2025-07-05@20:32:24 GMT
تلاش کی گنتی: 1677

«گوئی کی»:

(نئی خبر)
    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے 29 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں شدید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات پی ٹی وی نیوز رپورٹ کے مطابق مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں، جس سے مقامی آبادی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی دریائے ہنزہ، خنجراب، کلک، چوپرسن، شمشال اور...
    اب سے پانچ برس قبل اپنی موت کی پیشگوئی کرنے والا 30 سالہ انفلوئنسر انتقال کر گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ امریکی انفلوئنسر ٹینر مارٹن، جنہوں نے اپنی کینسر کی جدوجہد کو سوشل میڈیا پر دستاویزی انداز میں پیش کیا، 25 جون کو انتقال کر گئے۔ اُن کی وفات کی اطلاع اُن ہی کی ریکارڈ کردہ ایک ویڈیو کے ذریعے دی گئی، جو اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ @tannerandshay پر شیئر کی گئی، جسے وہ اپنی اہلیہ شی مارٹن کے ساتھ چلاتے تھے۔ ویڈیو میں ٹینر کہتے ہیں، "ہیلو، یہ میں ہوں، ٹینر۔ اگر آپ یہ دیکھ رہے ہیں، تو میں اب اس دنیا میں نہیں رہا۔" ٹینر کو 2020 میں 25 سال کی عمر میں آنتوں کے...
    پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع پر گلبہار میں قائم گودام پر چھاپہ مار کاروائی میں اسمگل شدہ اشیاء برآمد کرلیں۔ کارروائی میں گودام سے ڈیڑھ ٹن ایرانی خشک دودھ، 1 ہزار کلو چھالیہ، 800 کلو کپڑا، ٹائلز کے 200 باکس برآمد ہوئے۔ کسٹمز کے ترجمان عرفان علی کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت 75 لاکھ روپے ہے۔ ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ضبط شدہ اشیاء کو اے ایس او کسٹمز کے گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔    
    این ڈی ایم اے نے کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ سمیت دیگراضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کردی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرنے اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بڑے حصوں کو متاثر کرنے والے وسیع بارش اور گرج چمک کے لیے اثرات پر مبنی موسمی الرٹ جاری کیا ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع بشمول کراچی، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، خیرپور، کشمور، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین کےگردونواح میں بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ان علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کبھی کبھار...
    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی بادل جم کر برسیں گے، آج شام سے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ہفتے اور اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے، مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل 2 جولائی تک بادل برسائے گا جبکہ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 5 جولائی سے ملک پر اثرانداز ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی جم کر بادل برسنے کی پیش گوئی کردی، گزشتہ رات مون سون کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، سب سے زیادہ 17 ملی میٹر بارش گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات...
    محکمہ موسمیات نے مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، گزشتہ روز گلشن حدید میں سب سے زیادہ 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق شارع فیصل پر 12 ملی میٹر، اولڈ سٹی ایریا میں 9 ملی میٹر، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 5 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے تازہ ترین تجزیے کے مطابق بھارتی گجرات ریجن اور اس سے ملحقہ شمالی بحیرہ عرب میں گردش کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ تقریباً کم دباؤ کا نظام بن چکا ہے۔ ◾ تازہ ترین تجزیے کے مطابق...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تمام صوبے خواتین کو بااختیار بنانے کے حکومت سندھ کے منصوبوں جیسے اقدامات کریں۔گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ خیبر پختونخوا میں پنک بسیں، پنک اسکوٹیز اور پنک ٹیکسیاں شروع کی جائیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ تمام صوبوں سے تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کو قومی پالیسی کا حصہ بنایا جاسکے۔
    اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مزید دو دن بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اور چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر قصور میں 71 ملی میٹر، اوکاڑہ 67، شیخوپورہ 54، جوہرآباد 49، سرگودھا سٹی 45، ملتان ایئرپورٹ 43، بہاولنگر اور ساہیوال 37 اور چکوال میں 36 ملی میٹر ہوئی۔ اسی طرح اسلام آباد میں 35، لاہور ایئرپورٹ 34، حافظ...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک-بھارت حالیہ جنگی ٹاکرے کے دوران بھارت کی  عددی برتری کے باوجود پاکستانی قوم ان پر بھاری رہی اور خطے میں بھارت کی ہٹ دھرمی کا خاتمہ ہوگیا۔ کراچی کے فریئرہال میں منشیات کے استعمال کے خلاف بین الاقوامی دن کے حوالے سے اینٹی نارکوٹکس کی جانب سے منعقد تقریب میں خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کوشاں ہیں، وطن مسلمانوں، سکھ، ہندو، پارسی کمیونٹی سب کا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ایک طاقت ور قوم بستی ہے، پاک-بھارت حالیہ جنگی ٹاکرے کے دوران عددی برتری کے باوجود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:ملک کے کئی علاقوں میں جاری شدید گرمی کے زور کو ہواؤں اور بارشوں نے بالآخر توڑ دیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے دوران مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس نے موسم کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت کے خدشات بھی پیدا ہوگئے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں سب سے زیادہ بارش قصور میں 71 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اوکاڑہ میں 67، شیخوپورہ میں 54 اور جوہرآباد میں 49 ملی میٹر بارش ہوئی۔اسی طرح اسلام آباد میں...
    صوبہ خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں آج (26 جون کی) شام سے یکم جولائی تک تیز اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے اس اسپیل کے دوران شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ بھی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلع چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، سوات، اور کوہستان کے لیے خصوصی الرٹ جاری کیا ہے اور وہاں کی ضلعی انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔  ادارے نے عوام اور سیاحوں کے لیے ہدایات بھی جاری کی ہیں جن میں مقامی آبادی کو...
    کراچی: گورنر خیبر پختونخوا کی کراچی میں سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی، فیصل کریم کنڈی نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر حکومت سندھ کی تعریف اور بجٹ پاس ہونے پر مبارکباد بھی دی۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں حکومت سندھ کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔ ملاقات میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کو بھی حکومت سندھ کی طرح پنک بسز، پنک ٹیکسیز اور پنک اسکوٹیز جیسے اقدامات کرنے چاہئیں، تمام صوبے خواتین کو بااختیار بنانے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی میں شدید بارش ہوئی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، میانوالی، فیصل آباد، سانگلہ ہل، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حجرہ شاہ مقیم، خوشاب، جوہرآباد اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بتایا گیا ہے کہ مری اور آزاد کشمیر میں بھی بادل برسے، مالم جبہ، کالام اور دیگر شہروں میں بارش ہوئی، ایبٹ آباد میں بارش کے باعث ندی دوڑ میں طغیانی آگئی، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بند ہوگئی، متعدد سیاح پھنس گئے۔(جاری ہے) ...
    کراچی: شہر قائد میں آج کا موسم جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو دن کے دوران 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی ہوائیں اس وقت 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شہر میں چل رہی ہیں، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم مزید مرطوب محسوس ہو رہا ہے۔ ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ آج دن بھر موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش...
    گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو: ڈیجیٹل تہذیب میں قدیم مشرقی حکمت کی روشن خیالی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز بیجنگ ()“سنان”، قدیم چین میں ایجاد ہونے والا ایک آلہ ہے جو جدید کمپاس کی ابتدائی شکل سمجھی جاتی ہے۔ اکتوبر 2023 میں ، چینی صدر شی جن پھنگ نےبیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق بین الاقوامی تعاون کے تیسرے فورم میں گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو پیش کیا ، جس میں مصنوعی ذہانت کی ترقی،سلامتی اور حکمرانی کے لئے قابل عمل تجاویز پیش کی گئیں ، جس نے جدید دور کے” سنان” کی طرح ڈیجیٹل دور میں عالمی تعاون کی سمت کا تعین کیا ہے۔ شی جن پھنگ نے “ریاست کی بنیاد عوام”...
    گورنر سندھ کے دفتر کی تالہ بندی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، کامران ٹیسوری نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے وکیل نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں عدالت عالیہ سندھ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کہا کہ یہ آئینی درخواست ہے، جس کی سماعت اسلام آباد میں آئینی بینچ کے روبرو ہوگی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ہمیں سنے بغیر ہی عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔گورنر سندھ کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ پرنسپل سیکریٹری سمیت کسی نے قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو اجلاس سے نہیں روکا۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ویڈیو شواہد موجود ہیں کہ قائم...
    بیجنگ :’’سنان‘‘، قدیم چین میں ایجاد ہونے والا ایک آلہ ہے جو جدید کمپاس کی ابتدائی شکل سمجھی جاتی ہے۔ اکتوبر 2023 میں ، چینی صدر شی جن پھنگ نےبیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق بین الاقوامی تعاون کے تیسرے فورم میں گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو پیش کیا ، جس میں مصنوعی ذہانت کی ترقی،سلامتی اور حکمرانی کے لئے قابل عمل تجاویز پیش کی گئیں ، جس نے جدید دور کے” سنان” کی طرح ڈیجیٹل دور میں عالمی تعاون کی سمت کا تعین کیا ہے۔ شی جن پھنگ نے “ریاست کی بنیاد عوام” کے روایتی چینی فلسفے کو مصنوعی ذہانت کی ترقی کے بنیادی اصول میں تبدیل کردیا ہے ، اور “عوام پر مبنی” حکمرانی کا تصور اور...
    مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے اور جمعرات تک مزید فعال ہونے کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیر اثر جمعرات سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور دادو اضلاع میں گردوغبار وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سکھر،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے جنوبی و شمالی اضلاع میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ کل سے سرگرم ہو رہا ہے، جب کہ کراچی میں 27 جون سے باضابطہ بارشوں کا آغاز متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی حصوں میں داخل ہو چکی ہیں اور آئندہ چند روز میں ان ہواؤں کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم بھی شمالی علاقوں میں سرگرم ہے، جو کل سے مزید فعال...
    — فائل فوٹو بارشوں کی پیشگوئی پر کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر تمام اداروں کو مون سون کے دوران چوکس رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بارش کے دوران کیڑوں کی افزائش سے پرندوں کی سرگرمی بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا ایئر سائیڈ پر انسپکٹرز اور برڈ کنٹرول اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلی اشیاء اور سازو سامان کو محفوظ طریقے سے باندھنے یا ذخیرہ کرنے، ہلکے طیارے محفوظ جگہ منتقل یا باندھنے کے اقدامات اور بارش کے پانی کی مؤثر نکاسی کے لیے باڑ کے باہر رکاوٹیں دور کی...
    جنوبی وزیرستان کی تاجر برادری نے پاک افغان بارڈر پر واقع انگوراڈہ گیٹ کی طویل بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو 30 جون تک کی مہلت دے دی، ان کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ مدت تک گیٹ دوبارہ نہ کھولا گیا، تو وہ احتجاجاً حکومتی مشینری کو مکمل طور پر جام کر دیں گے۔ جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں منعقدہ تاجر برادری کے ایک اہم جرگے میں تمام تجارتی یونینز کے نمائندوں نے شرکت کی، تاجر رہنماؤں ملک سردار علی اور لوئر وزیرستان چیمبر آف کامرس کے صدر سیف الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ 21 مہینوں سے انگور اڈہ گیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا۔ تاجر...
    گوجرانوالہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ وزیر آباد جنڈیالہ ڈھب والہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اس کا شوہر اور 2 کمسن بچے شامل ہیں۔ 
    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ  کراچی میں جمعے اور ہفتے کو کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ آج شہر کا موسم جذوی طور پر ابرآلود، مرطوب رہنے کا امکان ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔ مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے اور کل تک مزید فعال ہونے کا امکان ہے  ہے۔ سسٹم کے زیراثر کل سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور دادو اضلاع میں گردو غبار/گرج چمک کے ساتھ...
    کراچی: کراچی میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ ترجمان کے مطابق مون سون کے دوران ایئرپورٹ پر کیڑوں کی افزائش کی وجہ سے پرندوں کی سرگرمی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایئر سائیڈ پر انسپکٹرز اور برڈ کنٹرول اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ کھلی اشیاء اور ساز و سامان کو محفوظ انداز میں باندھا یا ذخیرہ کیا جائے تاکہ شدید موسم میں نقصان سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ ہلکے طیاروں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کرنے یا باندھنے کے انتظامات کی بھی ہدایت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اور بالخصوص مسلح تنازعات کا شکار علاقوں میں صںفی بنیاد پر تشدد بڑھ رہا ہے جو جنگ میں شہریوں کو تحفظ دینے کے بنیادی اصولوں کی شرمناک خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ 25 سال قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد کے ذریعے تنازعات کی روک تھام اور انہیں حل کرنے میں خواتین کے اہم کردار کی توثیق کی تھی۔ اس میں جنگ اور متعلقہ حالات میں جنسی تشدد کا ارتکاب کرنے والوں کا احتساب یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا تھا۔تب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت) محکمہ موسمیات نے 26 جون سے سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں اور آئندہ چند روز میں مون سون ہواؤں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سلسلے کے تحت 26 جون کو تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، دادو میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جب کہ 27 جون کو سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، گھوٹکی میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے اس کے علاوہ 2 روز میں درجہ حرارت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔محکمہ...
    ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔ ایم کیو ایم وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد کے ارکان نے گورنر سندھ کو خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کا ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔ ایم کیو ایم وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد کے ارکان نے گورنر سندھ کو خوش آمدید...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25 جون تا یکم جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق اس عرصے کے دوران بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولا کوٹ اور مظفرآباد میں شہری سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سندھ کے شہروں سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین میں...
    محرم الحرام کا چاند 26جون کو نظر آنے کا امکان، سپارکو کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے خلائی و بالائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق نئے اسلامی سال کا آغاز 27 جون 2025 بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق چاند کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3 بج کر 32 منٹ پر متوقع ہے جب کہ 26 جون کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریبا 28 گھنٹے 15 منٹ ہو چکی ہوگی جو رویت کے لیے موزوں مانی جاتی ہے۔ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے...
    انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی گو جیمہ ٹیم ایشیا کی ٹاپ 10 ٹیموں میں شامل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوگل سلوشن چیلنج 2025 کے فائنلز میں شرکت سے قبل گو جیمہ ٹیم کی وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ٹیم کی منیلا روانگی سے قبل حوصلہ افزائی کی۔ شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کا اے آئی اور جیو اسپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ ہماری نوجوان نسل دنیا کے سامنے پاکستان کی جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کا چہرہ بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی کامیابی قوم کا سرمایہ ہے، وزارت آئی ٹی ان کے ہر قدم پر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ریاستی...
     اقصی شیخ: محرم الحرام کا چاند 26جون بروز جمعرات نظر آنے کا امکان، مطلع صاف ہونے کے باعث نیا چاندآسانی سے دیکھا جاسکےگا,سپارکونے پیش گوئی کردی. ترجمان سپارکو کے مطابق یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون کو متوقع ہے، نئے چاند کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3:32 بجے ہوگی جبکہ 26 جون جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے،15 منٹ ہوگی . ہلال کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3:32 پر متوقع ہے, 26 جون 2025 کو غروب آفتاب کے وقت، ہلال کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ترجمان سپارکو...
    ---فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کل بڑا بیان دیا کہ ان کے خلاف ایجنسیاں کام کر رہی ہیں، سی ایم جواب دے کہ آپ کے خلاف ایف آئی آر کیسے ختم ہوئی؟پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 30 جون تک بجٹ پاس نہ ہو تو آپ فنانشل کرائس میں چلے جاتے ہیں، میں نے پہلے کہا تھا انڈا دینے والی مرغی کو یہ کھبی ذبح نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے بجٹ پاس نہیں کیا تو یہ کرپشن کہاں سے کریں گے، اگر یہ بجٹ پاس نہیں کریں گے تو کوہستان، گندم اور چینی اسکینڈل کیسے بنائیں گے؟ان کا کہنا تھا کہ...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی (آئی جی آر سی) کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دوبارہ جارحیت کی تو ایران کی جانب سے اس بار جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق یہ انتباہ اس میزائل حملے کے بعد سامنے آیا ہے جو ایران نے پیر کی شام قطر میں واقع امریکہ کے العدید فوجی اڈے پر کیا اس کارروائی کو’ ’وعدہ پیروزی“ (وعدہ فتح) کا نام دیا گیا جو حالیہ دنوں میں ایران کی تین جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی.(جاری ہے) آپریشن کے بعد اپنے بیان...
    معروف بھارتی صحافی روش کمار نے مودی کی سفارتی ناکامیوں اور گودی میڈیا کے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ روش کمار نے مودی کی ناقص خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کا اظہار کیا۔ مودی کے راج میں بھارت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے روش کمار کا کہنا تھا کہ ’’بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ظاہری رکھ رکھاؤ اور مہنگے سوٹ پہننے تک محدود ہیں، اصل پالیسی میں کوئی جان نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جے شنکر کی انگریزی تو شاندار ہے لیکن ایران اسرائیل کشیدگی پر وہ ایک لفظ نہ بول سکے، اسرائیل کے مظالم پر مودی سرکار یا گودی میڈیا کی خاموشی، بھارت کی جارحیت پسند پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ ایران اسرائیل کشیدگی پر...
    محکمہ موسمیات پاکستان نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں، بشمول اسلام آباد اور راولپنڈی، میں 25 جون یعنی بروز بدھ سے مون سون بارشوں کا آغاز ہونے والا ہے، جو موجودہ شدید گرمی کی لہر سے عارضی ریلیف فراہم کرے گا۔ تاہم، محکمہ موسمیات نے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت کئی بڑے شہروں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، جبکہ ایک مغربی ہوائی سلسلہ 25 جون کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جو اگلے دن مزید شدت اختیار کرے گا، جس سے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔...
    ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کا آغاز معمول سے پہلے ہونے جارہا ہے، محکمہ موسمیات نے 25 جون سے شدید بارشوں، ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون کا موسم پاکستان میں معمول سے ایک ہفتہ پہلے یعنی 25 جون سے شروع ہو جائے گا۔ عام طور پر مون سون کی بارشیں جولائی میں شروع ہو کر ستمبر کے وسط تک جاری رہتی ہیں، لیکن چیف میٹرولوجسٹ ظہیر بابر نے ڈان کو بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں مون سون کے نظام میں کچھ تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی...
    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور شدید حبس کا راج برقرار رہے گا، تاہم بعض علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے گرمی میں وقتی کمی متوقع ہے۔ اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ مری، گلیات اور راولپنڈی میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے، جو شہریوں کو کچھ راحت دے سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا، تاہم دیر، سوات، ہری پور اور ایبٹ آباد میں بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ سندھ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم بدستور شدید گرم اور حبس زدہ رہے گا، جہاں شہریوں کو گرمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست پر پرنسپل سیکرٹری گورنر ہاؤس نے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر اویس قادر شاہ کو گورنر ہاؤس میں تمام سہولتوں کے ساتھ رسائی دے دی ہے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو گیا ہے؟وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو گیا ہے، قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس میں رسائی دے دی گئی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے وکیل عابد زبیری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے کہا کہ میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشیں متوقع ہیں، 24 جون کی شام سے 2 جولائی تک مون سون کا پہلا سپیل جاری رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق 25 تا 29 جون کے دوران لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 26 تا 28 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ 25 تا 29 جون ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، باجوڑ میں بارش ہو گی، اسی دوران دیر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان...
    ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیا بیطس کے مریضوں کا کیا جانے والا ایک سادہ خون کا ٹیسٹ الزائمرز کی بگڑتی صورتحال کی پیشگوئی کر سکتا ہے۔ الزائمرز کا مرض ڈیمینشیا کی سب سے عام قسم ہے جس کی علامات میں الجھن، بولنے اور زبان کے ساتھ حرکت اور رویوں کی تبدیلی کے مسائل شامل ہیں۔ فی الحال اس بیماری کا کوئی علاج موجود نہیں ہے نہ ہی کوئی ایسا طریقہ کار ہے جس سے اس یہ پتہ لگایا جا سکے کہ یہ مرض کتنی تیزی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ اس کیفیت میں دوائیں صرف کچھ علامات میں راحت بخشنے میں مدد دیتی ہیں۔ البتہ، یورپین اکیڈمی آف نیورولوجی (ای اے این) گانگریس 2025 میں پیش...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی  نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سزایافتہ قیدی کی ہدایت پر حکومت چلا رہے ہیں،اسمبلی کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں،جیل کی بیرک سے صوبے کا نظام نہیں چلایا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی آئین سے بغاوت کے مترادف ہے،صوبائی اسمبلی وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کی کرپشن کابڑا ذریعہ ہے۔ اپوزیشن ارکان نے بھی کہا ہے کہ صوبہ غیر آئینی طرز حکمرانی کاشکار ہے،صوبائی بجٹ پاس کرنا خیبرپختونخوا حکومت کی آئینی مجبوری ہے۔ صوبائی حکومت عوام کو بلیک میل کرنے کی کوشش نہ کرے،صوبے کو غیر جمہوری طریقے سے چلایا گیا تو ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر جنرل نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) خالد عنایت اللہ خان نے پیر کو گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔(جاری ہے) ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں پنیالہ اور کڑی خیسور میں نادرا سنٹرز اور پہاڑپور نادرا سنٹر میں پاسپورٹ کاؤنٹر کے قیام کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ ماہ عاشورہ کے بعد مذکورہ علاقوں میں نادرا سنٹرز اور پاسپورٹ کاؤنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا، گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس اقدام سے ڈی آئی خان کی دیہی آبادی کو نادرا اور پاسپورٹ آفس سے جڑے معاملات میں انتہائی آسانی ہو گی اور عوام...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) ادارہ شماریات لاہور کے اعدادو شمار کے مطابق پیر کے روز صوبائی دارالحکومت میں برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں 25 روپے کمی ہوئی،جس کے بعد زندہ برائلر گوشت کی قیمت377روپے فی کلو گرام رہی ،زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 18روپے کمی ہوئی جس کے بعد زندہ مرغی 255 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 243 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
    محکمہ موسمیات کی 25جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ کہا کہ اگلے چند روز میں مون سون ہواں میں شدت آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں مون سون ہواں میں شدت آنے کا امکان ہے، 25 جون سے یکم جولائی تک مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔میٹ آفس کے مطاق 25 جون سے یکم جولائی تک اسلام آباد، مری، گلیات راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارشوں کا امکان...
    محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں مون سون ہواؤں میں شدت آنے کا امکان ہے، 25 جون سے یکم جولائی تک مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ 25 جون سے یکم جولائی تک اسلام آباد، مری، گلیات راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ منڈی بہاء الدین، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ سمیت وسطی و جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، بنوں، ڈیرہ آئی خان، مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا...
    کراچی: مون سون کا سسٹم کے تحت محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق 25 جون کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور 26 جون سے یہ سسٹم سندھ پر اثر انداز ہونا شروع ہوگا۔ سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بھی مون سون بارشوں کا امکان ہے، سسٹم کے تحت معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ جمعہ سے کراچی میں بارشیں ہو سکتی ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بارش کا امکان زیادہ رہے گا۔
    ملک بھر میں پری مون سون سیزن جاری ہے، اور محکمہ موسمیات نے 25 جون تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اسلام آباد، مری، گلیات، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے کئی مقامات پر آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے، جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں شدید گرمی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں رات گئے موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم حبس کی شدت بدستور برقرار ہے۔ اسلام آباد کے سیدپور میں 27 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی کے شمس آباد میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واسا حکام کے مطابق راولپنڈی میں رین ایمرجنسی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ سیاسی طور پر درست نہیں سمجھا جاتا کہ حکومت کی تبدیلی کا لفظ استعمال کیا جائے، مگر اگر موجودہ ایرانی حکومت ایران کو دوبارہ عظیم بنانے میں ناکام ہو جاتی ہے، تو حکومت کی تبدیلی کیوں نہیں ہونی چاہیے؟ یہ بیان اس وقت آیا ہے جب ٹرمپ کے دفاعی وزیر پیٹ ہیگسیٹھ نے آج صبح کہا کہ یہ مشن حکومت کی تبدیلی کے لیے نہیں تھا اور نہ ہی ایسا کوئی مقصد تھا۔ اس کے علاوہ نائب صدر جے ڈی وینس نے گزشتہ روز امریکی میڈیا کو بتایا کہ سب سے پہلے ہم حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے، ہمارا مقصد ایرانی جوہری...
    سٹی 42:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے  گزشتہ سالوں کی طرح آج بھی موترہ نہر پر  نہانے پہنچ گئے ،  وزیر دفاع سخت ترین گرمی میں نہر میں نہانے پہنچے۔  وزیر دفاع کے ساتھ انکے قریبی ساتھی اور لیگی کارکن بھی نہر کے ٹھنڈے پانی  میں نہائے اور  خوب انجوائے کیا۔اس موقع پر مینگو پارٹی کا بھی اھتمام کیا گیا تھا۔ مینگو پارٹی میں  خواجہ آصف کے ساتھ ممبر پنجاب اسمبلی منشاء اللہ بٹ ،وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز شاھد کگھ انکے قریبی ساتھی اور لیگی کارکن بھی شریک تھے۔ لاہور میں بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی وفاقی وزیر دفاع نے ساتھیوں اور کارکنوں کے ساتھ مینگو پارٹی کا بھرپور مزہ لیا۔
    اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بارش کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے کئی علاقوں میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر تیز یا موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی بارش کی توقع ہے، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان،...
    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارش، آندھی اور ٹھنڈی ہوائیں ملک کے مختلف حصوں میں موسم کو خوشگوار بنائے رکھیں گی۔ ملک بھر میں پری مون سون سسٹم سرگرم ہے۔ اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں رات بھر جاری رہنے والی موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ حبس، گرمی اور لو کا زور ٹوٹ گیا، اور درجہ حرارت میں واضح کمی سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کے ستائے لوگوں کو راحت بخشی، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 24 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل کھل کر برسے۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی مون سون بارش کب ہوگی، پہلا اسپیل...
    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی جارحیت کا 72 گھنٹوں میں جواب دے کر انڈیا کو شکست دی، آج امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی شکل میں جا کر شکریہ ادا کیا۔ آج امریکی صدر کی طرف سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی جارحیت کا 72 گھنٹوں میں جواب دے کر انڈیا کو شکست دی، آج امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی شکل میں جا کر شکریہ ادا کیا۔ آج امریکی صدر کی طرف سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جو پروٹوکول دیا...
    اجلاس کے موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے شرکاء سے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ، بزرگ عالم دین علامہ محمد جمعہ اسدی، انجمن تاجراب بلوچستان کے نمائندوں، علمائے کرام و دیگر شیعہ سنی عمائدین، امن کمیٹی کے اراکین، ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ، ایس ایس پی ایڈمن دوستین دشتی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر متعلقہ افسران...
    ---فائل فوٹو  پنجاب کے شہر راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں زیرِ علاج دو مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پنجاب کے محکمۂ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا ہے، مریضوں کے 18 فیملی ممبران کو قرنطینہ بھی کردیا گیا ہے۔ محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں نے عیدالاضحیٰ پر تین سے چار جانور ذبح کیے تھے۔ پشاور: کانگو وائرس کے دو مزید کیسز سامنے آ گئےصوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور سے کانگو وائرس کے دو مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال اب تک کانگو وائرس کے 6 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ کانگو وائرس سے ایک مریض انتقال کر چکا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 29روپے کمی سی403روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمتمزید 20روپے کمی سی278روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت20روپے کمی سے 244روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
    تہران، مقبوضہ بیت المقدس ( نیوز ڈیسک) ایران نے جنگ کے نویں روز میزائل حملوں کی اٹھارہویں لہر چلا دی جس سے اسرائیل پھر لرز اٹھا، ایران نے آج صبح میزائلوں سے اسرائیل کی اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جن میں اسرائیلی فوجی مراکز، فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز شامل ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا سربراہ قدس فورس کو شہید کرنے کا دعویٰ اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ کہ ایران پر حملوں میں قدس فورس کے سربراہ سعید یزد مارے گئے ہیں،  کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے ایران میں ایک اپارٹمنٹ پر حملہ کیا جس میں قدس فورس کے سربراہ مارے گئے۔ دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا کہنا...
    کراچی: شہر قائد میں  آئندہ تین دن تک موسم کیسا رہے گا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے آئندہ 3 روز کے دوران کراچی اور سندھ بھر کے موسم سے متعلق پیش گوئی جاری کی ہے، جس کے مطابق کراچی کا موسم زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی متوقع ہے۔ کراچی میں سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر فعال رہیں گی، جس کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ دن کے وقت...
    صوبۂ خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور سے کانگو وائرس کے دو مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ روز کانگو وائرس کے 2 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا کے محکمۂ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہو چکے، جاں بحق ہونے والے 2 افراد کا تعلق کرک اور شمالی وزیرستان سے تھا۔ محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے 3 مریض زیرِ علاج ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے 2 مریض داخل ہوئے تھے۔ مریضوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ مبینہ طور پر گورنر ہاو¿س کا دفتر نہ کھولے جانے پر امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد نہیں کرسکے، قائم مقام گورنر نے صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے انہیں دفتر استعمال کرنے کی اجازت دےدی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے گورنر ہاو¿س میں امن و امان سے متعلق اجلاس طلب کر رکھا تھا ، اجلاس میں شرکت کے لیے بیشتر افسران گورنر ہاو¿س پہنچ گئے لیکن عملے نے آفس نہیں کھولے۔اس صورتحال پر قائم مقام گورنر سندھ آگ بگولہ ہوگئے اور کہا کہ آئینی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر /مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس سندھ کے مرکزی دفتر میں داخلے کی اجازت دیدی۔ قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے گورنر ہاؤس کی چابیاں ساتھ لے جانے پر کامران ٹیسوری کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی جسے فوری سماعت کے لیے منظور کیا گیا۔ دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس سندھ کے مرکزی دفتر میں داخلے کی اجازت دی اور کہا کہ پرنسپل سیکرٹری قائم مقام گورنر کی رسائی کو نہ روکیں۔ اس کے علاوہ عدالت نے 23 جون کو پرنسپل سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرتے ہدایت کی کہ عدالتی حکم نامے کی کاپی صدر اور پرنسپل سیکرٹری...
    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 23 جون تک گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اور خبیرپختونخوا میں تیزہواؤں، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ علاوہ ازیں تیز ہواؤں اور طوفان کے دوران کمزور درخت، کچی دیواریں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ این ڈی ایم اے نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 3 روز تک آندھی اور طوفان کے ساتھ بھاری بارشوں کی پیشگوئی کر تے ہوئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 23 جون تک گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اور خبیرپختونخوا میں تیزہواؤں، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ علاوہ ازیں تیز ہواؤں اور طوفان کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں وقت کے ساتھ شدت بڑھتی جا رہی ہے۔ ایران کی جانب سے تازہ جوابی حملوں میں صہیونی ریاست کے کئی شہروں پر میزائل داغے گئے ہیں، جس سے ہر جانب دھماکوں کی گونج ہے، جس کے باعث متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اور حملہ کیا ہے، جس میں میزائل داغے جانے کے نتیجے میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹس میں جانی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔اسکائی نیوز عربیہ اور دیگر بین الاقوامی میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ حملے کے دوران اسرائیل کے کئی شہروں میں فضا دھماکوں...
    کراچی (نیوز ڈیسک)عید قرباں کے بعد کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کا خدشہ سامنے آگیا۔ محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس سے حالیہ دنوں میں دو اموات کی تصدیق کر دی ہے، جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 42 سالہ ملیر کا رہائشی شخص 16 جون کو کانگو وائرس کا شکار پایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آنے کے اگلے ہی روز یعنی 17 جون کو اس کا انتقال ہوگیا۔ دوسرا کیس ابراہیم حیدری کے 26 سالہ نوجوان کا ہے جو مہلک وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گیا۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ یہ...
    سعدیہ جاوید — فائل فوٹو  ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ قائم مقام گورنر بھی صوبے کا آئینی سربراہ ہوتا ہے۔ کامران ٹیسوری قائم مقام گورنر کی عزت کریں یا نہ کریں، انہیں آئین کا احترام کرنا ہوگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس استعمال کرنے کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ گورنر ہاؤس میں دفاتر کو تالہ لگانے کا معاملہ، اویس قادر شاہ عدالت پہنچ گئےگورنر سندھ کے دفتر کو تالہ لگانے پر قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری نے اب گورنر ہاوس پر بھی قبضہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کامران...
    عدالت نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاوس سندھ کے مرکزی دفتر میں داخلے کی اجازت دیتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ میں قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس کے کے آغا کے چیمبر میں ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ بھی چیمبر میں پیش ہوئے۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام گورنر سندھ نے جب سے چارج لیا ہے انہیں گورنر ہاؤس آفس میں رسائی نہیں دی جارہی۔ عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ رہائشی کمروں کے علاوہ دیگر دفاتر تک قائم مقام گورنر کو رسائی دی جائے۔...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس کے دفاتر کو تالا لگانے کے خلاف قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی درخواست پر دفاتر کھولنے کا حکم دیتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل آئینی بینچ کے روبرو گورنر ہاؤس کے دفاتر کو تالا لگانے کے خلاف قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی۔ ہائیکورٹ نے قائم مقام گورنر کو فوری گورنر سندھ میں داخلے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے رہائشی کمروں کے علاؤہ دیگر دفاتر کھولنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 23 جون کے لیے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025)گورنر سندھ کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس سندھ کے دفاتر کی چابیاں ساتھ لے گئے، قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کیلئے دفاتر نہیں کھولے گئے،قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ امن و امان کے مسئلے پر اجلاس کیلئے گورنر ہاؤس پہنچے لیکن ان کیلئے دفتر نہیں کھولا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے صوبے میں امن و امان کے مسئلے پر اجلاس طلب کر رکھا تھا جس میں وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کو بھی شریک ہونا تھا۔اویس شاہ جب گورنر ہاؤس پہنچے تو ان کیلئے دفتر نہیں کھولا گیا۔ بیشتر افسران گورنر ہاؤس پہنچ گئے لیکن عملے نے دفاتر نہیں کھولے گئے۔گورنر ہاؤس میں ہائی لیول...
    گورنر سندھ کے دفتر کو تالہ لگانے اور قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کے بعد معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ اب اس پر ترجمان گورنر ہاؤس اور گورنر کامران ٹیسوری کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق محرم الحرام سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لیے سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جیز اور دیگر اعلیٰ افسران گورنر ہاؤس کے کانفرنس روم میں موجود تھے۔ قائم مقام گورنر کے لیے مخصوص دفتر پیشگی طور پر تیار تھا، لیکن اگر مرکزی دفتر استعمال کرنا مقصود تھا تو بروقت اطلاع دی جاتی تو انتظام کردیا جاتا۔ مزید پڑھیں: کامران ٹیسوری کو ہٹا کر بشیر میمن کو گورنر...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 21روپے کمی سی432روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت15روپے کمی سی298روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت23روپے کمی سے 264روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
    — فائل فوٹو قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ محرم میں امن و امان سے متعلق گورنر ہاؤس میں آج اہم اجلاس طلب کیا تھا تاہم عملے نے بتایا کہ کامران ٹیسوری دفاتر کی چابیاں بھی ساتھ لے گئے ہیں۔اس حوالے سے اویس قادر شاہ نے کہا کہ یہ آئینی منصب ہے کسی کی ذاتی بیٹھک نہیں، کامران ٹیسوری کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی، اگر آج اجلاس منعقد نہ ہوا تو کامران ٹیسوری کے خلاف عدالت جاؤں گا۔اویس قادر شاہ نے کہا کہ پولیس افسران گورنر ہاؤس پہنچ چکے ہیں، وزیر داخلہ بھی اسلام آباد سے یہیں آ رہے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری صاحب پہلے بھی کئی دفعہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری)14سال تک گورنر سندھ کے عہدے پر فائز رہنے والے ڈاکٹرعشرت العباد خان اپنی جماعت میری پہچان پاکستان (ایم پی پی ) کو عوامی سطح پر پذیرائی نہ ملنے کے باعث مایوسی کا شکار ہوگئے۔ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو امید تھی کہ ماضی میں ایم کیو ایم کی سیاست سے جڑے کئی بڑے نام ان کی جماعت میں شمولیت اختیار کریںگے تاہم اب تک ایسا نہیں ہوسکا ہے۔ تنظیم کا کوئی بنیادی ڈھانچا موجود نہیں ہے اور یہ صرف ایک علامتی جماعت کے طور پر نظر آرہی ہے۔ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے اپنی وطن واپسی کا پروگرام بھی مؤخر کردیا ہے اور وہ اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے...
    اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد میں سے کوئی شخص میرے سامنے پیش نہیں ہوا۔ بی وائی سی کا الزام بے بنیاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے عائد الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے، ورنہ قانونی چارہ جوئی کا حق ہے۔ اپنے جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بغیر تحقیق کے جھوٹ اور من گھڑت الزامات عائد کئے۔ اس وقت نہ میں وزیر داخلہ ہوں اور نہ ہی میرے پاس کسی کو فورتھ شیڈول سے نکالنے کا اختیار ہے۔ اس...
    ---فائل فوٹو رواں ماہ 20 سے 23 جون کے درمیان ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 سے 23 جون کے دوران مون سون ہواؤں کے باعث بارشوں کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ سکتا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 جون کے دوران مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب اور جنوبی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران خیبر پختون خوا میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اسی طرح 21 سے 23 جون کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں جبکہ 22 سے 23 جون کے دوران سندھ کے علاقوں میں بارش متوقع ہےمحکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے باعث ندی نالوں میں...
    محکمہ موسمیات نے 20 جون سے 23 جون تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، پشاور، مردان، چترال، وزیرستان اور کرک سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں مون سون کی بارشیں کب شروع ہوں گی؟ پی ڈی ایم کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کا یہ سلسلہ 20 جون سے داخل ہوگا، پری مون سون کی یہ بارشیں بارکھان، ژوب، شیرانی، خضدار، قلات ، زیارت اور گردونواح کے علاقوں میں متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے نوٹیفکیشن کے مطابق 22 سے 24 جون کے درمیان، سکھر،...
    ملک بھر میں 20سے 23جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 20 سے 23 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جو درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار بنانے کا باعث بنے گی۔ادھر کراچی، حیدرآباد، بدین، تھرپارکر اور خضدار میں بھی بارش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں 20 جون سے 24 جون تک پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے دوران مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 تا 23 جون کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ پنجاب کے شہروں راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور سیالکوٹ بھی اس بارش کے دائرے میں آئیں گے۔اس کے علاوہ فیصل آباد، نارووال، جھنگ، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال، دیر، سوات اور مالاکنڈ سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں...
    کراچی: شہر قائد میں آج بوندا باندی کے ساتھ ہوائیں چلنے جبکہ سندھ کے جنوبی اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی کا موسم مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ دن کے بیشتر حصے میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، تاہم رات اور صبح کے دوران مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جب کہ آئندہ چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں فعال رہنے کا سلسلہ جاری رہے گا، جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">!اے شریف انسانوخون اپنا ہو یا پرایا ہونسلِ آدم کا خون ہے آخرجنگ مشرق میں ہو کہ مغرب میںامنِ عالم کا خون ہے آخربم گھروں پر گریں کہ سرحد پرروحِ تعمیر زخم کھاتی ہےکھیت اپنے جلیں کہ اوروں کےزیست فاقوں سے تلملاتی ہےٹینک آگے بڑھیں کہ پیچھے ہٹیںکوکھ دھرتی کی بانجھ ہوتی ہےفتح کا جشن ہو کہ ہار کا سوگزندگی میّتوں پہ روتی ہےجنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہےجنگ کیا مسئلوں کا حل دے گیآگ اور خون آج بخشے گیبھوک اور احتیاج کل دے گیاس لیے اے شریف انسانو!جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہےآپ اور ہم سبھی کے آنگن میںشمع جلتی رہے تو بہتر ہےبرتری کے ثبوت کی خاطرخوں بہانا ہی کیا ضروری ہےگھر کی تاریکیاں مٹانے...
    ماہرینِ فلکیات نے زمین سے 1 کروڑ 10 لاکھ نوری سال فاصلے پر موجود کہکشاں کی اب تک کی سب سے تفصیلی تصویر جاری کر دی۔ اس انتہائی تفصیلی تصویر میں ’اسکلپٹر کہکشاں‘ کے وہ حصے بھی دِکھائے گئے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔ سائنس دانوں نے یورپین سدرن آبزرویٹری کی ویری لارج ٹیلی اسکوپ کو استعمال کرتے ہوئے یہ تصویر بنائی ہے جس میں بے شمار رنگ دِکھائے گئے ہیں۔ اس تصویر کو بنانے کے لیے سائنس دانوں نے کہکشاں کا 50 گھنٹے تک مشاہدہ کیا اور 100 ٹکڑوں کو جوڑا۔ تصویر میں دکھایا گیا رقبہ 65 ہزار نوری سال پر پھیلا ہوا ہے۔ اسکلپٹر گلیکسی، این جی سی 254 کے نام سے جانی جاتی...
    16 جون کو مرض کی تشخیص ہوئی اور اگلے ہی روز متاثرہ شخص جان سے گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کانگو وائرس نے شہری کی جان لے لی، یہ سندھ کا رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس تھا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کریمن کانگو ہیمرجک فیور سے ملیر کا رہائشی 42 سالہ شہری جاں بحق ہوگیا۔ 16 جون کو مرض کی تشخیص ہوئی اور اگلے ہی روز متاثرہ شخص جان سے گیا۔ صوبائی محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ کانگو وائرس جانوروں میں موجود چیچڑ کے ذریعے پھیلتا ہے، چیچڑ انسانی جسم میں چپک کر وائرس منتقل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس کی بروقت تشخیص سے انسانی جان کو بچایا جا سکتا ہے۔ کانگو وائرس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ میں رواں سال کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، جس نے نہ صرف تشویش کی لہر دوڑا دی بلکہ وائرس کی ہلاکت خیزی بھی نمایاں کر دی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کاکہنا ہےکہ کراچی کے علاقے ملیر سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ شہری میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی جو بعد ازاں جانبر نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص کو چند روز سے تیز بخار، جسم میں درد اور مسوڑوں سے خون آنے کی شکایات تھیں۔ طبی معائنے کے بعد 16 جون کو اس کا ٹیسٹ لیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی، حالت تشویشناک ہونے کے باعث وہ اگلے ہی روز، 17 جون کو انتقال کرگیا۔محکمہ صحت نے...
    سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے حوالےسے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت کمشنرآفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزرا ملک صہیب احمد بھرتھ اوربلال اکبر خان، ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، سیکرٹری داخلہ مقامی ممبرانِ اسمبلی صفدر ساہی، میاں اکرام الحق، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرزبھی موجود تھے جبکہ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے وڈیو لنک کے ذریعے...
    البرٹا، کینیڈا میں G7 اجلاس کے دوران ایک غیر معمولی اور دلچسپ لمحہ منظر عام پر آیا اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کو فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کی سرگوشی کے بعد آنکھیں گھماتے ہوئے کیمرے نے قید کر لیا۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، یورپی یونین اور برطانیہ کے رہنما شریک ہوئے، اجلاس کے آغاز پر جب عالمی رہنما اپنی نشستوں پر براجمان ہو رہے تھے، تو فرانس کے صدر میکرون نے میلونی کے کان میں آہستہ سے کچھ کہا، کیمرے نے اس لمحے کو محفوظ کر لیا، میلونی میکرون کی طرف بڑھیں اور ان کی بات سن کر فوراً ہی بڑے ڈرامائی انداز میں آنکھیں گھما دیں۔ View this post on...
    خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں:ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا رشتہ دار فائرنگ سے جاں بحق اس واقعے کے بعد یہ سوال شدت سے اٹھنے لگا ہے کہ کیا صوبے کے جنوبی اضلاع سکیورٹی کے حوالے سے ’نو گو ایریا‘ بن چکے ہیں؟ اغوا کی کوشش کی تصدیق جے یو آئی (ف) اور ڈی آئی خان پولیس دونوں نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ پارٹی رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے سینیٹ کو بتایا کہ ان کے بھتیجے اور جے یو آئی (ف)...
    رواں سال مون سون میں 25فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات مکمل کرلیے، پی ڈی ایم اے پنجاب کی تیاریاں مکمل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے لاہور میں محکمہ موسمیات کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ظہیر بیگ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف میٹرولوجسٹ ظہیر بابر نے پی ڈی ایم اے افسران کو محکمہ...
    محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات مکمل کرلیے، پی ڈی ایم اے پنجاب کی تیاریاں مکمل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے لاہور میں محکمہ موسمیات کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ظہیر بیگ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف میٹرولوجسٹ ظہیر بابر نے پی ڈی ایم اے افسران کو محکمہ موسمیات کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ رواں سال مون سون بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق مرکزی ترجمان فوزیہ وہاب کی برسی پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔(جاری ہے) منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ فوزیہ وہاب نے جمہوریت کے استحکام اور خواتین کے حقوق کے لئے بھی گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو اور بی بی شہید کے وژن اور مشن کے پرچار میں انہوں نے مشکل ترین حالات میں پارٹی کی ترجمانی بہترین انداز سے کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات پارٹی ورکر کبھی فراموش نہیں کر سکتے ہم ان کی برسی پر ان کی بخشش...
    کینیڈا سے واشنگٹن جاتے ہوئے طیارے میں امریکی صحافی سے گفتگو کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاگل پن عروج پر ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایران سے مکمل سرینڈر چاہتا ہوں، اس وقت میں ایران کے ساتھ بات چیت کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا سے واپس امریکا پہنچ گئے۔ امریکی صدر نے کینیڈا سے واشنگٹن جاتے ہوئے طیارے میں امریکی صحافی سے گفتگو کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہوں۔ دنیا میں تباہی اور جنگوں کا...
    سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بازی پاکستان اور ایران کی دوستی کا کھلا ثبوت ہے۔ گورنر سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ بحثیت گورنر ایرانی حکومت اور عوام سے اظہار یکجحتی کا اظہار کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنی سالمیت، خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اسرائیل سمیت کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو افواج پاکستان منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ایم این اے شہلا رضا اور نیبل گبول کیساتھ گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ایران...
    کراچی: شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی موسم گرم، بہت گرم اور خشک رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ‏41 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے جبکہ ‏ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 80 اور شام کو 60 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ صوبے کے مشرقی علاقوں میں نم ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مضافات میں چند مقامات پر گردوغبار اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے توقع ہے۔ بدد یا جمعرات کو کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ آج تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھہ اور سجاول میں...
    اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی، پنجاب اور سندھ کے کچھ علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد خیبرپختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی جبکہ پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان میں مطلع جزوی ابرآلود اور بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، اوکاڑہ...