیونٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری انجنیئر سجاد خان کی جانب سے ملک منظور کے یورپ کے کامیاب دورے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جدہ کی کاروباری اور صحافتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکائے تقریب نے ملک منظور کو کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔تقریب میں شریک اہم کاروباری شخصیات میں عبد الخالق لک، عقیل آرائیں، چوہدری شہباز، جمشید جِمی، ولید بہادر، عبدالشکور، چوہدری شاہد حسین، امجد گجر، افضل جٹ، زوہیب علی اور دیگر معروف شخصیات شامل تھیں جو جدہ کی بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں اور پاکستان و سعودی...
 
	پاکستان انٹر نیشنل اسکول ریاض میں پاکستانی یونیورسٹی لمس نے طلبہ اور طالبات کے ساتھ تعلیمی اور تعمیری سیشن کا انعقاد کیا
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الریاض (وسیم خان) پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض، سعودی عرب میں پاکستان کی مشہور و معروف یونیورسٹی لمس لاہور نے طلبہ اور طالبات کے ساتھ ایک نہایت تعلیمی اور تعمیری سیشن کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد دیار غیر میں موجود پاکستانیوں کے بچوں کو نسٹ یونیورسٹی کے داخلے اور کورسسز کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔نسٹس کی طرف سے مس زینب ایسوسیٹ ڈائریکڑ آف انٹرنیشنل افیرز اور مس مریم ملک مینجر آف مارکیٹینگ نے مختلف سلائیڈز کی مدد سے طلباء و طالبات کی بھر پور مدد کی۔ لمس نے ریاض سعودی عرب میں پہلی دفعہ ایسے سیشن کا انعقاد کیا ہے۔ پرنسپل راجہ محمد عرفان کی کاوشوں سے لمس نے اس کمیونٹی سکول کا انتخاب کیا جو ان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوٹ کے 25 ملازمین کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں ان کے اصل عہدوں پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے برطرفی کالعدم قرار دیتے ہوئے سروس رولز کے مطابق مالی اور بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔فیصلے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے ان ملازمین کی ریگولرائزیشن کو کبھی چیلنج نہیں کیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تقرریاں تسلیم شدہ ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملازمین کو اس انداز میں برطرف کرنا رائٹ سائزنگ پروگرام پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
	عکاسی: وسیم نیاز دنیا کو درپیش مسائل میں ایک بڑا مسئلہ غربت ہے جس کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پراقدامات کیے جا رہے ہیں۔ غربت کو ایک اہم مسئلہ سمجھتے ہوئے 1992 ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 17 اکتوبر کو غربت کے خاتمے کا عالمی دن قرار دیا گیا اور یہ طے کیا گیا کہ تمام رکن ممالک نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ عالمی سطح پر بھی غربت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کا جائزہ لیں تو ان میں پہلا ہدف غربت کا خاتمہ ہے جو 2030ء تک حاصل کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کا رکن ہونے کے ناطے پاکستان بھی اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کا...
	سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دیوالی روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کے بدی پر غلبے کی علامت ہے۔  صدر مملکت کی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یہ تہوار امن، رواداری، ہمدردی اور ہم آہنگی جیسی آفاقی اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدار ہمارے قومی تشخص کا حصہ ہیں اور اسلام کے باہمی احترام و بقائے باہمی کے اصولوں کی عکاسی کرتی ہیں ۔  خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛...
	اسلام آباد — پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ اشیاء کے تبادلے پر مبنی تجارت (بارٹر ٹریڈ) کے لیےنیا اور زیادہ لچکدار فریم ورک متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد تجارتی سرگرمیوں کو سہل بنانا اور کاروباری طبقے کو درپیش رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔ وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بارٹر ٹریڈ میکنزم میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت اب برآمد سے پہلے درآمد کی شرط لازمی نہیں رہی، بلکہ ایک ساتھ درآمد و برآمد کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، نجی شعبے کو بارٹر ٹریڈ کے لیے کنسورشیم بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے اور لین دین کے تصفیے کی مدت بھی90 دن سے بڑھا...
	دوحہ (قطر) — پاکستان پیڈل ٹیم نے اپنی پہلی ہی ایشیا کپ مہم میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئےمین راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ یہ قومی ٹیم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ نہ صرف یہ ان کا ایشیا کپ میں پہلا سفر ہے، بلکہ بیشتر کھلاڑی بھی پہلی بار کسی بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری **ایشیا پیڈل کپ** کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے پہلے چین اور پھر تھائی لینڈ کو شکست دے کر کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جوڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا۔ پہلے سیٹ میںمحمد سالار اورعبداللہ عدنان نے تھائی جوڑی کو6-2 اور 6-3 سے...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کرادیا۔وزارت تجارت نے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکنزم میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں ان ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کیلئے مختلف شرائط کو نرم کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق برآمد سے قبل لازمی درآمد کی شرط نرم کرکے بیک وقت درآمد وبرآمد کی اجازت ہوگی، نجی اداروں کوکنسورشیم بنانے کی اجازت دے دی گئی اور بارٹر ٹریڈ کے لین دین کا دورانیہ 90 روز سے بڑھاکر 120 روز کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ  مخصوص اشیا کی فہرست کو ختم کردیا گیا، اس کوعام ایکسپورٹ اورامپورٹ پالیسی آرڈرزکے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان اقدامات...
	جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ اگر امارت اسلامی افغانستان قطر میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تو پاکستان کی سرزمین پر مسلح کارروائی کا کوئی شرعی جواز نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے پی کے جنوبی کے امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی کی مسلح کارروائیاں امارت اسلامی افغانستان کے استحکام اور مفادات کے خلاف ہیں اور افغان وزراء کے مطابق امیرالمومنین ملا ہیبت اللہ کے فرمان کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ اس لیے ان کارروائیوں کو فی الفور روک دینا لازم ہے۔ اگر امارت اسلامی افغانستان قطر میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تو پاکستان کی سرزمین پر مسلح کارروائی کا کوئی شرعی جواز...
	  اسلام آباد:   بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں 16.5 ارب سے 30 ارب ڈالرزکے درمیان پائی جانے والی تجارتی اعداد و شمار میں تضاد کی تحقیقات کیلیے تکنیکی معاونت مشن بھیجنے کی پیشکش کی ہے تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے اس تجویز پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایاکہ یہ تجویز حالیہ 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کے دوسرے جائزہ اجلاس کے دوران پیش کی گئی، لیکن پاکستانی حکام کامؤقف تھا کہ انہیں اس معاملے میں آئی ایم ایف کی تکنیکی مدد کی ضرورت نہیں۔ حکام کے مطابق ایک بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ تجارتی سہولت اسکیموں کے تحت درآمد کردہ...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاک افغان تعلقات کو صرف اپنے کاروبار کے تناظر میں نہ دیکھے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی دوحہ معاہدے کا خیرمقدم کررہی ہے جو اچھی بات ہے، لیکن درخواست ہے کہ پاک افغان تعلقات کو صرف اپنے کاروبار کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق انہوں نے کہاکہ اللہ ان کو دہشتگردی کی مذمت کرنے کی بھی توفیق دے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ ان کو شہدا کی قربانیوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کرنے کی توفیق دے۔ تحریک...
	—فائل فوٹو پاکستان اسٹیل ملز سے چوری ہونے والا 200 کلو کاپر کباڑ کے گودام سے برآمد ہو گیا۔کراچی پولیس کے مطابق ملیر شاہ فیصل ٹاؤن میں واقع کباڑ کے گودام سے چوری شدہ 200 کلو کاپر کا کیبل برآمد ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق برآمد ہونے والا کاپر کیبل 3 روز قبل پاکستان اسٹیل ملز سے چوری کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق کاپر کیبل کی اس چوری میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان ملوث ہیں، جو کارروائی کے دوران فرار ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق اسٹیل ملز کے سیکیورٹی افسر کی مدعیت میں معاملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
 
	الخدمت فانڈیشن کا پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ تعمیرنو منصوبے کا اعلان
	الخدمت فانڈیشن کا پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ تعمیرنو منصوبے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025  سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان میں غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے 15 ارب روپے پر مشتمل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فانڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل ری بلڈ غزہ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بعد مصر سے واپسی پر فانڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ...
 
	خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم
	سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے چینی راکٹ لیجیان-1 کے ذریعے پاکستان کے سیٹلائیٹ کے زمین کے مدار میں کامیابی سے بھیجے جانے پر پاکستانی خلائی سائنسدانوں و انجینئیرز کی پزیرائی کی گئی ہے۔   وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کا باقی شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے. انہوں نے کہا کہ اس مثالی تعاون کیلئے اپنے عظیم و دیرینہ دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار چین کے مشکور ہیں. پاکستانیوں کے دل چینی قیادت و چینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں.   کاہنہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 8 ملزم پکڑلیے  شہباز شریف نے کہا کہ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان...
	پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے حالیہ بیانات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے انہیں افسوسناک اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی الزام تراشی دراصل حکومت کی معاشی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی آن بان شان سمجھے جانے والے علی امین گنڈاپور کی مقبولیت میں کمی کیوں آئی؟ تحریک انصاف کے مطابق، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن تھی۔ برآمدات میں اضافہ، صنعتوں کا استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، کسان اور مزدور طبقے کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ اُس دور کی نمایاں خصوصیات تھیں۔ تعمیرات،...
	مریم نواز—فائل فوٹو پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا گیا۔لاہور سے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ مریم نواز نے پاکستانی سائنسدانوں اور ٹیکنیکل ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ پاکستان کا خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب اہم قدم ہے، ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی اور شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔مریم نواز نے کہا کہ جدید سیٹلائٹ سیکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔انہوں نے کہا...
	دنیا بھر کے مختلف ممالک اور سیاسی رہنماؤں نے دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد ہفتے کے روز طالبان حکام سے مذاکرات کے لیے دوحہ پہنچا۔ مذاکرات کا مقصد سرحد پار جھڑپوں کا خاتمہ اور پاکستان کے سیکیورٹی خدشات پر بات چیت تھا۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق فریقین نے تفصیلی مذاکرات کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا اور...
	پاکستان میں غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کیلیے 15 ارب روپے پر مشتمل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق  الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بعد مصر سے واپسی پر فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ائیر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے نئے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ پرسپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیرک ریسرچ کمیشن) کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور اس اہم سنگِ میل پرخوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خلائی پروگرام اب جدید ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، جو کہ نہ صرف ملکی ترقی بلکہ قدرتی آفات سے نمٹنے، ماحولیات کی نگرانی اور زراعت کے شعبے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور تحقیق کاروں کی محنت، لگن اور اعلیٰ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ نوجوانوں...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف نے دوحہ قطر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف دوحہ میں ریاست قطر اور جمہوریہ ترکی کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے طویل عرصے سے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام مسائل کو محاذ آرائی کی بجائے بات چیت، باہمی احترام اور علاقائی تعاون کے ذریعے حل کیا جانا چاہیئے، اب یہ پیشرفت اس نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے جس کا انہوں نے...
	وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کے ٹھکانے کسی صورت قبول نہیں۔ مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ایک برادر اور ہمسایہ ملک ہے، لیکن اگر وہ بھارت کی پراکسی بننے کی کوشش کرے گا تو پاکستان چپ نہیں بیٹھے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو چاہیے کہ دہشتگرد عناصر کو روکے، ورنہ پاکستان اپنے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے، کیونکہ خطے میں استحکام سب کے مفاد میں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی...
	ویمنز بلائنڈ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے۔ دنیا کاپہلا ویمنز بلائنڈ ورلڈکپ آئندہ ماہ 11 سے 13 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میںکھیلے گی۔ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدرسلطان شاہکے مطابق پاکستان ٹورنامنٹ کا آغاز 15 نومبر کو سری لنکا کے خلاف پی سارا اوول، کولمبو میں کرے گا۔ سب سے زیادہ دلچسپی اس وقت دیکھنے میں آئے گی جب روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوںسیمی فائنلز 22 نومبر کو جبکہ فائنل 23 نومبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ یہ...
	دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے سیزفائر مذاکرات کے بعد سڑکوں پر عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔ کئی شہریوں نے کہا کہ وہ افغانی فریق پر اعتماد کرنے سے قاصر ہیں اور ان کا موقف سخت اور واضح ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ ان کے نزدیک گزشتہ عرصے میں افغانستان کی بعض کارروائیوں نے پاکستانی خدشات کو جنم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاک فوج نے بعض ایسے واقعات کے خلاف کارروائی کی تو افغان فریق مذاکرات کے پیچھے چھپ گیا — اس لیے عوام کا اعتماد ٹوٹا ہے۔ بعض بیان دینے والوں نے کہا کہ اگر سرحد پار سے دوبارہ ایسی کارروائیاں ہوئیں توعوام اور مسلح افواج مناسب اور سخت جواب دیں گے۔...
	ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025  سب نیوز استنبول (سب نیوز)ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ترک وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کے لیے مکینزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکیے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کی قطری کوششوں کو سراہتا ہے، دونوں بردار ممالک اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔اس جنگ...
	قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والاسیز فائر معاہدہ نہ صرف پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی ثابت ہوا، بلکہ اس سے سب سے زیادہ مایوسی بھارت کو ہوئی، جس کی خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوششیں اس معاہدے کے بعد دھری کی دھری رہ گئیں۔ یہ تاریخی معاہدہ قطری انٹیلیجنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کی میزبانی میں طے پایا، جس میں پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کے خاتمے، سرحدی خودمختاری کے احترام اور مستقبل میں کشیدگی سے بچنے کے لیے ایک نئے فریم ورک پر اتفاق کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، پاکستان نے اس بارپوزیشن آف اسٹرینتھ سے مذاکرات کیے۔ پاک فوج کے حالیہ موثر زمینی اقدامات کے...
 
	سردار ایاز صادق کی پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’’ ایچ ایس ون‘‘ کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو مبارکباد
	اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’’ ایچ ایس ون‘‘ کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد دے دی۔ اپنے پیغام میں چیئرمین  سینیٹ نے کہا  کہ پاکستان جدید سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے،سپارکو کے سائنس دانوں، انجینئرز اور تکنیکی عملے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرنٹیئرکور (ایف سی) خیبر پختونخوا نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کرکے افغان خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا۔گرفتار خود کش بمبار کی شناخت نعمت اللہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خودکش بمبار افغانستان کے صوبے قندھار کا رہائشی ہے۔خودکش بمبار  نے بتایا ہےکہ خودکش حملےکی تربیت تین ماہ کی تھی، اس نے ایک ہفتےکی ٹریننگ لی۔ خودکش بمبار کے مطابق تربیت میں اسے سکھایا گیا کہ گاڑی پر خود کش حملہ کیسے کرنا ہے۔خودکش بمبار نے بتایا کہ وہ 40 لوگ  خوست میں اکٹھے ہوئے اور براستہ چیوار  پاکستان میں داخل ہوئے۔  پنجاب حکومت کے مسلسل اقدامات اور عوامی تعاون نے لاہور کے اے کیو آئی کو کنٹرول کیا،...
	خطے میں امن کی ایک بڑی امید، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے باہمی احترام اور سرزمین کے استعمال سے متعلق اصولوں پر اتفاق کر لیا ہے۔ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس پر اپنے پیغام میں بتایاکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی دہشت گرد کارروائیاں فوری طور پر بند ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی سرحدوں کا احترام کریں...
	اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے طیاروں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رکے طویل فاصلے کی پرواز مکمل کی،  اس دوران فضا میں ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ (فضائی ایندھن فراہمی) کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا جو پی اے ایف کے لیے ایک غیر معمولی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پیچیدہ عمل پاکستان ایئر فورس کے اپنے آئی ایل-78 ایریل ٹینکر کی مدد سے انتہائی مہارت کے ساتھ انجام دیا گیا، جس سے پی اے ایف کے طیاروں کی طویل فاصلے تک آپریشنل صلاحیت اور فضائی عملے کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت کا بھرپور اظہار ہوا۔...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی پاکستان پر حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اتوار کو پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے پاکستان کی مسلح افواج کے لیے صوبائی حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے، صوبے سے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے اور 12 لاکھ مہاجرین اب بھی ہیں جن کو باعزت بھجوائیں گے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صحافیوں سےغیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے اور گذشتہ حکومت میں وہ میڈیا کے محاذ...
	امیگریشن ماہر ابو بکر عادل نے کہا ہے کہ امیگریشن محض نقل مکانی کا عمل نہیں بلکہ صلاحیت، علم اور قیادت کے تبادلے کا ایک اہم ذریعہ ہےآج پاکستان کی افرادی قوت دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے۔ کارپوریٹ دفاتر اور تحقیقی لیبارٹریوں سے لے کر اسپتالوں اور جامعات تک، پاکستانی ماہرین ایسے اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو حقیقی معنوں میں عالمی اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ اے پی پی سے گفتگو میں امیگریشن ماہر ابو بکر عادل نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی ہجرت نہیں بلکہ پاکستان کے اثر و رسوخ کا منظم، میرٹ پر مبنی اور قانونی توسیعی عمل ہے جو تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت کو عملی...
	وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ امریکا پر ہیں جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔ وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات ہوئی جس دوران وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ محمد اورنگزیب کی جے پی مورگن کے سینئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس...
	افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کم عمر افغان نوجوانوں کو دہشتگردی کے لیے استعمال کررہے ہیں، جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے خود کش بمبار کو گرفتار کر لیا، جس نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔ گرفتار خود کش بمبار کی شناخت نعمت اللہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کے صوبے قندھار کا رہائشی ہے۔ خودکش بمبار نعمت اللہ قندھار مدرسہ کا طالب علم ہے جو حفظ کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایما پر افغان طالبان کی کارروائیوں سے پورا خطہ کس طرح متاثر ہو رہا ہے؟ گرفتار خودکش بمبار نعمت اللہ نے اعترافی بیان میں کہا کہ مدرسہ میں موجود کچھ لوگوں نے مجھے کہاکہ پاکستانی فوج کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی سرزمین کے احترام پر اتفاق کیا ہے اور دہشتگردی کے واقعات کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق خواجہ آصف نے کہا  کہ معاہدے کے تحت افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی فی الفور بند کی جائے گی،  دونوں ممالک کے وفود کی اگلی ملاقات 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوگی، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ قطر اور ترکیے نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے کلیدی...
	وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ امریکا پر ہیں جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے  ملاقات ہوئی جس دوران  وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ محمد اورنگزیب کی جے پی مورگن کے سینئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے...
	ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جدید خلائی تحقیق میں پاکستان کی شمولیت قابلِ فخر اور خوش آئند پیشرفت ہے، جو آنے والے وقت میں ماحولیاتی تحفظ، زراعت، اور قدرتی وسائل کے بہتر استعمال میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کی کامیاب لانچ پر پوری قوم، سپارکو ٹیم اور پاکستانی سائنسدانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپارکو کی یہ عظیم کامیابی پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے، جو ملک کی سائنسی ترقی اور خود انحصاری کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ لانچ قومی سائنسدانوں اور...
	سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی انجینئرز اور سائنسدانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف اب دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے اور یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم قابلیت، عزم اور محنت کے ذریعے ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کی کامیاب لانچ پر پوری قوم، سپارکو ٹیم اور پاکستانی سائنسدانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ قوم کی علمی و تکنیکی ترقی کا مظہر ہے اور یہ کامیابی پاکستان کے نوجوان انجینئرز اور سائنسدانوں کی انتھک محنت اور قابلیت کا نتیجہ ہے...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو بھی جوڑتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔ اعصام الحق قریشی نے ایشیا کپ میں محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا۔ اعصام الحق قریشی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل فوری  حل کرنے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹینس کے فروغ کے لیے ٹینس فیڈریشن کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
	پاکستان کے انسداد دہشتگردی آپریشن کے بعد بھارتی پروپیگنڈا مہم میں شامل ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ پاکستان کی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ’افغان کرکٹرز‘ مارے گئے ہیں، جسے آئی سی سی نے بغیر تصدیق دہرا دیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے نشانہ بنے 17 اکتوبر 2025 کو پاکستان نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دھڑے حافظ گل بہادر گروپ (ایچ جی بی) کے خفیہ ٹھکانوں کو پکتیکا اور خوست کے علاقوں میں نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹرز کی مبینہ ہلاکت، پاکستان نے آئی سی سی کے الزامات مسترد کردیے یہ کارروائیاں ان دہشتگردوں...
	سی پیک کی پائیدار ترقی کے حصول میں ڈیٹا ریسورسز کا اہم کردار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025  سب نیوز بیجنگ میں منعقدہ موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرات سے متعلق دوسرے بین الاقوامی تعلیمی سیمینار میں،چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافک سائنسز اینڈ نیچرل ریسورسز ریسرچ نے ڈیجیٹل سی پیک انٹیگریٹڈ ڈیٹا پلیٹ فارم اور “سی پیک کے قدرتی وسائل اور سبز ترقی کا اٹلس” جاری کیا۔ ڈیجیٹل سی پیک انٹیگریٹڈ ڈیٹا پلیٹ فارم سی پیک کے ڈیجیٹل جغرافیائی منظر نامے کو پیش کرنے کے لیے ڈیجیٹل نقشوں کا استعمال کرتا ہے، جو کہ اسپیٹیو ٹمپورل ڈیٹا کی بنیاد پر خطے میں کی جانے والی مختلف تحقیقی سرگرمیوں کے لیے جامع مدد فراہم کرتا...
	اسلام آباد:وفاقی  وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکاکہنا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے واقعات پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دوحہ میں گزشتہ رات طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت میں اٹھایا گیا پہلا مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتا ہے جنہوں نے مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کیا،  ترکیہ میں ہونے والا آئندہ اجلاس علاقائی امن اور استحکام کے لیے ایک اہم موقع ہوگا، جہاں فریقین ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر غور کریں گے۔ وزیر خارجہ...
	چین کے کمرشل کیرئیر راکٹ کے ذریعے پاکستانی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025  سب نیوز اتوار کے روز شمال مغربی چین سے لانچ کیے گئے کمرشل کیرئیر راکٹ کے ذریعے ایک پاکستانی سیٹلائٹ سمیت تین سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجا گیا، جو کامیابی سے اپنے مطلوبہ مدار میں داخل ہوئے۔یہ کیرئیر راکٹ، جس کا نام لیجیان-1 وائی8 ہے، اتوار کی صبح 11:33 بجے ڈونگ فینگ کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے لانچ کیا گیا، جو کہ جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر کے قریب واقع ہے۔دوسرے دو سیٹلائٹس کمرشل سیٹلائٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی AIRSAT کی جانب سے خلا میں بھیجے گئے۔ اہم سنگ میل،‘ سپارکو نے پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ...
 
	موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کی غذائی سلامتی کو خطرہ ،2030 تک موافقت کےلئے ملک کو سالانہ 7 سے 14 ارب ڈالر کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر سید توقیر شاہ
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دوہرے خطرات سے دوچار ہے، ہماری ضرورت فوری اور واضح ہے جس میں پانی ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ فطرت پر مبنی حل، سیلابی میدانوں کی بحالی، آبپاشی کے شعبہ کی ترقی اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کے نفاذ کا امتزاج ہونا چاہئے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ ’’روم واٹر ڈائیلاگ ‘‘ سے خطاب کررہے تھے۔ اس ڈائیلاگ میں سینکڑوں ممالک کے سربرہان مملکت و وزرا اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے...
	تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پاک فضائیہ کا دستہ ماہر فضائی اور زمینی عملے کے ہمراہ آذربائیجان پہنچ گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ دوطرفہ فضائی مشق ’انڈس شیلڈ الفا‘ میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچا ہے، اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کوفروغ دینا ہے۔پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنی عملی مہارت اور غیر معمولی برداشت کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے بغیر رُکے پاکستان سے آذربائیجان تک مسلسل پرواز کامیابی سے مکمل کی، پرواز کے دوران ہوا میں ایندھن بھرنے کا عمل نہایت مہارت سے انجام دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پرواز کے دوران ایندھن بھرنے کا کام پاک فضائیہ کے اپنے آئی ایل 78 ایریل ٹینکر نے مکمل کیا، یہ پاک...
	( ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔   دونوں رہنماؤں نے پاک ملائیشیا تعلقات، علاقائی صورتِ حال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف اور انور ابراہیم نے خطے کی صورتِ حال اور امن کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔  وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کو پاک افغان سرحدی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔  دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق   شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو افغان سرزمین سے سرحد پار دہشت گردی کا مسلسل سامنا ہے۔ افغان حکام کو چاہیے کہ وہ افغان سرزمین سے پاکستان میں حملے...
	نومنتخب ریجنل صدر کا اعلان مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امین شیرازی نے کیا۔ نومنتخب ریجنل صدر اس سے قبل ضلع ملتان کے صدر رہے ہیں، نومنتخب صدر کا تعلق ملتان کی تحصیل شجاع آباد سے ہے۔ اس موقع پر امامیہ طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پُرشگاف نعرے لگائے اور نومنتخب صدر کو خوش آمدید کہا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے 50ویں سالانہ ''شہید مقاومت کنونشن''  کے موقع پر سابق ضلعی صدر ملتان علی مصدق کو جنوبی پنجاب ریجن کا نیا میرکارواں منتخب کر لیا گیا، نومنتخب ریجنل صدر کا اعلان مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امین شیرازی نے کیا۔ نومنتخب ریجنل صدر اس سے قبل ضلع ملتان کے صدر رہے...
	نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوحہ میں گزشتہ رات طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت میں اٹھایا گیا پہلا مثبت قدم ہے۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں اور ترکیہ میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کےقیام پر بات ہوگی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کےخلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں، مزیدجانی نقصان سے بچنے کے...
	سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کرکانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں برطانیہ نے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ برطانیہ نے پہلے کوارٹر میں دو گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں کپتان حنان شاہد اور چوتھے اور آخری کوارٹر میں سفیان خان کے گول کے ذریعے مقابلہ برابر کردیا تھا۔ مگر کھیل کے اختتام سے چار منٹ قبل برطانیہ کے ہنری مراکھم نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ برطانوی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں چوتھی پوزیشن پر رہی۔
 برازیل میں انوکھا واقعہ: شہری نے انشورنس رقم کیلیے اپنی ہی لگژری گاڑی کو آگ لگا دی
برازیل میں انوکھا واقعہ: شہری نے انشورنس رقم کیلیے اپنی ہی لگژری گاڑی کو آگ لگا دی