2025-09-27@00:39:32 GMT
تلاش کی گنتی: 3784

«صنم بلوچ»:

(نئی خبر)
    بلوچ یکجہتی کونسل (بی وائی سی) کی گرفتار قیادت کو بدھ کے روز انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر بی وائی سی رہنماؤں کو مزید 15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے ماہ رنگ بلوچ کو وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی عدالت میں پیش ہونے والوں میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی، ماما غفار بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی اور بیبرگ بلوچ شامل تھے۔ سماعت کے موقع پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ زیرِ حراست رہنماؤں سے مزید تفتیش درکار ہے، لہٰذا ان کا ریمانڈ بڑھایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری سپریم...
     بلوچستان سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں آٹے کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 40 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث غریب اور متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بازاروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا جو چند ہفتے قبل 1600 روپے میں دستیاب تھا، اب 2300 سے 2500 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 100 کلو بوری کی قیمت 7500 سے بڑھ کر 11,500 روپے تک جا پہنچی ہے۔ اس اضافے کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت میں 35 سے 40 روپے کا فرق آیا ہے۔ مزید پڑھیں: آٹے کا بحران ، روٹی اور نان کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں وی نیوز سے گفتگو میں کوئٹہ کے رہائشی اسامہ یوسفزئی نے...
    ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب رات گئے صوبائی وزرا کے ہمراہ جلال پور پیر والا کے نواحی علاقے بلوچ واہ بند پر پہنچیں۔ ان کا دورہ سیلابی صورتحال کے باعث بند میں پڑنے والے شگاف کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا۔ سینئر منسٹر نے بستی بہاراں کے قریب متاثرہ بند کا دورہ کیا جہاں سیلابی دباؤ سے شگاف پڑ چکا تھا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران سے شگاف کی نوعیت، متاثرہ آبادی اور جاری مرمتی کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر آبپاشی کاظم پیر زادہ اور سیکرٹری آبپاشی نے مریم اورنگزیب کو تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام نے مرمتی کاموں کی...
    ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کلپرٹ اسٹڈیزکی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ اگست کے مہینے میں خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں تیزی آئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اگست کے مہینے میں دہشت گردی کی ریکارڈ وارداتیں ہوئیں۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ماہ دہشت گردی کے 147 حملوں میں 194 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس مہینے دہشت گردی کا واقعہ کوئٹہ میں ہونے والا خوف ناک دھماکا ہے۔ یہ دھماکا بلوچستان کے حالات کو مزید سنگین بنانے کے رجحان کا مظہر ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے قوم پرست رہنما کی...
    راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز کو سینیٹ کی کمیٹیوں سے استعفادینے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ کے کیس توشہ خانہ ٹو کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ ارجمند نے مزید سماعت جمعہ 12 ستمبر تک ملتوی کردی، سماعت کے دوران علیمہ خان سمیت عمران خان کی تینوں بہنیں عدالت میں موجود تھیں۔ عدالتی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو سینٹ کی کمیٹیوں سے استعفوں کا حکم دیا ہے، اس کے علاوہ عمران...
    کراچی: موسلادھار بارش کا سبب بننے والا مون سون سلسلہ ڈپریشن سے ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہونے کے بعد کراچی سے بلوچستان منتقل ہو گیا، جبکہ شہر میں موسلادھار بارش کا امکان ختم ہوگیا ہے تاہم ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر میں بیشتروقت مطلع کہیں جزوی اور کہیں مکمل ابرآلود رہا جبکہ مختلف علاقوں میں بونداباندی اور پھوار کا سلسلہ جاری رہا۔ شہرکے مختلف علاقوں ڈی ایچ اے،کلفٹن، صدر، اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں (نشتر روڈ، گارڈن، رامسوامی، رنچھوڑ لائن، کھارادر)، ماڑی پور،کیماڑی، سرجانی ٹاؤن،گڈاپ ٹاؤن، سپرہائی وے، میٹ کمپلیکس،کراچی ائیرپورٹ، ملیر، ماڈل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کا قانون کسی بے گناہ شخص کے خلاف استعمال نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں مزدوروں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، جس سے دہشتگردوں کے عزائم واضح ہوتے ہیں۔ دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے خصوصی قوانین کا نفاذ ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ فرانس میں دہشتگردی کے ایک واقعے کے بعد ایک ہی دن میں قانون تبدیل کیا گیا، جبکہ بلوچستان میں 8 اگست 2016 کو وکلا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار ہونے کے باوجود اس کا بروقت ٹرائل نہیں کیا گیا۔ مزید پڑھیں: قانون شکنی کا الزام: انسداد دہشتگردی عدالت...
    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی کارکنوں کی جانب سے سینئر صحافی طیب بلوچ پر تشدد کے واقعے پر معذرت کر لی۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلافات کو اس نہج تک نہیں لے جانا چاہیے کہ بات تشدد تک پہنچے، یہ افسوسناک واقعہ تھا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تشدد پر یقین نہیں رکھتی، اس واقعے پر افسوس ہے اور آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: صحافی طیب بلوچ پر حملہ، علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج اس موقع پر صحافی طیب بلوچ نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کبھی...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے بلوچستان کے جنوبی اور مشرقی اضلاع میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کے مطابق، لسبیلہ، حب، خضدار، اواران، بارکھان، سوئی، سبی، ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، کوہلو، قلات، ژوب، کیچ، گوادر، پسنی، اورماڑہ، سوراب اور جنوبی واشک کے علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے جو مقامی آبادی اور انفراسٹرکچر کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے حکام کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں وڈھ، خضدار، بیلا، اورماڑہ اور ہنگول ویلی کے برساتی ندی نالوں...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی چاہے مذہب کے نام پر ہو یا قوم پرستی کے اس کا عوامی حقوق یا ترقی سے کوئی تعلق نہیں اور بلوچستان کے عوام دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، ہم کسی صورت سرینڈر نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اپنے آبائی علاقے بیکڑ کا دورہ قلعہ سیف اللہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے اور جو لوگ مذہب کے نام پر بندوق اٹھاتے ہیں وہ دین دشمن عناصر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح جو قوم پرستی یا حقوق کے نام پر ہتھیار...
    حکومت بلوچستان اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان کمشنر آفس کوئٹہ میں ہونے والے اہم مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ یہ مذاکرات وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر منعقد کیے گئے جن کا مقصد حالیہ سیاسی کشیدگی کو کم کرنا اور پرامن سیاسی ماحول کی بحالی تھا۔ یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے معمولات زندگی میں رکاوٹ ڈالنے پر سخت کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستان کا انتباہ اجلاس میں حکومتی وفد نے خیر سگالی کے طور پر اہم اقدامات کا اعلان کیا جن میں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے گرفتار افراد کی فوری رہائی شامل ہے۔ مزید برآں کارکنوں اور قائدین کے خلاف درج مقدمات بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیے: بلوچستان: اعلیٰ کوالٹی کی پیاز کی سعودی عرب میں ڈیمانڈ...
    جنگلی جانور عموماً انسانوں کو دانستہ نقصان نہیں پہنچاتے لیکن ایک بھورے ریچھ کا محض ایک پنجہ بھی گہری چوٹ دے سکتا ہے خواہ اس کا ارادہ نقصان پہنچانا نہ بھی ہو۔ یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی، اسپتال منتقل روزنامہ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق معروف وائلڈ لائف ماہر وقار ذکریا نے دیوسائی میں گلوکارہ قرۃ العین بلوچ (کیو بی) پر ریچھ کے حالیہ حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ پاکستانی براؤن ریچھ امریکی الاسکن ریچھ جتنا بڑا نہیں ہوتا لیکن اس کے تقریباً 2 انچ لمبے ناخن نہایت تیز دھار اور گوشت چیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ ممکن ہے ریچھ کو لگا...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ ممکنہ بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں کراچی، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، دادو، جیکب آباد اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس کے باعث نشیبی اورشہری علاقے زیر آب آنے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے کے...
    راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندگان پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے کیس میں پولیس نے انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں دفعہ 21-آئی لگائی جائے گی، جو میڈیا نمائندگان کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے، ڈرانے، دھمکانے اور تشدد سے متعلق ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کے بعد گرفتار ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کیس کی مزید تفتیش انسپکٹر رینک کے افسر کے سپرد کی جائے گی تاکہ تحقیقات مؤثر انداز میں آگے بڑھائی جا سکیں۔ واضح رہے کہ علیمہ خان سے...
    آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے بلوچ ریزیڈینشل کالج تربت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طلباء نے پاکستانیت کے موضوع پر ٹیبلو اور تقاریر پیش کیں، جنہیں حاضرین کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔ نوجوانوں کے جذبے اور وطن سے محبت کو آئی جی ایف سی نے بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔ اپنے خطاب میں آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی قوموں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ کالج انتظامیہ اور طلبا نے آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا۔  
    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد ایک کار لفٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق قصبہ کالونی پراچہ قبرستان کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب مقابلے کے دوران 24 سالہ محسن علی ولد غلام شبیر زخمی ہوا جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم امجد لاشاری گینگ کا کارندہ ہے جو کراچی میں 10 سے 12 گاڑیاں چوری کرچکا ہے۔ ملزم چوری شدہ گاڑیاں بلوچستان مشک میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ بمعہ گولیاں، موبائل فون، نقد رقم اور ایک چوری شدہ کار...
    کوئٹہ:بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پہیہ جام اور شٹرڈاو ¿ن ہڑتال کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے 200 سے زیادہ رہنماو ¿ں اور کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں پہیہ جام اور شٹرڈائون ہڑتال کوئٹہ میں دو ستمبر کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے بعد اس کے شرکا پر خود کش حملے کے خلاف کی گئی تھی، جس میں 15افراد ہلاک اور 38 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ ہڑتال کی وجہ سے نہ صرف کوئٹہ بلکہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج رہے۔چھ سیاسی جماعتوں کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کی حمایت متعدد تاجر اور ٹرانسپورٹ تنظیموں نے بھی کی تھی۔ہڑتال کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں تمام اہم...
    طیب بلوچ ، فیصل حکیم اور غلام رسول قمر و دیگر صحافیوں پر تشدد کا مقدمہ علمیہ خان ، نعیم پنجوتہ سمیت چالیس نامعلوم افراد پر درج ، ایف آئی آر سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے صحافیوں پر تشدد کا معاملہ ، تھانہ صدر بیرونی میں علیمہ خان ، نعیم پنجھوتہ و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دی تھی ۔ جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میں دیگر میڈیا...
    اڈیالہ جیل کے باہر صحافی طیب بلوچ پر حملے کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں علیمہ خان، نعیم حیدر پنجوتھہ اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ صحافی طیب بلوچ کو صرف اور صرف اختلاف رائے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کہ نا قابل قبول ہے۔ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جب دلیل نہ ہو تو تشدد کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے۔ یہ ہے ان کی سوچ جو عدم برداشت پر مبنی ہے۔ ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہوں اور اس کیس میں بھی بھرپور… https://t.co/48L5q3B4Sv — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) September 8, 2025 پولیس کے مطابق مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 506، 147، 149، 382...
    اسکردو میں ریچھ کے حملے کا شکار ہونے والی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی ٹیم نے ان کی صحت سے متعلق پہلا باضابطہ بیان جاری کردیا۔ قرۃ العین بلوچ کے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ حال ہی میں بلتستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کرنے گئی تھیں جہاں وہ جامع ڈیزاسٹر ریسپانس سروسز (سی ڈی آر ایس) کے ہمراہ متاثرہ دیہات میں امدادی سرگرمیوں میں شریک تھیں۔ بیان کے مطابق 4 ستمبر کی رات دورانِ قیام، خیمے میں موجودگی کے وقت ان پر بھورے ریچھ نے حملہ کیا تاہم سی ڈی آر ایس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریچھ کو بھگا دیا۔ متعلقہ خبر: پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ...
    پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے شکار صحافی نے تھانے میں علیمہ خان کیخلاف درخواست جمع کرادی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سے علیمہ خان کی جانب سے امریکا میں جائیدادیں بنانے کے سوال پر پی ٹی آئی کارکنان نے صحافی طیب بلوچ کو پارٹی قیادت کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔پی ٹی آئی کارکنان نے علیمہ خان کی موجودگی اور نعیم پنجھوتہ کے کہنے پر صحافیوں پر تشدد جس میں سے...
    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ نے سینیئر صحافی طیب بلوچ پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے تشدد کے خلاف احتجاج کی کال دے دی۔ یہ اعلان ایک ہنگامی اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں سینیئر صحافی طیب بلوچ اور دیگر پر تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان سے سوال پوچھنا جرم بن گیا، پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد، گالم گلوچ فیصلے کے مطابق احتجاجی مظاہروں کا آغاز 9 ستمبر بروز منگل شام 4 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مظاہرے سے کیا جائے گا، جس کا انعقاد راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب کے...
    علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلیے درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سے علیمہ خان کی جانب سے امریکا میں جائیدادیں بنانے کے سوال پر پی ٹی آئی کارکنان نے صحافی طیب بلوچ کو پارٹی قیادت کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے علیمہ خان کی موجودگی اور نعیم پنجھوتہ کے کہنے پر صحافیوں پر تشدد جس میں سے ایک صحافی طیب بلوچ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تشدد کا شکار بننے والے صحافی طیب بلوچ نے پی ٹی آئی رہنماوں،کارکنوں کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں درخواست...
    قومی آفات سے نمٹنے والے ادارے (این ڈی ایم اے ) نے اگلے 12 سے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا  ۔ پنجاب میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟ پیشگوئی کے مطابق پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جن میں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، حافظ آباد، فیصل آباد، چنیوٹ، سرگودھا ، ملتان، لیہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، لیاقت پور، صادق آباد، رحیم یار خان ہیں۔ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیشِ نظر مقامی انتظامیہ کو تیار رہنے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے صحافی طیب بلوچ پر ہونے والے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف رائے کی بنیاد پر کسی صحافی کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے، اور اس معاملے میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جب دلائل ختم ہو جاتے ہیں تو کچھ عناصر تشدد کا راستہ اپناتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عدم برداشت کا شکار ہیں۔ صحافی طیب بلوچ کو صرف اور صرف اختلاف رائے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کہ نا قابل قبول ہے۔ سخت کاروائی عمل میں لائی...
    گزشتہ ہفتے کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام جلسے کے اختتام پر ہونے والے خودکش دھماکے کیخلاف بلوچستان بھر میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا، جہاں تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر آج پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہر مستونگ، قلات، خضدار، نوشکی، تربت، پشین، زیارت، ژوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ سمیت دوسرے اضلاع میں آج کاروباری مراکز، مارکیٹیں، دکانیں اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے ہڑتال کی حمایت مختلف تاجر تنظیموں، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی گئی۔ شہری علاقوں میں ٹریفک...
    کوئٹہ: بلوچستان میں آج پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کے  دوران پولیس کے کریک ڈاؤن میں کئی رہنما و مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آل پارٹیز کی کال پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو گئے، کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور درجنوں رہنما و کارکن گرفتار کر لیے گئے۔ ہڑتال کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے پر ہونے والے خودکش حملے کے خلاف کی گئی۔ اس دوران  کوئٹہ، دکی، خضدار، قلعہ عبداللہ، زیارت، مستونگ، جعفرآباد، حب اور لسبیلہ سمیت مختلف شہروں میں کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور شاہراہیں بند رہیں جب کہ مظاہرین نے کئی مقامات پر...
    محکمہ داخلہ بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، تاہم کسی کو بھی زبردستی سڑکیں یا شاہراہیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ شہریوں کی آزاد نقل و حرکت اور معمولاتِ زندگی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان گرینڈ الائنس کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ محکمہ داخلہ کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ زور زبردستی یا تشدد کے ذریعے عوام کو مشکلات میں ڈالنے والوں کو بھی معافی نہیں ملے گی۔ ریاستی رٹ کو چیلنج...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے آبائی علاقے بیکڑ کا دورہ کیا جہاں انہیں سرک ڈیم پہلاواغ سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ تھریٹس الرٹ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی میر سرفراز بگٹی نے بیکڑ میں مقامی بزرگوں، معززین اور عوامی وفود سے ملاقات بھی کی اور بزرگوں سے رہنمائی حاصل کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقعے پر نوجوانوں کے لیے تعلیم و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اظہار اور زرعی خوشحالی کا وعدہ کیا۔ مزید پڑھیے: 14 اگست کو سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا انکشاف انہوں نے کہا کہ سرک ڈیم کی تکمیل سے علاقے میں...
    آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ گریڈ 21 کے محمد طاہر کو نیا آئی جی پولیس بلوچستان تعینات کر دیا گیا۔محمد طاہر خیبرپختونخوا میں خدمات انجام دے رہے تھے . یہ تقرری فوری طور پر اور اگلے احکامات تک نافذالعمل رہے گی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے معظم جاہ انصاری کے تبادلے اور محمد طاہر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور چین کے درمیان 4ارب ڈالر...
    بلوچستان پولیس میں اعلیٰ سطح پر اہم تبدیلی کی گئی ، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ، جب کہ ان کی جگہ گریڈ 21 کے افسر محمد طاہر کو نیا انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان تعینات کر دیا گیا ۔ محمد طاہر اس سے پہلے خیبرپختونخوا میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے، اور اب وہ فوری طور پر بلوچستان پولیس کی قیادت سنبھالیں گے۔ اس تقرری کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے اور یہ آئندہ احکامات تک مؤثر رہے گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دونوں افسران کے تبادلوں اور تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا  ۔ واضح رہے کہ  گزشتہ سال اگست میں معظم جاہ انصاری کو دوسری بار...
    سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں شہری سیلاب اور کیرتھر و سلیمان رینجز میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 7 تا 10 ستمبر کے دوران جنوب مشرقی سندھ کے بعض مقامات پر انتہائی شدید بارشوں کا امکان، جس کے باعث نچلے ساحلی اضلاع میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ بارشوں کی وجہ سے کیرتھر رینجز، بلوچستان میں لسبیلہ اور خضدار کے ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔ بھارت کے گجرات راجستھان سرحد پر موجود بارشوں کا سسٹم اب مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے، سسٹم سندھ، ملحقہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کو متاثر کر سکتا ہے۔ اور بارشیں 10 ستمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہیں۔ اسکے...
    اسلام آباد: یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز سمیت مختلف گیریژنز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ راولپنڈی، ملتان، کوئٹہ، بہاولپور اور کھاریاں گیریژنز میں بھی پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقاریب میں افسران، جوانوں اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک...
    کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ بند اور ٹرین سروس جزوی معطل کردی گئی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بشمول کوئٹہ میں تھری جی اور فور جی سروسز آج رات 9 بجے تک معطل رہیں گی۔ پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی وائرلیس انٹرنیٹ سروسز بھی کوئٹہ، سبی، مستونگ، خضدار اور نوشکی میں دستیاب نہیں ہوں گی۔ دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پرسبی میں روک لیا گیا جبکہ آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس پانچ گھنٹے تاخیر...
    محمد حسین/کوئٹہ  کوئٹہ میں نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف چلڈرن (NCRC) اور یونیسف کے اشتراک سے منعقدہ حالیہ رپورٹ لانچنگ تقریب میں بچوں، خاص طور پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے بچوں کی حالتِ زار پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر میں نے چائلڈ لیبر کے مسئلے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف ماہرین، بشمول NCHR کے عہدیداران، ایڈووکیٹ عبدالحئی اور اقلیتی نمائندے شہزان ولیم سے انٹرویوز کیے۔ اس رپورٹ نہ صرف زمینی حقائق اجاگر کیے گئے ہیں بلکہ اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ بلوچستان میں بچوں سے مشقت کا خاتمہ صرف پالیسی نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے۔ یہ ایک انسانی حقوق کی جدوجہد ہے، اور یہ کہانی اُن بچوں کی...
    بلوچستان کے علاقے خضدار کی تحصیل زہری کے فصلوں کی ڈیمانڈ کراچی سبزی منڈی میں ہے، مگر یہاں کی پیاز کراچی کے ایکسپو سے سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔ منفرد رنگ اور اعلیٰ کوالٹی کی یہ پیاز سعودی عرب میں مقبول ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پیاز خضدار سبزی سعودی عرب
    کراچی: ایف آئی اے بلوچستان زون نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 60 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 9 کا تعلق گوجرانوالہ سے، 19 کا تعلق مالاکنڈ، 16 کا تعلق بنوں سے ہے۔ گرفتار ملزمان میں 9 کا تعلق لوئر دیر، 3 کا تعلق اپر دیر، 2 کا تعلق مردان سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان غیر قانونی سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے، ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    دہشتگردی میں ملوث صہیب بلوچ عرف امیر بخش سے متعلق بلوچ تنظیموں کے متضاد دعوؤں نے ان تنظیموں کو ایک بار پھر ہزیمت میں مبتلا کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’قلات آپریشن میں مارے گئے دہشتگرد کی شناخت نے لاپتا افراد کے دعوؤں کی حقیقت آشکار کر دی‘ ایک جانب بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے ایک بیان میں اپنے کارکن صہیب بلوچ کی ہلاکت کو ’قربانی‘ قرار دیتے ہوئے اسے خراجِ تحسین پیش کیا ہے، تو دوسری طرف بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) اور دیگر حلقوں نے صہیب بلوچ کی گمشدگی اور اس کے بعد کے حالات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ماہرنگ بلوچ کے ساتھ تعلقات صہیب بلوچ کو ایک تصویر میں وہ سماجی کارکن ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے ساتھ کھڑا...
    بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئیں۔ حکام کے مطابق موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز آج رات 9 بجے تک بند رہیں گی۔ دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس کو سبی میں روک لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کی بناء پر سبی میں روکا گیا۔ حکام نے کہا ہے کہ آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ Post Views: 6
    کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کے ساتھ ساتھ موبائل سگنلز بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر 2025 کی شام 6 بجے سے تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروسز کے علاوہ موبائل فون سگنلز بھی مکمل طور پر بند کر دیے جائیں گے، جو 6 ستمبر 2025 کی رات 9 بجے تک معطل رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کی وائرلیس انٹرنیٹ سروسز بھی...
    پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی نے 8ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی عوامی اسمبلی نے 8ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کردی۔پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر اپنی عوامی اسمبلی لگائی۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل کی جانب سے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹر ڈاون ہڑتال کی کال پر پی ٹی آئی نے اپنی حمایت کا اعلان کردیا۔تحریک انصاف کی عوامی اسمبلی نے جسٹس اطہر من اللہ کی تقریر کی بھی حمایت کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں افغان شہریوں کے انخلا میں توسیع کرنے کی قرارداد بھی...
    راولپنڈی: عمران خان کی بہن سے صحافی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ  سوال کرنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، آپ کے بھائی بھی ایسا کرتے تھے، جس پر علیمہ خان   گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئیں۔ سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا ٹرولنگ اور دھمکیوں کے معاملے پر  اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں  نے علیمہ خان سے شدید احتجاج کیا۔ یاد رہے کہ منگل کے روز صحافی طیب بلوچ نے علیمہ خان سے عمار سولنگی کی ٹوئٹ میں لگائے گئے الزامات پر سوال کیا تھا، جس میں علیمہ خان کی چندے سے ذاتی جائیداد خریدنے کی تفصیلات دی گئی تھیں۔ صحافی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ طیب بلوچ کے خلاف تحریک انصاف کی سوشل میڈیا...
    اسکردو میں مشہور گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں کیمپنگ کے دوران ریچھ کے حملے کا شکار بن گئیں۔ اطلاعات کے مطابق ریچھ نے ان پر جھپٹتے ہوئے دونوں بازوؤں پر اپنے ناخن مارے، جس کے نتیجے میں گلوکارہ زخمی ہوگئیں۔ قرۃ العین کو فوری طور پر ریجنل اسپتال اسکردو منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ معالجین کے مطابق ریچھ کے پنجوں کے وار سے ان کے بازو متاثر ہوئے تاہم خوش قسمتی سے جان لیوا چوٹیں نہیں آئیں۔ علاج معالجے کے بعد قرۃ العین بلوچ کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ دیوسائی پارک میں کیمپنگ...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی۔ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر اپنی عوامی اسمبلی لگائی۔ اس موقع پر  محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل کی جانب سے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال  کی کال پر پی ٹی آئی نے اپنی حمایت کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کی عوامی اسمبلی نے جسٹس اطہر من اللہ کی تقریر کی بھی حمایت کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں افغان شہریوں کے انخلا میں توسیع کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔
    اتوار سے بدھ تک سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی کل سے نو ستمبر کے دوران بارش کا امکان ہے۔
    کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی انٹرنیٹ وائرلیس، تھری جی اور فور جی سروسز بند رہیں گی۔محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے ایک نوٹیفکیشں کے مطابق بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں آج شام چھ بجے سے تھری جی اور فور جی سروسز مکمل طور پربند کردی جائیں گی جو 6 ستمبر کی شب 9 بجے تک معطل رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی انٹرنیٹ وائرلیس سروسز کوئٹہ، سبی، مستونگ، خضدار اور نوشکی میں بند رہیں گی۔
    پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے سے زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز لاہور:پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں ریچھ کے حملے کا شکار ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ دیوسائی کے حسین مناظر میں اپنے ایک نئے گانے کی شوٹنگ کر رہی تھیں اور ٹیم کے ہمراہ کیمپنگ پر موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق اچانک ایک براؤن ریچھ کیمپ کے قریب آ نکلا اور گلوکارہ پر جھپٹ پڑا۔ ریچھ کے پنجوں کے وار سے قرۃ العین بلوچ کے دونوں بازو زخمی ہوگئے۔ ٹیم ممبران اور مقامی گائیڈز نے فوری طور پر انہیں ریچھ سے بچایا اور اسپتال منتقل کیا۔ گلوکارہ کو...
    محکمہ داخلہ بلوچستان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو باضابطہ مراسلہ بھیج کر صوبے بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ حکومتی حکم کے مطابق 5 ستمبر کی شام 6 بجے سے 6 ستمبر کی رات 9 بجے تک موبائل فون اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ بند رہے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار یا غیر قانونی واقعے سے بچا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے انٹرنیٹ سروسز کو بلوچستان کے حالات کے مطابق ریگولیٹ کرنا ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئٹہ، مستونگ، سبی، نوشکی اور خضدار میں پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی سروس بھی معطل رہے گی، تاہم وائٹ لسٹ شدہ نمبرز...
    پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔ Famous singer #Quratuul-Ain Baloch was shifted to #Skardu lastnight after being bitten by a brown bear in Deosai Bara Pani. Tourists are requested to whenever you camp in Deosai at night, do so near the camping hotels, otherwise, they may face difficulties.#gb pic.twitter.com/BhDcRBX1Z7 — Reevnat Demha (@Mountain_Man007) September 5, 2025 میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ ایک گانے کی شوٹنگ کے سلسلے میں دیوسائی میں موجود تھیں اور اسی دوران کیمپنگ کے وقت یہ واقعہ پیش آیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ریچھ کے حملے میں قرۃ العین بلوچ کے دونوں بازو زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال وہ ریجنل اسپتال اسکردو میں زیر علاج ہیں...
    وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے 12 ربیع الاول 1447 ہجری کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی حکومت کے مطابق بروز ہفتہ 6 ستمبر 2025 کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں 5 اور 6 ستمبر (جمعہ اور ہفتہ) کو 2 روزہ تعطیل ہوگی تاکہ شہری عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مذہبی اجتماعات اور تقاریب میں بھرپور شرکت کر سکیں۔ مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر 2 تعطیلات کا اعلان پنجاب حکومت نے بھی 6 ستمبر بروز ہفتہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن بلوچستان...
    محکمہ موسمیات کی ہفتے سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے سندھ میں 7 سے 10 ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات نے سندھ، مشرقی پنجاب، بلوچستان، کشمیر، کے پی کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارت کے مدھیہ پردیش سے ہوا کا کم دباو 6 ستمبر کو سندھ میں داخل ہوگا۔6 سے 9 ستمبر تک حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر ودیگر شہروں میں بارشوں کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلا دھار اور شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔6 سے 8 ستمبر لاہور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، ملتان، ڈی جی خان میں بارش کا امکان...
    سریاب روڈ سانحہ، بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کا 8ستمبر کو ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو ستمبر کو سریاب روڈ پر ہوئے خودکش حملے کے خلاف سیاسی جماعتوں نے 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کبیر محمد، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما...
    بھارت نے بلوچستان میں مداخلت کی اور ٹارگٹ کلنگ مہم چلائی، امریکا کی ترجیح اب پاکستان ہے، عالمی جریدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اور مثر ملٹری ڈپلومیسی عالمی افق پر کامیابیوں کی نوید بن گئی، عالمی منظر نامے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ منظرعام پر آگئی۔بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق امریکی ترجیحات میں تبدیلی آئی ہے اور اس کا جھکا بھارت کی بجائے پاکستان کی جانب واضح ہے، پاکستان امریکا کے لیے جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطی میں اہم کردار کا حامل ہے، حالیہ پاک بھارت تنازع نے بھی امریکا کے اندازے عسکری طاقت کے حوالے سے یکسر...
    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو ستمبر کو سریاب روڈ پر ہوئے خودکش حملے کے خلاف سیاسی جماعتوں نے 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کبیر محمد، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ولایت حسین جعفری  شامل تھے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب خودکش حملہ انسانیت کے...
    شاہوانی اسٹیڈیم میں ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی سمیت مختلف جماعتوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 8 ستمبر کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ سربراہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ قرآن کہتا ہے کہ ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، مگر ہمیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ہم نے کیا جرم کیا ہے؟ ہم نے جلسے میں ایسا کیا کہا تھا کہ ہمیں اس سانحے کا سامنا کرنا پڑا؟ انہوں نے کہا کہ 75 سال گزر گئے لیکن آج بھی عوام غلامی کا طوق اٹھائے ہوئے ہیں۔ ہم آقا و غلام کا رشتہ...
    کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے 6 ستمبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خدمات و عمومی نظم و نسق (ایس اینڈ جی اے ڈی) حکومتِ بلوچستان نے ایک اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر میں ہفتہ 6 ستمبر 2025ء (بمطابق 12 ربیع الاول 1447 ہجری) کو عید میلاد النبی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اس روز تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ عید میلاد النبی کے تہوار کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے لیے صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کا سراغ لگا کر قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کا جلد سراغ لگا کر، ان کو قرار واقعی سزا دی جائے، سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔...
    محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی ریلوں کے خطرے کے پیش نظر اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے نصیرآباد اور سبی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق، انسانی جانوں، املاک اور زرعی نظام کو شدید خطرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو سخت کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نہروں، آبی نالوں، ہیڈ ورکس اور حفاظتی پشتوں کو کاٹنے یا نقصان پہنچانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح غیر قانونی عارضی یا مستقل بندات قائم کرنے، نہری ڈھانچوں پر بغیر اجازت مشینی آلات استعمال کرنے، قبضہ کرنے، کچی دکانیں یا مویشیوں کے باڑے بنانے اور بغیر اجازت کشتی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری تلاش کرکے سخت ترین سزا دی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا: جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، وزیراعلیٰ کا ضرورت پڑنے پر ایئر سروس مہیا کرنے کا اعلان وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ سیاسی جلسے کو نشانہ بنانا بلوچستان میں افراتفری پھیلانے کی دہشت گردوں کی خطرناک سازش ہے، جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔...
    بلوچستان ایک بار پھر شدید بحران کی دہلیز پر ہے   اس بار خطرہ خوراک کی قلت کا ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں اور پنجاب سے گندم و آٹے کی سپلائی کی بندش نے صوبے میں غذائی بحران کا خدشہ بڑھا دیا ہے۔ چمن اور دیگر اضلاع میں 100 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں صرف 20 دنوں میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ جو آٹا پہلے 7 ہزار روپے میں دستیاب تھا، اب وہی بوری 11 ہزار روپے میں بیچی جا رہی ہے۔  پنجاب سے سپلائی رکی، بازار میں آٹا مہنگا اور کم چمن ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے جیونیوز سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ پنجاب حکومت نے حالیہ دنوں میں بلوچستان کو آٹے اور...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی سے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کااظہارکرتےہوئے کہاہے کہ سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیرِ اعظم نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہاراور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کا جلد سراغ لگا کر، ان کو قرار واقعی سزا دی جائے، دہشت گرد بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، معصوم و نہتے شہریوں پر دہشت گرد حملے بزدلانہ اور قابل...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کررہے ہیں، لیکن وہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بات سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر اور سی ایم ایچ کے دورے کے موقع پر کہی، جہاں انہوں نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں...
    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی جب کہ 40 افراد زخمی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ دھماکا منگل کو اس وقت ہوا تھا جب بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی سردار عطاء اللہ مینگل کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شریک تھے۔ دھماکے کے وقت 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور متعدد تھے آج اسپتال میں دوران علاج کئی زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد شہید افراد کی تعداد 17 ہوگئی۔ جلسے کے اختتام کے بعد جب لوگ اسٹیڈیم سے سردار...
    سریاب خودکش حملہ کنٹرول سے باہر تھا، اس کی روک تھام ممکن نہیں تھی،حمزہ شفقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ جلسے کا وقت 3بجے تھا لیکن خودکش دھماکا رات 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، خودکش حملہ جلسہ گاہ سے 500کلو میٹر دور ہوا، سریاب روڈ پر خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، سیکیورٹی صورتحال سے متعلق سیاسی جماعت کو آگاہ کیا تھا۔کوئٹہ میں پولیس حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دھماکہ جلسہ ختم ہونے کے بعد ہوا، خودکش حملہ آور کی لاش برآمد کرلی گئی، حملہ آور کی عمر 30 سال سے...
    سپریم کورٹ بار کا تمام سیاسی جماعتوں سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رف عطا نے گذشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کے ضاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں ر ئوف عطا نے سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کل بلوچستان میں ایک بہت ہی درد ناک واقعہ ہے، گزشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کا ضیا ہوا،...
    ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ جلسے کا وقت 3 بجے تھا لیکن خودکش دھماکا رات 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، خودکش حملہ جلسہ گاہ سے 500 کلو میٹر دور ہوا، سریاب روڈ پر خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، سیکیورٹی صورتحال سے متعلق سیاسی جماعت کو آگاہ کیا تھا۔ کوئٹہ میں پولیس حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دھماکہ جلسہ ختم ہونے کے بعد ہوا، خودکش حملہ آور کی لآش برآمد کرلی گئی، حملہ آور کی عمر 30 سال سے کم تھی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات  نے کہا کہ حملہ آور نے 8 کلو دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا، دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی تفصیلات اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحالی امن کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور عوام و میڈیا کو حکومتی اقدامات اور حقائق سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، کیونکہ موجودہ تھریٹس الرٹ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
    سی ٹی ڈی نے کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ شاہوانی گراؤنڈ کے قریب گزشتہ شب ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ 38 افراد زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے سول اسپتال کے حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، 15 افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 9 مریض زیر علاج ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے متاثرین پر اب تک 6 بڑے آپریشن بھی کیے...
    سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ دھماکا: امن و امان صوبائی معاملہ تاہم ضرورت پڑی وفاق مدد فراہم کرے گا، گورنر بلوچستان انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والا حملہ ایک انتہائی دردناک واقعہ تھا جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوں نے سیاسی کارکنان کی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔ میاں رؤف عطا نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی کے اثرات پورے معاشرے پر پڑ...
    گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے گزشتہ دن کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے جس میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی زخمی ہوئے تھے۔ گورنر بلوچستان نے صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ سول ہسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سریاب دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکا کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور حکومت قاتلوں کو سخت سزا دے گی۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ دھماکا: جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، وزیراعلیٰ کا ضرورت پڑنے پر ایئر سروس مہیا کرنے کا اعلان گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ امن و امان صوبائی...
    کوئٹہ: مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں انہوں نے اپنا خون دے کر وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔  بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کی قبور پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ان شہداء میں لانس نائیک محمد اسماعیل شہید (ضلع بارکھان)، سپاہی وسیم اکرم  شہید (ضلع مستونگ) اور سپاہی محمد اکبر شہید (ضلع موسی خیل) شامل ہیں۔  
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچ نیشنل پارٹی (مینگل) کے جلسے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے دھماکے میں ملوث افراد کی جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دیا ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا...
    بلوچستان کے غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان اب باہنر ہوکر بیرون ملک باعزت روزگار حاصل کررہے ہیں۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی سے تربیت یافتہ 180 نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ یہ سہولت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی-ٹیوٹا) کے ایک نئے پروگرام کے تحت دی گئی ہے، جسے اکتوبر 2024 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بی-ٹیوٹا کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق جاوید مینگل کے مطابق اب تک 12 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 6 ہزار امیدواروں کو مختلف ہنرمندی کے کورسز میں داخل کیا گیا۔ ’ان میں سے 180 نوجوانوں کو خلیجی ممالک میں روزگار ملا، جن میں...
    کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے جبکہ 31 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اگر ڈاکٹرز کی تجویز پر کسی بھی مریض کو کراچی منتقل کرنا ضروری ہو تو حکومت بلوچستان کی فضائی سروسز بروئے کار لائی جائیں...
    کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور 29 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے اختتام پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 5 جاں بحق اور 29 شہری زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں سریاب روڈ پر واقع شاہوانی اسٹیڈیم میں بی این پی کے جلسے کے اختتام پر جلسہ گاہ کے قریب دھماکا ہوا۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان ساجد ترین نے کہا کہ دھماکے میں ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے، جیسے ہی اختر...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے اختتام پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 5 جاں بحق جبکہ 29 شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا شاہوانی اسٹیڈیم روڈ پر جلسہ گاہ کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بی این پی سے سربراہ اختر مینگل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ محفوظ رہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان ساجد ترین نے کہا کہ دھماکے میں ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے، جیسے...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر خودکش دھماکا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد کے زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دھماکا بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب سردار اختر مینگل شاہوانی اسٹیڈیم سے باہر نکل رہے تھے تاہم دھماکے میں سردار اختر مینگل محفوظ رہے، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جہاں دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے 4 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو سول اور بی ایم سی منتقل کیا جا...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکا ہوا ہے، پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے،دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔ دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news بلوچستان پولیس دھماکہ سریاب روڈ کوئٹہ
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، یہ بل دوبارہ اسمبلی میں لاکر اتفاق رائے سے منظور کیا جائے گا۔ منگل کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کلی کربلا پشین میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی ان کی حکومت کا عزم اور عوامی خدمت ان کا نصب العین ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت، وفاق و صوبائی حکومت کو نوٹس جاری انہوں نے کہا کہ کسی علاقے کو محرومی کا شکار نہیں رہنے دیا جائے گا۔ میرے لیے اعزاز ہے کہ آج کربلا...
    کوئٹہ میں نوجوان مصوروں کے درمیان 2 روزہ وال پینٹنگ کے مقابلے کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں صوبے بھر سے مرد و خواتین نے اپنے فن اور مہارت کے ذریعے دیواروں پر مختلف تصاویر بناکر وطن سے بھرپور محبت کا  اظہار کیا۔ درجنوں مصورین نے قومی عمارتوں اور ثقافتی اور امن کے پیغامات پر مشتمل تصاویر کوئٹہ ایئر پورٹ کےقریب دیواروں پر نقش کیں۔ بہترین کارکردگی پر ان کو انعامات سے نوازا گیا۔ دیکھیے عامر باجوئی کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بلوچستان بلوچستان حب الوطنی بلوچستان مصوروں کا...
    کوئٹہ: بلوچستان پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈی آئی جی رخشاں ڈویژن وزیر خان ناصر کو ڈی آئی جی موٹروے پولیس اور ڈی آئی جی موٹروے پولیس عبدالحئی بلوچ کو ڈی آئی جی رخشاں ڈویژن کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ تقرر و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، متعلقہ افسران کو اپنے نئے عہدوں پر ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے، ان تبادلوں کا مقصد صوبے میں پولیس کے نظام کو مزید موثر بنانا اور عوام کی خدمت کو بہتر کرنا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ تقرر و تبادلے انتظامی ضروریات اور پولیس ڈھانچے میں بہتری کے لیے کیے گئے ہیں۔...
    کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ قلات نے سب ڈویژن منگچر کے علاقوں زرد غلام جان، زرد عبداللہ اور دیگر مقامات پر بھنگ کی کاشت کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن میں 32 ایکڑ سے زائد رقبے پر کاشت کی گئی بھنگ کی فصلوں کو مکمل طور پر تلف کردیا۔ کمشنر قلات ڈویژن طفیل بلوچ اور ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) جمیل بلوچ کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹر علی گل عمرانی نے آپریشن کی نگرانی کی۔ آپریشن میں ایف سی 64 ونگ کے میجر معاذ، 329 بریگیڈ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر آصف قلندرانی، ایکسائز انسپکٹر محمود لانگو، اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے عامر شہزاد، SHO لیویز تھانہ منگچر حاجی خان لہڑی، دفعدار امام بخش اور دیگر اہلکار شریک ہوئے۔...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان نے صوبے میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کو عوامی حقوق پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو جواز بنا کر انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان ہائیکورٹ: ٹرانسپورٹ پر پابندی کا حکم فوری واپس لینے اور محفوظ علاقوں میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار حکومت اپنا تحفظ نہیں کر سکتی، عوام کے جان و مال کی حفاظت کیا کرے گی؟ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا آج عوامی...
    دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث بلوچستان کے اضلاع جعفرآباد، روجھان، اوستہ محمد اور صحبت پور میں 2 اور 3 ستمبر کو سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔  حکومتی اداروں کے ہنگامی انتظامات صوبائی وزیر آب پاشی صادق عمرانی کے مطابق حکومت سندھ سے مسلسل رابطے میں ہے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، محکمہ آب پاشی نے 16 مختلف مقامات پر فلڈ کنٹرول سینٹرز قائم کرکے ضروری مشینری منتقل کردی ہے۔ اسی دوران ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے بتایا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ان کا کیمپ آفس نصیر آباد میں قائم کر دیا گیا ہے اور متاثرین کے لیے محفوظ مقامات مختص کیے جا چکے ہیں۔ یہ...
    کوئٹہ: بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر 31 اگست 2025ء کو 44 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 77 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حادثات ژوب اور خضدار کی شاہراہوں پر رپورٹ ہوئے، جہاں بالترتیب 11 اور 10 ٹریفک حادثات پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق قومی شاہراہ این-50 ژوب پر 11 حادثات میں 22 افراد زخمی ہوئے جبکہ این-25 خضدار پر 10 حادثات میں 15 افراد زخمی ہوئے۔ اسی طرح این-25 مستونگ پر 4 حادثات میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ قومی شاہراہ این-25 قلات،این-50 زیارت، ژوب اور این-65 سبی پر دو، دو حادثات رپورٹ ہوئے جن میں مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے۔ مزید برآں، قومی...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو پرنیلے آئرن سائیڈ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں پولیو کے خاتمے، روٹین ایمونائزیشن، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موثر باہمی رابطہ کاری کے ذریعے فلاح عامہ کے منصوبوں کو مزید بار آور بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی 14 سالہ زنیرہ قیوم یونیسیف کی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر یونیسف کی جانب سے محکمہ صحت کے عملے کو تکنیکی معاونت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیت کی پیشکش کی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صحت اور تعلیم کے منصوبوں میں عالمی شراکت داروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا...
    بلوچستان اور کے پی دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: وزیراعظم نے معاملہ ایس سی او میں اٹھادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز تیانجن: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او کانفرنس میں بلوچستان اور کے پی میں دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کا معاملہ اٹھادیا۔ چین کے شہر تیانجن میں جاری 25 ویں ایس سی او سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شاندار میزبانی اور بھر پور انتظامات پر صدر اور حکومت چین کا شکر گزار ہوں، ایس سی او علاقائی تعاون و انضمام کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیر پا عزم کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    بلوچستان کی وسیع اور بنجر زمین جہاں زندگی کی بقا کا دارومدار پانی کی ایک ایک بوند پر ہے، وہاں پرویز احمد ایک ایسے شخص کے طور پر نمایاں ہیں جو زمین کی سرگوشیاں سننے کا ہنر رکھتے ہیں۔ بلوچستان میں خشک سالی کے خلاف جدوجہد ، روایتی "کشتہ" سے پانی کی تلاش pic.twitter.com/M5g6SqAaCC — WE News (@WENewsPk) August 31, 2025 وہ گزشتہ 17 برس سے زیر زمین پانی کی تلاش کے لیے ’کشتہ‘ کے قدیم طریقے پر انحصار کر رہے ہیں۔ یہ فن انہوں نے اپنے استاد حبیب اللہ شہوانی سے سیکھا ہے۔ اس عمل کے لیے مخصوص Y شکل کی درختوں کی تازہ تراشی ہوئی دو شاخوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جب وہ کسی ایسے مقام...
    کوئٹہ: لاپتا افراد کے لیے احتجاج کے پیش نظر بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز ایک بار پھر معطل کردی گئی جبکہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروسز بھی آج بھی بند رہی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ اقدامات لاپتا افراد کے دن کے موقع پر صوبے کے مختلف اضلاع میں متوقع احتجاج کے پیش نظر کیے گئے ہیں انٹرنیٹ سروس کی معطلی اور عوامی مشکلات صوبے کے 36 اضلاع میں تھری جی اور فور جی موبائل انٹرنیٹ سروسز 6 اگست سے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بند ہیں۔ صوبائی حکام نے بتایا کہ یہ بندش 31 اگست تک جاری رہ سکتی ہے، گذشتہ ہفتے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج، 30 اگست 2025 کو، گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (NFC) کی تشکیل میں ایک اہم تبدیلی کی منظوری دی ہے۔ اس تبدیلی کے تحت بلوچستان حکومت کی جانب سے نان-ایکز آفسیو ممبر کے طور پر محفوظ علی خان کی نامزدگی کو منظور کیا گیا ہے، جو کہ پہلے سے دی گئی منظوری کو خودبخود تبدیل کرتی ہے۔ اس کا اعلامیہ صدر مملکت کے سیکرٹریٹ نے جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے یاد رہے کہ صدر مملکت نے 22 اگست 2025 کو 9 رکنی 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کی تھی، جس کا چیئرمین وفاقی وزیر خزانہ محمد...