2025-07-03@06:09:39 GMT
تلاش کی گنتی: 362

«نشست بحال ہوئی ہے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کےچیئرمین رانا مشہود حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو نہ صرف نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ ان کی رہنمائی اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مصروف عمل ہے، وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مساوی مواقع فراہم کررہا ہے، چاہے وہ آئی ٹی ، ایجو کیشن یا سکلز سے منسلک ہوں ،کاروبار کے متعلق ہوں یا کھیلوں کے مقابلے ہوں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام ہر فیلڈ میں آپ کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم آفس کے یوتھ افیئرز ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کےمطابق ان خیالات کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی جیل میں داخلے پرپابندی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل اور مشال یوسفزئی کی نوک جھوک کے دوران جسٹس سردار اعجاز نے ریمارکس دیے کہ آپ دونوں آپس میں کیوں لڑرہے ہیں اور سمجھتے کیوں نہیں کہ یہ کسی اور جگہ سے ہورہا ہے، یہ سب جہاں سے ہو رہا ہے اس کا نام بھی ہم نہیں لے سکتے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی جیل میں داخلے پرپابندی کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں مشال یوسفزئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ...
    امریکا فی الوقت دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور طاقتور ترین فوجی قوت ہے۔اسی لیے کہا گیا ہے کہ امریکا دنیا کے ہر ملک کا پڑوسی ہے۔جناب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے پہلے 40 سے کچھ اوپر دنوں میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ 20جنوری کو عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی انھوں نے یہ کہہ کر تلاطم برپا کر دیا کہ کینیڈا کو اپنی آزاد ریاستی حیثیت ختم کر کے امریکا کی ایک ریاست بن جانا چاہیے۔جناب ٹرمپ نے گرین لینڈ پر زورِ بازو سے قبضہ کرنے کا بھی عندیہ دیا ۔اس کے ساتھ ہی پانامہ کینال کو امریکی عملداری میں لینے کا بھی اعلان کیا۔یہ سب تو ہو ہی رہا تھا لیکن ٹرمپ اور پیوٹن کی...
    واشنگٹن :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے 38 ممالک کے15257 شرکاء  کیساتھ کیے گئے  سرویز کے مطابق، “امریکہ فرسٹ” کی پالیسی  امریکہ اور یورپ کے تعلقات پر شدید منفی اثرات مرتب کررہی ہے ، جس کے نتیجے میں روایتی اتحادی ممالک میں امریکہ پر اعتماد کی شرح تیزی سے گر رہی ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق، 62.9فیصد عالمی شرکاء نے “امریکہ فرسٹ” کی پالیسی کو مسترد کیا۔ یورپی شرکاء میں یہ تناسب 67.7 فیصد تک پہنچ گیا۔ یورپی جواب دہندگان میں سے  53.8 فیصد کا خیال ہے کہ امریکہ کی تجارتی رکاوٹیں عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ 63.9فیصد شرکاء نے امریکہ پر بین الاقوامی معاملات میں “دوہرے معیارات” اپنانے کا...
    عرفان صدیقی— فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکا اسلحے کے ذخائر افغانستان چھوڑ گیا۔پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ امریکی اسلحے کے ذخائر اب ہمارے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری کوشش کو ڈونلڈ ٹرمپ نے سراہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب اے پی ایس کا معاملہ ہوا تھا ہم سب اکٹھے تھے، اس وقت ہمیں سیاسی مفادات ایک طرف رکھ دینے چاہئیں، نیشنل ایکشن پلان کی شقوں پر عمل نہیں ہو سکا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے 80 ہزار شہری دہشت گردی کا نشانہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے حامد خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ بتائیں کہ شہریوں کا ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے یا نہیں؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تحریری معروضات عدالت میں پیش کردی گئیں،سپریم کورٹ ایسوسی ایشن کی معروضات میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہونا چاہئے،آرمی ایکٹ کی شقوں کو مختلف عدالتی فیصلوں میں درست قرار دیا جا چکا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 مارچ ۔2025 )پاکستان مالیاتی اصلاحات اور آئی ٹی ایکسپورٹرز کے لیے مراعات کے ذریعے ترقی کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں پر حکمت عملی سے توجہ مرکوز کر رہا ہے موجودہ چیلنجوں کے باوجود آئی سی ٹی کی برآمدات میں اضافہ پاکستان کو آئی ٹی سرمایہ کاری کے ایک پرکشش مرکز کے طور پر رکھتا ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے ٹیک سلوشنز پرو کے ڈائریکٹراویس احمدنے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت آئی ٹی، زراعت، قابل تجدید توانائی، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل جیسے شعبوں پر حکمت عملی سے توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ عالمی پائیداری کے رجحانات سے ہم آہنگ ہو اور خاطر خواہ ترقی کی صلاحیت کو...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ کے دلائل مکمل ہو گئے۔ جسٹس جمال نے ریمارکس دیے ہیں کہ جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہیئے، ٹرائل یہاں ہو یا وہاں کیا فرق پڑتا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ملٹری کورٹ سے کتنے لوگ رہا ہوئے؟ جس پر فیصل صدیقی نے بتایا کہ 105  کل ملزم تھے جس میں سے20  رہا ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ20  پہلے ہوئے تھے پھر 19  رہا ہوئے اس وقت جیلوں میں66 ملزم ہیں۔ فیصل صدیقی نے کہا کہ امریکا میں رواج ہے کہ...
    آج ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا، معیشت ایک سال پہلے ہچکولے کھا رہی تھی، بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، حکومتی اتحادی جماعتوں کی ہمیں بھرپور حمایت حاصل ہے آج ادارے ایک ہی کشتی کے سوار ہیں، 5؍ارب ڈالر کیلئے آرمی چیف اور ہم دوست ممالک کے پاس گئے 2029تک ملکی برآمدات 60ارب ڈالر تک لانا ہے ، شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی، یہ مشکل ضرور ہے ، لیکن ناممکن نہیں۔موجودہ حکومت کا ایک برس مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں۔ سب مل کرکام کریں۔ ملک کو آگے لے کر جائیں۔ ، کہا مالی اشاریے مثبت ہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے اعتراف کیا، کھٹن سفر ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ ایک سال میں اپوزیشن کوئی اسکینڈل سامنے نہ لاسکی۔ وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے ارکان کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے، رمضان پیکج اس سال 20ارب روپے مختص...
    حکومت کا ایک سال ”کابینہ کا خصوصی اجلاس”آرمی چیف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو بہتر کر رہے ہیں:وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک سال میں حکومت کے خلاف کوئی سکینڈل سامنے نہیں لا سکی۔منگل کو حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اور آرمی چیف نے دوست ملکوں سے مدد طلب کرنے کے لیے دورے کیے اور بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ برآمد بتدریج...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مہنگائی میں کمی کی خبر کو خوش آئند قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں شہباز شریف نے افراط زر میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مہنگائی میں کمی کی خبر خوش آئند ہے، افراط زر ڈیڑھ فیصد پر ہے جو  2015 کے بعد سب سے کم سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم کی کاوشوں سے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کےساتھ بہترہورہے ہیں، معیشت کی بہتری،کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کررہے ہیں۔ عید الفطر کس تاریخ کو...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کررہی ہے اس موقع پر انتہائی اچھی خبر ہے، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد پر آگئی، یہ ستمبر 2015 کے بعد سب سے کم شرح ہے۔وزیراعظم نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط شرح 5.9 فیصد تک رہی۔شہباز شریف نے کہا کہ معاشی ٹیم کی کاوشوں سے معاشی اعشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، معیشت میں مسلسل بہتری مستعد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے...
    ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اُڑان پاکستان کا مقصد ہے کہ ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنایا جائے۔  احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مثبت رویے کی ضرورت ہے، پاکستان بحالی کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور انجینیئر میں نے نارووال میں انجنئیرنگ یونیورسٹی بنائی، میرے دادا نے نارووال میں ویٹرنری یونیورسٹی بنائی، 2018ء میں میرے ساتھ حادثہ ہو گیا، حکومت بھی چلی گئی۔ وفاقی بیوروکریٹس کی ترقی کے زیرِ التواء عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی تیاری مکمل  احسن اقبال نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی بنانے کے جرم میں مجھے جیل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے آج پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ پاور سیکٹر ریفارمز اور اس کے آگے بڑھنے کے حوالے سے تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک مسٹر ناجی بینہسین نے کی اور ان میں آئی ایم ایف، اے ڈی بی، آئی ایف سی، کے ایف ڈبلیو، جرمن ایمبیسی، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی آئی بی کے نمائندے شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے شرکاء کو ان اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا جو پاور ڈویژن نے کارکردگی اور نظم و ضبط کو لانے کے اہداف کے ساتھ شروع کی ہیں تاکہ بجلی...
    اسلام آ باد: پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دن رات معاشی بہتری کیلیے کام کر رہی ہے، جنرل عاصم منیر بھی اکانومی کو بہتر کرنے کیلیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔  لیگی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ 1999 میں کسی کو بجلی کے بل اور مہنگائی کا فکر نہیں تھا، ملک آگے بڑھ رہا تھا، ایٹمی قوت بنا چکا تھا اور ایشین ٹائیگر بننےجا رہا تھا، پھر 12 اکتوبر آ گیا یہ کون لایا اس پر زیادہ بات نہیں کرتا، اس وقت نعرہ لگایا گیا کہ ہم حقیقی جمہوریت لا رہے ہیں۔  انہوں نے  کہا کہ  پھر 9 سال میں دہشت گردی آئی، لاہور جیسی مارکیٹیں بھی محفوظ نہیں تھیں،لوڈشیڈنگ  کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شیرف نے رمضان المبارک 1446 ہجری کے آغاز پر قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں قوم کو رمضان المبارک کے آغاز کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایک بار پھر ہمیں رمضان المبارک کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا یہ مہینہ رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا ہے، جس میں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی قربت عطا فرماتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رمضان المبارک پر اپنے پیغام میں تمام مسلمانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ ہمیں تقوی، صبر اور برداشت سکھاتا ہے، آئیں، رمضان میں صبر،...
    سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک  کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔  صدر آصف علی زرداری نے رمضان  المبارک 1446ھ  کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے، رمضان تزکیۂ نفس، صبر، استقامت، ہمدردی، مساوات اور اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے، رمضان المبارک تقویٰ، اخلاص اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں غرباء و مساکین کی حاجت روائی کریں، معاشرے میں ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دیں۔  لاہور داتا دربار جانیوالوں کی...
    رمضان المبارک کا تعارف اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں قرآن ہی کے حوالے سے کرایا ہے کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن کریم اتارا گیا، اس لیے قرآن کریم اور رمضان المبارک آپس میں لازم ملزوم ہیں اور ان کا یہ جوڑ اس قدر مضبوط ہے کہ نہ صرف یہ کہ رمضان المبارک میں قرآن کریم اتارا گیا بلکہ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی یہ مقدس کتاب پڑھی بھی سب سے زیادہ جاتی ہے۔ سال کے باقی گیارہ مہینوں میں قرآن کریم اتنا پڑھا اور سنا نہیں جاتا جتنا اس ماہ مبارک میں پڑھا اور سنا جاتا ہے۔ آپ تراویح کے حوالے سے دیکھ لیں کہ تراویح میں روزانہ بیک وقت کتنی جگہوں پر قرآن کریم...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمشن تشکیل دینے سے متعلق کیس میں  تحریک انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دے دے۔ آئینی بینچ نے کہا کہ درخواست میں لکھا ہے 9 مئی کو درجنوں لوگ مارے گئے لیکن کسی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ نہیں لگایا، ایک سرٹیفکیٹ یا ایف آئی آر کی کاپی تو لگا سکتے تھے۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ آپ کی استدعا کیا ہے؟۔ جس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمشن تشکیل دیا جائے، 9 مئی کے ملزموں کو کس انداز سے پراسیکیوٹ کیا جا رہا...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں،پاک امریکا سفارتی سطح ہر اہم و دیرینہ تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ حصہ ہے، امریکا کا ایف 16 پروگرام سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے،8 پاکستانی امریکا سے جلا وطن ہو کر پاکستان پہنچے، ان کی شناخت سے متعلق ایف آئی اے اور وزارتِ داخلہ ہی آگاہ کر سکتے ہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ پاک امریکا سفارتی سطح ہر اہم و دیرینہ تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ...
    خود کش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامد الحق حقانی کی زندگی پر ایک نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )اکوڑہ خٹک خودکش دھماکے میں شہید نائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ مولانا حامد الحق حقانی، مولانا سمیع الحق شہید کے بڑے صاحبزادے تھے۔وہ 26 مئی 1968 کو اکوڑہ خٹک میں پیداہوئے اور انہوں نے دینی تعلیم دارالعلوم حقانیہ ہی سے حاصل کی۔ مولانا حامد الحق حقانی ایم ایم اے کے ٹکٹ پر 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے۔مولانا سمیع الحق کی 2018 میں شہادت کے بعد وہ جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم منتخب ہوئے، ان کے چچا مولانا انوار الحق دارالعلوم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں،پاک امریکا سفارتی سطح ہر اہم و دیرینہ تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ حصہ ہے، امریکا کا ایف 16 پروگرام سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے،8 پاکستانی امریکا سے جلا وطن ہو کر پاکستان پہنچے، ان کی شناخت سے متعلق ایف آئی اے اور وزارتِ داخلہ ہی آگاہ کر سکتے ہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ پاک امریکا سفارتی سطح ہر اہم و...
    — فائل فوٹو ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ پاک امریکا سفارتی سطح ہر اہم و دیرینہ تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ حصہ ہے، امریکا کا ایف 16 پروگرام سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے۔ امریکا افغانستان میں اپنا چھوڑا گیا اسلحہ واپس لے گا: ٹرمپامریکا نے افغانستان میں چھوڑا گیا اپنا اسلحہ واپس لینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر ٹرکوں کے رکنے یا سرحد بند ہونے پر متعدد ادارے...
    معروف پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ ریشم نے انکشاف کیا ہے کہ نامور ڈرامہ نویس اور مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔ ریشم کئی دہائیوں سے انڈسٹری کا حصہ رہی ہیں، انہوں نے اس واقعے کے علاوہ خلیل الرحمٰن قمر کے کام پر بھی تنقید کی اور کہا کہ میں پہلے ان کے مداحوں میں شامل تھی لیکن اب ان کی تحریروں کو متاثر کن نہیں سمجھتی۔ ریشم نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر اب صرف بھارتی فلموں کی کاپی کر رہے ہیں، ان کے مکالمے اب خود ان کے خلاف جا رہے ہیں، ان کے قلم کی وہ طاقت نہیں رہی جو پہلے ہوا کرتی تھی۔...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا کا کہنا تھاکہ ملک میں غلامی کی نشانیاں ختم کرنی ہوں گی، میڈیا کو آزاد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے لئے راستے روکے گئے، ہم مسائل کا حل نکالنا چاہتے ہیں، میں پاکستان کی پارٹی کی ہوں، ملکی ادارے کو مضبوط کرنا ہوگا چاہے وہ فوج ہو یا عدلیہ ہو۔جی ڈی اے رہنما نے مزید کہا کہ سب کو نظر آرہا ہے ایوان کون چلا رہا ہے؟ نوجوان مایوس ہورہے ہیں، بین الاقوامی سطح...
    تاشقند:وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار روز دیا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے کیونکہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔ ازبکستان میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دونوں ملکوں کی خوشحالی اور ترقہ ہمارا مشترکہ عزم ہے، اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے پُرعزم ہوں، ایک سال میں پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، شرح نمو میں اضافہ ہو رہا ہے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پلڈاٹ نے پارلیمان کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے نمایاں وزیر رہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز  رپورٹ کے مطابق انہوں نے 157 میں سے 89 اجلاسوں میں شرکت کی اور 17 گھنٹے سے زائد وقت تک ایوان میں گفتگو کی۔ رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 69 سیشنز میں شرکت کی اور ساڑھے پانچ گھنٹے تک پارلیمان میں اظہار خیال کیا۔ عطا تارڑ بولنے کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 63 اجلاسوں میں شرکت کے ساتھ ساڑھے چار گھنٹے بات کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریباً چار گھنٹے گفتگو کی، تاہم وہ صرف...
    غیر ملکی ٹیم کی آمد و رفت کے باعث آج 08 بجے سے 10 بجے دن تک سری نگر ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔ روٹ کے دوران اسلام چوک پل اور آئی جے پی روڈ کھلی رہے گی۔ بی 17، بی 15، ایچ 13 اور جی 13/14 سے بلیو ایریا یا ایف سکس آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی...
    امریکا کی ایک عدالت نے سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے 27 سالہ ہادی مطر کو مجرم قرار دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی عدالت نے لبنانی نژاد ہادی مطر کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سزا 23 اپریل کو سنائی جائے گی۔ ہادی مطر نے عدالت میں سلمان رشدی کو جان سے مارنے کے ارادے سے حملہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُسے اس پر کوئی ندامت نہیں ہے۔ یہ خبر پڑھیں : عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو ’ناقابل جواز‘ قرار دے دیا امریکی قوانین کے تحت ہادی مطر کو چاقو حملے پر ممکنہ طور پر 25 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ اس حملے سے ملعون سلمان رشدی کو شدید...
    افغان عبوری حکومت سے کہا ہے اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، اسحق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ کسی ملک کی سرزمین دہشت گردی کے استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغان عبوری حکومت سے کہا ہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح اسٹرٹیجک اجلاس کی پاک-ترکیہ قیادت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )بیٹری معدنیات کی تلاش اور کان کنی پاکستان کو ایک بے مثال اقتصادی موقع فراہم کر سکتی ہے بیٹری معدنیات ریچارج ایبل بیٹریاں بنانے کے لیے استعمال ہونے والی معدنیات ہیں پاکستان بیٹری کے معدنی ذرائع سے مالا مال ہونے کے باوجود ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے کبھی سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان بیٹری کے معدنیات کی چٹانوں کی تشکیل سے مالا مال ہیں.(جاری ہے) اسلام آباد میں قائم فرم گلوبل مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے پرنسپل ماہر ارضیات محمد یعقوب شاہ نے بیٹری کی ممکنہ معدنیات کی میزبان چٹانوں کے بارے میں ویلتھ پاک کو بتایا کہ کرسٹل لائن گریفائٹ کے فلیکس...
    ماسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )ماسکو نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے اس بیان کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسی غلط معلومات کی دنیا میں رہ رہے ہیں جو روس کی بنائی ہوئی ہے پر سخت ردعمل دیا ہے کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے زیلنسکی کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیا. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پیسکوف نے کہا کہ حالیہ مہینوں سے یوکرینی حکومت کے اکثر نمائندے دیگر ممالک کے سربراہان کے بارے میں ناقابل قبول بیانات دے رہے ہیںامریکہ کے ساتھ روس کے حالیہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ روس امریکہ کے مابین ہر سطح پر مذاکرات بحال ہوں گے.(جاری ہے) یادرہے کہ گذشتہ ہفتے ٹرمپ اور پیوتن...
    نئی دہلی: بھارت کے 19 سالہ محمود اکرم نے حیران کن لسانی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 400 زبانوں میں مہارت حاصل کر لی، اور متعدد تعلیمی ڈگریاں بھی حاصل کر رہے ہیں۔ محمود اکرم کی زبانوں سے محبت بچپن میں ہی شروع ہو گئی تھی، جہاں ان کے والد، جو کہ ایک ماہر لسانیات ہیں، نے ان کی تربیت کی۔ انہوں نے محض 6 دن میں انگریزی حروف تہجی سیکھ لیے، جبکہ تمل زبان کے 299 حروف تین ہفتوں میں یاد کر لیے، جو عام طور پر مہینوں میں سیکھے جاتے ہیں۔ 8 سال کی عمر میں محمود اکرم نے دنیا کے کم عمر ترین ملٹی لنگول ٹائپسٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ 12 سال کی عمر میں انہوں...
    بدین،الخدمت فاؤنڈیشن بدین ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس صدر مولانا غلام رسول احمدانی کی زیرصدارت ہورہا ہے
    فیصل آباد (کامرس ڈیسک )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ پاکستان ہر سال 1200 ملین ڈالر کی سویابین درآمد کرتا ہے اس لئے اگر اس کی کاشت کو فروغ دیا جائے تو اس سے نہ صرف پولٹری کی فیڈ اور خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کثیر زرمبادلہ بھی بچایا جا سکتا ہے۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ ملک سالانہ 10 بلین ڈالر کی ضروری اشیا درآمد کر رہا ہے اور اس میں سے نصف خوردنی تیل کی درآمد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویابین کی کاشت نہ صرف پولٹری فیڈ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ پاکستان ہر سال 1200 ملین ڈالر کی سویابین درآمد کرتا ہے اس لئے اگر اس کی کاشت کو فروغ دیا جائے تو اس سے نہ صرف پولٹری کی فیڈ اور خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کثیر زرمبادلہ بھی بچایا جا سکتا ہے۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ ملک سالانہ 10 بلین ڈالر کی ضروری اشیا درآمد کر رہا ہے اور اس میں سے نصف خوردنی تیل کی درآمد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویابین کی کاشت نہ صرف پولٹری فیڈ...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپور پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواب یوسف تالپر نے ایم آر ڈی کے دوران بہادری سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رکنِ قومی اسمبلی نواب یوسف تالپر ایک تجربہ کار، مدبر اور دور اندیش سیاستدان تھے۔ سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر...
    NAROWAL: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے گزشتہ حکومت کی کارکردگی اور اپوزیشن جماعت کے قائد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال پہلے ہر جگہ سے بری بری خبریں آرہی تھی، اب اڈیالہ کے سوا ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں اور اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہا ہے اللہ کے واسطے مجھے بچالو۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نارووال میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا جہاں انہوں نے 2ارب 9 کروڑ دو روڈ سیکٹرز منصوبوں کا افتتاح کیا اور نارووال میڈیکل کالج منصوبے اور چلڈرن لرننگ پارک کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ انہوں نے 75کلومیٹر طویل نارووال مریدکے روڈ فیز ٹو کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا، نارووال میں 28 ارب...
    جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کے گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف اپنا پلیٹ فارم استعمال کرینگے، کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو نئے انتخابات کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے، فارم 45 موجود ہے تو نئے انتخابات مطالبہ نہیں بنتا، مجھے حیرانی ہے کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کیوں کررہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ موجودہ اسمبلیوں میں 75 فیصد لوگ فارم 47...
    پشاور(آن لائن )گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے قیام امن یقینی بنا نے کے لئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ وحدت امت و استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ کرم میں آج کانوائے پر ہونے والا حملہ افسوسناک ہے، وہاں پر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، بیرون ملک محنت مزدوری کرنے والے مسافروں کو ٹائم پر نہ پہنچنے پر ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن و امان کی صورتِ حال پر مل کر یہاں سے پیغام دیں گے، رمضان کی آمد بھی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان کی معروف نیورولوجسٹ اور ایپی لیپسی فاونڈیشن پاکستان کی صدر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مرگی کے علاج کی دواؤں کی بھاری قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے،ملائشیا میں جینیٹکس فارما(Genetics Pharma)کے تعاون سے منعقدہ ’’دوسری 360 نیورو سمٹ‘‘ سے اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ نیورولوجیکل دواؤں کی قیمتیں کینسر کی دواؤں کے بعد سب سے مہنگی ہوتی ہیں، حالانکہ عالمی ادارہ صحت نے مرگی کی دواؤں کو جان بچانے والی دواؤں میں شامل کیا ہوا ہے،ان دواؤں کی قیمتیں کنٹرول ہونی چاہئیں اور ان پر سبسڈی بھی دی جانی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ نیوروپیتھک درد، اعصاب کو تباہ کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں آگہی...
    اسلام آباد: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ دنیا میں سالانہ 12 لاکھ سے زائد اور روزانہ 3 ہزار 300 افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی بینک کی روڈ سیفٹی کے حوالے سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی کے دوسرے عشرے کا پہلا نصف مکمل ہو رہا ہے اور ایسے میں سڑکوں پر ہونے والے حادثات میں اموات اور سنگین چوٹوں کو 2030ء تک نصف کرنے کا ہدف حاصل کرنے کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے، یہ ہدف اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف میں بھی شامل ہے، ٹریفک کے حادثات میں ہلاک...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر سابق بریگیڈئر عبدالجبار بٹ نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت کرنا ایک اسلامی فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن افسوس آج الخدمت فاؤنڈیشن یہ ذمہ داری پوری کر رہی ہے کیونکہ یتیم بچوں کی کفالت جنت کا حصول بھی ہے اور نبی صلیﷺکی رفاقت بھی وہ الخدمت فاؤنڈیشن میرپور خاص کے زیر اہتمام یتیم بچوں کی کفالت کے لیے منعقدہ ڈونر کانفرنس کے سلسلے میں چیرٹی ڈنر کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی میرپور خاص حافظ سلمان خالد امیر شہر شکیل احمد فہیم صدر الخدمت ضلع میرپورخاص عرفان الحق قریشی سابق ڈائریکٹر کالجز غلام رسول مہر حاجی نور الٰہی مغل طلال خان...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سندھ حیدرآباد کے صدر صلاح الدین غوری نے محمدعلی راجپوت،تقی شیخ،شجاع الدین شیخ،سعید الدین طاہر آرائیں، شہزاد احمد،نعمان کے ساتھ حیدرآبادہوسٹ لائیز کلب کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ میں شرکت کی،ہوسٹ لائیز کلب صدر اشفاق احمد کیمپ، چیئرمین ڈاکٹر اقبال ہارون نے وفد کا خیرمقدم کیا اور کیمپ چیئرمین ڈاکٹر اقبال ہارون نے فری آئی کیمپ کا دورہ کرایا اور کہا کہ ہم اللہ کی رضا اور غریب عوام کی خدمت کیلیے فری آف کاسٹ آنکھوں کے آپریشن میں کررہے ہیں، تقریباً 500 کے قریب کیٹریکسز و دیگر آئی کے آپریشن فری کیے جائیں گے، صدر اشفاق احمد نے کہا ہم اپنی پوری ٹیم کے ساتھ پورے پاکستان کی عوام کی خدمت کررہے ہیں، ہرسال فری...
    مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کا واحد مقصد وقف املاک کو مکمل طور پر تباہ کرنا اور مسلمانوں کو ان کی مساجد، عیدگاہوں، درسگاہوں اور قبرستانوں سے محروم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیش کیے جانے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بل صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ آئین کی خلاف ورزی کا بھی معاملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے دلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ بل کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان بدستور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کی مدد کررہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردانہ حملے بڑھ رہے ہیں۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024 میں ٹی ٹی پی نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43000 ہزار ڈالر فراہم کررہے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیمیں مل کر تحریک جہاد پاکستان کے بینر تلے حملے کررہی ہیں۔اقوام متحدہ نے کہا کہ...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کی تیز تر ترقی دنیا کے لیے مثبت اثرات رکھتی ہے اور اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے چین کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے خطے میں استحکام کا ضامن قرار دیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ چین کا عروج ایک اہم پیشرفت ہے اور اس سے عالمی سطح پر کوئی خوف محسوس کرنے کی ضرورت نہیں۔ مزید برآں، صدر زرداری نے پاک چین دوستی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔
    مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر نے کہا کہ ہمارے ملک کے آئین میں ہمیں مذہبی امور چلانے کا حق بنیادی حق کے طور پر دیا گیا ہے، یکساں سول کوڈ اس پر حملہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل پر تشکیل دی گئی "جے پی سی" نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں اپنی رپورٹ پیش کی۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اس رپورٹ پر اعتراض کیا ہے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کا اپنی جائیداد پر اتنا ہی حق ہے جتنا سکھوں اور ہندوؤں کا۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ وقف سے متعلق موجودہ قانون ہندوستانی آئین کے اندر ہے، یہ...
    پشاور (آن لائن) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔پہلے ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوںکو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا...
    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گر وپس کا شکار ہوتی جارہی ہے ، اقتدار کی سیاست کے گرد گھومنے والی جماعتوں کا حال پی ٹی آئی جیسا ہوتا ہے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی گروپس کا شکار ہو چکی ، سینئر رہنمائوں کو پارٹی سے نکالا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کے پی کے میں بھی پی ٹی آئی کی کارکردگی صفر ہے ، وہاں بھی جماعت نا کام ہے ۔ انہوں نے ملکی معیشت بارے بات کرتے ہوے کہا معاشی طور پر ملک بہتری کی جانب گامزن ہو چکا عالمی سطح پر تعلقات میں بہتری آئی ہے...
    لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو گا‘پاکستان افغانستان کو لڑانا امریکی ایجنڈا ہے ، امریکی مفادات کے لیے پراکسی کا کردار قوم کو قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں قبائل امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مالاکنڈ ڈویژن، قبائلی اور کے پی کے جنوبی اضلاع میں بدامنی کے خلاف ہونے والے جرگہ میں قبائلی عمائدین، مشیران، زعما اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین و ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی کے پی شمالی عنایت اللہ خان، سابق ایم این اے صاحبزادہ ہارون الرشید، سابق گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ، سابق ایم این اے پیپلزپارٹی اخونزادہ چٹان، سابق ایم...
    گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں مجھے دیکھ کر منی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد...
    فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہا ہے کہ تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے۔ دو کروڑ نوے لاکھ بچوں کا سکول تعلیم سے باہر ہونا بڑا قومی المیہ ہے۔ ملکی سطح پر ہمہ گیر ترقی کے لیے ناگزیر ہے کہ غیرطبقاتی یکساں نظامِ تعلیم اور قومی زبان اُردو کے نفاذ پر تمام قومی جماعتیں اتفاق کرلیں۔ تعلیم کو قومی ترجیحِ اول قرار دیا جائے اور اِسی ترجیح کے مطابق وسائل فراہم کیے جائیں۔ پاکستان کی تعلیمی پالیسی قیامِ پاکستان کے مقاصد اور آئینِ پاکستان کے رہنما اصولوں کی پابند کی جائے۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام اور مخلوط نظامِ تعلیم کے خاتمہ کے ذریعے معیارِ تعلیم کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔ خواتین کے...
    کراچی پولیس ڈیفنس کے علاقے خیابان محافظ سے 6 جنوری کو اغوا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کا تاحال پتا نہ لگاسکی۔پولیس ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود نوجوان مصطفیٰ کی بازیابی یا اُس کے زندہ یا مردہ ہونے کا پتہ نہیں لگاسکی ہے۔ گرفتار ملزم نے مصطفیٰ کے قتل کا اعتراف کیا ہے، مقدس حیدرڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم نے مصطفیٰ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کے روبرو 8 فروری کو گرفتار ہونے والے ملزم ارمغان نے اعتراف کیا تھا کہ اُس نے مصطفیٰ کو 3 روز پہلے قتل کردیا تھا۔ڈی آئی جی مقدس حیدر کے مطابق قتل کے بیان کی سچائی جاننے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے. جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔یہ بات انہوں نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں ںے کہا کہ یہ سمٹ انسانیت کے بہتر مستقبل کے چیلنجز اور مواقع کے لیے اجتماعی غور کا موثر فورم ہے. 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں نسل کشی کے دوران 50 ہزار فلسطینی شہید ہوئے. فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے .جس میں آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس شریف ہو، پائیدار امن صرف دو ریاستی حل سے ممکن...
      ریاض:دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو اہم قرار دیا اور کہا کہ فلسطین کا حل 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ القدس کا دارالحکومت ہونا اور پائیدار امن کی بنیاد صرف دو ریاستی حل میں ہے۔ وزیراعظم نے غزہ تنازع کے اثرات سے نکلنے کے لیے عالمی سطح پر ایک مشترکہ ردعمل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستانی قوم نے گزشتہ سات سالوں میں متعدد چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے، اور ایک سال میں معاشی استحکام کی طرف بڑا قدم بڑھایا ہے، جس سے مہنگائی...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ 34 سال کی ہو گئیں۔ اداکارہ اشنا شاہ نے گزشتہ دنوں اپنی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر شوبز ستاروں سے بھری تقریب کا انعقاد کیا۔ اشنا شاہ نے اپنی 34 ویں سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے پرانی روایت برقرار رکھی۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) یاد رہے کہ اداکارہ اُشنا شاہ اپنی ہر سالگرہ پر کیک کاٹنے سے قبل اپنے بہتر مستقبل کے لیے دعا کرتی ہیں۔ اس سال بھی اُشنا شاہ نے یہ روایت برقرار رکھی اور اپنے سامنے 3 خوبصورت کیک کاٹنے سے قبل دل ہی دل میں دعا کی۔ اداکارہ اشنا شاہ کی ’اسٹار اسٹَڈ‘ سالگرہ کی تقریب...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوابی جلسے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی بہت خوش تھے، لوگوں کی بہت زیادہ تعداد تھی جلسے میں، بانی پی ٹی آئی نے کہا 8 تاریخ کے الیکشن کے بعد پہلی دفعہ اتنے لوگ نکلے ہیں، اپنی یکجہتی کا اظہار کیا، ہم اپنا مینڈیٹ کبھی نہیں بھولیں گے۔ بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا ووٹ اور مینڈیٹ جمہوریت کی بنیاد ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ دوسرا کوئی خط ایا ہے اس پر انہوں نے کہا کہ کنٹیکٹ سٹیبلش ہو گیا تھا، ہمارا ایک ہی رابطہ ہوا تھا،...
    میڈیا سے بات چیت میں رکن قومی اسمبلی اور سنیئر رہنما سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے اسٹیٹس کو کو چیلنج کیا ہے، اسٹیٹس کو والی ایم کیو ایم کمزور ہے، ایم کیو ایم جتنی متحرک ہوگی عوام کے مسائل حل ہوگی ایم کیو ایم میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان میں اندرونی اختلافات میں  کمی کے حوالے سے مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی تاہم اختلافات اور انتشار کے حوالے سےبرف پگھلنے کے امکانات ابھی واضح نہیں ہورہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سید مصطفی کمال جب عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے تو ان کے استقبال کے لئے وہاں دوسرے گروپ کا کوئی رہنما موجود نہیں تھا۔ میڈیا سے بات...
    افغان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث نکلی، دہشتگردوں کی لاشوں کی وصولی سب سے بڑا ثبوت ہے افغان حکومت نے پاک فوج کے ہاتھوں 6 فروری 2025ء کودوران آپریشن ہلاک ہونے والے افغان دہشتگرد کی لاش بھی قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردکی شناخت لقمان خان ولد کمال خان کے نام سے ہوئی تھی جو ضلع خوست کا رہائشی تھا،اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک کئے جانے والے دہشتگرداحمد الیاس عرف بدر الدین کی لاش کوبھی افغان طالبان نے وصول کیا تھا۔ احمد الیاس صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا تھا جس کی ہلاکت پر افغان عبوری حکومت نے نام نہاد شہادت کا جشن منایا، سیکورٹی فورسز کی جانب سے مختلف...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )پاکستان کو تحفظ پسند تجارتی طریقوں پر ملک کے دیرینہ انحصار کو ختم کرنے اور برآمدات پر مبنی نمو کو فروغ دینے کی طرف اپنی اقتصادی رفتار کو تبدیل کرنے کے لیے فوری پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین نے تجارتی لبرلائزیشن اور معاشی انضمام کے حوالے سے پاکستان اور عالمی سطح پر مسابقتی معیشتوں کے درمیان اہم فرق کو اجاگر کیا.(جاری ہے) انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب کہ دیگر ممالک نے تجارتی رکاوٹوں کو فعال طور پر کم کیا ہے اور خود کو عالمی ویلیو چینز میں...
    وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ٹرمپ کارڈ سے ہوا نکل چکی ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شرقپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اس ماہ ترکی اور انڈونیشیا کے وفود پاکستان آرہے ہیں۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت تمام ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں، اگلے سال پاکستان مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
    مردان : جمعیت علمائے اسلام  ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ دنیا کا سب سے بڑا پاگل ہے، فلسطین فلسطینیوں کا تھا، ہے اور رہے گا۔ مردان اور  تخت بھائی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے،  8 فروری  2024 کو بدترین دھاندلی کی گئی،جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی، بپھرے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، ہم نے اپنی جدوجہد نہیں چھوڑی ہم سیاسی جہاد کے راستے پر قائم ہے، انہوں نے کہا کہ میدان میں رہیں گے، سڑکوں پر رہیں اور تمھارے ایوانوں تک پہنچیں گے، میری پارلیمنٹ عوام ہیں۔ سربراہ جے یو آئی ( ف ) نے کہا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )ملک کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو کم استعمال کرنے سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی سٹیٹ آف دی انڈسٹری رپورٹ 2024کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 45,888میگاواٹ تک پہنچ گئی لیکن صرف 33.88فیصد سالانہ استعمال ہوئی اس کم استعمال کے نتیجے میں صارفین غیر استعمال شدہ صلاحیت کے 66.12فیصد کی ادائیگی کرتے ہیںجس سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں ٹرانسمیشن کی رکاوٹوں اور گورننس کی خامیوں جیسی نااہلیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جس سے صارفین پر مالی بوجھ بڑھتا ہے ایندھن کی کم لاگت کے باوجودبجلی کے نرخ زیادہ ہیںجس سے پیداوار کو بہتر بنانے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ امید ہے مولانا فضل الرحمٰن عوام کے خلاف نہیں کھڑے ہوں گے، جہاں ہمارا تعاون ہو سکتا ہے وہاں مولانا فضل الرحمٰن کا تعاون لیں گے۔ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل صوابی جائیں گے اور آواز بلند کریں گے، ہمارا مؤقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ پرحملے کی مخالفت کریں گے، ہمارا انتشار یا ٹکراؤ کوئی کاارادہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں،...
    کسی مومن مرد اور کسی مومن عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسولؐ کسی معاملے کا فیصلہ کر دے تو پھر اسے اپنے اْس معاملے میں خود فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل رہے اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسولؐ کی نافرمانی کرے تو وہ صریح گمراہی میں پڑ گیا۔ اے نبیؐ، یاد کرو وہ موقع جب تم اس شخص سے کہہ رہے تھے جس پر اللہ نے اور تم نے احسان کیا تھا کہ ’’اپنی بیوی کو نہ چھوڑ اور اللہ سے ڈر‘‘اْس وقت تم اپنے دل میں وہ بات چھپائے ہوئے تھے جسے اللہ کھولنا چاہتا تھا، تم لوگوں سے ڈر رہے تھے، حالانکہ اللہ اس کا زیادہ حقدار ہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے کلی معیشت کے محاذ پرنمایاں پیش رفت کی ہے،،صوبوں میں زرعی آمدن پرٹیکس کے حوالہ سے قانون سازی قابل تعریف اوردرست سمت میں کلیدی قدم ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اپناکرداراداکررہے ہیں۔جمعرات کو موسمیاتی وماحولیاتی تبدیلیوں کے موضوع پربریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے کلی معیشت کے محاذ پرنمایاں پیش رفت کی ہے،جنوری کے اختتام پرمہنگائی کی شرح 2.4فیصدتک گرگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرعمل درآمدہورہاہے،ٹیکس کے محاذ پراچھی پیش رفت ہورہی ہے،صوبوں میں زرعی آمدن پرٹیکس کے حوالہ...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی انصاف اب دور کی بات نہیں ہے، یہ موجودہ اور بڑھتا ہوا بحران ہے جو کہ بالخصوص عالمی جنوب کے ممالک کے لیے خطرہ ہے،ماحولیاتی احتساب کا نظام فوری قائم کرنا چاہیے۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عالمی موسمیاتی کانفرنس ’بریتھ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تباہی کے تناظر میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور اس کا شمار خطرے سے سب سے زیادہ دوچار 5 ممالک میں ہوتا ہے، جسے شدید موسمی حالات، گلیشیئرز کے پگھلاؤ، پانی کی قلت اور تباہ کن سیلابوں کا...
      بیجنگ : نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق رواں سال جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چین میں داخل ہونے والوں اور باہر نکلنے والوں کے کل ٹرپس 14.366 ملین رہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ ہیں ۔ ان ٹرپس میں مین لینڈ کے باشندوں کے ٹرپس 7.671 ملین ، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان سے تعلق رکھنے والوں کے ٹرپس 5.737 ملین اور غیرملکیوں کے 958,000 ٹرپس شامل ہیں جو بالترتیب گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5 فیصد، 5.6 فیصد اور22.9 فیصد زیادہ ہیں۔ ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ ٹرانسپورٹ ذرائع (جہاز، ٹرینز، گاڑیوں)کی کل تعداد 525،000 تھی، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14.4 فیصد...
      اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 5 فروری ظلم کے خلاف جدوجہد کا دن ہے۔ انہوں نے کشمیر کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون کبھی ضائع نہیں جائے گا اور بھارت کے مظالم تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے عالمی طاقتوں سے سوال کیا کہ بھارت کے ظلم کے خلاف کب آواز اٹھائی جائے گی؟ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی آج بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منائے گی اور بھارت کے منفی رویے کی وجہ سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے...
    کراچی(نمائندہ جسارت)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ درست نہیں ، مہنگائی نہیں بلکہ بڑھنے کی رفتار کم ہوئی ہے۔پاکستان اکنامک آؤٹ لک چیلنجنگ آپرچیونٹنی کے عنوان سے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں منعقدہ نشست سے خطاب اور طلبہ کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہم تین سال سے غریب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس سال میں مہنگائی تھوڑی کم ہوئی ہے، پچھلے سال زیادہ تھی، مہنگائی کی وجہ سے غریب زیادہ غریب ہوتا ہے اور امیر اپنی جگہ پر کھڑا رہتا ہے۔ان کا کہنا...
    کراچی: عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ درست نہیں ، مہنگائی نہیں بلکہ بڑھنے کی رفتار کم ہوئی  ہے۔ پاکستان اکنامک آؤٹ لک چیلنجنگ آپرچیونٹنی کے عنوان سے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں منعقدہ نشست سے خطاب اور طلبہ کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہم تین سال سے غریب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس سال میں مہنگائی تھوڑی کم ہوئی ہے، پچھلے سال زیادہ تھی، مہنگائی کی وجہ سے غریب زیادہ غریب ہوتا ہیں اور امیر اپنی جگہ پر کھڑا رہتا ہے۔ ان کا...
    ویب ڈیسک:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اس موذی مرض سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے، یہ پیچیدہ بیماری کئی عناصر کی وجہ سے لاحق ہو سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔ کینسر 36 اقسام پر مشتمل ایک موذی اور پیچیدہ مرض ہے جو عمر میں اضافے کے ساتھ تمباکو و شراب نوشی، موٹاپے اور فضائی آلودگی عام ہونے کو اس کا بنیادی سبب بتایا گیا ہے، پاکستان میں ہر سال کینسر کے ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد مریض سامنے آتے ہیں، ان میں سے 70...
    لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں نئے مواقع روایتی کاروبار کے سیٹ اپ سے زیادہ فائدہ مند ہیں ،عالمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کاروبار ملک کے فری لانسرز کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فری لانسرز عالمی سطح پر تیسری پوزیشن کے حامل ہیں اور تقریبا 30 لاکھ آئی ٹی فری لانسر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی فری لانسرز کی تعداد میں ہر سال 100 فیصد کا بتدریج اضافہ ہونا چاہیے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں اس شعبے کے ہنر مند افراد کی بہت زیادہ مانگ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔ مزید :
    مری بروری ورکرز یونین راولپنڈی کے نومنتخب عہدیداروں سےIUF پاکستان کوآرڈینیٹنگ کونسل کے جنرل سیکرٹری قمر الحسن حلف لے رہے ہیں ٹریڈ یونینز کو جمہوری اصولوں کی بنیاد پر کام کرنے کی ضرورت ہے، جہاں ممبران فیصلہ سازی کے عمل میں فعال طور پر حصہ لیتے رہیں، جس کے ذریعے ممبران کی طاقت اور مفادات کی مؤثر طریقے سے وکالت کرنے کی صلاحیت بہتر بنائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار آئی یو ایف پاکستان کوآرڈینیٹنگ کونسل کے جنرل سیکرٹری قمرالحسن نے مری بروری ورکرز یونین کے نو منتخب عہدیداران سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کے ممبران کو اپنے نو منتخب رہنماؤں سے بہت توقعات ہوتی ہیں اور ممبران کی توقعات پر پورا اُترنے کے لیے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر گئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری سمیت دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کوان کے بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہتر ہوتے ہوئے معاشی اعشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے ،عوامی فلاح و بہبود کے لیے وفاق...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شمولیت پر شائقین کے بعد سابق کرکٹرز نے بھی سوال اٹھادیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی سلیکشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 'آؤٹ آف بلیو' قرار دیا۔ فرنچائز کی پریس کانفرنس میں آل راؤنڈر کی اسکواڈ میں واپسی پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی 20 میچز میں اسکی بالنگ اوسط 100 کی ہے اور بیٹنگ اوسط محض 9 کی، اب آگے کیا کہہ سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون کتنے عرصے بعد ٹیم میں واپس آیا؟ چیمپئینز ٹرافی کیلئے متنخب کردہ اسکواڈ پر انہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ...
    برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی نفرت سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے۔روز نامہ امت کے مطابق برمنگھم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو بڑی معاشی طاقت بنائیں گے، اقتصادی میدان میں پاکستان اڑان بھر رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے، علم و ٹیکنالوجی ہی دنیا کی اصل طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکل کی گرداب سے نکالنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، نفرت پر مبنی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے، معاشرے سے سیاسی نفرت کا خاتمہ باہمی یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا...
    خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ تعلیم و ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مدارس کو بوجھ سمجھتے ہیں حالانکہ انہوں نے بوجھ اٹھایا ہوا ہے۔خالد مقبول صدیقی آج جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی ضرورت ہے، یہاں جاگیردانہ نظام کو  بے شرمی سے جمہوریت کہا جا رہا ہے، 50 سال سے سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ ہے۔ مدارس رجسٹریشن پر فضل الرحمان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا، خالد مقبولوفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا...
    ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) سندھ سبھا کے مرکزی رہنما شبیر سندھی کی قیادت میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف عبدالستار ایدھی چوک پر 2 روزہ بھوک ہڑتال شروع کردی گئی ہے۔ اس موقع پر شبیر سندھی، وقار انڑ، بختیار میر جت، اعجاز سراز اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی پر پیپلز پارٹی سے مل کر وفاق ڈاکا مارنے کی سازش کر رہا ہے، 6 نئی نہریں نکال کر سندھ کی زمین بنجر بنانے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کا قانون بھی اسی لیے بنایا گیا ہے کہ معاملے پر سندھ کی عوام کی آواز کو دبایا جاسکے، سندھ کے مفادات کے خلاف کسی بھی فیصلے کو قبول...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آزادی رائے پر یقین رکھتی ہے لیکن جس طرح کچھ ناعاقبت اندیش عناصر آزادی رائے اور جمہوری آزادی کا غلط استعمال کررہے ہیں وہ ملک کی سلامتی کے اداروں ، سیاسی قائدین اور معززین کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری رائے اور مثبت تنقید قبول کی ہے لیکن ایک عرصے سے پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں نے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر جس طریقے سے گالم گلوچ اور کردار کشی کی مہم چلائی ہے اس کے بعد اس طرح کے عناصر کو ان حرکات سے باز رکھنے کیلئے اقدامات کرنا...
    لوڈ شیڈنگ کے باعث درزی کام بند ہونے کی وجہ سے پریشان حال بیٹھا ہے
    ویب ڈیسک —  امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو حاصل کرنے اور پاناما کینال کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش آرکٹک اور لاطینی امریکہ میں چینی سر گرمیوں اور اثر ورسوخ کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث ،قومی سلامتی کے جائز مفادات پر مبنی ہے۔ روبیو نے وسطی امریکہ کے ایک دورے سےقبل جو اختتام ہفتہ پاناما سے شروع ہوگا ، جمعرات کو کہا کہ وہ اس بارےمیں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے کہ آیا ٹرمپ اپنے منصب پر رہتے ہوئے گرین لینڈ کو ڈنمارک سے خریدنے یا پاناما کینال پر امریکی اختیار بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ ٹرمپ...
    گجرات : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں نوجوان مایوس اور موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کلیم کرنیوالی سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں ہے۔یہ بات انہوں نےگجرات میں 72 ویں اسلامی جمعیت طلبہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں وراثت ہی پروان چڑھ رہی ہے، خاندان کے خاندان سیاست پر براجمان ہونے سے ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوئی، جمہوریت کا راگ الاپنے والےسیاستدان برسر اقتدار آکر آمریت قائم کررہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبا نے جمہوریت کو فروغ دے رکھا ہے، بدقسمتی سے طاقتور ملک میں طاقتور...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، جس روز ان کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائےگی۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے جو لوگ میرے پاس آتے ہیں ان کا یہی مؤقف ہوتا ہے کہ وہ عمران خان کی ہدایت پر تشریف لائے ہیں، اگر ان کا کوئی شخص خلاف بات کرتا ہے تو اس کا نوٹس انہی کو لینا چاہیے۔...