2025-09-26@09:43:55 GMT
تلاش کی گنتی: 17260
«سے اظہار»:
(نئی خبر)
پاکستان کا اقوام متحدہ سے مصنوعی ذہانت کو ضابطہ اخلاق میں لانے کا مطالبہ، فوجی استعمال پر سخت انتباہ
پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال بالخصوص اس کے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے تحت باقاعدہ ضابطے میں لایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ مصنوعی ذہانت کی ترقی اور استعمال کو مکمل طور پر کنٹرول کرے، خواجہ آصف سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستان نے خبردار کیا کہ اے آئی جبر یا اجارہ داری کا ہتھیار نہیں بننا چاہیے۔ یہ مطالبہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ’بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ‘ کے ایجنڈا آئٹم کے تحت منعقدہ اعلیٰ سطحی بحث کے دوران کیا۔...
موجوہ نظام کو ہائبرڈ یا ون پیج سے منسوب کرنا غلط ہے: رانا ثنا اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ دنیا میں سیاسی اور عسکری قیادت کا ایک پیج پر ہونا کسی بھی ریاست کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ ہر ریاست کی ضرورت ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارے ہاں اسے ون پیج اور ہائبرڈ کہا جاتا ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ ریاست کے تمام ستون، فوج، عدلیہ، انتظامیہ اور سیاست مل کر چلیں تو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ پوری دنیا میں عسکری اور سیاسی قیادت ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ سپریم کورٹ میں آج منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران غیر روایتی اور دلچسپ مکالمے سامنے آئے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مجرم ظفراللہ کی اپیل پر سماعت کر رہا تھا۔ملزم ظفراللہ پر الزام ہے کہ اس کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی تھی جس پر اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ ابتدا میں جب عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کا تعلق ”کاکڑ“ قومیت سے ہے تو جسٹس ہاشم کاکڑ نے برجستہ کہا کہ ملزم کاکڑ ہے تو کیا ہوا، میرا کون سا واقف کار ہے! اس پر عدالت میں موجود افراد مسکرا اٹھے۔بعدازاں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پیدل ہی 12 کلو چرس...
جسٹس طارق جہانگیری—فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل آئینی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کر دی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔جسٹس طارق جہانگیری نے غیر مستند ڈگری کیس کے عبوری حکم کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جسٹس جہانگیری کو 16 ستمبر کو عدالتی کام سے روک دیا تھا۔ جسٹس جہانگیری نے ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دینے اورمزید شنوائی سے روکنے کی استدعا کی ہے۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ٹرانسفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا اور ہائی کورٹ کے ججوں کا ٹرانسفر آئین اور قانون کے مطابق قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں سینیارٹی اور تبادلے کے کیس کا 55 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا، جس میں کہاگیا ہے کہ اصل نکتہ یا بنیادی شرط یہ ہے کہ جج کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ میں منتقل کرنے سے پہلے صدر مملکت کو متعلقہ جج کی رضامندی لینا ضروری ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سب سے اہم دوسرا پہلو مشاورت کا عمل ہے، مشاورت...
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ٹرانسفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا اور ہائی کورٹ کے ججوں کا ٹرانسفر آئین اور قانون کے مطابق قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں سینیارٹی اور تبادلے کے کیس کا 55 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا، جس میں کہاگیا ہے کہ اصل نکتہ یا بنیادی شرط یہ ہے کہ جج کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ میں منتقل کرنے سے پہلے صدر مملکت کو متعلقہ جج کی رضامندی لینا ضروری ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ سب سے اہم دوسرا پہلو مشاورت کا عمل ہے، مشاورت کے عمل میں...
سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے دائر کی گئی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے دائر کی گئی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو نمبر الاٹ کردیا گیا خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا...
بھارت اپنی نام نہاد جمہوریت کے دعوے کے باوجود درحقیقت ایک ایسے نظام کا شکار ہے جو ٹوٹ پھوٹ، استحصال اور ظلم و جبر پر قائم ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں اس وقت 67 آزادی اور علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم ہیں جو بھارتی حکومت کی ناانصافی، اقلیتوں کے استحصال اور جبری قبضے کے خلاف عوامی ردعمل کی نمائندہ ہیں۔ ناگالینڈ، منی پور، آسام اور دیگر ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں شدت اختیار کر چکی ہیں، جنہیں مودی حکومت طاقت کے استعمال اور غیر قانونی پابندیوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ خاص طور پر نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ (این ایس سی این)، جو ناگا عوام کی بھارتی فوجی جبر، مذہبی استحصال اور ثقافتی قبضے کے...
نیویارک: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ ملکی وسائل کو کھا رہا تھا، اس سنگین مسئلے پر قابو پانا حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے نیویارک میں گردشی قرضے کے خاتمے سے متعلق منصوبے کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گردشی قرضہ کئی برسوں سے بڑھتا جارہا تھا اور ملکی معیشت کے لیے مسلسل بوجھ بنتا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر توانائی کی قیادت میں قائم ٹاسک فورس نے انتھک محنت اور مستعدی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں نجی بجلی گھروں (آئی پی پیز) کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے۔ وزیراعظم کے مطابق گردشی قرضے کے خاتمے...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن سوشل میڈیا ایکسٹیوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فلک جاوید کے والد جاوید اقبال نے درخواست دائر کی۔ ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے جاوید اقبال کی جانب سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ فلک جاوید کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے، فلک جاوید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کیں جائیں۔ والد نے درخواست میں عدالت سے آج ہی کیس کی سماعت کرنے کی استدعا کی ہے۔ Tagsپاکستان
سپریم کورٹ : فائل فوٹو سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 55 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں نے سپریم کورٹ میں ججوں کی ٹرانسفر اور سینیارٹی کو چیلنج کیا تھا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ صدر مملکت کو ہائیکورٹ کے ایک جج کو دوسری ہائی کورٹ میں منتقل کرنے کا اختیار حاصل ہے، یہ اختیار اپنی نوعیت میں آزاد ہے، تاہم کچھ حفاظتی اقدامات اور ضمانتیں بھی شامل ہیں۔ آرمی ایکٹ آئین کے مطابق ہے، فوجی تنصیبات پر حملے دفاعی قوانین کے دائرہ کار میں آتے ہیں، تفصیلی فیصلہسویلین کے کورٹ مارشل کے حوالے سے انٹراکورٹ اپیلوں کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری...
عالمی شہرت یافتہ باربیڈین گلوکارہ اور بزنس وومن ریحانہ اور معروف امریکی ریپر اے ایس اے پی راکی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ ریحانہ نے یہ خوشخبری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جہاں انہوں نے نومولود کیساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔ تصویر میں ریحانہ کو اپنی بیٹی کو گلابی لباس میں لپیٹے بازوؤں میں تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں ریحانہ نے بیٹی کا نام اور پیدائش کی تاریخ بتاتے ہوئے لکھا: ’’راکی آئرش میئرز، 12 ستمبر 2025۔‘‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیٹی کی پیدائش سے ایک دن قبل اے ایس اے پی راکی نے ایک فیشن میگزین کو...
بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے جوڑے کے مقدمے میں نامزد قبائلی سردار شیر باز ساتکزئی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے 22 ستمبر کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت دی۔ تاہم، کیس کا سب سے اہم ملزم اور مقتولہ کا بھائی جلال خان اب تک قانون کی گرفت سے باہر ہے۔ اندوہناک واقعہ 4 جون 2025 کو ضلع کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں پیش آیا تھا، مگر اس کا انکشاف اُس وقت ہوا جب جولائی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں نوجوان مرد اور خاتون کو مبینہ جرگے کے حکم پر سرِعام گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ خاتون کو 7...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گردشی قرضہ برسوں سے ملکی معیشت کو نگل رہا تھا اور اس پر قابو پانا ایک بڑی کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ گردشی قرضہ مسلسل بڑھتا جارہا تھا اور اس سنگین مسئلے سے نمٹنا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر توانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے آزاد بجلی گھروں یعنی آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے اور بھرپور مستعدی کے ساتھ کام کرتے ہوئے گردشی قرضے کے...
ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں کی گئیں 2022 کی ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا۔ خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ہونے والی ترامیم کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس فرح جمشید نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامیم کرکے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کم کیے گئے، ترامیم سے اراضی کا کنٹرول اور ماسٹر پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ وغیرہ سے متعلق اختیارات بھی لوکل کونسلرز سے لے لیے گئے تھے۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے فیصلے میں لکھا ہے کہ 2022 میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات ہوئے،...
پریس کانفرنس کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس نے صحافی برادری سے بھی درخواست کی کہ اگر وہ مزید کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پریس کانفرنسز اور حکومتی تقریبات میں شرکت کریں، تاکہ دنیا کو یہ پیغام پہنچے کہ پیکا ایکٹ جیسے متنازع اور غیر جمہوری قوانین کے ذریعے آزاد آوازوں کو دبایا اور عوام کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ مکمل طور پر حکومت کے زیرِ اثر آچکی ہے، جس کے نتیجے میں انسانی حقوق کا تحفظ اور ان کی بازیابی ناممکن بنا دی گئی...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے عمران خان کے کیسز کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سب پلان کے مطابق ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب کو علم ہے ایک ڈرامہ چل رہا ہے، عمران خان کے ساتھ کیسز کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے یہ سب پری پلان منصوبے کے مطابق کیا جارہا ہے، جب تک ایک کیس میں سزا نہیں ہوتی دوسرا کیس بنا دیتے ہیں ایک کے بعد ایک کیس بنایا جارہا ہے، ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے عدلیہ آزادی سے اپنے فیصلے نہیں کرپا رہی۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ کا ایک فورم...
اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم دو ریاستی حل کو تسلیم نہیں کرتے، فلسطین ایک ریاست تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی، جس پر ناجائز قبضہ کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہم اس قبضے کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے یہاں جمع ہیں، ہمارے دل اور ہماری دھڑکنیں اہلِ فلسطین کے ساتھ دھڑکتی ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پریس کلب کے باہر فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینیٹر مشتاق احمد کی غزہ کی جانب صمود فلوٹیلا مشن میں شمولیت کی حمایت کی گئی۔ مظاہرین نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرے تاکہ صمود فلوٹیلا کے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی سے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شہری محمد حسین کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی،عدالت نے فیملی کورٹ کی جانب سے محمد حسین کو تین ماہ قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے محمد حسین کی اپیل پر سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کے استفسار پر وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار محمد حسین نے پہلی شادی1999 میں اور دوسری شادی2017 میں کی تھی ، اس نے پہلی بیوی کو بسانے کا دعوی بھی دائر کر رکھا ہے،اس پر چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ یہ دعویٰ دوسری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی خلائی ادارہ سپارکو اکتوبر 2025 میں ایک جدیدہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے جا رہا ہے، جو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کی پیش رفت کو نئی سمت عطا کرے گا۔یہ جدید سیٹلائٹ زرعی ترقی، معدنی وسائل کی تلاش، فضائی آلودگی کی نگرانی، گلیشیئرز کے پگھلنے اور سیلابی صورتحال کے مؤثر تجزیے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے سے نہ صرف قدرتی وسائل کے بہتر استعمال میں مدد ملے گی بلکہ ملکی معیشت اور پالیسی سازی کے عمل کو بھی جدید بنیادیں فراہم ہوں گی۔سپارکو کے...
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے دوران وکلاء سے عدالت پہنچنے میں سیکیورٹی کی وجہ سے دشواری پر معذرت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وکلاء اور صحافیوں نے شکوہ کیا کہ عدالت میں ملٹی لیئر سیکیورٹی کی وجہ سے عدالت تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سب بڑے قابل احترام ہیں، میں معافی مانگتا ہوں، آپ لوگ جس وقت مرضی آئیں میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، میں ویری ویری سوری کرتا ہوں۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے اپنا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی۔ پاکستان کا پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سپارکو کے زیر قیادت تیار کیا گیا ہے جسے اکتوبر 2025 میں خلا میں بھیجےجائے گا۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا کہنا ہے کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں کھولے گا، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئر پگھلنےاور فضائی آلودگی پر تحقیق کی صلاحیت بڑھائےگا۔ اس حوالے سے چیئرمین سپارکو محمد یوسف نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ معدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست اعداد و شماردے گا، برسوں میں ہونے والے سروے اب چند دنوں میں کیے جا سکیں گے۔ انہوں نے مزید...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر 2025ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق عدالت نے اس حوالے سے سرکلر بھی جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ صحافی، وکلاء اور سائلین عدالت میں کسی قسم کی ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کرسکیں گے، کمرہ عدالت کے علاوہ راہداری، انتظار گاہ اور دفاتر میں ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کی جائے گی، عدالت کے اندر صرف سائلنٹ موڈ پر موبائل فون استعمال ہوسکیں گے، لائیو سٹریمنگ اور کیمرے کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی، سکیورٹی اہلکار ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے مجاز ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی...
اسلام آباد بار کونسل نے بھی جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا فیصلہ چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد بار کونسل نے بھی جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ اسلام آباد بار کونسل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ حتمی فیصلے تک ڈویژن بینچ کا فیصلہ معطل کیا جائے، ہائی کورٹ ڈویژن بینچ کو مزید کارروائی سے روکا جائے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخانہ...
اسلام آباد بار کونسل نے بھی جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ اسلام آباد بار کونسل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ حتمی فیصلے تک ڈویژن بینچ کا فیصلہ معطل کیا جائے، ہائی کورٹ ڈویژن بینچ کو مزید کارروائی سے روکا جائے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے بھارتی تلملاگئے۔ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کےدوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل گرنے کے اشارے پر دینے سے بھارتی تلملا اٹھے تھے۔بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو خط لکھ کر بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت کی گئی ہے۔اسی دوران ایکس پرپی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سےبغیر کیپشن عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شیئر کی گئی ویڈیو نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ویڈیو میں رونالڈو کا انداز بالکل...

حکومت شفافیت، وسائل کے مؤثر استعمال اور جدید ڈیٹا پر مبنی نظاموں کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے ، وفاقی وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ اور رئیل سٹیٹ سیکٹر کی ترقی میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )کے تعاون کے شکر گزار ہیں ، حکومت شفافیت، وسائل کے مؤثر استعمال اور جدید ڈیٹا پر مبنی نظاموں کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے ۔ ترجمان وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے مطابق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو اسلام آباد میں اے ڈی بی کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفد میں اے ڈی بی ہیڈکوارٹرز سے سینئر ہاؤسنگ سپیشلسٹ مسٹر ہونگ سو اور اے ڈی بی پاکستان ریزیڈنٹ مشن...
ہائیکورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے: جسٹس طارق جہانگیری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ کے روبرو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ثمن رفعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور کراچی یونیورسٹی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا بیانجسٹس طارق محمود جہانگیری نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ انہوں نے اس کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر...
گردشی قرضہ تمام وسائل نگل رہا تھا، اس مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ تمام وسائل کو نگل رہا تھا ا س کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ نیویارک میں شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گردشی قرضہ تمام وسائل کو نگل رہا تھا اور یہ مسلسل بڑھتا جارہا تھا، گردشی قرضے کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیرتوانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا اور آئی پی...
بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن میں مبارک آپریشن، ایمانداری سے کام کرنے کا عزم اور یمنی فوج اور عوام کا پختہ اور غیر متزلزل عزم امت اسلامیہ کی آواز اور مزاحمت کا حقیقی نمونہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اور امریکی ظلم و جبر کیخلاف برسرپیکار فلسطینی مزاحمت نے مقبوضہ علاقوں میں یمن کے کامیاب ڈرون حملوں پر مبارکباد پیش کی ہے، ان حملوں میں صیہونیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔ فلسطینی مزاحمت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یمنیوں نے غاصبوں کے غرور اور تکبر کو نیست و نابود کر دیا ہے اور اسرائیل کے دفاعی، فوجی اور انٹیلی جنس نظام کی نزاکت اور کمزوری کو بے نقاب کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کا جج ملزم کی طرح کٹہرے میں کھڑا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ کے روبرو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ثمن رفعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور کراچی یونیورسٹی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا بیانجسٹس طارق محمود جہانگیری نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ انہوں نے اس کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے، انہیں کبھی کراچی یونیورسٹی کی جانب سے کوئی نوٹس جاری...
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا، اس کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں نیویارک سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا اور یہ مسلسل بڑھتا جارہا تھا، گردشی قرضے کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا وزیر اعظم نے کہا کہ وزیرتوانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا اور آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، گردشی...
لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا۔ جسٹس عبہر گل نے ملزم امان اللہ کی اپیل کو منظور کرلیا،جسٹس عبہر گل نے امریکی سینئرقانون دانوں کے محاوروں کو بھی حوالہ دیا،ٹرائل کورٹ نے ملزم امان اللہ کو عمرقید اورتین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔تھانہ جلال پورجٹاں گجرات پولیس نے 2016 میں مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم نے مدعیہ کے ساتھ تعلقات بنائے پراسیکیوشن کے مطابق ملزم اکتوبر 2016 میں مدعیہ کے گھر داخل ہوا اور اسلحے کی بنیاد پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔گجرات کی ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 2018 میں عمر قید...
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے،پاکستان کو مصنوعی ذہانت کے دور میں کامیابی کے لیے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی اور جدید انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان اور مصنوعی ذہانت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے،پاکستان کی 250 ملین آبادی ، دنیا کی چوتھی سب سے بڑی فری لانس مارکیٹ ہے، پاکستان کے نوجوانوں کیلئے عالمی سطح کے چیلنجز...
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، پانی کے دبائو سے کچے کے علاقے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی جہاں پانی کا بہائو 4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کے باعث ٹھٹھہ میں کچے کے دیہات زیرِ آب آرہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے 80ویں سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین، بلال بن ثاقب نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جو اس ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں، وہی آنے والے وقت میں معاشی طاقت بھی بنیں گے۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کی 250 ملین کی نوجوان آبادی اور دنیا کی چوتھی بڑی فری لانس مارکیٹ ہونے کی حیثیت سے، پاکستان کے پاس ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے...
چوہدری ظہور الٰہی شہید کا 44واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) مسلم لیگ (ق) کے بانی رہنما اور ملک کے نامور سیاسی قائد چوہدری ظہور الٰہی شہید کا 44واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک کے مطابق مرکزی تقریب ظہور الٰہی پیلس گجرات میں ہوگی، جس میں شہید رہنما کے خاندان اور سیاسی رفقاء شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاور، گلگت، سکردو اور راولپنڈی میں بھی مسلم لیگی کارکنان دعائیہ اجتماعات منعقد...

آپ لوگ جب جیل میں تھے ،تومیڈیا سے بات کر سکتے تھے،پیشیوں پر آتے تھے مگر یہاں عمران خان کو وٹس ایپ کال پر پیش کیا جارہا ہے،عاصمہ جہانگیر کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کیا جواب دیا؟جانیے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے عمران خان کی وٹس ایپ کال پر پیشی سے متعلق رانا ثنا اللہ کا موقف سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ کی اینکرپرسن عاصمہ شیراری نے وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ سے سوال کیا کہ آپ لوگ جب جیل میں تھے ،آپ میڈیا سے بات کر سکتے تھے، پیشیوں پر عدالت آتے تھے مگر یہاں عمران خان کو وٹس ایپ کال پر پیش کیا جارہا ہے،ان کی کوئی تصویر نظر نہیں آتی،وہ کہیں باہر نہیں آسکتے ، وہ عدالتوں کے سامنے خود پیش نہیں ہوسکتے،اس طرح کے ماحول میں کیا حاصل ہوگا، اس سے حکومت کو کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا...
ویب ڈیسک: امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی ناظم الامور سمیت سفارتی عملےنے جہاز کا استقبال کیا،اس دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔ امریکی بحریہ اور پاک بحریہ کے مابین مشترکہ مشق کا انعقاد کیا جائے گا، امریکی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گردشی قرضہ تمام وسائل کو نگل رہا تھا، گردشی قرضہ مسلسل بڑھتا جا رہا تھا۔شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں نیویارک سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرضے کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، وزیر توانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں لائن لاسز بھی ایک بڑا چیلنج ہے، اگلے مرحلے میں لائن لاسز کے مسئلے پر توجہ دی جائے، گردشی قرضے کا منصوبہ اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔وزیر...
فائل فوٹو پاکستان نے جدید سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ سپارکو کے مطابق پاکستان اکتوبر 2025 میں پہلاجدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں کھولے گا۔جدید سیٹلائٹ، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئر پگھلنے اور فضائی آلودگی پر تحقیق کی صلاحیت بڑھائےگا۔ پاکستان کا ای او 1 سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلانپاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم پیش رفت کی ہے۔ جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سپارکو کے زیر قیادت تیار کیا گیا ہے۔چیئرمین اسپارکو محمد یوسف کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ عدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست اعداد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) تارکین وطن سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کا کہنا ہے کہ گزشتہ دسمبر میں شام کے حکمران بشار الاسد کے خاتمے کے بعد سے دس لاکھ شامی پناہ گزین اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔ تاہم ادارے نے خبردار کیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر کارروائیوں کے لیے فنڈز میں کافی کمی آتی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے ایک بیان میں کہا، "محض نو مہینوں میں، آٹھ دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد 10 لاکھ شامی باشندے اپنے ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔" ایجنسی نے مزید کہا کہ...

اے آئی کے باعث جنگیں زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں، خواجہ آصف کا مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال پرشدید تحفظات کا اظہار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں،مصنوعی ذہانت امن کا ذریعہ بنے، ہتھیار نہیں، مصنوعی ذہانت کی عسکریت پسندی عدم تحفظ کو بڑھاتی ہے،اگر اس ٹیکنالوجی کو ذمہ داری سے استعمال کیا جائے، تو یہ جامع ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی ضامن بن سکتی ہے، عالمی سطح پر کسی بھی واضح اصولی یا قانونی فریم ورک کی غیر موجودگی میں، مصنوعی ذہانت انقلاب ڈیجیٹل تقسیم کو مزید گہرا، انحصار کو مزید پیچیدہ، اور امن کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا، اس کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں نیویارک سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا اور یہ مسلسل بڑھتا جارہا تھا، گردشی قرضے کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزیرتوانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا اور آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، گردشی قرضے کا منصوبہ اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے میں...
اقوام متحدہ کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان اور مصنوعی ذہانت کے موضوع پر وزیر مملکت بلال بن ثاقب کا خطاب، کہا پاکستان کی عالمی سطح پر کرپٹو کرنسی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی راہ ہموار ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی کرپٹو کرنسی انقلابی کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے اقوام متحدہ کے 80ویں اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ ’’آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے‘‘۔ پاکستان کی 250 ملین آبادی ، دنیا کی چوتھی سب سے بڑی فری لانس مارکیٹ ہے۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کیلئے عالمی سطح کے چیلنجز...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کی وڈیو لنک ٹرائل کے خلاف پٹیشن لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کی رجسٹری میں گم ہوگئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے بتایا ہے کہ مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ عمران خان کی جانب سے وڈیو لنک ٹرائل کے خلاف پٹیشن لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کی رجسٹری میں گم ہوگئی ہے، میری معاونت کرنے والے عرفان نیازی ایڈووکیٹ کو رجسٹرار کے عملے نے بتایا ہے کہ فائل مل نہیں رہی لہذا مقدمہ سنوائی کیلئے نہیں لگ سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کی وڈیو لنک...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی لگا دی۔ ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سرکلر بھی جاری کر دیا گیا۔ سرکلر کے مطابق صحافی، وکلاء اور سائلین کسی قسم کی ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کر سکیں گے جبکہ کمرہ عدالت، راہداری، ویٹنگ ایریا اور دفاتر میں ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کی جائے گی۔ موبائل فون عدالت کے اندر صرف سائلنٹ موڈ پر استعمال ہو سکیں گے، لائیو اسٹریمنگ اور کیمرے کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ سیکیورٹی اہلکار ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے مجاز ہوں گے۔
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر دو روزہ دورے پر کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا۔(جاری ہے) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی سفارتی عملےنے جہاز کا استقبال کیا۔دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔دورےکے اختتام پر امریکی بحریہ اور پاک بحریہ کے درمیان مشترکہ مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔امریکی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔\932
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے احاطہ عدالت میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایک سرکلر جاری کر دیا ہے۔سرکلر کے مطابق عدالت، راہداری، ویٹنگ ایریا اور دفاتر میں کسی بھی قسم کی ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ صحافی، وکلاء اور سائلین عدالت کے اندر موبائل فون صرف سائلنٹ موڈ پر استعمال کر سکیں گے اور لائیو اسٹریمنگ یا کیمرے کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔سکیورٹی اہلکار ریکارڈنگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے۔عدالت کا یہ اقدام عدالتی کارروائی کی...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی سفارتی عملےنے جہاز کا استقبال کیا۔ دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کےمابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دورےکے اختتام پر امریکی بحریہ اور پاک بحریہ کے مابین مشترکہ مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔ امریکی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی شادی طویل عرصے سے مداحوں اور میڈیا کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے، تاہم اداکار نے حالیہ انٹرویو میں شادی کے بجائے والد بننے کی خواہش کا اظہار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ سلمان خان اور عامر خان نے حال ہی میں کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو کے شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت کی جس میں دونوں نے اپنی دوستی اور نجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: ’شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے‘، سلمان خان کیساتھ تعلق پر سنگیتا بجلانی نے خاموشی توڑ دی عامر خان نے انکشاف کیا کہ ان کی دوستی اس وقت شروع ہوئی...
سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ثمن رفعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور کراچی یونیورسٹی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا بیان جسٹس طارق محمود جہانگیری نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ انہوں نے اس کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے، انہیں کبھی کراچی یونیورسٹی کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جسٹس جہانگیری جعلی ڈگری کیس، سندھ ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا جسٹس کے کے آغا کے ریمارکس جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ ہم پہلے درخواست کے...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مستقبل کی جنگیں مصنوعی ذہانت کے باعث نہایت خطرناک اور تباہ کن ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مصنوعی ذہانت کو عسکریت پسندی اور جنگی عزائم کے صرف امن و ترقی کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے موضوع پر منعقدہ اعلیٰ سطح کے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت حیرت انگیز رفتار سے دنیا کو بدل رہی ہے، لیکن اگر اس کے استعمال کو عالمی سطح پر کسی واضح اصولی یا قانونی فریم ورک کے تحت نہ لایا گیا تو یہ ٹیکنالوجی ترقی...
کراچی(نیوز ڈیسک) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ امریکہ اسرائیل پر دباؤ کا ویسا مظاہرہ نہیں کر رہا جیسا کرنا چاہئے۔ ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والی جماعتوں میں تحریک انصاف پیشِ پیش ہے۔ پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سینیٹ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مشتاق احمد خان کا فلوٹیلا پر جانے کا فیصلہ انتہائی جرات مندانہ ہے۔پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے تجزیاتی گفتگو میں کہا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ لاحق ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ تحریکِ انصاف 27 ستمبر کے جلسے سے کیا مقاصد حاصل کرے گی؟ پروگرام میں فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائی، وفاقی حکومت کی خاموشی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے میئر...
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب آگاہی اور معلومات کی ترسیل ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے واضح کیا کہ کیس میں ذاتی آرا کے بجائے محض قانونی نکات پیش کیے جائیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار اشبا کامران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے وکیل کے ذریعے قانونی دلائل پیش کریں۔ عدالت نے درخواست گزار کو وکیل پیش کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جس قانون کو چیلنج کیا گیا ہے وہ مختلف نوعیت کا ہے جبکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اس سے الگ ہے۔ درخواست گزار نے اپنے...
نیویارک ( نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مصنوعی ذہانت پر سلامتی کونسل میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے بڑھتی ہوئی عسکری تشکیل سنگین خطرہ ہے، پاکستان نے رواں سال اپنی پہلی مصنوعی ذہانت پالیسی بنائی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا، ایک ایٹمی طاقت نے دوسری ایٹمی طاقت پر تیز رفتار میزائل اور کروز داغے، اے آئی کے استعمال سے سفارت کاری کا راستہ محدود ہو جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی امن...

ملٹری کورٹ سے سزا کیخلاف اپیل ؛لاہور ہائیکورٹ کی وفاقی سیکرٹری قانون کو معاملہ کابینہ میں پیش کرنے کیلئے 10دن کی مہلت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملٹری کورٹ سے سزا کیخلاف اپیل کا حق نہ دینے پر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری قانونی کو معاملہ کابینہ میں پیش کرنے کیلئے 10دن کی مہلت دیدی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملٹری کورٹ سے سزا کے خلاف اپیل کا حق نہ دینے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ عدالت کے سامنے بلا جواز باتیں نہ کریں،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ہدایات کا کیا مطلب ہے؟45 دن گزر گئے ، ابتک عملدرآمد کیوں نہیں ہوا، ،وفاقی سیکرٹری قانون نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے معاملہ کابینہ کو بھجوایا...
دورِ نایاب :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عوامی سہولت کے لیے ایک اہم اور بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے. تمام واسا ایجنسیوں کے انتظامی معاملات میں اصلاحات کیلئے اہداف مقرر کئے گئے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا،تمام واساایجنسیاں صارفین سےوصولی کیلئےای بلنگ سسٹم متعارف کروائیں گی،صارفین آن لائن ایپ کےذریعےواٹرسپلائی کنکشن اوربلوں کی ادائیگیاں کرسکیں گے۔ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار ریونیوجنریشن کیلئےپی ایچ ایزکےاشتراک سےایڈورٹائزمنٹزپوائنٹس کاانتخاب کیا جائیگا،ایڈمن،فنانس، ریسورس، آپریشنز اور ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹرزکی تعیناتیاں ترجیحی بنیادوں پر ہونگی،گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان 45 دن میں اصلاحات کرنے کی پابند ہونگی،14نئی قائم کردہ واسا ایجنسیاں 90 دن میں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔ سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی امن و سلامتی سے متعلق مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے بڑھتی ہوئی عسکری تشکیل سنگین خطرہ ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مصنوعی ذہانت کا امن کے لیے استعمال ہونا چاہیے، عالمی امن کیلیے اختراع کو ترجیح دیناہوگی، پاکستان نے حال ہی میں عسکری شعبے میں ذمہ دارانہ کرداراداکیا۔ توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر...
کوٹری بیراج پرسیلابی کیفیت برقرار،،بہاؤمیں اضافے سےکئی دیہات زیرآب گئے،متاثرین کی نقل مکانی جاری ہے، ، دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی جہاں پانی کا بہاؤ 4لاکھ7ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔سندھ میں ٹھٹھہ ،یارمحمدمنچھر سمیت کچے کے کئی دیہاتوں میں پانی کی سطح میں کئی فٹ اضافہ ہوگیا ،مکینوں نے قریبی بندکی طرف نقل مکانی شروع کردی، ،نواب شاہ کے قریب بھی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے ،مٹیاری اور ہالہ کے دیہاتوں سے مقامی آبادی محفوظ مقام پرمنتقل ہونے لگی ،ادھرگڈواورسکھر بیراج پر پانی کے بہاؤ میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال معمول پر آگئی ،کئی اضلاع اب بھی سیلابی پانی سے متاثر ہیں،جلال پور پیر...
ویب ڈیسک : امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو روزہ دورے پر کراچی بندرگا پہنچ گیا، جس کا مقصد خطے میں دوطرفہ تعاون اور بحری تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی ناظم الامور سمیت سفارتی عملےنے جہاز کا استقبال کیا۔ اس دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔ امریکی بحریہ اور پاک بحریہ کے مابین مشترکہ مشق کا انعقاد کیا جائے گا، امریکی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار...
سٹی42: پنجاب میں تاریخ کے بدترین سیلاب کے اثرات اب تک مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکے۔ کئی علاقوں میں تاحال پانی کھڑا ہے جس کے باعث بحالی کے کاموں میں تاخیر ہو رہی ہے اور متاثرہ افراد کو گھروں کو واپس جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف میں سینکڑوں گھر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب چکی ہیں۔ باغات، تعلیمی ادارے، سڑکیں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار اگرچہ پانی کی سطح میں کچھ کمی آئی ہے، تاہم متاثرہ علاقوں میں جگہ جگہ پڑے شگاف...

جس نے کیس فائل کیا ہے وہ وکلا کہاں ہیں؟جسٹس کے کے آغا کا جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس میں استفسار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس میں جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ جس نے کیس فائل کیا ہے وہ وکلا کہاں ہیں؟وکیل نے کہاکہ متاثرہ شخص کو شامل کئے بغیر کیسے درخواست قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ثمن رفعت عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور وکیل کراچی یونیورسٹی عدالت میں پیش ہوئے، حسن ابدال لاری اڈے پر گدا گروں کا اجلاس، راولپنڈی اسلام آباد کے گداگروں نے بھیک مانگنے کے علاقوں اور ایام...
کوٹری: ملک میں ٹینوں کے حادثات معمول بن گئے، لاہور سے کراچی جانے والی 38 ڈاؤن فرید ایکسپریس کوٹری ریلوے جنکشن پلیٹ فارم دو پر داخل ہوتے ہوئے ہی ڈی ریل ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تاہم حادثے کے بعد ڈاون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدرفت معطل ہوگئی۔ بوگیوں کی بحالی کے لیے ریلوے عملہ اور کرین طلب کر لی گئی، حادثے کے بعد متاثرہ بوگیوں کے مسافروں کو دوسری بوگیوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ مسافروں کو دیگر ٹرین کی بوگیوں میں منتقل کر کے منزل کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے، ٹریک کی بحالی میں پانچ سے زائد گھنٹے لگیں گے۔ واضح...
اسلام آباد: دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے حوالے تفصیلات جاری کر دیں۔ کوٹری بیراج پر حالیہ تقریباً 4 لاکھ کیوسک بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور کوٹری پر ستمبر کے آخر تک صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے۔ گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں بتدریج کمی ہو رہی جبکہ معمول کے مطابق بہاؤ موجود رہے گا۔ دریائے راوی میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں کمی کا رجحان ہے جبکہ سلیمانکی...
لاہور: ملتان کے تحصیل جلال پور پیر والا کے دیہات آج بھی پانی میں گِھرے ہوئے ہیں، سیکڑوں گھر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ کھیتوں میں اگنے والی گندم اور چاول سڑ گئے، کچے مکانوں کی دیواریں گر چکیں اور لوگ چھت سے محروم ہوکر خیموں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ مقامی بزرگ محمد جمیل کے مطابق ہمارے گھر اور کھلیان سب پانی میں ڈوب گئے۔ برسوں کی محنت سے جمع کیا گیا اناج بھی خراب ہوگیا۔ اسی طرح ایک اور بزرگ تاج دین نے نمناک آنکھوں کے ساتھ بتایا ہم اپنے گھر دوبارہ بنا لیں گے، لیکن خدا کے لیے کوئی پانی...
ہانگ کانگ نے دنیا کے طاقتور ترین سائیکلون رگا سا کے گزرنے کے بعد 36 گھنٹے کی بندش کے بعد دوبارہ کھلنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ طوفان کے باعث شہر میں سڑکیں زیرِ آب آ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ شہریوں کی مشکلات اور نقصانات شہر میں سو سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ ہوٹلوں، دکانوں اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہی اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:’ٹائیفون راگاسا‘ چین پہنچ گیا، تائیوان میں 29 ہلاکتیں، 152 لاپتا ہوائی اڈے کی بحالی ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے طوفان کے بعد تینوں رن ویز دوبارہ فعال...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی حکمرانی کو اقوام متحدہ کے نظام کی قانونی حیثیت سے جوڑا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:بوئنگ اور پیلنٹیئر کا دفاعی پیداوار میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر اشتراک نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس برائے اعلیٰ سطحی اوپن ڈبیٹ “مصنوعی ذہانت اور بین الاقوامی امن و سلامتی” سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اے آئی کو امن اور ترقی کے فروغ کے لیے استعمال کیا جائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اے آئی گورننس پر سالانہ مکالمے (Annual Dialogue) اور بین الاقوامی سائنسی پینل کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے...

جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی اترنے کے بعد 5 افراد کی لاشیں برآمد،پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال معمول پر آگئی، کوٹری بیراج پر سیلابی کیفیت برقرار، نقل مکانی جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، پانی کے دباؤ سے کچے کے علاقے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی جہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کے باعث ٹھٹھہ میں کچے کے دیہات زیرِ آب آرہے ہیں۔ٹھٹہ میں یار محمد منچھر سمیت کچے کے دیہاتوں میں پانی کی سطح میں کئی فٹ اضافہ ہوگیا جس کے بعد مکینوں نے قریبی بند کی طرف نقل مکانی شروع کردی جبکہ کئی افراد اب بھی علاقے میں موجود حکومتی مدد کے منتظر ہیں۔ کراچی...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت کے ہائی سیکیورٹی زون کشمیر چوک میں ایک شخص بلند و بالا ٹاور پر چڑھ گیا اس صورتحال پر ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان ، ریسکیو اہلکاروں سمیت پہنچ گئے اور ٹاور کی چوٹی پر چڑھے شخص سے کہا کہ وہ نیچے آجائے اور اپنا معاملہ بتائے جب وہ نیچے اترا تو اس نے کہا کہ میرا نام محسن ہے اور شہزاد ٹاؤن کا رہنے والا ہوں مجھے اپنے آرمی چیف سید عاصم منیر سے پیار ہے جس کے اظہار کیلئے بلندی پر چڑھ گیا جب ایس ایس پی آپریشنز نے گاڑی منگوا ئی اور محسن کو ساتھ لے جانے لگے تو محسن نے ایس پی صاحب زندہ باد کا...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی مالیاتی ڈھانچہ ترقی پذیر ممالک کیساتھ عدم مساوات کو بڑھا رہا ہے‘ قرضوں کے بوجھ اور ماحولیاتی بحران نے ان ممالک کیلئے سنگین مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ میں منعقدہ "پائیدار‘ شمولیتی اور لچکدار عالمی معیشت کے لیے پہلے دو سالہ سربراہی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے لیے بڑھتے ہوئے مالیاتی خلا‘ غیر پائیدار قرضوں اور تیزی سے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی چیلنجز کو اجاگر کیا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ قرضوں کے بحران کے حل کے لیے...
پشاور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے صوبے کو امن و امان کے مسائل کا سامنا ہے، جب تک افغانستان میں حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ان سے پاکستان میں تعینات برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے کہا خطے میں قیامِ امن کے مستقل حل کے لیے مذاکرات اور جرگوں کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا خیبر پی کے نے کئی عشروں تک افعان بہن بھائیوں کی مہمان نوازی کی، ہم افغان مہاجرین کی باعزت انداز میں واپسی چاہتے...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے افغانستان کے قائمقام قونصل جنرل مولوی محمد حبیب ناصر نے ملاقات کی جس میں بلوچستان سے افغان مہاجرین کے انخلااور باعزت واپسی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قائم مقام قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں کے انخلاسے متعلق قومی پالیسی پر بلوچستان حکومت موثر عمل درآمد کروا رہی ہے اور وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ضعیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھنے سے متعلق پہلے ہی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے...
پشاور(بیورو رپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک سفر پر پابندی کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اعظم سواتی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود 13 اگست کو درخواست گزار کو بیرون ملک جانے سے روکا گیا، عدالت نے جب حکم دیا اسی شام درخواست گزار کے خلاف دو ایف آئی آرز کا پتہ چلا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کی فیڈریشن اتنی کمزور ہے کہ اگر کوئی باہر چلا جائے تو واپس نہیں لا سکتے؟ یہ سیاسی لوگ ہیں، کہیں نہیں جائیں گے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آپ ان کو گرفتار...
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں "مصنوعی ذہانت اور بین الاقوامی امن و سلامتی" کے موضوع پر ہونے والے اعلیٰ سطحی مباحثے میں خطاب کے دوران وزیر دفاع نے مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ معزز صدرِ اجلاس میں جمہوریہ کوریا کی اس اہم اوپن ڈیبیٹ کے انعقاد کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔ یہ امر خاص اہمیت کا حامل ہے کہ صدر لی جے میونگ ذاتی طور پر ہماری ان مشاورتوں کی صدارت فرما رہے ہیں۔ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا ان کے جامع اور بصیرت افروز بریفنگ پر شکریہ ادا کرتا ہوں،...
نیویارک: سبکدوش ہونے والے جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں زور دیا ہے کہ امن و سلامتی خودبخود قائم نہیں رہتی بلکہ انہیں فعال اقدامات کے ذریعے یقینی بنایا جاتا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سبکدوش ہونے والے جاپانی وزیراعظم نے عالمی سلامتی کو درپیش نئے چیلنجز کے تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بڑی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ شیگیرایشیبا نے کہا کہ سلامتی کونسل کے موجودہ ڈھانچے کی بنیاد دوسری جنگ عظیم کے بعد رکھی گئی تھی لیکن آج یہ ڈھانچہ بدلتی دنیا کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پانچ مستقل ارکان کو حاصل ویٹو پاور بارہا عالمی امن...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں۔خواجہ آصف نے یہ بات سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی امن و سلامتی مباحثے سے خطاب میں کہی۔انہوں نے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مصنوعی ذہانت کا امن کیلئے استعمال ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے رواں سال اپنی پہلی مصنوعی ذہانت پالیسی بنائی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-23اسلام آباد: (خبرایجنسیاں) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی جب کہ کشمیری عوام کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد بھی موجود تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی نے بھارت کی غیرقانونی قبضہ مضبوط کرنے، ظالمانہ قوانین، جبر اور آبادیاتی تبدیلیوں کی کوششوں کی...
افغانستان سے ملحق حساس اور عشروں سے دہشت گردی کا شکار صوبہ خیبرپختونخوا میں 12 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے جس کے بانی کو طالبان کا حامی ہونے کی وجہ سے طالبان خان بھی کہا جاتا ہے جو کے پی میں سالوں سے جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی اب کھل کر مخالفت کر رہے ہیں اور ان کا بس نہیں چل رہا کہ اپنے وزیر اعلیٰ کے پی کا برائے راست افغان حکمرانوں سے رابطہ کرا سکیں جس کا اظہار وزیر اعلیٰ کے پی خود بھی کر چکے ہیں مگر ملک کے آئین کے مطابق ملک کا کوئی صوبہ ملک کے خارجی اور دفاعی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا اور اس کا مکمل اختیار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-3 غزہ /تل ابیب /جنیوا /ایتھنز /دمشن /میڈرڈ /صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی /صباح نیوز) غزہ سے نقل مکانی کرتے ہوئے فلسطینیوں پر صہیونی حملوں میں درجنوں شہادتیں ہوگئیں‘ ایک طرف بمباری، دوسری طرف بند سمندر، غزہ چاروں طرف سے محصور ہو گیا، 24 گھنٹے میں 60 سے زاید فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے‘قابض فوج مسلسل رہائشی عمارتیں تباہ کر رہی ہے۔ فٹ بال کے معروف کھلاڑی اور فارورڈ محمد السطری کو قابض اسرائیلی فوج نے گولی مار دی‘جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے قریب ایک امدادی تقسیم کے مرکز پر حملوں میں کھانے کے انتظار میں کھڑے 8 بے بس افراد بھی شہید ہوئے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مارے گئے میجر کی شناخت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)سندھ ایمپلائزالائنس کی اپیل پر پنشن اصلاحات کے خلاف دوسرے روزہ بھی تمام تعلیمی ادارے بند رہے اور سرکاری اداروں میں کام بند رہا اور مختلف جگہ احتجاج ہوتا رہا جن سے تنظیم کے رہنما نوید راجپوت عارف بابو ارشاد راجپوت اور عابد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے مطالبا ت پورے نہیں کیے گئے تو چھ اکتوبر کو بلاول ہاوس کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس کی مثال ملنا مشکل ہو جائے گی انھوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد سرکاری ملازمین کے حقوق کی بحالی تک جاری رہے گی۔ اسٹاف رپورٹر
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے غیرقانونی ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ شہر قائد میں صدر کے علاقے میں کارروائی کے دوران انسانی اسگلنگ میں ملوث غیرقانونی ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم دانیال ریان الحرمین کے نام سے غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم عمرے ویزے کی آڑ میں شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر رہا تھا، اس کے قبضے سے 9 پاسپورٹس اور دیگر سفری دستاویزات برآمد کی گئیں۔ ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، چیک بکس اور اسٹمپس بھی برآمد کی گئیں، ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ اور بیرون ملک بھجوانے کے نام پر رقوم وصول کر رہا تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صحت کے نظام کو جدید بنایا جا سکے، ساتھ ہی بیماریوں کی تشخیص، ادویات کی دریافت اور نسخہ نویسی، اور منفی دوا کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ پیر کو ایک سرکاری ورکشاپ میں کیا گیا، جو 8ویں پی پی ایم اے (پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن) فارما سمٹ سے قبل منعقد ہوئی، اس ورکشاپ کا عنوان تھا ’فارما کا مستقبل: اے آئی کے ذریعے ادویات کی دریافت اور ذاتی نوعیت کی دوائیوں میں بہتری۔ ورکشاپ میں مصنوعی ذہانت کے عالمی ماہر جِم ہیرس نے بتایا کہ گوگل ڈیپ مائنڈ کے بانی ڈیمیس ہسبیس کے مطابق اے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کی کارکردگی ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی۔ گیس بلوں کی ترسیل ٹھیکے پر دینے کے باوجود ٹھیکیدار اور اس کا عملہ کئی کئی ماہ سے صارفین تک بل پہنچانے میں ناکام رہا ہے، جس کے باعث شہری ذہنی اذیت اور معاشی نقصان کا شکار ہیں۔اورنگی ٹاؤن کے رہائشی سید ایوب الحسن نے کمپنی کے ایم ڈی کو جمع کرائی گئی درخواست میں شکایت کی ہے کہ انہیں کئی ماہ سے گیس کے بل موصول نہیں ہوئے۔ بل نہ ملنے کی وجہ سے صارفین کو بروقت ادائیگی نہ کرنے پر 10 فیصد اضافی ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ گیس صارفین نے الزام لگایا ہے کہ انہیں حالیہ دنوں میں اضافی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ \ محمد علی فاروق) شہر قائد میں عوام کے محافظ خود جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کار بن گئے۔ اسپیشل برانچ کی خفیہ رپورٹس نے پولیس کے اندر چھپی ایک ایسی خوفناک حقیقت کو بے نقاب کردیا ہے جس نے شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ان رپورٹس کے مطابق کراچی کے مختلف تھانوں میں تعینات 50سے زائد ایس ایچ اوز اور130 سے زائد افسران اور اہلکار جرائم پیشہ سرگرمیوں میں براہِ راست ملوث پائے گئے ہیں۔ ان “محافظوں” پر نہ صرف بھتا خوری، منشیات فروشوں اور گٹکا مافیا سے رقوم بٹورنے بلکہ مساج سینٹرز، جوا خانوں اور قحبہ خانوں کی سرپرستی کرنے اور زمینوں پر قبضے جیسے بھیانک جرائم کے سنگین الزامات ثابت ہوئے ہیں۔...