وزیراعظم کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
وزیراعظم کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی، ملک بھر میں لاکھوں صارفین گیس کنکشنز کے منتظر ہیں، ہماری حکومت نے ملک میں بیس بیس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کیا تھا، پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس کے گھریلو کنکشنز کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا ، ارکان اسمبلی ، ایس این جی پی ایل و اعلی سرکاری حکام بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ گیس کنکشنز کی فراہمی بہت بڑا عوامی مطالبہ تھا۔ 2022 میں حکومت سنبھالی تو گیس کنکشنز کی فراہمی کا بہت دبا وتھا، سپلائی کم، مانگ زیادہ تھی، لاکھوں لوگ گیس کنکشنز کی فراہمی کیلئے انتظار میں تھے، جہاں پائپ لائنز بچھ چکی تھیں وہاں بھی گیس فراہمی ممکن نا تھی کیونکہ گیس موجود ہی نہیں تھی، ہم نے اس مسئلے پر توجہ دی۔آج گھریلو صارفین کیلئے معیاری ایندھن دستیاب ہوگیا ہے، یہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے عوامی خدمت کے اقدامات کا ہی تسلسل ہے ، 2013 میں تیسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد انہوں نے ملک میں اٹھارہ اٹھارہ بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کیا تھا۔آج گیس کا مسئلہ بھی مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم سمیت اتحادی جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کی حکومت نے حل کیا ہے جس پر میں سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا پاکستان کی ترقی کیلئے ہمیں دن رات محنت کرنی ہے اور اپنے ملک کو آگے لیکر جانا ہے۔
وزیر اعظم نے قبل ازیں تختی کی نقاب کشائی کرکے آر ایل این جی کنکشنز کی فراہمی کا افتتاح کیا۔وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر حکومت نے قطر و دیگر ممالک سے ملکر توانائی کا مسئلہ حل کرنے پر توجہ دی تاکہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جاسکے۔ 2026 تک مقامی ایندھن کے کنوئیں بھی چالو کریں گے اور عوام کو سستا اور معیاری ایندھن فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اب گھروں میں گیس سلنڈرز نہیں رکھنا پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ایس این جی پی ایل نے 29ارب منافع کمایا، لائن لاسز کم ہوکر 4.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتنازع علاقے سرکریک میں بھارت کا جنگی مشقوں کا اعلان، پاکستان کا سخت ردعمل متنازع علاقے سرکریک میں بھارت کا جنگی مشقوں کا اعلان، پاکستان کا سخت ردعمل وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور سیاسی معاملات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری پرملازمین کے حقوق کا دفاع کرینگے،چوہدری محمد یسین بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ڈیم میں دریا کے بہاؤ کو روکنے کا کام کامیابی سے مکمل دم نکل گیا تو پولیس والوں نے لاش پر بھی ڈنڈے مارے ، پولیس حراست میں نوجوان کے قتل میں نئے انکشافات شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ انتقال کر گئیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گیس کنکشنز کی فراہمی گھریلو صارفین نے کہا کہ کا اعلان کا مسئلہ انہوں نے ملک بھر نے ملک
پڑھیں:
مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔
یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔
دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔
راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔