2025-11-04@11:21:41 GMT
تلاش کی گنتی: 2382

«ایم کا استعمال»:

(نئی خبر)
    معروف پاکستانی،امریکن بزنس مین اور سماجی کارکن ڈاکٹر انوش احمد نے اپنے والد ندیم محمد ندیم کی یاد میں جناح ہسپتال کراچی میں ایک خاص مہم کا آغاز کیا، جس میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج بچوں کے والدین اور سرپرستوں کو مفت کھانا فراہم کیا گیا۔ انوش فاؤنڈیشن کے تحت 300 کھانے کے باکسز تقسیم کیے گئے، جنہیں والدین اور سرپرستوں کو عزت اور احترام کے ساتھ دیا گیا تاکہ وہ اس مشکل گھڑی میں کچھ سکون محسوس کر سکیں۔ اگرچہ کھانا سادہ تھا، مگر اس نے ان والدین کو تھکن، پریشانی اور ذہنی دباؤ کے لمحات میں راحت دی۔ ڈاکٹر انوش احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم میرے مرحوم والد کی یاد...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے 40 سال تک افغان بھائیوں کا خیال رکھا مگر پھر بھارتی ایما پر پاکستان پر حملہ کردیا جو قابل قبول نہیں۔ وفاقی کابینہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کا یہ عمل قابل قبول نہیں ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس می دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان سے جاری فتنہ ہندوستان کی شرانگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور قومی اور عالمی امور پر تفصیل سے غورکیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا: چار بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی شہرت یافتہ سوئمر ایریارن ٹٹمس نے صرف 25 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایریارن ٹٹمس نے اچانک فیصلہ کرتے ہوئے اپنے 18 سالہ تیراکی کے کیریئر کا اختتام کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’میں نے ہمیشہ تیراکی سے محبت کی، لیکن ایک وقت آتا ہے جب آپ اس سے آگے کی زندگی دیکھنا شروع کرتے ہیں۔‘‘انہوں نے بتایا کہ کینسر کا خوف ان کی زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوا، جس نے انہیں ذہنی طور پر متاثر کیا۔ رواں سال پیرس اولمپکس سے قبل انہوں نے کینسر کے ٹیومر کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ چین نے مشترکہ تحمل، مکمل اور پائیدار جنگ بندی کی حمایت کا بھی اعادہ کیا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے افغانستان کے لیے امدادی مشن نے بھی پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لڑائی بند کی جائے اور تنازع کا دیرپا حل تلاش کیا جائے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ روز سے شروع ہونے والی 48 گھنٹے کی جنگ بندی پر عمل درآمد جاری ہے، جو...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے ای سی پی نے انتخابی شیڈول کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں نوٹی فکیشن معطل کیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی  کی نااہلی؛ پشاور ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن روک دیا واضح رہے کہ گزشتہ روز  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون سے رکن عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت میں پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے...
    قاہرہ میں عالمی ادارہ صحت کے 72 ویں مشرقی بحیرہ روم علاقائی اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت مصطفی کمال نے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلیے پر عزم ہیں اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات جاری ہی۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت بنیادی اور کمیونٹی سطح پر ضروری اقدامات کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بہتر اقدامات کی بدولت پاکستان کے یونیورسل ہیلتھ کوریج انڈیکس میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ پاکستان نے صحت کے شعبے میں تیاری اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے جس میں ملکی سرمایہ کاری اور شراکت داروں کے تعاون نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج مختلف جھڑپوں میں مارے گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 18خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 8خوارج مارے گئے جبکہ بنوں میں بھی کارروائی کےد وران 8 خوارج ہلاک ہوئے۔ پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی  مزید :
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    راولپنڈی: پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میںافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج صبح افغان طالبان نے بلوچستان کے علاقے سپن بولدک میں چار مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے. جنہیں پاکستانی فورسز نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔افغان طالبان نے حملوں کے دوران سول آبادی کا کوئی خیال نہیں رکھا اور بدقسمتی سے علاقے میں موجود منقسم دیہات کو اپنی کارروائی کے لیے استعمال کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملے کے دوران افغان طالبان نے اپنی جانب سے پاک افغان سرحدی دروازہ “بابِ دوستی” بھی تباہ کر...
    آج 15 اکتوبر کی ابتدائی ساعت میں افغان طالبان اور گروپ فتنہ الخوارج نے بلوچستان کے اسپن بولدک کے علاقے میں چار مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا جسے پاکستانی فورسز نے مؤثر انداز میں پسپا کر دیا۔ اسپن بولدک پر حملہ اور نقصان آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق حملہ مقامی دیہات میں تقسیم شدہ قبائلی علاقوں کے ذریعے کیا گیا، جہاں عام شہریوں کی پروا نہ کی گئی۔ حملے کے دوران افغان جانب سے پاک افغان فرینڈ شپ گیٹ کو بھی نقصان پہنچایا گیا، جو باہمی تجارت اور قبائلی سہولتوں کے بارے میں ان کے طرزِ فکر کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان مارے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارتی فوجی قیادت نے من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس کیا گیاکہ بھارتی فوجی قیادت نے وہی من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرانا شروع کر دیا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق معرکہِ حق کے 5 ماہ بعد بھارتی فوجی قیادت نے پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا، بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ دہرانا انتہائی تشویشناک ہے۔آئی ایس پی آر...
    سعودی عرب کے شہر ریاض میں فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا افتتاح 28 اکتوبر کو ہوگا جس کے مہمان خصوصی سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز ہوں گے۔ یہ عالمی مقابلہ 26 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 تک ریاض میں منعقد ہوگا جس کا انعقاد جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی تیاری، سعودی سول ڈیفنس ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری جنرل ڈائریکٹر سول ڈیفنس، میجر جنرل ڈاکٹر حمود بن سلیمان الفرج نے وزیر داخلہ کی سرپرستی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا...
    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرانا انتہائی تشویشناک ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس کیا گیا کہ بھارتی فوجی قیادت نے وہی من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرانا شروع کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ معرکہِ حق کے 5 ماہ بعد بھارتی فوجی قیادت نے پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا۔ بہار اور مغربی بنگال کے انتخابات کے پیش نظر بھارتیوں نے یہ پروپیگنڈا دہرانا شروع کیا۔ یہ پروپیگنڈا وہ ہر ریاستی انتخابات سے قبل دہراتے ہیں۔ بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت عالمی مالیاتی ادارے سے حکومت کو 1.2 ارب ڈالرز قرض ملے گا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کا عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ درمیان قرض پروگرام کے جائزے پر معاہدہ طے پا چکا ہے جس کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز بطور قرض ملیں گے، اس ضمن میں آئی ایم ایف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی (EFF) کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالرز اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی (RSF) کے تحت 20 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ آئی ایم ایف کا اعلامیے میں...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے  بھارتی فوجی قیادت کے من گھڑت  پروپیگنڈے پر تشویش کااظہار کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ دہرانا انتہائی تشویشناک ہے،معرکہ حق کے 5ماہ بعد بھارتی فوجی قیادت نے پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا،بہار اور مغربی بنگال کے انتخابات کے پیش نظر یہ پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا،یہ پروپیگنڈہ ہر ریاستی انتخابات سے قبل دہراتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایک جوہری قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دباؤ میں غیرذمے دارانہ بیانات دینا افسوسناک ہے،بھارتی فوجی پریس ریلیز میں تضادات اتنے واضح...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت 1.2 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔ یہ پیش رفت ملکی معیشت کے استحکام اور بیرونی مالیاتی اداروں کے اعتماد کی بحالی کی جانب ایک بڑا قدم قرار دی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی اقتصادی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ عالمی ادارے کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک میں مالی نظم و ضبط، افراطِ زر میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ 14 سال بعد پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آنا معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک اؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی معیشت کو تجارتی و جغرافیائی سیاسی غیر یقینی کا سامنا ہے جبکہ پاکستان میں رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ ہدف سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ حکومت نے رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کا امکان ہے۔  گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار 2.7 فیصد تھی۔  پاکستان میں رواں مالی سال بے روزگاری کم ہو کر 7.5 فیصد...
    کراچی پورٹ اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ دونوں پر سیکیورٹی اور رسائی کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید بائیو میٹرک اور چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، یہ ٹیکنالوجی کراچی میں سیف سٹی پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ کراچی پورٹ پر ٹیکنالوجی کا استعمال کراچی پورٹ ٹرسٹ سے ملنے والی معلومات کے مطابق کراچی پورٹ پر سیکیورٹی اور رسائی کو کنٹرول کرنے کے لیے کئی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے، جن میں چہرہ شناسی اور دیگر بائیو میٹرکس نظام شامل ہیں۔ کراچی پورٹ پر داخلی اور خارجی دروازوں پر رسائی کنٹرول سسٹم نصب ہے، جو بائیو میٹرکس، اسمارٹ کارڈز، اور سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے کسٹمز کلیئرنس...
    خبر رساں ایجنسی کے مطابق الشعرع روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ احمد الشرع (الجولانی) بدھ کو روس جائیں گے اور روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کرینگے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SANA) کے مطابق الجولانی سرکاری دورے پر روس جائیں گے، یہ دورہ دوطرفہ تعلقات اور سیاسی و اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کیا جائے گا۔ خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا کہ الشعرع روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے اور خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر...
    اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے دوسرے میچ میں اعتزاز حسین کے شاندار فیلڈ گول نے پاکستان کو افغانستان کے خلاف میچ 1-1 سے برابر کرنے میں مدد دی۔ کویت کے شہر العارضیۃ کے صباح السالم اسٹیڈیم میں منگل کے روز کھیلے گئے گروپ ای کے اس مقابلے کا آغاز دلچسپ انداز میں ہوا، جب افغانستان نے کھیل کے آغاز کے صرف 5ویں منٹ میں برتری حاصل کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: افغان ڈیفینڈر محبوب حنیفی نے نہایت درستگی سے گیند کو پاکستانی گول کیپر ثاقب حنیف کو چکمہ دیتے ہوئے جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلائی۔ Full-time: Afghanistan 1-1 Pakistan A fiercely-contested match ended all square, as Pakistan and Afghanistan their second draw...
    مہمانِ خصوصی مولانا امین شہیدی نے عالمی حالات خصوصاً فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حالتِ زار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کو دعوت دی کہ وہ اپنی زندگیوں میں سیرتِ نبوی ﷺ کو عملی طور پر نافذ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن جامعہ اردو گلشن کیمپس کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ اردو گلشن کیمپس میں سالانہ یوم مصطفیٰ (ص) کا پروگرام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ میں سیرتِ نبی اکرمﷺ، اخلاقِ محمدیﷺ اور شعورِ اسلامی کو اجاگر کرنا تھا۔ سالانہ یوم مصطفیٰؐ کے پروگرام میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ مولانا محمد امین شہیدی، مولانا سید علی عباس رضوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی...
    آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ جاری، پاکستان میں بیروزگاری میں کمی کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں بیر وزگاری کم ہونے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو اس سال 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال بیروزگاری کم ہوکر 7.5 فیصد پر آنیکا تخمینہ ہے۔ گزشتہ مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 8 فیصد تھی۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سال مہنگائی 6 فیصد تک بڑھنے کا...
    اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شرم الشیخ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس حقیقی معنوں میں بین الاقوامی نہیں تھا جبکہ ایران کی جانب سے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا مطلب سفارتکاری کا موقع ضائع کر دینا بھی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ریڈیو گفتگو سے بات چیت کرتے ہوئے شرم الشیخ اجلاس اور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز کے بارے میں ایران کا سرکاری موقف واضح کیا ہے۔ انہوں نے پروگرام کے شروع میں ایران کی جانب سے شرم الشیخ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے بارے میں کہا: "یہ اجلاس حقیقی معنوں میں...
    سٹی42: لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم شہباز شریف سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئی آر آئی ایس (IRIS) سسٹم میں موجود تکنیکی خامیاں اور سسٹم ایررز ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرانے میں بڑی رکاوٹ بن رہے ہیں۔ پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے ای پی اے کا بڑا اقدام خط کے مطابق سسٹم "ای او پی" (AOP) آمدنی پر غلط طور پر ٹیکس کریڈٹ یا سیشن 4AB کے تحت ٹیکس کا حساب لگا رہا ہےحالانکہ قانون کے مطابق اے او پی کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی )مذہبی اور ثقافتی سیاحت کے فروغ کے لیے جامع حکمتِ عملی کے تحت متعدد اقدامات پر عمل پیرا ہے، جن کا مقصد پاکستان کی روحانی و تہذیبی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور زائرین و سیاحوں کے لیے جدید اور محفوظ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نا ہے۔ پی ٹی ڈی سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے پاکستان حج اینڈ عمرہ ایکسپو 2025کے آرگنائزر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے ہیں جس میں 24 سے 26 اکتوبر تک پاک چائنہ سینٹر میں منعقد ہونے والی اس ایگزیبیشن میں حج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے تحریک لبیک کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ٹی ایل پی درحقیقت ملک دشمنوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر نہ تو کسی ملک کے لیے قابلِ برداشت ہیں اور نہ ہی قومی مفاد میں قابلِ قبول ہیں۔پیرکووزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ غزہ میں مکمل جنگ بندی اور امن کے بعد جب فلسطینی خوشی سے سرشار ہیں اور لڑنے والی تنظیم حماس نے بھی امن معاہدہ کر لیا ہے، تو ایسے وقت میں پاکستان کی سڑکوں پر کسی مذہبی گروہ کی جانب سے جو دو سال سویا رہا اور اب جذباتی نعرے لگا کر سادہ...
    سعودی انٹرنیشنل باز و شکار میلہ 2025 ریاض کے شمالی علاقے (ملہم) میں شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، جہاں 10 دنوں کے دوران 7 لاکھ سے زیادہ زائرین نے شرکت کی، جو اس میلے کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ میلے میں 47 ممالک سے 1400 سے زیادہ نمائش کنندگان اور عالمی برانڈز نے حصہ لیا اور 28 شعبوں میں متنوع تجربات، مصنوعات اور ثقافتی ورثے کی جھلکیاں پیش کیں۔ یہ بھی پڑھیں: مدینہ منورہ: وژن 2030 کے تحت بہترین اقدامات، زائرین کے قیام کے دورانیے میں دوگنا اضافہ سعودی فالکن کلب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) طلال بن عبدالعزیز الشمیسی نے مملکت کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ میلہ اب محض...
      اسلام آباد+ راولپنڈی+لنڈی کوتل + کرم (عبدالستار چودھری+ خبرنگار خصوصی+اکمل قادری ) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ قوم کے بہادر سپوتوں نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کا مؤثر جواب دیا ہے۔ جوابی کارروائیوں میں 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک کر دیے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 23 سپوت شہید اور 29 زخمی ہوئے۔ گزشتہ روز آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا۔ پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ بیان کے مطابق پاک...
    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قوم کے بہادر سپوتوں نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کا مؤثر جواب دیا ہے، جوابی کارروائیوں میں 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک کر دیے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 23 سپوت شہید اور 29 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا، پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ پاک افغان سرحد کےساتھ پاکستان پر بلااشتعال حملے کے بعد پاک فوج کی طرف سے سرحدپر بزدلانہ...
    سرحد کے ساتھ ساتھ طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے ، افغان سرحد پر دشمن کی 21 چوکیوں کو قبضے میں لے لیا،طالبان فورسز اورخوارجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا فائرنگ، حملوں کے ساتھ طالبان کے کیمپوں، چوکیوں اور تربیتی مراکز پر چھاپے بھی مارے گئے،افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور کہیں زخمی ہوگئے جب کہ جھڑپوں کے دوران پاکستان کے 23 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 29 فوجی زخمی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قوم کے بہادر سپوتوں نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کا مؤثر جواب دیا ہے، جوابی کارروائیوں میں 200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک کر دیے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 23 سپوت شہید اور 29 زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا، پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔پاک افغان سرحد کےساتھ پاکستان پر بلااشتعال حملے کے بعد پاک فوج کی طرف سے سرحدپر بزدلانہ...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کو ہوا دینے والا سب سے بڑا سہولت کاربن چکا ہے لیکن پاکستان کسی صورت افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے نہیں دے گا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کی کارروائی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، طالبان حکومت بھارتی ملی بھگت سے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں نہ کرے، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گرد اور طالبان باز نہ آئے تو دہشت گردوں کے خلاف پاکستان اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے...
    اسکرین گریب آئی ایس پی آر  پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ  فتنہ الخوارج نے پاک افغان سرحد کے لمبے حصے پر پاکستان پر حملہ کیا، فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال اور دشمنانہ کارروائی کے طور پر پاکستان پر حملہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس اور نقصان کے تخمینے کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان اور وابستہ دہشت گرد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہوئے، جھڑپوں میں 23 بہادر جوانوں نے دفاعِ وطن میں جامِ شہادت نوش کیا، 29 سپاہی زخمی ہوئے۔ پاکستان پر حملوں کیلئے استعمال ہونے والی 19 افغان پوسٹیں تباہ، کئی افغان طالبان ہلاک، پاکستانی پرچم لہرا دیا...
    تہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور پاکستان اور افغانستان دونوں کو فوری مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔ ایران نے کہا کہ اگر دونوں ممالک چاہیں تو وہ ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ سرحدی تناؤ کو کم...
    راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک افغان کشیدگی پر پاک فوج کا باضابطہ موقف آگیا ہے اور محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں  پاک فوج کے 23جوان شہید اور29زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں 200سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ 21مقامات پر عارضی قبضہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہناتھاکہ طالبان کاحملہ بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ مزید :
    سیلاب کے باعث صوبوں کی زرعی آمدن پر انکم ٹیکس نافذ کرنے کیلئے مزید مہلت طلب ،معاشی ٹیم نے اسٹرکچرل بنچ مارکس پر نرمی کی درخواست کی ہے تاکہ معاہدہ جلد از جلد مکمل ہو سکے، ذرائع سیلاب سے زرعی معیشت متاثر ہونے کے سبب صوبے فوری طور پر ایگریکلچر انکم ٹیکس نافذ کرنے پر آمادہ نہیں ،اسٹاف لیول معاہدے کیلئے 4 اہم نکات پر ورچوئل مذاکرات جاری،وزارت خزانہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ پبلش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سیلاب کے باعث صوبوں نے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس نافذ کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کی ہے۔ سیلاب سے زرعی معیشت متاثر ہونے کے سبب صوبے فوری طور...
    کراچی: نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ نیب کو گزشتہ 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کامران احمد خان یوگنڈا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا جسے ایف آئی اے امیگریشن نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے مالٹا کا پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ استعمال کیا۔  ملزم کے خلاف سال 2010 میں نیب کراچی میں ریفرنس درج ہوا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم یو اے ای فرار ہو گیا تھا، ملزم نے ایجنٹ کی مدد سے 6000 امریکی ڈالر کے عوض مالٹا کا مذکورہ پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ حاصل کیا۔ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا...
    بھارتی پائلٹس کی تنظیم فیڈریشن آف انڈین پائلٹس نے مبینہ فنی خرابیوں کے بعد تمام بوئنگ 787 طیاروں کو فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ایئر انڈیا کی 2 پروازوںAI-154 (ویانا تا دہلی) اور AI-117 (برمنگھم) میں تکنیکی مسائل کی اطلاعات کے بعد سامنے آیا۔ #BREAKING | Emergency turbine deploys on Air India flight to UK, plane lands safely; Pilots' body seeks Boeing's audit NDTV's @VishnuNDTV brings you the details pic.twitter.com/ITHE2MBH1v — NDTV (@ndtv) October 5, 2025 تنظیم کے مطابق ان واقعات سے ایئر انڈیا کی سروس کے معیار پر سوالات اٹھتے ہیں، جبکہ ذمہ داری مبینہ طور پر نئے بھرتی شدہ انجینئرز پر ڈالی گئی ہے۔ تاہم ایئر انڈیا نے الزامات کو سختی...
    سٹی 42:  پاکستان بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سابق صدر اصغر ولیکا کراچی میں انتقال کرگئے  اصغر ولیکا کئی عرصے سے علیل تھے ان کی عمر 78 سال تھی ،اصغر ولیکا آئی بی ایس ایف کے سینئر نائب صدر بھی رہے ۔ ایشین کنفرڈیشن آف بلیرڈ  کے صدر بھی رہے ،اصغر ولیکا نے پاکستان میں پانچ بار ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کرائی ۔ پاکستان نے 1994 میں اصغر ولیکا کے دور میں پہلی بار اسنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتا تھا ۔ آن لائن جاب اور ٹریننگ کے نام پر کروڑوں کا فراڈ ، بڑی گرفتاریاں
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے سال پاکستان کا پہلا ایسٹروناٹ خلا میں جائے گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ مجھے خوشی ہے آج پاکستان کے متعدد سیٹلائیٹ خلا میں گھوم رہے ہیں، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جو انسان کی تحقیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ طالبعلموں کو شروع سے کائنات کے مطالعے کی طرف موڑنا چاہئے، آج دنیا کا ہر ملک خلا میں زیادہ سے زیادہ جگہ بنانے کی دوڑ میں ہے، ہمیں ایسے انسان چاہئیں جن کی یہ سوچ ہو کہ ہمیں نئی ایجادات کرنی ہیں اور اپنے ملک کو ٹیکنالوجی میں آگے لے کر جانا ہے۔ وفاقی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اسپیس سائنس کے اندر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کابل میں سٹرائیک کے حوالے سے صحافی کے سوال پر جواب دیدیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال وجواب کے سلسلے میں صحافی نے سوال کیا کہ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے اورمختلف جگہوں سے خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان نے کابل میں 4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے،جس میں ایک خارجی بھی مارا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرنے کیلئے بیس آف آپریشن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،اس کے ثبوت بھی موجود ہیں شواہد بھی موجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کے جان ومال کی...
    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے معاملے پر سیاست کی گئی اور قوم کو الجھایا گیا۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں لیکن ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کا پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا یہاں آنے کا مقصد کے پی کے غیور عوام کے درمیان بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کے عوام کو خراج عقیدت...
    کراچی: معاشی مشکلات کے شکار این ای ڈی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے فیس کی عدم ادائیگی کے باعث داخلہ منسوخی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ طالبعلم کے والد گزشتہ برس کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، وہی خاندان کے واحد کفیل تھے۔ والد کے علاج کے بھاری اخراجات کے باعث طالبعلم شدید مالی مشکلات کا شکار رہا۔ وکیل نے بتایا کہ طالبعلم چار سمسٹرز کی فیس بروقت ادا کر چکا ہے تاہم حالیہ فیس جمع نہ ہونے پر یونیورسٹی نے اسے کلاسز لینے سے روک دیا اور بعد ازاں داخلہ منسوخ کر دیا۔ درخواست گزار نے انسانی بنیادوں پر تعلیم جاری رکھنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت نیشنل انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ایف ڈی آئی سمیت مختلف وفاقی و صوبائی محکموں اور بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں 17 سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہنے والی ملک گیر خسرہ و روبیلا (ایم آر) ویکسی نیشن مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور روبیلا اب بھی پاکستان میں اہم عوامی صحت کے چیلنجز میں شامل ہیں۔ ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بروقت ویکسی...
    مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں ایک بین الاقوامی این جی او کے آٹھ ملازمین کو جاسوسی اور غداری کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا  ۔  برکینا فاسو (Burkina Faso) کے وزیرِ داخلہ محمدو سانا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں 4 غیر ملکی اور 4 مقامی افراد شامل ہیں، جن میں ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔  حکام کا الزام ہے کہ یہ افراد ملک میں فوجی کارروائیوں، شدت پسندوں کی نقل و حرکت اور حملوں کے بعد ہلاکتوں سے متعلق حساس معلومات اکٹھی کر رہے تھے، جو ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ وزیرِ داخلہ کے مطابق یہ سرگرمیاں برکینا فاسو کے سلامتی سے متعلق قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں،...
    اپنے بیان میں ایم کیو ایم ارکانِ صوبائی اسمبلی نے کہا کہ چند مقامات پر استرکاری کرکے ایسے ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے جیسے مریخ پر پانی ڈھونڈ لیا ہو، ان عوامل نے عوام کی زندگی کو اجیرن اور سیاسی عمل میں شمولیت سے بیزار کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں سڑکوں کی ابتر صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے مرکز بہادرآباد سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ خستہ حال ٹوٹی سڑکیں شہر کی حالت اور قبضہ میئر کی نیت پر نوحہ پڑھ رہی ہیں، شہر قائد کھنڈرات کا نظارہ پیش کررہا ہے جس کے باعث لمحوں کا سفر گھنٹوں میں اور آئے روز کے حادثات شہریوں کا مقدر...
    عادل راجا لندن ہائیکورٹ میں ہتک عزت کا کیس ہار گئے جب کہ برطانوی ہائیکورٹ نے سابق آئی ایس آئی بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے لندن ہائی کورٹ میں ہتک عزت کے کیس میں تاریخی فتح حاصل کی جب کہ  یو ٹیوبر عادل راجا جھوٹا ثابت ہوا۔ برطانوی عدالت نے تاریخی کیس کا فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق عادل راجا کو ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں 13 کروڑ ادا کرنا پڑیں گے۔ عادل راجہ کو کیس ہارنے پر تقریبا ساڑھے تین لاکھ پاؤنڈ کا ٹیکہ لگ گیا، معافی کے علاوہ آئندہ ایسا نہیں کروں گا کی یقین دھانی بھی کرانا ہوگی۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر نے سابق میجر اور یو ٹیوبر عادل...
    اسلام آباد: اہل غزہ کی امداد لے جانے اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے لیے جانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد کا استقبال کرنے کے لیے سیکڑوں شہری اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کے استقبال کے لیے موجود ہے، جہاں لوگ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔ شہری پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے اور فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔ ائیرپورٹ پر موجود افراد میں خواتین، بچوں  اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے عالمی سطح پر امت مسلمہ اور فلسطین کے...
    مشتاق احمد کا استقبال؛ سیکڑوں شہری اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئے، فلسطین کے حق میں نعرے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز اہل غزہ کی امداد لے جانے اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے لیے جانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد کا استقبال کرنے کے لیے سیکڑوں شہری اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔شہریوں کی بڑی تعداد اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کے استقبال کے لیے موجود ہے، جہاں لوگ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔ شہری پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے اور فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔ائیرپورٹ پر موجود افراد میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل...
    لندن (نیوز ڈیسک)لندن ہائیکورٹ نے ایک اہم مقدمے میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے خلاف یوٹیوبر اور بھگوڑے عادل راجہ کے تمام الزامات کو جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے 50,000 پاؤنڈ (تقریباً دو کروڑ پاکستانی روپے) ہرجانے کی ادائیگی کا حکم سنا دیا۔عدالت کا دوٹوک فیصلہعدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ عادل راجہ نے دانستہ طور پر جھوٹے الزامات لگا کر ایک معصوم شخص کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ “پبلک انٹرسٹ میں جھوٹ بولنا نہیں، بلکہ سچ بولنا ضروری ہے”۔ جج نے عادل راجہ کو مستقبل میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے خلاف وہی پرانے الزامات دہرانے سے بھی سختی سے روک دیا ہے۔مقدمے کی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن کی حلقہ این اے 247 سے کامیابی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سید عباس حسنین نے 2024 میں خواجہ اظہار کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے اپنے وکیل کے توسط سے مذکورہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات جمع کرائے تھے۔طرفین وکلا کو سننے کے بعد الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر درخواست مسترد کر دی۔الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ...
    الیکشن کمیشن نے چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی  انتخاب کے لیے پولنگ 23 نومبر کو ہوگی جب کہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 15 سے 17 اکتوبر تک جمع کروا سکتے ہیں ۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اکتوبر تک کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے ون چترال کی نشست تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایم این اے عبداللطیف کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مومن آباد تھانے کی حدود سے شہری اسرار احمد کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایس پی کیماڑی کو تفصیلی رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں مومن آباد تھانے کی حدود سے شہری اسرار احمد کی بازیابی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ لاپتا شہری کے بھائی نے کہا کہ سب انسپکٹر پارس نے بھائی کو اٹھایا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 30 جون سے اسرار احمد لاپتا ہے، 5 ماہ گزر گئے ہیں، اسرار احمد کا کوئی پتا نہیں۔ ریٹائرڈ سب انسپکٹر پارس نے گھر پر ریڈ کرکے شہری کو اغوا کیا۔ پارس ایک ریٹائرڈ پولیس افسر ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیا نام ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-1 چترال پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقے میں پولنگ 23 نومبر کو ہو گی، امیدوار 15 سے 17 اکتوبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ شیڈول کے تحت کاغذات کی سکروٹنی 22 اکتوبر کو ہوگی جبکہ اعتراضات پر فیصلے تین نومبر تک سنائے جائیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 5 نومبر کو جاری کی جائے گی اور انتخابی نشانات 6 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔   محکمہ موسمیات نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی مزید :
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی کامیابی کے خلاف دائر آزاد امیدوار عباس حسنین کی الیکشن پٹیشن خارج کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالتی فیصلے کے مطابق خواجہ اظہار الحسن کے اعتراضات منظور کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 144 فور سی پر عملدرآمد نہ کرنے کا معاملہ 45 دن گزر جانے کے بعد درست نہیں کیا جا سکتا۔ ٹریبونل نے قرار دیا ہے کہ الیکشن پٹیشن کی نقول دیگر امیدواروں کو فراہم کرنے کے بعد حلف نامہ جمع کروانا ضروری ہے جس پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث پٹیشن خارج کی جاتی ہے۔   ریاست مخالف...
    معروف صحافی اور اینکر اقرار الحسن نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں چوتھی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں کو رد کر دیا۔ پروگرام کی میزبان کی جانب سے چوتھی شادی سے متعلق سوال پر اقرار الحسن نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب ان کا مزید شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اقرار الحسن نے گفتگو کے دوران کہا کہ ان کی پہلی تین شادیاں بھی کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں ہوئیں بلکہ وہ زندگی کے ایسے فیصلے تھے جو قدرت کی طرف سے طے کیے گئے اور مثبت ثابت ہوئے۔ ان کا کہنا تھا میں نے کبھی سوچ کر یا پلاننگ کے ساتھ شادیاں نہیں کیں۔ یہ وہ فیصلے تھے جو اللہ نے میرے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی کی طرح ملک بھر میںای سگریٹ اور ویپ کے بڑھتے ہوئے استعمال اور نوجوانوں میں اس کے فروغ پر قابو پانے کے  لیے جلد ہی ایک اہم قانون سازی ہونے جا رہی ہے۔جس کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں کو ان مصنوعات کی فروخت کو سختی سے روکا جائے گا۔ 18 سال سے کم عمر بچوں کو ای سگریٹ، ویپ یا ای شیشہ فروخت کرنا قانونی جرم ہوگا۔الیکٹرانک نکوٹین مصنوعات کا پیکٹ محفوظ، غیر چھیڑ چھاڑ شدہ ہوگا، اور اس پر واضح طور پر درج ہوگا کہ یہ 18 سال سے کم عمر کے لیے نہیں ہے اور اس میں شامل اجزاء نشہ آور ہیں۔قانون کے مطابق کوئی بھی فرد پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آئی این پی )اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کھیلنے کیلئے افغانستان فٹبال ٹیم کی پاکستان آمد کے سلسلے میں زیادہ تر کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق افغانستان اسکواڈ میں شامل 23 کھلاڑیوں میں سے 15 کو ویزے جاری ہوگئے ہیں اور باقی کھلاڑیوں بھی ویزے جاری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کے اسکواڈ کے علاوہ 10 آفیشلز کو بھی ویزے جاری کیے جاچکے ہیں اور 2 اضافی آفیشلز کو بھی جلد ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے جب کہ چند افغان فٹبالرز کو آن آرئیول ویزہ مل سکتا ہے۔اس سے قبل، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان فٹبال ٹیم کے ویزوں کے معاملے پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈبلیو ایچ او نے نوجوانوں میں ای سگریٹس کے بڑھتے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وارننگ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ نوجوان خاص طور پر 13 سے 15 سال کی عمر میں ای سگریٹس کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ عالمی تنظیم نے خبردار کیا کہ نکوٹین نیا عارضہ ہے یعنی نوجوان اس کے ذریعے نکوٹین کے عادی بن رہے ہیں، جو بعد میں عام تمباکو نوشی کی طرف بھی لے جا سکتا ہے۔ ای سگریٹس کے جو بخارات بنتے ہیں، ان میں کچھ ٹاکسک مادّے شامل ہو سکتے ہیں جن سے پھیپھڑوں، دل اور دماغ پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں خصوصاً...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-01-16 لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغانستان فٹبال ٹیم کے ویزا معاملوں کا نوٹس لے لیا۔محسن نقوی نے افغانستان فٹبال ٹیم کو فوری ویزا کے اجرا کا حکم دے دیا۔ افغانستان فٹبال ٹیم کو آن آرائیول ویزا دلوانے کیلئے پی ایف ایف نے حکومت سے رابطہ کیا تھا۔افغانستان فٹبال ٹیم کے پلیئرز کو ویزا آن ارائیول کی خصوصی اجازت کی درخواست کی گئی تھی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی درخواست پر حکومت سے رابطہ کیا تھا۔پی ایف ایف نے خصوصی اجازت کیلئے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھے تھے۔یاد رہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کے بیرون ملک مقیم 19 کھلاڑی دبئی میں موجود ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر کا...
    اسلام آباد: پاکستان کے پاور سیکٹر میں ایک بار پھر مالی بحران نے سر اٹھا لیا ہے اور حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مقرر کردہ 200 ارب روپے کے گردشی قرضے کے ہدف کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ رواں مالی سال کے دوران بجلی کے شعبے میں مجموعی طور پر 535 ارب روپے کے اضافی نقصانات کا امکان ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہیں۔ ان نقصانات کی سب سے بڑی وجوہات لائن لاسز، ناقص وصولیاں اور پاور کمپنیوں کی غیر تسلی بخش کارکردگی بتائی جا رہی ہیں۔ پاور ڈویژن کے مطابق صرف بلوں کی...
    کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) نے پہلی بار مشرقِ وسطیٰ میں منعقد ہونے والی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ اکیڈمک سمٹ 2025 کی میزبانی کی۔ یہ بھی پڑھیں:’سعودی عرب اب میرا گھر ہے‘، رونالڈو یہ 3 روزہ اجلاس منگل سے شروع ہوا، جس میں 28 ممالک کے 75 اداروں سے تعلق رکھنے والے 750 شرکاء اور 105 کلیدی مقررین شریک ہیں۔ سمٹ کا مرکزی موضوع ’یونیورسٹیاں تبدیلی کی محرک قوت کے طور پر‘ رکھا گیا، جس میں دنیا بھر کے جامعات کے سربراہان، پالیسی ساز، صنعت کار اور ماہرینِ تعلیم شریک ہوئے۔ اجلاس میں یونیورسٹیوں کے کردار پر بات کی گئی کہ وہ اختراعات، معاشی ترقی، پائیداری، ثقافتی تحفظ اور عالمی تعاون میں کس طرح مؤثر کردار...
    اسلام آباد (نمایندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے ٹیکسیشن کے حوالے سے  سرکاری  موقف کو تسلیم نہیں کیا ہے کہ انفورسمنٹ کے اقدامات سے ریونیو شارٹ فال کو پورا کر لیا جائے گا اور اقتصادی ٹیم پر زور دیا ہے کہ اضافی ٹیکس اقدامات اٹھائے جائیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے سلسلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور فریقین کے درمیان میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فائنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ ممکنہ طور پر مشن کی آج وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات ہوگی جس میں تمام امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ آئی ایم...
    اسلام آباد: پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو آگاہ کیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران بجلی کے شعبے میں 535 ارب روپے کے اضافی نقصانات ہوں گے، جوگزشتہ سال کی نسبت 35 فیصد زیادہ ہیں۔ ان نقصانات کی بنیادی وجوہات بجلی کے بلوں کی کم وصولیاں اور لائن لاسز ہیں،جبکہ حکومت نے گردشی قرضے میں کمی کیلیے آئی ایم ایف کا 200 ارب روپے کا ہدف تسلیم کرنے سے انکارکر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ رواں مالی سال میں گردشی قرضہ 505 ارب روپے مزید بڑھے گا، جبکہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ یہ اضافہ 200 ارب روپے تک محدودرکھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے (  UNRWA ) نے غزہ میں دو سال سے جاری جنگ کو انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یو این آر ڈبلیو اے کے ترجمان نے کہاکہ   غزہ میں دو سالہ جنگ  میں اسرائیلی مظالم کی داستان رقم ہوگئی ہے،  دو سال بہت زیادہ ہو چکے ہیں، اب وقت ہے جنگ رکنے کا اور فلسطینیوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کا۔انہوں نے کہاکہ تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے اور اسرائیلی محاصرہ ختم کیا جائے تاکہ اقوام متحدہ کے زیرِ انتظام انسانی و تجارتی امداد کا...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری ) اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا فٹبال میچ کھٹائی میں پڑگیا، مہمان ٹیم کھلاڑیوں کے مکمل ویزے نہ ملنے کے باعث اسلام آباد کیلئے اڑان نہ لے سکی، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مہمان ٹیم کے نا آنے پر واک اوور دینے کا مطالبہ کردیا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا فٹبال میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈولڈ ہےتاہم افغانستان فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ویزوں کیلئے تاخیر کی اور تمام کھلاڑیوں کو بروقت ویزے نا مکمل سکے جس پر افغانستان نے اے ایف سی سے میچ ری شیڈول کرنے کی درخواست کردی۔ دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مہمان ٹیم نہ آنے پر...
    ای سگریٹ، ویپ اور ای شیشے کی 18 سال سے کم عمر بچوں کو فروخت روکنے کابل سینیٹ میں جمع کرادیا گیا۔سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائے گئے بل میں کہا گیا کہ نکوٹین لینے کی بیٹری سے چلنے والے ہر آلے کی 18 سال سے کم عمر بچوں کو فروخت پر پابندی لگائی جائے۔ سینیٹر سرمد علی کے بل کے مطابق عوامی مقامات پر ای سگریٹ، ای شیشہ یا ویپ کا استعمال ممنوع قرار دیا جائے، اشتہار، فروغ اور اسپانسرشپ پر پابندی لگائی جائے۔ بل میں کہا گیا کہ پہلی بار خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے اور دوسری بار خلاف ورزی پر 1 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے۔بل کے مطابق تعلیمی ادارے کی 50 میٹر حدود میں فروخت پر...
    روس میں افغانستان سے متعلق ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا جس میں پہلی بار طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان سمیت بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے وفود نے شرکت کی۔ جہاں اس اجلاس میں بیلاروس کا وفد بطور مہمان شریک ہوا وہیں پہلی بار افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں افغان وفد نے بطور رکن شرکت کی۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق شریک ممالک نے افغانستان کو ایک خودمختار، متحد اور پُرامن ریاست کے طور پر مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان تجارتی و...
    سٹی 42: پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری  کردیا   ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق آئندہ 2 روز میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔  دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے اخراج پر ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا  نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات  کردی ، ڈی جی پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ وزیر...
    ماسکو فارمیٹ: پاکستان، بھارت، چین اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس ) افغانستان کے معاملے پر ماسکو فارمیٹ کا اہم اجلاس روسی دارالحکومت ماسکو میں شروع ہوگیا ہے، جس میں پاکستان، چین، ایران، بھارت اور وسطی ایشیائی ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو آمد پر افغان وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ افغانستان میں استحکام خطے کے امن کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے مغربی ممالک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا ہے اور وہاں کے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے، افغانستان کے منجمد اثاثے،...
    معروف یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ جو حالیہ برسوں میں اپنے فیملی ولاگز، متنازع بیانات اور قانونی مقدمات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہے ہیں، اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے خلاف لگنے والے الزامات، ذاتی تعلقات اور خاندانی معاملات پر کھل کر بات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نے جنسی زیادتی، استحصال اور تشدد کیا، تمام ثبوت موجود ہیں، ٹک ٹاکر فاطمہ خان کا دعویٰ انٹرویو کے دوران رجب بٹ سے مشہور ٹک ٹاکر فاطمہ خان کے الزامات سے متعلق سوال کیا گیا، جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا رجب بٹ کے ساتھ شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک تعلق رہا ہے۔ فاطمہ خان نے سوشل میڈیا...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایک بار پھر حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کو دْگنا کر کے 10 فیصد کیا جائے اور زرعی ادویات (پیسٹی سائیڈز) پر 5 فیصد ایف ای ڈی نافذ کی جائے تاکہ سالانہ ٹیکس ہدف میں کمی کو کسی حد تک پورا کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے یہ تجویز اس وقت دی جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولی کا ہدف 400 سے 500 ارب روپے کم رہنے کاخدشہ ظاہر کیا گیا۔  تاہم حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آئندہ جائزہ میں اگر ٹیکس وصولیاں...
    طالبان حکومت نے بگرام فضائی اڈے کو امریکا کے حوالے کرنے کے صدر ٹرمپ کے مطالبے کو بے جا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انھوں نے بگرام کی واپسی کی خواہش کو غیر حقیقی اور جارحانہ قدم قرار دیتے ہوئے امریکا سے’’حکمت اور حقیقت پسندی‘‘ پر مبنی رویہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان طالبان نے بگرام ایئربیس کو حوالے کرنے کے امریکی صدر کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ افغانستان کی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیں گے۔ طالبان حکومت کی وزارت دفاع نے امریکا کو یاد دلایا کہ آپ نے دوحہ معاہدہ...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے گزشتہ 2 برس میں سامنے آنے والے تقریباً 11 ارب ڈالر کے تجارتی فرق پر وضاحت طلب کر لی ہے، جس نے حکومت کے معاشی نظم و نسق پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  اسلام آباد میں جاری دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستانی حکام سے تجارتی اعدادوشمار میں اس نمایاں فرق پر تفصیلی وضاحت مانگی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مالی سال 2023-24 میں درآمدی و برآمدی ڈیٹا کے درمیان تقریباً 5.1 ارب ڈالر کا فرق سامنے آیا، جو اگلے سال یعنی 2024-25 میں بڑھ کر 5.7 ارب ڈالر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر کاوشوں نے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر دیا ہے۔ زراعت، کان کنی، توانائی اور آئی ٹی سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان پاک سعودی اکنامک کوریڈور کے قیام پر منصوبہ بندی جاری ہے۔ یہ منصوبہ تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر خطے میں سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور...
    پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوششیں بارآور ثابت ہورہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی بنیاد پر اقتصادی راہداری کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشوں نے زراعت، کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب  تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور ہے۔ پاک سعودی شراکت داری، گوادر پورٹ کے ذریعے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے روابط کا نیا سنگِ میل ہے۔ پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ پاک سعودی اکنامک کوریڈور...
    ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا سنجیدہ نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی دفاعی اور عسکری قیادت کی طرف سے اشتعال انگیز بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے بیانات پورے جنوبی ایشیا کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ فلسطین کے علاقے الرام میں فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی فوج کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ہیڈکوارٹر پر گیس اور صوتی بموں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں عملے کے کئی ارکان زخمی ہوئے۔اپنے بیان میں پی ایف اے نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ فلسطینی کھیلوں اور کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی اسرائیل کی منظم پالیسی کا تسلسل ہے۔ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ہیڈکوارٹر کے ساتھ واقع فیصل الحسینی اسٹیڈیم بھی متعدد بار اسرائیلی حملوں کی زد میں آ چکا ہے، جبکہ فلسطینی ٹیموں کو اپنی سرزمین پر میچز کرانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مالمو فوڈز میں کم از کم تنخواہ کے حکم نامہ کے مطابق ورکرز کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے ادا کی جائے، بر طرف مزدور رہنما محمد ارشد، جاوید اقبال اور دیگر 8 سرگرم کارکنوں کو ڈیوٹی پر بحال کیا جائے فیکٹری ایکٹ اور رولز کے مطابق فیکٹری کینٹین کا معیار اور ماحول قائم کیا جائے، ٹریڈ یونین کی آزادی اور لیبر قوانین کا نفاذ کیا جائے۔ لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب مالمو انتظامیہ کی قانون شکنیوں پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے اپنی محکمانہ ذمہ داریاں سرانجام دے۔ اور لیبر لاز کی وائی لیشن کو روکنے میں موثر کردار ادا کرے۔ فیکٹری ورکرز کو فیکٹری کارڈ، تقرری نامے، سوشل سیکورٹی کارڈز اور پنشن کارڈ جاری کیے...
    اپنے بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ اگر ایسا کوئی منصوبہ واقعی زیرِ غور ہے تو یہ اقدام نہ صرف علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈالے گا بلکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں سے بھی انحراف ہوگا، یہ معاملہ مزید سنگین اس لیے بھی ہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے افغانستان میں بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بطورِ رکنِ سینیٹ، میں حکومتِ پاکستان سے فوری اور دو ٹوک وضاحت کا مطالبہ کرتا ہوں کہ فائنانشل ٹائمز کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-33 سیف اللہ
    امن منصوبے پر عملدرآمد کے باوجود اسرائیلی فوج نے فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ خبرایجنسی کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے الرام میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جس میں ایسوسی ایشن کے کئی ملازمین زخمی ہو گئے۔ خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے پی ایف اے ہیڈکوارٹر پر گیس اور صوتی بم برسائے۔  فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور اعلامیے میں کہا ہے کہ یہ حملہ فلسطینی کھیل اور کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی منظم حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے۔ فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق ہیڈکوارٹر سے متصل فیصل الحسینی اسٹیڈیم پر اس سے...
    مقبوضہ فلسطین کے علاقے الرام میں فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر پر گیس بم اور صوتی بموں سے حملہ کیا جس سے عملے کے متعدد ارکان زخمی ہوئے۔ فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں اسرائیلی حملےکی شدید مذمت کی ہے اورکہا ہےکہ اسرائیلی حملہ فلسطینی کھیل اور کھلاڑیوں کو نشانہ بنانےکی منظم پالیسی کا حصہ ہے۔ فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ ہیڈکوارٹر کے ساتھ واقع فیصل الحسینی اسٹیڈیم بھی بارہا اسرائیلی حملوں کی زد میں آ چکا ہے۔ فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کو اپنی سرزمین پرمیچز...
    خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار اور ملت کے رہبر ہیں۔ کراچی سے جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ تعلیم خالدمقبول صدیقی نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم ایمان کا حصہ اور طالب علم کا شرفِ عظیم ہے۔وفاقی وزیرِ تعلیم نے کہا کہ اسلام نے استاد کو روحانی والد کا درجہ عطا کیا۔خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ اساتذہ کی محنت اور خلوصِ نیت سے قوموں کا مستقبل روشن ہوتا ہے۔
    کانفرنس میں بلوچستان کی مختلف شیعہ اور سنی سیاسی، ادبی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کیں اور سید حسن نصراللہ کی شخصیت، عالم اسلام کو درپیش مسائل اور امت اسلامیہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے شہید سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے موقع پر کوئٹہ اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے میں "شہید استقامت" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں بلوچستان کے جید علمائے کرام اور دیگر معتبرین نے شرکت کیں۔ تقریب میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، الحدیث کے عالم دین مولانا انوار الحق حقانی، ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری، جماعت اسلامی کے قاری عطاء الرحمان اور بی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے بھرپور استقبال کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹریکٹو سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طالبات سے تفصیلی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج، تعلقات عامہ، سکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ سیشن میں کنیئرڈ کالج کی بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    سٹی42:  پاکستان کی عسکری قیادت نے بھارت کے وزیر دفاع، فوج اور  ائیرفورس کے سربراہوں کے بیانات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں کوئی تنازعہ تباہ کن تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ دشمنی کا نیا دور شروع ہونے کی صورت میں پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ یا روک ٹوک کے پوری عزم کے ساتھ جواب دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر نے آج ایک اہم بیان جاری کیا ہے جس میں بھارتی وزیر خارجہ،  آرمی اور ائیر فورس کے سربراہوں کے باری باری آنے والے انتہائی اشتعال انگیز  اور دھمکی آمیز بیانات کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اور بھارتی...
    افواج پاکستان نے بھارت کی اسکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں، جس پر ہمیں تشویش ہے۔ کسی بھی ایڈونچر کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے بھرپور جواب دیا جائےگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہم نے بھارتی سیکیورٹی اداروں کی اعلیٰ ترین سطح سے سامنے آنے والے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور جنگ پسندانہ بیانات کو گہری تشویش کے ساتھ نوٹ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غیر ذمہ دارانہ بیانات حملے کے لیے من مانے بہانے تراشنے کی ایک نئی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہیں، ایسی ممکنہ صورتحال جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیا...
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج، تعلقات عامہ، سکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے بھرپور استقبال کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹریکٹو سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طالبات سے تفصیلی خطاب کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج، تعلقات عامہ، سکیورٹی...
    لاہور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنیرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات اور اساتذہ کے ساتھ ایک انٹریکٹو سیشن میں شرکت کی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک فوج کے کردار، تعلقات عامہ، سیکیورٹی چیلنجز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر روشنی ڈالی۔ کنیرڈ کالج کی فیکلٹی اور طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کے معلوماتی اور رہنمائی پر مبنی سیشن کو سراہا۔ سیشن...