ایئر انڈیا طیارہ کریش: زندہ بچ جانے والے واحد مسافر نے کیا قصہ سنایا؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
احمد آباد میں گرکر تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کا ایک مسافر معزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے، مسافر نے طیارے کے ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔
یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ کریش: جہاز جس میڈیکل ہاسٹل پر گرا، وہاں کیا گزری؟
بھارت میں احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن کے لیے اڑان بھرنے والا مسافر پرواز کے 30 سیکنڈ بعد گرکر تباہ ہوگیا، جس سے طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
زندہ بچ جانے والا مسافر رمیش وشواش، بھارتی نژاد برطانوی ہے، جس کا کہنا ہے کہ کہ طیارے کے اڑان کے کچھ ہی سیکنڈ بعد محسوس ہوا کہ طیارے میں کچھ گڑبڑ ہے، اس لیے طیارے کے ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگا دی، مسافر کی سیٹ 11 اے تھی۔
https://twitter.
یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: سابق وزیراعلیٰ وجئے روپانی بیٹی سے ملنے لندن جارہے تھے
مسافر کا مزید کہنا تھا کہ میں اس طیارے میں اس کا بھائی بھی سفر کررہا تھا،میں نیچے لاشوں پر گرا، دیکھا کہ چاروں طرف لاشیں تھیں، اس سے قبل بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ طیارے میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم اب بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ طیارے کا ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news احمد آباد ایئرانڈیا بھارتی نژاد برطانوی حادثہ زندہ مسافر طیارہ معزہ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئرانڈیا بھارتی نژاد برطانوی مسافر طیارہ طیارے میں کہ طیارے
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا
پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
بھارتی عوام کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔