2025-07-29@05:01:11 GMT
تلاش کی گنتی: 1564
«مشترکہ اجلاس سے»:
(نئی خبر)
خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے، اس حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، مردان، ہنگو، کرم، کوہاٹ، کرک، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم،...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کھارادر کوئلہ گودام کے قریب محکمۂ ہیری ٹیج کی عمارت توڑنے کی کوشش پر علاقہ مکینوں نے مزاحمت کر دی۔ہیوی مشینوں سے عمارت توڑنےکی کوشش کے دوران علاقہ مکینوں نے مزاحمت کرتے ہوئے کہا کہ ہیوی مشین کے استعمال کے باعث برابر کی عمارت میں ارتعاش پیدا ہوا۔ لیاری میں عمارت کے حادثے میں سرکاری غفلت کا انکشاف، حکومتی لاپروائی متعدد زندگیاں لے گئیسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمارت کی تیسری منزل کو گرا کر بنیادوں کی مرمت کرنے کا کہا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا نے چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمارت توڑنے کی کوشش کی، توڑ پھوڑ کی وجہ سے برابر والی عمارت میں...
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں دو روز قبل منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ریسکیو افسر کا کہنا ہے کہ ملبے میں مزید ایک شخص کی موجودگی کی اطلاع ہے، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام 95 فیصد مکمل کرلیا ہے۔ریسکیو افسر کے مطابق عمارت کے نیچے رکشے پارک کیے جاتے تھے، تقریباً 50 رکشے بھی ملبے تلے دب گئے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 2 بار بھاری رقوم ملی تھیں جو ذمے داروں کے حوالے کردی ہیں۔
کراچی، لیاری میں منہدم ہونے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 26 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ملبے سے نکالی گئی لاشوں میں 12 مرد، 9 خواتین اور ایک بچے کی لاش شامل ہے۔ ریسکیو آفیسر کا کہنا ہے کہ مزید 3 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے، اب تک 80 فیصد ملبہ ہٹانے کا کام مکمل ہوچکا ہے، آپریشن کے دوران 2 بار بھاری رقوم ملی جو ذمہ داروں کے حوالے کیں۔ لیاری میں عمارت کے حادثے میں سرکاری غفلت کا انکشاف، حکومتی لاپروائی متعدد زندگیاں لے گئیسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا...
ریاض احمدچودھری واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان کائنات کا سب سے عظیم معرکہ ہے جس میں نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین اور انکے خاندان نے حق کی سربلندی کی خاطر جو لازوال قربانی پیش کی وہ رہتی دنیا کے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ واقعہ کربلا غیر متزلزل ایمان، بہادری، استقامت، جرات، صبر اور ایثار کی لازوال مثال ہے۔پچھلے کچھ عرصہ سے نام نہاد تنظیموں نے جہاد کے نام پر بنی نوع انسان اور انسانیت کے قتل کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اس سے جہاد کا مقصد پورا نہیں ہوتا بلکہ مسلمان اور اسلام بھی بدنام ہو رہے ہیں۔ اصل جہاد اللہ کے احکامات کو بجا لانا ہے اور یہی بہترین جہاد ہے۔صبر کا مطلب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں شراب کی فروخت کی منظوری کو کشمیری عوام نے علاقے کی اسلامی روایات کی صریح بے توقیری قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وادی میں شراب کی دکانیں کھولنا علاقے کی مذہبی اور ثقافتی شناخت پر براہ راست حملہ ہے۔کشمیریوں کا کہنا ہے کہ ایک مسلم اکثریتی علاقے میں شراب کی کھلے عام فروخت کا مقصد غیر اخلاقی رویے کو فروغ دینا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سری نگر میں شراب کی دکانیں کھلنے پر سخت تشویش کا اظہار...
فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ حق کا راستہ کٹھن مگر دائمی فلاح کا ذریعہ بنتا ہے، اگر ہم کربلا کی روشنی میں اپنا راستہ طے کریں تو پاکستان فلاحی اور خوددار ریاست بن سکتا ہے۔یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم عاشورہ ہمیں صبر، قربانی اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کی عظیم مثال عطا کرتا ہے، میدانِ کربلا کا معرکہ کوئی عام معرکہ نہیں بلکہ رہتی دنیا تک ایک دائمی پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ نے اپنے خاندان، رفقاء کے ہمراہ سچائی اور دین کی سربلندی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، امام عالی مقام کا پیغام صرف اُن...
کراچی کے مختلف علاقوں میں سسٹم داخل ہونے کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتے کو مغرب کے بعد مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جبکہ کوئٹہ کے کئی علاقوں میں آندھی نے بھی جزوی نقصان پہنچایا۔ شہر قائد کے علاقے قائد آباد، بن قاسم، لانڈھی اوراطراف میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، معمار، کورنگی، اورنگی، گارڈن سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کو حادثات بھی پیش آئے۔ اُدھر کوئٹہ کے علاقے مسلم باغ میں تیزآندھی اور بارش سے سردارناصر کالونی میں دیواریں گرنے سے 3 گھروں کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ اوکاڑہ...
بیجنگ :چین کے ر وزیر خارجہ وانگ ای نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کے ساتھ چین فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں صدر شی جن پھنگ نے سفارتی تعلقات کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ مشترکہ طور پر منانے اور آئندہ 60 برسوں تک چین اور فرانس کے تعلقات کی سمت کو آگے بڑھانے کے لیے فرانس کا تاریخی دورہ کیا۔ فریقین نے افراد کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے اور عوامی تبادلے کے’’”دو طرفہ بہاؤ ‘‘کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سربراہان مملکت کے اتفاق رائے کی رہنمائی میں چین اور فرانس...
پشاور :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سانحہ سوات میں متاثر ہونے والی ڈسکہ فیملی کے لیے دو کروڑ روپے معاوضے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دریائے سوات میں ڈونے والی ڈسکہ فیملی کے لواحقین سرکاری نوکری کا تقاضہ کررہے ہیں، واضح کیا ہے کہ پنجاب کے ڈومیسائل کی بنیاد پر براہ راست صوبے میں سرکاری نوکری نہیں مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی متاثرہ فیملی کے لواحقین کو 20 لاکھ فی کس کے حساب سے 2 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا، دو کروڑ کو کیسے کاروبار کے لیے استعمال کرنا ہے اس حوالے سے بھی مشورہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا...
— فائل فوٹو محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے صوبے بھر میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 13 شیر برآمد کر لیے۔ترجمان محکمہ جنگلی حیات پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 22 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ اس دوران بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے لاہور سے 4 شیر بازیاب کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک احاطہ سیل کردیا گیا اور 3 مقدمات درج کیےگئے۔ لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کا خاتون اور بچوں پر حملہ، ویڈیو منظر عام پر آگئیلاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی...
فائل فوٹو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔بلوچستان میں بارکھان، کوہلو اور خضدار میں مون سون کی حالیہ بارشوں سے جل تھل ہوگیا جبکہ صوبے میں مون سون کا دوسرا اسپیل آج سے شروع ہو چکا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات سے اب تک بارکھان میں 17 ملی میٹر اور خضدار میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 8 جولائی تک صوبے کے 20 اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت گرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔اپنے بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں فارم 45کی بنیاد پر قائم ایک حقیقی عوامی نمائندہ حکومت موجود ہے، یہ فارم 47کی طرح کوئی جعلی حکومت نہیں ہے جسے کوئی آسانی سے گرا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں تمام ممبران اسمبلی متحد ہیں اور وزیراعلیٰ پر پورا اعتماد ہے، خیبر پختونخوا کا ہر ایم پی اے عمران خان کا سپاہی ہے اور علی امین کو عمران خان کا پورا اعتماد حاصل ہے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 برسوں سے عوام نے اپوزیشن...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اور 15 اگست کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے انتظامات کیلئے احسن اقبال کی سربراہی میں 23 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے شریک کنوینر کے فرائض انجام دیں گے عطاء اللہ تارڑ، رانا ثناء اللہ، حذیفہ رحمان، خالد مقبول صدیق، سیکرٹری کابینہ، خزانہ، پلاننگ، داخلہ، قومی ورثہ، آئی ایس پی آر کے نمائندے، چیف کمشنر اسلام آباد کمیٹی میں شامل ہونگے کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
چودہ سو سال قبل دس محرم الحرام اکسٹھ ہجری کو حق و باطل کا جو معرکہ میدانِ کربلا میں پیش آیا، اس کے اثرات آج بھی محسوس کیے جاتے ہیں۔ تاریخ آج تک ایسے خونیں معرکے اور دل سوز واقعات کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے، جہاں ایک طرف سپاہ یزید اپنی عددی برتری اور ہتھیاروں سے لیس رعونت، تکبّر، سنگ دلی اور بے رحمی کا مجسمہ بنی ہوئی تھی وہاں دوسری طرف حسینی فوج کے چھے ماہ کے شیر خوار بچے سے لے کر اسّی سالہ عمر رسیدہ گنے چنے مجاہد صبر، حوصلے، استقامت، بہادری اور جواں مردی کی زندہ مثال بنے ہوئے تھے۔ فرش تا عرش اس قلیل فوج کی بہادری اور حوصلے کی گونج تھی۔ جہاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوبی حصوں میں داخل ہو چکی ہیں، جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، اس دوران بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ دیگر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات کےترجمان کاکہنا ہےکہ تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، میرپورخاص اور حیدرآباد کے اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ سانگھڑ، بینظیر آباد، دادو، خیرپور، سکھر اور کراچی میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی نظام کے باعث برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹ سکتی ہیں، جھیلیں پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب کے خطرات کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ ہے، ان علاقوں میں مسلسل بلند درجہ حرارت برف اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار تیز کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک طغیانی جیسے واقعات پیش آ سکتے ہیں، تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ الرٹ رہیں۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے...
الیکشن کمیشن فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا، خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین کی سینیٹ نشستوں پر الیکشن ہوگا، خیبر پختونخوا کی 2 ٹیکنوکریٹ سینیٹ نشستوں پر بھی الیکشن ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا، ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں حامد خان کے دلائل خود کش حملہ تھا، ہم نے خود اپنے ساتھ زیادتی کی : صحافی عمران وسیم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی عمران وسیم نے پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ حامد خان کے سپریم کورٹ میں دلائل ہم پر خود کش حملہ تھا، ہم نے خود اپنے ساتھ زیادتی کی ، ہمارے وکیل نے بھی مقدمہ لڑنے کے بجائے ججز کو غصہ دلانے کی کوشش کی اور ناراض کیا ، ہمیں 39 سیٹیں ملنے کی جو امید اور موقع تھا وہ ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے گنوایا ہے۔ صحافی عمران وسیم نے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کے ساتھ جو کمرہ عدالت میں ہوا، انہیں رائٹ لیفٹ کے دلائل دینے کا موقع نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی کے...
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا موضوع: محرم اور حق و باطل کا معرکہ میزبان: محمد سبطین علوی مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین عون علوی موضوعات گفتگو: محرم؛ ظلم ستیزی، عزت اور حریت عصر حاضر میں عاشورہ کا احیاء خلاصہ گفتگو: کربلا محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک *عظیم، کثیر جہتی تحریک* ہے جو ہر دور میں نیا پیغام دیتی ہے۔ اس کا بنیادی پیغام *ظلم،...
فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی بینک گارنٹیز تیار کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کیخلاف 30 جون کو ایف آئی آر درج کی گئی، تینوں ملزمان پر جعلی بینک گارنٹیز تیار کرنے کا الزام ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی بینک گارنٹیز مختلف سرکاری اداروں کے لیے تیار کی گئی تھیں، 14 جعلی بینک گارنٹیز کی مالیت 1.16 ارب روپے ہے، ملزمان نے غیر قانونی طور پر 16 کروڑ 49 لاکھ روپے کمیشن حاصل کیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
عشرہ محرم الحرام کی مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف ذاکر اہل بیتؑ نے کہا کہ ظلم کے خلاف خاموشی اختیار کرنا یزیدی طرزِ فکر کو فروغ دینا ہے جبکہ حسینیت مظلوم کا ساتھ دینے اور باطل سے ٹکرانے کا نام ہے، امام حسینؑ نے سچائی، اصول پسندی اور دین کی سربلندی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی عدل، انسانیت اور دینِ اسلام کی بقا کا استعارہ ہے، کربلا کا پیغام ہر دور کے مظلوموں کے لیے ہمت، حوصلے اور مزاحمت کی علامت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاسی...
ایرانی پارلیمان کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ صیہونی ہرگز ہرگز حق و حقیقت کے سامنے ٹھہرے نہیں سکتے، ہم سمجھتے ہیں کہ قرآن کا وعدہ سچا ہے کہ یہ ہرگز نور خدا کو بجھا نہیں سکتے، دشمن جھوٹ، فریب، تمہتوں اور الزامات کا سہارا لیکر کامیاب نہیں ہو سکتے، چاہے ان کافروں کو پسند ہو یا نہ، ہم اس راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے، جیسا کہ قرآن فرما رہا ہے کہ «هُوَ الَّذِی أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَی وَدِینِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهُ عَلَی الدِّینِ کُلِّهِ وَلَوْ کَرِهَ الْمُشْرِکُونَ» مستقبل اسلام کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تہران میں 12 روزہ جنگ کے دوران شہید ہونیوالے کمانڈروں، سپاہیوں، دانشوروں سمیت شہدا کی تکریم...
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ڈیجیٹل معیشت سے متعلق ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں مختلف وفاقی وزرا اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت میں شفافیت لانے اور عوامی سہولت کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام ضروری ہے اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ڈیجیٹل پیمنٹس اور پبلک انفراسٹرکچر کے لیے کمیٹیاں قائم ہو چکی ہیں اور اسٹیٹ بینک تاجروں کے لیے ادائیگیوں کا آسان نظام متعارف کرا رہا ہے چھوٹے کاروباروں کے لیے سہل پیکج تیار کیا جا رہا ہے جبکہ موبائل ایپلی کیشنز کے صارفین کی تعداد کو بڑھا کر ایک کروڑ بیس لاکھ اور کیو آر...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ سرکاری دورے کے لیےآج روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 اور 4 جولائی کو بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں منعقدہ 17ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کے دوران شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور رسمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی امن، اقتصادی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر پاکستان کا موقف دہرائیں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کے ایجنڈا میں مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً تجارت، توانائی، انفرا اسٹرکچر اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن( نمائندہ جسارت) قومی شاہراہ پر مورو کے قریب مسلح افراد نے مبینہ فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا،کلہوڑا اسٹیشن کے قریب حالات سے تنگ نوجوان نے مبینہ خودکشی کرلی،لاشیں گھروں میں پہنچنے کہرام۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ مورو ایڈمور پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو مبینہ قتل کردیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا جہاں مقتول کی شناخت سیٹھ احمد نواز بیہن کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی،لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،دوسرے واقع میں نواحی علاقہ کلہوڑا اسٹیشن کے قریب نوجوان ایم سجاد نے حالات سے تنگ آکر مبینہ خودکشی...
پی ٹی آئی اجلاس؛ یہاں ہرکوئی کمپرومائزڈ ہے، کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ یہاں کوئی کمپرومائزڈ ہے اور کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لمبے ریس کے گھوڑے والی پارٹی ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ صرف نظریے والے ہی پاکستان تحریک انصاف میں رہیں گے، جو نظریے پر کھڑے ہیں انہیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں مون سون بارشوں میں اضافے کی پیشگوئی کردی گئی، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں 6 جولائی سے 10 جولائی تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اوربالائی علاقوں میں بھی 5 سے 10 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔ بلوچستان کے متعدد علاقوں میں 6 سے 8 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں 3 سے 6 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہیں۔ مری، گلیات، سوات، کوہستان، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں واضح کمی کا امکان ہے جبکہ عوام، مسافروں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے...
اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ یہاں کوئی کمپرومائزڈ ہے اور کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لمبے ریس کے گھوڑے والی پارٹی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ صرف نظریے والے ہی پاکستان تحریک انصاف میں رہیں گے، جو نظریے پر کھڑے ہیں انہیں پرواہ نہیں کہ جیل ہو جائے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے عمران خان نے صرف نظریہ سکھایا ہے، میرا...

خیبرپختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلیے خواتین و اقلیتی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان
پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے قومی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے خواتین و اقلیتی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 5 میں سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو دو، دو جبکہ جمعیت علما اسلام کے حصے میں ایک نشست آئی ہے، خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی غزالہ انجم اور شاہین حبیب اللہ، پیپلز پارٹی کی عاصمہ عالمگیر اور ناعمہ کنول جبکہ جے یو آئی کی جانب سے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے نعیمہ کشورخان نامزد رکن ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی 21 خالی نشستوں میں سے 8 جمعیت علما اسلام، 6 مسلم لیگ(ن) کو مل گئی ہیں،...
مودی سرکار کی پالیسیوں کے تحت بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ممبئی میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں پر پابندی کے بعد اب اذان پر بھی عملاً پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مسلمان ’آن لائن اذان‘ ایپ کے ذریعے اذان سننے اور نماز کے اوقات جاننے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممبئی کی متعدد مساجد نے اس پابندی کے بعد ’آن لائن اذان‘ ایپ پر رجسٹریشن کروا لی ہے تاکہ نمازی بروقت نماز کی اطلاع حاصل کر سکیں۔ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کا کہنا ہے کہ پورا شہر اب لاؤڈ اسپیکرز سے پاک ہو چکا ہے، جو کہ بظاہر ایک انتظامی اقدام ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) امریکہ نے جاپان، بھارت اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ کے ساتھ مل کر منگل کے روز نایاب معدنیات کے حصول کے لیے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا، اس گروپ میں معدنیات کے شعبے میں چین کے غلبے پر تشویش پائی جاتی ہے۔ چار ممالک پر مشتمل اس گروپ نے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد ان نادر معدنیات کی مستحکم فراہمی کے لیے کام کرنے کا عہد کیا، جو نئی ٹیکنالوجیز کے لیے ضروری ہیں۔ گروپ کے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "اہم معدنیات اور مشتق اشیا کی پیداوار کے لیے کسی ایک ملک پر انحصار ہماری صنعتوں کو اقتصادی جبر، قیمتوں میں ہیرا پھیری...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو 10 جولائی سے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹورز کے ملازمین کو ادارے کی بندش پر رضاکارانہ علیحدگی (وی ایس ایس) پیکج دینے کی ہدایت کی ہے۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے اور حکام کے مطابق تمام فعال یوٹیلیٹی اسٹورز 2 جولائی سے ملک بھر میں اپنے آپریشنز بند کرنا شروع کر دیں گے۔ اسٹورز میں موجود سامان کو وئیر ہاؤسز میں منتقل کیا جائے گا جہاں سے اسے حکام کی نگرانی میں دکانداروں کو واپس کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹورز اور دیگر دفاتر میں موجود آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈسکہ(جسارت نیوز)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کی جانب سے جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ کی خواتین کے وفد نے سوات میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کی رہائش گاہ پر سوگواران سے ملاقات کی اور شہادت پر تعزیت اور شہدا کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔اس موقع پر اہل محلہ کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے وفد نے ورثا کو سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا اور سوگواران کے ساتھ گہری ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی بھرپور قانونی...
بلدیہ ہزاہ کالونی میں گھر سے دو بیٹیوں کے باپ کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن راؤ شبیر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ صادق کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ اس کی دو بیٹیاں گارڈن میں چچا کے پاس رہتی ہیں اور متوفی کرایے کے گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا جو...

امام حسینؑ نے اپنے عزیز ترین رفقاء اور اہلِ بیت کو قربان کر دیا مگر باطل کے سامنے سر نہ جھکایا، علامہ شہنشاہ نقوی
عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے خطیب پاکستان نے کہا کہ اصلاح صرف تنقید کا نام نہیں بلکہ اس کے لیے قربانی، بصیرت اور عمل درکار ہوتا ہے، امام حسینؑ نے مدینہ سے مکہ اور پھر مکہ سے کوفہ اور آخر کار کربلا تک کا سفر اسی مقصد کے لیے طے کیا کہ لوگوں کو سچائی کا شعور دیا جائے اور ظالم نظام کے خلاف بیداری پیدا کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ جو معاشرہ دینی اصولوں سے دور ہو جائے اس کے جسم میں فساد جڑ پکڑ لیتا ہے، انسانی تعلقات، سماجی روابط اور حاکم و ملت کے درمیان تعلقات صراطِ مستقیم سے منحرف ہو جاتے...
بیرسٹر سیف— فائل فوٹو مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ شندور فیسٹول کے موقع پر حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک مرتبہ استعمال ہوا، فیسٹول کے لیے میں اور صوبائی وزیر کھیل ہی ہیلی کاپٹر میں گئے تھے۔وزیرِ اعلیٰ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے مردان کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کی کابینہ سے حلف لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے۔صوبائی مشیر اطلاعات کے مطابق جنید اکبر سے اگر ذمے داری پوری نہیں ہوتی تو کسی اہل کو یہ ذمے داری سونپے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جنید اکبر کو مشکل وقت میں صرف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے کمیشن کا اجلاس ہو گا جس میں ہر ہائیکورٹ کے سینئر ترین تین ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ چیف جسٹس اسلام آباد کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام زیر غور آئیں گے جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لیے جسٹس جنید غفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کے ناموں پرغور...
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پاک فضائیہ کے ساتھ مسلسل و مربوط مشترکہ آپریشنل مشقوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشنل تیاری جدید جنگ میں فتح کی بنیاد ہے اور ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے پی اے ایف ایئروار کالج انسٹی ٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا جہاں کورس کے شرکا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ادارے کا عسکری قیادت تیار کرنے میں اہم کردار ہے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے مشرقی محاذ پر حالیہ پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا...
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پاک فضائیہ کے ساتھ مسلسل و مربوط مشترکہ آپریشنل مشقوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشنل تیاری جدید جنگ میں فتح کی بنیاد ہے اور ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے پی اے ایف ایئروار کالج انسٹی ٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا جہاں کورس کے شرکا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ادارے کا عسکری قیادت تیار کرنے میں اہم کردار ہے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے مشرقی محاذ پر حالیہ پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ...

مون سون کی پہلی بارش میں کراچی کا بُرا حال، کئی سڑکیں اور علاقے زیرآب،حادثات میں2 بچوں سمیت3 افراد جاں بحق
شہر قائد میں ہونے والی بارشوں کے بعد صورت حال گھمبیر ہوگئی ہے، شہر کی کئی سڑکیں اور علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ مختلف حادثات میں باپ بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے موسیٰ کالونی گلی نمبر 5 میں تیسری منزل کے فلیٹ کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر باپ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ متوفی کی بیٹی ، بیٹا اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جبکہ ایدھی کے رضا بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں کے دوران ملبے دب کر جاں بحق و زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔...
علامتی فوٹو گوجرانوالہ میں مضرِ صحت کھانا کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار، اس کی بیوی اور 2 بچے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پولیس کے مطابق گوجرانوالا کے علاقے ایمن آباد میں رہائش پزیر پولیس اہلکار نے بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر مقامی پیزا شاپ سے پیزا منگوایا تھا، پیزا کھاتے ہی اہلکار اور اس کی بیوی اور چار بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی، دوسری بچی کی دورانِ علاج موت واقع ہوئی، پولیس اہلکار سمیت خاندان کے 5 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹ آجانے کے بعد قانونی کارروائی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت ) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کیا، لاہور میں علماء کرام کے وفد سے ملاقات کی اور نوجوانوں کے نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی ماہِ رمضان، عیدالاضحٰی اور محرم الحرام میں مسلسل کربلا جیسی آزمائش اور مصائب سے دوچار ہیں، غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی ہے، یہ اعتراف اب خود اسرائیلی فوجی برملا اس انکشاف کیساتھ کررہے ہیں کہ اُنہیں اسرائیلی جنگی کابینہ نے نہتے اور امداد کے منتظر فلسطینیوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کا حکم دیا۔اسرائیلی فوجیوں کے اس برملا اعتراف کے بعد اب نیتن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/لاہور/پشاور/موسیٰ خیل( خبر ایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ 5 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلاب، طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔ این ڈی ایم اے نے اتوار سے5 جولائی تک ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری ۔این ڈی ایم اے کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پوٹھوہار، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بالاکوٹ، مری، گلیات میں موسلادھار بارش متوقع ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، سوات، چترال، ڈی آئی خان، بنوں اور مردان میں اربن فلڈنگ اور دریائے کابل و سوات...
اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف غاصب صیہونی رژیم کی ذلت آمیز شکست کا ذکر کرتے ہوئے لبنانی مزاحمتی تحریک کے مرکزی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ ہم بیروت کو تل ابیب کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنیکی اجازت ہرگز نہ دینگے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ ایگزیکٹو کونسل شیخ علی دعموش نے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی سرزمین کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت کو "تھکا دینے والی جنگ" میں بدل کر رکھ دیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایرانی میزائل، اسرائیل کی جغرافیائی گہرائی کے اندر موجود اپنے اہداف کو بآسانی نشانہ بناتے رہے، حزب اللہ لبنان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ان حملوں کی وجہ سے غاصب صیہونیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بٹگرام : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے نہ اس حکومت کو چلنے دیا تھا نہ اس حکومت کو چلنے دیں گے۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 2018 کی طرح 2024 کے الیکشن کو بھی تسلیم نہیں کیا، یہ الیکشن بھی دھاندلی زدہ ہیں جب کہ دھاندلی کے الیکشن اور دھاندلی کی حکومتوں میں کرپشن کا گلہ نہ کیا جائے۔یہ بات انہوں نے بٹگرام میںشعائر اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومتیں نہیں چلیں گی، عوام کے فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کیا جائے، جے یو آئی کے کارکن میدان عمل میں ہوں گے، کامیابی مقدر بنے گی۔سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا...
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ”ایک اناڑی شخص ملکی معیشت کو کیسے چلا سکتا تھا؟“ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فیصلوں نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ان کا کہنا تھا کہ چار سالہ دور حکومت میں پی ٹی آئی نے معیشت کو تباہی سے دوچار کیا اور کرپشن کے کئی ریکارڈز قائم کیے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت...
فائل فوٹو نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں 2 روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے بعد دریائے کابل کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔دریائے سوات کا سیلابی ریلا دریائے کابل میں داخل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ کراچی: بارش کے دوران 2 دن میں 8 افراد جاں بحقریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">این ڈی ایم اے نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں مختلف شہروں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن کے باعث بعض علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کئی اضلاع میں سیلاب کا خطرہ موجود ہے، جبکہ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی تیز بارشوں کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گلیشیئر پگھلنے سے ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی شدید بارشوں کے...

مون سون کی پہلی بارش میں کراچی فارغ، کئی سڑکیں اور علاقے زیرآب،حادثات میں2 بچوں سمیت3 افراد جاں بحق
شہر قائد میں ہونے والی بارشوں کے بعد صورت حال گھمبیر ہوگئی ہے، شہر کی کئی سڑکیں اور علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ مختلف حادثات میں باپ بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے موسیٰ کالونی گلی نمبر 5 میں تیسری منزل کے فلیٹ کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر باپ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ متوفی کی بیٹی ، بیٹا اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جبکہ ایدھی کے رضا بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں کے دوران ملبے دب کر جاں بحق و زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے...
اپنے پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ کربلا نے سکھایا کہ ظلم چاہے کسی بھی شکل میں ہو، اس کے خلاف آواز بلند کرنا ایمان کا تقاضا ہے، دشمنانِ اسلام امت کو کمزور کرنے کے لیے ہمیں فرقہ واریت، لسانیت اور تعصب میں الجھانا چاہتے ہیں، مگر امام حسینؑ کا پیغام ہے کہ امت کی طاقت اُس کے اتحاد میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام 1447ھ کا چاند ہمیں ایک بار پھر کربلا کے اُس لازوال پیغام کی یاد دلاتا ہے جو نواسۂ رسول، سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام نے ظلم و جبر، فسطائیت اور طاغوت کے...
نائب امیرِ جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ ٹورازم کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے پوری قوم صدمے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط والے بجٹ مسلط کر دیے گئے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ عدلیہ اور پارلیمنٹ پر منفی اثرات لائے گا، سیاسی بحرانوں میں اسٹیبلشمنٹ اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اپنا...
کراچی: کراچی میں امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی بھی نوجوان کے فریب کا شکار ہوگئی ۔ فیس بک پر دوستی کے بعد کراچی پہنچنے والی 19 سالہ سندا ایاری کو شادی کے چند ماہ بعد شوہر نے طلاق دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے نیا آباد کے رہائشی 19 سالہ محمد عامر کی فیس بک پر تیونس کی سندا ایاری سے دوستی ہوئی، جس کے بعد لڑکی 28 نومبر کو کراچی پہنچی۔ اگلے ہی روز 29 نومبر کو دونوں نے شادی کرلی۔ نکاح کا اندراج 6 مارچ کو یونین کونسل بغدادی لیاری میں کرایا گیا۔ تاہم شادی کے صرف سات ماہ بعد محمد عامر نے سندا ایاری کو طلاق دے دی۔ بے یار...
ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدام علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے—فوٹو قومی اسمبلی ایکس ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مشکل وقت میں ساتھ دے کر ثابت کیا کہ وہ ایران کا سچا دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ اور وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی بھی شریک تھے۔ایاز صادق نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی...
شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کو ایک اور سفارتی کامیابی حاصل ہوئی، بھارت اس اجلاس میں پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام رہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت عالمی فورم پر پیش کئے جائیں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر رد عمل دیتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کو ایک اور سفارتی کامیابی حاصل ہوئی، بھارت اس اجلاس میں پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام...
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج آرمی آڈیٹوریم میں سول سروسز اکیڈمی کے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت افسران سے ملاقات کی۔ یہ افسران پاکستان آرمی کی فارمیشنز کے ساتھ مختلف اوقات میں تعینات رہے اور انہوں نے کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اہم علاقوں میں آپریشنل سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ ان افسران نے تینوں مسلح افواج کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھایا۔ یہ ملاقات ایک قومی سطح کے اقدام کا حصہ تھی، جس کا مقصد سول اور عسکری قیادت کے درمیان ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور ایک دوسرے کے کام کو بہتر طور پر سمجھنا تھا۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف نے ملکی سلامتی کے تقاضوں، اندرونی و بیرونی چیلنجز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور : ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مختلف حادثات میں کم از کم 6 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، کئی علاقوں میں نظام زندگی متاثر ہوا، بجلی کی فراہمی معطل، سڑکیں زیر آب اور کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ جانی نقصان رپورٹ ہوا، ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گرنے سے 2 کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئیں، اسی طرح بہاولنگر میں بھی ایک اور حادثے میں 4 سالہ بچہ چھت گرنے کے باعث جاں بحق ہوا۔بارشوں کے دوران مختلف علاقوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس اس وقت کشیدگی کا شکار ہو گیا جب بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارتی وزیر دفاع کی برہمی اس وقت سامنے آئی جب انہیں محسوس ہوا کہ اعلامیے میں بھارت کے لیے حساس سمجھے جانے والے معاملات کو نظرانداز کیا گیا ہے، جب کہ کچھ نکات بالواسطہ طور پر بھارت کے خلاف اشارہ کر رہے تھے۔اجلاس میں چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے دفاع نے شرکت کی، جب کہ ہر ملک نے اپنی دفاعی...
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس میں جاری کئے جانے والے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، اعلامیے میں پاکستان میں پیش آنے والے واقعات کا ذکر موجود ہے، اس لیے بھارت مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر ناراض ہوگئے، اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں جاری...
بھارتی وزیر دفاع شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیے پر بھڑک اٹھے، دستخط سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا، تاہم اجلاس کے اختتام پر جاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیے نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو غصے میں مبتلا کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی ناراضی کی بڑی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا کوئی ذکر نہیں تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس سی او اعلامیے میں بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے...

ایس سی او اجلاس، پاکستان کی ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت، غزہ میں پُرتشدد کارروائیوں پر اظہار تشویش
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیر قانونی فوجی کارروائیوں کی مذمت کی جبکہ غزہ صہیونیوں کی پُرتشدد کارروائیوں اور انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد ایس سی او اجلاس میں شریک ہوا جہاں وزیر دفاع نے ایس سی او کے اصولوں اور مقاصد سے پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی نافذ کی جائے، عالمی برادری دیرینہ حل طلب تنازعات مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا پُرامن حل یقینی بنائے، ایسے حل طلب تنازعات عالمی...
کراچی میں جمعے کی شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے اور ہفتے کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانی، جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خلیج بنگال سے مون سون اثرات ملک کے بیشتر حصوں میں داخل ہو رہے ہیں، جن میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، جبکہ ایک مغربی لہر نے بھی ملک کے مغربی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق کراچی میں جمعے کی شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے اور ہفتے کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانی، جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ دیہی سندھ کے علاقے تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں گردوغبار اور...
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کر دیا چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے.(جاری ہے) بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر دستخط سے انکار کیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہیں تھا جس پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دستخط سے انکار کیا ‘اس کے علاوہ ایس سی او مشترکہ...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سفارتی طورپر تنہائی کا شکار،شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا ، بھارت نے اپنی ہذیمت چھپانے کے لئے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا، ذرائع نے بتایا کہ پہلگام معاملے پر بھارت سفارتی طور پر بالکل تنہا نظر آیا اور کسی رکن ملک نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا ، ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر تمام رکن ممالک نے مذمت کی جبکہ بھارت کا نقطہ نظر مختلف تھا شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیے سے واضح ہے کہ بھارت...
سینیئر صحافی و تجزیہ کار نصر اللہ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کئی لوگ پریس کانفرنس کر کے کہتے ہیں کہ ہماری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہو رہی حالانکہ وہ خود ٹیلی فون کر کے کہتے ہیں کہ آج ہماری عمران خان سے ملاقات رکوا دیں۔ نصر اللہ ملک کا کہنا تھا کہ میں یہ الزام نہیں لگا رہا بلکہ ثبوت کے ساتھ بات کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جس وقت چاہیں عمران خان سے مل سکتے ہیں لیکن وہ نہیں ملتے۔ لی امین خود اسٹبلشمنٹ کو کال کر کے کہتا ہے کہ مجھے عمران خان سے نہ ملنے دیا جاۓ اس...
شنگھائی تعاون تنظیم کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت، پہلگام واقعے پربھارت کا موقف مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز بیجنگ:شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے،تنظیم کی وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے اعلامیے میں نئی دہلی پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، جھنجلاہٹ کاشکار بھارتی وفد نے مشترکہ اعلامیے پردستخط سے انکار کردیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارتی وفد اعلامیے میں پاکستان کی مذمت کیلیے منتیں کرتا رہا...
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین نے مشرقی ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں جمعرات کو ایران، روس، پاکستان، بیلاروس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع کی میزبانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے،تنظیم کی وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے اعلامیے میں نئی دہلی پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، جھنجلاہٹ کا شکار بھارتی وفد نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔ میڈیا اطلاعات...
بیجنگ: بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ ایس سی او کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر تلملا گئے، اعلامیہ پر دستخط سے انکار کر دیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے کیونکہ اس میں پہلگام واقعہ کا ذکر نہیں، بھارت اس سے پہلے برکس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط سے بھی انکار کر چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں بھارت پربلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے جو بھارت کے لیے ناقابل قبول ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر...
منہاج القرآن علما کونسل کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام صرف اسلامی مہینے کا آغاز نہیں بلکہ صبر، قربانی، وفا، حق اور عدل کا درس دینے والا محترم مہینہ ہے۔ حضرت امام عالی مقام کی دین مصطفوی کیلئے عظیم قربانی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ ملکی یکجہتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور باہمی رواداری کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے مقدس مہینے کی آمد کے حوالے سے منہاج القرآن علماء کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی صدر منہاج القرآن علما کونسل علامہ مفتی غلام اصغر صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں علماء کونسل کے مرکزی، صوبائی وضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا...
پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، حادثات میں 2 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز لاہور: ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جبکہ بارش کے باعث حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، قلعہ گجر سنگھ، مال روڈ، فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، کینال روڈ، ہربنس پورہ ،کاہنہ، جلو موڑ، تاج باغ اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور میں بارش کے بعد درجنوں فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی ساڑھے تین نمبر چائنا گراؤنڈ کے قریب زمان ٹاؤن پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد علاقے میں واردات کی نیت سے موجود تھے، جنہیں روکنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے ہلاک ملزم کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی، جبکہ زخمی ڈاکو کو بھی طبی امداد کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( انٹرنیشنل ویب ڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے معاہدے میں مخصوص پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مخصوص پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کردیے گئے ہیں۔ مذکورہ حوالے سے دونوں ممالک کا معاہدہ طے پاگیا۔ جس کے لیے پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔ جبکہ مذکورہ ممالک میں 12 سال کے طویل وقفے...
بیجنگ :چین کی وزارت قومی سلامتی کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک چینی زبان میں ویڈیو جاری کی، جس میں چینی شہریوں کو جاسوسی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ سی آئی اے کے اس اقدام کو عالمی سطح پر انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے۔بد ھ کے روزچینی میڈیا نے بتایا کہ حالیہ سالوں میں، چینی قومی سلامتی اداروں کی مضبوط کارروائیوں اور عوام کے فعال تعاون کی بدولت، چین میں سی آئی اے کا جاسوسی نیٹ ورک تباہ ہو چکا ہے۔ انٹیلی جنس امور کسی بھی ملک کا ایک اہم ہتھیار ہیں، جس کے اپنے مخصوص اصول اور پیشہ...
اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مختلف مقامات پر طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری الرٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، میرپور اور نیلم ویلی سمیت آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے اضلاع سوات، دیر، پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں...
روالپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں بھائی اور باپ نے لڑکی کو دوست کے ساتھ دیکھ کر غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیکسلا کے علاقے میں باپ اور بھائی نے جواں سالہ لڑکی کو دوست کے ساتھ پاکر اشتعال میں آکر فائرنگ کردی جس میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ دونوں ملزمان (باپ اور بیٹا) موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔ فائرنگ سے خاتون کے قتل کے واقعہ پر سی پی اوسید خالد...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عدالت آئے ہیں اور کئی دنوں سے ان سے ملاقات کی کوششیں جاری تھیں، لیکن ایک منظم سازش کے تحت انہیں روکا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا، ’یہ کوئی اتفاق نہیں، بلکہ ہمارے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں خود کہا کہ سپریم کورٹ جائیں، اسی لیے میں آج یہاں آیا ہوں۔‘ انہوں نے بتایا کہ کمرہ عدالت میں جسٹس منصور علی شاہ موجود تھے اور انہوں نے بولنے کا موقع دیا۔ ’میں نے جسٹس منصور کو بانی پی ٹی آئی...
چین نے سی آئی اے کی جانب سے “چینی جاسوسوں” کی بھرتی کی کوشش کو مضحکہ خیز قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت قومی سلامتی کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک چینی زبان میں ویڈیو جاری کی، جس میں چینی شہریوں کو جاسوسی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ سی آئی اے کے اس اقدام کو عالمی سطح پر انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے۔ بد ھ کے روزچینی میڈیا نے بتایا کہ حالیہ سالوں میں، چینی قومی سلامتی اداروں کی مضبوط کارروائیوں اور عوام کے فعال تعاون کی بدولت، چین میں...
ڈی جی ایس سی او کا کہنا تھا کہ شاردہ فری لانسنگ ہب میں نوجوانوں کو پہلے بنیادی، پھر اعلیٰ سطح کی فری لانسنگ اور جدید تکنیکی مہارتوں کی مرحلہ وار تربیت دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی ایس سی او نے وادی نیلم میں شاردہ کے مقام پر جدید فری لانسنگ ہب کا افتتاح کر دیا۔ شاردہ فری لانسنگ ہب کا مقصد نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے جوڑنا اور جدید مہارتیں فراہم کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں نوجوانوں، اساتذہ، معززین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی جی ایس سی او کا کہنا تھا کہ ’’شاردہ فری لانسنگ ہب میں نوجوانوں کو پہلے بنیادی، پھر اعلیٰ سطح کی فری لانسنگ اور جدید تکنیکی مہارتوں کی مرحلہ...
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2025ء)پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کا بارہواں اجلاس 24 جون 2025 کو ابو ظبی میں منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کی۔ اجلاس سے قبل، خصوصی معاون وزیر اعظم پاکستان طارق باجوہ اور اماراتی وزیر مملکت احمد علی السیغ کی زیر قیادت ورکنگ گروپ کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اقدامات پر اتفاق ہوا، جن میں شامل ہیں: تجارت، بینکاری،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں ویزا فری انٹری، مشترکہ سرمایہ کاری ٹاسک فورس اور مصنوعی ذہانت سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔وزارت خارجہ کے مطابق یہ 12 واں اجلاس ابوظہبی میں منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کی۔اجلاس میں دونوں ممالک نے تجارت، توانائی، صحت، تعلیم، دفاع اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، جب کہ بین الوزارتی روابط کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔پاکستان اور یو اے ای نے ڈپلومیٹک ویزا میں استثنیٰ اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ پاک ۔یواے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12 ویں اجلاس کی صدارت کی، متعدد شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر اتفاق
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12 واں اجلاس ابوظہبی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق رسمی کارروائی سے قبل جے ایم سی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت احمد علی الصیغ کی سربراہی میں ہوا۔ جے ایم سی نے دو طرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا اور تجارت، بینکنگ، ثقافت، سرمایہ...
اسلام آباد: پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12واں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید کی قیادت میں گزشتہ رات گئے ہونے والے اہم اجلاس کو دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک، اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو ایک...
ترک صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے سے دوطرفہ تجارتی حجم 100 ارب ڈالر تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ توانائی، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دی ہیگ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ترک صدارتی دفتر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور اردوان کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ امریکی کوششوں سے ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے سے دوطرفہ تجارتی حجم...

چین کا اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعلان
بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 21 سے 22 جون تک اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا 51 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لئے چین کی کوششوں اور اسلامی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کی جامع ترقی کو سراہا گیا۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی قرارداد میں چین کے ساتھ دوستی کے متن کو چھٹی مرتبہ شامل کیا گیا ہے اور چین اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔منگل کے روز ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین اور اسلامی ممالک اور او آئی سی کے ساتھ تعاون میں نتیجہ خیز نتائج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس کو جنگ بندی معاہدے کی پائیداری پر یقین نہیں۔ جنگ بندی کا خیرمقدم اس وقت کریں گے جب اس پر عمل ہوگا، ماسکو امن چاہتا ہے لیکن سیز فائر کیا دیرپا ہوگی یہ کہنا مشکل ہے۔ معاہدے کے بعد بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔روس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ ماسکو امن کا خواہاں ہے لیکن یہ جنگ بندی کب تک قائم رہے گی، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔سرگئی لاروف نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو...
— فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ شریک جرم ہونے سے بہتر ہے کہ انسان اپنی جان قربان کردے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق جج جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ راولپنڈی بار سے خطاب کے بعد جو واقعہ ہوا اس پر اکثر لوگوں نے کہا کہ یہ آپ نے کیا کیا۔ سابق جج جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ لوگوں نے کہا کہ آپ نے تو چیف جسٹس بننا تھا، شریک جرم بن کر آپ کتنا ہی اختیار پالیں یا دولت اکٹھی کرلیں، آخر میں پچھتائیں گے کہ مجھ سے غلطی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا...
گلگت حکومت نے مالی سال 2025۔2026 کا 1 کھرب 48 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کا صوبائی بجٹ پیش کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل نے ایوان میں بجٹ پیش کیا جس میں 6 ارب روپے کا خساہ بھی شامل ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی کاموں کی مد میں 88 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کرنے تجویز کی گئی ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کے لئے 37 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لئے 11 ارب جبکہ پی ایس ڈی پی کے تحت وزیر اعظم پروگرام کے لئے 4...
پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 24 جون 2025 کو ابوظہبی میں ہونے والے پاکستان متحدہ عرب امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات میں مسلم امہ کا اتحاد اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، اسحاق ڈار دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ وزارتی کمیشن پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعاون کے لیے اعلیٰ ترین ادارہ جاتی فورم ہے۔ یہ اجلاس دونوں برادر ممالک کے درمیان تزویراتی، اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے ایجنڈے کو آگے بڑھائے گا۔ پاکستانی وفد میں اقتصادی امور، تجارت، توانائی، بحری امور اور داخلہ کی اہم وزارتوں کے سیکریٹریز اور سینیئر حکام شامل...
ملک میں چینی کی فراہمی اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمدکرنیکی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمدکرنیکی منظوری دے دی ہے حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شوگر مل مالکان کی من مانی کو قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔ اجلاس میں چینی کی فراہمی اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چند...

ایران اسرائیل تنازع: پاکستان، چین اور روس کی سلامتی کونسل میں مشترکہ قرارداد، فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
پاکستان، چین اور روس نے مشرقِ وسطیٰ میں ایران سے متعلق بگڑتی ہوئی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشترکہ قرارداد پیش کر دی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوموار کو اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قرارداد میں ایران پر حملے کی صورتحال کے تناظر میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، قرارداد میں شہریوں کے تحفظ، بین الاقوامی قوانین کے احترام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری پر بھی زور دیا گیا ہے۔ چین نے اس قرارداد کے ذریعے ایران میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ تینوں...