2025-12-03@14:31:05 GMT
تلاش کی گنتی: 162493

«اور ڈنمارک»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: صدر  مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت نے خصوصی افراد کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں اقدامات جاری ہیں۔ صدر زرداری کے مطابق قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو، سرٹیفیکیشن اور سماجی تحفظ سے متعلق سہولیات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے جب کہ خصوصی افراد کے لیے بہتر روزگار اور نقل و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیفا عرب کپ 2025 کے افتتاحی دن نے دکھ کے سائے میں جینے والے لاکھوں فلسطینیوں کو برسوں بعد خوشی کا حقیقی لمحہ فراہم کردیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق قطر کے الحبیب اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ مقابلہ صرف ایک میچ نہیں تھا بلکہ یہ امید کی تازہ لہر تھی جو پوری دنیا میں بکھرے فلسطینیوں کے دلوں میں دوڑ گئی۔ اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا، ہر طرف شور، نعروں اور جوش میں ڈوبا ہوا ماحول تھا، لیکن اس ہجوم میں سب سے بلند جذبہ فلسطینی کھلاڑیوں کا تھا جو اپنی قوم کے لیے فتح کا خواب لیے میدان میں اُترے تھے۔میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کو سخت آزمائش میں ڈالا۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کی منظوری دے دی گئی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، فروری 2026ء تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی، یکم جنوری سے ادائیگی ہوگی، پہلی مرتبہ پے آرڈر دیئے جائیں گے۔ یکم فروری سے ”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے، پنجاب بھر میں آئمہ کرام کے 62994 رجسٹریشن فارم وصول ہو چکے جبکہ تصدیق کا عمل جاری ہے، ملک و قوم کے مفادات...
    بین الاقوامی مالیاتی جریدے ’بلومبرگ‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ سال 2025 میں ایشیا کی کمزور ترین اور بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار پایا ہے۔ مسلسل گراوٹ، غیرملکی سرمایہ کاری کے انخلا اور حکومتی معاشی پالیسیوں نے بھارتی کرنسی کو شدید دباؤ کا شکار بنا دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تائیوان، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی کرنسیوں نے بہتر کارکردگی دکھائی، تاہم بھارتی روپے کی قدر مسلسل کم ہوتی رہی۔ امریکی ٹیرف میں اضافے، غیرملکی سرمایہ کاروں کے انخلا اور ویزا پروگرام فیس میں اضافے کی تجویز نے مارکیٹ کے اعتماد کو مزید نقصان پہنچایا۔ بلومبرگ کے مطابق غیرملکی سرمایہ کار رواں سال بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 16 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ نکال چکے...
    لاہور: پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب بار کونسل کے صدر نے  وہاڑی اور جھنگ میں وکلا کے بہیمانہ قتل کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ  اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کا داخلہ  بند ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج  کیا جائے۔ دریں اثنا پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ضلع کچہری میں وکلا کی ہڑتال آج بھی جاری ہے۔ صدر بارنے اپنے بیان میں کہا کہ وکلا کے بائیکاٹ کے دوران  کوئی عدالت کسی کے خلاف منفی آرڈر نہیں کرے گی۔ انہوں...
    افغانستان میں طالبان حکمرانی کے تحت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر افغان اور بین الاقوامی اداروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سخت مالی پابندیوں، محدود آزادیوں اور معاشی پالیسیوں کی ناکامی نے لاکھوں افغان شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کر دیا ہے، جبکہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول بنتی جا رہی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق ملک میں بے روزگاری اور مسلسل بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات نے ہزاروں خاندانوں کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ کم آمدنی، مہنگائی اور روزگار کے محدود مواقع کے باعث نوجوان تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہیں، جبکہ بہت سے افراد معمولی تنخواہوں کے باوجود اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہیں۔ ماہرینِ اقتصادیات کا کہنا ہے...
    دنیا بھر میں استعمال ہونے والے غیر رجسٹرڈ وی پی این قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرے کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش ملکی سالمیت کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے کیوں کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این دنیا بھر کے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے لیے ڈھال بن گیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی اے کی جانب سے غیر قانونی یو آر ایلز (URLs) اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو تصدیق کے بعد بلاک کیا جا رہا ہے۔ دہشتگرد، جرائم پیشہ اور شدت پسند افراد اپنے وجود کو چھپانے کے لیے غیر رجسٹرڈ وی پی این کا استعمال کرتے ہیں ۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران نیند سے لڑتے ہوئے دکھائی دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کبھی آنکھیں بند کرتے اور کبھی جھپکی لیتے ہوئے محسوس ہوئے، 2 گھنٹے 18 منٹ طویل اجلاس کے دوران 79 سالہ صدر متعدد مواقع پر آنکھیں بند کرتے اور کرسی میں آگے پیچھے جھولتے ہوئے نظر آئے۔ بعض اوقات وہ اپنی آنکھیں کھلی رکھنے میں بھی مشکل محسوس کرتے رہے۔ اس دوران کابینہ ارکان اپنی کارکردگی بیان کر رہے تھے۔ BREAKING: In a stunning moment, Donald Trump has fallen asleep during his own cabinet meeting. This is so embarrassing. pic.twitter.com/fNNHB1E27t — Democratic Wins Media (@DemocraticWins) December 2,...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کم از کم 10 افغان شہری ایرانی سرحدی محافظوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں سکیورٹی کمان کے ترجمان محمد نسیم بدری نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ یہ افراد ’روزگار کی تلاش‘ میں ایران جا رہے تھے۔ پیر کی رات جب وہ شیخ ابو نصر فراحی بارڈر پوائنٹ کے ذریعے ایران کی حدود میں داخل ہوئے تو ایرانی گارڈز نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ترجمان کے مطابق تمام مقتولین صوبہ فراہ کے رہائشی تھے اور غیر قانونی طور پر سرحد پار کر رہے تھے۔ انہوں...
    بین الاقوامی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، 2025 میں بھارتی روپیہ مسلسل زوال کا شکار ہو کر ایشیا کی سب سے کمزور کرنسیوں میں شامل ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تائیوان، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی کرنسیاں مضبوط ہوئیں، جبکہ بھارتی روپیہ مسلسل تنزلی کا شکار رہا۔ امریکی ٹیرف میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے انخلا نے بھارتی روپیہ پر دباؤ بڑھایا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں حیران کن 40 فیصد تیزی کیسے آئی؟ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ بلومبرگ کے مطابق اس سال غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 16 ارب ڈالر سے زائد نکال چکے ہیں، جبکہ بھارتی ریزرو بینک جولائی سے اب تک 30 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ...
      —فائل فوٹو پشاور کے علاقے یکہ توت میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جاتے ہوئے ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔واضح رہے کہ ملزم پر 10 سال کی بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28 نومبر کو ’تیسری دنیا کے ممالک‘ سے امریکا ہجرت والوں کو مستقل طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے، ان کے مطابق امریکی امیگریشن نظام شدید دباؤ کا شکار ہے اور اسے مکمل طور پر بحال ہونے کا وقت دینا چاہیے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں منظور ہونے والے لاکھوں داخلوں کو منسوخ کیا جائے گا اور ایسے غیر شہری جنہیں وہ ’نیٹ اثاثہ‘ یا مغربی تہذیب سے ہم آہنگ نہ سمجھیں، انہیں ملک بدر کیا جائے گا اور وفاقی فوائد و سبسڈیز سے بھی محروم رکھا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: یاد رہے کہ یہ اعلان واشنگٹن ڈی سی میں ایک افغان نژاد شخص کے نیشنل گارڈ...
     ویب ڈیسک :شہری فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتادیا۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول قیمت میں 37 فیصد ٹیکسز شامل ہیں۔ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 96 روپے 28 پیسے کے ٹیکسز شامل ہیں۔ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34 فیصد ٹیکسز شامل ہیں، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 94 روپے 92 پیسے کے ٹیکسز ہیں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر یہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی پیٹرولیم اور کلائیمیٹ لیوی کی مد میں عائد ہیں۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین ملک میں پیٹرول 263 روپے...
    پنجاب میں 25 سال بعد پتنگ بازی کی روایتی سرگرمی دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے بسنت منانے کی مشروط اجازت سے متعلق آرڈیننس جاری کردیا ہے، جس پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے دستخط کر دیے۔ 2001 میں لگنے والی پابندی کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بسنت کو باضابطہ طور پر قانونی حیثیت دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پتنگ بازی کیخلاف اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، 23 افراد گرفتار آرڈیننس کے مطابق بسنت اور پتنگ بازی کے لیے متعدد سخت شرائط رکھی گئی ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکے گا۔ حکومت نے...
    قابض فورسز مقامی معیشت اور زراعت کے شعبے کی ترقی اور آزادانہ سیاسی سرگرمیوں میں بڑی رکاوٹ ہیں جس کی وجہ سے کشمیری بڑے پیمانے پر غربت، مایوسی اور خوف و دہشت کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج جب دنیا بھر میں "غلامی کے خاتمے" کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بھارت نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کو مسلسل غلام بنا رکھا ہے۔ اس دن کے حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی تسلط کے تحت لاکھوں کشمیری مسلسل غلامی میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ بھارت جموں و کشمیر کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں اپنے فوجی اور ہندوتوا ایجنڈے کو مضبوط...
    ویب ڈیسک:پاک فوج کے زیر انتظام میرانشاہ میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا۔  جرگے میں شمالی وزیرستان کے مشران اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے جرگے کے شرکاء کو خوش آمدید کیا۔  جی او سی میرانشاہ نے شمالی وزیرستان میں امن و خوشحالی کیلئے قبائلی عمائدین اور مشران کے کلیدی کردار کو سراہا۔  جرگے میں علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین  شرکاء نے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش انتظامی مسائل پر اپنی تجاویز پیش کیں۔  قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے...
    افغان طالبان رجیم کی سخت پابندیوں اور سفاکانہ حکمرانی کے تحت افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور اقتصادی مشکلات نے ہزاروں افغان خاندانوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا مسئلہ افغان عوام سے نہیں، افغان طالبان رجیم سے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر افغان میڈیا کے مطابق، نوجوان تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہیں اور کم تنخواہ پر کام کرنے کے باوجود اپنی بنیادی ضروریات پوری نہیں کر پا رہے۔ افغان طالبان رجیم سخت پابندیوں کی آڑ میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں مصروف افغان عوام کی زندگیاں اور بنیادی حقوق طالبان کی سفاکی اور دہشت گردانہ حکمرانی کی بھینٹ چڑھ گئے بے روزگاری اور اقتصادی...
    لاہور میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 25 نومبر تا 29 نومبر تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ چار روزہ چیمپئن شپ کے دوران ہونے والے 21 سنسنی خیز مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ چیمپئن شپ میں پاکستانی اور غیر ملکی مہمان باکسنگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوئے۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے تھائی باکسر جکراوت کو شکست دے کر ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اختتامی تقریب میں کہنا تھا کہ میں پاک فوج کی عسکری قیادت کا شکریہ ادا...
    پاک فوج کے زیر انتظام خیبر پختونخوا کے علاقے میرانشاہ میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں شمالی وزیرستان کے مشران اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے جرگے کے شرکا کو خوش آمدید کیا۔ جی او سی میرانشاہ نے شمالی وزیرستان میں امن و خوشحالی کے لیے قبائلی عمائدین اور مشران کے کلیدی کردار کو سراہا۔ اس موقع پر علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ شرکا نے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش انتظامی مسائل پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ قبائلی عمائدین نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ...
    23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہوگیا۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران اور غیر ملکی وفود نے فارما ایشیا 2025 کا باقاعدہ افتتاح کیا جب کہ ڈائریکٹر جنرل، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اظہر علی ڈاہر سمیت متعدد معزز شخصیات نمائش میں شرکت کررہی ہیں۔ نمائش کے پہلے ہی دن  8 ہزار سے زائد فارما پروفیشنلز  نے شرکت کی۔ ایکسپو میں  750 اسٹالز اور 10 ممالک سے 200 سے زائد غیر ملکی مندوبین کی شمولیت  ہو رہی ہے۔ جہاں چین کا سب سے بڑا انٹرنیشنل پویلین فارما ایشیا میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ایونٹ ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام، پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی...
    ذرائع کے مطابق وفد نے سابق وزیراعظم کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین اور بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور مظلوم کشمیریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے ایک وفد نے کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں آج اسلام آباد میں سابق وزیرِاعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وفد نے سابق وزیراعظم کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین اور بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور مظلوم کشمیریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ وفد نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کویت سے حیدر آباد (بھارت) روانہ ہونے والی ایک پرواز میں اس وقت شدید افراتفری پھیل گئی جب دورانِ پرواز بم کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق انڈیگو کی پرواز نے معمول کے مطابق اُڑان بھری، تاہم جیسے ہی ایئرلائن کے حکام کو ای میل کے ذریعے یہ خبر ملی کہ جہاز میں دھماکا خیز مواد موجود ہے اور اسے اُڑا دینے کی دھمکی دی گئی ہے، فوراً ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔طیارے کے اندر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کیپٹن نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے جہاز کو حیدر آباد کے بجائے قریبی ممبئی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا جہاں پہلے ہی ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا تھا۔ممبئی...
    ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کی منظوری دے دی گئی۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، فروری 2026ء تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی، یکم جنوری سے ادائیگی ہوگی، پہلی مرتبہ پے آرڈر دیئے جائیں گے۔  یکم فروری سے ”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین  وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے، پنجاب بھر میں آئمہ کرام 62994 کے رجسٹریشن فارم...
    لاہور میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ 2025 اختتام پذیر ہوگئی۔ 4 روزہ اس چیمپیئن شپ میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے حصہ لیا اور شائقین کو 21 سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، باکسنگ چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا چیمپیئن شپ کے دوران پاکستانی اور غیر ملکی مہمان باکسنگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے۔ چیمپیئن شپ کے سب سے نمایاں لمحات میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کا تھائی باکسر جکراوت کو شکست دے کر ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیتنا شامل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اختتامی تقریب میں کہا کہ وہ پاک فوج کی عسکری قیادت...
    نامور پاکستانی اداکارہ صبا فیصل کے چہرے پر کاسمیٹک پروسیجرز کرانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔ ویڈیوز میں اداکارہ کو مختلف بیوٹی ٹریٹمنٹس کرواتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد متعدد صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی خوبصورتی بہترین ہوتی ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’خود کو اتنی اذیت دینے کی کیا ضرورت ہے؟‘ جبکہ وقار علی نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’ایک فنکار کو ہمیں خوش کرنے کے لیے کن کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے‘۔ @sabafaisall @iqraisha ♬ original sound – ???? دوسری جانب صبا فیصل کے مداحوں نے ان کی...
    3 سالہ ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے نوعمر لڑکے تنویر کو سوشل میڈیا پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیے جانے کے بعد کراچی پولیس نے باقاعدہ طور پر اس کی بہادری کا اعتراف کیا، جبکہ اس واقعے نے شہری انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے 15 گھنٹے طویل آپریشن کے دعوؤں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فخر رضا ملک نے تنویر اور اس کے ایک رشتہ دار کو بلا کر اسے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس لڑکے سے ملاقات کی جس نے لاش ڈھونڈی۔ تنویر بہادر اور خوش اخلاق لڑکا ہے۔ مزید پڑھیں:بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟ یہ ملاقات اس پس منظر میں ہوئی جب...
    وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے کے اختتام پر واشنگٹن میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ڈرا میں شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق جمعہ کو صدر ٹرمپ کینیڈی سینٹر میں فیفا ورلڈ کپ فائنل ڈرا میں شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ کپ شائقین کے لیے ’فیفا پاس‘ متعارف کرنے کا اعلان کردیا امریکا اگلے سال اپنی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ 2026 کو اپنی صدارت کا مرکزی ایونٹ قرار دے رہا ہے۔ امریکا یہ ٹورنامنٹ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ مشترکہ طور پر میزبانی کر رہا ہے۔ اگرچہ ورلڈ کپ کو...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی طاقتوں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کی تو ماسکو لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ اس صورت میں یورپی ملکوں کی شکست اس قدر مکمل ہو گی کہ وہاں امن مذاکرات کے لیے کوئی باقی بھی نہیں رہے گا۔ گزشتہ 4 سال سے جاری یوکرین جنگ دوسری جنگِ عظیم کے بعد یورپ کا سب سے ہولناک تنازع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ بندی کا انحصار پیوٹن پر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ جس میں روس اب تک اپنے چھوٹے ہمسائے پر مکمل قبضہ کرنے میں ناکام رہا ہے، جبکہ یوکرین کو یورپی طاقتوں اور امریکا کی بھرپور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے 19 ممالک کے تارکینِ وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل کر دی ہیں، جن میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق جن ممالک پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار، صومالیہ، سوڈان، ترکمانستان، یمن اور دیگر ممالک شامل ہیں۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس پابندی کا اطلاق اُن شہریوں پر بھی ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے ذریعے امیگریشن اسٹیٹس حاصل کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کے تمام کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کیے جانے کے فیصلے...
    13ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران، غیر ملکی وفود اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اظہر علی ڈاہر سمیت متعدد سرکاری و نجی شعبے کی شخصیات نے ایونٹ کا دورہ کیا، جبکہ نمائش کے پہلے ہی روز 8 ہزار سے زائد فارما پروفیشنلز کی شرکت نے ایونٹ کو غیر معمولی توجہ کا مرکز بنا دیا۔ مزید پڑھیں: کراچی میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات، ایکسپو سینٹر میں معرکہ حق مشاعرہ رواں برس کے فارما ایشیا میں 750 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں، جبکہ 10 مختلف ممالک سے 200 سے زائد غیر ملکی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں کھلے ہوئے مین ہول میں گرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، جس  میں خوش قسمتی سے بچی کی جان بچ گئی۔شہر میں کھلے مین ہولز کے باعث پیش آنے والے حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جب کہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد شہری حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بچی اچانک غائب ہوگئی اور کچھ ہی لمحوں بعد لوگوں نے اسے نیچے سے کھینچ کر باہر نکالا جب کہ بچی کو باہر نکالنے کے بعد پانی ڈال کر صاف کیا گیا اور اہل علاقہ نے اس کی حالت بہتر بنانے میں مدد...
     (ویب ڈیسک ) ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے 40روز بعد پنجاب حکومت پھر بسنت منانے پر ڈٹ گئی۔  خونی کھیل کے باعث چالیس روز قبل لاہور میں اکیس سالہ نوجوان موت کے گھاٹ اتر گیا ،جاں بحق ہونے کے چالیس روز بعد پنجاب کائٹ فلائینگ آرڈیننس 2025 جاری ہوگیا  ۔  کائٹ فلائینگ آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی ڈپٹی کمشنرز کی اجازت سے مشروط ہو گئی جب کہ پتنگ سازی اور پتنگ فروخت کے لئے رجسٹریشن کروانا لازمی قرار ہوگا، پتنگ باز تنظیموں کےلئے رجسٹریشن بھی کروانا ہوگی۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین  آرڈیننس میں بتایا گیا کہ...
    اس دوران شام کی صورتحال اور دیگر علاقائی سیکورٹی چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔ تاہم خطے میں ایران کا کردار اور استحکام برقرار رکھنے کیلئے مثبت تعاون کی ضرورت کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریكی ڈپٹی سیکرٹری خارجہ "مائیکل ریگاس" نے بغداد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" سے ملاقات كی۔ ملاقات میں خطے میں کشیدگی کی کمی پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ امریکہ و عراق کے باہمی تعلقات کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی اس گفتگو کا مرکز رہے۔ بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کے...
    ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان خصوصی افراد کے حقوق، وقار اور مکمل سماجی شمولیت کے لیے پُرعزم ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی بھرپور شمولیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے رسائی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں متعدد اقدامات جاری ہیں جن کا مقصد خصوصی افراد کو سہولتوں، مواقع اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ مزید پڑھیں: خصوصی افراد کا عالمی دن، بھارتی مظالم سے ہزاروں افراد زندگی بھر کے لیے معذور انہوں نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو، سرٹیفیکیشن اور سماجی تحفظ...
    کیتھولک مسیحیوں کے رہنما پوپ لیو نے منگل کے روز اسلام کے خلاف خوف پھیلانے والے ‘تارکین وطن مخالف’ گروہوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان تعاون یورپ اور امریکا کے لیے مثال بننا چاہیے۔ پوپ نے ترکیہ اور لبنان کے 6 روزہ غیر ملکی دورے کے اختتام پر واپسی کی پرواز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مخالف جذبات اکثر اُن لوگوں کی جانب سے ابھارے جاتے ہیں جو تارکینِ وطن کو نسلی یا مذہبی بنیادوں پر روکنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی حملوں اور سیاسی بے یقینی کے درمیان پوپ لیو کا مصروف دورہ لبنان پوپ نے کہا کہ لبنان میں انہیں مسلمانوں اور عیسائیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے مختلف شعبوں کے لیے تیار کیے گئے ٹیکس ریلیف اقدامات کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ تنخواہ دار طبقے اور کارپوریٹ سیکٹر کے لیے مجوزہ ریلیف کے اہم نکات آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں شامل کیے جائیں تاکہ ان پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہو سکے۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب انکم ٹیکس ریفارمز پینل نے اپنی جامع سفارشات وزیراعظم کے سامنے پیش کیں، جن میں مجموعی طور پر 975 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی تجاویز شامل تھیں۔ پینل نے اس ریلیف...
    ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج رہا، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی۔  لاہورسیالکوٹ موٹروے ایم11 شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی، موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک بند کردی گئی، قومی شاہراؤں پر بھی حد نگاہ کم ہوگئی، ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین ترجمان...
    قرار داد کے ردعمل میں شام کی خود ساختہ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد مقبوضہ گولان سے اسرائیل کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کرتی ہے اور اس کی حمایت میں ووٹ دینے والے ممالک کی بڑھتی ہوئی تعداد، اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ گولان ہائٹس کو شام کا حصہ سمجھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے "جیبوتی"، "اردن"، "موریطانیہ"، "قطر"، "سینیگال" اور "فلسطین" کی جانب سے اقوام متحدہ میں ایک قرار داد پیش کی گئی۔ جس کی حمایت میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 151 اراکین نے ووٹ دیا، جبکہ امریکہ و اسرائیل سمیت 11 اراکین نے اس قرارداد کے خلاف اپنا ووٹ دیا۔ اس قرارداد میں فلسطین کے معاملے پر...
    صوبہ خیبرپختونخوا میں پہلے علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ تھے، پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر نوجوان رکن اسمبلی سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا۔ علی امین گنڈاپور تجربہ کار، گروپ بندی اور جوڑ توڑ والے سیاست دان ہیں، جبکہ سہیل آفریدی طلبا یونین سے سامنے آنے والے نوجوان ہیں، جو پہلی مرتبہ ایم پی اے بنے۔ ’وی نیوز‘ نے پاکستان تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کی شخصیت، سیاسی حکمت عملی اور حکومت چلانے کے انداز میں فرق جاننے کے لیے پشاور کے سینیئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں سے گفتگو کی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے لیے تیار، مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ماضی کے تجربات سے محتاط رہنے کے حامی ’سہیل آفریدی علی...
    ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان سمیت 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں، جن میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی کارروائیاں بھی شامل ہیں، عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ ‘قومی سلامتی اور عوامی تحفظ’ کے تحت کیا گیا ہے۔ یہ وہی ممالک ہیں جن پر جون میں پہلے ہی جزوی سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں، تاہم نئی پالیسی کے بعد ان ممالک سے آنے والی قانونی امیگریشن پر مزید سختیاں نافذ ہو گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا امیگریشن کا عمل مستقل روکنے کا اعلان اور ’ریورس مائیگریشن‘ پر زور حالیہ حملے کے بعد سخت اقدامات سرکاری میمورنڈم میں واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکاروں پر...
    بلوچستان میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 29 لاکھ سے زائد ہے ان بچوں کو اسکول واپس لانے کے لیے حکومت بلوچستان نے کتاب گاڑی منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حسن ابدال کی لائبریری میں محفوظ قرآن پاک کے نایاب نسخے اس منصوبے کا افتتاح صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید درانی نے گورنمنٹ گرلز لیڈی سنڈیمن ہائی اسکول میں یونیسف اور گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کے تعاون سے کیا۔ مذکورہ منصوبے کے تحت بلوچستان میں پہلی بار موبائل لائبریریوں کو دور دراز علاقوں تک بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 13 اضلاع کے لیے کتاب گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں جن میں پاکستان کے معروف پبلشرز کی جانب سے دی گئی ہزار سے...
    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی روایتی سلیمانی چائے اپنی منفرد خوشبو اور ہلکے مگر دل کو بھانے والے ذائقے کی وجہ سے شہریوں اور سیاحوں میں بے حد مقبول ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: 23 اقسام کی چائے پیش کرنے والا ہوٹل شہریوں کی توجہ کا مرکز سلیمانی چائے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دودھ کے بغیر تیار کی جاتی ہے اور اس میں لیموں، دارچینی، لونگ اور کبھی کبھار دیگر مصالحے شامل کیے جاتے ہیں جس سے اس کا ذائقہ عام چائے سے بالکل مختلف اور تازگی بخش بن جاتا ہے۔ چائے بنانے کا عمل بھی خاص ہے۔ سب سے پہلے پانی میں چائے کی پتیاں ابال کر اس میں مصالحے ڈالے جاتے ہیں، پھر چند منٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف مقامی فوجی کارروائی کے دوران 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکیوں کو رہائی دلوا دی گئی۔تھائی فوج نے میانمار کی سرحد پار کرتے ہوئے 38 پاکستانیوں کو ریسکیو کرکے بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کیا ہے۔ حکام کے مطابق ان پاکستانیوں کو مرحلہ وار ڈی پورٹ کیا جائے گا، اور اس سلسلے میں تھائی حکومت پاکستان کو باضابطہ خط بھی ارسال کر چکی ہے۔تھائی حکام کا کہنا ہے کہ میانمار کے شیلٹر ہاؤسز میں مزید 60 پاکستانی موجود ہیں جو فراڈ سینٹرز سے فرار ہوکر وہاں پہنچے تھے۔تھائی حکومت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد سے تفتیش کے بعد انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کے خلاف...
    امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب ایمبسیڈر مسعود خان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات چھوڑ کر جنگ کا راستہ اس لیے اختیار کیا تاکہ وہ اندرونی کمزوریاں چھپا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا مسئلہ افغان عوام سے نہیں، افغان طالبان رجیم سے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر منجھے ہوئے سفارتکار مسعود خان نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان تعلقات ایک تو دوطرفہ مذاکرات سے حل ہو سکتے تھے نہیں ہوئے، سہ فریقی یا ثالثی مذاکرات سے حل ہو سکتے تھے، نہیں ہوئے کیونکہ افغان طالبان نے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے ورچوئل اثاثوں کے شعبے کی نگرانی کے لیے بلال بن ثاقب کو پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کی تعیناتی کا مقصد ملک میں ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل فنانس اور ورچوئل ایسٹ ٹیکنالوجیز کے لیے مضبوط، واضح اور مستحکم ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دینا ہے، تاکہ اس شعبے میں سرمایہ کاری اور شفافیت دونوں کو فروغ مل سکے۔بلال بن ثاقب کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے حالیہ برسوں میں وزارت کے مختلف شعبوں میں معاون خصوصی کے طور پر خدمات انجام دیں، تاہم نئے عہدے کے بعد قواعد کے مطابق وہ معاون...
    لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ کو حالیہ دنوں میں شدید مالی بحران کا سامنا ہے جو اس وقت پیدا ہوا جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس کی مد میں بورڈ کے متعدد اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 2307 ملین روپے نکال لیے۔ بورڈ حکام کے مطابق یہ کٹوتی اس حد تک بھاری ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی متاثر ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مندروں اور گردواروں کی آرائش، تزئین اور بحالی کے جاری منصوبے بھی رک چکے ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ(ای ٹی پی بی) کے چیف کنٹرولراکااونٹس عدیل احمد نے بتایا کہ ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں 1215 ملین روپے کا ٹیکس کلیم  کیا تھا اور بعد...
    ایک روسی ویب سائٹ کے مطابق شام سے اس سال 2025 میں  ساڑھے 8 ہزار سے نو ہزار جنگجو افغانستان آئے ہیں۔ افغانستان واپس آنے والے جنگجو روسی، ازبک، تاجک، چینی اور مقامی افغان ہیں۔ ابو بکر بدخشانی ان واپس آنے والوں میں سے ایک اہم کمانڈر ہے جس  کا القاعدہ سے بھی تعلق رہا ہے۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا تعلق افغانستان کے اندر اور باہر عسکریت پسندوں کے سلیپنگ سیلز سے بھی ہے۔ ابوبکر بدخشانی کا پنجشیر کے گورنر مولوی عبدالحکیم، جنہیں حکیم آغا بھی کہا جاتا ہے،  سے گہرا تعلق ہے۔ روسی ویب سائٹ کے مطابق حکیم آغا عرب ہیں اور 2000 کے بعد انہوں نے اپنی شناخت تبدیل کر کے افغان...
     حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی  کے درمیان پنجاب میں پاور شئیرنگ کے فارمولے پر سیاسی کشمکش شدت اختیار کرگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے، صہیب بھرتھ کا ندیم افضل چن کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ دونوں جماعتوں کی جانب سے قائم کی گئی پاور شئیرنگ کمیٹی کی میٹنگز پچھلے 8 ماہ سے معطل ہیں حالانکہ ابتدائی معاہدے کے تحت ہر ماہ باقاعدہ اجلاس کا انعقاد طے ہوا تھا۔ پچھلے سال 10 دسمبر کو دونوں جماعتوں کی پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی تھی جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئی۔ اس کے بعد کمیٹی کے 5 اجلاس ہو چکے ہیں جن میں نئی نہروں کی تعمیر، پولیس...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے کے ذریعے معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں۔ مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ کاروبار اور مضبوط معیشت ہی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار معاشی اصلاحات کیلئے نجی شعبے کے ماہرین و کاروباری شخصیات پر مشتمل ٹیکس کے شعبے کی اصلاحات سے متعلق قائم ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں شریک کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں نے گزشتہ اجلاس میں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے مشترکہ فوجی مشق وارئیر- IX کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔  آئی ایس پی آر  کے مطابق یہ دو طرفہ پاکستان  چین سالانہ انسداد دہشت گردی مشقوں کا نواں ایڈیشن ہے، جو دو آہنی دوستوں کے درمیان دفاعی شراکت داری کی مضبوط روایت کا تسلسل ہے۔ مشق کا باضابطہ آغاز یکم دسمبر 2025 ء کو نیشنل کائونٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا، جہاں دونوں ممالک کے سینئر عسکری حکام نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ منگلا کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، چین کی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف سٹاف میجر جنرل بیان شیامِنگ تقریب میں موجود تھے۔ اس سال...
    اسلام آباد‘ راولپنڈی (خبرنگار خصوصی ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان اور ترکیہ کا توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس اہم ملاقات میں پاک-ترک تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ آرمی چیف سید عاصم منیر نے ترکیہ کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ کی پاکستان کیلئے عالمی فورمز پر مسلسل حمایت کو قابل تحسین قرار دیا گیا۔ ساتھ ہی پاکستان اور ترکیہ کی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ علاوہ ازیں کیمبرین پٹرول مقابلے...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی)  پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان، رسالپور میں 151ویں جی ڈی (پی)، 97ویں انجینئرنگ، 108ویں ایئر ڈیفنس، 10ویں نیول (الفا)، 28ویں اے اینڈ ایس ڈی، 11ویں لاگ، 134ویں کامبیٹ سپورٹ اور 98ویں ای سی (آر ایس اے ایف) کورسز کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔  تقریب کے مہمان خصوصی  سربراہ پاک فضائیہ  ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تھے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا استقبال ایئر وائس مارشل شہریار خان، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان نے کیا۔ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دی اور اکیڈمی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ  مریم نواز نے بنوں میں دہشتگردوں کے پولیس سکواڈ پر حملے کی شدید مذمت  اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور 4  شہریوں کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ مریم نواز  نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت ٹریفک کے مسائل اور قوانین کی خلاف ورزی کے سدباب کے لئے اجلاس میں 16سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر صوبے...
    اسلام آباد‘ بنوں‘ پنجگور (نامہ نگار+ خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) بنوں شمالی وزیرستان میرانشاہ کے  اسسٹنٹ کمشنرکی گاڑی پر عسکریت پسندوں کے فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر، دو اہلکار اور ایک راہگیر سمیت شہید ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان کی گاڑی پر خدری ممش خیل کے قریب میرانشاہ روڈ پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے گاڑی کو روک کر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان، دو اہلکار کانسٹیبل شیر رحمن، کانسٹیبل سید دخمن اور ایک راہگیر شہید ہوگئے۔ بعدازاں شہداء کی نمازِ جنازہ سی ایم ایچ بنوں میں ادا کی گئی، جس میں چیف سیکرٹری خیبر پی کے سید شہاب علی شاہ، آئی جی خیبر پی  کے، ضلعی انتظامیہ بنوں اور دیگر اعلی...
    اسلام آباد (وقار عباسی / رانا فرحان اسلم+ نوائے وقت رپورٹ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمشن برائے حقوق اقلیت بل 2025ء سمیت دیگر پانچ بلز کی حتمی منظوری جبکہ ایک بل کو مسترد کردیا گیا۔ بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بعض  ارکان نے مخالفت کی۔ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمان کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا تو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مذکورہ بل پیش کیا۔ اس دوران اپوزیشن نے بعض مواقع پر نعرہ بازی بھی کی۔ جس پر وزیر قانون نے اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ یہ قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں ہے اور اس میں چار ترامیم شامل کی گئی ہیں۔ وزیر قانون نے...
    اسلام آباد (این این آئی+اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء  اللہ تارڑ نے آبادی میں تیزی سے اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں ہر سال نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہو رہا ہے، بڑھتی آبادی کی وجہ سے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں چیلنجز سامنے آ رہے ہیں جبکہ معیشت اور بنیادی سہولیات پر بھی اس کا بوجھ بڑھ رہا ہے، آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مقامی ہوٹل میں ’’دی پاکستان پاپولیشن سمٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں یہ احساس کرنا ہوگا کہ آبادی میں اضافہ ایک بڑا سنگین...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس کی منظوری دیدی۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان اور کمیشن کے چیئرمین جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اعلیٰ عدلیہ میں مختلف اہم تقرریوں پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سب سے پہلے سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق مشاورت کی گئی، 3 سینئر ججز کے ناموں کا جائزہ لیا گیا، تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیشن نے جسٹس ظفر راجپوت کو سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق اس کے بعد اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر)  وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آبادی میں توازن قومی ترقی، سماجی استحکام اور عوامی فلاح کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر خصوصاً اسلامی ممالک نے پاپولیشن مینجمنٹ کے حوالے سے واضح حکمت عملی اپنائی ہے، اور پاکستان میں بھی اس پالیسی کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت فیملی پلاننگ کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے ایک بڑا اقدام کر رہی ہے، جس کے تحت 60 ہزار کمیونٹی افسروں کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ آفیسرز گھروں میں جا کر فیملی پلاننگ کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے اور...
    لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر بچوں کی گرفتاری پر سخت نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر عثمان انور کی چیمبر ملاقات میں کم عمر ڈرائیورز کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش کیا اور حکم دیا کہ وارننگ دینے سے پہلے کسی وائلیشن میں ملوث پائے گئے کم عمر فرد کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں نہ لگائی جائیں۔کم عمر ڈرائیور بچوں سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے۔ پہلی مرتبہ کم عمر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے ۔ غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے  سہیل خان آفریدی منگل کے روز بانی پی ٹی آئی عمران سے اپنی ملاقات کرانے کا مطالبہ لے کر اڈیالہ جیل نہ پہنچے جبکہ انہوں نے کارکنوں کے جلوس کے ہمراہ اڈیالہ جیل آنے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن اپنی حکومت پر گورنر راج کے سائے منڈلانے کی صورتحال میں انہوں نے محتاط رویہ اپنا لیا اور اڈیالہ جیل کی جانب کا رخ نہ کیا۔ دریں اثناء  اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کے روز پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ جیل کی تاریخ کے سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ پی ٹی آئی خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔ دفعہ 144...
    پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین بھی کراچی میں کھلے مین ہول کے مسئلے پر بول پڑے۔ اتوار کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔ بچے کی کھلے مین ہول میں گرنے سے ہلاکت پر شہریوں نے سندھ حکومت اور میئر کراچی کو بری طرح تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک بار پھر سوال اٹھایا کہ مین ہول پر ڈھکن کیوں نہیں لگائے جا سکے، اس معاملے پر شوبز شخصیات کی جانب سے آواز اٹھائی گئی ہے۔ ہدایتکار یاسر حسین نے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری اپ لوڈ کرتےہوئے لکھا کہ یہ ڈھکن گٹر پر...
    شادی کے بعد پہلی بار علی انصاری اور صبور علی ’فاصلے‘ ڈرامے میں جلد ہی چھوٹی سکرین پر ایکشن میں نظر آئیں گے۔دونوں کا نیا ڈراما 5سمبر پر نشر ہوگا، جس کے ٹیزر اور ٹریلر پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں اور ان کے شائقین خوش دکھائی دیتے ہیں۔جوڑی نے آخری بار 2019 میں ایک ڈرامے نقاب زن میں کام کیا تھا، جسے ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا، اس میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔علی انصاری اور صبور علی نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد 2022 میں شادی کرلی تھی اور مارچ 2025 میں ان کے ہاں پہلی بیٹی سیرینا علی کی پیدائش ہوئی تھی۔ان کے نئے ڈرامے ‘ کے ٹیزر جاری...
    دورہ بنگلا دیش پر موجود قومی انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج میزبان ملک بنگلہ دیش کھیلے گی۔ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کی جا چکی ہے، پاکستان اور بنگلا دیش کی انڈر 19 ویمنز ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کی کپتان ایمان نصیر کا کہنا تھا کہ وہ سیریز کیلئے پر جوش ہیں، ہمارا سکواڈ کافی متوازن ہے، کپتانی میرے لیے ایک چیلنج ہے، ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی سپورٹ حاصل ہے۔ 
    ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے 40روز بعد پنجاب حکومت پھر بسنت منانے پر ڈٹ گئی۔خونی کھیل کے باعث چالیس روز قبل لاہور میں اکیس سالہ نوجوان موت کے گھاٹ اتر گیا ،جاں بحق ہونے کے چالیس روز بعد پنجاب کائٹ فلائینگ آرڈیننس 2025 جاری ہوگیا جس کی کاپی دنیا نیوز سامنے لے آیا ۔کائٹ فلائینگ آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی ڈپٹی کمشنرز کی اجازت سے مشروط ہو گئی جب کہ پتنگ سازی اور پتنگ فروخت کے لئے رجسٹریشن کروانا لازمی قرار ہوگا، پتنگ باز تنظیموں کےلئے رجسٹریشن بھی کروانا ہوگی۔آرڈیننس میں بتایا گیا کہ رجسٹریشن کروانے کے بعد پتنگیں بنانے اور فروخت کرنے کا لائسنس ہوگا، 2001 کا پتنگ بازی پابندی آرڈیننس مکمل طور...
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج "معذوروں کا دن" منایا جا رہا ہے جسے منانے کا مقصد معذور افراد کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کی افادیت پر زور دینا ہے۔اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کیلئے اس دن کو منانے کا فیصلہ 1992ء میں کیا گیا، 1992 میں اقوام متحدہ کی 47ویں جنرل اسمبلی میں ہر سال 3 دسمبر کو معذوروں کا عالمی منانے کی قرار داد منظور کی گئی، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذور افراد سے متعلق مسائل کو دور کرنا اور ان کی معاشی و سماجی ترقی کیلئے کوشش کرنا ہے۔عام طور پر لوگ محسوس کرتے ہیں معذور افراد اپنی پوری زندگی دوسروں پر بوجھ بنے...
    اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس محمد کامران ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کی متفقہ طور پر سفارش کی گئی ہے جبکہ اکثریتی فیصلے کے ذریعے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔  چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا، اعلامیے کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس محمد کامران خان ملا خیل اپنی متعلقہ ہائی کورٹس میں قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو اکثریتی رائے سے مستقل جج سپریم کورٹ تعینات کرنے کی...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کیاجبکہ دوسرا آپریشن سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سپن وام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے...
     اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)2دسمبر 1988ء کو بینظیر بھٹو نے 35 سال کی عمر میں وزیراعظم کا حلف اٹھایا اور اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیرِ اعظم بن گئیں۔ اس دن کی مناسبت سے صدر آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا کہ بے نظیر بھٹونے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیر اعظم بن کر عوامی حکومت، جمہوریت اور مساوات کے عزم کو تقویت دی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری  نے سری لنکا میں پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ صدر زرداری  نے  پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کی جانب سے پانچ دن سے پھنسے متاثرہ خاندان کی بروقت مدد پر تعریف  کی۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری  نے خصوصی افراد کے عالمی دن  کے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  پروفیسر احسن اقبال نے اْرمچی میں  تیان شان فورم برائے وسطی ایشیا اقتصادی تعاون سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے یوریشیا میں علاقائی رابطوں، جیو اکنامک انضمام اور مشترکہ خوشحالی کے ایک نئے دور کی ضرورت پر زور دیا۔ وزراء، سفارتکاروں، سکالرز اور علاقائی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تیان شان کا خطہ-  قدیم شاہراہ ریشم کا تاریخی دروازہ رہا ہے، اب جدید، منسلک اور مربوط یوریشین معیشت کے احیاء  کی قیادت کرے۔ ’’یہ خطہ دنیا کے کنارے پر نہیں بلکہ مستقبل کے عالمی منظرنامے کا مرکز ہے‘‘۔ انہوں نے چین، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے اس سٹرٹیجک اتحاد کو اجاگر کیا جو 3.9 ارب آبادی...
     اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے چارسدہ میں فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام کے بعد پہلے بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی۔ کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا اور اعلیٰ حکام نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وزیر داخلہ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے پیشہ ورانہ مہارت کے شاندار مظاہروں کو سراہا اور جوانوں کی عملی تربیت کی تعریف کی اور جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔ محسن نقوی نے خطاب میں کہا کہ شاندار پریڈ دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی۔ آپ سب مستعد اور منظم ہیں اور اپنے مشن کے لئے پوری تیار ہیں۔ آپ کی یہ کارکردگی نہ صرف جسمانی تربیت کو...
    عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں، ذہنی ٹارچر کا الزام، سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر نامزد بانی بہت غصے میں تھے کہا کہ یہ مجھے ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، کہا جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ذمے دار عاصم منیر ہے، تحریک کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی ہے، وہ اتحاد کے لیڈرز ہیں،عظمی خان اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہن عظمیٰ خان کی 29 روز بعد ملاقات ہوگئی، عظمی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے مگر...
    پشاور و صوابی انٹرچینج میں احتجاج جاری، پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے سہیل آفریدی کا صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،احمد نیازی کی میڈیا سے گفتگو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاجی مظاہروں کے دوران پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج صوابی انٹرچینج پر احتجاج کا اعلان احمد خان نیازی نے کیا ہے، جبکہ پارٹی اور وزیر اعلیٰ نے کارکنوں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کے مطابق منتخب نمائندے اڈیالہ جیل جائیں گے جبکہ صوابی کا احتجاج صرف ایک...
    معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیںکاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیں، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں، مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی اور ٹیکس شعبے میں اصلاحات کیلئے نجی شعبے کے ماہرین پر مبنی ورکنگ گروپس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس دینے والے کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انھوں نے...
    سیکیورٹی فورسزکی 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2 اہم کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ “الخوارج” کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق...
    عدالت اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے احکامات نظرانداز،ممنوعہ علاقے میں تعمیرات ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار کی چشم پوشی،شہریوں کی فوری نوٹس کی اپیل (رپورٹ: اظہر رضوی)لطیف آباد حیدرآباد میں کچے کی زمینوں پر عارف بلڈر کی غیر قانونی سرگرمیاں ایک بار پھر زوروں پر ہیں، جہاں عدالت اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے واضح احکامات کے باوجود ممنوعہ علاقے میں تعمیرات تیزی سے جاری ہیں۔ شہریوں کے مطابق دریا کے قریب کچے کی زمین پر ’’بسم اللہ ایکسٹینشن‘‘ کے نام سے نئی تعمیرات شروع کر دی گئی ہیں، گویا قانون اور ریاستی رٹ کو کھلا چیلنج دیا جا رہا ہو۔مقامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں سابق ڈی جی ایچ ڈی اے فواد سومرو نے عارف بلڈر کی تمام...
    زیرِ غورنارتھ ناظم آباد بلاک آر پلاٹ A151میں ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی کمرشل عمارتوں کو معمولی توڑ پھوڑ کے بعد ’باقاعدہ‘ اجازت کا سستا راستہ، شہری برہم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ضلع وسطی میں رہائشی علاقوں میں ناجائز کھڑی کی گئی کمرشل عمارتوں کو باقاعدہ بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر وسطی جعفر امام صدیقی اس حوالے سے نہایت سرگرم ہیں۔ ان کی سرپرستی میں شہر کے رہائشی علاقوں، بالخصوص نارتھ ناظم آباد، میں غیرقانونی طور پر کھڑی کی گئی کمرشل عمارتوں کو کچھ معمولی توڑ پھوڑ کے بعد ’باقاعدہ‘ ازسرنو تعمیر کی اجازت دینے کی پالیسی پر سنجیدہ غور کیا جارہا ہے ،اس حوالے سے شہری ماہرین کچھ تنقیدی سوالات بھی کر رہے...
    کراچی: باغ کورنگی روڈ سنگر چورنگی سے شاہ فیصل جانے والے دونوں ٹریک پر علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کر کے بند کر دیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی حد نگاہ تک قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موٹر سائیکل سوار خواتین اور بچے بھی ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے دکھائی دیے۔  ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور گاڑیوں کو متبادل راستوں کورنگی سنگر چورنگی سے داؤد چورنگی اور شاہ فیصل شمع شاپنگ سینٹر سے واپس شارع بھٹو کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تنخواہ دار اور کارپور یٹ طبقے کے لیے مجوزہ ٹیکس ریلیف کے بعض نکات کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کے سامنے رکھا جائے تاکہ ان پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہو سکے۔  یہ ہدایت اس وقت دی گئی جب نجی شعبے کی سربراہی میں قائم انکم ٹیکس ریفارمز پینل نے 975 ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کی سفارشات وزیراعظم کو پیش کیں۔ پینل کی سفارشات میں تنخواہ دارطبقے پر ٹیکس بوجھ میں 25 فیصدکمی،انکم ٹیکس سرچارج کاخاتمہ اور غیر ملکی اثاثوں پر عائدکیپیٹل ویلیو ٹیکس کی واپسی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان تجاویز میں سے فوری ریلیف کا تخمینہ 600 ارب روپے سے زائدہے،تاہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (صباح نیوز)سابق صدر عارف علوی اور فیملی ممبران کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیس کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے پر برہمی کا اظہار کیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں عارف علوی اور 12 فیملی ممبران کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر سابق صدر کے بیٹے اور بہو پیش ہوئے۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کو درخواست گزاروں کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کے بیان کے بعد ایک ہفتے میں پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔ سندھ ہائیکورٹ نے مذہبی منافرت کے الزامات کے تحت ازخود کارروائی کرنے پر این سی سی آئی اے پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (صباح نیوز)سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے عددی اکثریت پر جو لوگ بیٹھے ہیں ان کو شہر کی فکر نہیں،سندھ حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی خورشیدی نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کراچی اور سندھ کی عوام کو ہم نے ماسٹر پلان دیا، ایسا نوٹیفکیشن جس کی سندھ حکومت توثیق کر چکی، اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ ایک پلان جو پہلے ہی گزیٹڈ ہو چکا ہے اس کو نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر عملدرآمد نہ کرنا نیت کا فتور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل (صباح نیوز)افغانستان کے صوبہ اُروزگان میں بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان بلال اُروزگانی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع چارچینو کے علاقے شیرخانی میں اس وقت پیش آیا جب 13 سے 18 سال کے درمیان کی عمر کے3 بچے بارودی مواد سے کھیل رہے تھے کہ اس دوران اچانک دھماکا ہوگیا۔ افغانستان میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل پرانی جنگوں میں پھٹنے سے رہ جانے والے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے قندھار اور شمالی بلخ صوبوں میں ہونے والے الگ الگ واقعات میں بچوں سمیت4افراد جاں بحق اور 9...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (رپورٹ: سید مسرت خلیل) جدہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان انویسٹرز فورم کی جانب سے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی نظامت چوہدری ظہیر احمد نے کی۔ تقریب میں فورم کے نو منتخب صدر چودھری شفقت محمود اور جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک کی حلف برداری بھی ہوئی۔ ٹریڈ قونصل سعدیہ نے حلف لیا۔تقریب سے چودھری انصر محمود، مسعود احمد پوری، سردا راقبال یوسف ،سردارعنایت وقاص، سید ریاض حسین بخاری، چودھری شہباز حسین، اظہرعباس ورائچ اور محمد فضل نے خطاب کرتے ہوئے خالد مجید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر ماسا اور اسکانکم کی جانب سے قونصل جنرل خالد مجید کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صوفیہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ سمیت کئی شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ شہریوں نے حکومت کے مجوزہ بجٹ 2026 ء منصوبے اور یورو کے نفاذ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔مظاہرے کے دوران کئی مقامات پر مشتعل افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرین نے حکومت سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔ صوفیہ میں مظاہرین نے حکمران جماعتوں کے دفاتر کو گھیرے میں لیا جبکہ پولیس پر پتھروں، بوتلوں اور آتش گیر مواد سے حملے کیے گئے۔ یہ پہلا بجٹ ہے جو یورو کرنسی میں تیار کیا گیا، کیونکہ یورپی یونین کا رکن ملک بلغاریہ یکم جنوری کو یورو اپنانے جا رہا ہے۔بلغاریہ کی پارلیمانی کمیٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں روانڈا اور جمہوریہ کانگو کے صدور جمعرات کے روز واشنگٹن میں امن معاہدے پر دستخط کریں گے، جس کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مسلح جھڑپوں کا خاتمہ ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ امریکی صدر نے خود ثالثی کی ہے۔ اس سے قبل جون میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے وائٹ ہاؤس میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، لیکن اس کے باوجود خطے میں تشدد جاری رہا اور فریقین ایک دوسرے کو قصور وار ٹھہراتے رہے۔ روانڈا کے صدر پال کاگامے نے گزشتہ ہفتے الزام لگایا کہ کانگو کی حکومت معاہدے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ چین برطانیہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، تاہم وہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ لندن میں تقریب سے خطاب میں کیئر اسٹارمر نے کہا کہ چین کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات برطانیہ کے قومی مفاد میں ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کو حالیہ برسوں میں جاسوسی کے الزامات نے متاثر کیا۔ برطانیہ کی سلامتی اوّلین ترجیح ہے اور اس پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ لیبر کے اقتدار میں آنے کے بعد کم از کم 4 برطانوی وزرا چین کا دورہ کر چکے ہیں۔ برطانیہ کی آخری وزیر اعظم تھریسامے تھیں جنہوں نے چین کا دورہ کیا تھا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنگا پور(انٹرنیشنل ڈیسک) سنگا پور کی حکومت نے ثانوی اسکولوں کے طلبہ پر اسکول ٹائم کے دوران سمارٹ فونز اور سمارٹ واچز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی،جس کا نفاذ جنوری سے ہو گا۔ اس وقت پابندی صرف تدریسی اوقات پر لاگو ہے، جسے اب پورے اسکول کے دن تک بڑھا دیا جائے گا۔وزارت تعلیم نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سیکنڈری اسکولوں میں صحت مند اسکرین عادات کو فروغ دینے کے لیے شروع کیے گئے جامع اقدامات کا حصہ ہے۔نئے قواعد کے مطابق طلبہ کے اسمارٹ فون اور ڈیوائسز اسکول کے اوقات میں مخصوص اسٹوریج ایریاز یا اپنے اسکول کے بستوں میں رکھے جائیں گے۔ وزارت نے کہا کہ مخصوص ضروری حالات میں سکول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیجی ممالک میں ہونے والی دسمبر کی تعطیلات کے باعث مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہوٹلوں کے کرایوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ہوٹلنگ سیکٹر کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کے مرکزی علاقوں میں موجود ہوٹلوں کے کرایوں میں دسمبر کا آغاز ہوتے ہی نومبر کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہو گیا ہے جس کی بنیادی وجہ خلیجی شہریوں کی جانب سے ایڈوانس بکنگ ہے۔ مکہ اور مدینہ میں مرکزی علاقے کے باہر موجود ہوٹلوں کے کرایوں میں بھی اضافے اس کا تناسب نومبر کے مقابلے میں 15 سے 20 فیصد ہے۔ماہرین کے مطابق قطر، بحرین اور امارات میں نیشنل ڈے اور اسکولوں کی تعطیلات دسمبر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں آئندہ ہفتے کے دوران شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 9 اور 10 دسمبر کو برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ میں شدید برفباری کا امکان ہے،جس کے باعث درجہ حرارت منفی 2ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکا کی کئی وسطی اور شمالی ریاستیں اس وقت شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ شکاگو میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔2فٹ سے زائد برف نے ان ریاستوں میں گھروں، عمارتوں اور سڑکوں کو ڈھانپ لیا ہے، مختلف ریاستوں میں برف باری اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویلنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ نے اپنے ہمسایہ کک جزائر کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ایران اور روس کے تیل کی اسمگلنگ سے باز رہیں۔ یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پابندیوں سے متعلق ڈیٹا پر مبنی شواہد میں 34 جہازوں کے روسی اور ایرانی خام تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شکوک سامنے آئے۔ یہ جہاز جزائر کے پرچم تلے کام کر رہے تھے۔ کک جزائر کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے میں وابستہ نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ یہ خارجہ پالیسی میں ناقابل قبول انحراف ہے۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ مشتبہ تیل بردار جہاز جنوبی بحرالکاہل میں واقع اس ملک کے ساحلی دفتر کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئے دور کا یہ بڑا کھوکھلا سا شور ہے کہ اب وہ دور لد گیا جب عورتیں کبھی چولہا پھٹنے، اور کبھی دوپٹا جلنے سے ماری جاتی تھیں تو کبھی جسمانی اور ذہنی تشدد سے سلگ سلگ کے مرمر کے جیتی تھیں اب وہ گھروں میں مقید نہیں ان کو اپنے حقوق کا شعور آگیا ہے وہ نکل کر کیا نہیں کررہی ہیں خودمختار ہیں ہر شعبے میں خود کو منوارہی ہیں مرد کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں (مساوات کی چھاؤں میں بڑا نشہ ہے) ہے لیکن ٹی وی چینلوں سے سوشل میڈیا تک عورتوں پر تشدد بڑھتے جانے کی خبریں اب نئے انداز سے آ رہی ہیں غریب گھرانوں میں تو تشدد کے واقعات عام تھے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)دسمبر اہم ہوگا وقت نے میری بات سچ ثابت کر دی ہے 27 ویں کے بعد 28 ترمیم آ رہی ہے، سابق وفاقی وزیراور این پی پی سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی نے عدالت میں شنوائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ماہ دسمبر سیاسی اعتبار سے بڑھ اہم رہے گا 27 ترمیم پاس ہوگئی 28 ترمیم کی تیاریاں ہورہی ہیںمذکورہ ترمیم میں کچھ چیزیں رہ گئی تو 29 ویں ترمیم بھی آ سکتی ہے این ایف سی ایوارڈ، نئے صوبوں کی بات ہو رہی ہے ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال ہے شاید کچھ منصوبے ہیں جن پر عمل درآمد کرایا جائے گا، انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چنیوٹ(آئی این پی)عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔منکرین ختم نبوت جہاں کہیں بھی ہوں ان کا تعاقب کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہارمقررین نے ختم نبوت اسلامک سینٹر چنا ب نگر میں منعقدہ ختم نبوت سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اور قادیانیت کے خلاف ہر میدان میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ختم نبوت کے پیغام کوگھر گھر پہنچانے کیلئے ہمیں محنت کی ضرورت ہے، تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول کا آسان ذریعہ ہے،جب تک غیر مشروط طورپر ختم نبوت ایمان نہیں ہوگا اس وقت کوئی بھی فرد مسلمان کہلوانے کا حقدار نہیں۔ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت)ریلوے کوارٹرز پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف ریلوے انتظامیہ کا آپریشن دو کوارٹر مسمار، مزاحمت پر علاقے میں کشیدگی، ہوائی فائرنگ سے ماحول جنگی صورتحال اختیار کرگیا ریلوے انتظامیہ نے سکھر میں ریلوے کوارٹرز پر قائم غیر قانونی قبضوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دو کوارٹر خالی کراکر مسمار کر دیے۔ آپریشن کے دوران متاثرہ مکینوں کی شدید مزاحمت اور احتجاج کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی، جبکہ ریلوے پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقہ کچھ دیر کے لیے میدانِ جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔ریلوے انتظامیہ نے کوارٹرز پر قبضہ ختم کرانے کے لیے ڈی این ای ون جہانزیب خان کی قیادت میں عملے اور ریلوے پولیس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران نصف درجن سے زائد موٹر سائیکل چوری ہو چکی ہیں، تاہم پولیس تا حال کسی بھی ملزم تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔ وارداتوں کا یہ سلسلہ تھمنے کے بجائے مزید بڑھ گیا ہے اور دنِ دہاڑے بھی موٹر سائیکلیں چوری ہونے لگیں۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے پانچ موٹر سائیکلیں چوری کی جاچکی ہیں۔کشمیری محلہ سے مقامی وکیل شاہجہاں عباسی کی موٹر سائیکل جبکہ سریوال کالونی سے ذیشان عرف شانی کشمیری کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے۔ دونوں موٹر سائیکلیں گھروں کے باہر کھڑی...