2025-07-26@12:21:29 GMT
تلاش کی گنتی: 2189
«سیاسی مشاورتی کانفرنس»:
(نئی خبر)
پشاور: خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ ساتھ ہی ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اس دوران شہر میں ہوائیں چلتی رہیں، جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مزید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیر بالا، دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ تورغر،...
بالی ووڈ کے معروف اداکار اور "مسٹر پرفیکشنسٹ" کہلائے جانے والے عامر خان نے اپنی شادی کے دن جاوید میانداد کے چھکے سے جڑی مایوسی کا انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی جوانی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے عام خان نے انکشاف کیا کہ جاوید میانداد کے تاریخی چھکے نے ان کی شادی کے دن کی خوشی کو مایوسی میں بدل دیا تھا۔ عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے اور رینا دتہ نے 21 سال کی عمر میں خاندان کی مخالفت کے باوجود خفیہ شادی کر لی تھی۔ جب وہ شادی کے بعد گھر واپس آئے تو دونوں کے خاندان پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کرکٹ میچ میں مصروف تھے، اس لیے کسی کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا ،کا¶نٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ حیدرآباد نے قاسم آباد میں نسیم نگر تھانے کی حدود سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا، سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق پولیس نے حیدرآباد میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے سندھ ریولوشن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب تین دہشت گردوں سارنگ عرف سہیل میرانی، مہران میرانی اور ہالار چانگ کو قاسم آباد شورو گوٹھ سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیار شدہ خودساختہ بم، تین ہینڈ گرنیڈ، پستول اور ٹارگٹ لسٹ بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والے جنگ بندی کے بعد ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں دونوں جانب سے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قونصلر رسائی معاہدے 2008 کے تحت یکم جولائی کو دونوں جانب سے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 246 بھارتی یا ممکنہ بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کو دی جس میں 53 عام شہری اور 193 ماہی گیر شامل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے 463 پاکستانی یا ممکنہ پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان کو دی جس میں 382 پاکستانی شہری اور 81 ماہی گیر قیدی شامل ہیں۔ ترجمان نے...
BUENOS AIRES: ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں نیشنل بی فرسٹ ڈویژن کے میچ سے قبل آل بوائز کے شائقین نے دوسرے کلب اٹلانٹا کے خلاف میچ سے قبل فری فلسطین کے نعرے لگائے، فلسطین اور ایران کے جھنڈے تھامے نظر آئے اور اسی دوران اسرائیل کا علامتی جنازہ بھی نکالا گیا۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) نے آل بوائز کے شائقین کے اس اقدام کی مذمت بھی کی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کی تحقیقات بھی کردی۔ ارجنٹینا کے کلب کے شائقین کے منفرد احتجاج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوئیں، جس میں متعدد لوگوں کو فٹ بال کلب اٹلانٹا اور اسرائیلی...
بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی، جس پر بچی زور سے چیخی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بروقت کارروائی کرکے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد ملزم کو ابراہیم حیدری میں واقع واٹر پمپ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی، جس پر بچی زور سے چیخی۔ پولیس ٹیم نے موقع...

جماعت اسلامی نے ملک گیر ممبر شپ مہم کے بعد گراس روٹ لیول پر عوامی مصالحتی کمیٹیوں کی تشکیل کا آغاز کردیا
اجلاس سے صوبائی امیر عبدالواسع اور ضلع پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں عوام کو گراس روٹ لیول پر منظم کرنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کی ملک گیر ممبرشپ اور رابطہ عوام مہم کے دوسرے مرحلے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئرحافظ نعیم الرحمن کی گزشتہ روز ملک بھر کے صوبائی اور ضلعی ذمہ داران کے ساتھ آن لائن نشست کے تناظر میں جماعت اسلامی پشاور کے ضلعی ذمہ داران کا اہم اجلاس ضلعی دفتر نشترآباد میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور بحر اللہ خان ایڈووکیٹ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری...

بانی پی ٹی آئی کے سیاسی امور کے کوارڈینٹر امجد خان نیازی کا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار
بانی پی ٹی آئی کے سیاسی امور کے کوارڈینٹر امجد خان نیازی کا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پیٹرن انچیف و بانی چیئرمین عمران خان کے سیاسی امور کوارڈینٹر امجد خان نیازی نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا،بجٹ پر بجٹ اور ٹیکس پر ٹیکس سے عام عوام کا جینا حرام کر دیا گیا ہے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...

بھارتی میڈیا کشمیری استاد کو دہشتگرد ثابت کرنے میں ناکام، عدالت کا 2 میڈیا ہاؤسز کے خلاف مقدمے کا حکم
ہندوستانی مرکزی میڈیا کی جانب سے دہشتگرد قرار دیے گئے کشمیری استاد قاری محمد اقبال کے خلاف تمام الزامات پونچھ کی عدالت نے مسترد کردیے، اور سچ سامنے آنے پر زی نیوز اور نیوز 18 انڈیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ 47 سالہ قاری محمد اقبال جو پونچھ کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ایک مدرس تھے، 7 مئی کو پاک بھارت کشیدگی میں شہید ہوگئے تھے۔ تاہم ان کی شہادت کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک منظم مہم کے تحت ان پر دہشتگردی کے جھوٹے الزامات عائد کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب بھارتی میڈیا کے مختلف چینلز نے...
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، اسلام آباد میں موجود ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، اسلام آباد میں موجود ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے فیصلوں کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔
کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری کے علاقے میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بروقت کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ابراہیم حیدری میں واقع واٹر پمپ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی جس پر بچی زور سے چیخی۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی اور اسے علاقہ مکینوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے...
بیجنگ :بدعنوانی کا مسئلہ سیاسی جماعتوں کو حکمرانی کے عمل میں درپیش ایک مشترکہ مسئلہ ہے۔ مغربی سیاسی جماعتیں بدعنوانی سے لڑنے کے لئے سرجری جیسے طریقہ کار پر انحصار کرتی ہیں ،جب کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے “خود انقلاب” کا طریقہ اختیار کیا ہے۔ یہ طریقہ کار 100 ملین سے زائد ارکان کی حامل مسلسل 76 سال سے حکمران کرنے والی پارٹی کی کامیابی کا ایک کوڈ بن چکا ہے۔2012 میں جیسے ہی شی جن پھنگ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے، انہوں نے “آٹھ نکاتی ریگولیشن” کا اعلان کیا، جس میں کفایت شعاری،سرکاری دوروں اور میٹنگ کے انتظامات کو سادہ کرنے سمیت آٹھ پہلوؤں پر ٹھوس ضوابط پیش کیے گئے ۔ اس...
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان نوجوانوں کے تعاون کے فروغ کے لیے تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور آذربائیجان نے نوجوانوں کی ترقی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جو علاقائی شراکت داری اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔ وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن محترمہ سید آمنہ بتول نے پاکستان کی جانب سے اس یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ ایم او یو یکم جون 2025 کو آذربائیجان کے شہر آغدام میں ایک باقاعدہ تقریب کے دوران آذربائیجان کے ہم منصبوں کے ساتھ دستخط کیا گیا۔یہ شراکت داری مشترکہ اہداف، باہمی ہم...
—فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تبادلہ قونصلر رسائی معاہدہ 2008ء کے تحت یکم جولائی کو ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے 246 بھارتی یا ممکنہ بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کو دی ہے، ان قیدیوں میں 53 عام شہری اور 193 ماہی گیر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 463 پاکستانی یا ممکنہ پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان کو دی ہے، بھارتی فہرست میں 382 پاکستانی شہری اور 81 ماہی گیر قیدی شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سزا مکمل کرنے والے تمام قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، جسمانی و ذہنی بیمار قیدیوں...
معروف اداکارہ اور کانٹینٹ کری ایٹر رومیسہ خان نے اپنی ذاتی اور سماجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ صرف لڑکیوں سے ہی دوستی رکھتی ہیں ایک حالیہ انٹرویو میں رومیسہ خان نے بتایا کہ بچپن میں ان کا جھکاؤ لڑکوں کی جانب زیادہ تھا کیونکہ اُس وقت ان کی لڑکیوں کے ساتھ زیادہ بنتی نہیں تھی اور وہ زیادہ تر لڑکوں کے ساتھ گھل مل جاتی تھیں تاہم وقت کے ساتھ ان کی سوچ میں نمایاں تبدیلی آئی اور اب ان کی قریبی دوستیوں کا دائرہ صرف لڑکیوں تک محدود ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ لڑکوں کو جانتی ہیں اور سماجی تقریبات میں ان سے ملاقات بھی ہو جاتی ہے مگر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے، بھارت کی جانب سے پاکستان پردوبارہ حملے کا امکان موجود ہے، پاکستان کا پانی روکا تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا، مسئلہ کشمیر اور پانی کا ایشو بات چیت سے حل ہونا چاہیے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے گرائے جو کہ فخر کی بات ہے ، اللہ کا شکر ہے کہ ہم اس وقت سر اٹھا کر دنیا میں چل رہے ہیں، مودی اور اس کے ساتھیوں کا تکبر مٹی میں ملا ہے ، ان لمحات کو ہمیشہ یاد...
گورنر پنجاب نے پنجاب ایڈمنسٹریٹیو سروس (پی اے ایس) گریڈ 20 کے افسر اور سابق سیکرٹری فوڈ معظم اقبال سپرا کی برخاستگی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ گورنر کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خاتون محتسب پنجاب کا فیصلہ بددیانتی پر مبنی تھا اور انہوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ گورنر پنجاب نے بحیثیت اپیلٹ اتھارٹی واضح کیا کہ معظم اقبال سپرا کو نہ تو نوٹس دیا گیا اور نہ ہی صفائی کا موقع فراہم کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق خاتون محتسب نے سپرا کو نوکری سے برخاست کرنے کا جو حکم دیا وہ غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز تھا۔ فیصلے میں...
مودی سرکار مسلمانوں کو نمایاں طور پر پسِ پشت ڈالنے کی کوشش میں سرگرم ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی شہر پٹنہ میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف ہزاروں افراد نے سخت احتجاج کیا۔ مسلم تنظیم عمارتِ شریعہ کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا جس میں بیشتر بھارتی سیاستدان، ایم پی اور ایم ایل اے بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔ بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادیو اور ممبر لوک سبھا پپو یادیو نے حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کی قیادت کی۔ احتجاج میں عوام اور اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کے غیر جمہوری اور متعصبانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔ تیجسوی یادیو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے وقف ترمیمی بل کی دونوں ایوانوں میں بھرپور مخالفت کی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج شاندار تیزی کے ساتھ ایک اور نیا سنگ میل عبور کر لیا۔مالی سال 2025-26 کے پہلے روز، یعنی یکم جولائی کو، حصص بازار کا آغاز بھرپور تیزی سے ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا اور مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا۔ اس تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔منگل کو کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 757 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 1,26,384 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی مسلسل خریداری کے باعث تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 1248...
فورسز اہلکاروں نے چھاپے کے دوران مکینوں کو ہراساں کیا اور موبائل فونز اور ڈیجیٹل آلات سمیت اہم دستاویزات کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جیل میں نظر بند ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے کشمیری حریت پسند کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں نے ضلع کے علاقے پامپورہ میں محمد مقبول وانی نامی ایک نظربند کارکن کے گھر پر چھاپہ مارا۔ فورسز اہلکاروں نے چھاپے کے دوران مکینوں کو ہراساں کیا اور موبائل فونز اور ڈیجیٹل آلات سمیت اہم دستاویزات کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ آپریشن کے دوران فورسز اہلکاروں نے گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات :سانحہ سوات میں دریا کے بے رحم پانیوں نے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی جان لے لی جبکہ ایک 14 سالہ بچے کی تلاش تاحال جاری ہے، واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دریا کنارے قائم ہوٹلوں، پارکوں اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک 40 سے زائد عمارتیں گرائی جا چکی ہیں، جن میں دریائے سوات کے کنارے قائم وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل کی حفاظتی دیوار بھی شامل ہے۔امیر مقام کے قریبی رشتہ دار بحراللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہوٹل کو 2005 میں ضلعی انتظامیہ کی جانب...
برطانیہ میں ڈی این اے ٹیکنالوجی کی مدد سے 58 سال پرانے جنسی زیادتی کے کیس کو حل کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں 92 سالہ رائلینڈ ہیڈلی نامی شخص کو 1967 میں 75 سالہ خاتون لوئیسا ڈن کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔ یہ فیصلہ بریسٹل کراؤن کورٹ نے دیا، جس کے ساتھ ہی تقریباً 58 سال پرانے قتل کیس کا باب بند ہوا۔ متاثرہ خاتون لوئیسا ڈن کی لاش جون 1967 میں ان کے گھر (ایسٹن، بریسٹل) سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ دم گھٹنا بتایا گیا تھا جب کہ ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔ اُس وقت بھی کیس کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے دفاعی اتاشی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے تھے۔نجی نیوز چینل کے مطابق بھارت کے دفاعی اتاشی کیپٹن شیو کمار نے انڈونیشیا میں سیمینار میں پریزنٹیشن میں کہا اس بات سے اتفاق کرتا ہوں ہم نے کچھ طیارے کھوئے ہیں، تعداد بتانے سے گریز مگر طیارے گرانے کی نئی وجہ بتا دی۔انڈونیشیا میں تعینات انڈین ڈیفنس اتاشی بحریہ کے کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ سیاسی قیادت نے ایئر فورس کو پاکستانی فوجی تنصیبات اور فضائی دفاعی نظام پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ ایئر فورس کو سیاسی قیادت کے احکامات کے باعث پاکستان کے ہاتھوں نقصان ہوا۔یاد رہے کہ بھارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں سیاحت کو قومی معیشت کا متحرک شعبہ بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک جامع اور دُور رس منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو عالمی سیاحتی برانڈ میں تبدیل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں نہ صرف ملک کے سیاحتی وسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا بلکہ ان کے بھرپور استعمال کے لیے عملی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے قدرتی مناظر، موسمی تنوع اور ثقافتی ورثہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔ ملک کے شمالی علاقوں کے برف پوش پہاڑ، سرسبز وادیوں، جھیلوں، دریاؤں اور صحراؤں...
علامتی فوٹو خیبر پختونخوا میں دریاؤں میں نہانے اور کشتی رانی پر حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی پر عمل درآمد کاغذی کارراوئیوں تک محدود ہے۔سانحہ سوات کے بعد خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔لوئر دیر میں دریائے پنج گوڑہ میں لوگوں کو دریا میں جانے سے روکنے والا کوئی نہیں۔دوسری جانب دریا کے کنارے قائم تجاوزات پانی کے راستوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ سانحہ سوات: دریا کے کنارے تجارتی سرگرمیاں بند، غفلت برتنے پر 4 افسران معطلخیبر پختون خوا کی حکومت کی جانب سے دریائے سوات کے کنارے تجارتی سرگرمیاں بند کر کے افسوسناک واقعے میں مبینہ غفلت برتنے پر 4 افسران کو معطل...
— فائل فوٹو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے آبی گزرگاہوں کے تحفظ اور ان میں موجود تجاوزات ختم کرنے کے معاملے پر کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل پولیس آفیسرز اور دیگر حکام کو خط لکھ دیا۔خط میں لکھا کہ تجاوزات پر کارروائی اثر و رسوخ رکھنے والوں سمیت بلا تفریق سب کے خلاف کی جائے۔ دریاؤں، قدرتی ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں کی حد بندی اور نقشہ بندی کی جائے، حدی بندی کو متعلقہ ٹیکنیکل محکموں کے تعاون سے مکمل کیا جائے۔ خط میں مزید لکھا کہ دریاوں کی حدود میں غیرقانونی تعمیرات، ڈھانچے اور ان میں کچرا پھینکنا سنگین مسئلہ ہے۔خط میں 10 دن کے اندر جیوٹیگ شدہ تصاویر، کی گئی کارروائیوں اور دیگر اقدامات کی رپورٹ دینے اور اس...
پنجاب بھر میں پری مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے، جس کے مطابق ماہرین نے آئندہ 5 دن کیلئے موسم کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں پری مون سون بارشوں کا نیا سسٹم دوبارہ پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث اگلے 4سے 5 روز تک وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ لاہور شہر شدید حبس کی لپیٹ ہے اور تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسم کی یہ خوشگوار تبدیلی شہریوں کے لیے کسی حد تک سکون کا سبب بن سکتی ہے، تاہم متعلقہ اداروں کے لیے یہ ہنگامی صورت حال کی وجہ...
بھارتی پنجابی سنیما کی تازہ ترین پیشکش ’سردار جی 3‘ نے پاکستانی سینما گھروں میں دھماکا خیز آغاز کرتے ہوئے ریلیز کے پہلے ہی دن 4.5 کروڑ روپے کا تاریخی بزنس کر ڈالا۔ بھارت میں متنازع قرار دیے جانے والے دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر پر مشتمل اس فلم نے نہ صرف بھارتی بلکہ مقامی پنجابی فلموں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ یہ دلچسپ امر ہے کہ جہاں پاکستان میں فلم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، وہیں بھارت میں یہ کاسٹ کے حوالے سے تنازعات کا شکار ہے۔ 27 جون کو عالمی سطح پر ریلیز ہونے والی اس فلم کی غیرمتوقع کامیابی نے فلم سازوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔ فلم نے سلمان خان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) اتوار کے روز انڈونیشیا میں بھارتی سفارت خانے ایک وضاحتی بیان جاری کیا اور کہا کہ ایک حالیہ سیمینار میں اس کے دفاعی اتاشی نے جو کچھ بھی کہا تھا، اسے "سیاق و سباق سے ہٹا کر" اور "غلط بیانی" کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ بھارتی اتاشی نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مختصر لڑائی (آپریشن سیندور) کے دوران بھارتی فضائیہ نے "سیاسی مجبوریوں" کی وجہ سے اپنے جنگی طیارے کھو دیے۔ جکارتہ میں بھارتی سفارت خانے کی جانب سے یہ وضاحت اس وقت پیش کی گئی، جب بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے افسر کی جانب سے نقصان کے تسلیم کے بعد، مودی حکومت...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان کو عالمی ٹورزم برانڈ بنانے کی ہدایات کردی ہیں۔ ملک میں سیاحت کے فروغ سے متعلق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان میں موجود سیاحتی امکانات کو بروئے کار لانے اور شعبہ ٹورزم کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی شعبے میں زرمبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایسی لازوال قدرتی خوبصورتی اور وسائل سے نوازا ہے جو دنیا کے کسی بھی سیاحتی ملک سے کم نہیں۔ انہوں نے...
نیودہلی (نیوزڈیسک)آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی فوج اورمودی سرکار کے درمیان تناؤ بڑھ گیا، حالیہ پاک بھارت جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی افسران نے شکست کا الزام سیاسی قیادت پر ڈال دیا۔ انڈونیشیا میں “انڈیا پاکستان ائیر بیٹل” سیمینار کے دوران بھارتی اتاشی نیوی آفیسر کیپٹن شیو کمار نےبھی بھارتی طیاروں کے نقصان کا اعتراف کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان کے خلاف کارروائی میں بھارتی فضائیہ کو طیاروں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی خبر رساں ادارے دی وائر کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ: مودی حکومت کے سخت سیاسی...
پاکستان اور چین نے جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے ایک نئی علاقائی تنظیم کے قیام پر سنجیدہ غور و فکر شروع کر دیا ہے، جو ممکنہ طور پر غیر فعال جنوبی ایشیائی تعاون کی تنظیم (SAARC) کی جگہ لے سکتی ہے۔ باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان اس تجویز پر مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق دونوں ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ خطے میں تجارتی و اقتصادی روابط اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ایک نئی، فعال اور غیر متنازع پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے 19 جون کو چین کے شہر کن منگ میں پاکستان، چین اور بنگلہ دیش کے...
کراچی: شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں تین روز کے دوران رات اور صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ تھرپارکر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کے جابرانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پر عزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت نئی دہلی کی مسلط کردہ انتظامیہ کی طرف سے کشمیری رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوں اور طویل نظربندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں گرفتاریوں کو کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دبانے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019ء سے...
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کا بیٹ نامعلوم شخص نے توڑ دیا جس کے بعد کرکٹر نے برہمی کا اظہار کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر محمد سراج اس وقت ایک دلچسپ واقعے کا مرکز بنے جب بھارت نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں کے دوران برمنگھم میں نیٹ پریکٹس کی۔ ایجبسٹن میں 2 جولائی سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑی پریکٹس میں مصروف تھے، مگر سراج کے ٹوٹے ہوئے بیٹ پر ردِعمل نے اس سنجیدہ ماحول میں ایک لمحے کے لیے ہنسی کا عنصر شامل کر دیا۔ ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کے نچلے آرڈر کی ناکامی کے بعد، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے...
بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف ایک بھارتی خاتون نے شکایت درج کرائی ہے کہ کرکٹر شادی کا جھانسہ دے کر اسے جسمانی اور پھر ذہنی طور پر ہراساں کرتا رہا۔شکایت کنندہ خاتون کا تعلق بھارتی شہر غازی آباد سے ہے جن کا دعویٰ ہے کہ ان کے اور یش دیال کے درمیان گزشتہ 5 برسوں سے قریبی تعلق تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ یش دیال نے ان سے شادی کا وعدہ کیا، مگر بعد میں نہ صرف وعدہ پورا نہ کیا بلکہ ذہنی اور جسمانی طور پر بھی ہراساں کیا۔ خاتون کو بعد میں یہ بھی معلوم ہوا کہ یش دیال دیگر خواتین سے بھی اسی نوعیت کے تعلقات میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ویسٹ انڈیز کے...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر ذہنی اور جسمانی طور پر حراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق غازی آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ریاستی وزیرِ اعلیٰ کے آن لائن پورٹل پر فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ خاتون نے شکایت میں مؤقف اپنایا کہ اس کا کرکٹر کے ساتھ گزشتہ 5 برس سے قریبی تعلق تھا، یش دہال نے شادی کا جھانسہ دے کر میرا جذباتی، ذہنی اور جسمانی استحصال کیا۔ خاتون نے مزید دعویٰ کیا کہ کرکٹر یش دیال نے اسے جسمانی اور ذہنی طور پر حراساں بھی کیا ہے، متاثرہ خاتون کے مطابق اُسے بعد میں معلوم...
مقبوضہ جموں و کشمیر کے نوجوان تاریخ دانوں میں حفصہ کنجوال ممتاز مقام رکھتی ہیں۔ آپ امریکی شہر، ایسٹن،پنسلوانیا میں واقع لافائیٹ کالج میں جنوب ایشیائی تاریخ کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ ایک منفرد کتاب ’’کالونائزنگ کشمیر: اسٹیٹ بلڈنگ انڈر انڈین آکوپیشن( Colonizing Kashmir: State-building Under Indian Occupation) (طبع شدہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی پریس، 2023ء) کی مصنفہ ہیں۔ یہ تحقیقی دستاویز کشمیر میں 1950-1960ء کی دہائی کے دوران بھارت ریاست کی تعمیر کے نوآبادیاتی طریقوں کا ایک تاریخی بیان اور مکمل تجزیہ پیش کرتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل امریکی وینڈربلٹ یونیورسٹی میں انگریزی ادب میں پی ایچ ڈی کے کشمیری طالب علم، سالک بشارت گیلانی اور یوکرین کے دارالحکومت، کئیف میں واقع یونیورسٹی، National University of Kyiv-Mohyla Academyکے شعبہ ادب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا اور اب مزید تیز بارشوں کا امکان نہیں ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق پری مون سون سسٹم کے تحت شہر میں ایک روز کے دوران 58.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جس کے بعد بارش کا یہ سسٹم کمزور پڑگیا ہے۔حالیہ سسٹم کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ختم ہوگیا تاہم آئندہ چندروز کے دوران بونداباندی/ پھوار ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 3 روز کے دوران کم سے کم 6.3 اور زیادہ سے زیادہ 58.2 ملی میٹر بارشوں کا سبب بننے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ کمزور پڑ گیا۔ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں...
کراچی میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا اور اب مزید تیز بارشوں کا امکان نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مون سون سسٹم کے تحت شہر میں ایک روز کے دوران 58.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جس کے بعد بارش کا یہ سسٹم کمزور پڑگیا ہے۔ حالیہ سسٹم کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ختم ہوگیا تاہم آئندہ چندروز کے دوران بونداباندی/ پھوار ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 3 روز کے دوران کم سے کم 6.3 اور زیادہ سے زیادہ 58.2 ملی میٹر بارشوں کا سبب بننے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ کمزور پڑ گیا۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں اب گرج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان ریلویز نے لاہور سے روس تک براہِ راست مال بردار ٹرین چلانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، یہ اقدام نہ صرف پاکستان کے لیے ایک بڑا تجارتی سنگ میل ہوگا بلکہ جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان معاشی روابط کو بھی نئی جہت دے گا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان ریلوے حکام کاکہنا ہےکہ جولائی میں پہلی مال بردار ریل گاڑی روانہ کی جائے گی، جو 16 بوگیوں پر مشتمل ہوگی، یہ گاڑی لاہور سے روانہ ہو کر ایران، ترکمانستان اور قازقستان کے راستے روس کے شہر اسٹراخان پہنچے گی جو اس مال بردار ٹرین کا آخری اسٹیشن ہوگا۔پاکستان ریلویز کے پبلک ریلیشنز آفیسر بابر رضا کے مطابق اس اقدام سے خطے میں زمینی...
بھارتی کالم نگارنے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا۔ سشانت سنگھ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن جواب طلب سوالات باقی ہیں، پہلگام حملہ اگر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی تو کسی اعلی سیکورٹی اہلکار یا سیاسی رہنما کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟ پہلگام کے حملہ آوروں کو...

کشمیری نوجوانوں کی کالے قوانین کے تحت پے در پے گرفتاریاں بھارتی جبر کی ایک واضح مثال ہیں، حریت کانفرنس
حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور وہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود اپنی جدوجہد عزم و ہمت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت نوجوانوں کی پے در پے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی پسند کشمیریوں پر بھارتی جبر کی واضح مثال قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشدید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں سوپور میں تین نوجوانوں عرفان محی الدین ڈار، محمد آصف خان اور گوہر...

راولپنڈی/اسلام آبادسمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں بارش کے باعث بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز اتوار موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، راولپنڈی/اسلام آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ،پشاور،چارسدہ ،نوشہرہ، صوابی اور ڈی جی خان میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ موسلا دھاربارش کے باعث موسی خیل ،بارکھان،خضدار،لسبیلہ اورقلات کے مقامی / بر ساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔ خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔ ہفتہ کے روز کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (بیورورپورٹ ) خیرپور اور آس پاس کے علاقوں میں شہدائے کربلا کی یاد میں عزاداری کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔3 محرم الحرام کو محلہ علی مراد میں واقع سید طاہر شاہ کے پڑھ سے چار امام بارگاہوں کا ماتمی جلوس برآمد ہوگا۔ جلوس سے قبل مجلس عزا منعقد کی جائے گی جس سے معروف ذاکر خطاب کریں گے۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا چار مختلف امام بارگاہوں میں پہنچے گا۔مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری میں مولانا سید عرفان علی شاہ اور مولانا منظور حسین سولنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”کربلا والوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر یہ درس دیا کہ چاہے ظلم کتنا ہی طاقتور ہو، اصولوں پر قائم رہنا ہی اصل...

تحریک انصاف اراکین اسمبلی سیاسی جماعتوں کے ریڈار پر پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام ف ارکان کو ساتھ ملانے کی کوششیں تیز کر دیں
سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیلئے مسائل بڑھنے لگے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ارکان کیلئے مسائل بڑھنے لگے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان سیاسی جماعتوں کے ریڈار پر آگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف ارکان کو ساتھ ملانے کی کوششیں تیز کر دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا اور عدالت عظمیٰ کا گزشتہ سال 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کیا۔فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل پاکستان تحریک...
فرانس میں ٹیک آف کے تین منٹ بعد ایک ٹورسٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں فرانسیسی فوج کا ایک سابق جرنل اور ایک شادی شدہ جوڑا شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق Cessna 172 نامی چھوٹا طیارہ پائلٹ کے قابو سے باہر ہوا اور وسطی فرانس کے ایک قصبے چیمپول کے رہائشی علاقے میں جا گر۔ پبلک پراسیکیوٹر فریڈرک شویلیئر نے تینوں افراد کی موقع پر ہلاکت کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی شادہ جوڑے کی عمریں 60 برس سے زیادہ تھیں ۔ انہوں نے ویٹرن فرنچ آرمی جنرل (جو جہاز اڑا رہے تھے) کو حادثے میں شہریوں کی جانوں کو بچانے کے لیے سراہتے ہوئے بتایا...
بینک دولت پاکستان نے مالی سال 25ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے ادائیگی کے نظام کا جائزہ جاری کر دیا ہے، جس میں نظامِ ادائیگی کے خلاصے کے ساتھ ملک میں ڈجیٹل ادائیگیوں کے منظرنامے میں قابل ذکر تبدیلیوں کو پیش کیا گیا ہے۔ ملک کی ڈجیٹل ادائیگیوں میں مالی سال 25ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران اضافے کا رجحان جاری رہا، اور ٹرانزیکشنوں کے حجم اور مالیت میں خاصا اضافہ دیکھا گیا۔ ریٹیل ادائیگی کا حجم 12 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 2,408 ملین ٹرانزیکشنز تک پہنچ گیا، جبکہ ٹرانزیکشنوں کی مجموعی مالیت 8 فیصد نمو کے ساتھ 164 ٹریلین پاکستانی روپے تک پہنچ گئی۔ مجموعی ریٹیل ٹرانزیکشنز میں ڈجیٹل ذرائع سے ٹرانزیکشنز کا حصہ 89...
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)بھارتی اخبار دی پرنٹ نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی کرپٹو پالیسی بری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ پاکستانی اقدامات پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور بھارتی پروپیگنڈا مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔دی پرنٹ کی رپورٹ کے مطابق بائنینس کے بانی کی پاکستان آمد اور کرپٹو تعاون کے امکانات پر بات چیت کے دوران بھارت میں سخت ٹیکس پالیسی کے باعث کرپٹو مارکیٹ بیٹھ گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بھارت کی ناکام کرپٹو حکمت عملی کے بعد پاکستان کی موثر کرپٹو پالیسی عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، 30فیصد کرپٹو ٹیکس کے نفاذ کے بعد بھارت میں 97فیصد...
ایشین کرکٹ کونسل کے تحت ہونے والا ایشیا کپ 2025 ممکنہ طور پر 12 سے 28 ستمبر کے درمیان منعقد کیا جائے گا، اگرچہ بھارت کو اس ایونٹ کا میزبان مقرر کیا گیا ہے، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کو شریک میزبان کے طور پر فائنل کر لیا گیا ہے تاکہ پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرائے جا سکیں۔ پہلے یو اے ای اور سری لنکا کو شریک میزبانی کے لیے ممکنہ امیدوار قرار دیا جا رہا تھا، لیکن موجودہ حالات کے تناظر میں متحدہ عرب امارات کا انتخاب کیا گیا ہے، جیسا کہ پاکستان کی میزبانی میں 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے میچز دبئی میں منعقد کیے جانے کی مثال موجود ہے۔...
اجے کمار سدھوترا کا کہنا تھاکہ بی جے پی کو اس بارے میں بات چیت کرنی چاہیے، محض یقین دہانیوں سے کام نہیں چلے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اور سابق وزیر اجے کمار سدھوترا نے علاقے کا ریاستی درجہ بحال کرنے میں لیت و لعل سے کام لینے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو کٹری تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجے کمار سدھوترا نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی ریاستی درجہ بحال کرنے کے حوالے سے دھوکہ دہی سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پارٹی لائنوں، مذہبی عقائد، علاقائی شناختوں اور ذات پات کی تقسیم سے...
نریندر مودی حکومت کی معاشی حکمت عملیوں کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے، جہاں بھارت اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات مکمل طور پر ڈیڈ لاک کا شکار ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کی ایٹمی دھوکہ دہی، عالمی اعتماد کی سنگین پامالی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی اقتصادی پالیسیوں میں غیر یقینی، تضاد اور ہٹ دھرمی نے نئی دہلی کو بین الاقوامی سطح پر تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق امریکا کی جانب سے بھارت پر آٹو، اسٹیل اور زرعی مصنوعات پر عائد بھاری محصولات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ واشنگٹن بھارت کے 68 فیصد درآمدی ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیتا ہے اور...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک غیر رسمی پریس کانفرنس میں اپنی زندگی کو لاحق خطرات پر کھل کر بات کی ہے۔ یہ گفتگو ایک ایسی تقریب کے دوران ہوئی جو سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی خوشی میں وائٹ ہاؤس میں رکھی گئی تھی۔ اس فیصلے میں عدالت نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کو پالیسی سازی میں غیر معمولی اختیارات دے دیے ہیں اور وفاقی ججوں کے ان اختیارات کو محدود کر دیا ہے جن کے تحت وہ صدارتی پالیسیوں کو ملک بھر میں روک سکتے تھے۔ ایک رپورٹر کی جانب سے زندگی کو لاحق خطرات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صدر ٹرمپ نے 13 جولائی 2024 کو پنسلوانیا میں ہونے والی...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور یہ نشتیں حکومتی اتحاد کو منتقل ہوجائیں گی۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت آئینی بنچ کے11 کے بجائے 10 رکنی بنچ نے کی، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی۔ اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مخصوص نشستوں نظر ثانی کیس کی سماعت مکمل ہوگئی تھی۔ فیصلہ بنچ کے7 ارکان نے اکثریت کی بنیاد پر سنایا جس میں سربراہ جسٹس امین...
لاہور: بھارت میں ہندوتوا انتہا پسند حکومت کی زیرسرپرستی مسلمان اور پاکستان دشمنی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ دہلی یونیورسٹی مشہور ترین بھارتی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ یونیورسٹی نے حال ہی میں گریجوایشن داخلوں کا آغاز کیا تو آن لائن فارم میں ’’ماں بولی‘‘کے تحت خانے میں اردو غائب کر کے ’’مسلم ‘‘لفظ شامل کر دیا۔ اس شرانگیزی پر باضمیر بھارتی دانشوروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار اردو کو صرف مسلمانوں کی زبان قرار دے کر بھارت سے نابود کرنا چاہتی ہے حالانکہ کروڑوں غیرمسلم بھی اسے بولتے اور لکھتے ہیں۔اردو نے ہندوستان میں جنم لیا اور یہ ہماری عظیم تہذیب وتمدن کی...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور چین نے ایک تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ ہم نے حال ہی میں چین کے ساتھ دستخط کیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امریکی انتظامیہ اور چین نے جنیوا معاہدے کے نفاذ کے لیے ایک اضافی سمجھوتہ پر اتفاق کیا ہے، جو کہ گزشتہ ماہ سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت میں طے پایا تھا جہاں دونوں ممالک نے تجارتی جنگ بندی کے لیے اتفاق کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے؛ امریکا اور چین میں تجارتی تنازع پر پیشرفت، عبوری معاہدہ طے پا گیا امریکی عہدیدار کے مطابق یہ سمجھوتہ امریکی نایاب دھاتوں کی ترسیل کو تیز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے حق میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ سنایا۔7 ججز کی اکثریتی رائے سے سنائے گئے مختصر فیصلے میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کر لی گئیں، جب کہ 6 ججز نے مخالفت کی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔فیصلے کے مطابق مخصوص نشستیں اب پی ٹی آئی کو نہیں دی جائیں گی، بلکہ یہ دیگر پارلیمانی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ اس کیس میں سپریم کورٹ کی 17 سماعتیں ہوئیں، اور معاملہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ نیا اسلامی سال امت مسلمہ کیلئے امن اور سلامتی کا پیغام لائے،محرم الحرام ہمیں امام حسین علیہ السلام کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے،سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔جمعہ کے روزآغازِ محرم الحرام و نیا اسلامی سال پر جاری اپنے ایک پیغام میں دعا کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ نیا اسلامی سال امت مسلمہ کیلئے وحدت و اتحاد کا پیامبر ہو،اللہ تعالی نئے اسلامی سال1447ھ کو پاکستانی عوام کیلئے امن و ترقی،خوشحالی و خوشیاں اور عالم اسلام کیلئے باعث رحمت و برکت ہو۔وزیر اعلی...

شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں بھارت کی جانب سے پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش ناکام ہو گئی، اس اجلاس میں پاکستان نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد پیش کیے، جنہوں نے عالمی برادری کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے طویل عرصے سے دنیا کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت بلوچستان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جاں بحق افراد کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور وکلاء نے حکومت کی جانب سے سینکڑوں افراد کی بنگلہ دیش جبری ملک بدریوں کو غیر قانونی اور نسلی امتیاز پر مبنی قرار دیا ہے۔ بھارتی اور بنگلہ دیشی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان افراد کو بغیر کسی مقدمے کے بنگلہ دیش واپس بھیج دیا گیا ہے۔ نئی دہلی کا کہنا ہے کہ یہ افراد ''غیر دستاویزی مہاجرین‘‘ ہیں۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت عرصہ دراز سے امیگریشن، خاص طور پر مسلمان اکثریتی ہمسایہ ملک بنگلہ دیش سے آنے والوں کے بارے میں سخت موقف اختیار کیے ہوئے ہے۔ اعلیٰ حکام ان مہاجرین کو ''دیمک‘‘ اور''درانداز‘‘جیسے الفاظ...
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کی چائنا انٹرنیشنل ٹیلی ویژن کارپوریشن اور اٹلی کے علاقے ٹسکانی کے سیاحتی فروغ کے ادارے کے باہمی تعاون سے بنائی گئی دستاویزی فلم “ٹسکانی ٹریول اِن اے نیور اینڈنگ رینیسانس” اٹلی کے شہر فلورنس میں نشر کی گئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور اٹلی کے علاقے ٹسکانی کے سیاحت کے وزیر ماراس نے نشریات کا آغاز کیا، اور مشترکہ پروڈکشن، ثقافتی اور سیاحتی تشہیر، اور ثقافتی ورثے کے تحفظ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ماراس نے شین ہائی شیونگ اور ان کے وفد کا استقبال کیا اور کہا کہ ٹسکانی...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاستی نظام میں عوامی خدمت پر مبنی سول بیورو کریسی کا شفاف کردار ناگزیر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آرمی آڈیٹوریم میں سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) کے زیرتربیت افسران سے ملاقات کی۔ یہ افسران امن کے دوران فوجی فارمیشنز، آپریشنل علاقوں، بالخصوص کشمیر،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پاکستان آرمی کے ساتھ منسلک رہے اور انہیں تینوں مسلح افواج کی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔ فیلڈ مارشل کی افسران سے ملاقات ایک وسیع تر قومی اقدام کا حصہ تھی ،...
ظہران کوامے ممدانی کی نیویارک سٹی کے ڈیموکریٹک میئرل پرائمری میں کامیابی نے بھارت اور امریکا میں موجود ہندو قوم پرست حلقوں اور بھارتی تارکین وطن کے بعض طبقوں میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ یہ تنقید اور بعض اوقات کھلی دشمنی ان کی مذہبی اور نسلی شناخت، سیاسی نظریات، اور بھارت و فلسطین کے بارے میں ان کے کھلے بیانات سے جڑی ہوئی ہے۔ 33 سالہ بھارتی نژاد امریکی، مسلمان اور جمہوری سوشلسٹ ظہران ممدانی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر کھلی تنقید کی، فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھائی، اور ترقی پسند نظریات اپنائے، جن کی وجہ سے بھارتی میڈیا اور ایکس سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کے خلاف مہم تیز ہو گئی۔ ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کا گم ہونے پر بنوانے کا آسان طریقہ بتا دیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں نادرا کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے بغیر چپ والے کارڈ کی میعاد ختم ہوچکی ہے یا گم ہوگیا ہے تو اضافی خصوصیات کا حامل بغیر چپ والا کارڈ حاصل کرنے کے لیے کارڈ کی تجدید یا گمشدہ کارڈ کی درخواست کی بجائے ترمیم کی درخواست آج ہی نادرا دفتر یا پاک آئی ٹی موبائل ایپ کے ذریعے جمع کروائیں۔ نادرا حکام کے مطابق کارڈ بنوا کر کم فیس میں اسمارٹ کارڈ والی خصوصیات سے فائدہ اٹھائیں۔ شناختی کارڈ کی فیس نارمل شناختی کارڈ کی فیس 400 روپے اور پروسیسنگ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔ جبکہ 27 اور 28 جون کو موسی خیل ،بارکھان،خضدار،قلات، دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں مقامی / بر ساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ،چارسدہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔جبکہ 27 اور 28جون کو سکھر،لاڑکانہ ،میر پور خاص ،حیدرآباد اور کراچی کے نشیبی علا قے بھی زیر آب آنے کا اندیشہ۔ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے...
ویب ڈیسک : نادرا نے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے یا گم ہونے پر نیا کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ بتا دیا۔ نادرا کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا پر پوسٹ لگائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کے بغیر چپ والے کارڈ کی میعاد ختم ہوچکی ہے یا گم ہوگیا ہے تو اضافی خصوصیات کا حامل بغیر چپ والا کارڈ حاصل کرنے کے لیے کارڈ کی تجدید یا گمشدہ کارڈ کی درخواست کی بجائے ترمیم کی درخواست آج ہی نادرا دفتر یا پاک آئی ٹی موبائل ایپ کے ذریعے جمع کروائیں۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک نادرا حکام کے مطابق کارڈ...

چین اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ منانے کے لیے خصوصی آرٹ نمائش کا روم میں انعقاد
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ ، اطالوی وزارت ثقافت ، اطالوی میوزیم آف ہیومن سولائزیشن ، اطالوی اکیڈمی آف فائن آرٹس آف روم ، اطالوی فٹ بال ایسوسی ایشن اور اٹلی کی لازیو ریجنل کونسل کے مشترکہ زیراہتمام “چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ منانے کے لئے خصوصی آرٹ نمائش کا” اٹلی میں لینچے نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شاندار طریقے سے افتتاح کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور اٹلی طویل تاریخ اور شاندار ثقافت کے ساتھ عظیم ممالک ہیں، اور تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی...

چین اٹلی سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ منانے کے لیے چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام افرادی و ثقافتی تقریب کا انعقاد
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام چین۔ اٹلی کے سفارتی تعلقات کے قیام کی ۵۵ ویں افرادی و ثقافتی تبادلے کی تقریب روم میں ہوئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ ، اطالوی وزیر تعلیم والدیتارا اور دونوں ممالک کے مختلف سماجی حلقوں کے دو سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی اور چین۔ اٹلی کے درمیان افرادی و ثفافتی تبادلے کے متعدد پروگراموں کا آغاز کیا۔اس تقریب کےموقع پر “۲۰۲۵ اٹلی میں چینی فلم ویک ” کا آغاز ہوا۔چائنا میڈیا گروپ اٹلی کے مین اسٹریم میڈیا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کھیلوں کی تقریبات کی نشریات اور رپورٹنگ، فلم اور ٹیلی ویژن کے...
راولپنڈی: تھانہ بنی محلہ راجا سلطان میں تین بچوں کی موت کا مقدمہ شوہر نے اہلیہ پر درج کروا دیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اہلیہ کے ساتھ ایک روز قبل جھگڑا ہوا تھا، جس پر اہلیہ نے کہا تھا کہ بچوں کا کچھ کر لوں گی۔ مجھے شبہ ہے کہ میری اہلیہ نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میرے بچوں کو قتل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی کی اہلیہ اسپتال میں زیر علاج ہے اور پہلے سے حفاظتی تحویل میں ہے، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ پولیس کے مطابق فرانزک شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں میرٹ پر تفتیش کو مکمل کیا جائے گا۔ پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس اس وقت کشیدگی کا شکار ہو گیا جب بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارتی وزیر دفاع کی برہمی اس وقت سامنے آئی جب انہیں محسوس ہوا کہ اعلامیے میں بھارت کے لیے حساس سمجھے جانے والے معاملات کو نظرانداز کیا گیا ہے، جب کہ کچھ نکات بالواسطہ طور پر بھارت کے خلاف اشارہ کر رہے تھے۔اجلاس میں چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے دفاع نے شرکت کی، جب کہ ہر ملک نے اپنی دفاعی...
بھارت کیخلاف ایک اور تاریخی فتح، مودی سرکار پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کی سفارت کاری کی فتح ہوئی جب کہ بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام رہا۔اس کے بعد بوکھلاہٹ میں بھارتی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں دستخط سے انکار کردیا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی وفد اعلامیے میں پاکستان کی مذمت کے لیے منتیں کرتا رہا، رکن ملکوں کے وفود...
بھارتی وزیر دفاع شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیے پر بھڑک اٹھے، دستخط سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا، تاہم اجلاس کے اختتام پر جاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیے نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو غصے میں مبتلا کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی ناراضی کی بڑی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا کوئی ذکر نہیں تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس سی او اعلامیے میں بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے دوران ایک مشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا، کیونکہ اس میں پہلگام حملے کا ذکر نہیں تھا جب کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کا ذکر تھا، اسلام آباد جہاں بھارت پر بدامنی پھیلانے کا الزام لگاتا ہے۔ بھارت بلوچستان میں اپنے ملوث ہونے کے بارے میں پاکستان کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ پاکستان کا اصرار ہے کہ نئی دہلی باغیوں کی مدد کرتا ہے۔ فی الوقت شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت چین کے پاس ہے اور اس کے شہر کیانگ داؤ میں رکن کے...
اسلام ٹائمز: میرواعظ نے کہا کہ صیہونی طاقتیں مسلسل مسلمانوں کو کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ایسی صورت میں ایران کی قیادت نے جس حوصلے اور جرات کا مظاہرہ کیا، وہ دیگر مسلم ممالک کیلئے مثال ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی جموں و کشمیر کی معروف دینی و سیاسی شخصیت اور حریت کانفرنس کے سرکردہ رہنما میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ملتِ ایران اور وہاں کی قیادت کو صیہونی طاقتوں، بالخصوص امریکہ و اسرائیل کے مقابلے میں کامیاب مزاحمت پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں میرواعظ نے کہا سب سے پہلے میں ایران کے عوام اور اس کی سیاسی و مذہبی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) بھارت کی عسکری قیادت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے کی جانب سے یہ اعتراف سامنے آیا ہے کہ پاکستان ناقابلِ شکست ہے، اس حوالے سے سابق بھارتی افسر اور تجزیہ کار نے تسلیم کر لیا کہ پاکستان کبھی نہیں ہارا، پاکستان کو جنگی شکست نہیں دی جا سکتی، پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی، 1971ء کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذ پر ہاری گئی۔ پراوین سواہنے کا کہنا ہے کہ اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج لائن...
بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے دفاعی وزراء کے اجلاس میں جاری کردہ مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ اس اعلامیے میں دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کے نقطۂ نظر کو مناسب طور پر شامل نہ کرنے پر نئی دہلی نے اپنے اختلافات کا اظہار کیا ۔ دہشت گردی پر دبلے الفاظ نہ چلنے کی وجہ سے اختلافات کا اظہار بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اعلامیے میں دہشت گردی سے متعلق بیان کمزور تھا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان کے ساتھ مبینہ ڈبل اسٹینڈرڈ پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ’کچھ ممالک سرحد پار دہشت گردی کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں اور دہشت گردوں کا پناہ دیتے ہیں‘۔ پہلگام...
بھارت میں مودی سرکار نے اپنے ہی ملک کو خواتین کے لیے دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک بنا دیا۔ نریندر مودی کے دونوں ادوارِ حکومت کے دوران ہونے والے تاریخ کے بدترین واقعات کی وجہ سے خواتین کے لیے بھارت کو دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک قرار دیا جا چکا ہے۔ بی جے پی کی ہندو انتہا پسند حکومت نے بھارت کو خواتین کے لیے دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک بنا دیا ہے۔ مودی راج میں خواتین سے زیادتی روز کا معمول بن گیا ہے، جہاں نظامِ انصاف مفلوج اور ریاست خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ بھارت میں نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی خواتین بھی مسلسل جنسی زیادتی کا نشانہ بن رہی ہیں۔...
بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے نمائندوں کے درمیان کشیدہ تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان کے قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم ملک نے اپنی مدلل اور جامع تقریر میں بھارتی سیکیورٹی مشیر اجیت ڈوول کے بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا۔ اجلاس میں تیز ترین ردعمل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی نمائندے نے اپنی تقریر میں متنازعہ ’آپریشن سندور‘ کو دہشتگردی کے خلاف ایک جائز کارروائی قرار دیتے ہوئے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔ تاہم پاکستانی وفد نے اس بیان کو یکطرفہ پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے نہ صرف بھارتی مؤقف کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور امریکا نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارتی مذاکرات کو آئندہ ہفتے تک خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیاہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور امریکا کے سیکرٹری تجارت ہاورڈ لٹنک کے مابین باہمی ٹیرفس سے متعلق ورچوئل میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ کے دوران فریقین نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فریقین نے تجارتی مذاکرات کو آئندہ ہفتے تک خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ تجارتی معاہدے کے بعد باہمی مفادات پر مبنی ایک جامع شراکت داری تشکیل دی جانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ یہ شراکت داری اسٹریٹجک اور...
ابوظہبی: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔ پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12واں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید کی قیادت میں گزشتہ رات گئے...
قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں آندھی، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، جب کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں جن میں مظفرآباد، باغ، راولا کوٹ، ہٹیاں بالا، میرپور اور نیلم ویلی شامل ہیں، وہاں بھی طوفانی ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔ ادارے نے بتایا کہ سندھ کے کئی شہروں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اور میرپورخاص میں بھی موسم خراب ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے...
اسلام آباد:پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق طے پا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لُٹنِک کے مابین باہمی ٹیرفس (reciprocal tariffs) سے متعلق ورچوئل میٹنگ ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کے تحت اگلے ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق طے پایا ہے۔ پاکستان اور امریکا کے مابین اس اجلاس کے دوران فریقین نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارتی مذاکرات کو آئندہ ہفتے تک خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ علاوہ ازیں تجارتی معاہدے کے بعد باہمی...