2025-07-04@20:21:00 GMT
تلاش کی گنتی: 1435
«عالم گیر»:
(نئی خبر)
دوسری جنگِ عظیم کے بعد جب دنیا نے تباہی سے سبق سیکھنے کی امید باندھی تھی، تبھی ایک نیا عالمی نظام ابھرا جس میں امریکہ نے خود کو ’’امن‘‘، ’’جمہوریت‘‘ اور’’آزادی‘‘ کا علمبردار قرار دیا۔ مگر وقت نے یہ ثابت کیا کہ یہ نعرے محض سیاسی چالیں تھیں، جن کے پردے میں امریکہ نے درجنوں ممالک پر بمباری کی، حکومتیں گرائیں، عوام کا قتلِ عام کیا، اور خطوں کو بدامنی و تباہی کی دلدل میں جھونک دیا۔ حال ہی میں ماسکو میں قائم چینی سفارت خانے نے ایک فہرست جاری کی، جس میں ان تمام ممالک کا ذکر کیا گیا جن پر امریکہ نے جنگِ عظیم دوم کے بعد براہ راست یا بالواسطہ بمباری کی۔ اس فہرست کا مقصد دنیا...
انگلینڈ سے جاری لیڈز ٹیسٹ میں تیسرے دن گیند کی تبدیلی پر تنازع ہوگیا، بھارتی نائب کپتان ریشابھ پنت نے امپائر سے گیند تبدیل نہ کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ پنت نے امپائر کی جانب گیند پھینکی اور اس حرکت کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جسپریت بمرا اور بعد ازاں شبمن گل نے بھی گیند کی حالت پر اعتراض کیا لیکن امپائر پال رائفل نے گیند تبدیل کرنے سے انکار کر دیا حالانکہ گیند گیج میں سے گزر چکی تھی۔ @fahadedits67 Rishabh Pant Fight with Umpire ????????????#trending #fyppppppppppppppppppppppp #viral #illu #fyp #trend ♬ original sound – $heikh???????? اس وقت انگلش بیٹر ہیری بروک جارحانہ انداز میں کھیل رہے تھے۔ دوسری جانب کمنٹری...
وزیراعظم برطانیہ سر کیئر اسٹارمر نے سلطان عمان کے سلطان، معظم المقام ہیثم بن طارق السعید سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ایران کے جوہری پروگرام کو علاقائی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مذاکرات کی میز پر واپس آئے تاکہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔ وزیراعظم اور سلطان عمان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں مزید کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور موجودہ حالات میں تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ غزہ کی موجودہ صورتحال کو دونوں...
ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلح کشیدگی دسویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔ امریکا نے براہِ راست تنازع میں شامل ہوتے ہوئے ایران کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، اس اقدام کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔ دوسری جانب روس نے اس حملے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، جب کہ چین کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں یہ سوال اب شدت اختیار کر گیا ہے کہ کیا روس اور چین بھی اس تنازع میں براہِ راست مداخلت کر سکتے ہیں؟ اور کیا جنگی صورتحال مزید سنگین ہوتی جائے گی؟ یہ بھی پڑھیں ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا فیصلہ، دنیا پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟...
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطے کے دوران ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے امریکی حملوں ،جو گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت کے بعد ہوئے ،کی مذمت کی۔ وزیراعظم نے برادر ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے تحفظات کا اظہار کیا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے تحفظات کے تحت تھیں۔ یہ حملے IAEA کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مصدقہ اطلاعات کے مطابق کمشنر سیسی میانداد راہجو کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کی سرکاری ٹریننگ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے اور وہ 27 جون 2025 سے اس ٹریننگ کو جوائن کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں میانداد راہجو کی بطور کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن تعیناتی ہوئی تھی، بنیادی طور میانداد راہجو فیڈرل گورنمنٹ کے اکاؤنٹ و آڈٹ کے افسر تھے جن کو ڈیپوٹیشن پر سیسی میں بطور کمشنر سیسی تعیناتی ہوئی تھی، ان کی پوری کوشش تھی کہ سیسی کے بدعنوانی و بدانتظامی کے تاثر کو ختم کیا جائے اور اس کے لیے انہوں نے اپنی بھرپور کوشش بھی کی لیکن سیسی کی افسر شاہی نے انہیں...
امریکا نے اپنے جدید ترین بمبار طیاروں کے ساتھ ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے حملے میں فردو کے ایٹمی پلانٹ کو مکمل تباہ کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حملے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، جب کہ دوسری جانب ایران نے امریکا کی جانب سے اپنے جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اقوام متحدہ امریکا کو ایران، اسرائیل جنگ میں براہ راست شمولیت سے منع کرتی رہی جب کہ یورپ سفارت کاری پر زور دیتا رہا، مسلم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے موجودہ علاقائی و عالمی حالات کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس کل (پیر) کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس دوپہر 12 بجے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس میں ملکی عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی، جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اپنے حالیہ دورہ امریکا سے متعلق شرکاء کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے مابین جاری تنازع پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا جبکہ ایران سے سفارتی حمایت کے امکانات اور علاقائی حکمت عملی پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔اجلاس میں ملکی داخلی و سرحدی سیکیورٹی صورتحال، خطے...
ایران نے امریکا کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات پر حملوں کے ردعمل میں خطے میں ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو دنیا کی سب سے اہم توانائی گزرگاہوں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایران اسرائیل تصادم: دنیا کے سر پر تیسری جنگ عظیم کا خطرہ منڈلا رہا ہے؟ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی پارلیمان نے باقاعدہ طور پر آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے، تاہم اس اقدام پر حتمی فیصلہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل (سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل) دے گی، جو ایران میں عسکری و...
امریکی بی-ٹو بمبار طیاروں نے ایران پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بی-ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طیارے امریکی جزیرے گوام (15° شمال، 145° مشرق) سے روانہ ہوئے اور مغرب کی جانب بحرِ انڈمان (10° شمال، 95°-100° مشرق) سے ہوتے ہوئے وسطی بھارت (20° شمال، 75°-80° مشرق) کی فضائی حدود عبور کر کے بحرہ عرب کے راستے ایران کی سرحد کے نزدیک (25°-30° شمال، 60°-65° مشرق) پہنچے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ مشرق وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان...
ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی فضائی حملوں کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان حملوں کی فوری تحقیقات کرے۔ ایرانی سرکاری نیوز نیٹ ورک SNN کے مطابق، ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے امریکا کے حملوں کو ’’بین الاقوامی قوانین، خصوصاً جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی سنگین خلاف ورزی‘‘ قرار دیا ہے۔ محمد اسلامی نے گروسی پر ’’غفلت اور خاموشی‘‘ اختیار کرنے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ ایران اس سلسلے میں ’’مناسب قانونی اقدامات‘‘ اٹھائے گا۔ خط میں کہا گیا...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) پاکستان کا ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ حملوں سے خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے جس کے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، ان حملوں کو اسرائیل کے پے در پے حملوں کا تسلسل سمجھتے ہیں، ہمیں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ...
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے حالیہ فضائی حملوں پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کاروائی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس کے "ہمیشہ یاد رکھے جانے والے نتائج" ہوں گے۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا: "امریکہ، جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے، نے ایران کی پرامن نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور NPT کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔" انہوں نے کہا کہ آج صبح کے واقعات ناقابلِ برداشت، غیر قانونی اور مجرمانہ فعل ہیں، اور دنیا بھر کے تمام اقوام متحدہ کے رکن ممالک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا پہلا ردعمل سامنے آگیا۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن امریکا نے ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور این پی ٹی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آج صبح کے واقعات نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں اور ان کے دیرپا نتائج ہوں گے۔ اقوامِ متحدہ کے ہر رکن کو اس انتہائی خطرناک، غیر قانونی اور مجرمانہ طرزِ عمل پر تشویش میں مبتلا ہونا چاہیے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران اپنی خود مختاری،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں مرنے سے متعلق متنازع بل کثرت رائے سے منظور ہو گیا جس کے تحت لا علاج مریض اپنی مرضی سے زندگی کا خاتمہ کر سکیں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق برطانوی دارالعوام میں پیش کردہ بل تکلیف دہ بیماریوں میں مبتلا افراد کو اپنی زندگی ختم کرنے کا اختیار دینے سے متعلق تھا۔ بل 291 کے مقابلے میں 314 ووٹوں سے منظور کیا گیا ۔ متنازع بل ہاؤس آف کامنز میں تیسرے مطالعے میں پاس ہوا ، جو اب ہاؤس آف لارڈ میں جائے گا جہاں اس کی مزید جانچ پڑتال کی جائے گی۔ برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز سے منظوری کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن جائے گا۔اس بل کو لیبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقبال نے اپنی معرکہ آرا نظم جواب شکوہ میں خدا کی زبان سے یہ شعر کہلوایا ہے۔ تھے تو آبا وہ تمہارے ہی مگر تم کیا ہو ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو اس شعر میں خدا مسلمانوں سے مخاطب ہو کر کہہ رہا ہے کہ وہ مسلمان جنہوں نے کبھی پوری دنیا کو فتح کیا تھا بلاشبہ وہ سب تمہارے بزرگ تھے مگر بدقسمتی سے آج کے مسلمانوں میں ان کی ایک بھی خوبی موجود نہیں۔ خدا کے بقول آج کے مسلمان تو صرف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر مستقبل کا انتظار کررہے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے زمانے تک آتے آتے مسلمانوں کی صورت حال اور بھی خراب ہوگئی ہے۔ آج کے مسلمانوں کو دیکھ کر...
مودی سرکار کی ایک اور ناکامی، خودساختہ جنگی کارنامے عالمی سطح پر مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مودی سرکار کے ماتھے پر ناکامی کا ایک اور داغ لگ گیا، جس میں اس کے من گھڑت جنگی کارناموں کو عالمی سطح پر مسترد کردیا گیا ہے۔عالمی ماہرین کی جانب سے مودی سرکار کے خود ساختہ جنگی کارنامے سختی کے ساتھ مسترد کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں معروف امریکی ماہر امورِ سکیورٹی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ مودی سرکار کی جھوٹی کامیابیوں کا بھانڈا عالمی میڈیا میں پھوٹنے لگا، جس سے بھارتی دعوے من گھڑت ثابت ہو رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے پاکستان ایئر...
پا کستان عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے،محفوظ اور پرامن دنیا کی خاطر بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں،جنرل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ واشنگٹن ڈی سی میں سینئر سکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے ملاقات ،شرکا نے فیلڈ مارشل کے موقف کی کھلے دل سے وضاحت کو سراہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور تعاون پر مبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں ذمہ دارانہ اور فعال کردار ادا رہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ جاری ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے تصدیق کی ہے کہ وہ فلم سازوں کے ساتھ مل کر معروف مرحوم سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی زندگی پر فلم بنانے پر کام کر رہی ہے۔سندھ کے سینئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں ہونے والے ایک فلم فیسٹیول میں خطاب کے دوران عبد الستار ایدھی کی زندگی پر فلم بنانے کی تصدیق کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ ملکی ہیروز اور مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات پر فلمیں بنانا ہماری ذمے داری ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات سندھ فلم ساز ستیش آنند کے ساتھ مل کر معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی زندگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں مودی سرکار کے سر پر سوار جنگی جنون نے پورے خطے کو ایٹمی تصادم کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر سمیت پورا خطہ شدید خطرات سے دوچار ہوچکا ہے ریاستی دہشت گردی اور فالس فلیگ سے مودی سرکار خطے کو جنگ میں جھونک رہی ہے۔ گلوبل پیس انڈیکس نے صورت حال کے تناظر میں سنگین وارننگ جاری کی ہے۔سڈنی انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے ہوشربا رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی خلاف ورزیاں عالمی بحران کو جنم دے رہی ہیں۔ بھارت کشمیر کو مستقل پْرتشدد خطہ بنا چکا ہے۔ کشمیر دنیا کے بدترین...
ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ معروف کانٹنٹ کریئیٹر، اداکار اور کاروباری شخصیت مومن ثاقب کانزلائنز 2025 میں ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ایٹرزکی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کریں گے۔ وہ ٹک ٹاک کے عالمی کانٹنٹ کریئیٹرزکے وفد کا حصہ بنیں گے اور اس طرح دنیا کے سب سے بڑے تخلیقی میلے میں کسی پاکستانی ٹک ٹاکر کی یہ پہلی شرکت ہوگی۔ ہر سال فرانس کے شہر کانز میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ تخلیقی صلاحیت، جدت اور مؤثر ابلاغ کے اعتراف کے لیے دنیا کا سب سے معتبر بین الاقوامی میلہ ہے۔ یہ ایونٹ دنیا بھر سے بااثر برانڈز، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں، کری ایٹرزاور میڈیا لیڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے تاکہ تخلیقی صنعتوں میں نئے رجحانات...
واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے ملاقات میں فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور تعاون پر مبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں ذمہ دارانہ اور فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور تعاون پر مبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں ذمہ دارانہ اور فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ادارہ شماریات نے مہنگائی میں اضافے کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے۔ جاری اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح منفی 2.06 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک ہفتے میں 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 452 روپے 47 پیسے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ زندہ مرغی فی کلو 7 روپے 28 پیسے، چینی فی کلو 3 روپے 77 پیسے، ٹوٹا باسمتی چاول فی کلو1 روپے 71 پیسے، دال مونگ اور دال...
واشنگٹن: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پرمبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ جاری ہے جہاں انہوں نے امریکی تھنک ٹینکس اور اسٹریٹیجک امور کےنمائندوں سے ملاقات کی، اس ملاقات نے پاکستان کے اسٹریٹیجک وژن کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واشنگٹن میں ممتازاسکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نمائندگان سےگفتگو کی جس میں پاکستان کے اصولی مؤقف کو علاقائی اور عالمی معاملات پر...
سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پاکستان کے قومی ہیرو سر عبدالستار ایدھی کی متاثر کن زندگی پر مبنی فلم بنا رہی ہے۔ شرجیل میمن نے یہ انکشاف پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا جس میں انہوں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت اچھے لوگ موجود ہیں جن پر ہم فلمیں بنا سکتے ہیں اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ ہم فلمیں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی زندگی ختم ہونے کے بعد ہم دفن کر کے ان کو بھول گئے۔ یہ فلم بنائیں گے تو بعد...
بانی مملکتِ محبت، لندن ہم ایک ایسے عہد میں داخل ہو چکے ہیں جس کی پیشگوئی رسول اللہ ﷺ نے فرمائی تھی ایک ایسا وقت جب دنیا پر اتنی گہری الجھن، فریب اور اخلاقی زوال چھا جائے گا کہ حق اور باطل میں تمیز کرنا تقریبا ناممکن ہو جائے گا۔ایسا زمانہ آئے گا کہ دین پر قائم رہنے والا ایسے ہوگا جیسے ہاتھ میں انگارہ تھامے ہو۔(سنن ترمذی: 2260) یہی وہ زمانہ ہے۔سچائی دفن کر دی گئی ہے اور جھوٹ کو زرق برق لباس پہنا دیا گیا ہے۔جھوٹ روشنی سے بھی تیز سفر کرتا ہے، جبکہ سچ یا تو خاموش کر دیا جاتا ہے یا مذاق بنایا جاتا ہے۔وقت تیزی سے گزر رہا ہے، مگر برکت غائب ہو چکی...
مسلم دشمنی، ہندو انتہا پسندی اور عالمی طاقت بننے کی خام خیالی خود بھارت کے لیے سنگین خطرہ بن گئی ہے۔ مودی سرکار کی عالمی طاقت بننے کی خام خیالی، ہندوتوا قوم پرستی اور انتہا پسند سیاست خود بھارت کی نام نہاد جمہوری ساکھ کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے۔ مودی سرکارکا ہندوتوا نظریہ بھارت کی سیکولر شناخت اور قومی ہم آہنگی کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کی متنازع سفارتی حکمت عملی نے بھارت کو عالمی محاذ پر تنہا کر دیا ہے۔ امریکی جریدے نے بھی مودی کی انتہا پسند پالیسیوں اور سفارتی ناکامیوں پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ فارن افیئرز کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور تعاون پر مبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں ذمہ دارانہ اور فعال کردار ادا کرتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ جاری ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے واشنگٹن ڈی سی میں سینئر سکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی مسائل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آخری قسط ایران نے شام میں اپنے قیام اور جنگی طاقت کے باوجود شام اور لبنان کے علاقوں پر اسرائیل کی طرف سے بار بار حملوں کے سامنے خاموشی اختیار کیے رکھی۔ ایران اس وقت بھی خاموش رہا جب اسرائیل نے ماضی قریب میں ایران کی پراکسی حزب اللہ پر انتہائی جارحانہ حملے کیے اور اس کی طاقت کو مکمل طور پر برباد کرکے رکھ دیا۔ ستمبر 2024 میں اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکواٹر پر لڑاکا طیاروں کی مدد سے 80 سے زائد بم گرائے، ہیڈکواٹر اس کے اردگرد کی عمارتوں کو تباہ، سیکڑوں افراد کو ہلاک اور زخمی، حزب اللہ کے سینئر کمانڈروں بشمول حسن نصراللہ کو مار دیا لیکن ایران سخت بیانات...

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اورنگی ٹائون سیکٹر15/اےمیں الخدمت شعبہ مدارس کے ذمے دارمولانا عتیق الرحمن کی اہلیہ کے انتقال پر ملاقات ودعائے مغفرت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعرات کے روز ملینیم مال گلشن اقبال اور عامر الیکٹرونکس مارکیٹ صدر کا دورہ کیا اور آتشزدگی سے متاثرہ دکانوں اور تاجروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تاجروں نے منعم ظفر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سیاسی رہنما ہیں جو متاثرین سے ہمدردی کے لیے پہنچے جب کہ کسی اور جماعت کے رہنما یا حکومتی نمائندے نے تاحال متاثرین سے رابطہ تک نہیں کیا۔منعم ظفر خان نے متاثرہ تاجروں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے حکومت سندھ اور کے ایم سی سے مطالبہ کیا کہ تمام متاثرہ دکانداروں کو فوری طور پر مالی امداد اور زرِ تلافی فراہم کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ سے اپنا...
ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید بھی ختم ہوگئی۔ سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال کو ایک سخت مقابلے کے بعد کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائشیا میں جاری 23 ویں ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سیڈ 5 پاکستان کے ناصراقبال کو ہانگ کانگ کے ہنری لیونگ نے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ پہلا گیم 7-11 اور دوسرا گیم 8-11 سے ہارنے کے بعد ناصر اقبال نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے اگلے دونوں گیمز 8-11 اور 7-11 سے جیت کر مقابلہ سنسنی خیز بناڈالا۔ تاہم، ان کے حریف نے فیصلہ کن پانچویں گیم میں 7-11 سے کامیابی پاکر سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا۔ عالمی انڈر 23...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع میں امریکہ کی براہ راست مداخلت دنیا کو ایک اور عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کسی ایٹمی ہتھیار کے خطرے کے پیش نظر نہیں، بلکہ اصل ہدف ایک اسلامی حکومت کا خاتمہ ہے، امریکہ کی قیادت دنیا کو یک طرفہ فیصلوں کے ذریعے غلام بنانے پر تُلی ہوئی ہے، لیکن صدر ٹرمپ کی خود ساختہ بادشاہی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسلم دنیا کو اس نازک گھڑی میں...
بھارت کی ریاست پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوائنسر کنچن کماری عرف ’کمل کور بھابھی‘ کے قتل کے بعد ریاست میں سوشل میڈیا پر مواد تخلیق کرنے والے کئی دیگر مرد و خواتین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 11 جون کو بٹھنڈہ میں ایک کار سے کنچن کماری کی لاش برآمد ہوئی تھی، اس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں 32 اور 21 سالہ دو سکھ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ بھٹنڈہ پولیس کے سربراہ امنیت کونڈل نے کہا کہ اس واقعے کے مرکزی ملزم امرت پال سنگھ مہروں ہے۔ ان کے مطابق امرت پال مہروں سازش سے لے کر اس واقعے کو انجام دینے تک ہر...
کراچی: گلستان جوہر میں واقعے نجی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے باعث جہاں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا وہیں سے 60 قرآن شریف صحیح حالت میں برآمد ہوئے۔ شدید نوعیت کی آگ کنٹرول کرنے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیا تو ریسکیو 1122 کے عملے کو آگ سے متاثر حصے سے قرآن شریف صحیح حالت میں ملے۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے بتایا کہ شدید نوعیت کی آگ نے مال کے اندر موجود مسجد کو بھی نقصان پہنچایا تاہم وہاں رکھے تقریباً 60 کے قریب قرآن محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کامیابی عالم اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی شکست خطے میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے، امریکا، اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے، عالم اسلام کو عسکری اتحاد قائم کرنا چاہیے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام قومی سلامتی کے تحفظ کی لکیر ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔
اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، جب کہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق برینٹ نارتھ سی کروڈ آئل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ، جو دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے تیل کے اشاریے ہیں، بالترتیب 4.4 فیصد اور 4.3 فیصد بڑھ گئے۔ منگل کو برینٹ کی قیمت 76.45 ڈالر اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 74.84 ڈالر فی بیرل پر جا پہنچی۔بدھ کی علی الصبح دونوں اشاریوں میں مزید 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری طرف، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے “غیر مشروط ہتھیار ڈالنے” کا مطالبہ کرتے ہوئے، ایران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلیفورنیا: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی مقبول چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ روزانہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں، مگر اب ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کا مسلسل استعمال انسانی دماغی کارکردگی پر اثر ڈال سکتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ تحقیق معروف امریکی تعلیمی ادارے ماساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کے میڈیا لیب میں کی گئی، جس میں 18 سے 39 سال کی عمر کے 54 رضاکار شامل کیے گئے، تحقیقی ٹیم نے ان افراد کو تین گروپوں میں تقسیم کیا تاکہ مختلف طریقۂ کار سے تحریری کام لینے کے اثرات کا موازنہ کیا جا سکے۔پہلے گروپ کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے مضامین چیٹ جی...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی کشیدگی کے تناظر میں ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم سفارتی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے پاکستانی شہری اپنے موبائل یا لینڈ لائن نمبرز پر بیلنس اور کال پیکجز ہر وقت فعال رکھیں۔ یہ بھی پڑھیں امریکا سن لے، ایران سرینڈر نہیں کرے گا، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا دوٹوک اعلان سفیر مدثر ٹیپو نے ایران میں موجود پاکستانیوں کو سفر کے دوران محتاط رہنے اور رابطے کے متبادل ذرائع ہمراہ رکھنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ ایران سے نکلنے والے...
کراچی: گلستان جوہر میں واقعے نجی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے باعث جہاں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا وہیں سے قرآن شریف صحیح حالت میں برآمد ہوا۔ شدید نوعیت کی آگ کنٹرول کرنے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیا تو ریسکیو 1122 کے عملے کو آگ سے متاثر حصے سے قرآن شریف صحیح حالت میں ملے۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے بتایا کہ شدید نوعیت کی آگ نے مال کے اندر موجود مسجد کو بھی نقصان پہنچایا تاہم وہاں رکھے تقریباً 60 کے قریب قرآن محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے جس کے نتیجے میں مسلمانوں کی شناخت، ان کی مساجد اور حتیٰ کہ گھروں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے، نفرت کی روش عالمی امن کیلئے ایک مستقل خطرہ بن چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نفرت انگیز تقاریر کا زہر معاشروں میں تقسیم، انتشار...
ویب ڈیسک: اسلام آباد: زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کردی۔ نادرا کی سفارش پر وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے، منسوخ، زائدالمیعاد اور فوت شدگان کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز مرحلہ وار بند ہوں گی، 2017 میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز 30جون کو بند ہوں گی۔ اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ حکام نے بتایا کہ 2018 کے شناختی کارڈز پر جاری سمز 31جولائی کو بندہوں گی، 2019 اور 2020 کے شناختی کارڈز کی سمز 31اگست اور 30ستمبر کو بند ہوں گی۔ 2021 اور 2022...
کراچی کی راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگ گئی، 6 فائر ٹیڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ شاپنگ مال کی تیسری منزل پر سرویلنس روم سے شروع ہوئی تھی، جس نے عمارت اور اس کے اندر کئی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق شاپنگ مال سے متصل رہائشی عمارت کے مکین باہر نکل آئے ہیں، تمام افراد محفوظ ہیں۔ Post Views: 4
شہر قائد کے مصروف علاقے گلستانِ جوہر میں واقع ایک بڑے شاپنگ مال میں بدھ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کا آغاز مال کی چھت سے ہوا، جو چند ہی لمحوں میں نیچے کی منزلوں تک پھیل گئی۔ شعلوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اردگرد کا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا، جبکہ حفاظتی پیشِ نظر قریبی دکانیں اور سڑکیں خالی کرا لی گئیں۔ مزید پڑھیں: نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور بھرپور کوششیں...
کراچی: شہر قائد میں گلستان جوہر موڑ کے قریب واقع معروف نجی شاپنگ مال "ملینیئم مال" میں ہفتہ کی صبح خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ مال کے تیسرے فلور پر واقع کنٹرول روم میں لگی، جس کے بعد وہ تیزی سے چھت تک پھیل گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ مال کی چھت پر نصب چلرز اور الیکٹرک وائرنگ کے باعث آگ نے شدت اختیار کی اور نیچے کے فلورز تک پھیل گئی۔ تیسرے فلور پر واقع کارپوریٹ دفاتر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ خوش قسمتی سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آگ...
ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،جی 7 ممالک امریکی صدرٹرمپکا جی مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار ، اسرائیل ایران کشیدگی کم کرنے کی اپیل کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی اور ایران پر عدم استحکام کا الزام لگا دیا۔جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور کینیڈا پر مشتمل جی 7 گروپ کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح...
بیجنگ میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ کشیدگی کو ہوا دینے والے اسرائیلی اقدامات پر چین کو گہری تشویش ہے، کسی ملک کی خود مختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چینی صدر شی جن پنگ نے ایران اور اسرائیل سے فوری کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں سے خطے میں اچانک کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، فریقین کشیدگی میں کمی کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں۔ چینی صدر نے کہا کہ کشیدگی کو ہوا دینے والے اسرائیلی اقدامات پر چین کو گہری تشویش ہے، کسی ملک کی خود مختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مخالفت...
گلگت: گلگت بلتستان کے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے اور ضلعی انتظامیہ نے عطا آباد جھیل میں آلودگی پھیلانے کے الزام میں ہوٹل کے ایک حصے کو سیل کر کے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کی حکومت نے غیرملکی سیاح کی جانب سے عطا آباد جھیل میں آلودگی کے حوالے سے وائرل کی گئی ویڈیو پر نوٹس لے لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ، اسسٹنٹ کمشنر گوجال اور ڈائریکٹر انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے عطا آباد جھیل ششکٹ کے کنارے قائم مشہور لکسس ہوٹل کے ایک حصے کو سیل کردیا ہے۔ حکام کے مطابق ہوٹل کی جانب سے حفاظتی اور ماحولیاتی قواعد کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا اور ہوٹل انتظامیہ کو ریگولیٹری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے دارالحکومت تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا تنازع کو ہوا دینے کے بجائے کشیدگی میں کمی کے لیے کام کرے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں کہا: “آگ پر تیل ڈالنے، دھمکیاں دینے، اور دباؤ بڑھانے سے صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی بلکہ اس سے خطے میں تنازع مزید گہرا اور وسیع ہو جائے گا۔”چین نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران-اسرائیل کشیدگی کو مزید بڑھانے کے بجائے اسے ختم کرنے میں کردار ادا کریں۔یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جنگ...
سٹی 42: آزادکشمیر حکومت ریاستی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرے گی مالی سال 2025-26 کے لئے بجٹ میں گزشتہ بجٹ سے 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا آزادکشمیر حکومت 3 کھرب، 10ارب روپے کا بجٹ پیش کرے گی، مالی سال 2025-26 کے کے بجٹ میں 49 ارب روپے کا ترقیاتی میزانیہ تجویز کیا گیا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود معاشی طور پر خود کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں معیشت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور حکومت ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی شراکت داری کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے، حالیہ دنوں میں امریکی سیکرٹری کامرس سے ہونے والی ملاقات میں ٹیرف اور تجارتی امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے ملکی صنعت کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے عالمی جنگی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک 2 ہفتے کے لیے مؤخر کردی ہے۔منگل کو اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اہلخانہ کی ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ کانفرنس روم میں کروائی گئی ملاقات میں صحت، زیر سماعت اپیلوں اور پی ٹی آئی کی ملک بھر میں تحریک کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خانم جبکہ بشریٰ بی بی کی بھابھی مہرالنساء احمد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئیں۔عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہن نورین نیازی...
چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے دارالحکومت تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا تنازع کو ہوا دینے کے بجائے کشیدگی میں کمی کے لیے کام کرے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں کہا: "آگ پر تیل ڈالنے، دھمکیاں دینے، اور دباؤ بڑھانے سے صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی بلکہ اس سے خطے میں تنازع مزید گہرا اور وسیع ہو جائے گا۔" چین نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران-اسرائیل کشیدگی کو مزید بڑھانے کے بجائے اسے ختم کرنے میں کردار ادا کریں۔ یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث پاکستان سے روس جانے والی مال بردار ٹرین کی روانگی منسوخ کر دی گئی، جنگ ختم ہونے اور سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہی پاکستان ریلویز کی پہلی مال بردار ریل گاڑی روس روانہ ہو سکے گی۔ رپورٹ کے مطابق ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریلوے ذرائع نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی مال بردار ٹرین نے 22 جون کو لاہور سے روانہ ہونا تھا جس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے پاکستان ایران اور دیگر ممالک کے بارڈرز بند ہیں، مال بردار ٹرین روانہ نہیں ہو سکتی، کب روانہ ہوگی اس کی تاریخ کا ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جے یو پی یوتھ ونگ کراچی کے صدر راؤ عبدالرحمٰن کے نکاح کی پُروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں ممتاز مذہبی، سماجی، تعلیمی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ نکاح کی سعادت ملک کے معروف عالم دین، سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے ادا کی۔تقریب میں شریک شخصیات میں جے یو پی کے مرکزی رہنماعلامہ قاضی احمد نورانی، تاجر رہنما حیدری مارکیٹ کے عبدالقادر سوریا، ماہر تعلیم پروفیسر تنویراحمد ملک، معروف اسکالروترجمان انجمن اتحادعباسیہ ڈاکٹر ایوب عباسی، ماہرین تعلیم شفیق احمد عباسی،محمد صدیق ملک، قاری جمیل اختر، مختار اجمیری، سر امتیاز، ولید رضا شہیدی، یاسر عالم نورانی، قاری خلیل احمدنورانی اور دیگر معززین شامل تھے۔ شرکاء نے راؤ عبدالرحمٰن اور...
نفرت انگیز بیانیے کی روک تھام: پاکستان کا اقوام متحدہ سے عملی اقدامات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز نیویارک: پاکستان نے دنیا کو نفرت انگیز تقریر، غلط معلومات اور پرتشدد انتہا پسندی کے خطرات سے خبردار کیا ہے، اور کہا ہے کہ ان رجحانات میں اضافہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں، خصوصاً مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ “نفرت کے خلاف بین الاقوامی دن” کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں قومی بیان دیتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اگر ان نفرت پر مبنی بیانیوں کو روکا نہ گیا تو یہ معاشروں کو تقسیم کر کے عالمی امن اور استحکام کے لیے خطرہ...

سموسے خریدیں گے تو ساتھ چٹنی نہیں ملے گی‘ عبدالقادر پٹیل کا اسمبلی میں نان فائلرز پر پابندیوں پر طنز
عبدالقادر پٹیل : فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما عبدالقادر پٹیل نان فائلرز پر سوشل میڈیا پر بنی میمز ایوان میں لے آئے۔ قومی اسمبلی میں نان فائلرز پر پابندیوں پر طنز کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے نت نئے حوالے پیش کرتے ہوئے اسپیکر کو یہ تجویز بھی دی کہ نان فائلر سموسے خریدیں گے تو انہيں سموسوں کے ساتھ چٹنی نہيں ملے گی۔عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ بجٹ میں آرٹیکل 114 سی کے تحت کچھ لوگوں کو نااہل قرار دیا گیا ہے، یہ لوگ اپنے اکاؤنٹ سے ایک حد سے زیادہ پیسے نہیں نکال سکتے، یہ وہ نان فائلرز ہیں جن کے اکاؤنٹ منجمد کر دیے جائیں گے۔ یکم جولائی سے ٹیکس گوشوارے کو بہت آسان...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر ممکنہ حملے کا واضح اشارہ دے کر خطے میں ایک نئے بحران کی بنیاد رکھ دی ہے۔ آسٹریلوی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہاکہ اگر آیت اللہ خامنہ ای کو ہدف بنایا جاتا ہے تو یہ اقدام جنگ کو بڑھانے کے بجائے ختم کرنے میں مددگار ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں ایران کی جانب سے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جہاز مار گرانے کا دعویٰ آسٹریلوی ٹی وی اینکر کی جانب سے نیتن یاہو سے پوچھا گیا ’کیا آپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟‘ جس کے جواب میں نیتن یاہو نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویانا :ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے (IAEA) کے سربراہ ماریانو گروسّی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی جوہری تنصیبات کے تحفظ کو خطرے میں ڈال رہی ہے، جس سے تابکاری کے اخراج اور ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کی عالمی کوششوں کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل ایران کشیدگی پر ایجنسی کے ہنگامی اجلاس میں ابتدائی بیان دیتے ہوئے گروسّی نے رکن ممالک کو آگاہ کیا کہ اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں قائم نطنز فیول انریچمنٹ پلانٹ پر کوئی نیا نقصان نہیں ہوا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نطنز تنصیب کے باہر ریڈیو ایکٹیویٹی کی سطح معمول کے مطابق ہے، تنصیب کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں اور تجارتی راستوں پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔اسرائیل کی جانب سے ایران کے جوہری اور عسکری مراکز پر فضائی حملوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے، جو عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے ایک اہم راستہ ہے۔آبنائے ہرمز، جو خلیج فارس کو اومان اور متحدہ عرب امارات سے جوڑتا ہے، روزانہ تقریباً 20 ملین بیرل تیل کی ترسیل کا مرکز ہے، جو عالمی تیل کی طلب کا تقریباً 20 فیصد بنتا ہے۔ اس کے علاوہ اس راستے سے قدرتی گیس کی ترسیل بھی کی جاتی ہے، جس کی بندش سے عالمی توانائی کی...
نئی دہلی:بھارت نے کہاہے کہ اسرائیل اورایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظرمیں وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ایران میں مقیم بھارتی شہریوں بالخصوص طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران میں موجود بھارتی سفارت خانہ مسلسل مقامی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور بھارتی طلباء سے رابطے میں ہے تاکہ ان کی خیریت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ بعض طلباء کو سفارت خانے کی مدد سے ایران کے نسبتاً محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے، جب کہ دیگر ممکنہ آپشنز پر بھی غور کیا جا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خدشات کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 76.37 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ امریکی خام تیل کی قیمت بھی تقریباً 2 ڈالر بڑھ کر 75.01 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ یہ اضافہ گزشتہ جمعہ کو 7 فیصد اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی مکمل جنگ میں تبدیل ہوتی ہے تو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دے دی، پالیسی کےتحت بجٹ اعزازیہ، آرڈینری اعزازیہ اورکارکردگی اعزازیہ دیاجائےگا۔پالیسی کے تحت بجٹ اعزازیہ وفاقی حکومت کی بجٹ سازی کی مشق میں شامل ملازمین کوملے گا، بجٹ اعزازیہ کے لیے وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت منصوبہ بندی، قومی اسمبلی، سینیٹ سیکریٹریٹ اور وزیرِ اعظم آفس کےملازمین حقدارہوں گے، ہرمالی سال کے لیےاعزازیہ کی تعداد اور کن وزارتوں یا دفاتر کو دیا جائےگا، یہ فیصلہ وزیرخزانہ کریں گے۔پالیسی کے تحت پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کوآرڈینری اعزازیہ دینےکا اختیار حاصل ہو گا، آرڈینری اعزازیہ گریڈ ایک تا 22 کے تمام ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر دیا جاسکےگا۔کارکردگی اعزازیہ پر مالی سال کے...
واشنگٹن: فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا میلہ امریکا میں سجنے کو ہے لیکن اس بار میدان میں صرف کھلاڑی نہیں بلکہ "میڈ اِن پاکستان" گیند بھی خوب جلوے دکھانے کو تیار ہے۔ ایڈیڈاس کی جانب سے تیار کردہ آفیشل میچ بال "Club World Cup 25 Pro Ball" اپنی دلکش stars and stripes ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور شاندار کارکردگی کی وجہ سے عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ پاکستان میں تیار ہونے والا یہ بال مکمل طور پر ماحول دوست مواد سے بنایا گیا ہے اور اس میں ایڈیڈاس کی PRECISIONSHELL ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو گیند کی رفتار، اسپن اور پرواز کو مزید بہتر بناتی ہے۔ بال میں موشن سینسر بھی نصب ہے جو فی سیکنڈ...
اسلام آباد: خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت نے اہم فیصلے کیے ہیں۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دستیابی پر مسلسل نظر رکھنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، جس میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہیں۔ کمیٹی کا بنیادی مقصد ملک میں توانائی کی صورتحال پر گہری نظر رکھنا،...
کلیم اختر:مالی سال 2024 -25 میں کتنےملازمین نےبہترین کام کیا ؟ تمام تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ان لینڈریونیوفیلڈسٹاف کیلئےانعامات دینےکے پیش نظرسفارشات طلب کی گئی ہیں۔گریڈ 1تاگریڈ20 تک کےافسران واہلکاروں کوانعامات دیکرحوصلہ افزائی کی جائیگی۔ اس حوالے سےٹیکس دفاترکےچیف کمشنرزکوسفارشات جون تک بذریعہ ای میل بورڈکوبھجوانےکی ہدایت کر دی گئی۔انعامات دینےکیلئےکارگردگی کی بنیاد پر 3 مختلف گیٹگری میں تقسیم کرنیکی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔گریڈ1 سے گریڈ16 اور گریڈ 17 سے اوپر تک افسران و ملازمین کی لسٹیں فراہم کرنا ہونگی۔چھٹی پر رہنے والے افسران و اہلکار انعام کے اہل نہیں ہوں گے۔چیف کمشنرز کو چھٹی کی تفصیلات بھی درج کرنی ہو گی۔انعام کیلئےصرف ایک فیلڈفارمیشن سےمنظوری دی جائے گی۔تبادلے کی صورت میں باہمی ہم آہنگی لازم قرار دی...
لاہور (ویب ڈیسک) سابق ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے پاکستان وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجہ بتادی۔ گیری کرسٹن نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق چند مہینے ہنگامہ خیز تھے، بہت جلد محسوس کر لیا تھا کہ یہاں کام کرنا مشکل ہو جائے گا۔ کرسٹن نے کہا ہے کہ جب انہیں سلیکشن معاملات سے علیحدہ کیا گیا تو ان کے لیے کوچ کی حیثیت سے گروپ پر کسی بھی طرح کا مثبت اثر ڈالنا بہت مشکل ہو گیا تھا یہی وجہ تھی کہ وہ پیچھے ہٹ گئے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرکٹ ٹیم کے معاملات کرکٹ کے لوگوں کو ہی چلانا چاہئیں، جب ٹیم...
اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات عالمی منڈی پر پڑنے لگے، جہاں پیر کے روز خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.8 فیصد اضافے کے ساتھ 76.37 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جب کہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی تقریباً دو ڈالر بڑھ کر 75.01 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ یہ اضافہ جمعہ کو تیل کی قیمت میں سات فیصد اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور ایران کی ممکنہ جنگ کی صورت میں مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے عالمی معیشت پر اثرات مرتب ہوں گے۔ دوسری...
اسلام آباد: ایک ایسے دور میں جب دنیا بھر میں سیاسی تقسیم، نظریاتی اختلافات اور عدم استحکام بڑھتا جا رہا ہے، مسلم دنیا کے مرکز سعودی عرب سے ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جو وژن 2030 کے معمار اور سعودی عرب کی عالمی حیثیت کو نئی شکل دینے والے رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، نے مسلم دنیا کے کلیدی رہنماؤں کو ایک خصوصی دعوت دی ہے، جس کا مقصد مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور حکمت عملی کی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ اس دعوت کے جواب میں جن معزز رہنماؤں نے سعودی عرب کا دورہ کیا، ان میں پاکستان کی...
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی نظر آنے لگے ہیں، جہاں فضائی حدود میں تبدیلیوں اور حفاظتی خدشات کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری تناؤ کے باعث کئی بین الاقوامی ایئر لائنز نے اپنی پروازوں کے روٹس میں تبدیلی کر دی ہے، جس سے پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔ خاص طور پر یورپ، خلیجی ممالک اور ترکی کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستان میں فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا ہے۔ فضائی حدود کی بندش...
روس نے ایران اسرائیل کشیدگی کم کرانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب پیوٹن کو بطور ثالث قبول کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس وقت ایران اسرائیل کشیدگی کا حصہ نہیں ہے لیکن ممکن ہے کہ وہ اس کا حصہ بن جائے۔ دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو جس میں دونوں صدور نے ایران اسرائیل تنازع پر تبادلۂ خیال کیا۔ ترک صدر نے ٹرمپ سے خطے کو آگ میں دھکیلنے والی تباہی روکنے کے لیے فوری اقدام کرنے کا کہا۔ Post Views: 2
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں کی عالمی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کے لیے قواعد و ضوابط میں متعدد اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں ون ڈے میچز میں گیند کے استعمال اور کنکشن سبسٹیٹیوٹ کے تقرر سے متعلق نئی پالیسی ہے۔ ون ڈے کرکٹ میں گیند کا نیا اصول موجودہ قانون کے مطابق، ون ڈے میچز میں ہر اینڈ سے ایک نئی گیند استعمال کی جاتی ہے اور یہ گیند 25 اوورز تک استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم نئے قانون کے تحت اب دونوں گیندیں 34 اوورز تک استعمال کی جائیں گی، اور 35ویں اوور سے صرف ایک گیند کا انتخاب کر کے اننگز کے اختتام تک...
فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیل کے ساتھ حالیہ محاذ آرائی کے تناظر میں ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں القسام بریگیڈز نے کہا کہ "ہم ایران، اس کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔" غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق القسام بریگیڈز نے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈرز اور شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور فلسطینی کاز اور مزاحمت کی حمایت میں ایرانی رہنماؤں کے "تاریخی اور اہم" کردار کو سراہا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق تنظیم نے ایرانی فوجی ردعمل کو اسرائیل کے لیے ایک زبردست جھٹکا قرار دیا۔ تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمارے عوام،...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء)دبئی پولیس کے انسداد فراڈ مرکز نے ایک ایسے سائبر گینگ کو گرفتار کر لیا ہے جو مشہور ریسٹورنٹس، ڈیلیوری کمپنیوں اور پروموشنل آفرز کا جھانسہ دے کر جعلی لنکس کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دیتا تھا۔ پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر معتبر ذرائع سے موصول ہونے والے لنکس پر کلک نہ کریں، چاہے وہ کسی معروف ادارے کے نام سے ہی کیوں نہ ہوں۔(جاری ہے) مشتبہ لنکس کو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن، دبئی پولیس ایپ کے ‘پولیس آئی’ فیچر یا eCrime پلیٹ فارم کے ذریعے رپورٹ کریں۔ پولیس کے مطابق، یہ گینگ جعلی ناموں اور آفرز کے ساتھ ایس ایم ایس اور لنکس...
رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ ائرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان، ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد آگے جا رپی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ میں مختلف ممالک کی فضائی حدود بندش کے باعث مختلف غیر ملکی ائر لائنز نے اپنے مختلف سیکٹرز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ ائرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان، ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد...
کراچی: اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی انتھک محنت اور کوششیں بیس سال کے طویل انتظار کے بعد بالآخر رنگ لے آئیں۔ کراچی میں کھیلوں کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ جہانگیر خان اسپورٹس کلب کا افتتاح ہوگیا، اس موقع پر جے کے اسپورٹس کلب اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے تحت اسکواش رپورٹنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں سجاس کے ممبران و سینئر جرنلسٹس سمیت پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے شرکت کی، اسکواش کوچ نوید عالم نے پوائنٹس اسکورنگ سمیت کھیل کے قوانین پر لیکچر دیا۔ تقریب تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی جہانگیر خان نے کہا کہ جے کے اسپورٹس کلب میرے خوابوں کی تعبیر ہے، ہر وہ...
ایران، اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ میں مختلف ممالک کی فضائی حدود بند ش کے باعث مختلف غیر ملکی ائر لائنز نے اپنے مختلف سیکٹرز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا ۔ رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ائرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان ، ترکمانستان ، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد آگے جا رپی ہیں، جنگ کے باعث ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود...