2025-09-21@23:08:31 GMT
تلاش کی گنتی: 3311

«میں اگست»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق 29 اگست کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی جبکہ 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی شامل ہوگا۔ 29 اگست سے 2 ستمبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ شدید بارشوں سے کشمیر، مری، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ندی نالے طغیانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، صوابی اور مردان کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور اور مردان کے نشیبی...
    محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس دوران ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں:راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب 29 اگست سے 2 ستمبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی، جب کہ 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہوگا۔ شدید بارشوں کے نتیجے میں کشمیر، مری،...
    اسلام آباد(اصغر چوہدری)صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین سردار محمدیوسف نے کہا ہے کہ چھوٹے صوبے بننے چاہیے ہیں اور سب سے پہلے صوبہ ہزارہ بنایا جائے۔ قومی سطح پر رابطوں کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ہزارہ صوبہ بننے کی تمام شرائط پوری کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صوبہ ہزارہ تحریک کی سپریم کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہزارہ کی تمام جماعتوں کے نمائندگان ،سینیٹر محمد طلحہ محمود، مرتضی جاوید عباسی، کیپٹن ر محمد صفدر، عبدالرزاق عباسی، پروفیسر سجاد قمر، زر گل خاں، انجینئر افتخار احمد، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہستہ جدون،سردار گوہر زمان، نواب زادہ ولی محمد، پرنس فضل حق ممبران صوبائی اسمبلی آمنہ سردار،...
    شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی فلائی اوور سے سہراب گوٹھ جانے والے ٹریک کے قریب نامعلوم ملزمان نے چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ناگن چورنگی فلائی اوور پر موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے بائیک پر چچا کے ساتھ سوار شخص پر فائرنگ کی جس میں چچا محفوظ رہا جبکہ متوفی فضل الرحمان سر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او گبول ٹاؤن طارق کامران نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ فضل رحمٰن ولد عمر خطاب...
    محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی ، جو 29 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ عوام کو ممکنہ سیلابی صورتحال، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے سے متعلق ہوشیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کے مطابق، بارشوں کا دائرہ کار پورے ملک پر محیط ہوگا، خاص طور پر  کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے، جہاں پہاڑی ڈھلوانوں پر لینڈ سلائیڈنگ  کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں: چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان...
    سپریم کورٹ میں جہیز کی رقم برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے پہلے 2 فیصلے موجود ہیں اور سوال یہ ہے کہ کیا 3 رکنی بینچ اس معاملے کو سن سکتا ہے؟ یہ بھی پڑھیں:قتل کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے راضی نامے کی تصدیق سے سپریم کورٹ کا انکار عدالتی معاون حافظ عرفات نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینا ضروری ہے کیونکہ نکاح نامے کے پیراگراف نمبر 16 پر قانونی اختلاف موجود ہے۔ ان کے مطابق پیراگراف نمبر 13 حق مہر کے بارے میں ہے جبکہ پیراگراف نمبر 16 خاوند...
    یو اے ای نے سہ فریقی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تجربہ کار اوپننگ بلے باز محمد وسیم ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز 2025 میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سہ فریقی سیریز کا آغاز 29 اگست سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ یو اے ای 30 اگست کو ٹورنامنٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ Muhammad Waseem to lead UAE in Inverex Solar Energy presents Bank Alfalah T20I Tri-Series 2025 More details: https://t.co/kWPdFXaWO1 pic.twitter.com/2BDTxJpfM7 — UAE Cricket Official (@EmiratesCricket) August 27, 2025 واضح رہے کہ سیریز میں میزبان یو اے ای کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سہ فریقی...
    بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جب کہ کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو چکا ہے، سیلابی ریلا بند کو توڑتا ہوا سڑکوں پر آگیا، جہاں ٹریفک معطل اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جو کہ 2014 کے تباہ کن...
    پاکستان نے کہا ہے کہ توانائی پائپ لائنز، ٹیلی کمیونیکیشن کیبلز یا ڈیٹا نیٹ ورکس جیسے بین الاقوامی بنیادی ڈھانچے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک غیر قانونی عمل ہے جو عالمی استحکام کے لیے خطرہ اور عالمی منڈیوں کے ہموار کام میں رکاوٹ ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں، جو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرات کے ایجنڈے کے تحت منعقد ہوا، پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے ستمبر 2022 میں نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنز کی تخریب کاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایسی تنصیبات اور اہم بنیادی ڈھانچے پر حملہ تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کرتا ہے اور ایک خطرناک مثال قائم کرتا ہے...
    امریکی ایلچی تھامس بیراک نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان اتوار (31 اگست) کو ایک منصوبہ پیش کرے گا جس کا مقصد حزب اللہ کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنا ہے۔ اس کے بدلے میں اسرائیل سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جنوبی لبنان سے اپنی فوج کی واپسی کے لیے ایک فریم ورک پیش کرے گا۔ لبنانی حکومت کا مؤقف بیراک کے مطابق یہ منصوبہ فوجی دباؤ یا طاقت کے استعمال پر مبنی نہیں ہوگا بلکہ حزب اللہ کو قائل کرنے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے لبنان حزب اللہ کو ملک بدر کرے ورنہ غزہ جیسے حالات کے لیے تیار رہے، اسرائیلی وزیراعظم اس میں ایران سے مالی معاونت حاصل کرنے والے حزب...
    کراچی: شہر قائد میں تیموریہ پولیس نے ناگن چورنگی کے قریب سے شوروم کے ڈرائیور سے چھینی گئی فارچونر گاڑی برآمد کرلی۔  ایس ایچ او فراز نے بتایا کہ گاڑی گڈاپ کے علاقے سے برآمد کرلی ہے جبکہ گاڑی کی آخری لوکیشن سپر ہائی وے پاکستان ہوٹل کی آئی تھی جس کے بعد ملزمان نے ٹریکٹر کاٹ دیا تھا۔ تاہم پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر رات گئے گاڑی برآمد کرلی جس کے چھین جانے کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج ہے تیموریہ پولیس کے ہاتھوں گڈاپ سے برآمد کی جانے والی فارچونر گاڑی جسے ناگن چورنگی فلائی اوور کے نیچے سے پولیس کی وردی میں ملبوس 4 ملزمان ڈرایئور سے چھین کر فرار ہوئے...
    یاالٰہی خیر ۔۔۔محوحیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوتی جارہی ہے، لگتا ہے رات دن گردش میں ہیں، سات آسمان ۔۔ ہرچڑھتے دن کے ساتھ کوئی نہ کوئی دل دہلادینے والی خبر، لرزا دینے والی اطلاع اورکپکپادینے والا بیان؟ گردش میں ہے تقدیر بھنورمیں ہے سفینہ بے کس پہ کرم کیجیے سرکار مدینہ اور یہ خبر یااطلاع یا بیان کسی ایسے ویسے کا نہیں بلکہ صوبے اورملک کے سب سے مستند اورمعتبر ذریعے سے معاونین خصوصی برائے بیانات کاہوتا ہے جو جھوٹ کبھی نہیں بولتا، ہمیشہ سچ بولتا ہے اورسچ کے سوا کچھ نہیں بولتا ، گیتا سیتا اورکرینہ ،کترینہ پر ہاتھ رکھ کر ۔ وہ خبر یا اطلاع یا بیان تو پرانا ہوچکا ہے، جب لوگوں کی ٹانگیں...
    ملیر سٹی کے علاقے ملیر 15 میں رواں ماہ 19 اگست کو پیٹرول پمپ میں لگنے والی خوفناک آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والا ایک اور شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت جاوید کے نام سے کی گئی جو کہ سول اسپتال برنس واڑد میں زیر علاج تھا جبکہ پیٹرول پمپ پر لگنے والی آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہوگئی ہے ۔
    سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں اس وقت کراچی میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس نے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے۔ وائرل پوسٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 27 اگست کو کراچی میں کم از کم چار سو ملی میٹر تک بارشیں متوقع ہیں اور بعض پوسٹ میں یہ تیزی سات سو ملی میٹر سے گیارہ سو ملی میٹر تک بھی بتائی گئی ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں اس وقت حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت اور شدید تباہی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں شدید بارشوں کی ہونے والی پیشگوئی نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ لیکن فیکٹ...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران عمرے کی آڑ میں سعودی عرب میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم اعظم کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کاتعلق ملتان سے ہے اور اس کے خلاف 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا، اور ملزم کو اس سے قبل بھی بیرون ملک گداگری کے جرم میں سزا ہوچکی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاگیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ رواں سال کے دوران...
    پاکستان میں 5 جی کا مستقبل قانونی رکاوٹوں اور کارپوریٹ قبضے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ 2600 میگا ہرٹز بینڈ پر سن ٹی وی کے تنازع نے اسپیکٹرم کی نیلامی کو مفلوج کر دیا ہے اور صورت حال اس قدر سنگین ہے کہ سرکاری افسران پارلیمان میں بھی اس کے اصل مالک عقیل کریم ڈھیڈی کا نام لینے سے کتراتے ہیں۔ یہ خاموشی اس امر کا ثبوت ہے کہ ملک کا ڈیجیٹل مستقبل طاقتور اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے۔ دنیا تیزی سے 5 جی کے دور میں داخل ہو رہی ہے لیکن پاکستان ایک 30 سال پرانے تنازع میں پھنسا ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 5 جی کی لانچنگ میں پیشرفت، اہم اعلان...
    کراچی: انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے ملزم اعظم کو کراچی میں چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا گیا، ملزم عمر ے کی آڑ میں سعودی عرب میں گداگری میں ملوث پایا گیا۔  ملزم کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم کو اس سے قبل بھی بیرون ملک گداگری کے جرم میں سزا ہو چکی ہے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ رواں سال کے دوران اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف 144 مقدمات درج کئے، گداگری میں ملوث 410 ملزمان کو گرفتار کیا...
    زمبابوے کے وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر چار سال بعد ون ڈے کرکٹ کھیلنے جا رہے ہیں۔ پس منظر ٹیلر پر آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی قوانین کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ان کی پابندی اس ماہ کے آغاز میں ختم ہوئی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کیا تھا۔ آخری ون ڈے ستمبر 2021 میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ ون ڈے اسکواڈ (بنام سری لنکا) زمبابوے نے 29 اور 31 اگست کو ہرارے میں کھیلی جانے والی دو میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ کریگ ایرون (کپتان) برائن بینیٹ جوناتھن کیمبل بین کرن بریڈ ایونز ٹریور گوانڈو...
    بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا ممبئی کے پوش علاقے میں نیا بنگلہ مکمل طور پر تیار ہو گیا ہے جہاں وہ جلد ہی منتقل ہو جائیں گے۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق "کرشنا راج بینگلو" کے نام سے جانا جانے والا یہ رہائشی منصوبہ چھ منزلوں پر مشتمل ہے، جس کی تعمیر کے دوران رنبیر اور عالیہ نے ذاتی طور پر کام کی نگرانی کی اور اس کی تعمیر میں تقریباً پانچ سال کا وقت لگا۔ یہ گھر نہ صرف فنِ تعمیر کا شاہکار ہے بلکہ اس کی لوکیشن بھی بہترین ہے کیونکہ یہ سمندر کے قریب واقع ہے۔ عمارت میں شیشے کے کھڑکی دروازے اور سرسبز بالکونیاں نمایاں خصوصیات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    اسپین میں ایک کیفے کو گاہگ نے اس وقت آگ لگادی جب عملے نے گاہگ کو بتایا کہ مایونیز دی الحال ختم ہوچکا ہے۔ یہ واقعہ اسپین کے سیویل صوبے کے شہر لاس پیلاشیوس میں پیش آیا جہاں ایک 50 سالہ گاہک نے مایونیز نہ ملنے پر کیفیے کو آگ لگا دی۔ گاہک نے دو مرتبہ مایونیز مانگا لیکن عملے نے بتایا کہ ان کے پاس نہیں ہے کیونکہ بار میں کچن نہیں ہے اور سینڈوچ پہلے سے تیار شدہ تھے۔ اس پر غصے میں آ کر وہ باہر گیا، قریبی پٹرول اسٹیشن سے 1.5 لیٹر تیل لے کر واپس آیا، بار پر چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ بھڑک اُٹھی جس سے کیفیے میں موجود لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگے ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف میں جاری ٹوٹ پھوٹ کے دوران ایک اور اہم رہنما علیحدگی اختیار کر گئے۔ معروف وکیل اور تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے اپنی علیحدگی کی بڑی وجہ پارٹی میں بڑھتی ہوئی اندرونی کشمکش اور قیادت کے رویے کو قرار دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جانب سے تنقید اور بشریٰ بی بی کے رویے سے شدید نالاں تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دباؤ ان کے لیے ناقابل برداشت ثابت ہوا جس کے بعد انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ پارٹی کے اندرونی...
    نیشنل ہائی وے اتھارٹی  نے لاہور-اسلام آباد موٹروے (M-2) کے ٹول ٹیکس میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے نرخ 26 اگست 2025 سے 25 اگست 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔ پیر کے روز جاری کیے گئے سرکاری اعلامیے کے مطابق، یہ اضافہ ہر سال ہونے والے 10 فیصد اضافے کا حصہ ہے، جو 23 اپریل 2014 کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کی ذیلی کمپنی موٹروے آپریشنز اینڈ ری ہیبیلیٹیشن انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ طے پانے والے کنسیشن ایگریمنٹ کے تحت کیا جاتا ہے۔ یہ معاہدہ Build-Operate-Transfer (BOT) بنیاد پر ہے، اور اس میں دوسرے آپریشنل سال سے ہر سال شرح میں اضافہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ نیا اضافہ موٹروے استعمال کرنے والے عام...
    کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
    کراچی میں حالیہ بارشوں نے ایک بار پھر تباہی مچا دی ہے، اس بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی نے نہ صرف سڑکوں پر موجود شہریوں کو مشکلات میں ڈالا بلکہ ساتھ ہی تاجروں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی شارع فیصل بارش کے پانی میں کیوں ڈوب جاتی ہے؟ حیران کب وجہ سامنے آگئی بات کی جائے اولڈ سٹی ایریا جو تجارتی حب ہے یا شہر بھر کی فرنیچر مارکیٹوں کی تو یہ سب بارش کے پانی میں ڈوب گئے تھے جس سے کراچی کے تاجروں نے نقصان کا تخمینہ 15 ارب روپے لگایا ہے اور جس کی ذمہ داری سندھ حکومت کے ناقص انتظامات پر ڈالی ہے۔ تاجروں کا ایک شکوہ یہ بھی ہے...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، تیز ہواؤں، آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے باعث ممکنہ خطرات سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اور 26 اگست کے دوران کشمیر کے وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جس سے ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔ اس دوران مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ مزید پڑھیں: دریائے ستلج اور سندھ میں پانی کی سطح بلند، متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال شمالی پنجاب کے نشیبی علاقے جیسے نارووال، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور لاہور میں شدید بارش سے زیر آب آنے کا امکان ہے۔ عوام کو...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 25 تا 26 اگست سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔  اسحاق ڈار ڈھاکا کے دورے کے بعد براہِ راست جدہ روانہ ہوں گے جہاں وہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ او آئی سی اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مشترکہ حکمت عملی پر غور ہوگا، اسرائیلی جارحیت اور غزہ پر فوجی کنٹرول کے منصوبے پر بھی اجلاس میں بات چیت ہوگی۔ او آئی سی وزرائے خارجہ فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر غور کریں گے۔  پاکستان ہمیشہ عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کی حمایت کرتا رہا ہے، اسحاق ڈار اجلاس میں فلسطین کی غیر...
    اسلام آباد: قابل تقسیم مالی وسائل کی مرکز اور صوبوں کے درمیان تقسیم کا فارمولا طے کرنے کیلیے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس جمعہ29 اگست کو طلب کر لیا گیا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کرینگے۔ ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت قرض پر سود ادائیگی، انسداد دہشت گردی کیلیے اخراجات صوبوں کو بتائے گی۔ بی آئی ایس پی اور دفاع پر آنے والے اخراجات پر بھی صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اس سے پہلے10 این ایف سی کمیشن تشکیل دیے گئے جن میں سے صرف 4 نتیجہ خیز رہے۔صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز11واں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دیا تھا۔ خیبرپختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ این ایف...
    11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ (این ایف سی) اجلاس 29 اگست کو طلب کرلیا گیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ۔ چیئرمین این ایف سی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت قومی مالیاتی کمیشن کے 29 اگست کو شیڈول ابتدائی اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین این ایف سی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے، اجلاس میں شرکت کے لیے تمام این ایف سی ارکان کو دعوت دے دی گئی۔ قومی مالیاتی کمیشن کے ابتدائی اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ سے متعلق سفارشات پر غور ہوگا اور ذیلی گروپس قائم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اجلاس میں مستقبل کے اجلاس...
    ربیع الاوّل کا چاند نظرنہیں آیا، یکم ربیع الاول منگل 26 اگست کو جب کہ جشن ولادت رسولؐ ہفتہ 6 ستمبر کو منایا جائے گا۔ بیع الاول کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیدکوارٹرزمیں ہوئے اجلاس میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ ملک میں یکم ربیع الاول منگل 26 اگست کو ہوگی اور 12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔ Post Views: 21
    قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا ، جس کے تحت ریاستی اداروں کو مزید اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ تاہم، اس قانون پرسیاسی اختلافات اور عوامی خدشات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ سینیٹ اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بل پیش کیا، جسے اکثریتی ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔ اس موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ ہم ایک ایسے وقت سے گزر رہے ہیں جیسے 2012-13 میں تھا۔ دہشتگردی کا سامنا ہے اور روزانہ ہمارے اہلکار اور شہری جانیں قربان کر رہے ہیں۔ ایسے میں مضبوط قانونی ہتھیار کے بغیر دہشتگردی کے خلاف مؤثر جنگ ممکن نہیں۔” بل کے اہم نکات: مشکوک...
    ملک میں منکی پاکس کا کیس سامنے آ گیا. 42 سالہ مریض دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق 42 سالہ مریض کا تعلق اٹک سے ہے جو 15 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ذرائع کے مطابق بی ایچ ایس عملے نے مسافر میں منکی پاکس علامات کی تصدیق کی. علامات کی موجودگی پر مریض کو ایئرپورٹ سے پمز منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ادارہ صحت نے 18 اگست کو مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی.منکی پاکس کے مریض کو گھر پر آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کے دورے کے دوران چھٹا پاک - چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی دعوت پر وانگ ژی دورہ پاکستان پر آئیں گے، پاک - چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحٰق ڈار کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اعلیٰ سطح کے روابط اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ذریعہ ہے۔چینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران پاک - چین تجارتی و معاشی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 16...
    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار راجیش کھنہ کی ذاتی زندگی سے جڑے کئی پہلو آج بھی مداحوں کے لیے پردۂ راز ہیں۔ اداکارہ انیتا اڈوانی نے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے راجیش کھنہ سے خفیہ طور پر شادی کی تھی۔ راجیش کھنہ نے مجھے سندور لگایا اور منگل سوتر پہنایا انیتا نے ایک انڈین میگزین سے گفتگو میں بتایا کہ ’ہمارے گھر میں ایک چھوٹا سا مندر تھا۔ ایک رات انہوں نے میرے لیے منگل سوتر بنوایا، مجھے سونے اور سیاہ رنگ کا چوڑا پہنایا اور ماتھے پر سندور لگاتے ہوئے کہا کہ آج سے تم میری ذمہ داری ہو۔ بس یوں ہماری شادی ہوگئی۔‘ شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ انیتا نے کہا...
    کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس 2 ہفتے سے معطل ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے صوبے میں طلبہ آن لائن کلاسز میں شرکت سے قاصر ہیں جبکہ فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے. نجی ٹی وی نے صوبائی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ موبائل فون انٹرنیٹ سروس سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے 31 اگست تک بند کی گئی ہے بلوچستان ہائی کورٹ نے موبائل فون انٹرنیٹ کی معطلی سے متعلق نوٹیفکیشن پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی تھی جن علاقوں میں سیکیورٹی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کے دورے کے دوران چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر وانگ ژی دورہ پاکستان پر آئیں گے، پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحاق ڈار کریں گے.(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اعلیٰ سطح کے روابط اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ذریعہ ہے چینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران پاک چین تجارتی و معاشی...
    ایس ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے 404 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 87 مکان مکمل تباہ ہوئے۔ دیگر املاک میں 27 دکانیں، 13 پن چکیاں، 20 پل اور 24 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں 11 سے 18 اگست تک جاری برشوں میں 19 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر کے اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے بتایا کہ 11 سے 18 اگست کے درمیان مون سون میں 19 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 8 مرد، 6 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ حالیہ بارشوں میں 16 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 مرد، 3 خواتین، 3 بچے شامل ہیں۔...
    ملک میں منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملک میں منکی پاکس کا کیس سامنے آ گیا، 42 سالہ مریض دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق 42 سالہ مریض کا تعلق اٹک سے ہے جو 15 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔بی ایچ ایس عملے نے مسافر میں منکی پاکس علامات کی تصدیق کی، علامات کی موجودگی پر مریض کو ایئرپورٹ سے پمز منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق قومی ادارہ صحت نے 18 اگست کو مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی، منکی پاکس کے مریض کو گھر پر آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
    خیبرپختونخوا  حکومت  نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر  25 اگست تک کالجز اور جامعات بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تعلیمی اداروں کویک ہفتے بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیاگیا،محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختو نخوانے اعلامیہ جاری کیا، 19سے25اگست2025 تک کالجز اور جامعات بند رکھے جائیں۔ اعلامیہ کے مطابق اقدام طلبا،اساتذہ،اسٹاف کی زندگیوں کوتحفظ دینے کے لیے اٹھایا گیا،جہاں ممکن ہو ادارے تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلیے آن لائن طریقہ اپناسکتے ہیں،سیلاب زدہ علاقوں میں اعلی تعلیم کی مدمیں ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں۔ واضح رہیکہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 21 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کی شدت 50 فیصد زیادہ ہوگی،شمالی علاقہ جات اور پوٹھوہارکے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے،راولپنڈی،...
    لاہور:غیر قانونی آن لائن جوئے کی متعدد ایپس کی تشہیر اور مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایپس کے بطور ’’ کنٹری ہیڈ‘‘ کام کر رہے تھے ۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ڈی بھائی نے ان ایپس کے “کنٹری ہیڈ” کے طور پر کام کر رہے تھے اور تشہیر کے عوض کروڑوں روپے وصول کیے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈکی بھائی کم از کم 12 جوئے کی ایپس کو پروموٹ کر رہے تھے۔ متعدد بار طلبی کے باوجود جب وہ پیش نہ ہوئے، تو ان کا نام پی این آئی ایل میں...
    اربعین حسینی کے کامیاب انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔شام 4 بجے شروع ہونیوالی تقریب رات گئے تک جاری رہے گی۔ علامہ سید جواد نقوی شرکاء سے اظہار خیال بھی کریں گے اور یزیدیت شکن اربعین کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یزیدیت شکن وصیہونیت ستیز اربعین حسینی 23 اگست کو ہوگا۔ اربعین کی مرکزی تقریب 28 صفرالمظفر کو شام 4 بجے شروع ہوگی۔ تقریب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی میزبانی کریں گے، جبکہ ایونٹ میں ملک بھر سے معروف نوحہ خواں اور ماتمی دستے ماتم و نوحہ خوانی کریں گے۔ اربعین حسینی کی تقریب جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ہوگی۔ اربعین حسینی کے کامیاب انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں...
    سیاسی مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ مودی حکومت کا بڑا منصوبہ مسلم اکثریتی خطے پر ہندو حکومت مسلط کرنا ہے تاکہ اس کی مسلم شناخت اور ثقافت کو مٹایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تجزیہ کاروں اور سیاسی مبصرین نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت 5 اگست 2019ء سے کشمیری مسلمانوں کو سیاسی، آئینی، ثقافتی اور معاشی طور پر بے اختیار کرنے کے ایک منظم ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی اور یکطرفہ منسوخی کا مقصد مقبوضہ علاقے کے مسلمانوں کو اختیارات اور حق رائے دہی سے محروم...
    لاہور (این این آئی) محکمہ موسمیات نے 24اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول 1447ہجری کا آغاز 25اگست بروز پیر متوقع ہے۔ کراچی میں چاند دیکھنے کے اچھے امکانات ہیں۔ چاند کی پیدائش 23اگست صبح 11بج کر 6منٹ پر ہوگی۔ 24اگست کی شام مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا۔ 24اگست کو چاند کی عمر 32گھنٹے 17منٹ ہوگی۔ غروب آفتاب کے بعد چاند 44منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ چاند دیکھنے کے لئے اس کی عمر 19گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہوتا ہے۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ایم پی اے احمد خان بھچر کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت22اگست تک ملتوی  کر دی گئی،عدالت نے وکلا سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرلئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ درخواستگزار عدالت پیش ہو سکتے ہیں؟وکیل نے کہاکہ درخواست گزار سرنڈر کرنے کو تیار ہیں، سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض  اٹھا دیا۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ اگر سزایافتہ اور مفرور سرنڈر نہیں کرتا تو وہ الیکشن لڑنےکا اہل نہیں،درخواستگزارنے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا، درخواست گزار پہلے متعلقہ عدالت کے فیصلے کو تسلیم...
    سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی مایوس کن ہے  تین دن گزرنے کے باوجود شانگلہ کا دیگر اضلاع سے رابطہ بحال نہ ہو سکا، اگر حکومت نے سڑکیں بحال نہ کیں تو ذاتی خرچ پر راستے کھلواؤں گا۔  ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ کے دور کے موقع سیلاب متاثرین سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔  وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے شانگلہ کے دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا، کہا کہ سیلاب سے شانگلہ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ عمران خان اگرمعافی مانگیں گے تو ان کی سیاست کو دھچکا لگے گا لیکن جیسے انہوں نے باقی غلطیوں کااعتراف کیا ہے اگر اس غلطی کابھی کر لیں تو کوئی حرج نہیں ہےاور اس کی قیمت بھی ادا کی جا سکتی ہے۔تحریک انصاف نےسوشل میڈیا پر کہا  کہ ہم معافی کیوں مانگیں، معافی وہ مانگیں جنہوں نے عوام پر 26نومبر کو گولیاں برسائیں،  تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے جبران الیاس نے پارٹی کےمختلف لوگوں کو پیغامات بھیجے کہ جو بات سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے اسی بات کو آگے بڑھا یا جائے۔ مخلوط طرز انتخاب کا مزہ ہم نے مشرقی پاکستان کی...
    عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ 14 اگست کے اشتہار میں بابائے قوم کی تصویر نہ ہونے کی انکوائری ہو رہی ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی کے اشتہار کو سیاست کی نذر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختون خوا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی ٹرک روانہ کیے ہیں، صوبائی حکومت کو ہر طرح سے مدد دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے کے ذریعے پاک فوج اور این جی اوز نے اپنا کردار ادا کیا ہے، خیبر پختون خوا حکومت کو جو مدد درکار ہو گی وفاقی حکومت...
    افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن 31اگست، رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان شہریوں کی وطن واپسی کا آخری دن 31اگست ہے۔ وزارت سیفران نے سارا ڈیٹا صوبائی اور ضلعی کمیٹیوں کو فراہم کردیا۔ سرحدی ٹرمینلز پر رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، بایو میٹرک لازمی قرار دے دی گئی۔ پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کیلئے وطن واپسی کا آخری دن 31اگست ہے، وزارت سیفران نے سارا ڈیٹا صوبائی و ضلعی کمیٹیوں کو فراہم کر دیا، جس کے مطابق بارڈر ٹرمینلز پر افغان شہریوں کی رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے افغان...
    معروف گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے مداحوں کے نام ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے متحد ہونے اور بھرپور مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر عاصم اظہر نے لکھا کہ آج ہماری سرزمین رو رہی ہے، سیلاب نہ صرف گھر اور خواب بہا لے گیا بلکہ قیمتی جانیں بھی ساتھ لے گیا۔ گلوکار نے مزید لکھا کہ میرا دل ہر ماں، باپ اور اُس بچے کے لیے غمزدہ ہے جو ناگہانی آفت کا شکار ہوئے۔ مشکل وقت میں ہمیں ایک قوم بن کر ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے متاثرین کو دعاؤں میں یاد رکھنے اور قابلِ اعتماد فلاحی اداروں کو عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو بکھر گیا،...
    — فائل فوٹو  پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردیں۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 314 افراد جاں بحق جبکہ 156 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے افراد میں 264 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے 159 گھروں کو نقصان پہنچا، 97 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 62 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں 17 سے 19 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک جاری رہنے...
    اسرائیلی بحریہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے قریب ایک بجلی گھر پر حملہ کیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثیوں سے منسلک ’المسیرہ ٹی وی‘ نے اطلاع دی کہ اس جارحیت سے حزیاز بجلی گھر کے جنریٹرز کو نقصان پہنچا اور آگ بھڑک اٹھی، جس پر بعد میں قابو پا لیا گیا۔ یمن کے نائب وزیرِاعظم نے تصدیق کی کہ ایمرجنسی ٹیموں نے مزید نقصان سے بچاؤ میں کامیابی حاصل کی، صنعا کے رہائشیوں نے بھی کم از کم 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ بجلی گھر کا مقام حوثی جنگجوؤں کے استعمال میں تھا، لیکن اس نے کسی ثبوت کے...
    لاہور: بھارت میں 29 اگست سے شیڈول ایشیا ہاکی کپ کے ڈراز کا اعلان چند روزمیں ہوگا، منتظمین نے پاکستان کی جگہ متبادل ٹیموں سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایک دو دن میں پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام حکومتی ہدایات کی روشنی میں ایشیا کپ منتظمین کو اپنے جواب سے آگاہ کردیں گے۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان ہاکی ٹیم کا بھارت جاکر کھیلنا ممکن نہیں لگ رہا، منتطمین کو پاکستان ہاکی  فیڈریشن کی جانب سے ابھی تک ٹیم بھجوانے سے معذرت کا نہیں لکھا گیا۔   دوسری جانب پاکستان ٹیم کے متبادل کے طورپر بنگلہ دیش، قازقستان اورکرغزستان ہاکی فیڈریشنز کو بھی پاکستان ٹیم کےانکار کی صورت میں اپنی دستیابی  کے بارے میں  لکھا گیا ہے۔ راج...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ستمبر 2025 کے آغاز میں شہریوں کے لیے خوشخبری، 12 ربیع الاول، یومِ دفاع اور ویک اینڈ کی بدولت 4مسلسل تعطیلات متوقع ہیں، جنہیں شہری مذہبی، قومی اور سماجی جوش و خروش سے منا سکیں گے۔ محکمہ موسمیات اور رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ربیع الاول کا چاند 24 اگست 2025 (اتوار) کو نظر آنے کا امکان ہے۔ اس حساب سے 12 ربیع الاول بروز جمعہ، 5 ستمبر کو ہوگی۔اس روز ملک بھر میں عام تعطیل دی جائے گی تاکہ عوام عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت سے منا سکیں۔ جمعہ کے بعد، ہفتہ 6 ستمبر کو یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے سرکاری تعطیل کا امکان ہے۔اس دن ملک بھر میں شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین...
    سعید احمد سعید: لاہورسےکراچی جانےوالی عوام ایکسپریس کوحادثہ، حادثےکی ابتدائی رپورٹ لاہورریلوےہیڈکوارٹرموصول ہوگئی۔ جوائنٹ سرٹیفکیٹ میں حادثےکی وجہ سےٹرین ڈرائیورکی غفلت بتائی گئی، جوائنٹ سرٹیفکیٹ میں بتایا گیا کہ ٹرین اوورشوٹ ہونےکےباعث حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی انکوائری کے مطابق انجن اوورشوٹ ہونےسےسینڈہمپ سےٹکرایا، 2کوچزپٹڑی سےاتری اورلگیج وین سمیت 3الٹ گئیں۔ ڈرائیورٹرین کو کنٹرول کرنےاوربروقت روکنے میں ناکام رہا، واقعہ لودھراں ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب  ریلوے حکام کے مطابق حادثےسےایک مسافر جاں بحق ،21 مسافر زخمی ہوئے، دو شدید زخمیوں کو بہاولپور ہسپتال طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، باقی معمولی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں میں طبی امداد دی...
    نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) امریکہ اور بھارت کا تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرچکا ہے اور صدر ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکہ نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیئے ہیں اور تجارتی مذاکرات کاروں کا اس ماہ کے آخر میں نئی دہلی کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا گیا، یہ دورہ 25 اگست سے 29 اگست کے درمیان متوقع تھا لیکن اب اسے دوبارہ شیڈول کیے جانے کا امکان ہے، دونوں ممالک رابطے میں ہیں لیکن بات چیت کے نئے شیڈول پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی برآمدات پر 25 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی ہے اور اس...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور ہو گئیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 5 اگست احتجاج  کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 9 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور  کرلیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی کے روبرو سماعت کے دوران مرزا عاصم ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک بے بنیاد کیس تھا، اس ایف آئی آر کا مدعی ہی متعلقہ شخص نہیں۔ وکیل انصر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں خواتین کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق بھی کسی...
    قصور(نیوز ڈیسک) معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ کا 268 سالانہ عرس مبارک 22 اگست سے ضلع قصور میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق عرس کی تین روز تقریبات 24 اگست تک جاری رہیں گی۔ ضلع حکومت نے عرس کے پیش نظر قصور میں 23 اگست بروز ہفتہ کو مقامی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ Post Views: 8
    ( ویب ڈیسک )معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ کا 268 سالانہ عرس مبارک 22 اگست سے ضلع قصور میں شروع ہوگا۔  تفصیلات کے مطابق عرس کی تین روز تقریبات 24 اگست تک جاری رہیں گی۔ ضلع حکومت نے عرس کے پیش نظر قصور میں 23 اگست بروز ہفتہ کو مقامی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔   یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری،ستمبر کے آغاز میں ہی 4تعطیلات آگئیں   ضلع انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
    مودی سرکارکو ایک اور دھچکا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تنازع شدت اختیار کرنے لگا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تجارتی وفد نے 25 تا 29 اگست کا طے شدہ بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکا بھارت تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔ یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکا نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے اضافی ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔امریکی دھمکی کے بعد بھی بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری روکنے...
    فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے خلیج بنگال پر موجود ہوا کا کم دباؤ مون سون کی سرگرمی کو مزید مضبوط کردے گا۔ نئے سسٹم کے باعث آج سے منگل کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔اسی طرح کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں بھی آج سے 22 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب این ڈی ایم اے نے بارشوں، فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں میں سیاحتی پابندیوں کی ایڈوائزری جاری کردی۔ایڈوائزری کے مطابق ضرورت پڑنے پر دفعہ 144 لگا کر سیاحوں کو ان...
    ریاض احمدچودھری بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجہ میں اب مقبوضہ کشمیر میں امن و امان عزت و آبرو سمیت کچھ نہیں بچا۔ جہاں ہر وقت جنگ جاری ہو، ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم ہو رہی ہوں وہاں امن و امان کیسے رہ سکتا ہے۔ جو امن و امان کے دشمن ہوتے ہیں وہ عزت و آبرو کے بھی دشمن ہوتے ہیں۔ کسی کی عزت و آبرو پر حملہ کرنا بدترین دہشت گردی ہے مگر کوئی بھی بھارت کے خلاف کارروائی کرنے والا نہیں۔ وہاں زندگی کی رعنائیاں ختم ہو چکی ہیں اور صرف جنگل کا قانون نافذ ہے۔ یہ بات تو تمام دنیا جانتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں زندگی کی...
    17 اگست ہر سال آتا ہے اور گزر جاتا ہے‘ مگر17 اگست1988 کا دن ایک غیرمعمولی تاریخ ہے‘ یہ صدر جنرل محمد ضیاء الحق شہید کا دن ہے۔ آج صدر جنرل محمد ضیاء الحق جسمانی طور پر ہم میں موجود نہیں تاہم وطن عزیز کو خانہ جنگی سے بچانے‘ اسلامی نظام زندگی کے عملی نفاذ کی کوشش کرنے والے‘ افغانستان میں جارحیت کے بعد پاکستان کے گرم پانیوں تک پہنچنے والے روس کو دریائے آمو کے پار دھکیلنے والے‘ راجیو گاندھی کے ماتھے کو خوف کے پسینے میں ڈبو دینے والے صدر جنرل محمد ضیاء الحق شہید کا نام زندہ جاوید ہے. افغانستان سے روس کی واپسی ان کا بہت بڑا کارنامہ ہے، اس کھیل میں انھوں مہرے ایسی ترتیب...
    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر تحصیل ماموند کے 24 علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی منظوری سے ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کرفیوکے دوران سڑک پر آنا اور گھروں سے باہر نکلنا ممنوع ہوگا۔ کرفیو16 اگست شام 5 بجے سے 21 اگست شام 5 بجے تک نافذ رہے گی۔ اعلامیے میں اپیل کی گئی ہے کہ عوام مذکورہ اوقات میں اپنی تمام سرگرمیاں ختم کر کے اپنے گھروں تک محدود رہیں، بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جن علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے ان میں ملنگی، سپرائی،...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ 2 ہفتوں کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ روسٹر کے مطابق چیف جسٹس 31 اگست تک کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ 2 ہفتوں کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ روسٹر کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر 31 اگست تک کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار بھی 31 اگست تک ڈیوٹی پر موجود رہیں گے جبکہ جسٹس انعام امین منہاس 21 اگست سے 31...
    محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 سے 19 اگست کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے مون سون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، ہری پور، بٹگرام، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان میں 17 سے 19 اگست تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک...
      کراچی: اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ربیع الاول کاچاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی کردی ۔ سپارکو کے مطابق ماہ ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے اور اس صورت میں 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔ سپارکو کا بتانا ہےکہ ربیع الاول کے چاند کی پیدائش 23 اگست کو صبح 11 بج کر 6 منٹ پر متوقع ہے۔ 24 اگست کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ Post Views: 7
    —فائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرۂ عرب، خلیجِ بنگال سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،جن کے باعث 17 اگست سے 22 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے۔17 اگست سے مون سون ہواؤں کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، 17 سے 22 اگست تک اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقعکراچی میں 18 سے 23 اگست کے دوران بارش کے 1 سے 2 اچھے اسپیل آسکتے ہیں،...
    اسلام آباد: 14 اگست پر دھرنے کی  سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 14 اگست دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس  کے کیس میں عدالت نے 12 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ۔ پی ٹی آئی کارکنان کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہہمارے تمام کارکنان کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ یہی تمام دفعات اٹھا کر پہلے تھانہ لوہی...
    ویب ڈیسک : ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر  5 روز کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق کرفیو 16 اگست کی شام 5 بجے سے 21 اگست کی شام 5 بجے تک نافذ رہے گا، اس دوران سڑکوں پر آمدورفت اور گھروں سے باہر نکلنا سختی سے ممنوع ہوگا۔ پاکستان کالج آف لاء سے فارغ التحصیل طالب علم عمر رانجھا  کے لئے بڑا اعزاز عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ اوقات میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر کے گھروں تک محدود رہیں۔ اعلامیے میں خبردار کیا گیا...
      اسلام آباد:خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 2 پائلٹ سمیت عملےکے 5 افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ حادثے میں شہید کرنل ریٹائر شاہد سلطان کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا، وہ آرمی سے ریٹائر ہونےکے بعد انتہائی تجربہ کار پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور انہوں نے اُس وقت کےچیف آف آرمی اسٹاف سمیت متعدد وی آئی پی فلائٹس اڑائی تھیں۔ حادثے میں شہید ریٹائر ونگ کمانڈر آفتاب کا تعلق لاہور سے تھا، وہ ائیر فورس سے ریٹائر ہوئے تھے۔ شہید فلائٹ انجینئر سلیم تلہ گنگ سے تعلق رکھتے تھے اور وہ بھی ائیر فورس سے ریٹائر تھے۔ حادثے میں شہید ہونے والے کریو چیف مختار کا تعلق صوابی سے تھا جبکہ...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 اور ایمرجنگ ویمن کرکٹرز کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا۔ پی سی بی کے مطابق  یہ ٹرائلز 21 اگست سے دو ہفتے تک ملک کے آٹھ شہروں میں منعقد ہوں گے، یکم ستمبر 2006 یا اس کے بعد پیدا ہونے والی کھلاڑی انڈر 19 ٹرائلز میں حصہ لے سکیں گی جبکہ ایمرجنگ کھلاڑیوں کے لیے کوئی عمر کی حد مقرر نہیں۔ انڈر 19 کی کم از کم عمر 12 سال رکھی گئی ہے۔ ٹرائلز کے ذریعے منتخب ہونے والی کھلاڑیوں کو ستمبر اور اکتوبر میں منعقد ہونے والے چار ٹیموں کے ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا، جس کے بعد ایک انڈر 19 اسکواڈ تیار کیا...
    بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر مزید 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر مزید 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، موٹرسائیکل چلاتے ہوئے چہرہ چھپانے پر بھی پابندی ہوگی۔ صوبے بھر میں ہر قسم کے اجتماعات، 5 سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی، پابندی کااطلاق 31اگست تک ہوگا۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان برقرار...
    محکمہ موسمیات نے اگلے سات دنوں کے اندر مختلف ریاستوں میں الگ الگ وقت پر موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت بھر میں مانسون اپنا رنگ دکھا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں بارش کا دور جاری ہے۔ اس سے جہاں ایک طرف شدید گرمی سے پریشان لوگوں کو راحت ملی ہے تو وہیں دوسری طرف بادل پھٹنے، لینڈ سلائڈ، سیلاب اور آبی جماؤ نے مصیبت کھڑی کر دی ہے۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے 21 اگست تک شدید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں 16 اگست سے 20 اگست تک رک رک کر بارش ہو سکتی ہے۔ ویسے 15 اگست کو بھی دہلی کے الگ...
    مہمند میں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی۔  کراچی سے خصوصی ٹیم خیبرپختونخوا پہنچی جب کہ ایوی ایشن ٹیم نے مہمند میں متاثرہ جگہ پہنچنے کے لیے تین گھنٹے پہاڑ پر پیدل سفر کیا۔ ذرائع  نے کہا کہ پیلی کاپٹر حادثے کا بلیک باکس، اہم شواہد کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد لی گئی، مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں دھند، خراب موسم سے حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقہ شدید دھند، بادلوں کی لپیٹ میں تھا، جائے وقوعہ پر واقع پہاڑ ساڑھے سات سے آٹھ ہزار فٹ بلندی پر ہیں۔ ذرائع تحقیقاتی ٹیم  نے کہا کہ  صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر نے باجوڑ ریسکیو و ریلیف آپریشن کے لئے جانا تھا، 12 بجے کے بعد ہیلی...
    محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے  کہ مون سون ہوائیں 18 اگست سے مضبوط ہو کر صوبے میں پھیل جائیں گی اور 18 اگست کی شام کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جاری  بیان میں محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے  کہا کہ مون سون کی کمزور ہوائیں صوبے میں  داخل ہورہی ہیں، مون سون ہوائیں 18 اگست سے مضبوط ہو کر صوبے میں پھیل جائیں گی۔ بیان کے مطابق 18 اگست کی شام کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مون سون سسٹم کے زیر اثر 18 اگست کو دن کے وقت موسم گرم و مرطوب رہ سکتاہے، اس دوران گرمی کا پارہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کی قیادت بشمول صدر ناصر منصور قریشی، سینئر نائب صدر عبدالرحمان صدیقی اور نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے ای کامرس سیکٹر کے فروغ اور ملک کی عالمی منڈی میں مسابقت کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کامرس دنیا بھر میں معاشی ترقی کا ایک بڑا محرک بن چکی ہے تاہم عالمی ای کامرس معیشت میں پاکستان کا حصہ اس کی صلاحیت سے بہت کم ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسی پالیسیاں اپنائے جو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو سپورٹ کریں،...
    پی ٹی آئی کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور ہو گئیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 5 اگست احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 9 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی کے روبرو سماعت کے دوران مرزا عاصم ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک بے بنیاد کیس تھا، اس ایف آئی آر کا مدعی ہی متعلقہ شخص نہیں۔ وکیل انصر کیانی نے عدالت...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کہا ہے کہ  ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقےکو نہیں دی جاسکتی۔اگر کوئی  دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔فوج کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہےکہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی جس دوران انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ سپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی پیشگوئی کر دی  ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہمارے ذہنوں...
    پاکستان میں سونے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے جب کہ آج بھی اس کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 09ڈالر کی کمی سے 3ہزار 335ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفت کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔مقامی سطح پر 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 771روپے گھٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار17 سے 19 اگست 2025 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لندن میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کی نائب وزیرِاعظم انجیلا رینر، پاکستان کے لیے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ ہیمش فالکنراور دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے کے ساتھ ملاقات گریں گے۔نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ایک منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔یہ منصوبہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں زمین سے متعلقہ دستاویزی مسائل کو دور...
    (امانت گشکوری )بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 19 اگست کوہوگی۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بانی پی ٹی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا، وکیل سلمان صفدر نے اضافی دستاویزات جمع کروا دیں جنہیں ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعاکی گئی ہے۔ وکیل سلمان صفدر کی جانب سے جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں ماتحت عدلیہ کے فیصلوں سمیت دیگر ریکارڈ شامل ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔     مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  Ansa Awais Content Writer
     بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے باہر بڑی تعداد میں سکھ مظاہرین جمع ہوئے اور عمارت کو گھیر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کے گرودوارے میں ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ نصب، انڈیا میں ہلچل مچ گئی یہ احتجاج خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے منظم کیا گیا، جس نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے خالصتان کے جھنڈے لہرائے، نعرے بازی کی اور بھارت مخالف شعار بلند کیے جن میں ’ڈاؤن وِد انڈیا‘ اور ’مودی قاتل ہے‘ شامل تھے۔ اس دوران مظاہرین نے بھارتی پرچم پھاڑ کر اس کے ٹکڑے سفارتخانے کے احاطے میں پھینک دیے۔ یہ بھی...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا وہ شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھیپائلٹ آفیسر راشد منہاس 17فروری 1951 کوکراچی کی ایک معزز راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے ان کے خاندان اور عزیز و اقارب پاک فوج سے وابستہ تھے راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیاوہ اگست1971 کو پائلٹ آفیسر بنے 20اگست1971 کو ان کی تربیتی پرواز تھی ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے...
    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست 2025 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران لندن میں وزیرخارجہ نائب وزیراعظم اینجیلا رینر، پاکستان کے لیے پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ ہی مش فالکونر، اور کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل شلی ایورکور بوچوے سے ملاقاتیں کریں گے۔ مزید پڑھیں: کیا محسن نقوی وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں؟ اسحاق ڈار نے بتا دیا وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل کے ساتھ ناشتہ بھی کریں گے۔ سینیٹر محمد اسحق ڈار پاکستان ہائی کمیشن، لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ایک منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ یہ پائلٹ منصوبہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں زمین کے دستاویزی مسائل...
    خوبصورتی کے عالمی مقابلے مس یونیورس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطین اپنی نمائندہ کے ساتھ اسٹیج پر آئےگا۔ فلسطینی نژاد اور متحدہ عرب امارات میں مقیم حسینہ نادین ایوب رواں سال نومبر میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں شریک ہوں گی۔ نادین ایوب نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اور پیغام میں اپنے انتخاب کی تصدیق کی اور کہاکہ وہ اس عالمی ایونٹ کو اپنے وطن کے مسائل دنیا کے سامنے رکھنے کا ذریعہ بنائیں گی۔   View this post on Instagram   A post shared by Nadeen Ayoub (@nadeen.m.ayoub) یہ بھی پڑھیں: دبئی میں بطور ویٹرس کام کرنے والی لڑکی مس یونیورس فلپائنز 2025 کی امیدوار کیسے بنی؟ انہوں نے بتایا کہ وہ مقابلے میں فلسطینی ڈیزائنر ہبا...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہیٰ نے موجودہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں کالا باغ ڈیم کو ناگزیر قرار دے دیا۔ ایکس پر جاری ایک بیان میں مونس الہیٰ نے کہا کہ اس وقت آدھا پاکستان زیر آب ہے۔ پگھلتے گلیشئرز، کلاوئڈ برسٹس اور طوفانی بارشوں سے پہاڑوں میں افسوسناک بربادی اور میدانی علاقوں میں المناک تباہی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اب قوم کیلئے پانی سے محفوظ رہنے اور پانی کو محفوظ کرنے کی پیشگی تیاری ناگزیر ہے۔اب کالاباغ ڈیم بھی ناگزیر ہے۔‎کالاباغ ڈیم  بنائیں ملک بچائیں۔ ’’سیر سپاٹا“ وفود کو یورپی ممالک بھیجنے پر عوام کا کروڑوں روپیہ پانی کی طرح بہایا...
    سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 9ستمبر کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی سے جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی، ٹریبونلز اپیلوں پر فیصلہ 28 اگست تک سنائیں گی۔ کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔ الیکشن کیلئے پولنگ 9 ستمبر کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک پنجاب...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارشوں کی نئی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے 18 اگست سے 22 اگست تک مختلف علاقوں کے لیے تازہ ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع سمیت چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات، وزیرستان اور گردونواح میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث جانی نقصان، صوبائی حکومت کا کل یوم سوگ منانے کا اعلان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی 18 سے 22 اگست کے دوران استور، اسکردو،...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی سے جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی، ٹریبونلز اپیلوں پر فیصلہ 28 اگست تک سنائیں گی۔  کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔ الیکشن کےلیے پولنگ 9 ستمبر کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔