2025-07-31@15:17:46 GMT
تلاش کی گنتی: 348
«ایسے افراد بھی»:
(نئی خبر)
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع دادو کے تعلقہ خیرپور ناتھن شاہ کے گوٹھ غوزو کے رہائشی کلیم اللہ برڑو نے اربابِ اختیار سے اپیل کی ہے کہ میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش اور میرے پلاٹ سے تعمیراتی سامان زبردستی لے جانے والے ایس ایچ او کے این شاہ سمیت دیگر بااثر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کر کے مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے بااثر افراد عبدالقیوم برڑو، عمر خان، طارق عرف پپن کوریجو، ریٹائرڈ ڈی ایس پی غلام رسول اور خیرپور ناتھن شاہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت دیگر میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ خیرپور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ تعداد 2018 میں 89.1 ملین کےسابقہ ریکارڈ کو بھی عبور کر گئی۔ دبئی ایئرپورٹس کے مطابق حالانکہ خطے میں غزہ جنگ اور گزشتہ اپریل کے شدید سیلاب کے باعث پروازیں بری طرح متاثر ہوئیں تاہم اس کے باوجود دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی آمدورفت غیرمعمولی رہی۔ ایشیا، یورپ اور افریقہ کے درمیان واقع متحدہ عرب امارات کا یہ شہر گزشتہ ایک دہائی سے دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈا قرار دیا جا چکا ہے۔ دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھس کے مطابق، 'ہوائی اڈا اب بھی اس شہر کی کووڈ انیس کی عالمی...
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیا ٹرمینل بن رہا ہے جس کے بننے سے اندرون اور بیرون ملک جانے والوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی، نئے ٹرمینل کی بلڈنگ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سول ایوییشن اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈاکٹر توقیر اقبال کے مطابق ستمبر 2026 میں یہ پروجیکٹ مکمل ہو جائے گا جس کے بعد امیگریشن ڈیپارچر کاؤنٹر کی تعداد 10 سے بڑھ کر 64 ہو جائے گی جبکہ سیکیورٹی چیک 4 سے بڑھ کر 8 ہو جائیں گے اور چیکنگ کاؤنٹر 25 سے بڑھ کر 67 ہو جائیں گے جبکہ امیگریشن ارائیول کاؤنٹر 18 سے بڑھ کر 80 ہو جائیں گے۔ کسٹم انسپیکشن اور دیگر اداروں کی سیکیورٹی چیک 12 سے بڑھا کر 24 ہو...
عابد چوہدری: چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) نے ٹریفک جام ہونے پر ٹریفک پولیس کے ایس پیز کو انوکھی سزا دے دی۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی او نے سزاکے طور پر ایس پیز سے سرکاری گاڑیاں واپس لے لیں اور انہیں ذاتی استعمال کی گاڑیاں بھی واپس کرنے کا حکم دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ایس پیز دوران ڈیوٹی سرکاری گاڑیوں کی بجائے اپنی پرائیویٹ گاڑیوں پر ڈیوٹی کرتے رہے تھے۔ سی ٹی او نے ایس پیز کی ذاتی گاڑیاں بھی واپس لے کر ٹریفک لائنز مناواں بھیجوا دیں۔ شہری کی جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے کا الزام, 5 اہلکار معطل کینال روڑ پر ٹریفک جام ہونے کے بعد سی ٹی...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کاباضابطہ دی اینڈ ہوگیاہیاور دونوں فریق اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں جب کہ سپیکرسردارایاز صادق نے جومخلصانہ کوششیں کیں،ان کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلالیکن اب تحریک انصاف نے سپیکرکے خلاف آئندہ بیان بازی نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیاہے اور ان کے کردار کوسراہا،حکومت نے آج اکیلے ہی کمیٹی کااجلاس کیا،جو کچھ دیرہی سپیکرکی صدارت میں منعقد ہوا،سپیکر نے اس پر کہاکہ وہ کافی دیر پی ٹی آئی کی کمیٹی کاانتظارکرتے رہے آج بھی ان سے رابطہ کیالیکن انہوں نے جواب نہیں دیا،سپیکرنے اس امیدکااظہارکیاکہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے،اہم بات یہ ہے کہ سپیکرنے کمیٹیوں کے خاتمے کا باضابطہ اعلان نہیں کیااور اب بھی اس بات کی گنجائش موجود...
کراچی: ایم نائن موٹر وے پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ تین ٹرالروں اور دوسراحادثہ دو کاروں کے درمیان ٹکرانے سے ہوا۔ ریسیکو ادارے ایدھی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایم نائن موٹر وے کے مختلف مقامات پرفضا میں نمی زیادہ ہونے کے باعث اوس پڑرہی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ کے مختلف حصوں پر پھسلن ہوگئی ہے۔ پھسلن کی وجہ سے گاڑیاں ٹکرائیں اور یہ دونوں حادثات رونما ہوئے۔ امدادی سرگرمیوں کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو نجی اسپتال ٹول پلازہ منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ یہ تمام گاڑیاں حیدرآباد سے کراچی آرہی تھیں، حادثات کی وجہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پورے سندھ خاص طور پر بالائی سندھ میں بدامنی، ڈاکو راج اور اغوا برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف اور امن کی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں وکلااور سول سوسائٹی پر مشتمل بحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر 28 جنوری بروز منگلجماعت اسلامی کی جانب سے کندھ کوٹ، سکھر، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، خیرپور، قنبرشہدادکوٹ، نوشہرہ فیروز کے ایس ایس پیز ہیڈکوارٹر ز کے سامنے دھرنے دیے گئے۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر امن کھپے امن کھپے، امن کی نگری بس امن چاہی ہے،حکمرانوں امن بحال کرو یا کرسی چھوڑدو کے نعرے درج تھے۔ کندھ کوٹ میں گھنٹہ گھر چوک تاایس ایس پی آفس تک امن ریلی نکالی...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کے بہترین کرکٹر کا اعلان کردیا ہے، کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اس فہرست میں شامل نہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری سال 2024 کے بہترین کھلاڑیوں میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سرفہرست ہیں، جنہوں نے شاندار کارکردگی کی بدولت سرگارفیلڈ سوبرز ایوارڈ برائے آئی سی سی مین کرکٹر آف دی ایئر 2024 اپنے نام کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نئی آئی سی سی رینکنگز جاری، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین سب سے آگے جسپریت بمراہ یہ ایوارڈ تمام فارمیٹس میں مسلسل بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا، اس سے قبل جسپریت بمراہ نے آئی سی سی مین ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا ایوارڈ بھی...
کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2024 کے بہترین کرکٹر کا اعلان کردیا۔ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے شاندار کارکردگی کی بدولت سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ برائے آئی سی سی مین کرکٹر آف دی ایئر 2024 جیت لیا۔ یہ ایوارڈ انہیں تمام فارمیٹس میں مسلسل بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا، اس سے قبل جسپریت بمراہ نے آئی سی سی مین ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔ بمراہ نے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پانچویں بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، روی...
اسلام آباد — ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی طالبان حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ کابل کے دورے پر ہیں۔ ماہرین اس دورے کو اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔ دورے کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ نے طالبان حکومت کے وزیرِ اعظم ملا محمد حسن اور وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ایرانی دفترِ خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں فریقین نے اقتصادی تعاون، ایران میں افغان تارکینِ وطن، آبی مسائل، سیکیورٹی، مشترکہ سرحدوں اور علاقائی صورتِ حال پر بات چیت کی۔ ایران نے اب تک طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے لیکن طالبان حکومت کے پہلے روز سے ہی کابل میں ایران کا...
ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو نشتر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا،زور دار دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث شہری شدید خوف میں مبتلا ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور پانچ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے بستی حامد پور کے کچھ گھروں میں بھی آگ پھیل گئی، جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور گھروں کی چھتیں گر گئیں، بعض گھروں میں موجود مویشی بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ریسکیو آپریشن میں 16...
ملتان: فہد ٹاؤن کے علاقے حامد پور چوک میں ایل پی جی گیس سے بھرے ٹینکر میں دھماکے سے آگ لگنے کے نتیجے میں ہونے والی آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور پانچ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے باعث ٹینکر پھٹنے سے بستی حامد پور کے کچھ گھروں میں بھی آگ پھیل گئی، جس سے متعدد...
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ ایف آئی آر میں پر اے ٹی اے کے دفعات شامل کئے جائیں۔ علماء اہلسنت خود ایسے افراد کا محاسبہ کریں تو اچھی روایت قائم ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار غلام عباس صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصور مہدی مسلمانوں کا...
گلگت میں واقع انگریز دور کا قبرستان برطانوی راج کی ایک اہم یادگار ہے، جو آج بھی بہتر حالت میں محفوظ ہے۔ یہ تاریخی قبرستان اُن انگریز افسران، سپاہیوں، اور دیگر افراد کی آخری آرام گاہ ہے جو برٹش ایمپائر کے دوران اس خطے میں مختلف خدمات انجام دیتے ہوئے انتقال کرگئے اور پھر یہیں دفن ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں واقع قدیم آثار، خطے کے شاندار ماضی کے آئینہ دار اس قبرستان میں موجود قبریں برطانوی دور کی یاد دلاتی ہیں۔ اس قبرستان کی دیکھ بھال برسوں سے ایک ہی خاندان کر رہا ہے۔ یہ قبرستان نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتا ہے، بلکہ اس علاقے کی برطانوی دور کی تاریخ سمجھنے کا بھی ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔...
دبئی (اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا۔ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں انگلینڈ کے 4، بھارت کے 3، نیوزی لینڈ کے 2، آسٹریلیا اور سری لنکا کا ایک، ایک کرکٹر شامل ہے جبکہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا۔ ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے یشسوی جیسوال، رویندرا جڈیجا، جسپریت بمراہ، انگلینڈ کے بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک اور جیمی سمتھ شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، میٹ ہینری، سری لنکا کے کامنڈو مینڈس بھی آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف...

امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد
امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد حنیف شیخ نائب قیم ضلع حافظ سفیان ناصر بھی موجود ہیں
غزوئہ حنین ایک انتہائی دشوار موقع تھا جہاں پر آپؐ کی قائدانہ خصوصیات نمایاں طور پر دیکھنے میں آئیں۔ ایک ہی وقت میں مکمل ایمان داری کے ساتھ الگ الگ فریقین کے مفادات کا تحفظ آپؐ کی لیڈر شپ کی اعلیٰ مثال ہے۔ ایک مشہور کہاوت ہے کہ لیڈر چائے کی پتی کی طرح ہوتا ہے جس کے معیار کا اندازہ اسے کھولتے پانی میں ڈال کر ہی کیا جاسکتا ہے۔ حنین کا معرکہ ایسا ہی کھولتا پانی تھا جہاں یہ واضح ہوگیا کہ دنیا کے عظیم ترین لیڈر کا خطاب صرف آپؐ کے لیے ہی کیوں مخصوص ہے۔ فتح مکہ کے بعد کچھ پڑوسی قبائل مسلمانوں کی ترقی اور کامیابی سے حسد میں مبتلا ہوگئے۔ ان میں سب سے...
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 23 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ بددیانت افراد کبھی نیوٹرل ایمپائرز کی حمایت نہیں کرتے، 9 مئی کو انہوں نے خود چوکیوں سے فوج اور پولیس کو غائب کیا، خود آگ لگائی اور خود سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر کے الزام بے گناہ سیاسی کارکنان پر ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ملک ریاض کا حالیہ بیان ہے کہ اگر وہ اپنا منہ کھولیں گے تو بہت سے لوگوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میں ملک ریاض سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بتائیں پچھلے...
امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں جنگلات میں نئی آگ لگ گئی، جس نے 9400 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، تیز ہواؤں اور خشک جھاڑیوں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، حکام نے لاس اینجلس کاؤنٹی کے علاقے کاسٹائک لیک کے تقریباً 31 ہزار رہائشیوں کو انخلا کا حکم دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی فائربریگیڈ حکام لاس اینجلس آگ پر بے بسی کی تصویر بن گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق، لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق،...
—فائل فوٹو لیسکو کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین کو بر وقت اور بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ لیسکو نے سنگل فیز میٹرز کی کمی پر قابو پا لیا ہے، اب تک تمام جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹسز کے میٹرز جاری کر دیے ہیں اور جلد ہی خراب ہونے والے تمام میٹرز بھی تبدیل کر دیے جائیں گے۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ سی ای او لیسکو نے مزید کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین کو بر وقت اور بہترین...
لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں بھی جنگل کی آگ بھڑکنے پر ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کاسٹیک جھیل کے قریب پہاڑیوں کو خوفناک شعلوں نے نگلنا شروع کر دیا جو تیزی سے پھیل رہے ہیں اور صرف چند گھنٹوں میں 5 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں.(جاری ہے) تیز اور خشک ہوائیں آگ کو بھڑکانے میں مدد فراہم کر رہی ہیں جس سے دھوئیں اور خطرناک انگاروں کا بڑا ڈھیر شعلوں کی طرح پھیلتا جارہا ہے لاس اینجلس سے تقریباً 56 کلومیٹر شمال میں اور سانتا کلیریٹا...
لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں نئی جنگلاتی آگ، 25 ہزار افراد کی نقل مکانی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں کاسٹائک لیک کے قریب جنگلات میں نئی آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ کے شعلے تیزی سے پھیل رہے ہیں اور پہاڑوں تک پہنچ چکے ہیں، جس کی وجہ سے تقریباً 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔ مزید برآں، 500 قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔ آگ کی شدت...
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال کے جنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق کاسٹائک لیک کے قریب پہاڑوں پر آگ کے شعلے اُڑ رہے ہیں ، آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے اور 5 سو قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث 2 گھنٹوں میں 5 ہزارایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ لاس اینجلس...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کثیرالجہتی مشق سپیئرز آف وکٹری میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف 17تھندر بلاک تھری عملے سمیت سعودی عرب پہنچ گیا،پاک فضائیہ کے طیارے کنگ عبدالعزیزایئربیس پر اترے،آئی ایس پی آر کے مطابق طیارے پاکستان سے براہ راست سعودی عرب اترے،طیارے فضا میں ری فیولنگ اور دیگر آلات لے کر سعودی عرب پہنچے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کثیرالجہتی مشق میں سعودی عرب، بحرین، فرانس، یونان کے طیارے بھی شریک ہیں،قطر، یو اے ای، برطانیہ اور امریکی طیارے بھی حصہ لےرہےہیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رائل سعودی ایئرفورس پانچویں مشق کرارہی ہے،مشق کا...
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی، خواجہ آصف نے مسافروں کا استقبال کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز گوادر: نیو گوادر ایئرپورٹ پر کراچی سے آنے والی پہلی پرواز لینڈ کر گئی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، بلوچستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے پہلی پرواز کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 503 نے 11 بج کر 16 منٹ پر نیو گوادر ایئر پورٹ پر لینڈ کیا، اس موقع پر پی کے 503 کو واٹر سیلوٹ بھی دیا گیا۔ قومی ایئر لائن نے گوادر کی پرواز کے لیے حسب سابق اے ٹی آر طیارہ استعمال کیا۔ نیو گوادر ایئر پورٹ پر 3658 میٹر طویل اور 75...
چیف جسٹس آف پاکستان عزت مآب جناب یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ’’گوادر اور کوئٹہ کے دوروں پر لاپتا افراد کے مقدمات نے ہلا کر رکھ دیا۔ مسنگ پرسنز کے مقدمات کو سنا جائے گا‘‘۔ چیف جسٹس عدالت عظمیٰ نے لاپتا افراد کے بارے میں جو کچھ فرمایا وہ درست ہے۔ لاپتا افراد کا بازیاب نہ ہونا نہ صرف اعلیٰ عدلیہ کی توہین ہے بلکہ یہ اِس بات کا بھی ثبوت ہے کہ پاکستان کا نظام عدل و انصاف کمزور اور بے بس ہوچکا ہے۔ شہریوں کا لاپتا ہونا اور عدالتوں کا بے خبر رہنا شرمناک صورتحال ہے جس سے یقینا عوام کو مایوسی ہوئی ہے۔ ’’لاپتا افراد‘‘ کا پتا آسان ہے کیونکہ اِن کے ورثا برسرعام یہ کہتے...
وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے امسال غزہ سے جناح یونیورسٹی آنے والے 25 فلسطینوں طالب علموں کو داخلے اور وظیفے دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں کامیاب ہونے والے 505 طالب علموں کو اسناد تفویض کر دی گئیں، جبکہ یونیورسٹی نے فلسطینی طالب علموں کی فیسں معاف اور انہیں وظیفے دینے کا بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کاونوکیشن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ڈاکٹر آف فارمیسی، ماسٹر آف ہبلتھ، بیچلر آف سائنس نرسنگ سمیت مختلف شعبوں کے 505 فارغ التحصل طلبہ وطالبات کو گریجویٹس کی اسناد تفویض کی گئیں۔ تقریب میں بہترین ٹیچرز کو بھی ایوارڈز دئیے...
موریطانیہ کشتی حادثہ میں گجرات کے متاثرہ گھرانوں میں اب تک 12 افراد کی شناخت ہوئی ہے، جن میں سے 9 جاں بحق جبکہ 3 نوجوانوں کی اپنی گھر والوں سے ٹیلے فونک رابطہ کے بعد امید کی کرن پیدا ہو گئی ہے۔سنہرے مسقبل کیلئے بیرون ملک جانے والے سفیان کے سر پر انسانی اسمگلرز نے ہتھوڑے مارے اور چاقو کے وار کیے۔ویڈیو میں ظلم کی داستان سنانے والا گجرات کے گاؤں ڈھولہ کارہائشی ہے جس کا بھائی سفیان کشتی حادثے میں موت کی وادی میں چلا گیا، سفیان اکیلا نہیں تھا اس کاچچا زاد بھائی عاطف بھی اب دنیا میں نہیں رہا، گھر میں تو جیسے کہرام مچا ہے۔ مراکش کشتی حادثہ: ایف آئی اے اہلکاروں نے متاثرین...
لانگیئربین: ایک نہ ایک دن سب نے ہی مرنا ہے لیکن ایک ملک کا قصبہ ایسا بھی ہے جہاں مرنے کو ہی غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے ایک قصبے لانگیئربین میں صرف مرنے کو ہی غیر قانونی قرار نہیں دیا بلکہ جو بزرگ شہری ہیں ان کی بھی رہائش پر پابندی ہے، لانگیئربین میں اس عجیب و غریب قانون کی وجہ بھی بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس قصبے میں 2 ہزار کے قریب افراد مقیم ہیں یہاں قبرستان بھی موجود ہے لیکن مردوں کو دفنانے کی اجازت نہیں ہے، دراصل یہ غیرمعمولی قانون بہت اچھی وجہ سے نافذ ہے، اس قانون کو سمجھنے کیلئے ہمیں لانگیئربین ٹاؤن کے...
کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں کامیاب ہونے والے 505 طالب علموں کو اسناد تفویض کردی گئیں جبکہ یونیورسٹی نے فلسطینی طالب علموں کی فیسں معاف اور انہیں وظیفے دینے کا بھی اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کاونوکیشن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ڈاکٹر آف فارمیسی، ماسٹر آف ہبلتھ، بیچلر آف سائنس نرسنگ سمیت مختلف شعبوں کے 505 فارغ التحصل طلبہ وطالبات کو گریجویٹس کی اسناد تفویض کی گئیں۔ تقریب میں بہترین ٹیچرز کو بھی ایوارڈز دئیے گئے۔ کاونوکیشن میں وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان سمیت تمام شعبوں کی فیکلٹی نے شرکت کی جبکہ کانووکیشن میں پہلی بار ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی...
لاہور کے مختلف علاقوں سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ ایدھی کے ترجمان کے مطابق مزنگ اور عابد مارکیٹ کے نزدیک 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جب کہ مسلم ٹاؤن میں نقشہ اسٹاپ کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ اسی طرح لیاقت آباد کے چھوٹی پھاٹکی کے قریب 50 سالہ شخص فٹ پاتھ پر مردہ حالت میں ملا، جبکہ مناواں کے بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب 45 سالہ شخص نشے کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔ ایدھی کے رضاکاروں نے پولیس کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔
لاہور کے مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مزنگ، عابد مارکیٹ کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ مسلم ٹاؤن، نقشہ اسٹاپ کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ اسی طرح لیاقت آباد، چھوٹی پھاٹکی کے قریب 50 سالہ شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا جبکہ مناواں، بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب 45 سالہ شخص نشے کی زیادتی سے ہلاک ہوا۔ ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق سیکیورٹی پلان کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف کی نگرانی ایس پی صدر نیبل کھوکھر کریں گے، ایس ڈی پی او صدر دانیال رانا کو سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او صدر اعزاز عظیم سیکیورٹی انتظامات کے سب انچارج مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ چونترہ ثاقب عباسی، انسپکٹر محمد سلیم انچارج چوکی اڈیالہ کے فرائض انجام دیں گے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف میں 6 تھانوں کی اضافی...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے، ریاست ہے تو سیاست بھی ہے، عوام اور فوج کے درمیان رشتہ ختم کرنے کا بیانیہ بیرون ملک سے مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ پشاور میں خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی وہاں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے اور اس وقت تک رہے گا جب تک وہ اس مسئلے کو دور نہیں کرتے۔ آرمی چیف نے کہاکہ خیبر پختونخوا...
وزارت خارجہ کی غلام گردشوں کا تو نہیں معلوم البتہ کچھ ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز میں ضرور کھلبلی مچی ہوئی ہے کہ کیا ماضی قریب کے ’اچھے افغان طالبان‘ اب ’برے انڈیا‘ کی گود میں جا رہے ہیں؟ جب گزشتہ نومبر میں بھارتی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری برائے مغربی ایشیا جے پی سنگھ کی کابل میں وزیر دفاع ملا یعقوب سے ملاقات ہوئی تب پاکستانی ذرائع ابلاغ نے اس کا کوئی خاص نوٹس نہیں لیا۔ حالانکہ اس ملاقات سے بہت پہلے سے طالبان انتظامیہ اور نئی دلی کے درمیان برف پگھلنی شروع ہو گئی تھی۔ تب تک بھارت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈیڑھ ملین کوویڈ ویکسینز، 300 ٹن ادویات، 40 ہزار لیٹر کیڑے مار زرعی کیمیکلز،...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی و آر ایس ایس کے لوگ ہیں جو اس آئین کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت میں نظریات کی لڑائی چل رہی ہے، ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں، جو چاہے کچھ بھی ہوجائے آئین کی حفاظت کریں گے، لیکن دوسری طرف بی جے پی و آر ایس ایس کے لوگ ہیں جو اس آئین کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں صاف لکھا ہے کہ ہندوستان ہر ہندوستانی کا ہے، چاہے اس کی کوئی بھی ذات ہو، کوئی بھی مذہب ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہندوستانی ہے تو اس ملک میں اس...
ویب ڈیسک — امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی جنگلات کی آگ سے نقصانات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکام نے مزید ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آگ کے سبب اموات کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ اتوار کی شب حکام نے مزید ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل اموات کی تعداد 16 بتائی گئی تھی۔ حکام کو خدشہ ہے کہ آگ کے سبب جل جانے والی املاک یا عمارتوں سے سرچ آپریشن میں مزید لاشیں مل سکتی ہیں۔ ریاست کیلی فورنیا میں آگ مسلسل تباہی پھیلا رہی ہے اور چھ دن گزرنے کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ امریکہ کے...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات سے شروع ہو کر وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لینے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے جبکہ 16 افراد لاپتا ہیں۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ آگ بجھانے کے آپریشن میں سیکڑوں فائرانجنز، ہزاروں فائر فائٹرز، واٹر ٹینکر اور 60 طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں لگی آگ کو مشرقی علاقے کی طرف پھیلنے سے روکنے کے لیے طیاروں سے پانی اورآگ بجھانے والے مادے کا اسپرے کیا جارہا ہے۔ تیز ہواؤں کے تھپیڑوں کے باعث فائرفائٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقائی حکام نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا...
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر 6 روز بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا۔ امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات سے شروع ہو کر وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لینے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے جبکہ 16 افراد لاپتا ہیں۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ آگ بجھانے کے آپریشن میں سیکڑوں فائرانجنز، ہزاروں فائر فائٹرز، واٹر ٹینکر اور 60 طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں لگی آگ کو مشرقی علاقے کی طرف پھیلنے سے روکنے کے لیے طیاروں سے پانی اورآگ بجھانے والے مادے کا اسپرے کیا...
کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں بھی ایم کیو ایم لندن کے کارکنان حرکت میںآگئے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم لندن کی جانب سے منظم سیاسی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جرأت کے ذرائع کے مطابق کارکنان سے الطاف حسین کی جانب سے روازنہ کی بنیاد پر کراچی اور حیدرآباد میں رابطے کیے جا رہے ہیں۔ حیدرآباد میں ایم کیو ایم لندن کے کارکنان سرگرمیوںنے کراچی اور حیدرآباد میں موجود متحدہ کے حلقوں میںایک بے چینی پیدا کردی ہے۔ مگر ایم کیو ایم لندن کے کارکنان مختلف مواقع پر اپنی سرگرمیاں دباؤ کے باوجود جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جس کا مظاہرہ پکا قلعہ کے مقام پر واقع پلازہ کے اطراف ایم کیو ایم لندن اور الطاف حسین کے بینرز...
لاس اینجلس : لاس اینجلس میں لگی شدید آتشزدگی پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ آگ نے 36 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور 12 ہزار سے زیادہ املاک کو جلا کر راکھ بنا دیا ہے۔ آگ کی شدت سے 2 لاکھ افراد کو اپنے گھروں سے نکلنا پڑا ہے، جبکہ مالی نقصان کا تخمینہ 150 ارب ڈالر تک پہنچا ہے۔ آگ بجھانے کی کوششوں میں 14 ہزار فائر فائٹرز مصروف ہیں، لیکن دھوئیں کی وجہ سے امدادی کارروائیاں مشکل ہو گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، بعض مشہور شخصیات کے گھروں کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ...
کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) لاس اینجلس میں انگاروں کے ڈھیر ،سلگتی گاڑیاں، پگھلے اے ٹی ایم، آگ نہ بجھائی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں چار روز قبل لگنے والی آگ پر اب بھی قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔متاثرہ علاقوں سے سامنے آنے والی تباہی کے مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے لاس اینجلس کاؤئنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے شہر کا موازنہ ایٹم بم کے بعد کی تباہی کے مناظر سے کیا۔انھوں نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے لگ رہا ہے جیسے ان علاقوں پر کسی نے ایٹم بم...
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں بعض عناصر نے مہنگائی اور ایک صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کیا، جسے غیر ملکی دشمن ایجنسیوں کی حمایت حاصل تھی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ احتجاج، افراتفری اور بدامنی پھیلانے میں دشمن ایجنسیوں بالخصوص بھارتی ”را“ کا ہاتھ تھا۔ ذرائع کے مطابق سماجی رابطوں کی چینل دی نیکسس Nexus کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ مظاہروں کے پیچھے دراصل بھارت کا ہاتھ کارفرما تھا، بھارتی خفیہ ایجنسی "را“ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے شرپسند عناصر کا استعمال کر رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کو...
لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلائو گھیرائو کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عاید کردی۔اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر سماعت کی۔ دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ دیگر ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید سمیت دیگر شامل ہیں، تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، اس دوران...