بلوچستان کے متعدد اضلاع میں سیلاب کا خدشہ، کسان اتحاد کا حکومت پر غفلت کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث بلوچستان کے اضلاع جعفرآباد، روجھان، اوستہ محمد اور صحبت پور میں 2 اور 3 ستمبر کو سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔
حکومتی اداروں کے ہنگامی انتظاماتصوبائی وزیر آب پاشی صادق عمرانی کے مطابق حکومت سندھ سے مسلسل رابطے میں ہے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، محکمہ آب پاشی نے 16 مختلف مقامات پر فلڈ کنٹرول سینٹرز قائم کرکے ضروری مشینری منتقل کردی ہے۔
اسی دوران ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے بتایا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ان کا کیمپ آفس نصیر آباد میں قائم کر دیا گیا ہے اور متاثرین کے لیے محفوظ مقامات مختص کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال، بلوچستان کے 10 اضلاع آفت زدہ قرار
کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز فیلڈ میں جا کر انتظامات کا خود جائزہ لیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔
کسان اتحاد کے تحفظات اور الزاماتادھر چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب اور بھارت کی جانب سے آبی جارحیت سے متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے کسانوں کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ پہلے سے ہی گندم کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ ہے۔
’گندم پہلے 2100 روپے من فروخت ہو رہی تھی، آج 3500 روپے تک جا پہنچی ہے اور مزید اضافہ متوقع ہے۔‘
مزید پڑھیں: پنجاب میں 3 ستمبر تک سیلابی صورت حال جاری رہنے کا خدشہ، سندھ اور بلوچستان میں بھی خطرات
خالد حسین باٹھ نے الزام لگایا کہ 2022 کے سیلاب متاثرین کو اب تک مکمل مالی امداد نہیں دی گئی، ان کے مطابق، حکومت کسانوں کو 69 ارب روپے کی ادائیگی کی پابند تھی مگر اب تک صرف 35 ارب روپے دیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیسکو نے کسانوں کے بجلی کنکشن منقطع کر دیے ہیں جو کسانوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا
’جب تک کسانوں کو واجبات ادا نہیں کیے جاتے، کنکشن نہ کاٹے جائیں۔ بصورت دیگر کسان علامتی بھوک ہڑتال پر رہیں گے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے پر بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا۔‘
کسان اتحاد نے پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی نقل و حمل پر پابندی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ حکومت کسان دشمن رویہ ترک کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھوک ہڑتالی خالد حسین باٹھ سیلاب متاثرین کسان اتحاد کیسکو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھوک ہڑتالی خالد حسین باٹھ سیلاب متاثرین کسان اتحاد کیسکو کسان اتحاد کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
سیلاب سے ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ،ٹریفک بند
سٹی42: ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے قریب سیلاب سے ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ موٹر وے پر ہر طرح کی ٹریفک بند ہے۔
موٹر وے ملتان سے جھانگڑہ انٹرچینج تک اب تک ٹریفک کے لیے بند ہے ، ترجمان موٹر وے کے مطابق پانی کا بہاؤ کم ہونے تک موٹروے بحال نہیں ہو سکے گی۔
سیلاب سے ملتان میں 36 انچ کی گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، اس حوالے سے ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ متوازی پائپ لائنوں سے گیس کی سپلائی جاری ہے، فی الحال کسی علاقےمیں گیس کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورمیں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، ضلع میں 9 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی، کئی افراد تاحال لاپتا ہیں، سیلابی پانی اترنے کے بعد اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دریائے ستلج میں ایمپریس برج پرپانی کم ہونے لگا لیکن اب بھی درمیانہ درجے کا سیلاب بر قرار ہے۔