2025-08-06@15:11:13 GMT
تلاش کی گنتی: 312
«سیلابی صورتحال»:
(نئی خبر)
منسک: وفاقی وزیر تجارت جام کمال بیلاروس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بیلاروس پہنچ گئے،وہ تجارتی امور پر مذاکرات کریں گے۔وزارت تجارت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بیلاروس پہنچ گئے، جہاں بیلاروس کے نائب وزیر برائے توانائی، دزیانِس ماروز نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔(جاری ہے) اپنے دورے کے دوران، وزیر تجارت پاکستان-بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن(جے ایم سی)کے 8ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، جو بیلاروس کے وزیر توانائی، الیکسی کوشنارینکو کے ساتھ منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہوگا۔وزیر تجارت کے دورے میں بیلاروس کی وزارت خارجہ، وزارت توانائی، اور وزارت زراعت و خوراک کے اعلیٰ حکام سے اہم...

پاکستان تنہا موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت سب سے بڑاچیلنج ہے،پاکستان کاشمارموسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں ہوتاہے،سیلاب کے باعث پاکستان کواربوں ڈالرکانقصان ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو "بریتھ پاکستان" بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔احسن اقبال نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو درپیش چیلنجز، جیسے گلیشیئرز کے پگھلاؤ، شدید سیلاب، زیرزمین پانی کی کمی، اور گرمی کی شدید لہروں کا ذکر کیا۔(جاری ہے) انہوں نے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترین ممالک میں شامل ہے، ہم تنہا یہ جنگ نہیں لڑ سکتے،پاکستان ایک فیصد سے بھی کم گیسز کا اخراج کرتاہے ، کلائمیٹ چینج عالمی اتحاد کا متقاضی ہے۔ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک فیصد سے بھی کم گیسز کا اخراج کرتا ہے، تب بھی ہم موسمیاتی تبدیلی کے متاثرہ ترین ممالک میں سے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 2سال قبل سیلاب سے ایک تہائی پاکستان متاثر ہوا،موسمیاتی تبدیلی سے لوگوں کو صحت اور معاشی مسائل ہیں،پاکستان اس جنگ کو اکیلا نہیں لڑسکتا، ہمیں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک سے ورلڈ بنک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے ملاقات کی۔ مصدق ملک نے کہا کہ آبی وسائل کے منصوبے توانائی کی ضروریات کے لئے اہم ہیں۔ داسو ہائیڈرو پاور، تربیلا توسیعی اور عالمی بنک کے منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔ مصدق ملک نے کہا کہ توانائی انفراسٹرکچر، سماجی شعبوں میں عالمی بنک کی حمایت کو سراہتے ہیں۔

بانی جماعت اہلسنت خطیب مولانا شفیع اوکاڑوی کے 42ویں عرس کے اجتماع سے نذرشاہ‘ عظمت شاہ‘وسیم الحسن نقوی‘محمداشرف جیلانی‘مولانا غلام یاسین ‘صوفی محمد حسین‘رفیق شاہ ‘کوکب نورانی اوکاڑوی خطاب کررہے ہیں
بانی جماعت اہلسنت خطیب مولانا شفیع اوکاڑوی کے 42ویں عرس کے اجتماع سے نذرشاہ‘ عظمت شاہ‘وسیم الحسن نقوی‘محمداشرف جیلانی‘مولانا غلام یاسین ‘صوفی محمد حسین‘رفیق شاہ ‘کوکب نورانی اوکاڑوی خطاب کررہے ہیں
بگوٹا : کولمبیا میں حکومت کی نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد گوریلا حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ زرائع کے طابق کے مطابق صرف 5 روز کے دوران تین مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایمازون کے جنگلات اور وینزویلا کے سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔ ان حملوں سے کولمبیا میں ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور کئی خاندان اپنی جان بچانے کیلیے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ہلاک ہونے والے افراد نیشنل لبریشن آرمی(ای ایل این)کے گوریلا حملوں اور کاتاتمبو کے علاقے میں کولمبیا کی مسلح افواج کے مخالفین کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں...
کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں دودھ میں زہر ملانے کے الزام میں پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی میں زہر ملا دودھ پینے سے 6 افراد بے ہوش ہوگئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے دودھ میں زہر ملاکر جانور چوری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزمان باڑے کے ملازمین ہی ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھی بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق میڈیکولیگل رپورٹ میں بھی دودھ میں زہر ملے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب زیلا دودھ پینے والے تمام 6 افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)سائنسدانوں کی ٹیم نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ تقریباً 200 سال قبل سورج کا رنگ پراسرار طور پر نیلا کیوں ہوگیا تھا۔ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سموشیر نامی دور دراز جزیرے پر آتش فشاں ایک بڑے پیمانے پر پھٹنے کا ذریعہ تھا جس نے پورے زمین کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ یہ جزیرہ اِس وقت روس اور جاپان کے درمیان کا متنازعہ علاقہ کہلاتا ہے۔سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق سنہ 1831 میں ایک بہت بڑا آتش فشاں پھٹنے سے سلفر ڈائی آکسائیڈ کی بڑی مقدار ہوا میں پھیل گئی تھی، جس کی وجہ سے سورج نیلا نظر آنے لگا اور دنیا میں غیر...
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سالانہ اوسط عالمی درجہ حرارت 2024 ء میں پہلی بار صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ ہوا۔ اس طرح گزشتہ سال انسانی تاریخ کا گرم ترین سال بن گیا ۔ یورپی موسمیاتی ادارے کاپر نیکس کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ2024 ء کا اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس سے قبل 2023 ء انسانی تاریخ کا گرم ترین سال قرار پایا تھا جس کے دوران اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.48 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہواتھا۔درجہ حرارت میں اضافے کی بنیادی وجہ خام ایندھن جیسے...
تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی آپریشن بحال کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز پی کے 749 نے آج 12 بج کر 10 منٹ پر اسلام آباد سے پیرس کے لیے اڑان بھری ہے۔ ایک طرف پی آئی اے کی نیلامی کی تگ ودو جاری ہے تو دوسری جانب پی آئی اے کی اونچی اڑان کا سلسلہ بھی دم پکڑتا دکھائی دے رہا ہے لیکن کیا یورپ میں فضائی آپریشن کی بحالی پی آئی اے کی نیلامی پر اپنے کچھ اثرات مرتب کرے گی؟ یہ بھی پڑھیں: ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق گزشتہ ساڑھے چار سال سے معطل پی آئی اے کا یورپی آپریشن آج بحال ہو چکا ہے، جو پی...