پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، بھارتی ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
بھارتی ایئر مارشل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ میں پاک فضائیہ نے ان کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے، تاہم واضح طور پر یہ کہنے سے انہوں نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ اگر میں اس بات کی تصدیق کردوں کہ پاک فضائیہ نے رافیل کو مار گرایا ہے تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں پہلا موقع ہے جب رافیل طیارے تباہ ہوئے، فرانسیسی اہلکار کا اعتراف
انہوں نے کہاکہ رافیل کے تباہ ہونے کا ڈھکا چھپا اعتراف کیا، تاہم واضح الفاظ میں ایسا کہنے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت دیگر جہاز بھی تباہ کیے ہیں، جس کی انٹرنیشنل میڈیا بھی تصدیق کررہا ہے۔
پاکستان نے انڈیا کو سب سے بڑا نقصان ان کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی کی صورت میں پہنچایا۔ اس کے علاوہ دشمن کو جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا جو چھپایا جارہا ہے۔
یورپ کی ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاکستان بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔
’بلغاریہ ملٹری ریویو‘ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کو تباہ کیا، جو سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں بہتر کون؟ رافیل یا جے 10، عالمی دفاعی اداروں نے جدید ہتھیاروں پر نظریں جما لیں
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی جائےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعتراف بھارتی ایئر مارشل پاک بھارت جنگ پاک فضائیہ رافیل مار گرایا وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعتراف بھارتی ایئر مارشل پاک بھارت جنگ پاک فضائیہ رافیل مار گرایا وی نیوز ایئر مارشل پاک فضائیہ مار گرایا بھارت کے
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔