2025-10-22@19:24:51 GMT
تلاش کی گنتی: 78464

«نہیں سن»:

(نئی خبر)
    خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام نے امن کی بحالی کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوام نے پاکستان کی ترقی، امن اور بھر پور ملکی دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کی عسکری قوت کو اب تسلیم کرتی ہے، پاکستان کی عسکری قوت کی واضح مثال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہے، حالیہ سرحدی دراندازیوں پر پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو دیگر فتنے ابھرے، اُن کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی گئیں۔ یہ تاریخ کا سنہری دور ہے، آرمی چیف اور حکومت کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی...
    بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی نجی قرضہ مارکیٹ (پرائیویٹ کریڈٹ مارکیٹ) میں سامنے آنے والی پیش رفتیں 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کی ’’تشویشناک بازگشت‘‘ پیدا کر رہی ہیں۔ برطانوی ہاؤس آف لارڈز کی کمیٹی کے روبرو اظہارِ خیال کرتے ہوئے اینڈریو بیلی نے کہا کہ امریکہ میں دو بڑی نجی کمپنیوں، فرسٹ برانڈز اور ٹرائی کلر، کی مالیاتی تباہی کا تفصیلی جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ آیا یہ محض الگ واقعات ہیں یا عالمی مالیاتی نظام میں کسی گہرے مسئلے کی علامت۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ دیکھنا اہم ہے کہ آیا یہ واقعات نجی مالیات، نجی اثاثہ جات اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک نے انہیں غزہ میں حماس کے خلاف فوجی کارروائی کی پیشکش کی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’مشرقی وسطیٰ میں ہمارے موجودہ عظیم اتحادیوں نے بڑی جوش و خروش کے ساتھ مجھے بتایا ہے کہ وہ میری خواہش پر بھاری فورس کے ساتھ غزہ میں داخل ہو کر حماس کو قابو میں لانے کے لیے تیار ہیں۔‘ صدر ٹرمپ نے کسی ملک کا نام ظاہر نہیں کیا کہ کن ممالک نے انہیں حماس کے خلاف جنگ لڑنے کی پیشکش کی ہے۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں حماس کو ایک بار پھر خبردار...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واضح کر دیا ہے کہ خیبر پختونخوا  میں گورنر راج نہیں لگایا جائے گا ۔ پارلیمنٹ ہائوس میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا   حکومت دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ، آئینی طور پر وفاقی حکومت  کے پاس گورنر راج کا اختیار موجود ہے مگر وفاقی حکومت ایسا اقدام نہیں اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خلوصِ نیت کے ساتھ صوبائی پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کیں لیکن  اس معاملے کو سیاسی رنگ دے دیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ  بعض حلقے دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کے خلاف ہیں۔وزیرِ مملکت...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور لیجنڈری فلم اسٹار سلطان راہی کے صاحبزادے حیدر سلطان نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی نئی فلم ”لوگرو“ بھارتی فلم کی نقل تھی۔ حیدر سلطان نے حال ہی میں یو ٹیوب چینل آر این این میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے ہمایوں سعید کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فلم ”لوگرو“ کو عوامی ردِعمل اس لیے ملا کیونکہ فلم کی کاسٹنگ غلط کی گئی۔ بقول ان کہ، ’اگر میں ہمایوں سعید کو کالج کے لڑکے کے کردار میں کاسٹ کروں تو لوگ اسے قبول نہیں کریں گے۔ انہیں اب...
    کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آپ کسی بھی ایئرلائن سے سفر کریں، مسافروں کو ہمیشہ جہاز کے بائیں دروازے سے ہی سوار کرایا جاتا ہے؟ دنیا بھر کی تقریباً تمام ایئرلائنز میں یہ ایک مستقل اصول ہے کہ جہاز پر سوار ہونے کا راستہ ہمیشہ بائیں جانب سے ہوتا ہے، دایاں حصہ مسافروں کے لیے کبھی استعمال نہیں ہوتا ہے۔ لیکن آخر ایسا کیوں ہے؟ یہ صرف روایت نہیں بلکہ اس کے پیچھے کئی دلچسپ اور سائنسی وجوہات پوشیدہ ہیں، جو ہوائی سفر کو محفوظ اور مؤثر بناتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں وہ 5 وجوہات جنہوں نے اس اصول کو عالمی معیار بنا دیا۔ بحری روایات سے متاثر اصولابتدائی ہوابازی کے دور میں پائلٹوں نے...
    میڈیا سے بات کرتے ہوئے اںھوں نے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر نئے وزیراعظم کی تلاش کی بجائے حکومت اور اپوزیشن کو فوری طور پر الیکشن کمیشن کی تشکیل پر متفق ہو کر عام انتخابات کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ تین شہر مظفرآباد ملک علاؤالدین نے کہا ہے کہ مظفرآباد کے نام پر ووٹ لے کر آنے والے نہ صرف ہر مشکل کی گھڑی میں منظر سے غائب رہتے ہیں بلکہ جلتی پر تیل بھی چھڑکتے ہیں۔ حقوق مظفرآباد کی آواز کو بلند کرنے والے اب خاموش کیوں دکھائی دیتے ہیں۔ ملک علاؤالدین نے مزید کہا کہ ریاست بھر اور پاکستان کے چاروں صوبوں کا دکھ درد بے روزگاری...
    ویب ڈیسک: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان بھی خیبر پختونخوا کی طرح دہشت گردی سے شدید متاثر ہے، خیبر پختونخوا کی بلٹ پروف گاڑیاں ہمیں دی جائیں۔  اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی ہے کہ اگر خیبر پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکاری ہے تو وہ بلوچستان کو منتقل کی جائیں تاکہ صوبے میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے اضافی حفاظتی سازوسامان کی اشد ضرورت ہے۔ میر سرفراز بگٹی...
    لاہور کے علاقے مزنگ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ 21 سالہ نعمان اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک قاتل ڈور اس کے گلے میں پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی پتنگ سازوں، ڈسٹری بیوٹرز اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نعمان کے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ...
    حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ریڈ کراس کے ذریعے دو یرغمالیوں کی لاشیں وصول کی گئی ہیں، جنہیں بعد ازاں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فرانزک میڈیسن منتقل کیا گیا ہے تاکہ ان کی شناخت کا عمل مکمل کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق حماس اب تک ہلاک 28 مغویوں میں سے 15 کی لاشیں اسرائیل کو واپس کر چکی ہے، جن میں سے تازہ دو لاشیں بھی شامل ہیں جو آج حوالے کی گئیں۔ اسرائیلی حکام کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، موجودہ زرمبادلہ ذخائر اڑھائی ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں، پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔ محمد اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ 3 بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی، گزشتہ مالی سال میں ملک کی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا،...
    پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوتے ہی پاکستان نے پہلے اوور میں کامیابی حاصل کرلی۔ جنوبی افریقا نے 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو آصف آفریدی کی چوتھی گیند پر کائل ویرین محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔ گزشتہ روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 22 کے مجموعی اسکور پر ریان ریکلٹن 14 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔ ٹونی ڈی زورزی 55، کپتان ایڈن مارکرم 32 اور ڈیوالڈ بریوس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔
    راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں واٹس ایپ پر 10 گواہان کے بیان چیلنج کر دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ لنک پر گواہان کے بیانات کی  کوئی قانونی حیثیت نہیں  ہے۔ دوبارہ جیل ٹرائل اوپن کورٹ طلب کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جن گواہان کے بیان ہم نے سنے نہیں، ان پر جرح نہیں ہو سکتی۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ان گواہان کو دوبارہ طلب کرکے ازسر نو بیان ریکارڈ کیے جائیں۔ عدالت نے یہ درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیے...
    بھارت میں کسانوں کی خودکشیوں سے متعلق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (NCRB) کی تازہ رپورٹ نے مودی حکومت کی ناکام زرعی پالیسیوں کا پردہ چاک کر دیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے 2023 کے درمیان بھارت میں ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زائد کسان خودکشی کر چکے ہیں۔ صرف سال 2023 میں ریاست مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ بین الاقوامی تحقیقاتی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف ٹرینڈ ان سائنٹیفک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے مطابق بھارتی کسانوں کی خودکشیوں کی بنیادی وجوہات میں 38.7 فیصد قرض اور 19.5 فیصد زرعی مسائل شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں روزانہ...
    پشاور (نیوز ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو وفاق کے ساتھ محاز آرائی نہیں کرنی چاہیے۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ مشکل حالات سے گزر رہا ہے، افغانستان کے ساتھ مسئلہ چل رہا ہے، امن کے قیام کے لئے فوج اور پولیس نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ امن معاہدہ خوش آئند ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی، ہم سب کو مل کر صوبے کے امن اور ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پولیس نے وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے افغان باشندوں کے خلاف بڑا سرچ آپریشن کیا۔تازہ کارروائی سہراب گوٹھ، الآصف اسکوائر اور ملحقہ علاقوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کی گئی، جس کی نگرانی ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے خود کی۔ آپریشن میں ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز، انٹیلی جنس اہلکاروں اور خواتین پولیس اہلکاروں سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا۔آپریشن کا مقصد ایسے افغان باشندوں کی گرفتاری تھا جو قانونی کاغذات کے بغیر کراچی میں مقیم ہیں۔ پولیس نے متعدد افغان شہریوں کو حراست میں لے کر ان کے سفری اور شناختی دستاویزات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں سے اکثر کے...
    پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیئے ، امریکی صدر ٹرمپ کا مودی کو دو ٹوک پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح طور پر کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفونک بات چیت ہوئی، جس میں تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تجارت کے ذریعے تنازعات حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اسی پالیسی کے تحت انہوں نے مودی کو کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی:  جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک نئی قانونی پیش رفت کرتے ہوئے واٹس ایپ کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے 10 گواہوں کے بیانات کو چیلنج کر دیا۔عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ واٹس ایپ لنک پر موصول ہونے والے بیانات نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ ان کی بنیاد پر انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو سکتے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ  ہم نے ان گواہوں کے بیانات خود نہیں سنے، لہٰذا ان پر جرح ممکن نہیں۔  عمران خان کی قانونی ٹیم نے عدالت سے استدعا کی کہ انصاف کے اصولوں کے مطابق جیل ٹرائل کو ختم کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 اکتوبر 2025ء) غزہ میں جنگ بندی کی بدولت اقوام متحدہ کی امدادی ٹیموں کو بڑی تعداد میں ضرورت مند لوگوں تک امداد پہنچانے میں سہولت میسر آئی ہے تاہم، قحط جیسے بڑھتے حالات پر قابو پانے کے لیے مزید امدادی رسائی درکار ہے۔عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کی اعلیٰ سطحی علاقائی ترجمان عبیر عطیفہ نے بتایا ہے کہ ادارہ 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے بعد علاقے میں 6,700 میٹرک ٹن خوراک لایا ہے جس سے پانچ لاکھ افراد کے لیے دو ہفتے کی ضروریات پوری ہوں گی۔ اب روزانہ 750 ٹن خوراک غزہ میں آ رہی ہے جو جنگ بندی سے پہلے کے مقابلے میں بہتر ہے تاہم ضروریات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں زیتون کی فصل کے موسم میں فلسطینیوں کے علاقوں پر بڑھتے حملوں کا مقصد ان کی زمینوں پر قبضہ کر کے غیرقانونی بستیاں بسانا ہے۔مقبوضہ علاقوں میں 'او ایچ سی ایچ آر' کے نمائندے اجیت سنگھے نے رام اللہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال میں آبادکاروں کے تشدد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور ایسی کارروائیاں اسرائیلی فوج کی منظوری، حمایت اور کئی معاملات میں ان کی شمولیت سے انجام دی جا رہی ہیں جن پر کوئی بازپرس نہیں ہوتی۔ Tweet URL انہوں نے...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں پر  وفاق  اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان حکومت کود پڑی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ کے پی حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لےرہی تو ہمیں دےدیں۔   وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سامان درکار ہے۔  واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں آئی جی کے پی کے حوالے کی تھیں مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کی ہے۔ تحریک انصاف کے...
    واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نریندر مودی سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، تجارت سمیت کئی اہم امور پر بات چیت کی گئی، تجارت کے ذریعے معاملات حل کر رہا ہوں، بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا۔ وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، پاک بھارت جنگ میں7 طیارے گرائے...
    عمران خان کی سبقہ اہلیہ اور ممتاز برطانوی سماجی رہنما جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے سوشل میڈیا پر دی۔ جمائما نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ زندگی کا قدرتی اصول ہے، ہر اس شخص کے ساتھ ہوتا ہے جس کے والدین زندہ ہوں  مگر پھر بھی میں ایک ایسی دنیا کا تصور نہیں کر سکتی جس میں ماں موجود نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کا سابق سسرالی خاندان صدمے سے دوچار، جمائما کی والدہ انتقال کرگئیں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ 91 برس کی تھیں اور ایک بھرپور زندگی گزار چکی تھیں، پھر بھی ہم سب تیار نہیں تھے، یہ اچانک اور دل دہلا دینے...
     پاکستان کی سیاست میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے درمیان تناؤ اور سخت بیانات کا تبادلہ کوئی نئی بات نہیں۔ دونوں رہنما ایک دوسرے پر برسوں سے تنقید کرتے چلے آ رہے ہیں، جہاں عمران خان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو ’بگڑی نواب زادی‘ جیسے القابات سے نوازتے رہے، وہیں مریم نواز بھی عمران خان کے خلاف سخت زبان استعمال کرتی رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی محبت میں سرکاری نوکری چھوڑنے والے سلیمان شاہ راشدی عمران خان کے بارے میں اب کیا کہتے ہیں؟ تاہم حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک پرانی ٹوئٹ گردش کر رہی ہے، جس میں مریم نواز نے...
    کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نجی لیبارٹری میں لگنے والی آگ پر 40 منٹ کی جدو جہد کے بعد قابو پالیا گیا ۔آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس کے مطابق بدھ کی علی الصبح نجی لیبارٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر مبینہ ٹاؤن تھانے کی نفری اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور فوری طور پر آگ بجھانے کا کام شروع کیا  گیا۔ فائرآفیسر محمد معراج نے بتایا کہ آگ کو ابتدائی طور پر ہی کنٹرول میں کرلیا گیا تھا تاکہ اطراف کی عمارتوں کو آگ سے محفوظ رکھا جائے  اور عملے نے تقریباً 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل پر طور پر قابو...
    ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی ساتھی علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو نے ملک بھر میں تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ ویڈیو میں ان کی بیٹی فاطمہ ایک بغیر آستینوں کے مغربی طرز کے شادی کے لباس میں نظر آتی ہیں، جبکہ کئی خواتین، بشمول شمخانی کی اہلیہ، بغیر حجاب کے دکھائی دیتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایران میں حجاب قوانین کی خلاف ورزی پر ایک بار پھر ملک گیر کریک ڈاؤن شروع شمخانی، جو سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ اور خامنہ ای کے مشیر ہیں، وہی اہلکار ہیں جنہوں نے 2022 میں حجاب کے خلاف مظاہروں کے دوران سخت کارروائی کی قیادت کی تھی۔ سوشل میڈیا پر ایرانی صارفین نے...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار اور مصنف ابھینو کشیپ نے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں رکھتے ہیں اور فلم دبنگ کے دوران وہ ان سے ناخوش تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے سلمان خان کیخلاف متنازع بیانات دینے والے بالی ووڈ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے فلم دبنگ میں ارباز خان کے کئی مناظر حذف کروا دیے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ٔاسکرین پر ارباز کا کردار نمایاں ہو۔ 2010 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم دبنگ کے ہدایتکار نے مزید دعویٰ کیا کہ فلم کے سیٹ پر دونوں...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: ہر بار جب آپ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ فوری نتائج کی توقع کرتے ہیں۔ ہاں، یہ توانائی کے میدان پر کام کرتا ہے، ہماری جسمانی تین جہانوں کی دنیا کو پکڑنے کےلیے وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت کچھ اسی طرح جیسے دنیا نے اپنی موت کے بعد ڈاؤنچی کی قدر کی۔ اب ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ کا وقت نہیں آئے گا۔ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ آپ کےلیے نئے ہنر میں مہارت حاصل کرنے، ان اسباق کو اپنی زندگی میں دوبارہ لاگو کرنے اور اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کا اشارہ ہے کہ آپ کی زندگی کےلیے کیا ممکن ہے، نئی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح طور پر کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفونک بات چیت ہوئی، جس میں تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تجارت کے ذریعے تنازعات حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اسی پالیسی کے تحت انہوں نے مودی کو کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ امریکی صدر نے ایک اور بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے تجارت کے ذریعے آٹھ جنگیں رکوا دیں، جن میں پاکستان...
    واضح رہے قابض حکام کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اور نظربند کرنے کے لئے مختلف بہانے تلاش کر رہے ہیں اور سالوں پرانے مقدمات کو دوبارہ کھول رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے منگل کو راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو کولگام سے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص جس کی شناخت محمد فرید بجارڑ کے طور پر ہوئی ہے اور جو گنڈہ خواص راجوری کا رہائشی ہے، گزشتہ سات سال سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ قابض حکام نے بتایا کہ محمد فرید بجارڈ گرفتاری سے بچنے کے لیے 2018ء سے فرار تھا جسے مخصوص اطلاع ملنے پر گرفتار کیا...
    چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پُرامید ہیں کہ رواں مالی سال 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کر لیں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں معاشی استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی، موجودہ زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو صاف طور پر بتادیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ دیوالی کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی نریندر مودی سے ٹیلیفون پر طویل بات چیت ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران انہوں نے بھارتی وزیراعظم پر واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی قسم کی جنگ دونوں ممالک کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔ ٹرمپ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو واضح طور پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، اور سفارتی و تجارتی دباؤ کے ذریعے کئی ممکنہ تنازعات کو روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دیوالی کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، میں نے ابھی وزیر اعظم مودی سے بات کی ہے۔ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہے، اور یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا حماس کو ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کا انتباہ  انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اب تک 8 ممکنہ جنگوں کو تجارت اور...
    سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کا حالیہ پاک افغان جھڑپوں، تناؤ، عبوری جنگ بندی یا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔ وفد کا زیادہ کام کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں ہے، وفد پاکستانی سفارتخانے میں ویزا نظام میں اصلاحات کا جائزہ لے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا، سفارتی ذرائع کے مطابق وفد کا دورہ حالیہ پاک افغان کشیدگی سے قبل طے شدہ تھا۔ پاکستانی وفد وزارت داخلہ، متعلقہ حکام اور ٹیکنیکل ٹیم پرمشتمل ہے، وفد کی افغان طالبان حکام سے ملاقاتیں طے شدہ نہیں ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کا حالیہ پاک افغان جھڑپوں، تناؤ، عبوری جنگ بندی یا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔ وفد کا زیادہ کام کابل میں پاکستانی سفارتخانے...
    ویب ڈیسک: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، موجودہ زرمبادلہ ذخائر اڑھائی ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں، پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے محمد اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ 3 بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی، گزشتہ مالی سال میں ملک کی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے مغربی پڑوسی باقی ممالک میں ویزا لے کر جاتے ہیں لیکن پاکستان میں ویزہ کے بغیر آنا چاہتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں آرمی پبلک اسکول کے بعد ہم نے 2 آپریشنز کیے، ہم نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاکستان کی خارجہ پالیسی آج سے زیادہ موثر کبھی نہیں رہی۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان بہت جامع پالیسی تھی، نفرت انگیز مواد، تقاریر، وال چاکنگ، انتہا پسندی پر پابندی لگائی گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو واپس نہ لایا جاتا تو حالات مختلف ہوتے، ہمارے مغربی پڑوسی باقی ممالک میں ویزہ لے کر جاتے ہیں لیکن...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام چاہتا ہے۔ اس کے علاقے کی ساکھ کی کوئی خلاف ورزی کی گئی تو اپنے شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت اور بہتری کی خاطر براہ راست یا بالواسطہ سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج عوام مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور یہ تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔ دہشت گرد پراکسیز کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے اظہار خیال...
    اسلام آباد؍ کوئٹہ ( نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاک افغان طور خم سرحد  دسویں روز بھی بند  رہی تاہم تجارتی گزرگاہ کو دوطرفہ تجارت کیلئے  جلد کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔  کسٹم حکام کے مطابق  عملہ طورخم ٹرمینل میں تعینات کردیا گیا اور کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کیلئے  سکینر نصب کردئیے گئے ہیں۔ نجی  ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستانی سفارتی حکام نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے حکام نے طورخم بارڈر کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق اگر کوئی اور تنازعہ نہ ہوا تو اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا جائے گا۔ جنگ بندی کے بعد یہ تجارتی راستہ 10 روز سے بند ہے۔ افغانستان میں...
    اسلام آباد (وقائع  نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کے نیب کے فیصلے کے خلاف بہن سکینہ بخاری کی درخواست پر فریقین کو  نوٹس جاری کرتے ہوئے جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دے دیا اور جائیداد نیلامی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ نیلامی ہو گئی ہے؟ ابھی کیا سٹیٹس ہے؟ جس پر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے بتایاکہ جی عمل جاری ہے لیکن ہمیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا  کہ کیا جائیداد کی تقسیم ہو چکی ہے؟ جس پر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے...
    لاہور (نیٹ نیوز) اسلام آباد‘ پشاور‘ راولپنڈی‘ چترال‘ دیر بالا‘ مالاکنڈ اور دیگر شہروں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 234 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ بلوچستان کے علاقے بارکھان میں زلزلے سے 250 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ کئی مکان مکمل تباہ ہو گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رکھنی کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ نقصانات کا سروے کیا جا رہا ہے، پیر کو بارکھان میں 5 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
    لاہور؍ سمندری؍ کمالیہ (آئی این پی + نمائندگان) ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ ایک ماہ کے دوران چینی  کی فی کلو قیمت میں 15 سے 20 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسلام آباد راولپنڈی  میں چینی185 سے190 روپے  فروخت ہو رہی ہے۔ پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک پہنچ گئی۔ لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ ماہ 179 روپے کلو تھی۔ فیصل آباد میں 190 سے200 روپے  فروخت ہو رہی ہے  ملتان میں چینی کے نرخ 200 روپے فی کلو ہو گئے،  کراچی میں چینی195 سے 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ کوئٹہ میں195 سے200  روپے  کلو تک پہنچ...
    وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ نرخ نامے اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والی قیمتوں میں نمایاں فرق پیدا ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فروری میں کن اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں اور کن کی زیادہ؟ اعدادوشمار جاری اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کے مطابق ٹماٹر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہےتاہم شہر کے مختلف بازاروں میں ٹماٹر 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح اعلی میعار کے سیب کی سرکاری قیمت 297 روپے فی کلو ہے مگر مارکیٹ میں یہ 500 سے 450 روپے فی کلو تک دستیاب ہیں۔...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹر کا شروع کیا جانے والا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ نوجوانوں کو مزید آگے لے کر جانا ہے‘ سیمی کنڈکٹر اور اے آئی پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی دنیا پر حکمرانی کریں گی‘ یہی مستقبل ہے۔ اسلام آباد میں قومی سیمی کنڈکٹر پروگرام ’انسپائر انیشی ایٹیو‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی سیمی کنڈکٹر پروگرام کا اجرا تاریخی اقدام ہے‘ سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر سے متعلق بیانیے کی جنگ جاری ہے‘ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سیمی کنڈکٹرز کے میدان میں وسائل سے نوازا‘ ہماری ذمہ...
    کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) جیسے گروپس نوجوانوں کو مبینہ طور پر اپنے جال میں پھنسانے کے لیے نوکری، مالی امداد، تعلیم اور تحفظ کے فریب آمیز وعدے کرتے ہیں۔ یہ دعویٰ سی ٹی ڈی کی کارروائیوں، ضبط شدہ پیغامات اور گرفتاریوں سے سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچ عسکریت پسند گلزار امام عرف امام شنبے کی گرفتاری کا ایک سال، بلوچستان کے حالات پر کیا اثر پڑا؟ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ گروپس سماجی رابطوں، ذاتی روابط اور پروپیگنڈے کے ذریعے تعلیم یافتہ اور کمزور مالی پس منظر کے حامل نوجوانوں کو بھرتی کرتے ہیں جب کہ گرفتار شدہ رہنماؤں کی خودی وضاحتیں اور افسوس کے بیانات ان حکمت عملیوں کی تصدیق کرتے ہیں۔...
    اسلام آباد(آئی این پی )نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘کی ایما پر نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کے بیرون ملک احتجاج کی حقیقت آشکار ہوگئی، بلوچستان کے علاقے زہری میں حقائق کے برعکس پروپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔پروپیگنڈا کرنے والوں سے خاتون صحافی کے سوالات پر مظاہرین زہری کے موجودہ حالات سے لاعلم پائے گئے، مظاہرے میں شریک افراد خاتون صحافی کے سوالات پر جواب دینے سے کتراتے رہے۔خاتون صحافی نے سوال کیا کہ مظاہرین اور غیر مقامی باشندوں کو اس مظاہرے کے لئے غیر ملکی لابیز کے ذریعے کرایے پر خریدا گیا؟ خاتون صحافی نے بتایا کہ مظاہرین نے جن افراد...
    لاہور + گوادر +فیصل آباد(نامہ نگار +این این آئی+نمائندہ خصوصی) غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔ پولیس21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق 423 غیرقانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت والے 6007، افغان سٹیزن کارڈ والے 10ہزار 861 افراد شامل ہیں جبکہ غیرقانونی طور پر مقیم 5 ہزار 41 غیر ملکی شامل ہیں۔ دریں اثناء گوادر میں جیونی زیرو پوائنٹ پر 5 افغانی باشندوں سمیت 17 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد بغیر سفری دستاویز کے سمندری راستے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد (وقائع نگار+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے اور مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی، جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا، پارٹی کارروائی کا سامنا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر...
    لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ ٹی ایل پی کی قیادت اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں کے لیے اکساتی رہی، جبکہ اسلحے کے زور پر پولیس کی گاڑیاں چھیننے جیسے واقعات پیش آئے جنہیں کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنگے فساد کو اسلام اور فلسطین کے نام پر جواز دینا نہ صرف گمراہ کن بلکہ مذہب کے تقدس کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ عظمٰی بخاری نے انکشاف کیا  ٹی ایل پی کے احتجاج میں جھوٹی لاشوں کا پروپیگنڈا کیا گیا تاکہ عوامی ہمدردی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست نے ٹی ایل پی سے متعلق...
    پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ اور امریکا میں سابق سفیر اعزاز احمد چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ افغان طالبان قابل اعتبار نہیں ہیں لہٰذا پاکستان کو چاہیے کہ ان کے ساتھ مذاکرات کے دوران اپنی سرحد کی حفاظت پر بھی مکمل توجہ رکھے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر افغانستان میں رجیم چینج کی کوششوں کا الزام بے بنیاد ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف وی نیوز ایکسکلیوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کا ماضی کے معاہدوں کا ریکارڈ تسلی بخش نہیں رہا۔ انہوں نے اس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سنہ 2020 میں طالبان نے امریکا کے ساتھ معاہدہ کیا مگر اس کی بڑی شقوں پر عمل نہیں کیا۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ خواہ تجارت...
    طورخم میں بھی تجارتی گزرگاہ کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی، گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر نصب کیے جا چکے ہیں۔ تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے بعد 11 روز سے بند تجارتی گزرگاہیں جلد کھلنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند ہے تاہم اسپین بولدک میں پھنسی 500 سے زائد خالی پاکستانی گاڑیوں کی واپسی ہو چکی ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق آج سے صرف افغان باشندوں کو افغانستان لے جانے والی پاکستانی گاڑیوں کو واپسی کی اجازت ہوگی، بندش سے دونوں طرف ویزا پاسپورٹ ٹریولنگ کرنے والوں...
     لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بی سی سی آئی کی جانب سے ایشیا کپ کی ٹرافی کیلئے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی وصول کرنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے خط کے جواب میں کہا کہ ٹرافی چاہیے تو تقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں آ کر وصول کر لیں۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بھارتی بورڈ کو ٹرافی دینے کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں رکھنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے دو ٹوک...
     پشاور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرانے کی رپورٹ مانگ لی۔ گورنر نے کہا کہ گاڑیاں ٹھیک تھیں تو حکومت کو رکھنی چاہئے تھیں۔ دوسری طرف اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پی کے  جیسی کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ  کے  متحمل نہیں ہو سکتے۔  انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں، کے پی کو دی گئی گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دیا اور وصول کرنے سے انکار کیا، یہی گاڑیاں وزراء استعمال کرتے تھے۔ افسوس کی بات...
    امریکی صدر نے اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات ہوئی اور ان سے تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بتا دیا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ امریکی صدر نے اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات ہوئی اور ان سے تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تجارت کے ذریعے معاملات حل کر رہے ہیں اور انہوں نے ٹیلیفونک گفتگو کے...
    جو حضرات پاکستان کے اسٹریٹیجک ڈیپتھ کے تصور کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے کیا انہیں افغانستان میں بھارت کے اسٹریٹیجک ڈیپتھ کا آزار دکھائی دے رہا ہے؟ بھارت افغان تعلقات کی بنیاد کیا ہے؟ اس کا سادہ سا جواب ہے: پاکستان دشمنی۔  بھارت صرف یہ چاہتا ہے پاکستان کو بیچ میں سینڈ وچ بنا لیا جائے۔ ایک طرف مشرق میں بھارت ہو اور دوسری جانب مغرب میں افغانستان میں ایک پاکستان مخالف حکومت ہو اور پاکستان کو دونوں اطراف سے انگیج کر لیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان ہی ریاست ہیں‘ بھارت کا یہ کھیل پہلے دن سے جاری ہے  تقسیم ہندوستان کے وقت صوبہ  سرحد نے بھارت کی بجائے پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو کانگریس...
    کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے۔کوئٹہ کے نواحی علاقوں مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، نواکلی اور پشتون آبادمیں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد گزشتہ 4 دہائیوں سے مکانات خرید کر مقیم تھی۔تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلے کے بعد افغان مہاجرین مکانات فروخت کرکے واپس لوٹ رہے ہیں۔جن علاقوں میں افغان مہاجرین زیادہ آباد تھے وہاں پراپرٹی کی قیمتیں 70 سے 80 فیصد گرگئی ہیں تاہم مشرقی بائی پاس، سریاب روڈ، خروٹ آباد، پشتون آباد میں پراپرٹی کے ریٹ پر 80 سے 90 فیصد اثر پڑا ہے۔دوسری جانب پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے وسطی حصے میں پراپرٹی کی قیمت کم تو نہیں...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بند کے بعد 10 روز سے بند تجارتی گزرگاہیں جلد کھلنےکا امکان ہے۔چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی تجارتی سرگرمیوں کےلیے بند ہے تاہم اسپین بولدک میں پھنسی 500 سے زائد خالی پاکستانی گاڑیوں کی واپسی ہو چکی ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق آج سے صرف افغان باشندوں کو افغانستان لے جانے خالی پاکستانی گاڑیوں کو واپسی کی اجازت ہوگی، بندش سے دونوں طرف ویزا پاسپورٹ ٹریولنگ کرنے والوں کی بڑی تعداد پھنسی ہوئی ہے۔پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 2000 سے زائد افغان باشندوں کو افغانستان منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب طورخم میں بھی تجارتی گزرگاہ کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر نصب کیے جاچکے ہیں۔...
    کراچی: قرض اور مالی دباؤ کے شکار سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے۔ پولیس کے مطابق شہر قائد میں کوثر نیازی کالونی نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔ جاں بحق بچیوں کی شناخت 10 سالہ زینب اور 11 سالہ عالیہ کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزم قرض دار اور مالی دباؤ کا شکار تھا۔ ملزم کے 6 بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔ گرفتاری سے قبل واقعے کی اطلاع ملنے پر پڑوسیوں نے بھی ملزم پر بدترین تشدد...
    دنیا بھر میں مقبول ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک خطرناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بشمول یوٹیوب، فیس بک اور ایکس پر پوسٹ وائرل ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ کھابے لامے ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کچھ جعلی پوسٹ میں تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جنہیں کھابے لامے سے منسوب کیا گیا تاہم اب ان جھوٹی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔ ریئلٹی چیک کے بعد رائٹرز اور اسنوپس سمیت متعدد فیکٹ چیکنگ اداروں نے واضح کیا کہ کھابے لامے کے کسی حادثے کی کوئی مصدقہ خبر موجود نہیں، یہ تمام دعوے کلک...
    اداکار و میزبان حارث وحید نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں نئے فنکاروں کو اکثر ایسے مشورے دیے جاتے ہیں جو نہ صرف غیر حقیقی ہوتے ہیں بلکہ اداکاروں کی خود اعتمادی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران حارث وحید نے اپنے کیرئیر کے آغاز سے متعلق تجربات شیئر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ انڈسٹری میں نئے تھے تو ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے انہیں مشورہ دیا کہ بہتر باڈی بنانے کے لیے انجکشن لگوائیں کیونکہ صرف جم کرنے سے مطلوبہ تبدیلی حاصل نہیں ہوگی۔ حارث نے بتایا کہ اسی شخص نے انہیں رنگ گورا کرنے والی کریمیں استعمال کرنے کا بھی کہا تاکہ وہ اسکرین پر...
    ‎عدالت نے سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے ارشد چائے والا کی شہریت سے متعلق فیصلہ سنادیا۔ انٹرنیٹ پر اپنی خوبصورت آنکھوں اور حسن کی وجہ سے مشہور ہونے والے ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت ثابت ہوگئی ہے اور اُسے افغانی کے بجائے پاکستانی شہری قرار دے دیا گیا ہے۔ ‎ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ارشد خان چائے والے کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے انہیں پاکستانی شہری قرار دیا اور فیصلے میں لکھا کہ ارشد چائے والا افغانی نہیں ہے۔ عدالت نے ‎ارشد چائے والے کا شناختی کارڈ اور  پاسپورٹ بحال کردیا۔ جبکہ ‎‎ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے  پٹیشن نمٹاتے ہوئے کیس کو ختم کردیا۔ اُدھر ارشد خان کی پٹیشن پر نادرا کا بھی بورڈ اجلاس...
    خیبر پختونخوا میںہماریحکومت ہے اور کے پی کے کے عوام کو جواب دے ہے،مینڈیٹ کے بعد حق ہے اپنی پالیسی خود ترتیب دیں، وزیر اعلیٰ کا حق ہے وہ مجھ سے ملاقات کرے،بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں10 ماہ سے فکس نہیں ہو رہی،پی ٹی آئی کے تمام وکلائ،ممبران اسمبلی اور رہنما آئندہ کیسوں کی پیروی پر عدالتوں میں پہنچیں، وکیل فیصل ملک کی میڈیا سے گفتگو بانی تحریک انصاف کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کے بانی کا کہنا ہے کہ آئندہ تمام کیسز کی پیروی کے دوران پی ٹی آئی کے تمام وکلاء تمام ایم این ایز ، تمام ایم پی ایز اور لیڈر شپ عدالتوں میں جائے گی، بانی نے کہا کے خیبر پختونخوا...
      ہندوستانی اسپانسرڈ پراکسیز، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج تشدد کو ہوا دیتی ہیں، ان دہشتگردوں کا پیچھا کرنے اور اس لعنت سے نجات دلانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں،آئی ایس پی آر بلوچستان پاکستان کا فخر ،انتہائی متحرک اور محب وطن لوگوں سے مالا مال جو اس کی اصل دولت ہیں،دیرپا خوشحالی کیلئے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دیرپا خوشحالی کے لیے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ملکی سرحدی سالمیت کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،آئی ایس...
    سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میںکچے کے علاقوں میں لاگو ہوگی،قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا تعلیم، صحت ،فلاحی سہولیات ، ہتھیار ڈالنے والوں کو فنی تربیت، روزگار فراہم کیا جائے گا،محکمہ داخلہ سندھ حکومت نے سرینڈر پالیسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے جو سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے کچے کے علاقوں میں لاگو ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا، یہ پالیسی عام معافی نہیں بلکہ امن کے قیام کے لیے تیار کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ اور بارود برآمد کیا جائے گا جبکہ ان کے اہلخانہ کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ کچے کے علاقوں میں...
    وہ نمک حراموںکے ووٹ لینا نہیں چاہتے، بھارتی وزیرکابیان سوشل میڈیا پر وائرل جو بی جے پی کو ووٹ نہیں دے گا اسے پاکستان بھیج دیا جائیگا،گری راج سنگھ کا خطاب بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کی جانب سے مسلمانوں کو نمک حرام کہنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔بی جے پی کے سینیٔر رہنما اور وفاقی وزیر گری راج سنگھ نے بہار کے ضلع ارول میں 18 اکتوبر کو ایک جلسے کے دوران اپنے خطاب میں مسلمانوں کے حوالے سے کہا کہ وہ ’نمک حراموں‘ کے ووٹ لینا نہیں چاہتے، ان کا یہ بیان اگلے ہی روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔وائرل ویڈیو میں گری راج سنگھ نے اقلیتی برادری کے افراد کو تنقید...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں معاشی استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی شامل ہیں۔چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی، موجودہ زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے اور تین بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں، فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی جی ڈی پی میں...
    بلڈنگ افسران پر ملوث ہونے کے الزامات، جاری تعمیرات میں قانونی ضوابط کی پامالی بلاک F پلاٹ نمبر E19,F95, پرڈپٹی ڈائریکٹر کشن چند کی تعمیراتی مافیا سے ملی بھگت وسطی کے معروف علاقے نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں تعمیراتی مافیا نے دوبارہ سے اپنا دھندہ تیز کر دیا ہے ، جس کے نتیجے میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ یک لخت بڑھ گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کشن چند اسوقت ، بلاک F کے پلاٹ نمبر E19 اور F95 پر غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شدید الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کنٹرول کے افسران کی ملی بھگت سے نہ صرف غیر معیاری عمارتیں کھڑی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے، پاکستان کو سیمی کنڈکٹرز کے میدان میں اللہ تعالیٰ نے وسائل سے نوازا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت پاکستان کے پہلے نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قوم کو اس سے آگاہ کریں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے منصوبے کے لے 4.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، سیمی کنڈکٹر پروگرام کا آغاز تاریخی اقدام ہے۔ پبلک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اور پیپلز پارٹی کی انتظامیہ اگر یہ سمجھتی ہے کہ جماعت اسلامی کے چیئرمین اور کارکنان کو گرفتار کر کے تحریک کو دبایا جا سکتا ہے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ اگر کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو جماعت اسلامی بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی، اور اگر کسی نے راستہ روکنے کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمے داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عاید ہوگی۔کے الیکٹرک انتظامیہ شہریوں سے پورا بل وصول کرتی ہے لیکن انہیں اندھیروں اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا رکھتی ہے۔ کے الیکٹرک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-08-18 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان ڈیجیٹل لٹیروں کے نشانے پر آگیا، جہاں صارفین کو ہر سال 9 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچ رہا ہے۔بین الاقوامی الائنس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کو مالیاتی فراڈ سے 9.3 ارب ڈالر کا سالانہ نقصان ہونے سے جی ڈی پی کا 2.5 فیصد حصہ ضائع ہو رہا ہے۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ عوامی آگاہی ہی مالی اسکیمز سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو مالیاتی فراڈ اور ڈیجیٹل اسکیمز کے باعث ہر سال تقریباً 9.3 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، جو ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 2.5 فیصد بنتا ہے۔ یہ نقصان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-08-17 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور نئے وزیراعلیٰ کی ملاقات ضروری ہے لیکن اگر وزیراعلیٰ کی ملاقات نہیں ہوتی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کا بانی سے ملنا ضروری ہے، پارٹی نے مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے پوری کابینہ کی توسیع کے لیے بعد میں عمران خان سے اجازت لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خود دیکھیں گے کون زیادہ اہل ہے اسے کابینہ میں شامل کیا جائے گا، امید تو یہی ہے ہائی کورٹ کی اجازت سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-08-16 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت علاقہ اجمیر نگری کے عائشہ منور پردہ پارک میں ممبرز کنونشن و فیملی پروگرام منعقد کیا گیا پروگرام میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ، سٹی و ٹاؤن کونسلرز، بلدیاتی نمائندگان اور علاقے کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،امیر کراچی منعم ظفر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے محدود بجٹ اور کم وسائل کے باوجود عوامی خدمت کو دینی فریضہ سمجھتے ہوئے سرگرم عمل ہیں اجڑے ہوئے پارکوں کی بحالی، ویران گلیوں میں روشنیوں کی ترسیل اور ٹوٹی سڑکوں کی تعمیر نو اس خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 نومبر کو ملزمان کو فرد جرم کیلیے طلب کر لیا۔اس بارے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے عدالت نے پرویز الہٰی کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل بھی طلب کر لیے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام 21تا 23نومبر مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماعِ عام کے سلسلے میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ شہر بھر میں تنظیمی، انتظامی اور تربیتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں جبکہ مختلف اضلاع اور ذیلی حلقہ جات میں کارکنان کی ملاقاتوں اور مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اجتماعِ عام کی کامیابی کے لیے ہر سطح پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو انتظامات، ترسیل، رابطہ عامہ، نظم و ضبط اور تربیتی امور کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ کراچی سے خواتین کی بڑی تعداد میں لاہور روانگی اور اجتماع میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔اسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دلی (اے پی پی) بھارتی ریاست بہار میں انتخابات سے قبل ہندوتوا بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈرایک بارپھر اپنی نفرت کی سیاست جاری رکھتے ہوئے ملک کے سب سے بڑی اقلیتی مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی میں مصروف ہیں اور ریاستی مشینری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق6 اور 11 نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل بی جے پی کے مرکزی وزیر گیریراج سنگھ نے ایک حالیہ بیان میں مسلمانوں کو نمک حرام قراردیا ہے جو حکومتی اسکیموں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-08-5 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ایم کیو ایم کے رہنما علی خورشیدی کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیانات حقائق کے منافی اور محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہیں۔ محمد فاروق نے واضح کیا کہ حقیقت یہ ہے کہ طویل عرصے تک اقتدار رکھنے والی ایم کیو ایم نے کراچی کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا اور شہر کے بنیادی ادارے تباہی اور کرپشن کا شکار ہوئے۔محمد فاروق نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں غیر قانونی بھرتیوں اور سسٹم کی تباہ حالی کی براہِ راست ذمے داری ایم کیو ایم پر عاید ہوتی ہے۔ ایم کیو ایم کے دور میں ادارے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-08-3 اسلام آباد (آن لائن)عدالت عظمیٰ آئینی بینچ میں 26 ویں آئینی ترامیم کیس کی سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔وکلا بھی آئینی بینچ کو کیس فل کورٹ کو بھجوانے کے بارے میںآئینی وقانونی دلائل پیش نہ کرسکے جبکہ بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہا کہ یہ بددیانتی ہے، بتائیں کتنے ممبرز ہیں‘ ہر بندہ جوڈیشل کمیشن کی بات کر رہا ہے‘ تحمل کے ساتھ بیٹھ کر جھوٹ سن رہے ہیں۔ ہمارا تعاون بھی دیکھیں ہر بندہ اپنے ضمیر کا پابند ہے. سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستانی روپے پر دباؤ مسلسل بڑھنے لگا جس کی بڑی وجہ ڈالر کی طلب میں اضافہ اور کیش ڈالرز کی شدید کمی ہے اور اس کی وجہ سے ایکسچینج کمپنیاں مشکلات سے دوچار ہیں۔ کرنسی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خاص طور پر ملک بھر میں تباہ کن سیلاب جیسے غیر متوقع واقعات کے بعد روپے کو سہارا دینے کے لیے کیے گئے حکومتی کریک ڈاؤن اور سخت نگرانی کے بعد روپے میں قدرے استحکام دیکھا گیا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق یہ رجحان زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکتا اگر طلب رسد پر غالب رہی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق بیشتر ایکسچینج کمپنیاں امریکی ڈالر کی شدید کمی کا شکار ہیں، جس سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 104.940 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 79,324 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 75.171 بلین روپے رہی۔ اس کے بعد چاندی کے سودوں کی مالیت 17.151بلین روپے، کوٹس کے سودوں کی مالیت 4.228 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت 3.192 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.738 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 999.002 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کیمالیت 621.358 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 612.387 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 507.835 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامرس رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے 238.421 ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں ملوث ایک افسر کی فوری برطرفی کا حکم جاری کر دیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ٹیکس اور ریگولیٹری معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی یا کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے۔ یہ اقدام احتساب کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی نگرانی کی ایک غیر معمولی مثال ہے۔اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے یہان جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس فراڈ کیس میں 13 ملزمان میں سے 6 کو ناجائز طور پر 197.27 ملین روپے کی جعلی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ دی گئی۔ اگرچہ 117.41 ملین روپے کی وصولی ہوئی، مگر 79.86 ملین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی انرجی کمیٹی کے کنوینر،سینئروائس چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن(پی پی ڈی اے)،پاکستان بزنس فورم(کراچی ریجن)کے صد اورچیئرمین ملک گروپ ملک خدا بخش نے کارگو بندرگاہوں پر پھنسنے سیملک میں ایندھن کے بحران کاخدشہ ظاہر کیا ہے۔ملک خدا بخش نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اچانک انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت 100 فیصد بینک گارنٹی کی شرط بحال کرنے کے بعد اگر فوری طور سے بہتری کی جانب اقدام نہ اٹھایا گیا تو ملک میں ایندھن کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پیٹرولیم کارگو سندھ حکومت کی جانب سے اچانک انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت 100 فیصد بینک گارنٹی کی شرط بحال کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-01-3 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے مغربی پڑوسی باقی ممالک میں ویزہ لے کر جاتے ہیں لیکن پاکستان میں ویزہ کے بغیر آنا چاہتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا آرمی پبلک اسکول کے بعد ہم نے 2 آپریشنز کیے، ہم نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاکستان کی خارجہ پالیسی آج سے زیادہ موثر کبھی نہیں رہی۔ سیف اللہ
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو بتادیا ہے پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے دیوالی کے موقع پر ٹیلی فون پر تجارت کے علاوہ کئی دیگر امور پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے بھارتی وزیراعظم سے تفصیلی گفتگو ہوئی، تجارت کے ذریعے معاملات حل کررہا ہوں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اور یورپی ممالک نے برسوں سے امریکا پر سخت  محصولات عائد کئے، کسٹم ڈیوٹی ہماری قومی سلامتی کے تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ محصولات کے بغیر امریکی معیشت گرے گی، ٹرمپ نے بتایا کہ بھارت روس سے مزید...