2025-11-24@16:45:48 GMT
تلاش کی گنتی: 63589

«وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ»:

(نئی خبر)
    پاکستان اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک امریکا اور بھارت کے ممکنہ تجارتی معاہدے کی تیاریوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ یہ سمجھ سکیں کہ یہ معاہدہ خطے میں تجارتی تعلقات کو کس طرح متاثر کرے گا۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک امریکا اور بھارت کے تجارتی معاہدے پر غور کر رہے ہیں، جو اب اپنے آخری مراحل میں ہے، وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ معاہدہ امریکا کے اس خطے کے ساتھ تجارتی تعلقات کو کس طرح متاثر کرے گا۔ امریکی اور بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ توقع ہے یہ معاہدہ نومبر کے آخر تک مکمل ہو جائے گا، جس سے 2030...
    بھارت کی ایک نجی ایوی ایشن کمپنی کے 60 سالہ پائلٹ پر گزشتہ ہفتے فائیو اسٹار ہوٹل میں جہاز کے عملے کی 26 سالہ ممبر سے مبینہ زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ 18 نومبر کو پیش آیا، ملزم روہت ساران اپنے ساتھی پائلٹ اور متاثرہ خاتون کے ساتھ حیدرآباد سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بنگلورو پہنچا تھا اور ان کا ہوٹل میں قیام تھا۔ یہ بھی پڑھیے: آر ایس ایف نے 300 خواتین کو ہلاک، متعدد کیساتھ جنسی زیادتی کی، سوڈانی وزیر کا دعویٰ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ پائلٹ انہیں سگریٹ پینے کے بہانے اپنے کمرے کے قریب لایا اور زبردستی اندر لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا، قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آگئے۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چھوڑی ہوئی تقریباً تمام نشستوں پر (ن) لیگ کے امیدوار کامیاب ہوگئے، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکی۔ این اے 129 پر مسلم ليگ (ن) کے حافظ میاں محمد نعمان، این اے 185 ڈیرہ غازی خان پر محمود قادر خان، این اے 143 ساہیوال پر محمد طفیل جٹ کامیاب ہوئے، این اے 104 فیصل آباد میں (ن) لیگ کے دانیال احمد اور این اے 96 میں بلال بدر...
    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی، 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 241 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 
    ڈیرہ مراد جمالی کے قریب سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ دہشتگرد زخمی ہو گئے۔ ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق سرکاری حکام نے بتایا کہ مسلح افراد علاقے میں پہنچے اور ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کے زیر تعمیر کیمپس پر حملہ کر دیا۔ کالج کیمپس پر حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، علاقے کو گھیرے میں لیا اور حملہ آوروں کے خلاف جوابی کارروائی کی، کچھ دیر تک بھاری فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں تین شدت پسند زخمی ہوئے۔ تاہم، فائرنگ کے بعد حملہ آور اپنے تین زخمی ساتھیوں کو لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔...
    — فائل فوٹو  سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس نے لوکیشن بتانے والا ایک فیچر متعارف کروا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایکس کی جانب سے’About this account‘ کے نام سے متعارف کروائے گئے نئے فیچر کی مدد سے ویب سائٹ پر موجود تمام صارفین  کی اصل لوکیشن اور بنیادی معلومات کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔اسی نئے فیچر کی مدد سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ مغربی ایشیا سے آپریٹ کیا جا رہا ہے مگر ملک کا نام سامنے نہیں آیا۔ فوٹو —  اسکرین گریب ملک کا نام سامنے نہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ ایکس نے اپنے اس نئے فیچر میں کچھ پرائیویسی ٹولز بھی شامل کیے...
    پاکستان کوسٹ گارڈز بلوچستان کے علاقوں اورماڑہ، پسنی اور جیوانی کے سمندر میں ٹرالنگ اور اسمگلنگ کے خلاف بر سرپیکار ہے۔ ٹرالنگ ایک ممنوع ماہی گیری کا طریقہ کار ہے جوکہ نہ صرف سمندری ماحولیات کو شدید نقصان پہنچاتاہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرالنگ والی کشتیاں  اکثردیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈزنے گزشتہ ایک ماہ کے دوران غیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے 12 فشنگ ٹرالرزکے خلاف بلوچستان کی سمندری حدود میں کارروائی کی۔ کوسٹ گارڈ کی لگاتار موجودگی سے ٹر النگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جس کا مقامی ماہی گیروں کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا اور سمندری حیاتات کا...
    پاکستان کی ورلڈ اکنامک فورم میں شمولیت ہوگئی ہے جو کہ کرپٹو اور ڈیجیٹل معیشت میں اہم پیشرفت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کمیٹی میں بلال بن ثاقب کی شمولیت پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے۔ یہ کمیٹی وہ عالمی فورم ہے جو کرپٹو اور بلاک چین ریگولیشن پر پالیسی اور قوانین تیار کرتاہے۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی ساکھ کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے جبکہ عالمی فورمز پر پاکستان کی ڈیجیٹل فنانس پالیسی نمایاں ہے۔ پاکستان اب ڈیجیٹل اَیسِٹ ریگولیشن کے عالمی ڈائیلاگ کا فعال حصہ ہے۔ پاکستان...
    لاہور: پنجاب پولیس فلم فیسٹیول میں اوّل آنے والی کرائم تھرلر فلم "ججی" ایمازون پرائم (Amazon  Prime) کے بینر تلے امریکہ اور برطانیہ میں نمائش کے لئے پیش کر دی گئی۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی فلم "ججی" کی انٹرنیشنل فورم پر پذیرائی پر ڈائریکٹر حبیب شہزاد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی کامیابیاں، کاوشیں اجاگر کرنے میں نجی فلم ساز اداروں کی فلمز، ڈراموں کا کلیدی کردار ہے۔  انہوں نے کہا کہ کرائم موضوعات پر معیاری اور سبق آموز فلمیں بنانے کے لئے نجی فلم ساز اداروں کی سرپرستی، حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ سال  کرائم تھیم پر فلم فیسٹیول میں نجی اداروں کی بنائی فلموں کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ برس طے شدہ سیریز کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں بتایا جا رہا ہے کہ مارچ 2026 کے لیے مقرر کی گئی 3 ون ڈے میچوں کی سیریز شیڈول کے مطابق ہونے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز باہمی مصروفیات اور بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر کے دباؤ کے باعث نئی تاریخوں پر غور کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ابتدائی منصوبے کے مطابق تینوں ون ڈے میچ 13 سے 19 مارچ کے درمیان رکھے گئے تھے، تاہم اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان مقابلوں کو پاکستان سپر لیگ کے...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز کے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ نے خوشی کا اظہار کیا۔ بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، سلمان مرزا، محمد نواز اور عثمان خان نے پاکستان شاہینز کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر مبارک باد دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے بھی پاکستان شاہینز کو مبارک باد دی۔ قومی کرکٹرز نے کہا کہ آپ کامیابی کے حقدار تھے، آپ نے جیت کے لیے بہت محنت کی، شاندار رائزنگ اسٹارز، اسی طرح آگے بڑھتے رہو۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا کہ مبارکباد بوائز، آپ پاکستان کرکٹ کو مستقبل ہو، سنسنی خیز مقابلے میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ عوامی مینڈیٹ کا منہ بولتا ثبوت پاکستان مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات میں مزید کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہناتھا کہ میں NA-104 فیصل آباد کے امیدوار دانیال احمد٫  PP-98 فیصل آباد کے امیدوار آزاد علی تبسم, NA 96 کے امیدوار محمد بلال بدر ٫ NA 18 ہری پور کے امیدوار بابر نواز خان, اور  PP-73 سرگودھا کے امیدوار میاں سلطان علی رانجھا کو ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  مریم نواز کا ضمنی الیکشن میں (ن)...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الحمدُللہ--- پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو پاکستان کے عوام نے پھر سے سرخرو کر دیا، نفرت، فتنہ اور فساد کا باب ختم، خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہو چکا ہے، وقت بدل گیا، عوامی ترجیح بدل گئی، پاکستان آگے بڑھ چکا ہے اب خدمت کو مینڈیٹ ملے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف...
    ممتاز عالم دین نے مجلس عزاء سے خطاب میں کہا کہ سیدہ کائنات کی سیرت، ہماری خواتین کیلئے نمونہ عمل ہے، سیرت زہراؑ پر عمل پیرا ہو کر ہماری خواتین اپنی دنیاوی و اخروی، دونوں زندگیاں کامیاب بنا سکتی ہیں، بطورِ بیٹی، بطورِ بیوی اور بطورِ والدہ، سیدہ کا کردار مثالی ہے، انہوں نے پر منصب کو شاندار انداز میں نبھایا، سیدہؑ کائنات کی زندگی کو خواتین اپنا اسوہ بنائیں، وہ ہی بہترین رول ماڈل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت دنیا بھر میں ’’ایامِ فاطمیہ‘‘ انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائے جا رہے ہیں۔ مختلف شہروں کی امام بارگاہوں اور مساجد میں مجلس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔ علمائے کرام اور ذاکرینِ عظام مجالس میں دخترِ رسول حضرت فاطمۃ الزہرا...
    پاکستان کی تاریخ میں 1971 کی پاک بھارت جنگ کی المناک کہانی سیاہ حروف سے درج ہے۔ 1971 میں بھارتی تربیت یافتہ مکتی باہنی نے مشرقی پاکستان میں بے گناہ پاکستانیوں کا وحشیانہ قتل عام کیا۔ مکتی باہنی کے خونی مظالم اور نہتے پاکستانیوں کے قتل کا الزام بھارت نے مکارانہ طریقے سے پاک فوج پر دھر دیا۔  سفاک بھارت نے دنیا کو دھوکہ دینے کیلئے پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے۔1971 کے غازی میجر جنرل ریٹائرڈ محمد یاسین نے بھارتی و مکتی باہنی کی درندگی کی کہانی بیان کی۔ (ر) میجر جنرل محمد یاسین کا آپ بیتی سناتے ہوئے کہنا تھا کہ مارچ 1971 میں بہاریوں، پاکستان کے حامی بنگالیوں اور پاکستانیوں کا...
    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، دوحا میں میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی واپسی کی فلائٹ پہلے سے طے تھی۔ رپورٹ کے مطابق میچ اور اختتامی تقریب کے بعد کھلاڑی بھاگم بھاگ  ائپرپورٹ پہنچے اور بمشکل فلائٹ  پکڑسکے، لاہور آمد کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے اپنے گھروں کی راہ لی۔ ذرائع کےمطابق  پی سی بی چئیرمین محسن نقوی کی جانب سے پاکسشان شاہنز ٹیم کے لیے بڑے کیش پرائز کا اعلان متوقع ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک تقریب بھی پلان کی جارہی ہے جس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ان ہیروز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ پاکستان شاہنز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد...
    افغانستان میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس پر عالمی اداروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن میں عالمی عہدیداران کی  جانب سے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی گئی ہے۔ افغان جریدے "افغانستان انٹرنیشنل" کے مطابق ایس سی او کے عہدیداران نے متنبہ کیا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ زیادہ فعال ہو رہے ہیں۔  سربراہ اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر (ایس سی او) اولاربیک شارشییف نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں افغانستان اور شام میں بڑھ گئی ہیں۔  دہشتگرد گروہ حملے، سلیپر سیل کے قیام  اور فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے دائرہ کار بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اولاربیک نے کہا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشتگرد گروہ تیسرے ممالک...
    وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستانی شاہینز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ٹیم کے کوچز اور بورڈ حکام بھی اس فتح پرلائق تحسین ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فتح پاکستان کرکٹ کے روشن و شاندار مستقبل کی نوید ہے، پاکستان شاہینز نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور پاکستان سے مہاجرین کی ایک ہی دن میں بڑی تعداد افغانستان واپس چلی گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ہائی کمیشن برائے امورِ مہاجرین کے مطابق صرف ہفتے کے روز دونوں ہمسایہ ممالک سے مجموعی طور پر تقریباً 12 ہزار افراد اپنے مک واپس پہنچے۔رپورٹ کے مطابق واپس آنے والوں میں 2 ہزار سے زائد خاندان شامل تھے، جن میں خواتین، بچے، بزرگ اور وہ افراد بھی تھے جو برسوں سے سرحد پار زندگی بسر کر رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واپسی کسی ایک مقام سے نہیں بلکہ مختلف سرحدی گزرگاہوں سے بیک وقت ریکارڈ کی گئی۔کمیشن کی تفصیلات کے مطابق افغان حکام نے سرحدی مراکز پر خصوصی انتظامات کیے...
    احمد منصور: پاکستان کی ورلڈ اکنامک فورم میں شمولیت,کرپٹو اور ڈیجیٹل معیشت میں اہم پیشرفت، پاکستان ڈیجیٹل اور کرپٹو کرنسی میں عالمی ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کمیٹی میں بلال بن ثاقب کی شمولیت پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے، یہ کمیٹی وہ عالمی فورم ہے جو کرپٹو اور بلاک چین ریگولیشن پر پالیسی اور قوانین تیار کرتاہے۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ڈیجیٹل اَیسِٹ گورننس کے عالمی مباحثے میں بلال بن ثاقب کی شمولیت پاکستان کیلئے اہم سنگِ میل...
    پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق دیے گئے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ کے دوبارہ بھارت کا حصہ بننے سے متعلق اشتعال انگیز بیان امن کیلئے خطرہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر دفاع کے وہم و گمان پر مبنی اور خطرناک حد تک تاریخ کو مسخ کرنے والے بیانات ایک توسیع پسند ہندوتوا ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں جو مستحکم حقائق کو چیلنج کرنے کی کوشش ہیں اور بین الاقوامی قانون، تسلیم شدہ سرحدوں کی حرمت اور ریاستوں کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دفتر خارجہ...
    ہری پور(نیوز ڈیسک) این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد لیگی امیدوار بابر نواز خان نے میدان مار لیا۔ 602 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بابر نواز خان نے اپنے حریف امیدوار اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ شہر ناز عمر ایوب کو واضح شکست سے دوچار کیا۔ نتائج کے مطابق بابر نواز خان نے مجموعی طور پر 163996 ووٹ حاصل کیے، جبکہ شہر ناز عمر ایوب 120220 ووٹ لے سکیں۔ یوں بابر نواز خان کو 43776 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔ حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 753944 رہی جبکہ ٹرن آؤٹ محض 09.42 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو اس حلقے میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں خاصا...
    کرپٹ اور رشوت خور مودی  کے دور میں بھارت میں کرپشن کی ایک سے بڑھ کر ایک مثال ملتی ہے۔ سفاک مودی  اور اڈانی ، امبانی  گٹھ جوڑ نے بھارت کے عوام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔  بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق مالی کرپشن، ادارہ جاتی تباہی، بدعنوانی، مذہبی تقسیم، سیاسی انتقام، بلڈوزر کلچراور نفرت بھارت کی پہچان بن چکی ہے۔ مودی کے دور حکومت میں  کرپشن مسلسل بڑھ رہی ہے اور کوئی اس کا پوچھنے والا نہیں۔ بھارت میں نفرت، تقسیم، مذہبی تعصب اور سماجی کرپشن حکومتی سرپرستی میں عام ہو چکی ہے۔ بھارت میں معاشی، سماجی، مذہبی، عدالتی، انتخابی، ادارہ جاتی اور ماحولیات تک ہر شعبہ  کرپشن کی لپیٹ میں ہے۔ جریدے میں یہ بھی کہا...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کو کور کرنے کے لیے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں۔  سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے لاہور سمیت کسی ایسے شہر میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی الیکشن ہو رہے ہوں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتاً جھوٹ بولتے ہیں، وہ خود سرکاری افسران کو کل کا سورج نہ دیکھنے کی دھمکیاں لگاتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سہیل آفریدی خود شہر ناز کی انتخابی مہم چلانے پہنچے، مریم نواز نے کسی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم نہیں...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے تند و تیز سوالات کرنے پر تابش ہاشمی نے وضاحت کردی۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں تابش ہاشمی نے کچھ عرصہ قبل اپنے شو میں میئر کراچی سے کیے گئے تند و تیز سوالات پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے محبت ہے اس لیے جذبات نکل آئے۔ تابش ہاشمی نے کہا کہ کراچی کے حالات 35 سال سے خراب ہیں، مرتضیٰ وہاب ایک سال پہلے آئے ہیں، سارا الزام ان پر بھی نہیں ڈالا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برائیاں ضرور ہیں لیکن میئر کراچی نے اپنی سیاسی جماعت کی بہترین نمائندگی کی، اتنا کریڈٹ تو ان کو دینا چاہیے۔ تابش ہاشمی نے کہا کہ...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے صارفین کے اکاؤنٹس کے اصل ملک اور لوکیشن ظاہر کرنے کے مختصر فیچر نے بڑا انکشاف کر دیا۔ چند گھنٹوں کے لیے فعال اس فیچر نے نہ صرف پی ٹی آئی اور دیگر پروپیگنڈا اکاؤنٹس کے غیر ملکی لوکیشنز ظاہر کیے بلکہ بھارت کی جانب سے چلائی جانے والی ایک وسیع جعلی پروپیگنڈا مہم کو بھی بے نقاب کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایکس کا لوکیشن فیچر، شفافیت کی نئی لہر یا پرائیویسی کا خطرہ؟نئی بحث چھڑ گئی رپورٹس کے مطابق یہ اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف مسلسل غلط معلومات، پروپیگنڈا اور منظم مہم چلا رہے تھے۔ ان اکاؤنٹس کا مقصد پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور آن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ ماہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سینئر کمانڈروں کو نشانہ بنانے کے لیے پاکستان کے کابل میں کیے گئے جوابی حملوں نے افغان طالبان قیادت پر گہرا اثر چھوڑا، جس کے بعد سرحد پار سے ہونے والے دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ذرائع کے مطابق کابل کے وسط میں کی جانے والی یہ کارروائی طالبان حکومت کے لیے ایک واضح پیغام تھی کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں اپنی حدود تک محدود رکھنے کا پابند نہیں۔ایک سینئر افسر نے بتایا کہ کابل آپریشن نے افغان طالبان کی قیادت اور ان کے سیکیورٹی ڈھانچے پر نفسیاتی دباؤ پیدا کیا۔ طالبان رہنماؤں میں یہ احساس مضبوط ہوا کہ پاکستان ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت...
    ویب ڈیسک :پہلی پاکستانی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج دسویں برسی منائی جارہی ہے،جان کی قربانی دے کر جرأت و بہادری کی تاریخ رقم کرنے والی طن کی بہادربیٹی آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔  18 مئی 1992ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی مریم مختیار24نومبر2015کو میانوالی کے قریب تربیتی پرواز کے دوران طیارہ کریش ہونے پرشہید ہو گئی تھیں۔  مریم فٹبال کی بہترین کھلاڑی تھیں، انہوں نے نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں بلوچستان یونائیٹڈ کی نمائندگی بھی کی،  2014ء میں وہ پاکستان ایئر فورس میں بطور گریجویٹ شامل ہوئیں۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا پاکستان کی اس بہادر بیٹی کا تعلق پی اے ایف کے 132ویں جی ڈی پائلٹ...
    چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ لندن میں یا نیویارک میں تو مسلمان میئر بن سکتا ہے، بھارت میں 30 کروڑ سے زائد مسلمان ہیں لیکن وہ کسی یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر نہیں لگا سکتے، بھارت میں یہی حال عیسائیوں اور سکھوں کا بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے افغان سرزمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں۔ ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کے مذہبی لیڈر مولانا ارشد مدنی کا بیان زیرِ بحث ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہمیں پاکستان جیسی نعمت ملی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ 30 سال سے پاکستان کیخلاف افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے،...
    ویب ڈیسک:  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بڑے نقصان سے بچا گیا۔  وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی کے باعث بڑے سانحے سے بچا گیا۔ وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی اور ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ حملے کے ذمہ داران کی فوری شناخت کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔...
     احمد منصور: دہشت گردی کا گڑھ افغانستان ، خطے میں امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ,افغانستان میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس پر عالمی اداروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن میں عالمی عہدیداران کی جانب سے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی گئی۔ افغان جریدے "افغانستان انٹرنیشنل" کے مطابق’ ایس سی او کے عہدیداران نے متنبہ کیا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ زیادہ فعال ہو رہے ہیں۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا سربراہ اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر (ایس سی او) اولاربیک شارشییف نے خبردار کیا کہ’ بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں افغانستان اور شام میں بڑھ گئی ہیں۔  اولاربیک کا کہنا تھا کہ دہشتگرد گروہ حملے، سلیپر سیل کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے پاکستان، مصر اور یورپی منصوبوں کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی بینک اہم معدنیات، جوہری توانائی اور ایل این جی کی سپلائی چینز کو محفوظ بنانے کے لیے خطے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا۔امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیئرمین جان یووانووچ نے انٹرویو میں بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں مصر، پاکستان اور یورپ کے منصوبے شامل کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 25 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا جائے گا، جبکہ مصر کو 4 ارب ڈالر مالیت کی قدرتی گیس کے لیے کریڈٹ انشورنس گارنٹی دی جائے گی۔چیئرمین نے...
    ویب ڈیسک: پاکستان میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ پڑھے لکھے نوجوان اور مالدار طبقہ بیرون ملک  جاکر اپنا کاروبار کرنے پر مجبور ہے، حالات ایسے ہوچکے ہیں کہ پاکستانی عوام ادھار قرض لے کر باہر کے ممالک جارہی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ پاکستانی ملائیشیا میں موجود ہیں۔  وزارت خارجہ کے مطابق اس وقت مشرقی وسطیٰ میں مجموعی طور پر 52 لاکھ 19 ہزار 72 پاکستانی روزگار یا رہائش کے سلسلے میں موجود ہیں، ملائیشیا میں ایک لاکھ 66 ہزار جبکہ تھائی لینڈ میں 50 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ریکارڈ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے، سب سے زیادہ...
    لاہور+ اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ خبر نگارخصوصی) سنوکر ٹیم ورلڈ کپ 2025ء فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ مسقط میں کھیلے جا رہے آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان بیسٹ آف فائیو فریمز کا مقابلہ پاکستان نے 2-3 سے جیت لیا۔ قومی کیوسٹ اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مین اور نیسن وان کو شکست سے دو چار کیا۔ دوسری جانب ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش ’اے‘ کو شکست دیکر تیسری مرتبہ ایشین ٹائٹل جیت لیا ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے فائنل کا فیصلہ...
     اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران اکثریتی حلقوں میں پی ٹی آئی کا بائیکاٹ کیا، سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا‘ بائیکاٹ کا سیاسی طور پر ہمیشہ نقصان ہوتا ہے۔ ضمنی انتخابات میں لوگوں کا ووٹ ڈالنے کے لئے نکلنا حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ ہر طبقے سے لوگ باہر نکلے ہیں ایسے ووٹرز بھی گھروں سے نکلے ہیں جو کافی عرصے سے خاموش تھے۔ انہوں نے اس کی وجہ حکومت کی کارکردگی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پرفارمنس کو ملکی و عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اس بار ٹرن آؤٹ صوبے کی تاریخ میں نہایت کم رہا اور عوام نے موجودہ انتخابی عمل پر عدم اعتماد کا مضبوط پیغام دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے، جبکہ پی ٹی آئی ہمیشہ جمہوری اقدار اور عوامی مینڈیٹ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس موجود اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہری پور میں تمام جماعتوں کو یکساں مواقع میسر تھے، وہاں جلسے اور ریلیاں...
    اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمشن کا اجلاس (کل) منگل کوطلب کرلیا۔سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمشن آف پاکستان کا اجلاس 25 نومبر دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔اجلاس میں ہائیکورٹس میں اضافی ججز کی کنفرمیشن سے متعلق مجوزہ ڈیٹا فارم پر تبادلہ خیال ہوگا، مجوزہ ڈیٹا فارم جوڈیشل کمشن سیکرٹریٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔
    این اے-18 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی کوششوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شدید ردعمل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن اور انتخابی عملے کے کردار پر سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ضمنی انتخاب اس نشست پر ہوا جو سابق قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان کی نااہلی اور ان کے خلاف مبینہ جھوٹے مقدمات کے نتیجے میں زبردستی خالی کروائی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: این اے 18 ہری پور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان کامیاب پارٹی کا کہنا ہے کہ ان کی نامزد آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب عمران خان کے نظریے اور...
    لاہور (این این آئی) سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کر گئے،خضر حیات کچھ عرصے سے علیل تھے اور ان کی عمر 86 برس تھی۔خضر حیات نے پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی، وہ 70 کی دہائی میں امپائرنگ کی طرف آئے۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ڈومیسٹک میچز میں امپائرنگ کی۔خضر حیات نے 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سپروائز کیے جبکہ تین ورلڈکپ کے میچز میں بھی امپائرنگ کی۔خضر حیات امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی منسلک رہے۔
    اورماڑہ (نیٹ نیوز) بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ سے نادر و نایاب نسل کی پورپوائز ڈولفن مردہ حالت میں ملی ہے، جسے سائنسی طور پر انڈو پیسیفک فن لیس پورپوائز ڈولفن کے نام سے شناخت کیا جاتا ہے۔ مقامی زبان میں اس ڈولفن کو ٹِبی ڈولفن کہا جاتا ہے۔ پاکستان کے ساحلی پانیوں میں اس نسل کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے جبکہ یہ واقعہ انتہائی کم وقت میں دوسری ہلاکت ہے جس نے ماہرینِ ماحولیات کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
    پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق وہم پر مبنی اور خطرناک حد تک توسیع پسندانہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اس نوعیت کے بیانات ہندوتوا پر مبنی توسیع پسند سوچ کی عکاسی کرتے ہیں جو تسلیم شدہ حقائق کو چیلنج کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان ’بھارتی وزیرِ دفاع کا بیان بین الاقوامی قانون، مستند سرحدوں اور ریاستی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔‘ ????PR No.3️⃣4️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Pakistan Strongly Condemns Indian Defense Minister Rajnath Singh's Remarks About Pakistan’s Sindh Province https://t.co/wdeTkEg3xY????⬇️ pic.twitter.com/qeXY0JmXgj — Ministry of Foreign Affairs –...
    اتوار کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن  نے تمام 6 خالی نشستیں جیت لی ہیں۔ اب پارٹی ایوان میں سادہ اکثریت حاصل کر لے گی اور حکومتی استحکام کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی پر انحصار تقریباً ختم ہو جائے گا۔ اس وقت مسلم لیگ (ن) کے پاس 126 نشستیں ہیں۔ 6 نشستیں جیتنے سے یہ تعداد 132 ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ ن لیگ کو ایم کیو ایم کے 22، مسلم لیگ (ق) کے 5، استحکام پاکستان پارٹی کے 4، مسلم لیگ ضیا، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن اور 4 آزاد اراکین کی حمایت پہلے سے حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب و خیبرپختونخوا کے ضمنی...
    ویب ڈیسک: پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5 اور  صوبائی اسمبلی کے7 حلقوں  پر ضمنی انتخابات  ہوئے جن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔  لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔  ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔  قومی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج  این اے129 لاہور  پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے129 لاہور کے تمام 334 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان نے میدان مار لیا۔غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حافظ میاں محمد نعمان...
    ہری پور سے 10 کلو میٹر کے فاصلے پر گاؤں کوٹ نجیب اللہ واقع ہے، جو تاریخی لحاظ سے ایک قدیمی بستی ہے۔ اسے استادوں کی بستی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کیونکہ ہر دوسرے گھر میں اسکول یا استاد موجود ہے۔ تعلیمی لحاظ سے کوٹ نجیب اللہ ہزارہ بھر میں پہلے نمبر پر شمار ہوتا ہے۔ کوٹ نجیب اللہ کے قدیمی اسکول کی بنیاد 1804 میں رکھی گئی، جسے 1948 میں ہائی اسکول کا درجہ دیا گیا۔ کوٹ نجیب اللہ گاؤں کے اساتذہ ہری پور کے ہر علاقے کے اسکولوں میں تعینات ہیں۔ گاؤں میں سرکاری اسکولوں کے علاوہ 25 سے زائد پرائیویٹ اسکول بھی موجود ہیں۔ گاؤں کی مجموعی آبادی تقریباً 60 ہزار کے لگ بھگ...
    این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کے تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آر او آفس کو موصول ہو گئے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان نے واضح کامیابی حاصل کر لی۔ سرکاری نتائج کے مطابق بابر نواز خان نے 1,63,996 ووٹ حاصل کیے، جب کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب نے 1,20,220 ووٹ لیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ اس طرح بابر نواز خان کو 43,776 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: ہری پور: این اے 18 میں ضمنی انتخاب جاری، پولنگ اسٹیشن 124 پر پہلا ووٹ کاسٹ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے این اے 18 میں ٹرن آؤٹ 42.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا،...
    کراچی: گزشتہ چند ہفتوں کے دوران 2 اہم پیش رفتوں نے تجارتی پالیسی سازوں کو درپیش مشکلات کو نمایاں کر دیا ہے۔ اول بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ پہلے سے کمزور بیرونی کھاتوں پر مزید دباؤ ڈال رہا ہے جس کی بنیادی وجہ درآمدات میں اضافہ اور برآمدات کی شرحِ نمو میں کمی ہے۔ مالی سال 2026 کے ابتدائی 4 ماہ میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4 فیصد کم رہیں، جبکہ درآمدات میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چونکہ معیشت کی بحالی کے حالیہ منصوبوں میں برآمدات کے فروغ پر خاص زور دیا جا رہا ہے، اس لیے برآمدات میں یہ کمی متعلقہ حلقوں کے لیے باعث تشویش ہے۔ تجارتی خسارے کے باعث جاری کھاتوں...
    عالمی طاقتیں اور خطّے کے اہم ممالک پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کے لیے سرگرم ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ افغانستان میں دہشتگردی کی پناہ گاہوں کے بارے میں تشویش کا اظہار بھی کرتے ہیں، جس حقیقت سے افغانستان نظریں چراتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ لیکن عالمی دباؤ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کتنا مؤثر ثابت ہو سکے گا، اس بات کا اندازہ اس چیز سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر اہم ممالک، جن میں روس، چین اور ایران شامل ہیں، وہ بھی گزشتہ 3-4 برس میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کا شکار ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ...
    پاکستان میں بجلی کے ناقابلِ برداشت بلوں اور لوڈشیڈنگ سے تنگ آ کر لاکھوں گھر، دکانیں اور فیکٹریاں نیشنل گرڈ سے مکمل طور پر لاتعلق ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سستے سولر پینل کی تیاری آغاز، بجلی کے بلوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑا ریلیف پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں 12 سے 13 ہزار میگاواٹ سے زائد آف گرڈ سولر سسٹم نصب ہو چکے ہیں، اور سولر ماہرین کے مطابق آف گرڈ سسٹم کا رجحان اب سولر صارفین میں بڑھ رہا ہے۔ نیٹ میٹرنگ اور حکومتی پالیسیوں سے بے اعتمادی سولر انڈسٹری سے جڑے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وہ صارفین ہیں جو نہ تو نیٹ میٹرنگ کے جھنجھٹ میں پڑنا چاہتے ہیں اور نہ حکومتی...
    پاکستانیوں کی بڑی تعداد روزگار کی تلاش میں بیرون ملک مقیم ہے. وزارت خارجہ کے مطابق اس وقت مشرقی وسطیٰ میں مجموعی طور پر 52 لاکھ 19 ہزار 72 پاکستانی روزگار یا رہائش کے سلسلے میں موجود ہیں، ملائیشیا میں ایک لاکھ 66 ہزار جبکہ تھائی لینڈ میں 50 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خواتین کے لیے خوشخبری، بیرون ملک ملازمت کی نئی راہیں کھل گئیں ریکارڈ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے، سب سے زیادہ سعودی عرب میں 24 لاکھ 58 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 17 لاکھ 94 ہزار 792 پاکستانی، عمان میں 3 لاکھ 58 ہزار 593 پاکستانی، قطر میں 3 لاکھ، بحرین...
    کراچی: چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ کاٹن پراڈکٹس کی درآمدات پر دیگر ممالک کی نسبت کم ٹیکسوں کی کم شرح عائد ہے جبکہ مقامی سطح پر حریف ممالک کی نسبت صنعتوں کیلیے زائد پاور اینڈ گیس ٹیرف کے علاوہ ٹیکسوں کی بھرمار نے پاکستانی ٹیکسٹائل و کاٹن انڈسٹری کو تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے دوچار کردیا ہے۔ چین سمیت دیگر ممالک سے پاکستان میں ماہوار لاکھوں کلوگرام سوتی دھاگے کی درآمدات میں انڈرانوائسنگ کے رحجان اور ڈیمانڈ بڑھنے کی اطلاعات کے بعد چین کے سوتی دھاگے کے ایک بڑے برآمد کنندہ نے مقامی ٹیکسٹائل ملوں اور ٹریڈرز کو سوتی دھاگے کی فروخت کیلیے فیصل آباد سوترمنڈی میں دفتر قائم کردیے ہیں۔...
    لاہور: آسٹریلوی ٹیم کے آئندہ برس کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شیڈول میں ردوبدل کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔  ذرائع کے مطابق مارچ 2026 میں طے شدہ تین ون ڈے سیریز اب اپنے مقررہ وقت پر ہونے کا امکان کم دکھائی دیتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان شیڈول کی نئی تاریخوں کے لیے بات چیت جاری ہے۔  ذرائع کے مطابق ابتدائی شیڈول کے تحت یہ ون ڈے سیریز 13 سے 19 مارچ کے درمیان ہونا تھی تاہم اب اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ تینوں میچ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے اختتام کے بعد منعقد کیے جائیں۔  دونوں بورڈز شیڈول کی وجہ سے پیدا ہونے والی مصروفیات کے تناظر میں...
    KABUL: افغانستان کے ہائی کمیشن برائے امورِ مہاجرین کے مطابق ہفتے کے روز ایران اور پاکستان سے مجموعی طور پر 2,102 افغان خاندانوں کے 11,855 افراد اپنے وطن واپس لوٹ آئے۔ کمیشن نے گزشتہ روز بتایا کہ واپس آنے والے مہاجرین کو عارضی رہائش، خوراک، پانی، طبی سہولیات اور ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 60 لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں، جن میں بڑی تعداد غیر دستاویزی افراد کی ہے، جبکہ سب سے زیادہ افغان مہاجرین ایران اور پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔
      آئندہ تین ماہ میں 25شہروں میں احتجاجی جلسے اور دھرنے کریں گے ، عوام کو منظم کرنے کے بعد جماعت اسلامی پاکستان کو چند لوگوں کے ہاتھوں سے نجات دلائے گی، آئین کی بالادستی و تحفظ کیلئے تحریک چلائیں گے چند لوگوں کو ان کے منصب سے معزول کرکے نظام بدلیں گے ، عدلیہ کے جعلی نظام کو ختم کریں گے ، چند لوگ آئین میں تبدیلیاں کرکے اپنی لوٹ مار کا تحفظ چاہتے ہیں لیکن انہیں 25 کروڑ عوام کے سامنے جوابدہ بنائیں گے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے بدل دو نظام تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے ملک گیر احتجاجی جلسوں اور دھرنوں کا اعلان کردیا۔مینار پاکستان لاہور پر جماعت اسلامی کے تین روزہ...
    عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہو گا پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں گی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہونے پر 26 نومبر کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ریجن کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے ۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی...
    اسحٰق ڈار اور کایا کالاس کا کابل کی بگڑتی ہوئی سماجی و معاشی صورتحال پر اظہارِ تشویش ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کا مشترکہ بیان پاکستان اور یورپی یونین (ای یو) نے ایک مشترکہ بیان میں افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔یہ پیشرفت پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر سامنے آئی، جو برسلز میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس نے کی۔وزارتِ خارجہ (ایف او) کی جانب سے جاری مشترکہ بیان...
    196رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 19اوورز میں 126رنز پر ڈھیر پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے ، بابر اعظم 74اور صاحبزادہ فرحان 63رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا تاہم صائم ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف...
      پی ٹی آئی کی چھوڑی ہوئی جن نشستوں پر نون لیگ انتخابی برتری لینے میں کامیاب ہوئی ہے اس میںواضح طور پر ووٹرز ٹرن آؤٹ کم دکھائی دیا، تحریک انصاف کے حلقوں میں انتخابی نتائج مسترد کرنے پر صلاح مشورے آزاد امیدواروں کی جانب سے ضمنی انتخابات پر متعدد سوالات اُٹھائے گئے ،کچھ حلقوں میں ووٹرز کی طرف سے گھروں سے بیلٹ پیپر لانے کے سنگین الزامات بھی لگتے رہے، فارم۴۵ پربھی جلد دستخط کرانے کی اطلاعات زیر گردش ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6اور پنجاب اسمبلی کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے ۔ تاہم واضح طور...
    اسلام ٹائمز: امریکا پر مکمل انحصار سعودی عرب اور پاکستان، دونوں کے لیے اسٹریٹجک رسک ہے، ان کی اپنی سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور نظریاتی قوت انہیں یہ صلاحیت دیتی ہے کہ وہ مقاومت پر مبنی خودمختار ماڈل اختیار کریں، اور خطے کا مستقبل زیادہ اس بات سے جڑا ہوا ہے کہ یہ ممالک اپنی داخلی طاقت اور عوامی رائے کو بنیاد بنائیں، نہ کہ واشنگٹن کے فریم ورک کو۔ خصوصی رپورٹ:  سعودی عرب اور پاکستان کے تناظر میں تجزیاتی انداز میں نگاہ ڈالنے سے مغربی ایشیا اور برصغیر میں طاقت، نظم اور سلامتی کے سوال پر ایک بنیادی نکتہ بار بار سامنے آتا ہے کہ کیا علاقائی ممالک اپنا مستقبل امریکا پر چھوڑ سکتے ہیں، یا انہیں اپنی داخلی سیاسی، معاشی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے 16 نومبر 1995 سے ’’عالمی یوم برداشت‘‘ دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اصل میں جس کا مقصد ملکوں کے درمیان ثقافتی رواداری اور برداشت ہے، لیکن آج کل جو دنیا میں ہورہا ہے وہ یہ کہ اب بات ثقافت سے کہیں آگے بڑھ چکی ہے، اب تو ملکوں کو آپس میں ایک دوسرے کا وجود ہی برداشت نہیں ہورہا اور اگر ان کا بس چلے تو ایک دوسرے کو صفحۂ ہستی سے مٹادیں۔ رواں سال کے پانچویں مہینے میں پاکستان نے ایک مکروہ پڑوسی کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا کر اس کے دانت کھٹے کردیے۔ آج دنیا کو سب سے زیادہ ضرورت برداشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اختر شیخ پاکستان میں ٹریفک کا بگڑتا ہوا نظام ایک ایسی حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں۔ کسی بھی ریاست کا نظم و نسق عوامی تعاون کے بغیر موثر نہیں چل سکتا مگر ہمارے ہاں ٹریفک کے معاملے میں یہ تعاون نہایت کمزور ہے۔ قوانین موجود ہیں، ٹریفک پولیس بھی اپنے دائرۂ کار میں چالان اور جرمانے کرتی ہے، گو کے ان کی بھی بہت کمزوریاں ہیں، مگر مجموعی طور پر عوامی رویہ ایسا ہے کہ گویا قانون ان کے لیے بنا ہی نہ ہو۔ سڑکوں پر ایک عجیب سا ازدحام ہر ایک کی جلدی ایک دوسرے سے آگے نکل جانے کا جنون اور نتیجہ یہ کہ قانون پر چلنے والا ہی اپنے آپ کو مشکل میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی کا لاہور کے تاریخی مینارِ پاکستان کے سائے تلے منعقد ہونے والا اجتماع ختم ہوگیا یہ محض ایک جلسہ نہیں تھا؛ یہ ایک فکری بیداری، نظریاتی استقامت اور اجتماعی شعور کا وہ عظیم مظہر تھا جس نے پاکستان کی سیاسی ماحول میں ایک نئی لہر پیدا کر دی ہے۔ ’’بدل دو نظام‘‘ کے عنوان سے پیش کیا گیا یہ روڈ میپ اس حقیقت کو مزید نمایاں کرتا ہے کہ قوم اب روایتی سیاست، موروثی قیادت اور استحصالی نظام سے تنگ آچکی ہے۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ طویل عرصے سے اس بنیادی حقیقت کو نظرانداز کرتا رہا ہے کہ قوموں کی تباہی کی جڑ صرف معاشی بدحالی یا انتظامی بے ترتیبی نہیں، بلکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے ’’بدل دو نظام‘‘ تحریک کا اعلان کر دیا، جس کے تحت ملک بھر میں جلسے، جلوس اور دھرنے منعقد کیے جائیں گے۔ سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختیارات بیوروکریسی کے بجائے مقامی حکومتوں کے پاس ہونے چاہئیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے پنجاب کے رہنماؤں سے کہا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے لیے تحریک کا آغاز کریں،یہ صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی طبقہ اشرافیہ اختیارات پر قابض ہے، جس کے خلاف تحریک چلانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا نظام وقت کی ضرورت اور ہمارا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /اسلام آباد /قاہرہ /صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ بھر میں فضائی حملوں کی نئی لہر شروع کی ہے، جس میں کم از کم 24 فلسطینی شہید ہو گئے، حماس نے اسرائیلی جارحیت پر امریکا سے مداخلت کی اپیل کر دی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے تازہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، حملوں میں87 افراد زخمی بھی ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ شمالی غزہ شہر میں ایک کار پر ہوا، جس کے بعد وسطی دیر البلح اور النصیرات پناہ گزین کیمپ میں مزید حملے کیے گئے، غزہ شہر میں ڈرون حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہاہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی، سیاسی عدم استحکام اور اداروں کی بے یقینی نے عام آدمی کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا ہے، تیل ،گیس،پیٹرول، کوئلہ اور زراعت کی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود سندھ میں غربت و افلاس اور عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں،پانی کی کمی کی وجہ سندھ کے کاشتکار پریشان اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلنا میں پانی نہیں چھوڑا گیا تو2050ء میں ساحلی پٹی کے اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول اپنا وجود کھو دیں گے۔ خوشحال بااختیار صوبے مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔ مینار پاکستان میں منعقد عظیم الشان اجتماع میں سندھ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن نے مینارپاکستان پر ہونے والے عظیم الشان اجتماعِ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو دہائیوں سے نظرانداز کیا گیا، وسائل سے مالا مال صوبہ آج بھی پسماندگی، غربت اور محرومی کا شکار ہے، اور اس کی بنیادی وجہ کرپشن، بدانتظامی اور نااہل حکمران طبقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے حقوق کی آواز ہر فورم پر بلند کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی کیونکہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ آج کے اجتماع میں لاکھوں عوام کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم پرانی سیاسی جماعتوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قوم جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑی ہوچکی ہے اور اب منزل دور نہیں۔ان کے بقول جماعت اسلامی اب صرف جدوجہد نہیں بلکہ منزل پر پہنچا کر دم لے گی۔لاہور میں مینارِ پاکستان کے سائے تلے جماعت اسلامی کے تاریخی اجتماع عام کے تیسرے روز ‘‘ملکی منظرنامہ اور حل‘‘ کے موضوع پر منعقدہ خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہپاکستان کے عوام کو دہائیوں سے جھوٹے وعدوں، کھوکھلے نعروں اور سبز باغ دکھا کر ہمیشہ دھوکا دیا گیا، ہر دورِ حکومت میں عوام کی امیدوں کا بے دردی سے استحصال کیا گیا، مگر اب قوم مزید فریب اور آزمائش برداشت کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک مکالمے کے ساتویں دور کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں افغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی کردار ادا کرے۔ وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس نے کی۔ اجلاس میں پاکستان اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات، 2019 کے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت تعاون، اور مستقبل کے مشترکہ اہداف پر تفصیل سے بات چیت ہوئی، دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سیاسی، معاشی، انسانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیاگیا، جس میں ہائی کورٹس میں تعینات ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کا جائزہ لیا جائے گا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 25 نومبر کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں طلب کیا۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ہائیکورٹس میں تعینات ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کے بارے میں مجوزہ ڈیٹا فارم کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں جائزہ لینے کے لیے مجوزہ ڈیٹا فارم جوڈیشل کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)پی پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے ضمنی انتخابات کے موقع پر عوام کو پیغام جاری کیا ہے جس میں چیئرمین بلاول زرداری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کے ذریعے عوام کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھروں سے نکلنے کی اپیل کی ہے۔اپنے پیغام میں بلاول زرداری ے کہا کہ آج جنوبی پنجاب میں 2 ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ پی پی 269 مظفر گڑھ سے ہمارے امیدوار میاں علمدار قریشی ہیں۔این اے 185 ڈی جی خان سے دوست محمد کھوسہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ شدید مشکلات کے باوجود متاثر کن مہم چلانے پر ان دونوں امیدواروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔بلاول زرداری نے کہا کہ مظفر...
    پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج پرکئے گئے تشدد کو ایک سال ہونے پر 26 نومبر کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ریجن کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی احتجاج کے دوران جاں بحق کارکنوں کی رہائش گاہ میں جائیں اور لواحقین سے اظہار یک جہتی کریں۔ جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے...
    معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کی رپورٹ میں آپریشن سندور کی ناکامی کے اعتراف پر بھارتی رہنماؤں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ امریکی کانگریس کی رپورٹ پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما جے رام رمیش مودی پر برس پڑے۔ بھارتی رہنما جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ امریکی کانگرس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا۔ رپورٹ کہتی ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ بھارتی شکست پر مودی کو اپنی مجرمانہ خاموشی توڑنی چاہیے۔ عالمی سطح پر پہلگام حملے...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے خشک سالی کے شکار علاقوں کے لوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے بعد بارشوں کا پہلا بھرپور اور طویل مرحلہ شروع ہو جائے گا۔ یہ سلسلہ وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔بارش سے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ سمیت بڑے قحط زدہ اضلاع میں نمایاں بہتری آئے گی۔ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کمیٹی کی منظوری دے دی۔ ناٸب وزیر اعظم اسحاق ڈار کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جس کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اب تک کے ممکنہ پلان اور گیمز کی تیاریوں کا جاٸزہ لیا جائے گا۔ گیمز کے اخراجات، اسپورٹس انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی پر بھی غور ہوگا۔ گیمز کے انعقاد پرکمیٹی اپنی حتمی سفارشات مرتب کرے گی۔ وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، رانا ثناءاللہ، سینٸر وزیر مریم اورنگزیب، صدر پی او...
    میں ابھی ابھی کوئٹہ سے لوٹا ہوں اور سوچ رہا ہوں کہ میرے اس سفر کا حاصل کیا ہے؟ زیادہ سوچنا نہیں پڑا جیسے ہی سوال ذہن میں آیا، ایک نورانی صورت آنکھوں میں سما گئی۔ بوٹا سا قد، نورانی چہرہ اور لبوں سے جھڑتے ہوئے پھول، فرمایا: ’یہ امت متصادم نہیں متشامل ہے‘ یہ جملہ محض ایک جملہ نہیں، ایک لائحہ عمل ہے، صرف لائحہ عمل نہیں، مسلم امہ کے مسائل کی تشخیص اور ان کے حل کا تیر بہدف نسخہ ہے۔ کیسے؟ اس سوال کے جواب سے قبل ضروری کہ اس جملے کی شان نزول بیان کر دی جائے۔ کچھ عرصہ ہوتا ہے، اقبال اکیڈمی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبد الروف رفیقی نے مجھے خبردار کیا کہ کوئٹہ...
    اوائل نومبر میں اپنے پیارے دوست، سیاح اور فوٹوگرافر طلحہ ظفر کی شادی میں شرکت کے لیے اسلام آباد جانا پڑا تو میرے پاس ایک دن بالکل خالی تھا۔ میں نے سوچا کہ اس بار پہاڑوں اور ٹریلز کی بجائے اسلام آباد کے ادبی چہرے کو کھوجا جائے۔ خوش قسمتی سے واٹس ایپ اسٹیٹس کے ذریعے معلوم ہوا کہ احسان لالا بھی اسلام آباد میں ہیں تو سوچا اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے اور ان سے ملاقات کی جائے کیوںکہ حالات و واقعات کی وجہ سے ان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان تو نہ جانے کب جانا ہو۔  باتوں سے خوشبو آئے احسان لالا عرف احسان لاشاری، ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اسٹیل لیبر یونین پاسلو دی آرگنائزیشن آف پاکستان اسٹیل آفیسرز ٹاپس کے سابق جنرل سیکرٹری اور نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری پاشا احمد گل کے 23ویں یوم شہادت پر پاکستان ورکرز ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ کے تعاون سے ’’پاشا احمد گل مزدور تحریک کا لازوال کردار‘‘ کے عنوان سے مقامی ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان اسٹیل کی موجودہ صورتحال پر اہم قرار داد پیش کی گئی۔پاکستان اسٹیل مل قومی اہمیت کے حامل ملک کے سب سے بڑا صنعتی اور فولاد سازی کے واحد ادارے کے طور پر کام کرتی رہی ہے جس کی بدولت ملک کو نا صرف قیمتی زر مبادلہ کی بچت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر ان یونینز کو مضبوط ادارہ جاتی حمایت ملے اور حکومت ان کے ساتھ مشاورت کا باضابطہ نظام قائم کرے تو بلوچستان کے کان کنوں کے حالات میں حقیقی بہتری ممکن ہے۔ -7 تکنیکی صورتحال: بلوچستان میں کوئلے کی کانیں اب بھی پرانے برطانوی دور کے سرنگی نظام پر چل رہی ہیں۔ پہاڑ کو دو حصوں میں بانٹ کر جدید طریقوں سے کھدائی کے بجائے زمین کے اندر باریک سرنگیں کھودی جاتی ہیں، جو سستی مگر خطرناک ہوتی ہیں۔ ان سرنگوں میں وینٹی لیشن ناقص ہوتی ہے، جس سے زہریلی گیس جمع ہو جاتی ہے۔ جدید مشینری کی کمی، ناقص بجلی کی فراہمی، اور انسانی محنت پر انحصار نے کان کنی کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔ مزدور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">Marcelo Pimenta (SVP-Supply Emerging Markets)نے ریکیٹ پاکستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے صدر اور ریکیٹ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مختار حسین اعوان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری ٹیم کو اعزاز بخشا۔ مختار حسین اعوان نے کہا کہ ریکیٹ کی ٹیم ورک کی ثقافت کاروباری چیلنجز کو سمجھنے اور ان کا مؤثر حل نکالنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہر چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا اور ٹیم ورک کے ذریعے کامیابی حاصل کرنا ہماری ترجیح ہے۔ آصف ہاشمی نے بھی کہا کہ ہم ایک مضبوط ٹیم ہیں اور کاروبار کو آگے بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مختار اعوان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جب کہ اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق درجہ حرارت منفی 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے سے یہ گزشتہ 15 برس میں نومبر کی سرد ترین رات تھی۔ اسکاٹ لینڈ کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی کڑاکے کی سردی ریکارڈ کی گئی جب کہ ویلز میں منفی 7.2، انگلینڈ میں منفی 6.7 اور شمالی آئرلینڈ میں منفی 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شدید متاثرہ علاقوں اسکاٹ لینڈ، نارتھ یارکشائر، ایسٹ یارکشائر، ویلز، پینبروکشائر وغیرہ میں اسکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کورنگی نمبر ساڑھے تین پر عیدگاہ گرائونڈ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ اس سال پورے ملک میں پارٹی کا 58 واں یوم تاسیس ضلعی سطح پر منایا جارہا ہے البتہ کراچی کی تنظیم نے کراچی کے تمام اضلاع کا ایک مشترکہ جلسہ کراچی ڈویژن کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میری پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداران‘ ذمہ داران‘ کارکنان اور کراچی کے عوام سے اس جلسہ میں شرکت کی خصوصی استدعا ہے۔ ان خیالات کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے ذمہ دار محکمہ نوادرات و آثارِ قدیمہ اور محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و محفوظات کی کارکردگی ایک بار پھر سوالات کی زد میں آ گئی ہے، جہاں اطلاعات کے مطابق دونوں محکمے دو اہم ہیریٹیج عمارتوں کی مسماری روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔محکمہ جاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے کارروائی کی کوشش کی، مگر ماتحت عملے کی سستی، مبینہ اثراندازی اور انتظامی کمزوریوں نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ میڈیا نمائندگان کی جانب سے فراہم کردہ واضح شواہد ہونے کے باوجود بروقت قانونی قدم نہیں اٹھایا جا سکا۔اندرونی اطلاعات کے مطابق ایک بااثر شخص، جسے محکمہ جاتی حلقوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین سید زین شاہ کی صدارت میں کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، مجلس وحدت المسلمین کے مولانا صادق جعفری، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے منیر نائچ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سرباز عبدالرب، بشیر خان ترین، سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و آئینی صورتحال پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں کموں شہید گھوٹکی سے کراچی تک تین روزہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا، جس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان و ڈپٹی اٹارنی جنرل فار پاکستان پیر ریاض محمد شاہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ ہاء کورٹ میں وکلاء برداری اور پولیس کے مابین تصادم انتہاء افسوس ناک المیہ ہے تصادم کی وجہ سے ہائی کورٹ کا تقدس پامال ہوا جوکہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، ملک دشمن عناصر اور بھتہ خوری شہر قائد کے امن و امان کو متاثر کرنے کے درپے ہیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنے اوپر لگنے والے الزامات اور ذاتی زندگی سے متعلق اہم گفتگو کی، اداکار کا کہنا تھا کہ میں وہ شخص نہیں جو عورت پر ہاتھ اٹھائے یا بندوق تانے۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ میری کہانی بہت سادہ ہے، میرا اور ایک لڑکی کا تعلق تھا، ہر رشتے میں اچھے برے دن آتے ہیں لیکن ہمارے برے دنوں میں ایک بہت برا دن بھی آیا۔ شاید وہ ڈر گئی اور اس کے بعد جو کچھ ہوا، اس کے نتیجے میں مجھے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکار نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ نے سکھر کے دورے کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن سکھر سٹی کے صدر نعیم بدر رفیق قریشی کی قیام گاہ پر پہنچ کر انہیں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کا صدر منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پارٹی کے ڈویڑنل، ضلعی اور سٹی عہدے دار اور ممبران بھی موجود تھے۔مبارکبادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمد شاہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میاں نواز شریف کی قیادت میں آگے بڑھ رہی ہے...
    اسلام ٹائمز: دو عشرۂ فاطمیہ شیعہ کی جانب سے اس تاریخی ابهام کا عملی جواب ہے۔ جب شہادت کی درست تاریخ متعین نہ ہو سکے تو مسلمانوں پر لازم ہے کہ ہر ممکن تاریخ کا احترام کریں اور حضرت فاطمہؑ کی عظمت کے احیاء میں کوئی پہلو تشنہ نہ رہنے دیں۔ یہ دونوں عشرے حضرت فاطمہؑ کی سیاسی، سماجی اور اخلاقی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو یاد کرنے، اُن کی مظلومیت کا تذکرہ تازہ رکھنے، اور آئندہ نسلوں کو دفاعِ حق کی اہمیت سمجھانے کا بہترین موقع ہیں۔ اس کے علاوہ دو عشرۂ فاطمیہ تاریخ کے مسخ ہونے کے خلاف ایک معنوی احتجاج بھی ہے۔ یہ عمل عبادت بھی ہے، تعلیم بھی، اور ثقافت بھی، جس کا پیغام یہ ہے کہ حضرت فاطمہؑ...
    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 195 رنز بنائے۔بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے کے ریان برل نے کچھ مزاحمت کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔پاکستان کے عثمان طارق نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ عثمان طارق اور نسیم شاہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سید مسرت خلیل (سعودی عرب)گزشتہ دنوں میری خوش قسمتی تھی کہ پاکستان کی نامورکنسلٹنٹ انکولوجسٹ، ڈاکٹر سامیہ یاسمین سے بالمشافہ ملاقات کا موقع ملا۔ یہ ملاقات محض ایک تعارفی نشست نہیں تھی، بلکہ علم، وقار، تجربے اور انسانیت سے بھرپور ایک ایسی محفل ثابت ہوئی جس نے دیر تک ذہن و دل پر اپنے نقوش چھوڑے۔ڈاکٹر سامیہ یاسمین نہ صرف اپنے شعبۂ مہارت —آنکولوجی—میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہیں بلکہ ان کی شخصیت کی متانت، گفتگو کی شستگی اور پیشہ ورانہ سنجیدگی انہیں اپنے ہم عصر طبی ماہرین سے ممتاز کرتی ہے۔ سرطان جیسے حساس اور نازک شعبے میں برسوں کے تجربے نے انہیں نہ صرف ایک قابل معالج بنایا ہے بلکہ انہیں ایک بہترین انسان دوست رہنما...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی دارالحکومت ریاض کے پرنس فیصل بن فہد اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے اسلامی یکجہتی کھیلوں کے نیزہ بازی مقابلوں میں پاکستان کے اسٹارایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے 83.05 میٹر کا عمدہ تھرو پھینک کر سبھی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان کے دوسرے ایتھلیٹ محمد یاسر نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 76.04 میٹر کے ساتھ سلور میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ تماشائیوں نے دونوں پاکستانی ایتھلیٹس کی فارم اور کمٹمنٹ کو بھرپور داد دی۔ مقابلے میں تیسرے نمبر پر نائجیریا کے سیموئل ایڈمز کیورے رہے جنہوں نے 76.01 میٹر تھرو کیا۔ارشد ندیم کی جیت نہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب، شیخ سعید احمد کی قیادت میں اعلیٰ قیادت نے سفارت خانہ ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق سے ملاقات کی۔اجلاس میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل،فلاح و بہبود،اور حالیہ ریاض ایکسپو پر تبادلہ خیال ہوا۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اوورسیز کمیونٹی کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے اور ملک کو خوشحالی کی سمت لے جایا گیا۔اورسیز کمیونٹی کے لیے خصوصی عدالتیں، تعلیمی کوٹے، ڈیجیٹل سروسز، سرمایہ کاری کے مواقع، اور ضلع سطح تک فعال کمیشنز شامل ہیں۔ملاقات میں سفیر پاکستان نے صدر شیخ سعید احمد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کمیونٹی کی ترقی و سہولیات کے لیے ایمبیسی کے ساتھ مضبوط...