2025-10-05@02:19:04 GMT
تلاش کی گنتی: 17654

«پر پاکستان کا»:

(نئی خبر)
    پاکستان کے معروف اداکار، مزاح نگار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے چار برس گزر گئے، لیکن ان کے یادگار جملے اور مزاحیہ انداز آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔ 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے محمد عمر نے ہالی ووڈ کے مصری نژاد اداکار عمر شریف سے متاثر ہوکر اپنے نام کے ساتھ "شریف" شامل کیا اور یوں محمد عمر سے عمر شریف بن گئے۔ 1980 کی دہائی میں انہوں نے پہلی بار آڈیو کیسٹ کے ذریعے ڈرامے ریلیز کیے، جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ عمر شریف نے 70 سے زائد ڈراموں کے اسکرپٹ تحریر...
    کنزیومر مصنوعات بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل نے بھی پاکستان میں مینوفیکچرنگ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی اعلامیہ کے مطابق خطے کے دیگر ملکوں سے تیار کردہ مصنوعات ڈسٹری بیوٹر ماڈل کے زریعے صارفین تک پہنچائی جائیں گی۔ کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پی اینڈ جی نے اپنی عالمی حکمتِ عملی کے تحت ترقی اور قدر میں اضافے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پاکستان میں اپنے کاروباری اور عملیاتی ماڈل میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی اب ایک تیسرے فریق (ڈسٹری بیوٹر) کے ذریعے صارفین کو اپنی مصنوعات فراہم کرے گی۔ اس فیصلے کے تحت پی اینڈ جی پاکستان اور جِلیٹ پاکستان لمیٹڈ کی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیاں بتدریج ختم کر...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) معروف ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا اعلان کردیا۔ پروپاکستانی کے مطابق عالمی کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے اعلان کیا ہے کہ وہ جیلٹ پاکستان سمیت یہاں اپنے مینوفیکچرنگ اور کمرشل آپریشنز کو ختم کردے گی، کمپنی اس کے بجائے پاکستانی صارفین کی خدمت جاری رکھنے کے لیے تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹر ماڈل پر چلے گی، یہ فیصلہ ترقی کو تیز کرنے اور مزید قدر پیدا کرنے کے لیے کمپنی کی عالمی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت تک معمول کے کاروبار کو جاری رکھا جائے گا جب تک کہ منتقلی مکمل نہیں ہو...
    غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی فوری ختم، فلوٹیلا کے تمام کارکن رہا کیے جائیں: پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلوٹیلا پر سوار کارکنان کی گرفتاری بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا میں 40 سے زائد سول جہاز اور 500 بین الاقوامی کارکن شامل تھے، کارکنان غزہ کے محصور عوام کے لیے انسانی امداد لے جا رہے تھے، اسرائیل کی کارروائی بے گناہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کی مسلسل...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائم مقام صدرِ پاکستان یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے ٹرمپ کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے وہ اجتماعی سوچ اور اتفاقِ رائے سے کیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے، بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اچھی کارکردگی دکھائی، وہ جوان لیڈر ہیں، فارن منسٹری میں مؤثر کام کیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ میں جو بھی آئین سازی ہوتی ہے، باہمی اتفاق رائے سے کرتا ہوں، ملک کو آگے لے جانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، ہم نے آئینی ترامیم کر کے پارلیمنٹ...
    پاکستان کی ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ان بے لوث کارکنان کا واحد جرم یہ تھا کہ وہ بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لے جا رہے تھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجاری اپنے بیان میں شہبازشریف نےکہا کہ فلوٹیلا میں چوالیس ممالک کے ساڑھےچار سو سے زائد امدادی کارکن سوار تھےجنہیں اسرائیلی افواج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا ہے۔ پاکستان صمود غزہ فلوٹیلا پر اسرائیلی افواج کےبزدلانہ حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں انسانی حقوق کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد محصور غزہ کے عوام تک بنیادی انسانی امداد پہنچانا تھا۔ اس قافلے میں 40 سے زائد کشتیاں شامل تھیں، جن پر تقریباً 500 بین الاقوامی کارکن سوار تھے۔بیان میں کہا گیا کہ انسانی ہمدردی پر مبنی اس مہم کو روکنا اور امداد لے جانے والوں کو گرفتار کرنا نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر توہین ہے۔پاکستان نے اس اقدام کو اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں اور غزہ کے...
    آزاد کشمیر کی خراب صورتحال پر وزیراعظم پاکستان کا سخت نوٹس، مذاکرات کمیٹی کے ارکان میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش اور سخت نوٹس لیتے ہوئے شہریوں سے پُر امن رہنے کی زوردار اپیل کی جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں اضافہ بھی کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔پاکستانی وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی...
    پاکستان کی کمپٹیشن کمیشن (CCP) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) کو ٹیلی نار پاکستان اور اوریئن ٹاورز کے مکمل حصص خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ 18 ماہ کے انتظار کے بعد بدھ کو جاری کیا گیا۔ پیچیدہ معاملہ اور سخت شرائط سی سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ یہ “دنیا کے سب سے پیچیدہ انضمام میں سے ایک ہے اور اس کے ساتھ سخت شرائط رکھی گئی ہیں تاکہ مارکیٹ میں اجارہ داری نہ بنے اور غیر مسابقتی رویوں سے بچا جا سکے۔   سی سی پی نے وضاحت کی کہ پی ٹی سی ایل کو انضمام کی مکمل شراکت داری حاصل ہو گی، لیکن مارکیٹ میں مسابقت قائم رکھنے،...
    اسلام آباد: پاکستان نے صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امداد روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اس فلوٹیلا میں 40 سے زائد شہری کشتیاں شامل تھیں، جن میں تقریباً 500 بین الاقوامی کارکن سوار تھے، جن کا مقصد محصور غزہ کے عوام تک انتہائی ضروری انسانی امداد پہنچانا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا پر سوار کارکنوں کی غیر قانونی حراست بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی...
    حکومتی سطح پر مسئلے کے پرامن حل کے لیے وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں اضافہ بھی کر دیا۔ کمیٹی میں سینیٹر رانا ثنا اللہ، وفاقی وزراء سردار یوسف، احسن اقبال، سابق صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان اور قمر زمان کائرہ کو شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش اور سخت نوٹس لیتے ہوئے شہریوں سے پُرامن رہنے کی زوردار اپیل کی جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں اضافہ بھی کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘روکنے کی شدیدمذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے کہاکہ فلوٹیلا میں 40سے زائد جہاز اور500بین الاقوامی کارکن شامل تھے، کارکنان غزہ کے محصور عوام کیلئے انسانی امداد لے جارہے تھے،فلوٹیلا کارکنان کی گرفتاری بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے،ترجمان کاکہناتھا کہ اسرائیلی کارروائی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے،اسرائیل کی جارحیت اور ناکہ بندی سے 20لاکھ فلسطینی متاثر ہوئے۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا 3فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان  پاکستان نے فوری اورغیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ  کرتے ہوئے غزہ کی غیرقانونی ناکہ بندی کے خاتمے پر زور...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارت اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل مصافحے کے حوالے سے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کو بھی سیاست میں گھسیٹنےکا فیصلہ کیا ہے۔ بی سی سی آئی سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاملے  پر ہماری پالیسی وہی ہے جو  پچھلے ہفتے تھی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے تمام قوائد و ضوابط پر عمل کیا جائے گا لیکن اس بات کی کوئی یقین دہانی نہیں دی جا سکتی کہ بھارت اور پاکستان کی کھلاڑیاں آپس میں ہاتھ ملائیں گی۔...
    ---فائل فوٹو  متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جائیدادوں کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوگیا۔پاکستانی سرمایہ کاروں کی دبئی کی جائیدادوں میں دلچسپی میں نمایاں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 2025ء کے ابتدائی 9 ماہ میں تقریباً 496 ارب درہم کے سودے ہوئے، پراپرٹی مارکیٹ کا حجم پاکستانی روپوں میں 38 کھرب روپے رہا۔دبئی کے علاقے ’بزنس بے‘ میں سب سے زیادہ 13 ارب درہم مالیت کے فلیٹ فروخت ہوئے، برج خلیفہ کے اطراف میں تقریباً 8 ارب درہم کے سودے ہوئے۔ جمیرا ولیج سرکل میں بھی تقریباً 8 ارب درہم کے 7185 نئے فلیٹ فروخت ہوئے۔
    اسرائیلی افواج نے غزہ جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا پر کارروائی کرتے ہوئے 37 ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا جن میں گریٹا تھنبرک اور مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔  یہ افراد فلوٹیلا کی 13 کشتیوں میں سوار تھے جو غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق فلوٹیلا کے ترجمان سیف ابوکشیک نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ حراست میں لیے گئے افراد میں 30 اسپین، 22 اٹلی، 21 ترکی اور 12 ملائیشیا کے شہری شامل ہیں۔ ???? SENATOR MUSHTAQ AHMED KHAN ARRESTED BY ISRAEL #SenatorMushtaqArrestedByIsrael#GlobalSumudFlotilla #FlotillaUnderAttack Source: Only one ship has managed to escape i.e. observer boat, whose...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ ہر سیکٹر میں تعاون کے خواہاں ہیں، پاکستانی سرمایہ کار چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں، چین کے ساتھ مل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چینی سرمایہ کار پاکستان میں ماڈل انڈسٹری زونز بنانے کے خواہاں ہیں، چین کے تعاون سے صنعتی ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہے۔ اس فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے، جنہیں اسرائیلی افواج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہناتھاکہ ان بے لوث کارکنان کا واحد ’’جرم‘‘ یہ تھا کہ وہ بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لے جا رہے تھے۔ پاکستان ان تمام کارکنان کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور فلسطینیوں تک امداد کی بلا تعطل ترسیل کا مطالبہ کرتا ہے۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟ ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے شام کے سفیر، سینیٹرز کے وفد اور ایتھوپیا کے سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے شام کے سفیر ڈاکٹر رامز الریعی نے ملاقات کی، پاکستان اور شام کے تاریخی و برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان شام کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور شام ہمیشہ آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے۔ پاکستان نے خانہ جنگی کے دوران دمشق میں اپنا سفارتی مشن برقرار رکھا، دمشق اور ملتان کی قدیم تہذیبوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ شامی سفیر نے...
    لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ پاکستان کا انٹرنیشنل سطح پر مورال دن بدن بلند ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے تنظیم سازی کے باضابطہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ جو بڑے پیمانے پر کی جائے گی، کارکنوں اور عوامی سطح پر رابطوں کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ یہ عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا تاکہ ایک منظم اور مربوط نیٹ ورک قائم کیا جا سکے۔ حافظ عبدالکریم نے کہاکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ہمیشہ اتحادِ امت، قومی استحکام اور عوامی خدمت کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔ انہوں نے کہا تنظیم سازی کے بعد مینار پاکستان سمیت ملک بھر میں...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیر مملکت برائے  خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیا نی نے  ابوظہبی کے قصر البحر  (صدارتی محل)  میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے صدر متحدہ عرب امارات اور برادر یو اے ای کی عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔  صدر یو اے ای نے خیر سگالی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے اپنے مخلصانہ جذبات کا اظہار کیا۔ دونوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) انصاف کے شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ اور سپریم کورٹ میں ای -آ فس کے باقاعدہ آ غاز کے لیے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔ سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے تقریب کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد وحید، جسٹس گل حسن اورنگزیب اور وفاقی سیکرٹری ضرار ہاشم تقریب میں شریک تھے جبکہ جج سپریم کورٹ جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور سے آن لائن تقریب میں شرکت کی۔ ایم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹائون میو نسپل کارپوریشن لانڈھی کے چیئرمین عبدالجمیل خان کا جسارت کے دفتر کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔جسارت کے دورے کے موقعے پر عبدالجمیل خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جسارت سے بطور قاری میرا پرانا رشتہ ہے اور روزنامہ جسارت کا معیار ، خبروں کا چناؤ ، ادارتی انتخاب کا کوئی ثانی نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ جسارت اپنی روایت کے مطابق آج بھی حق اور سچ کی آواز ہے اور عام آدمی کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتا ہے ۔لانڈھی ٹائون کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جسارت کی خصوصیات میں شامل ہے کہ یہاں سے ہو کر گزرنے والے صحافیوں نے بڑے اداروں میں بہترین مقام حاصل کیا ہے ،روزنامہ جسارت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ نے پاکستان میں غربت میں مزید اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غلط پالیسیوں اورغیرپائیدار ترقیاتی ماڈل نے صورتحال کوبگاڑا ہے۔ عالمی بینک نے خبردارکیا ہے کہ غربت کی شرح جو 19-2018 میں 21.9 فیصد تھی بڑھ کر25۔ 2024 میں 25.3 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جس کے نتیجے میں مزید پونے دو کروڑ افراد غربت کا شکارہوجائیں گے۔میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(کامر س ڈ یسک )پاکستان کی فارماسیوٹیکل صنعت نے عالمی سطح پر نئی کامیابیاں حاصل کر لیں۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی فارما سیکٹر نے ترقی کا نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے عالمی معیار کی ادویات کی تیاری اور برآمدات کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آٹھ فارما کمپنیوں نے عالمی معیار کے مطابق ادویات تیار کرکے بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل کی۔ فیصل آباد، لاہور اور گجرانوالہ کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز معیار کی تیاری میں سر فہرست قرار پائیں۔عالمی ادارہ صحت، بین الاقوامی انسپیکشن اسکیم اور برطانوی کمپنی کی سرٹیفیکیشن حاصل ہونے سے پاکستانی فارما انڈسٹری کی عالمی ساکھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ اس اقدام سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے معاملے کاپاکستان سپورٹس بورڈ نوٹس لیتے ہوئے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدداران تین اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایڈجوڈی کیٹر شکایت پر سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس ٹیکنیکل آفیشلز نے شکایت دارکی کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ میں آئینی خلاف ورزیاں اور بے ضابطگیاں ہوئی ہے جس کی تحقیقات کی جائے جس پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے خلاف معاملے کو پاکستان کوڈ آف ایتھکس اینڈ گورننس اِن اسپورٹس 2024 کے تحت سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایڈجوڈی کیٹر کو بھجوایا جنہوں نے تین اکتوبر...
    پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں جونیئر ورلڈکپ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میچز نیوٹرل مقام پر کروانے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو خط لکھا دیا جس میں بھارت میں جونیئر ورلڈکپ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں کھلاڑیوں کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مطالبہ کیا کہ ہے کہ پاکستان کے  میچز بھارت کے بجائے نیوٹرل مقام پر منعقد کیے جائیں۔ جونیئر ہاکی ورلڈکپ کپ رواں سال 28 نومبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔  
    بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا ہے کہ 5 اکتوبر کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مصافحے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ واضح رہے کہ حالیہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے تینوں مواقع پر پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا اور فائنل جیتنے کے بعد ایوارڈ تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی، جہاں ٹرافی صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے دینا تھی۔ مزید پڑھیں: ٹرافی دینے کے لیے پہلے بھی تیار تھا، اب بھی ہوں، میرے دفتر آئیں اور ٹرافی لے لیں، محسن نقوی نے بھارتی ٹیم پر واضح کردیا سائیکیا نے میڈیا...
    سبی میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل میدان جنگ میں شکست کھا کر عرب و مسلم حکمرانوں کی مدد سے مذاکرات کی میز پر اپنی ہاری ہوئی بازی جیتنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی رہنماء علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ سہیل اکبر شیرازی نے ضلع سبی کی تحصیل لہڑی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے گاؤں وزیرہ میں جنگ آزادی کے ہیرو میر بجار خان ڈومکی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قابض انگریز سامراج کے وطن کی آزادی کے لئے لڑنے والے...
    پاکستان کی دواسازی (فارما) صنعت نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ ملک کی آٹھ بڑی دواساز کمپنیوں نے بین الاقوامی معیار کی ادویات تیار کر کے عالمی سطح پر نمایاں شناخت حاصل کر لی ہے، جو پاکستانی صنعت کی ترقی کی ایک بڑی مثال ہے۔ فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں قائم ادویات کی جانچ کی جدید تجربہ گاہیں (ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز) اس کامیابی میں پیش پیش ہیں، جو ادویات کے معیار کو عالمی تقاضوں کے مطابق یقینی بنا رہی ہیں۔ بین الاقوامی اداروں سے حاصل کردہ سرٹیفکیٹس نے پاکستانی دواسازی صنعت کی ساکھ اور اعتماد میں مزید اضافہ کیا ہے، جس...
    جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا فلسطین سے متعلق حالیہ یکطرفہ معاہدے کی حمایت قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن سے متصادم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے قائمقام امیر صابر حسین اعوان نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے غزہ اور فلسطین میں قیام امن کے لئے پیش کئے گئے 20 نکاتی امن فارمولے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ 65 ہزار سے زائد نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام میں ملوث اسرائیل کے کسی بھی متنازعہ فیصلے یا تجویز کی قطعاً حمایت نہ کی جائے کیونکہ حالیہ معاہدے میں فلسطین کی اصل فریق حماس کو یکسر نظرانداز...
    مسابقی کمیشن نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دیدی۔ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل اپنے ریگولیٹری جائزے کے دوسرے مرحلے کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے اور ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی منظوری دینے پر مسابقتی کمیشن پاکستان کا شکر گزار ہے۔ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پی ٹی سی ایل کے ردعمل میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے مستقبل اور طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے کمیشن کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے ضلع خیرپور سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اوجی ڈی سی ایل (آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ) کے مطابق دریافت شدہ کنویں سے یومیہ 22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 690 بیرل تیل حاصل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اوجی ڈی سی ایل نے بتایا کہ یہ کامیابی خیرپور بترسم ایسٹ-1 ایکسپلورٹری کنویں سے حاصل ہوئی ہے۔ کنواں 30 جون 2025 کو کھودا گیا تھا جس کی گہرائی 3 ہزار 800 میٹر تک رکھی گئی۔کمپنی کے مطابق نئی دریافت سے نہ صرف ملک کے ہائیڈروکاربن ریزروز میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ یہ دریافت توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب اور سپلائی کے فرق کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے تاریخی تقریب منعقد ہوئی، جس میں لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان (LJCP) اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے، جبکہ سپریم کورٹ میں باضابطہ طور پر ای آفس سسٹم کا آغاز بھی کیا گیا۔ تقریب کی صدارت معزز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن محترمہ شزا فاطمہ خواجہ، نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی (NJAC) کے چیئرمین جسٹس محمد علی مزہر، سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور وفاقی سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان بھی موجود تھے۔ جسٹس علی باقر نجفی...
    وفاقی حکومت نے کراچی ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ایم کیو ایم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی اور کراچی میں ترقیاتی کام میں تاخیر پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی سربراہی چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ رکن قومی اسمبلی امین الحق اور جاوید حنیف بھی ملاقات میں شامل تھے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایم کیو ایم کے تحفظات...
    پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش کے باعث رابطے اور کاروباری سیکٹر کو رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کی سست رابطے کی رفتار یا مکمل طور پر بندش کا سامنا ہوا. جس سے ٹک ٹاک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم غیر معمولی طور پر سست رفتاری سے چل رہے تھے.انٹرنیٹ میں مسئلہ دن کے ابتدائی حصے میں شروع ہوا. تاہم شام کے درمیان سب سے زیادہ شدت اختیار کر گیا. گوگل سروسز اور دیگر اہم پلیٹ فارمز پر غیر مستحکم کنیکشن کی وجہ سے ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں نوعیت کی آن لائن سرگرمیاں...
    امریکا میں شارلٹس ول اوپن اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کامیاب آغاز کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس اے ورلڈ سیریز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں دونوں پاکستانی کھلاڑی کامیاب ہوگئے۔ عاصم خان نے پہلے میچ میں امریکا کے جے پی ٹیو کو تین ایک سے ہرایا۔ اشعب عرفان نے پہلے راؤنڈ میں مصر کے عمر سعید کو تین دو سے شکست دی۔ The Charlottesville Open is ???????????? Click the link below to read the round-up from day 1️⃣ at Boar’s Head Resort ???? ????????https://t.co/ockugucB9U pic.twitter.com/RjqWyvTuNz — PSA Squash Tour (@PSASquashTour) October 1, 2025 راؤنڈ آف سکسٹین میں اشعب عرفان بھارت کے ویر چھوٹرانی سے مقابلہ کریں گے جبکہ عاصم خان ٹاپ سیڈ ٹموتھی براؤنیل سے مقابلہ کریں...
    پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات،پنجاب کا سیلاب سے بجٹ سرپلس کی نشاندہی کرنے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں،جہاں حکام نے مشن کو ترقی، افراط زر، ترسیلات زر، برآمدات اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن سے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی،آئی ایم ایف نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی حتمی رپورٹ جلد مانگ لی،پنجاب حکومت نے سیلابی نقصانات کے باعث فی الحال سرپلس بجٹ کی نشاندہی سے انکار کردیا،اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی امداد کا عندیہ دے دیا۔حکام نے آئی ایم ایف کو...
    پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے کے دھندے میں 139 پلیٹ فارم ملوث نکلے جب کہ این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے تمام پلیٹ فارمز کی نشاندہی کرلی۔ ذرائع نے کہا کہ ڈیٹا فروخت میں ویب سائٹس، ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملوث ہیں، 18 موبائل ایپس، 17 ویب سائٹس اور 2 یوٹیوب چینلز کا پتا لگا لیا گیا، 75 فیس بک، 10انسٹاگرام، 12 ٹیلی گرام اور 10 ٹک ٹاک اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ افسران سمیت پاکستانیوں کا موبائل سمز ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ایک واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بھی بیچا جا رہا تھا، تفتیشی ٹیم کی سفارش پر پی ٹی اے نے تمام پلیٹ فارمز...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر ظلم ڈھایا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کسی معاشی اصلاح کا قدم نہیں بلکہ سراسر زیادتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا پی ٹی آئی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مستحکم یا کم ہو رہی ہیں، مگر پاکستان میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لُوٹا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے سے مہنگائی کا نیا...
    چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے کرنا ہے، انہیں جو قبول ہوگا وہی پاکستان کو بھی قبول ہوگا۔ وی نیوزکو انٹرویو دیتے ہوئے حافظ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ امریکا میں طے پانیوالے غزہ امن منصوبے کے لیے عالمی دباؤ 158 ممالک کی جانب سے ایک آزاد خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی تائید کرتے ہوئے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد سامنے آیا۔ یہ بھی پڑھیں:  وزیر خارجہ کی فلسطین کے مسئلے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت، دو ریاستی حل پر زور علامہ طاہراشرفی کے مطابق امریکی صدر گزشتہ دور میں بھی امیر محمد بن سلمان اور دیگرعرب رہنماؤں کے ساتھ اس بات پر متفق تھے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اکتوبر کا مہینہ چاند کے شائقین کے لیے خاص ہوگا کیونکہ اس دوران مکمل چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوگا اور اسے سپر مون کہا جائے گا۔جب چاند زمین کے زیادہ قریب آتا ہے تو وہ عام دنوں کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں 7 اکتوبر کو 2025 کا پہلا سپر مون نظر آئے گا، جو معمول سے تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔اس کے بعد 5 نومبر اور 5 دسمبر کو بھی سپر مون کا مشاہدہ کیا جاسکے گا، جبکہ جنوری 2026 کا پہلا مکمل چاند بھی سپر مون ہوگا مگر اسے 2025 کے شمار میں شامل نہیں کیا جائے گا۔عام طور پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دے دی۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل اپنے ریگولیٹری جائزے کے دوسرے مرحلے کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے اور ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی منظوری دینے پر مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) کا شکر گزار ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پی ٹی سی ایل کے ردعمل میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے مستقبل اور طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے کمیشن کی جامع کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں علاوہ ازیں ہم اپنے صارفین، شراکت داروں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا پہلے مرحلے میں ریکوڈک میں سرمایہ کاری کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکی سرمایہ کاروں کا پہلا وفد پاکستان آگیا ہے، امریکا پہلے مرحلے میں ریکوڈک میں سرمایہ کاری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرمایہ کاری ریکوڈک میں ہے، اس کے بعد اگلے مراحل آئیں گے ۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیرف کا فیصلہ سامنے ہے اب سرمایہ کاری کے معاملے کو آگے لے کر جانا ہے، امریکا سے معاہدے اور تجارت کی سب تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔   فیصل آباد، دیور کے ہراساں کرنے کی شکایت پر خاوند اور سسرالیوں کا خاتون پر تشدد،  ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے بعد اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست کی نذر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں جو کچھ ہوا، وہی سلسلہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی دہرایا جائے گا، فرق صرف اتنا ہوگا کہ اب مردوں کے بجائے خواتین کھلاڑی میدان میں ہوں گی۔بوریا مجمدار نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ میں وہی رویہ اختیار کیا جائے گا جو ایشیا کپ کے دوران سامنے آیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ کھلاڑی آپس میں ہاتھ...
    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 500 ملین ڈالر مالیت کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی ہے۔ یہ یوروبانڈ 2015 میں جاری کیا گیا تھا جس کی دس سالہ مدت 30 ستمبر 2025 کو مکمل ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قرض کی یہ ادائیگی ملک کے مالیاتی نظم و ضبط اور معیشت میں بتدریج استحکام کا مظہر ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق یوروبانڈ کی ادائیگی عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ 2015 میں یہ بانڈ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بھرپور توجہ کا مرکز بنا تھا اور اب اس کی بروقت واپسی سے یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ پاکستان مالی مشکلات کے باوجود اپنے بیرونی...
    چنیسر فٹبال گراؤنڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے دوران نشے کی حالت میں موجود افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد نے مقامی کمیونٹی میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ جہاں بچے اپنی فٹبال کی مشقیں کر رہے ہیں، وہیں متعدد نشئی حضرات گراؤنڈ میں موجود ہیں جو کھیل کے ماحول کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئیے میں آپ کو پاکستان کی بربادی دکھاؤں، ایک طرف چھوٹے بچے گراؤنڈ میں میچ کھیل رہے ہیں اور وہیں پیچھے تمام نشئی حضرات بیٹھے ہوئے ہیں۔ اور یہ تماشا چنیسر فٹبال گراؤنڈ میں کافی عرصے سے چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں اکیڈمی کے کھلاڑی ٹریننگ کر رہے...
    پاکستان نے  علاقائی تجارتی حجم بڑھانے کے لیے سلک وے فورم کے تحت بڑی علاقائی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ قازقستان میں نیو سلک وے فورم کے تحت ذرائع آمدورفت پر 12 ممالک کے وزرا کی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ رکن ممالک کو باہمی رابطوں اور تجارت کے فروغ کے لیے ٹریڈ کوریڈورز کے قیام پر توجہ دینا ہوگی  کیوں کہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے زمینی رابطوں میں اضافہ وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ سلک وے کے مقاصد کے حصول کے لیے فضائی پروازوں کی تعداد بڑھانا بھی...
    وفاقی حکومت نے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو وی وی آئی پی سکیورٹی اسٹیٹس دے دیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ، پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ، پنجاب رینجرز اور لاہور و راولپنڈی پولیس کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔مراسلے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر جنوبی افریقا کی ٹیم کے دورے کو وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کی منظوری دی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاجا سکے۔وفاقی حکومت کی جانب سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس ہائی پروفائل سیریز کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم...
    بہتری مقصود ہے کسی قابل شخص کو اس عہدے پر تعینات کیا جائے جس کو کرکٹ کی سمجھ ہو ،سابق وزیر اعظم پاکستانی ٹیم کی باگ دوڑ محسن نقوی جیسے شخص کے ہاتھ میں دیکر کرکٹ کو غیر مستحکم کر دیا گیا ،سابق کپتان ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان ، لیجنڈری آل رائونڈر اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی 2025ء کے فائنل میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست پر ردعمل کا اظہار کردیا۔اڈیالہ جیل سے جاری کردہ اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں عاصم منیر کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر کرکٹ کی بہتری مقصود ہے تو محسن نقوی کو ہٹا کر کسی قابل...
    یہ یوروبانڈ 2015 میں جاری کیا گیا تھا جو 30 ستمبر 2025 کو میچور ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق قرض کی بروقت ادائیگی پاکستان کے مالیاتی نظم و ضبط اور معیشت میں استحکام کی واضح عکاس ہے۔یورو بانڈ 2015ء  میں 10 سالہ مدت کے لیے جاری کیا گیا تھا اور اس وقت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق بروقت ادائیگی سے پاکستان  نے عالمی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان معاشی مشکلات کے باوجود اپنے تمام بیرونی قرضوں کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پرعزم ہےوزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر اور لیکویڈیٹی میں نمایاں بہتری آئی ہے، جب کہ عالمی مالیاتی...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان اور چین کی دوستی ایک لازوال اور ناقابلِ شکست رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے، پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات پر فخر کرتا ہے۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔  شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس مبارک دن پر وہ چینی عوام کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، یہ دن نہ صرف چین کے شاندار قومی سفر کی یاد دہانی ہے بلکہ عالمی امن، استحکام اور ترقی میں چین کے کردار کا بھی...
    آزاد کشمیر میں ہڑتال کا تیسرا روز، ایکشن کمیٹی کی کال پر مظاہرین کا مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز مظفر آباد:آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، ریاست بھر میں نظام زندگی درہم برہم ہے، جبکہ آج مظاہرین نے ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کی جانب مارچ کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پونچھ اور میرپور ڈویژن کے علاوہ مظفرآباد کے دیگر اضلاع سے بھی احتجاجی مظاہرین ریاستی دارالحکومت کی جانب مارچ کررہے ہیں۔گزشتہ روز وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دی، تاہم فریقین کے درمیان ابھی تک کسی بات...
    ویب ڈیسک:سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے، کنویں سے یومیہ 22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 690 بیرل تیل حاصل ہوگا۔  تفصیلات کے مطابق ملک میں توانائی کے شعبے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے،  تیل و گیس کی تلاش میں او جی ڈی سی ایل کو اہم کامیابی مل گئی۔  سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔  او جی ڈی سی ایل کی جانب سے کہا گیا کہ دریافت خیرپور بترسم ایسٹ-1 ایکسپلورٹری کنویں سے کی گئی ہے، کنویں سے یومیہ 22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 690 بیرل تیل حاصل ہوگا۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘  یہ...
    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد پھر بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 407 پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1645 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 493 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عالمی ادارے کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ صوبوں کی مشاورت کے بعد جلد نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس بلایا جائے گا۔مذاکرات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مرکز اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم ملک کے معاشی استحکام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کو ہدایت کی گئی کہ صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں کے بجٹ میں کمی سے گریز کیا جائے اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے 30 ستمبر 2025 کو میچور ہونے والا پانچ سو ملین (50 کروڑ) ڈالر کا یورو بانڈ کامیابی سے واپس کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے بدھ کے روز اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادائیگی بروقت اور طے شدہ شیڈول کے مطابق کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’پاکستان نے 500 ملین ڈالر کا انٹرنیشنل بانڈ (یوروبانڈ) جو 30 ستمبر 2025 کو واجب الادا تھا، اپنی تمام ذمہ داریوں کے مطابق کامیابی سے ادا کر دیا ہے۔‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 سالہ لڑکی کو اپنے...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہر صوبہ اپنے حصے کے پانی کے استعمال کے حوالے سے خود فیصلہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔سینیٹر رانا ثناء اللہ نے ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی قومی وسائل ہیں جو نیشنل واٹر اکارڈ کے تحت صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس معاہدے میں ہر صوبے کا حصہ واضح طور پر درج ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ناصرف موجودہ حکومت کی اتحادی ہے بلکہ 2018 سے 2022 تک مسلط کردہ آمرانہ منصوبے کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں بھی دیرینہ شراکت دار رہی ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو مسلم لیگ (ن)...
    جرمنی کا تربیتی نظام، جسے Ausbildung کہا جاتا ہے، ایک منفرد پیشہ ورانہ تعلیمی پروگرام ہے جو نظریاتی تعلیم اور عملی تربیت کا امتزاج ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا فری لانس ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ وہاں کا تربیتی نظام دنیا بھر میں اپنی عملی بنیادوں اور اعلیٰ معیار کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ نظام نہ صرف طلبہ کو نظریاتی تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ کمپنیوں کا براہ راست عملی تجربہ بھی دیتا ہے جو مستقبل میں نوکری کے مواقع حاصل کرنے میں نہایب مفید ہے۔ کن کورسز میں داخلہ لیا جا سکتا ہے؟ جرمنی کے تربیتی کورسز کی ایک وسیع رینج موجود ہے، جن میں انجینیئرنگ (جیسے آٹوموٹو انجینیئرنگ)، آئی ٹی اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، نرسنگ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کرنے کی دعوت قبول کر لی۔ محمد بن سلمان 31 دسمبر سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں گے۔دورے کو انتہائی اہم خیال کیا جا رہا ہے۔
    اسلام آباد +راولپنڈی (خبر نگار خصوصی +خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح-4 کی شمولیت سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس یہ میزائل ٹیرین ہگنگ خصوصیات کے باعث دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکما دینے اور انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان آرمی کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔کامیاب تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینیئر افسران اور میزائل تیار کرنے والے سائنسدانوں و انجینئرز نے کیا۔صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ...
     اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے سیاست کے لیے غزہ معاہدے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ وہاں معصوم شہریوں کا خون بہتا رہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 8 مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات کا مقصد غزہ میں امن واپس لانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات سے قبل 8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک میٹنگ شیڈول کی۔ اسحٰق ڈار نے مزید بتایا کہ اسلامی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوران ملاقات تفصیل کے ساتھ اپنا...
    کراچی (نیٹ نیوز) گورنر سندھ نے میڈیا ٹاک میں چھ صفر کا اشارہ کر دیا اور کہا کہ بھارتی سمجھ تو گئے ہوں گے۔ گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ بھارت نے پاکستان سے ٹرافی وصول نہیں کی، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ جواب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہاتھوں سے چھ صفر کا اشارہ کیا اور کہا کہ بھارتی سمجھ تو گئے ہوں گے، پاکستان نے جس طرح بھارت کو شکست دی اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ لہٰذا مودی کھیل کے میدان کو جنگ کا میدان نہ بنائے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی معلوم ہے کہ وہ اپنے ہر حربے میں بری طرح سے ناکام رہا...
    لاہور‘ قلعہ دیدار سنگھ (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب  تک دو ریاستی حل کے حوالے سے فلسطینی کوئی فیصلہ نہیں کرلیتے کوئی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا۔ جامعہ اشرفیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے مجرم قرار دیا ہے۔ امریکا عالمی مجرم کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ حماس کے بغیر مسئلہ فلسطین حل نہیں ہو سکتا۔  جن ممالک نے جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتے...
    امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی جنگ کا خاتمہ کرنے کے بیان پر 8 مسلم ممالک کے مشترکہ بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ بیان دینے والے 8 ممالک میں پاکستان، اردن، یواے ای، انڈونیشیا، ترکیے، سعودی عربیہ، مصر اور قطر شامل ہیں۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزرائے خارجہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور امن کی کوششوں کا خیرمقدم کیا، غزہ جنگ ختم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی روکنے کے امریکی اعلان کا خیرمقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوگی، وزیراعظم وزرائے خارجہ نے امریکا کے ساتھ امن کے لیے شراکت داری پر زور دیا اور خطے میں امن،...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی پاکستان میں بڑھتی مہنگائی اور غربت میں اضافہ کی اصل وجہ بڑھتے ہوئے قرضوں سے پاکستان کا عام غریب شہری اور متوسط طبقے کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اشیائے خُر و نوش ،پیٹرول اور بجلی میں ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ عام شہری کے کاندھوں پر قرضوں کا بوجھ ہے ۔پاکستان کی معیشت ایک ایسے بھاری بوجھ تلے دبی ہوئی ہے جس کا اثر ہر شہری کی زندگی پر براہ راست پڑ رہا ہے ۔ معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کی حالیہ رپورٹ نے ایک تلخ حقیقت کو بے نقاب کیا ہے کہ ملک کا ہر فرد اس وقت 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض...
    حمیداللہ بھٹی خودنمائی ایک ایسی بیماری ہے جس کاشکار ہر وقت نمایاں ہونے کے بہانے تلاش کرتاہے ۔اِس بیماری میں مبتلا شخص خود کو سب سے ذہین اور بالاتر تصور کرتا ہے اِس لیے خواہاں ہوتا ہے کہ ہر ملنے والا جُھک کر ملے سلام کرے اور مشاورت کرے وطن عزیز جیسے ممالک میں یہ ایک لاعلاج بیماری ہے کیونکہ یہاں اکثریت کا مسئلہ باعزت روزگار ،صاف پانی وخوراک ہے ۔یہ بیماری قوم پرستوں میں بُری طرح سرایت کرچکی ہے۔ اسی لیے قوم پرست اپنے سوا کوئی ذہین شخص دیکھنے سے قاصر ہیں ۔اِس بیماری میں مبتلا بظاہر آئین پسندی کی بات کرتے ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ آئین کی وہی شق پسند کرتے ہیں جو خودنمائی میں مددگار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے افسران کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان نے اقوام متحدہ میں اپنے نئے قومی ماحولیاتی اہداف (این ڈی سی 3.0) جمع کرا دیے، جس میں 2035 تک ماحولیاتی اہداف کے لیے 565.7 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے تحت ہر ملک اپنے ماحولیاتی اہداف ہر 5 سال بعد جمع کراتا ہے، پاکستان نے 23 ستمبر 2025 کو یو این ایف سی سی میں این ڈی سی 3.0 جمع کروائے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان نے 2021 سے 2025 کے دوران این ڈی سی 2.0 کے تحت 37 فیصد گرین ہاؤس گیسز میں کمی کا ہدف حاصل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی /اسلام آباد/کراچی (نمائندگان جسارت +اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانیکی صلاحیت رکھتا ہے، فتح-4 کی شمولیت سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس یہ میزائل ٹیرین ہگنگ خصوصیات کے باعث دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکما دینے اور انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاک فوج کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔ کامیاب تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251001-01-16 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے رواں مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے اور مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی شرح نمو میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں اے ڈی بی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات میں نمایاں پیشرفت ہوئی تاہم مستقل اصلاحات اور پالیسیوں پر عمل درآمد ضروری ہے، پاک امریکا تجارتی معاہدے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ اے ڈی بی کے مطابق حالیہ سیلاب سے بنیادی ڈھانچے اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا، تعمیراتی شعبے کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251001-01-12 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اسحق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں غزہ میں جاری ظلم پر بات کی، غزہ جنگ بندی اور امداد کی فراہمی پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے جو 20 نکاتی ڈاکیومنٹس جاری کیے ہیں اسے من و عن تسلیم نہیں کیا گیا‘ پاکستان نے اس میں ترامیم کیں، ابھی جو ڈاکیومنٹس ہیں وہ امریکا نے جاری کیے ہیں ہماری ترامیم شامل اگر نہیں ہیں تو...
    اگرچہ حکومت اور سرکاری ادارے معیشت کی بہتر تصویر پیش کرتے ہیں اور ان کے بقول پاکستان معاشی درستگی کی سمت بڑھ رہا ہے ۔اس وقت عالمی اور علاقائی سیاست اور سفارت کاری کی بنیاد پر یہ دعوی بھی کیا جا رہا ہے کہ عالمی سطح پر نئے معاشی امکانات اور مواقع کا پیدا ہونا اور پاکستان کی اہمیت کا بڑھنا ظاہر کرتا ہے کہ ہم اگلے چند برسوں میں معاشی طورپر مضبوط و مستحکم ہو جائیں گے۔ یہ تجزیہ اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے اور عمومی طور پر حکمران طبقہ اسی نقطہ پر زور دیتا ہے کہ معاشی حالات بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ لیکن معاشی ماہرین یا اداروں کے بقول پاکستان کی معاشی صورتحال کو دیکھیں تو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جب ملک میں طاقتور لوگ نظام اور اصول وضوابط کے تحت چلنے سے انکار کر دیں، ان کی خواہش قانون کا درجہ حاصل کر لے تو بار بار ایسے واقعات ظہور پذیر ہوتے ہیں جن پر عام لوگوں کو حیرت ہوتی ہے۔ لاپتا افراد کے مقدمات کی سماعت مختلف عدالتوں میں ہوتی رہتی ہے، ان سماعتوں کی جو روداد اخبارات میں شائع کی جاتی ہے اس کی سرخیوں میں سے ایک سرخی ضرور اس طرح کی ہوتی ہے ’’عدالت کا پولیس پر اظہار برہمی‘‘، ’’عدالت سرکاری وکیل پر برہم‘‘ وغیرہ برسوں سے چلنے والے ان مقدمات میں ایک مرتبہ بھی کوئی یہ نہیں بتا سکا کہ ان لوگوں کو کس نے اٹھایا؟ کہاں رکھا اور پھر کیوں چھوڑا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کو پہلا ورلڈکپ جتوانے والے کپتان کپل دیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں اور انہیں اچھے پڑوسی ہونا چاہیے، آگے بڑھنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ بات چیت کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بڑے بھائی کی حیثیت سے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، جو ہوا اسے بھول کر بہتر کل کے لیے دونوں ملکوں کو بات چیت سے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں جہاں کئی دلچسپ میچز ہوئے وہیں یہ پورا ٹورنامنٹ مودی...
    سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی انقلابی زندگی کے اہم پہلو؟ حزب اللہ لبنان کے صفر سے عالمی سطح پر عظیم نظریہ میں تبدیلی کے سفر میں سید مقاومت کا کردار؟ شہید سید حسن نصراللہ کی عظیم جدوجہد کے نتائج؟ صہیونیت مخالف مقاومت اسلامی خصوصاً حزب اللہ کا مستقبل؟ امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پلان کے مقاصد؟ پاکستانی وزیراعظم کیجانب سے صدر ٹرمپ کے غزہ پلان کی حمایت کیوں؟ سمیت دیگر متعلقہ و ایم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ...
    پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے سلمان خان کی جانب سے شاباش دینے کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کیلیے معنی خیز پیغام جاری کردیا۔ ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ہٹ دھرمی اور جارحانہ رویے کی گونج کے دوران شاہ زیب رند نے سلمان خان سے 2024 میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیو دوبارہ شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ بھارتی ایم ایم اے فائٹر کو شکست دینے کے بعد سلمان خان نے مجھے مبارک باد دی اور سراہا تھا۔ شاہ زیب رند نے سلمان خان کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ایسے لوگوں کی عزت اور احترام ہمیشہ کیا جاتا ہے۔           View this post...
    دنیا کی کسی بھی شوبز انڈسٹری سے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کسی طور بھی کم نہیں ہے اور اس کا ایک مظاہرہ نئی ٹیلی فلم بے گناہ ہے۔ عالمی سیاست کے الٹ پھیر اور عیار دشمنوں کی مکاری کو بے نقاب کرنے اور اپنا بیانیے کی فروغ کے لیے ڈراما اور فلم انڈسٹری ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ پڑوسی ملک نے اپنے کئی کالے کرتوتوں کو اپنی فلم انڈسٹری کے ذریعے چھپانے کے لیے استعمال کیا ہے اور من گھڑت کہانیاں پھیلائیں۔ پاکستانی ٹیلی فلم "بے گناہ" مودی سرکار کے ایک ایسے ہی ناٹک کا پول کھولنے کے لیے بنائی گئی ہے جس میں چشم کشا حقائق بتائے گئے ہیں۔ بے گناہ کا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بھارت...
    سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ٹرمپ کے امن پلان کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا۔ پروگرام کیپٹل ٹاک میں اعزاز چوہدری، سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نےاظہار خیال کیا۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ نیتن یاہو کے مقاصد پورے ہوئے نہ گریٹر اسرائیل کا منصوبہ کامیاب ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس پلان سے فلسطین میں خون خرابہ رکنے کی ایک بڑی اچھی خبر آئی ہے کیونکہ نہ تو نیتن یاہو رک رہے تھے اور نہ ہی امریکا خون خرابہ روکنا چاہتا تھا۔اعزاز چوہدری نے مزید کہا کہ نیتن یاہو پورے غزہ پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ وہاں جزیرہ بنانا چاہ رہے تھے اب نہ تو انہوں نے قبضہ کرنا ہے...
    پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر معین قریشی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حافظ فرحت عباس ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی تعینات کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیدار فردوس شمیم نقوی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ڈپٹی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین کی ہدایت پر معین قریشی کو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں کی تقرریاں تاحکم ثانی برقرار رہیں گی۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت نے 22 جولائی کو 9 مئی کے روز میانوالی میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اعلان کردہ غزہ امن معاہدے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق یہ منصوبہ فلسطینی عوام کی آزاد مرضی اور رضامندی کو یقینی بنائے بغیر فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی کوشش ہے، جو ناقابلِ قبول ہے۔ پارٹی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے ایک بیان  کہا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور مقبوضہ شامی گولان پہاڑیوں کو اسرائیلی علاقہ قرار دینا بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدامات خطے میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے عالمی کوششوں کو کمزور کرتے ہیں۔ ...
    کراچی: گورنر سندھ نے میڈیا ٹاک میں چھ صفر کا اشارہ کردیا اور کہا کہ بھارتی سمجھ تو گئے ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ بھارت نے پاکستان سے ٹرافی وصول نہیں کی اس پر آپ کیا کہیں گے؟ جواب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہاتھوں سے چھ صفر کا اشارہ کیا اور کہا کہ بھارتی سمجھ تو گئے ہوں گے، پاکستان نے جس طرح بھارت کو شکست دی اس کی مثال نہیں ملتی ہے لہذا مودی کھیل کے میدان کو جنگ کا میدان نہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی معلوم ہے کہ وہ اپنے ہر حربے میں بری طرح...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اعلان کردہ غزہ امن منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کی مرضی اور آزادی کے خلاف قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی منصوبہ: ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو جواب کے لیے 4 روز کا وقت دے دیا پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیلی علاقہ قرار دینا بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جو خطے میں پائیدار امن کے قیام کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ پارٹی کے بانی...
    پاکستان اور فن لینڈ نے کان کنی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اورپاکستان میں فن لینڈ کی سفیرHannu Ripatti کی زیر قیادت وفد کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ وفد میں میٹسو معدنیات کی صدرPiia Karhu اور فن لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل Willie Eerola بھی شامل تھے۔ باہمی تعاون میں اضافے سے پاکستان اپنی وسیع معدنی صلاحیت کو موثر طریقے سے بروئے کارلانے کیلئے فن لینڈ کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ حکومت نے معدنیات کے شعبے کے ریگولیٹری نظام کو موجودہ دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کیاہے۔ انہوں نے کہا...
    سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے معاہدے وفاقی حکومت کرتی ہے، ریکوڈک منصوبے کا معاہدہ مکمل شفافیت سے ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر پہلا حق بلوچستان کا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہر وقت تنقید زیب نہیں دیتی، پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے معاہدے وفاقی حکومت کرتی ہے، ریکوڈک منصوبے کا معاہدہ مکمل شفافیت سے ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر پہلا حق بلوچستان کا تھا، این ایف سی ایوارڈز کا فیصلہ تمام صوبوں کی...
    وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم حماس کی طرف سے امن تجاویز قبول کرنے کا انتظار کر رہے ہیں، حماس کے پاس امن تجاویز کا جواب دینے کے لیے 3 سے 4 دن ہیں، حماس یا تو تجاویز قبول کر لے گا یا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں بھارت کے 7 طیارے گرائے گئے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم حماس کی طرف سے امن تجاویز قبول کرنے کا انتظار کر رہے ہیں، حماس کے پاس امن تجاویز کا جواب دینے کے لیے 3 سے 4 دن ہیں، حماس یا تو تجاویز قبول...
    پاکستان کا اقوام متحدہ سے 565ارب 70کروڑ ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے اقوام متحدہ کو 2035تک کے نئے قومی ماحولیاتی اہداف بتا دیئے، مقصد کے حصول کیلئے 565ارب 70 ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق 2035تک پاکستان کاربن کا اخراج 2559سے کم کرکے 1280ملین ٹن تک لے آئیگا، کاربن کے اخراج میں اپنے وسائل سے 17فیصد کمی کی جائیگی جبکہ 35فیصد کمی 565ارب 70کروڑ ڈالر کی فنانسنگ اور ٹیکنالوجی فراہمی سے مشروط ہے ۔ اگلے10سال کے دوران پاکستان میں 38ہزار میگاواٹ قابل تجدید اور صاف توانائی کی شمولیت متوقع ہے۔ دستاویز کے مطابق پاکستان میں 2030تک 30فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہونگی، 3ہزار...
    پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے، اے ڈی بی کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیائی ترقیاتی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مالی سال 2026 میں جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ پالیسی ریفارمز اور استحکام سے معیشت میں بہتری جاری رہے گی۔رپورٹ کے مطابق 2026میں مہنگائی 6فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے، گیس ٹیرف میں اضافے سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا جبکہ مرکزی بینک مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے محتاط مانیٹری پالیسی اپنائے گا۔...
    سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مملکت کے سیاسی مؤقف اور حالیہ عالمی واقعات پر پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی غزہ میں جنگ کے خاتمے، امدادی سامان کی فراہمی اور تعمیر نو کی منصوبہ بندی کا خیرمقدم کیا گیا اور اس اعلان کو سراہا گیا کہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امن معاہدے کے قریب، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اس منصوبے کی حمایت کی، ڈونلڈ ٹرمپ کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ سعودی عرب امریکا کے ساتھ مل کر ایک جامع معاہدہ...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وفد کی قیادت کی، آسٹریلیا، کویت، عرب ممالک، اسلامی ممالک اور امریکا کے سربراہان سے ملاقاتیں کی، مسئلہ فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا، غزہ میں جاری ظلم پر بات کی، غزہ جنگ بندی امداد کی فراہمی پر بات چیت کی۔ مختلف سوالات پر اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا نے جو 21 نکاتی ڈاکیومنٹس جاری کیے ہیں اسے من و عن...
    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رواں برس پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں سال 31 دسمبر سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے لیکن اسی سال سعودی ولی عہد کا دورہ کنفرم ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews دورہ پاکستان کا فیصلہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وی نیوز
    انڈونیشیا دستے بھیجنے کو تیار،پاکستان جلد فلسطین اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وفد کی قیادت کی، آسٹریلیا، کویت، عرب ممالک، اسلامی ممالک اور امریکا کے سربراہان سے ملاقاتیں کی، مسئلہ فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ، غزہ میں جاری ظلم پر بات کی، غزہ جنگ بندی امداد کی فراہمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ “ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک” میں پاکستان کی معیشت سے متعلق مثبت پیشگوئیاں کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور مالی سال 2026 میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ اصلاحات اور پالیسی استحکام معیشت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔رپورٹ میں مہنگائی کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے کہ 2026 میں افراطِ زر 6 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ گیس ٹیرف میں متوقع اضافے کو اس کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم مرکزی بینک محتاط مانیٹری پالیسی اپناتے ہوئے قیمتوں کو...