2025-07-26@12:07:22 GMT
تلاش کی گنتی: 1822

«صنعتی صارفین»:

(نئی خبر)
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ ٹورازم کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے پوری قوم صدمے میں ہے، وفاق اور صوبوں میں آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط والے بجٹ مسلط کر دیئے گئے۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ عدلیہ اور پارلیمنٹ پر منفی اثرات لائے گا، سیاسی بحرانوں میں اسٹیبلشمنٹ اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے، ملی یکجہتی کونسل محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے نجی مال میں تین روزہ ٹریول ایکسپو کا افتتاح کردیا۔ اسلام اباد کے نجی مال میں تین روزہ گلوبل ٹورازم ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاحتی کمپنیوں اور سیاحت کے شعبے سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے تقریب کا افتتاح کیا۔(جاری ہے) سینٹورس مال کے سی ای او سردار یاسر الیاس بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ہے کہا کہ پاکستان سیاحت کے شعبہ میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ہمارے ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد بڑھ رہی...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان نجم الحسن شانتو نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ نجم الحسن شانتو نے یہ اعلان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کیا جہاں بنگلہ دیش کو اننگز اور 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نجم الحسن شانتو نے کہا کہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں مزید کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا۔ یہ کوئی ذاتی فیصلہ نہیں بلکہ ٹیم کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین الگ الگ فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا ٹیم کے لیے سودمند نہیں ہوگا، میں کچھ عرصے سے ڈریسنگ روم کا حصہ ہوں اور سمجھتا ہوں کہ تین فارمیٹس میں...
    اسلام آباد:   سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور حکومتی اتحاد کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 نشستیں مل گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعتیں مکمل کرلیں۔ آج کی سماعت آئینی بینچ کے گیارہ کے بجائے دس رکنی بنچ نے کی جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی۔ قبل ازیں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کے دلائل مکمل ہوئے۔ بینچ نے آج کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور وقفے کے بعد چار صفحات پر مشتمل مختصر تحریری...
    المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سنہ 1992 سے نہ صرف معذور افراد کی بحالی کے لیے سرگرم ہے بلکہ خواتین کو ہنر مند بنانے، یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت اور دیگر سماجی منصوبوں پر بھی مسلسل کام کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں آٹا پیسنے کے لیے پن چکیوں کا استعمال صدیوں سے جاری یہ ادارہ ایک مثالی فلاحی ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے جو بغیر کسی حکومتی امداد کے اپنے وسائل اور عوامی تعاون سے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود میں مصروف ہے۔ مزید تفصیل جانیے علیشاہ عندلیب کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور یہ نشتیں حکومتی اتحاد کو منتقل ہوجائیں گی۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت آئینی بنچ کے11  کے بجائے 10 رکنی بنچ نے کی، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی۔ اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مخصوص نشستوں نظر ثانی کیس کی سماعت مکمل ہوگئی تھی۔ فیصلہ بنچ کے7  ارکان نے اکثریت کی بنیاد پر سنایا جس میں سربراہ جسٹس امین...
    پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کو مالِ غنیمت کی طرح مسترد شدہ جماعتوں میں بانٹا گیا،بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسیٰ کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے، میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے اور بہت ناانصافی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسیٰ کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے۔ان کا کہنا تھاکہ فیصلہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے، آئین کی غلط تشریح کی گئی ہے، یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی (اسپورٹس ڈیسک)ممبئی سے تعلق رکھنے والے سابق انڈر 19عالمی چیمپئن کپتان پرتھوی شا نے ناقص فٹنس کی بنیاد پر ڈراپ کیے جانے اور نجی ٹرافی ایونٹ کیلئے پک نہ کرنے پر شہر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتھوی شا نے اگلے ڈومیسٹک سیزن سے قبل ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) سے علیحدگی اختیار کرنے کیلئے این او سی طلب کیا تھا۔ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کو لکھے گئے خط میں پرتھوی نے مقف اپنایا تھا کہ کیرئیر کے اس موڑ پر، مجھے ایک دوسری ایسوسی ایشن کے تحت پیشہ ورانہ کرکٹ کھیلنے کا موقع دیا جارہا ہے جو بطور کرکٹر میری کیرئیر کی ترقی ثابت ہوسکتا ہے۔خط میں پرتھوی شا نے ممبئی کرکٹ...
    خیبرپختونخوا اسمبلی، فائل فوٹو سپریم کورٹ فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا میں اپوزیشن تگڑی ہو جائے گی، صوبے میں خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں ہیں۔ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایف کو خواتین کی مزید سات، سات نشستیں ملیں گی۔پیپلز پارٹی کو خواتین کی 4 نشستیں ملیں گی، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹریز کو 2 ارکان پر ایک، ایک نشست ملے گی۔خواتین کی آخری نشست کسے ملے گی، یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔اقلیتوں کی 4 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایف دونوں کو دو، دو نشستیں ملیں گی۔ اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 58 ہے اور اپوزیشن ارکان کی تعداد 27 ہے،...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ آنے کے بعد قومی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتی نشستیں بحال ہو گئی ہیں۔قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی پنجاب سے 11، خیبر پختون خوا سے 8 اور یعنی 19 اور اقلیتی 3 سیٹیں بحال ہوئی ہیں، ان میں سے 14 ن لیگ، 5 پیپلز پارٹی اور 3 جے یو آئی کو ملی گئیں۔خیبر پختون خوا سمبلی میں 21 خواتین اور 4 اقلیتی کل 25، پنجاب میں 24 خواتین اور 3 اقلیتی کل 27 جبکہ سندھ میں 2 خواتین اور 1 اقلیتی نشست بحال ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئیسپریم کورٹ آف پاکستان (ایس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2025ء) جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ نظرثانی میں کوئی غلطی ہو تو اسے درست کیا جاتا ہے، جس جج نے اگرغلطی کی ہوگی تو وہی اسے درست کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کیس میں آئینی بنچ سے متعلق جسٹس جمال مندوخیل کے اہم ریمارکس سامنے آئے ہیں۔ کیس کی سماعت کے اختتام پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ "اپیل اور نظرثانی میں فرق ہوتا ہے، نظرثانی میں کوئی غلطی ہو تو اسے درست کیا جاتا ہے، میں نے اگرغلطی کی ہوگی تو میں ہی اسے درست کروں گا، میں کہہ سکتا ہوں ہاں یہ حقائق پہلے میرے سامنے نہیں تھے غلطی ہوگئی لیکن میں اپنے ساتھی ججز کا دیا...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں منظور ہوگئیں جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی ہے۔ اس اہم فیصلے کے بعد حکومت کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوجائے گی جبکہ تحریک انصاف کے بجائے مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں کو دی جائیں گی۔ فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلی کی 55 نشستیں حکومتی اتحاد کو مل جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: مخصوص نشستوں کا فیصلہ: سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا اس فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کی پنجاب سے خواتین کی 11 مخصوص نشستیں جبکہ  خیبرپختونخوا سے خواتین کی 8...
    بھارت کو عالمی سطح پر بڑی شکست، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی بھارتی استدعا مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے مستقل عدالت برائے انصاف نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی نام نہاد یکطرفہ معطلی کے بعد ثالثی عدالت کی کارروائی معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی، سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت نے پاکستان کے مقف کی تائید کردی جبکہ حکومت پاکستان نے ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ثالثی عدالت کے فیصلے کے متن کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ثالثی عدالت کا کردار نمایاں ہے اور معاہدے کی معطلی کے بھارتی اقدام سے عدالت کی فیصلہ سازی کی حیثیت بالکل...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2025ء) سپریم کورٹ فیصلے کے بعد حکمران اتحاد کی چاندی ہو گئی، عام انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہنے والے حکمران اتحاد کو اب دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی، مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخواہ میں بھی دلچسپ صورتحال، مجموعی طور پر صرف 27 نشتیں حاصل کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو 30 اضافی مخصوص نشستیں مل جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور یہ نشتیں حکومتی اتحاد کو...
    پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو ’ناانصافی‘ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم، نظرثانی درخواستیں منظور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے قاضی فائز عیسیٰ کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیصلہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے اور اس میں آئین کی غلط تشریح کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشستیں پی ٹی آئی کی تھیں اس فیصلے کے بعد کے پی میں 3 سیٹیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں خارج کیے جانے اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ  پارٹی نے فیصلے کو “مایوس کن”، “ناانصافی” اور “آئین کی غلط تشریح” قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کے خلاف عوامی اور سیاسی سطح پر احتجاج کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر نے کہاکہ  قاضی فائز عیسیٰ کا سایہ سپریم کورٹ پر موجود ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں سخت مایوسی ہوئی ہے، یہ ہمارے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے دینے کا...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آج ہائی کورٹ کا فیصلہ ریویو ہوا ہے، ججز کی اکثریت نے فیصلہ جاری کیا ہے، اسی فارمولے پر صوبائی اسمبلیوں کی سیٹیں بھی طے ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جو جماعتیں الیکشن میں حصہ لیں ان کو مخصوص نشستیں ملتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آج ہائی کورٹ کا فیصلہ ریویو ہوا ہے، ججز کی اکثریت نے فیصلہ جاری کیا ہے، اسی فارمولے پر صوبائی اسمبلیوں کی سیٹیں بھی طے ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کا فیصلہ آئین کی بنیاد پرہوتا ہے جو جماعتیں الیکشن میں حصہ لیں...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیرِاعظم نے قانونی ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی انتھک محنت پر پذیرائی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی اور قانون کی درست تشریح ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ آئیں اور حکومت کے ساتھ مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 5 کے مقابلے میں 7 کی اکثریت سے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے مختصر فیصلے میں 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے...
    اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیرِاعظم نے قانونی ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی انتھک محنت پر پذیرائی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی اور قانون کی درست تشریح ہوئی۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ آئیں اور حکومت کے ساتھ مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں منظور ہوگئیں جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی ہے۔ اس اہم فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں کو دی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم، نظرثانی درخواستیں منظور فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلی کی 55 نشستیں حکومتی اتحاد کو مل جائیں گی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن 15 دنوں میں طے کرے کہ کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بنتی ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں خواتین...
    سپریم کورٹ کا فیصلہ، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں ملیں گی؟،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آئینی بینچ کے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں کے فیصلے کے بعد 77 قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی رکنیت بحال ہوگئی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کے بعد مختلف قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر نظرثانی درخواستوں کے فیصلے سامنے آگئے ہیں، جس کے تحت مجموعی طور پر 77 ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی۔اس فیصلے کے نتیجے میں مختلف سیاسی جماعتوں کی نشستیں واپس آئیں اور کئی ارکان کو اپنے اپنے اسمبلیوں میں دوبارہ نمائندگی کا موقع ملا۔سپریم کورٹ...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، جس طرح بھٹو کا فیصلہ آیا تھا، اس طرح عوام کا فیصلہ بھی آئے گا، یہ ہماری 78 سیٹیں تھیں، ایک پارٹی کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، 3 جیتی سیٹوں پر ان کو 11 نشستیں ملیں گی، کسی نے ایسا نہیں سوچا تھا۔ اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے، 8 ججرز نے ہمارے حق میں فیصلہ کردیا تھا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، آج آئین...
    پشاور/ لاہور: مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں حکومتی اتحاد کو 27 نشستیں ملیں گی جب کہ کے پی میں ن لیگ اور جے یو آئی سات سات نشستوں کے ساتھ فائدے میں رہیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بینچ کے مخصوص نشستوں کے کیس میں دیے گئے فیصلے کی روشنی میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کو مخصوص نشستیں ملیں گی۔ پنجاب اسمبلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی 27 مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد کو ملیں گی۔ مخصوص نشستوں میں 24 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔ ن لیگ کو خواتین کی 21 ، پیپلز پارٹی، آئی پی پی اور ق لیگ کو...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس کے دوران ملک بھر میں گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس اور صنعت کے لیے قیمتوں میں اوسطاً 10 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ۔ گھریلو صارفین کے لیے صرف فکسڈ چارجز میں معمولی رد و بدل کیا جائے گا، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے چینی درآمد سے متعلق تجویز پر غور کیا۔ ای سی سی نے اجلاس کے دوران چینی کی درآمد کی بھی منظوری دے دی ، چینی کی درآمد کے لیے 10 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی، کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ کریں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں معیشت، توانائی اور غذائی تحفظ سے متعلق کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم اعلامیے کے مطابق فکسڈ چارجز میں معمولی اضافہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 400 روپے سے بڑھا کر 450 روپے ماہانہ کر دیے گئے ہیں، جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 1000 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیے گئے۔ اس کے علاوہ وہ صارفین جو ماہانہ 1.5 کیوبک میٹر سے زائد گیس استعمال کرتے ہیں، ان کے فکسڈ چارجز 2000...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے مخصوص نشستوں کا دروازہ بند کرتے ہوئے ان نشستوں سے متعلق اپنا پچھلا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے آج طویل سماعت کے بعد 5 کے مقابلے میں 7 ججز کی اکثریتی رائے سے نظرثانی درخواستیں منظور کر لیں اور پشاور ہائی کورٹ کے مارچ 2024 کے فیصلے کو برقرار رکھا۔یہ فیصلہ پاکستان کی سیاسی اور آئینی تاریخ میں ایک اہم موڑ تصور کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف پارلیمانی جماعتوں کے درمیان طاقت کا توازن تبدیل کرے گا بلکہ آئندہ انتخابات اور پارلیمانی عمل میں بھی دور رس اثرات مرتب کرے گا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار، جو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2025ء) تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم قرار، سپریم کورٹ آئینی بنچ نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کو الاٹ کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور یہ نشتیں حکومتی اتحاد کو منتقل ہوجائیں گی۔ جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعتیں مکمل کرلیں۔ آج کی سماعت آئینی بینچ کے گیارہ کے بجائے دس رکنی بنچ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے حق میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ سنایا۔7 ججز کی اکثریتی رائے سے سنائے گئے مختصر فیصلے میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کر لی گئیں، جب کہ 6 ججز نے مخالفت کی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔فیصلے کے مطابق مخصوص نشستیں اب پی ٹی آئی کو نہیں دی جائیں گی، بلکہ یہ دیگر پارلیمانی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ اس کیس میں سپریم کورٹ کی 17 سماعتیں ہوئیں، اور معاملہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں نظر ثانی کیس کی سماعت مکمل ہوگئی۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہوگئے۔ ان دلائل کے ساتھ ہی مخصوص نشستوں نظر ثانی کیس کی سماعت مکمل ہوگئی۔ اس موقع پر جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ کچھ دیر میں مختصر فیصلہ سنائیں گے۔ قبل ازیں مخصوص نشستوں کا نظرثانی کیس سننے والے آئینی بینچ کے گیارہ ججوں میں شامل جسٹس صلاح الدین پنہور نے کیس سننے سے معذرت کی۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ حامد خان ایڈووکیٹ نے ان پر اعتراض کیا، عوام میں جج کی جانبداری کا تاثر جانا درست نہیں ہے اس لیے بینچ میں نہیں بیٹھ سکتا، بینچ ٹوٹنے کے...
    نظر ثانی درخواستیں منظور ،تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم ،آئینی بینچ نے فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں 7سے 6کی اکثریت پر نظر ثانی درخواستیں منظور کر لیں ، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 6کے مقابلے میں 7کی اکثریت پر نظر ثانی درخواستیں منظور کر لیں اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔قبل ازیں سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہوگئے۔ ان دلائل کے ساتھ ہی مخصوص نشستوں...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے مخصوص نشستیں نظرثانی کیس کامختصر فیصلہ سنادیا۔آئینی بنچ نےچھ ،سات کی اکثریت سے نظرثانی کی درخواستیں منظورکرلیں Post Views: 2
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ عدالت عظمیٰ کا آئینی بینچ مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گا۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 10 رکنی آ ئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر مخدوم علی خان نے دلائل دیئے۔ سماعت کا آغاز ہوا تو جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جواب الجواب کی حد تک دلائل محدود رکھیں، جس پر وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ کوئی نئی بات نہیں کروں گا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ خواہش ہے کہ سپریم کورٹ کا پرانا نظام بحال ہونا چاہیئے، بہت ہوچکا ہے، مخدوم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کا گم ہونے پر بنوانے کا آسان طریقہ بتا دیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں نادرا کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے بغیر چپ والے کارڈ کی میعاد ختم ہوچکی ہے یا گم ہوگیا ہے تو اضافی خصوصیات کا حامل بغیر چپ والا کارڈ حاصل کرنے کے لیے کارڈ کی تجدید یا گمشدہ کارڈ کی درخواست کی بجائے ترمیم کی درخواست آج ہی نادرا دفتر یا پاک آئی ٹی موبائل ایپ کے ذریعے جمع کروائیں۔ نادرا حکام کے مطابق کارڈ بنوا کر کم فیس میں اسمارٹ کارڈ والی خصوصیات سے فائدہ اٹھائیں۔ شناختی کارڈ کی فیس نارمل شناختی کارڈ کی فیس 400 روپے اور پروسیسنگ...
    ویب ڈیسک : نادرا نے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے یا گم ہونے پر نیا کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ بتا دیا۔ نادرا کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا پر پوسٹ لگائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کے بغیر چپ والے کارڈ کی میعاد ختم ہوچکی ہے یا گم ہوگیا ہے تو اضافی خصوصیات کا حامل بغیر چپ والا کارڈ حاصل کرنے کے لیے کارڈ کی تجدید یا گمشدہ کارڈ کی درخواست کی بجائے ترمیم کی درخواست آج ہی نادرا دفتر یا پاک آئی ٹی موبائل ایپ کے ذریعے جمع کروائیں۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک نادرا حکام کے مطابق کارڈ...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب---فائل فوٹو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف رینجر فورس کی بھرتی مکمل کر لی گئی۔لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ امیدواروں کی تربیت وائلڈ لائف ریسرچ سینٹر فیصل آباد اور پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاؤالدین سے کروائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار خواتین کو فیلڈ وائلڈ لائف رینجرز کی حیثیت سے تعینات کیا گیا۔ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب زیرو پلاسٹک اور زیرو پلوشن ڈے منا رہا ہے، مریم اورنگزیبپنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ... مریم اورنگزیب نے کہا کہ 54 ہزار درخواست گزاروں میں سے 552 منتخب کیے گئے جس میں 23 فیصد خواتین بھی شامل...
    نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں کی گئی اس ملاقات میں سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کو جولائی میں سلامتی کونسل کے مجوزہ پروگرام آف ورک سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت جولائی میں سنبھالے گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں کی گئی اس ملاقات میں سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کو جولائی میں سلامتی کونسل کے مجوزہ پروگرام آف ورک سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ کہ پاکستان، سلامتی کونسل کی اپنی...
    فائل فوٹو پاکستان اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرکے پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پروگرام آف ورک سے آگاہ کیا۔سفیر عاصم افتخار احمد نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال، افریقہ، یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکہ میں ہونے والی پیش رفت اور اقوام متحدہ کی امن مشنز کے ذریعے سلامتی کونسل کے مقاصد کے فروغ میں ان کے کردار پر بھی گفتگو کی۔اس موقع پر سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے رکن ممالک کے درمیان مضبوط عزم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی...
    پاکستان کا 9ہمسایہ ممالک سے تجارتی خسارہ 11ارب 17کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مالی سال 2025 کے پہلے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے، جس کی بڑی وجہ چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے درآمدات میں غیر معمولی اضافہ اور برآمدات میں کمی ہے۔تفصیلات کے مطابق، سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2025 کے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 32.82 فیصد کے اضافے کے ساتھ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔اگرچہ افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو برآمدات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)مالی سال 2025 کے پہلے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے، جس کی بڑی وجہ چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے درآمدات میں غیر معمولی اضافہ اور برآمدات میں کمی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2025 کے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا اپنے 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 32.82 فیصد کے اضافے کے ساتھ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا،اگرچہ افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو برآمدات میں قابل ذکر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی ایک وجہ خطے...
    شہر قائد میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی، جس کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جب کہ گلی محلوں کی دکانوں پر بعض دکاندار 190 روپے فی کلو تک طلب کر رہے ہیں۔ ادھر کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی کلو قیمت 174 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ہول سیلرز کے مطابق محرم الحرام کے قریب آتے ہی چینی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں بھی اوپر جا رہی ہیں۔ Post...
    وہ جو کبھی ٹی وی اسکرین پر جگمگاتی تھیں، جو ہر فریم میں زندگی، جذبات اور فن کا مجسمہ بن کر ابھرتی تھیں، خاموشی سے اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں۔ ماضی کی مشہور و معروف اداکارہ عائشہ خان اپنی زندگی کے آخری ایام میں نہ صرف تنہا تھیں بلکہ گمنامی کی دھند میں بھی کھو چکی تھیں۔ عائشہ خان کی وفات اور تدفین، دونوں ہی خاموشی سے ہو گئیں۔ کوئی ہجوم، کوئی ہنگامہ، نہ ہی کوئی پرانا ساتھی، نہ کوئی کیمرہ، نہ شوروغل — صرف خاموشی، ایک اداس ہوا، اور وہ قبر جس پر کوئی نام کی تختی بھی نصب نہ کی گئی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق، عائشہ خان کی میت ان کے...
    بانی پی ٹی آئی کافیصلہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی وکلا کا لاہور ہائی کورٹ میں احتجاج غیر متعلقہ افراد کوکمرہ عدالت سے نکال دیا گیا، فواد چوہدری بھی عدالت پہنچ گئے تھے لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔فیصلہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی سے متعلق رکھنے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کا آئینی بینچ کل مخصوص نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت دوبارہ شروع کریگا ،ذرائع کے مطابق ممکنہ فیصلے اور اس کے نتائج کے بارے میں بحث شروع ہو گئی ہے۔ سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل وقار رانانے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ آئین کی تشریح کے لیے دو طریقوں پر منحصر ہے۔ ایک عام آئین کی طرح لغوی اور پیڈینٹک پڑھنے والا آئین ہے۔ دوسرا لبرل اور نامیاتی ہے جہاں بنیادی طور پر بنیادی آئینی اقدار کی پیروی کی جاتی ہے اور اسے برقرار رکھا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس: حامد خان نے التوا کی درخواست دائر کردی یہ عدلیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو کی زیادتیوں کا شکار اوور بلنگ اور بلاجواز ڈیٹیکشن سے نالاں سکھر کی تاجر برادری نے وزیر اعظم کو شکایتی خطوط ارسال کر دیے، انجمن تاجران نشتر روڈ کے صدر محمد عامر فاروقی ،جنرل سیکرٹری حاجی احسان ملک نے وزیر اعظم کو ارسال کردہ لیٹر میں سکھر میں سیپکو بجلی کے بلوں میں بلاجواز ڈیٹیکشن اور اوور ریڈنگ کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست کی ھے، کہا گیا ھے کہ سکھر میں گھریلو بجلی کے صارفین کے ساتھ SEPCO (سکھر الیکٹرک پاور کمپنی) کے ہاتھوں ہونے والی سنگین ناانصافی پر توجہ دی جائے، سیپکو نے ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو کنکشنز پر بلاجواز ڈیٹیکشن شروع کر دی ہیں۔ مئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔فیصلہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکلا نے کورٹ میں احتجاج کیا۔ قبل ازیں کمرہ عدالت سے غیر متعلقہ افراد کو نکال دیا گیا تھا جبکہ اس سلسلے میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری بھی عدالت پہنچ گئے تھے۔ یاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک-قطر فیملی تکافل لمیٹڈ (پی کیو ایف ٹی ایل) کو انٹرنیشنل فنانس ایوارڈز 2025ء میں “پاکستان کی تیز ترین ترقی کرنے والی فیملی تکافل کمپنی” کے پُروقار اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ بین الاقوامی سطح پر ایک غیر معمولی اعتراف ہے، جو پی کیو ایف ٹی ایل کو پاکستان کی واحد فیملی تکافل کمپنی کے طور پر ممتاز کرتا ہے ۔ یہ کامیابی کمپنی کی مسلسل ترقی، جدید حکمتِ عملی، صارفین پر مرکوز خدمات، تکافل کے شعبے میں مؤثر قیادت، اور پاکستان میں اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کے لیے اس کے مضبوط عزم کی واضح عکاسی کرتی ہے۔پاک قطر فیملی تکافل کی شاندار ترقی ایک مؤثر حکمتِ عملی اور عملی مہارت کے امتزاج پر مبنی...
    لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ واضح رہے کہ 9 مئی 2023ء کو مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ 2025 کے غیر یقینی مستقبل کے سائے میں بھارتی براڈکاسٹر سونی اسپورٹس کی جانب سے جاری کیے گئے پروموشنل مواد نے نیا تنازع چھیڑ دیا ہے، جس میں پاکستان کو نظر انداز کیے جانے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کردہ آفیشل پوسٹر میں صرف بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کے کپتانوں کی تصاویر شامل کی گئی ہیں، جبکہ پاکستان کے کسی کھلاڑی یا کپتان کو نمائندگی کے لیے شامل نہیں کیا گیا، جس پر کرکٹ مداحوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ اطلاعات زیر گردش ہیں کہ پاک-بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی...
    ممبئی (نیوز ڈیسک)ممبئی سے تعلق رکھنے والے سابق انڈر 19عالمی چیمپئن کپتان پرتھوی شا نے ناقص فٹنس کی بنیاد پر ڈراپ کیے جانے اور نجی ٹرافی ایونٹ کیلئے پک نہ کرنے پر شہر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتھوی شا نے اگلے ڈومیسٹک سیزن سے قبل ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) سے علیحدگی اختیار کرنے کیلئے این او سی طلب کیا تھا۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کو لکھے گئے خط میں پرتھوی نے مؤقف اپنایا تھا کہ’ کیرئیر کے اس موڑ پر، مجھے ایک دوسری ایسوسی ایشن کے تحت پیشہ ورانہ کرکٹ کھیلنے کا موقع دیا جارہا ہے جو بطور کرکٹر میری کیرئیر کی ترقی ثابت ہوسکتا ہے‘۔ خط میں پرتھوی شا نے ممبئی...
    ایشیاکپ 2025 کے تاریک مستقبل کے دوران بھارتی براڈکاسٹر نے پاکستان کو پوسٹر سے بھی ہٹادیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سونی اسپورٹس نے رواں سال کے آخر میں ہونے والے ایشیا کپ ایونٹ کا ایک پوسٹر جاری کیا، جس میں بنگلادیشی، سری لنکن اور بھارتی کپتان موجود ہیں تاہم پاکستان کی نمائندگی کیلئے کوئی موجود نہیں۔ بھارتی براڈ کاسٹر کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ سرحدی کشیدگی کے باوجود 'بھارت' ایونٹ میں حصہ لے گا قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونیوالی سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ایشیاکپ ایونٹ میں حصہ لے گی۔ ٹی20 ورلڈکپ کے انعقاد سے...
    لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔ واضح رہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔
    —فائل فوٹو  لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظلاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز...
    لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم  اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے 8 مقدمات میں ضمانتیں خارج کردی ہیں۔ یہ محفوظ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سنایا۔ عدالت نے اپنا مختصر فیصلہ سنایا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے 8 مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد  گزشتہ روز یہ فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ اور آج عدالت نے سابق وزیراعظم کی ساری درخواستیں مسترد کرنے کا مختصر فیصلہ سنا دیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کا موقف تھا کہ عمران خان 2 سال سے قید...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ضمانتوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی تمام کیسز میں ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے...
    امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسی بحال کر دی ہے، جس کے تحت تارکین وطن کو ان کے آبائی ملک کے بجائے کسی تیسرے ملک میں بھیجا جا سکے گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو اجازت دے دی ہے کہ وہ پناہ گزینوں کو ان کے اپنے ملک کے علاوہ کسی تیسرے ملک میں بھی بے دخل کر سکتی ہے، چاہے انہیں یہ موقع نہ دیا جائے کہ وہ وہاں درپیش خطرات کے بارے میں کچھ وضاحت پیش کر سکیں۔ یہ فیصلہ ٹرمپ کی بڑے پیمانے پر بے دخلی کی پالیسی کے حق میں ایک اور بڑی قانونی فتح تصور کیا جا رہا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ شہری عبد اللہ عمر کی بازیابی  کے لیے ان کی اہلیہ زینب زعیم کی درخواست پر چیئرمین لاپتا افراد بازیابی کمیشن کی عدم تعیناتی و متاثرہ فیملی کو 50 لاکھ کا چیک نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری کی بازیابی و توہین عدالت کیس کی سماعت کی، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ و اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن اور  درخواست گزار کی جانب سے وکیل خالد محمود عباسی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو نئے چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی کے لیے 15 جولائی تک مہلت دی، عدالت عالیہ نے متاثرہ فیملی کو پچاس لاکھ کا...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلہ کیخلاف نظرثانی درخواستیں کی کازلسٹ جاری کردی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ جمعرات کو صبح ساڑھے 9 بجے  نظرثانی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال کے باعث کازلسٹ کینسل کی گئی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی نے منگل کو یہاں ملاقات کی اورمشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے) ’’ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات میں انہوں نے خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کےلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات میں انہوں نے سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا، پاکستان مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کےلئے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز ایک بار پھر خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا، جب سرمایہ کاروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا کہ ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس مثبت خبر کے بعد مارکیٹ کے بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس میں دن کے دوران 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا شاندار اضافہ دیکھنے میں آیا، صبح 10 بج کر 40 منٹ پر کے ایس سی 100  انڈیکس 121,220.80 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو کہ 5,053.33 پوائنٹس یا 4.35 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ میں تمام اہم شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری دیکھی گئی، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارمل کیٹیگری میں شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلیے نادرا نے بڑی خوشخبری سنادی ہے، اب صارفین کی پہلے سے کہیں کم فیس بھرنا پڑے گی۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے نارمل کیٹیگری میں اپ گریڈ کیے گئے قومی شناختی کارڈ کی پروسیسنگ اور ڈیلیوری کے وقت میں کمی کردی ہے جس کے بعد صارفین کو اب جلد سے جلد ان کا کمپیوٹرائرڈ قومی شناختی کارڈ فراہم کرنے کا عمل ممکن بنایا جائے گا۔فیس بک پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر نادرا نے اس بات کا اعلان کیا کیوں کہ غیررجسٹرڈ شہریوں کو ترغیب دی جارہی ہے کہ وہ خود کو رجسٹر کرائیں اور اپنا شناختی کارڈ حاصل کریں۔اس کے علاوہ نادرا کی جانب سے بغیر...
    ویب ڈیسک:اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔ اعلامیہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو تیز کرے گا۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اعلامیہ کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی نے بروقت رابطے اور تشویش کے اظہار پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر سعودی...
    اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے قومی اسمبلی میں 28.8 کھرب روپے کے ضروری اخراجات کا بل پیش کر دیا، جو کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہے۔ یہ کمی بنیادی طور پر شرح سود میں نمایاں کمی کے باعث ہوئی ہے تاہم ایوانِ صدر، سپریم کورٹ، سینیٹ اور دیگر ریاستی اداروں کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اخراجات کا یہ بل پیش کیا، جس کے تحت قرضوں کی ادائیگی، صدر، اعلیٰ عدلیہ، پارلیمنٹ اور دیگر ریاستی اداروں کے اخراجات پورے کیے جائیں گے، آئین کے تحت ان اخراجات پر قومی اسمبلی میں رائے شماری نہیں ہوتی ہے۔ دستاویزات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک /نمائندہ جسارت ) قومی سلامتی کمیٹی نے ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹرکے منافی قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشر یف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر غور کیا گیا اور اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت سے پیدا علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 23 جون 2025ء ) فپواسا اور آسا نے ٹیکس ریبیٹ بحال کرنے اور وزیر اعلی مریم نواز سے جامعات کا بجٹ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ۔ پریس کانفرنس میں پنجاب یونیورسٹی آسا کے صدر ڈاکٹر امجد مگسی، فپواسا پنجاب کے صدر ڈاکٹر محمد اسلام نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس میں فپواسا بلوچستان کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر امجد مگسی نے کہا کہ پنجاب میں 51 یونیورسٹیوں کے لئے 18 ارب کی ریکرنگ گرانٹ رکھی گئی۔ بسوں اور چھوٹے چھوٹے منصوبوں پر کئی سو ارب روپے خرچے جا رہے ہیں، سندھ میں 42 ارب روپے کی ریکرنگ گرانٹ 31 یونیورسٹیوں کودی جا رہی ہے، اسلام آباد...
    ّکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو کی حالیہ موثر سفارتکاری کو سراہاتے ہوے کہا کہ چئیرمین پی پی نے پاکستان کا موقف عالمی سطح پر بہترین انداز میں اجاگر کیا اور اسرائیلی و بھارتی لابی کو شکست دی ۔ ایران پر اسرائیل کے حملے اور امریکا کی مداخلت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلی سندھ نے پاکستان کی حالیہ صورتحال، خارجہ پالیسی میں بلاول بھٹو زرداری کے مؤثر کردار، اپوزیشن کے رویے، وفاق کے ساتھ مالی معاملات اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اقدامات پر مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا پاک بھارت کشیدگی اور بین الاقوامی تناؤ کے...
    تنازعات سے گھرے بھارتی بلے باز پرتھوی شا نے اگلے ڈومیسٹک سیزن سے قبل ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے ٹرانسفر کی درخواست کر دی۔ پرتھوی شا کی جانب سے لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ وہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملنے والے قابِل قدر مواقع دینے پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ایسوسی ایشن کے سیٹ اپ کا حصہ رہنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایسوسی ایشن کو پیش کی جانے والی وجوہات میں انہوں نے لکھا کہ کیریئر کے اس موقع پر ان کو ایک دوسری ریاست سے پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، جو بطور کرکٹر ان کی مزید نشو نما کرے گا۔ اس ضمن میں، ایسوسی ایشن ان کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود آج سے مزید 1 ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نوٹم آج جاری ہو گا۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیح 23 مئی کو کی گئی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے بھی جوابی...
    ( ویب نیوز )خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام کے دوسرے سال میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے باعث خودانحصاری کا سفر تیز تر ہوگیا ہے۔   بجلی چوری کے خلاف ٹاسک فورس نے 86 ارب روپے کی ریکوری کی ۔ گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل درآمد شروع ہوگیا جبکہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے ٹیرف میں توازن لانے کی  سکیم بھی تیار کرلی گئی۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب  سکھر میں 150 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کی تعمیر سے جنوبی سندھ میں توانائی کی ضروریات کی تکمیل میں بہتری آئی۔ گلگت بلتستان میں ایک میگاواٹ کا سولر منصوبہ...
    شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے جس پر آج نیپرا میں سماعت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ درخواست پر تفصیلی جائزے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، تاہم اگر یہ منظوری مل جاتی ہے تو کے الیکٹرک کے لاکھوں صارفین کے ماہانہ بلوں...
    ویب ڈیسک: بھارتی طیاروں کے لئے پاکستانی فضائی حدود آج سے مزید ایک ماہ کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیح 23 مئی کو کی گئی تھی جو آج ختم ہورہی ہے۔  تاہم بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود آج سے مزید ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب اس سلسلے میں نوٹم سہہ پہر تک جاری کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر...
    کراچی: حکومت پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ آج جاری ہونے والے نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) کے ذریعے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی فضائی حدود 24 اپریل کو بھارتی طیاروں کے لیے بند کی گئی تھی، جس کے بعد 23 مئی کو ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ اب دوسرے مرحلے کی پابندی کا نوٹم آج ختم ہونے جا رہا ہے، اور اس کے اختتام پر مزید ایک ماہ کے لیے فضائی حدود کی بندش کا نوٹم جاری کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹم میں بھارتی فضائی ٹریفک کے لیے پاکستانی...
    ضیاء چشتی/ فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے فنڈ منیجر پائن برج کو 150 ملین ڈالر کے فراڈ میں ملوث قرار دے دیا ہے۔عدالت نے 52 صفحات پر مشتمل ایک فیصلے میں لکھا کہ ٹی آر جی پاکستان کی انتظامیہ دھوکے سے کام کررہی تھی، برمودا میں واقع گرین ٹری ہولڈنگز کی ٹی آر جی کے حصص کی خریداری غیر قانونی تھی۔جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے 52 صفحات پر مشتمل فیصلے میں ٹی آر جی کو فوری طور پر بورڈ کے انتخابات کرانے کی ہدایت کردی ہے۔واضح رہے کہ موجودہ انتظامیہ نے بورڈ کے انتخابات 14 مئی 2025 سے غیرقانونی طور پر روکے ہوئے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے تاریخی فیصلے میں گرین ٹری...
    حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو مقامی افراد نے ریسکیو کرلیا جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے کالام اسپتال منتقل کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے شاہی باغ میں کشتی الٹنے کے حادثے میں دو خواتین سیاح جاں بحق ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ملاح نے کشتی میں گنجائش سے زائد افراد کو سوار کیا تھا، جن میں ایک فیملی کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو مقامی افراد نے ریسکیو کرلیا جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے کالام اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کا تعلق شیر گڑھ سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دور افتادہ علاقہ ہونے اور...
    امریکی سفیر ڈورتھی سیا نے کہا کہ ہم اُن عناصر کی مذمت کرتے ہیں جو خطے میں دہشت پھیلا رہے ہیں۔ جیسے اسرائیل، تاہم چند لمحوں بعد فوراً تصحیح کرتے ہوئے کہا، میرا مطلب ہے ایران جو خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بیان کو محض زبانی لغزش قرار دیا اور کہا کہ امریکی پالیسی بالکل واضح ہے کہ ایران خطے میں دہشتگردی اور کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران امریکا کی سفیر ڈروتھی شیا کے منہ سے سچ نکل گیا۔ امریکی سفیر نے اسرائیل کو خطے میں دہشت پھیلانے والا ملک قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اُن عناصر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ہنوئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویتنام کو ابھرتی ہوئی معیشتوں کے برکس گروپ کے 10ویں شراکت دار ملک کی حیثیت سے باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔ شراکت دار ملکوں کو فیصلہ سازی کا اختیار حاصل نہیں ہے لیکن وہ برکس رہنماو¿ں کے سربراہ اجلاس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ویتنام کی وزارت خارجہ کے ترجمان فام تھو ہینگ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک “برکس گروپ کے مابین تعاون، خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور ترقی میں کردار ادا کرے گا‘ ویتنام دیگر اراکین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری جیسے شعبوں میں کام کرنے کے لیے تیار ہے۔برکس، شروع میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل پانچ ابھرتی ہوئی...
    سوات کے علاقے شاہی باغ میں کشتی الٹنے کے حادثے میں دو خواتین سیاح جاں بحق ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کالام کے علاقہ شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے دو خواتین سیاح ڈوب کر جان بحق ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ملاح نے کشتی میں گنجائش سے زائد افراد کو سوار کیا تھا، جن میں ایک فیملی کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو مقامی افراد نے ریسکیو کرلیا جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے کالام اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کا تعلق شیر گڑھ سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دور افتادہ علاقہ ہونے اور موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے رابطے میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر بھی مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔شپنگ کمپنیوں کے مطابق آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے پیش نظر تیل بردار جہازوں کے کرایوں میں 15 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خلیج فارس سے پاکستان آنے والے ایک تیل بردار جہاز کا کرایہ جو پہلے 9 لاکھ ڈالر تک ہوتا تھا، اب 11 سے 12 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جہازوں کے لیے انشورنس کور بھی بڑھا دی گئی ہے جو 15 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 22 ہزار...
    مانگا منڈی، 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی ذیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گرفتاریاں جدید ٹیکنالوجی اور موبائل فون لوکیشنز کی مدد سے کی گئیں۔ ملزم رفیق مسیح متاثرہ لڑکی ثناء کو ورغلا کر اپنے دوست نعیم کے گھر لے گیا۔ ملزمان نے باہم مل کر لڑکی سے ذیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گئے تھے، ملزم رفیق اور متاثرہ لڑکی ثناء آپس میں رشتہ دار ہیں 
    xاسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)باسمتی چاول کی قومی برآمدات میں مئی 2025کے دوران 19.71 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 16.7 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ مئی 2024 میں باسمتی چاول کی برآمدات کی مالیت 20.8 ارب روپے رہی تھی۔(جاری ہے) اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ میں مئی 2025 کے دوران باسمتی چاولوں کی ملکی برآمدات میں 4.1 ارب روپے یعنی 19.71 فیصد کمی ریکارڈ کی گی گئی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا/واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی مؤقف اور ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات نے امریکی پالیسی سازوں کو گہرے غور و فکر پر مجبور کر دیا، ٹرمپ کا ایران پر حملہ مؤخر کرنے کا فیصلہ یورپی دباؤ اور پاکستانی فیلڈ مارشل سے ملاقات کا نتیجہ ہے۔الجزیرہ میں لکھے گئے تجزیے میں کہنا ہے کہ یورپی ممالک، خصوصاً فرانس کی جانب سے اسرائیل ایران کشیدگی کو سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس دباؤ نے واشنگٹن میں پالیسی سازوں کو ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات پر دو، تین بار سوچنے پر مجبور کر دیا۔عرب خبر رساں ادارے پر لکھے گئے تبصرے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ وزارت غذائی تحفظ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کی جائے گی۔ یہ فیصلہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ بازار میں چینی کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے اور قیمتوں میں استحکام پیدا ہو۔وزارت نے وضاحت کی کہ بعض حلقوں کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ملک میں چینی کی قلت ہے، جو بالکل غلط ہے۔ ان کے مطابق ملک میں چینی کے کافی ذخائر موجود ہیں، اور جب اضافی اسٹاک مارکیٹ میں آ جائے گا تو قیمتیں بھی نیچے آئیں گی۔ حکومت کی پالیسی کے مطابق...
    ٹرمپ کا ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ مؤخر کرنے کی وجہ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن: یورپی مؤقف اور ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات نے امریکی پالیسی سازوں کو گہرے غور و فکر پر مجبور کر دیا، ٹرمپ کا ایران پر حملہ مؤخر کرنے کا فیصلہ یورپی دباؤ اور پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات کا نتیجہ ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی ممالک، خصوصاً فرانس کی جانب سے اسرائیل ایران کشیدگی کو سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس دباؤ نے واشنگٹن میں پالیسی سازوں کو ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات پر دو، تین بار سوچنے پر مجبور کر...
    اقلیتی تنظیموں اور سماجی حلقوں کیجانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے اور اسے اقلیتوں کی فلاح کی سمت میں ایک مثبت اور عملی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے سرکاری رہائشی منصوبوں میں اقلیتی طبقات کیلئے ریزرویشن کو 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا کی صدارت میں منعقدہ کابینہ میٹنگ میں لیا گیا۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور ایچ کے پاٹل نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاست کے شہری و دیہی دونوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)ایران سے پاکستان روانہ ہونے والے شہریوں کے لیے پاکستانی سفیر برائے ایران مدثر ٹیپو نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پاکستانی شہری سفر سے قبل احتیاط برتیں اور متعلقہ حکام کو اپنی سفری معلومات بروقت فراہم کریں۔سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ پاک ایران بارڈر عبور کرنے والے افراد اگر پیشگی اطلاع دے دیں تو بارڈر کلیئرنس میں آسانی ہوتی ہے اور غیر ضروری پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے، شہری بروقت رابطے کے ذریعے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان کے شہری ایران میں موجود پاکستانی سفارتخانے (مشہد و زاہدان) یا سفارتکاروں سے براہِ راست یا ٹوئٹر کے ذریعے رابطہ کریں تاکہ ہر ممکن مدد...
    سٹی 42 : سربراہ جمعیت علمائے اسلام سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ ایران کے سفارتخانے پہنچ گئے، جہاں اُن کی ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم اور سفارتی عملے سے ملاقات ہوئی ۔  رہنماؤں کا ایران اسرائیل جنگ میں ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، مولانا فضل الرحمان نے ایران کی منہ توڑ جوابی کارروائی کو سراہا اور ایران کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔  وفد میں سینیٹر کامران مرتضی اور سینیٹر عبدالواسع شامل تھے ۔  اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
    واشنگٹن : 2024 میں پیو ریسرچ سینٹر کے 34 ممالک پر کیے گئے سروے کے مطابق، 54 فیصد بالغ افراد نے امریکہ کے بارے میں “اچھی رائے” کا اظہار کیا، جبکہ 31% نے “منفی رائے” دی۔ لیکن رواں سال 11 جون کو پیو سینٹر کے جاری کردہ 24 ممالک کے تازہ سروے میں مثبت شرح گر کر 49% رہ گئی ہے۔ روایتی اتحادی ممالک میں امریکہ کے حوالے سے “اچھی رائے” کی شرح خاصی متاثر ہوئی ہے، جہاں کینیڈا میں 20 فیصد، جاپان میں 15 فیصد، جبکہ نیدرلینڈز، سپین، جرمنی اور فرانس جیسے ممالک میں 10 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے جمعرات کے روز میڈ یا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیو رپورٹ کے ان اعدادوشمار...
    سٹی42: الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کو اہم ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی نے دو کی بجائے ایک اے ایم آئی (AMI) سمارٹ میٹر لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے تحت  سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے صارفین کے لیے اب بیک اپ میٹر لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔ صارفین کو بلنگ کے لیے بیک اپ یا مین میٹر کا آپشن دیا گیا ہے۔ نئے کنکشنز کے لیے بھی صرف ایک ہی سمارٹ "LT TOU" میٹر لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔  گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دو بہنوں نے خودکشی کر لی مالی ریلیف...
    پنجاب حکومت نے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں نرسز کی شدید کمی کو دور کرنے کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے ذریعے 3,599 نرسز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کا مقصد صوبے بھر میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانا ہے۔ محکمہ خصوصی صحت اور طبی تعلیم نے فوری طور پر PPSC سے بھرتی میں تیزی لانے کی درخواست کی ہے اور بتایا ہے کہ نرسنگ اسٹاف کی قلت کے باعث مریضوں کو بہتر اور بروقت علاج مہیا کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس بڑے پیمانے پر بھرتی مہم کا مقصد یہ ہے کہ نئی بھرتی ہونے والی نرسز کو فوری طور پر تعینات کیا جائے تاکہ اسپتالوں میں عملے کے خلا...
    جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ رواں ہفتے جمعے کو جنیوا میں ایرانی ہم منصب کے ساتھ جوہری پروگرام پر اہم مذاکرات کریں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ پہلے یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس سے جرمنی کے مستقل مشن پر ملاقات کریں گے جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جرمن سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات امریکا کی ہم آہنگی کے ساتھ ہو رہے ہیں، اور ان کا مقصد ایران سے سخت یقین دہانی حاصل کرنا ہے کہ وہ جوہری توانائی کا استعمال صرف پرامن سول مقاصد کے لیے کرے گا۔ مذاکرات کے بعد ماہرین کی سطح پر "اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ" بھی ترتیب دیا...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نریندر مودی فرانسیسی صدر سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ آج کل آپ ٹویٹر پر لڑ رہے ہیں‘۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بھارتی صارفین نے نریندر مودی پر تنقید شروع کر دی۔ معروف یوٹیبور دھرو راٹھی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہی وجہ ہے کہ جب بھی مودی کسی سے بات کرتے ہیں تو انڈین نیوز ایجنسی ہمیشہ مائیک بند کر دیتی ہے؟ Is this why ANI always mutes the mic whenever Modi is speaking to anyone? ????pic.twitter.com/8XLS0nKDdQ — Dhruv Rathee (@dhruv_rathee) June 18, 2025 موہت چوہان نے لکھا...