2025-09-18@21:48:00 GMT
تلاش کی گنتی: 4204
«ہری سنگھ»:
(نئی خبر)
ماڈل و اداکارہ عینی جعفری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں گھریلو ملازم کی جانب سے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنی تھیں۔ عینی جعفری آج کل ایک پوڈ کاسٹ کی میزبانی کر رہی ہیں، جہاں وہ کئی موضوعات پر کھل کر بات کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اسی حوالے سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بچپن میں پیش آنے والے ایک دل دہلا دینے والے واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔ عینی جعفری نے انکشاف کیا کہ جب وہ صرف 5 سال کی تھیں تو ان کے دادا دادی کے گھر میں کام کرنے والے باورچی نے انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ باورچی نے لالی...
ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک طویل عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، مگر اب یہ اعزاز ان کے ہاتھ سے نکلنے کے قریب ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن کی دولت میں 9 ستمبر کو صرف ایک دن میں 70 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کے اثاثے بڑھ کر 364 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔ وہ فی الحال دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں، جبکہ ایلون مسک 384 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اوریکل کی دوسری سہ ماہی کی شاندار مالیاتی کارکردگی کے باعث حصص کی قیمتوں میں 34 فیصد اضافہ ہوا جس کا سب سے...
کراچی: شہر قائد میں دو مختلف واقعات میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں گھر کے اندر زہر خوانی کے واقعے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شیر محمد سانگی نے بتایا کہ رئیس امروہی کالونی میں گھر کے اندر 32 سالہ افشاں نامی خاتون کی لاش ملی تھی اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ متوفیہ نے خواب آور گولیاں کھا کر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے جبکہ متوفیہ بیمار بھی رہتی تھی۔ تاہم پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا قائد آباد آغا ٹاؤن...
عام آدمی پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے جمعرات کی دوپہر سرینگر میں ایک سرکاری گیسٹ ہاؤس کے گیٹ پر چڑھ کر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقات کی کوشش کی۔ سنجے سنگھ سرینگر میں اپنی جماعت کے جموں و کشمیر میں واحد ایم ایل اے مہراج ملک کی حراست کے خلاف احتجاج کے لیے موجود تھے، انہوں نے الزام لگایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس کو انہیں نظر بند رکھنے کا حکم دیا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سنجے سنگھ کو احتجاج سے روکنا غلط ہے، عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور شیو سینا کے رہنما...
کراچی: گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں ایک گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل کا ہولناک واقعہ ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کے وار سے خواتین کو قتل کیا۔ افسوسناک واقعے میں ایک کمسن بچی اور ایک مرد بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق خواتین کی شناخت مینا، دانیہ اور عاشی کے ناموں سے کرلی گئی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گھریلو...
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں واقع مشہور سفاری ورلڈ اوپن ایئر زو میں بدھ کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب 58 سالہ تجربہ کار ملازم جیان رنگکھاراسی شیروں کے جھُرمٹ میں آ کر ہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق رنگکھاراسی، جو 20 برس سے زائد عرصے سے چڑیا گھر میں خدمات انجام دے رہے تھے، مبینہ طور پر حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے باہر نکل آئے۔ اسی دوران شیروں نے ان پر حملہ کر دیا، جو تقریباً 15 منٹ تک جاری رہا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: بپھرے ہوئے ہاتھی کے حملے میں جرمن سیاح ہلاک عینی شاہدین کے مطابق بعض سیاحوں نے گاڑی کے ہارن بجا کر اور شور مچا...
ہالا: مٹیاری کے سالانہ میلے میں قائم عارضی چڑیا گھر سے ایک بڑا اور خطرناک اژدھا نما سانپ فرار ہو گیا، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ سانپ کے فرار کو دو روز گزر چکے ہیں تاہم اب تک اس کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ خوف کے باعث گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں، خاص طور پر بچے اور خواتین شدید خوف میں مبتلا ہیں۔ اس غیر معمولی صورتحال کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف کی کوئی ٹیم موقع پر موجود نہیں جبکہ مقامی انتظامیہ بھی مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ چڑیا گھر کا مالک جو سانپ کی تلاش میں...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے والد، اداکار سنیل دت کے پاکستان سے متعلق جذباتی لمحات کے بارے بات کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجے دت بتا رہے ہیں ایک رات دیر سے گھر واپس آئے تو دیکھا کہ ان کے والد تنہا کمرے میں آبدیدہ ہوئے نظر آئے۔ سنجے دت سمجھے کہ انہیں والدہ کی یاد آ رہی ہوگی، لیکن جب انہوں نے والد سے بات کی تو معلوم ہوا کہ وہ اپنا اصل گھر، پاکستان یاد کر رہے ہیں۔ سنجے دت نے بتایا کہ ان کے والد نے کہا تھا کہ انہیں نیند نہیں آ رہی کیونکہ انہیں اپنا گھر...
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے نیپال کی موجودہ عوامی تحریک کو خطے کے حکمرانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا۔ اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ نیپال میں کرپشن، سوشل میڈیا پر پابندی اور سیاسی اشرافیہ کی عیش و عشرت کے خلاف نوجوانوں کی قیادت میں اُبھرنے والی تحریک نے پرتشدد صورت اختیار کر لی ہے۔ شدید عوامی دباؤ کے باعث وزیراعظم پی شرما اولی اور وزیر داخلہ رامیش کھک مستعفی ہو چکے ہیں، جبکہ مظاہرین نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور نیپالی کانگریس کے دفاتر کو نذر آتش کر دیا۔ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 21 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے، جبکہ ملک بھر میں...
مینز ٹی20 ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت کی قیادت سوریا کمار یادیو کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان شبمن گل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ہاردک پانڈیا، ارشدیپ سنگھ، ابھیشیک شرما، تلک ورما، شیوام دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، رنکو سنگھ اور سنجو سیمسن شامل ہیں۔ یو اے ای کی ٹیم کی قیادت محمد وسیم کے سپرد ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں علیشان شرفو، آریانتھ شرما (وکٹ کیپر)، آصف خان، دھرو پرشار، ایتھن ڈیسوزا، حیدر علی، ہرشیت کوشک، جنید صدیقی، مطیع اللہ...
حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی۔وفاقی وزرا علی پرویز ملک اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،علی پرویزملک نے کہا کہ وفاقی کابینہ کیاجلاس میں اہم فیصلیہوئے، کابینہ اجلاس میں میجرعدنان اسلم شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے آر ایل این جی کے نئے...
غزہ میں مزید 41 فلسطینی شہیدغزہ پر اسرائیلی فو ج کے حملے جاری ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 افراد کی لاشیں غزہ کے اسپتالوں میں لائی گئیں۔ اس کے علاوہ مزید 184 افراد زخمی ہوئے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 64 ہزار 656 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک...
شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک گھر کے 70 فٹ گہرے کنوئیں میں گرنے والے شخص کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد زندہ نکال لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کو ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ایف بی ایریا بلاک 18 عمر مسجد کے قریب گھر کے 70 فٹ گہرے کنویں میں ایک شخص کے گرنے کی اطلاع سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو کو موصول ہوئی۔ ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم بمعہ 1 ایمبولینس اور 1 واٹر ریسکیو وہیکل جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ ویل ریسکیو آپریشن کے ذریعے 50 سالہ متاثرہ شخص منیب کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد کو زندہ سلامت نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اُس کی حالت خطرے...
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ایک شخص نے اپنی ہی بیوی کا 80 تولہ سونا چرا لیا۔ خاتون کے مطابق وہ بہن کے گھر گئی تھیں، واپس آ کر دیکھا تو 3 کروڑ مالیت کے زیورات غائب تھے، جبکہ گھر میں کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی تھی۔ پولیس نے شکایت پر خاوند فیصل جاوید کو شامل تفتیش کیا، جس نے جلد ہی جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر سونا گھر سے ہی برآمد کر لیا گیا اور اسے گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ Post Views: 6
اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی کمیشن نے سیلاب کے باعث ملک میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن معاشی نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے دو ہفتوں میں حتمی نتائج تیار کرے گا، ملک بھر میں سیلاب کے باعث ابھی تک مجموعی طورپر 863 اموات اور 1147 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 216 اموات، 625 افراد زخمی، 232 ہاوٴس ہولڈ ڈیمج ہوئے، پنجاب میں ابھی تک 121 لائیو اسٹاک کا نقصان ہوا ہے۔ خیبرپختونخوا میں 484 اموات، 355 افراد زخمی، 4 ہزار 666 گھروں کونقصان پہنچا، 5 ہزار 460 لائیو اسٹاک ہلاک، 52 پْلوں، 432 کلومیٹر روڈز کونقصان پہنچا۔...
کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں بڑھتے پانی کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ کراچی میں بارشوں کے بعد صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، تاہم ڈیم بھرنے اور شدید بارشوں کے باعث لیاری اور ملیر ندی میں طغیانی آئی۔ سمندر میں اونچی لہروں کے سبب بارش کے پانی کے اخراج میں تاخیر ہوئی، جس سے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں بارش کا نیا اسپیل متوقع ہے، حکومت سندھ مکمل الرٹ ہے اور مزید بارشیں نہ ہوئیں تو صورتحال...
وہ گھر جو قائد نے بنایا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال ہر انسان ایک خواب دیکھتا ہے—اپنے ذاتی گھر کا خواب۔ ایسا مکان جو صرف اینٹ اور گارے کا ڈھانچہ نہ ہو بلکہ تحفظ، خوشی اور پائیداری کا استعارہ ہو۔ ایک ایسا آشیانہ جہاں اس کا خاندان عزت و وقار کے ساتھ زندگی بسر کرے، ہر بیرونی خطرے سے محفوظ ہو، قدرتی آفات کے طوفانوں سے بچا رہے اور تقدیر کے ناپسندیدہ وار سے مامون ہو۔ گھر کا سربراہ اپنی ہمت اور اپنے پیاروں کے تعاون سے اس خواب کو حقیقت میں ڈھالتا ہے۔ اپنی عمر بھر کی کمائی، اپنی محنت اور اپنی توانائیاں اس پر صرف کرتا ہے۔ وسائل خواہ...
کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں وقفے وقفے سے ہونے والی تیز بارش نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا، مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ سرجانی اور ناگن چورنگی کے مکین بارش کے پانی میں پھنس گئے جبکہ ایوب گوٹھ پل اور لاسی گوٹھ پر ملیر ندی اوور فلو ہو گئی۔ تھڈو ڈیم بھر جانے کے بعد لیاری اور ملیر کی ندیاں بپھر گئیں، جس کے نتیجے میں اطراف کی آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا۔ نشتر بستی اور عیسیٰ نگری کے علاوہ متعدد علاقوں میں بھی پانی گھروں تک پہنچ گیا۔ تھڈو ڈیم کا پانی موٹروے ایم 9 سے ٹکرا گیا، جس کے باعث حیدرآباد جانے والے ٹریک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک...
لاہور: لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کی ایک خاتون کو اپنے شوہر پر کیا گیا بھروسہ مہنگا پڑ گیا، جب شادی کے دو سال بعد 80 تولے سونے کی چوری کا الزام اسی کے شوہر پر عائد ہو گیا۔ خاتون کی فیصل جاوید نامی شخص سے دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی جو جلد ہی رشتے میں بدل گئی۔ دو سال قبل دونوں نے باقاعدہ نکاح کر لیا اور ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔ سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا، یہاں تک کہ چند دن قبل خاتون اپنی بہن کے گھر گئیں اور پیچھے سے ان کے ساتھ ایسا دھوکا ہو گیا جس کی انہوں نے کبھی توقع بھی نہ کی تھی۔ گھر واپسی پر خاتون نے...
بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں آج مزید پانی چھوڑنے کا الرٹ جاری کردیا گیا جب کہ پہلے ہی کئی بستیاں اور سیکڑوں دیہات زیر آب ہیں اور کئی کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ اور ہزاروں مکین بے گھر ہوگئے ہیں۔ بھارت نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے وزارت آبی وسائل کو دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کردیا۔ بھارتی ہائی کمشنر نے صبح 8 بجے وزارت آبی وسائل کو ہائی فلڈ الرٹ بھجوایا جس کے باعث دریائے ستلج میں پھر سے بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا، دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ...
جرمنی کی ریاست باویریا کے شہر شوا باخ (Schwabach) میں ایک اپارٹمنٹ کی رہائشی عمارت میں رات گئے بار بار دروازے کی گھنٹیاں بجنے پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ مکینوں کا خیال تھا کہ کوئی شرارتی نوجوان ڈنگ ڈانگ ڈچ کھیلتے ہوئے گھنٹیاں بجا کر فرار ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شرارتی کچھوے نے لندن کے فلیٹ میں آگ لگادی، فائر بریگیڈ کی دوڑیں رہائشیوں نے بتایا کہ گھنٹی بجنے پر باہر لگے موشن سینسر کیمروں میں کوئی حرکت نظر نہیں آرہی تھی جس پر ان کی تشویش مزید بڑھ گئی۔ انہیں خدشہ تھا کہ کوئی نہ کوئی چالاک طریقے سے شرارت کر رہا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور مکمل معائنے کے بعد اصل حقیقت سامنے آئی۔...
نیپال میں کرپشن اور سوشل میڈیا پر عائد پابندیوں کے خلاف ملک بھر میں نوجوان سڑکوں پر نکل آٗے اور وزیراعظم ہاؤس سمیت وزرا کے گھروں پر دھاوا بول کر آگ لگا دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل مظاہرین کرپشن کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے وزیرِ توانائی کے محل نما گھر میں داخل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی، وزیر توانائی کے گھر رکھی تجوری سے پیسے نکال کر چھت پر کھڑے ہوکر ہوا میں لٹا دیئے۔ سڑکوں پر ہر جانب نوٹ ہی نوٹ بکھرے تھے۔ مظاہرین میں شامل کچھ افراد نے ان روپوں کو پھاڑ دیا اور کچھ اپنے ہمراہ بھی لے گئے۔ ایک مقام پر ان...
غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 67 فلسطینی شہید ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے بےگھر فلسطینیوں کے اسکولوں، اسپتالوں، کیمپوں، خیموں اور خوراک تقسیم کرنے والے مرکز پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت کم از کم 67 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلنے والے نہتے شہریوں پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں خوراک کے حصول کے لیے باہر نکلنے والے مزید 14 فلسطینی شہید اور 85...
کھٹمنڈو: نیپال میں حکومت مخالف احتجاج شدت اختیار کر گیا، مظاہرین نے وزیرتوانائی کے گھر میں گھس کر تجوری توڑ ڈالی اور پیسے باہر لا کر لٹا دیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ احتجاج اس وقت بھی جاری ہے جب حکومت وزیراعظم شرما اولی کے استعفے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے پابندی ہٹانے کا اعلان کرچکی ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کرپشن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور موجودہ نظام میں شفافیت لائی جائے۔ دارالحکومت کٹھمنڈو میدانِ جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 21 افراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت 250 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ مشتعل افراد...
نیپال میں حالیہ بدعنوانی مخالف مظاہروں کے پیش نظر کٹھمنڈو میں بنگلہ دیشی سفارت خانے نے تمام بنگلہ دیشی شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں یا ہوٹلوں میں ہی رہیں اور بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔ یہ بھی پڑھیں: نیپال میں احتجاج شدت اختیار کرگیا، صدر، وزیراعظم کی رہائش گاہیں، پارلیمان نذر آتش، وزیر خزانہ پر تشدد، وزیراعظم مستعفی بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق منگل کو جاری کردہ ایک ہنگامی اعلامیے میں سفارت خانے نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر نہ صرف نیپال میں موجود شہریوں بلکہ نیپال آنے والے بنگلہ دیشی مسافروں کو بھی فی الحال سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی...
لاہور: قلہ گجر سنگھ پولیس نے اغوا ہونے والے 3 سالہ بچے ناسق حسین کو چوہنگ سے بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز حاجی کیمپ پر شاپنگ کیلئے آئی فیملی کے ساتھ موجود بچے کو ملزم نے اغواء کرلیا تھا جس پر بچے کے والد نے مقدمہ درج کرایا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن خالد سعید کو بچے کی بازیابی کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو سی سی ٹی وی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کرلیا، بچہ والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی خالد سعید کا کہنا ہے کہ ملزم اب پولیس کی...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دریاؤں میں پانی کی صورتحال ابھی تک غیر معمولی ہے لیکن حکومت سندھ نے بروقت اقدامات کر رکھے ہیں۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت سیلابی صورتحال پر دن رات نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ریلیف کے تمام محکمے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں، حکومت سندھ کے لیے عوام کی جان و مال سے بڑھ کر کچھ نہیں، عوام اور ان کے املاک کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کچہ کے...
لاہور، ملتان، مظفرگڑھ، بہاولپور، بہاولنگر، وہاڑی، سکھر، گڈو (نیوزڈیسک) پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں دریائے ستلج، چناب اور راوی میں آنے والی شدید طغیانی اور اونچے درجے کے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، متعدد مواضع اور بستیاں ڈوب گئیں، کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ ملتان میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، انتظامیہ نے 2 دن اہم قرار دیئے جبکہ شہری آبادیوں کو بچانے کیلئے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتان اور مظفرگڑھ کی ٹیکنیّکل ٹیم نے ایک پوائنٹ پر اتفاق کر لیا، کریٹیکل لیول پر ملتان اور مظفرگڑھ کی ٹیکنیّکل کمیٹی 3 گھنٹے بعد...
راولپنڈی: راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ضلع راولپنڈی میں 6342 مریضوں کی اسکریننگ مکمل کی گئی جس میں ڈینگی کے 244 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ اسپتالوں میں ڈینگی کے 60 مریض داخل ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 36 ہوگئی، ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ 1290 ٹیموں کی ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں جاری ہیں، اب تک 46 لاکھ 97 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی، 1 لاکھ 10 ہزار 159 گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت راولپنڈی اب تک 1 لاکھ 25 ہزار 879 ڈینگی لاروا تلف کرچکا ہے جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی...
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ’’ڈرو اُس دن سے جب اوپر والے کی پکڑ ہوگی‘‘۔ نجی بینک سے قرضہ حاصل کرکے مورگیج گھر کو دوسرے فریق کو فروخت کرنے سے متعلق درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو نجی بینک سے قرضہ حاصل کرکے مورگیج گھر دوسرے فریق کو فروخت کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے کوقف دیا کہ ہم بینک سے سیٹلمنٹ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جسٹس محمد اقبل کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ درخواستگزار کو خدا کو خوف نہیں ہے؟ جس گھر پر بینک سے قرضہ حاصل...
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع فرخ آباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں 33 سالہ شادی شدہ خاتون کو ایک شخص اور اس کے ساتھیوں نے آگ لگا دی۔ خاتون جان بچانے کے لیے اپنے اسکوٹر پر سوار ہو کر ڈاکٹر کے کلینک پہنچی لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ 6 اگست کو پیش آیا۔ ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت نشا سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ نِشا اپنے والد کے گھر آئی ہوئی تھی اور ڈاکٹر کے پاس جا رہی تھی کہ اس دوران ملزم دیپک نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسے روک کر جھگڑا کیا اور پھر آگ لگا دی۔ یہ بھی پڑھیے:...
کوئٹہ جیسا شہر جہاں سرکاری سطح پر نہ چڑیا گھر ہے، نہ ہی وائلڈ لائف پارک، وہاں ایک نوجوان نے اپنے گھر کی چھت کو ایک محفوظ جنگل میں بدل دیا ہے۔ اس چھوٹی سی جگہ نے نایاب پرندوں، خرگوشوں اور دیگر پالتو و نیم جنگلی جانوروں کے لیے ایک پناہ گاہ کا روپ اختیار کرلیا ہے۔ یہ نوجوان کا صرف ایک شوق نہیں، بلکہ فطرت سے محبت اور جنگلی حیات کے تحفظ کا عملی نمونہ ہے۔ اس نوجوان نے محدود وسائل میں کیسے یہ سب ممکن بنایا، اور وہ ان جانوروں کی دیکھ بھال کیسے کرتا ہے، اور کوئٹہ جیسے شہر میں اس کی یہ کوشش کیوں اہم ہے؟ مزید جانیے سلمہ بختیار کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور...
نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 63 افراد ہلاک ہو گئے۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب باما کے علاقے کے گاؤں “دارالجمال” میں ہوا، جہاں حال ہی میں کیمپ سے بے گھر افراد کو دوبارہ آباد کیا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں میں تقریباً 60 عام شہری اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں۔ واقعے کے بعد گورنر باباگانا زُلوم نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ اس المناک سانحے پر شدید رنجیدہ ہیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ فوجی نفری اتنی نہیں ہے کہ ہر علاقے کو مکمل تحفظ فراہم کر سکے، اس لیے...
کورنگی بھٹائی آباد سیکٹر ایف میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ سمیر کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر متوفی کے اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے، پہلے سے سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے کئی اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، حیدرآباد، دادو اور کراچی کے نشیبی اور ساحلی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب: پنجاب میں چاول کی فصل کس قدر متاثر ہوئی؟ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے پہلے سے سیلاب زدہ علاقوں میں نئی...
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں نے جام شہادت نوش کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ قابض بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور خواتین کی توہین کی اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ سرچ آپریشن کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر دم توڑ گئے۔ مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکری پسند ثابت کرنے کی ناکام کوشش...
چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس سپریم کورٹ رولز پر تجاویز پر غور و خوض کے بعد ختم ہوگیا ہے۔ اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے تمام ججز شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہا، اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ ممکنہ طور پر تھوڑی دیرتک جاری کیا جائے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سپریم کورٹ سپریم کورٹ رولز فل کورٹ
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے پی ای سی ایچ ایس میں گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد اور استری سے جلانے کیخلاف مقدمے میں ملزمان میاں، بیوی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پی ای سی ایچ ایس میں گھریلو ملازمہ بچی زینب پر تشدد اور استری سے جلانے کیخلاف مقدمے میں ملزمان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزمان میاں، بیوی شہروز اور کنول کو عدالت میں پیش کیا، وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ مدعی مقدمہ کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، ہم پھر سے واقعے پر معذرت خواہ ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی 30، 30 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی، پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے اداکار یوگیش تریپاٹھی، جو ڈرامہ بھابھی جی گھر پر ہیں میں اپنے کردار ہاپو سنگھ سے شہرت پا چکے ہیں، ایک وقت وہ اداکار تھے جو ممبئی کی سڑکوں پر قلم فروخت کرنے پر مجبور تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یوگیش تریپاٹھی کے پاس کبھی رہنے کو گھر نہیں تھا اور وہ ممبئی کے چھترپتی شیواجی ٹرمینل ریلوے اسٹیشن پر راتیں گزارتے تھے۔ یوگیش 2004 میں اداکار بننے کا خواب دل میں لیے اتر پردیش سے ممبئی منتقل ہوئے۔ اخراجات پورے کرنے کے لیے اسٹیج پر بطور بیک گراؤنڈ آرٹسٹ کام کیا اور سڑکوں پر قلم فروخت کیے۔ ان کے مطابق وہ اپنے گھر والوں کو یہ کہہ کر مطمئن...
کراچی (نیوز ڈیسک)پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک فلیٹ میں کام کرنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کا دوپٹہ جلنے پر مالکن نے اسے استری سے داغ دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور بچی کے بیان کی روشنی میں حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ Post Views: 5
شہر کراچی کئی دہائیوں سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ یہ شہر پاکستان کا معاشی حب ہونے کے باوجود ایسے مسائل میں ڈوبا ہوا ہے جن سے روزانہ کی بنیاد پر عام شہری شدید متاثر ہورہے ہیں۔ بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ قیمتی جانیں گنواں رہے ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی سے رواں برس 26 جولائی کو مستقبل کا ڈاکٹر محتسم محمود اپنی کلاسز لینے کے بعد موٹر سائیکل پر، اردو بازار سے ہوتا ہوا گھر کے لیے روانہ ہوا لیکن راستے ہی میں ایک لوڈڈ ٹینکر جس میں چربی تھی بریک نہ لگنے کی وجہ سے اس نوجوان سے ٹکرا گیا۔ سڑک پر بے انتہا ٹریفک اور سڑک بہتر نہ ہونے کے باعث...
شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 تھانہ فیروزآباد کی حدود طارق روڈ کے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو مالکن نے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق طارق روڈ میں واقع ایک گھر میں مالکن نے استری کے دوران دوپٹہ جلنے پر 12 سالہ گھریلو ملازمہ زینب کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ کمسن بچی کو استری سے جلایا گیا، جس کے نشانات اس کی کمر، بازو اور ٹانگوں سمیت پورے جسم پر واضح ہیں۔ پولیس کے مطابق بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کا مقدمہ فیروزآباد تھانے میں ملازمہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا...
غزل اک سراب ِآرزو، دلدار سا تھا سامنے زہر میں ڈوبا وہ خنجر، پیار سا تھا سامنے ہیولا تھا، خواب تھا، اک گل تھا یا کوئی خیال رات کے پہلو میں کوئی، یار سا تھا سامنے میں جسے سمجھا تھا ہوگا اک گل تازہ کوئی دل میں چبھنے پر کھلا وہ، خار سا تھا سامنے عکس اپنا دیکھنے پر باب حیرت اک کھلا مبتلائے ہجر میں، بیمار سا تھا سامنے تھی کوئی دیوار اپنے درمیاں تفریق کی یعنی یہ رنگ و نسل، دیوار سا تھا سامنے مل رہی تھی مشکلوں میں تھوڑی راحت بھی ہمیں خار مثل گل کوئی، غمخوار سا تھا سامنے اس بت کافر نے اپنے پاؤں سے روندا اسے اک دلِ ناکارہ، جو بیکار سا تھا سامنے...
خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے کنڈاکو ڈھیری میں مسلح ملزمان گھر میں گھس کر سوئے ہوئے پانچ افراد کو قتل کرکے فرار ہو گئے۔ لیویز پوسٹ خارکے رپورٹ کے مطابق نازیہ بی بی زوجہ عبدالوکیل دختر شاہ زمین نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزمان منصور ولد ظریف اللہ، شریف اللہ، ظریف اللہ پسران زیب اللہ ساکنان میخ بند نے گزشتہ رات ان کے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے ان کے والد شاہ زمین، دادا سعید گل، والدہ عامر زاد گئی، دادی مہر زمینہ اور بہن نازش کو اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ خاتون کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ مقدمے کے مطابق ملزمان نے...
کراچی ملیر سٹی کے علاقے کھوکرا پار نمبر2 چمن کالونی میں واقع گھر میں تیز دھارآلہ کے وار سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے واقعے کو خود کشی قراردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملیرسٹی تھانے کےعلاقےکھوکراپارنمبر2چمن کالونی گھرمیں تیزدھارآلہ کے وار سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے کھوکرا پار کے علاقے میں واقع اسپتال منتقل کردی گئی جہاں متوفی کی شناخت 22 سالہ شیر علی ولد محمد اکرم کے نام سے شناخت کی گئی۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراصت شاہ کا کہنا ہے کہ متوفی آئس کا نشہ کرتا تھا اورمتوفی نوجوان کسی کوپسند کرتا تھا جہاں ان کے اہلخانہ کے زریعے رشتہ بھیجا تھا اوررشتہ سے انکار پرنوجوان نے...
پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید اور طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے مزید پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں اونچے کے درجے کے سیلاب کا خدشہ، جلال پور پیر والا میں فوج طلب پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مون سون بارشوں کا دسواں سلسلہ 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ادارے نے بتایا کہ اس اسپیل کے تحت اگلے 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ بھی بارشوں کی لپیٹ میں...
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا 10واں اسپیل 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ اس اسپیل کے تحت 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ شدید بارش کے باعث ضلع گجرات پچھلے 24 گھنٹے سے ناگہانی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، تمام اداروں کی مشینری اس وقت گجرات میں پانی کی نکاسی کے لئے کام کر رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر تک صوبے میں دسواں مون سون اسپیل جاری ہے جس کے تحت بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلالپور پیر والہ میں ایک کشتی ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، 70 سال کی ایک خاتون اور 4 بچے اس میں جاں بحق ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی کشتیوں نے پنجاب بھر میں ابھی تک 25 ہزار 1 سو 46...
غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فورسز کے حملے بدستور جاری ہیں اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق گزشتہ 23 ماہ میں اوسطاً ہر گھنٹے کم از کم ایک فلسطینی بچہ شہید ہوا۔ غزہ حکومت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 20 ہزار بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں ایک ہزار ایسے بچے شامل ہیں جن کی عمر ایک سال سے بھی کم تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں وہ نومولود بھی شامل ہیں جو جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور حملوں کا نشانہ بنے۔ سیو دی چلڈرن کے مطابق یہ صورتحال نہایت افسوسناک ہے کیونکہ اسرائیلی فوج گھروں، کھیل کے میدانوں، اسکولوں اور...
بگ باس کے تازہ سیزن میں جس کنٹیسٹنٹ نے سب سے زیادہ سرخیاں بٹوری ہیں، وہ ہیں تانیا متل۔ اپنے منفرد انداز اور حیران کن بیانات کی وجہ سے وہ گھر کے اندر اور باہر دونوں جگہ موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں وہ 7 بیانات جنہوں نے سب کو چونکا دیا۔ 1. سب مجھے “میڈم” کہیں پہلے ہی ایپی سوڈ میں تانیا متل نے اعلان کیا کہ گھر کے تمام ساتھی انہیں “میڈم” کہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کا بھائی بھی انہیں “باس” کہہ کر پکارتا ہے اور یہ انداز انہیں پسند ہے۔ 2. ساڑھی صرف باتھ روم میں پہننا ایک اور بیان میں تانیا نے کہا کہ وہ ساڑھی ہمیشہ باتھ...
غزہ میں بدترین اسرائیلی مظالم جاری، ہرگھنٹے ایک بچہ شہید ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس) اسرائیلی فورسز کے حملے بدستور جاری ہیں اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 23 ماہ میں اوسطاً ہر گھنٹے کم از کم ایک فلسطینی بچہ شہید ہوا۔ غزہ حکومت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 20 ہزار بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان میں ایک ہزار بچے ایک سال سے کم عمر کے تھے جبکہ تقریباً نصف وہ نومولود تھے جو جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔ تنظیم کے مطابق یہ صورتحال...
غزہ: اسرائیلی فورسز کے حملے بدستور جاری ہیں اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 23 ماہ میں اوسطاً ہر گھنٹے کم از کم ایک فلسطینی بچہ شہید ہوا۔ غزہ حکومت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 20 ہزار بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان میں ایک ہزار بچے ایک سال سے کم عمر کے تھے جبکہ تقریباً نصف وہ نومولود تھے جو جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔ تنظیم کے مطابق یہ صورتحال انتہائی شرمناک ہے کیونکہ اسرائیلی فوج بچوں کے گھروں، کھیل کے میدانوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے اور غزہ کے...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد 907 تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ایک ہزار 44 شہری زخمی ہوئے، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 223 ہوئی جبکہ 654 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 502 شہری جاں بحق اور 218 زخمی جبکہ سندھ میں 58 جاں بحق، 78 زخمی اور بلوچستان میں 26 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں بارشوں، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 41 افراد جاں بحق جبکہ 52 زخمی ہوئے،...
بھارت سے علیحدگی کی جدوجہد کرنے والی سکھ تنظیم خالصتان نے 10 اگست کو امرتسر پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حملہ آئی ای ڈی دھماکا تھا اور اب اس کی ذمہ داری خالصتان سے منسلک شہیدی فورس یونٹ پنجاب خود مختاری الائنس نے قبول کی ہے۔ تنظیم کے رہنما نے بتایا کہ امرتسر کے گھرِندا پولیس اسٹیشن پر کامیاب حملہ شہید فورس کے کارکنوں ستنام سنگھ، مکھ سنگھ اور بابا سنگھ کیا تھا۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر پولیس نے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارنے اور انھیں ہراساں کرنے کا سلسلہ نہ روکا تو تھانوں پر ایسے حملے جاری رہیں گے۔ سکھ آزادی رہنما نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشن...
دریائے راوی میں آئے حالیہ تباہ کن سیلاب نے جہاں لاہور کے نواحی علاقے موہلنوال میں عارضی خیمہ بستیاں آباد کر دیں، وہیں انہی خیموں میں ایک نئی زندگی نے جنم لیا ہے جہاں تھیم پارک سوسائٹی کے متاثرہ خاندان سے تعلق رکھنے والے عرفان اور ان کی اہلیہ کے ہاں آٹھویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ عرفان رکشہ ڈرائیور ہیں اور اپنی محدود آمدنی میں قسطوں پر گھر خریدنے کی جدوجہد کر رہے تھے کہ اچانک آنے والے سیلاب نے ان کا گھر، جمع پونجی اور خواب سب بہا دیے۔ 32 سالہ عرفان کی اہلیہ جن کی عمر لگ بھگ 28 سال ہے، پہلے ہی سات بچوں کی ماں ہیں، چار بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں، اب آٹھواں بچہ اسی خیمہ...
بٹ خیلہ کے علاقے ڈھیری جولگرام کنڈکو میں گھریلو تنازع کے باعث اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں داماد نے فائرنگ کر کے اپنے سسر، بیوی سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا۔ لیوی ذرائع کے مطابق واقعہ رات تقریباً دو بجے پیش آیا۔ منصور ولد ظریف اللہ سکنہ میخ بند نامی شخص مبینہ طور پر اپنے سسرال کے گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں شاہ زمین گل ولد سعید گل، سعید گل ولد میاں گل، نازش زوجہ منصور، امیر زادگئ زوجہ شاہ زمین اور مہر زمینہ زوجہ سعید گل شامل ہیں۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ...
پشاور: بٹ خیلہ میں گھریلو تنازع پر داماد نے اپنے سسر، بیوی سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔ لیوی ذرائع کے مطابق واقعہ ڈھیری جولگرام کنڈکو میں رات دو بجے کے قریب پیش آیا، جہاں منصور ولد ظریف اللہ سکنہ میخ بند نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سسر اور بیوی سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جاں بحق افراد میں شاہ زمین گل ولد سعید گل، سعید گل ولد میاں گل، نازش زوجہ منصور، امیر زادگئ زوجہ شاہ زمین، مہر زمینہ زوجہ سعید گل شامل ہیں۔ لیوی فورس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
پاکستان کے مشہور اور متنازع یوٹیوبر رجب بٹ حالیہ دنوں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں رہے۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی اپنی اہلیہ ایمان رجب سے علیحدگی ہو گئی ہے، تاہم اب حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ 7.3 ملین سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب حال ہی میں سسرال واپس پہنچی ہیں جہاں ان کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ والدین اور بہن غزل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا۔ اس موقع پر رجب بٹ نے ویڈیو کال کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ اور ایمان سے بات کی اور سب کے سامنے...

سیلاب، صورتحال مزید سنگین، پنجاب میں گنڈا سنگھ والا، ہیڈ سلیمانکی، ہیڈ قادر آباد، خانکی، محمد والا میں پانی کی سطح انتہائی اونچے درجے پر
لاہور،دادو (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی سے سیلابی صورتحال مزید سنگین ہوگئی، سیلابی ریلے نے پنجاب کے جنوبی علاقوں میں تباہی مچا دی، سندھ کے گڈو بیراج میں 3لاکھ 57ہزار،سکھر بیراج پر 3لاکھ 27ہزار کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا، پنجاب میں گنڈاسنگھ والا، ہیڈسلیمانکی، ہیڈقادرآباد، خانکی، محمد والا میں پانی کی سطح انتہائی اونچے درجے پرہے، دریائے ستلج، راوی اور چناب میں شدید طغیانی کے باعث کئی بند ٹوٹ گئے اور مزید درجنوں دیہات زیر آب آ گئے، سیلابی ریلے سے بھارت کی طرف سے بارڈر پر لگائی گئی باڑ کو بھی نقصان پہنچا ہے،بھارتی حدود میں تقریباً 110 کلو میٹر لمبی بارڈ فینس سیلاب کی زد میں آئی ہے جبکہ...
جب میں نے یہ منظر خبروں میں دیکھا کہ پاکستان تک پہنچتے پہنچتے یہ پانی کسی دریا کا نہیں بلکہ ہمالیہ سے نکلنے والا دھاڑتا ہوا چیختا ہوا شیرکا روپ اختیار کر لیتا ہے اور یہ سیلابی پانی ہمالیائی تیندوے کی طرح غریب کسانوں کے گھروں، چھتوں کو پھلانگتا ہوا آگے بڑھتا ہے تو سب کچھ ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے۔ میں یہ دیکھ رہا تھا کہ گھروں کو یہ جھنجھوڑتا ہے، بھنبھوڑتا ہے اور یوں اٹھا کر پٹختا ہے کہ سب کچھ ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے۔ یہ منظر دیکھ کر مال مویشی ڈرکے مارے خوفزدہ ہو کر رسی تڑا بیٹھتے ہیں اور دوڑ لگاتے لگاتے بھاگتے بھاگتے سیلابی پانی میں گھر جاتے ہیں اور پھر وہیں گر جاتے...
پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید 56 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں رواں سال ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد 1181 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارش کے باعث بعض اضلاع میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، صرف اگست میں صوبے بھر سے 1115 متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مئی میں 8، جون میں 12 اور جولائی میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح اگست میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز چارسدہ میں 714 رپورٹ ہوئے، ہری پور 93، مانسہرہ 67، صوابی 43، پشاور 30، کوہاٹ 35، نوشہرہ 22، ایبٹ اباد 21، بونیر17 اور سوات میں 15کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ...
برطانوی نائب وزیراعظم اور حکمراں جاعت لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب یہ انکشاف ہوا کہ انھوں نے مشرقی سسیکس کے علاقے ہوو میں اپنی 8 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی فلیٹ خریداری پر اسٹامپ ڈیوٹی کی مکمل ادائیگی نہیں کی تھی۔ یہ معاملہ سامنے آنے پر اینجلا رینر، جو ایشٹن اَنڈر لائن سے رکنِ پارلیمنٹ ہیں نے رواں ہفتے خود وزیراعظم کے اخلاقی مشیر کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔ جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس غفلت کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہیں اور مانتی ہیں کہ انہوں نے فلیٹ خریداری کے معاملے میں مزید ٹیکس ادا کرنے کے مشورہ پر عمل نہ کرکے غلطی...
کپل شرما شو کے مقبول کامیڈین کیکو شردھا کے پروگرام چھوڑنے کی افواہوں نے شائقین کو حیران کردیا تھا، خاص طور پر اس وقت جب سوشل میڈیا پر ان کے اور کرشنا ابھیشیک کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی۔ پاپارازی وائرل بھایانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا تھا کہ کیکو شردھا نے پروگرام چھوڑ دیا ہے۔ ان کے مطابق حالیہ جھگڑے کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔ تاہم اس حوالے سے پروگرام کی جج ارچنا پورن سنگھ نے سچائی بیان کرتے ہوئے افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے طویل ترین خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں متاثرہ افراد کی فوری اور پائیدار بحالی کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت وزیراعلیٰ نے اربن یونٹ، بورڈ آف ریونیو اور دیگر محکموں کو ہدایت دی کہ بحالی پیکیج پر فوری کام شروع کیا جائے اور امدادی رقوم میں اضافہ کیا جائے۔ کاشتکاروں اور سروے کا منصوبہ انہوں نے کاشتکاروں کے لئے خصوصی بحالی پروگرام مرتب کرنے اور پیکیج کے لیے شفاف سروے جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل ریکارڈنگ کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا جبکہ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی سروے پراجیکٹ کی نگرانی کرے...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ’ریوا‘ ضلع میں تعینات ایک خاتون جج کو تاوانی خط بھیجنے والے 74 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ خط میں 500 کروڑ روپے مانگے گئے تھے اور اسے ایک ایسے شخص کے نام سے دستخط کیا گیا تھا جس سے بھیجنے والے کی ذاتی دشمنی تھی۔ واقعہ کیسے ہوا؟ 2 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ موہنی بھاڈوریا، جو ریوا کے ٹایونتھر کورٹ میں تعینات ہیں، کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔ خط میں لکھا تھا: ’اگر زندہ رہنا چاہتی ہو تو رقم ادا کرو‘۔ اس پر دستخط ’ سندپ سنگھ ‘ کے نام سے کیے گئے، جسے خوفناک ہنومان گینگ کا رکن بتایا گیا۔ پولیس جعلی خط لکھنے...
کراچی کے علاقے بلدیہ مدینہ کالونی گلی نمبر 3 میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ عبدالغفور کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
نئی دہلی: بھارت نے امریکی درآمدی ٹیرف کے باعث ممکنہ معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لیے گھریلو مصنوعات پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوامی سطح پر طلب میں اضافہ اور معاشی سست روی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، صابن، چھوٹی گاڑیاں اور دیگر استعمال کی عام اشیاء پر جی ایس ٹی میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ نئے ٹیکس ریٹ 22 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ اہم تبدیلیاں اب اشیائے ضروریہ پر صرف دو ٹیکس سلیب ہوں گی: 5 فیصد اور 18 فیصد پرانی 12 فیصد اور 28 فیصد والی ٹیکس سلیبز کو ختم کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ...

گجرات میں ریکارڈ بارش: اربن فلڈنگ سے گھر، کاروباری مراکز اور سرکاری عمارتیں ڈوب گئیں، درجنوں دیہات زیرِ آب
گجرات میں ریکارڈ بارش: اربن فلڈنگ سے گھر، کاروباری مراکز اور سرکاری عمارتیں ڈوب گئیں، درجنوں دیہات زیرِ آب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )پنجاب کے ضلع گجرات میں 573 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش نے تباہی مچادی، اربن فلڈنگ سے شہر میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جب کہ کاروباری مراکز اور سرکاری عمارتیں ڈوب گئیں۔گجرات میں شدید بارش نے سب تہس نہس کردیا، 573 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش کے بعد سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہوگئی، ندی اور نالوں میں طغیانی آگئی، جس کے باعث کئی دیہات ڈوب گئے، فصلوں کو بھی نقصان پہنچا اور معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔ شہری علاقوں میں پانی مکانوں اور دکانوں میں داخل ہوگیا،...
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں تھانہ شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم عمر حسین کو گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق لڑکی کو تنخواہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس بچوں اور خواتین پر تشدد کے معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گی۔
بالی وُڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور اپنی زندگی کے کئی دلچسپ اور چونکا دینے والے پہلو اپنی سوانح ’حیات کھلّم کھلّا: رشی کپور اَن سینسرڈ‘ میں بیان کر چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:رنویر سنگھ بہت بے شرم ہیں، اداکارہ پرینیتی چوپڑا اس کتاب میں انہوں نے اپنی شراب نوشی کی عادت اور ذاتی زندگی سے جڑا ایک انوکھا واقعہ بے جھجک لکھا ہے۔ رشی کپور کے مطابق اپنی سابقہ محبت یاسمین سے علیحدگی کے بعد وہ سخت دل گرفتہ تھے۔ فلم ’زہریلا انسان‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ اکثر نشے میں اپنی کو-اسٹار نیتو سنگھ (جو بعد میں ان کی اہلیہ بنیں) سے کہتے کہ یاسمین کو فون کرے اور اسے منانے کی کوشش کرے۔ یہ بھی پڑھیں:امیتابھ...
لاہور: سیلاب کی تباہ کاریوں نے جہاں کھیت کھلیانوں کو روند ڈالا وہیں بہت سے لوگوں کی زندگی بھر کی کمائی بھی چند ہی لمحوں میں مٹی اور پانی میں دفن ہوگئی۔ لاہور میں موہلنوال کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں وہ گھر جو خوشیوں کے خوابوں سے آباد کیے گئے تھے، آج شکستہ دیواروں، گرے ہوئے دروازوں اور پانی میں ڈوبے سامان کے ساتھ ویران کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ ان مکینوں کے دکھ صرف سامان اور مکان کے نقصان تک محدود نہیں بلکہ ان پر قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ بھی ایسا ہے جو ان کے کاندھوں پر اور زیادہ بھاری محسوس ہوتا ہے۔ بشارت بی بی نے چند روز پہلے ہی اپنے...
گلگت بلتستان کے ضلع داریل میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں درجنوں گھر پانی میں بہہ گئے جبکہ متعدد مال مویشی بھی سیلاب کی نذر ہوگئے۔ کھڑی فصلیں اور زرعی اراضی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گاؤں کے لوگوں نے سیلاب کی بروقت اطلاع روایتی انداز میں دی، جس کے باعث درجنوں افراد محفوظ رہے۔ اگر یہ اطلاع بروقت نہ ملتی تو جانی نقصان بہت زیادہ ہو سکتا تھا۔ فیض اللہ فراق کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر فوری طور پر امدادی ٹیمیں داریل روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ کو بھی متاثرین کی بحالی میں کردار...
گلگت بلتستان (نیوز ڈیسک) دیامر کی وادی داریل میں جمعرات کی صبح شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی۔ گماری کے علاقے میں 20 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے 5 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر داریل وسیم عباس کے مطابق سیلاب سے کھڑی فصلیں، درخت اور واٹر چینل سسٹم بھی شدید متاثر ہوا جبکہ مویشی خانے اور مویشی بھی بہہ گئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیلاب آتے ہی لوگ جانیں بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف بھاگے، درجنوں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے دوران ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز...
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور جنرل ہسپتال سے نقاب پوش خواتین کے ہاتھوں اغوا ہونے والا نوزائیدہ بچہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر بازیاب کروا لیا۔ کارروائی کے دوران سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں اور 500 سے زائد نجی سی سی ٹی وی فوٹیجز نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ کاہنہ کی رہائشی خاتون نے تقریباً 10 برس بعد بیٹے کو جنم دیا تھا، لیکن پیدائش کے فوراً بعد لیبر روم سے بچے کے اغوا کی اطلاع ملنے پر وہ شدید صدمے سے دوچار ہوگئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کمران نے فوری طور پر ایس پی ماڈل ٹاؤن، ایس ایچ او کوٹ لکھپت اور دیگر تفتیشی افسران کو متحرک کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ خواتین نے ہسپتال کے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے پاکستان سے سفارتی سطح پر 24 گھنٹوں میں دوسرا رابطہ کیا ہے۔ وزارتِ آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہر یک اور فیروز پور کے مقامات پر 4 ستمبر کو پانی کی سطح بلند ہونے اور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ وزارت نے اس صورتحال پر 28 اہم محکموں کو انتباہی خط جاری کر دیا ہے تاکہ ممکنہ نقصان سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بھی دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال سے پاکستان کو آگاہ کیا تھا، جس پر وزارتِ آبی...
گھر، فصلیں، دکانیں، بازار سب پانی کی نذر، گجرات میں 506 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز گجرات (آئی پی ایس) گجرات شہر اس وقت بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جہاں مسلسل موسلادھار بارشوں اور ناقص نکاسی آب کے باعث شہری علاقوں میں 4، 4 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔ مدینہ سیداں، کچہری چوک، گوندل چوک، ظہور الٰہی اسٹیڈیم اور جیل چوک جیسے اہم علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے، مساجد سے مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آ رہی ہے۔ برساتی پانی کو...
لاہور میں دریائے راوی کے کنارے واقع ایک معروف سوسائٹی کی رہائشی ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی ویڈیو سے شروع ہونے والی کہانی ایک نیا رخ اختیار کر گئی ہے۔ واضح رہے کہ دریائے راوی میں طغیانی کے باعث پارک ویو سمیت متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پانی داخل ہوگیا، جس سے متعدد گھر زیرِ آب آگئے۔ متاثرین نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان بھی شامل تھیں۔ ان ویڈیوز سے شروع ہونے والی کہانی نے ایک نیا موڑ اختیار کیا ہے اور یہ انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر نبیحہ علی خان جس گھر میں پانی داخل ہونے اور اس کی ملکیت کا دعویٰ کر رہی تھیں، وہ ان کا ملکیتی گھر نہیں ہے، بلکہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کا سراغ لگا کر قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کا جلد سراغ لگا کر، ان کو قرار واقعی سزا دی جائے، سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔...
امریکا کی ایک غیر منافع بخش تنظیم نے 52 گھنٹوں تک لگاتار کک بال کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ امریکی ریاست جورجیا میں جنسی استحصال کے لیے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کام کرنے والے ادارے کے 27 مرد اور 13 خواتین نے جمعے کی صبح آٹھ بجے کک بال کھیلنی شروع کی جو کہ لگاتار 52 گھنٹوں تک جاری رہی۔ ادارے کے چیف ایگزیکٹیو بروس ڈیل کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی کوشش سے دو لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم اکٹھا کی گئی۔ بروس ڈیل کے مطابق ٹیم کا مقصد جنسی استحصال کے لیے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے آگہی پھیلانا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری تلاش کرکے سخت ترین سزا دی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا: جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، وزیراعلیٰ کا ضرورت پڑنے پر ایئر سروس مہیا کرنے کا اعلان وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ سیاسی جلسے کو نشانہ بنانا بلوچستان میں افراتفری پھیلانے کی دہشت گردوں کی خطرناک سازش ہے، جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔...
کراچی: سپر ہائی وے ہنگورہ گوٹھ میں گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم نے کلہاڑی کے وار سے منگیتر کو قتل اور اس کی والدہ کو زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ایکسپریس کے مطابق سپرہائی وے کے علاقے ہنگورہ گوٹھ میں کلہاڑی کے وار سے نوجوان لڑکی جاں بحق اور والدہ زخمی ہوگئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش اور اس کی زخمی والدہ کو اسپتال منتقل کردیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم گوہر علی کو گرفتار کرکے آلہ قتل کلہاڑی برآمد کرلی، ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے گھریلو تنازع پر منگیتر 24 سالہ رشیدہ...
راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے وار جاری، 24گھنٹوں میں 11نئے کیسز رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)راولپنڈی اور مری میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے 7 نئے کیسزجبکہ مری میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان دونوں علاقوں میں ایک دن میں 11 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔حکام کے مطابق رواں سیزن میں راولپنڈی سے ڈینگی وائرس کے کل 159 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ مری سے 81 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے الرٹ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گھر میں انہیں پیار سے ’گڑیا‘ کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ فاطمہ آپ کو ایک بات بتاؤں میرے گھر میں مجھے سارے گُڑیا کہہ کر بلاتے ہیں، میں بھی گُڑیا ہوں ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ننھے بچوں سے مکالمہ pic.twitter.com/aBFAWtrGo0 — WE News (@WENewsPk) September 3, 2025 مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقے کے دورے کے دوران بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور ان کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک بچی کی تقریر کو سراہتے ہوئے اس کا نام دریافت کیا۔ بچی نے بتایا کہ اس کا نام ’گڑیا فاطمہ‘ ہے، جس پر مریم نواز نے مسکراتے ہوئے کہا کہ گھر میں...
اگلے 24سے 48گھنٹوں میں مزید بارش، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے کہا ہے کہ مون سون کا نواں سپیل اگلے 24 سے 48 گھنٹوں تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران ملک کے بالائی علاقوں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔این ڈی ایم اے کے مطابق سپیل کے زیر اثر 6 ستمبر سے ملک کے جنوبی علاقوں بشمول جنوبی پنجاب اور جنوبی سندھ میں شدید بارشوں کا امکان ہے ۔اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ناروال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور میں پچھلے 24گھنٹوں میں شدید بارشیں ہوئی۔اس سپیل کے زیر...
اسلام آباد: مون سون کا نواں اسپیل اگلے 24 سے 48 گھنٹوں تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے جس میں ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں ہوئیں، اس اسپیل کے زیر اثر 6 ستمبر سے ملک کے جنوبی علاقوں بشمول جنوبی پنجاب اور جنوبی سندھ میں بارشوں کا امکان ہے۔ اس اسپیل میں ملک کے ساحلی علاقے بشمول بدین، سجاول اور تھرپاکر میں شدید بارشوں کا امکان ہے، ملک میں غیر معمولی بارشوں اور دریاؤں میں پانی کی آمد کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 4 سے 5 ستمبر کے...
اسرائیل کے خود ساختہ دارالحکومت یروشلم میں وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں اور یرغمالیوں کی رہائی پر ناکامی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مظاہرے وسعت اور شدت پکڑتے جا رہے ہیں یہاں تک کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی محفوظ نہیں رہی۔ عوام کی بڑی تعداد نے آج اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب شدید احتجاج کیا جس کے دوران وہاں ایک ٹینک کو بھی آگ لگادی گئی۔ ٹینک میں لگی آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے ساتھ کھڑی اسرائیلی فوجی اہلکار کی ایک کار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹینک اور گاڑی دونوں جل کر خاکستر ہوگئے۔ متاثرہ گاڑی کے مالک اسرائیلی فوجی اہلکار نے...
ملک میں مون سون کا نواں اسپیل جاری ہے، اور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشیں متوقع ہیں۔ بالخصوص بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ جنوبی پنجاب اور جنوبی سندھ کے لیے بھی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ قومی آفات سے نمٹنے والے ادارے (این ڈی ایم اے) کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور جیسے علاقوں میں شدید بارشیں ہو چکی ہیں۔ اب یہ اسپیل ملک کے جنوبی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں 6 ستمبر سے بارشوں کا آغاز متوقع ہے۔ بدین، سجاول اور تھرپارکر سمیت ساحلی علاقوں میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو...
اسلام آباد: پنجاب میں ایک طرف سیلاب سے صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب گنڈا سنگھ والا پر پانی ناپنے والی گیج ہی غائب ہوگئی۔ گنڈا سنگھ والا پر کتنا پانی داخل ہو رہا ہے اس کی پیمائش نہیں کی جا رہی، اس وقت پانی کا بہاؤ اندازاً 2 لاکھ 69 ہزار کیوسک ہے۔ اس کے علاوہ، چنیوٹ بیراج پر پانی کا بہاو ایک لاکھ 12 ہزار کیوسک ہے اور تریموں بیراج پر پانی کا بہاو دو لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے۔ پنجند ہیڈ ورک کا پانی کا بہاو 1 لاکھ 69 ہزار کیوسک ہے۔ نالہ پلکھو سے بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاو 8 ہزار 386 کیوسک ہے۔ دوسری جانب،...
قصور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع قصور میں مصطفی آباد ٹول پلازہ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معمولی تنازعے نے ایک گھر کا کفیل چھین لیا۔ اطلاعات کے مطابق بس ڈرائیور خلیل احمد بیمار والد کی عیادت کے لیے عجلت میں سفر کر رہے تھے۔ ٹول ٹیکس پر 250 روپے کی پرچی کے معاملے پر ان کی تلخ کلامی وہاں موجود نوجوانوں سے ہوگئی۔ بات بڑھتے ہی اوباش نوجوانوں نے ڈنڈوں سے خلیل احمد پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی پرویز اقبال نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔...
پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیوں نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کے حاضر سروس افسر میجر دل بہار سنگھ کو پشاور کے مضافات سے گرفتار کر لیا۔ خفیہ اطلاعات کے مطابق میجر دل بہار سنگھ ’داؤد شاہ‘ کے نام سے مسجد کے امام کے روپ میں سرگرم تھا اور پاکستان میں جاسوسی و تخریب کاری کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف ذرائع کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں نے کئی ہفتوں تک انتہائی باریک بینی سے نگرانی کی اور فجر کی نماز کے دوران خفیہ آپریشن میں ملزم کو گرفتار کیا۔ کارروائی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔ ابتدائی تحقیقات...
پشاور: پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش اور طغیانی کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا۔ پشاور کے بدھنی نالہ کے آس پاس علاقوں میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے پانی گھروں کے اندر داخل ہوا جس کے باعث لوگوں کے لاکھوں روپے کے نقصانات بھی ہوئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ بڈھنی نالے کی عدم صفائی کی وجہ سے جب بھی پانی زیادہ ہوتا ہے تو پانی گھروں کے اندر داخل ہوتا ہے جس سے ان کے لاکھوں روپے کے نقصانات ہوتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اگر بدھنی نالے کی صفائی اچھی کی جائے اور اسکے اردگرد پشتے ڈالے جائیں تو علاقہ پانی سے محفوظ...