2025-10-09@05:37:44 GMT
تلاش کی گنتی: 2354
«احسان الہ»:
(نئی خبر)
کراچی: گڈاپ ٹاؤن کونکر ندی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے بچے سمیت 3 افراد کی لاشیں ندی سے نکال لی گئیں، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق کونکرندی میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ندی سے نکال لی گئی ہیں جس کے بعد کونکر ندی میں گزشتہ تین روز سے جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ منگل کوشہرمیں موسلادھاربارش کے دوران گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے گڈاپ ٹاؤن کونکرندی میں ڈوب کرلا پتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں تیسرے روز جمعے صبح بھی ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کی جانب سے ندی میں سرچ اینڈ ریسکیو ٓپریشن کیا گیا۔ تیسرے روز...
کیرالہ (نیوز ڈیسک) ملیالم ریپر ہیرن داس مرلی المعروف ویدن کو ایک خاتون ڈاکٹر سے ریپ کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویدن کو 27 اگست کو کیرالہ ہائی کورٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے اور عصمت دری کے کیس میں مشروط ضمانت دی تھی اور انہیں مسلسل دو دن تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔ تاہم دوسرے دن کی پوچھ گچھ کے دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویدن کو ضمانت پر رہا کرنے سے قبل طبی معائنہ کیا جائے گا۔ یہ مقدمہ ایک خاتون ڈاکٹر کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس نے الزام لگایا کہ ریپر نے...
لاہور: شہر کے مصروف علاقے جلو موڑ مین بازار باٹا پور میں زمین کے تنازع پر 45 سالہ تاجر محمد عمران کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عمران اور ملزمان کے درمیان زمین کا تنازع گزشتہ ایک سال سے چل رہا تھا، اور اس دوران فریقین کے درمیان متعدد بار جھگڑے بھی ہو چکے تھے۔ مقتول عمران نے ملزمان کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، ملزمان نے مقتول کی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش اور زخمی شخص کو ایدھی کے رضا کاروں نے سپر ہائی وے پر قائم نجی اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ نوید کے نام سے کی گئی جبکہ 28 سالہ عامر کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اس حوالے گڈاپ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا بلدیہ ناردن بائی...
بلوچستان میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 4دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان کے ضلع پشین میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 اہم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد بلوچستان میں متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھے، ان میں چمن روڈ پر فرنٹیئر کور کے ٹرک پر حملہ، پشین میں لیویز افسر کے قتل اور...
معروف امریکی کاروباری شخصیت اور کمپیوٹر سافٹ وئیر کمپنی اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن نے 80 برس کی عمر میں 33 سالہ خاتون سے پانچویں شادی کرلی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیری ایلیسن دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ ان کی کمپنی کی حالیہ کارکردگی نے مارکیٹ کی توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا تھا جس سے ان کی دولت میں 101 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کا مجموعی اثاثہ 393 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو ایلون مسک سے بھی زیادہ ہے۔ 80 سالہ لیری ایلیسن ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے 2024 میں پانچویں شادی کرلی ہے جس کی...
ریاض کرکٹ لیگ (آر سی ایل) کی نمایاں ٹیم ریاض کرسٹل کرکٹ کلب نے اپنی 10 سالہ سالگرہ اور کٹ تقسیم کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب کلب کے اونر محمد عمر خطاب اور سید وقاص طیب کی میزبانی میں منعقد ہوئی، جس میں ٹیم ممبران کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں کلب کے عہدیداران ٹیم مینجر حمزہ عباس، ڈسپلن انچارج عمران خان اور میڈیا و مارکٹنگ مینجر کامران اشرف بھی موجود تھے۔ خصوصی مہمانوں میں چوہدری ندیم اکرم بگا، عمران اعوان اور حسیب گوندل شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے ریاض میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کا روڈ شو، پاکستانی سفارتخانے میں انعقاد اس موقع پر...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ناردن بائی پاس مواچھ گوٹھ پل پر ایک ٹرک اور مسافر کوسٹر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں انور علی، بینش شمشیر، عادل، 12 سالہ افشین، شمریز علی خان، معظم، مدینہ خاتون، 5 سالہ محمد اذان، صدف اور سونیہ فاطمہ شامل ہیں۔
کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے "ایوی ایشن ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ" میں چار سالہ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے پروگرام انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت شروع کیا جائے گا اور تعلیمی سال 2026 کے لیے پروگرام میں داخلوں کا اعلان کراچی یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے ساتھ ہی کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں سال 2026 کے داخلوں کی پالیسی کی منظوری کے لیے اکیڈمک کونسل کا اجلاس جمعرات کی دوپہر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی زیر صدارت ہورہا ہے، داخلہ کمیٹی کی تجویز کے تحت انٹر کے نتائج کے جلد اجراء کے سبب اس بار داخلے ایک ماہ قبل شروع ہونے ہیں،گزشتہ برس داخلوں کا...
سندھ پولیس نے تین سالہ بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور گھر میں داخل ہوکر چوری کرنے کے مقدمے میں نامزد کرلیا، عدالت نے بچے سمیت چاروں بھائیوں کی ضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس نے 3 سالہ بچہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، گھر میں زبردستی گھسنے اور چوری کے مقدمے میں نامزد کیا۔ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملیر میں ہوئی جس میں جج بچے سمیت 4 سگے بھائیوں کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذولفقار میمن کی عدالت کے روبرو جان سے مارنے کی دھمکی، زبردستی گھر میں گھسنے، ہراساں کرنے اور چوری کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقے جلال پور پیر والا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور امدادی چیکس تقسیم کیے۔ مریم نواز نے متعلقہ محکموں کو نیا بند بنانے کی فوری ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کوپکا کھانا، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ تباہ شدہ گھروں اور مویشیوں کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ سیلابی پانی کی نکاسی تک انتظامیہ فیلڈ میں موجود رہے گی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نےجانیں بچانے والے...
منیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کیخلاف جاری پرتشدد کریک ڈاؤن پر آواز بلند کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز نیپالی نژاد بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کیخلاف جاری پرتشدد کریک ڈاؤن پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔ منیشا نے سوشل میڈیا پر نیپالی زبان میں ایک پیغام جاری کیا ہے جس کیساتھ خون سے بھرے ایک جوتے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اداکارہ نے نیپالی زبان میں لکھا کہ ’آج نیپال کیلئے ایک سیاہ دن ہے جب گولیوں کے زریعے عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی اور بدعنوانی کیخلاف عوام کے غصے اور انصاف کے مطالبے کا جواب گولیوں سے دیا گیا‘۔ اداکارہ کی جانب سے یہ پیغام جنریشن...
حماس کے رہنما سہیل الہندی نے تصدیق کی ہے کہ دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں الخلیل الحیا سمیت تمام رہنما محفوظ ہیں۔ الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے حماس کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل الہندی نے تصدیق کی اسرائیل نے اُس عمارت کو نشانہ بنایا جہاں اعلیٰ قیادت غزہ جنگ بندی پر امریکی تجویز پر مشاورت کر رہی تھی۔ سہیل الہندی نے مزید بتایا کہ حملے میں حماس کی پوری قیادت محفوظ رہی البتہ الخلیل الحیا کے صاحبزادے ھمام الحیا اور ان کے دفتر کے انچارج جہاد لبد سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔ اُن کے بقول شہید ہونے والوں میں حماس رہنماؤں کے محافظ اور ایک قطری اہلکار بھی شامل ہے۔ سہیل الہندی نے الجزیرہ سے گفتگو میں مزید کہا کہ اسرائیلی حملے کے بعد سے...
قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس رہنماؤں کے رہائشی کوارٹرز پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی شناخت ہو گئی۔ حماس کے رہنما سہیل الہندی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی قیادت اسرائیلی حملے میں محفوظ رہی ہے دوحا میں اسرائیلی حملے کا ہدف ناکام ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ حماس رہنما اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے تاہم غزہ میں تحریک کے سربراہ خلیل الحیا کے بیٹےحمام الحیا اور ان کے دفتر کے ڈائریکٹر جہادلبد شہید ہوئے۔ سہیل الہندی کا کہنا تھا کہ ہم اس حملے کا ذمہ دار امریکی انتظامیہ کو ٹھہراتے ہیں، تحریک کی قیادت کا خون کسی بھی فلسطینی بچے کے خون جیسا ہے۔ الہندی کا کہنا ہے کہ دوحا...
ازمیر: ترکیہ کے شہر ازمیر کے قریب ایک پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، جب کہ پولیس نے 16 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ بالچووا کے علاقے میں پیش آیا، جو ازمیر کے مغرب میں واقع ہے۔ ترک وزیر داخلہ علی یرلکایا نے بتایا کہ حملے میں ایک اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر کہا کہ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور نوجوان کو گرفتار کرلیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے مبینہ طور پر شاٹ گن سے فائرنگ کی۔ پولیس نے علاقے...
لاہور: قلہ گجر سنگھ پولیس نے اغوا ہونے والے 3 سالہ بچے ناسق حسین کو چوہنگ سے بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز حاجی کیمپ پر شاپنگ کیلئے آئی فیملی کے ساتھ موجود بچے کو ملزم نے اغواء کرلیا تھا جس پر بچے کے والد نے مقدمہ درج کرایا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن خالد سعید کو بچے کی بازیابی کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو سی سی ٹی وی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کرلیا، بچہ والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی خالد سعید کا کہنا ہے کہ ملزم اب پولیس کی...

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’اوو اوشین‘ کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تاہم انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ سابق امریکی صدر کی جانب سے ان کا ایوارڈ امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے وصول کیا۔ واضح رہے کہ ایمی کے بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کا یہ تیسرا ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل اسی گیٹیگری میں...
راولپنڈی: راولپنڈی کے نواحی علاقے روات ٹی چوک، اسلام آباد کے قریب دو مال بردار ٹرکوں کے درمیان پیش آنے والے خوفناک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوری بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پیاز سے بھرا ایک ٹرک سڑک پر الٹ گیا، پیچھے سے آنے والا دوسرا وزنی سامان سے لدا ٹرک اسے بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر اس پر چڑھ گیا جس سے دونوں ٹرک بری طرح متاثر ہوئے اور آٹھ افراد نیچے دب گئے۔ دبنے والے تمام افراد ٹرکوں کے قریب موجود تھے اور...
محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ سے گزرنے والی ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس نے خاتون کی لاش ایمبولنس کی مددسے جناح اسپتال پہنچائی جہاں متوفیہ کی شناخت 55 سالہ طاہرہ زوجہ حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ ریلوے ٹریک عبور کررہی تھی کہ واقعہ رونما ہوا۔تاہم، پولیس مزید جانچ کررہی ہے۔
نارووال نالہ ڈیک کے نواحی پاکستانی سرحدی علاقہ لہڑی سے 3 عدد 8 پاؤنڈ وزنی اور ایک عدد 18کلو وزنی انڈین ساختہ اینٹی ٹینک مائنز کو اپنی تحویل میں لے کر عوام الناس کی جان و مال کو لاحق خطرات سے محفوظ بنا دیا گیا۔ مزید پڑھیں: فیول اسمگلنگ کا الزام، ایران نے عملے سمیت غیر ملکی آئل ٹینکر حراست میں لے لیا ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سید حسن رضا کا سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمہ شہری دفاع شہریوں کی جان و مال کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ مزید پڑھیں:ہمیں ٹینک اور کمپیوٹر چِپس چاہییں، ٹی شرٹس یا موزے نہیں، ٹرمپ انہوں نے نالہ ڈیک کے اطراف کی آبادیوں...

فلک جاوید کا اپنی بہن اور الہ دین کو لڑائی ختم کرنے کا مشورہ، الہ دین کا گنڈا پور کو عمران خان کا حکم ماننے کیلئے زور دینے کا مطالبہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید خان نے اپنی بہن اور الہ دین کے درمیان تصفیہ کروانے کی کوشش کی اور ٹویٹر پر پیغام جاری کیا۔ فلک نے لکھا کہ آپس کی لڑائی اور بحث کی وجہ سے سوشل میڈیا پر انتشار پیدا ہو گیا ہے، جبکہ عوام کا فوکس عمران خان پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے دونوں سے اپیل کی کہ اس لڑائی کو ختم کریں اور اپنی توانائی ایک مثبت اسپیس میں سوال و جواب کے لیے استعمال کریں۔ فلک نے کہا کہ یہ دو افراد کی لڑائی سوشل میڈیا کی لڑائی بن گئی اور مخالفین اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ الہ دین نے فلک کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے...
بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے اپنی یادگار فلم *رنگیلا* کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خوشگوار سرپرائز دے دیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ 1995 کی اس فلم کے مشہور گانے *رنگیلا رے* پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ رام گوپال ورما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم *رنگیلا* نے ریلیز کے وقت زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور اس کا گانا *رنگیلا رے* آج بھی مداحوں کو یاد ہے۔ نئی ویڈیو میں ارمیلا آسمانی اور سفید رنگ کے شارٹ فراک میں ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ مداحوں نے تبصروں میں...
لاس اینجلس: امریکی پاپ اسٹار سلینا گومز اور موسیقار بینی بلانکو اس ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 33 سالہ سلینا گومز اور 37 سالہ بلانکو کی شادی کی دو روزہ تقریبات جنوبی کیلیفورنیا کے مونٹیسیٹو یا سانتا باربرا میں ہوں گی۔ سلینا اور بلانکو نے 2023 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی جبکہ 2024 میں اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ شادی میں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی بڑی شخصیات شریک ہوں گی۔ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی اپنے منگیتر اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کے ہمراہ شرکت کریں گی۔ یہ شادی اس سال کی سب سے بڑی سیلیبریٹی ویڈنگز میں شمار کی جا رہی ہے اور...
معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز کی شادی تاریخ منظرِعام پر آگئی ہے۔ سلینا کی شادی میں شوبز سے جڑے کئی بڑے ناموں کی شرکت متوقع ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ گلوکارہ سلینا گومز رواں ماہ کے آخر میں اپنے 37 سالہ منگیتر بینی بلانکو کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔ سلینا اور بلانکو نے 2023 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا جبکہ 2024 میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔ سلینا اور بلانکو کی شادی کی دو روزہ تقریبات جنوبی کیلیفورنیا کے مونٹیسیٹو یا سانتا باربرا میں منعقد کی جائیں گی جس میں حال ہی میں منگنی کا اعلان کرنے والی سلینا کی دوست گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ٹریوس کیلسی کیساتھ شریک ہوں گی۔
شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 تھانہ فیروزآباد کی حدود طارق روڈ کے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو مالکن نے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق طارق روڈ میں واقع ایک گھر میں مالکن نے استری کے دوران دوپٹہ جلنے پر 12 سالہ گھریلو ملازمہ زینب کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ کمسن بچی کو استری سے جلایا گیا، جس کے نشانات اس کی کمر، بازو اور ٹانگوں سمیت پورے جسم پر واضح ہیں۔ پولیس کے مطابق بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کا مقدمہ فیروزآباد تھانے میں ملازمہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا...
ضلع نارووال کی تحصیل ظفر وال میں خطرناک صورت حال اُس وقت پیدا ہوئی جب نالہ ڈیک کے مختلف مقامات سے بھارتی ساختہ 5 اینٹی ٹینک مائنز برآمد ہوئیں۔ یہ مائنز ایک ہی دن میں مختلف مقامات پر سامنے آئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سیلابی ریلے کے ساتھ بہہ کر آئیں مائنز، اہلِ علاقہ نے اطلاع دی نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں بھارت کی سرحدی حدود سے بہنے والے پانی کے ساتھ یہ خطرناک بارودی مواد پاکستانی علاقے میں داخل ہوا۔ اہل علاقہ نے مائنز دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) اور سول ڈیفنس ٹیم...
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) معروف امریکی اداکارہ، گلوکارہ اور بزنس وومن سلینا گومز کی شادی کی ممکنہ تاریخ منظر عام پر آگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ سلینا گومز اپنے 37 سالہ منگیتر اور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو سے رواں ماہ کے اختتام پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شادی کی دو روزہ تقریبات جنوبی کیلیفورنیا کے مونٹیسیٹو یا سانتا باربرا میں ہوں گی، جن میں قریبی دوست ٹیلر سوئفٹ اور ان کے منگیتر ٹریوس کیلسی، دیگر ہالی ووڈ اسٹارز اور میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ساتھی شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ سلینا گومز اور بینی بلانکو نے 2023 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی جبکہ دسمبر 2024 میں...
دیر لوئر میں نو سالہ بچے کو اغوا کے بعد پتھر مار مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق باڈوان کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے 9 سالہ افنان کو پتھر مار مار کر قتل کیا گیا جس کی لاش ویرانے میں پھینکی گئی۔ افنان گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہوا تھا، واقعے کی رپورٹ چکدرہ پولیس اسٹیشن میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
نارووال کے سرحدی نالہ ڈیک کے قریب بھارتی ساختہ 51 ایم ایم مارٹر (شیل) گولہ برآمد ہوا ہے۔ مقامی افراد نے گولہ دیکھ کر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ بم ڈسپوزل اسکواڈ نارووال کے افسران موقع پر پہنچے اور مارٹر گولہ اپنے قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ حکام کے مطابق گولہ جموں کشمیر کی جانب سے آنے والے نالہ ڈیک کے نواحی علاقے میں ملا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بھارتی ساختہ مارٹر مارٹرشیل ناروال نالہ ڈیک
متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کے لیے 10 سالہ ’بلو ریزیڈنسی ویزا‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس ویزے کا مقصد ماہرین کو یو اے ای کی ماحولیاتی، سماجی اور معاشی ترقی میں شریک کرنا ہے۔ ’بلو ریزیڈنسی ویزا‘ ان سائنسدانوں، محققین، سرمایہ کاروں، ماہرینِ توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور پائیداری کے شعبوں کے ماہرین کے لیے ہے جنہوں نے عالمی یا قومی سطح پر نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ مزید پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا: 10 سالہ رہائش اور خصوصی فوائد کے ساتھ غیر ملکیوں کے لیے نادر موقع اس کے علاوہ بین الاقوامی اداروں کے اراکین، غیر سرکاری تنظیموں کے نمایاں نمائندے، ماحولیاتی ایوارڈ یافتہ شخصیات...
کراچی: لیاری اولڈ حاجی کیمپ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 60 سالہ شخص کوقتل کردیا۔ جمعہ کی صبح کلا کوٹ تھانے کے علاقے لیاری اولڈ حاجی کیمپ لنڈا بازار، بھٹو ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولنس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرکے شواہد اکٹھا کرلیے۔ ایس ایچ او کلاکوٹ آغا معشوق علی کے مطابق مقتول کی شناخت 60 سالہ سمیر ولد میرحسن کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول اور اُس کا بھائی منشیات فروشی میں ملوث رہے ہیں۔ مقتول کو ملزم شکیل...
کراچی: کورنگی نمبر ساڑھے تین عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول لانڈھی نمبر تین کا رہائشی تھا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے کورنگی نمبر ساڑھے 3 عید گاہ گراؤنڈ کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 35 سالہ شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، مقتول کے قریب سے اس کی موٹر سائیکل بھی ملی ہے جو پولیس نے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کی۔ مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، جس کی شناخت 35 سالہ محمد راحیل ولد محمد ہاشم کے نام سے کی گئی، مقتول لانڈھی نمبر 3 کا رہائشی تھا۔...
لاہور: سیشن عدالت نے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں مجرم غلام نبی کو عمر قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم کے خلاف فراہم کردہ شہادتیں جرم کو مکمل طور پر ثابت کرتی ہیں۔ فیصلے کے مطابق سرکاری وکیل شہلہ چوہدری نے عدالت میں 13 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروائے، جن میں واضح ہوا کہ ملزم نے مدعی کی بیٹی کو مسلسل 3 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ پیش کردہ شہادتیں اور ثبوت جرم کو بلا شبہ ثابت کرتے ہیں...
فیصل آباد میں ایک عورت اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو کینال میں چھوڑ کر چلی گئی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ایکشن لیا اور چیئرپرسن کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد نے بچی کو تحویل میں لے لیا۔ سارہ احمد نے بتایا کہ فیصل آباد میں ایک عورت اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو لاوارث حالت میں کینال میں چھوڑ کر فرار ہوگئی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم نے اپنی مدعیت میں عورت کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ بچی کو علاج معالجہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، علاج معالجہ کے بعد بہترین پرورش...
ایبٹ آباد میں ایف بی آر آفس لیڈی گارڈن کے سامنے ایک ڈمپر نے نجی اسکول کے بچوں کو سڑک پار کرتے ہوئے کچل دیا۔ دلخراش حادثے میں 3 معصوم بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، 7 ڈمپر نذر آتش ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق بچوں میں 10 سالہ ریحان ولد طیفل، 14 سالہ منال ولد ایاز اور 13 سالہ سواد شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 5 سالہ عروہ، 13 سالہ سویرا، 15 سالہ یشفا اور 11 سالہ احتشام شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچوں کے جسد...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ’ریوا‘ ضلع میں تعینات ایک خاتون جج کو تاوانی خط بھیجنے والے 74 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ خط میں 500 کروڑ روپے مانگے گئے تھے اور اسے ایک ایسے شخص کے نام سے دستخط کیا گیا تھا جس سے بھیجنے والے کی ذاتی دشمنی تھی۔ واقعہ کیسے ہوا؟ 2 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ موہنی بھاڈوریا، جو ریوا کے ٹایونتھر کورٹ میں تعینات ہیں، کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔ خط میں لکھا تھا: ’اگر زندہ رہنا چاہتی ہو تو رقم ادا کرو‘۔ اس پر دستخط ’ سندپ سنگھ ‘ کے نام سے کیے گئے، جسے خوفناک ہنومان گینگ کا رکن بتایا گیا۔ پولیس جعلی خط لکھنے...
لاہور: حرم شریف کے کولنگ سسٹم، پاکستان اور بھارت کے سیکڑوں بیراجوں و نہروں، کشن گنگا، تربیلا، منگلا ڈیمز سمیت ممبئی، کراچی، چک لالہ ایئرپورٹس اور والٹن ایئر فیلڈ سمیت نامور پراجیکٹس کی ماڈل اسٹڈی بنانے والا ادارہ 100 سال مکمل کرنے کے باوجود آج بھی پاکستان کے اہم ترین منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ مال روڈ پنجاب یونیورسٹی کے سامنے اور تاریخی عجائب گھر کے سنگم میں واقعہ محکمہ آبپاشی کا تاریخی ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ اتنی بڑی خدمات سر انجام دینے کے باوجود فنڈز کی کمی کا شکار ہے مگر اس کے بعد بھی ریسرچ کی اعلیٰ مثال قائم کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ...
خیبر پختونخوا حکومت نے 2 سالہ بی اے اور بی ایس سی پروگرام کے خاتمے کے چند برس بعد جزوی طور پر 2 سالہ ڈگری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر صوبے کے منتخب کالجز میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ ڈائریکٹوریٹ آف اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے سرکاری کالجز کو ایک مراسلہ بھیجا ہے، جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ اب کالجز میں یا تو 4 سالہ بی ایس پروگرام ہو گا یا نئی شروع کی جانے والی 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری۔ یہ بھی پڑھیں: خطیر فنڈز کے باوجود خیبر پختونخوا میں لاکھوں بچے تعلیم سے محروم کیوں؟ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صوبے کے 128 سرکاری کالجز میں نئے تعلیمی سال سے ایسوسی ایٹ...
راولپنڈی: عدالت نے کم عمر بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے میں مجرم عرفان عظیم کو 3 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے فیصلے میں لکھا کہ مجرم کو قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی جب کہ زیادتی کے جرم میں بھی سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح اغوا کے جرم میں بھی سزائے موت کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مجرم نے مارچ 2023ء میں تھانہ دھمیال کے علاقے سے 13 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد...
GUJRAT: گجرات شہر اس وقت بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جہاں مسلسل موسلادھار بارشوں اور ناقص نکاسی آب کے باعث شہری علاقوں میں 4، 4 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔ مدینہ سیداں، کچہری چوک، گوندل چوک، ظہور الٰہی اسٹیڈیم اور جیل چوک جیسے اہم علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے، مساجد سے مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آ رہی ہے۔ برساتی پانی کو موڑنے کی کوششیں تاحال ناکام، نالہ بھنڈر اور نالہ بھمبر میں آنے والے سیلابی ریلوں نے کئی گھروں کو لپیٹ میں لے لیا، ایک مکان پانی میں...
کراچی: شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے ساڑھے آٹھ نمبر کے قریب فائرنگ سے 2 سگے بھائی زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ اورنگی ٹاؤن پولیس کے مطابق زخمی بھائیوں کی شناخت 41 سالہ آصف اور 43 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی ہے۔ جبکہ واقعہ زاتی جھگڑے میں کی گئی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقے صرافہ بازار کے قریب فائرنگ سے 24 سالہ ثاقب زخمی ہوگیا جبکہ چینسر گوٹھ فوجی قبرستان کے قریب بھی فائرنگ سے 20 سالہ عذیر زخمی ہوگیا دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اور جناح اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے کھارادر اور محمود آباد پولیس کا کہنا کہ دونوں واقعات ذاتی جھگڑے کے دوران کی گئی فائرنگ سے پیش آئے ہیں جس کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

بھارت نے دریاوں میں مزید پانی چھوڑ دیا، مرالہ سے 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل، فلڈ الرٹ جاری
بھارت نے دریاوں میں مزید پانی چھوڑ دیا، مرالہ سے 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل، فلڈ الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)بھارت کی جناب سے دریاوں میں پانی چھوڑے جانے اور بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث دریائے چناب، ستلج اور راوی کے بہا ومیں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ پہلے سے بپھرے دریائے چناب سے خوفناک سیلابی ریلہ ملتان ڈویژن میں داخل ہوگیا۔دریائے چناب میں بھارت کی جانب سے خطرناک سیلابی ریلہ چھوڑے جانے کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر 5 لاکھ 31 ہزار کیوسک کا ریلہ داخل ہوگیا۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 5ستمبر تک دریاوں کے بہا میں غیر معمولی اضافہ ہوگا جبکہ دریائے چناب...
راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں 11 سالہ کائنات کی موت پر 2 ڈاکٹرز کو غفلت اور غلط تشخیص کا مرتکب قرار دے کر معطل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے پیڈز سرجری کے دونوں ڈاکٹرز کامران اور سلمان کو معطل کرتے ہوئے لاہور طلب کر لیا ہے۔ ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق 29 اگست کو 11 سالہ کائنات کو پیٹ میں درد کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں غلط تشخیص کے نتیجے میں اپینڈکس کا آپریشن کردیا گیا۔ بچی مسلسل درد سے چیختی چلاتی رہی اور بالآخر دم توڑ گئی۔ ایم ایس ہولی فیملی اسپتال کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی اور وائس چانسلر...
اسلام آباد: پنجاب میں ایک طرف سیلاب سے صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب گنڈا سنگھ والا پر پانی ناپنے والی گیج ہی غائب ہوگئی۔ گنڈا سنگھ والا پر کتنا پانی داخل ہو رہا ہے اس کی پیمائش نہیں کی جا رہی، اس وقت پانی کا بہاؤ اندازاً 2 لاکھ 69 ہزار کیوسک ہے۔ اس کے علاوہ، چنیوٹ بیراج پر پانی کا بہاو ایک لاکھ 12 ہزار کیوسک ہے اور تریموں بیراج پر پانی کا بہاو دو لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے۔ پنجند ہیڈ ورک کا پانی کا بہاو 1 لاکھ 69 ہزار کیوسک ہے۔ نالہ پلکھو سے بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاو 8 ہزار 386 کیوسک ہے۔ دوسری جانب،...
ہیوسٹن (نیوزڈیسک) امریکہ میں ایک 11 سالہ بچہ معمولی سی شرارت کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ کی رات شہر ہیوسٹن کے مشرقی علاقے ریسین اسٹریٹ پر پیش آیا، جب کچھ بچے گھروں کی ڈور بیل بجا کر بھاگنے کا کھیل کھیل رہے تھے۔ پولیس کے مطابق رات تقریباً گیارہ بجے ایک مکان سے 42 سالہ شخص باہر نکلا اور بچوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ بچے اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ گئے، لیکن ایک 11 سالہ لڑکا گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے...
مسقط: خلیجی ملک عمان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ہنرمند افراد کو راغب کرنے کے لیے 10 سالہ "گولڈن رہائش پروگرام" کا اعلان کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سرمایہ کار صرف 2 لاکھ عمانی ریال (تقریباً 5 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کے بدلے قابلِ تجدید رہائشی اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔ یہ پروگرام عمان کے "ویژن 2040" اصلاحات کا حصہ ہے جس کا مقصد سیاحت، صنعت اور تجارت کو فروغ دینا ہے۔ حکام کے مطابق گولڈن رہائش اجازت نامہ نہ صرف سرمایہ کار بلکہ ان کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کے لیے بھی ہوگا۔ اس پروگرام میں شامل افراد کو خصوصی سہولیات بھی دی جائیں گی جن میں ائیرپورٹ پر...
مسقط(انٹرنیشنل ڈیسک) سلطنتِ عمان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ہنرمند افراد کو راغب کرنے کے لیے 10 سالہ **گولڈن رہائش پروگرام** متعارف کر دیا۔ اس کے تحت سرمایہ کار محض 2 لاکھ عمانی ریال (تقریباً 5 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کے بدلے قابلِ تجدید رہائشی اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔ یہ پروگرام عمان کے ویژن 2040 کا حصہ ہے، جس کا مقصد سیاحت، صنعت اور تجارت کو نئی جہت دینا ہے۔ حکام کے مطابق یہ رہائش اجازت نامہ سرمایہ کار کے اہلِ خانہ اور قریبی رشتہ داروں کے لیے بھی مؤثر ہوگا۔ گولڈن رہائش کے حامل افراد کو خصوصی سہولیات ملیں گی، جن میں ایئرپورٹ پر فاسٹ ٹریک سروس، تین گھریلو ملازمین رکھنے...
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری میں ایک 26 سالہ نوجوان نے اپنی 52 سالہ انسٹاگرام دوست اور 4 بچوں کی ماں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے خاتون کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ اسے شادی پر مجبور کر رہی تھیں اور ساتھ ہی تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم واپس کرنے کا تقاضا بھی کر رہی تھیں جو اس نے قرض لیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارون راجپوت اور مقتولہ کا رابطہ انسٹاگرام پر ہوا تھا۔ دونوں تقریباً ڈیڑھ سال سے رابطے میں تھے اور 2 ماہ قبل انہوں نے ایک دوسرے کے فون نمبر حاصل کر کے باقاعدہ بات چیت شروع کی تھی۔ اس دوران وہ کئی بار بالمشافہ...
کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بچوں سمیت 10 مغوی لڑکوں اور لڑکیوں کو بازباب جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے وی سی سی کے بیان کے مطابق گزشتہ ماہ 27 اگست کو آئی جی سندھ نے کراچی سے حالیہ اغوا کیے جانے والے بچوں کی بازیابی کے لیے اے سی وی سی پولیس کو ٹاسک سونپا تھا، جس پر ایس ایس پی اور ڈی ایس پی آپریشن و انویسٹی گیشن کی نگرانی میں مختلف زونزمیں ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران شہر کے مختلف...
کراچی میں شہید ملت روڈ پر ہل پارک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے27 سالہ شہری سید شہیر جاوید زخمی جب کہ نامعلوم مسلح ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے پہلے قریبی اسپتال اور بعد میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی شہیر جاوید پیشے کے لحاظ سے سائیکولوجسٹ ہیں، وہ ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’شبیر تو دیکھے گا‘ کے سینئر اسکرپٹ رائٹر اور مشہورشاعر جاوید صبا کے صاحبزادے ہیں۔ پولیس جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں۔
گواڈالاہارا (میکسیکو) سے دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ 32 سالہ مشہور ٹک ٹاک اسٹار ایسمیرالڈا فیرر گاریبے اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ مردہ حالت میں ملی ہیں۔ پولیس نے چاروں لاشیں پلاسٹک میں لپٹی ہوئی ایک گاڑی سے برآمد کیں، جو سان آندریس کے علاقے میں کھڑی تھی۔ متاثرہ خاندان کی شناخت پراسیکیوٹرز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایسمیرالڈا، ان کے 36 سالہ شوہر روبرتو کارلوس گل لیسیا، 13 سالہ بیٹا گیل سانتیاگو اور 7 سالہ بیٹی ریجینا شامل ہیں۔ ورکشاپ سے شواہد ملے تحقیقات کے دوران پولیس کو قریبی مکینک ورکشاپ سے خون کے دھبے، گولیوں کے خول اور دیگر ثبوت ملے۔ حکام کے مطابق غالب امکان ہے...
اسلام آباد: راول ڈیم کے پانی کی سطح 1751.70 فٹ تک پہنچنے کے بعد ڈیم کے اسپل ویز آج صبح 7 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اسپل ویز کھلنے کے باعث کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں واضح اضافہ متوقع ہے، جس کے پیش نظر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے کورنگ نالہ کے اطراف میں آباد رہائشی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کے بہاؤ میں تیزی کے...
راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل بارشوں کے بعد نالہ لئی میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس پر انتظامیہ نے اطراف کی آبادی کو فوری انخلا کا حکم دے دیا۔ جڑواں شہروں میں بارش کے نتیجے میں نالہ لئی کی سطح 19 فٹ تک بلند ہوگئی، جس کے بعد شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کے ساتھ الرٹ جاری کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، سڑکیں تالاب میں تبدیل، گاڑیاں ڈوب گئیں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کے کنارے رہنے والے مکینوں کو تعاون کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام...
جڑواں شہروں میں مسلسل بارش کے بعد نالالئی میں طغیانی کے بعد آبادی کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ایکسیریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل بارشوں کے بعد نالہ لئی کی سطح میں 19 فٹ تک اضافہ ہوگیا۔ جس کے بعد انتظامیہ نے آبادی کو فوری انخلا کا حکم دیتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔ انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف میں مقیم رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی اور تعاون کی ہدایت کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ایچ ایٹ کے مقام پر 98 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گولڑہ کے مقام پر76 ملی میٹر اور سیدپور میں 45، بوکرا میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی...
لاہور: لاہور کے مختلف علاقوں سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق نواں کوٹ اسکیم موڑ کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص، غالب مارکیٹ گلبرگ مین مارکیٹ کے قریب سے 52 سالہ نامعلوم شخص، ہیر بیدیاں روڈ سے 45 سالہ نامعلوم شخص جبکہ کاہنہ ڈیفنس روڈ کے قریب سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ایدھی ترجمان نے بتایا کہ چاروں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں جبکہ ان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کارروائی کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ ادھر ساندہ کے علاقے میں 65 سالہ محمد سلیم کو قتل کردیا گیا، مقتول گزشتہ...
کراچی: شہر قائد میں گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقہ سپرہائی وے افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان ایدھی کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20 سالہ امیرین ، 40 سالہ رانی ، 43 سالہ صنم ، 35 سالہ مریم اور 16 سالہ سلمان کے ناموں سے کی گئی۔ علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
اینٹی وائلنٹ سیل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر نوجوان کو بازیاب کروالیا۔ ترجمان کے مطابق اے وی سی سی اور سی آئی اے پولیس نے منگھوپیر کی حدود سے اغواء کئے جانے والے 16 سالہ عبدالمعیز کو بازیاب کروالیا۔ مغوی 23 اگست 2025 کو گھر سے ٹیوشن پڑھنے نکلا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا ۔ عبدالمعیز کے اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 634/25 بجرم دفعہ 364A PPC تھانہ منگھوپیر میں درج ہوا۔ مقدمے کی تفتیش کرتے ہوئے اے وی سی سی / سی آئی اے پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرکے مغوی عبدالمعیز کو بحفاظت بازیاب کرکے اسکے والدین کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کم لڑکے کے مبینہ اغوا کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
لاہور کے نواحی علاقے چونگ میں واقع ایک پرانا اسکول اب عارضی ریلیف کیمپ میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں سینکڑوں سیلاب متاثرہ خواتین، بچوں اور بزرگوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔ یہاں کی دیواریں نمی سے بھیگی ہیں، فرش پر کیچڑ پھیلا ہے اور ہوا میں نمی اور بے بسی گھلی ہوئی ہے۔ 19 سالہ شمائلہ ریاض، جو اپنے پہلے بچے کے ساتھ سات ماہ کی حاملہ ہیں، چار دنوں سے اسی کیمپ میں مقیم ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ میں اپنے آنے والے بچے کے بارے میں خوشی سے سوچنا چاہتی تھی، لیکن اب تو اپنے مستقبل پر ہی یقین نہیں رہا۔ جسمانی تکالیف، ذہنی دباؤ اور سہولیات کا فقدان کیمپ میں موجود بیشتر خواتین نہ صرف جسمانی...
لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں ملزم نے 8 سالہ بچی کو زبردستی گاڑی میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرپنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اس کیس کی مکمل نگرانی کرے گی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گلبرگ سے گرفتار کر لیا، ملزم نے بچی کو زبردستی گاڑی میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ بچی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں مچھر کالونی نالہ اسٹاپ کے قریب پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جب کہ اس کے ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، مبینہ پولیس مقابلے میں فیصل عرف گرو نامی ملزم زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا ساتھی نظر الدین بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
ایک طویل المدتی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ ہجرت کرنے والے فلیمنگو ان پرندوں کے مقابلے میں کم رفتار سے بڑھاپے کی طرف بڑھتے ہیں جو اپنی پوری زندگی ایک ہی جگہ گزارتے ہیں۔ یہ مطالعہ فرانس کے جنوبی علاقے کامارگ میں ٹور دو ولاٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے 40 برس سے زائد عرصے تک جاری مانیٹرنگ پروگرام کے تحت کیا۔ گلابی فلیمنگو (Phoenicopterus roseus) میں 2 رویے پائے جاتے ہیں: کچھ پرندے کامارگ میں ہی رہتے ہیں، جبکہ دوسرے سردیوں میں اٹلی، اسپین یا شمالی افریقہ ہجرت کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق رہائشی پرندے جوانی میں زیادہ شرحِ بقا اور تولیدی کامیابی حاصل کرتے ہیں لیکن بعد کی زندگی میں تیزی سے بڑھاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔...
راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں 11 سال کائنات کی موت پر ہونے والی فیکٹ فائنڈنگ کے حوالے سے اسپتال ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں دو سینئر ڈاکٹروں کی غلفت اور لاپروائی کی وجہ سے علاج میں تاخیر ثابت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپتال کی پیڈز سرجری میں ڈاکٹر نے غلط تشخیص کرکے 11 سالہ کائنات کا اپینڈکس آپریشن کردیا تھا، کائنات کو پیٹ میں شدید درد تھا اور وہ چیختی چلاتی دم توڑ گئی تھیں۔ علاج میں غلفت اور لاپروائی کے ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف انضباطی کارروائی کے لیے سربمہر رپورٹ سیکریٹری ہیلتھ کو بھجو ادی گئی۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ذمہ دار قرار پانے والے دو سینئر ڈاکٹروں کے نام...
لاہور: غالب مارکیٹ میں ڈرائیور نے گاڑی کے اندر 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او غالب مارکیٹ فیصل ندیم نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرومانی روڈ گلبرگ سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو زبردستی گھر میں کھڑی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو زبردستی گاڑی میں لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچی کی والدہ نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی 2 بار بچی سے زیادتی کر چکا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر محمد ایاز نے بتایا کہ ملزم کے...
لاہور: بیدیاں روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، اولڈ انارکلی میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مانا والا بیدیاں روڈ اسماعیل پورہ میں ایک گھر کی چھت گرگئی جس میں متعدد افراد ملبے میں دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے میں سے چار افراد کو زندہ نکال لیا جب کہ تین لاشیں برآمد ہوئیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 60 سالہ رمضان ولد صوفی، 18 سالہ دعا فاطمہ اور سات سالہ کرن جاں بحق ہوگئے، 25 سالہ مافیہا زوجہ زبیر، 15 سالہ سلمان ولد اختر، 20 سالہ نازیہ ولد اقبال، 25 سالہ...
پشاور: بارشوں کے باعث بڈنی نالہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بڈنی نالہ میں درمنگی کے مقام پر پانی کا اخراج 11900 جبکہ پیر بالا کے مقام پر 9000 کیوسک سے تجاوز کرگیا۔ بڈنی نالہ کے مختلف مقامات پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس میں درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی الرٹ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نالہ کے قریب رہنے والے شہری آبادی کی فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔ بڈنی نالہ میں شدید اخراج کے باعث نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔...
بھارت کی جنوبی رہاست کیرالہ کے شہر کوچین میں کینرا بینک کے ملازمین نے انوکھا احتجاج کیا۔ ریجنل منیجر کی جانب سے دفتر کی کینٹین میں بیف پر پابندی لگانے کے بعد ملازمین نے بینک کے باہر ’بیف پارٹی‘ منعقد کی، جہاں بیف اور پراٹھے پیش کیے گئے۔ A controversy erupted at #CanaraBank’s regional office in #Kochi after a newly appointed manager from #Bihar reportedly banned beef from being served in the office canteen. In response, employees organized a dramatic protest by holding a “beef festival” outside the branch,… pic.twitter.com/lng7LbiUzM — News9 (@News9Tweets) August 30, 2025 یہ احتجاج اصل میں مبینہ ہراسانی کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا، لیکن بیف پر پابندی کی خبر سامنے آنے...
راولپنڈی: راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 11 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ ڈھوک چوہدریاں کی رہائشی 11 سالہ کائنات کو پیٹ میں درد کی شکایت پر تین دن قبل ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بچی کے والد کے مطابق ڈاکٹرز نے پیٹ درد کی تشخیص نہ ہونے پر بچی کا اپینڈکس کا آپریشن کر دیا جس کے بعد بھی بچی درد سے تڑپتی رہی۔ ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے بچی جان کی بازی ہار گئی۔ بچی کے لواحقین نے بچی کی ڈیڈ باڈی کو لینے سے انکار کر دیا۔ ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ نے واقعے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے...
راولپنڈی: راولپنڈی کے قبرستان میں دفنائی گی سات سالہ بچی کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے جب کہ قریب ہی سفید کپڑا اور روئی پڑی ملی، والد نے پولیس کو اطلاع دی جمعہ کی صبح مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو سات سالہ مسماتہ علینہ کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ وہ گتجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 میں رہائش پذیر ہے 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی جس کی تدفین خان کالونی والے قبرستان میں کی، جمعرات کی صبح فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان گیا تو بیٹی کی قبر سے چھیڑچھاڑ ہوئی تھی اور کفن ملحقہ...
موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کے بڑے بیٹے پرنس نے اپنی دیرینہ دوست مولی شرمانگ سے منگنی کا اعلان کردیا ہے۔ فلاحی ادارے کے بانی 28 سالہ پرنس جیکسن نے اپنی آٹھ سالہ رفاقت کے بعد مولی کو شادی کی پیشکش کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ’’انفینٹی‘‘ (لامتناہی) کا نشان شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری سنائی، جس کا مطلب ہے کہ ان کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ پرنس نے لکھا ’’میں اور مولی نے ساتھ میں بے شمار خوبصورت یادیں بنائی ہیں۔ ہم نے دنیا کا سفر کیا، گریجویشن مکمل کی اور ایک ساتھ بہت کچھ سیکھا۔ اب میں اپنی زندگی کے اگلے باب کے لیے پرجوش ہوں۔‘‘ یاد رہے کہ پرنس لاس اینجلس میں قائم ایک فاؤنڈیشن...
راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ قبرستان میں 7 سالہ بچی علینہ کی قبر سے مبینہ طور پر لاش غائب ہونے کے معاملے پر تحقیقات کے بعد حقیقت سامنے آگئی۔ یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کی قبر کشائی، عدالتی حکم پر کارروائی مکمل ابتدائی طور پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قبر سے بچی کی لاش غائب ہے، جس پر والد کی درخواست پر عدالت نے معاملے کا نوٹس لیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی سربراہی میں قبر کشائی کے احکامات جاری کیے۔ عدالت کی ہدایت پر پولیس، میڈیکل بورڈ، قبرستان انتظامیہ اور عدالتی عملہ موقع پر موجود رہا، جبکہ قبرستان کے اطراف میں اضافی سیکیورٹی...
راولپنڈی: 7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کی میت اپنی اصل جگہ سے ہلی ہوئی ہے۔ تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے خان کالونی قبرستان میں 7 سالہ بچی علینہ کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں آج قبر کشائی کی گئی۔ واضح رہے کہ قبرستان میں چند دن قبل دفنائی گی 7 سالہ بچی کو قبر سے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی گی تھی ، جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ بچی کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ گرجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 کا رہائشی ہوں۔ 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی، تدفین خان کالونی...
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں 100 سالہ ریٹائرڈ مرچنٹ نیوی افسر کو سائبرنوسربازوں نے ’ڈیجیٹل گرفتاری‘ میں رکھ کر ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے ہردیو سنگھ نامی بزرگ کو ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا، کال کرنے والوں نے خود کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کا افسر ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ ڈیجیٹل گرفتاری‘، دوا خریدنے کے چکر میں خاتون 77 لاکھ سے کیسے محروم ہوئی؟ ملزمان نے انہیں ’ڈیجیٹل حراست‘ میں لے لیا اور مسلسل فون پر مصروف رکھتے ہوئے تنہائی اختیار کرنے پر مجبور کیا تاکہ وہ کسی کو اطلاع نہ دے سکیں۔ بعدازاں جب ہردیو...
ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے 28 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ نتاشا ایلن ایک ایسی سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی جس نے اپنے کینسر کے سفر کو بےباک انداز میں ہنستے کھیلتے دوسروں کیساتھ ایک دستاویزی شکل میں پیش کیا۔ نتاشا 22 اگست کو کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئی۔ نتاشا کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر اس کی موت کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ "نتاشا پیار، مہربانی اور خوشی سے بھری ایک خوبصورت روح تھی۔ اس نے بے شمار دلوں کو چھو لیا اور وہ سائنوویئل سارکوما (کینسر کی ایک قسم) سے متعلق آگاہی کی ایک بڑی مثال تھی۔ اس کی روح ان تمام لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی جنہیں...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو بری طرح متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں، ان بارشوں اور حادثات کے باعث 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا صوابی کا دورہ، ریلیف ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر تمام محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک کیا۔...
دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بھارتی آبی جارحیت کے باعث اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ایکسپوٹینشلی ہائی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 لاکھ کیوسک پانی کی آمد ہوئی، دریائے چناب میں پانی کی سطح 6 لاکھ 96 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد سے 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج 6 لاکھ 90 ہزار34 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا۔ دریائے چناب میں ہیڈخانکی کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد3 لاکھ 8 ہزار18 کیوسک اور...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور متاثرین کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ شاہدرہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس وقت پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں پانی کا شدید دباؤ ہے، نارووال مکمل طور پر زیرآب ہے جبکہ سیالکوٹ میں بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور انتظامیہ نے دن رات محنت کر کے لوگوں کا بروقت انخلا کیا، اگر پہلے سے تیاری نہ ہوتی تو نقصان کئی گنا زیادہ ہوتا۔ پنجاب حکومت نے اب تک 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات...
راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دونوں مجرمان کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔ مجرمان کو 5/5 لاکھ روپے جرمانے اور 5/5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا بھی سنائی گئی، مجرم محمد حسیب کو عمر قید،5 لاکھ روپے جرمانہ اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرم سجاول کو عمر قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، واقعہ کا مقدمہ جنوری 2025 تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔
سری نگر (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ 360 ملی میٹر بارش کے باعث دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے، کئی پل اور سڑکیں بہہ گئیں جبکہ وادی میں موبائل انٹرنیٹ، براڈبینڈ اور ٹیلی فون سروس مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ جموں اور ڈوڈا میں ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔ دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرناک حد سے اوپر پہنچ گئی ہے جس پر حکام نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ شدید بارشوں سے بھارت کے شمالی علاقے بھی متاثر ہوئے...
پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے معاوضے دگنے کر دیئے ہیں، نقصانات کا سو فیصد ازالہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر تمام محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک کیا۔ ریسکیو کارروائیوں کے دوران 5566 افراد کو بچایا گیا...
مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی اور 50 سالہ بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 360 ملی میٹر بارش کے باعث دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے، متعدد پُل اور سڑکیں بہہ گئیں جبکہ وادی میں موبائل انٹرنیٹ، براڈبینڈ اور ٹیلی فون سروس مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جب کہ جموں اور ڈوڈا میں ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔ دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرناک حد سے اوپر جاچکی ہے۔ حکام نے بارشوں کے مزید جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے آج بھی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کے شمالی علاقوں ہماچل پردیش اور...
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے 3 سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سگے باپ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ اگر ملزم ضمانت کا غلط استعمال کرے یا ٹرائل میں تاخیر کا باعث بنے تو ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دیتے ہوئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کا حوالہ دیا اور کہا کہ مزید انکوائری والے کیسز میں ضمانت دی جا سکتی ہے۔ صرف جرم کی سنگینی عدالت سے ضمانت دینے کا اختیار چھیننے کے لیے کافی نہیں۔ فیصلے میں سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا کہ ضمانت...
راجستھان کے اودے پور ضلع کی تحصیل جھاڈول میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں 55 سالہ ریکھا کلبیلیا نے اپنے 17ویں بچے کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں جنم دیا، اس موقع پر ان کے رشتہ دار، عزیز اور حتیٰ کہ نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں بھی اسپتال پہنچے۔ ریکھا اور ان کے شوہر کاوارا رام کلبیلیا گاؤں لیلاواس کے رہائشی ہیں، شادی کے بعد اب تک ان کے ہاں 17 بچے پیدا ہوئے جن میں سے 5 بچے پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد وفات پا گئے، جبکہ 7 بیٹوں اور 5 بیٹیوں سمیت 12 بچے زندہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کاوارا رام کے مطابق، 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شادی شدہ ہیں اور ان کے اپنے بھی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی، شیریں جناح کالونی میں واقع بسم اللہ مسجد کے قریب زہریلی چیز کھانے کے باعث ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ بدھ کی شب پیش آیا۔ چھیپا حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ ارباز کے نام سے کی گئی ہے۔
گارڈن شو مارکیٹ ناریل والی گلی میں رہائشی عمارت میں فلیٹ کی چھت کا پلستر گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ متوفیہ کا شوہر اور ایک کمسن لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ ، پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے خاتون کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا۔ چھیپا حکام کے مطابق 5 منزلہ عمارت کی پانچویں منزل پر بنے ہوئے فلیٹ کی چھت گری تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جبکہ متوفیہ کی شناخت 50 سالہ محمودہ کے نام سے کی گئی جبکہ شوہر 55 سالہ ابراہیم اور 6 سالہ علی ولد ذیشان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی...
سیالکوٹ میں حالیہ بارشوں کے باعث صورتحال نہایت تشویشناک ہوگئی ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ نالہ ڈیک اور نالہ ایک میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے جبکہ بارشی پانی تیزی سے رہائشی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید بتا رہے ہیں عظیم شہزاد آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اونچے درجے کا سیلاب سیالکوٹ سیلاب ہیڈ مرالہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آن لائن گیمنگ کی لت نوجوانوں کے لیے خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے۔ بھارت میں اندور شہر کی ایک 16 سالہ لڑکی نے فینٹسی گیمنگ ایپ پر کھیلنے کے شوق میں قرض لے کر 80 ہزار روپے اڑا دیے جبکہ پونے کا ایک 13 سالہ لڑکا اپنی والدہ کا یو پی آئی پن یاد کرکے 2 لاکھ روپے کے ورچوئل ہتھیار خرید بیٹھا۔ ماہرین نفسیات کے مطابق گیمنگ کی یہ لت نہ صرف مالی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ فری گیم سے لاکھوں کے قرض تک اندور کی لڑکی کا قصہ کیسے شروع ہوا؟ آغاز میں اس نے مفت ایپ ڈاؤن لوڈ کی،...
آن لائن گیمنگ کی لت نوجوانوں کے لیے خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے۔ بھارت میں اندور شہر کی ایک 16 سالہ لڑکی نے فینٹسی گیمنگ ایپ پر کھیلنے کے شوق میں قرض لے کر 80 ہزار روپے اڑا دیے جبکہ پونے کا ایک 13 سالہ لڑکا اپنی والدہ کا یو پی آئی پن یاد کرکے 2 لاکھ روپے کے ورچوئل ہتھیار خرید بیٹھا۔ ماہرین نفسیات کے مطابق گیمنگ کی یہ لت نہ صرف مالی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ فری گیم سے لاکھوں کے قرض تک اندور کی لڑکی کا قصہ کیسے شروع ہوا؟ آغاز میں اس نے مفت ایپ ڈاؤن لوڈ کی، پہلے پہل وہ بہترین...
سیالکوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ بارش ہوئی، جس نے تقریباً 5 دہائی پرانا مون سون کی بارشوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلابی صورتحال سنگین، نشیبی علاقے خالی کرانے کے احکامات، فوج طلب پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق شہر میں 363 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جو اس سے قبل 6 اگست 1976 کو ہونے والی 339 ملی میٹر بارش سے زیادہ ہے۔ ???????? 355mm Rain Turns Sialkot into a River Record-breaking 355mm rainfall drowns Sialkot the streets vanish under water, the entire city transformed into a vast, raging river.#SialkotFlood #RAIN pic.twitter.com/y2Pg4nAFZr — Rizwan Shah (@rizwan_media) August 27, 2025 شدید بارش کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقے...

دریائے چناب میں تاریخی سیلابی ریلا، ہیڈ مرالہ اور خانکی کے نچلے علاقے خطرے میں، این ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ
اسلام آباد(صغیر چوہدری )بھارت کی جانب سے سیلابی پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں دریاوں۔ڈیمز۔بیراجز اور ندی نالوں میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوچکی ہے پنجاب کے مختلف شہروں میں اس،وقت سینکڑوں دیہات اور شہری علاقوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات ہئں۔دریاے چناب میں گزشتہ 11 سال بعد تاریخی سیلابی ریلا گزرا ہے ڈیلی ممتاز کو محکمہ موسمیات۔این ڈی ایم اے اور دیگر معتر ذرائع ملنے والی معلومات کے مطابق اس،وقت دریائے چناب میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔دریاے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔2014 میں مرالہ کے مقام پر دریاے چناب میں 11 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرا تھ جبکہ...