2025-09-17@21:50:13 GMT
تلاش کی گنتی: 10595
«نے اپنے»:
(نئی خبر)
لاہور: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم آج جاتی امرا رائیونڈ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ غیر ملکی ایئرلائن قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔ قبل ازیں جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف کی روانگی کی تمام تر تیاریاں مکمل کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔ نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔ یاد رہے کہ نواز شریف نے کچھ روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا...
تہران (ویب ڈیسک) ایران نے مسلمان ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ کسی عملی اقدام کے بغیر صرف تقاریر پر مشتمل اجلاسوں سے اسرائیلی حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ انہوں نےمطالبہ کیا مسلمان ممالک اسرائیل کی جنونی حکومت کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن روم بنائیں اور یہ فیصلہ صیہونی حکومت کے سرپرستوں کو پریشان کرنے کے لیے کافی ہوگا۔ علی لاریجانی نے کہا کہ مسلمان ممالک نے فلسطین کے مظلوموں کے لیے کچھ نہیں کیا تو کم از کم خود کو تباہی سے بچانے کے لیے ہی کوئی فیصلہ کرلیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ...
تقاریر سے اسرائیل کاکچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک مشترکہ آپریشن روم بنائیں، ایران WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران نے مسلمان ممالک سے اسرائیل کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن روم قائم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ عملی اقدامات کے ذریعے اسرائیل کی جنونی حکومت کا مقابلہ کیا جا سکے۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاری جانی نے اپنے بیان میں کہا کہ محض تقاریر اور اجلاسوں سے اسرائیل کی حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ علی لاری جانی نے یہ واضح کیا کہ کسی عملی قدم کے بغیر فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانا بے اثر ثابت ہوگا روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
امریکا میں مالی منصوبہ بندی اور قرض سے نجات کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ تازہ ترین سروے اور رپورٹس کے مطابق امریکی بالغ افراد کی نصف سے زائد آبادی اپنے مالی معاملات جیسے بجٹ سازی، قرض کی ادائیگی اور سرمایہ کاری میں خود فیصلے کرتی ہے اور اب ان میں سے ایک بڑی تعداد مشاورت کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نو عمر لڑکے کی خودکشی: اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر والدین کا کنٹرول متعارف کریڈٹ کارما کے ایک حالیہ سروے کے مطابق دو تہائی بالغ افراد جنہوں نے چیٹ جی پی ٹی یا گوگل...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اندرونی اندھیرے کو محسوس کرتے ہیں، تو سورج میں بیٹھیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کے کپ کو روشنی سے دوبارہ بھردے۔ ہمارے آس پاس کی ہر چیز زندہ ہے، اور جب ہم فعال طور پر مدد طلب کرتے ہیں، تو یہ سب پراسرار انداز میں جمع ہوجاتا ہے، ہمیں تقویت دیتا ہے، ہمیں خوش اور مطمئن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دلوں کو ایک ساتھ جوڑا جارہا ہے، پل بنائے جارہے ہیں اور آپ کی روشنی آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ آپ کو صرف یہ معلوم ہوگا کہ اگر آپ چیزوں کو ایماندار کوشش دیتے ہیں۔ زندگی سے آپ کو کیا چاہیے اور کیا نہیں...
ہزاروں برسوں سے اپنی تہذیب اور اقدار کو سنبھالے ہوئے خانہ بدوش بکروال ہر سال اپنی روایتی ہجرت کرتے ہیں۔ صدیوں سے جاری یہ سفر بکروال برادری کی زندگی کا نہایت اہم جزو ہے۔ بکروال قبیلے کی یہ موسمی ہجرت صرف ان کی معیشت کا بنیادی سہارا نہیں بلکہ ان کی ثقافت اور روایت کا بھی لازمی حصہ ہے۔ یہ ہجرت ایک قدیم وراثت ہے جسے وہ نسل در نسل برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ہر سال کیا جانے والا یہ سفر ان کے عزم، حوصلے اور فطرت سے گہرے رشتے کی یادگار سمجھا جاتا ہے۔ مزید جانیے وادی نیلم سے راجا ابریز کی رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
لاہور کے حوالے سے کچھ کہنے کا حق تو پرانے لاہوریوں کو حاصل ہے، میرے جیسے لوگ بھی البتہ خود کو لاہوری کہنا شروع ہوگئے ہیں کہ لگ بھگ 30 برس سے یہاں پر مقیم ہوں۔ میرے بچے یہیں پرپیدا ہوئے، پروان چڑھے، تعلیم وغیرہ سب ادھر ہی حاصل کی۔ اب تو اپنے آبائی شہر دو دو سال تک جانا نہیں ہو پاتا۔ رب ہی جانتا ہے کہ کہاں کی مٹی کہاں جا کر ملے گی، مگر میری تو خواہش ہے کہ وقت آخریں بھی ادھر آئے اور مٹی بھی داتا کی نگری کی نصیب ہو۔ اس کا البتہ افسوس ہے کہ ہم نے اپنے سامنے لاہور کو بدلتے ہوئے دیکھا۔ اس کا وہ حسن، رنگینی، دلکشی اور فسوں بتدریج...
والدین بننا اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا یقیناً ایک خوش کن لیکن مشکل تجربہ ہے ۔ خاص کر جب بچے بڑے ہورہے ہوتے ہیں ایسے میں ان کی تربیت کر نا اور انھیں تمیزدار بنانا ان کے جذباتی اور نفسیاتی مسائل کو سمجھنا ایک کٹھن مرحلہ ہوتا ہے۔ اکثر والدین یہ شکایت کرتے ہیںکہ ان کے بچے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں اوربات نہیں مانتے۔ یقیناً بچے کے ایسے برتاؤ کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجوہات ضرور ہوتی ہیں۔والدین کے لئے ان وجوہات کو جانا بھی ضروری ہے تاکہ اسے حل کیا جاسکے۔ لیکن کیا یہ زیادہ بہتر نہ رہے گا کہ مسائل سے پہلے ہی بچوں کی تربیت کو چند سنہری اصول اپنا تے ہوئے کیا جائے تاکہ...
اظہارِ رائے انسانی فطرت کی ایک باطنی آواز ہے، مگر ہر پکار کا ایک موقع، ہر آواز کا ایک مقام اور ہر اظہار کا ایک ظرف ہوتا ہے۔ ہماری تہذیبی روایت میں ’’کتمان‘‘ اور ’’اخفاء‘‘ صرف اقدار ہی نہیں بل کہ علم و حکمت کے دروازوں کے محافظ رہے ہیں۔ جس طرح علم کو ’’حامل‘‘ چاہیے، نہ کہ صرف ’’ناشر‘‘ اسی طرح اظہار کو ’’اہلِ ظرف‘‘ اور ’’اہلِ وقت‘‘ کی تمیز کے ساتھ ادا کیا جانا ہماری تہذیبی روایت کی ایک بنیادی شرط تھی۔ مگر موجودہ عہد میں جس شے نے اس روایت کو سب سے زیادہ زک پہنچائی ہے، وہ ’’سوشل میڈیا کلچر‘‘ ہے۔ ایک ایسا مظہر جو اظہار کے نام پر تخریبِ معنی، تشہیر کے نام پر نفسیاتی...
پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے ٹی20 ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں صائم ایوب اننگز کا آغاز کرنے کے لیے میدان میں اترے تو پہلی ہی گیند پر جسپریت بمراہ کو کیچ دے بیٹھے اور آؤٹ ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کھلاڑیوں نے میچ ختم ہونے کے بعد ہاتھ نہ ملایا صائم ایوب ٹی20 انٹرنیشنل میں 7 بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جس کے بعد وہ سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ اس لسٹ میں سابق کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی تیسرے...
چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں ڈاکٹروں نے پہلی بار اے آئی اور روبوٹ کی مدد سے پتّے کا آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔ ہسپتال کلینیکا لاس کونڈیس میں کئے گئے اس آپریشن میں جدید سرجیکل سسٹم مارس (MARS) پلیٹ فارم استعمال کیا گیا، جو روبوٹک بازوؤں اور مصنوعی ذہانت کے ملاپ سے بنایا گیا ہے. یہ جدید سسٹم ایسا روبوٹک بازو فراہم کرتا ہے، جو آلات کو مریض کے جسم کے اندر مقناطیس کے ذریعے حرکت دیتا ہے، جبکہ دوسرا بازو ایک خودکار کیمرے سے لیس ہے، جو سرجن کے ہاتھ یا پاؤں کی حرکت پر کنٹرول ہوتا ہے۔ ہیڈ آف سرجری ڈاکٹر ریکارڈو فنکے کے مطابق یہ دنیا کی پہلا روبوٹ آپریشن ہے جس میں کسی مریض پر محفوظ...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والا خزانہ عوام کو لوٹایا جانا چاہیے اور حکمرانوں کے پاس یہ حق نہیں ہونا چاہیے کہ وہ عوام کے پیسے روک کر اپنی مرضی کی جگہوں پر خرچ کریں۔ آباد ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ این ایف سی کو پی ایف سی سے مشروط کرنا چاہیے، یہ جاگیردارانہ جمہوریت ہے، ابھی اصل جمہوری دور آنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نے اپنا کام کر دکھایا، میں 5 بار رکن قومی اسمبلی بنا مگر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا،...
کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے گرفتار درندہ صفت ملزم کے خلاف مزید 2 مقدمات درج کر لیے گئے، گرفتار ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 6 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق کمسن بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں گرفتاردرندہ صفت ملزم شبیراحمد تنولی ولد محمد شفیق کے خلاف مزید2مقدمات درج کرلیے گئے۔ گرفتارملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد6 ہوگئی ہے، ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ گرفتارملزم اپنی ہوس کا زیادہ نشانہ کمسن بچیوں کو بناتا تھا اور گرفتار ملزم کے خلاف مزید مقدمات متاثرہ بچیوں کے اہلخانہ کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیوز ڈیسک: سوشل میڈیا پر حال ہی میں سامنے آنے والے ایک واقعے نے صارفین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دو نوجوان بیٹیوں نے اپنے والد کے انتقال کے لمحات کو ولاگ بنا کر یوٹیوب پر شیئر کر دیا، جس پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ والد اپنی زندگی کے آخری لمحات گزار رہے ہیں، جبکہ بیٹیاں اس دوران کیمرہ آن رکھ کر نہ صرف لمحے قید کر رہی ہیں بلکہ ہنسی مذاق بھی کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں وہ ایک دوسرے سے کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ہمارے یوٹیوب چینل کو لائک اور سبسکرائب کریں۔ کبھی وہ والد کو عینک پہنا رہی...
ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا جس کے حوالے سے سابق کرکٹرز بھی اپنا اپنا تجزیہ پیش کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی اسپنرز کو بھارتی ٹیم کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ دبئی کی وکٹس پر پاکستانی اسپن بولنگ اٹیک بھارتی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ ورلڈ کلاس فاسٹ بولرز کے حوالے سے مشہور پاکستانی ٹیم نے یو اے ای کی کنڈیشنز کے مطابق اپنی حکمت عملی تبدیل کرکے اسپن پر زیادہ انحصار کیا ہے۔ سنجے منجریکر نے کہا کہ مجھے پاکستان کا یہ بولنگ کمبی نیشن پسند آیا کیونکہ یہ بھارت بمقابلہ پاکستان ہے اور میرا خیال...
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد جرمن ماڈل صوفیا خان المعروف فیا خان نے اپنی دوسری شادی ختم ہونے کا اعلان کردیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں فیا خان نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ 43 سال کی عمر میں ایک بار پھر طلاق ہوگئی لیکن اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ خود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں۔ ماڈل نے کہا کہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور سمجھدار ہیں اور اب بھی ہار نہیں مانی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر اُٹھوں گی۔ فیا خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ ذاتی سوالات نہ کریں، جو ہونا تھا وہ ہو گیا، بس دعا میں یاد رکھیں۔ فیا خان نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ خوشگوار...
امریکا کے قدامت پسند رہنما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے قتل کے بعد اُن کی اہلیہ ایریکا کرک نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ ایریکا نے شوہر کی آخری رسومات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے غم اور دکھ کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کی بیوہ نے شوہر کے قتل کے بعد پہلے بیان میں کیا کہا؟ بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران چارلی کرک کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹائلر رابنسن نامی 22 سالہ شخص کو اس واقعے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تصاویر میں ایریکا کو شوہر کے کھلے تابوت کے پاس بیٹھے روتے، اُن...
پانی کا سیلاب تو اپنی جگہ۔اور جن کو ان سیلابوں کا شکار ہونا تھا، ہوگئے اور ہوتے رہیں گے کہ ’’نشیبوں‘‘ میں رہنے والے ہمیشہ سیلابوں کی زد میں رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں پشتو کا ایک گیت بھی ہے کہ نرے باران دے پاس پہ لوڑو ئے وروینہ ژورے’’ کرمے‘‘ تہ نصیب راوڑے یمہ ترجمہ(بارشیں اوپر پہاڑوں پر برس رہی ہیں لیکن میرا نصیب مجھے گہرے نشیب’’کرمہ‘‘ میں لایا ہے)کرم کرمہ پاڑہ چینار کا مقامی نام ہے جو نشیب میں ہے اور ہمیشہ پہاڑوں سے آنے والوں کی زد میں رہتا ہے۔ اب اس مسئلے کا حل یا سوال کا جواب کسی کے پاس بھی نہیں ہے کہ کچھ لوگ’’نشیب‘‘ میں کیوں رہتے ہیں یا رہنے پر مجبور ہیں...
دنیا بھر میں جاری جنگوں ،خون ریز جھمیلوں اور بڑی طاقتوں کے درمیان کھینچا تانی نے ماحول اس قدر گرم کر رکھا ہے کہ کمزور ممالک کو عالمی خبروں میں مشکل سے ہی جگہ مل پاتی ہے۔ نیپال جنوبی ایشیا کا غریب ترین ملک ہے، نیپال کی بلند ترین چوٹیاں اور خوبصورت پہاڑ پوری دنیا کے سیاحوں کے لیے خصوصی کشش رکھتے ہیں۔ تاہم یہ لینڈ لاک ملک شاذ ہی عالمی خبروں کا مرکز رہا لیکن گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نیپال کی خبریں ہیڈ لائنز رہیں۔ نیپال میں سیاسی حکومتوں کی کرپشن، اقربا پروری ، ایلیٹ طبقات کی شان و شوکت اور کروفر کی زندگی پر نوجوان اور دیگر طبقات میں شدید ناپسندیدگی وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہی۔...
ایشیا کرکٹ کپ 2025 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل شوبز شخصیات نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج دبئی کے اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں شائقین اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے خواہش مند ہیں۔ معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد اب شائقین کرکٹ کی خواہش ہے کہ قومی ٹیم ایک بار جیت کی خوشی کو دوبالا کرے۔ اس سلسلے میں شوبز شخصیات نے قومی ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم کل کا میچ جیتے گی۔ معروف اور سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے پیغام میں...
گوگل کی جیمینی ایپ کے تحت متعارف کرایا گیا مصنوعی ذہانت پر مبنی ایڈیٹنگ ٹول نینو بنانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ یہ ٹول اپنی تیز ترین رفتار، فوٹو ریئلسٹک کوالٹی اور آسان استعمال کے باعث صارفین کو حیران کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل کا نیا سنگ میل، ’جیمنی 2.5 ڈیپ تھنک‘ ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟ نینو بنانا صرف چند سیکنڈز میں عام تصاویر کو شاندار اور نہایت حقیقی مناظر میں بدل دیتا ہے، جس کی بدولت لاکھوں صارفین اسے وائرل مواد بنانے کے لیے آزما رہے ہیں۔ یہ ٹول اس وقت خاص طور پر چند تخلیقی انداز کے باعث مقبول ہوا ہے۔ صارفین اپنی تصویر کو ایک کلیکٹیبل فگرین میں بدلوا رہے ہیں، جسے کھلونے...
ہم روزانہ جو سانس لیتے ہیں، وہ ہمارے پھیپھڑوں کو آلودگی، جراثیم اور دیگر مضر ذرات کے رحم و کرم پر رکھ دیتا ہے۔ وقت کے ساتھ یہ نازک عضو تیزی سے بوڑھے ہو سکتے ہیں ۔ اور ان کی صحت نہ صرف سانس بلکہ مدافعتی نظام، وزن اور دماغ پر بھی اثر ڈالتی ہے۔ تحقیق کیا کہتی ہے؟ 2025 میں شائع ایک تحقیق کے مطابق انسان کے پھیپھڑے اپنی مکمل کارکردگی کی بلندی 20 کی دہائی میں حاصل کرتے ہیں، پھر وقت کے ساتھ ان کی طاقت کم ہوتی ہے۔ خواتین کے پھیپھڑے یہ عروج مردوں سے کچھ پہلے حاصل کرتے ہیں۔سگریٹ نوشی، آلودگی اور دمہ جیسے عوامل اس تنزلی کو تیز کر دیتے ہیں۔ گھر پر پھیپھڑوں کی...
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے لوئر دیر میں آپریشن کے دوران بھارت نواز 10 خوارج مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 7 جوان دھرتی پر قربان ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 ستمبر 2025ء کو سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے لعل قلعہ میدان میں بھارتی پراکسی نیٹ ورک فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 بھارتی سرپرست خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے۔فائرنگ کے اس تبادلے کے دوران پاک دھرتی کے 7 بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں نائیک عبدالجلیل، نائیک گل جان، لانس نائیک عظمت اللہ، سپاہی عبدالمالک، سپاہی محمد امجد، سپاہی محمد داؤد...
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 10 دہشتگرد ہلاک کردیے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میں آپریشن کیا، اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی ہورہی ہے، امن کیلئے کوئی بھی ایکشن لینا پڑا تو لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کارروائی کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 جون بھی شہید ہوگئے۔ شہید...
آج کے دور میں اسمارٹ فونز ہیک کرنا سائبر مجرموں کے لیے کوئی مشکل کام نہیں رہا، چاہے آپ اینڈرائیڈ استعمال کر رہے ہوں یا آئی فون۔ ہیکرز مختلف طریقوں جیسے مشکوک لنکس، جعلی ایپس یا عوامی وائی فائی کا استعمال کرکے آپ کے فون تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ’’فوربز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اگر آپ کو درج ذیل علامات نظر آئیں تو یہ ممکنہ ہیکنگ کی نشانی ہو سکتی ہے۔ بیٹری کا غیر معمولی جلد ختم ہونا اور فون کا بار بار گرم ہونا۔ ایسی ایپس کا اچانک ظاہر ہونا جنہیں آپ نے انسٹال نہیں کیا، یا موجودہ ایپس کا خود بند یا کھلنا۔ نیٹ یا پیکج کا تیزی سے ختم ہونا، یا کال لاگ میں اجنبی...
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کرتے ہوئے ان کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لینے کا اعلان کردیا۔ ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو مشروط طور پر معاف کردیا. حسن زاہد نے مجھے اغواء کرنے کی غلطی کا اعتراف کیا اور معافی مانگی ۔حسن نے آئندہ ایسی غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کرائی۔ حسن کی یقین دہانیوں پر میں اسے معاف کرتی ہوں : سامعیہ کا تحریری بیان#SamiyaHijab pic.twitter.com/TiVfBALIjk — Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) September 12, 2025 یکم ستمبر کو سامعہ حجاب نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ حسن زاہد نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش...
لاہور: سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس کے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت اعجاز اسلام کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی، چوری اور نقب زنی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو نشاندہی کے لیے نشتر کے علاقے میں لے جایا جارہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔
برطانیہ میں پیش آنے والے ایک حیران کن واقعے میں پاکستانی ڈاکٹر مریض کو آپریشن تھیٹر میں بے ہوش چھوڑ کر نرس کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے دوسرے کمرے میں چلے گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق مریض کی جان خطرے میں ڈالنے پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر 44 سالہ سہیل انجم کے خلاف میڈیکل ٹریبونل میں سماعت جاری ہے۔ غفلت اور لاپروائی کا یہ واقعہ 2023 میں گریٹر مانچسٹر کے ایک اسپتال میں پیش آیا تھا جب ایک اور نرس کسی کام سے کمرے میں داخل ہوئی تو ڈاکٹر سہیل کو نرس کے ساتھ نازیبا حالت میں دیکھا۔ تاہم یہ واقعہ اب میڈیکل ٹریبونل کے سامنے آیا ہے کیوں کہ ڈاکٹر سہیل انجم ایک بار پھر برطانیہ میں کام کرنے کے...
برطانیہ کے علاقے اولڈبیری میں ایک دلخراش واقعے میں 20 برس کی ایک سکھ بھارتی خاتون کو 2 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران نسل پرستانہ جملے کستے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک واپس چلی جائے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق یہ حملہ نسلی بنیادوں پر مشتمل قرار دیا جا رہا ہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے نہ صرف زیادتی کی بلکہ اسے گالیاں بھی دیں۔ پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی و فرانزک تحقیقات جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: نسل پرستانہ زبان استعمال کرنے پر جنوبی افریقا کے رکن پارلیمنٹ معطل برمنگھم لائیو کے مطابق دونوں مشتبہ افراد گورے ہیں؛...
بھارتی ریاست بہار میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں بھارتی فوج کے اہلکار اپنی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ فوجیوں نے مکمل وردی میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو کھلے عام ہڑتال کی دھمکی دی۔ یہ بھی پڑھیے: ’یہ شرمناک اور بے ہودہ ہے‘، بھارتی فوجی قیادت کو ٹی وی شو پر آنا مہنگا پڑگیا فوجی اہلکاروں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا، نہ ہی کوئی انشورنس یا دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج پورے ملک میں...
لاہور: صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سیلاب کے دوران مریم نواز ایک ماں اور بہن کی طرح اپنے فرائض ادا کررہی ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ ہر علاقے میں متاثرین تک پہنچ رہی ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لے رہی ہیں۔ جہاں بھی کسی انتظامی کوتاہی کی نشاندہی ہوتی ہے، وزیراعلیٰ فوری طور پر متعلقہ افسر کو جوابدہ بناتی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ 3 ہفتوں سے ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، پنجاب پولیس اور...
ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے اغواء اور دھمکیوں کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔ سامعہ حجاب اور ان کے سابق منگیتر حسن زاہد کے درمیان غیر مشروط صلح ہو گئی ہے، جس کے تحت دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو فی سبیل اللّٰہ معاف کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرتے ہوئے ان کے خلاف تمام الزامات واپس لے لیے ہیں، جبکہ حسن زاہد نے بھی اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے سامعہ سے معافی مانگ لی اور ان کے تمام خدشات دور کر دیے ہیں۔ یاد رہے کہ سامعہ حجاب نے الزام عائد کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں ان کے گھر کے باہر سے...
چارلی کرک کی اہلیہ، ایریکا کرک، نے پہلی بار اپنے شوہر کے قتل کے بعد عوامی طور پر بیان دیا ہے۔ دائیں بازو کے سرگرم رہنما اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کو بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ ایریکا کرک نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے شوہر کی میراث کو کبھی مرنے نہیں دیں گی۔ ایریکا نے اپنے شوہر کے آفس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارلی اپنے بچوں سے محبت کرتے تھے اور مجھے دل کی گہرائیوں سے چاہتے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: چارلی کرک کے قتل کے مرکزی ملزم کی اطلاع کس نے دی؟ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے...
سندھ پبلک سروس کمیشن کے شفافیت کے معیار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ سندھ کو ایک جدید خود مختار اور شفاف پبلک سروس کمیشن کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں میں پائی جانے والی مایوسی ختم ہوسکے۔ ایک غیر سرکاری تنظیم سندھ یونائیٹڈ تھنکر فورم کے زیرِ انتظام اساتذہ، دانشور، سیاسی کارکنوں، خواتین، صحافیوں اور طلبہ کے منتخب نمایندوں نے کمیشن کی کارکردگی کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو انسانی وسائل Human Resources فراہم کرنے والے اس اہم ادارے میں مکمل شفافیت ، امتحانی ریکارڈ تک رسائی اور آزادانہ نگرانی کے قیام اور کمیشن کی مکمل معاشی خود مختاری کے لیے حقیقی اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔ اس فورم کے روحِ رواں رمضان برڑو نے اپنی...
مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں سیلابی ریلے سے بیٹے کو بچاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آیا، جس کے نتیجے میں مزید کئی بستیاں زیر آب آگئیں، سیلاب میں ریلے سے بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ خود ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کشتی الٹنے کے واقعات، 8 افراد جاں بحقجلال پوپیر والا میں گذشتہ رات کشتی ڈوبنے کا واقعہ ہوا جس میں 19 افراد سوار تھے 18 افراد کو بچا لیا گیا، لاپتا ہونے والی ایک بچی کی لاش آج صبح مل گئی بہاولپور میں دریائے ستلج کے سیلابی ریلے سے 4...
پی ٹی آئی کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے معاملے پر حکومت نے اپنی حکمت عملی طے کرلی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا اپوزیشن ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ برقرار ہے اور حکومتی ارکان کو کورم پورا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ پی ٹی آئی ارکان کے بغیر قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو احکامات جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں کنوینر اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ حکومتی ارکان کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس کے لئے کورم پورا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے...
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے رواں ماہ پاکستان سے کینیڈا کے لیے اپنے فضائی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے کینیڈا کے لئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پرمعطل کرنے کا اقدام بحر الکاہل کو پار کرنے والے خصوصی بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کی ضروری میٹیننس کے لیے کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ طیارے بغیر رکے 17 گھنٹے مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دونوں لانگ رینج طیاروں کو تین ہفتوں کے لیے تکنیکی معائنے اور پرزہ جات کی تبدیلی کے عمل سے گزارا جائے گا جو کہ ہر 10 سال بعد ناگزیر ہوتا ہے۔ پی آئی...
نیپال میں معمولاتِ زندگی بحال: عارضی سیٹ اپ سے قبل فوجی سربراہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز کھٹمنڈو(آئی پی ایس )نیپال میں حکومتی خاتمے کے بعد معمولاتِ زندگی بحال ہو گئے ہیں، دارالحکومت کھٹمنڈو کا انتظام عارضی طور پر فوج کے پاس ہے اور عبوری حکومت کے لیے سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی کو وزیرِاعظم نامزد کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔کٹھمنڈو میں جمعے کے روز کرفیو میں نرمی کے بعد دکانیں کھل گئیں، سڑکوں پر گاڑیاں چلنے لگیں اور پولیس نے رائفلز کے بجائے ڈنڈوں کے ساتھ گشت شروع کر دیا۔ تاہم کچھ سڑکیں اب بھی بند ہیں اور فوج کی موجودگی جزوی طور پر برقرار ہے۔ ملک کے صدر رام چندرا پاڈل اور فوج...
پی آئی اے نے رواں ماہ پاکستان سے کینیڈا کے لیے اپنے فضائی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے کینیڈا کے لئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پ رمعطل کرنے کا اقدام بحر الکاہل کو پار کرنے والے خصوصی بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کی ضروری میٹیننس کے لیے کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ طیارے بغیر رکے 17 گھنٹے مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دونوں لانگ رینج طیاروں کو تین ہفتوں کے لیے تکنیکی معائنے اور پرزہ جات کی تبدیلی کے عمل سے گزارا جائے گا جو کہ ہر دس سال بعد ناگزیر ہوتا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ...
سیلاب بھی رکاوٹ نہ بن سکا، دولہا کشتی میں دلہن لے آیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز جلالپور پیر والا(سب نیوز)سیلاب جہاں تباہ کاریاں پھیلا رہا ہے، وہیں ہونے والی شادیاں غمزدہ افراد کے چہروں پر خوشیاں بھی لا رہی ہیں۔بھارت کی جانب آبی دہشتگردی کرتے ہوئے پنجاب کے دریاوں میں متعدد بار سیلابی پانی چھوڑے جانے کے بعد ملک کے سب سے بڑے صوبے کی درجنوں اضلاع، شہر، دیہات سیلاب کی زد میں ہیں۔ متعدد افراد جان سے جا چکے اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ایسے وقت میں جب سیلاب تباہی کی نئی داستانیں رقم کر رہا ہے اور لوگ اپنے پیاروں کی موت اور زندگی بھر کی جمع پونجی سیلاب کی نذر ہونے...
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ چار دہشت گرد ہلاک، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، جہاں بھارتی پراکسی ’ فتنۃ الہندوستان’ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ آپریشن کے دوران اپنی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،...
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل، ملزم کا 100 بچوں سے زیادتی کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)شہر قائد کی تاریخ کے سب سے بڑے جنسی اسیکنڈل کے گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے تفتیش اور انکشافات جاری ہیں۔ گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے ہونے والی ابتدائی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم 2011 می ایبٹ آباد سے کراچی آیا تھا، 2016 میں ملزم قیوم آباد بی ایریا میں منتقل ہوا اور شربت کا ٹھیلا لگایا، ملزم 2016 سے کم عمر بچوں اور بچیوں کے ساتھ بدفعلی اورذیادتی کررہا ہے، گرفتارملزم 5 سال سے 12 سال تک کی بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ...
بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا، 10ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مقامی قبائلیوں پر گولیاں برسا دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع گریابند میں فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 10 افراد مارے گئے۔بھارتی فوج نے دعوی کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں علیحدگی پسند جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مائو نواز)کے سینئر رہنما اور مرکزی کمیٹی کے رکن بالا کرشنا بھی شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران ماونواز جنگجووں سے مڈبھیڑ ہوگئی۔ جو فائرنگ کے تبادلے...
بھارتی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مقامی قبائلیوں پر گولیاں برسا دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع گریابند میں فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 10 افراد مارے گئے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں علیحدگی پسند جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤ نواز) کے سینئر رہنما اور مرکزی کمیٹی کے رکن بالا کرشنا بھی شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران ماؤنواز جنگجوؤں سے مڈبھیڑ ہوگئی۔ جو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ اس آپریشن میں بھارتی فوج کی سربراہی میں چھتیس گڑھ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)، ضلعی...
بھارتی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مقامی قبائلیوں پر گولیاں برسا دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع گریابند میں فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 10 افراد مارے گئے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں علیحدگی پسند جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤ نواز) کے سینئر رہنما اور مرکزی کمیٹی کے رکن بالا کرشنا بھی شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران ماؤنواز جنگجوؤں سے مڈبھیڑ ہوگئی۔ جو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ اس آپریشن میں بھارتی فوج کی سربراہی میں چھتیس گڑھ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)،...
نیپال میں حکومت کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے بعد حالات بتدریج معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ دارالحکومت کھٹمنڈو میں کئی روز سے جاری کرفیو میں نرمی کے بعد بازار، دکانیں اور ٹریفک دوبارہ رواں دواں ہیں، جبکہ سیکیورٹی کی ذمہ داری عارضی طور پر فوج کے سپرد ہے۔ فوجی قیادت اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقات نیپال کے صدر رام چندرا پاؤڈل اور فوج کے سربراہ جنرل اشوک راج سگدل چتری نے جمعے کے روز سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی سے ملاقات کی، جنہیں عبوری وزیرِاعظم کے طور پر نامزد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ سوشل میڈیا پابندی، عوامی احتجاج...
پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی ٹیم کو بھارت کا سامنا کرنے کیلیے تیار قرار دے دیا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بھارت سے مقابلے کی لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے میچ کیلیے تمام کھلاڑیوں کو اپنی توجہ دی جانے والی ذمہ داریوں پر مرکوز رکھنا ہوگی۔ ہیڈ کوچ نے مزید کہا کسی بھی فائنل یا عالمی ایونٹ کی طرح ضروری ہے کہ پلیئرز اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور اس کے مطابق کارکردگی دکھائیں۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہم جانتے ہیں بھارتی ٹیم کافی پراعتماد ہے، ہماری ٹیم بھی اس کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہو گی۔
انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) اور آغا خان یونیورسٹی امتحانی بورڈ (AKU-EB) کے اشتراک سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ مکمل ہوگئی۔ یہ ورکشاپ اسلام آباد میں وفاقی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے ماہرینِ تعلیم، سینئر ٹرینرز اور امتحان سازوں نے بھرپور شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیت آئندہ نسلوں میں تنقیدی سوچ، مؤثر تجزیہ اور علم کے بامقصد اطلاق کو فروغ دے گی جو عالمی مسابقت میں نمایاں کامیابی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے ورکشاپ کو رٹہ سسٹم سے...
راولپنڈی: پاکستان اور بحرین نے منشیات کی روک تھام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کرلیا۔ بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے 10 رکنی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبد المعید نے سینئر افسران کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر سیکرٹری وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کیپٹن (ریٹائرڈ) خرم آغا اور آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کی جانب سے بحرینی وزیر داخلہ کو انسدادِ منشیات کے ضمن میں اے این ایف کی آپریشنل کامیابیوں، تربیتی امور اور منشیات کی طلب میں...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی 58ویں سالگرہ پر ایسا اعتراف کیا جس نے سب کو حیران کردیا۔ اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کہا کہ ان کے مداحوں کی محبت ہی ان کی اصل طاقت ہے اور وہ اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ سے زیادہ اپنے فینز سے پیار کرتے ہیں۔ ٹوئنکل کھنہ نے مذاقاً پوچھا بھی کہ “تو پھر زیادہ پیار کس سے ہے، مجھ سے یا مداحوں سے؟” جس پر اکشے نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا، “فینز سے۔” مداحوں نے اپنے پسندیدہ ہیرو کے اس candid جواب کو خوب سراہا اور سوشل میڈیا پر انہیں ’’فینز کا سپر ہیرو‘‘ قرار دیا۔ Post Views: 6
ممبئی: (نیوز ڈیسک)معروف بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی آئندہ زندگی میں کسی خوش نصیب شخص کے لیے ایک بہترین لائف پارٹنر بننے کی تیاری کر رہی ہیں۔ این ڈی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں تمنا نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں ان کا مستقبل کا ساتھی یہ محسوس کرے کہ پچھلے جنم کی نیکیوں کے نتیجے میں انہیں وہ ملی ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب وہ صرف یہ چاہتی ہیں کہ یہ “پیکج” جلدی آ جائے۔ اداکارہ کا وجے ورما سے بریک اپ کے بعد کہنا تھا کہ وہ اپنی شخصیت پر بھرپور کام کر رہی ہیں تاکہ آئندہ زندگی بہتر ہو۔ فی الحال تمنا ایمیزون...
معروف بھارتی ریپر بادشاہ نے امریکہ میں اپنے کنسرٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف پر طنز کردیا۔ نیویارک میں کنسرٹ میں اپنا گانا تعریفاں گاتے ہوئے بادشاہ نے اپنے گانے کے بول بدل کر اس میں ٹرمپ کے بھارت پر لگائے ٹیرف کا حوالہ دے کر طنز کیا۔ ریپر نے اس مشہور گانے کے اصل بول ’کِنّیّاں تعریفاں چاہیدیاں اے تینوں‘ کو مزاحیہ انداز میں بدل کر ’کِنّی ٹیرِف چاہیدیے ٹرمپ نو‘ کردیا۔ https://www.instagram.com/reel/DOaCIbEkozS/?utm_source=ig_web_copy_link بادشاہ کے اس مزاحیہ انداز میں ٹرمپ پر کیے گئے طنز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ایشیا کپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج عمان کے خلاف میچ سے کرے گا۔ گرین شرٹس نوآموز حریف کو تختہ مشق بنانے کو تیار ہیں، بھارت کے خلاف اہم مقابلے سے قبل دبئی میں ’وارم اپ‘ ہونے کا موقع میسر آئے گا۔ جدوجہد کے شکار اوپنر صاحبزادہ فرحان کیلیے اپنا جارحانہ کھیل پیش کرنے کا اہم موقع ہوگا، اسپنرز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستان روٹیشن پالیسی اپنانے کے بجائے اپنے تمام اہم ہتھیاروں کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے۔ دوسری جانب پہلی بار ایشیائی شوپیس ایونٹ کا حصہ بننے والی عمانی ٹیم کو اپنے آدھے سے زیادہ پرانے کھلاڑیوں کا ساتھ میسر نہیں ہے۔ عمان ٹیم آخری بار فروری میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں...
بے شک قرآن کریم بیک وقت مرد و عورت دونوں سے یکساں طور پر مخاطب ہے۔ شریعت میں ایمانیات (اللہ کی وحدانیت پر ایمان، رسولوں پر، الہامی کتابوں پر، فرشتوں پر ایمان، آخرت پر ایمان) کا موضوع ہو یا عبادات (نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ) کا یا اخلاقیات (المعروف و المنکر) کا مرد و عورت دونوں ہی یکساں طور پر اس کے مخاطبین ہیں اور دونوں صنف سے یکساں مطالبہ ہے کہ ان احکامات کو پورا کریں۔ احکامات کی تعمیل اور اس سے روگردانی کی صورت میں دونوں ہی جزا و سزا کے مساوی حقدار قرار دیے جائیں گے۔ ’’مردوں کو ان کاموں کا ثواب ہے جو انہوں نے کئے اور عورتوں کو ان کاموں کا ثواب ہے جو انہوں نے...
موسمیاتی تغیرات نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ترقی پذیر سے لے کر ترقی یافتہ ممالک تک سب بدلتے ہوئے موسموں سے کسی نہ کسی صورت متاثر ہو رہے ہیں۔ زلزلے، بارشیں اور سیلاب نے نہ صرف یہ کہ ملکوں کی معاشی سرگرمیوں کو بگاڑا ہے بلکہ عوام الناس کی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں تباہی و بربادی سے گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ بجا کہ قدرتی آفات انسانوں کے لیے آزمائشیں ہوتی ہیں لیکن یہ حقیقت بھی اظہرمن الشمس ہے کہ پیش آمدہ خطرات سے آگاہی حاصل کرکے اگر قبل از وقت اس کے تدارک کا سامان اور حفاظتی اقدامات کر لیے جائیں تو قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کی شدت نہ صرف کم ہو...
تاریخ شاہد ہے کہ صفحہ گیتی پر تخلیقِ نوع انسانی کے بعد سے آج تک بے شمار علمی، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات رونق افروز ہوئیں، جن میں سرفہرست انبیائے کرامؑ تشریف لائے، حکماء و فلاسفہ پیدا ہوئے، فصاحت و بلاغت کے امام آئے، قانون و طب کے ماہرین قدم رنجہ ہوئے، مگر ان تمام شخصیات میں جو قدر و منزلت نبی کریم ﷺ کے حصے میں آئی اور جو فدائیت و جاں نثاری آپؐ کے اصحاب و نام لیواؤں نے دکھائی، کسی اور کو یہ اعزاز حاصل نہ ہوسکا۔ یہاں اس حقیقت کا اعتراف بھی ضروری ہے کہ آپؐ کی عظمت و رفعت کے ترانے صرف اپنوں نے نہیں گائے، بل کہ بیگانے بھی آپؐ کی تعریف میں رطب...
ربیع الاول وہ مقدس مہینہ ہے جس میں رحمت دو عالم ﷺ تشریف لائے۔ ربیع الاول میں حضرت عبداﷲ اور حضرت آمنہؓ کے گھر رحمت دو عالمؐ کی ولادت ہوئی اور اس طرح کائنات کے مقصد کی تکمیل ہوئی۔ آپؐ کی تشریف آوری سے دنیا میں بہار آئی، خزاں کا خاتمہ ہُوا۔ آپ ﷺ کی ذات مبارکہ پر رب کائنات نے نبوت کا سلسلہ ختم فرما دیا۔ آپ ﷺ کی شان اقدس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سورۃ احزاب میں اﷲ رب العزت نے درود پاک پڑھنے کا حکم دیا ہے اور فرمایا ہے کہ رب کائنات اور ملائکہ بھی اپنے محبوب ﷺ پر درود پڑھتے ہیں، ایمان والوتم بھی درود پڑھو۔ رب کائنات کے...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور سینئر صوبائی وزیر مریم اونگزیب کی نگرانی میں جلال پور پیر والا میں انخلا آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں سیلابی صورت حال کے باعث مریم نواز نے متاثرین کے انخلا کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی نگرانی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران انخلا آپریشن مکمل کیا گیا جس پر عوام نے پنجاب حکومت اور ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیر منسٹر مریم اورنگ زیب نے 24 گھنٹے سےجاری آپریشن کی نگرانی کی اور اس دورا جلال پور پیر والا کے نواحی علاقے عنایت پور میں سیلاب...
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے ملٹی لینگویج آڈیو فیچر کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب دنیا بھر کے لاکھوں کنٹینٹ کری ایٹرز اپنی ویڈیوز میں مختلف زبانوں میں ڈبنگ شامل کرسکیں گے۔ یہ فیچر 2023 میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا اور ابتدائی طور پر صرف چند تخلیق کاروں، جیسے مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ، مارک روبر اور شیف جیمی اولیور، تک محدود تھا۔ یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب کے نئے فیچر ’جیولز‘ سے من چاہے پیسے کمائیں اس سے قبل یوٹیوبرز کو تھرڈ پارٹی ڈبنگ سروسز کا سہارا لینا پڑتا تھا، تاہم اب گوگل کے جدید جیمنی ٹیکنالوجی سے چلنے والے اے آئی ڈبنگ ٹول کے ذریعے تخلیق کار اپنی ہی آواز...
ایک چینی جوڑا صرف اس وجہ سے طلاق کی دہلیز تک پہنچ گیا کہ دونوں اپنے بچے کا نام رکھنے پر متفق نہ ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیں: خاتون کے گھٹنوں نے خالص سونے کے سینکڑوں دھاگے اگل دیے، یہ کیوں کر ہوا؟ نام پر جاری وہ تنازعہ اس قدر شدت اختیار کر گیا کہ نہ صرف بچے کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ جارین نہیں ہو سکا بلکہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی اس کی ویکسینیشن ممکن نہ ہو سکی۔ پودونگ نیو ایریا پیپلز کورٹ شنگھائی میں حال ہی میں سنے گئے اس انوکھے کیس میں بتایا گیا کہ جوڑے نے سنہ 2023 میں شادی کی اور اگلے سال ان کے ہاں ایک صحتمند بیٹے کی پیدائش ہوئی مگر خوشیوں کا...
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خودکشی کے موضوع پر منفی اور نقصان دہ تصورات کو ختم کرنے کے لیے بیانیہ بدلنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ بدنامی کم ہو، ہمدردی بڑھائی جائے اور مسئلے سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں ہر 100 میں سے ایک موت خودکشی سے ہوتی ہے، ڈبلیو ایچ او ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے خودکشی کی روک تھام کے عالمی دن (10 ستمبر) کے موقعے پر کہا کہ ہر سال تقریباً 7 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ خودکشی کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ المیہ خاندانوں، دوستوں اور...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چک لالیکا کے قریب سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ واقعے میں دو افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے جن کی جلد از جلد تلاش کے لیے وزیرِ اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ انہوں نے ریسکیو حکام کو آپریشن کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے...
آج بروز 11 ستمبر ہم اُس عظیم قائد کو یاد کر رہے ہیں جسے دنیا محمد علی جناح کے نام سے جانتی ہے۔ وہ مردِ آہن، جس نے غلام قوم کو خودداری کا درس دیا اور جس کی قیادت نے برصغیر کے مسلمانوں کے دلوں میں اُمید کی وہ شمع روشن کی جو آج تک بجھی نہیں۔ پاکستان کا قیام نہ کسی حادثے کا نتیجہ تھا اور نہ ہی وقتی جوش کا ثمر، بلکہ یہ ایک ایسی جدوجہد کا حاصل تھا جس میں ایک انسان نے اپنی صحت، اپنی راحت اور اپنی خوشیاں قربان کر کے اپنی قوم کو آزادی بخشی۔ مگر افسوس! آج جب ہم اپنے گرد و پیش پر نگاہ ڈالتے ہیں تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ...
بلوچستان ہائی کورٹ (بی ایچ سی) کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے وکلا برادری پر زور دیا ہے کہ وہ متحد ہو کر عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں، عدلیہ اور وکلا میں سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے گزشتہ شب تربت، گوادر اور پنجگور بار ایسوسی ایشنز کے مشترکہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کو اپنے دائرہ کار میں اور ججوں کو اپنے دائرہ کار میں رہنا چاہیے، کیونکہ اصل اسٹیک ہولڈر عوام ہیں، وکلا اور ججز دونوں عوام کے خادم ہیں اور سب سے بڑی قوم پرستی یہ ہے کہ آدمی اپنے عوام کے ساتھ دیانتدار اور سچا...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک احتیاطی مشورہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے ججز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اندرونی تحفظات کو خطوط کے ذریعے عوام کے سامنے لانے کے بجائے چائے کے کمرے، چیف جسٹس کے چیمبر یا کمیٹی رومز جیسے نجی فورمز میں اجاگر کریں۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ’عدلیہ جیسے اعلیٰ ادارے کی حساسیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے میری عاجزانہ درخواست ہے کہ معزز جج صاحبان کے لیے اپنے خدشات کے اظہار کا بہترین فورم ان کے چائے خانے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیمبر یا کمیٹی رومز ہیں‘۔ یہ وزیر قانون کا سپریم کورٹ کے کئی ججوں کے حالیہ خطوط...
پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں بے گھر ہونے والے ہر فرد کو فی کس 10 لاکھ روپے مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات پوری کرسکیں۔ ’اپنا گھر اپنی چھت‘ پروگرام کے تحت قرض ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب متاثرہ افراد کو ’اپنا گھر اپنی چھت‘ پروگرام کے تحت 15 لاکھ روپے کا قرض بھی فراہم کرے گی۔ یہ قرض 14 ہزار روپے ماہانہ اقساط کی شکل میں واپس کرنا ہوگا۔ سیلاب سے تباہی کی صورتحال پنجاب بھر میں حالیہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق اب تک 4572 دیہات متاثر...
نیویارک: (شوبز ڈیسک) پاپ گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ہر شعبے میں بہتری چاہتی ہیں اور آنے والے دنوں میں کسی بھی میدان سے پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلینا گومز نے اپنی ذہنی کیفیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ارتقائی عمل سے گزر رہی ہیں اور زندگی کے ہر تجربے کو اہمیت دیتی ہیں۔ ان کے بقول، کسی بھی عمل سے جذبات ابھرتے ہیں تو وہ متاثر ہوتی ہیں، اس کی اہمیت تسلیم کرتی ہیں اور پھر آگے بڑھ جاتی ہیں۔ سلینا نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ اگلے ایک یا دو برس میں وہ کہاں ہوں گی، لیکن...
لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پراپرٹی ڈیلر شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا جب کہ ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مقتول ارشاد کا سالہ ہی مرکزی ملزم نکلا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا اور ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز حسین کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نشتر کالونی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے 2ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اور اس کا ساتھی شامل ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ ملزمان نے 20ملین رقم ہتھیانے کی وجہ سے شہری ارشاد...
معروف پاکستانی یوٹیوبر اقرا کنول ماں بن گئی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ سسٹرولوجی چینل کے ذریعے شہرت پانیوالی اقرا کنول اوران کے شوہراریب پرویز نے انسٹاگرام پر مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی کہ ان کی دیرینہ دعا 10 ستمبر کو پوری ہوئی، جب ان کی ننھی شہزادی دنیا میں آئی۔ View this post on Instagram A post shared by Dr. Iqra Kanwal (@iqrakanwal.official) اس موقع پر جوڑے نے اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ ایک دلکش تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں محبت بھری نگاہوں سے نومولود کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اسے اپنی دعاؤں کا حسین جواب قرار...
لاہور: اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں مشرقی بائی باس پر دو مال بردار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ مال بردار ٹرینوں کو حادثہ رینالہ خورد اور حبیب آباد کے درمیان پیش آیا، ایک مال بردار ٹرین کا انجن دوسری مال گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گیا، حادثے میں فریٹ ٹرین کا انجن اور کوچز پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔ حادثے کے باعث لاہور کراچی کے درمیان مین لائن ٹریک پر ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے لائن کلیئر ہونے تک آپریشن معطل رہے گا، ٹریک کو کلیئر کرنے کے لیے ٹیمیں کام کر...
ہمارے دور کی پرائمری جماعت کی اردو کی کتاب میں قائد اعظم پر ایک سبق تھا۔ جس کا آغاز اس طرح ہوتا تھا کہ آدھی رات کا وقت ہے کراچی شہر کے لوگ میٹھی نیند سو رہے ہیں لیکن وہاں ایک گھر کے ایک کمرے کی ایک کھڑکی سے روشنی نظر آرہی ہے جہاں ایک بچہ کتاب پڑھنے میں مگن ہے کیوں کہ اس نے پڑھ لکھ کر بڑا آدمی بننا ہے۔ اس کا نام محمد علی جناح ہے۔ جس نے واقعی پڑھ لکھ کر اپنے بڑا آدمی بننے کے خواب کو سچ کر دکھایا اور ایسا عظیم رہنما بنا کہ بیک وقت انگریزوں، ہندوؤں اور سکھوں کے علاوہ اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں سے چومکھی لڑائی لڑ کر...

نیتن یاہو نے قطر پر حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانے کے امریکی آپریشن سے تشبیہ دیدی
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے قطر پر اسرائیلی حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے امریکی آپریشن سے مشابہ قرار دیا۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو نے کہا کہ کل 11 ستمبر کی برسی ہے، وہ دن جب امریکا پر تاریخ کا بدترین دہشت گرد حملہ ہوا۔ ہمارے لیے بھی ایک “11 ستمبر” ہے، اور وہ ہے 7 اکتوبر، جب دہشت گردوں نے یہودی عوام کے خلاف ہولوکاسٹ کے بعد سب سے سنگین ظلم ڈھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے 11 ستمبر کے بعد یہ عہد کیا تھا کہ دہشت گردوں کو ڈھونڈ کر جہاں کہیں بھی ہوں، انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اسی مقصد کے...
ایتھوپیا میں افریقہ کے سب سے بڑے ڈیم کا افتتاح، مصر اور سوڈان نے خدشات کا اظہار کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس منصوبے پر 5 ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے اور اس سے لاکھوں افراد کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ڈیم کے افتتاح کو ایتھوپیا اپنی توانائی خودکفالت کی طرف ایک اہم سنگ میل قرار دے رہا ہے۔ تاہم اس منصوبے نے خطے میں تنازع کو مزید بڑھا دیا ہے۔ دریائے نیل کے ڈاؤن اسٹریم پر واقع مصر اور سوڈان کو خدشہ ہے کہ ڈیم کی وجہ سے دریائی پانی کا بہاؤ کم ہو جائے گا، جس سے ان کے زرعی اور پینے کے پانی کے ذخائر متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ ڈیم...
افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان انتقال کرجانے والے اپنے بڑے بھائی کی دعائے مغفرت میں شرکت کے لیے دبئی سے افغانستان پہنچ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں شریک افغان کرکٹ ٹیم کے 26 سالہ کپتان راشد خان نے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں اپنے آبائی علاقے میں پہنچ کر اپنے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری مرحوم کے لیے مقامی مسجد میں ہونے والی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔جمعرات کو مرحوم کے لیے کابل میں دعائے مغفرت ہوگی۔ پاکستان کے شہر پشاور میں مقیم راشد خان کے بڑے بھائی فالج میں مبتلا تھے۔ راشد خان طویل علالت کے بعد انتقال کر جانے والے بڑے بھائی کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہو سکے...
اداکارہ اور ٹی وی میزبان جگن کاظم نے حال ہی میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں ایسا انکشاف کیا جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے جگن کاظم نے بتایا کہ شوہر فیصل کی سابقہ اہلیہ عائدہ کے ساتھ ان کے تعلقات خوشگوار اور احترام پر مبنی ہیں۔ جگن کاظم نے کہا کہ میں کبھی اپنے شوہر کے بچوں کی ماں بننے کی کوشش نہیں کرتی کیونکہ ان کی ماں موجود ہے۔ انھوں نے مزیدبتایا کہ میرا اپنے شوہر کی پہلی بیوی کی اولاد کے ساتھ رشتہ دوستانہ ہے اور میں چاہتی ہوں کہ وہ مجھے ایک ایسے فرد کے طور پر دیکھیں جس پر وہ اعتماد کر سکیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی کے بعد فیصل کے بچوں...
معروف اداکارہ اسماء عباس نے حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈراما انڈسٹری میں سینئر فنکاروں کے کردار پر کھل کر بات کی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اداکارہ اسما عباس نے بتایا کہ انھوں نے اس سال کوئی نیا ڈراما سائن نہیں کیا کیونکہ گزشتہ سال انہوں نے چند کمزور اور غیر معیاری پروجیکٹس کر لیے تھے اور اب وہ صرف اچھے اور معیاری اسکرپٹس کا ہی انتخاب کریں گی۔ اسماء عباس کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں میں والدین کو صرف "فِلرز" کے طور پر دکھایا جاتا ہے، جیسے ان کی اپنی کوئی زندگی ہی نہیں۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہماری عمر کے لوگوں کی زندگی نہیں ہوتی؟ کیا ان کے پاس محبت کی کہانیاں نہیں...
کیا آپ بھی رات کو سونے سے پہلے سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟ تو خبردار ہو جائیں، کیونکہ یہ معمول آپ کی نیند کا سب سے بڑا دشمن ثابت ہو سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کی اوٹاگو یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نیند کی خرابی کی ایک بڑی وجہ سونے کے وقت بستر پر فون یا اسکرینز کا استعمال ہے — نہ کہ صرف سونے سے چند گھنٹے پہلے موبائل فون دیکھنا۔ تحقیق میں 11 سے 14 سال کی عمر کے 85 بچوں کی نیند، سرگرمیوں اور اسکرین ٹائم پر نظر رکھی گئی۔ بچوں کو باڈی کیمرے، انفراریڈ کیمرے اور گھڑی نما نیند مانیٹرنگ ڈیوائسز سے لیس کیا گیا، تاکہ سونے کے وقت...
عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبریں زیر گردش ہیں جس پر ان کا پہلا ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا اور بعض ویب سائٹس پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے ذاکر نائیک ایڈز کے مرض میں مبتلا ہوگئے اور ملائیشیا کے اسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔ ان افواہوں میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ذاکر نائیک کی اہلیہ فرحت نائیک اور ان کی بیٹی کا بھی ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایسی رپورٹس بھی وائرل کی گئی ہیں جنھیں ذاکر نائیک اور ان کے خاندان سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ تاہم، اب تک اس حوالے سے کوئی مستند اور معتبر خبر رساں ادارہ...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ فحش مواد میں ان کی شناخت، تصویر اور نام کے غیر مجاز استعمال کو روکا جا سکے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے یہ قدم اپنی شہرت اور وقار کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کے خلاف اٹھایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل درخواست پر ابتدائی سماعت کے دوران عدالت نے عندیہ دیا کہ وہ ممکنہ طور پر ایک عبوری حکم جاری کرے گی جس کے تحت آن لائن پلیٹ فارمز اور افراد کو اداکارہ کی شناخت کے کسی بھی قسم کے غیر قانونی...
سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے Shahzad saleem dg nab WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے،ذرائع کے مطابق سلیم شہزاد نے اپنا استعفی چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سلیم شہزاد کی ریٹائرمنٹ میں ابھی ایک سال باقی تھا،استعفیٰ تاحال چیئرمین نیب کو موصول نہیں ہوا،چیئرمین نیب بیرونِ ملک سے واپسی پر استعفیٰ منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ سلیم شہزاد ڈیپوٹیشن پر نیشنل ٹیلینٹ پول میں ڈی جی کے طور پر تعینات تھے۔ وہ 2017سے 2021تک لاہور میں ڈی جی نیب رہے اور اپنی تعیناتی کے دوران کئی اہم سیاسی...
بہاولپور میں حالیہ سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیش نظر، ڈپٹی کمشنر نے ایک اہم اور فوری قدم اٹھاتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ نجی کشتیوں کو تحویل میں لے کر سرکاری ریسکیو آپریشن کا حصہ بنایا جائے۔ اس فیصلے کا مقصد سیلاب میں پھنسے لوگوں کو فوری اور مؤثر انداز میں محفوظ مقامات تک پہنچانا ہے۔ ڈی سی بہاولپور نے ریسکیو حکام کو واضح طور پر کہا کہ زیادہ سے زیادہ نجی کشتیاں استعمال کی جائیں تاکہ امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جا سکے اور متاثرین کو جلد از جلد نکالا جا سکے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سیلاب متاثرین کی جانب سے شکایات سامنے آئی تھیں کہ کچھ نجی کشتی مالکان اور بعض...
کراچی (نیوز ڈیسک )سابق صدر عارف علوی کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں ،بدھ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پراپنی ہمشیرہ کے انتقال کاپیغام جاری کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہاکہ میری پیاری بہن، ہمدرد، دوست اور بے پناہ محبت کرنے والی ڈاکٹر زعیمہ علوی اللہ کو پیاری ہو گئیں۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ وہ ایک نیک دل اور مخیر خاتون تھیں جنہوں نے اپنی زندگی اللہ کی رضا اور مخلوقِ خدا کی خدمت میں وقف کر دی۔ اپنے شوہر ڈاکٹر رشید احمد کی 2019 میں وفات کے بعد ان کی اللہ سے قربت مزید بڑھ گئی۔ اللہ رب العزت نے جب انہیں یہ پکار دی ہوگی: يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي...
چین نے بدھ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے اس حملے کو مشرق وسطیٰ کے مسائل پر ’بعض بیرونی طاقتوں کے غیر متوازن مؤقف‘ سے جوڑا، جس کا اشارہ بظاہر امریکا کی جانب تھا۔ اسرائیل نے منگل کو دوحہ میں فضائی حملے کے ذریعے حماس کی سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں: یہ کارروائی اسرائیل کی مشرق وسطیٰ میں فوجی مہم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے مترادف ہے۔ امریکا نے اس حملے کو ’یکطرفہ اقدام‘ قرار دیا جو نہ تو امریکی اور نہ ہی اسرائیلی مفادات کو آگے بڑھاتا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے معمول...
انقرہ: ترکی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے مذاکراتی وفد کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل جنگ ختم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی پر بات چیت کے دوران اسرائیلی حملہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل نے خطے میں اپنی توسیع پسندانہ پالیسی اور دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر اپنایا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے کے وقت حماس کے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تھانہ آئی نائن کی حدود رمشاہ کالونی میں باپ، بیٹا اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت اکرام پال (والد)، شبیر (بیٹا) اور نیہا (بیٹی) کے نام سے ہوئی، تینوں کا تعلق مسیحی برادری سے تھا۔ ذرائع کے مطابق مقتولین کی لاشیں ایک ہفتہ پرانی ہیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ قتل کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ پولیس اور فارنزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ ایس ایچ او نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ Post Views: 6
اسلام آباد: تھانہ آئی نائن کی حدود رمشاہ کالونی میں باپ، بیٹا اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت اکرام پال (والد)، شبیر (بیٹا) اور نیہا (بیٹی) کے نام سے ہوئی۔ مقتولین کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، فارنزک ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ قتل کی واردات تھانہ آئی نائن کی حدود رمشاہ کالونی میں پیش آئی۔ ایس ایچ او سمیت پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔
وہ گھر جو قائد نے بنایا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال ہر انسان ایک خواب دیکھتا ہے—اپنے ذاتی گھر کا خواب۔ ایسا مکان جو صرف اینٹ اور گارے کا ڈھانچہ نہ ہو بلکہ تحفظ، خوشی اور پائیداری کا استعارہ ہو۔ ایک ایسا آشیانہ جہاں اس کا خاندان عزت و وقار کے ساتھ زندگی بسر کرے، ہر بیرونی خطرے سے محفوظ ہو، قدرتی آفات کے طوفانوں سے بچا رہے اور تقدیر کے ناپسندیدہ وار سے مامون ہو۔ گھر کا سربراہ اپنی ہمت اور اپنے پیاروں کے تعاون سے اس خواب کو حقیقت میں ڈھالتا ہے۔ اپنی عمر بھر کی کمائی، اپنی محنت اور اپنی توانائیاں اس پر صرف کرتا ہے۔ وسائل خواہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے موقف کی مسلسل حمایت کو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کے لیے نقصان دہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کو اپنی بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا اور تقریباً 40 ہزار ٹی ٹی پی جنگجوؤں کی بحالی کی وکالت بھی کی، جس کے ویڈیو شواہد موجود ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے عروج کے دوران خیبرپختونخوا حکومت نے ٹی ٹی پی سے مفاہمت کی تجویز دی تھی۔ مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی مستقل طور پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ...
لاہور (نیوز ڈیسک) تھانہ نشتر کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر ارشاد جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ارشاد اپنی گاڑی میں موجود تھا کہ اچانک دو موٹر سائیکل سوار قریب آ کر فائرنگ کر گئے۔ گولیاں لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ گاڑی اور اطراف سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے فوراً بعد علاقے سے نکل گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا...
پیرس (نیوز ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنے قریبی ساتھی اور وزیردفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔ 39 سالہ لاکورنو آج ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں۔ انہیں وزارتِ عظمیٰ سنبھالتے ہی بجٹ کا وہی بڑا چیلنج درپیش ہوگا جس نے ان کے پیش رو فرانسوا بائرو کو استعفا دینے پر مجبور کیا۔ بائرو کی حکومت محض 9 ماہ بھی مکمل نہ کرسکی اور پارلیمنٹ نے چند روز قبل ان پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا تھا۔ اپنی الوداعی تقریر میں بائرو نے کہا تھا کہ فرانس کا قرض ہر سیکنڈ میں تقریباً 5 ہزار یورو بڑھ رہا ہے اور پچھلے 50 برس میں کوئی بھی حکومت متوازن بجٹ پیش نہیں کر سکی۔ ان...
کراچی: مینز ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا سفر بدھ سے شروع ہوگا، بلو شرٹس کا ابتدائی ٹاکرا یو اے ای سے دبئی میں شیڈول ہے۔ مقامی وقت کے مطابق میچ ساڑھے 7 بجے شب کھیلا جائے گا، بھارت طویل وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کر رہا ہے، بطور ٹی ٹوئنٹی عالمی چیمپیئن بھارت ایونٹ میں فیورٹ ہوگا۔ شبمن گل ٹی ٹوئنٹی میں بطور نائب کپتان واپسی کر رہے ہیں، حالیہ سیزن میں انہوں نے آئی پی ایل میں 650 رنز 155.87 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنا رکھے ہیں اور ایشین کپ میں بھی ان سے بہترین پرفارمنس کی توقع کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، یو اے ای کے کوچ بھارتی نژاد...
کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے دورے پر موجود ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شہر میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ صورتحال نہایت سنگین ہے، اس لیے تمام منتخب اراکین اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں موجود رہیں اور عوام کی ہر ممکن مدد کریں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ کامران ٹیسوری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے،...