2025-11-04@18:22:04 GMT
تلاش کی گنتی: 870
«کم فاصلے»:
(نئی خبر)
کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی کے سیکٹر 11-I میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دیگر دو کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت دانیال مسیح عرف ڈینی اور وارث مسیح عرف بابو کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دیگر دو ملزمان کی شناخت سید نظیر شاہ اور صابر عرف پوما کے نام سے کی گئی ہے، جو موقع سے گرفتار کیے گئے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل...
راولپنڈی: برطانیہ سفارت خانے کا عملہ اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق برطانوی سفارتخانے کا عملہ اڈیالہ جیل آیا ہے۔ 3 رکنی وفد میں مس سونینا، البرٹ ڈیورٹ اور ثاقب عباسی شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سفارتخانے کا وفد برطانوی نژاد پاکستانی قیدی طیب علی سے ملاقات کرے گا۔ اس دوران قیدی کی صحت اور قانونی امور سے متعلق معلومات لی جائیں گی۔
آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے ایک دیہی علاقے میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آسٹریلیا کے دیہی علاقے پورےپنکا (Porepunkah) میں پیش آیا جہاں 10 اہلکار سرچ وارنٹ لیکر پہنچی تھی۔ بھاری اسلحے سے لیس اور انتہائی خطرناک ملزم نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور حملے کے بعد جنگل میں بآسانی فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 59 سالہ ڈیٹیکٹیو اور 35 سالہ سینیئر کانسٹیبل موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور اہلکار کی ٹانگوں پر گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ وکٹوریہ پولیس کمشنر مائیک بش نے مرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ بہادر افسر ڈیوٹی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یومِ دفاع سے قبل وفاقی دارالحکومت کو ایک بڑے دہشت گرد حملے سے بچا لیا گیا۔ حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سہولت کاروں اور ایک افغان خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔ منصوبہ بنوں کینٹ حملے کی طرز پر تیار کیا گیا تھا اور ہدف اسلام آباد کی ایک حساس تنصیب تھی۔ ذرائع کے مطابق منصوبہ اس گروپ نے بنایا جس کی قیادت ماضی میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود کرتا تھا۔ عملی ذمہ داری قلعہ عبداللہ (بلوچستان) کے ایک شخص کو دی گئی تھی جو اسلام آباد کی ہوٹل انڈسٹری میں ملازمت کے بعد اپنے والد، جو درزی ہیں، کے پاس واپس لوٹ گیا تھا۔ بعدازاں وہ جڑواں شہروں میں...
ٹوکیو: وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قومی مفادات پر حملے کرنیوالے پاک جاپان سفارتی تعلقات پر بھی حملہ آور ہوگئے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جاپان کا دورہ کرنیوالے وفد کے ارکان سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی لسٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا 25 سال بعد اور پہلی بار خاتون وزیراعلیٰ کے دورہ جاپان کیخلاف شرمناک مہم ملک دشمنی کی انتہا ہے، سوشل میڈیا پرگردش کرنیوالی فہرست میں دیئے گئے نام جاپان کا دورہ کرنیوالے وفد میں شامل نہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا سرکاری دورے میں شامل ارکان کے سوا دیگر سب نے اخراجات ذاتی جیب سے ادا کئے، جاپان سے پاکستان کے تعلقات کے...
پنجاب کو گالی دینے سے کچھ نہیں ملے گا، نفرت کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاک فوج سرحدوں کی بہترین محافظ ہے، ملکی اداروں پر بلاجواز تنقید درست نہیں، ہمیں مسائل کے حل کے لیے وسیع پیمانے پر مذاکرات کرنے چائیں۔ اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرت کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، پنجاب کو گالی دینے سے کچھ نہیں ملے گا، احتجاج اور دھرنوں کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں، آئین پاکستان نے تمام اکائیوں کو جوڑے رکھا ہوا ہے، اختلاف رائے...
—فائل فوٹو لاہور کے علاقوں کاہنہ اور چوہنگ میں 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوہنگ میں مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے جبکہ کاہنہ میں مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔حکام نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی افسران کے تقرر و تبادلے، ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کی گریڈ 19کی فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات، قرآ ة العین فاطمہ اس سے قبل ڈپٹی سیکرٹری وزارت اقتصادی امور تعینات تھیں،قرآ ة العین فاطمہ سینئر مینجمنٹ کورس سے فراغت کے بعد نئی پوسٹنگ کو جوائن کریں گی ،تقرری کے منتظر ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18کے کاشف نبی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
چیک ریپبلک میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب ایک آئس ہاکی میچ کے دوران ریفری نے ایک کھلاڑی پر پینلٹی لگا دی اور کھلاڑی کی ماں مشتعل ہوکر میدان میں آگئی۔ رپورٹس کے مطابق پینلٹی پڑنے پر کھلاڑی کی ماں جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور فوراً میدان میں کود کر بیٹے کے دفاع میں ریفری سے بحث کرنے لگی۔ یہ واقعہ ایک مقامی لیگ میچ کے دوران پیش آیا۔ ریفری نے کھلاڑی کے فاؤل پر پینلٹی اسٹروک دیا تھا، جو کھلاڑی کی ٹیم کے حق میں نقصان دہ تھا۔ اس پر کھلاڑی کی ماں، جو اسٹیڈیم میں تماشائی کے طور پر موجود تھی، غصے میں آ گئی اور میدان میں داخل ہو کر ریفری سے...
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سینیٹ میں قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے آزادی کا حصول ایک لمبی تحریک اور جدودجہد مانگتا ہے ،قائد اعظم نے برصغیر کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں بدلے اور ایک ایسے قائد کی جدوجہد میں کبھی جلا گھرا،دھرنہ یا لانگ مارچ نہیں کیا گیا بلکہ صرف قوت کردار و نظریہ کی بدولت پاکستانیوں کو آزادی حاصل ہوئی،معرکہ حق کی چار روزہ جنگ کی کہانی اب شروع ہوئی ہے اور آج اقوام عالم میں ہماری اہمیت بڑھ چکی ہے جس کے پیچھے معرکہ حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر...
کراچی: عالمی گیمز 2025 میں پاکستان کے نور زمان بخار کی وجہ سے پلیٹ ایونٹ کے فائنل مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔ چین کے شہر چینگ ڈو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 ویں عالمی گیمز کے اسکواش ٹورنامنٹ کے پلیٹ ایونٹ کے فائنل سے قبل نور زمان سخت بخار میں مبتلا ہوگئے۔ عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان کو ریٹائرڈ ہرٹ کی بنیاد پر مقابلے سے دستبردار ہونا پڑا، بعد ازاں ان کے حریف جنوبی افریقہ کے ڈی وین نیکر کو 0-3 سے فاتح قرار دے دیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نور زمان ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کھا بیٹھے تھے جبکہ سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئے...
مشہور تیلگو فلم باہوبلی کے اسٹار رانا دگگوبتی کو غیر قانونی آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز کی تشہیر کے معاملے میں پوچھ گچھ کیلئے ای ڈی آفس طلب کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رانا حیدرآباد میں اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئے۔ یہ پیشی ای ڈی کی جاری تحقیقات کا حصہ ہے جو کہ پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت ہو رہی ہیں۔ اداکار پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسے آن لائن گیمز کی تشہیر کی جو قانونی اجازت کے بغیر چل رہے تھے اور انہیں تفریح یا چیریٹی سے منسلک دکھایا جا رہا تھا تاکہ ان کی اصل نوعیت کو چھپایا جا سکے۔ ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رانا دگگوبتی کے بیانات کو...
لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جارہے تھے۔ اس دوران 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔ہلاک ملزمان میں سے ایک وہ ملزم بھی شامل تھا جس نے بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں تھیں۔یاد رہے کہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی تھی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا تھا۔اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
سی سی ڈی کی کارروائی میں 13 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے دو اشتہاری ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی چوپنگ کی کارروائی کے دوران اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزمان شعیب اور زبیر ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شبیرشدید زخمی ہوئے جبکہ انسپکٹر عمران یوسف کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولیاں لگیں۔ سی سی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان نے مانگامنڈی سے دوروز قبل تیرہ سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ، چیمبر واپس لے لیا
کینیڈا کے شہر سرے میں واقع بھارت کے عالمی شہرت یافتہ کامیڈین اور ٹی وی اسٹار کپل شرما کے کیفے پر ایک بار پھر بندوق برداروں نے حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کی آواز سنتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور محاصرہ کرلیا۔ جائے وقوعہ سے متعدد گولیوں کے خول ملے ہیں جن کی تعداد 25 کے قریب ہے۔ حملہ آور پولیس کے پہنچنے سے قبل فرار ہوگئے تھے۔ اس حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ریسٹورینٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ ابتدائی تحقیقات میں بھتہ خوری کا شاخسانہ لگتا ہے۔ بھارتی اداکار کپل شرما یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس واقعے پر تاحال...
ڈی آئی خان: جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں 3 راہگیر جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں شکئی اسٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکا ہوا، جس کے فوری بعد نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے میں 3 راہ گیروں کے جاں بحق ہونے کی پولیس نے تصدیق کردی ہے جب کہ تین پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہیں، جنہیں فوری طور پر وانا ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا...
فوٹو: اسکرین گریب پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس مقابلے میں 3 افراد ہلاک، ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے مطابق ملزمان نے سیشن کورٹ کے باہر روکنے پر پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، گوجرانوالہ میں فائرنگ کے بعد ملزمان سیالکوٹ کی طرف فرار ہوئے۔سیالکوٹ کی حدود میں بھی ملزمان نے پولیس ناکے پر فائرنگ کی، فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیل خاور شہید اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوا، ملزمان پھر سیالکوٹ سے واپس گوجرانوالہ کی طرف آئے۔ایس ایس اپی کے مطابق ترگڑی کے قریب پولیس نے ملزمان کو گھیر لیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان مارے گئے جبکہ ایک فرار ہوگیا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی سندھ میں این فائیوپر کیریج وے منصوبے کے تمام حصوں کواگلے سال مارچ تک مکمل کرلے گی.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا مقصد سندھ میں نیشنل ہائی وے این فائیوپر ملٹی بلین ڈوئلائزیشن کیریج وے منصوبے کے تمام حصوں کو رواں سال اگست اور اگلے سال مارچ تک مکمل کرنا ہے ویلتھ پاک کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق منصوبے جو سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کا ایک حصہ ہیں کو اس سال اگست میں حتمی شکل دی جائے گی جب کہ بقیہ دو حصے مارچ 2026 تک مکمل ہونے والے ہیں.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کا 222 کلومیٹر کا ڈوئل کیریج وے پراجیکٹ ہے جسے اگست 2023 میں شروع کیا گیا تھااسے چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور نیشنل ہائی...
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ماہانہ صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رہائشی علاقوں میں فیس 200 روپے جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ سے زیادہ فیس 5000 روپے ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں مختلف فیسیں ہوں گی۔ رہائشی علاقوں میں فیس کم ہوگی جبکہ کمرشل علاقوں میں فیس زیادہ ہوگی۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلنگ کے عمل کو ڈیجیٹل کیا جائے گا تاہم ابتدائی طور پر 2 ماہ کا بل پرنٹ کرکے دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ شہری آن لائن درخواست کے ذریعے فیس ادا کر سکیں گے۔ انہوں...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)نہ سفارش، نہ بحث، اب چالان ہوگا ثبوت کیساتھ، ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک اور آئوٹ ڈورایڈور ٹائزرزکے درمیان ملاقات ہوئی، آئوٹ ڈور ایڈور ٹائزرز نے ٹریفک پولیس سے تعاون کا اعلان کردیا۔(جاری ہے) 100سے زائد مقامات پر ٹریفک آگاہی اشتہارات چلائے جائیں گے، اسٹریمرز اور سائن بورڈز پر ٹریفک قوانین کا مواد جاری کیا جائے گا۔ ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے شہریوں کو آگاہی دی جائے گی۔شہر قائد میں جلد ای چالان کا آغاز کیا جا رہا ہے، فیس لیس سسٹم کے تحت خلاف ورزی پر خود کار چالان جاری ہوگا۔ چالان ڈاک کے ذریعے شہری کے گھر...
لاہور: چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ واقعے کا مرکزی ملزم گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے گینگ ریپ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا اور قصور میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں چوتھا مرکزی ملزم عمران ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے انسپکٹر شاہد جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے تاہم ملزمان کی فائرنگ سے بلٹ پروف جیکٹس اور موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک انہوں نے بتایا کہ ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان میں کہا یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی پر صرف چار ارب سلامی وصول کر چکا‘ اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے ہیں، ان کے پاس پلاٹ ہے نہ غیر ملکی شہریت کیونکہ الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔
قراردار پاکستان کو منظور ہوئے تقریباً 85 برس بیت گئے، جس کی منظوری کے سات سال بعد 1947 میں پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔ پاکستان ایک ایسی اکائی ہے جس میں مختلف ثقافتوں اور زبانیں بولنے والے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ مملکت خداداد جسے حاصل کرنے کےلیے لاتعداد قربانیاں دینی پڑیں، کیا ہم نے وہ مقاصد حاصل کرلیے؟ وطن عزیر کو حاصل کرنے کےلیے اُس وقت کے مسلمانوں کے پسِ منظر میں صدیوں کی محرومیاں تھیں، جس سے نجات کےلیے ایک طویل جدوجہد شروع کی گئی کہ برصغیر کے نچلے اور افلاس زدہ مسلمانوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جاسکے۔ جبکہ آج حقیقت یہ ہے کہ بحثیت پوری قوم دیانت داری، انصاف اور...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ بیورو کریٹ پرتگال میں پراپرٹی لینے کے بعد اب شہریت لینے کی تیاری کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ بیورو کریسی میں شامل آدھے سے زیادہ لوگوں نے پرتگال میں نہ صرف پراپرٹی بنالی بلکہ اب وہ شہریت بھی لے رہے ہیں اور یہ کوئی عام نہیں بلکہ نامی گرامی بیورو کریٹس ہیں۔ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ھے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ھے۔ اوریہ نامی گرامی بیوروکریٹس ھیں ۔ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ...
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)روس نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اب زمین سے درمیانے اور کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی تیاری، جانچ اور تعیناتی پر کسی پابندی کا پابند نہیں ہے۔ یہ فیصلہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (INF) معاہدے کے تحت عائد خودساختہ پابندیوں سے مکمل دستبرداری کی علامت ہے۔تفصیلات کے مطابق روس نے واضح کیا ہے کہ وہ زمین سے درمیانے اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی پر حدود کے تعین کا مزید پابند نہیں ہے۔ روس کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ روس کے مطالبات کے باوجود نیٹو کی جانب سے اس معاہدے کی پابندی کی یقین دہانی...
کراچی: عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئر لینڈ پہنچ گئی جہاں قومی ٹیم کلون ٹرف میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں تین میچز کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے میچز 6، 8 اور 10 اگست کو شیڈول ہیں تاہم انٹرنیشنل سیریز کے میچز سے قبل مہمان ٹیم خود کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور مشقیں کرے گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم پیر کو آرام کرے گی اور منگل سے پریکٹس کا آغاز ہوگا۔ قبل ازیں 15 رکنی قومی ویمن اسکواڈ فاطمہ ثنا کی قیادت میں اتوار کو علی الصبح کراچی سے دوحا کے راستے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا، محمد وسیم ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا...
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی سے مبینہ زیادتی کا ایک اور ملزم پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 2 ملزمان اویس اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملوث چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ لاہور: خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاکپولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ...
کراچی ( ویب ڈیسک )پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام بیٹے کے ساتھ ایک جنازے میں شرکت کیلئے آئے تھے کہ قمیض شلوار میں ملبوس ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی اور حملہ آور نے فرار ہوتے ہوئے کہا ایک جملہ بھی ادا کیا۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6 قرآن اکیڈمی میں نماز جمعہ کے بعد ایک شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا، فائرنگ کے نتیجے میں سینئر وکیل خواجہ شمس السلام اور ان کا بیٹا زخمی ہو گئے، فائرنگ سے زخمی ہونے...
ترجمان امریکی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ امریکی شہری پاکستان میں رش والے مقامات پر جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں امریکی قونصل خانے نے پاکستان میں تعینات سفارتی عملے اور شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان امریکی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ امریکی شہری پاکستان میں رش والے مقامات پر جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ امریکی قونصل خانے کا عملہ اور شہری ہوٹلوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ جانے سے گریز کریں۔
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے اہم حریف ممالک میں سے پاکستان پر 19 فیصد جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، یوں اسلام آباد کو نئی امریکی پالیسی میں سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت کی وجہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی...
ڈیفنس فیز 6 کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے ڈی ایچ اے فیز 6 پہنچے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور قاتلوں تک جلد رسائی حاصل کر لی جائے گی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء...
فائل فوٹو لاہور میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔یاد رہے کہ گزشتہ رات چوہنگ کے قریب 4 افراد نے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی۔دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے جا کر زیادتی کرنے لگا تھا کہ بچے کی چیخ و پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے چوہنگ کے قریب خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے میں ملوث دو ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔پولیس نے مزید بتایا کہ جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے باقی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات چوہنگ کے قریب 4 افراد نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی۔
ویب ڈیسک: صادق آباد کےعلاقہ ماہی چوک کے قریب پولیس چوکی پر کچے کے ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 ایلیٹ جوان شہید ہوگئے جبکہ 2 جوان زخمی ہوئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق درجنوں ڈاکوؤں نے رات گئے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، ڈاکوؤں کے حملے کی اطلاع پر ڈی پی او عرفان علی سموں پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، مقابلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا، ڈاکوؤں کی جانب سے چوکی پر راکٹ لانچر بھی داغے گئے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ ترجمان پولیس کے مطابق شہدا میں محمد عرفان، محمد سلیم، خلیل احمد، غضنفر عباس، نخیل حسین شامل ہیں، شہید اہلکار 6 ماہ سے کچے میں ڈیوٹی...
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں بھی مشکلات شروع ہوگئی ہیں اور اُن کے اہلیہ سے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ اور اہلیہ کے بھائی عون میں لفظی جنگ شروع ہوگئی جس کے بعد یوٹیوبر اور اہلیہ میں دراڑیں سامنے آنے لگی ہیں جبکہ گزشتہ چند ماہ سے تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے فاصلے بھی بڑھ رہے ہیں۔ صارفین کا خیال ہے کہ وقت، مصروفیات، باہمی اختلافات اور نجی نوعیت کے مسائل تعلقات میں بگاڑ کا باعث بنے ۔ رجب بٹ کی اہلیہ ایمان کے بھائی عون کا دعویٰ ہے کہ بہن ایمان کے سوشل میڈیا پر آنے کے حوالے سے پابندیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ وہ پڑھی لکھی ہیں اور ان چیزوں سے پریشان نہیں ہوتیں،...
امریکا میں 829 کلومیٹر طویل کڑکنے والی آسمانی بجلی کی شاخ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی جانب سے 22 اکتوبر 2017 میں پیش آنے والے اس واقعے سے متعلق ریکارڈ کا اعلان جمعرات کے روز کیا گیا۔ آسمانی بجلی کی اس شاخ کی لمبائی مشرقی ٹیکساس سے لے کر ریاست مِشوری کے شہر کنساس سٹی تک تھی۔ اس سے قبل 29 اپریل 2020 کو امریکا میں ہی ریاست مسیسپی اور ٹیکساس کے درمیان 768 کلو میٹر آسمانی بجلی کی شاخ نے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، جس کو 2022 میں ریکارڈ قرار دیا گیا تھا۔ پچھلے اور نئے دونوں ریکارڈز میں آٹھ کلو میٹر تک غلطی کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس جعلی مقابلے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی اور کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کا جواز پیش کرنے کیلئے ان پر عسکریت پسندوں سے روابط کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنماء محمد فاروق رحمانی نے سرینگر کے بالائی علاقے میں تین کشمیری نوجوانوں کی ایک جعلی مقابلے میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خانہ بدوش گجر بکروال برادری کے خلاف جاری وحشیانہ فوجی مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس جعلی مقابلے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2025ء) حکومت کے بیرون ملک سے چینی خریدنے کے فیصلے سے بھی شوگر ملز کو فائدہ ہونے کا امکان، نومبر میں باہر سے چینی آنے سے صرف 1 ماہ کیلئے چینی سستی ہونےسے کسانوں کو گنے کی قیمت بھی کم ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق چینی بحران سے متعلق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ "چینی کا مسئلہ نہیں، مصلحت ہے، حکومت چینی برآمد یہ جانتے ہوئے کرواتی ہے کہ اس سے ملک میں چینی کی قیمت بڑھ جائے گی۔ اب جب چینی درآمد کریں گے تو اس سے بھی مل مالکان کو ہی فائدہ ہو گا۔ نومبر میں کرشنگ سیزن میں، جب باہر سے چینی آئے گی، تو ایک...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ان میں سے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو ایک گلی کی صفائی کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اتنے میں دو نوجوان آ کر اس کے سر سے ٹوپی اتارتے ہیں اور اسے لاتوں سے مارتے ہیں اس کے بعد اس کے ہاتھ سے جھاڑو پکڑ کر دور پھینک دیتے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے اور نوجوانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انہیں سخت سزا دینے کا...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند کے والد خیر محمد نے ملاقات کی، جہاں حکومت کی جانب سے شاہزیب رند کے نام 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے شاہزیب کی بین الاقوامی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ان کے آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ Dear Shahzeb, @RindhShahzaib There seems to be some miscommunication. We sincerely apologise for this unjustified delay, sportsmen like you are our real heroes and we value your achievements. You have brought great honour to the country and made us all proud. The Prime Minister… — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) July 26, 2025 واضح رہے کہ چند دن قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات...
کراچی(این این آئی) کراچی میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں چائنیز پر حملوں میں ملوث 3 دہشتگرد مارے گئے۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے سول ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منگھو پیر میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا، کافی دیر تک دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشتگرد موقع پر مارے گئے، دہشت گرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش حملہ آور تھا۔راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ...
کراچی میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں چائنیز پر حملوں میں ملوث 3 دہشتگرد مارے گئے۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے سول ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منگھو پیر میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا، کافی دیر تک دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشتگرد موقع پر مارے گئے، دہشت گرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش حملہ آور تھا۔راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ مارے گئے دہشت...
اسامہ ملک: کراچی میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں چائنیز پر حملوں میں ملوث 3 دہشتگرد مارے گئے۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے سول ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منگھو پیر میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا، کافی دیر تک دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشتگرد موقع پر مارے گئے، دہشت گرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش حملہ آور تھا۔ اے سی...
ساہیوال میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ساہیوال میں کول والا بنگلہ کےقریب سی سی ڈی اورڈاکوؤں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا .جس کے نتیجے میں 3 ڈاکوہلاک ہوگئے۔ترجمان کے مطابق مارے گئے ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے. ہلاک ڈاکو فیصل آباد کےرہائشی متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دو علیحدہ مقابلوں میں دو ملزمان زخمی ہو گئے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ریڑھی روڈ کے قریب ابراہیم حیدری میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مسلح ملزمان کو دیکھتے ہی فائرنگ کا تبادلہ کیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو گیا جس کی شناخت یونس ولد عبدالشکور کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا ہے اور اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا...
مشترکہ جدت کیلئے ڈیجیٹل روابط کا قیام، وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی چینی وفد سے ملاقات، اے آئی تعاون، اسمارٹ سٹی انوویشن اور میڈ-ٹیک تبادلے کے فروغ پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے شنگھائی میں جاری ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر چین کے ممتاز طبی و ٹیکنالوجی ماہرین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی تاکہ پاکستان اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت، اسمارٹ سٹی حل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔وفد میں چنگ ڈونگ، جو آل چائنا فیڈریشن آف ریٹرنڈ اوورسیز چائنیز کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور شنگھائی زانگ جیانگ ہائی ٹیک سٹی میڈیکل انوویشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ہیں، لیو یوئنگوئی، وائس پریزیڈنٹ شینلان ٹیکنالوجی (شنگھائی) کمپنی لمیٹڈ، پروفیسر ژاؤ شانٹنگ، جو جرمنی سے...
مستونگ(نیوز ڈیسک) مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر حملے میں 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ فائرنگ کا مستونگ میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شاہد رند نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں قائم مقام ڈی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر موجود ہیں جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ دریں اثنا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کی...
ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے والے سب انسپکٹر کی آئی جی پنجاب سے ملاقات
سٹی 42: ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے والے سب انسپکٹر کی آئی جی پنجاب سے ملاقات ہوئی ، آئی جی پنجاب نے حوصلہ افزائی کی اور تعریفی سند سے نوازا ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان کی ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان کو تعریفی سند سے نوازا۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا اس موقع پر آئی جی پنجاب...
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا خیال "جارج بُش" کے دور صدارت میں پیش ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی وزیر دفاع "رابرٹ گیٹس" نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پہلی بار ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا خیال "جارج بُش" کے دور صدارت میں پیش ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں سال 2007-2008 میں وزیر دفاع تھا۔ میں نے اس وقت کے صدر سے کہا کہ ہم ایرانی ایٹمی پلانٹ کو شدید نقصان تو پہنچا سکتے ہیں مگر اسے مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ رابرٹ گیٹس کا موقف آج بھی یہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی حملے ایران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">داژو: چین میں ہونے والے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے شکست دے دی، 60 منٹ کے کھیل میں قومی کھلاڑی ایک بھی گول نہ کرسکے۔چین کے شہر داژو میں جاری ہاکی ایشیا کپ انڈر18 میں پاکستان ایشیئن چیمپئن بننے میں ناکام رہا، فائنل مقابلے میں جاپان نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد بآسانی 0-3 سے شکست دے دی۔میچ شروع ہوتے ہی جاپان نے قومی ٹیم کیخلاف تابڑ توڑ حملے شروع کر دیئے، یوما فجیوارا نے 22ویں اور 38 ویں منٹ میں لگاتار 2 گول کر کے جاپان کی برتری 0-2 کی تو 49ویں منٹ میں تتسوکی یسوئی نے گول کر...
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں ناراض بیوی کو منانے کیلیے آنے والے ملزم کی فائرنگ سے سسر، ساس سالہ اور لڑکی کے ماموں جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل پبی کے علاقے ٹیٹارہ میں خواتین کے تنازع پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوئے جن میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ۔جاں بحق ہونے والوں میں مشتاق خان 70 سال، زوجہ مشتاق عمر 60 سال، حیات عمر 53 سال شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ اکبرپورہ کے علاقے ٹیٹاری میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے آنے والے شوہر نے ساتھ لے جانے کی اجازت نہ دینے پر طیش میں آکر فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں ملزم داماد کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے کے لئے مطلوبہ دستاویزات ہمراہ لانا ضروری ہے، والدین یا بہن بھایئوں کے شناختی کارڈ، لے پالک یا لاوارث ہونے کی صورت میں قانونی سرپرست اور سرپرستی کا قانونی ثبوت، ب فارم یا یونین کونسل یا کنٹونمنٹ بورڈ سے جاری شدہ بچے کا کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ یا نیچر لائزیشن سٹیزن شپ سرٹیفکیٹ۔ پہلے مرحلے میں ٹوکن حاصل کریں، اپنی باری آنے پر کاؤنٹر پر جا کے بائیو میٹرک تصدیق کروائیں، والدین یا بہن، بھائیوں میں سے کسی ایک کی بائیو میٹرک تصدیق کرائیں۔ تیسرے مرحلے میں اپنے کوائف درج کروائیں، انگلیوں کے نشانات اور تصویر بنوائیں، درج کروائے گئے تمام کوائف چیک کریں اگر کوئی غلطی ہے تو فوراً درست کرائیں۔ چوتھے...
فائل فوٹو لکی مروت کے تھانا گمبیلا پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی نقل و حرکت بھانپتے ہوئے پولیس نے فائرنگ شروع کی۔ پولیس کی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے جبکہ پولیس نفری مکمل محفوظ رہی۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی دفاعی کمپنیوں نے سیکڑوں ڈرون کے بیک وقت حملے کا توڑ ڈھونڈ لیا ۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنیوں نے تیز اور طاقتور مائیکروویو کا تجربہ کیا ہے۔ طاقتور مائیکروویو سے سیکڑوں ڈرونز کو ایک ساتھ تباہ کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ ڈرونز کا استعمال جنگی حکمت عملی میں ایک اہم ضرورت بن چکا ہے۔ یہ بغیر پائلٹ کے طیارے دشمن کی نگرانی، جاسوسی اور ہدف پر براہِ راست حملے سمیت دیگر مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
لاہور: انڈر18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم جمعہ کو ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔ گروپ کے آخری میچ میں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان چین کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے زیر کر کے ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل ٹیم نے بنگلہ دیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پْرامید ہے، دوسرا سیمی فائنل جاپان اوربنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔
کینیڈا کے شہر سرے میں بھارتی کامیڈین کپل شرما کے حال ہی میں لانچ ہونے والے ریسٹورنٹ ”کیپس کیفے“ پر بدھ کی رات فائرنگ کی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے نتیجے میں کم از کم 9 گولیاں چلائی گئیں جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے، اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس حملے نے سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش ضرورپیدا کر دی ہے رپورٹس میں یہ بھی کہا گہا ہے کہ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کالعدم تنظیم بابا خالصہ انٹرنیشنل (BKI) کے کارندے ہرجیت سنگھ لڈی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول...
واشنگٹن سے امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنیوں نے تیز اور طاقتور مائیکروویو کا تجربہ کیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق طاقتور مائیکروویو سے سینکڑوں ڈرونز کو ایک ساتھ تباہ کیا جاسکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی دفاعی کمپنیوں نے سینکڑوں ڈرونز کے بیک وقت حملے کا توڑ ڈھونڈ لیا ہے۔ واشنگٹن سے امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنیوں نے تیز اور طاقتور مائیکروویو کا تجربہ کیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق طاقتور مائیکروویو سے سینکڑوں ڈرونز کو ایک ساتھ تباہ کیا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ ڈرونز کا استعمال جنگی حکمتِ عملی میں ایک اہم ضرورت بن چکا ہے۔ یہ بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز دشمن کی نگرانی، جاسوسی اور ہدف پر براہِ راست حملے سمیت دیگر مقاصد...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب کو جمعرات کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ضلع باجوڑ کے پولیس افسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق مولانا خان زیب کو شنڈئی موڑ کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ 13 جولائی کو ہونے والے امن مارچ کی مہم چلا رہے تھے۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: فائرنگ سے اے این پی رہنما اور ن لیگی کارکن جاں بحق ڈی پی او رفیق نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو خار منتقل کردیا گیا۔...
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جولائی ۔2025 )سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمدکا آغاز ہوگیا،جس کے تحت 30 قیدی پاکستان منتقل کئے جاچکے ہیں، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.(جاری ہے) جدہ میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں گے سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ہو گا میری رائے میں یہ دورہ اسی سال ہو سکتا ہے، میں تو اسے مثبت دیکھ رہا ہوں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بڑا دورہ اس وقت ہوتا ہے جب...
ایران اسرائیل جنگ کے باعث برطانیہ نے تہران میں اپنے سفارت خانے کو عارضی طور پر بند کردیا تھا جسے اب کھول دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان برطانوی وزیر خارجہ برائے امور مشرق وسطیٰ ہیمنش فالکنر نے پیر کے روز برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے تہران میں اپنا سفارتخانہ عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا اور ایک ناظم الامور (Chargé d'affaires) تعینات کر دیا ہے۔ ہیمنش فالکنر نے مزید کہا کہ ہم ایران میں موجود برطانوی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنا مکمل کردار ادا کرتے رہیں گے۔ برطانوی دفتر خارجہ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ برطانوی سفارتی عملہ تہران پہنچ چکا ہے اور سفارتخانے کی سرگرمیاں مکمل طور...
ایوان صدر میں خفیہ میٹنگ اور صدر مملکت کو عہدے سے ہٹائے جانے کی افواہوں کی تردید، غریدہ فاروقی تفصیلات سامنے لے آئیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے نہروں کے معاملےپر ایوان صدر میں عسکری حکام کی خفیہ بریفنگ کی افواہوں کی تردید کردی جس کے بارے میں کچھ لوگ دعویٰ کررہے ہیں کہ اس ملاقات کی خفیہ تفصیلات لیک ہونے پر صدر مملکت کو عہدے سے ہٹانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔غریدہ فاروقی نےسرے سے ایسی کسی ملاقات کی ہی تردید کی ہے جس کو بنیاد پر صدر کو عہدے سے ہٹانے کا شوشہ چھوڑا گیاجس کی پہلے ہی تردید ہوچکی اورکہاہے کہ خبر غلط اور FAKE NEWS ہے، یہ انتہائی غلط ہے کہ محض سنسنی یا ویوز یا کسی ایجنڈے کی خاطر FAKE NEWS پھیلائی جائیں۔اپنے ایک ٹوئیٹ میں غریدہ فاروقی نے لکھا...
کراچی: شہر قائد کے دو مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے واقعات پیش آئے، جن میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پہلا مقابلہ تھانہ نارتھ ناظم آباد کی حدود میں حیدری صائمہ مال چزیپ سے ناظم آباد جاتے ہوئے ایک پل کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے فرار کی کوشش کے دوران فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کاشف ولد...
کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون میں پسند فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پسند کی شادی پر پیش آیا، لڑکی کے ورثاء کی فائرنگ سے لڑکےکا ماموں اور بھانجا جاں بحق ہوا۔پولیس حکام کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے، واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، چند ماہ قبل مقتول شمن نے بولان میں صائمہ سے پسند کی شادی کی تھی۔دہرے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ منگھوپیر میں درج کرلیا گیا، مدعی کے مطابق بھانجا 4 روز قبل ایک خاتون کو شادی کی غرض سے بولان سے گھر لایا تھا۔مدعی مقدمہ کے مطابق آج صبح ہمارےگھر پرحملہ ہوا، بھائی اور بھانجے...
چوہدری کاشف نواز رندھاوا کا خواب پورا، چاروں بیٹے مسجد نبوی میں داخلہ لے کر حفاظ کی کلاسز میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ)نیا سفر فاؤنڈیشن کے چیئرمین جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا کا ایک بڑا خواب پورا ہوا،چاروں حفاظ قرآن بیٹوں کا داخلہ مسجد نبوی شریف میں ہوگیا اور آج ان کی کلاس کا پہلا دن ہے دعا ہے ،اللہ تعالیٰ حرم نبوی میں قرآن مجید کی ترویج و اشاعت کے لیے پسران رندھاوا کو قبول فرمائے آمین۔ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے صدر خالد نواز چیمہ سیاسی وسماجی شخصیات وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سعودی...
برازیل میں منعقد ہونے والے برکس (BRICS) سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا اُس وقت لگا جب اجلاس کے اعلامیے میں پہلگام حملے کی مذمت تو کی گئی، لیکن پاکستان کا ذکر تک نہ کیا گیا، حالانکہ بھارت کی بھرپور کوشش تھی کہ اس حملے کو پاکستان سے جوڑ کر اعلامیے میں اس کا نام شامل کروایا جائے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے اجلاس کے دوران پاکستان مخالف الفاظ شامل کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا، مگر برکس کے رکن ممالک نے غیر جانبدار مؤقف اپناتے ہوئے اعلامیے کو متوازن اور ذمہ دارانہ رکھنے پر اصرار کیا۔ اعلامیے میں صرف دہشتگرد حملوں کی مذمت کی گئی، مگر پاکستان کا ذکر شامل نہ ہونے کو بھارت کی سفارتی...
راولپنڈی: کلرسیداں کے علاقے بائی پاس روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ریڈنگ ٹیم پر خطرناک اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کی اور اس دوران ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک شخص کی شناخت زعفران عرف علی باغی کے نام سے ہوئی، جو سنگین مقدمات، بھتہ خوری جبکہ قتل و اقدام قتل کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب تھا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ٹیم نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع پر سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس نے یوکرین پر اب تک کے سب سے بڑے ڈرون حملے میں 539 ڈرونز اور میزائل مارے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر 3 برسوں میں سب سے شدید فضائی حملہ کیا ہے۔اس حملے میں روس نے ایک ساتھ اب تک کے سب سے زیادہ ڈرونز استعمال کیے جبکہ کروز اور بیلسٹک میزائل بھی داغے۔روس کے اس فضائی حملے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ حملہ 13 گھنٹے مسلسل جاری رہا۔اس حملے میں یوکرین کے دارالحکومت میں ایک شہری ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ 5 ایمبولینسوں سمیت دو ریلوے اسٹیشن اور متعدد رہائشی عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔جس کے باعث ہزاروں لوگ پوری رات پناہ گاہوں، میٹرو اسٹیشنز اور زیر زمین پارکنگز میں...
پی آئی اے کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی کامیابی ،3ارب کا فائدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مقدمے کے فیصلے کے تحت پی آئی اے کو مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ روپے موصول ہو چکے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ ان کے مطابق یہ رقم پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں مقدمے کے فیصلے کے بعد موصول ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا، دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلا کھلا رہ گیا تھا جس سے نکل کر شیر نے فیملی پر حملہ کیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کی ٹیم فارم ہاؤس کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔
لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں موجود شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور حملہ کردیا جس میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن میں قائم فارم ہاؤس میں موجود شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور پھر راہ گیر خاتون و دو بچوں پر حملہ کیا۔ حملے کی زد میں آنے والے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے، تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وائلڈ...
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ حملے کے محرکات کے حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سینئر افسر زخمی اور ایک اہل کار لاپتا ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم وانا سے توئے خلہ جا رہی تھی۔ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جنوبی وزیرستان کے ڈی ایس پی رحمن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال ذرائع نے...
امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹرز نے خوراک لینے آنے والے بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے براہ راست گولیاں برسانے کی تصدیق کردی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی درندگی جاری: اہلخانہ کے لیے کھانا لینے جانے والوں کی مزید 57 لاشیں خالی ہاتھ گھر واپس اے پی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں امدادی مراکز پر تعینات امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز نے خوراک کے لیے جمع بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائیں جب کہ پر اسٹن گرینیڈز اور مرچ اسپرے کا بھی استعمال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں تعینات 2 امریکی کنٹریکٹرز نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سیکیورٹی عملہ غیر تربیت یافتہ اور بھاری اسلحے سے لیس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت اور مقامی ہسپتالوں کے مطابق بدھ کے دن سے لے کر جمعرات کی صبح تک اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 82 فلسطینی ہلاک ہو گئے، جن میں سے 38 افراد اس وقت نشانہ بنے جب وہ شدید ضرورت کے تحت امدادی سامان حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق پانچ افراد ان مقامات کے قریب ہلاک ہوئے، جو حال ہی میں قائم کی گئی متنازعہ تنظیم ''غزہ ہیومینیٹیرین فنڈ‘‘سے منسلک بتائے جا رہے ہیں۔ یہ ایک خفیہ امریکی تنظیم ہے اور اسرائیل کی حمایت سے غزہ میں خوراک کی ترسیل کر رہی ہے۔...
کلیم اختر:ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے نالہ لئی میں بچوں کے نہانے کی خبر پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ ندی نالوں، دریاؤں، نہروں اور برساتی پانی کے مقامات پر نہانے پر مکمل پابندی ہے،ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا ہ کہنا ہے کہ دریاؤں ،نہروں ،ندی نالوں اوربرساتی نالوں میں نہانےپرمکمل پابندی عائد ہے،انتظامیہ دفعہ144کے نفاذپرعملدرآمدیقینی بنائے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری ڈی جی پی ڈی ایم اے کی نالہ لئی کےاطراف پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔
مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی موثرلائحہ عمل کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے.اسحاق ڈار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )پاکستان نے رواں ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے” ایکس“ پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے صدارت ایسے وقت میں سنبھالی جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات اور انسانی بحران میں گھری ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کو مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی موثرلائحہ عمل کی طرف لے جانے کی کوشش کرے گا.(جاری ہے) اسحاق ڈار نے لکھا کہ پاکستان جامع ،متوازن اور عملی اقدامات کے لیے اقوام متحدہ کے تمام رکن ملکوں کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ کثیرالجہتی لائحہ عمل کے ذریعے...
لکی مروت کے علاقے غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ واقعہ گل باز دھقان کے قریب لونگ خیل روڈ پر پیش آیا، جہاں اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ شہید اہلکاروں کا تعلق گاؤں لونگ خیل سے بتایا جا رہا ہے۔ واردات کے بعد حملہ آور اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ کا...
ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد مشرق وسطیٰ میں ایک بڑی جنگ کے خطرات فی الحال معدوم ہوگئے ہیں لیکن اس جنگ کا آغاز کرنے والے ملک اسرائیل اور اس کے پشت پناہ امریکا کے عزائم اور منصوبے اپنی جگہ موجود ہیں جو پھرکسی وقت ایک نئی محاذ آرائی کا سبب بن کر خطے کے امن کو تباہ کر سکتے ہیں۔ نیتن یاہوگریٹر اسرائیل کے منصوبے کی تکمیل کا خواہاں ہے اور امریکا و دیگر مغربی طاقتیں ایران کو ایٹمی قوت بننے سے روکنا چاہتی ہیں۔ ایران ایک سے زائد مرتبہ یہ یقین دہانی کرا چکا ہے کہ اس کا یورینیم افزودگی پروگرام صرف توانائی کے حصول کے لیے ہے۔ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے جس نے...
گزشتہ 5 برس سے رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) پر کام کرنے والی صحافی سعدیہ مظہر نے وی نیوز کو بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے 4 صوبوں میں اب تک لاتعداد ’آر ٹی آئی‘ فائل کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے اچھا جواب صوبہ خیبر پختونخوا سے آتا ہے، پنجاب میں تھوڑا مسئلہ ہوتا تھا لیکن معلومات تک رسائی کسی نا کسی شکل میں ہوجاتی تھی، جہاں تک رہی بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تو انہوں نے ایسے اداروں سے بھی معلومات لیں جہاں سے لینا ناممکن تصور کیا جاتا ہے لیکن بات کی جائے صوبہ سندھ کی تو بدقسمتی سے نہ ہی پبلک باڈیز معلومات دینے کو تیار ہیں اور نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے گذشتہ شب مون سون کی بارشوں کے حوالے شہر میں صفائی ستھرائی اورنکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سٹی، لطیف آبادکے مختلف پمپنگ اسٹیشنوں اور نشیبی علاقوں کادورہ کیا، اس موقعے پرڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، ٹاؤن چیئرمینز مصطفی بلال،تاج ولی خان، حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر طفیل احمد ابڑ، پی پی کے فیصل عبدالجبارخان، حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اوربلدیہ اعلیٰ کے شعبہ (ایم اینڈ ای) اور سینیٹیشن کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے،دوریکے سلسلے میں میئرحیدرآباد نے گاڑی کھاتہ میں تلسی داس پمپنگ اسٹیشن، لطیف آباد نمبر 2اور حالی روڈکے پمپنگ اسٹیشنزکا دورہ کیا،اس موقع پرحیدرآباد...
فوٹو: جنگ کراچی کے علاقے لیاری کے نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان آکر شادی کرنے والی تیونسی لڑکی کی وطن واپسی کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ایس ایچ او عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ تیونس کے سفارتخانہ نے وومن پولیس سے رابطہ کرکے مدد کیلئے لڑکی کی تفصیلات لی ہیں، تیونس کی خاتون سفارتکار نے ایس ایچ او وومن کو کال کرکے لڑکی سے تفصیلی بات چیت کی۔ تیونس کی لڑکی کے شوہر کی فیملی کا بیان سامنے آ گیارابطہ کرنے پر عامر کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ ٹیونس سے پاکستان آنے سے وہ سندا کو بار بار منع کرتے رہے کہ وہ اس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکیں گے مگر لڑکی نے ہر طرح...
کراچی:پہلی رچزنیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چمپئن شپ کے تیسرے رو ز کوارٹر فائنلز مرحلے کو سپر وائزکرنے والے آفیشلز کا سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامرکے ساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسپورٹس ڈیسک)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون چھ کے زیر اہتمام پہلے نگہت عمر T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں دونوں سیمی فائنلز کے فیصلے ہوگئے پہلے سیمی فائنل میچ میں عالمگیر جیمخانہ نے میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب کو 36 رنز سے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ کلب نے ناردرن جیمخانہ کو 50 رنز سے شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا عالمگیر جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے محمد طحہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 73 رنز وکٹ کیپر بیٹسمین عاشر احمد نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔...
پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسی کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود،فیصلے کیخلاف اسمبلی اورعوامی سطح پراحتجاج کریں گے،بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسی کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود،فیصلے کیخلاف اسمبلی اورعوامی سطح پراحتجاج کریں گے،بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے اور بہت ناانصافی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسی کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے۔ان کا کہنا تھاکہ فیصلہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے، آئین کی غلط تشریح کی گئی ہے، یہ...
اسرائیلی وزیر دفاع ’اسرائیل کاٹز‘ نے کہا ہے کہ اگر موقع ملتا تو اسرائیل ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کر دیتا۔ ان کا یہ بیان ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، جس سے 2 ہفتے جاری رہنے والی کھلی دشمنی کا اختتام ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی شہدا کے لیے تہران میں قومی جنازے کا اعلان اسرائیلی چینل 13 سے گفتگو کرتے ہوئے کاٹز نے کہا کہ میری رائے میں اگر خامنہ ای ہماری پہنچ میں ہوتے، تو ہم انہیں ختم کر دیتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خامنہ ای کو اس خطرے کا اندازہ ہو گیا تھا، اس لیے وہ زمین کے اندر گہرائی میں چلے...
---فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے حکومت کے دروازے کھلے ہیں، ملکی مفاد کے لیے تحریکِ انصاف کو ہر معاملے پر ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا احسان افضل نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاملات کے حل کے لیے پاکستان جو کرسکتا ہے وہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کہتا تھا کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا لیکن آج بھارت تنہائی کا شکار ہے، بھارت کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات کو کسی نے نہیں مانا۔رانا احسان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کو سبکی ہوئی، کوئی ملک بھارت کے ساتھ نہیں۔
پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں میں ہم نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، ایران اپنا امیج بہتر بنانے کے لیے بہت ساری باتیں کر رہا ہے، صدر ٹرمپ اب بھی بات چیت اور معاہدے کے امکانات دیکھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع نے ایران پر حملے سے متعلق امریکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج نے انتہائی مہارت سے اپنا مشن مکمل کیا اور ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کیا، کچھ امریکی چینل من گھڑت رپورٹ چلا رہے ہیں، تنقید کرنے والے نہیں چاہتے کہ صدر ٹرمپ کامیاب ہوں۔ پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے میڈیا پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کا مقصد خطے میں جاری جنگ ختم کرنا تھا، فوجی آپریشن کے سبب اسرائیل ایران میں جنگ بندی ہوئی ۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ کے سب سے مشکل فوجی آپریشن کاحکم دیا، فوج نے مہارت سے مشن کو مکمل کیا، اس بارے میں بعض امریکی چینلز بےبنیاد خبریں چلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن( آئی اےای اے ) نےبھی کہا کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان ہوا جس کا اعتراف ترجمان ایرانی خارجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیته نے ایران پر امریکی حملے کے بعد میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کی توجہ ایران کی جوہری تنصیبات پر “تاریخی کامیاب حملے” کو اجاگر کرنے کے بجائے صدر ٹرمپ کے خلاف پروپیگنڈے پر مرکوز رہی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےامریکی وزیردفاع نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے تاریخ کی سب سے پیچیدہ اور خفیہ فوجی کارروائی کی قیادت کی، جس کا نتیجہ ایک فیصلہ کن کامیابی اور 12 روزہ جنگ کے خاتمے کی صورت میں نکلا۔انہوں نے دفاعی خفیہ ادارے (DIA) کی ابتدائی رپورٹ کے افشاء پر بھی شدید ناراضی ظاہر کی جو کچھ میڈیا اداروں بشمول NPR کو فراہم کی گئی تھی، حملے سے...
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران پر حملے سے متعلق رپورٹنگ کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے نیوز چینلز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ کچھ امریکی نیوز چینلز ایران پر حملے سے متعلق بے سروپا سوالات اُٹھا رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کسی بھی چینل کا نام لیے بغیر جذباتی انداز میں کہا کہ دراصل تنقید کرنے والے چینلز کو صدر ٹرمپ کی کامیابی ہضم نہیں ہورہے ہیں اور یہ چینلز گھما پھرا کر رپورٹنگ کرکے لوگوں کا ذہن خراب کرتے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیث نے کافی جذباتی انداز میں میڈیا پر تنقید کی اور کہا کہ میڈیا کے صدر کے دعوؤں پر شواہد...