2025-11-03@20:54:34 GMT
تلاش کی گنتی: 11786
«حاجیوں کا»:
(نئی خبر)
بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ رشمیکا مندانا نے اداکار وجے دیوراکونڈا سے منگنی کی خبروں پر بالآخر ردِعمل دے دیا ہے۔ جنوبی بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو سنیما کی اس معروف جوڑی کے درمیان 2018 میں فلم ’گیتھا گوندَم‘ کے بعد سے قریبی تعلقات کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔ تاہم دونوں اداکاروں نے اپنے رشتے کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے البتہ حال ہی میں رشمیکا کی جانب سے شیئر کیا گیا مختصر مگر معنی خیز بیان مداحوں کے لیے اشارہ بن گیا ہے۔ ایک فلم کی تشہیر کے دوران جب رشمیکا سے وجے دیوراکونڈا کے ساتھ منگنی کے بارے میں سوال کیا گیا تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’’سب کو سب معلوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: فرانس کے عجائبات میں 2 دن کے اندر ڈکیتی اور چوری کی واردات کے پیش نظر ڈائریکٹر میوزیم نے سیکورٹی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنا استعفا پیش کردیا ہے۔ جسے وزیر ثقافت نے منظور کرنے سے انکار کر دیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے لوور میوزیم میںڈکیتی کے ایک روز بعد ہی چوروں نے شمال مشرقی شہر میں واقع دیدرو میوزیم سے ہزاروں سونے اور چاندی کے سکے لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے واردات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہےں۔ تفصیلات کے مطابق چوری کا نقصان 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد ڈکیتی...
اسرائیل میں ہزاروں مذہبی طور پر قدامت پسند یہودی مردوں نے جمعرات کو فوجی بھرتی کے خلاف یروشلم میں بھرپور مظاہرہ کیا۔ مظاہرین، سیاہ لباس اور ٹوپیاں پہنے، فوجی خدمات سے استثنیٰ کے حق میں نعرے لگاتے رہے، وہی استثنیٰ جس کی ضمانت دینے کا وعدہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو طویل عرصے سے کرتے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ہولوکاسٹ سروائیور بھی اسرائیلی مظالم پر سراپا احتجاج میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی مظاہرین نے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر مارچ کیا، فوجی بھرتی کے خلاف نعرے لگائے اور کئی مقامات پر ترپال کے ٹکڑوں کو نذرِ آتش کیا۔ ⚠️ Important Large gatherings of Ultra-Orthodox Jews are taking place in Jerusalem to protest against military conscription pic.twitter.com/Vk2mQDZaKN — Open News© (@OpenNewNews)...
بچیوں کو لاکھوں روپے مالیت کے گھریلو استعمال کی اشیاء فراہم کی گئیں، امیرالعظیم کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت عملی طور پر حقیقت پر مبنی اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت "آسان نکاح پروگرام" میں پشاور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی مزید 31 یتیم اور نادار بچیوں کو لاکھوں روپے مالیت کے روزمرہ گھریلو استعمال کی ضروری اشیاء پر مشتمل جہیز سیٹ فراہم کیے گئے۔ اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن پشاور کے تحت پیراماؤنٹ شادی ہال نادرن بائی پاس پشاور میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ کی زیر صدارت اجتماعی شادیوں کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع...
فوٹوز فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سینیٹر مشال یوسفزئی نے سلمان اکرم راجا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ارد گرد پنجاب کا مخصوص ٹولہ مجھ سے اتنا خوفزدہ کیوں ہے؟اپنے بیان میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ ہم سب کو بانی پی ٹی آئی نے ایسے بیانات دینے اور اپنے لوگوں پر حملوں سے روکا نہیں تھا؟ آپ سے منسلک پنجاب گروپ اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے میرے پیچھے کیوں مہم چلائی؟مشال یوسفزئی نے کہا کہ کیا آپ بتانا چاہیں گے کہ سہیل آفریدی کی تعیناتی میں آپ کا کیا عمل دخل تھا؟ آپ خیبر پختونخوا نہ بھی آتے تو بھی سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ بن جانا تھا۔انہوں نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ ایران پابندیوں کے باوجود چین کی مدد سے میزائل پروگرام دوبارہ فعال کر رہا ہے۔یورپی انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کی حالیہ پابندیوں کے باوجود چین کی مدد سے اپنا بیلیسٹک میزائل پروگرام تیزی سے بحال کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین سے ایران کی بندر عباس بندرگاہ پر ’سوڈیم پرکلوریٹ‘ کی کئی کھیپ پہنچی ہیں، جو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے ٹھوس ایندھن کی تیاری میں استعمال ہونے والا اہم کیمیائی مادہ ہے۔ذرائع کے مطابق 29 ستمبر سے اب تک تقریباً 2,000 ٹن مواد ایران پہنچ چکا ہے، جو اسرائیل سے حالیہ جھڑپوں کے بعد چین کے سپلائرز سے تباہ...
آئی جی سندھ نے کہا کہ پہلا ای چالان ہونے پر 10 یوم میں رابطہ کرکے معافی کے ساتھ فیس معاف ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پہلے ای چالان پر معافی کا اعلان کر دیا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ساتھ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دوبارہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ادا کرنا ہوگا، سندھ پولیس کا جدید ای ٹکٹنگ سسٹم مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ آئی جی سندھ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر رپورٹ پیش کی۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ پہلا ای چالان ہونے پر 10 یوم میں رابطہ کرکے معافی کے ساتھ فیس معاف ہو سکتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ہزاروں لیبر، ہائی اسکلز اور ہنر مند لوگوں کی ضرورت ہے جس کیلیے میں ایڑھی چوڑی کا زور لگا کر ہزاروں نوجوانوں کو بھیجنے کی کوشش کروں گا۔ اسلام آباد میں منعقدہ پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی عرب کے دورے کے موقع پر مجھے وہاں پر اے آئی، جدید ٹیکنالوجی سسٹم کے بارے میں بتایا گیا، جس پر میں نے کہا کہ ہمارے پاس تو تیل کے ذخائر نہیں اور اتنا خرچ بھی نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم کے مطابق یہ سُن کر سعودی حکام نے کہا کہ ہماری یہ سہولیات کروڑوں پاکستانیوں اور طلبا کیلیے بالکل مفت...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیوں، اداروں اور افراد کے خلاف تحقیقات کے دائرے کو وسیع کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے جائزہ اجلاس میں وفاقی وزرا، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) میں جاری ڈیجیٹل اصلاحات کے تحت آڈٹ والٹ، ڈیٹابیس پروٹیکشن وال، سیکیورٹی آپریشن سینٹر اور مستقل نگرانی جیسے اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں تاکہ ٹیکس فراڈ ممکن نہ رہے۔ اجلاس میں سیلز ٹیکس فراڈ سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ...
نیشنل لاء یونیورسٹی کے قیام کو لیکر بی جے پی کا عمر عبداللہ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام
یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب وزیراعلیٰ نے جموں و کشمیر میں ایک عارضی کیمپس کیساتھ نیشنل لاء یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں نیشنل لاء یونیورسٹی کے قیام سے متعلق نیشنل کانفرنس کی حکومت کی قرارداد کی منظوری کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سیاست گرما گئی ہے۔ بی جے پی نے وزیراعلیٰ کے ذریعہ اس اعلان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ واضح رہے بی جے پی نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے خلاف انتخابی کمیشن سے شکایت کی ہے جس میں مرکزی علاقے میں آئندہ ضمنی انتخابات سے قبل ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب وزیراعلیٰ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت ہونے والے پہلے چالان کو معاف کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر کسی نے دوبارہ خلاف ورزی کی تو اسے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو آئی جی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ ای ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے 35 سرکاری گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے رپورٹ کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، ریڈ سگنل توڑنے، ٹنڈ گلاسز اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر ای چالان کیے...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیوں، اداروں اور افراد کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر وفاقی وزرا، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو واشنگٹن میں منعقدہ سالانہ عالمی بینک کانفرنس میں ایف بی آر کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، اس دوران وزیراعظم کو ایف بی آر بالخصوص پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) میں جاری اصلاحات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا...
پاک فوج نے پاک افغان سرحد کے قریب باجوڑ میں خوارج کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے خوارج کی حرکت بروقت شناخت کی اور ان کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا۔ ہلاک ہونے والوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ اور خارجی رہنما امجد عرف مزاحم بھی شامل تھا، جو خارجی نور ولی کا نائب تھا اور افغانستان میں رہ کر پاکستان میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امجد، بھارتی آلہ کار تنظیم “فتنہ الخوارج” کی رہبری...
روسی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد امکان ہے کہ یکم نومبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے۔ ذرائع کے مطابق، پیٹرول میں فی لیٹر 1.48 روپے اور مٹی کے تیل میں 2.34 روپے اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو یکم نومبر سے نئی قیمتیں ممکنہ طور پر یوں ہوں گی: پیٹرول: 264.50 روپے فی لیٹر ڈیزل: 276.80 روپے فی لیٹر مٹی کا تیل: 184.05 روپے فی لیٹر لائٹ ڈیزل: 163.25 روپے فی لیٹر تاہم، حتمی قیمتوں کا اعلان 31 اکتوبر کی شام کیا جائے گا، جب پندرہ روزہ درآمدی اور زرمبادلہ کے اعداد و شمار کا مکمل جائزہ لے لیا جائے گا۔ قیمتوں میں اضافے کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں ہر سال مختلف ادارے ایک ایسے لفظ کا انتخاب کرتے ہیں جو اس برس کے رجحانات، رویوں یا ثقافتی تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ مگر اس بار ڈکشنری ڈاٹ کام نے جو انتخاب کیا ہے، وہ نہ صرف چونکانے والا ہے بلکہ زبان کے بدلتے ہوئے انداز کی ایک منفرد جھلک بھی پیش کرتا ہے۔ڈکشنری ڈاٹ کام نے 2025 کے لیے “67” کو سال کا لفظ قرار دیا ہے، جسے “سکس۔ سیون” پڑھا جاتا ہے۔ یہ لفظ نئی نسل، خصوصاً جنریشن الفا (2010 سے 2024 کے درمیان پیدا ہونے والے بچے) کی بولی میں تیزی سے مقبول ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس لفظ کی کوئی واضح تعریف موجود نہیں، اور حتیٰ کہ...
لاہور: بابا گورونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی نے 2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے۔ بھارتی مہمان 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے، جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے ان تمام یاتریوں کو 4 سے 13 نومبر تک کے ویزے جاری کیے ہیں۔ بھارتی سکھ یاتری 4 نومبر کو پیدل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جہاں سے وہ ننکانہ صاحب روانہ ہوں گے۔ 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں بھوگ اکھنڈ پاتھ صاحب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریا نے انفرااسٹرکچر اور فن کے امتزاج سے ایک منفرد منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت روایتی بجلی کے کھمبوں کو فطرت سے متاثرہ مجسموں کی شکل دی جا رہی ہے،دی آسٹرین پاور جائنٹس کے نام سے جاری اس منصوبے میں اونچے بجلی کے کھمبے اب دیو قامت پرندوں اور جانوروں کی صورت میں دکھائی دیں گے۔منصوبہ آسٹریا پاور گرڈ ( اے جی پی) اور معروف ڈیزائن فرم میسل آرکیٹیکٹس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، اس کا بنیادی مقصد بجلی کی ترسیل کے نظام کو فطرت سے ہم آہنگ بنانا اور ماحول دوست انفرااسٹرکچر کے تصور کو فروغ دینا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر دو مجسماتی کھمبے تیار کیے گئے ہیں، ایک...
شرکائے اجلاس نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ گزشتہ ہفتوں میں مرکزی انجمن امامیہ اور ذیلی انجمنوں کی جانب سوشل میڈیا پرتوہین مذہب کے ارتکاب میں تقریباً پچیس (25) کے قریب افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں، مگر اس کے باوجود متعلقہ افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت قائد ملتِ جعفریہ گلگت بلتستا آغا سید راحت حسین الحسینی جامع امامیہ مسجد کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ذیلی انجمنوں کے صدور، مشاورتی کونسل کے اراکین، ہئیت آئمہ جماعت کے نمائندگان اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس...
اسلام ٹائمز: خلیج فارس کے عرب ممالک، خصوصاً سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کئی دہائیوں کے دوران عرب ممالک کو اربوں درہم، ریال و ڈالر امداد دی ہے۔ لیکن اس امداد کا زیادہ تر حصہ، حقیقی ترقی و عوام کے حالات بہتر بنانے کی بجائے، سیاسی، جماعتی، قبائلی اور سماجی شخصیات کی ذاتی وفاداریاں خریدنے یا ایک فریق کی دوسرے کے خلاف عسکری حمایت پر صرف کیا گیا۔ جیسا کہ آج ہم سوڈان میں دیکھ رہے ہیں۔ تحریر: فتانہ غلامی گزشتہ دہائیوں میں، خلیج فارس کے عرب ممالک نے دیگر عرب ممالک کو اربوں ڈالر امداد فراہم کی۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ یہ امداد ان ممالک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا مُحرک بنتی، مگر...
اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے فورسز کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کا عملی ثبوت دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کو خراب کرنے والوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بھارتی سرپرستی میں چلنے نیٹ ورکس کا صفایا اولین ترجیح ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سرفراز بگٹی نے چلتن اور بلیدہ میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے فورسز کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشت گردی کے...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والے اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کرنے اور رپورٹ میں شناخت ہونے والے مجرمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو واشنگٹن میں منعقدہ سالانہ ورلڈ بینک کانفرنس میں ایف بی آر کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ سموگ کا تدارک; دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم وزیراعظم نے عالمی کانفرنس میں ایف بی آر اصلاحات کی کیس سٹڈی کی پزیرائی پر ایف بی ار کی ٹیم کی تعریف کی۔ وزیراعظم کو ایف بی آر...
اسلام آباد: پاکستان اور قومی ائیرلائن کے لیے بڑی خبر ہے کہ پی آئی اے نے یورپین یونین کے کارگو آڈٹ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یورپین یونین کے کارگو آپریشن کے آڈٹ کرنے والے ادارے اوگاڈا نے پی آئی اے کو تجدید شدہ لائسنس جاری کردیا ہے۔ یاد رہے کہ یورپی یونین ویلیڈیشن کرنے والی اوگاڈا ٹیم نے پی آئی اے کا کراچی، لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹ پر آڈٹ کیا تھا ، جس میں سی اے اے ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکورٹی کی سربراہی میں یورپی یونین ٹیم کو آڈٹ کے دوران پاکستان میں مکمل تعاون کیا گیا تھا۔ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کے سی ای او عامر حیات اور ڈی جی سول ایوی ایشن...
پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنی 29ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لیے ایک خاص سرپرائز دیا ہے۔ عاصم نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ اپنے نئے نام ’’عاصم علی‘‘ کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں ایک نیا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عاصم اظہر نے کہا کہ ’’آج اپنی سالگرہ پر میں آپ کو کسی خاص سے ملواتا ہوں۔ اب تک آپ عاصم اظہر کو جانتے تھے، اب عاصم علی سے ملنے کی باری ہے میرا سچا اور حقیقی روپ۔‘‘ ویڈیو میں ان کی والدہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جو بیٹے کے اس نئے سفر پر بات کرتی نظر آتی ہیں، جبکہ ویڈیو...
پاکستانی خلاباز چینی خلائی مشن کا حصہ بنے گا،انتخاب کا عمل جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آ باد:شینزو -21 انسان بردار خلائی مشن کے حوالے سے پریس کانفرنس جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں منعقد ہوئی۔ جمعرات کے روز چینی میڈیاکے مطابق ترجمان کے مطابق رواں سال فروری میں چین اور پاکستان کے درمیان خلائی تعاون کے معاہدے پر دستخط کے بعد ، چینی خلائی پروگرام میں شامل ہونے والے پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ پرائمری سلیکشن پاکستان میں کی جارہی ہے جبکہ سیکنڈری اور حتمی سلیکشن چین میں ہو گی۔ دو پاکستانی خلابازوں کو چین میں ٹریننگ میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ چین کے خلائی...
راولپنڈی: بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائیاں 28 اور 29 اکتوبر کو کوئٹہ کے چلتن پہاڑوں اور کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ کے قریب چلتن پہاڑوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے گھیراؤ کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور آپریشن میں 14 دہشت گرد مارے گئے، جو تخریب کاری اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث...
شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ واقعے میں ٹریفک اہلکار کے روکنے کے باوجود ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ کراچی میں جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نافذ کیے جانے کے باوجود ہیوی ٹریفک کے باعث ہونے والے حادثات رک نہیں پا رہے۔ تازہ واقعے میں کورنگی کے علاقے انڈس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کوٹکرماردی، جس کے باعث ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگادی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں نے...
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ الگ کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے ان کامیاب آپریشنز میں فتنتہ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنتہ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفاقی...
عوام کی صحت سے کھیلنے والے شخص کو عبرتناک انجام کا سامنا۔ سینئر سول جج محمد ضیاء خان نے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کے مقدمے میں ملزم کو 4 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ یہ بھی پڑھیں:کیا برائلر چکن واقعی قوت مدافعت کم کرتا ہے؟ عدالتی حکم کے مطابق اگر ملزم جرمانہ ادا نہ کر سکا تو اسے مزید 14 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کی تھی، جس نے ملزم کو مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ اتھارٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملزم عوام کو بیمار اور غیر معیاری گوشت فروخت کر کے منافع...
بہاولنگر میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے شخص کو 4 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔سینئر سول جج محمد ضیاء خان نے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 14 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ملزم کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا تھا۔
سٹی42: رواں سال غفلت، لاپرواہی اور تیزرفتاری سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مقررہ حد رفتار سے تجاوز کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں میں 105 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2025 میں 6 لاکھ 84 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان ہوئے جبکہ سال 2024 میں 3 لاکھ 44 ہزار شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے مطابق تیزرفتاری، غفلت اور لاپرواہی حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔ لا انفورسمنٹ کے نتیجے میں حادثات میں مسلسل کمی آئی ہے۔ قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے...
سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان شہریوں کو پاکستان اوریجن کارڈ (POC) اور شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ یہ معاملہ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جمعرات کو سنا۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل زیرِ سماعت سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسداللہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ’ہم نے پشاور ہائیکورٹ کے یکم دسمبر 2023 کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔‘ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی افغان شہری کسی پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ جاری کیا جائے۔...
راولپنڈی میں گزشتہ دس ماہ میں کتنے غیر قانونی افغانیوں کی واپسی ہوئی؟ دستاویزات منظرعام پر آگئیں۔ دستاویزات کے مطابق پہلے دس ماہ میں 3216غیرقانونی مقیم افغانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ ویزہ کی تاریخ ختم ہونے پر 242 غیر قانونی افغانیوں کو واپس بھیجا جاچکا ہے۔ 22 کے قریب کارڈ ہولڈر کو واپس بھی بھیجا جاچکا ہے۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ اے سی سی کارڈ ہولڈر کی تعداد 671 رہی۔ پی او آر کارڈ ہولڈر میں 1408 لوگ شامل تھے۔ کل حراست میں لیے گئے افغانیوں کی تعداد 5583 رہی۔ تصدیق کا عمل پورا ہونے پر 1057 لوگوں کو چھوڑ دیا گیا۔ ہولڈنگ سنٹر میں حراست میں لیے گئے افغانیوں کی تعداد 584 رہی۔ جبکہ پہلے دس ماہ...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 18 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقعات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں 18 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ کوئٹہ کے علاقے چلتن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا جس دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اہلخانہ سے 40 لاکھ کی وصولی، سی سی ڈی انسپکٹر تاجر کی اغوا واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا آئی ایس پی آر...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندستان‘ سے تعلق رکھنے والے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا آپریشن کوئٹہ کے ضلع چلتن پہاڑی سلسلے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والا فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرست دہشتگرد مارے گئے۔ دوسرا آپریشن ضلع کیچ کے علاقے بولیدہ میں کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا سراغ لگا کر چار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملالہ یوسف زئی آج کل امریکا کے دورے پر ہیں، ایک نہایت متنازع واقعے کے بعد نہایت کم عمری میں نوبل پرائز کا ملنا دنیا کے لیے حیران کن تھا ہی لیکن ایک ایسے معاشرے میں جہاں انسانی اخلاق کے اسلامی اصول معیار کی حیثیت رکھتے ہوں وہاں بدکاری کو فروغ دینے کے لیے ملالہ نے جوائے لینڈ جیسی ہم جنس پرستی پر مشتمل فلم بنائی تاکہ پاکستانی معاشرے میں ہم جنس پرستی کو نہ صرف فروغ دیا جا سکے بلکہ اس کو گناہ سمجھنے والوں کے ذہن سے یہ بھی مٹا دیا جائے کہ یہ غلط کام ہے بلکہ یہ کام کرنے والے اس کام کا حق رکھتے ہیں۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے آپ کرنٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) بابا گورونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی نے 2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے۔بھارتی مہمان 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے، جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے ان تمام یاتریوں کو 4 سے 13 نومبر تک کے ویزے جاری کیے ہیں۔ بھارتی سکھ یاتری 4 نومبر کو پیدل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جہاں سے وہ ننکانہ صاحب روانہ ہوں گے۔ 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں بھوگ اکھنڈ پاتھ صاحب اور مقامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن )ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ممبر پنجاب آمنہ احمد کی سربراہی میں ہوئی۔سی پی پی اے کے مطابق، ستمبر میں بجلی کی قیمت میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔سماعت کے دوران بتایا گیا کہ اکتوبر میں صارفین کو 8 پیسے فی یونٹ کمی پہلے ہی دی جا چکی ہے، جب کہ ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔سی پی پی اے حکام نے وضاحت کی کہ بجلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (جسارت نیوز) عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔اے این پی کے ترجمان انجینئر احسان اللہ کا پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ اے این پی کے ایم پی ایز اسمبلی نہیں جائیں گے۔ جسارت نیوز سیف اللہ
اسلام آباد:۔ ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ممبر پنجاب آمنہ احمد کی سربراہی میں ہوئی۔ سی پی پی اے کے مطابق، ستمبر میں بجلی کی قیمت میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ اکتوبر میں صارفین کو 8 پیسے فی یونٹ کمی پہلے ہی دی جاچکی ہے، جب کہ ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ سی پی پی اے حکام نے وضاحت کی کہ بجلی کی زیادہ قیمتوں...
چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ چالان 2 ہزار 290 سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیے گئے تیز رفتار ڈرائیونگ 845، بغیر ہیلمٹ 655، لال سگنل جمپ کرنے پر 306 چالان کیے گئے (رپورٹ: افتخار چوہدری) شہر قائد میں ای چالان کے دوسرے دن چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 301 شہریوں کے چالان کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ای چالان کے آغاز کے بعد گزشتہ روز دوسرا دن تھا، جس میں مکمل 24 گھنٹوں کی مانیٹرنگ رپورٹ سامنے آ گئی ہے، اس دوران ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر 4 ہزار 301 شہریوں کے چالان کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیے گئے جو 2 ہزار 290 ہیں، اس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست مین ہٹن کی عدالت نے ایران نژاد امریکی خاتون صحافی مسیح علی نژاد کو بروکلین میں ان کے گھر پر قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے 2روسیوں کو سزا کا فیصلہ کرلیا۔ مقدمے میں استغاثہ نے 46 سالہ رفعت امیروف اور 41 سالہ پولاد عمروف کو 55 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ استغاثہ نے کہا کہ ایران کے امیروف اور جارجیا کے عمروف روس میں ہجومی جرائم کے سربراہ تھے۔ دوسری جانب امیروف کے وکلاکا کہنا تھا کہ کہ اسے 13 سال سے زیادہ سزا نہیں ہونی چاہیے جبکہ عمروف کے وکلا نے 10 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن میں افغان تارک وطن نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 2کو زخمی کردیا۔ واقعہ مڈ ہرسٹ گارڈنز آکس برج کے علاقہ میں پیش آیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کی پولیس نے 22 سال کے افغان ملزم کو ٹیزرگن سے نشانہ بنا کر موقع سے گرفتار کرلیا۔ مقتول مقامی کمیونٹی کا معزز رکن اور کونسل رکن تھا۔ حملے کے وقت وہ اپنے کتے کو سیر کرارہا تھا۔ حملہ آور افغان نے اس کے گلے پر چھری سے وار کیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے، غیر قانونی منی پیٹرول پمپ، جوئے اور شیشہ پوائنٹس سمیت تمام غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عمران شوکت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیاں پانچ روز کے اندر یعنی 27 سے 31 اکتوبر تک مکمل طور پر بند کی جائیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کارروائی کا دائرہ منشیات فروشوں، جسم فروشی کے اڈوں، غیر قانونی منی پیٹرول پمپ، جوئے کے مراکز، شیشہ پوائنٹس، ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ اور پتنگ بازی جیسے کاروبار تک وسیع کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی عمران شوکت نے پولیس افسران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی پولیس کی منشیات اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے جاری مہم میں نمایاں کامیابیاں۔ ایس ایچ او تھانہ ماتلی سب انسپکٹر محمد عارف جروار کی قیادت میں متعدد کامیاب کارروائیاں، دو دیسی شراب کی بھٹیاں تباہ، سیکڑوں سفینہ ساشے برآمد، جبکہ چار منشیات فروش گرفتار۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ایک کارروائی میں 120 لیٹرز دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے قربان شاہ کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسری کارروائی کے دوران 110 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر کے بھٹی مالکان بابو موہن اور رمیش ٹھاکر کو حراست میں لیا گیا۔مزید برآں ماتلی پولیس نے گٹکا فروشی کے خلاف بھی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے محمد یامین کو گرفتار کیا، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) یورپی پارلیمنٹ کے 10 اراکین پر مشتمل وفد نے حیدرآباد کا دورہ کیا اور سندھ میں چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینے کے لیے گراسپ پروجیکٹ کے تحت یورپی یونین کی مالی امداد کے اثرات کا جائزہ لیا۔ یوروپی پارلیمنٹ کے ایک وفد نے جس میں لوکاس مینڈل، ٹامس زیڈیچوسکی، جوآن فرنینڈو، رابرٹ بیڈرون اور مارک جونگن کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے نمائندے کرسچن بین ہیل، باربرا رکسن، کرسچن میسیتھ، ٹریسا میسیتھا جانکوف اور کیمنٹ میسیتھا کے ساتھ حیدرآباد کا دورہ کیا اور چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے دی جانے والی مالی امداد کے اثرات کا جائزہ لیا۔ یورپی وفد نے یوسی سانون خان گوپانگ کے گائوں آبڑی میں 5 لاکھ روپے کی امداد...
کمزور معاشی رجحانات اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے استعمال کے باعث عالمی کمپنیوں میں ملازمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کی جانے لگی ہے۔ عالمی خبرایجنسی کے مطابق کے مطابق دنیا بھر کی کمپنیوں نے ملازمتوں میں کٹوتی کی رفتار تیز کر دی ہے، بڑی بین الاقوامی کمپنیوں، جن میں ایمیزون (Amazon)، نیسلے (Nestlé) اور یو پی ایس (UPS) شامل ہیں، نے اخراجات میں کمی شروع کر دی ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ایک صارفین کے اعتماد میں کمی آ رہی ہے اور دوسری طرف مصنوعی ذہانت (AI) پر مرکوز ٹیکنالوجی کمپنیاں انسانی ملازمتوں کو خودکار نظام سے تبدیل کرنے لگی ہیں۔ روئٹرز کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، امریکی کمپنیوں...
لاہور: بابا گورونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی نے 2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی مہمان 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جبکہ جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے تمام یاتریوں کو 4 سے 13 نومبر تک کے ویزے جاری کیے ہیں۔ یاتری پیدل واہگہ بارڈر عبور کرنے کے بعد ننکانہ صاحب روانہ ہوں گے، جہاں 5 نومبر کو بھوگ اکھنڈ پاتھ صاحب اور مقامی گوردواروں میں خصوصی مذہبی رسومات ادا کی...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے سے متعلق کوئی معاملہ زیر غور نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اگر اپنا لہجہ اور الفاظ درست کریں تو شاید مسائل کا کوئی حل نکل آئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو وزیراعظم کی پیشکش پر میثاق استحکام پاکستان کرنا چاہیے، ہم ہر حال میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، تاکہ ملک ترقی کرے۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ عدالت نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا کہ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے، جب عدالت حکم دے گی تو ملاقات کرا دی جائےگی۔ مشیر وزیراعظم نے کہاکہ معرکہ حق میں ہم...
پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں نئے سردیوں کے ٹائم ٹیبل کو منسوخ کر دیا اور پرانے شیڈول کے مطابق ٹرینیں چلانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ڈویژن سمیت تمام اہم ریلوے ڈویژنز کو پرانے شیڈول پر واپس جانے کا نوٹیفکیشن دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق نئے ٹائم ٹیبل کے نفاذ کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر اور دیگر مسائل سامنے آئے، جس پر شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں۔ محکمہ ریلوے نے اعلان کیا کہ اپریل تا اکتوبر والا پرانا ٹائم ٹیبل دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے اور انجینئرنگ و سگنل سسٹم میں بہتری کے بعد ہی موسمِ سرما کے نئے ٹائم ٹیبل...
شہر قائد میں ای چالان کے دوسرے دن ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مزید 4 ہزار 301 شہریوں کے چالان کیے گئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق، ای چالان کے دوسرے دن کی مکمل 24 گھنٹے مانیٹرنگ رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں مختلف خلاف ورزیوں کی تفصیل شامل ہے۔ سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوئے، جن کی تعداد 2 ہزار 290 رہی۔ تیز رفتاری پر 845، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 655، لال سگنل عبور کرنے پر 306، اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر 162 شہریوں کو چالان کیا گیا۔ غیر قانونی پارکنگ کے 15، ون وے اسٹریٹ میں غلط سمت آنے پر 16، اور اوور لوڈنگ پر 4...
طبی ماہرین نے گزشتہ چند برسوں میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ رات کے وقت گھروں یا سڑکوں کی روشنی ہماری صحت پر کس طرح اثر ڈالتی ہے۔ گزشتہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ روشنی میں وقت گزارنا ذیابیطس، موٹاپا اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔ اب ایک نئی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رات کو مکمل تاریکی نہ ہونے کی صورت میں دل کی بیماریوں، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق میں کیا دریافت ہوا؟ جرنل JAMA Network Open میں شائع تحقیق کے مطابق، جو لوگ روشن کمروں میں سوتے ہیں ان میں ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 56 فیصد تک...
فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور تحریک انصاف میں محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق ہوگیا۔مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر جے یو آئی سربراہ نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کےلیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔اس دوران پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں امن و امان سے متعلق قومی جرگے پر بھی مشاورت کی، مولانا فضل الرحمان نے جرگے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔پی ٹی آئی نے کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر بھی جے یو آئی سے تعاون کی درخواست کی۔جے یو آئی اور پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات میں ملکی سیاسی اور خطے کی صورتحال...
—فائل فوٹو سٹی کورٹ کراچی میں واقع کنزیومر کورٹ شرقی میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کی جانب سے ہراساں کرنے کے کیس میں خاتون مسافر کی کمپنی کے خلاف 1 کروڑ روپے سے زائد ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت آن لائن ٹیکسی کمپنی کی جانب سے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے درخواست کی کاپی کمپنی کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی اور 15 نومبر تک ان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ یہ بھی پڑھیے خاتون کو ہراساں کرنے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار،مقدمہ درج آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی ضمانت منظور درخواست گزار خاتون نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی کہ کمپنی کو صارف کو تحریری معافی...
ویب ڈیسک : بابا گورونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی نے 2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے۔ بھارتی مہمان 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے، جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے ان تمام یاتریوں کو 4 سے 13 نومبر تک کے ویزے جاری کیے ہیں۔ بھارتی سکھ یاتری 4 نومبر کو پیدل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جہاں سے وہ ننکانہ صاحب روانہ ہوں گے۔ 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں بھوگ اکھنڈ پاتھ صاحب اور مقامی گوردواروں...
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جاری شدہ ویزوں کی کل تعداد 2100 سے زائد ہے۔ ترجمان کے مطابق ویزے باباگرونانک دیوجی کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کےلیے جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبات 4 تا 13 نومبر 2025ء تک پاکستان میں منعقد ہوں گی، جس میں سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد میں آمد متوقع
یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کر لیا واسا لاہور نے ایک اور بین الاقوامی سنگِ میل عبور کر لیا ہے جس میں یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کیا ہے۔ جرمنی کے شہر بون میں گلوبل واٹر آپریٹر پارٹنرشپ کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کانفرنس میں ڈائریکٹر مدثر جاوید نے واسا لاہور کا کامیاب ماڈل پیش کیا، جسے بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔ واسا لاہور کو باقاعدہ طور پر بطور مینٹور یوٹیلیٹی گلوبل واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ پروگرام ، یو این ہیبیٹیٹ اور یورپی یونین کے فنڈڈ پروگرام میں رجسٹرڈ کیا گیا۔...
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ آنکھوں کی خون کی نالیاں (بلڈ ویسلز) نہ صرف بصارت بلکہ دل اور دورانِ خون کے نظام کی صحت کے بارے میں بھی اہم معلومات فراہم کر سکتی ہیں۔ جریدے سائنس ایڈوانسز میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق آنکھوں کا ویسکولر سسٹم یہ پیشگوئی کر سکتا ہے کہ کوئی شخص تیزی سے بڑھاپے کی طرف بڑھ رہا ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 14 سالہ بچے نے دل کی بیماری کا پتا لگانے والی اے آئی ایپ تیار کرلی کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا کہ آنکھ انسانی جسم کے دورانِ خون کے نظام کا ایک منفرد اور غیر تکلیف دہ مشاہدہ فراہم کرتی ہے۔ سینیئر محقق...
سٹی 42 : محکمہ ریلوے نے اپنا ہی جاری کردہ سردیوں کا نیا ٹائم ٹیبل منسوخ کر دیا۔ محکمہ ریلوے نے نئے ٹائم ٹیبل کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ڈویژن کو پرانے ٹائم ٹیبل پر ٹرینیں چلانے کی ہدایت کردی گئی ۔ محکمہ ریلوے کے افسران اور عملہ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ٹرینیں وقت پر چلانے میں ناکام رہے۔ جس کے بعد محکمہ ریلوئے نے نئے ٹائم ٹیبل کو منسوخ کر کے پچھلا ٹائم ٹیبل اپریل تا اکتوبر کو دوبارہ بحال کر دیا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئرنگ کی پابندیاں/سگنل...
جمعیت علما اسلام (ف) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کو نامزد کرنے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت پر اتفاق کرلیا۔ یہ پیشرفت ایک ہفتے سے زیادہ عرصے بعد سامنے آئی جب پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی درخواست کی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر بننے جا رہے ہیں؟ سربراہ جے یو آئی نے خود بتا دیا یاد رہے کہ محمود اچکزئی کی جماعت بھی تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان نامی اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہے، جس میں پی ٹی آئی سمیت 6 جماعتیں شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر...
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی باؤنڈری کے قریب اچانک چیتا نظر آنے سے حکام میں کھلبلی مچ گئی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دے دی۔ ذرائع کے مطابق، چیتا گزشتہ رات ایئرپورٹ کی باڑ کے قریب دیکھا گیا۔ اس کی موجودگی کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور پٹرولنگ پر موجود اہلکاروں نے بھی نوٹ کیا۔ فوٹیج میں چیتے کو باڑ کے ساتھ ساتھ جنگل کی سمت بھاگتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف اسلام آباد کو دی گئی، تاہم چونکہ ایئرپورٹ کا علاقہ پنجاب کی حدود میں آتا ہے، اس لیے معاملہ بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف پنجاب، راولپنڈی کے حوالے...
۔نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باؤنڈری کے قریب چیتا آگیا جب کہ چیتے کر دیکھ کر حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔ چیتے کو سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں بھی دیکھا گیا، چیتے کو دیکھے جانے پر ائیرپورٹ حکام نے وائلڈ لائف کو اطلاع کی۔ معلوم ہوا ہے چیتا گزشتہ روز رات کے وقت ائیرپورٹ کی باؤنڈری کے قریب دیکھا گیا چیتے کی نقل و حرکت کو وہاں سی سی ٹی کیمروں اور پیڑولنگ پر موجود اہلکاروں نے بھی دیکھا چیتے کی فٹیج بھی سامنے آگئی فوٹیج میں چیتے باڑ کے ساتھ ساتھ جنگل کی جانب بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے چیتے موجودگی کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف...
ویب ڈیسک : نادرا نے شہریوں کو سسٹم اپ گریڈ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا۔ نادرا نے اعلان کیا ہے کہ ادارہ اپنی خدمات اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے سسٹم اپ گریڈیشن کر رہا ہے، جس کے باعث 2 نومبر 2025 بروز اتوار نادرا کی مختلف خدمات عارضی طور پر معطل رہیں گی۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ صبح 8:00 بجے سے 8:30 بجے تک پاک آئی ڈی، موبائل ایپ اور آن لائن سہولیات متاثر ہوں گی جبکہ صبح 8:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ملک بھر کے نادرا رجسٹریشن سینٹرز میں خدمات بند رہیں گی۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے...
—فائل فوٹو کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہو گیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑی کا چالان گارڈن کے قریب ہوا ہے جسے ڈرائیور چلا رہا تھا، 10 ہزار روپے کا چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوا۔ کراچی میں ای چالان کا نفاذ، 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ کے چالان ہوگئےٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے ہیں۔ اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی سندھ پولیس سی پی او کے ایڈریس پر رجسٹرڈ ہے، ڈرائیور پر سختی کی ہے کہ سیٹ...
اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان کردیا،رات بھر جاری رہنے والی بمباری سے ایک سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئےجن میں چوبیس بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے اسپتالوں میں ایک بار پھر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،صیہونی فوج نے حماس پر ایک اسرائیلی فوج کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا جس کی حماس نے تردید کردی۔ القسام بریگیڈ کا کہنا ہےجنگ بندی معاہدے پرقائم ہیں،قابض فوج پرحملے سےکوئی تعلق نہیں ہے،حماس نے آج کھدائی کے دوران ملنے والی ایک اوراسرائیلی قیدی...
کراچی: جدید فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نے ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کا بھی چالان ٹکٹ جاری کر دیا، چالان ڈرائیور کی جانب سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا کاٹا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں حال میں نافذ ہونے والے جدید فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی گاڑی کا بھی چالان ٹکٹ جاری کر دیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کی گاڑی کا چالان لیاری ایکسپریس وے سے گارڈن انٹر چینج اترتے ہوئے ہوا، ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا جبکہ گاڑی میں ڈی آئی جی ٹریفک سوار نہیں تھے اور ان کا...
اپنے بیان میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی مسائل کے باوجود پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی محنت کشوں، تاجروں، طلبا اور خواب دیکھنے والوں کا شہر ہے، یہ شہر بدصورت نہیں، بدنظمی کا شکار ضرور ہے مگر محبت سے بھرپور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کو ناپسندیدہ کہنا دن رات شہر کو زندہ رکھنے والے لاکھوں شہریوں کی توہین ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی مسائل کے باوجود پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی محنت کشوں، تاجروں، طلبا اور خواب دیکھنے والوں کا شہر ہے۔ خواجہ اظہار...
اسلام ٹائمز: یہ واقعات محض ذاتی کمزوری نہیں بلکہ ریاستی بحرانِ وجدان (crisis of conscience) کا اظہار ہیں۔ یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اسرائیل کی اصل شکست میدانِ جنگ میں نہیں بلکہ اپنے فوجیوں کے ذہن و دل میں رونما ہو چکی ہے۔ اسرائیلی فوج کی خودکشیوں میں اضافہ صرف ایک نفسیاتی بحران نہیں بلکہ سیاسی و اخلاقی زوال کی علامت بھی ہے۔ غزہ جنگ نے اسرائیل کے فوجی بیانیے یعنی طاقت کے ذریعے سلامتی کو باطل ثابت کر دیا ہے۔ اب نہ صرف دشمن بلکہ خود اسرائیلی سپاہی بھی اپنے ضمیر کے خلاف لڑنے کی اذیت برداشت نہیں کر پا رہے۔ خصوصی رپورٹ: کنیست کے مرکزِ اطلاعات و تحقیقات نے ایک باضابطہ رپورٹ میں انکشاف کیا...
ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کاکہنا ہے کہ ماسکو مستقبل میں یورپی اور نیٹو کے کسی رکن ملک پر حملے سے گریز کے اپنے عزم کو سیکیورٹی گارنٹیز میں شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق مینسک میں منعقدہ تیسری بین الاقوامی یوریشین سیکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ ہمارا کبھی کوئی ارادہ نہیں رہا اور نہ اب ہے کہ کسی موجودہ نیٹو یا یورپی رکن ملک پر حملہ کریں، ہم اس موقف کو یوریشیا کے اس حصے کے لیے مستقبل کی سیکیورٹی گارنٹیز میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لاوروف نے الزام لگایا کہ یورپی رہنما روس کے ساتھ اس موضوع...
القسام بریگیڈز نے مکمل خاموشی اور کسی بھی قسم کی ہلچل کے بغیر، لیکن آہنی نظم و ضبط کے ہمراہ، ملبے تلے دبی 2 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں نکالیں اور اس دوران ایک ایسا "خاموش مظاہرہ" دیکھنے میں آیا کہ جسنے نہ صرف مزاحمت کی ساختی ہم آہنگی کو ظاہر کیا بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا کہ کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ پر مبنی "گھناؤنی اسرائیلی پالیسی" حماس کو کسی صورت ختم نہیں کر سکتی اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب غاصب صیہونی رژیم، فلسطینی مزاحمت کے مکمل ڈھانچے کو توڑ ڈالنے کے مقصد سے غزہ کے خلاف جاری اپنی انسانیت سوز جنگ کے آغاز سے ہی حماس و القسام کے سینیئر رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کی سرتوڑ...
فرانسسکا البانیز نے برطانوی اخبار "آئی پیپر" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موجودہ سیاسی عمل پر کوئی اعتماد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کا کوئی معاہدہ بین الاقوامی قوانین کی پامالی پر قائم نہیں کیا جا سکتا اور مجھے ان لوگوں پر بھی اعتماد نہیں جو اس عمل کی قیادت کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی اراضی فرانسسکا البانیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ امن منصوبے کو اپنی زندگی کی بدترین توہین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ نہ قانونی حیثیت رکھتا ہے نہ اخلاقی جواز۔ فرانسسکا البانیز نے برطانوی اخبار "آئی پیپر" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موجودہ...
سعودی عرب نے 2034ء کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے دنیا کا پہلا ’اسکائی اسٹیڈیم ‘ بنانے کا اعلان کر دیا ہے، فٹبال کے میچر کے لیے ایک ایسا میدان جو زمین سے 350 میٹر (تقریباً 1150 فٹ) کی بلندی پر فضا میں معلق ہوگا۔یہ انقلابی منصوبہ نیوم سٹی کے دی لائن کے اندر تعمیر کیا جائے گا اور اس پر ایک ارب ڈالر (تقریباً 280 ارب روپے) لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔ 350 میٹر بلندی پر فٹبال کا نیا افق یہ ’نیوم اسٹیڈیم‘ نہ صرف فٹبال ورلڈ کپ کے 15 میزبان میدانوں میں شامل ہوگا بلکہ دنیا کے کسی بھی کھیل کے لیے پہلا فضائی اسٹیڈیم بھی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے فیفا ورلڈ کپ 2034 پاکستانیوں کے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے) نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ائیر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق پی آئی اے اور ریاض ائیر کے مابین تاریخی کارگو معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا، جہاں سے دونوں ائیر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان پی آئی اے کا بتانا ہے کہ یہ معاہدہ آج 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہے جس کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا...
یوسف تاریگامی نے کہا کہ انہیں غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کے اہلخانہ کی طرف سے ایک کال موصول ہوئی جس میں ان کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سی پی آئی (ایم) کے رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے بھارتی جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کو وادی کشمیر کی جیلوں میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوسف تاریگامی نے سرینگر میں قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھروں سے دور مسلسل نظربندی سے ان کے اہلخانہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا...
سٹی42: پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدام اٹھاتے ہوئے اوورسیز پاکستانی پراپرٹی ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت عدالتی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کا عمل شروع ہو گیا ہے اور ابتدائی طور پر مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نامزدگی کی منظوری دی گئی ہے۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر محکمہ قانون اور ہائیکورٹ میں عدالتی افسران کی تعیناتی کے لیے مشاورتی عمل مکمل ہو چکا ہے، اور ان عدالتوں کے قیام کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کو فوری اور مؤثر طریقے سے...
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام کی جانب سے اپنے بھائی صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے برادر عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: ترک قوم کی استقامت دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے، ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر صدر آصف زرداری کا پیغام انہوں نے کہا کہ صدر اردوان کی جرات مندانہ اور متحرک قیادت میں ترکی کی شاندار ترقی اور اقتصادی بحالی نے دنیا بھر میں تحسین حاصل کی ہے۔ ہمیں اپنے ترک بھائیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے اور ہم ان...
برطانیہ کی چانسلر ریچل ریوز نے کہا ہے کہ برطانیہ اپنے معاشی استحکام، ریگولیٹری صلاحیت اور عالمی معیار کی مہارت کے ساتھ خلیجی خطے کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرے گا۔ ریچل ریوز ان دنوں برطانیہ کی جانب سے ایک بڑے کاروباری وفد کی قیادت کرتے ہوئے سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ہیں، جو گزشتہ چھ سالوں میں کسی بھی برطانوی چانسلر کا خلیج کا پہلا دورہ ہے۔ ان کا یہ دورہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز ہے تاکہ برطانوی کاروباروں اور عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچایا جاسکے۔ چانسلر ریوز ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) جسے...
راولپنڈی میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف مقدمات کا اندراج شروع ہوگیا۔ افغان شہریوں کو پناہ دینے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے تھانہ جاتلی اور تھانہ مورگاہ پولیس نے دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔ ان مقدمات میں افغان باشندوں زاہد خان اور محمد امین کو نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان کوئی ویزا، اجازت نامہ یا مصدقہ دستاویزات پیش نہیں کرسکے۔ مقدمے کے مطابق مالکان نے بھی ملزمان کا کرائے داری کا اندراج نہیں کروایا تھا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھرکے لیےگیس کی قیمتوں میں اضافےکی درخواستیں اوگرا میں دائر کردی گئیں۔ سوئی کمپنیوں نے گیس ٹیرف میں28.62 فیصد تک اضافہ مانگ لیا، اوگرا گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سوئی ناردرن کی درخواست پر 7 نومبر اور سوئی سدرن کی درخواست پر 11نومبر کو الگ الگ سماعتیں کرے گی۔ ایس ایس جی سی ایل نےسندھ اور بلوچستان کے لیے گیس ٹیرف میں گزشتہ سال کے بقایاجات شامل کرکے مجموعی طور پر گیس ٹیرف میں تقریبا 22 فیصد کے اضافےکی درخواست کی ہے جبکہ ایس این جی پی ایل نے اسلام آباد سمیت پنجاب اورخیبر پختونخواکے لیے گیس ٹیرف میں28 اعشاریہ 62فیصداضافےکی درخواست کی ہے۔ شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا...
افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اکتوبر 2025 میں استنبول میں منعقدہ مذاکرات پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان ناکام ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا واحد ایجنڈا افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی روک تھام تھا مگر افغان فریق نے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود کسی قابلِ عمل یقین دہانی سے گریز کیا۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے بارہا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 3 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر مجموعی طورپر 14کروڑ روپے کا جرمانہ عائدکردیا۔ نیپرا کی جانب سے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی ( گیپکو)، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو ) پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں پر جرمانے کی وجہ 2023-24 کی ناقص کارکردگی بتائی جارہی ہے، کمپنیوں پر اوور بلنگ، غلط رپورٹنگ اور وصولیوں میں بہتری نہ لانے کے الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔ یو اے ای: خاتون کو چکما دیکر ایک لاکھ 95 ہزار درہم چوری کرنیوالےچور 3 گھنٹے میں گرفتار تینوں کمپنیوں کو 15 دن میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔...
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپریل میں یمن کے صوبہ صعدہ میں حوثی باغیوں کے زیرانتظام جیل پر ہونے والے امریکی فضائی حملے، جس میں 60 سے زائد افریقی مہاجرین ہلاک ہوئے تھے، کو ممکنہ جنگی جرم قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ حملہ 28 اپریل کو ہوا جب امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ‘آپریشن رَف رائیڈر’ کے تحت بحیرہ احمر میں جہازرانی میں خلل ڈالنے والے حوثیوں کے خلاف شدید فضائی کارروائیاں کیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے تاحال اس حملے پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیے: حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے 12 غیر ملکی عملے کو رہا کردیا ایمنسٹی کے مطابق حملے میں 250 پاؤنڈ وزنی دو جی بی یو-39 گائیڈڈ...
افغانستان کیساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکےحامیوں کو ختم کرنےکیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔4 روزہ مذاکرات کے بعد وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا مگر طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پاردہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی۔عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ افغان وفد نے باربارگفتگو کے اصل مسئلے سے رخ موڑا اورکلیدی نکتے سے انحراف کیا، پاکستان نے جو شواہد پیش کیے وہ کافی اور ناقابل تردید تھے، مذاکرات کا واحدایجنڈا پاکستان پر افغان سرزمین سے حملوں کو رکوانا تھا۔وزیراطلاعات عطا...
ویب ڈیسک :نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 3 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر مجموعی طور پر 14 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ نیپرا کی جانب سے گیپکو، کیسکو اور فیسکو پر 2023-24 کی ناقص کارکردگی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ حکام کے مطابق کمپنیوں پر اوور بلنگ، غلط رپورٹنگ اور وصولیوں میں بہتری نہ لانے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ نیپرا کے مطابق گیپکو نے نقصانات مصنوعی طور پر کم دکھائے اور صارفین سے اضافی بل وصول کیے۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر حکام کے مطابق گیپکو کے نقصانات 11.48 فیصد تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ہدف 9 فیصد مقرر تھا۔ نیپرا کے مطابق تینوں کمپنیوں کو 15 دن...
ذرائع کے مطابق یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78سال مکمل ہونے کے موقع پر حق خودارادیت کے حصول کے لیے جاری جائز جدوجہد میں کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا جنرل سیکرٹریٹ...
پاکستان سے باہر جانے کے لیے بائیومیٹرک کرانا ہو، قطر جانے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ یا پھر بات کی جائے ڈراپ باکس کی تو روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والوں کے لیے ہر قدم پر رکاوٹیں ہیں، اور لوٹ مار ہو رہی ہے، جس کے باعث ہزاروں پاکستانی بیرونِ ملک نوکریوں پر جانے کے بجائے رشوت اور اضافی فیسوں کے بوجھ تلے ہی دب کر رہ جاتے ہیں۔ پاکستان اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عدنان پراچہ نے ان مسائل پر توجہ دینے کے لیے خطوط وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو ارسال کردیے تاکہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 سے 6 ارب ڈالر تک کا اضافہ کیا جاسکے۔ یہ بھی...
افغانستان کیساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکےحامیوں کو ختم کرنےکیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔چار روزہ مذاکرات کے اختتام پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بات چیت میں کوئی قابلِ عمل حل نہیں نکل سکا۔ان کے مطابق پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا، تاہم طالبان نے ٹھوس شواہد کے باوجود سرحد پار دہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہیں دی۔عطا تارڑ نے بتایا کہ افغان وفد نے بار بار اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی اور کلیدی نکات سے انحراف کیا، جب کہ پاکستان کی جانب سے...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک قیادت، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ ترک قوم کی استقامت، وژن اور ترقی کے جذبے نے دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ کا کردار ادا کیا ہے۔ بانیٔ ترکی مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں، جن سے ترکیہ ایک جدید، مستحکم اور باوقار ریاست کے طور پر ابھرا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور ترکیہ کا بحری شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم محمد علی جناح نے بھی ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدرِ...