2025-11-04@16:06:08 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 534				 
                «مقدمات درج کردیے گئے»:
(نئی خبر)
	کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیرا نے کہا کہ مودی حکومت نے شروع سے ہی ملک کو گمراہ کیا ہے، آپریشن سندور کے دوران طیاروں کے نقصانات کا انکشاف کرنے میں ناکام رہی۔ اسلام ٹائمز۔ سی ڈی ایس انیل چوہان کے بعد ہندوستانی دفاعی اتاشے کا دعویٰ ہے کہ ہندوستان نے آپریشن سندور کے دوران جیٹ طیارے کھوئے تھے۔ انڈونیشیا میں بھارت کے دفاعی اتاشے کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ (IAF) نے 7 مئی 2025ء کی رات کو آپریشن سندور کے دوران پاکستان سے لڑاکا طیارے کھو دیے اور یہ صرف سیاسی قیادت کی طرف سے دی گئی رکاوٹ کی وجہ سے ہوا جس میں پاکستان کے فضائی دفاع پر حملہ نہیں کرنے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے متعدد علاقوں میں رہائشیوں کو جبری انخلا کے نئے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جن علاقوں کے رہائشیوں کو جبری انخلا کے نئے احکامات جاری کئے ہیں ان میں نصیرات، زہراء، مغرقہ کی میونسپلٹیز اور شمالی ساحلی پٹی سمیت النزعہ، البوادی، البسمہ، الزہراء، البساتین، بدر، ابو حریرہ، الروضہ اور الصفاء جیسے محلے شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویچائے ادرعی نے ایک پیغام میں کہا کہ آپ کی حفاظت کی خاطر، فوراً جنوب میں واقع علاقے ‘المواسی’ کی طرف نقل مکانی کریں اور ان علاقوں...
	---فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کی قانونی فتح ہوئی ہے عالمی عدالت نے بھارت کے اعتراضات مسترد کر دیے ہیں۔شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر انڈس واٹر پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھایا۔ بلاول بھٹو کی کوششوں سے پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پہنچا۔انہوں نے مزید کہا کہ انفرادی طور پر معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قانون میں ناقابل قبول ہے، پاکستان کے پانی کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ثالثی عدالت کے فیصلہ سے پاکستان کا مؤقف درست قرار...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکا کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کر رہا ہے۔ یہ اعلان کینیڈا کی جانب سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس نافذ کرنے کے بعد سامنے آیا۔ یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کے یونیورسٹی ٹیچرز امریکا کا غیرضروری سفر نہ کریں، ایڈوائزری جاری شِنہوا نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ کینیڈا نے ابھی ابھی اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس لگا رہا ہے، جو کہ امریکا پر ایک براہِ راست اور کھلی جارحیت ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ اس سنگین ٹیکس کے پیش نظر، ہم فوری طور پر کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی بات چیت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس : ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بند کیے گئے مسجد اقصیٰ سمیت بیت المقدس کے تمام اہم مذہبی مقامات کو 12 روز بعد دوبارہ عام شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیت المقدس میں جاری کشیدگی کے باعث نہ صرف مسلمانوں بلکہ مسیحی اور یہودی برادری کے مقدس مقامات کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔خیال رہےکہ  مسجد اقصیٰ، چرچ آف ہولی سپلکر (کنیسہ القیامہ) اور دیوار گریہ (Western Wall) جیسے اہم مذہبی مقامات صرف مذہبی پیشواؤں اور انتظامیہ کے لیے محدود کر دیے گئے تھے، دورانِ بندش، صرف چند فلسطینیوں کو جمعے کی نماز کی ادائیگی کی اجازت دی گئی،...
	ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر جوابی میزائل برسادیے، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس دھماکوں سے گونج اٹھے۔  اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ رائٹرز کے مطابق ایران نے امریکی کارروائی کے ردِ عمل میں تل ابیب اور بیت المقدس پر میزائل داغے، جن کی آوازیں شہر بھر میں سنائی دیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 2 ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جنہیں اردن کی سرحد کے قریب روکا گیا۔ اسرائیلی ایئرپورٹس اتھارٹی نے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر فضائی حدود کو تاحکم ثانی بند کر دیا ہے، تاہم اردن اور مصر سے ملحقہ زمینی...
	واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2025ء) امریکا کے سب سے تباہ کن طیارے بحرالکاہل روانہ کر دیے جانے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ امریکا ایران پر حملہ کرنے کا سوچ رہا ہے۔ اسی لیے امریکا کی جانب سے اپنے جدید ترین اور سب سے تباہ کن جنگی طیاروں کو بحرالکاہل روانہ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا کے بی 2 اسٹیلتھ طیارے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نے کل 4 بی 2 اسٹیلتھ طیارے بحرالکاہل روانہ کیے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 4 بی 2 اسٹیلتھ طیاروں نے ہفتے کی صبح امریکا سے اڑان بھری،...
	امریکا نے ایران کی زیر تعمیر جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی صلاحیت کے حامل بی-2 بمبار بحرالکاہل منتقل کردیے
	برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے بنکروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے اپنے بی-2 اسٹیلتھ بمباروں کو  مغربی بحرالکاہل میں موجود گوام نامی جزیرہ منتقل کردیا ہے۔ امریکی سرکاری حکام نے رائٹرز کو طیاروں کی اس نقل و حرکت کی تصدیق کی ہے، مگر یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ قدم مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے تنازع سے متعلق ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کے تہران میں میزائل ذخائر اور فوجی تنصیبات پر حملے، ایران نے جوابی میزائل داغ دیے بی-2 بمبار کو 30 ہزار پاؤنڈ وزنی جی بی یو-57 میسیو آرڈیننس پینٹریٹر کے ساتھ لیس کیا جا سکتا ہے، جنہیں ایران کے زیرِ زمین جوہری ڈھانچے کو...
	آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ترجمان اوگرا کے اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم ذخائر موجود طلب پورا کرنے کے لیے کافی ہیں، اوگرا صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ترجمان اوگرا کےمطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 20 دن کا لازمی ذخیرہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اوگرا اعلامیے کے مطابق قومی توانائی تحفظ یقینی بنانے کےلیے پیشگی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں وقت کے ساتھ شدت بڑھتی جا رہی ہے۔ ایران کی جانب سے تازہ جوابی حملوں میں صہیونی ریاست کے کئی شہروں پر میزائل داغے گئے ہیں، جس سے ہر جانب دھماکوں کی گونج ہے، جس کے باعث متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اور حملہ کیا ہے، جس میں میزائل داغے جانے کے نتیجے میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹس میں جانی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔اسکائی نیوز عربیہ اور دیگر بین الاقوامی میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ حملے کے دوران اسرائیل کے کئی شہروں میں فضا دھماکوں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی ،عاطف اکرام شیخ نے مطلع کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی وفاقی بجٹ 2025-26 میں ٹیکس حکام کو دیے گئے حد سے زیادہ، غیر ضروری اور ہراساں کرنے والے اختیارات کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹیکس آفیسرز کو دیئے گئے اس اختیار کو بھی مسترد کرتے ہیں کہ جو انہیں بزنس بینک اکاؤنٹس سے کاروباری افراد کی رقم نکلوانے کا اہل بناتا ہے اور بغیر نوٹس کے کاروباری اداروں پر چھاپوں کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ان سخت اقدامات کو واپس لیٍ؛ اس سے پہلے...
	اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کو کا جواز اس مفروضہ ایٹم بم کو قرار دیا گیا ہے، جس کے عدم وجود کی گواہی خود امریکا کے درجن بھر سے زائد خفیہ ایجنسیاں دے چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:’نیتن یاہو خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے پر تُلا ہوا ہے‘، ترک صدر کا ایران سے اظہار یکجہتی اس حقیقت کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک طویل عرصے سے بیانیہ گھڑ رکھا ہے کہ ایران ایٹم بم بنا چکا جس کا استعمال اسرائیل کیخلاف کیا جاسکتا ہے۔ نیتن یاہو کی تضاد بیانی: – 1992 نیٹن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں دعویٰ کیا کہ ایران 3 سے 5 سال میں جوہری بم بنا لے گا۔ – 1995 اپنی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ سے متعلق تمام اختیارات پاسدارانِ انقلاب کی شوریٰ کو سونپ دیے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای اب بھی اپنی فیملی کے ہمراہ ایک زیرِ زمین بنکر میں موجود ہیں، اور جنگی امور کی مکمل نگرانی اب پاسدارانِ انقلاب گارڈز کے حوالے کر دی گئی ہے۔اس فیصلے کے بعد پاسدارانِ انقلاب کو جنگ سے متعلق فیصلوں میں مکمل خودمختاری حاصل ہو گئی ہے۔
	نفرت انگیز بیانیے کی روک تھام: پاکستان کا اقوام متحدہ سے عملی اقدامات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025  سب نیوز  نیویارک: پاکستان نے دنیا کو نفرت انگیز تقریر، غلط معلومات اور پرتشدد انتہا پسندی کے خطرات سے خبردار کیا ہے، اور کہا ہے کہ ان رجحانات میں اضافہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں، خصوصاً مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ “نفرت کے خلاف بین الاقوامی دن” کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں قومی بیان دیتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اگر ان نفرت پر مبنی بیانیوں کو روکا نہ گیا تو یہ معاشروں کو تقسیم کر کے عالمی امن اور استحکام کے لیے خطرہ...
	اسرائیل کے دفاعی نظام کی حملوں کو فضا میں ناکام بنانے کی کوشش، حیفا پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایران نے پیر کو صبح سویرے اسرائیل پر پھر بڑا میزائل حملہ کیا، اور 100 کے قریب میزائل داغ دیے، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنے گئے۔حیفہ پاور پلانٹ پر میزائل حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں بجلی بند ہوگئی۔ اسرائیل کے وسطی علاقوں میں نقصانات ہوئے۔ تل ابیب میں بھی کئی راکٹ گرے ہیں۔ جن سے نقصانات ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے دفاعی نظام نے کئی حملوں کو فضا میں ناکام بنانے کی کوشش کی۔ حیفا میں ایران کے میزائل حملوں سے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی۔حیفہ پاور پلانٹ پر میزائل حملے...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون2025ء) پاکستان نے تیل ذخیرہ کرنے کے اقدامات شروع کر دیے، وزیر خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور اسٹاکس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سید نوید قمر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران تیل پیدا کرنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے، آبنائے ہرموز سے تیل کی سپلائی دنیا بھر میں متاثر ہوسکتی ہے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے آئندہ...
	وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور اسٹاکس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سید نوید قمر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران تیل پیدا کرنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے، آبنائے ہرموز سے تیل کی سپلائی دنیا بھر میں متاثر ہوسکتی ہے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے آئندہ سال کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر اثرات پڑ سکتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے پاکستان کے تیل...
	ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران کسی بھی قسم کی جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے قطری اور عمانی ثالثوں کو بتایا ہے کہ وہ صرف اس وقت سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہوں گے جب اسرائیل کی پیشگی کارروائیوں کا مکمل جواب دے دیا جائے گا۔ ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صاف اور واضح طور پر بتایا کہ جب تک حملے جاری ہیں، مذاکرات ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کیا، جس میں ایرانی فوجی کمان کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا اور ایرانی جوہری تنصیبات...
	—فائل فوٹو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیلی اقدامات کو علاقائی استحکام کے لیے سنگین قرار دیا ہے۔او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔حسین ابراہیم طحہٰ اور عباس عراقچی نے ایران پر اسرائیلی فوجی حملوں اور اس سے پیدا صورتِ حال پر بات چیت کی۔او آئی سی کے اعلامیے کے مطابق اسرائیل کے ان اقدامات سے علاقائی استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور تہران سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔
	تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی دارالحکومت تہران سے اسرائیلی فضائیہ کے وسیع پیمانے پر حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، شیراز اور اصفہاان میں ایرانی فوجی تنصیبات پر بھی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں، جن سے نقصان کی اطلاعات ہیں، تاہم تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام اور فوجی صنعتوں کے خلاف حملے جاری ہیں۔ دوسری جانب وسطی اور شمالی اسرائیل میں ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی بارش کے دوران سائرن بجنے لگے ہیں، ان علاقوں میں شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک بم شیلٹرز میں رہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ میزائلوں کو مار گرانے کے...
	خطے کی تازہ صورتحال، ان واقعات سے ہمیں اپنے ایٹمی پروگرام کی قدر ہوتی ہے، عمر چیمہ نے واقعات گنوادیے
	اسلام آباد (ویب ڈیسک)  اسرائیل نے ایران پر چڑھائی کی ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب تھا جس کی مدد سے وہ مستقبل میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا تھا ، اب اس صورتحال میں سینئر صحافی عمر چیمہ نے واقعات گنوادیے ہیں جس کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی قد رہوتی ہے ۔سوشل میڈیا پر اپنے سلسلہ وار دو بیانات میں عمرچیمہ نے لکھا کہ 1981 میں اسرائیل نے عراق کا ایٹمی پلانٹ تباہ کیا پھر 2003 میں امریکہ یااتحادیوں نے کیمیائی ہتھیاروں کے بہانے حملہ کرکے صدام کا تحتہ الٹ دیا، لیبیا نے ڈر کر 2004 میں ایٹمی پروگرام پر کام روک کر سامان امریکہ کے حوالے کر دیا لیکن 8 سال...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 جون 2025ء) اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے سمندر (یو این او سی 3) میں زیرآب وسائل کے تحفظ پر ایک سیاسی اعلامیے کی منظوری کے لیے بات چیت جاری ہے جبکہ چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ممالک عالمگیر سمندری پالیسی میں اپنے نقطہ نظر کو منوانے کے لیے کوشاں ہیں۔اس موقع پر دنیا بھر سے آئے مندوبین 'نیس سمندری لائحہ عمل' کے تحت کھلے پانیوں میں آبی حیات کو تحفظ دینے کے لیے رضاکارانہ وعدے بھی کر رہے ہیں۔ 'ہمارے سمندر، ہمارا مستقبل: فوری اقدامات کے لیے متحدہ کوشش'کے عنوان سے اس اعلامیے پر جنوری سے اب تک بات چیت کے چار ادوار ہو چکے ہیں جبکہ کانفرنس میں مندوبین اور...
	---فائل فوٹو  لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کے نو مقدمات میں ورانٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے دو ججز نے مقدمات کی سماعت کی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اور عالیہ حمزہ کے پیش ہونے پر اُن کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔دورانِ سماعت عدالت نے پانچ سرکاری گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔بعدازاں عدالت نے نو مئی کی 11 جون اور دیگر سات مقدمات کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔ جناح ہاؤس حملہ کیس: عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاریلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظرعلی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی بجٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی سرکاری رہائش اور اخراجات 72 کروڑ سے بڑھا کر تقریباً 86 کروڑ روپے کر دیے گئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب ملک میں تقریباً آدھی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے اور عام آدمی سے مزید قربانی مانگ کر تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات میں کمی کے   بجائے مزید اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب یہ رقم  تقریباً 86 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ 26-2025 کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کے لیے 9 کروڑ روپے کا بجٹ...
	  اسلام آباد:   صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے انتہاپسند ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ ایوانِ صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ملاقات کی، جس میں صدر مملکت نے سب کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ ہمارے کارکن ہماری قوت ہیں، یہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے، ترقی کے لیے كام کرنا ہے۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کی اصل روح کے مطابق اختیارات مقامی حکومتوں کو منتقل کیے جائیں۔ اگر یہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوتے تو کراچی میں صفائی اور بلدیاتی خدمات کا معیار کہیں بہتر ہوتااور یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے آئین پاکستان کا آرٹیکل 140 اے بلدیاتی اداروں کو نچلی سطح تک با اختیار بنانے کے اختیارات دیتا ہے بس اسے لاگو کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شہرِ کراچی کو عیدالاضحیٰ جیسے اہم مواقع پر درپیش مشکلات کی ایک بڑی وجہ اختیارات کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا کی انتہا پسندانہ سوچ نہ صرف اقلیتوں کے لیے خطرہ ہے بلکہ پورے خطے کے امن کو بھی داؤ پر لگا رہی ہے۔ایوانِ صدر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے صدر زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر انہیں عید کی مبارکباد دی گئی۔ ملاقات کے دوران ملکی حالات، معیشت اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔صدر زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے وفاداری اور اس کی ترقی کے لیے سنجیدگی سے کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بے شمار وسائل اور مواقع سے...
	مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ کے ڈپٹی گورنر اور حج و عمرہ کمیٹی کے وائس چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے حج 2025 کے کامیاب انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایامِ حج کے دوران حجاج کرام کی سلامتی، صحت، سہولت اور دیگر تمام انتظامات خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل کو پہنچے۔ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری سعادت ہے کہ ہمیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا موقع حاصل ہوا۔  انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت...
	سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا دن نمازوں اور قربانی کے ساتھ اتحاد کا دن ہوتا ہے، میری زندگی میں یہ پہلی عید ہے جو فاتح قوم کےطور پر منارہے ہیں، بھارت کو پاکستان نے عبرتناک شکست سے دوچار کیا، یہ جنگ ہماری بہادر افواج، سیاسی قیادت اور عوام نے مل کر لڑی۔...
	پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے مشہور ہونے والے  اداکار  آنگین آلتان نے اپنے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا ہے۔آنگین آلتان دزیاتن ایک معروف ترک فلم اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے اپنی مشہور تاریخی سیریز اطغرل غازی کے باعث پاکستان میں نام کمایا جسے 2020 میں اردو ڈبنگ میں ریلیز کیا گیا تھا۔ترک اداکار کو پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ اپنے مداحوں کی محبت کی خاطر کورونا وبا کے دوران انہوں نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔حالیہ انٹرویو میں آنگین آلتان نے پاکستان کے دورے کو یاد کرتے ہوئے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا۔انہوں نے کراچی میں اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا پاکستان کا...
	پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے مشہور ہونے والے اداکار آنگین آلتان نے اپنے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا ہے۔ آنگین آلتان دزیاتن ایک معروف ترک فلم اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے اپنی مشہور تاریخی سیریز اطغرل غازی کے باعث پاکستان میں نام کمایا جسے 2020 میں اردو ڈبنگ میں ریلیز کیا گیا تھا۔ ترک اداکار کو پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ اپنے مداحوں کی محبت کی خاطر کورونا وبا کے دوران انہوں نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔ حالیہ انٹرویو میں آنگین آلتان نے پاکستان کے دورے کو یاد کرتے ہوئے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا۔ انہوں نے کراچی میں اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے بتایا...
	 سٹی42: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےجس کے تحت متعدد ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز کو نئی تعیناتیاں دی گئی ہیں۔ رانا وقاص اشرف کو لٹن روڈ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن تعینات کیا گیا۔سب انسپکٹر محمد خرم کو میو ہسپتال سے انچارج چوکی لکھوکی لگایا گیا۔سب انسپکٹر عمران چٹھہ شاد باغ سے انچارج چوکی میو اسپتال تعینات،عرفان گجر کو نولکھا سے تبدیل کر کے ایس ایچ او مغلپورہ مقرر کیا گیا۔محمد نعمان کو چوکی انچارج سگیاں سے ایس ایچ او نولکھا تعینات کیا گیا۔سب انسپکٹر انتظار علی انچارج چوکی لکھوکی سے ایس ایچ او لٹن روڈ لگائے گئے، سب...
	ایلون مسک اور ٹرمپ میں ٹھن گئی، ایک دوسرے پرسنگین الزامات عائد کردئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025  سب نیوز واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک میں اختلافات شدت اختیار کرگئے،ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا دئیے۔کچھ روز قبل ایلون مسک نے امریکی صدرکو بتائے بغیر مشیر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا،جس کے بعد مسک نے امریکی صدرکے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پرشدید تنقید کی تھی،اب دونوں دوستی دشمنی میں بدل گئی ہے،جس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ایلون مسک نے الزام عائد کیا ہےکہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کا نام جنسی اسکینڈلز میں بدنام ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے۔ایپسٹین کی فائل میں ٹرمپ کا نام ہونےکی...
	 عید قربان کے قریب آتے ہی پیشہ ور قسائیوں نے وی آئی پی جانور کے ساتھ ساتھ عام جانور ذبح کرنے کےلیے بھی نرخ بڑھا دیے جبکہ اناڑی قسائی بھی میدان میں آگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہریوں نے جانور تو خرید لیا اب ذبح کروانے کے لیے قسائی کی تلاش شروع کردی ہے۔ عید قربان کے تین دن قسائیوں نے ڈبل عید جمع کرنے کی ٹھان لی۔ پیشہ ور قسائیوں کے ساتھ ساتھ ٹولیوں کی شکل میں دور دراز علاقوں سے اناڑی قسائیوں نے بھی شہر میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق قسابوں نے لاہور میں پہلے دن بکرا ذبح کرنے کے 10 ہزار، گائے 18 ہزار اور دوسرے دن  بکرے کے 6...
	پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر اسپتالوں کا دورہ، سینیئر وزیر نے کیا دیکھا؟ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماضی میں محکمہ ماحولیات پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی تاہم اب وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمے کو 20 ارب روپے کا فنڈ فراہم کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلینج سے نمٹنے کے لیے پلانٹ فار پاکستان منصوبے کےتحت اقدامات جاری ہیں، ایئرکوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کیلئے50 ایئرمانیٹرز لگائے گئے ہیں اور انوائرمنٹل فورس کو ضروری سامان سے لیس کیا گیا ہے۔...
	متحدہ عرب امارات کے صدر نے 222 شہریوں کے ڈی ایچ 139 ملین کے قرض معاف کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات اس سال 10 لاکھ ملازمتیں فراہم کرے گا گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقدام پائیدار ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات کے جامع وژن کے اندر آتا ہے۔ نیشنلز ڈیفالٹڈ ڈیبٹس اسیٹلمنٹ فنڈ  نے 222 اماراتی شہریوں کو 139 ملین درہم کے قرضوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ یہ اقدام صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، نائب صدر شیخ منصور بن زاید آل نہیان اور وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان کی ہدایات کے مطابق کیا گیا۔ یہ اقدام اماراتی شہریوں کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے اور ملک بھر میں سماجی بہبود اور...
	پاکستانی ایئرفورس کے پائلٹس کی شاندار کارکردگی دیکھتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا نے چینی ساختہ جے 10 جنگی طیارے خریدنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جے 10 کی دھوم: امریکی عہدیداروں کی جانب سے 2 بھارتی طیارے زمین بوس ہونے کی تصدیق بھارتی جنگی طیارہ پاکستان کی تواضع سے پہلے اور تواضع کے بعد انڈونیشیا گزشتہ ایک برس سے چین کے ساتھ جے 10 طیاروں کی خریداری کے لیے بات چیت کر رہا تھا تاہم اب پاکستانی جے 10 طیاروں کے ہاتھوں بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی رپورٹس کے بعد اس کی مذکورہ طیاروں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا حالیہ برسوں میں اپنی پرانی...
	پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کاروبار کےآغاز پر ہی بلند ترین سطح قائم کردی، اسٹاک مارکیٹ میں تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، ایک لاکھ20ہزار 954پوائنٹس سےہنڈریڈ انڈیکس میں کاروبار کا آغاز، مارکیٹ کا آغاز 503پوائنٹس اضافے سےہوا۔ اس سےقبل اسٹاک مارکیٹ نے1لاکھ2ہزار796پوائنٹس کا ریکارڈ بنایاتھا۔ ماہر اسٹاک مارکیٹ شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ مسلسل بہترین معاشی پالیسیوں کے باعث آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس ہونے جا رہا ہے صوبوں کے وزراء اعلی اس میں شرکت کریں گے اجلاس میں مائکرو اکنامک فریم ورک کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے جو مثبت پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیمنٹ اسٹاکس کے اندر...
	 فوٹو: ایکس وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کرکے وزیراعظم شہباز شریف کا صدر پیوٹن کے لیے خط سرگئی لاروف کے حوالے کیا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کا بہاؤ روکنے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھے گی۔روسی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں توانائی، روابط بڑھانے اور تجارت پر بھی بات چیت ہوئی۔
	اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی )وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی کی بدولت اور سخت ہدایات پر ایف بی آر نے اپنے قانونی نظام میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے زیر التواء  مقدمات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ وزیراعظم کی ہدایات پر، ایف بی آر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا کیسز کی بھرپور پیروی کی، جس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے ایف بی آر کے حق میں فیصلے دیتے ہوئے معزز عدالت نے مجموعی طور پر 36.14 ارب روپے کے مقدمات نمٹا دیے۔کھربوں روپے کا ریونیو جو عرصہ دراز سے مختلف مقدمات میں پھنس کر رہ گیا تھا اور قومی محصولات کی وصولی میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا تھا، وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر قانونی کارروائیوں اور نمائندگی کے لیے...
	اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ہفتے میں 36.14ارب روپے مالیت کے زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی کی بدولت اور سخت ہدایات پر ایف بی آر نے اپنے قانونی نظام میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے زیر التوا مقدمات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ وزیراعظم کی ہدایات پر ایف بی آر نے معزز اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا کیسز کی بھرپور پیروی کی، جس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے ایف بی آر کے حق میں فیصلے دیتے ہوئے معزز عدالت نے مجموعی طور پر 36.14 ارب روپے مالیت کے مقدمات نمٹا دیے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق کھربوں روپے کا ریونیو جو...
	سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کرپٹو کونسل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اہم سوالات اٹھا دیے۔ چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا، جس میں ایل ڈی آئی لائسنس کی تجدید سے متعلق سیکریٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بریف کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کرپٹو کونسل کا شاندار کارنامہ، مختصر وقت میں بڑی کامیابی حاصل کرلی سیکریٹری آئی ٹی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سارے ایل ڈی آئی کے کیسز پی ٹی اے کو واپس بھیج دیے گئے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ایل...
	---فائل فوٹو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے متعدد ممبران نے کرپٹو کونسل پر تحفظات کا اظہار کردیا، سینیٹر ہمایوں مہمند اور کامران مرتضیٰ نے کونسل سے متعلق قانونی پیچیدگیوں پر سوالات اٹھا دیے۔پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا جس میں ایل ڈی آئی لائسنس کی تجدید سے متعلق سیکریٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دی۔سیکریٹری آئی ٹی نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے سارے ایل ڈی آئی کے کیسز پی ٹی اے کو واپس بھیج دیے تھے۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ایل ڈی آئی کیسز کی سماعتیں مکمل ہوگئیں  اور فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں ہوگا، جو...
	وزیر اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ایف بی آر امور سے متعلق جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہونے کےلیے حکومت پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کےلیے محنت کر رہے ہیں۔  نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پر مبنی تجاویز فنانس بل کا حصّہ بنانے کا فیصلہ نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پرمبنی تجاویز فنانس بل کا...
	وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان صوبائی اسمبلی محمد احمد خان لغاری اور نعیم اختر خان بھابھہ نے ملاقات کی جس میں ملاقات میں جاری فلاحی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل اور حلقے کے ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکینِ اسمبلی نے صوبے میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو سراہا، مریم نواز نے کہا کہ مل کر پنجاب کو ایک ماڈل صوبہ بنانا ہے، عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے، نوجوانوں کی تعلیم اور مالی خودمختاری میری ترجیحات میں سرفہرست ہے- ان کا کہنا تھا کہ  ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ نعیم اختر خان بھابھہ نے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و توسیع پراجیکٹ شروع کرنے پر وزیراعلی مر یم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔...
	پاکستان اور امریکا میں آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق ہوگیا ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور امریکی تجارتی نمائندے جیمی سن گریئر کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اور امریکی تجارتی نمائندے کے درمیان رابطہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوا، دونوں فریقوں نے تعمیری ماحول میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور امریکا کا آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک نے مذاکرات جلد از جلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
	نیروبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )کینیا کی سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا پانے والے 6 پاکستانی شہریوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں رپورٹ کے مطابق 6 پاکستانی شہری ’’امین دریا“ نامی بحری جہاز میں سفید سیمنٹ لے کر ایران سے زنجبار، تنزانیہ جا رہے تھے، جب کینیا کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے 2 جولائی 2014 کو کھلے سمندر میں انہیں روک لیا، شبہ تھا کہ وہ جہاز میں منشیات لے جا رہے ہیں.(جاری ہے)  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند دن بعد جب یہ جہاز کینیا کی قانون نافذ کرنے والی اتھارٹیز کی تحویل میں تھا، اسے سمندر میں دھماکے سے اڑا دیا گیا تاکہ کسی بھی ثبوت...
	بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے 2 روم کولر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا دیے گئے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیے پھل اور کپڑے بھی لائے گئے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پھل اور کپڑے ان تک پہنچانے کی اجازت دے دی۔ لیکن لائے گئے دونوں روم کولر جیل کے باہر ہی رکھوا دیے گئے۔ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیابانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن، علیمہ خان نے بھائی...
	بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل سے ملاقات کے لیے آنے والے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اور علی محمد خان کو داہگل پولیس ناکے پر روک لیا گیا۔پولیس نے اڈیالہ جیل کے دونوں اطراف ناکے لگا دیے، داہگل اور گھور کھپور کے مقام سڑک پر ٹرک کھڑے کر دیے گئے۔اڈیالہ روڈ پر ایک گاڑی کے گزرنے کا راستہ چھوڑا گیا ہے جبکہ پولیس کی اضافی نفری بھی اڈیالہ جیل کے اطراف میں تعینات کی گئی ہے۔ ’’اڈیالہ جیل تک جانا ہمارا حق ہے، پنجاب پولیس روک رہی ہے‘‘پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کروانا نہ کرانا جیل انتظامیہ کا اختیار ہے، پنجاب...
	---فائل فوٹو خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی، مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضا فارنزک سائنس لیبارٹری بجھوائے گئے ہیں۔ خضدار: اسکول بس پر حملے کی مزید 2 طالبات شہیددہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ خضدار میں گزشتہ ہفتے اسکول کی بس کو گاڑی سے نشانہ بنایا گیا تھا، واقعے میں 8 طالب علم شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے...
	آئی ایم ایف نے بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھا دیے، اہم وزارتوں کے درمیان بھی اختلافات سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری...
	عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت خزانہ و منصوبہ بندی میں اختلاف بھی سامنے آگئے، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بجٹ اہداف پر اتفاق نہ ہونے سے آئندہ مالی سال کی منصوبہ بندی تاخیر کا شکار...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ یورپی یونین پر طے شدہ 50 فیصد محصولات 9 جولائی تک معطل کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ اعلان اپنے ٹروتھ سوشل نیٹ ورک پر کیا۔ یہ معاہدہ اتوار کو یوروپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیر لائن کے ساتھ ایک فون کال کے بعد ہوا۔ ٹرمپ کی یکم جون سے یورپی یونین سے درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی ارزولا فان ڈیر لائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ امریکی صدر کے ساتھ اچھی بات چیت رہی۔ "یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان دنیا کے سب سے زیادہ نتیجہ خیز اور قریبی تجارتی تعلقات...
	چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بھارت سے بہت آگے ہے، پاکستان کی نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت بھی اے آئی نصاب پر کام کر رہی ہے تاکہ پاکستان کو ٹیکنالوجی اور معیشت میں مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد نے کہاکہ جب میں وزیر تعلیم تھا تو میں نے بہت سے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا۔ یہ بھی پڑھیں متحدہ عرب امارات نےعربی زبان میں مصنوعی ذہانت کے لیے ایک نیا ماڈل لانچ کردیا انہوں نے کہاکہ دنیا میں اے...
	اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے مہنگائی کو پانچ سے سات فیصد ہدف میں لانے پر زور دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا، اس دوران مالی سال 2025-26کے بجٹ پر حکام سے تعمیری بات چیت ہوئی۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی، پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے گا۔آئی ایم ایف نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر بھی گفتگو ہوئی، مہنگائی کو5 سے 7...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف کو اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت، اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے سے متعلق وزیراعظم سے رہنمائی لی۔اعلامیے میں بتایاگیا کہ بلاول بھٹو نے قومی سفارتی کام سے متعلق اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ امید ہے آپ کی قیادت میں وفد پاکستان کامؤقف بھرپور طریقےسے دنیا کے سامنے پیش کرےگا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے...
	وفاق اور صوبائی حکومت نے واٹر کارپوریشن کے 12 ارب 59 کروڑ کے واجبات ادا کردیے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سندھ کے اعلامیے کے مطابق وفاق اور سندھ کے مختلف اداروں نے واٹر کارپوریشن کے 31 ارب 77 کروڑ کے واجبات ادا کرنے تھے۔  اعلامیے کے مطابق پی اے سی سندھ نے اس معاملے کا نوٹس لیا تھا، واٹر کارپوریشن نے رپورٹ بھی جمع کرائی تھی۔ پی اے سی سندھ اعلامیے کے مطابق وفاقی اداروں پر 20 ارب 69 کروڑ، سندھ کے اداروں پر 9 ارب 82 کروڑ کے واجبات تھے۔ پی اے سی اعلامیے کے مطابق وفاقی اداروں نے 10 ارب37 کروڑ، سندھ کے اداروں نے 2 ارب21 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ Post Views: 2
	پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے مہنگائی کو پانچ سے سات فیصد ہدف میں لانے پر زور دیا ہے۔  اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا، اس دوران مالی سال 26-2025 کے بجٹ پر حکام سے تعمیری بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی، پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے گا۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر بھی گفتگو ہوئی، مہنگائی کو 5 سے...
	آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی، پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا، اس دوران مالی سال 26-2025ء کے بجٹ پر حکام سے تعمیری بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی، پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے گا۔...
	---فائل فوٹو پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے بےبنیاد اور اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیانات کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنا حقائق کے منافی ہے، عالمی برداری بھارت کے نفرت انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات اور رویے کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹےالزامات اور عسکری دعوے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم پارٹنر ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ...
	—فائل فوٹو پاکستان نے بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے بےبنیاد، اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ الزامات مسترد کر دیے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزیرِ اعظم کے بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، جھوٹے الزامات اور عسکری دعوے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت کے جنگی بیانیے اور نفرت انگیز رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور مؤثر شراکت دار ہے، پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوششیں گمراہ کن اور ناقابلِ قبول ہیں۔ پاکستان کو پانی کی بوند بوند کو ترسا دیا جائے گا‘ مودی کی پھر دھمکینئی...
	سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل کے بینچ پر تینوں اعتراضات مسترد کردیے
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل کے بینچ پر تینوں اعتراضات مسترد کردیے جبکہ کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے سے متعلق درخواست منظور کرلی ہے رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مخصوص نشستوں کی نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں 12 جولائی کے فیصلے کی متاثرہ خواتین کے وکلا مخدوم علی خان نے دلائل دیے.(جاری ہے)  وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 191 اے اور پریکٹس پروسیجر ایکٹ کے ہوتے ہوئے اس بینچ پر 1980 کے رولز کا اطلاق نہیں ہوتا جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں...
	مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے  بینچ پر اعتراضات سے متعلق سنی اتحاد کونسل کے اعتراضات مسترد کردیے۔ 26ویں آئینی ترمیم پر حتمی فیصلے تک مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر سماعت روکنے کا اعتراض بھی مسترد کردیا۔ سپریم کورٹ کے 11 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔ جسٹس امین الدین خان نے مختصر حکمنامہ سنایا، آئینی بینچ نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، آئینی بینچ نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ نے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کیلئے آئی ڈیپارٹمنٹ کو انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔
	مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کی۔ 12 جولائی کے فیصلے کی متاثرہ خواتین ارکان اسمبلی کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 191 اے اور پریکٹس پروسیجر ایکٹ کے ہوتے ہوئے اس بینچ پر 1980 کے رولز کا اطلاق نہیں ہوتا، جس پر جسٹس جمال مندوخیل بولے؛ آپ بتائیں سپریم کورٹ کے 1980 کے کونسے رولز نئی آئینی ترمیم سے مطابقت نہیں رکھتے۔ مخدوم علی خان کا کہناتھا کہ نظرثانی درخواستوں کی سماعت کی حد تک 1980 کے رولز مطابقت نہیں رکھتے، نئی آئینی ترمیم میں آئینی بینچ کے دائرہ...
	 لاہور:  تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ سچی بات یہ ہے کہ ہم نے اس طرح جواب بھی نہیں دیا، کیس بھی نہیں لڑا اور دنیا نے بھی ہمیں نہیں مانا، یہ پہلی بار ہوا پہلگام والے واقعہ میں، آج ہم پرائم منسٹر کے ساتھ بیٹھے تھے صبح تو بات ہو رہی تھی کہ اس میں انھوں نے کہا کہ دیکھیں ہم نے بات کی جو ہمارے ساتھ تھے وہ تو تھے لیکن جو انڈیا کے ساتھ ممالک تھے انھوں نے ہماری اس بات کو اون کیا کہ اس انکوائری کو انٹرنیشنل کر کے آپ غیر جانبدارانہ انکوائری کروا لیں جہاں سے یہ کیس اٹھا ہمارا. ایکسپریس نیوز کے پروگرام سٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے...
	سپریم کورٹ آف پاکستان نے 6 ماہ میں سزائے موت کے ریکارڈ مقدمات کا فیصلہ کیا۔ایس سی پی اعلامیے کے مطابق عدالت عظمیٰ نے 6 ماہ میں 238 سزائے موت کی زیر التوا اپیلوں پر فیصلے کیے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے عہدہ سنبھالنے کے وقت سپریم کورٹ میں سزائے موت کی 410 اپیلیں تھیں، 6 ماہ کے دوران مزید 44 اپیلیں دائر ہونے سے مجموعی تعداد 454 ہوگئی تھی۔اعلامیے کے مطابق گزشتہ برس اسی مدت میں سپریم کورٹ نے 26 سزائے موت کی اپیلوں کے فیصلے کیے۔ایس سی پی اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے فوجداری مقدمات نمٹانے کیلئے 3 مستقل بینچ تشکیل دیے، خصوصی بینچوں نے کئی ہفتے مسلسل کام کرکے سزائے موت کے مقدمات نمٹائے۔اعلامیے کے...
	سٹی 42 : وفاقی حکومت کی جانب سے4 افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ، جس کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز  کے پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے، اس سے قبل ڈاکٹر محمد فاروق حسن کو ڈیپوٹیشن پر اینیمل ہسبینڈری کمشنر تعینات کیا گیا تھا۔  اسحاق ڈار کی چین اور افغان ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق  نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کراچی محمد رضوان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل...
	سپریم کورٹ نے 7ماہ میں سزائے موت کے 52فیصد مقدمات نمٹا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کورٹ آف پاکستان نے 7 ماہ میں سزائے موت کے 52 فیصد مقدمات نمٹا دیے۔عدالت عظمی سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی کی قیادت میں سپریم کورٹ نے سزائے موت مقدمات کے فیصلوں میں اس تیزی سے کام کیا ہے جس کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے 28 اکتوبر 2024 سے لے کر 21 مئی 2025 تک لگ بھگ 7 ماہ کے اندر عدالت عظمی سزائے موت کے 238 مقدمات کے فیصلے کیے ہیں جو 454 زیر التوا مقدمات کا 52 فیصد بنتے...
	سپریم کورٹ کورٹ آف پاکستان نے 7 ماہ میں سزائے موت کے 52 فیصد مقدمات نمٹا دیے۔ عدالت عظمیٰ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں سپریم کورٹ نے سزائے موت مقدمات کے فیصلوں میں اس تیزی سے کام کیا ہے جس کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ میں مقدمات کی جلد سماعت کی پالیسی تشکیل ، اطلاق کن کیسز پرہوگا؟ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے 28 اکتوبر 2024 سے لے کر 21 مئی 2025 تک لگ بھگ 7 ماہ کے اندر عدالت عظمیٰ سزائے موت کے 238 مقدمات کے فیصلے کیے ہیں جو 454 زیر التوا مقدمات کا 52 فیصد بنتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق...
	برطانیہ اور یورپی یونین نے اسرائیل پر سفارتی دباؤ میں اضافہ کرتے ہوئے غزہ میں جاری فوجی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 8 دنوں میں 500 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں اور انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارتی مذاکرات معطل کر دیے ہیں، اسرائیلی سفیر کو طلب کیا گیا ہے، اور مغربی کنارے میں پر تشدد آباد کاروں پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے نے غزہ میں اسرائیلی کارروائی کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر خزانہ کے اس بیان کو بھی قابلِ نفرت اور خطرناک کہا، جس...
	برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے، غزہ کی صورتحال ناقابل قبول ہے:وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025  سب نیوز لندن(آئی پی ایس )برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ نئے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔ ایوانِ نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے اس اسرائیلی حکومت کے ساتھ ایک نئے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔ ہم 2030 کے دوطرفہ روڈ میپ کے تحت ان کے ساتھ تعاون کا جائزہ لیں گے۔ ڈیوڈ لیمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانیہ میں اسرائیلی سفیر تزیپی ہوٹوویلی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ ان...
	 اسلام آباد:  ججز تبادلہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تبادلے کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھاد یے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز تبادلہ کیس کی سماعت کی، جس میں وکیل حامد خان نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹس سے ججز کے ٹرانسفر پر بہت سارے نکات پر غور ہونا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے  میں غیر معمولی جلد بازی دکھائی گئی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ انڈیا میں ججز کے ٹرانسفر میں جج کی رضا مندی نہیں لی جاتی بلکہ وہاں ججز ٹرانسفر میں چیف...
	چیف الیکشن کمشنر کی الیکشن کمیشن کے ملازمین پر نوازشات،کروڑوں روپےکے اعزازیے 4مختلف مراحل میں دیئے گئے
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف الیکشن کمشنر سردار سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کے ملازمین پر نوازشات کردیں،الیکشن کمیشن ملازمین کو 5ماہ میں 4اعزازیوں سے نواز دیا گیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن ملازمین کو دیئے گئے اعزازیئے کی دستاویزات سامنے آ گئیں،دستاویز کے مطابق ملازمین کو جنوری، فروری، مارچ اور مئی میں اعزازیئے دیئے گئے،کروڑوں روپے کے اعزازیئے 4مختلف مراحل میں دیئے گئے،ملازمین کو اعزازیے  الیکشن کمیشن کے مختص بجٹ سے دیئے گئے۔ دستاویز کے مطابق گریڈ2سے 9تک کے ملازمین کو 4بنیادی تنخواہیں دی گئیں،گریڈ11سے 17کے ملازمین کو 3بنیادی تنخواہیں بطور اعزازیہ ملیں،گریڈ18سے اوپر کے ملازمین کو 2بنیادی تنخواہیں دی گئیں۔  محکمہ تعلیم پنجاب نے یوم تکبیر 28 مئی کو عام تعطیل کا...
	 غزہ:  اسرائیلی فوج نے غزہ میں بم باری سے ایک دن میں 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد زمینی حملے شروع کردیے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج نے کہا کہ اس نے اتوار کو شمالی اور جنوبی غزہ کی طرف بدترین زمینی حملے شروع کردیے ہیں۔ اسرائیل کی فوج کی جانب سے وحشیانہ کارروائیوں کا اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب قطر میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے لیے براہ راست مذاکرات کیے جا رہے ہیں تاہم اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات میں جنگ بندی اور قیدیوں کی...
	بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور، احسان اللہ احسان کے پاکستان پر الزامات نے سوالات کھڑے کردیے
	پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت شکست کے زخم چاٹ رہا ہے، اور اب وہ اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اس حوالے سے واضح کر چکے ہیں کہ بھارت اب اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کرائے گا لیکن ہم ہر چال کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، اور دہشتگردی کو شکست دیں گے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے بھارتی اخبار ’سنڈے گارڈین‘ میں ایک مضمون لکھا ہے جس میں پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اپنی فوج و حکومت کی تذلیل کے بعد میجر گورو اور ارنب گوسوامی...
	سٹی 42 : سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا ۔   آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے جاری علامیے کے مطابق بجٹ سے ایک روز قبل اور بجٹ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، بجٹ ڈے دھرنا میں مُلک بھر سے وفاقی ملازمین شرکت کریں گے۔  جاری کردہ علامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار مقرر کی جائے، وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔...
	 پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ 26-2025 کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں ٹیکس آمدن کے اہداف پر تفصیلی سیشن ہوا جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے نئے مطالبات رکھ دیے۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے14 ہزار300 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کرنے کے لیے ٹیکس محصولات میں 430 ارب روپے کا اضافہ کرے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے فوری کارروائی...
	صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہندو توا نظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں، پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ بدھ کے روز صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سی ایم ایچ  راولپنڈی کا دورہ کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور اور اسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جنگ بندی فتح کی علامت ہے: صدر مملکت آصف علی زرداری صدر مملکت نے سی ایم ایچ میں زیرعلاج بلااشتعال  بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت کی، صدر مملکت نے زخمیوں ...
	اسلام آباد(نیٹ نیوز+نمائندہ خصوصی) پاکستان اور روس کراچی میں نئی سٹیل مل کے قیام پر متفق ہوگئے جبکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس کے نمائندے ڈینس نازروف کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔اعلامیے کے مطابق  ملاقات کا مرکزی موضوع پاکستان میں نئی سٹیل ملز کا قیام تھا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے دونوں فریقین نے پاکستان اور روس کے درمیان کراچی میں نئی سٹیل مل کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی، دونوں ممالک نے اس منصوبے کو آگے بڑھانے اور اس پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے...
	چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق چیف جسٹس نے ترکیہ کی عدلیہ کی جانب سے حالیہ سرکاری دورے کے دوران مہمان نوازی پردلی شکریہ ادا کیا۔  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار عدالتی تعلقات کو اجاگر کیا جبکہ عدالتی تعلیم اور عدالتی نظام کی استعداد کار بڑھانے کےلئے تعاون کو سراہا۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے بہترین عدالتی روایات کے باہمی تبادلے اور سیکھنے کی اہمیت اورپاکستان کی ضلعی عدلیہ کو بھی باہمی تعاون میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ...
	پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی بیانات مسترد کردیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نریندر مودی کے بیانات مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، بھارتی وزیراعظم کا بیان بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی خطرناک اقدام ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دنیا خطےمیں امن اور استحکام کےلیے کوششیں کر رہی ہے، ایسے وقت میں نریندر مودی کا یہ بیان غلط معلومات، سیاسی مفاد پرستی پر مبنی خطرناک اقدام ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق بیان ظاہرکرتا ہے کہ کس طرح جھوٹے بیانیے گھڑ کر جارحیت کا جواز بنایا جاتا ہے، پاکستان سیزفائر معاہدے پر عمل درآمد میں ضروری اقدامات کےلیے پرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کشیدگی...
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے 21 مشروبات تیار کرنے والی کمپنیوں میں پیداوار اور فروخت کی نگرانی کے لیے 50 سے زائد ان لینڈ ریونیو افسران و اہلکاران تعینات کر دئیے ۔اس سلسلے میں ایف بی آر نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 40- بی اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کی دفعہ 45(2) کے تحت مشروبات بنانے والے صنعتی یونٹس کی نگرانی کریں۔(جاری ہے) فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی مذکورہ دفعہ کے تحت بورڈ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ رجسٹرڈ شخص کے کاروباری احاطے میں ان لینڈ ریونیو کے افسران تعینات...
	نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میڈ یا دعویٰ کر رہا ہے کہ پاکستان نے دس مقامات پر ڈرونز بھیجے ہیں جنہیں بھارتی ڈیفنس سسٹم انٹر سپٹ کررہا ہے ۔ بھارتی  میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جموں کشمیر  کے مختلف مقامات پر پاکستان نے ڈرونز بھیجے جنہیں تباہ کردیا گیا۔ اس کے علاوہ سامبا ، جالندھر  اور ہوشیار پور  سمیت دس مقامات پر ڈرونز تباہ کیے گئے۔ اس خطرے کے پیش نظر بھارتی پنجاب کے ضلع ہوشیارپور کی ڈپٹی کمشنر نے بلیک آؤٹ کا اعلان بھی کر دیا ۔ مزید :
	 پشاور:  بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی انسداد دہشت گری عدالت میں پتا چلا کہ 42 کیسز میں نامزد ہوں، حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ آئی، کیسز عمران خان کے پیغامات جیل سے باہر لانے پر درج کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے علیمہ خان کو چار ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ وکیل درخواست گزار عالم خان نے کہا کہ جمعرات کے دن تک ان کے خلاف کیس نہیں تھا، جو کیسز تھے ان میں ضمانت پر ہیں، جمعرات کے بعد 42 کیسز میں انہیں ضمنی طور پر میں شامل...
	 اسلام آباد:  ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے وعدے پر دیانت داری سے قائم ہے اور کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بیان سےمتعلق سوال پر ردعمل دیا گیا ہے۔ ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی پر پاکستان دیانت داری سے عمل درآمد کے لیے جس طرح اعلان کیا گیا ہے اسی طرح بدستور پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے متعدد علاقوں میں جنگ...
	---فائل فوٹو  پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر آج ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔اسلام آباد میں برٹش کونسل اور کیمبرج کے زیرِ انتظام آج ہونے والے او اور اے لیول کے امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔کیمبرج انٹرنیشنل کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، میرپور اور مظفرآباد میں آج امتحانات نہیں ہوں گے۔کیمبرج انٹرنیشنل بورڈ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر او اور اے لیول، آئی جی سی ایس ای، انٹرنیشنل اے ایس کے امتحانات کینسل کر دیے گئے ہیں۔کیمبرج انٹرنیشنل بورڈ کی انتظامیہ کے مطابق دیگر جگہوں پر امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔
	مس یونیورس پاکستان منتخب ہونے والی ماڈل ایریکا روبن نے پاکستان کے جھنڈے کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال دل دہلا دینے والی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بھارتی حکام دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کے حملے صرف عسکریت پسندوں کے خلاف تھے، لیکن زمینی حقیقت کچھ اور ہی منظر پیش کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’بدلہ تو ابھی باقی ہے‘، بھارتی ڈرونز گرانے پر سوشل میڈیا پر پاک فوج کے حق میں پیغامات ان کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں، عبادت گاہیں تباہ ہوئیں اور معصوم بچوں کی لاشیں ملبے سے نکالی...