2025-07-26@01:17:53 GMT
تلاش کی گنتی: 1399
«ٹریک سے اتر»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے، جن میں تحریک انصاف کو بھاری نقصان کا امکان ہے، اسے 3 کنفرم نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں صوبہ خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ کے علاوہ علماء کی نشستوں کی پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی۔ تحریک انصاف کو بھاری نقصان کا امکان ہے۔ انہیں 3 کنفرم نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے یہ...
سٹی 42 : پنجاب پولیس محرم الحرام کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے کے 25 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 20 مقدمات درج، 15 قانون شکن گرفتار کر لئے گئے۔ اسکے علاوہ فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 14 واقعات رپورٹ ہوئے۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ وٹس ایپ کے 02، جبکہ...

جشن آزادی تقریبات کے انتظامات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،احسن اقبال کی سربراہی میں 23 رکنی کمیٹی میں وزرائ،سیکرٹریز شامل
جشن آزادی تقریبات کے انتظامات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،احسن اقبال کی سربراہی میں 23 رکنی کمیٹی میں وزرائ،سیکرٹریز شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )14 اور 15 اگست کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے انتظامات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے احسن اقبال کی سربراہی میں 23 رکنی کمیٹی تشکیل دی، وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے شریک کنوینر کے فرائض انجام دیں گے، عطا اللہ تارڑ، رانا ثنا اللہ، حذیفہ رحمان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ارکان میں شامل سیکرٹری کابینہ، خزانہ، پلاننگ، داخلہ، قومی ورثہ بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔سیکرٹری تعلیم، بین الصوبائی رابطہ، اطلاعات ونشریات بھی ارکان میں شامل ہیں ، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور...
پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے پٹڑی سے اترجانے کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی تھی جس کے باعث جعفر ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت سیکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد روک دیا گیا ہے۔صورتحال درست ہوتے ہی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ کے لیے روانہ کیا جاناہے ۔
ترکیہ میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤں آپریشن کے دوران جنوبی شہروں آدیامان، ادانا اور انطالیہ کے میئر کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترک خبر رساں ادارے "انادولو ایجنسی" کے مطابق ان گرفتاریوں کا مقصد مبینہ بدعنوانی اور منظم جرائم کی تحقیقات ہے، تاہم ناقدین اسے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں آدیامان کے میئر عبد الرحمن توتدیر اور ادانا کے میئر زیدان کارالار کا تعلق مرکزی اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی سے ہے۔ تینوں میئرز کو متعلقہ شہروں کے پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے حراست میں لیا گیا اور اب مبینہ طور پر استنبول منتقل کیا جا رہا ہے۔ استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں...

پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات,تینوں رہنماؤں کا ہاتھ تھام کر یکجہتی کا اظہار
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی. آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے بتایا. تینوں رہنماؤں کی غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو, تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا. بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علییف وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے.
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپور ماتھیلو میں مال بردار ٹرین کا انجن اور 4 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا، بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں، مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کرلی گئی جب کہ امدادی کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
فائل فوٹو پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے پٹڑی سے اترجانے کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی تھی جس کے باعث جعفر ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت سیکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد روک دیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس کو آج صبح کوئٹہ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد:پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سندھ کے ضلع جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق جمعہ کی صبح میر پور ماتھیلو کے مال گاڑی کے ڈبے کے پٹری سے اتر جانے سے گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ، جس کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 14گھنٹے کی تاخیر سے جیکب آباد پہنچی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام نے سیکورٹی خدشات کی بنا پر جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفرایکسپریس کو ہفتہ کی صبح کوئٹہ کےلیے روانہ کیا جائے گا ، تاہم کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس آج صبح مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔یاد...
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات میں موجود تھا، کے پی میں عدم اعتماد کی کوئی بات نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ سب کا اس بات پراتفاق ہے کہ سیاسی مذاکرات ہونے چاہئیں، محرم الحرام کے بعد کچھ نہیں ہو گا، پی ٹی آئی میں تحریک چلانے کی سکت نہیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس وقت تحریک چلانے کے نہ کوئی حالات ہیں اور نہ ہی پی ٹی آئی کی کوئی صلاحیت ہے، نواز شریف ہمیشہ کہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی ڈائیلاگ ہونا چاہئیں۔ پی ٹی آئی حکومت کیخلاف...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان مذاکرات کے حوالے سے کھل کر بول پڑے ۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ نیا پاکستان ‘‘میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ ہماری میٹنگ ہوئی ہے، جس میں احتجاج سے متعلق تجاویز آئیں، جس میں کہا گیا پورے ملک میں پر امن احتجاج کریں گے۔ سب اس بات پر متفق تھے کہ اگر بات ہو تو بامعنی ہو، سیاسی قیادت کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ سعودی وزیر خارجہ کا دورۂ روس، اسرائیل سے تعلقات کے حوالے سے صحافی کا سوال، کیا جواب دیا ؟ جانیے...
گھوٹکی میں فریٹ ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں، بڑا حادثہ ٹل گیا میڈٰیا رپورٹس کے مطابق فریٹ ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی کہ گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو اسٹیشن پر ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔ واقعے میں ٹرین کا انجن اور بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد پٹڑی اکھڑ گئی اور بوگیاں انجن سے جدا ہو گئیں۔ حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیے گئے ہیں۔ مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، گرین لائن ڈاؤن ٹرین کو رحیم یار خان اسٹیشن پر گزشتہ 4 گھنٹوں سے...
وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کو دہرایا۔آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا۔ سیز فائر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہوزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان نے تمام سفارتی فورمز پر...

میرپور ماتھیلو:مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں, مسافر گاڑیوں کو ا سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔
میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ میرپورماتھیلو ریلوے اسٹیشن سے کچھ دوری پر پیش آیا جہاں پنجاب سے کراچی جانیوالی مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کے مقام سے ریلوے ٹریک اکھڑ گیا اور بوگیاں الگ ہوگئیں۔حکام نے کہا کہ حادثے کے باعث اپ اور ڈائون ٹریک بند ہوگیا، مسافر گاڑیوں کو مختلف ا سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک بحالی کی کوششیں جاری ہیں، چند گھنٹوں میں بحال کر دیا جائے گا۔
لاہور: ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کو مسترد کرنے کا 7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق 2 رکنی بینچ نے ضانت کی 8 درخواستیں مسترد کردیں۔ فیصلے کے مطابق تمام مقدمات ممنوع جرائم اور ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہین۔ کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ٹرائل کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک ٹیسٹ،فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی ہے۔ عدالت کے...
ویب ڈیسک:میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی انجن سمیت پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک کو بند کردیا گیاہے۔ حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا ہے اور بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں۔ ریلوے حکام نے دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا ہے۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار حادثے کے بعد روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کر کے امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ حکومت نے خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا ہے تاہم اس سے اب عدم اعتماد کی تحریک لاکر جلد نجات مل جائے گی جس کے لیے اپوزیشن متحرک ہوچکی ہے۔ پشاور میں وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی سیاسی صورت حال، سوات واقعے اور خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف ممکنہ عدم اعتماد کی تحریک پر تفصیلی بات چیت کی۔ ’نمبر پورے ہوتے ہی تحریک عدم اعتماد لائیں گے‘ انہوں نے کہا کہ صوبے میں اپوزیشن سرگرم ہے اور جیسے ہی مطلوبہ اراکین کی حمایت...
اسلام آباد(آئی این پی )ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام اظہارتشکر کا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمانی کردار کی تعریف کی ہے۔اپنے خط میں ائیر چیف مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی یکجہتی قائم کرنے کیلئے اسپیکر سردار ایاز صادق کا کردار قابل ستائش ہے، پارلیمانی قیادت کی جانب سے قومی اتحاد کے مظاہرے پر پاک فضائیہ شکر گزار ہے۔ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے لکھا کہ قومی اسمبلی کے معزز ارکان کی پاک فضائیہ کے حق میں یکجہتی قابلِ فخر ہے، دشمن کی جارحیت کے موثر جواب دینے پر پارلیمانی و قومی قیادت کی جانب سے خراج تحسین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں 25 سال سے موجود معروف آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ کی جانب سے اپنے کاروبار بند کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پروپاکستانی کے مطابق مائیکروسافٹ نے مبینہ طور پر پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا ہے، جس سے ملک میں عالمی ٹیک کمپنی کے 25 سالہ باب کا خاتمہ ہو گیا، اس حوالے سے چند ملازمین کو ابھی حال ہی میں باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا تھا کہ کمپنی پاکستان میں اپنے بزنس کو مکمل طور پر ختم کر رہی ہے۔مائیکروسافٹ کے بانی کنٹری منیجر جواد رحمان نے کمپنی کے پاکستان کے جانے سے متعلق “ایک دور کا خاتمہ” کے طور پر تبصرہ کیا، انہوں نے سات سال تک...

تحریک انصاف خیبرپختونخوا ہ حکومت بچانے کیلئے متحرک(جے یوآئی عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی، فضل الرحمان کا عمران خان کو پیغام)
سربراہ جے یو آئی کی پی ٹی آئی وفدسے ملاقات ،عدم اعتماد کاحصہ نہ بننے کی یقین دہانی کروادی، اپوزیشن کی کسی کوشش کاحصہ نہیں بنیں گے، حکومت گرانے یا بچانے میں دلچسپی نہیں بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا مولانا سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے منع کردیا، جیل میں ملاقات کرنیوالی بہنوں نے ان تک پیغام پہنچایا، ذرائع جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچایا گیا۔ یہ پیغام گزشتہ روز جیل میں ملاقات کرنے والی...
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کے کسی بھی منصوبے کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے بیان میں کہا کہ پارٹی نہ تو خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف کسی اقدام میں شریک ہوگی اور نہ ہی کسی قسم کی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ بعض جماعتیں خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کی مخلوط حکومت لانے کی خواہش رکھتی ہیں، مگر اے این پی جمہوری اصولوں کی پابند ہے اور غیرجمہوری اقدامات کو اپنی روایت کا حصہ نہیں بناتی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور وزیراعظم...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہن اہے کہ عمران خان کو کہا جا رہا ہے نو مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیکر چھوڑ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آج علیمہ خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں اور القادر ٹرسٹ کیس میں تاریخ لینے کے لیے سیکڑری کے دفتر کے باہر موجود رہیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہا جا رہا ہے کہ 9 مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیں گے اور آپ کو چھوڑ دیں گے، آپ سی سی ٹی وی بھول جائیں اور یہ حکومت چلنے...

ائیر چیف مارشل کا اسپیکر قومی اسمبلی کے نام اظہار تشکرکاخط، قومی اتحاد و یکجہتی کو دشمن کے خلاف بڑی طاقت قرار دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام خط میں بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اتحاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسپیکر کے پارلیمانی کردار کو سراہا ہے۔ خط میں ائیر چیف مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی یکجہتی قائم کرنے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی قیادت کی جانب سے قومی اتحاد کے مظاہرے پر پاک فضائیہ شکر گزار ہے۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے قومی اسمبلی کے ارکان کی جانب سے پاک فضائیہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو قابلِ فخر قرار دیا اور کہا کہ دشمن کی جارحیت کے مؤثر جواب پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)سندھ ایمپلائز ایسوسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری اقبال احمد پنھور نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے پر امن اساتذہ پر تشدد کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی غریب ملازمین کے حقوق پر کسی صورت میں ڈاکا نہیں ڈالنے دیا جائے گایہ بات انھوں نے کراچی میں اساتذہ کے پر امن مظاہرے پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے چہرے پر جمہوریت کے نام کا جھوٹا نقاب پہن رکھا ہے پرامن اساتذہ پر تشدد کرکے حکومت نے ثابت کردیا کہ وہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی اور ملک میں آج بھی امریت کا نظام نافذ ہے انھوں نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے محمد بخش سنگی کوجوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور تعینات کردیا گیا ہے ۔محمد بخش سنگی اس سے قبل وزارت اقتصادی امور میں خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں مخدوم شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید، اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے ایک کھلا خط تحریر کیا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ انھوں نے یہ کھلا خط کس کو لکھا ہے، وہ کس کو مخاطب ہیں۔ کیا وہ اپنے کپتان سے مخاطب ہیں، کیا وہ اپنی جماعت کی قیادت سے مخاطب ہیں، کیا وہ اسٹبلشمنٹ سے مخاطب ہیں، کیا وہ حکومت سے مخاطب ہیں۔ بہر حال یہ ان کا پہلا کھلا خط نہیں ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی کھلے خط لکھ چکے ہیں۔ لیکن وہ بھی نظر انداز ہوئے ہیں۔ ان کی اپنی جماعت بھی اپنے ان اسیران کے...
پنجاب اسمبلی : فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 اراکین کے خلاف اسمبلی سیکریٹریٹ نے ریفرنس تیار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 26 اراکین کے خلاف ریفرنس دستاویزات میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا فیصلہ بھی شامل ہے۔ پنجاب اسمبلی نے 5300 ارب روپے سے زائد مالیت کے بجٹ کی منظوری دے دیوزیر پارلیمانی امور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مثالی اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی سے متعلق تمام ثبوت جمع کیے۔خیال رہے کہ 27 جون کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور احتجاج کے باعث معطل کیا گیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ کسی کو عدم اعتماد کی تحریک لانے کا شوق ہے تو پورا کر لے، جو عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں ان کے پاس سیٹیں نہیں ہیں، کے پی میں پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت ہے اور رہے گی، مذاکرات کرنے ہیں تو ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔پی ٹی آئی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا ہے ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اسیر رہنماؤں کے مذاکرات کے حوالے سے خط پر غور کیا گیا، بانیٔ پی ٹی...

جھوٹی معلومات کے خلاف لڑنے کے لیے ایک مؤثر بین الاقوامی میکنزم تشکیل، بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ
بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے بدھ کے روز اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ میڈیا میں اخلاقی اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانے اور جھوٹی معلومات کے خلاف لڑنے کے لیے ایک مؤثر بین الاقوامی میکنزم تشکیل دے۔ یہ بات انہوں نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمونا میں یونیسکو کی نمائندہ سوسن وائیز اور مہدی بن صلاح (سینئر پراجیکٹ آفیسر، فریڈم آف ایکسپریشن اینڈ سیفٹی آف جرنلسٹس سیکشن، یونیسکو) سے ملاقات کے دوران کہی، جیسا کہ چیف ایڈوائزر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا۔ جھوٹی معلومات سب سے بڑا چیلنج چیف ایڈوائزر نے کہا کہ ملک کو اس وقت سب سے بڑا مسئلہ جھوٹی اور گمراہ کن...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی موت کے بعد خواتین کو اہم مشورہ دے دیا۔ اداکارہ اسما عباس نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں بھارتی اداکارہ شفالی زری والا کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبروں میں بتایا جارہا ہے کہ شیفالی کی موت اینٹی ایجنگ انجیکشن کی وجہ سے ہوئی اور وہ صرف 42 برس کی تھیں۔ اسما کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ عمر کو قبول کیوں نہیں کرتے اور اینٹی ایجنگ انجیکشنز کا استعمال کیوں کرتے ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DLh8KRmtc-d/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== اداکارہ نے کہا کہ خواتین کو پورے دل کے ساتھ اپنی بڑھتی عمر کو قبول کرنا چاہیے اور ایسے پروسیجرز کروانے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جیل میں بند کسی فرد سےمذاکرات نہیں ہوں گے، اگرمذاکرات کرنے ہیں تو بیرسٹر گوہر اور دوسرے سینئر رہنماوں کو حکومت سے کرنا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبرمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوحق ہےحکومت کیخلاف تحریک چلانے کی کوشش کریں، وہ تحریک جوعوام کی پریشانی کا باعث بنے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جس طرح کی تحریک چلاتے ہیں ویسے نہیں چل سکتیں، حکومتوں کیخلاف تحریکیں خود بخود چلتی ہیں اور کامیاب بھی ہوتی ہیں، بانی پی...
فرانسیسی صدر نے روسی صدر کو بتایا کہ ایران کا جوہری پروگرام اور میزائل خطے کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ایران آئی اے ای اے سے تعاون کرے اور این پی ٹی معاہدے پر عمل کرے، ایرانی ایٹمی پروگرام اور میزائل سسٹم کے سفارتی حل کیلئے پر عزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روسی صدر اور فرانسیسی صدر کے درمیان 2 گھنٹے طویل ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ایران کے ایٹمی پروگرام پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بتایا کہ ایران کا جوہری پروگرام اور میزائل خطے کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ایران آئی اے ای اے سے تعاون کرے اور این پی ٹی معاہدے پر عمل کرے، ایرانی ایٹمی پروگرام اور میزائل سسٹم کے سفارتی حل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی رہنما علی محمد پرویز اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ بلاول-شہباز اتحادی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا بم عوام پر گرا دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 8.5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10.5 روپے کا اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔رہنماؤں نے سرکاری ملازمین کے پُرامن احتجاج پر پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے بے بس سندھ پولیس، سندھ کے پُرامن شہریوں پر وحشیانہ تشدد بند کرے۔ سندھ پولیس وڈیروں اور جاگیرداروں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لاہور کی جیل میں قید اعلیٰ قیادت نے ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی بحران سے نکلنے کے لیے فوری مذاکرات کی اپیل کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق جیل سے جاری مشترکہ بیان میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک بدترین سیاسی، آئینی اور معاشی بحران سے دوچار ہے اور اس سے نکلنے کا واحد راستہ بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ مذاکرات کا آغاز سیاسی سطح پر کیا جائے اور بعد ازاں مقتدر حلقوں کو بھی اس عمل کا حصہ بنایا جائے، ہمیں ایک نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کرے۔تحریک انصاف رہنماؤں نے مطالبہ...
پاکستان تحریک انصاف کی لاہور جیل میں قید قیادت کے بیان کے مطابق سیاسی و مقتدرہ سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں، آغاز کار کے طور پر سیاسی بنیادوں پر مذاکرات کئے جائیں، تحریک انصاف کے لاہور میں قید راہنماؤں کو اس کا حصہ بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی لاہور جیل میں قید قیادت نے بھی مذاکرات کی اپیل کر دی۔ پی ٹی آئی راہنماؤں نے جیل سے مذاکرات کرنے کے لئے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملک کے بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، مذاکرات ہونا ہر سطح پر لازمی ہیں۔ بیان کے مطابق سیاسی و مقتدرہ سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں، آغاز کار کے طور پر سیاسی بنیادوں پر مذاکرات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے عمان کے بوشر بائیکرکلب کے بائیکر زنے پاکستان پیپلزپارٹی کے خلیجی اور وسطی ایشیائی ممالک کے صدر میاں منیرہنس کی قیادت میں منگل کے روز گورنرہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفدمیں کیپٹن عیسیٰ الحسنی،ماجدالرواحی، محمدالنبانی، کامل الوہیبی، محمدکاشف، محمدمعینی، ماجدالوہیبی اورمحمدالرواحی شامل تھے۔ گورنرنے پاکستان کادورہ کرنے والے عمانی بائیکرز کو خوش آمدید کہا۔عمانی بائیکرزنے بتایاکہ اس سے پہلے انہوں نے 12 خلیجی ممالک کا بھی بائیک کے ذریعے دورہ کیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ اپنے دورہ کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں اسلام آباد، ناران، ایبٹ آباد، خنجراب پاس،ہنزہ، بابوسر اوردیگر سیاحتی علاقوں کا دورہ کیا اور ان علاقوں سے انتہائی لطف...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )وزیر اعظم کے مشیرسیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے،پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں سنجیدہ مذاکرات ہوسکتے تھے، عمران خان دھمکیاں دیں گے تو مشکلات بڑھیں گی، پی ٹی آئی اگر غلطیاں دہراتی رہی تو ان کے ساتھ ایک اور 8فروری ہوجائے گا. ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی تو پی ٹی آئی یہ بھی مﺅقف ہے کہ ہم اس کے بغیر آنکھ بھی نہیں ہلا سکتے، وزیراعظم نے اگر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور ان کے پاس گئے ہیں تو پارٹی لیڈرنوازشریف اور پارٹی کی...
سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات سے متعلق درج متعدد مقدمات کے خلاف فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایک ہی واقعے پر متعدد ایف آئی آرز درج نہیں کی جا سکتیں اور تمام مقدمات کو یکجا کرکے ایک ہی ٹرائل چلایا جائے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی واقعے پر مختلف تھانوں میں 35 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جو قانون اور انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے مقدمات میں قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں، اور یہ اقدام سیاسی انتقام کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سماجی تنظیم کی جانب سے چائلڈ میرج کے خاتمے کے لیے نوجوانوں اور ضلعی اداروں کے درمیان ڈائیلاگ کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سماجی تنظیم پیس بائی یوتھ کے زیر اہتمام کم عمری اور جبری شادیوںکے خاتمے کے لیے ایک ضلع سطح کا نوجوان، حکومتی مکالماتی اجلاس منعقد کیا گیا،جس میں فوکل پرسن این جی اواسسٹنٹ مختار کار ٹھل ذوالفقار شاہ ،آغا سجاد،سول سرجن ڈاکٹر واجد حسین بھٹو،محکمہ سماجی بہبود کے نجم الدین نوناری ،محمد فاروق اورشوکت علی و دیگر نے شرکت کی۔ اس ڈائیلاگ کا مقصد نوجوانوں کو سرکاری اداروں کے ساتھ براہِ راست مکالمہ کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنی آواز، مسائل اور سفارشات مؤثر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت)سیکرٹری تعلیم کے ایجوکیشن ورکس کے ریٹائر کلرک کی تقرری کے احکامات جاری،غلام حیدر گوپانگ کو ایویجوکیشن ورکس جیکب آباد میں دوبارہ مقرر کرکے کندھ کوٹ کی اضافی چارج سونپ دی ۔محکمہ تعلیم سندھ کے سیکریٹری نے ایک نوٹیفکیشن کے تحت ایجوکیشن ورکس کے ریٹائر سینئر کلرک غلام حیدر گوپانگ کو جیکب آباد ایجوکیشن ورکس ڈویژن میں مقرر کرتے ہوئے ضلع کشمور ایٹ کندھکوٹ کے اکائونٹس کلرک کی اضافی چارج بھی سونپی ہے جبکہ چیف انجینئر سکھر ایجوکیشن ورکس سکھر محمد سلیم شیخ نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایجوکیشن ورکس سرکل لاڑکانہ اور چیف انجینئر اسکول ایجوکیشن ورکس کی 13/3/2024کو جاری کی گئی سینارٹی لسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے غلام حیدر گوپانگ کو60سال کی عمر ہونے پر...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے، اگر پی ٹی آئی والے غلطیاں دہراتے رہے تو ان کے ساتھ ایک اور 8 فروری ہو جائےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان دھمکیاں دیں گے تو ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، پھر یہ کہتے پھریں گے کہ ہماری ملاقات نہیں ہورہی۔ یہ بھی پڑھیں: احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا، چند دن میں لائحہ عمل دیں گے : جیل سے عمران خان کا پیغام رانا ثنااللہ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف ہے سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں، پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں مذاکرات ہو سکتے تھے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پڑ وسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا بنیادی حکمت عملی ہے ۔کابینہ کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھاکہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا بنیادی حکمت عملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران خلیج تعاون کونسل سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کا نیا باب کھولنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی ہمسائیوں اور خلیجی ممالک کے ساتھ جامع تعلقات کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر کی پاکستان کے سیکرٹری دفاع سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ایتھوپیا کے پاکستان میں تعینات سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے پیر کے روز وزارت دفاع میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں اطراف نے موجودہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران، سفیر نے سیکرٹری دفاع کو ایتھوپیا کے وزیراعظم عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد کی قیادت میں ہونے والی اہم سیاسی، سماجی اور قانونی اصلاحات کے بارے میں بریفنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: یکم جولائی سے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور معاشی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کاکہنا ہےکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے کیا جائے گا اور اس حوالے سے اوگرا نے قیمتوں میں ممکنہ رد و بدل کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو ارسال کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، سمری موصول ہونے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان آج رات...
اسلام آباد: وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ گوگل، ہواوے، مائیکروسافٹ 5 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کریں گے، مفت عوامی وائی فائی کیلئے مخصوص مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسلام آباد کو پائلٹ اسمارٹ سٹی بنانے کی ہدایت کی ہے، وزارت نے اسلام آباد کے تمام پبلک اسکولز، بی ایچ یوز اور ہیلتھ سیکٹرز کو فائبر فراہم کرنے کی فنڈنگ کر دی، اگلے چھ سے آٹھ ماہ میں اسپتال، اسکولز اور پولیس اسٹیشن فائبرائز ہو جائیں گے، مفت عوامی وائی فائی کیلئے مخصوص مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے، میٹرو بس اور عوامی مقامات پر وائی فائی کیلئے پبلک پرائیویٹ...
— فائل فوٹو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے آبی گزرگاہوں کے تحفظ اور ان میں موجود تجاوزات ختم کرنے کے معاملے پر کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل پولیس آفیسرز اور دیگر حکام کو خط لکھ دیا۔خط میں لکھا کہ تجاوزات پر کارروائی اثر و رسوخ رکھنے والوں سمیت بلا تفریق سب کے خلاف کی جائے۔ دریاؤں، قدرتی ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں کی حد بندی اور نقشہ بندی کی جائے، حدی بندی کو متعلقہ ٹیکنیکل محکموں کے تعاون سے مکمل کیا جائے۔ خط میں مزید لکھا کہ دریاوں کی حدود میں غیرقانونی تعمیرات، ڈھانچے اور ان میں کچرا پھینکنا سنگین مسئلہ ہے۔خط میں 10 دن کے اندر جیوٹیگ شدہ تصاویر، کی گئی کارروائیوں اور دیگر اقدامات کی رپورٹ دینے اور اس...
خیبرپختونخوا میں بارشوں کا اسپیل جاری ہے جس کے دوران حکومت اور خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردیں۔ خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بچاو کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر الرٹ جاری کردیا، خیبرپختونخوا میں پری مون سون بارشوں کا اسپیل جاری ہے، بالائی اضلاع سمیت لواری ٹنل کے اطراف میں شدید بارش جاری ہے۔ خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ ہے، سیاح اور مسافرغیر ضروری سفر سے اجتتاب اور احتتاطی تدابیر اختتار کریں، کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں خیبرپختونخوا ٹورازم ہیلپ لائن 1422پر رابطہ کریں۔ خیبرپختونخوا میں سیلاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے بعد نارتھ ایسٹ کراچی اولڈ پمپ ہائوس پر بجلی کا بریک ڈائون ہونے سے این ای کے اولڈ پمپ ہاس بند ہونے سے اسکیم 33کے کچھ علاقے متاثر ہوں گے۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈان کو 60 گھنٹے ہوگئے، فالٹ تاحال درست نہ ہو سکا۔بجلی کے بریک ڈائون کے باعث کے تھری پمپ ہاس کے2پمپ اب تک بند ہیں، 2 پمپ بند ہونے سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی سخت متاثر ہے۔گزشتہ 60 گھنٹوں میں شہر کو اب تک 220 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈان...
گزشتہ 60 گھنٹوں میں شہر کو اب تک 220 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن 26 جون کی رات 10 بجے ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے بعد نارتھ ایسٹ کراچی اولڈ پمپ ہاؤس پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے سے این ای کے اولڈ پمپ ہاؤس بند ہونے سے اسکیم 33 کے کچھ علاقے متاثر ہوں گے۔ ترجمان کراچی واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کو 60 گھنٹے ہوگئے، فالٹ تاحال درست نہ ہو سکا۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کے تھری پمپ ہاؤس کے 2 پمپ اب تک بند ہیں، 2 پمپ بند ہونے سے شہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ،جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد اورڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسد فاروق نے کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکرٹری جاوید اصغر چودھری کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، بیٹھ کر بات کریں، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیںشہباز شریف انشااللہ‘ بیرسٹر گوہر کا وزیر اعظم کو جواب شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ کرنے بھی آئے، ذرائع وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمین پی ٹی آئی کو بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کر دی۔شہباز شریف نے مین پی ٹی آئی کہا کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، مذاکرات ہی تمام چیزوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں ایرانی عوام اور قیادت سے غیر متزلزل یکجہتی کے اظہار کے لیے انٹرنیشنل لائرز فورم کے وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ کراچی کا دورہ کیا۔وفد میں چیئرمین انٹرنیشنل لائرز فورم ناصر احمد ایڈوکیٹ، ملا محمد امین انصاری، بانی صدر متحدہ علماء محاذ مولانا انتظار تھانوی اور دیگر معزز اراکین شامل تھے۔ اس موقع پر مولانا انتظار تھانوی نے ایرانی فوجی اور شہری شہداء کے درجات کی بلندی، ایران کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی۔وفد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی حسینی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی عظیم قیادت اور عالمی چیلنجز کے مقابلے میں ان کی غیر معمولی حکمت عملی کو سراہا۔پاکستانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی رہنما علی محمد پرویز، ماہ نور ملاح اور ممتاز کوسو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ معمولی برسات نے حکمرانوں کی قلعی کھول دی ہے۔ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپور خاص، سکھر، خیرپور، سانگھڑ، بدین، نوابشاہ، دادو سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں پانی کی نکاسی کا کوئی بندوبست نہیں۔ معمولی برسات کے باعث شہروں کے گٹر، نالے اور نالیاں سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے، اور گٹروں کا گندا پانی لوگوں کے گھروں میں جمع ہو گیا ہے۔ڈولپمینٹ کے نام پر پیپلز پارٹی کے میئرز، ٹاؤن چیئرمینز، ایم این ایز اور ایم پی ایز نے کھربوں روپے...
پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم نے آرڈر سنے، جب بات مکمل کی تو ہم نے 3 بار پوائنٹ آف آرڈر پر مائیک مانگا، رولز کے مطابق جب اپوزیشن لیڈر کھڑا ہوتا ہے تو اس کو مائیک ملتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہم احتجاج کریں گے چاہے ہمیں ڈی سیٹ کر دیں یا جرمانے لگا دیں۔ پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہماری پارلیمانی جماعت کا فیصلہ تھا ایوان میں اور باہر احتجاج کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم ایوان میں گئے سپیکر سے مائیک مانگا، سپیکر صاحب کی کرسی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہم احتجاج کریں گے چاہے ہمیں ڈی سیٹ کر دیں یا جرمانے لگا دیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہماری پارلیمانی جماعت کا فیصلہ تھا ایوان میں اور باہر احتجاج کریں گے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم ایوان میں گئے سپیکر سے مائیک مانگا، سپیکر صاحب کی کرسی عارضی کرسی ہے۔ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہم نے آرڈر سنے، جب بات مکمل کی تو ہم نے 3 بار پوائنٹ آف آرڈر پر مائیک مانگا، رولز کے مطابق جب اپوزیشن لیڈر کھڑا ہوتا ہے تو اس کو...
—فائل فوٹو ٹھٹہ میں جھمپیر ریلوے اسٹیشن پھاٹک کے قریب مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹھٹہ میں جھمپیر ریلوے اسٹیشن پھاٹک کے قریب مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اترگئی۔ شکارپور، منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئیشکارپور میں منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کی بوگی اپ اور ڈاؤن ٹریک پر گرنے سے ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ مال گاڑی کو لوپ لائن پر لگا کر ایک ٹریک کھول دیا گیا ہے جبکہ ایک ٹریک کو کلیئر کروانے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی بحالی کےلیے کارروائی...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِاعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی ہارون اختر سے اسکاٹ جیکب اور بورڈ آف انویسٹمنٹ ریفارمز ٹیم نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر پاکستان کی معیشت، انڈسٹریل پالیسی، ریگولیٹری ریفارمز، ایس ای سی پی ایکٹ اور غیر ملکی زرِمبادلہ پر گفتگو کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق اسکاٹ جیکب نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وژن اور کاوشوں کو سراہا۔ معاونِ خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ انڈسٹریل پالیسی، ریگولیٹری ریفارمز اور ٹیرف پالیسی مل کر کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ اقتصادی ترقی اور روزگار کا مرکزی محرک ہونا چاہیے، نجی شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں لاتا ہے۔ہارون اختر نے اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف بی آر...
ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدام علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے—فوٹو قومی اسمبلی ایکس ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مشکل وقت میں ساتھ دے کر ثابت کیا کہ وہ ایران کا سچا دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ اور وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی بھی شریک تھے۔ایاز صادق نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی...

محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران اسرائیل جنگ بندی کرانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔ وزیر...
لاہور: مون سون سیزن میں لاہور ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ کے رن وے کو مخصوص اوقات میں بند کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی سے متعلق غور کیا گیا۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے 15 ستمبر تک صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رن وے بند رہے گا۔ تمام ائیر لائنز کو پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہدایت کر دی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)مون سون سیزن میں لاہور ائرپورٹ کو یکم جولائی سے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لاہور ائرپورٹ کے رن وے کو مخصوص اوقات میں بند کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں مون سون سیزن کے دوران ائرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی سے متعلق غور کیا گیا۔ پاکستان ائر پورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ کو یکم جولائی سے15 ستمبر تک صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے صبح5 تا8 بجے بند رہے گا۔ تمام ایر لائنوں کو شیڈول میں تبدیلی کی ہدایت کر دی گئی، چیک اِن کی دستیابی اور ’’ائر کرافٹ پارکنگ‘‘ کو مد نظر...

وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ ،پاک امریکاتعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق
وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ ،پاک امریکاتعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فون کیا۔ اپنی پر خلوص اور خوشگوار گفتگو کے دوران وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی باہمت اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا جس کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکہ کے کلیدی کردار پر سیکرٹری روبیو کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیراعظم اور سیکرٹری روبیو نے پاکستان امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر تجارت بڑھانے...
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے بجٹ پر بھرپور محنت پر وزیر خزانہ اور ان کی پوری ٹیم قابلِ تحسین ہے، انہوں نے بجٹ کی منظوری کے عمل میں حکومت، اتحادی جماعتوں اور نائب وزیراعظم کی سنجیدہ کاوشوں کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس بار قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد اطمینان بخش ہے اور تمام ارکان بجٹ کی منظوری کے لیے بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بجٹ کی تیاری اور منظوری میں فعال کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں 62 محکموں کے 240 ارب ایک کروڑ 37لاکھ 51 ہزار 190روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت نے 240 ارب ایک کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 190 روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دی جبکہ اپوزیشن تحاریک مسترد کردی گئیں ضمنی بجٹ کے دوران اپوزیشن کی طرف سے صرف 2 محکموں کے حوالے سے کٹوتی کی تحاریک پیش کی گئیں لیکن اسپیکر نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام کٹوتیوں کی تحاریک ختم کر دیں۔ صوبائی حکومت کے متلعقہ وزرا نے اپنے اپنے محکموں کے لیے مطالبات زر پیش کیے، جس سے حکومت نے اکثریت کی بنیاد منظور کر...
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امام حسین (ع) کسی ایک فرقے یا قوم کے نہیں بلکہ تمام انسانوں کے رہبر و نجات دہندہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مدرسہ جامعۃ المصطفی خاتم النبیین جیکب آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت پیغام کربلا کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر عالم اسلام، غیور ایرانی قوم، فلسطینی عوام اور غزہ کے مظلومین کو صبر، استقامت اور ایمان کی بدولت حاصل ہونے والی تاریخی فتح پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ سندھ کے صوبائی نائب صدر سید غلام شبیر نقوی، ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے صدر نظیر حسین جعفری، نائب صدر استاد خادم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے جمہوریہ کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر پارک کیجون نے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا و بحرالکاہل) عمران احمد صدیقی کی طرف سے سفیر کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ بھی دیا گیا۔(جاری ہے) سیکرٹری خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں سفیر پارک کیجون کی کوششوں کو سراہا اور پاک کوریا تعلقات میں مسلسل پیشرفت کی امید کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری عمران احمد صدیقی نے بھی سفیر کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جمہوریہ کوریا کے آنے والے سفیر پاک کوریا تعلقات کی...
ملاقات کے دوران اسداللہ بھٹو نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل ایرانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اسلامی جمہوری ایران کی امریکہ و اسرائیل کے خلاف بھرپور کارروائی پر پوری امت کو حوصلہ ملا ہے، ایرانی عوام اور قیات کی جرات ہمت کے لیے استقامت کی دعا کرتے ہیں، اس حوالے سے رہبر معظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مدبرانہ کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے ایک وفد نے عالمی حالات کے تناظر میں ایرانی قونصلیٹ کراچی میں تعینات ایرانی ناظم الامور ڈاکٹر واحد اصغری سے ملاقات کی اور اسرائیلی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر اسلامی جمہوری ایران کی قیادت اور قوم کو مبارکباد پیش...
سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج 35 مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کے بعد تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، کیس کی مزید سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور فوج کے درمیان لڑائی نہیں تلخیاں ہیں، فواد چودھری واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو پاکستان میں اُس وقت بڑے پیمانے پر پُرتشدد مظاہرے شروع ہوئے، جب سابق وزیر اعظم عمران خان کو نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا۔...
اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کے دوران ایئرپورٹ اور دیگر مقامات سے 17 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران مختلف شہروں میں 7 بڑی کارروائیاں کی گئیں۔ اے این ایف آپریشنز کے دوران 2 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 17 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 292.41 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمان جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 970 گرام آئس برآمد ہوئی، جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی ایئرپورٹ پر ایک...
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں قانونی مقدمات کے نئے نظام سے عوام اور وکلا کو فوری معلومات میسر آئیں گی، مقدمات کی فہرست اور تفصیل عوامی رسائی کے لیے دستیاب ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں قانونی مقدمات کے نظام کا افتتاح کر دیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری، اعلیٰ افسران اور منصوبہ ڈائریکٹر الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مقدمات کے نئے نظام سے عوام اور وکلا کو فوری معلومات میسر آئیں گی، مقدمات کی فہرست اور تفصیل عوامی رسائی کے لیے دستیاب ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق استقبالیہ پر جدید معلوماتی سکرین نصب کر دی گئی، مقدمات...

اے این پی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی کی ایرانی قونصل جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے ملاقات
لاهور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان ہوتی نے لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علاقائی صورتحال، باہمی تعلقات اور تجارتی تعاون سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر بہادر خان ہوتی نے حالیہ دنوں ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور ایرانی حکومت و عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ "عوامی نیشنل پارٹی عدم تشدد، امن اور بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ہی ہر مسئلے کا پائیدار اور دیرپا حل ہیں۔" ملاقات میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کی جانب سے میزائل حملوں کی اطلاعات پر گہری تشویش اورحکومتِ قطر اور قطری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیاہے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم نے آج قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔(جاری ہے) گفتگو کے دوران وزیرِاعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کی جانب سے میزائل حملوں کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وزیرِاعظم نے اس موقع پر حکومتِ قطر اور قطری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نازک وقت...
وزیراعظم پاکستان سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس کے دوران شہباز شریف نےخادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطی کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کے برادر عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر اور قطرکے عوام کےساتھ اظہا ر یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کےلئےہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔(جاری ہے) منگل کواپنے’’ ایکس ‘‘پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کے حملوں کے بعد امیرقطر اور قطر کے برادر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے قطرکے سفیر کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے، ہم قطر کے بہن بھائیوں اور پورے خطے کی سلامتی کےلئے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا راستہ صرف مذاکرات اورسفارتکار ی میں مضمر ہے، پاکستان نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار...
اجلاس میں متعدد نکات پر مشتمل قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔ جس میں ایران اور فلسطین پر اسرائیلی و امریکی حملوں کی مذمت، اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان نے فلسطین اور ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا ہے۔ آج صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تمام مسلکی جماعتوں کی اتحادی تنظیم ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت صوبائی صدر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کی۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی، شیعہ علماء کونسل، جماعت غربا اہلحدیث، جمعیت علمائے اسلام اور دیگر رکن جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔...
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے واضح مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات اور ہدایت لے کر ہی مالی سال کا بجٹ منظور کریں گے مگر ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی اور اب بجٹ کے معاملے پر معاشی ایمرجنسی لگا کر صوبائی حکومت ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خطاب کیا اور صوبائی حکومت کے خلاف سازشوں کا انکشاف کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے...
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ جنگ، فلسطین و یمن کی صورت حال، اور عالمی قوتوں کی خاموشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ امت مسلمہ کو ایک مرکزی فکری قیادت اور متحدہ نظریاتی صف کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس اتحاد العلما ملتان کے مرکزی چیئرمین مولانا محمد ایاز الحق قاسمی، سرپرست قاری محبوب الرحمن جالندھری، سرپرست پروفیسر پیر خواجہ شفیق اللہ البدری صدیقی، صدر علامہ ڈاکٹر ارشد علی بلوچ، نائب صدر مولانا عبد الرحمن قاسمی، نائب صدر مولانا ابو حزام، صاحبزادہ قاری سید علی احمد شاہ گیلانی، جنرل سیکرٹری علامہ ابوبکر عثمان الازہری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ توفیق حامدی، ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد قاسم جامی،...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل کی ملاقات پاکستان کی سٹریٹیجیک اہمیت کی عکاس ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا، چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف، تینوں سروسز چیف اور وفاقی وزراء اجلاس میں شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایران اسرائیل تنازع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنا حالیہ دورہ امریکہ پر شرکاء کو اعتماد میں لیا، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات پر...
قیصر کھوکھر : پبلک سروس کمیشن کے اے سی اور سیکشن افسر کیلئے امتحانات جاری،دیگر اسامیوں کے تحریری امتحان کا بھی انعقاد کیا گیا،ممبران پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانی مراکز کا دورہ کیااورانتظامات کاجائزہ لیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں مختلف اسامیوں کے تحریری امتحانات کا انعقاد ہوا۔امتحانات کی نگرانی کیلئے مختلف ممبرز نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات کیلئے کیے گئے انتظامات کا تفصیلاً جائزہ لیا۔ شعیب طارق وڑائچ ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لاہور میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔ ڈائریکٹر پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ممبران پنجاب پبلک سروس...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ خطے کے عوام مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے، جنگ روک دی جائے۔ ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر سنجیدہ مذاکرات کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پرامن حل کے لیے کسی بھی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہے۔ اس موقع پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ امریکی حملے کے بعد فردو کے مقام پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، امن کو موقع نہ دیا...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر قائد آباد میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق اس زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زمین کے اندر گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ 8 بجکر 14 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، زلزلہ کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے شمال میں 5 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کے مطابق کراچی میں یکم جون سے اب تک 55 زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے کے باعث یہ زلزلے آ رہے ہیں، یہ سلسلہ کب تک رہ سکتا ہے اس کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ...
اسلامی تعاون تنظیم(اوآئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے امریکہ کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو دنیا کے استحکام کیلیے خطرہ قرار دے دیا۔ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے اپنے بیان میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی طرف سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی حملوں کے بعد خطرناک اضافہ ہوگیا ہے، جس سے کشیدگی میں اضافہ، علاقائی سلامتی، امن اور استحکام مزید خطرہ بن جائے گا۔ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے کہا کہ ہم 13 جون کے بیان کے تناظر میں، ایران...
اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے امریکہ کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو دنیا کے استحکام کیلیے خطرہ قرار دے دیا۔ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے اپنے بیان میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی طرف سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملوں کے بعد خطرناک اضافہ ہوگیا ہے، جس سے کشیدگی میں اضافہ، علاقائی سلامتی، امن اور استحکام مزید خطرہ بن جائے گا۔ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے کہا کہ ہم 13 جون کے بیان کے تناظر میں، ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین اور...
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو خطرناک شدت قرار دیتے ہوئے اس بات کا انتباہ دیا ہے کہ اس تنازعہ کے شدت اختیار کرنے سے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ اب اس بات کا بڑھتا ہوا خطرہ موجود ہے کہ یہ تنازعہ تیزی سے قابو سے باہر ہو جائے گا، جس کے نتیجے میں شہریوں خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن نتائج نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نازک لمحے میں یہ انتہائی ضروری ہے کہ افراتفری کے...
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں اپوزیشن نے سب سے زیادہ کٹوتی کی تحاریک توانائی ڈویژن کے لیے جمع کرائی ہیں، توانائی ڈویژن کے بجٹ میں کٹوتی کی 202 تحاریک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ 26-2025ء میں وزارتوں اور ڈویژنوں کے بجٹ پر کٹ لگانے کی سفارش کردی اور اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سیکڑوں تحاریک جمع کرادی گئی ہیں۔ اپوزیشن نے 8 وزارتوں اور ڈویژنوں کے بجٹ پر کٹ لگانے کی تحاریک جمع کرائی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 835 کٹوتی کی تحاریک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں اپوزیشن نے سب سے زیادہ کٹوتی کی تحاریک توانائی ڈویژن کے لیے جمع...

نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کا چارج سنبھال لیا اسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہ
xاسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے...
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی کفایت شعاری، 3ارب روپے قومی خزانے میں واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رواں مالی سال میں بجٹ کے استعمال میں غیر معمولی کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختص بجٹ سے 3 ارب روپے کم خرچ کیے اور بچت کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا بجٹ 12 ارب 70 کروڑ روپے تھا لیکن مجموعی اخراجات 9 ارب 70 کروڑ روپے کے قریب رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹریٹ نے تمام غیر ضروری اخراجات ختم کر دیے اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد رہی۔قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز...
ترک شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری ہے۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰحٰہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اتحاد بین المسلمین ناگزیر ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق او آئی سی اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی حملوں اور ایران اسرائیل تنازع پر خصوصی سیشن ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اجلاس میں موجود ہیں، اجلاس میں مختلف ممالک کے 40 سے زائد سفارتکار شریک ہیں۔ اجلاس میں پاکستانی اور ایرانی وزیر خارجہ ایک دوسرے کے برابر میں بیٹھے ہیں۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی دنیا...

بانی پی ٹی آئی اور پارٹی ارکان کے بیانات ،تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط کا معاملہ رکنے کی وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط کا معاملہ رکنے کی وجہ سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق عید کے بعد ہونے والی ممکنہ پیشرفت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی ارکان کے بیانات کے بعد رک گئی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے بھی پیش رفت رک گئی اور بتایا جارہا ہے کہ امریکا میں احتجاج کی وجہ سے حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقے سخت ناراض ہیں۔(جاری ہے) پی ٹی آئی ارکان نے دعوی کیا کہ مشترکہ حکمت عملی نہ ہونا مسائل حل ہونے میں رکاوٹ ہے۔ذرائع کے مطابق عید سے قبل بیرسٹر گوہر سے اہم حکومتی شخصیت...