2025-10-14@15:40:27 GMT
تلاش کی گنتی: 71249

«وحدت کے»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی کے تھانہ روات میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی سمیت مقامی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس مقدمے میں سعد رضوی، قاری بلال اور دیگر 21 رہنماؤں و کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم ٹی ایل پی کے کارکنان نے اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک بلاک کی اور پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی، حتیٰ کہ ایمونیشن چھیننے کی کوشش بھی کی گئی۔ایف آئی آر کے متن...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی غزہ امن معاہدہ کے موقع پر زبردست پذیرائی کی گئی جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران ان کے کردار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شہباز شریف کو پوڈیم پر آنے کی دعوت دی۔ اپنے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ ”میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، مجھے یہ کہنا ہے کہ میرے پسندیدہ پاکستان کے فیلڈ مارشل جو یہاں موجود نہیں ہیں لیکن وزیراعظم شہباز شریف یہاں ہیں“۔  اس کے بعد امریکی صدر نے شہباز شریف کو پوڈیم پر آنے کی دعوت دی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن جدید تاریخ کے عظیم ترین دنوں میں سے ایک ہے کیونکہ...
    پولیس ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے سربراہ سعد حسین رضوی کے گھر سے ایک کارروائی کے دوران مبینہ طور پر کروڑوں روپے نقد، سونے کی اینٹیں، قیمتی گھڑیاں اور زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔ یہ اطلاع سامنے آتے ہی ملک بھر میں بحث چھڑ گئی ہے کہ ایک مذہبی رہنما کے پاس اتنی بڑی دولت کیسے جمع ہوئی اور اس کا ماخذ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی تفتیشی معلومات کی بنیاد پر کی گئی، تاہم ابھی تک کسی سرکاری پریس ریلیز یا عدالتی حکم نامے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ رقم اور زیورات کی مالیت کا تخمینہ ابتدائی طور پر کروڑوں روپے لگایا گیا ہے، مگر اس کی درست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا ایک ایسی کمپنی ہے جو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں مسلسل نئے فیچرز شامل کرنے کا رجحان رکھتی ہے۔اسی سلسلے میں اب فیس بک میں ایک نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں کے لیے ملازمتوں کی تلاش کو آسان بنانا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فیچر بالکل نیا نہیں بلکہ 2017 میں پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا، تاہم اسے 2022 میں بند کر دیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر اسے فیس بک کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔“لوکل جابز” کے نام سے یہ فیچر فیس بک کے مارکیٹ پلیس سیکشن میں ایک الگ ٹیب کی صورت میں موجود ہوگا، جبکہ یہ گروپس اور بزنس پیجز پر بھی دستیاب...
    آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر سعید نے استعفیٰ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد (آئی پی ایس) وزیر اطلاعات آزادکشمیر مظہر سعید شاہ نے اپنی وزارت استعفیٰ دے دیا۔مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مظہرسعید شاہ نے وزیر اطلاعات آزادکشمیر کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہا ہوں اور تعاون کرنے پر تمام صحافیوں اور وزارت اطلاعات کے عملے کا شکر گزار ہوں۔پیرمظہر شاہ کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص سمیت ہرطرح کے معاملات میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا، قومی معاملات اور عوامی مفادات کےمطابق اپنی خدمات پیش کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے 45 ممالک کے سامنے...
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، اتحادِ بین المسلمین اور عالمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی اقدام چیئرمین سینیٹ نے مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کو مسلمان ممالک کے اتحاد کا اہم پلیٹ فارم قرار دیا، جبکہ ڈاکٹر العیسی نے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا...
    حماس نے ٹونی بلیئر کے کردار کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی بورڈ کو فلسطین کی سرپرستی کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔ حماس کا مؤقف ہے کہ بلیئر کا کردار فلسطینی خودمختاری کے منافی ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلیئر کو غزہ کی تعمیرِ نو میں کردار ادا کرنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی منظوری مل گئی ہے۔ یہ فیصلہ اردن میں ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا، جیسا کہ برطانوی اخبار گارڈین نے رپورٹ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹونی بلیئر نے فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ سے عمان میں ملاقات کی، جس میں جنگ کے بعد کے حالات، جنگ بندی کے قیام، قیدیوں کی رہائی اور...
    اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی حکومت نے اسرائیل کو امریکا کے جدید ترین اور طاقتور ہتھیار فراہم کیے، اور اسرائیل نے ان کا مؤثر استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ان سے ایسے ہتھیار مانگتے تھے جن کے بارے میں انہوں نے خود بھی کبھی نہیں سنا تھا۔ اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی حکومت نے اسرائیل کو امریکا کے جدید ترین اور طاقتور ہتھیار فراہم کیے، اور اسرائیل نے ان کا مؤثر استعمال...
    معروف بھارتی نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کو بھارت میں دیے گئے ’استقبال‘ پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شرمندگی سے ان کا سر جھک گیا ہے‘۔ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی چھ روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں، جو 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کسی طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ بھارت میں امیر خان متقی کو ملنے والے استقبالیے پر معروف اسکرین رائٹر جاوید اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا، ’’مجھے شرم آتی ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ دنیا کے بدترین دہشت گرد...
    پشاور(نیوز ڈیسک)ہائی کورٹ نے پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے دوران گورنر خیبر پخونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے دلائل کے لیے نامزد کیے گئے عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جہاز بھیج دے، میں آج واپس آ جاؤں گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب جہاز کا بندوست کریں پھر، جس پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے جواب دیا کہ اب تو وزیراعلیٰ نہیں ہیں، کس کو جہاز کا بندوبست کرنے کا کہیں؟۔ دورانِ سماعت سلمان اکرم راجا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈاپور نے اسمبلی فلور پر...
    پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ peshawar high court WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، جس دوران عدالت نے متعدد بار گورنر خیبرپختونخوا کے مؤقف پر استفسار کیا۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ میں یہ بتائیں کہ گورنر نے اس حوالے...
    آزاد کشمیر کے وزیرِ اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پیر مظہر سعید شاہ علما و مشائخ کی نشست پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور جمعیت علما اسلام آزاد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ مزید پڑھیں: وہ نکات جنہوں نے آزاد کشمیر مذاکرات کامیاب بنائے پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دورانِ وزارت صحافی برادری نے بھرپور تعاون کیا، جبکہ انہوں نے ہر ممکن کوشش کی کہ عوامی مفاد اور قومی معاملات کو ترجیح دی جائے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں انہوں نے ادارے کو فعال بنانے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کیں۔ آپ اور آپ...
    سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت سے ہدایات ملتیں تو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جاتا، ممکنہ طور پر موجودہ  صورت حال کی وجہ سے ہدایات جاری نہیں کی گئیں ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے باوجود علی امین گنڈاپور کی کابینہ تاحال برقرار ہے۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے تشکیل کردہ کابینہ کی تحلیل نہ ہو سکی جبکہ انکے مستعفی ہونے پر ان کی کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا گیا، نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے کابینہ ارکان برقرار ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت سے ہدایات ملتیں تو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جاتا، ممکنہ طور پر موجودہ  صورت حال کی وجہ سے ہدایات جاری نہیں کی...
    اسلام آباد میں پاکستان ویتنام بزنس فورم کا انعقاد ہوا، جس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ویتنام کے وزیر صنعت و تجارت ایچ ای نگوین ہونگ ڈین نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ویتنامی وفد اور بزنس کمیونٹی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان دیرینہ خوشگوار تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ ٹیکسٹائل، لیدر، فارما، زراعت، فوڈ پروسیسنگ اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی طرف سے ویتنام کو ’فاسٹنگ بدھا‘ کے تاریخی مجسمہ کا تحفہ جام کمال خان نے کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدہ (PTA) دونوں ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی اور...
    مظفرآباد( نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مظہر شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہ وہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر وزارتِ اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ غور و خوض کے بعد ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا۔ یاد رہے کہ مظہر شاہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے علماء و مشائخ کی مخصوص نشست پر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ سیاسی ذرائع کے مطابق، ان کے استعفے کے بعد حکومتِ آزاد کشمیر میں ایک بار پھر نئی تبدیلیوں کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ مظفرآباد: آزاد کشمیر کے وزیر...
     مرید  کے پولیس نیسب انسپکٹر محمد افضل کی مدعیت میں  امیر ٹی ایل پی سعد رضوی، انس رضوی سمیت علامہ فاروق الحسن، مولانا سجاد سیفی، مفتی وزیرعلی  کے خلاف سکیورٹی فورسز پر حملے کا مقدمہ    درج  کر لیا ہے ۔ایف آئی آر میں  امیر ٹی ایل پی سعد رضوی، انس رضوی سمیت علامہ فاروق الحسن، مولانا سجاد سیفی، مفتی وزیرعلی سمیت کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے وا لوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا اور ڈکیتی سمیت 32 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
    اے ایف سی ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کے کوالیفائر کے گروپ ای کے اہم میچ آج پاکستان اور افغانستان مدمقابل آئیں گے۔ تفصیلات کے م مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کویت میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر پیدا شدہ صورتحال کے باعث یہ مقابلہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں، انجری کا شکار ہونے والے ایک پاکستانی فٹبالر بھی مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کررہی ہے۔ United as one. Strong as ever. ????...
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے سمجھ نہیں آتا آئین کے کسی آرٹیکل کو سائیڈ پر کیسے رکھا جائے، جسٹس عائشہ ملک  نے کہا عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ جو شق چیلنج ہو اسے کیسے سائیڈ پر رکھا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ رکنی آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ بار کے سابق صدور کے وکیل عابد زبیری نے دلائل جاری رکھتے ہوئے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا اور موقف اختیار کیا کہ پارٹی جج پر اعتراض نہیں کرسکتی، مقدمہ سننے، نہ سننے کا اختیار جج کے پاس ہے، آئینی ترمیم سے پہلے موجود...
    وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی محکمہ خزانہ کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور پاکستان و امریکہ کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں۔انہوں نے امریکی کمپنیوں کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ یو ایس۔پاکستان بزنس کونسل کے رہنماں اور اراکین سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے معیشت کے استحکام اور نجی شعبے کے قائدانہ کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے۔سٹی بینک کے نمائندوں سے ملاقات میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی اور انس رضوی کا سراغ لگا لیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں کی موجودگی کا پتہ چلا لیا گیا ہے اور انہیں جلد گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم، یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ سعد اور انس رضوی زخمی ہیں یا نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وہ زخمی ہیں تو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے پیش ہو کر علاج کروانا چاہیے۔ادھر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مریدکے میں ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملے کے بعد مشتعل مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا ہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان کے نام خط میں انہیں کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (سی پی اے) کی جانب سے 68ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس کے دوران "کامن ویلتھ پارلیمنٹیرین آف دی ایئر" کے اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی۔ منگل کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نےکہا کہ یہ قابلِ فخر اعزاز نہ صرف اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جمہوری اقدار، اعلیٰ پارلیمانی کارکردگی اور ادارہ جاتی اصلاحات سے وابستگی کا اعتراف ہے بلکہ یہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر بھی ہے۔ اُنہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ کسی ایشیائی...
     پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم دے دیا۔خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں حکم دیا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے گورنر خیبر پختونخوا کی دستیابی معلوم کریں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت کو آگاہ کریں۔حکم نامے میں درج ہے کہ درخواست سپیکر صوبائی اسمبلی اور دیگر ارکان اسمبلی نے آرٹیکل 255 کے تحت دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیکر یا کسی اور کو حلف لینے کے لیے نامزد کیا جائے۔حکمنامہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت نے کیس کی سماعت کی، جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر اس وقت سرکاری دورے پر ہیں اور کل دوپہر دو بجے وطن واپس آئیں گے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آیا گورنر نے حلف برداری کے حوالے سے کوئی رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ گورنر کی واپسی کے بعد ہی فیصلہ ہوگا، اور انہوں نے عامر جاوید ایڈووکیٹ کو اپنے نمائندے کے طور پر نامزد کیا ہے۔عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر کل واپس آ جائیں گے، ان...
    قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطف الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر ہوا ہے۔ پچھلے وزیراعلیٰ کا استعفی ابھی منظور نہیں ہوا، گورنر نے ان کو تصدیق کے لیے بلایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لطف الرحمٰن نے بیرسٹر یاسین رضا کی وساطت سے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفا ابھی منظور نہیں ہوا، کیسے دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوسکتا ہے؟ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی کے نے...
    فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ اسمبلی کے فلور پر ایک شخص نے کہا کہ میں نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔ جب دو دفعہ ایک آدمی نے استعفیٰ دے دیا اس کے بعد گورنر کا کوئی کام نہیں بنتا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ قانونی طور پر وزیراعلیٰ صرف اپنا استعفیٰ بھیجتا ہے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے آئین اور قانون کے دائرے میں رولنگ دی ہے۔عاطف خان نے کہا کہ اگر یہاں سے ناامید ہوئے تو احتجاج کریں گے، الیکشن ساری اپوزیشن پارٹیز کے سامنے ہوا، کوئی سیکرٹ بیلٹ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ گورنر جان بوجھ کر استعفیٰ منظور کرنے میں تاخیر کر...
    غزہ جنگ بندی کے بعد اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب ہے، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ان کا ملک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی امن کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میلونی نے کہا کہ ’’اگر یہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ ہوگیا تو اٹلی کی جانب سے فلسطین کی تسلیم شدگی یقینی طور پر قریب ہوگی۔‘‘انہوں نے کہا کہ اٹلی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے اور غزہ کے عوام کے لیے انسانی...
    وزیراعظم پاکستان کی غزہ امن معاہدہ کے موقع پر زبردست پذیرائی کی گئی جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران ان کے کردار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شہباز شریف کو پوڈیم پر آنے کی دعوت دی۔ اپنے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ ”میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، مجھے یہ کہنا ہے کہ میرے پسندیدہ پاکستان کے فیلڈ مارشل جو یہاں موجود نہیں ہیں لیکن وزیراعظم شہباز شریف یہاں ہیں“۔ اس کے بعد امریکی صدر نے شہباز شریف کو پوڈیم پر آنے کی دعوت دی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن جدید تاریخ کے عظیم ترین دنوں میں سے ایک ہے کیونکہ آج انتھک کوششوں کے بعد امن...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے عمل کے خلاف جمیعت علمائے اسلام (ف) نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دی ہے جس پر سماعت آج ہوگی۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بنچ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب مسترد کردیا، عدالت جانے کا اعلان پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کو مسترد کردیا۔...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کیا۔ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہدائے فلسطین اور بیت المقدس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کا انعقاد کراچی میں بریٹو روڈ پر کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، ذاکرین امامیہ پاکستان کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ۔عدالت نے یہ حکم 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کے سلسلے میں جاری کیا ہے۔ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی بار بار عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے کل 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ آج کی سماعت میں علیمہ خان پر فردِ جرم عائد کی جانی تھی، مگر وہ پیش نہ ہوئیں۔ ان کے وکیل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی، جو عدالت...
    ڈنمارک کے 19 سالہ ولی عہد شہزادہ کرسچن نے ایف-16 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنے بچپن کا خواب پورا کر لیا۔ ڈنمارک کے شاہی خاندان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہزادے کی چند تصاویر شیئر کی گئیں، جس میں وہ ایف-16 کے اندر اور باہر خوشی سے مسکراتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شہزادہ کرسچن نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’آج ایک لڑکے کا خواب سچ ہوگیا، مجھے ایف-16 کے آخری تربیتی پروازوں میں سے ایک میں شامل ہونے کا موقع ملا اور واقعی یہ ایک حیران کن تجربہ تھا۔‘ شہزادے نے اپنے پیغام میں ڈنمارک کی فضائیہ کے پائلٹس کے لیے عزت و احترام کا اظہار بھی کیا اور کہا، ’جلد ہی نئے ایف-35 طیارے سروس سنبھال لیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت وزارتِ ریلوے میں پشاور ریلوے ڈویژن کے امور پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پشاور ڈویژن کی جانب سے وزیرِ ریلوے کو آن لائن بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے) اجلاس میں آپریشنز، مینٹیننس، اینٹی اِنکروچمنٹ مہم، صفائی ستھرائی اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ڈی ایس پشاور فرمان غنی نے بتایا کہ پشاور ڈویژن میں ٹرینوں کی پنکچوئیلٹی 99 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جب کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران کھٹمل، مچھر یا لال بیگ سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید...
    مقدمہ اسلامپورہ تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرکے مظاہرہ کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور تشدد کیا۔ ملزمان نے شاہراہ عام بند کرکے عوام الناس کیلئے مشکلات پیدا کیں۔ اسلام ٹائمز۔ مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے حامی وکلاء کے لاہور میں ایوان عدل کے باہر احتجاج کرنے کے معاملے پر اسلامپورہ پولیس نے 30 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایوان عدل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وکلا نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں اور تشدد کرنے کی کوشش کی۔ اسلامپورہ پولیس نے صدر ینگ لائرز فورم غلام رسول...
    مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث مسلسل 6 دنوں بند فیض آباد کو کھولنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث مسلسل 6 دنوں بند فیض آباد کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مری روڈ فیض آباد سے راولپنڈی کی حدود میں لگائے کینٹینرز بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چھ دنوں سے بند ٹرانسپورٹ اڈے ،ہوٹلز،ہاسٹلز،ریستوران اور دوکانیں کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے ۔احکامات جاری ہونے کے بعد فیض آباد مارکیٹ کھلنا شروع ہو گئی ۔میٹرو بس سروس آج پہلے ہی فیض احمد فیض اسٹیشن تک راولپنڈی صدر سے کھول دی گئی تھی۔ روزانہ مستند...
    لاہور: پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی کا نظام ختم کرنے اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں مختلف محکموں  نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، جن میں ٹرانسپورٹ، تعمیرات، توانائی بچت اور شہری خوبصورتی کے منصوبے شامل تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اب 38 ٹول پلازوں پر موٹروے کی طرز پر ’’ون ایپ، ون سسٹم‘‘ متعارف کرایا جائے گا تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو اور آمدورفت میں شفافیت اور تیزی آئے۔ اجلاس میں 5 بڑی سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے منصوبوں کے لئے پبلک پرائیویٹ شراکت داری کی منظوری دی گئی ہے، ان منصوبوں میں نجی ادارے کام کریں...
    وزیراعلیٰ ہاؤس میں عالمی بینائی کے دن کی مناسبت سے ایل آر بی ٹی نے مفت آنکھوں کا کیمپ منعقد کیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آنکھوں کے کیمپ کا افتتاح سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ نے کیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے آنکھوں کی حفاظت اور بروقت معائنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ آنکھیں قدرت کی ایک انمول نعمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنکھوں کی صحت کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ سندھ حکومت عوامی صحت کے منصوبوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ بینائی کی حفاظت کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے عام معافی کا ایک حیران کن مطالبہ کر دیا۔ اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں، اس لیے انہیں عام معافی دی جانی چاہیے۔ اپنی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا کے بہترین ہتھیار اسرائیل کو فراہم کیے، اور اسرائیل نے ان کا مؤثر استعمال بھی کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیتن یاہو انہیں ہتھیاروں کی درخواست کے لیے فون کیا کرتے تھے، اور بعض ہتھیار ایسے تھے جن کے بارے میں انہوں نے پہلے کبھی سنا بھی نہیں تھا۔ علاوہ ازیں، مصر میں غزہ امن...
    کراچی: عوام کے لیے ریلیف کی خبر آنے والی ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 97 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم انڈسٹری نے اس حوالے سے اپنی...
    پشاور: خیبر پختونخوا کی سیاست ایک بار پھر ہلچل کا شکار ہو گئی ہے، جہاں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے صوبے کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ میں یہ درخواست جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن کی جانب سے بیرسٹر یاسین رضا کے توسط سے جمع کرائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفا تاحال منظور نہیں ہوا، لہٰذا نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب قانونی طور پر درست نہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے تاکہ استعفے کی تصدیق ہو سکے۔...
    پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل حل کیے بغیر ہم مستقل امن قائم نہیں رکھ سکتے اور جب تک باہمی بات چیت نہیں ہوگی امن ممکن نہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن امید کرتی تھی کہ ہماری پارٹی میں تقسیم پیدا کر دے گی، مگر یہ کوشش ناکام ثابت ہوئی؛ اپوزیشن غیر سنجیدہ بیانات دے رہی ہے اور جمہوری عمل آگے بڑھ چکا ہے۔ سلمان اکرم نے حلف روکنے کو غیر جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج نہ بھی ہوا تو کل ہو جائے گا، سہیل آفریدی پہلے وزیر رہے ہیں اور ان کے اردگرد تجربہ کار ٹیم موجود ہے۔...
    افغان طالبان کی جارحیت پر پاکستان کے عوام ہمیشہ کی طرح پاک فوج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک عوام پاک فوج کی جانب سے افغان جارحیت پر منہ توڑ جواب پر خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ افغان طالبان فورسز کے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاک فوج نے دلیری سے وطن کا دفاع کیا اور افغان طالبان کی کئی پوسٹوں کو قبضے میں لیا، یہ جنگ افغان عوام کے خلاف نہیں صرف دہشت گردوں کے خلاف ہے۔ خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہری کا کہنا تھا کہ افغان جارحیت کے خلاف اپنی پاک فوج کے ساتھ ہر ممکن  تعاون کے لیے کھڑے ہیں،...
    کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ ٹریفک اصلاحات کیس میں اہم فیصلے سناتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری، ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ خلاف ورزی کی صورت میں رکشوں کو فوری طور پر ضبط کیا جائے۔ مزید برآں، عدالت نے حکومت بلوچستان کو ہدایت دی کہ الیکٹرک بسوں اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، جبکہ ٹریفک پولیس کو 188.7 ملین روپے فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پہلے افغان بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پھر انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔ کراچی میں گذری میٹرنٹی ہوم میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاھ نے کہا کہ وزیر صحت کے ہمراہ گذری کے میٹرنٹی ہوم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، 7 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پولیو کا مرض صرف پاکستان اور افغانستان میں ہے، شہید بی بی نے اپنی بیٹی آصفہ بھٹو کو پولیو...
    مرید کے : ٹی ایل پی کا پُر تشدد احتجاج اور حملے، پولیس افسر شہید، 12 اہلکار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز مرید کے : پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید میں تحریک لبیک ( ٹی ایل پی) کے پر تشدد احتجاج کے دوران ایک پولیس افسر شہید اور ایک درجن اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے ہوئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پرتشدد احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا تاہم پر تشدد احتجاج میں ایک پولیس افسر شہید اور ایک درجن اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کا...
    انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے گھیراؤ جلاؤ کے مقدمے کی سماعت خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ سماعت کے دوران علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔ یہ بھی پڑھیے: انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے عدالت میں پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پیش ہوئے، جبکہ علیمہ خان کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک اور حسنین سنبل پر مشتمل قانونی ٹیم پیش ہوئی۔ علیمہ...
    پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی آزادی، عزتِ نفس اور خوشحالی پاکستان کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔مصر سے پاکستان روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شرم الشیخ میں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لیے ہوائی جہاز پر سوار ہو رہا ہوں، اپنے تاثرات بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے ممکن ہوا اور پاکستان کا کیوں اس سے گہرا تعلق رہا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی ترجیح غزہ پر مسلط نسل کُشی کے فوری خاتمے کی تھی، دیگر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ اس مؤقف کو دوٹوک انداز میں پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کا...
    راولپنڈی پولیس نے تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) کے امیر سمیت مقامی قیادت اور کارکنوں کے خلاف دہشتگردی، اقدامِ قتل، ڈکیتی، عوام کو اکسانے اور مجرمانہ سازش کے الزامات پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے پابندی کے باوجود شاہراہ عام بلاک کرنے، پولیس پر سیدھی فائرنگ کرنے، مزاحمت کے دوران ایمونیشن چھیننے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرنے کے واقعات پر کارروائی کی ہے۔ مقدمہ سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں تحریکِ لبیک کے امیر، قاری بلال سمیت 21 نامزد رہنماؤں و کارکنان اور 35 نامعلوم افراد کو شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے تحریکِ لبیک پاکستان کے حالیہ احتجاجات، ریاست کا مؤقف...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ، تعمیرات، توانائی کی بچت اور شہری خوبصورتی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی کا نظام ختم کر کے مکمل ڈیجیٹائزیشن متعارف کرائی جائے گی۔ اب 38 ٹول پلازوں پر موٹروے کی طرز پر ’’ون ایپ، ون سسٹم‘‘ کا نفاذ کیا جائے گا، تاکہ عوام کو سہولت، شفافیت اور تیز رفتار آمدورفت میسر ہو اجلاس میں صوبے کی پانچ بڑی سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے منصوبوں کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری دی گئی۔ اس...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور حلف برداری کا معاملہ، گورنر فیصل کریم کنڈی نے جواب تیار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری سے متعلق اپنا تفصیلی جواب تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے یہ جواب پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وہ آئین کے تحت وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری بھی دیں گے اور نئے وزیراعلیٰ سے حلف بھی لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے استعفے اور حلف کے معاملے میں مکمل...
    ضیاءالدین انصاری کا کہنا تھا کہ وہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور دیگر قیادت کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ایک مرتبہ پھر ان پر اعتماد کیا اور وہ اس اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے ضیاء الدین انصاری  ایڈووکیٹ کو دوسری مرتبہ لاہور کا امیر مقرر کر دیا۔ ضیاء الدین انصاری 2025 تا 2028ء تک اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ کی تقرری دستور جماعت کی دفعات 40 اور 52 کے تحت عمل میں آئی۔ ضیاءالدین انصاری کا کہنا تھا کہ وہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور دیگر قیادت کے شکر گزار ہیں کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس عائشہ  ملک نے کہاکہ کمیٹی کے پاس بنچز بنانے کااختیار ہے، فل کورٹ بنانے کا نہیں،کمیٹی کے اختیارات چیف جسٹس کے اختیارات نہیں کہلائے جا سکتے،دونوں مختلف ہیں، ہم بنچز نہیں بلکہ فل کورٹ کی بات کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس حسن اظہر رضوی ،جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بنچ میں شامل ہیں۔ کفیل کی شرط ختم، سعودی عرب میں مستقل...
    ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دہلی ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔ دہلی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی۔ بھارت نے 134.2 اوورز کھیلے تاہم حیران کن طور پر اس دوران ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن نہیں بنا۔ یہ اپنی نوعیت کا دوسرا موقع ہے جب 500 سے زائد رنز بنے ہوں اور ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن نہیں بنا۔ اس سے قبل 2018 میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف 513 رنز بنائے تھے جس میں ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن شامل نہیں تھا۔ خیال رہے کہ اس میچ میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ ترقی کے عزم پر مبنی ہیں،پاکستان خطے میں امن و خوشحالی کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتا ہے۔منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آذربائیجان کی سپیکر ملی مجلس صاحبہ غفارووا نے یہاں ملاقات کی ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔(جاری ہے)...
    ریئر ارتھ اور دیگر متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات ایک جائز قدم ہیں، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین کے خلاف اضافی محصولات سمیت دیگر پابندیوں کے اقدامات کے حالیہ امریکی اعلان کے حوالے سے نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیا۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین نے چین پر 100 فیصد محصولات سمیت دیگر پابندیاں عائد کرنے کی امریکی دھمکی پر اپنی پوزیشن واضح کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ریئر ارتھ اور دیگر متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات ایک جائز قدم ہیں جو چینی حکومت نے اپنے برآمدی کنٹرول...
    سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست پرپی ایم ڈی سی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 7 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے 2021 میں ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ جے ایم ڈی سی اب یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق پہلے یونیورسٹی کا جامعہ کراچی سے الحاق تھا۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اب...
    شہر قائد میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو زخمی ڈاکوئوں سمیت مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔سکھن پولیس نے پیرانو گوٹھ کی روڈ نمبر 12 پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوں راشد اور زبیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، مسروقہ موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔دوسری جانب ڈیفنس پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ ملزمان شہاب الدین، سیم مسیح، ساحل، رضا محمد اور شاہ زیب کو گرفتار...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر اظہار تشویش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف  نے کہا کہ نرخ میں کمی کے لئے حکومت کے تمام تراقدامات کا عوامی سطح پر اثرات نظر آنے چاہیے۔ سبزیوں کی ضرورت کا تعین کرکے پیشگی انتظام کیا جانا چاہیے۔ 
    سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت تیزی سے بڑھ رہی ہے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بتایا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت 2024-25 میں 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس میں پاکستان کی برآمدات کا حصہ 71 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہے اور گزشتہ 3 سالوں میں یہ برآمدات  42 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 71 کروڑ 65 لاکھ  ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ وزارتِ تجارت نے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، 2024 میں سعودی عرب کے دو اعلیٰ سطحی کاروباری وفود پاکستان آئے ہیں ایک وفد مارچ جبکہ دوسرا وفد نومبر میں پاکستان آیا تھا، وفود کے دوروں کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ امن کے لیے صدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے ہیں، اور ان کے اس وعدے پر شکر گزار ہیں کہ وہ اس انسانی المیے کو روکنے کے لیے مؤثر اقدام کریں گے۔  وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے موقع پر ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ غزہ میں جاری نسل کشی کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کو اپنی سب سے اہم ترجیح قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے غزہ امن سربراہ اجلاس: صدر ٹرمپ سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، گرمجوشی سے...
        مریدکے میں مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مشتعل مظاہرین کو گزشتہ روز منتشر کر دیا گیا تھا، تاہم اس دوران مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید جبکہ درجنوں اہلکار زخمی ہو گئے۔ آئی جی پنجاب کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ لاہور میں ٹی ایل پی کے کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور مختلف شہروں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ اسی دوران...
    مذہبی جماعت کا احتجاج: سعد رضوی سمیت 3500 سے زائد کارکنان کے خلاف دہشتگردی اور قتل کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پنجاب کے شہر مریدکے میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کے پرتشدد احتجاج کے بعد پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں مذہبی جماعت کے سربراہ سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی سمیت ساڑھے تین ہزار سے زائد کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔مذکورہ مقدمہ سب انسپکٹر افضل کی مدعیت میں تھانہ سٹی مریدکے میں درج کیا گیا، جس میں 3500 نامعلوم افراد اور 19 نامزد ملزمان کو شامل کیا گیا ہے، جن میں سعد رضوی اور انس رضوی کے نام بھی شامل...
    جے یو آئی نے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن نے بیرسٹر یاسین رضا کی وساطت سے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا، کیسے دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوسکتا ہے؟ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی کے نے مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو پیش ہونے...
     راؤ دلشاد:پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان اور ترکیہ کے سپیکرز نے اسلام آباد میں مزارِ اقبال پر حاضری دی,سپیکر قومی اسمبلی ملک احمد خان نے برادر ممالک کے سپیکرز کے ہمراہ مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔  مہمان سپیکرز نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم شاعر اور مسیحا کا درجہ دیا-  اسلامی جمہوریہ آذربائیجان کی سپیکرصاحبہ غفاروا ،گرینڈنیشنل اسمبلی ترکیہ کےسپیکرپروفیسرنعمان کورتولموش وفودمیں شامل تھے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان  کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ امتِ مسلمہ کے اتحاد کا استعارہ ہیں۔ سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری  سپیکر آذربائیجان صاحبہ غفاروا  کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے امت مسلمہ کو...
    ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے دارالعلوم قاسمیہ، لال بازار، سرینگر میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہِ ہمدان نے حکمت، محبت اور اخلاق کے ساتھ وادی کشمیر میں اسلام کا پیغام پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے عظیم صوفی، عالم اور مصلحِ ملت امیرِ کبیر میر سید علی ہمدانی کی اسلام، ثقافت اور تہذیب پر گہرے اثرات کو اجاگر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے دارالعلوم قاسمیہ، لال بازار، سرینگر میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہِ ہمدان نے حکمت، محبت اور اخلاق کے ساتھ وادی کشمیر میں...
    حکومتی اداروں نے واضح کیا ہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) کو کسی صورت میں تشدد، بلیک میلنگ یا غیر حقیقی مطالبات کے ذریعے ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 1. تحریکِ لبیک کا تشدد آمیز ماضی حکومتی ذرائع کے مطابق تحریکِ لبیک پاکستان کبھی مکمل طور پر پُرامن تنظیم نہیں رہی۔ ماضی کے تمام احتجاجات کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد، سرکاری و نجی املاک کو نقصان، اور شہری زندگی کے معمولات کی معطلی کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔ ان احتجاجوں میں سینکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔ 2. ریاست کی پالیسی — بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی ریاستی مؤقف کے مطابق اب یہ بات طے ہو چکی ہے کہ کسی...
    کراچی ٹریفک پولیس نے چنگچی رکشہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں پر پابندی جبکہ ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دی جائے گی تاکہ حادثات اور خلاف ورزیوں میں کمی لائی جا سکے۔شہر بھر میں ڈبل پارکنگ، غلط پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فیس لیس ای چالان سسٹم کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ٹرانسپورٹرز...
    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار  کے والد ذوالفقار احمد انتقال  کر گئے۔ شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شوال ذوالفقار کے والد کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے۔ ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف نے  شوال ذوالفقار سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف نے ان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
    گزشتہ پانچ سال میں حکومت کے ذمہ ملکی قرضے میں 28 ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، حکومت کا اندرونی قرضہ 54 ہزار 471 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق جون 2021 میں اندرونی قرضہ 26 ہزار 265 ارب روپے تھا، جون 2025 میں قرضوں کے اصل رقم کی ادائیگی 25 ہزار 9 ارب روپےرہی، اندرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی سالانہ 7 ہزار 997 ارب روپےتک ریکارڈکی گئی، صرف سود کی ادائیگی میں ایک سال کے دوران 800 ارب روپےسیزیادہ اضافہ ہوا، جون2024 میں قرضوں پر سالانہ سود 7 ہزار 164 ارب روپے تھا، جون2023 میں سود کی ادائیگی 4 ہزار 936 ارب روپے تھی، جون2021 میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کاسالانہ...
     سعید احمد:ایران ائیر  نےپاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایران نے مشہد سے لاہور کے مابین پرواز کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے،ایران ائیر لاہور کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ پروازوں کا آغاز 29 اکتوبر سے کیا جائے گا۔
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ مقدمہ سن رہا ہے، بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کیا موجودہ بینچ متعصب ہے؟ سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل عابد زبیری اپنے دلائل دے رہے ہیں۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ انٹرنیٹ میں مسئلہ ہے، ویڈیو لنک نشر نہیں ہو سکے گا، جسٹس محمد علی مظہر...
    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا گیا۔پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جے یو آئی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن نے بیرسٹر یاسین رضا کی وساطت سے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفا ابھی منظور نہیں ہوا، کیسے دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوسکتا ہے؟درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی کے نے مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطف الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر ہوا ہے۔ پچھلے وزیر اعلیٰ کا...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) گزشتہ پانچ سال میں حکومت کے ذمہ ملکی قرضے میں 28 ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، حکومت کا اندرونی قرضہ 54 ہزار 471 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔(جاری ہے) دستاویز کے مطابق جون 2021 میں اندرونی قرضہ 26 ہزار 265 ارب روپے تھا، جون 2025 میں قرضوں کی اصل رقم کی ادائیگی 25 ہزار 9 ارب روپیرہی، اندرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی سالانہ 7 ہزار 997 ارب روپیتک ریکارڈکی گئی، صرف سود کی ادائیگی میں ایک سال کیدوران 800 ارب روپیسیزیادہ اضافہ ہوا، جون2024 میں قرضوں پر سالانہ سود 7 ہزار 164 ارب روپے تھا، جون2023 میں سود کی ادائیگی 4 ہزار 936...
    وزیراعلیٰ پنجاب کا سبزیوں کے نرخ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول اینڈ...
    Caeli Énergie نامی فرانس کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی ایسی نئی ٹیکنالوجی پیش کر رہی ہے جو روایتی اے سی کے مقابلے میں تقریباً 5 گنا کم بجلی استعمال کرتی ہے، اور 4 گنا زیادہ ٹھنڈک فراہم کرتی ہے۔اس ٹیکنالوجی میں ایڈیابیٹک کولنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ قدرتی طریقہ ہے جہاں پانی ماحولیاتی ہوا میں بخارات بن کر گرمی جذب کرتا ہے جس سے ہوا ٹھنڈی ہو جاتی ہے۔ Caeli ٹیکنالوجی میں ہوا براہِ راست پانی سے رابطہ نہیں کرتی یا نمی شامل نہیں ہوتی جس سے اندرونی نمی کا مسئلہ کم ہوجاتا ہے۔اس ماڈل میں ہر 1 واٹ بجلی استعمال کرنے سے تقریباً 14 واٹ کا ٹھنڈا پن پیدا ہوتا ہے جو روایتی اے سی یونٹس کی...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج بڑی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مارکیٹ کا آغاز 3 ہزار 652 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور مجموعی طور پر 4 ہزار 249 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 693 پوائنٹس   پر ٹریڈ کررہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں...
    لاہور: سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ آپ نے محاذ کھول دیا جو افسوسناک ہے، کئی افغانی ہماری سرزمین پر پلے بڑے اور آج ان کو نکالا جا رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آپ بات چیت کرنے کو تیار ہیں مگر افغانستان کے ساتھ آپ بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔ ٹی ایل پی احتجاج کے خلاف آپریشن پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ مریدکے واقعے پر افسوس ہوا اور ہمارے ساتھ بھی 26 نومبر کو یہی کیا گیا، ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انہوں نے 14 معصوم لوگوں کو شہید کیا، ن لیگ نے...
    شرم الشیخ، اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ جب میں شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس کے بعد وطن واپسی کے لیے طیارے میں سوار ہو رہا ہوں تو میں ان واقعات پر کچھ خیالات شیئر کرنا چاہتا ہوں جو ممکنہ طور پر ایک نیا باب ثابت ہو سکتے ہیں اور یہ کہ پاکستان اس میں اتنی گہری دلچسپی کیوں رکھتا ہے۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کردہ نسل کش مہم کا فوری خاتمہ تھی، دوسرے  برادر ممالک کے ساتھ مل کر اسی بات پر  زور دیا گیا، صدر ٹرمپ کا شکریہ کہ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر، آنجہانی صنعتکار سنجے کپور کی حادثاتی موت کے بعد ان کی جائیداد سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے اور کرشمہ کپور کے بچوں، سمیرا اور کیان کپور نے اپنی سوتیلی ماں پریا کپور کی جانب سے پیش کردہ وصیت نامے کو جعلی قرار دیتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ بچوں کا مؤقف ہے کہ ان کے والد کی 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کو پریا کپور کے نام منتقل کرنے والی یہ وصیت جعلی اور ڈیجیٹل طور پر تبدیل شدہ ہے۔ ان کے مطابق وصیت میں ایڈریس اور ناموں کی اسپیلنگ کی متعدد غلطیاں موجود ہیں، جس...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج  کیس کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح رہے کہ تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں آج علیمہ خان پر فرد جرم عائد ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کو گرفتار کرکے کل بدھ 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔...
    راولپنڈی میں پولیو مہم کے پہلے دن 9,89,924 بچوں کا ہدف کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔  ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق 2,72,696 بچوں کو ویکسین پلوائی گئی۔ گھر گھر مہم میں 2,07,427 گھروں کی ٹیموں نے وزٹ کیا اور 88 فیصد ہدف مکمل کیا۔ پولیو مہم کے دوران 54,343 بچے پولیو ویکسینیشن سے رہ گئے۔ 28,628 بچوں کو پہلے  دن کور کر لیا گیا۔ اب بھی 25,715 بچے ویکسین سے محروم مزید  دنوں میں ترجیحی بنیادوں پر کور کیے جائیں گے۔ اسکولوں میں 35,418 بچوں کو ویکسین دی گئی اور مہمان بچوں کی تعداد 16,856 رہی۔ ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی نے کہا کہ ڈینگی و پولیو کے خلاف اقدامات جاری ہیں، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ پاکستان کے 378 رنز کے تعاقب میں 269 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا۔ پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد 216 رنز بنے تھے تاہم تیسرے دن 269 رنز بناکر تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے اور پاکستان کو برتری حاصل ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے 378 رنزکے جواب میں دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کا اسکور 6 وکٹوں پر 216 رنز پاکستان کی طرف سے نعمان علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے 3 اور سلمان آغا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ تیسرا...
    جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔لاہور ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 6 وکٹ پر 216 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور مزید 53 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ یوں پاکستان کو پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹونی ڈی زورزی نے 104 رنز بنائے جبکہ ریان ریکلٹن نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔  قومی ٹیم کی جانب سے نعمان علی 6، ساجد خان 3 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔  دوسرے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 216 رنز بنا...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )غزہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو سے میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پسندیدہ قرار دینے کے بعد اب ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس دوران شہبازشریف اور امریکی صدر میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو کے دوران پیچھے کھڑے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے رہیں گے ‘ ، ٹرمپ نے شہباز شریف سے کہا کہ ’ میں درست کہہ رہا ہوں ‘ ، شہباز شریف امریکی صدر کی بات سن کر مسکرائے اور دھیمی سی آواز میں کہا...
    مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کی کال کے باعث گزشتہ دنوں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہنگامی صورت حال دیکھنے کو ملی۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی نے کیسے پولیس اہلکار اغوا کیے، گاڑیاں اور سرکاری اسلحہ چھینا؟ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹی ایل پی پر خوب تنقید کی جا رہی ہے...