2025-09-18@18:24:00 GMT
تلاش کی گنتی: 4201

«ہری سنگھ»:

(نئی خبر)
    آزاد کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی ایم اے) نے آزاد جموں کشمیر میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ  اگلے 12 تا 24 گھنٹوں میں کشمیر کے علاقوں بشمول میرپور، ڈھڈیال، وادی نیلم، باغ، کوٹلی، راولاکوٹ، مظفرآباد، شاردہ، حویلی اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں متوقع ہیں۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث سیلابی صورتحال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہذا شہری اور بالخصوص سیاح محتاط رہیں۔  
    ملک کے مختلف حصوں میں جاری غیر معمولی سیلاب نے جہاں لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا، وہیں اب اس کے نتیجے میں مختلف بیماریوں کا پھیلاؤ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے عوامی تحفظ کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ آلودہ پانی اور مچھروں سے بڑھتے خطرات ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا  کہ سیلابی پانی میں آلودگی اور کیڑوں کی افزائش عوام کی صحت کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ خاص طور پر ہیضہ، ٹائیفائیڈ، اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں میں اضافہ متوقع ہے۔ قومی ادارہ صحت نے طبی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور متاثرہ علاقوں میں احتیاطی تدابیر...
    کراچی: پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے مشکلات میں گھرے بابراعظم کو خصوصی مشورہ دے دیا۔ پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر بابراعظم گزشتہ چند برسوں سے مشکلات کا شکار ہیں۔ وہ اس وقت قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بھی باہر ہیں اور مسلسل تنقید کی زد میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر تنقید نے ان کی فارم پر بھی اثر ڈالا ہے اور ہر فارمیٹ میں ان پر کارکردگی دکھانے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم پاکستان کے سپر اسٹار ہیں اور دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں، بابراعظم کو پرسکون رہنا چاہیے، غیر ضروری طور پر میڈیا سے گریز کریں اور تنقید...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جن سے نشیبی اور پہلے سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور قریبی علاقوں میں بھی تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک اور ملتان کے علاوہ خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی وقفے وقفے سے...
    پشاور: پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش اور طغیانی کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا۔ پشاور کے بدھنی نالہ کے آس پاس علاقوں میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے پانی گھروں کے اندر داخل ہوا جس کے باعث لوگوں کے لاکھوں روپے کے نقصانات بھی ہوئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ بڈھنی نالے کی عدم صفائی کی وجہ سے جب بھی پانی زیادہ ہوتا ہے تو پانی گھروں کے اندر داخل ہوتا ہے جس سے ان کے لاکھوں روپے کے نقصانات ہوتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اگر بدھنی نالے کی صفائی اچھی کی جائے اور اسکے اردگرد پشتے ڈالے جائیں تو علاقہ پانی سے محفوظ ہو سکتا...
    افغانستان میں 6 شدت کے خطرناک زلزلے  کے نتیجے میں اموات کی تعداد 1124 تک جا پہنچی ہے جبکہ 3251 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 8 ہزار سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ افغان ہلال احمر کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا، اور تقریباً 20 منٹ بعد اسی علاقے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا بھی محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ یہ حالیہ برسوں میں...
    لاہور: دریائے ستلج کے سیلابی پانی سے قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر کو بھی متاثر کیا جس کی وجہ سے یہاں شام کے وقت پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کی پریڈ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ پاکستان کے ضلع قصور اور بھارت کے شہر فیروزپور کے سنگم پر واقع گنڈا سنگھ والا اور حسینی والا بارڈر پر  قومی پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی رینجرز اور بی ایس ایف کی پریڈ عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق سیلابی پانی کے مکمل انخلا تک پریڈ مؤخر رہے گی۔ قصور کے علاقے سے داخل ہونے والا یہ پانی...
    بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ان کا انٹرویو کلپ شیئر کیا، جس میں جنرل ریٹائرڈ کنول جیت سنگھ نے کہا کہ بھارت کے پاس پانی روکنے اور چھوڑنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ ان کے مطابق بھارت اچانک پانی روک کر پھر پاکستان کی طرف چھوڑ دے گا، جس سے سیلاب آئے گا اور پاکستان اس پانی کو سنبھال نہیں سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت فصلوں کے موسم میں پانی روک سکتا ہے اور بارشوں کے موسم میں جب پانی...
    گزشتہ روز اسلام اباد میں گھر کے باہر سے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس لڑکی جس کا نام سامعہ حجاب ہے۔ وہ ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر نمایاں ہے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ حجاب نے کہا کہ میری دوست کائنات کی سالگرہ پارٹی میں حسن زاہد نامی لڑکے سے ملاقات ہوئی۔ میں چونکہ سوشل میڈیا پر مشہور ہوں تو حسن زاہد نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے اس کو منع کیا اور خود کو اس سے دور کر لیا۔ پہلے یہ میرے گھر کے باہر آ کر بیٹھا کرتا تھا، میرے والد صاحب حیات نہیں...
    مغربی سوڈان کے دور دراز علاقے مَرّا پہاڑوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والی ہولناک لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی (SLM/A) کے مطابق اس سانحے میں کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پورا گاؤں ترسین مٹی اور پتھروں کے نیچے دب گیا۔ باغی گروپ کا کہنا ہے کہ حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچ سکا ہے۔  باغی گروپ کی اپیل سوڈان لبریشن موومنٹ نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ، علاقائی تنظیموں اور عالمی اداروں سے فوری انسانی امداد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ علاقے میں متاثرین کو خوراک، ادویات اور پناہ گاہوں کی اشد ضرورت ہے۔  خانہ جنگی سے بے گھر افراد...
    اسلام آباد: ٹک ٹاک پر مشہور خاتون کو ہراساں کرنے اور اغواء کرنے کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں مشہور نوجوان ٹک ٹاکر سامعیہ حجاب کی درخواست پر ہراسانی اور اغوا کرنے کی کوشش کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔  ٹک ٹاکر کے مطابق ملزم حسن زاہد کئی روز سے  تعاقب کرتا رہا اور بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالا جس کے بعد 31 اگست شام ساڑھے 6 بجے گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔  سامعیہ حجاب نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ ملزم حسن زاہد نے کھلے عام بدلہ لینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ https://www.instagram.com/reel/DOBm4DLjJDh/ ٹک ٹاکر کی جانب سے واقع کی سی سی...
    اداکار پون سنگھ نے نامناسب رویے پر ساتھی اداکارہ انجلی راگھو سے معافی مانگ لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھوجپوری فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار پون سنگھ نے ساتھی اداکارہ انجلی راگھو سے ایک پروموشنل تقریب کے دوران غیر مناسب انداز میں چھونے پر معافی مانگ لی ہے۔ یہ واقعہ گانے "سَیّاں سیوا کرے” کی لانچ تقریب کے دوران پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پون سنگھ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکار نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وضاحتی بیان جاری کیا جس میں کہا کہ ان کا ارادہ ہرگز غلط نہیں تھا، تاہم اگر انجلی راگھو کو تکلیف پہنچی تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔ انجلی راگھو...
    بھوجپوری اداکارہ انجلی راگھو نے ساتھی اداکار کی جانب سے نامناسب انداز میں چھونے پر انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکار و گلوکار پَون سنگھ نے ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کے ساتھ ایک پروموشنل تقریب کے دوران نامناسب رویہ اختیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔  اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گانے "سَیّاں سیوا کرے” کی تقریب کے دوران پَون سنگھ نے انجلی کی کمر پر ان کی اجازت کے بغیر نامناسب انداز میں ہاتھ رکھا اور اداکارہ سے غیرمناسب مذاق بھی کیا۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے پَون سنگھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بےشرم اور بدتمیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انجلی واضح طور پر...
    لاہور میں موجودہ سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان شوبز کی اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔  پنجاب کے کئی شہروں میں سیلاب کے باعث سنگین صورتحال کا سامنا ہے ایسے میں لاہور بھی حالیہ سیلابی صورتحال سے متاثر ہورہا ہے جہاں کئی علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اس کا سیلابی ریلہ لاہور میں چوہنگ کے قریب واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہو گیا، جس سے متعدد مکانات متاثر ہوئے ان میں معروف گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی شامل ہے۔ عارفہ صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دکھایا...
    لاہور ( نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے سنگین صورتحال پیدا کر دی ہے۔ لاہور میں بھی دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے سے چوہنگ کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی متاثر ہوئی، جہاں متعدد گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ متاثرہ گھروں میں معروف اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی شامل ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عارفہ صدیقی اور ان کے شوہر اپنے گھر میں پانی کی وجہ سے بکھرے ہوئے سامان کو سمیٹنے اور صفائی کرنے میں مصروف ہیں۔ ویڈیو میں گھر کے مختلف حصوں میں سیلابی پانی سے ہونے والا نقصان واضح نظر آ رہا ہے۔ اداکارہ عارفہ صدیقی کا...
    لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ نتاشا علی نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران معاشرتی رویوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ یا بیوہ نندوں کو ماں باپ کے گھر رہنے کا پورا حق ہے اور بھابھیوں کو انہیں بوجھ سمجھنے کے بجائے عزت دینی چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ اکثر اوقات بھابھیاں نندوں کے ساتھ غیر مناسب رویہ رکھتی ہیں جو درست نہیں۔ ان کے مطابق ’’اگر لڑکی غیر شادی شدہ ہے تو اس کا حق ہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہے۔ طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین کہاں جائیں گی، ماں باپ کا گھر ہی ان کا سہارا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی لڑکیاں معاشی طور پر...
    لاہور: ڈی پی ڈی ای ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کا مقام پیک پکڑ رہا ہے اور اگلے 24 گھنٹے میں مزید خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ لاہور میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ یکم کو سات لاکھ کیوسک ہیڈ تریموں پر پہنچے گا، راوی اور چناب کا پانی ہیڈ شیر شاہ اور ہیڈ سلیمانی میں داخل ہوگا، 4 ستمبر کو یہ سارا پانی ہیڈ پنجند میں داخل ہوگا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت تاریخی سیلاب گزر رہا ہے اور اب تک صوبے میں 2200 دیہات متاثر ہوئے ہیں جبکہ 33 لوگوں کی سیلاب کی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک 01 ضیاء کالونی نزد عابد ٹاؤن کے قریب رہائشی گھر سے 47 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت اسماعیل ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ گلشن۔ اقبال کے مطابق موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم وجوہات جانے کیلئے لاش۔کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ متوفی کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔
    لاہور کے علاقے تھیم پارک، موہلنوال اور چوہنگ کے لوگ پچھلے کئی دنوں سے سیلاب کے پانی میں گھِرے ہوئے ہیں۔ اگرچہ اب پانی کچھ کم ہوا ہے مگر سینکڑوں گھروں میں اب بھی پانی بھرا ہوا ہے۔ جہاں کبھی زندگی رواں دواں تھی وہاں آج مایوسی اور بے بسی کے سائے ہیں۔ موہلنوال کی گلیوں میں کھڑے پانی سے بدبو اٹھ رہی ہے۔ لوگ اپنے ٹوٹے دروازوں اور ڈوبے ہوئے فرنیچر کو دیکھ کر آنکھوں میں آنسو چھپا نہیں پا رہے۔ ایک مقامی خاتون، جن کے پاس اب صرف کپڑوں کا ایک جوڑا بچا ہے، لرزتی آواز میں کہتی ہیں کہ میری عمر بھر کی جمع پونجی تھی، سب بہہ گئی۔ قیمتی کاغذات اور زیورات پانی میں ضائع ہوگئے۔...
    آئرش اداکار لیام کننگھم نے چند روز قبل اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی فلسطینی بچی فاطمہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ تقریب اسپین سے غزہ روانہ ہونے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کے روانگی سے قبل منعقد ہوئی جو اب تک غزہ جانے والا سب سے بڑا سول مشن قرار دیا جا رہا ہے۔ لیام کننگھم نے روانگی سے قبل خطاب میں ایک آڈیو کلپ چلایا جس میں 6 سالہ فاطمہ ایک گیت گا رہی تھی۔ اس معصوم بچی نے کہا تھا کہ یہی گیت اس کی تدفین پر بھی سنایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے غزہ جانے والی کشتی میں سوار گریٹا تھنبرگ اور 3 دیگر کو ملک بدر کر دیا کننگھم نے سامعین سے سوال کیا...
    لاہور: پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، 15 لاکھ 16 ہزار 603 لوگ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ علاقوں سے 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق تین دریاؤں کے سیلابی پانی سے دو ہزار 38 موضع جات متاثر ہوئے، دریائے چناب سے 1 ہزار 169، راوی سے 462 اور ستلج میں سیلاب سے 391 موضع جات متاثر ہوئے۔ سینئیر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ 511 ریلیف اور 351 میڈیکل کیمپس متاثرین کی چوبیس گھنٹے مدد اور دیکھ بھال کر رہے ہیں، 6 ہزار 373 متاثرین ریلیف کیمپس میں ہیں، 4 لاکھ 5 ہزار سے زائد مویشیوں کو...
    پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 30 اگست سے اب  تک ہونے والی بارش، اربن اور فلش فلڈ کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدئی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق صوبے میں ہونے والی بارش، اربن اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور 5  زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون اور زخمیوں میں ایک مرد، ایک خاتون اور 3 بچے شامل ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بارش اور اربن فلڈنگ کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 6 گھروں...
    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمندر اور ان کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول کے سابق شوہر نے دوسری شادی کا اعلان کردیا۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایشا دیول کے سابق شوہر بزنس مین بھرت تختانی نے ایک مرتبہ پھر محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ بھرت تختانی نے سوشل میڈیا پر اپنی گرل فرینڈ کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنے خاندان میں خوش آمدید کہا اور تصدیق کی کہ وہ ایک نئے رشتے میں جڑ چکے ہیں۔  دوسری جانب ایشا دیول بھرت تختانی سے طلاق کے بعد تاحال سنگل ہیں۔ ایشا اور بھرت کی 2012 میں پسند کی شادی ہوئی تھی ان کے 2 بچے بھی ہیں تاہم 2024 میں...
    سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)سڈنی میراتھون 2025 میں پاکستانی اور اوور سیز پاکستانی رنرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی علی زیدی 3 گھنٹے 5 منٹ 33 سیکنڈز کے ساتھ ایونٹ کے تیز ترین پاکستانی رہے۔ اسلام آباد کے بلال احسن نے 3 گھنٹے 15 منٹ 3 سیکنڈز میں میراتھون مکمل کر کے پاکستان سے آنے والے رنرز میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ فہد مختار نے 3 گھنٹے 29 منٹ میں میراتھون مکمل کرتے ہوئے اپنی ساتویں ورلڈ میجر میراتھون مکمل کی۔ کراچی کے باچا حسین اور لاہور کے حامد بٹ نے بھی عمدہ رننگ کی۔ حامد بٹ، ہما رحمٰن، ڈاکٹر سلمان خان، جمال خان، یسریٰ بخاری اور زیاد رحیم نے 7 اسٹار فنشر کا اعزاز اپنے نام...
    جنوبی وزیرستان میں بارش کے باعث گھر کی  چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون دو بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ کے علاقہ اسپین مزک بٹیکائی میں مکان کی چھت گرگئی جس سے ماں اپنی دو کمسن بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔ جنوبی وزیرستان اپر لدھا سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر شادمان صافی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل سراروغہ اسین مزک بٹیکائی میں  گذشتہ رات مسلسل بارشوں کی وجہ سے کچے مکان کی چھت گری ہے جس سے ماں دو بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی اطلاع صبح سویرے موصول ہوئی کیونکہ واقعہ دور دراز علاقے میں پیش آیا ہےجس کے فوری...
    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پرساد کے لیے انتظار کا کہنے پر نوجوانوں نے مندر کے خادم کو بے دردی سے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ کلکاجی مندر میں پیش آیا، جہاں 55 سالہ یوگیندر سنگھ، جو ریاست اترپردیش کا رہائشی تھا اور گزشتہ 15 برس سے مندر کی دیکھ بھال کر رہا تھا، پر حملہ کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق جمعے کی رات لڑکوں کے ایک گروپ نے مندر آکر پرساد مانگا۔ یوگیندر سنگھ نے انہیں کچھ دیر انتظار کا کہا جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔ بحث بڑھنے پر نوجوانوں نے لوہے کی راڈ سے یوگیندر سنگھ پر شدید حملہ کیا۔ وہ زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں...
    ’’مجھے دیکھ کر ان کے چہرے کی مسکراہٹ دونوں کانوں تک پہنچ گئی تھی، میںنے آگے بڑھ کر جھک کر ان کے بیڈ پر بیٹھ کر انھیں ساتھ لگا لیا اور ان کے گال پر بوسہ بھی دیا۔ ان کی خیریت پوچھی اور اپنے ساتھ لائے ہوئے پھولوں کے گلدستے کو ان کے ہاتھ میں پکڑایا- (یہ میری سب سے بڑی پھوپھو تھیں، میرے ابا کی لاڈلی بہن، انھوں نے میرے ابا کا زندگی کے ہر اتار چڑھاؤ میں یوں ساتھ دیا تھا جیسے مائیں دیتی ہیں۔ ابا کو جب بھی کوئی مشورہ کرنا ہوتا تھا، انھی سے کرتے۔ انھوں نے مل کر سارے خاندان کو ایک لڑی میں پرو رکھا تھا۔ ابا کے جانے کے بعد وہ اور اماں...
    وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے موجودہ موسمی اور سیلابی حالات کے تناظر میں 24 گھنٹے ٹرینوں اور ریلوے ٹریکس کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریلوے حکام نے آپریشنل امور اور ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران وزیر ریلوے نے موجودہ موسمی اور سیلابی حالات کے تناظر میں 24 گھنٹے ٹرینوں اور ریلوے ٹریکس کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات اور ہنگامی پلاننگ ناگزیر ہے۔ محمد حنیف عباسی نے...
    اسلام آباد میں سابق اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ رمیش کمار کے ڈرائیور جاوید کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں پولیس ناکہ پر فائرنگ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 3 مسلح افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور ڈکیتی کے دوران قیمتی گھڑیاں، چشمے، جوتے اور دیگر سامان سمیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان لے گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں پولیس ناکے پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش...
    نارروال(ویب ڈیسک) سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سکھ کمیونٹی کیساتھ بیٹھنے سے دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ گزشتہ روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا بھی دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے...
    ہربھجن سنگھ کی آئی پی ایل میچ کے بعد سری سانتھ کو تھپڑ مارنے کی ان دیکھی ویڈیو 17 سال بعد وائرل ہوگئی۔ 2008 میں ہربھجن سنگھ اور سری سانتھ کے جھگڑے کی ان دیکھی ویڈیو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی اور سابق چیئرمین للت مودی نے جاری کی۔ بیونڈ 23 کرکٹ پوڈ کاسٹ پر سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک سے گفتگو کرتے ہوئے للت مودی نے اس غیر ترمیم شدہ کلپ کو شیئر کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میچ ختم ہونے کے بعد جب سب کھلاڑی آپس میں ہاتھ ملارہے تھے اس دوران ہربھجن نے سری سانتھ کو تھپڑ مارا۔ للت مودی نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد میں نے دونوں کو بلایا...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں بارشوں اور بھارت کی جانب سے ڈیموں سے چھوڑے گئے پانی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ سیلابی ریلوں نے بستیاں اجاڑ دیں اور ہزاروں افراد کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف جانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق دریائے چناب اور ستلج میں طغیانی کے باعث جھنگ، چنیوٹ، بہاولنگر اور پاکپتن سمیت کئی اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ جھنگ میں مائیں بچوں کو سنبھالے جان بچانے نکل کھڑی ہوئیں جبکہ چنیوٹ کے گاؤں ہرسہ بُلہا کے 5 ہزار مکین سڑکوں پر آ گئے۔ متاثرین نے کھانے پینے، کشتیوں اور کیمپوں کے فوری انتظام کا مطالبہ کیا ہے۔ دریائے چناب کا ریلا موٹر وے ایم ٹو تک پہنچ گیا، اسپیل وے...
    لاہور: دریائے راوی میں آنے والے سیلاب سے لوگوں کے صرف گھر، سامان اور فصلیں تباہ نہیں ہوئیں بلکہ سیلاب کا پانی کئی گھروں کے خواب اور امیدیں بھی بہا کر لے گیا ہے۔ سیلاب کا پانی دریائے راوی کنارے آباد فرخ آباد، شفیق آباد، افغان کالونی، تھیم پارک سمیت درجنوں بستیوں کے نشیبی حصوں میں بنے گھروں میں جمع ہے، جس نے فرنیچر، برقی آلات، جہیز اور زندگی بھر کی جمع پونجی بہا کر رکھ دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے چہروں پر کرب، دکھ اور بے بسی کے آثار نمایاں ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری رہنے کے باوجود لوگوں کی ضرورتیں تاحال پوری نہیں ہو سکیں۔ فرخ آباد کے رہائشی محمد یاسین نے اپنے ڈوبے...
    دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث چشتیاں کے نواحی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور 50 کے قریب بستیاں زیرآب ہوگئیں۔ بند ٹوٹنے سے پانی گھروں اور آبادیوں میں داخل ہوگیا، بستی میروں بلوچاں، موضع عظیم، قاضی والی بستی، بستی شادم شاہ اور دلہ عاکوکا سمیت 50 کے قریب بستیاں شدید متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جارہا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں کشتیوں اور دیگر ذرائع سے لوگوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال رہی ہیں جبکہ کئی مقامات پر فصیلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ کماد اور تل کی فصلیں شدید متاثر ہونے سے کسانوں کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ کے...
    بھارتی پنجاب میں جاری سیلابی کیفیت میں ریلیف آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں کی مقامی افراد سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں کو متاثرین کو یقین دہانی کراتے اور ان سے گھروں کو خالی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاکہ وہ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ اس موقع پر افسر نے کہا کہ ’ہم آپ کو یہاں سے لے جانے آئے ہیں، ہمارے ساتھ چلیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب کے وزرا کو سیلابی کشتی میں بھی سوئیڈن اور گوا کی سیر نہ بھولی، شدید تنقید خاتوں ریسکیو اہلکار نے کہا کہ زندگی بچانا سب سے اہم ہے، انسان سب کچھ دوبارہ بنا سکتا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا...
    اسلام آباد: ستلج دریا میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر غیر معمولی سطح کا سیلاب آگیا، جی ایس والا کے مقام پر بہاؤ 3.5 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بارشوں اور بھارت کی جانب ممکنہ سیلابی ریلوں کے اخراج سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، قصور اور ملحقہ علاقوں میں انتظامیہ اور ریسکیو ادارے کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ 1955ء میں اتنا بڑا ریلا ستلج سے گزرا تھا، قصور شہر کو بچانے کے لیے آر ار اے ون کو توڑنا پڑرہا ہے، عرفان کاٹھیا اس حوالے سے ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے پریس کانفرنس بھی کہی۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریائے ستلج...
    لاہور: محکمہ موسمیات نے وسطی اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم اس وقت لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گرد و نواح میں موجود ہے۔ اگلے دو سے چار گھنٹوں کے دوران نارووال، سیالکوٹ، گجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور قریبی اضلاع میں بارش متوقع ہے جو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ چند مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے جس سے شہری سیلاب یا دیگر بارش سے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت سب سے پہلی ترجیح عوام کی جان کا تحفظ ہے، لہٰذا شہری انتظامیہ اور ریسکیو کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ Historic rise in River Ravi’s water level, flow between 211,330–219,760 cusecs. On CM Maryam Nawaz’s instructions, rescue & relief operations are in full swing. Ministers and MPAs on ground, over 20,000 people evacuated in 24 hours. pic.twitter.com/gNqF9oaoB1 — PMLN (@pmln_org) August 29, 2025 انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں...
    بھارتی اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا سے علیحدگی کی خبروں پر ردعمل دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گووندا نے طلاق کی خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو کچھ ملا ہے ان کی اس کی بھی اوقات نہیں تھی۔ گووندا نے علیحدگی کی خبروں کو رد کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ان کی بیوی ان کے گھر کی دیوی ہے۔ گووندا کا کہنا تھا کہ مرد جتنا بھی پیسہ یا شہرت کما لے اس کی قسمت اس کے گھر کی دیوی یعنی اس کی بیوی سے ہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کسی عورت کی بےعزتی یا مخالفت ہرگز نہیں کرتے۔  اس تقریب میں سنیتا آہوجا...
    ماہرین نے ایک نیا مٹیریل تیار کیا ہے جو ایئر کنڈیشنر یا پنکھے کے بغیر بھی گھروں کو ٹھنڈا رکھ سکتا ہے۔ یہ ماحول دوست متبادل توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ گرمی سے نمٹنے میں مدد دے گا۔ یہ تحقیق چین کی Dalian University of Technology اور امریکہ کی Pennsylvania State University نے مشترکہ طور پر کی۔ مقصد یہ تھا کہ بڑھتی ہوئی گرمی اور توانائی کے بحران کے دوران گھروں کو سستا اور پائیدار طریقے سے ٹھنڈا رکھنے کا حل نکالا جائے۔ یہ نیا مٹیریل کیسے کام کرتا ہے؟ یہ Polymethyl Methacrylate (PMMA) پر مبنی ہے۔”Passive Radiative Cooling” کے اصول پر کام کرتا ہے۔ دن میں سورج کی تپش کو روکتا ہے۔ رات میں عمارت کی حرارت...
    غزہ: اسرائیلی فوج نے شہر کے مشرقی اور جنوبی حصوں پر شدید بمباری کی جس میں جمعرات کی صبح سے اب تک کم از کم 50 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج غزہ شہر پر مکمل قبضے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں نے اس کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں فوجی آپریشن تباہ کن ثابت ہوگا، جس سے لاکھوں شہری مزید بے گھر ہو سکتے ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق زیتون اور شجاعیہ کے علاقوں میں اسرائیلی زمینی آپریشن کے دوران 1500...
    ضلع منڈی بہاء الدین کا بڑا حصہ سیلابی پانی میں ڈوب چکا ہے۔ لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لیے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ حافظ آباد کے نواحی دیہات بھی سیلاب کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ کمالیہ میں متاثرہ خاندان خوراک اور امداد کے منتظر ہیں۔ مقامی افراد اپنے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لیے چارے کی تلاش میں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ شکر گڑھ میں گھروں کے اندر پانی داخل ہوگیا، قیمتی سامان تباہ ہوگیا اور کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بھی سیلابی ریلے بہا لے گئیں۔ وزیر آباد کے قریب نالہ...
    اسلام آباد: پاکستان میں یکم ستمبر سے پولیو مہم شروع ہوگی اور ملک کے 99 اضلاع میں دو کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیو مہم میں دو لاکھ 40 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بھی گھر گھر ویکسین پلائی جائے گی۔ مزید بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پولیو اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا، والدین ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں۔ ماہرین صحت نے بتایا کہ بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کرایا جائے۔ پولیو پروگرام نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے...
    سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن نور میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لے جائی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 25 بلال کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے اندر الیکٹرک بورڈ میں کام کے دوران بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
      دریائے راوی میں شاہدرہ اور دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا ہیڈورکس پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر ( این ای او سی ) نے دریائے چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا، منڈی بہاء الدین کی تحصیل پھالیہ میں سیلابی پانی سے 140سے زائد دیہات ڈوب گئے، حکومت پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے سیلاب کی پیشگوئی کرنے والے شعبے ’ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن’ کے مطابق آج شام 6 بجے تک دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح غیر معمولی طور پر بلند رہی جہاں بہاؤ دولاکھ 17 ہزار 660 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ ہیڈ بلوکی پر اونچے...
    مالی سال 2025-26 کے پہلے ماہ، جولائی میں، بینکوں کی جانب سے گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لیے دیے جانے والے قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 2.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، جولائی 2025 میں ہاؤسنگ فنانسنگ کا مجموعی حجم 208 ارب روپے تک جا پہنچا، جو کہ جولائی 2024 میں فراہم کردہ 203 ارب روپے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ ماہانہ بنیاد پر بھی بہتری دیکھی گئی، جون 2025 کے مقابلے میں جولائی میں بینکوں کی جانب سے گھروں کے لیے دیے گئے قرضوں میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔ جون میں یہ رقم 207 ارب روپے تھی، جو اگلے ہی ماہ بڑھ کر...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سابق رکن رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جہاں ڈاکوؤں نے چوکیدار کو تشدد کرکے یرغمال بنا لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی رمیشن کمار کے گھر میں عقبی دیوار پھلانگ کر 3 مسلح ڈاکو داخل ہوئے، ڈاکووں نے چوکیداد پر تشدد کیا اور انہیں یرغمال بنالیا۔ مسلح ڈاکو رمیش کمار کے گھر سے 5 قیمتی گھڑیاں، چشمے، کپڑے اور جوتے لے گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جس کے مطابق ڈاکو مجموعی طور پر رمیش کمار کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ کا سامان لے اڑے ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق مسلح ڈاکو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے...
    اسلام آباد (ملک نجیب) وفاقی دارالحکومت میں سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر پر بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں تین مسلح ڈاکو دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق واردات رات کے وقت پیش آئی جب تین مسلح افراد رمیش کمار کے گھر میں گھس آئے۔ ڈاکوؤں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، چوکیدار پر تشدد کیا اور اس سے رمیش کمار کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش بھی کی۔ رمیش کمار کے مطابق، لوٹے گئے سامان میں پانچ قیمتی گھڑیاں، برانڈڈ جوتے، چشمے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکو آپس میں پشتو زبان میں گفتگو کر...
    لاہور: قلعہ گجر سنگھ سے اغوا ہونے والی لڑکی کو فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے ڈیفنس رایا سے بازیاب کروا لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق بے یار و مددگار پریشان لڑکی ڈیفنس رایا کھڑی تھی، ایف پی یو ٹیم میں مامور لیڈی پولیس آفیشل نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ لڑکی نے فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ ٹیم کو ٹک ٹاک پر دوستی سے ڈیفنس رایا تک کی آپ بیتی بیان کی۔ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج ہے، فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے فوری طور پر 15 سالہ مریم کے والدین سے رابطہ کیا۔ والدین و قلعہ گجر سنگھ پولیس کے پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ ڈیفنس سی کی حفاظتی تحویل میں دے...
    اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ ایمن خان اور منیب بٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی میں اضافے اور بیٹی کی ولادت کے حوالے سے مداحوں کو خوش خبری سنائی۔ بدھ کی دوپہر منیب بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے ہاں 26 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے نیمل رکھا ہے۔ منیب بٹ نے لکھا کہ امل اور میرال بھی بڑی بہنیں بن گئیں ہیں۔ انہوں نے نومولود کیلیے پیغام لکھا کہ نیمل تمھاری آمد کا لمحہ ہمارے لیے بہت قیمتی ہے اب تم اس دنیا کو اپنے جادو سے سحر انگیز کرو، تمھارے...
    لاہور کی مقامی عدالت نے گھریلو ملازمہ تشدد و جنسی زیادتی کیس میں اداکارہ ثمر رانا کو ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چودہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی ذیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب مقامی عدالت نے گرفتار ملزمہ اداکارہ ثمر رانا کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے ثمر رانا کو فوری رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے میں ملزمہ کو عدالت پیش نہ کرنے پر تفتشی افسر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ آج ہونے والی سماعت میں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ...
    کراچی: شہر قائد میں بارشوں کے بعد بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ہائیکورٹ کے ججز اور افسران کے گھروں پر بجلی کی طویل بندش پر کے الیکٹرک سی ای او سمیت افسران نے معذرت کرلی۔ شہر میں بارشوں کے بعد بجلی کے بڑے بریک ڈاون سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے ججز اور افسران کے گھروں میں بجلی کی طویل بندش کے معاملے پر کے الیکٹرک کے سی ای او اور افسران پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار کوآرڈیشن نے 22 اگست کو کے الیکٹرک کے ایم ڈی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا تھا 20 اگست کو بارش کے دوران طویل غیر اعلانیہ بجلی کی بندش سے ججز، سینئر افسران...
    یاض (نیوز ڈیسک) 2025 کی پہلی ششماہی میں سعودی عرب کی رہائشی جائیداد کی مارکیٹ میں لین دین کی مالیت 123.8 ارب ریال تک پہنچ گئی جن میں سے 77.5 ارب ریال رہائشی گھروں کی خرید و فروخت پر مشتمل ہیں۔ مدینہ منورہ میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں رہائشی ڈیلز کی مالیت 49 فیصد بڑھ کر 3.4 ارب ریال تک جا پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کی بنیادی وجوہات آسان مارگیج سہولتیں، سرکاری اسکیمیں اور نئے گھروں کی فراہمی ہیں۔ سعودی حکومت 2026 میں نیا قانون نافذ کرے گی جس کے تحت غیر ملکی افراد کو جائیداد خریدنے کی اجازت ملے گی۔ ماہرین کے خیال میں یہ اقدام غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں...
    پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے معاوضے دگنے کر دیئے ہیں، نقصانات کا سو فیصد ازالہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے انسپکٹرز کی ایران واپسی کا مقصد صرف بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں ایندھن کی تبدیلی کے عمل کی نگرانی ہے، اور یہ تعاون مکمل طور پر ملکی قوانین کے مطابق ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:’کوئی ثبوت نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنا رہا ہے‘، بین الاقوامی ایٹمی توانائی کی ایجنسی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ارکان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون کے تحت آئی اے ای اے کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی درخواست پہلے قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کو بھیجی جاتی ہے اور...
    کورنگی نورانی بستی کے قریب گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل جبکہ سالے کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ڈیڑھ نمبر سیکٹر 48 اے سلور ٹاؤن میں گھر کے اندر سے تیز دھار آلے کے وار سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی زمان ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش اور زخمی شخص کو جناح اسپتال پہنچایا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 42 سالہ خورشیدہ کے نام سے کی گئی جبکہ...
    لاہور کی مقامی عدالت نے گھریلو ملازمہ تشدد و جنسی زیادتی کیس میں اداکارہ ثمر رانا کو ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چودہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی ذیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب مقامی عدالت نے گرفتار ملزمہ اداکارہ ثمر رانا کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے ثمر رانا کو فوری رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے میں ملزمہ کو عدالت پیش نہ کرنے پر تفتشی افسر کے خلاف کاروائی کی جائے۔  آج ہونے والی سماعت میں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس...
    مون سون کی طوفانی بارشوں اور دریاؤں کے بپھرنے سے تحصیل سمبڑیال کا علاقہ ماجرہ کلاں ایک اندوہناک سانحے کا گواہ بن گیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت 7 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دو بچوں اور ان کے والد سمیت تین افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، جب کہ ماں، بیٹی اور دیگر دو افراد کی لاشیں سیلابی پانی سے نکال لی گئی ہیں۔ علاقے میں فضا سوگوار ہے، اور پورا گاؤں صدمے کی کیفیت میں ہے۔ دریائے چناب کی تباہ کاریاں دریائے چناب کی طغیانی نے 50 سے زائد دیہات کو زیرِ آب کر دیا ہے۔ پانی کے بے قابو ریلوں نے گھروں، فصلوں اور راستوں کو نگل لیا...
    لاہور: قلعہ گجر سنگھ سے اغوا ہونے والی لڑکی کو فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے ڈیفنس رایا سے بازیاب کروا لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق بے یار و مددگار پریشان لڑکی ڈیفنس رایا کھڑی تھی، ایف پی یو ٹیم میں مامور لیڈی پولیس آفیشل نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ لڑکی نے فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ ٹیم کو ٹک ٹاک پر دوستی سے ڈیفنس رایا تک کی آپ بیتی بیان کی۔ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج ہے، فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے فوری طور پر 15 سالہ مریم کے والدین سے رابطہ کیا۔ والدین و قلعہ گجر سنگھ پولیس کے پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ ڈیفنس سی کی حفاظتی تحویل میں دے دیا۔
    پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر خوشیوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اداکار جوڑے نے اپنی ننھی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ ننھی شہزادی کا نام نایمل رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ایمن خان کے اپنی جڑواں بہن منال خان سے متعلق اہم انکشافات منیب بٹ نے بدھ کی سہ پہر انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نایمل 26 اگست کو پیدا ہوئی۔ یہ اعلان ایک جذباتی خط کی صورت میں تھا جو بڑی بہنوں، امل اور میرال کی جانب سے لکھا گیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official) خط میں...
    انقرہ(ویب ڈیسک)ترک وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر یورالوغلو نے اپنی تیز رفتار ڈرائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھی جانے کے بعد انہیں جرمانہ کردیا گیا، ویڈیو میں وہ 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے، جو قانونی حد سے تقریباً دوگنا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وزیرعبدالقادر کی گاڑی اناطولیہ کی مشہور انقرہ موٹروے پر دیگر گاڑیوں کو تیزی سے پیچھے چھوڑتی ہوئی اسپیڈ میں آگے بڑھ رہی تھی، جب کہ پس منظر میں ترک لوک موسیقی اور صدر رجب طیب اردگان کی تقریر کے کچھ حصے چل رہے تھے، جن میں حکومت کے انفراسٹرکچر منصوبوں کی تعریف کی گئی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
    چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ روزی خان بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان ہائیکورٹ میں جدید کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم قائم کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔ مزید پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پرصوبے میں موبائل، انٹرنیٹ سروس کی بحالی شروع اعلامیہ کے مطابق شہری اب اپنی ہر قسم کی شکایات اس نئے سسٹم میں درج کرا سکیں گے، جہاں موصولہ شکایات کا فوری اور مؤثر ازالہ کیا جائے گا۔ اس اقدام سے عوام کو شفاف اور بروقت انصاف کی فراہمی میں خاطر خواہ سہولت میسر آئے گی۔ مزید پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ میں موبائل انٹرنیٹ کی بندش پر سماعت، سیکریٹری داخلہ اور پی ٹی اے کے افسران طلب مزید بتایا گیا...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی رہائش گاہ “کرشنا راج بنگلہ” کی بغیر اجازت ویڈیو وائرل ہونے کو پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ 250 کروڑ مالیت کے 6 منزلہ اس بنگلے کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ اداکارہ نے پیغام میں کہا کہ ذاتی رہائش گاہ کی ویڈیو وائرل کرنا نہ صرف پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ سیکیورٹی کا بھی سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے میڈیا اداروں سے مطالبہ کیا کہ یہ ویڈیوز فوری ہٹا دی جائیں کیونکہ یہ کانٹینٹ نہیں بلکہ کسی کی ذاتی زندگی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Alia Bhatt ???? (@aliaabhatt) ...
    کراچی: چار لاپتا افراد میں شامل شخص صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کا گھر نذر آتش کرنے میں ملوث نکلا۔ پولیس رپورٹ پر سندھ ہائیکورٹ نے درخواست نمٹادی۔ ہائیکورٹ میں 4 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لاپتا افراد میں شامل شخص صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے میں ملوث نکلا۔ پولیس نے عبد الطیف کی گرفتاری سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عبد الطیف لاپتا نہیں بلکہ صوبائی وزیر کے گھر جلانے کے مقدمے میں مورو میں گرفتار ہے۔ عدالت نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ تھانہ ملیر کینٹ کے...
    لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ تقریباً 25 ہزار افراد ریلیف کیمپس میں پناہ لے چکے ہیں۔ ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیڈ مرالہ کا ڈھانچہ محفوظ ہے اور وہاں سے گزرنے والا ریلہ اب خانکی ہیڈ ورکس سے ہوتا ہوا نیچے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق امید ہے کہ یہ ریلہ کسی بڑے...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جن افراد کو عدالتوں سے سزائیں ہوئی ہیں، انہیں ٹی وی شو میں بلائیں تاکہ وہ ثابت کریں کہ میرے گھر پہ حملے کے وقت موقع پر موجود نہیں تھے یا ان پر لگنے والے الزامات درست نہیں ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس پر لگنے والے مقدمات یا سزائیں غلط ہیں، تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ شواہد کے ساتھ عوام اور عدالت کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کرے۔ محض بیانات دینے سے حقائق تبدیل نہیں ہوتے، بلکہ سچائی ثبوتوں اور...
    بھارت کے مقبول ریئلٹی شو ’’بگ باس 19‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح سلمان خان کررہے ہیں۔ شو کے میزبان سلمان خان نے 24 اگست کو بگ باس 19 کا آغاز ایک سیاسی تھیم والے شو کے ساتھ کیا۔ یہ بگ باس کا 19واں سیزن ہے اور اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے کہ شو کو پہلے او ٹی ٹی پر دکھایا جا رہا ہے۔ اس سال کی تھیم ’’گھر والوں کی سرکار‘‘ ہے، جس کے تحت شرکا کو فیصلے کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ بگ باس نے اس سال اعلان کیا ہے کہ وہ کم سے کم مداخلت کریں گے اور زیادہ تر اختیارات گھر والوں کو دیے جائیں گے۔ کانسیپٹ کے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری چاکیواڑہ سنگولین میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔ متوفی 3 بچوں کا باپ تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
    رانا ثنا ء اللہ کے گھر پر حملے کے جرم میں بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو سخت سزائیں سنا دی ہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت کا موقف ہے کہ عسکری تنصیبات پر حملوں پر سخت سزائیں سنائی گئیں لیکن کیا رانا ثنا ء اللہ کا گھر بھی حساس تنصیب ہے جو اتنی سخت سزائیں سنائی گئی ہیں۔ میں تحریک انصا ف کے اس موقف سے متفق نہیں ہوں۔ میری رائے میں ہر عام شہری کا گھر اتنا ہی مقدم ہے جتنی کوئی عکسری تنصیب ہے۔ تحریک انصا ف کو ایسے فضول دلائل ڈھونڈنے کے بجائے اپنے جرم پر معافی مانگنی چاہیے۔ سیاست کوئی ایک دوسرے کو مارنے کا کھیل نہیں، روداداری...
    لیاری چاکیواڑہ سنگولین میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔متوفی 3 بچوں کا باپ تھا۔تاہم، پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
    شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں ڈکیتی اور شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو پولیس نے 15 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب رضویہ سوسائٹی میں شہری علی حسن وارثی کو دوران ڈکیتی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 310/2025 جرم دفعہ 397/34 رضویہ سوسائٹی تھانہ میں درج کیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے شہری پر تشدد اور ڈکیتی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی لیاقت آباد ڈویژن، ایس ڈی پی او ناظم آباد اور ایس ایچ او تھانہ رضویہ سوسائٹی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات دیے تھے۔ پولیس...
    لاہور: اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی ذیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق گھریلو ملازمہ سے ذیادتی کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ہوا جس پر پولیس فوری حرکت میں آگئی اور اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو پولیس نواب ٹاؤن نے ملازمہ کیساتھ تشدد و زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔  انویسٹی گیشن پولیس نے بتایا کہ ثمر رانا کے گھر 14 سالہ لڑکی کو پانچ افراد نے مبینہ ذیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ثمر رانا پر ملازمہ پر تشدد کرنے اور خوفزدہ کرنے کا الزام ہے۔ انوسٹی گیشن پولیس نواب ٹاؤن کے مطابق نامعلوم ملزمان لڑکی سے مبینہ ذیادتی کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر...
    چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان کو نئے گھروں کی دستاویزات سپرد کردی ہیں۔  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تعلقہ میروخان کے گاؤں نیو تھارو وڈھو پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تعمیر کیے گئے گھروں کا دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بڑے ہوکر دشمن کے جہاز گرانا‘، بلاول بھٹو زرداری کا کمسن طالبعلم سے دلچسپ مکالمہ’ چیئرمین بلاول بھٹو نے منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والے گھروں کی ملکیّت کی دستاویزات خواتین میں تقسیم کیں اور کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت صوبے میں دنیا کا سب سے بڑا مفت رہائشی منصوبہ تیزی سے مکمل کر رہی ہے۔ قمبرشہدادکوٹ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو...
    کراچی میں پولیو کا خطرہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ شہر کے تمام سات اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جو شہری صحت کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق شہر بھر سے مجموعی طور پر 78 ماحولیاتی نمونے حاصل کیے گئے تھے۔ ان میں سے ضلع شرقی سے 24, کیماڑی سے 15، جنوبی سے 14، کورنگی اور ملیر سے 7، 7، وسطی سے 6 ،غربی سے 5 نمونے شامل تھے۔ تمام نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی، جو ظاہر کرتا ہے کہ وائرس خاموشی سے پورے شہر میں موجود ہے۔ شہریوں کے لیے فوری پیغام ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے صورتحال پر...
    فیصل آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج جاوید اقبال نے 9 مئی کو سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا 73 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 109 ملزمان میں سے 75 کو سزائیں اور 34 کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی، جن میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، فرح آغا، کنول شوذب، رائے حسن نواز، احمد چٹھہ، عنصر اقبال، بلال اعجاز، شیخ راشد شفیق، رائے مرتضیٰ اقبال، اشرف سوہنا، مہر جاوید اور شکیل نیازی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 2 دفعات کے تحت 10، 10 سال کی قید سنائی گئی۔ 42 ملزمان کو 7...
    اسلام آباد: پاکستان موسمیاتی تباہی کے دہانے پر آگیا، جس کے ممکنہ خطرناہ اثرات سے ملک میں سیلاب و خشک سالی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات اور فنڈنگ کے معاملات پر سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اجلاس کی صدارت جنید اکبر نے کی جب کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک میں حالیہ صورتحال اور مستقبل کے خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہے اور آنے والے سال میں شدت 22 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے۔ اگر درجہ حرارت بڑھتا رہا تو ملک کے...
    ایک وقت تھا جب لاہور کے زمان پارک میں عمران خان کا گھر روشنیوں سے منور اور سیاسی اجتماعات سمیت کارکنوں کی بے پناہ ہلچل سے لبریز رہا کرتا تھا، یہ جگہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا دل بن کر رہ گئی تھی، جہاں رات کے وقت جلسوں کی گہماگہمی اور دن کی روشنی میں سیاست دانوں کا تانتا بندھا رہتا تھا۔ لیکن آج 2 سال سے زائد عرصے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کی یہی رہائش گاہ ایک ویران قلعہ بن چکی ہے، جہاں اب پرندوں کے چہچہاہٹ اور ہوا کی سرسراہٹ کے سوا کوئی آواز سنائی نہیں دیتی، عمران خان کی گرفتاری نے اس گھر کو نہ صرف خالی کر دیا بلکہ اس کی روح کو...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا جب کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کیجانب سے پولیس چھاپے پر اظہار مذمت کیا گیا۔ بار نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ  پولیس کیجانب سے چھاپہ مارنے، اہلخانہ اور بچوں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اظہار رائے بنیادی حق ہے، اور صرف اظہار رائے کی بنیاد پر کسی کو گرفتار کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ قائم مقام صدر اور  سیکریٹری کیجانب سے مذمتی اعلامیہ جاری کیا گیا۔
    ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا نیا عالیشان گھر “کرشنا راج بینگلو” مکمل ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ رہائشی منصوبہ چھ منزلوں پر مشتمل ہے اور اس کی تعمیر تقریباً پانچ سال میں مکمل ہوئی۔ گھر کی ڈیزائننگ اور نگرانی میں رنبیر اور عالیہ نے ذاتی طور پر حصہ لیا۔ عمارت میں شیشے کی کھڑکیاں، سرسبز بالکونیاں اور سمندر کے قریب واقع لوکیشن اسے منفرد بناتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رنبیر اور عالیہ اپنی بیٹی راہا کے ہمراہ جلد ہی یہاں منتقل ہوں گے، جبکہ رنبیر کی والدہ نیتو کپور بھی کرائے کے مکان سے منتقل ہو کر ان کے ساتھ رہائش اختیار کریں گی۔ اس بنگلے کی مالیت تقریباً...
    بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا ممبئی کے پوش علاقے میں نیا بنگلہ مکمل طور پر تیار ہو گیا ہے جہاں وہ جلد ہی منتقل ہو جائیں گے۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق "کرشنا راج بینگلو" کے نام سے جانا جانے والا یہ رہائشی منصوبہ چھ منزلوں پر مشتمل ہے، جس کی تعمیر کے دوران رنبیر اور عالیہ نے ذاتی طور پر کام کی نگرانی کی اور اس کی تعمیر میں تقریباً پانچ سال کا وقت لگا۔ یہ گھر نہ صرف فنِ تعمیر کا شاہکار ہے بلکہ اس کی لوکیشن بھی بہترین ہے کیونکہ یہ سمندر کے قریب واقع ہے۔ عمارت میں شیشے کے کھڑکی دروازے اور سرسبز بالکونیاں نمایاں خصوصیات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    کراچی: ملیررفاہِ  عام سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان گھر کے باہر گاڑی میں موجود فیملی سے لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔  منگل کی صبح الفلاح تھانے کے علاقے ملیررفاہ عام سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان گھر کے باہر گاڑی میں موجود فیملی سے لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی  ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رفاہ عام سوسائٹی کے رہائشی راحت شیخ بچے کواسکول چھوڑکرواپس آئے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار شلوار قمیص میں ملبوس2 ملزمان نے راحت شیخ اور ان کی اہلیہ سے 2 موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ ملزمان واردات کے بعد...
    لاہور کے علاقے کھیرا پل منہالہ روڈ پر بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ رانی اور 18 سالہ آفتاب شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے 35 سالہ شرجیل کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے گرکی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث پرانا مکان مزید بوجھ برداشت نہ کر سکا اور اچانک چھت گر گئی، جس نے...
    بھارتی پنجاب کے ضلع فیروزپور میں ایک ٹیپ بال کرکٹ میچ افسوسناک سانحے میں بدل گیا۔ ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری مقامی میچ کے دوران ایک نوجوان بلے باز چھکا لگانے کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کھلاڑی جیت سنگھ نے پر اعتماد انداز میں ایک شاندار چھکا لگایا۔ شاٹ کھیلنے کے چند لمحوں بعد اس کا بیٹنگ پارٹنر آگے بڑھا اور داد دی۔ اسی دوران جیت سنگھ اچانک زمین پر گر گیا۔ کھلاڑی، امپائر اور تماشائی حیرت اور صدمے میں ڈوب گئے۔ A batter died of cardiac arrest after hitting a six ???? pic.twitter.com/kJaFIrIVCw — Richard Kettleborough (@RichKettle07) August 24, 2025 فوری طور...
    بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ جیا مانک اب بھی ساتھ نبھانا ساتھیا میں 'گوپی بہو' کے کردار کے لیے مشہور ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران جیا نے بہت سے کردار ادا کیے ہیں، لیکن مداح اس کے 'گوپی' کے کردار سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور یہ آج بھی مشہور ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جیا مانیک نے اپنے ساتھی اداکار ورون جین سے شادی کرلی ہے اور اس یوگک شادی کی تقریب سے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔  مداح گوپی بہو کو اصل میں بہو بننے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق جیا اور ورون میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران دوستی ہوئی جو...
    کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
    کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے الفلاح باغ ابراہیم سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دیدا دلیری کے ساتھ نوجوان کو گھر کی دہلیز پر اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر موٹر سائیکل چھین لی۔اتوار کی شام ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واردات میں ملوث تینوں ڈاکوؤں کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے تھے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جیسے ہی اپنے گھر کی دہلیز پر پہنچتا ہے تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو جس میں ایک کے پاس اسلحہ تھا نوجوان کو یرغمال بنا کر اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو جاتے ہیں جبکہ...
    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ اپنے خاندان کے ساتھ ایک نئے محل نما گھر میں منتقل ہونے جا رہے ہیں جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 5.7 ارب پاکستانی روپے) بتائی گئی ہے اور اس کا ماہانہ کرایہ بھی ہوش اڑادینے والا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ولیم و اہلخانہ کا ایڈیلیڈ کاٹیج چھوڑ کر فاریسٹ لاج منتقل ہونے کا اعلان، نئے پڑوسی پریشان یہ 8 کمروں پر مشتمل عالیشان رہائش گاہ فاریسٹ لاج ان کے موجودہ 4 کمروں والے گھر ایڈیلیڈ کاٹیج سے صرف 4 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ گھر شاہی جوڑے کے 3 بچوں شہزادہ جارج، شہزادی شارلٹ اور شہزادہ لوئس کے لیے بھی انتہائی موزوں سمجھا جا رہا ہے۔ برطانوی اخبار...
    بھارت نے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کو دوسری بار ممکنہ سیلابی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور ممکنہ سیلاب کے خطرے سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔ اس سے قبل بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے توی (Tawi) میں ممکنہ سیلاب کے خطرے سے بھی پاکستان کو آگاہ کیا تھا۔ بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کے علاقے میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے دریائے توی میں شدید طغیانی آ سکتی ہے، جو بعد میں دریائے چناب میں شامل ہو جائے گی۔ پاکستان کا ردعمل: سندھ طاس معاہدے پر...