2025-11-04@19:33:28 GMT
تلاش کی گنتی: 4667

«حیدرا باد پولیس کی»:

(نئی خبر)
    عابد چوہدری: نواں کوٹ میں گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پرپولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔مقدمہ اے ایس آئی محسن ارشاد کی مدعیت میں تھانہ نواں کوٹ میں درج کیا گیاہے۔ایف آئی آرکے متن کے مطابق21 سالہ یوسف گلے میں دھاتی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوا،پولیس کو جب اطلاع ملی تو ہسپتال میں یوسف جاں بحق ہو چکا تھا۔مقدمہ 322 کی دفعات کے تحت درج کیا گیاہے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار  مزنگ کا رہائشی نوجوان موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں گلے پر ڈور پھر گئی،اسےزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم راستے میں دم توڑ...
    ---فائل فوٹو  خیبر پختونخوا کی پولیس کو بلٹ پروف گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے پاس اس وقت 18 بلٹ پروف گاڑیاں موجود ہیں جو آر پی او، ڈی پی او اور ایڈیشنل آئی جیز کو دی گئی ہیں۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کو مزید 22 بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے وفاق کی جانب سے دی جانے والی تین بلٹ پروف گاڑیوں کو ناقص اور پرانی قرار دے کر اِنہیں وفاق کو واپس کر دیا تھا۔بلوچستان کی درخواست پر تینوں گاڑیاں انہیں دے دی گئی ہیں۔
    راولپنڈی پولیس نے روات کے علاقہ میں افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا،  سرچ آپریشن کے دوران 3خواتین سمیت 13افغان باشندے تحویل میں لےلئے گئے۔ افغان باشندوں کو گولڑہ کیمپ منتقل کر دیا گیا،کابل ڈیپورٹ کیا جائے گا، تحویل میں لئے گئے افغان باشندوں میں محمد گل، اس کے بیٹے محمد نعیم،محمد یسین،محمد کریم،فضل کریم،ابو بکر،ذیشان شامل ہیں۔ افغان شہری محمد گل کی اہلیہ جمالہ گل،بیٹی بی بی آمنہ،بی بی ہاجرہ بھی کمیپ منتقل کیے گئے، آپریشن کے دوران حبیب خان،عبدل باسر،کامران کو بھی تحویل میں لیا گیا، افغان باشندوں کو ساگری،جھٹہ ہتھیال اورپھاملی کے علاقوں سے تحویل میں لیا گیا۔
    عمران خان کی ہمشیرہ روپوش ہیں تو اڈیالہ جیل کے باہر ان کی میڈیا ٹاک کیسے نشر ہوتی ہیں، جج کا شوکاز نوٹس جاری ضمانتی مچلکے ضبط کرنے اور دو نئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم ،دونوں پولیس افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ایک بار پھر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئیں جبکہ مقدمے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور الاآصف اسکوائر میں پولیس نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق، پولیس نے رات گئے علاقے میں گھیراؤ ڈال کر داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے تاکہ کوئی مشتبہ شخص فرار نہ ہوسکے۔ کارروائی میں مختلف تھانوں کی نفری، انسداد دہشت گردی فورس اور ریزرو پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران گھروں، ہوٹلوں اور فلیٹس کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران 45 افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا جن کے پاس کسی قسم کے قانونی دستاویزات یا شناختی کارڈ موجود نہیں تھے۔پولیس حکام کے مطابق...
    شہر قائد میں ایک گھر سے خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جب کہ شوہر بچے سمیت غائب ہے۔پولیس کے مطبق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے سکھیہ گوٹھ میں گھر سے خاتون کی چند روز پرانی لاش ملی، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او نے واقعے سے  متعلق بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 35 سالہ عائشہ زوجہ قدیر کے نام سے کی گئی۔ لاش ممکنہ طور پر 3 سے 4 روز پرانی  ہے،  جس کا تعفن اٹھنے پر مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا، جسے توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر...
    ویب ڈیسک :پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات میں ایک نیا سنگ میل قائم ہونے جا رہا ہے، پولینڈ کے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ رادوسلاف سکورسکی پاکستان پہنچ گئے۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پولینڈ کے نائب وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں، یہ وزیر خارجہ سکورسکی کا پاکستان کا دوسرا سرکاری دورہ ہوگا، ان کا پہلا دورہ پاکستان 2011 میں ہوا تھا۔  نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اپنے پولش ہم منصب سے ملاقات کریں گے، اسحاق ڈار اور رادوسلاف سکورسکی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار  پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام...
    اسلام آباد‘راولپنڈی‘باجوڑ‘نوشکی ‘شمالی وزیرستان( خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ نیٹ نیوز) بلوچستان اور باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 7 خوارج ہلاک‘ کئی زخمی ہو گئے۔ اور شمالی  وزیرستان میں خوارج نے گاڑی کوآگ لگاد ی جس کے نتیجے میں6 شہری زندہ جل گئے۔ نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کر دیا۔ صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کی مؤثر...
    حمیداللہ بھٹی سفر نت نئی ملاقاتوں کاوسیلہ بنتے ہیں ۔مختلف رہن سہن اور معاشرت جاننے کے ساتھ ہر روز ایک نیا تجربہ ہوتا ہے۔ اب توذرائع آمدورفت اورتیزتر مواصلاتی رابطوں نے دنیاکو گلوبل ویلیج بنا دیاہے۔ اب ہر ایک کے لیے موبائل اور انٹرنیٹ کی بدولت دنیا کے حالات جاننابہت آسان ہے مگر جولطف سیاحت میں ہے ۔وہ ریکارڈ شدہ مواد دیکھ کرنہیں آتا۔ حالاتِ حاضرہ سے آگاہی رکھنے والوں کی طرح دنیا میں ایسی تعداد بھی کافی ہے جو ملک ملک اور نگر نگرگھوم پھر کر قدرت کی تخلیقات دیکھنے کے متمنی ہیں۔ اِس مقصدکے لیے لاکھوں کی تعدادمیں سیاح ذوقِ جمال کی تسکین کے لیے دنیاکے ہرخطے میں سرگرداںہیں حالانکہ درجنوں ممالک میں جاچکاہوں مگر کچھ علاقے یا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن اگر دوبارہ امریکا آئے اور گرفتار ہوئے تو انہیں 10سال قید کی سزا دی جائے گی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں چین کے ساتھ کیے گئے تجارتی معاہدوں کے باعث امریکا نے بیجنگ کو اربوں ڈالر فراہم کیے، جس سے دراصل چین کی فوجی طاقت بڑھانے میں مدد ملی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے ٹیرف عائد کر کے چین سے سیکڑوں لاکھوں ڈالر واپس لیے۔ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت میں انتہاپسند عناصر موجود ہیں جو ملک کے مفادات کے خلاف کام...
    ڈسٹرکٹ کیماڑی میں کے پی ٹی فلائی اوور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود میں کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب واقعے کے پی ٹی فلاق اوور سے متصل روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ویگو گاڑی میں سوار شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کے مطابق ملزمان نے ویگو گاڑی میں سوار افراد کے شیشہ نا کھولنے پر گاڑی کے شیشے توڑنے کی بھی کوشش کی۔ تاہم، قریب موجود شاہین پولیس کے اہلکاروں نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی اس ہی دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے آسٹریلوی پولیس اور انٹرپول کی معاونت سے چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی نیٹ ورک کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے چائلڈ پورنو گرافی کی تحقیقات کے دوران آسٹریلوی پولیس ،انڑپول اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی معاونت سے  چائلڈ ابیوز میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے  مقدمہ درج کرلیا۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق چائلڈ پورنو گرافی کے واقعات کی تحقیقات میں آپریشن روڈز اور آئسبرگ کے دوران آسٹریلوی پولیس کے اشتراک  انٹرپول اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس حاصل کی گئیں۔ جس...
    راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی سے ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 8 سے 10 افراد نے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے میں ملزمان نے شہری کو برہنہ کرکے نہ صرف اس پر پائپوں سے حملہ کیا بلکہ اسے لاتوں اور مکوں سے بھی بے دردی سے مارا پیٹا۔ کچھ ملزمان مسلح بھی تھے۔ یہ دردناک واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی صورت میں بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں شہری کی تکلیف دہ حالت واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس تشدد کے پیچھے ممکنہ طور پر علاقے کے اسکریپ گوداموں کے مالکان کا ہاتھ ہے، جنہوں نے شہری کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کو دی گئی...
    کراچی میں سیف سٹی کیمروں نے چلتی موٹر سائیکل پر سوار ملزم کو پہچان لیا۔کیمروں نے شناخت کے بعد فیلڈ پولیس کو بروقت اطلاع دے کر ملزم کو گرفتار کرادیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ جدید نظام اور کیمروں سے نگرانی کے ذریعے پولیس کو تحقیق، نشاندہی اور جرائم کے تدارک میں مدد ملنا شروع ہوگئی ہے۔ڈی آئی جی ساوتھ نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم 6 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، فیشل ریکگنیشن (چہرے کی شناخت) کے ذریعے کراچی میں ہونے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی گرفتاری ہے۔
    نیٹی جیٹی فلائی اوور—فائل فوٹو کراچی میں نیٹی جیٹی فلائی اوور پر پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈبل کیبن گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر گشت پر مامور پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، جن سے فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوا ہے، جبکہ ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
    سندھ کے شہر شکارپورمیں منعقدہ تقریب میں کچے کے 71 ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر اپنے ہتھیار جمع کرائے۔ تقریب میں ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور وزیر داخلہ سندھ نے شرکت کی، جہاں بڑی تعداد میں ڈاکوؤں نے سندھ حکومت کی سرینڈرپالیسی کے تحت ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصرآفتاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ کچے کا علاقہ ماضی میں اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی وارداتوں سے پہچانا جاتا تھا، تاہم ایک سال قبل صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں اس مسئلے کے خاتمے کے لیے جامع پالیسی طے کی گئی۔...
    فائل فوٹو۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نجی مال میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمان فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو عدالت میں پیش کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کی۔پولیس کی جانب سے ملزمان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔   اسلام آباد: لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں فلیٹ میں لڑکی سے کی گئی مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کو میڈیکل کےلیے پمزاسپتال بھجوادیا گیا۔ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں فلیٹ میں لڑکی سے...
    —فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مذہبی جماعت کے کارکنوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی۔اے ٹی سی لاہور کے جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ایک ملزم سہیل کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جس کے حوالے سے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سہیل راہ گیر ہے، پولیس کو مطلوب نہیں۔ مذہبی جماعت کے 14 کارکن جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقلانسداد دہشت گردی کی عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت پولیس نے ملزمان کو 12 دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا اور ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔تھانہ نواں کوٹ...
    نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ ، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) تھانہ مارگلہ کی حدود میں نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کی جانب سے گرفتار دونوں ملزمان نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کر لیا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس پر سماعت کی ،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں...
    شمالی وزیرستان کے حساس علاقے میر علی میں پیش آنے والے ایک اندوہناک واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو میر علی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ اس افسوسناک واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے، جبکہ پولیس کی...
    خیبر پختونخوا پولیس کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے کی اندرونی کہانی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا تھا، جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی تھی۔ اس اجلاس میں پولیس اور ایف سی (فرنٹیئر کانسٹیبلری) کے حکام نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ خیبر پختونخوا، خصوصاً جنوبی اضلاع میں تعینات افسران کو دہشت گردی کے شدید خطرات لاحق ہیں، لہٰذا ان کی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں ناگزیر ہیں۔ اس پر محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے اداروں کو تحفظ دیا جائے گا اور انہیں درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
    خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا تھا۔ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس حکام نے وزیر داخلہ کو صوبے میں افسران کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا تھا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ سے بلٹ پروف گاڑیوں کا مطالبہ کیا تھا۔ فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کے پی سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلانوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کو جنوبی اضلاع...
    ( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کو فوری بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا اعلان کر دیا۔  ایکس پر وزیراعلی بلوچستان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بُلٹ پروف گاڑیاں فوراً بلوچستان بھیج دی جائیں گی۔  انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بلٹ پروف گاڑیاں ملنے پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو تقویت ملے۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے  اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے انکار کے بعد سرفراز بگٹی نے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔  ایکس سے جاری بیان میں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو...
    محسن نقوی— فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ کےپی حکومت کا بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار، وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیاخیبر پختون خوا حکومت کے پولیس کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف دیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف...
    ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے اہلکار معمول کی گشت پر تھے، شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت رزاق اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔ جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ نامعلوم مسلح افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔
    علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر سپرنٹینڈنٹ پولیس سٹی کو توہین  عدالت کا نوٹس جاری  کردیا گیا۔ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کرانے پر ڈی ایس پی وارث خان نعیم یاسین کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی نے تحریری جواب دیا علیمہ خان کہیں مل نہیں سکیں، عدالت کو بتایا گیا علیمہ خان کل دن بھر اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے گارنٹر محمد شریف کے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کا نوٹس جاری کیا۔ سپرنٹینڈنٹ پولیس اور ڈی ایس پی کو علیمہ خان کے وارنٹ پر ہر صورت تعمیل کرانے کا حکم جاری کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ...
    راولپنڈی: بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے شہری نے 15 پر کال کر دی جس پر راولپنڈی پولیس خون دینے اسپتال پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک سالہ بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے اسکے والد نے کال کی تھی، اطلاع موصول ہونے پر راولپنڈی پولیس کے افسران خون عطیہ کرنے اسپتال پہنچے تھے۔ بچے کا آج راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن ہے۔ سرگودھا کا رہائشی شہری راولپنڈی میں خون کی اشد ضرورت پر پریشان تھا۔ شہری نے پنجاب پولیس اور راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ راولپنڈی پولیس کے افسران نے بچے کے آپریشن کے لیے مجموعی طور پر 4 خون کی بوتلیں عطیہ کیں۔
    سندھ ہائیکورٹ نے سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایس ڈی پی او اور سچل کے ایس ایچ او عدالت میں پیش ہوئے, پولیس افسران نے کہا کہ لاپتا شہری کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ درخواستگزار نے کہا کہ نثار پہنور تقریباً 2 ماہ سے لاپتا ہیں, پولیس کو والد کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔ اگر کسی کیس میں مطلوب ہیں تو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ نثار پہنور کی عدم بازیابی پر عدالت پولیس پر برہم ہوگئی۔ عدالت...
    کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ گلی نمبر ایک کے قریب چائے کے ہوٹل پر فائرنگ سے وہاں پر بیٹھا شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کے مالک نے ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کردی تھی۔ ہوٹل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب کورنگی چکرا گوٹھ میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا جس کے بعد عوام کے تشدد اور فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ علاوہ ازیں گڈاپ سٹی میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ شہید ملت روڈ پر بھی پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
    کراچی: شہرِ قائد میں پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں ڈکیت گروہوں کے کئی کارندے زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کی کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی، قیمتی گھڑیاں، موٹرسائیکلیں اور چوری شدہ سفید کرولا کار بھی برآمد کی گئی۔ پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار گڈاپ سٹی، فیروزآباد اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد پانچ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گڈاپ سٹی میں بقائی ٹول پلازہ کے قریب فضل واحد اور ذاکر اللہ گرفتار کیے گئے جن سے اسلحہ اور گلشن معمار سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں پر  وفاق  اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان حکومت کود پڑی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ کے پی حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لےرہی تو ہمیں دےدیں۔   وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سامان درکار ہے۔  واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں آئی جی کے پی کے حوالے کی تھیں مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کی ہے۔ تحریک انصاف کے...
    کراچی: ڈیفنس کے علاقے زمزمہ کمرشل اسٹریٹ میں حساس ادارے نے کارروائی کرکے معروف بلڈر کو حراست میں لے لیا ۔ واقعے کی منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چھاپے میں استعمال 2 پولیس موبائلز اور اہلکاروں کو واضح دیکھا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس وردی سے مماثلت رکھنے والے کپڑے زیب تن کیے اہلکاروں سمیت سادہ لباس اہلکار دیکھے گئے ہیں۔ چھاپے میں شامل تمام اہلکار ماسک لگائے ہوئے اور جدید اسلحہ سے لیس تھے ۔ کارروائی کے دوران جاوید اقبال نامی بلڈر کو ان کے دفتر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم علاقے کی پولیس نے چھاپے کے متعلق ...
    پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس آپریشن کر کے مغوی شہری کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں مصدقہ اطلاع پر آپریشن کر کے  مغوی شہری وقار سومرو کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران کچے کے علاقے سے اغوا کار موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وقار سومرو نامی شہری کو چند روز قبل مسلح ملزمان نے چوک چدھڑ سے اغوا کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ احمد پور لمہ میں درج تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی شہری کی بحفاظت بازیابی اور اغوا کاروں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ نے پولیس کانسٹیبلز کی نوکری سے برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آر آر ایف اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا، درخواست گزاروں کے مطابق وہ 2012 میں بھرتی ہوئے لیکن 2020 میں دفتر آنے سے روک دیا گیا، 2012 میں 250 اہلکاروں کا ٹیسٹ ہوا تھا، ان میں سے 94 کو فیل قرار دیا گیا تھا، عدالت نے 94 متاثرہ نوجوانوں کی درخواست پر دوبارہ امتحان لینے کا حکم دیا تھا، عدالت نے صرف درخواست گزاروں کا دوبارہ ٹیسٹ لینے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وارسا:پولینڈ کی جانب سے روس کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر روسی صدر نے ہنگری سمٹ میں شرکت کے لیے ان کی فضائی حدود استعمال کی تو اس صورت میں بین الاقوامی عدالت کے جاری کردہ وارنٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پولش وزیرِ خارجہ رادوسواف سکورسکی نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ اگر پیوٹن کا طیارہ پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوتا ہے، تو ان کی حکومت طیارے کو روکنے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔بین الاقوامی فوجداری عدالت نے پیوٹن کے خلاف وارنٹ جاری کر رکھا ہے، جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے...
    شہر قائد کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں لنک روڈ کے قریب فارم ہاؤس پر مسلح افراد نے دھاوا بولا اور لاکھوں روپے مالیت کے 46 مہنگے ترین بکرے چھین کر فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے ایم ڈی اے سوسائٹی لنک روڈ کے قریب فارم پر مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر عملے کو یرغمال بنا کر بھاری مالیت کے 46 بکرے اور بکریاں چھین کر اپنے ہمراہ لائے ہوئے ٹرک پر لاد کر فرار ہوگئے۔ فارم ہاؤس کے مالک شیخ علی نے ایکسپریس کو بتایا کہ واردات 20 اکتوبر بروز پیر کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ہوئی، ڈاکوؤں کی تعداد 8 سے 10 کے قریب تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکو اپنے ہمراہ ایک ٹرک بھی ساتھ...
    پولیس نے کارروائی کے دوران کچے کے علاقے سے اغوا کار موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وقار سومرو نامی شہری کو چند روز قبل مسلح ملزمان نے چوک چدھڑ سے اغوا کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس آپریشن کر کے مغوی شہری کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں مصدقہ اطلاع پر آپریشن کر کے مغوی شہری وقار سومرو کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران کچے کے علاقے سے اغوا کار موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے...
    پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران اغوا ہونے والے شہری کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ کارروائی کے دوران دو اغواکار بھی گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مغوی شہری وقار سومرو کو چند روز قبل چوک چدھڑ کے قریب مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ احمد پور لمہ میں درج تھا۔ مصدقہ اطلاع پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پررحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے اور اس کامیاب کارروائی کو پولیس کی پیشہ...
    پشاور میں وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے پر نیا موڑ سامنے آگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس کو فراہم کی گئی تینوں گاڑیاں اگرچہ 15 سال پرانے ماڈل کی ہیں، تاہم ان کی بنیادی افادیت اور بلٹ پروف معیار اب بھی برقرار ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ یہ گاڑیاں کسی مقامی ورکشاپ میں تیار نہیں کی گئیں بلکہ بین الاقوامی ادارے کے زیرِ استعمال رہنے کے بعد بین الاقوامی معیار کے تحت بلٹ پروف کی گئی تھیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کے پی پولیس کو یہ تین بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی تھیں۔ تاہم گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے پہلے *موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ* کا افتتاح کرتے ہوئے ایک اور عوام دوست اقدام کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اس منفرد منصوبے کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری اور آسان پولیس سروسز فراہم کرنا ہے۔ یہ موبائل یونٹ جدید سہولیات سے آراستہ ہے، جہاں شہری نہ صرف ایف آئی آر کا اندراج کروا سکیں گے بلکہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ نے یونٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور عملے کو باضابطہ طور پر چابیاں سپرد کیں۔ مریم نواز شریف نے موبائل یونٹ کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ عوام سے خوش اخلاقی اور...
    ویب ڈیسک :موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور ری نیو کروانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی۔  تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے پہلے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے منصوبے کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسٹاف سے ملاقات بھی کی۔  موبائل پولیس اسٹیشن میں شہریوں کے لیے ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار  اس جدید یونٹ میں لرنر، ریگولر، انٹرنیشنل اور ویمن لائسنسنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔  اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم...
    سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کے پی پولیس کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کی بنیادی افادیت برقرار ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تینوں بلٹ پروف گاڑیاں بین الاقوامی ادارے کے زیراستعمال رہیں، گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ مقامی سطح پر نہیں کی گئی بلکہ بین الاقوامی معیارکی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کو دی گئی گاڑیاں 15 سال پرانے ماڈل کی ہیں، تاہم ان کی بنیادی افادیت برقرار ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے پولیس کو وفاق کی جانب سےگاڑیاں نہ لینےکی ہدایت کرتے ہوئے...
    کراچی: کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرپول کی مدد سے ماسی گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم ماسیوں کو ٹرانسپورٹ سروس سمیت تمام سہولیات فراہم کرتا تھا جبکہ دو ساتھی خواتین پہلے ہی گرفتار ہو چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرپول کی مدد سے ماسی گینگ کے سرغنہ عمران ولد عباس علی کو گرفتار کرلیا، انٹرپول نے ملزم عمران کو سعودی عرب میں گرفتار کیا تھا اور اتوار کو ملزم کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن بن قاسم شاہنواز میمن نے ایکسپریس کو بتایا کہ کراچی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو خط لکھ کر...
    مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) فیصل آباد میں شادی سے انکار پر خاتون کو زندہ جلانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نیگرفتار کرلیا ہے۔(جاری ہے) ترجمان پولیس نے بتایا کہ تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرکے خاتون کو ہراساں اور پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کرنے والے ملزم علی اکبر کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او سول لائن نے ملزم علی اکبر کو فوری گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ملزم علی اکبر نے جنرل بس سٹینڈ کے قریب شادی سے انکار پر شازیہ نامی خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ...
    آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی ضلع یا علاقے میں کوئی افغان شہری رہائش ہوا تو متعلقہ افسر کو معطل کرتے ہوئے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں افغان مہاجرین کی بے دخلی کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔ آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ ڈی آئی جیز بے دخلی کارروائی کی براہ راست نگرانی کریں گے، ایس ایس پی اور ایس پی اضلاع افغان مہاجرین کی طورخم بارڈر سے بے دخلی تک ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 نومبر 2025ء تاریخ تک متعلقہ پولیس افسران اس بابت تصدیق کریں گے کہ یہاں کوئی افغان رہائش پذیر نہیں۔آئی...
    پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبے میں ایک دفعہ پھر دہشت گردی آئی ہے۔ وفاقی حکومت ہمیں وار آن ٹیرر کے فنڈز سمیت دیگر آئینی حقوق نہیں دے رہی۔  ہمیں ہمارے فنڈز ملیں گے تو ہم پولیس کو مضبوط کر سکیں گے اور دہشت گردی کا مقابلہ کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کیلئے جو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کیں وہ ناقص اور پرانی ہیں۔ یہ خیبرپی کے پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے ان گاڑیوں کو واپس کیا جائے گا۔ نئے وزیراعلیٰ خیبرپی کے سہیل آفریدی کی زیرِصدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومت کے گڈ...
    اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو ان کی بازیابی کے لیے 3 روز کی مہلت دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت عالیہ نے کہا کہ اگر پولیس تین دن میں بازیاب نہ کرا سکی تو سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت پیش ہوں۔دوران سماعت مغوی کی پٹیشنر اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا۔ درخواست گزار اہلیہ روزینہ عثمان کی جانب سے راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔راجا رضوان عباسی نے...
    ڈیرہ اسماعیل خان : خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹ لالو کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس کے مطابق زخمیوں کوسی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حسین آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، پولیس کے مطابق حسین آباد پولیس نے اسنیچرز کیخلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور ایک چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔9اکتوبر کو حسین آباد کے علاقے یونٹ نمبر 4 لطیف آباد کے علاقے سے چھینی گئی ہونڈا 125 موٹر سائیکل کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمان میں مجاہد ولد عبدالحکیم جتوئی اور سجاد ولد اکبر لنجوانی جوکہ کراچی کا رہائشی ہے ،دونوں ملزمان حسین آباد پولیس سے مقابلے کے مقدمے میں بھی مطلوب تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر رات کے وقت چیکنگ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-3 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اہلکار کا قتل، بکتر بند گاڑی کو تباہ کرنے سمیت 6 مقدمات میں لیاری گینگ وار کے عزیر سربازی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے شریک ملزم عزیز سربازی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جاں رینجرز پراسیکوٹر کا پنے دلائل میں کہناتھا کہ ملزم 13 سال تک مفرور رہا، اگرملزم کی ضمانت ہوئی تو ملزم فرار ہوجائیگا، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملہ کیا، بکتر بند گاڑی تباہ اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، ملزم کو 2023ء میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹری(جسارت نیوز)دادو کے رہائشی افراد کا پولیس اور بااثر افراد کیخلاف احتجاج۔ملزمان نے گھر پر حملہ کرکے ضیف والدہ اور بھائی کو لہولہان کردیا ۔ پولیس ملزمان کیخلاف کاروائی سے گریزاں ہے۔ مظاہرین۔ دادوضلع کی تحصیل مہڑ کے گاوں جھنڈو خان گھوخانی کے رہائشی افراد صدام حسین،حاکم زادی اور ندیم چانڈیو نے کوٹری پریس کلب پر احتجاج اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ چند روز قبل بچوں کے جھگڑے پر بااثر افراد نے گھر پر حملہ کرکے میری ضعیف والدہ اور بھائی کو لہولہان کردیا جس کیخلاف پولیس کو مقدمہ درج کرایا ہے جس میں ملزمان زاہد حسین۔مور حسین۔فدا حسین چانڈیو، اختیار چانڈیو،حبت علی چانڈیو اور نوبت چانڈیو کو نامزد کیا ہے مگر پولیس ملزمان...
    کراچی میں ساؤتھ زون پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت پہلی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا ہے کہ فیشل ریکگنیشن کیمرے کے ذریعے پہلا ملزم گرفتار کرلیا گیا، سسٹم کے ذریعے الرٹ ملنے پر فوری کارروائی کی گئی۔ اسد رضا کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم چھ مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے لانڈھی میں نومولود بچی کی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر عمارت کی چوتھی منزل سے پھینکا گیا ہے۔ عمارت میں موجود دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کپڑوں میں لپٹی ہوئی تھی۔ بھارت: اسپتال کی غفلت سے نومولود بچی کے مرنے پر والد لاش بیگ میں رکھ کر عدالت پہنچ گیا بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچی کے والد وپین گپتا نے الزام لگایا کہ اسپتال نے بار بار فیس بڑھائی اور ڈلیوری میں تاخیر کی، جس کے نتیجے میں نومولود کی جان چلی گئی۔  ابتدائی اطلاع کے مطابق بچی چوتھی منزل سے پھینکی...
    گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے قریب دب شاخ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مقتولین شہر میں دودھ فروخت کرکے واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔پولیس حکام کے مطابق مقتولیں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کردیا گیا ہے۔
    کراچی میں ساؤتھ زون پولیس نے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت پہلی بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ’فیشل ریکگنیشن‘ کیمروں کی مدد سے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جو اس جدید نظام کے ذریعے گرفتاری کا پہلا کیس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا کراچی سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، منصوبے پر کتنی لاگت آئے گی؟ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق ساؤتھ زون پولیس نے جدید فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا جو طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ آج ای آر وی SP-0853 ڈیٹا کارنر کو فیشل ریکگنیشن سسٹم کے ذریعے ایک الرٹ موصول ہوا۔...
    وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری 2024ء کو خیبر پختونخوا میں بھی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی گئی، میں صوبے کی بیوروکریسی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں پریشر کے باوجود صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے صوبے میں ایک دفعہ پھر دہشتگردی آئی ہے، انتخابات میں عوام کا ساتھ نہ دینے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کرینگے، خیبر پختونخواہ پولیس کا حال کسی صورت پنجاب پولیس جیسا نہیں ہونا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی...
    کراچی: کورنگی کرسچن ٹاؤن میں گھر کی بالکونی میں نومولود بچی کی لاش ملی ہے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جس وقت بچی ملی اس میں سانسیں موجود تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ بچی کی ولادت کچھ دیر پہلے ہی ہوئی ہے، انھوں نے بتایا کہ لگتا ہے کہ عقب میں کسی بلند گھر سے بچی کو ان کے گھرکے قریب کچرا کنڈی میں پھینکے کی کوشش کی لیکن بچی کچرا کنڈی میں گرنے کے بجائے ان کے گھر کی بالکونی میں جا گری۔ تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی کرسچن ٹاؤں گلی نمبر ایک میں واقع  گھرکی بالکونی  سے نومولود بچی کی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پر...
    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت کے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو غیر سنجیدہ اور بچگانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ سوچ نے پولیس افسران اور جوانوں کی جانوں کو غیر ضروری خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام تر وسائل فراہم کر رہی ہے، اور یہ صرف دعویٰ نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ثابت بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وزیراعلیٰ جو اس نوعیت کے فیصلے کریں، ان سے نہ صرف پولیس افسران اور اہلکار بلکہ عوام کو بھی سوال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبے میں ایک بار پھر دہشتگردی بڑھ رہی ہے جب کہ وفاقی حکومت ہمیں وار آن ٹیرر کے فنڈز سمیت آئینی حقوق سے محروم کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت صوبائی حکومت کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت، امن و امان کی صورتحال، انسدادِ بدعنوانی اور صوبائی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،  اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے صوبے میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات، پراونشل ایکشن پلان پر عمل درآمد، پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے صوبائی پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کو ناقص اور پرانی قرار دیتے ہوئے واپس کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک ہے۔ اپنے پہلے باضابطہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے گڈ گورننس روڈ میپ پر بریفنگ لی اور پولیس و بیوروکریسی کو عوامی مینڈیٹ کے تحفظ پر سراہا۔ انہوں نے 8 فروری کے انتخابات میں عوام کا ساتھ نہ دینے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی دی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ امن و امان ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پولیس کو فنڈز، جدید اسلحہ اور سہولیات دی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا...
    آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے ایک اہم انتظامی اقدام کے تحت ریاست بھر میں مقیم تمام افغان مہاجرین کو 18 نومبر 2025 تک ملک بدر کرنے کا حتمی حکم جاری کردیا ہے۔ اس سلسلے میں دفترِ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کی جانب سے تمام ضلعی پولیس افسران کو باضابطہ ہدایات پر مبنی سرکلر ارسال کیا گیا ہے۔ افغان مہاجرین کا آزاد کشمیر سے انخلاء،، ۔18 نومبر کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔18 نومبر کے بعد جس علاقے میں افغان مہاجرین کا انخلاء مکمل نہیں ہو گا اس تھانہ کے ایس ایچ او اور سپیشل برانچ کے ایریا آفیسر کو ملازمت سے برخاست کر دیا جائے گا انسپکٹر جنرل پولیس آذاد کشمیر کا نوٹیفکیشن جاری. pic.twitter.com/2A5N4gguOj — Shoukat...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والے پٹرولنگ پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ ہراساں کرنے کے واقعات کے لیے زیرو ٹالرینس ہوگا۔ حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ سرگودھا کے نارووال چوک مریدکے پر ایک ہائی وے پٹرولنگ کا اہلکار بس میں اگلی سیٹ پر بیٹھی خاتون کو ہراساں کر رہا ہے۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار کے اس عمل کے دوران خاتون کے علاوہ ایک نقاب پوش خاتون بھی دکھائی دیتی ہے جو پریشان نظر آ رہی تھی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعلقہ اداروں نے فوری کارروائی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پیر کے روز پہلا باضابطہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔وزیر اعلیٰ ہائوس پشاورکے تر جمان کے مطابق اجلاس میں صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں انسداد بدعنوانی سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، اور پولیس کے دیگر اعلی حکام سمیت متعلقہ افراد نےشرکت کی۔اجلاس میں صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ حکام کی...
    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹ لالو کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس کے مطابق زخمیوں کوسی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔
    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے (نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا سے متعلق درخواست پر پولیس کو 3 دن کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مغوی افسر کو ہر صورت بازیاب کرایا جائے  ورنہ سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے کی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکیل راجا رضوان عباسی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشنر اہلیہ نے انہیں فون پر بتایا...
    ---فائل فوٹوز سرگودھا پولیس نے لاہور میں 16 سالہ گھریلو ملازمہ پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ میاں بیوی سمیت تین ملزمان کے خلاف متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرگودھا کے رہائشی نے الزام عائد کیا کہ پانچ ماہ قبل ملزم اِن کی 16 سالہ بیٹی کو لاہور میں اپنی بہن کے گھر ملازمت کے لیے لے گیا تھا، چار ماہ بعد وہ اپنی بیٹی کو ڈھونڈتے ہوئے لاہور پہنچے تو ملزمان نے بچی واپس کر دی مگر تشدد کی شکایت کرنے کی صورت میں اِنہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔متاثرہ ملازمہ بچی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان معمولی غلطی پر اسے...
    گلبرگ پولیس کی موسی کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی،2ملزمان گرفتار،80کلوگوشت برآمد ملزمان انور عرف علی بنگالی اور کمال مختلف فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی ہاؤسز اور ہوٹلوں کو فروخت کرتے تھے (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی میں مردار گوشت فراہمی کا لرزہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے جس نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ مردار گوشت فراہمی کے نیٹ ورک کے خلاف گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان انور عرف علی بنگالی اور کمال کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت ذخیرہ کیا جا رہا تھا جس پر چھاپہ مارا گیا۔کارروائی ریلوے پھاٹک کے قریب فیڈرل بی ایریا موسیٰ کالونی میں کی گئی جہاں سے 80 کلو ناقص...
    پشاور(نیوز ڈیسک)دیر لوئر میں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر کی فائرنگ سے 2 بھائی اور 2 بھابھیاں زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق لغڑئی میدان میں دہشت گرد کمانڈر انعام اللہ نے فائرنگ کی۔ دہشت گرد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم تلاش جاری ہے۔
    ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی بازیابی کیلئے پولیس کو3 روز کی مہلت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو ان کی بازیابی کے لیے 3 روز کی مہلت دے دی۔ عدالت عالیہ نے کہا ہے کہ اگر پولیس تین دن میں بازیاب نہ کرا سکی تو سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت پیش ہوں۔ دوران سماعت مغوی کی پٹیشنر اہلیہ روزینہ عثمان کے بھی لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان...
    ریلویز پولیس نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی بریگیڈیئر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملزم بہادر علی سرکاری دفاتر میں فون کرکے خود کو آرمی کا بریگیڈیئر بتا کر فراڈ کرتا تھا۔ ملزم نے فروری میں ایس پی ورکشاپس دفتر کال کرکے خود کو حاضر سروس بریگیڈیئر ظاہر کیا، ملزم نے بذریعہ کال مغلپورہ کے صوفی شوکت قادری سے رابطہ کروانے کی درخواست کی، رابطہ کروانے پر ملزم نے شوکت قادری کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگا کر ایک لاکھ روپے بھتہ مانگا۔ ملزم نے مدرسے کے وضو خانے کے قریب دہشت گردی سے منسوب موبائل سمز موجود ہونے کا انکشاف کیا۔ تصدیق کرنے پر ملزم نے جعلی بریگیڈیئر بن کر فرضی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس میں بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت دیدی،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ گاڑی مشکوک ہے تو اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، شہر میں ناکے لگے ہیں، کیمرے بھی موجود ہیں،بازیابی یقینی بنائیں ورنہ وہی کرنا پڑے گا جو دیگر بنچ کررہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے افسر کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روز...
    اسلام آباد: فیصل مسجد میں نامناسب ویڈیوز بنانے پر پابندی کی درخواست پر عدالت نے پولیس اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل مسجد میں نامناسب لباس پہن کر ویڈیوز بنانے اور موسیقی کے ساتھ رقص کی سرگرمیوں پر پابندی کی درخواست پر سرکاری اداروں اور افسران کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے، وزارت مذہبی امور، صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، آئی جی اسلام آباد پولیس اور مسجد کے انچارج کو نوٹس بھیج کر آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر کے روبرو شہری مشرف زین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس...
    ویب ڈیسک :کراچی میں بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔  مردہ مرغیوں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اوربریانی سینٹرز پر سپلائی کیا جاتا تھا۔ حکام کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے  80 کلوگوشت برآمدکیا اور  چھاپے میں 2 ملزمان گرفتار بھی گرفتار ہوئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔  خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے، ملزمان مردار گوشت کی ترسیل کی تیاری...
    پشاور  (بیورو رپورٹ) خیبر پی  کے پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنی تاریخ کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ اسکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا اور اسے جدید اسلحے، تربیت اور خصوصی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی کی مہارت شامل ہے۔ ہر اسکواڈ میں 10 اہلکار ہوں گے جو جدید اسنائپر رائفلز اور جدید ترین تھرمل امیجنگ ڈیوائسز سے لیس ہوں گے، تاکہ سرد موسم اور رات کے اندھیرے میں بھی اہداف...
    اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی افغان شہریوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں بری امام کے علاقے میں ایک کامیاب کارروائی کی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ آپریشن ایس پی سٹی کی قیادت میں کیا گیا، جس کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں مزاحمت بھی کی۔ یہ بھی پڑھیے: کسی بھی شرپسند کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس پولیس کی بھاری نفری نے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے 17 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام گرفتار افراد کو قانونی تقاضے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-12 ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں چوری ، ڈکیتی ، رہزنی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں کمی نہیں آسکی، تاجر و شہری سخت پریشان تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حد میں نامعلوم چوروں نے چانیہ پاڑے سید سٹی کے برابر محمد حسین پیالہ ہوٹل کے مالک محمد عمر انصاری کے گھر میں داخل ہوکر سونا ، چاندی ، موبائل ، نقدی ، کپڑے اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے اطلاع ملنے سٹی پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور تفصیلات معلوم کیں اور این درج کرلی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی واضح رہے کہ ٹنڈوآدم شہر میں گذشتہ کئی روز سے سٹی تھانے کی حد میں مسلسل وارداتیں ہورہی ہیں شہری لاکھوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-10 میرپورخاص(نمائندہ جسارت) نوجوان لڑکی نیہا کی پراسرار موت کا واقعہ، قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد مقتولہ کی والدہ سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، نیہا قتل کیس میں پولیس کی مدد کرنے والی لڑکی مہک کے گھر پر وومن پولیس کی چڑھائی، ایس ایچ او مومل لغاری نے پولیس کو اطلاع دینے والی لڑکی کا موبائل فون اپنی تحویل میں لے لیا تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے محمود آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ریلوے کالونی میں ایک گھر سے نوجوان لڑکی نیہا کی نعش ملنے کے بعد ایس ایس پی کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد پولیس نے رات گئے ایف آئی آر درج کر کے...
    پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی کی مہارت شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنی تاریخ کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ اسکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا اور اسے جدید اسلحے، تربیت اور خصوصی آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے جس میں طویل فاصلے پر نشانہ بازی، پوشیدہ دشمن کی شناخت اور مشکل جغرافیائی علاقوں میں کارروائی...
    —فائل فوٹو پاکستان اسٹیل ملز سے چوری ہونے والا 200 کلو کاپر کباڑ کے گودام سے برآمد ہو گیا۔کراچی پولیس کے مطابق ملیر شاہ فیصل ٹاؤن میں واقع کباڑ کے گودام سے چوری شدہ 200 کلو کاپر کا کیبل برآمد ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق برآمد ہونے والا کاپر کیبل 3 روز قبل پاکستان اسٹیل ملز سے چوری کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق کاپر کیبل کی اس چوری میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان ملوث ہیں، جو کارروائی کے دوران فرار ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق اسٹیل ملز کے سیکیورٹی افسر کی مدعیت میں معاملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    —فائل فوٹو سرگودھا میں جعلی دستاویز بنانے پر 4 وکلاء سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق جعلی دستاویز بنوانے میں ملوث ملزمان پر 5 دکانوں کا کرایہ 33 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کا الزام ہے۔پولیس حکام کے مطابق جائیداد کا مالک محمد ایاز 2017ء میں قطر میں وفات پا گیا تھا، ملزمان نے اس کی جائیداد کی جعلی دستاویز بنوائیں۔
    پنجاب کے ضلع نارووال میں ایک افسوسناک واقعے میںگاڑی سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ دونوں کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جہاں اہلِ محلہ نے ایک بند گیراج سےشدید بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور جب گیراج کھولا گیا تو اندر کھڑی گاڑی سےلڑکا اور لڑکی مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کے مطابق، دونوں جمعرات سے لاپتہ تھے، تاہم اہلِ خانہ کی جانب سےکوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی تھی۔ لاشوں کو فوری طور پرایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے...